@laravelPWA
نماز میت
  • عنوان: نماز میت
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 8:18:25 18-6-1404

نماز میت
وہ مقامات جہاں نماز میت واجب ہے :

مسئلہ 740: مسلمان کی میت پر یا ایسے بچہ پر جو اسلام کے حکم میں ہے اور اس کے چھ سال مکمل ہو چکے ہوں نماز پڑھنا واجب ہے۔

مسئلہ 741: احتیاط واجب کی بنا پر ایسے بچہ پر جس کا چھ سال قمری مکمل نہ ہو ا ہو لیکن نماز کو سمجھتا ہو نماز پڑھنا لازم ہے اور اگر نماز کو نہ سمجھتا ہو تو رجا کی نیت سے اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن جو بچہ مردہ پیدا ہوا ہو اس کی نماز پڑھنا مستحب نہیں ہے۔