تعقیبات نماز
۱سوال: نمازوں کے بعد کے مشترک تعقیبات روزانہ تین بار بجا لانا چاہیے یا پانچ بار؟
جواب: یومیہ نمازوں کی تعقیبات ہر نماز کے بعد بجا لانا چاہیے۔
۲سوال: جمعہ کے روز تعقیبات نماز صبح کی بجائے اعمال روز جمعہ کا بجا لانا کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
تسبیحات اربعہ
۱سوال: تسبیحات اربعہ کی تعداد میں شک کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب: ایک بار پڑھنا واجب ہے۔
۲سوال: کیا تسبیحات اربعہ کا ایک بار پڑھ لینا جایز ہے؟
جواب: ہاں جایز ہے۔
۳سوال: تسبیحات اربعہ تین بار پڑھنا ضروری ہے یا ایک بار بھی کافی ہے؟
جواب: ایک بار بھی کافی ہے۔