اساتِذہ
مقصد ہو اگر تربَیتِ لعلِ بدخشاں
بے سُود ہے بھٹکے ہُوئے خورشید کا پر تُو
دُنیا ہے روایات کے پھندوں میں گرفتار
کیا مَدرسہ، کیا مدرسے والوں کی تگ و دَو!
کر سکتے تھے جو اپنے زمانے کی امامت
وہ کُہنہ دماغ اپنے زمانے کے ہیں پَیرو!
اساتذہ-اور-علامہ-اقبال-کے-اشعار

- عنوان: اساتِذہ اور علامہ اقبال کے اشعار
- ذریعہ:
- رہائی کی تاریخ: 13:26:52 8-6-1404