@laravelPWA
نماز جمعہ بجالانے کا طریقہ
  • عنوان: نماز جمعہ بجالانے کا طریقہ
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 14:27:36 14-6-1404

نماز جمعہ بجالانے کا طریقہ
مسئلہ 1785: نماز جمعہ دو رکعت ہے اور اس کا طریقہ نماز صبح کی طرح ہے اس فرق کے ساتھ کہ نماز جمعہ میں نماز سے پہلے دو خطبہ لازم ہے اور احتیاط واجب کی بناپر لازم ہے کہ نماز جمعہ کے حمد و سورہ کو بلند آواز سے پڑھے۔

نماز جمعہ میں دو قنوت مستحب ہیں: پہلا قنوت پہلی ركعت كے ركوع سے پہلے اور دوسرا قنوت دوسری ركعت كے ركوع كے بعد ہے اور مستحب ہے كہ امام جمعہ پہلی ركعت میں سورہٴ حمد كے بعد سورہٴ جمعہ پڑھے اور دوسری ركعت میں حمد كے بعد سورہٴ منافقون پڑھے۔