@laravelPWA
ذوالحجہ کے ایام اور مناسبات
  • عنوان: ذوالحجہ کے ایام اور مناسبات
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 13:24:21 8-6-1404

ذوالحجہ کے ایام اور مناسبات

1 ذوالحجہ
 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چھبیسواں دن ہے۔
ولادتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام
2ھ حضرت علی اور حضرت فاطمہ کی شادی (28 مئی 624ء)
9ھ اللہ کے حکم پر سورہ برائت کی تبلیغ سے ابوبکر کی معزولی (14 مارچ 631ء)
36ھ جنگ صفین کے لئے خط و کتابت کا آغاز (24 مئی 657ء)

2 ذوالحجہ
2 ذوالحجہ ہجری قمری تقویم میں سال کا تین سو ستایسواں دن ہے۔
1259ھ ولادت شیخ فضل اللہ نوری
1388ھ وفات سید محمد محقق داماد
1405ھ وفات علی نمازی
1425ھ شہادت سید ضیاء الدین رضوی امام جمعہ گلگت بلتستان پاکستان
1432ھ وفات عباس علی عمید زنجانی
1436ھ وفات ابو القاسم خز علی

3 ذوالحجہ
3 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو اٹھایسواں دن ہے۔

1338ھ وفات آیت اللہ میرزا محمد تقی شیرازی (میرزائے دوم) (1920ء)
1352ھ وفات آیت الله ملا محمد ہاشم خراسانی (19 مارچ 1934ء)
1440ھ وفات آیت اللہ محمد آصف محسنی قندہاری (مرجع تقلید شیعیان افغانستان) (5 اگست 2019ء)

4 ذوالحجہ
 4  ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو انتیسواں دن ہے۔
1330ھ وفاتِ آیت اللہ ملا عبد اللہ مازندرانی (14 نومبر 1912ء)

5 ذوالحجہ
5 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو تیسواں دن ہے۔
2ھ جنگ سویق (1 جون 624ء)
1361ھ وفاتِ آیت اللہ شیخ محمد حسین اصفہانی (14 دسمبر 1942ء)
1399ھ وفاتِ آیت اللہ سید جلال الدین حسینی ارموی (27 اکتوبر 1979ء)

6 ذوالحجہ
6 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو اکتیسواں دن ہے۔
158ھ وفات منصور دوانیقی (11 اکتوبر 775 ء)
1279ھ ولادت آیت اللہ سید نجم الحسن (25 مئی 1863ء)
1394ھ وفات حکیم سید ابو الحسن رضوی (سید سعید اختر رضوی کے والد) (28 نومبر 1976ء)

7 ذوالحجہ
7 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو بتیسواں دن ہے۔
8ھ ولادتِ ابراہیم بن محمد (ص) (31 مارچ 630ء)
114ھ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام (1 فروری 733ء)
179ھ امام موسی کاظم علیہ السلام کو قیدخانہ بصرہ منتقل کیا گیا (25 فروری 796ء)
1371ھ وفاتِ آیت اللہ سید محمد تقی خوانساری (28 اگست 1952ء)

8 ذوالحجہ
8 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو تینتیسواں دن ہے۔
روز ترویہ
60ھ امام حسین علیہ السلام کے قتل کی سازش (12 ستمبر 680ء)
60ھ کوفہ میں مسلم بن عقیل کی دعوت عامہ (12 ستمبر 680ء)
60ھ سفر امام حسین مکہ سے کربلا (12 ستمبر 680ء)
1353ھ ولادت آیت اللہ سید محمد علی دستغیب (14 مارچ 1935ء)
1393ھ وفات سید محمد احمد عابدی جون پوری (2 جنوری 1974ء)

9 ذوالحجہ
9 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چونتیسواں دن ہے۔
حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔
ولادتِ حضرت عیسی علیہ السلام
روز عرفہ
2ھ روز سد الابواب، امام علی کے علاوہ مسجد نبوی میں کھلنے والے گھروں کے دروازے بند کئے گئے۔ (5 جون 624ء)
60ھ شہادت مسلمؑ و ہانی بن عروہ (13 ستمبر 680ء)
328ھ وفات ابن الانباری (20 ستمبر 940ء)
548ھ وفات شیخ طبرسی (4 مارچ 1154ء)
1361ھ وفاتِ آیت اللہ سید ابو الحسن اصفہانی (18 دسمبر 1942ء)

10 ذوالحجہ
10 ذوالحجہ اسلامی کیلنڈر میں بافضیلت ترین دنوں میں سے ایک اور ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 335 واں دن ہے۔

عید قربان
145ھ شہادت عبد اللہ محض و امام حسن مجتبی (ع) کے خاندان کے بعض دیگر افراد
201ھ خراسان میں امام رضا (ع) کے توسط سے نماز عید
1422ھ واقعہ منی 24 دسمبر 2015 ء (اس حادثے میں 7000 سے زیادہ حجاج جاں بحق اور لاپتہ ہوئے)
1436ھ ہزاروں حجاج کی منی میں شہادت، 24 دسمبر سنہ 2015ء سانحہ منی مکہ، سعودی عرب
1436ھ شہادت غلام محمد فخر الدین بلتستانی، 24 دسمبر سنہ 2015ء سانحہ منی مکہ، سعودی عرب

11 ذوالحجہ
11 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چھتیسواں دن ہے۔
10ھ عائشہ کے ہاتھوں ولایت کا راز فاش ہونا (12 مارچ 632ء)
25ھ امیرالمؤمنینؑ نے دعائے صباح لکھوائی (1 اکتوبر 646ء)

12 ذوالحجہ
 12 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو سینتیسواں دن ہے۔
1404ھ وفات محمد باقر آشتیانی (8 ستمبر 1984ء)

13 ذوالحجہ
13 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو اڑتیسواں دن ہے۔
تقریبا 1900 سال قبل از مسیح وفات حضرت ہاجرہ والدہ حضرت اسماعیل
سنہ 5 بعثت معجزہ شق القمر (پیغمبر اکرمؐ کا چاند کے دو ٹکڑے کرنا (تقریبا 27 ستمبر 614ء)
1324 وفات آیت اللہ میرزا محمد مہدی خوانساری (28 جنوری 1907ء)
1357ھ وفات آیت اللہ سید سبط نبی (نوگاواں سادات) (3 فروری 1939ء)
1389ھ وفات آقا بزرگ تہرانی صاحب الذریعہ (20 فروری 1970ء)
1430ھ وفات مسرور حسن مجیدی مبارک پوری (1 دسمبر 2009ء)

14 ذوالحجہ
14 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو انتالیسواں دن ہے۔
7 فدک کا پیغمبر اکرمؐ کی طرف سےحضرت زہراؑ کو بخشا جانا «وَآتِ ذَا الْقُرْ‌بَیٰ حَقَّهُ» کی آیت کے نزول کے بعد (17 اپریل 629ء)
10ھ. پیغمبر اکرمؐ کا حجۃ الوداع کے بعد مکہ سے مدینہ کی طرف حرکت
356ھ. وفات ابوالفرج اصفہانی مورخ، ادیب، اور مقاتل الطالبیین و الأغانی جیسی کتابوں کے مولف
1324ھ. ایران میں سلسلہ قاجار کے چھٹے بادشاہ محمدعلی شاہ کی تاج پوشی ششمین پادشاه قاجاریه (29 جنوری 1907ء)
1334ھ. ولادت آیت اللہ شیخ مرتضی حائری (12 اکتوبر 1916ء)
1352ھ. وفات آیت اللہ شیخ محمد باقر بیرجندی فقیہ، رجالی و متکلم، قاضی اور کبریت احمر کے مصنف(30 مارچ 1934ء)
1360ھ: وفات فیاض زنجانی فقیہ و استاد حوزہ علمیہ زنجان (2 جنوری 1942ء)
1412ھ. وفات سید محمد عباس مظفر پوری (16 جون 1992ء)
1417ھ. وفات آیت اللہ میرزا علی غروی علیاری (22 اپریل 1997ء)

15 ذوالحجہ
15 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چالیسواں دن ہے۔
129ھ ابو مسلم خراسانی کے قیام سے عباسی تحریک کی ابتدا (31 اگست 747ء)
212ھ ولادت امام علی نقی علیہ السلام (10 مارچ 828ء)
1346ھ ولادت سید موسی صدر (4 جون 1928ء)
1378ھ وفات علی اکبر برہان (22 جون 1959ء)

16 ذوالحجہ
 16 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو اکتالیسواں دن ہے۔
1332ھ وفات ملا غلام رضا آخوند قمی؛ شیعہ فقیہ (5 نومبر 1914ء)
1388ھ وفات مفتی اعظم سید احمد علی (5 مارچ 1969ء)

17 ذوالحجہ
17 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو بیالیسواں دن ہے۔
332ھ. وفات عبدالعزیز جلودی؛ تیسری صدی ہجری کے راوی اور فقیہ۔
953ھ ولادت شیخ بہایی
1410ھ وفات سید مرتضی فیروز آبادی؛ حوزہ علمیہ قم اور نجف کے استاد و فقیہ، فضائل الخسمۃ من الصحاح الستۃ کے مؤلف (11 جولائی 1990ء)

18 ذی الحجہ
18 ذی الحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 343 واں دن ہے۔

اہم واقعات
طوفان نوح کا ختم ہونا۔
آتش نمرود کا حضرت ابراہیم کیلئے گلستان بننا۔
سنہ 10 ہجری عید غدیر روز اعلان ولایت حضرت علیؑ، رسول اللہؐ نے حجۃ الوداع کے موقعے پر امیرالمومنین کو اپنا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا۔
سنہ 1415 ہجری مجمع جہانی اہل بیت کی جانب سے قم المقدس میں بین الاقوامی شیعہ خواتین کا اجتماع۔
ولادت
سنہ 1214 ہجری ولادت شیخ مرتضی انصاری۔
وفات
سنہ 672 ہجری وفات خواجہ نصیرالدین طوسی؛ شیعہ فلسفی اور متکلم 2 جولائی1274ء
سنہ 940 ہجری وفات محقق کرکی۔

عیدغدیر کے اعمال
غسل کرنا
روزہ رکھنا
زیارت حضرت علی علیہ السلام
دو رکعت نماز جس کے اختتام پر سجدہ میں جاکر 100 دفعہ شکرا للہ کہے پھر سجدے سے سر اٹھا کر کہے:
"اللهم انی اسئلک بانّ لک الحمد وحدَکَ لا شریک لک "
دعا کے آخر میں سجدے میں جا کر 100 دفعہ الحمدلله اور شکراًلله پڑھا جائے۔

ظہر سے پہلے دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر کو دس دس مرتبہ پڑھا جائے ۔
دعائے ندبہ
اس دعا کا پڑھنا:
"اللهم انی اسئلک بِحقِّ محمد نبیِّک و علی ولیِّک..."
ایک دوسرے سے ملاقات کے دوران اس ذکر کا پڑھنا:
 " الحمدلله الذی جعلنا من المتمسکین بولایه امیرالمومنین و الائمه علیهم السلام"
100 مرتبہ اس ذکر کا پڑھنا:
 "الحمدلله الذی جعل کمال دینه و تمام نعمته بولایه امیرالمومنین علی بن ابیطالب علیه‌السلام"
عقد اخوت

19 ذوالحجہ
 19 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چوالیسواں دن ہے۔
1258ھ ولادت سید محمد طباطبائی (21 جنوری 1843ء)
1365ھ وفات مہدی غروی اصفہانی (14 نومبر 1946ء)
1416ھ وفات محمد تقی شوشتری (8 مئی 1996ء)

20 ذوالحجہ
20 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو پنتالیسواں دن ہے۔
66 ابن زیاد کی سرکوبی کے لئے ابراہیم بن مالک اشتر کی عزیمت (21 جولائی 686ء)
1163ھ. ولادت ٹیپو سلطان، سلطنت خداداد میسور کے شیعہ بادشاہ (20 نومبر، 1750ء)
1329ھ وفات آخوند خراسانی (12 دسمبر 1911ء)
1360ھ ولادت آیت اللہ سید صادق شیرازی (8 جنوری 1942ء)
1419ھ وفات آیت اللہ سید عبد الکریم رضوی کشمیری (7 اپریل 1999ء)
1420ھ وفات رئیس الواعظین سید کرار حسین (27 مارچ 2000ء)

21 ذوالحجہ
 21 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو چھیالیسواں دن ہے۔
1406ھ: وفاتِ حجت الاسلام و المسلمین مدرس افغانی (27 اگست 1986ء)
1408ھ: شہادت علامہ سید عارف حسین الحسینی؛ (قائد شیعیان پاکستان) (5 اگست 1988ء )

22 ذوالحجہ
22 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو سنتالیسواں دن ہے۔
60ھ شہادت میثم تمار (25 دسمبر 680ء)
1290ھ وفاتِ آیت اللہ ملا ہادی سبزواری (9 فروری 1874ء)
1359ھ وفاتِ شیخ عباس قمی (20 جنوری 1941ء)
1386ھ وفاتِ آیت اللہ مجتبی قزوینی (2 اپریل 1967ء)
1408ھ شہادت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین حسینی (5 اگست 1988ء)

23 ذوالحجہ
23 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو اڑتالیسواں دن ہے۔
1365ھ وفات آیت اللہ شیخ مرتضی آشتیانی (18 نومبر 1946ء)
1382ھ وفاتِ آیت اللہ روح اللہ کمالوند خرم آبادی (17 مئی 1963ء)

24 ذوالحجہ
24 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو انچاسواں دن ہے۔
9ھ پیغمبرؐ کا عیسائیوں کے ساتھ نجران میں مباہلہ
9ھ نزول آیہ مباہلہ و آیت تطہیر
10ھ امام علیؑ کا نماز میں رکوع کی حالت میں انگشتر کا صدقہ دینا (آیت ولایت)
1365ھ وفات مرتضی آشتیانی
1412ھ وفات شیخ رضا مدنی کاشانی
1443ھ وفات سید حامد علی شاہ موسوی؛ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان (24 جولائی 2022ء)
چوبیس ذوالحجہ (روز مباہلہ) کے اعمال
غسل
روزہ
دو رکعت نماز، جس کی کیفیت روز غدیر کے لئے ماثور نماز کی مانند۔
امام صادق (ع) سے منقولہ دعا پڑھنا جو رمضان المبارک کی دعائے سحر کے مشابہ ہے اور اس کا آغاز
"اللهم اني اسئلك من بهائكَ بِابهاهُ وكل بهائك
 بهي..." سے ہوتا ہے۔

25 ذوالحجہ
25 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو پچاسواں دن ہے۔
نزول سورہ ہل اتی
34ھ عمومی بیعت کے بعد امیرالمؤمنین علیؑ کی پہلی نماز جمعہ (9 جولائی 655ء)
1412ھ وفاتِ آیت الله شیخ رضا مدنی کاشانی (24 جون 1992ء)
1415ھ وفات روشن علی خان نجفی (25 مئی 1995ء)
1420ھ وفات سید محسن رضوی گوپال پوری (1 اپریل 2000ء)
1361ھ: وفات سید ناصر حسین موسوی ہندی؛ نَفَحاتُ الاَزهار فى فَضايل الاَئِمَة الاَطهار کے مصنف (3 جنوری 1943)

26 ذوالحجہ
26 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سنہ کا تین سو اکیاونواں دن ہے۔
23ھ: ابولؤلؤ کے ہاتھوں عمر بن خطاب کا زخمی ہونا
1081ھ۔ علامہ مجلسی کے توسط سے کتاب حلیة المتقین کی تدوین
1377ھ۔ عراق میں عبدالکریم قاسم کی بغاوت (14 جولائی 1958ء)
سنہ 1402 ہجری۔ شہادت آیت اللہ شیخ عطاء اللہ اشرفی اصفہانی؛ کرمانشاہ میں امام خمینی کے نمائندہ (15 اکتوبر 1982 ء)
1435ھ۔ وفات محمدرضا مہدوی کنی؛ انقلاب اسلامی ایران کے فعال عالم دین(21 اکتوبر 2014ء)

27 ذوالحجہ
27 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو باونواں دن ہے۔
63ھ واقعہ حَرَہ (30 اگست 683ء)
133ھ وفاتِ مروان بن محمد آخری اموی/مروانی حکمران (30 جولائی 751ء)
233ھ وفاتِ علی بن جعفر (26 دسمبر 835ء)
953ھ ولادتِ شیخ بہائی (28 فروری 1547ء)

28 ذوالحجہ
28 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو ترپنواں دن ہے۔
63ھ واقعہ حرہ
1289ھ وفات ملا ہادی سبزواری
1441ھ وفات آیت اللہ تسخیری (18 اگست سنہ 2020ء)

29 ذوالحجہ
29 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 354 واں دن ہے۔
23ھ وفاتِ عمر بن خطاب (9 نومبر 644ء)
1338ھ شہادت حجت الاسلام و المسلمین محمد خیابانی (13 ستمبر 1920ء)
1427ھ وفاتِ آیت اللہ محمد ہادی معرفت (19 جنوری 2007ء)

30 ذوالحجہ
30 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو پچپنواں دن ہے۔
13ھ وفات ابو قحافہ عثمان بن عامر (خلیفہ اول ابوبکر کے والد)
23ھ ابو لؤلؤ کے ہاتھوں عمر بن خطاب کا قتل (بنا بر قول)[1]
1409ھ وفات آیت اللہ سعادت علی خان نجفی سلطان پوری (3 اگست 1989ء)
آخر ذوالحجہ کے اعمال
دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو دس مرتبہ پڑھا جائے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
اَللّهُمَّ ما عَمِلْتُ فی هذِهِ السَّنَةِ مِنْ عَمَلٍ نَهَیتَنی عَنْهُ وَلَمْ تَرْضَهُ وَنَسیتُهُ وَلَمْ تَنْسَهُ وَدَعَوْتَنی اِلَی التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرائی عَلَیکَ اَللّهُمَّ فَاِنّی اَسْتَغْفِرُکَ مِنْهُ فَاغْفِر لی وَما عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ یقَرِّبُنی اِلَیکَ فَاقْبَلْهُ مِنّی وَلا تَقْطَعْ رَجآئی مِنْکَ یاکَریمُ۔

محرم کی پہلی رات کے اعمال
سو رکعت نماز۔
دو رکعت نماز: پہلی رکعت میں سورہ الحمد اور سورہ انعام اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد اور سورہ یاسین۔
دو رکعت نماز: ہر رکعت میں ایک بار سورہ الحمد اور گیارہ بار سورہ توحید پڑھے۔

حوالہ جات
 ابن‌ قتیبہ الدینوری، الامامۃ و السیاسۃ، تحقیق: علی شیری، ۱۴۱۰ق، ج۱، ص۴۱ و ۴۲؛یعقوبی، تاریخ یعقوبی، دار صادر، بی‌ تا، ج۲، ص۱۵۹ و۱۶۰؛ابن‌ عبدالبر، الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، تحقیق: علی‌ محمد بجاوی، ۱۴۱۲ق، ج۳، ص۱۱۵۵ و ۱۱۵۶.