@laravelPWA
نماز غفیلہ
  • عنوان: نماز غفیلہ
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 14:32:17 14-6-1404

نماز غفیلہ
مسئلہ 1845: مستحبی نمازوں میں سے نماز غفیلہ ہے جو مغرب اور عشا کے درمیان پڑھی جاتی ہے لیکن خود یہ نماز روزانہ کی نافلہ میں شمار نہیں ہوتی، گرچہ اسے نافلہٴ مغرب کے عنوان سے انجام دیا جا سکتا ہے اس طرح کہ انسان دونوں نماز کی ایک ساتھ نیت کرے اور نماز غفیلہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے :

پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ کی جگہ پر یہ آیت پڑھے:"وَ ذَا النّوْنِ اِذْ ذَهَبَ مُغاضِباً فَظَنَّ اَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَیهِ فَنادیٰ فِی الظُّلُماتِ اَنْ لا اِلهَ إلّا اَنْتَ سُبْحانَكَ اِنّی كُنْتُ مِنَ الظّالِمینَ فَاسْتَجَبْنا لَهُ وَنَجَّیناهُ مِنَ الغَمِّ وَكَذلِكَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ"

پھردوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ کی جگہ پر یہ آیت پڑھے: "وَعِنْدَهُ مَفاتِحُ الغَیْبِ لا یَعْلَمُها إلّا هُوَ وَیَعْلَمُ ما فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَما تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إلّا یعْلَمُها وَلا حَبَّةٍ فی ظُلُماتِ الْأَرْضِ وَلا رَطْبٍ وَلا یابِسٍ إلّا فی كِتابٍ مُبینٍ"

پھر قنوت میں پڑھے: "اللّهُمَّ اِنّی اَسْأَلُكَ بِمَفاتِحِ الغَیْبِ الَّتی لا یعْلَمُها إلّا اَنْتَ اَنْ تُصَلّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَفْعَلَ بی كَذا وَكَذا " اور کلمہ کذا و کذا کی جگہ اپنی حاجتوں کو خداوند متعال سے طلب کرے اور پھر کہے: " اللّهُمَّ اَنْتَ وَلِیُّ نِعْمَتی وَالقادِرُ عَلی طَلِبَتی تَعْلَمُ حاجَتی فَاَسْأَلُكَ بِحَقّ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِ وَعَلیْهِمُ السَّلامُ لَمّا قَضَیْتَها لی"