@laravelPWA
نعت رسول مقبول (ص)
  • عنوان: نعت رسول مقبول (ص)
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 7:57:7 15-6-1404

  جہاں کے آقا کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو جو اسوہ حق کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو
 جہل کی ظلمت سے سب بشر کو نجات دی ہے میرے نبی نے علم کے سورج کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کودیکھو
 یتیم و بے کس غریب ونادار در پیمبر کھلا ہے سب پر سخی عالم کودیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 حبیب ہیں آپ تو خدا کے بنے ہیں محبوب دوجہاں کے دلوں کے حاکم کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 بشرکی صورت میں آپ آئے مگر ہیں باتیں سبھی خداکی خدا کے مظہر کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 بیان کیسے میں کرسکوں گا میرے محمد کی رفعتوں کو جو راز خالق کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو
 میرے پیمبر سے کوئی پوچھے دکھادو دنیا میں آپ جیسے کہا محمد کو دیکھنا ہو تو تم میرےمرتضی کودیکھو
 حسین نے دین کو بچایا لٹاکے کربل میں اپنا سب کچھ جو حق پہ مرنے کو دیکھنا ہو نواسہ ئ مصطفی کودیکھو
 وجود ہے گرجہاں کا عابد سبھی ہیں صدقے میرے نبی کے تو اپنے محسن کو دیکھنا ہو محمد مصطفی کو دیکھو