@laravelPWA
قرآن کے واجب سجدہ کی کیفیت
  • عنوان: قرآن کے واجب سجدہ کی کیفیت
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 20:29:19 16-6-1404

قرآن کے واجب سجدہ کی کیفیت
مسئلہ 1302: قرآن کے واجب سجدہ میں پیشانی کو سجدے کی نیت سے زمین پر رکھنا کافی ہے اور سجدہ نماز کے واجب ذکر کو سجدۂ تلاوت میں پڑھنا مستحب ہے اور بہتر ہے کہ کہے:

"لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ حَقّاً حَقّاً، لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ إیماناً و تَصْدیقاً، لا إلهَ إلَّا اللهُ‏ عُبُوْدیَّةً وَرِقّاً، سَجَدْتُ لَكَ یا رَبِّ تَعَبُّداً وَرِقّاً، لا مُسْتَنْكِفاً وَلا مُسْتَكْبِراً، بَلْ اَنْا عَبْدٌ ذَلیلٌ ضَعیفٌ خائِفٌ مُسْتَجیرٌ"

مسئلہ 1303: قرآن کے واجب سجدہ میں تکبیرۃ الاحرام تشہد اور سلام نہیں ہے لیکن مستحب ہے کہ سجدہٴ تلاوت سے سر اٹھانے کے بعد تکبیر کہے۔