@laravelPWA
تشہد کے مستحبات
  • عنوان: تشہد کے مستحبات
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 20:39:35 16-6-1404

تشہد کے مستحبات
مسئلہ 1307: تشہد کی حالت میں چند چیزوں کو مستحب شمار کیا گیا ہے:

1۔ بائیں ران پر بیٹھے اور دائیں پیر کے اوپری حصے کو بائیں پیر کے تلوے پر رکھے کہ جسے تورّک کہا جاتا ہے۔

2۔ ہاتھوں کو رانوں پر رکھے اور انگلیوں کو ایک دوسرے سے ملاکر رکھے ۔

3۔ اپنے دامن پر نگاہ کرے (مراد پیر کی دو رانوں کا وہ حصہ ہے جو زانو کے اوپر ہے)۔

4۔ تشہد سے پہلے کہے: "الْحَمْدُ لِلهِ" یا کہے: "بِسْمِ اللهِ‏ وَبِاللهِ وَالْحَمْدُ لِلّهِ وَخَیرُ الْأَسْماِ لِلّهِ" یا کہے :"بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَالأَسْماُ الحُسْنٰی كُلُّها لِلّهِ"

5۔ پہلے تشہد میں صلوات کے بعد کہے: "وَتَقَبَّلْ شَفاعَتَهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ "

6۔ بعد کی رکعت کے قیام کے لیے کھڑے ہوتے وقت کہے: "بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ أَقُوْمُ وَأَقْعُدُ" یا کہے: "بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ أَقُوْمُ وَأَقْعُدُ وَأَرْکَعُ وَأَسْجُدُ"

مسئلہ 1308: مستحب ہے عورتیں تشہد پڑھتے وقت دونوں پیر کی رانوں کو ملا کر رکھیں ۔