@laravelPWA
ماہ رمضان کے علاوہ واجب معین روزے کی نیت کرنے کا وقت
  • عنوان: ماہ رمضان کے علاوہ واجب معین روزے کی نیت کرنے کا وقت
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 14:27:38 14-6-1404

ماہ رمضان کے علاوہ واجب معین روزے کی نیت کرنے کا وقت
مسئلہ 1938: اگر ماہ رمضان کے روزے کے علاوہ کوئی دوسرا معین روزہ انسان پر واجب ہو مثلاً نذر کیا ہو کہ معین روزہ رکھےگا چنانچہ جان بوجھ کر اذان صبح (طلوع فجر) تک نیت نہ کرے تو اس کا روزہ باطل ہے اور اگر نہ جانتا ہو کہ اس دن کا روزہ اس پر واجب ہے یا بھول گیا ہو اور ظہر سے پہلے یاد آئے چنانچہ کوئی ایسا کام جو روزے کو باطل کرتا ہے انجام نہ دیا ہو اور نیت کرے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر اذان ظہر (زوال) کے بعد یا د آئے احتیاط واجب کی بنا پر بقیہ دن قربت مطلقہ کی نیت سے امساک کرے اور اس روزے کی قضا بھی بجالائے۔

مسئلہ 1939:جو شخص ماہ رمضان کے علاوہ واجب روزے میں جس کا دن معین ہے نیت کیے بغیر سو گیا ہو اگر ظہر سے پہلے بیدار ہو جائے اور نیت کرے اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر ظہر کے بعد بیدار ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر بقیہ دن قربت مطلقہ كی نیت سے امساک کرے اور اس روزے کی قضا بھی بجالائے ۔