چوتھے پارہ کا خلاصہ
اس پارے میں دو حصے ہیں -
1 - بقیہ سورۂ آل عمران
2 - ابتدائے سورۂ نساء
(پہلا حصہ)
سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:
1 - خانہ کعبہ کے فضائل
2 ۔ باہمی جوڑ (اتحاد)
3 - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
4 - تین غزوے
5 - کامیابی کے چار اصول
1 - خانہ کعبہ کے فضائل:
یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔
2 ۔ باہمی جوڑ (اتحاد)
اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو۔
3 - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر:
یہ بہترین امت ہے کہ لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔
4 تین غزوے:
۱ -غزوۂ بدر
۲۔غزوۂ احد
٣۔غزوۂ حمراء الاسد
5 - کامیابی کے چار اصول:
١۔ صبر ۲۔ مصابرہ ۳-مرابطہ
۴ - تقوی
مصابرہ ..ایک دوسرے کو کسی صبر کرنے کا کہنا ...
مرابطہ :دشمن کے لیئےتیار رہنا یا
آپس کا تعلق بہتر بنانا
رابطہ رکھنا
(دوسرا حصہ)
سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:
1 - یتیموں کا حق: (ان کو ان کا مال حوالے کردیا جائے۔)
2 - تعدد ازواج : (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتا ہے بشرط ادائیگئی حقوق )
3 - میراث : ( اولاد ، ماں , باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کیساتھ کی پہلی وصیت ادا کردی جائے )
4 - محرم عورتیں : (مائیں ، بیٹیاں ، بہنیں ، پھوپھیاں ، خالائیں ، بھتیجیاں ، بھانجیاں ، رضاعی مائیں ، رضاعی بہنیں ، ساس ، سوتیلی بیٹیاں ، بہویں (