@laravelPWA
اجارہ (کرایہ)
  • عنوان: اجارہ (کرایہ)
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 3:52:18 9-6-1404

اجارہ (کرایہ)

۱سوال: گروی سامان لینے والا کیا گروی مال یا سامان کو خود گروی رکھوانے والے کو کرایہ پر دے سکتا ہے؟
جواب: جو چیز اس کے پاس رکھی گئی ہے وہ اس کا مالک نہیں ہے بلکہ وہ مال یا سامان گروی رکھوانے والے کی ملکیت ہے، اور وہ صرف اس میں گروی رکھنے کی شرطوں کے مطابق تصرف کر سکتا ہے ۔
۲سوال: مسجد کے سامان کو کرایہ پر دینا کیسا ہے؟
جواب: مسجد کے استعمال کے لیے کرایہ لینا جایز نہیں ہے، ہاں جو چیز مسجد کے لیے و‎‎‌قف ہے جیسے فرش، چرا‏غ، میک وغیرہ اگر ان چیزوں کا وقف کرنا ایسی چیزوں کو شامل کرتا ہو تو وہاں پر مجلس وغیرہ کرنے کے لیے ان چیزوں کا کرایہ لے سکتا ہے۔