تارک الصلاۃ
۱سوال: کیا بے نمازیوں کے یہاں آنا جانا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر ان پر اثر ہونے کا احتمال ہو تو انہیں سمجھانا ضروری ہے بلکہ احتیاط واجب کی بناء اگر اثر نہ ہونے کا احتمال ہو تو بھی ان سے اظہار کراہت کرنا چاہیے۔
۲سوال: نماز نہ پڑھنے والا کس صورت میں کافر ہے؟ اور کیا نجس بھی ہے؟
جواب: صرف نماز نہ پڑھنا کفر کا سبب نہیں ہو سکتا، اگر چہ نماز کا ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے۔
۳سوال: کیا بے نمازی کے گھر میں کھانا کھانا اور نماز پڑھنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۴سوال: میری شادی ایک ایسے شخص سے ہو رہی ہے جو مسلمان تو ہے مگر نماز نہیں پڑھتا، کیا اس شادی میں شرعی اعتبار سے کوئی قباحت ہے؟
جواب: اگر انحراف اور گمراہی کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
تارک-الصلاۃ

- عنوان: تارک الصلاۃ
- ذریعہ:
- رہائی کی تاریخ: 3:52:27 9-6-1404