@laravelPWA
سجدہٴ تلاوت قرآن کے مستحب مقامات
  • عنوان: سجدہٴ تلاوت قرآن کے مستحب مقامات
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 20:38:47 16-6-1404

سجدہٴ تلاوت قرآن کے مستحب مقامات
مسئلہ 1304: گیارہ مقام میں سجدہٴ تلاوت کا انجام دینا مستحب شمار کیا گیا ہے:

1۔ سورہٴ مبارکہ اعراف جب عبارت

"وَلَهُ يَسْجُدون" آیت 206

 پر پہونچے؛ سورهٴ مبارکه رعد جب عبارت

"بِالغُدُوِّ وَالآصالِ" آیت 15

پر پہونچے ؛ سورهٔ مبارکه نحل، جب عبارت

"وَ یَفعَلُونَ ما یُؤمَرُونَ" آیت50

پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه اسرا، جب عبارت

"وَ یَزیدُهُم خُشُوعاً" آیت109

پر پہونچے؛ سورهٔ مبارکه مریم، جب عبارت

"وَ خَرّوا سُجَّداً وُ بُکِیّاً" آیت58

پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه حج، جب عبارت

"یَفعَلُ ما یَشاُ" آیت18

پر پہونچے ؛ سوره‌ٴ مبارکه حج، جب عبارت

"افعَلُوا الخَیرَ" آیت77

پر پہونچے؛ سورهٔ مبارکه فرقان، جب عبارت

"وَزادَهُم نُفُوراً"آیت60

پر پہونچے؛ سوره‌ٴ مبارکه نمل، جب عبارت

"رَبِّ العَرشِ العَظیمِ" آیت

26 پر پہونچے؛ سوره ٔمبارکه ص، جب عبارت

"وَخَرَّ راکِعاً وَأنابَ" آیت24

پر پہونچے اور سوره‌ٴ مبارکه انشقاق، جب عبارت

"لایَسجُدُونَ" آیت21

پر پہونچے۔ بلکہ بہتر ہے کہ ہر اس آیت پر جس میں سجدہ کا ذکر ہوا ہے جب پہونچے سجدہٴ تلاوت انجام دے۔