@laravelPWA
نماز میت کے مکروہات
  • عنوان: نماز میت کے مکروہات
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 15:36:47 17-6-1404

نماز میت کے مکروہات
مسئلہ 752: مسجدوں میں نماز میت پڑھنا مکروہ ہے لیکن مسجد الحرام میں مکروہ نہیں ہے۔

مسئلہ 753: بعض فقہا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم کے نظریہ کے مطابق میت پر کئی مرتبہ نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن یہ نظریہ ثابت نہیں ہے اس بنا پر میت پر کئی مرتبہ نماز پڑھنا جائز ہے اگر میت اہل علم و باتقویٰ ہو تو بغیر اشکال کے مکروہ نہیں ہے ۔