( سورة الفاتحة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۱ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے (۱)
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( ۲ ) الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ( ۳ ) مَالِکِ يَوْمِ الدِّينِ ( ۴ ) إِيَّاکَ نَعْبُدُوَإِيَّاکَ نَسْتَعِينُ ( ۵ )
ساری تعریف اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے (۲) وہ عظیم اوردائمی رحمتوں والا ہے (۳)روزِقیامت کا مالک و مختار ہے (۴) پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ا ور تجھی سے مدد چاہتے ہیں (۵)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ( ۶ ) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَ لاَ الضَّالِّينَ ( ۷ )
ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت فرماتا رہیں (۶) جو اُن لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے نعمتیں نازل کی ہیں ان کا راستہ نہیں جن پر غضب نازل ہوا ہے یا جو بہکے ہوئے ہیں(۷)
( سورة البقرة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے (۰)
الم( ۱ ) ذٰلِکَ الْکِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ( ۲ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَ مِمَّا
(۱)الم (۲) یہ وہ کتاب ہے جس میں کسی طرح کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے. یہ صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار لوگوں کے لئے مجسم ہدایت ہے (۳)جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں پابندی سے پورے اہتمام کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے اس میں سے
رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۳ ) وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ( ۴ )
ہماری راہ میں خرچ بھی کرتے ہیں (۴) وہ ان تمام باتوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں جنہیں (اے رسول) ہم نے آپ پر نازل کیا ہے اور جو آپ سے پہلے نازل کی گئی ہیں اور آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں
أُولٰئِکَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۵ )
(۵)یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت کے حامل ہیں اور فلاح یافتہ اور کامیاب ہیں
إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَ أَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لاَيُؤْمِنُونَ( ۶ ) خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَ عَلَى سَمْعِهِمْ وَ عَلَى
(۶) اے رسول! جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا ہے ان کے لئے سب برابر ہے. آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں (۷) خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر گویا مہر لگا دی ہے کہ نہ کچھ سنتے ہیں اور نہ سمجھتے ہیں اور
أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۷ ) وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ( ۸ )
آنکھوں پر بھی پردے پڑ گئے ہیں. ان کے واسطےآخرت میں عذابِ عظیم ہے (۸) کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا اور آخرت پر ایمان لائے ہیں حالانکہ وہ صاحب ایمان نہیں ہیں
يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَشْعُرُونَ( ۹ ) فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضاً وَ
(۹) یہ خدا اور صاحبان ایمان کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں حالانکہ اپنے ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں اور سمجھتے بھی نہیں ہیں (۱۰) ان کے دلوں میں بیماری ہے اور خدا نے نفاق کی بنا پر اسے اور بھی بڑھا دیا ہے. اب
لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا کَانُوا يَکْذِبُونَ ( ۱۰ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ ( ۱۱ )
اس جھوٹ کے نتیجہ میں انہیں درد ناک عذاب ملے گا (۱۱) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ برپا کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں
أَلاَ إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَ لٰکِنْ لاَ يَشْعُرُونَ ( ۱۲ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا کَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَ نُؤْمِنُ کَمَا آمَنَ
(۱۲) حالانکہ یہ سب مفسد ہیں اور اپنے فسادکو سمجھتے بھی نہیں ہیں (۱۳) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ دوسرے مومنین کی طرح ایمان لے آؤ تو کہتے ہیں کہ ہم
السُّفَهَاءُ أَلاَ إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلٰکِنْ لاَيَعْلَمُونَ( ۱۳ ) وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا خَلَوْا إِلَى شَيَاطِينِهِمْ
بے وقوفوں کی طرح ایمان اختیار کرلیں حالانکہ اصل میں یہی بے وقوف ہیں اور انہیں اس کی واقفیت بھی نہیں ہے (۱۴) جب یہ صاحبانِ ایمان سے ملتے ہیںتو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب اپنے شیاطین کی خلوتوں میں جاتے ہیں
قَالُوا إِنَّا مَعَکُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ( ۱۴ ) اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَ يَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۱۵ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ
تو کہتے ہیں کہ ہم تمہاری ہی پارٹی میں ہیں ہم تو صرف صاحبانِ ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں (۱۵) حالانکہ خدا خود ان کو مذاق بنائے ہوئے ہے اور انہیںسرکشی میں ڈھیل دیئے ہوئے ہے جو انہیں نظر بھی نہیں آرہی ہے (۱۶) یہی وہ لوگ ہیں
اشْتَرَوُا الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ وَ مَا کَانُوا مُهْتَدِينَ ( ۱۶ )
جنہوں نے ہدایت کو دے کرگمراہی خرید لی ہے جس تجارت سے نہ کوئی فائدہ ہے اور نہ اس میں کسی طرح کی ہدایت ہے
مَثَلُهُمْ کَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَاراً فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَاحَوْلَهُ ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَکَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لاَيُبْصِرُونَ( ۱۷ )
(۱۷) ان کی مثال اس شخص کی ہے جس نے روشنی کے لئے آگ بھڑکائی اور جب ہر طرف روشنی پھیل گئی تو خدا نے اس کے نور کو سلب کرلیا اور اب اسے اندھیرے میں کچھ سوجھتا بھی نہیں ہے
صُمٌّ بُکْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ يَرْجِعُونَ( ۱۸ ) أَوْ کَصَيِّبٍ مِنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَ رَعْدٌ وَ بَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي
(۱۸) یہ سب بہرےً گونگے اور اندھے ہوگئے ہیں اور اب پلٹ کر آنے والے نہیں ہیں (۱۹) ان کی دوسری مثال آسمان کی اس بارش کی ہے جس میں تاریکی اور گرج چمک سب کچھ ہوکہ موت کے خوف سے کڑک دیکھ کر
آذَانِهِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْکَافِرِينَ ( ۱۹ ) يَکَادُالْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ کُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَشَوْا
کانوں میں انگلیاں رکھ لیں. حالانکہ خدا کافروں کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور یہ بچ کر نہیں جاسکتے ہیں (۲۰) قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو چکاچوندھ کردے کہ جب وہ چمک جائے تو چل پڑیں
فِيهِ وَ إِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ أَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( ۲۰ )
اور جب اندھیرا ہوجائے تو ٹھہر جائیں خدا چاہے تو ان کی سماعت و بصارت کو بھی ختم کرسکتا ہے کہ وہ ہر شے پر قدرت و اختیار رکھنے والا ہے
يَاأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّکُمُ الَّذِي خَلَقَکُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ ( ۲۱ ) الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ فِرَاشاً
(۲۱) اے انسانو! پروردگار کی عبادت کرو جس نے تمہیں بھی پیدا کیا ہے اور تم سے پہلے والوں کو بھی خلق کیاہے. شاید کہ تم اسی طرح متقی اور پرہیزگار بن جاؤ (۲۲) اس پروردگار نے تمہارے لئے زمین کا فرش
وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءًفَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَکُمْ فَلاَ تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَاداً وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۲۲ )
اور آسمان کا شامیانہ بنایا ہے اور پھر آسمان سے پانی برسا کر تمہاری روزی کے لئے زمین سے پھل نکالے ہیں لہذا اس کے لئے جان بوجھ کر کسی کو ہمسر اور مثل نہ بناؤ
وَإِنْ کُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّانَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا ِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۲۳ )
(۲۳) اگر تمہیں اس کلام کے بارے میں کوئی شک ہے جسے ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا ہے تو اس کا جیسا ایک ہی سورہ لے آؤ اور اللہ کے علاوہ جتنے تمہارے مددگار ہیں سب کو بلالو اگر تم اپنے دعوے اور خیال میں سچّے ہو
فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْکَافِرِينَ ( ۲۴ )
(۲۴) اور اگر تم ایسا نہ کرسکے اور یقینا نہ کرسکوگے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں اور جسے کافرین کے لئے مہیا کیا گیا ہے
وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ کُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقاً قَالُوا
(۲۵) پیغمبر آپ ایمان اور عمل صالح والوں کو بشارت دے دیں کہ ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں. انہیں جب بھی وہاں کوئی پھل دیا جائے گا تو وہ یہی کہیں گے
هٰذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهاً وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ( ۲۵ ) إِنَّ اللَّهَ لاَ يَسْتَحْيِي
کہ یہ تو ہمیں پہلے مل چکا ہے. حالانکہ وہ صرف اس کے مشابہ ہوگا اور ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں بھی ہوں گی اور انہیں اس میں ہمیشہ رہنا بھی ہے (۲۶) اللہ اس بات میں کوئی شرم نہیں محسوس کرتا
أَنْ يَضْرِبَ مَثَلاً مَابَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ وَأَمَّاالَّذِينَ کَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَا
کہ وہ مچھر یا اس سے بھی کمتر کی مثال بیان کرے. اب جو صاحبانِ ایمان ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ سب پروردگار کی طرف سے بر حق ہے اور جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ یہی کہتے ہیں کہ
ذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهٰذَا مَثَلاً يُضِلُّ بِهِ کَثِيراً وَ يَهْدِي بِهِ کَثِيراً وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلاَّ الْفَاسِقِينَ( ۲۶ ) الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ
آخر ان مثالوں سے خدا کا مقصد کیا ہے. خدا اسی طرح بہت سے لوگوں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دے دیتا ہے اور گمراہی صرف انہیں کا حصّہ ہے جو فاسق ہیں (۲۷) جو خدا کے ساتھ مضبوط عہد کرنے کے بعد بھی اسے توڑ دیتے ہیں
اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَاللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۲۷ ) کَيْفَ
اور جسے خدا نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو حقیقتا خسارہ والے ہیں (۲۸) آخر تم لوگ کس طرح
تَکْفُرُونَ بِاللَّهِ وَ کُنْتُمْ أَمْوَاتاً فَأَحْيَاکُمْ ثُمَّ يُمِيتُکُمْ ثُمَّ يُحْيِيکُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ( ۲۸ ) هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَکُمْ مَا فِي
کفر اختیار کرتے ہو جب کہ تم بے جان تھے اور خدا نے تمہیں زندگی دی ہے اور پھرموت بھی دے گا اور پھر زندہ بھی کرے گا اور پھر اس کی بارگاہ میں پلٹا کر لے جائے جاؤگے (۲۹) وہ خدا وہ ہے جس نے زمین کے تمام ذخیروں کو تم ہی لوگوں کے لئے پیدا کیا ہے.
الْأَرْضِ جَمِيعاً ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَ هُوَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ( ۲۹ )
اس کے بعد اس نے آسمان کا رخ کیا تو سات مستحکم آسمان بنادیئے اور وہ ہر شے کا جاننے والا ہے
وَ إِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلاَئِکَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَ تَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِکُ الدِّمَاءَ وَ
(۳۰) اے رسول. اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گاجو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے
نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۳۰ ) وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ کُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى
جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں توارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو (۳۱) اور خدا نے آدم علیہ السّلام کو تمام اسمائ کی تعلیم دی اور پھر ان سب کو ملائکہ کے سامنے پیش کرکے فرمایا کہ
الْمَلاَئِکَةِ فَقَالَ أَنْبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هٰؤُلاَءِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۳۱ ) قَالُوا سُبْحَانَکَ لاَعِلْمَ لَنَا إِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّکَ أَنْتَ
ذرا تم ان سب کے نام تو بتاؤ اگر تم اپنے خیالِ استحقاق میں سچّے ہو (۳۲) ملائکہ نے عرض کی کہ ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تونے بتایا ہے کہ تو
الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ ( ۳۲ ) قَالَ يَا آدَمُ أَنْبِئْهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ فَلَمَّا أَنْبَأَهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ قَالَ أَ لَمْ أَقُلْ لَکُمْ إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ
صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی (۳۳) ارشاد ہوا کہ آدم علیہ السّلام اب تم انہیں باخبر کردو. تو جب آدم علیہ السّلام نے باخبر کردیا تو خدا نے فرمایا کہ میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ میں آسمان و زمین کے غیب کو جانتا ہوں
السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَ أَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَ مَا کُنْتُمْ تَکْتُمُونَ ( ۳۳ ) وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلاَئِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ
اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو یا چھپاتے ہو سب کو جانتا ہوں (۳۴) اور یاد کرو وہ موقع جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم علیہ السّلام کے لئے سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کرلیا.
إِبْلِيسَ أَبَى وَ اسْتَکْبَرَ وَ کَانَ مِنَ الْکَافِرِينَ( ۳۴ ) وَ قُلْنَا يَا آدَمُ اسْکُنْ أَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْجَنَّةَ وَ کُلاَ مِنْهَا رَغَداً
اس نے انکار اور غرور سے کام لیا اور کافرین میں ہوگیا (۳۵) اور ہم نے کہا کہ اے آدم علیہ السّلام ! اب تم اپنی زوجہ کے ساتھ جنّت میں ساکن ہوجاؤ اور جہاں چاہو
حَيْثُ شِئْتُمَا وَ لاَ تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَکُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ( ۳۵ ) فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَافَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا کَانَا فِيهِ
آرام سے کھاؤ صرف اس درخت کے قریب نہ جانا کہ اپنے اوپر ظلم کرنے والوں میں سے ہوجاؤگے (۳۶) تب شیطان نے انہیں فریب دینے کی کوشش کی اور انہیں ان نعمتوں سے باہر نکال لیا
وَ قُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَ لَکُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعٌ إِلَى حِينٍ ( ۳۶ ) فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ
اور ہم نے کہا کہ اب تم سب زمین پر اترجاؤ وہاں ایک دوسرے کی دشمنی ہوگی اور وہیں تمہارا مرکز ہوگا اور ایک خاص وقت تک کے لئے عیش زندگانی رہےگی (۳۷) پھر آدم علیہ السّلام نے پروردگار سے
کَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ( ۳۷ )
کلمات کی تعلیم حاصل کی اور ان کی برکت سے خدا نے ان کی توبہ قبول کرلی کہ وہ توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے
قُلْنَا اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعاً فَإِمَّا يَأْتِيَنَّکُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ ( ۳۸ )
(۳۸)اور ہم نے یہ بھی کہا کہ یہاں سے اترپڑو پھر اگر ہماری طرف سے ہدایت آجائے تو جو بھی اس کا اتباع کرلے گا اس کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا نہ حزن
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۳۹ ) يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْکُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي
(۳۹)جولوگ کافر ہوگئے اور انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلا دیا وہ جہنمّی ہیں اور ہمیشہ وہیں پڑے رہیں گے(۴۰)اے بنی اسرائیل ہماری نعمتوں کو
أَنْعَمْتُ عَلَيْکُمْ وَ أَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِکُمْ وَ إِيَّايَ فَارْهَبُونِ( ۴۰ ) وَآمِنُوا بِمَا أَنْزَلْتُ مُصَدِّقاً لِمَا مَعَکُمْ وَ لاَ
یاد کرو جو ہم نے تم پر نازل کی ہیں اور ہمارے عہد کو پورا کرو ہم تمہارے عہد کو پورا کریں گے اور ہم سے ڈرتے رہو (۴۱) ہم نے جو قرآن تمہاری توریت کی تصدیق کے لئے بھیجا ہے اس پر ایمان لے آؤ اور
تَکُونُوا أَوَّلَ کَافِرٍ بِهِ وَ لاَ تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَناً قَلِيلاً وَ إِيَّايَ فَاتَّقُونِ ( ۴۱ ) وَ لاَ تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَکْتُمُوا
سب سے پہلے کافر نہ بن جاؤ ہماری آیتوں کو معمولی قیمت پر نہ بیچو اور ہم سے ڈرتے رہو (۴۲) حق کو باطل سے مخلوط نہ کرو اور جان بوجھ کر
الْحَقَّ وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ ( ۴۲ ) وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ وَ ارْکَعُوا مَعَ الرَّاکِعِينَ ( ۴۳ ) أَ تَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ
حق کی پردہ پوشی نہ کرو (۴۳) نماز قائم کرو.زکوٰ ِ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو (۴۴) کیا تم لوگوں کو نیکیوں کا حکم دیتے ہو اور
تَنْسَوْنَ أَنْفُسَکُمْ وَ أَنْتُمْ تَتْلُونَ الْکِتَابَ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۴۴ ) وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاَةِ وَ إِنَّهَا لَکَبِيرَةٌ إِلاَّ عَلَى
خود اپنے کو بھول جاتے ہو جب کہ کتاب خدا کی تلاوت بھی کرتے ہو کیا تمہارے پاس عقل نہیں ہے (۴۵) صبر او ر نماز کے ذریعہ مدد مانگو. نماز بہت مشکل کام ہے مگر ان
الْخَاشِعِينَ ( ۴۵ ) الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلاَقُو رَبِّهِمْ وَ أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ( ۴۶ ) يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْکُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي
لوگوں کے لئے جو خشوع و خضوع والے ہیں (۴۶) اور جنہیں یہ خیال ہے کہ انہیں اللہ سے ملاقات کرنا ہے اور اس کی بارگاہ میں واپس جانا ہے
(۴۷) اے بنی اسرائیل! ہماری ان نعمتوں کویاد کرو جو
أَنْعَمْتُ عَلَيْکُمْ وَ أَنِّي فَضَّلْتُکُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ ( ۴۷ ) وَ اتَّقُوا يَوْماً لاَ تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئاً وَ لاَ يُقْبَلُ
ہم نے تمہیں عنایت کی ہیں اور ہم نے تمہیں عالمین سے بہتر بنایا ہے (۴۸) اس دن سے ڈرو جس دن کوئی کسی کابدل نہ بن سکے گا
مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَ لاَ يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ ( ۴۸ )
اور کسی کی سفارش قبول نہ ہوگی. نہ کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ کسی کی مدد کی جائے گی
وَإِذْ نَجَّيْنَاکُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَکُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَکُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَکُمْ وَفِي ذٰلِکُمْ بَلاَءٌ مِنْ
(۴۹) اور جب ہم نے تم کوفرعون والوں سے بچالیا جو تمہیں بدترین دکھ دے رہے تھےً تمہارے بچوں کو قتل کررہے تھے اور عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے لئے
رَبِّکُمْ عَظِيمٌ ( ۴۹ ) وَ إِذْ فَرَقْنَا بِکُمُ الْبَحْرَ فَأَنْجَيْنَاکُمْ وَ أَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ أَنْتُمْ تَنْظُرُونَ ( ۵۰ ) وَ إِذْ وَاعَدْنَا
بہت بڑا امتحان تھا (۵۰) ہمارا یہ احسان بھی یادکرو کہ ہم نے دریا کو شگافتہ کرکے تمہیں بچالیا اور فرعون والوں کو تمہاری نگاہوں کے سامنے ڈبو دیا (۵۱) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام سے چالیس راتوں کا وعدہ لیا
مُوسَى أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَنْتُمْ ظَالِمُونَ ( ۵۱ ) ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْکُمْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ لَعَلَّکُمْ
تو تم نے ان کے بعد گو سالہ تیار کرلیا کہ تم بڑے ظالم ہو (۵۲) پھر ہم نے تمہیں معاف کردیا کہ شاید
تَشْکُرُونَ( ۵۲ ) وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۵۳ ) وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنَّکُمْ
شکر گزار بن جاؤ (۵۳) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو کتاب اور حق و باطل کو جدا کرنے والا قانون دیا کہ شاید تم ہدایت یافتہ بن جاؤ (۵۴) اور وہ وقت بھی یاد کرو جب موسٰی علیہ السّلام نے اپنی قوم سے کہا کہ تم نے
ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَکُمْ بِاتِّخَاذِکُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُواإِلَى بَارِئِکُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ عِنْدَ بَارِئِکُمْ فَتَابَ عَلَيْکُمْ
گو سالہ بنا کر اپنے اوپر ظلم کیا ہے. اب تم خالق کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اپنے نفسوں کو قتل کر ڈالو کہ یہی تمہارے حق میں خیر ہے. پھر خدا نے تمہاری توبہ قبول کرلی
إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ( ۵۴ ) وَ إِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَى لَنْ نُؤْمِنَ لَکَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْکُمُ الصَّاعِقَةُ وَ أَنْتُمْ
کہ وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے (۵۵) اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے موسٰی علیہ السّلام سے کہا کہ ہم اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب تک خدا کو اعلانیہ نہ دیکھ لیں جس کے بعد بجلی نے تم کو لے ڈالا اور تم
تَنْظُرُونَ( ۵۵ ) ثُمَّ بَعَثْنَاکُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۵۶ ) وَ ظَلَّلْنَا عَلَيْکُمُ الْغَمَامَ وَ أَنْزَلْنَا عَلَيْکُمُ الْمَنَّ وَ
دیکھتے ہی رہ گئے (۵۶) پھر ہم نے تمہیں موت کے بعد زندہ کردیا کہ شاید اب شکر گزار بن جاؤ (۵۷) اور ہم نے تمہارے سروں پر ابر کا سایہ کیا. تم پر من و
السَّلْوَى کُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُمْ وَ مَا ظَلَمُونَا وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ( ۵۷ )
سلٰوی نازل کیا کہ پاکیزہ رزق اطمینان سے کھاؤ. ان لوگوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ خود اپنے نفس پر ظلم کیا ہے
وَ إِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هٰذِهِ الْقَرْيَةَ فَکُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَداً وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّداً وَ قُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَکُمْ
(۵۸) اوروہ وقت بھی یاد کروجب ہم نے کہا کہ اس قریہ میں داخل ہوجاؤ اور جہاں چاہو اطمینان سے کھاؤ اور دروازہ سے سجدہ کرتے ہوئے اور حطہ کہتے ہوئے داخل ہو کہ ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے
خَطَايَاکُمْ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ( ۵۸ ) فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلاً غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْزاً
اور ہم نیک عمل والوں کی جزا میں اضافہ بھی کردیتے ہیں (۵۹) مگر ظالموں نے جو بات ان سے کہی گئی تھی اسے بدل دیا تو ہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانی کی بنا ئ پر
مِنَ السَّمَاءِ بِمَا کَانُوا يَفْسُقُونَ( ۵۹ ) وَ إِذِ اسْتَسْقَى مُوسَى لِقَوْمِهِ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِعَصَاکَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ
آسمان سے عذاب نازل کر دیا (۶۰) اور اس موقع کو یاد کرو جب موسٰی علیہ السّلام نے اپنی قوم کے لئے پانی کا مطالبہ کیا تو ہم نے کہا کہ اپنا اعصا پتھر پر مارو جس کے نتیجہ میں
اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْناً قَدْ عَلِمَ کُلُّ أُنَاسٍ مَشْرَبَهُمْ کُلُوا وَ اشْرَبُوا مِنْ رِزْقِ اللَّهِ وَ لاَ تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ( ۶۰ )
بارہ چشمے جاری ہوگئے اور سب نے اپنا اپنا گھاٹ پہچان لیا. اب ہم نے کہا کہ من وسلوٰی کھاؤ اور چشمہ کا پانی پیو اور روئے زمینمیں فساد نہ پھیلاؤ
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَى لَنْ نَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّکَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقْلِهَا وَ قِثَّائِهَا وَ
(۶۱) اور وہ وقت بھی یادکرو جب تم نے موسٰی علیہ السّلام سے کہا کہ ہم ایک قسم کے کھانے پر صبر نہیں کرسکتے. آپ پروردگار سے دعا کیجئے کہ ہمارے لئے زمین سے سبزیً ککڑیً
فُومِهَا وَ عَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ اهْبِطُوا مِصْراً فَإِنَّ لَکُمْ مَا سَأَلْتُمْ وَ
لہسنً مسوراور پیاز وغیرہ پیدا کرے. موسٰی علیہ السّلام نے تمہیں سمجھایا کہ کیا بہترین نعمتوں کے بدلے معمولی نعمت لینا چاہتے ہو تو جاؤ کسی شہر میں اتر پڑو وہاں یہ سب کچھ مل جائے گا.
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْکَنَةُ وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَانُوا يَکْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ يَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ
اب ان پر ذلّت اور محتاجی کی مار پڑ گئی اور وہ غضب الٰہی میں گرفتار ہوگئے. یہ سب اس لئے ہوا کہ یہ لوگ آیات الٰہی کا انکار کرتے تھے اور ناحق انبیائ خدا کو
بِغَيْرِ الْحَقِّ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْا وَ کَانُوا يَعْتَدُونَ ( ۶۱ )
قتل کردیا کرتے تھے. اس لئے کہ یہ سب نافرمان تھے اور ظلم کیا کرتے تھے
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَادُوا وَ النَّصَارَى وَ الصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ
(۶۲)جو لوگ بظاہر ایمان لائے یا یہودی ً نصاریٰ اورستارہ پرست ہیں ان میں سے جو واقعی اللہ اور آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لئے
أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۶۲ ) وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَکُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَکُمُ الطُّورَ خُذُوا
پروردگار کے یہاں اجر و ثواب ہے اور کوئی حزن و خوف نہیں ہے (۶۳) اور اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تم سے توریت پر عمل کرنے کا عہد لیا اور تمہارے سروں پر کوہ طور کو لٹکا دیا کہ اب توریت کو مضبوطی سے پکڑو
مَا آتَيْنَاکُمْ بِقُوَّةٍ وَ اذْکُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ( ۶۳ ) ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَلَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ
اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو شاید اس طرح پرہیز گار بن جاؤ (۶۴) پھر تم لوگوں نے انحراف کیا کہ اگر فضل خدا اور
رَحْمَتُهُ لَکُنْتُمْ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۶۴ ) وَلَقَدْعَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنْکُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ کُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ( ۶۵ )
رحمت الٰہی شامل حال نہ ہوتی تو تم خسارہ والوں میں سے ہوجاتے (۶۵) تم ان لوگوں کو بھی جانتے ہو جنہوں نے شنبہ کے معاملہ میں زیادتی سے کام لیا تو ہم نے حکم دے دیا کہ اب ذلّت کے ساتھ بندر بن جائیں
فَجَعَلْنَاهَا نَکَالاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَ مَا خَلْفَهَا وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ( ۶۶ ) وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُکُمْ
(۶۶) اور ہم نے اس جنسی تبدیلی کو دیکھنے والوں او ر بعد والوں کے لئے عبرت اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت بنا دیا (۶۷) اور وہ موقع بھی یاد کروجب موسٰی علیہ السّلام نے قوم سے کہا کہ خدا کا حکم ہے
أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً قَالُوا أَ تَتَّخِذُنَا هُزُواً قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَکُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ( ۶۷ ) قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ يُبَيِّنْ لَنَا
کہ ایک گائے ذبح کرو تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیں مذاق بنا رہے ہیں. فرمایا پناہ بخدا کہ میں جاہلوں میں سے ہوجاؤں (۶۸) ان لوگوں نے کہا کہ اچھا خدا سے دعا کیجئے کہ ہمیں اس کی حقیقت بتائے.
مَا هِيَ قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لاَ فَارِضٌ وَ لاَ بِکْرٌ عَوَانٌ بَيْنَ ذٰلِکَ فَافْعَلُوا مَا تُؤْمَرُونَ( ۶۸ ) قَالُوا ادْعُ لَنَا
انہوں نے کہا کہ ایسی گائے چاہئے جو نہ بوڑھی ہو نہ بچہ. درمیانی قسم کی ہو. اب حکم خدا پر عمل کرو (۶۹) ان لوگوں نے کہا یہ بھی پوچھئے کہ رنگ
رَبَّکَ يُبَيِّنْ لَنَا مَا لَوْنُهَا قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاءُ فَاقِعٌ لَوْنُهَا تَسُرُّ النَّاظِرِينَ( ۶۹ )
کیا ہوگا. کہا کہ حکم خدا ہے کہ زرد بھڑک دار رنگ کی ہو جو دیکھنے میں بھلی معلوم ہو
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ يُبَيِّنْ لَنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَ إِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَ( ۷۰ ) قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ
(۷۰) ان لوگوں نے کہا کہ ایسی تو بہت سی گائیں ہیں اب کون سی ذبح کریں اسے بیان کیاجائے ہم انشائ اللہ تلاش کرلیں گے (۷۱) حکم ہوا کہ
إِنَّهَا بَقَرَةٌ لاَ ذَلُولٌ تُثِيرُ الْأَرْضَ وَ لاَ تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لاَ شِيَةَ فِيهَا قَالُوا الْآنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ فَذَبَحُوهَا وَ مَا
ایسے گائے جو کاروباری نہ ہونہ زمین جوتے نہ کھیت سینچے ایسی صاف ستھری کہ اس میں کوئی دھبّہ بھی نہ ہو. ان لوگوں نے کہا کہ اب آپ نے ٹھیک بیان کیا ہے. اس کے بعد ان لوگوں نے ذبح کردیا حالانکہ
کَادُوا يَفْعَلُونَ( ۷۱ ) وَ إِذْ قَتَلْتُمْ نَفْساً فَادَّارَأْتُمْ فِيهَا وَ اللَّهُ مُخْرِجٌ مَا کُنْتُمْ تَکْتُمُونَ( ۷۲ ) فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ
وہ ایسا کرنے والے نہیں تھے (۷۲) اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کردیا اور اس کے قاتل کے بارے میں جھگڑا کرنے لگے جبکہ خدا اس راز کا واضح کرنے والا ہے جسے تم چھپا رہے تھے (۷۳) تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کردو
بِبَعْضِهَا کَذٰلِکَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى وَ يُرِيکُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۷۳ ) ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُکُمْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَهِيَ
خدا اسی طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے (۷۴) پھر تمہارے دل سخت ہوگئے
کَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَ إِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ وَ إِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءُ وَ
جیسے پتھر یا اس سے بھی کچھ زیادہ سخت کہ پتھروں میں سے تو بعض سے نہریں بھی جاری ہوجاتی ہیںاور بعض شگافتہ ہوجاتے ہیں تو ان سے پانی نکل آتا ہے اور
إِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۷۴ ) أَ فَتَطْمَعُونَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَکُمْ وَ قَدْ کَانَ
بعض خورِ خدا سے گر پڑتے ہیں. لیکن اللہ تمہارے اعمال سے غافل نہیں ہے (۷۵) مسلمانو! کیا تمہیں امید ہے کہ یہ یہودی تمہاری طرح ایمان لے آئیں گے جبکہ ان کے
فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَسْمَعُونَ کَلاَمَ اللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۷۵ ) وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا
اسلاف کا ایک گروہ کلام خدا کو سن کر تحریف کردیتا تھا حالانکہ سب سمجھتے بھی تھے اور جانتے بھی تھے (۷۶) یہ یہودی ایمان والوںسے ملتے ہیں تو کہتے ہیں
آمَنَّاوَإِذَاخَلاَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالُواأَتُحَدِّثُونَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ لِيُحَاجُّوکُمْ بِهِ عِنْدَرَبِّکُمْ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ( ۷۶ )
کہ ہم بھی ایمان لے آئے اور آپس میں ایک دوسرے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ کیا تم مسلمانوںکو توریت کے مطالب بتادوگے کہ وہ اپنے نبی کے اوصاف سے تمہارے اوپر استدلال کریں کیا تمہیں عقل نہیں ہے کہ ایسی حماقت کروگے
أَ وَ لاَ يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ( ۷۷ ) وَ مِنْهُمْ أُمِّيُّونَ لاَ يَعْلَمُونَ الْکِتَابَ إِلاَّ أَمَانِيَّ وَ إِنْ
(۷۷) کیا تمہیں نہیں معلوم کہ خدا سب کچھ جانتا ہے جس کا یہ اظہار کررہے ہیں اورجس کی یہ پردہ پوشی کررہے ہیں (۷۸) ان یہودیوں میں کچھ ایسے جاہل بھی ہیں جو توریت کو یاد کئے ہوئے ہیں اور اس کے بارے میں سوائے امیدوں کے کچھ نہیں جانتے ہیں
هُمْ إِلاَّ يَظُنُّونَ( ۷۸ ) فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَکْتُبُونَ الْکِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هٰذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَناً قَلِيلاً
حالانکہ یہ ا ن کا فقط خیالِ خام ہے (۷۹) وائے ہو ان لوگوںپر جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھ کر یہ کہتے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے تاکہ اسے تھوڑے دام میں بیچ لیں
فَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا کَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَ وَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا يَکْسِبُونَ( ۷۹ ) وَ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلاَّ أَيَّاماً مَعْدُودَةً قُلْ أَتَّخَذْتُمْ
.ان کے لئے اس تحریر پر بھی عذاب ہے اور اس کی کمائی پر بھی (۸۰) یہ کہتے ہیں کہ ہمیں آتش جہّنم چند دن کے علاوہ چھو بھی نہیں سکتی. ان سے پوچھئے کہ کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے
عِنْدَ اللَّهِ عَهْداً فَلَنْ يُخْلِفَ اللَّهُ عَهْدَهُ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۸۰ ) بَلَى مَنْ کَسَبَ سَيِّئَةً وَ
جس کی وہ مخالفت نہیں کرسکتا یا اس کے خلاف جہالت کی باتیں کررہے ہو (۸۱) یقینا جس نے کوئی برائی حاصل کی اور
أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۸۱ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
اس کی غلطی نے اسے گھیر لیا وہ لوگ اہلِ جہّنم ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۸۲) اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے
أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۸۲ ) وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لاَ تَعْبُدُونَ إِلاَّ اللَّهَ وَ بِالْوَالِدَيْنِ
وہ اہل جنّت ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۸۳) اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خبردار خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپً قرابتداروںً
إِحْسَاناً وَ ذِي الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينِ وَ قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلاَّ
یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا. لوگوں سے اچھی باتیں کرناً نماز قائم کرناًزکات ادا کرنا لیکن اس کے بعد تم میں سے چند کے علاوہ سب منحرف ہوگئے
قَلِيلاً مِنْکُمْ وَ أَنْتُمْ مُعْرِضُونَ( ۸۳ )
اور تم لوگ تو بس اعراض کرنے والے ہی
وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَکُمْ لاَ تَسْفِکُونَ دِمَاءَکُمْ وَ لاَ تُخْرِجُونَ أَنْفُسَکُمْ مِنْ دِيَارِکُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَ أَنْتُمْ تَشْهَدُونَ( ۸۴ )
(۸۴) اور ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور کسی کواپنے وطن سے نکال باہر نہ کرنا اور تم نے اس کا اقرار کیا اور تم خود ہی اس کے گواہ بھی ہو
ثُمَّ أَنْتُمْ هٰؤُلاَءِ تَقْتُلُونَ أَنْفُسَکُمْ وَ تُخْرِجُونَ فَرِيقاً مِنْکُمْ مِنْ دِيَارِهِمْ تَظَاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ إِنْ
(۸۵) لیکن اس کے بعد تم نے قتل و خون شروع کردیا. لوگوں کو علاقہ سے باہر نکالنے لگے اور گناہ وتعدی میں ظالموںکی مدد کرنے لگے
يَأْتُوکُمْ أُسَارَى تُفَادُوهُمْ وَ هُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْکُمْ إِخْرَاجُهُمْ أَ فَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْکِتَابِ وَ تَکْفُرُونَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَاءُ
حالانکہ کوئی قیدی بن کر آتا ہے تو فدیہ دے کر آزاد بھی کرالیتے ہو جبکہ شروع سے ان کا نکالنا ہی حرام تھا. کیا تم کتاب کے ایک حصّہ پر ایمان رکھتے ہو اور ایک کا انکار کردیتے ہو. ایسا کرنے والوں کی کیا سزاہے
مَنْ يَفْعَلُ ذٰلِکَ مِنْکُمْ إِلاَّ خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا
سوائے اس کے کہ زندگانی دنیا میں ذلیل ہوں اور قیامت کے دن سخت ترین عذاب کی طرف پلٹاد یئے جائیں گے اور اللہ
تَعْمَلُونَ( ۸۵ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ فَلاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ( ۸۶ )
تمہارے کرتوت سے بے خبر نہیں ہے (۸۶) یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخر کو دے کر دنیا خریدلی ہے اب نہ ان کے عذاب میں تخفیف ہوگی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ وَ قَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَ آتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَ أَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ
(۸۷) ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو کتاب دی ان کے پیچھے رسولوںکا سلسلہ قائم کیا. عیسٰی علیہ السّلام بن مریم کو واضح معجزات عطا کئےً روح القدس سے ان کی تائید کرادی لیکن کیا تمہارا مستقل طریقہ یہی ہے
أَ فَکُلَّمَا جَاءَکُمْ رَسُولٌ بِمَا لاَ تَهْوَى أَنْفُسُکُمُ اسْتَکْبَرْتُمْ فَفَرِيقاً کَذَّبْتُمْ وَ فَرِيقاً تَقْتُلُونَ( ۸۷ ) وَ قَالُوا قُلُوبُنَا
کہ جب کوئی رسول علیہ السّلام تمہاری خواہش کے خلاف کوئی پیغام لے کر آتا ہے تو اکڑ جاتے ہو اور ایک جماعت کو جھٹلا دیتے ہو اور ایک کو قتل کردیتے ہو (۸۸) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ
غُلْفٌ بَلْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِکُفْرِهِمْ فَقَلِيلاً مَا يُؤْمِنُونَ( ۸۸ )
ہمارے دلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں ہماری کچھ سمجھ میں نہیں آتا بے شک ان کے کفر کی بنا پر ان پر خدا کی مار ہے اور یہ بہت کم ایمان لے آئیں گے
وَ لَمَّا جَاءَهُمْ کِتَابٌ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ وَ کَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ کَفَرُوا فَلَمَّا
(۸۹) اور جب ان کے پاس خدا کی طرف سے کتاب آئی ہے جو ان کی توریت وغیرہ کی تصدیق بھی کرنے والی ہے اور اس کے پہلے وہ دشمنوںکے مقابلہ میں اسی کے ذریعہ طلب فتح بھی کرتے تھے لیکن اس کے آتے ہی منکر ہوگئے
جَاءَهُمْ مَا عَرَفُوا کَفَرُوا بِهِ فَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْکَافِرِينَ( ۸۹ ) بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ أَنْ يَکْفُرُوا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
حالانکہ اسے پہچانتے بھی تھے تو اب کافروں پر خدا کی لعنت ہے (۹۰) ان لوگوں نے اپنے نفس کا کتنا برا سودا کیا ہے کہ زبردستی خدا کے نازل کئے کا انکار کر بیٹھے
بَغْياً أَنْ يُنَزِّلَ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ فَبَاءُوا بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ وَ لِلْکَافِرِينَ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۹۰ )
اس ضد میں کہ خدا اپنے فضل و کر م سے اپنے جس بندے پر جو چاہے نازل کردیتا ہے. اب یہ غضب بالائے غضب کے حقدار ہیں اور ان کے لئے رسوا کن عذاب بھی ہے
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ يَکْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقاً لِمَا مَعَهُمْ
(۹۱) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا کے نازل کئے ہوئے پر ایمان لے آؤ تو کہتے ہیں کہ ہم صرف اس پر ایمان لے آئیں گے جو ہم پر نازل ہوا ہے اور اس کے علاوہ سب کا انکار کردیتے ہیں. اگرچہ وہ بھی حق ہے اور ان کے پاس جو کچھ ہے
قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ مِنْ قَبْلُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۹۱ ) وَ لَقَدْ جَاءَکُمْ مُوسَى بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ
اس کی تصدیق کرنے والا بھی ہے. اب آپ ان سے کہئے کہ اگر تم مومن ہو تو اس سے پہلے انبیائ خدا کو قتل کیوں کرتے تھے (۹۲) یقینا موسٰی علیہ السّلام تمہارے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے لیکن تم نے ان کے بعد گو سالہ کو اختیار کرلیا
مِنْ بَعْدِهِ وَ أَنْتُمْ ظَالِمُونَ( ۹۲ ) وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَکُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَکُمُ الطُّورَ خُذُوا مَا آتَيْنَاکُمْ بِقُوَّةٍ وَ اسْمَعُوا
اور تم واقعی ظالم ہو (۹۳) اور اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تم سے توریت پر عمل کرنے کا عہد لیا اور تمہارے سروں پر کوسِ طور کو معلق کردیا کہ توریت کو مضبوطی سئے پکڑلو تو انہوں نے ڈر کے مارے
قَالُوا سَمِعْنَا وَ عَصَيْنَا وَ أُشْرِبُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْعِجْلَ بِکُفْرِهِمْ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُکُمْ بِهِ إِيمَانُکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۹۳ )
فورا اقرار کرلیا کہ ہم نے سن تو لیا لیکن پھر نافرمانی بھی کریں گے کہ ان کے دلوں میں گو سالہ کی محبت گھول کر پلادی گئی ہے. پیغمبر ان سے کہہ دو کہ اگر تم ایماندار ہو تو تمہارا ایمان بہت برے احکام دیتا ہے
قُلْ إِنْ کَانَتْ لَکُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللَّهِ خَالِصَةً مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۹۴ ) وَ لَنْ
(۹۴) ان سے کہو کہ اگر سارے انسانوں میں دار آخرت فقط تمہارے لئے ہے اور تم اپنے دعوے میں سچّے ہو تو موت کی تمّنا کرو (۹۵) اور یہ اپنے
يَتَمَنَّوْهُ أَبَداً بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ( ۹۵ ) وَ لَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيَاةٍ وَ مِنَ
پچھلے اعمال کی بنا پر ہرگز موت کی تمّنا نہیں کریں گے کہ خدا ظالموں کے حالات سے خوب واقف ہے (۹۶) اے رسول آپ دیکھیں گے کہ یہ زندگی کے سب سے زیادہ حریص ہیں اور بعض
الَّذِينَ أَشْرَکُوا يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ( ۹۶ )
مشرکین تو یہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہزار برس کی عمر دے دی جائے جبکہ یہ ہزار برس بھی زندہ رہیں تو طول حیات انہیں عذابِ الٰہی سے نہیں بچا سکتا. اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے
قُلْ مَنْ کَانَ عَدُوّاً لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِکَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقاً لِمَابَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ( ۹۷ )
(۹۷) اے رسول کہہ دیجئے کہ جو شخص بھی جبریل کا دشمن ہے اسے معلوم ہونا چاہئے کہ جبریل نے آپ کے دل پر قرآن حکم خدا سے اتارا ہے جو سابق کتابوں کی تصدیق کرنے والاً ہدایت اور صاحبانِ ایمان کے لئے بشارت ہے
مَنْ کَانَ عَدُوّاً لِلَّهِ وَ مَلاَئِکَتِهِ وَ رُسُلِهِ وَ جِبْرِيلَ وَ مِيکَالَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِلْکَافِرِينَ( ۹۸ ) وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ آيَاتٍ
(۹۸) جو بھی اللہً ملائکہً مرسلین اور جبریل و میکائیکل کا دشمن ہوگا اسے معلوم رہے کہ خدا بھی تمام کافروں کا دشمن ہے (۹۹) ہم نے آپ کی طرف روشن نشانیاں نازل کی ہیں
بَيِّنَاتٍ وَمَا يَکْفُرُ بِهَا إِلاَّ الْفَاسِقُونَ( ۹۹ ) أَوَ کُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْداً نَبَذَهُ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۰۰ )
اور ان کا انکار فاسقوں کے سوا کوئی نہ کرے گا (۱۰۰) ان کا حال یہ ہے کہ جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو ایک فریق نے ضرور توڑ دیا بلکہ ان کی اکثریت بے ایمان ہی ہے
وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ کِتَابَ اللَّهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ
(۱۰۱) اور جب ان کے پاس خدا کی طرف سے سابق کی کتابوں کی تصدیق کرنے والا رسول آیا تو اہلِ کتاب کی ایک جماعت نے کتابِ خدا کو پبُ پشت ڈال دیا
کَأَنَّهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۰۱ )
جیسے وہ اسے جانتے ہی نہ ہوں
وَ اتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَى مُلْکِ سُلَيْمَانَ وَ مَا کَفَرَ سُلَيْمَانُ وَ لٰکِنَّ الشَّيَاطِينَ کَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ
(۱۰۲) اور ان باتوں کا اتباع شروع کردیا جو شیاطین سلیمان علیہ السّلام کی سلطنت میں جپا کرتے تھے حالانکہ سلیمان علیہ السّلام کافر نہیں تھے. کافر یہ شیاطین تھے جو لوگوں کو جادو کی تعلیم دیتے تھے
السِّحْرَ وَ مَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَکَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَ مَارُوتَ وَ مَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولاَ إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلاَ
اور پھر جو کچھ دو فرشتوں ہاروت ماروت پر بابل میں نازل ہوا ہے. وہ اس کی بھی تعلیم اس وقت تک نہیںدیتے تھے جب تک یہ کہہ نہیں دیتے تھے کہ ہم ذریعہ امتحان ہیں.
تَکْفُرْ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ زَوْجِهِ وَ مَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ
خبردار تم کافر نہ ہوجانا .لیکن وہ لوگ ان سے وہ باتیں سیکھتے تھے جس سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑاکرادیں حالانکہ اذنِ خدا کے بغیر وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے.
يَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَ لاَ يَنْفَعُهُمْ وَ لَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلاَقٍ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ
یہ ان سے وہ سب کچھ سیکھتے تھے جو ان کے لئے مضر تھا اور اس کا کوئی فائدہ نہیںتھا یہ خوب جانتے تھے کہ جو بھی ان چیزوں کو خریدے گا اس کا آخرت میں کوئی حصہّ نہ ہوگا. انہوں نے اپنے نفس کا بہت برا سو دا کیا ہے
أَنْفُسَهُمْ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۱۰۲ ) وَ لَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَ اتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ خَيْرٌ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۱۰۳ )
اگر یہ کچھ جانتے اور سمجھتے ہوں (۱۰۳) اگر یہ لوگ ایمان لے آتے اور متقی بن جاتے تو خدائی ثواب بہت بہتر تھا. اگر ان کی سمجھ میں آجاتا
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَقُولُوا رَاعِنَا وَ قُولُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوا وَ لِلْکَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۰۴ ) مَا يَوَدُّ الَّذِينَ
(۱۰۴) ایمان والو! راعنا (ہماری رعایت کرو) نہ کہا کرو انظرنا کہا کرو اور غور سے سنا کرو اور یاد رکھو کہ کافرین کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے
(۱۰۵) کافر اہلِ کتاب یہود و نصارٰی اور عام مشرکین یہ نہیں چاہتے
کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ وَ لاَ الْمُشْرِکِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْکُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَ اللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ
کہ تمہارے او پر پروردگار کی طرف سے کوئی خیر نازل ہو حالانکہ اللہ جسے چاہتاہے اپنی رحمت کے لئے مخصوص کرلیتا ہے اور
اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ( ۱۰۵ )
اللہ بڑے فضل و کرم کا مالک ہے
مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَ لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۰۶ ) أَ لَمْ تَعْلَمْ
(۱۰۶) اور اے رسول ہم جب بھی کسی آیت کو منسوخ کرتے ہیں یا دلوں سے محو کردیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس کی جیسی آیت ضرور لے آتے ہیں. کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ ہر شے پر قادر ہے (۱۰۷) کیا تم نہیں جانتے
أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۱۰۷ ) أَمْ تُرِيدُونَ أَنْ
کہ آسمان و زمین کی حکومت صرف اللہ کے لئے ہے اور اس کے علاوہ کوئی سرپرست ہے نہ مددگار (۱۰۸) اے لوگو! کیا تم یہ چاہتے ہو
تَسْأَلُوا رَسُولَکُمْ کَمَا سُئِلَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ وَ مَنْ يَتَبَدَّلِ الْکُفْرَ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ( ۱۰۸ )
کہ اپنے رسول سے ویسا ہی مطالبہ کرو جیسا کہ موسٰی علیہ السّلام سے کیاگیا تھا تویاد رکھو کہ جس نے ایمان کو کفر سے بدل لیا وہ بدترین راستہ پر گمراہ ہوگیا ہے
وَدَّ کَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَکُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِکُمْ کُفَّاراً حَسَداً مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ
(۱۰۹) بہت سے اہلِ کتاب یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں بھی ایمان کے بعد کافر بنالیں وہ تم سے حسد رکھتے ہیں ورنہ حق ان پر بالکل واضح ہے
الْحَقُّ فَاعْفُوا وَ اصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۰۹ ) وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ
تو اب تم انہیں معاف کردو اور ان سے درگزر کرو یہاں تک کہ خدا اپنا کوئی حکم بھیج دے اور اللہ ہر شے پر قادر ہے (۱۱۰) اور تم نماز قائم کرو اور زکات ادا کرو
وَ مَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِکُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۱۱۰ ) وَ قَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلاَّ
کہ جو کچھ اپنے واسطے پہلے بھیج دو گے سب خدا کے یہاں مل جائے گا. خدا تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے (۱۱۱) یہ یہودی کہتے ہیں کہ جنّت میں یہودیوں اور عیسائیوں
مَنْ کَانَ هُوداً أَوْ نَصَارَى تِلْکَ أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۱۱ ) بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ
کے علاوہ کوئی داخل نہ ہوگا. یہ صرف ان کی امیدیں ہیں. ان سے کہہ دیجئے کہ اگر تم سچّے ہو تو کوئی دلیل لے آؤ (۱۱۲) نہیں جو شخص اپنا رخ خدا کی طرف کردے گا
وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۱۱۲ )
اور نیک عمل کرے گا اس کے لئے پروردگار کے یہاں اجر ہے اور نہ کوئی خوف ہے نہ حزن
وَ قَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَى عَلَى شَيْءٍ وَ قَالَتِ النَّصَارَى لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَ هُمْ يَتْلُونَ الْکِتَابَ
(۱۱۳) اور یہودی کہتے ہیں کہ نصاریٰ کا مذہب کچھ نہیں ہے اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہودیوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے حالانکہ دونوں ہی کتاب الٰہی کی تلاوت کرتے ہیں
کَذٰلِکَ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَاللَّهُ يَحْکُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۱۱۳ ) وَ مَنْ
اور اس کے پہلے جاہل مشرکین عرب بھی یہی کہا کرتے تھے. خدا ان سب کے درمیان روزِ قیامت فیصلہ کرنے والا ہے (۱۱۴) اور اس سے
أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْکَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي خَرَابِهَا أُولٰئِکَ مَا کَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلاَّ خَائِفِينَ
بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو مساجد خدا میں اس کا نام لینے سے منع کرے اور ان کی بربادی کی کوشش کرے. ان لوگوں کا حصّہ صرف یہ ہے کہ مساجد میں خوفزدہ
لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۱۴ ) وَ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ
ہوکر داخل ہوں اور ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم (۱۱۵) اور اللہ کے لئے مشرق بھی ہے اور مغرب بھی لہٰذا تم جس جگہ بھی قبلہ کا رخ کرلو گے سمجھو وہیں خدا موجود ہے
اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ( ۱۱۵ ) وَقَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَداًسُبْحَانَهُ بَلْ لَهُ مَافِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ کُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ( ۱۱۶ )
وہ صاحبِ وسعت بھی ہے اور صاحبِ علم بھی ہے (۱۱۶) اور یہودی کہتے ہیں کہ خدا کے اولاد بھی ہے حالانکہ وہ پاک و بے نیاز ہے. زمین و آسمان میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے اور سب اسی کے فرمانبردار ہیں
بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ إِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۱۱۷ ) وَ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ لَوْ لاَ
(۱۱۷) وہ زمین و آسمان کا موجد ہے اور جب کسی امر کا فیصلہ کرلیتا ہے تو صرف کن کہتا ہے اور وہ چیز ہوجاتی ہے (۱۱۸) یہ جاہل مشرکین کہتے ہیں کہ
يُکَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ کَذٰلِکَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَّا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ
خدا ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا اور ہم پر آیت کیوں نازل نہیں کرتا. ان کے پہلے والے بھی ایسی ہی جہالت کی باتیں کرچکے ہیں. ان سب کے دل ملتے جلتے ہیں اور ہم نے
يُوقِنُونَ( ۱۱۸ ) إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ بِالْحَقِّ بَشِيراً وَ نَذِيراً وَ لاَ تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ( ۱۱۹ )
تو اہلِ یقین کے لئے آیات کو واضح کردیا ہے (۱۱۹) اے پیغمبر ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور آپ سے اہلِ جہنّم کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے گا
وَ لَنْ تَرْضَى عَنْکَ الْيَهُودُ وَ لاَ النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ
(۱۲۰) یہود و نصاریٰ آپ سے اس وقت تک راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کی ملّت کی پیروی نہ کرلیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ہدایت صرف ہدایت پروردگار ہے--- اور اگر آپ علم کے آنے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کریں گ
أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَکَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۱۲۰ ) الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ
ے تو پھر خدا کے عذاب سے بچانے والا نہ کوئی سرپرست ہوگا نہ مددگار (۱۲۱) اور جن لوگوں کو ہم نے قرآن دیا ہے
يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِهِ أُولٰئِکَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ مَنْ يَکْفُرْ بِهِ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۱۲۱ ) يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْکُرُوا
وہ اس کی باقاعدہ تلاوت کرتے ہیں اور ان ہی کا اس پر ایمان بھی ہے اور جو اس کا انکار کرے گااس کاشمار خسارہ والوں میں ہوگا (۱۲۲) اے بنی اسرائیل ان نعمتوں کو یاد کرو
نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْکُمْ وَ أَنِّي فَضَّلْتُکُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۱۲۲ ) وَ اتَّقُوا يَوْماً لاَ تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئاً
جو ہم نے تمہیں عنایت کی ہیں اور جن کے طفیل تمہیں سارے عالم سے بہتر بنا دیا ہے (۱۲۳) اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی کسی کا فدیہ نہ ہوسکے گا
وَ لاَ يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَ لاَ تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ( ۱۲۳ ) وَ إِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِکَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ
اور نہ کوئی معاوضہ کام آئے گا نہ کوئی سفارش ہوگی اور نہ کوئی مدد کی جاسکے گی (۱۲۴) اور اس وقت کو یاد کرو جب خدانے چند کلمات کے ذریعے ابراہیم علیہ السّلام کا امتحان لیا اور انہوں نے پورا کردیا
قَالَ إِنِّي جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ إِمَاماً قَالَ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي قَالَ لاَ يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ( ۱۲۴ ) وَ إِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ
تو اس نے کہا کہ ہم تم کو لوگوں کا امام اور قائد بنا رہے ہیں. انہوں نے عرض کی کہ میری ذریت? ارشاد ہوا کہ یہ عہدئہ امامت ظالمین تک نہیں جائے گا (۱۲۵) اور اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے خانہ کعبہ کو
مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَ أَمْناً وَ اتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَ عَهِدْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ أَنْ طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ
ثواب اور امن کی جگہ بنایا اور حکم دے دیا کہ مقام ابراہیم کو مصّلی بناؤ اور ابراہیم علیہ السّلام و اسماعیل علیہ السّلام سے عہد لیا کہ ہمارے گھر کو طواف
وَ الْعَاکِفِينَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُودِ( ۱۲۵ ) وَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَداً آمِناً وَ ارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ
اور اعتکاف کرنے والوںاو ر رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک و پاکیزہ بنائے رکھو (۱۲۶) اور اس وقت کویاد کرو جب ابراہیم علیہ السّلام نے دعا کی کہ پروردگار اس شہر کو امن کاشہر قرار دے دے اور اس کے ان اہلِ شہر کو جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہوں پھلوں کا رزق عطا فرما.
مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ کَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلاً ثُمَّ أَضْطَرُّهُ إِلَى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ( ۱۲۶ )
ارشاد ہوا کہ پھر جو کافر ہوجائیں گے انہیں دنیا میں تھوڑی نعمتیں دے کر آخرت میں عذابِ جہّنم میں زبردستی ڈھکیل دیا جائے گا جو بدترین انجام ہے
وَ إِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَ إِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۱۲۷ ) رَبَّنَا وَ
(۱۲۷) اور اس وقت کو یاد کرو جب ابراہیم علیہ السّلام و اسماعیل علیہ السّلام خانہ کعبہ کی دیواروں کو بلند کر رہے تھے اوردل میں یہ دعا تھی کہ پروردگار ہماری محنت کو قبول فرمالے کہ تو بہترین سننے والا اورجاننے والا ہے (۱۲۸) پروردگار
اجْعَلْنَامُسْلِمَيْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَکَ وَأَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ( ۱۲۸ )
ہم دنوں کو اپنا مسلمان او ر فرمانبردار قرار دے دے اور ہماری اولاد میں بھی ایک فرمانبردار امت پیدا کر. ہمیں ہمارے مناسک دکھلا دے اورہماری توبہ قبول فرما کہ تو بہترین توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِکَ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ يُزَکِّيهِمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
(۱۲۹) پروردگار ان کے درمیان ایک رسول کو مبعوث فرما جو ان کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے. انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور انکے نفوس کو پاکیزہ بنائے. بے شک تو صاحبِ عزّت اور
الْحَکِيمُ( ۱۲۹ ) وَ مَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلاَّ مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ
صاحبِ حکمت ہے (۱۳۰) اور کون ہے جو ملّاُ ابراہیم علیہ السّلام سے اعراض کرے مگر یہ کہ اپنے ہی کوبے وقوف بنائے اور ہم نے انہیں دنیا میں منتخب قرار دیا ہے اور وہ آخرت میں
لَمِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۳۰ ) إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۳۱ ) وَ وَصَّى بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَ
نیک کردار لوگوں میں ہیں (۱۳۱) جب ان سے ان کے پروردگار نے کہا کہ اپنے کو میرے حوالے کردو تو انہوں نے کہا کہ میں رب العالمین کے لئے سراپا تسلیم ہوں (۱۳۲) اور اسی بات کی ابراہیم علیہ السّلام اور یعقوب علیہ السّلام نے اپنی اولاد کو وصیت کی
يَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَکُمُ الدِّينَ فَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ( ۱۳۲ ) أَمْ کُنْتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ
کہ اے میرے فرزندوں اللہ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کردیا ہے اب اس وقت تک دنیا سے نہ جانا جب تک واقعی مسلمان نہ ہوجاؤ (۱۳۳) کیا تم اس وقت تک موجود تھے
يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلٰهَکَ وَ إِلٰهَ آبَائِکَ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ
جب یعقوب علیہ السّلام کا وقت موت آیا اور انہوں نے اپنی اولاد سے پوچھا کہ میرے بعد کس کی عبادت کرو گے تو انہوں نے کہا کہ آپ کے اور آپ کے آباؤ اجداد ابراہیم علیہ السّلام و اسماعیل علیہ السّلام
إِسْحَاقَ إِلٰهاً وَاحِداً وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ( ۱۳۳ ) تِلْکَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا کَسَبَتْ وَ لَکُمْ مَا کَسَبْتُمْ وَ لاَ
و اسحاق علیہ السّلام کے پروردگار خدائے وحدہِ لاشریک کی اور ہم اسی کے مسلمان اور فرمانبردار ہیں (۱۳۴) یہودیو! یہ قوم تھی جو گزر گئی انہیں وہ ملے گا جو انہوں نے کمایا اور تمہیں وہ ملے گا جو تم کماؤ گے
تُسْأَلُونَ عَمَّا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۳۴ )
تم سے ان کے اعمال کے بارے میں سوال نہ ہوگا
وَ قَالُوا کُونُوا هُوداً أَوْ نَصَارَى تَهْتَدُوا قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۳۵ ) قُولُوا آمَنَّا
(۱۳۵) اور یہ یہودی اور عیسائی کہتے ہیں کہ تم لوگ بھی یہودی اورعیسائی ہوجاؤ تاکہ ہدایت پا جاؤ توآپ کہہ دیں کہ صحیح راستہ باطل سے کترا کر چلنے والے ابراہیم علیہ السّلام کا راستہ ہے کہ وہ مشرکین میں نہیں تھے (۱۳۶) اور مسلمانو! تم ان سے کہو
بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَ مَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ وَ الْأَسْبَاطِ وَ مَا أُوتِيَ مُوسَى وَ
کہ ہم اللہ پر اور جو اس نے ہماری طرف بھیجا ہے اور جو ابراہیم علیہ السّلام اسماعیل علیہ السّلام ً اسحاق علیہ السّلام یعقوب علیہ السّلام اولاد یعقوب علیہ السّلام کی طرف نازل کیا ہے اور جو موسیٰ علیہ السّلام ً
عِيسَى وَ مَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ( ۱۳۶ ) فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا
عیسیٰ علیہ السّلام اور انبیائ علیہ السّلام کو پروردگار کی طرف سے دیا گیا ہے ان سب پر ایمان لے آئے ہیں. ہم پیغمبروں علیہ السّلام میں تفریق نہیں کرتے اور ہم خدا کے سچّے مسلمان ہیں (۱۳۷) اب اگر یہ لوگ بھی ایسا ہی
آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَکْفِيکَهُمُ اللَّهُ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۱۳۷ ) صِبْغَةَ اللَّهِ
ایمان لے آئیں گے تو ہدایت یافتہ ہوجائیں گے اور اگر اعراض کریںگے تو یہ صرف عناد ہوگا اور عنقریب اللہ تمہیں ان سب کے شر سے بچا لے گا کہ وہ سننے والا بھی ہے اورجاننے والا بھی ہے (۱۳۸) رنگ تو صرف اللہ
وَ مَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَ نَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ( ۱۳۸ ) قُلْ أَ تُحَاجُّونَنَا فِي اللَّهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّکُمْ وَ لَنَا
کا رنگ ہے اور اس سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم سب اسی کے عبادت گزار ہیں (۱۳۹) اے رسول کہہ دیجئے کہ کیا تم ہم سے اس خدا کے بارے میں جھگڑتے ہو جو ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی
أَعْمَالُنَا وَ لَکُمْ أَعْمَالُکُمْ وَ نَحْنُ لَهُ مُخْلِصُونَ( ۱۳۹ ) أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ
تو ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال اورہم تو صرف خدا کے مخلص بندے ہیں (۱۴۰) کیا تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم علیہ السّلام اسماعیل علیہ السّلام اسحاق ً یعقوب علیہ السّلام
وَ الْأَسْبَاطَ کَانُوا هُوداً أَوْ نَصَارَى قُلْ أَ أَنْتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّهُ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ کَتَمَ شَهَادَةً عِنْدَهُ مِنَ اللَّهِ وَ مَا اللَّهُ
اور اولادیعقوب علیہ السّلام یہودی یا نصرانی تھے تو اے رسول کہہ دیجئے کہ کیا تم خدا سے بہتر جانتے ہو .اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کے پاس خدائی شہادت موجود ہو اور وہ پھر پردہ پوشی کرے اور اللہ تمہارے
بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۱۴۰ ) تِلْکَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا کَسَبَتْ وَ لَکُمْ مَا کَسَبْتُمْ وَ لاَ تُسْأَلُونَ عَمَّا کَانُوا
اعمال سے غافل نہیں ہے (۱۴۱) یہ امّت گزر چکی ہے اس کا حصّہ وہ ہے جو اس نے کیا ہے اور تمہارا حصّہ وہ ہے جو تم کرو گے اور خدا تم سے ان
يَعْمَلُونَ( ۱۴۱ )
کے اعمال کے بارے میں کوئی سوال نہیں کرے گا
سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلاَّهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي کَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ
(۱۴۲) عنقریب احمق لوگ یہ کہیں گے کہ ان مسلمانوں کو اس قبلہ سے کس نے موڑ دیا ہے جس پر پہلے قائم تھے تو اے پیغمبر کہہ دیجئے کہ مشرق و مغرب سب خدا کے ہیں وہ جسے چاہتاہے
إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۱۴۲ ) وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّةً وَسَطاً لِتَکُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَ يَکُونَ الرَّسُولُ
صراط مستقیم کی ہدایت دے دیتا ہے (۱۴۳) اور تحویل قبلہ کی طرح ہم نے تم کو درمیانی اُمت قرار دیا ہے تاکہ تم لوگوںکے اعمال کے گواہ رہو اور پیغمبر
عَلَيْکُمْ شَهِيداً وَ مَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي کُنْتَ عَلَيْهَا إِلاَّ لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَ إِنْ
تمہارے اعمال کے گواہ رہیں اور ہم نے پہلے قبلہ کو صرف اس لئے قبلہ بنایا تھا کہ ہم یہ دیکھیں کہ کون رسول کا اتباع کرتاہے اور کون پچھلے پاؤں پلٹ جاتا ہے.
کَانَتْ لَکَبِيرَةً إِلاَّ عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ وَ مَا کَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَکُمْ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۱۴۳ )
اگرچہ یہ قبلہ ان لوگوںکے علاوہ سب پر گراں ہے جن کی اللہ نے ہدایت کردی ہے اور خدا تمہارے ایمان کو ضائع نہیں کرنا چاہتا. وہ بندوں کے حال پر مہربان اور رحم کرنے والا ہے
قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِکَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّکَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا
(۱۴۴) اے رسول ہم آپ کی توجہ کو آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں تو ہم عنقریب آپ کو اس قبلہ کی طرف موڑ دیں گے جسے آپ پسند کرتے ہیں لہٰذا آپ اپنا رخ مسجدالحرام کی جہت کی طرف موڑ دیجئے اور جہاں بھی
کُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَکُمْ شَطْرَهُ وَ إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ( ۱۴۴ )
رہئے اسی طرف رخ کیجئے. اہلِ کتاب خوب جانتے ہیں کہ خدا کی طرف سے یہی برحق ہے اور اللہ ان لوگوں کے اعمال سے غافل نہیں ہے
وَ لَئِنْ أَتَيْتَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ بِکُلِّ آيَةٍ مَا تَبِعُوا قِبْلَتَکَ وَ مَا أَنْتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ وَ مَا بَعْضُهُمْ بِتَابِعٍ قِبْلَةَ
(۱۴۵) اگر آپ ان اہلِ کتاب کے پاس تمام آیتیں بھی پیش کردیں کہ یہ آپ کے قبلہ کو مان لیں تو ہرگز نہ مانیں گے اور آپ بھی ان کے قبلہ کو نہ مانیں گے اور یہ آپس میں بھی
بَعْضٍ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَکَ مِنَ الْعِلْمِ إِنَّکَ إِذاً لَمِنَ الظَّالِمِينَ( ۱۴۵ )
ایک دوسرے کے قبلہ کو نہیں مانتے اور علم کے آجانے کے بعد اگر آپ ان کی خواہشات کا اتباع کرلیں گے تو آپ کا شمار ظالموں میں ہوجائے گا
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ يَعْرِفُونَهُ کَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ إِنَّ فَرِيقاً مِنْهُمْ لَيَکْتُمُونَ الْحَقَّ وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۱۴۶ )
(۱۴۶) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ رسول کو بھی اپنی اولاد کی طرح پہچانتے ہیں. بس ان کا ایک گروہ ہے جو حق کو دیدہ و دانستہ چھپا رہا ہے
الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ فَلاَ تَکُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ( ۱۴۷ ) وَ لِکُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَ مَا تَکُونُوا
(۱۴۷) اے رسول یہ حق آپ کے پروردگار کی طرف سے ہے لہٰذاآپ ان شک وشبہ کرنے والوں میں نہ ہوجائیں (۱۴۸) ہر ایک کے لئے ایک رخ معین ہے اور وہ اسی کی طرف منہ کرتا ہے. اب تم نیکیوں کی طرف سبقت کرو اور تم سب جہاں بھی رہوگے
يَأْتِ بِکُمُ اللَّهُ جَمِيعاً إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۴۸ ) وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ
خدا ایک دن سب کو جمع کردے گا کہ وہ ہر شے پر قادر ہے (۱۴۹) پیغمبر آپ جہاں سے باہر نکلیں اپنا رخ مسجد الحرام کی سمت ہی رکھیں
الْحَرَامِ وَ إِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۱۴۹ ) وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَکَ شَطْرَ
کہ یہی پروردگار کی طرف سے حق ہے--- اور اللہ تم لوگوںکے اعمال سے غافل نہیں ہے (۱۵۰) اور آپ جہاں سے بھی نکلیں اپنا رخ
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَکُمْ شَطْرَهُ لِئَلاَّ يَکُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْکُمْ حُجَّةٌ إِلاَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ
خانئہ کعبہ کی طرف رکھیں اور پھر تم سب جہاں رہو تم سب بھی اپنا رخ ادھر ہی رکھو تاکہ لوگوں کے لئے تمہارے اوپر کوئی حجت نہ رہ جائے سوائے ان لوگوں کے کہ جو ظالم ہیں
فَلاَ تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِي وَ لِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْکُمْ وَ لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۱۵۰ ) کَمَا أَرْسَلْنَا فِيکُمْ رَسُولاً مِنْکُمْ يَتْلُو
تو ان کا خوف نہ کرو بلکہ اللہ سے ڈرو کہ ہم تم پر اپنی نعمت تمام کردینا چاہتے ہیں کہ شاید تم ہدایت یافتہ ہوجاؤ (۱۵۱) جس طرح ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر
عَلَيْکُمْ آيَاتِنَا وَ يُزَکِّيکُمْ وَ يُعَلِّمُکُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ يُعَلِّمُکُمْ مَا لَمْ تَکُونُوا تَعْلَمُونَ( ۱۵۱ ) فَاذْکُرُونِي
ہماری آیات کی تلاوت کرتاہے تمہیں پاک و پاکیزہ بنا تا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور وہ سب کچھ بتاتاہے جو تم نہیں جانتے تھے (۱۵۲) اب تم ہم کو یاد کرو تاکہ
أَذْکُرْکُمْ وَ اشْکُرُوا لِي وَ لاَ تَکْفُرُونِ( ۱۵۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاَةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ
ہم تمہیں یاد رکھیں اور ہمارا شکریہ ادا کرو اور کفرانِ نعمت نہ کرو (۱۵۳) ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو کہ خدا
الصَّابِرِينَ( ۱۵۳ )
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
وَ لاَ تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَ لٰکِنْ لاَ تَشْعُرُونَ( ۱۵۴ ) وَ لَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَيْءٍ مِنَ
(۱۵۴) اور جو لوگ راہ خدا میں قتل ہوجاتے ہیں انہیں مرِدہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہے (۱۵۵) اور ہم یقینا تمہیں
الْخَوْفِ وَ الْجُوعِ وَ نَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَ الثَّمَرَاتِ وَ بَشِّرِ الصَّابِرِينَ( ۱۵۵ ) الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ
تھوڑے خوف تھوڑی بھوک اور اموالًنفوس اور ثمرات کی کمی سے آزمائیں گے اور اے پیغمبر آپ ان صبر کرنے والوں کو بشارت دے دیں (۱۵۶) جو مصیبت پڑنے کے بعد
مُصِيبَةٌقَالُواإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ( ۱۵۶ ) أُولٰئِکَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌوَأُولٰئِکَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ( ۱۵۷ )
یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی بارگاہ میں واپس جانے والے ہیں (۱۵۷) کہ ان کے لئے پروردگار کی طرف سے صلوات اور رحمت ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں
إِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَ مَنْ تَطَوَّعَ
(۱۵۸) بے شک صفا اور مروہ دونوںپہاڑیاں اللہ کی نشانیوں میں ہیںلہٰذاجو شخص بھی حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ ان دونوں پہاڑیوںکا چکر لگائے اور جو مزید
خَيْراً فَإِنَّ اللَّهَ شَاکِرٌ عَلِيمٌ( ۱۵۸ ) إِنَّ الَّذِينَ يَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَ الْهُدَى مِنْ بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ
خیر کرے گا تو خدا اس کے عمل کا قدر دان اوراس سے خوب واقف ہے (۱۵۹) جو لوگ ہمارے نازل کئے ہوئے واضح بیانات اور ہدایات کو ہمارے بیان کردینے کے بعد بھی حُھپاتے ہیں
فِي الْکِتَابِ أُولٰئِکَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَ يَلْعَنُهُمُ اللاَّعِنُونَ( ۱۵۹ ) إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا وَ أَصْلَحُوا وَ بَيَّنُوا فَأُولٰئِکَ أَتُوبُ
ان پر اللہ بھی لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں (۱۶۰) علاوہ ان لوگوں کے جو توبہ کرلیں اور اپنے کئے کی اصلاح کرلیں اور جس کو چھپایا ہے اس کو واضح کردیں تو ہم ان کی توبہ
عَلَيْهِمْ وَ أَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ( ۱۶۰ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ مَاتُوا وَ هُمْ کُفَّارٌ أُولٰئِکَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَ الْمَلاَئِکَةِ
قبول کرلیتے ہیں کہ ہم بہترین توبہ قبول کرنے والے اور مہربان ہیں (۱۶۱) جو لوگ کافرہوگئے اور اسی حالاُ کفر میں مر گئے ان پر اللہ ملائکہ
وَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ( ۱۶۱ ) خَالِدِينَ فِيهَا لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لاَ هُمْ يُنْظَرُونَ( ۱۶۲ ) وَ إِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ
اور تمام انسانوں کی لعنت ہے (۱۶۲) وہ اسی لعنت میں ہمیشہ رہیں گے کہ نہ ان کے عذاب میں تخفیف ہوگی اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی (۱۶۳) اور تمہارا خدا بس ایک ہے.
لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ( ۱۶۳ )
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہی رحمان بھی ہے اور وہی رحیم بھی ہے
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْکِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَ
(۱۶۴) بیشک زمین و آسمان کی خلقت روز و شب کی رفت وآمد. ان کشتیوں میں جو دریاؤں میں لوگوں کے فائدہ کے لئے چلتی ہیں
مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ کُلِّ دَابَّةٍ وَ تَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَ
اور اس پانی میں جسے خدا نے آسمان سے نازل کرکے اس کے ذریعہ مرِدہ زمینوں کو زندہ کردیا ہے اور اس میں طرح طرح کے چوپائے پھیلا دیئے ہیں اور ہواؤں کے چلانے میں اور
السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۱۶۴ ) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ
آسمان و زمین کے درمیان لَسخر کئے جانے والے بادل میں صاحبانِ عقل کے لئے اللہ کی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۱۶۵) لوگوں میں کچھ ا یسے لوگ بھی ہیں جو اللہ کے علاوہ دوسروں کو
أَنْدَاداً يُحِبُّونَهُمْ کَحُبِّ اللَّهِ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبّاً لِلَّهِ وَ لَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ
اس کا مثل قرار دیتے ہیں اور ان سے اللہ جیسی محبت بھی کرتے ہیں جب کہ ایمان والوںکی تمام تر محبّت خدا سے ہوتی ہے اور اے کاش ظالمین اس بات کو اس وقت دیکھ لیتے جو عذاب کو دیکھنے کے بعد سمجھیں گے کہ ساری قوت صرف اللہ
جَمِيعاً وَ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ( ۱۶۵ ) إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَ رَأَوُا الْعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتْ بِهِمُ
کے لئے ہے اور اللہ سخت ترین عذاب کرنے والا ہے (۱۶۶) اس وقت جبکہ پیر اپنے مریدوں سے بیزاری کا اظہار کریں گے اور سب کے سامنے عذاب ہوگا اور
الْأَسْبَابُ( ۱۶۶ ) وَ قَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا کَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ کَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا کَذٰلِکَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ
تمام وسائل منقطع ہوچکے ہوں گے (۱۶۷) اور مرید بھی یہ کہیں گے کہ اے کاش ہم نے ان سے اسی طرح بیزاری اختیار کی ہوتی جس طرح یہ آج ہم سے نفرت کر رہے ہیں. خدا ان سب کے اعمال کو
حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَ مَا هُمْ بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ( ۱۶۷ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ کُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلاَلاً طَيِّباً وَ لاَ
اسی طرح حسرت بنا کر پیش کرے گا اور ان میں سے کوئی جہّنم سے نکلنے والا نہیں ہے (۱۶۸) اے انسانو! زمین میں جو کچھ بھی حلال و طیب ہے اسے استعمال کرو
تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۱۶۸ ) إِنَّمَا يَأْمُرُکُمْ بِالسُّوءِ وَ الْفَحْشَاءِ وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا
اور شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہاراکھلا ہوا دشمن ہے (۱۶۹) وہ بس تمہیں بدعملی اور بدکاری کا حکم دیتا ہے اوراس بات پر آمادہ کرتاہے کہ خدا کے خلاف
لاَ تَعْلَمُونَ( ۱۶۹ )
جہالت کی باتیں کرتے رہو
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَ وَ لَوْ کَانَ آبَاؤُهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ شَيْئاً وَ لاَ
(۱۷۰) جب ان سے کہاجاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے نازل کیا ہے اس کا اتباع کرو تو کہتے ہیں کہ ہم اس کا اتباع کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کوپایا ہے. کیا یہ ایسا ہی کریں گے چاہے ان کے باپ دادا بے عقل ہی رہے ہوں
يَهْتَدُونَ( ۱۷۰ ) وَ مَثَلُ الَّذِينَ کَفَرُوا کَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لاَ يَسْمَعُ إِلاَّ دُعَاءً وَ نِدَاءً صُمٌّ بُکْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ
اورہدایت یافتہ نہ رہے ہوں (۱۷۱) جو لوگ کافر ہوگئے ہیں ان کے پکارنے والے کی مثال اس شخص کی ہے جو جانوروں کو آواز دے اور جانور پکار اور آواز کے علاوہ کچھ نہ سنیں اور نہ سمجھیں. یہ کفار بہرےً گونگے اور اندھے ہیں
يَعْقِلُونَ( ۱۷۱ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُمْ وَ اشْکُرُوا لِلَّهِ إِنْ کُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ( ۱۷۲ )
. انہیں عقل سے سروکار نہیں ہے (۱۷۲) صاحبانِ ایمان جو ہم نے پاکیزہ رزق عطا کیا ہے اسے کھاؤ اور دینے والے خدا کا شکریہ ادا کرو اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْکُمُ الْمَيْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَ مَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَ لاَ عَادٍ فَلاَ إِثْمَ
(۱۷۳) اس نے تمہارے اوپر بس مردارً خونً سور کا گوشت اور جو غیر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے اس کو حرام قرار دیا ہے پھر بھی اگر کوئی مضطر ہوجائے اور حرام کاطلب گار اور ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے والا نہ ہو تو اس کے لئے کوئی گناہ نہیں ہے
عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۷۳ ) إِنَّ الَّذِينَ يَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ الْکِتَابِ وَ يَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَناً قَلِيلاً أُولٰئِکَ
بیشک خدا بخشنے والا اورمہربان ہے (۱۷۴) جو لوگ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب کے احکام کو حُھپاتے ہیں اور اسے تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں وہ
مَا يَأْکُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلاَّ النَّارَ وَ لاَ يُکَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ لاَ يُزَکِّيهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۷۴ ) أُولٰئِکَ
درحقیقت اپنے پیٹ میں صرف آگ بھر رہے ہیں اور خدا روز قیامت ان سے بات بھی نہ کرے گااور نہ انہیں پاکیزہ قرار دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے (۱۷۵) یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ( ۱۷۵ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الْکِتَابَ
جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے عوض اور عذاب کو مغفرت کے عوض خرید لیا ہے آخریہ آتش جہّنم پر کس قدرصبرکریں گے (۱۷۶) یہ عذاب صرف اس لئے ہے کہ اللہ نے کتاب کو
بِالْحَقِّ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْکِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ( ۱۷۶ )
حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور اس میں اختلاف کرنے والے حق سے بہت دورہوکر جھگڑے کررہے ہیں
لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ الْمَلاَئِکَةِ وَ
(۱۷۷) نیکی یہ نہیں ہے کہ اپنا رخ مشرق اور مغرب کی طرف کرلو بلکہ نیکی اس شخص کا حصّہ ہے جو اللہ اور آخرت ملائکہ
الْکِتَابِ وَ النَّبِيِّينَ وَ آتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَ السَّائِلِينَ وَ فِي
اور کتاب پر ایمان لے آئے اورمحبت خدا میں قرابتداروں ً یتیموںً مسکینوں ً غربت زدہ مسافروںً سوال کرنے والوں اور
الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلاَةَ وَ آتَى الزَّکَاةَ وَ الْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَ الصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَ الضَّرَّاءِ وَ حِينَ
غلاموں کی آزادی کے لئے مال دے اور نماز قائم کرے اور زکات ادا کرے اور جو بھی عہد کرے اسے پوراکرے اور فقر وفاقہ میں اور پریشانیوں اور بیماریوں میں اور میدانِ جنگ کے
الْبَأْسِ أُولٰئِکَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُتَّقُونَ( ۱۷۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الْقِصَاصُ فِي
حالات میں صبرکرنے والے ہوںتویہی لوگ اپنے دعوائے ایمان و احسان میں سچے ہیں اور یہی صاحبان تقویٰ اور پرہیزگار ہیں (۱۷۸) ایمان والو! تمہارے اوپر مقتولین کے بارے میں قصاص لکھ دیا گیا
الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَ الْأُنْثَى بِالْأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَ أَدَاءٌ إِلَيْهِ
ہے آزادکے بدلے آزاد اورغلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت. اب اگرکسی کو مقتول کے وارث کی طرف سے معافی مل جائے تو نیکی کا اتباع کرے
بِإِحْسَانٍ ذٰلِکَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَ رَحْمَةٌ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذٰلِکَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۷۸ ) وَ لَکُمْ فِي
اور احسان کے ساتھ اس کے حق کو ادا کردے. یہ پروردگار کی طرف سے تمہارے حق میں تخفیف اور رحمت ہے لیکن اب جو شخص زیادتی کرے گا اس کے لئے دردناک عذاب بھی ہے (۱۷۹) صاحبانِ عقل تمہارے لئے
الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ( ۱۷۹ ) کُتِبَ عَلَيْکُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَکُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَکَ خَيْراً
قصاص میں زندگی ہے کہ شاید تم اس طرح متقی بن جاؤ (۱۸۰) تمہارے اوپر یہ بھی لکھ دیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت سامنے آجائے تو اگر کوئی مال چھوڑا
الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقّاً عَلَى الْمُتَّقِينَ( ۱۸۰ ) فَمَنْ بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى
ہے تواپنے ماں باپ اور قرابتداروں کے لئے وصیت کردے یہ صاحبانِ تقویٰ پر ایک طرح کا حق ہے (۱۸۱) اس کے بعد وصیت کو سن کر
الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۱۸۱ )
جو شخص تبدیل کردے گا اس کا گناہ تبدیل کرنے والے پر ہوگا تم پر نہیں. خدا سب کا سننے والا اور سب کے حالات سے باخبر ہے
فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفاً أَوْ إِثْماً فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۸۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ
(۱۸۲) پھر اگر کوئی شخص وصیت کرنے والے کی طرف سے طرفداری یا ناانصافی کا خوف رکھتاہو اور وہ ورثہ میں صلح کرادے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے. اللہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۸۳) صاحبانِ ایمان
آمَنُوا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ( ۱۸۳ ) أَيَّاماً مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ کَانَ
تمہارے اوپر روزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوںپر لکھے گئے تھے شایدتم اسی طرح متقی بن جاؤ (۱۸۴) یہ روزے صرف چند دن کے ہیں لیکن
مِنْکُمْ مَرِيضاً أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْراً
اس کے بعد بھی کوئی شخص مریض ہے یا سفر میں ہے تو اتنے ہی دن دوسرے زمانے میں رکھ لے گا اور جو لوگ صرف شدت اور مشقت کی بنائ پر روزے نہیں رکھ سکتے ہیں وہ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں اور اگراپنی طرف سے زیادہ نیکی کردیں تو
فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَ أَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۱۸۴ ) شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى
اور بہتر ہے لیکن روزہ رکھنا بہرحال تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم صاحبانِ علم و خبر ہو (۱۸۵) ماسِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے
لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَ الْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْکُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَ مَنْ کَانَ مَرِيضاً أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ
اور اس میں ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی واضح نشانیاں موجود ہیں لہٰذا جو شخص اس مہینہ میں حاضر رہے اس کا فرض ہے کہ روزہ رکھے اور جو مریض یا مسافر ہو وہ اتنے
مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِکُمُ الْيُسْرَ وَ لاَ يُرِيدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاکُمْ وَ
ہی دن دوسرے زمانہ میں رکھے. خدا تمہارے بارے میں آسانی چاہتا ہے زحمت نہیں چاہتا. اور اتنے ہی دن کا حکم اس لئے ہے کہ تم عدد پورے کردو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی کا اقرار کرو
لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۱۸۵ ) وَ إِذَا سَأَلَکَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَ
اور شاید تم اس طرح اس کے شکر گزار بندے بن جاؤ
(۱۸۶) اور اے پیغمبر! اگر میرے بندے تم سے میرے بارے میں سوال کریں تو میں ان سے قریب ہوں. پکارنے والے کی آواز سنتا ہوں جب بھی پکارتا ہے لہٰذا مجھ سے طلب قبولیت کریں
لْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ( ۱۸۶ )
اور مجھ ہی پرایمان و اعتماد رکھیں کہ شاید اس طرح راسِ راست پر آجائیں
أُحِلَّ لَکُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِکُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَکُمْ وَ أَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَخْتَانُونَ
(۱۸۷) تمہارے لئے ماہ رمضان کی رات میں عورتوں کے پاس جانا حلال کر دےا گےا ہے۔ہو تمہارے لئے پردہ پوش ہیں اور تم انکے لئے ۔خدا کو معلام ہے کہ تم اپنے ہی نفس سے خیانت کرتے
أَنْفُسَکُمْ فَتَابَ عَلَيْکُمْ وَ عَفَا عَنْکُمْ فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَ ابْتَغُوا مَا کَتَبَ اللَّهُ لَکُمْ وَ کُلُوا وَ اشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ
تھے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کرکے تمہےں معاف کر دےا۔ اب تم بہ اطمینان مباشرت کرو اور جو خدا نے تمہارے لئے مقدر کیا ہے اس کی آرزو کرو اوراس وقت تک کھا پی سکتے ہوجب تک فجر کا
لَکُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ وَ لاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَ أَنْتُمْ عَاکِفُونَ فِي
سیاہ ڈورا ،سفید ڈورے سے نمایاں نہ ہو جائے اس کے بعد رات کی سیاہی تک روزہ کو پورا کرو اور خبردار مسجدوںمیں اعتکاف کے موقع پر عورتوں سے مباشرت نہ کرنا۔
الْمَسَاجِدِ تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ( ۱۸۷ ) وَ لاَ تَأْکُلُوا
یہ سب مقررہ حدود الٰہی ہیں ۔ان کے قرےب بھی نہ جانا ۔اللہ اس طرح اپنی آیتوں کو لوگوں کے لئے واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ شاید وہ متقی اور پرہیزگار بن جائیں (۱۸۸)اور خبردار ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے نہ کھانا
أَمْوَالَکُمْ بَيْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ وَ تُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُکَّامِ لِتَأْکُلُوا فَرِيقاً مِنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۱۸۸ )
اور نہ حکام کے حوالہ کر دینا کہ رشوت دےکر حرام طریقے سے لوگوں کے اموال کو کھا جاو،جب کہ تم جانتے ہو کہ یہ تمہارا مال نہیں ہے
يَسْأَلُونَکَ عَنِ الْأَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ وَ لَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَ لٰکِنَّ الْبِرَّ
(۱۸۹) اے پیمبر ےہ لوگ آپ سے چاند کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو فرمادیجئے کہ ےہ لوگوں کے لئے اور حج کے لئے وقت معلوم کرنے کا ذریعہ ہے۔اور یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ مکانات میں پچھواڑے کی طرف سے آو،بلکہ نیکی
مَنِ اتَّقَى وَ أْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَ اتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۱۸۹ ) وَ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ
ان کے لئے ہے جو پرہیزگار ہوں اور مکانات میں دروازوں کی طرف سے آئیں اور اللہ سے ڈرو شاید تم کامیاب ہو جاو (۱۹۰) جولوگ تم سے جنگ کرتے ہیں تم بھی ان سے راہِ خدا میں جہادکرو
يُقَاتِلُونَکُمْ وَ لاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ( ۱۹۰ )
اور زیادتی نہ کرو کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
وَ اقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوکُمْ وَ الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَ لاَ تُقَاتِلُوهُمْ عِنْدَ
(۱۹۱) اور ان مشرکین کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جس طرح انہوں نے تم کو آوارہ وطن کردیا ہے تم بھی انہیں نکال باہر کردو--- اور فتنہ پردازی تو قتل سے بھی بدتر ہے. اور ان سے مسجد الحرام کے پاس اس وقت تک جنگ نہ کرنا جب تک وہ تم سے جنگ نہ کریں.
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقَاتِلُوکُمْ فِيهِ فَإِنْ قَاتَلُوکُمْ فَاقْتُلُوهُمْ کَذٰلِکَ جَزَاءُ الْکَافِرِينَ( ۱۹۱ ) فَإِنِ انْتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ
اس کے بعد جنگ چھیڑ دیں تو تم بھی چپ نہ بیٹھو اور جنگ کرو کہ یہی کافرین کی سزا ہے (۱۹۲) پھر اگر جنگ سے باز آجائیں تو خدا
غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۹۲ ) وَ قَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَکُونَ فِتْنَةٌ وَ يَکُونَ الدِّينُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوْا فَلاَ عُدْوَانَ إِلاَّ عَلَى
بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۱۹۳) اوران سے اس وقت تک جنگ جاری رکھو جب تک سارا فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دین صرف اللہ کا نہ رہ جائے پھر اگر وہ لوگ باز آجائیں توظالمین کے علاوہ کسی پر
الظَّالِمِينَ( ۱۹۳ ) الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا
زیادتی جائز نہیں ہے (۱۹۴) شہر حرام کا جواب شہر حرام ہے اور حرمات کا بھی قصاص ہے لہٰذا جو تم پر زیادتی کرے تم بھی ویسا ہی برتاؤ کرو جیسی
اعْتَدَى عَلَيْکُمْ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ( ۱۹۴ ) وَ أَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ لاَ تُلْقُوا بِأَيْدِيکُمْ
زیادتی اس نے کی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو کہ خدا پرہیزگاروں ہی کے ساتھ ہے (۱۹۵) او رراہ خدا میں خرچ کرو اور اپنے نفس کو
إِلَى التَّهْلُکَةِ وَ أَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( ۱۹۵ ) وَ أَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ
ہلاکت میں نہ ڈالو. نیک برتاؤ کرو کہ خدا نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ ہے (۱۹۶) حج اور عمرہ کو اللہ کے لئے تمام کرو اب اگر گرفتار ہوجاؤ توجو
مِنَ الْهَدْيِ وَ لاَ تَحْلِقُوا رُءُوسَکُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِيضاً أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ
قربانی ممکن ہو وہ دے دو اور اس وقت تک سر نہ منڈواؤ جب تک قربانی اپنی منزل تک نہ پہنچ جائے. اب جو تم میں سے مریض ہے یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہے تو وہ
صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُکٍ فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ
روزہ یاصدقہ یا قربانی دے دے پھر جب اطمینان ہوجائے تو جس نے عمرہ سے حج تمتع کا ارادہ کیا ہے وہ ممکنہ قربانی دے دے اور قربانی نہ مل سکے تو تین روزے
ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَ سَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْکَ عَشَرَةٌ کَامِلَةٌ ذٰلِکَ لِمَنْ لَمْ يَکُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ
حج کے دوران اور سات واپس آنے کے بعد رکھے کہ اس طرح دس پورے ہوجائیں. یہ حج تمتع اور قربانی ان لوگوں کے لئے ہے جن کے اہلِ مسجدالحرام کے حاضر شمار نہیں ہوتے
اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۱۹۶ )
اور اللہ سے ڈرتے رہو اوریہ یاد رکھو کہ خدا کا عذاب بہت سخت ہے
الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَ لاَ فُسُوقَ وَ لاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَ مَا تَفْعَلُوا مِنْ
(۱۹۷) حج چند مقررہ مہینوں میں ہوتا ہے اور جو شخص بھی اس زمانے میں اپنے اوپر حج لازم کرلے اسے عورتوں سے مباشرتً گناہ اور جھگڑے کی اجازت نہیں ہے اور تم جو بھی
خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَ تَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَ اتَّقُونِ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ( ۱۹۷ ) لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ
خیر کرو گے خدا اسے جانتا ہے اپنے لئے زادُ راہ فراہم کرو کہ بہترین زادُ راہ تقویٰ ہے اوراے صاحبانِ عقل! ہم سے ڈرو (۱۹۸) تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے
تَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّکُمْ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْکُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَ اذْکُرُوهُ کَمَا هَدَاکُمْ وَ إِنْ
کہ اپنے پروردگار کے فضل وکرم کو تلاش کرو پھر جب عرفات سے کوچ کرو تو مشعرالحرام کے پاس ذکر خداکرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے ہدایت دی ہے اگرچہ
کُنْتُمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ( ۱۹۸ ) ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌرَحِيمٌ( ۱۹۹ )
تم لوگ اس کے پہلے گمراہوں میں سے تھے (۱۹۹) پھر تمام لوگوں کی طرح تم بھی کوچ کرو اور اللہ سے استغفار کروکہ اللہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے
فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَنَاسِکَکُمْ فَاذْکُرُوا اللَّهَ کَذِکْرِکُمْ آبَاءَکُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِکْراً فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَ مَا
(۲۰۰) پھر جب سارے مناسک تمام کرلو توخدا کو اسی طرح یاد رکھوجس طرح اپنے باپ دادا کو یاد کرتے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ پروردگار ہمیں دنیا ہی میں نیکی دے دے
لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلاَقٍ( ۲۰۰ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا
اور ان کا آخرت میں کوئی حصّہ نہیں ہے (۲۰۱) اور بعض کہتے ہیں کہ پروردگار ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا فرما اورآخرت میں بھی اور ہم
عَذَابَ النَّارِ( ۲۰۱ ) أُولٰئِکَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا کَسَبُوا وَ اللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۲۰۲ )
کو عذاب جہّنم سے محفوظ فرما (۲۰۲) یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ان کی کمائی کا حصّہ ہے اور خدا بہت جلد حساب کرنے والاہے
وَ اذْکُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ وَ مَنْ تَأَخَّرَ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ اتَّقَى وَ
(۲۰۳) اور چند معین دنوں میں ذکر خدا کرو. اسکے بعد جو دو دن کے اندر جلدی کرے گا اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے اور جو تاخیر کرے گا اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے بشرطیکہ پرہیزگار رہا ہو اور
اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّکُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۲۰۳ ) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُکَ قَوْلُهُ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ يُشْهِدُ اللَّهَ
اللہ سے ڈرو اور یہ یاد رکھو کہ تم سب اسی کی طرف محشور کئے جاؤ گے (۲۰۴) انسانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کی باتیں زندگانی دنیا میں بھلی لگتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر خدا کو گواہ
عَلَى مَا فِي قَلْبِهِ وَ هُوَ أَلَدُّ الْخِصَامِ( ۲۰۴ ) وَ إِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَ يُهْلِکَ الْحَرْثَ وَ
بناتے ہیں حالانکہ وہ بدترین دشمن ہیں (۲۰۵) اور جب آپ کے پاس سے منہ پھیرتے ہیں تو زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھیتیوں اور
النَّسْلَ وَاللَّهُ لاَيُحِبُّ الْفَسَادَ( ۲۰۵ ) وَإِذَاقِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ( ۲۰۶ )
نسلوں کو برباد کرتے ہیں جب کہ خدا فساد کو پسند نہیں کرتا ہے (۲۰۶) جب ان سے کہا جاتاہے کہ تقویٰ الٰہی اختیار کرو تو غرور گناہ کے آڑے آجاتا ہے ایسے لوگوں کے لئے جہّنم کافی ہے جو بدترین ٹھکانا ہے
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاةِ اللَّهِ وَ اللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ( ۲۰۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
(۲۰۷) اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے (۲۰۸) ایمان والو! تم
ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ کَافَّةً وَ لاَ تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۲۰۸ ) فَإِنْ زَلَلْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا
سب مکمل طریقہ سے اسلام میں داخل ہوجاؤ اور شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے (۲۰۹) پھر اگر کھلی نشانیوں کے آجانے کے بعد لغزش پیدا
جَاءَتْکُمُ الْبَيِّنَاتُ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۰۹ ) هَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ وَ
ہوجائے تو یاد رکھو کہ خدا سب پر غالب ہے اور صاحبِ حکمت ہے (۲۱۰) یہ لوگ اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ابر کے سایہ کے پیچھے عذابِ خدا
الْمَلاَئِکَةُ وَ قُضِيَ الْأَمْرُ وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۲۱۰ )
یا ملائکہ آجائیں اور ہر امر کا فیصلہ ہوجائے اور سارے امور کی بازگشت تو خدا ہی کی طرف ہے
سَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ کَمْ آتَيْنَاهُمْ مِنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ وَمَنْ يُبَدِّلْ نِعْمَةَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَاجَاءَتْهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُالْعِقَابِ( ۲۱۱ )
(۲۱۱) ذرا بنی اسرائیل سے پوچھئے کہ ہم نے انہیں کس قدر نعمتیں عطا کی ہیں---- او رجو شخص بھی نعمتوں کے آجانے کے بعد انہیں تبدیل کردے گا وہ یاد رکھے کہ خدا کاعذاب بہت شدید ہوتا ہے
زُيِّنَ لِلَّذِينَ کَفَرُوا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَ يَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ
(۲۱۲) اصل میں کافروں کے لئے زندگانی دنیا آراستہ کردی گئی ہے اور وہ صاحبانِ ایمان کا مذاق اڑاتے ہیں حالانکہ قیامت کے دن متقی اور پرہیزگار افراد کا درجہ ان سے کہیں زیادہ بالاتر ہوگا اور اللہ جس کو چاہتا ہے
يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۲۱۲ ) کَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللَّهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ وَ أَنْزَلَ مَعَهُمُ
بے حساب رزق دیتا ہے (۲۱۳) ( فطری اعتبار سے) سارے انسان ایک قوم تھے پھر اللہ نے بشارت دینے والے اور ڈرانے والے انبیائ بھیجے اور ان کے ساتھ برحق
الْکِتَابَ بِالْحَقِّ لِيَحْکُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ وَ مَا اخْتَلَفَ فِيهِ إِلاَّ الَّذِينَ أُوتُوهُ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ
کتاب نازل کی تاکہ لوگوں کے اختلافات کا فیصلہ کریں اور اصل اختلاف ان ہی لوگوں نے کیا جنہیں کتاب مل گئی ہے اور ان پر آیات واضح ہوگئیں صرف
الْبَيِّنَاتُ بَغْياً بَيْنَهُمْ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ وَ اللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ
بغاوت اور تعدی کی بنا پر----- تو خدا نے ایمان والوں کو ہدایت دے دی اور انہوں نے اختلافات میں حکم الٰہی سے حق دریافت کرلیا اور وہ تو جس کو چاہتا ہے صراظُ
مُسْتَقِيمٍ( ۲۱۳ ) أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا يَأْتِکُمْ مَثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَ
مستقیم کی ہدایت دے دیتا ہے (۲۱۴) کیا تمہارا خیال ہے کہ تم آسانی سے جنّت میںداخل ہوجاؤ گے جبکہ ابھی تمہارے سامنے سابق اُمتوں کی مثال پیش نہیں آئی جنہیں فقر و فاقہ
الضَّرَّاءُ وَ زُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ( ۲۱۴ ) يَسْأَلُونَکَ
اور پریشانیوں نے گھیر لیا اور اتنے جھٹکے دیئے گئے کہ خود رسول اور ان کے ساتھیوں نے یہ کہناشروع کردیا کہ آخر خدائی امداد کب آئے گی. تو آگاہ ہوجاؤ کہ خدائی امداد بہت قریب ہے (۲۱۵) پیغمبر یہ لوگ آپ سے سوال کرتے
مَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلْ مَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ وَ مَا تَفْعَلُوا
ہیں کہ راہ خدا میں کیا خرچ کریں تو آپ کہہ دیجئے کہ جو بھی خرچ کرو گے وہ تمہارے والدینً قرابتدرً ایتامً مساکین اور غربت زدہ مسافروں کے لئے ہوگا اور جو بھی کار
مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ( ۲۱۵ )
خیر کروگے خدا اسے خوب جانتا ہے
کُتِبَ عَلَيْکُمُ الْقِتَالُ وَ هُوَ کُرْهٌ لَکُمْ وَ عَسَى أَنْ تَکْرَهُوا شَيْئاً وَ هُوَ خَيْرٌ لَکُمْ وَ عَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئاً وَ هُوَ
(۲۱۶) تمہارے اوپر جہاد فرض کیا گیا ہے اور وہ تمہیں ناگوار ہے اور یہ ممکن ہے کہ جسے تم اِرا سمجھتے ہو وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور جسے تم دوست رکھتے ہو
شَرٌّ لَکُمْ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۲۱۶ ) يَسْأَلُونَکَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ کَبِيرٌ وَ
وہ اِرا ہو خدا سب کو جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو (۲۱۷) پیغمبر یہ آپ سے محترم مہینوں کے جہاد کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ان میں جنگ کرنا گناہ کبیرہ ہے
صَدٌّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ کُفْرٌ بِهِ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَکْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ وَ الْفِتْنَةُ أَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَ
اور راہ خدا سے روکنا اور خدا اورمسجدالحرام کی حرمت کا انکار ہے اور اہلِ مسجد الحرام کا وہاں سے نکال دینا خدا کی نگاہ میں جنگ سے بھی بدتر گناہ ہے اور فتنہ تو قتل سے بھی بڑا جرم ہے---
لاَ يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَکُمْ حَتَّى يَرُدُّوکُمْ عَنْ دِينِکُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَ مَنْ يَرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَ هُوَ کَافِرٌ
اور یہ کفار برابر تم لوگوں سے جنگ کرتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کے امکان میں ہو تو تم کو تمہارے دین سے پلٹا دیں. اور جو بھی اپنے دین سے پلٹ جائے گا اور کفر کی حالت میں مر جائے گا
فَأُولٰئِکَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۱۷ ) إِنَّ الَّذِينَ
اس کے سارے اعمال برباد ہوجائیں گئے اور وہ جہنّمی ہوگا اور وہیں ہمیشہ رہے گا (۲۱۸) بےشک جو لوگ
آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَاجَرُوا وَ جَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولٰئِکَ يَرْجُونَ رَحْمَةَ اللَّهِ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۱۸ ) يَسْأَلُونَکَ
ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور راہ خدا میں جہاد کیا وہ رحمت الٰہی کی امید رکھتے ہیں اور خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۲۱۹) یہ آپ سے شراب اورجوئے کے بارے میں
عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ کَبِيرٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ إِثْمُهُمَا أَکْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَ يَسْأَلُونَکَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ
سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن ان کا گناہ فائدے سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور یہ راہ خدا میں خرچ کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں
قُلِ الْعَفْوَ کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّکُمْ تَتَفَکَّرُونَ( ۲۱۹ )
تو کہہ دیجئے کہ جو بھی ضرورت سے زیادہ ہو. خدا اسی طرح اپنی آیات کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ شاید تم فکر کرسکو
فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ يَسْأَلُونَکَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلاَحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَ إِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُکُمْ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ
(۲۲۰) دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی---- اور یہ لوگ تم سے یتیموں کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دو کہ ان کے حال کی اصلاح بہترین بات ہے اور اگر ان سے مل چُل کر رہو تو یہ بھی تمہارے بھائی ہیں اور اللہ بہتر جانتاہے کہ
الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَعْنَتَکُمْ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۲۰ ) وَ لاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ حَتَّى
مصلح کون ہے اور مفسدکون ہے اگر وہ چاہتا تو تمہیں مصیبت میں ڈال دیتا لیکن وہ صاحبِ عزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۲۲۱) خبردار مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرنا جب تک
يُؤْمِنَّ وَ لَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِکَةٍ وَ لَوْ أَعْجَبَتْکُمْ وَ لاَ تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَ لَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ
ایمان نہ لے آئیں کہ ایک مومن کنیز مشرک آزاد عورت سے بہتر ہے چاہے وہ تمہیں کتنی ہی بھلی معلوم ہو اورمشرکین کو بھی لڑکیاں نہ دینا جب تک مسلمان نہ ہوجائیں کہ مسلمان غلام آزاد مشرک سے بہتر ہے
مِنْ مُشْرِکٍ وَ لَوْ أَعْجَبَکُمْ أُولٰئِکَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَ اللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَ يُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ
چاہے وہ تمہیں کتنا ہی اچھا کیوں نہ معلوم ہو. یہ مشرکین تمہیں جہّنم کی دعوت دیتے ہیں اور خدا اپنے حکم سے جنّت اورمغفرت کی دعوت دیتا ہے اور اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتاہے
لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۲۲۱ ) وَ يَسْأَلُونَکَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَ لاَ تَقْرَبُوهُنَّ
کہ شاید یہ لوگ سمجھ سکیں (۲۲۲) اور اے پیغمبر یہ لوگ تم سے ایاّم حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دو کہ حیض ایک اذیت اور تکلیف ہے لہذا اس زمانے میں عورتوں سے الگ رہو اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان کے قریب نہ جاؤ
حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَکُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَ يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ( ۲۲۲ )
پھر جب پاک ہوجائیں تو جس طرح سے خدا نے حکم دیا ہے اس طرح ان کے پاس جاؤ. بہ تحقیق خدا توبہ کرنے والوں اور پاکیزہ رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے
نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَ قَدِّمُوا لِأَنْفُسِکُمْ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّکُمْ مُلاَقُوهُ وَ بَشِّرِ
(۲۲۳) تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں لہٰذا اپنی کھیتی میں جہاں چاہو داخل ہوجاؤ اور اپنے واسطے پیشگی اعمال خدا کی بارگاہ میں بھیج دو اور اس سے ڈرتے رہو---- یہ سمجھو کہ تمہیں اس سے ملاقات کرنا ہے
الْمُؤْمِنِينَ( ۲۲۳ ) وَلاَ تَجْعَلُوا اللَّهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِکُمْ أَنْ تَبَرُّوا وَ تَتَّقُوا وَتُصْلِحُوا بَيْنَ النَّاسِ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۲۴ )
اورصاحبانِ ایمان کو بشارت دے دو (۲۲۴) خبردار خدا کو اپنی قسموںکا نشانہ نہ بناؤ کہ قسموںکو نیکی کرنےً تقویٰ اختیارکرنے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے میں مانع بنادو اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
لاَ يُؤَاخِذُکُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِکُمْ وَ لٰکِنْ يُؤَاخِذُکُمْ بِمَا کَسَبَتْ قُلُوبُکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ( ۲۲۵ ) لِلَّذِينَ
(۲۲۵) خدا تمہاری لغواور غیر ارادی قسموںکا مواخذہ نہیں کرتا ہے لیکن جس کو تمہارے دلوں نے حاصل کیا ہے اس کا ضرور مواخذہ کرے گا. وہ بخشنے والا بھی ہے اور برداشت کرنے والا بھی (۲۲۶) جو لوگ
يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِنْ فَاءُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۲۶ ) وَ إِنْ عَزَمُوا الطَّلاَقَ فَإِنَّ اللَّهَ
اپنی بیویوں سے ترک جماع کی قسم کھا لیتے ہیں انہیں چار مہینے کی مہلت ہے. اس کے بعد واپس آگئے تو خدا غفوررحیم ہے (۲۲۷) اورطلاق کا ارادہ کریں
سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۲۷ ) وَ الْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلاَثَةَ قُرُوءٍ وَ لاَ يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي
تو خدا سن بھی رہا ہے اور دیکھ بھی رہاہے (۲۲۸) مطلقہ عورتیں تین حیض تک انتظار کریں گی اور انہیں حق نہیں ہے کہ جو کچھ خدا نے ان کے رحم میں پیدا کیا ہے
أَرْحَامِهِنَّ إِنْ کُنَّ يُؤْمِنَّ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ بُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِي ذٰلِکَ إِنْ أَرَادُوا إِصْلاَحاً وَ لَهُنَّ مِثْلُ
اس کی پردہ پوشی کریں اگر ان کا ایمان اللہ اور آخرت پر ہے. اورپھر ان کے شوہر اس مدّت میں انہیں واپس کرلینے کے زیادہ حقدار ہیں اگر اصلاح چاہتے ہیں .اور عورتوں کے لئے ویسے ہی حقوق بھی ہیں
الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَ لِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۲۸ ) الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ
جیسی ذمہ داریاں ہیں اور مردوں کو ان پر ایک امتیاز حاصل ہے اور خدا صاحبِ عزّت و حکمت ہے (۲۲۹) طلاق دو مرتبہ دی جائے گی. اس کے بعد یا نیکی کے ساتھ روک لیا جائے گا
أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ وَ لاَ يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئاً إِلاَّ أَنْ يَخَافَا أَلاَّ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَإِنْ خِفْتُمْ
یا حسنِ سلوک کے ساتھ آزاد کردیا جائے گا اور تمہارے لئے جائز نہیں ہے کہ جو کچھ انہیں دے دیا ہے اس میں سے کچھ واپس لو مگر یہ کہ یہ اندیشہ ہو کہ دونوں حدود الٰہی کو قائم نہ رکھ سکیں گے تو جب تمہیں یہ خوف پیدا ہوجائے کہ
أَلاَّ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ فَلاَ تَعْتَدُوهَا وَ مَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ
وہ دونوں حدود الٰہی کو قائم نہ رکھ سکیں گے تو دونوں کے لئے آزادی ہے اس فدیہ کے بارے میں جو عورت مرد کو دے. لیکن یہ حدود الہٰیہ ہیں ان سے تجاوز نہ کرنا اور جو حدود الٰہی سے تجاوز کرے گا
فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۲۲۹ ) فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلاَ تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْکِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلاَ جُنَاحَ
وہ ظالمین میں شمار ہوگا (۲۳۰) پھر اگر تیسری مرتبہ طلاق دے دی تو عورت مرد کے لئے حلال نہ ہوگی یہاں تک کہ دوسرا شوہر کرے پھر اگر وہ طلاق دے دے تو دونوں کے لئے کوئی حرج نہیں ہے
عَلَيْهِمَا أَنْ يَتَرَاجَعَا إِنْ ظَنَّا أَنْ يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ وَ تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۲۳۰ )
کہ آپس میں میل کرلیں اگر یہ خیال ہے کہ حدود الہٰیہ کو قائم رکھ سکیں گے. یہ حدود الہٰیہ ہیں جنہیں خدا صاحبانِ علم واطلاع کے لئے واضح طور سے بیان کررہا ہے
وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِکُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَ لاَ تُمْسِکُوهُنَّ ضِرَاراً لِتَعْتَدُوا
(۲۳۱) اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ مدّاُ عدت کے خاتمہ کے قریب پہنچ جائیں تو یا انہیں اصلاح اور حسنِ معاشرت کے ساتھ روک لو یا انہیں حسنِ سلوک کے ساتھ آزاد کردو اور خبردار نقصان پہنچانے کی غرض سے انہیں نہ روکنا
وَ مَنْ يَفْعَلْ ذٰلِکَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ وَ لاَ تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُواً وَ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ مَا أَنْزَلَ عَلَيْکُمْ
کہ ان پر ظلم کرو کہ جو ایسا کرے گا وہ خود اپنے نفس پر ظلم کرے گا اور خبردار آیات الٰہی کو مذاق نہ بناؤ. خدا کی نعمت کو یاد کرو. اس نے کتاب و حکمت کو تمہاری نصیحت کےلئے نازل کیا ہے
مِنَ الْکِتَابِ وَ الْحِکْمَةِ يَعِظُکُمْ بِهِ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۲۳۱ ) وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ
اور یاد رکھو کہ وہ ہر شے کا جاننے والا ہے (۲۳۲) اور جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو
فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْکِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ ذٰلِکَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ کَانَ
اور ان کی مدّاُ عدت پوری ہوجائے تو خبردار انہیں شوہر کرنے سے نہ روکنا اگر وہ شوہروں کے ساتھ نیک سلوک پر راضی ہوجائیں. اس حکم کے ذریعے خدا انہیں نصیحت کرتا ہے جن کا
مِنْکُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ ذٰلِکُمْ أَزْکَى لَکُمْ وَ أَطْهَرُ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۲۳۲ ) وَ الْوَالِدَاتُ
ایمان اللہ اور روزِ آخرت پر ہے اور ان احکام پر عمل تمہارے لئے باعجُ تزکیہ بھی ہے اور باعث طہارت بھی. اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو
(۲۳۳) اور مائیں
يُرْضِعْنَ أَوْلاَدَهُنَّ حَوْلَيْنِ کَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَ کِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لاَ
اپنی اولاد کو دو برس کامل دودھ پلائیں گی جو رضاعت کو پورا کرنا چاہے گا اس درمیان صاحب اولاد کا فرض ہے کہ ماؤں کی روٹی اور کپڑے کا مناسب طریقہ سے انتظام کرے.
تُکَلَّفُ نَفْسٌ إِلاَّ وُسْعَهَا لاَ تُضَارَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَ لاَ مَوْلُودٌ لَهُ بِوَلَدِهِ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِکَ فَإِنْ أَرَادَا
کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاسکتی. نہ ماں کو اس کی اولاد کے ذریعہ تکلیف دینے کا حق ہے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کے ذریعہ. اور وارث کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسی طرح اجرت کا انتظام کرے
فِصَالاً عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا وَ إِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلاَدَکُمْ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ إِذَا
. پھر اگر دونوں باہمی رضامندی اور مشورہ سے دودھ چھڑانا چاہیں تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر تم اپنی اولاد کے لئے دودھ پلانے والی تلاش کرنا چاہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ
سَلَّمْتُمْ مَا آتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۲۳۳ )
متعارف طریقہ کی اجرت ادا کردو اور اللہ سے ڈرو اور یہ سمجھو کہ وہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے
وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ يَذَرُونَ أَزْوَاجاً يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَ عَشْراً فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ جُنَاحَ
(۲۳۴) اور جو لوگ تم میں سے بیویاں چھوڑ کر مرجائیں ان کی بیویاں چار مہینے دس دن انتظار کریں گی جب یہ مدّت پوری ہو جائے تو جو مناسب کام
عَلَيْکُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۲۳۴ ) وَ لاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ
اپنے حق میں کریں اس میں کوئی حرج نہیں ہے خدا تمہارے اعمال سے خو ب باخبر ہے (۲۳۵) تمہارے لئے نکاح کے پیغام کی پیشکش یا دل ہی دل
مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِي أَنْفُسِکُمْ عَلِمَ اللَّهُ أَنَّکُمْ سَتَذْکُرُونَهُنَّ وَ لٰکِنْ لاَ تُوَاعِدُوهُنَّ سِرّاً إِلاَّ أَنْ تَقُولُوا
میں پوشیدہ ارادہ میں کوئی حرج نہیں ہے. خدا کو معلوم ہے کہ تم بعد میں ان سے تذکرہ کرو گے لیکن فی الحال خفیہ وعدہ بھی نہ لو صرف
قَوْلاً مَعْرُوفاً وَ لاَ تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّکَاحِ حَتَّى يَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَهُ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنْفُسِکُمْ
کوئی نیک بات کہہ دو تو کوئی حرج نہیں ہے اور جب تک مقررہ مدّت پوری نہ ہوجائے عقد نکاح کا ارادہ نہ کرنا یہ یاد رکھو کہ خدا تمہارے دل کی باتیں خوب جانتا ہے
فَاحْذَرُوهُ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ( ۲۳۵ ) لاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ إِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا
لہذا اس سے ڈرتے رہو اور یہ جان لو کہ وہ غفور بھی ہے اور حلیم واِردبار بھی (۲۳۶) اور تم پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر تم نے عورتوں کو اس وقت طلاق دے دی جب کہ ان کو چھوا بھی نہیں ہے اور ان کے لئے کوئی
لَهُنَّ فَرِيضَةً وَ مَتِّعُوهُنَّ عَلَى الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَ عَلَى الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعاً بِالْمَعْرُوفِ حَقّاً عَلَى الْمُحْسِنِينَ( ۲۳۶ )
مہر بھی معین نہیں کیا ہے البتہ انہیں کچھ مال و متاع دیدو. مالدار اپنی حیثیت کے مطابق اور غریب اپنی حیثیت کے مطابق. یہ متاع بقدر مناسب ہونا ضروری ہے کہ یہ نیک کرداروں پر ایک حق ہے
وَ إِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلاَّ أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ
(۲۳۷) اور اگر تم نے ان کو چھونے سے پہلے طلاق دے دی اور ان کے لئے مہر معین کر چکے تھے تو معین مہر کا نصف دینا ہوگا مگر یہ کہ وہ خود معاف کردیں
الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّکَاحِ وَأَنْ تَعْفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَلاَ تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَکُمْ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۲۳۷ )
یا ان کا ولی معاف کر دے اور معاف کردینا تقویٰ سے زیادہ قریب تر ہے اور آپس میں بزرگی کو فراموش نہ کرو. خدا تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے
حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَ الصَّلاَةِ الْوُسْطَى وَ قُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ( ۲۳۸ ) فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالاً أَوْ رُکْبَاناً فَإِذَا أَمِنْتُمْ
(۲۳۸) اپنی تمام نمازوں اور بالخصوص نماز وسطٰی کی محافظت اور پابندی کرو اور اللہ کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ (۲۳۹) پھر اگر خوف کی حالت ہو تو پیدل ًسوار جس طرح ممکن ہو نماز اداکرو اور جب اطمینان ہوجائے
فَاذْکُرُوا اللَّهَ کَمَا عَلَّمَکُمْ مَا لَمْ تَکُونُوا تَعْلَمُونَ( ۲۳۹ ) وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ يَذَرُونَ أَزْوَاجاً وَصِيَّةً
تو اس طرح ذکر خدا کرو جس طرح اس نے تمہاری لاعلمی میں تمہیں بتایا ہے (۲۴۰) اور جو لوگ مدّاُ حیات پوری کررہے ہوں اور ازواج کو چھوڑ کر جارہے ہوں انہیں چاہئے کہ اپنی ازواج کے لئے ایک سال کے خرچ اور گھر سے نہ نکالنے کی وصیت
لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعاً إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِي مَا فَعَلْنَ فِي أَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَعْرُوفٍ وَ
کرکے جائیں پھر اگر وہ خود سے نکل جائیں تو تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے وہ اپنے بارے میں جو بھی مناسب کام انجام دیں
اللَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۴۰ ) وَ لِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقّاً عَلَى الْمُتَّقِينَ( ۲۴۱ ) کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمْ
خدا صاحبِ عزّت اور صاحبِ حکمت بھی ہے(۲۴۱) اور مطلقہ عورتوں کو دستور کے مطابق کچھ خرچہ دینا، یہ متقی لوگوں کی ذمے داری ہے (۲۴۲) اسی طرح پروردگار اپنی آیات کو بیان کرتا
آيَاتِهِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۲۴۲ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ هُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ لَهُمُ اللَّهُ
ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے (۲۴۳) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو ہزاروں کی تعداد میںاپنے گھروں سے نکل پڑے موت کے خوف سے اور خدا نے
مُوتُوا ثُمَّ أَحْيَاهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَشْکُرُونَ( ۲۴۳ ) وَ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
انہیں موت کا حکم دے دیا اور پھر زندہ کردیا کہ خدا لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکریہ نہیں ادا کرتے ہیں (۲۴۴) اور راہ خدا میں جہاد کرو
وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۴۴ )
اور یاد رکھو کہ خدا سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے
مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضاً حَسَناً فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافاً کَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَ يَبْسُطُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۲۴۵ )
(۲۴۵) کون ہے جو خدا کو قرض حسن دے اور پھر خدا اسے کئی گنا کرکے واپس کردے خدا کم بھی کرسکتاہے اور زیادہ بھی اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤگے
أَ لَمْ تَرَ إِلَى الْمَلَإِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى إِذْ قَالُوا لِنَبِيٍّ لَهُمُ ابْعَثْ لَنَا مَلِکاً نُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ
(۲۴۶) کیا تم نے موسیٰ علیہ السّلام کے بعد بنی اسرائیل کی اس جماعت کونہیں دیکھا جس نے اپنے نبی سے کہا کہ ہمارے واسطے ایک بادشاہ مقرر کیجئے تاکہ ہم راہ خدا میں جہاد کریں
هَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ کُتِبَ عَلَيْکُمُ الْقِتَالُ أَلاَّ تُقَاتِلُوا قَالُوا وَ مَا لَنَا أَلاَّ نُقَاتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ قَدْ أُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا
. نبی نے فرمایا کہ اندیشہ یہ ہے کہ تم پر جہادواجب ہوجائے توتم جہاد نہ کرو. ان لوگوں نے کہا کہ ہم کیوںکر جہاد نہ کریں گے جب کہ ہمیں ہمارے گھروں
وَ أَبْنَائِنَا فَلَمَّا کُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا إِلاَّ قَلِيلاً مِنْهُمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ( ۲۴۶ ) وَ قَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللَّهَ
اور بال بّچوں سے الگ نکال باہر کردیا گیا ہے. اس کے بعد جب جہاد واجب کردیا گیا تو تھوڑے سے افراد کے علاوہ سب منحرف ہوگئے اور اللہ ظالمین کو خوب جانتا ہے (۲۴۷) ان کے پیغمبر علیہ السّلام نے کہا کہ اللہ نے
قَدْ بَعَثَ لَکُمْ طَالُوتَ مَلِکاً قَالُوا أَنَّى يَکُونُ لَهُ الْمُلْکُ عَلَيْنَا وَ نَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْکِ مِنْهُ وَ لَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ
تمہارے لئے طالوت کو حاکم مقرر کیا ہے. ان لوگوں نے کہا کہ یہ کس طرح حکومت کریں گے ان کے پاس تو مال کی فراوانی نہیں ہے
الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاهُ عَلَيْکُمْ وَ زَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَ الْجِسْمِ وَ اللَّهُ يُؤْتِي مُلْکَهُ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ
ان سے زیادہ تو ہم ہی حقدار حکومت ہیں. نبی نے جواب دیا کہ انہیں اللہ نے تمہارے لئے منتخب کیا ہے اور علم و جسم میں وسعت عطا فرمائی ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنا ملک دے دیتا ہے کہ وہ صاحبِ وسعت بھی ہے
عَلِيمٌ( ۲۴۷ ) وَ قَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْکِهِ أَنْ يَأْتِيَکُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَکِينَةٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَ بَقِيَّةٌ مِمَّا تَرَکَ آلُ
اور صاحبِ علم بھی (۲۴۸) اور ان کے پیغمبرعلیہ السّلام نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت کی نشانی یہ ہے یہ تمہارے پاس وہ تابوت لے آئیں گے جس میںپروردگار کی طرف سے سامانِ سکون اور
مُوسَى وَ آلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلاَئِکَةُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۲۴۸ )
آل موسیٰ علیہ السّلام اور آل ہارون علیہ السّلام کا چھوڑا ہوا ترکہ بھی ہے. اس تابوت کو ملائکہ اٹھائے ہوئے ہوں گے اور اس میں تمہارے لئے قدراُ پروردگار کی نشانی بھی ہے اگر تم صاحبِ ایمان ہو
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ مُبْتَلِيکُمْ بِنَهَرٍ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّي وَ مَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي إِلاَّ
(۲۴۹) اس کے بعد جب طالوت علیہ السّلام لشکر لے کرچلے تو انہوں نے کہا کہ اب خدا ایک نہر کے ذریعہ تمہارا امتحان لینے والا ہے جو اس میں سے پی لے گا وہ مجھ سے نہ ہوگا اور جو نہ چکھے گا وہ مجھ سے ہوگا مگر
مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةً بِيَدِهِ فَشَرِبُوا مِنْهُ إِلاَّ قَلِيلاً مِنْهُمْ فَلَمَّا جَاوَزَهُ هُوَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ قَالُوا لاَ طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ
یہ کہ ایک چلّو پانی لے لے. نتیجہ یہ ہوا کہ سب نے پانی پی لیا سوائے چند افراد کے---- پھر جب وہ صاحبانِ ایمان کو لے کر آگے بڑھے لوگوں نے کہا کہ آج تو
بِجَالُوتَ وَ جُنُودِهِ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلاَقُو اللَّهِ کَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً کَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ وَ اللَّهُ مَعَ
جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلہ کی ہمت نہیں ہے اور ایک جماعت نے جسے خدا سے ملاقات کرنے کا خیال تھا کہا کہ اکثر چھوٹے چھوٹے گروہ بڑی بڑی جماعتوں پر حکم خدا سے غالب آجاتے ہیں اور اللہ
الصَّابِرِينَ( ۲۴۹ ) وَ لَمَّا بَرَزُوا لِجَالُوتَ وَ جُنُودِهِ قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (۲۵۰) اور یہ لوگ جب جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلے کے لئے نکلے تو انہوں نے کہا کہ خدایا ہمیں بے پناہ صبر عطا فرما ہمارے قدموں کو ثبات دے اور
الْقَوْمِ الْکَافِرِينَ( ۲۵۰ ) فَهَزَمُوهُمْ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ قَتَلَ دَاوُدُ جَالُوتَ وَ آتَاهُ اللَّهُ الْمُلْکَ وَ الْحِکْمَةَ وَ عَلَّمَهُ مِمَّا
ہمیں کافروں کے مقابلہ میں نصرت عطا فرما (۲۵۱) نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں نے جالوت کے لشکر کو خدا کے حکم سے شکست دے دی اور داؤد علیہ السّلام نے جالوت کو قتل کردیا اور اللہ نے انہیں ملک اور حکمت عطاکردی اور اپنے علم سے
يَشَاءُ وَ لَوْ لاَ دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۲۵۱ )
جس قدر چاہا دے دیا اور اگر اسی طرح خدا بعض کو بعض سے نہ روکتا رہتا تو ساری زمین میں فساد پھیل جاتا لیکن خدا عالمین پر بڑا فضل کرنے والا ہے
تِلْکَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْکَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ( ۲۵۲ )
(۲۵۲) یہ آیات الہٰیہ ہیں جن کو ہم واقعیت کے ساتھ آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں اور آپ یقینا مرسلین میں سے ہیں
تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُمْ مَنْ کَلَّمَ اللَّهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ وَ آتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ
(۲۵۳) یہ سب رسول علیہ السّلام وہ ہیں جنہیں ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے. ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے خدا نے کلام کیا ہے اور بعض کے درجات بلند کئے ہیں اور ہم نے عیسیٰ علیہ السّلام بن مریم کو
الْبَيِّنَاتِ وَ أَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَ لٰکِنِ
کھلی ہوئی نشانیاںدی ہیں اور روح القدس کے ذریعہ ان کی تائید کی ہے. اگر خدا چاہتا تو ان رسولوں کے بعد والے ان واضح معجزات کے آجانے کے بعد آپس میں جھگڑا نہ کرتے لیکن
اخْتَلَفُوا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ وَ مِنْهُمْ مَنْ کَفَرَ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلُوا وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ( ۲۵۳ ) يَا أَيُّهَا
ان لوگوں نے (خدا کے جبر نہ کرنے کی بنا پر) اختلاف کیا ہے بعض ایمان لائے اور بعض کافر ہو گئے اور اگر خدا طے کر لیتا تو یہ جھگڑا نہ کرسکتے لیکن خدا جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے (۲۵۴) اے ایمان والو
الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَ بَيْعٌ فِيهِ وَ لاَ خُلَّةٌ وَ لاَ شَفَاعَةٌ وَ الْکَافِرُونَ هُمُ
جو تمہیں رزق دیا گیا ہے اس میں سے راہ خدا میں خرچ کرو قبل اسکے کہ وہ دن آجائے جس دن نہ تجارت ہوگی نہ دوستی کام آئے گی اور نہ سفارش. اورکافرین ہی
الظَّالِمُونَ( ۲۵۴ ) اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَ لاَ نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ
اصل میں ظالمین ہیں (۲۵۵) اللہ جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے زندہ بھی ہے اوراسی سے کِل کائنات قائم ہے اسے نہ نیند آتی ہے نہ اُونگھ آسمانوں اور زمین میں
مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا
جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے. کون ہے جو اس کی بارگاہ میں اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرسکے. وہ جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو پبُ پشت ہے سب کوجانتا ہے اور یہ اس کے علم کے ایک حّصہ کا بھی احاطہ نہیں کرسکتے مگر وہ
شَاءَ وَسِعَ کُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ لاَ يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ( ۲۵۵ ) لاَ إِکْرَاهَ فِي الدِّينِ
جس قدر چاہے. اس کی کرس علم و اقتدار زمین و آسمان سے وسیع تر ہے اور اسے ا ن کے تحفظ میں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی وہ عالی مرتبہ بھی ہے اور صاحبِ عظمت بھی (۲۵۶) دین میں کسی طرح کا جبر نہیں ہے.
قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَکْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لاَ انْفِصَامَ لَهَا وَ
ہدایت گمراہی سے الگ اور واضح ہوچکی ہے. اب جو شخص بھی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آئے وہ اس کی مضبوط رسّی سے متمسک ہوگیا ہے جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے
اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۵۶ )
اور خدا سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے
اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى
(۲۵۷) اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے اور کفارکے ولی طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر
الظُّلُمَاتِ أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۵۷ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللَّهُ
اندھیروں میں لے جاتے ہیں یہی لوگ جہّنمی ہیں اور وہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۲۵۸) کیا تم نے اس کے حال پر نظر نہیں کی جس نے ابراہیم علیہ السّلام سے پروردگار کے بارے میں بحث کی صرف اس بات پر کہ خدا نے
الْمُلْکَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَ يُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِي وَ أُمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ
اسے ملک دے دیا تھا جب ابرہیم علیہ السّلام نے یہ کہا کہ میرا خدا جلِتا بھی ہے اور مارتا بھی ہے تو اس نے کہا کہ یہ کام میں بھی کرسکتا ہوں تو ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ میرا خدامشرق سے آفتاب
الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي کَفَرَ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۲۵۸ ) أَوْ کَالَّذِي مَرَّ عَلَى
نکالتا ہے تو مغرب سے نکال دے تو کافر حیران رہ گیا اور اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۲۵۹) یا اس بندے کی مثال جس کا گذر
قَرْيَةٍ وَ هِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّى يُحْيِي هٰذِهِ اللَّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا فَأَمَاتَهُ اللَّهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ کَمْ لَبِثْتَ
ایک قریہ سے ہوا جس کے سارے عرش و فرش گرچکے تھے تو اس بندہ نے کہا کہ خدا ان سب کو موت کے بعد کس طرح زندہ کرے گا تو خدا نے اس بندہ کو سوسال کے لئے موت دے دی اورپھرزندہ کیا اور پوچھا کہ کتنی دیر پڑے رہے
قَالَ لَبِثْتُ يَوْماً أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَلْ لَبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ فَانْظُرْ إِلَى طَعَامِکَ وَ شَرَابِکَ لَمْ يَتَسَنَّهْ وَ انْظُرْ إِلَى
تو اس نے کہا کہ ایک دن یا کچھ کم فرمایا نہیں سو سال ذرا اپنے کھانے اور پینے کو تو دیکھو کہ خراب تک نہیں ہوا اور اپنے
حِمَارِکَ وَ لِنَجْعَلَکَ آيَةً لِلنَّاسِ وَ انْظُرْ إِلَى الْعِظَامِ کَيْفَ نُنْشِزُهَا ثُمَّ نَکْسُوهَا لَحْماً فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ
گدھے پر نگاہ کرو (کہ سڑ گل گیا ہے) اور ہم اسی طرح تمہیں لوگوں کے لئے ایک نشانی بنانا چاہتے ہیں پھر ان ہڈیوںکو دیکھو کہ ہم کس طرح جوڑ کر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں. پھر جب ان پر یہ بات واضح ہوگئی تو بیساختہ آواز دی کہ مجھے معلوم
اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲۵۹ )
ہے کہ خدا ہر شے پرقادر ہے
وَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي کَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى قَالَ أَ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَ لٰکِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ
(۲۶۰) اور اس موقع کو یاد کرو جب ابراہیم علیہ السّلام نے التجا کی کہ پروردگار مجھے یہ دکھا دے کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے ارشاد ہوا کیا تمہارا ایمان نہیں ہے عرض کی ایمان توہے لیکن اطمینان چاہتا ہوں ارشاد ہوا
أَرْبَعَةً مِنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْکَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى کُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءاً ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَکَ سَعْياً وَ اعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ
کہ چار طائر پکڑلو اور انہیں اپنے سے مانوس بناؤ پھر ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہر پہاڑ پر ایک حصّہ رکھ دو اور پھرآواز دو سب دوڑتے ہوئے آجائیں گے اور یاد رکھو کہ خدا
عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۶۰ ) مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ کَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي کُلِّ سُنْبُلَةٍ
صاحبِ عزّت بھی اور صاحبِ حکمت بھی (۲۶۱) جو لوگ راہ خدا میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کے عمل کی مثال اس دانہ کی ہے جس سے سات بالیاں پیدا ہوں اور پھر ہر بالی میں
مِائَةُ حَبَّةٍ وَ اللَّهُ يُضَاعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ( ۲۶۱ ) الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ لاَ
سو سو دانے ہوںاور خدا جس کے لئے چاہتا ہے اضافہ بھی کردیتا ہے کہ وہ صاحبِ وسعت بھی ہے اور علیم و دانا بھی (۲۶۲) جو لوگ راہ خدا میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں اور اس کے
يُتْبِعُونَ مَا أَنْفَقُوا مَنّاً وَ لاَ أَذًى لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۲۶۲ )
بعد احسان نہیں جتاتے اور اذّیت بھی نہیں دیتے ان کے لئے پروردگار کے یہاں اجر بھی ہے اور نہ کوئی خوف ہے نہ حزن
قَوْلٌ مَعْرُوفٌ وَ مَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِنْ صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَا أَذًى وَ اللَّهُ غَنِيٌّ حَلِيمٌ( ۲۶۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُبْطِلُوا
(۲۶۳) نیک کلام اور مغفرت اس صدقہ سے بہتر ہے جس کے پیچھے دل دکھانے کا سلسلہ بھی ہو خدا سب سے بے نیاز اور بڑا اِرد بار ہے
(۲۶۴) ایمان والو اپنے صدقات کو منّت گزاری
صَدَقَاتِکُمْ بِالْمَنِّ وَ الْأَذَى کَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَ لاَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ کَمَثَلِ صَفْوَانٍ
اور اذیت سے برباد نہ کرو اس شخص کی طرح جو اپنے مال کو دنیا دکھانے کے لئے صرف کرتاہے اور اس کا ایمان نہ خدا پر ہے اور نہ آخرت پر اس کی مثال اس صاف چٹان کی ہے
عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَکَهُ صَلْداً لاَ يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِمَّا کَسَبُوا وَاللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْکَافِرِينَ( ۲۶۴ )
جس پر گرد جم گئی ہو کہ تیز بارش کے آتے ہی بالکل صاف ہوجائے یہ لوگ اپنی کمائی پر بھی اختیار نہیں رکھتے اور اللہ کافروں کی ہدایت بھی نہیں کرتا
وَ مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاةِ اللَّهِ وَ تَثْبِيتاً مِنْ أَنْفُسِهِمْ کَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَآتَتْ
(۲۶۵) اور جو لوگ اپنے اموال کو رضائے خدا کی طلب اور اپنے نفس کے استحکام کی غرض سے خرچ کرتے ہیں ان کے مال کی مثال اس باغ کی ہے جو کسی بلندی پر ہو اور تیز بارش
أُکُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۲۶۵ ) أَ يَوَدُّ أَحَدُکُمْ أَنْ تَکُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِنْ
آکر اس کی فصل دوگنا بنا دے اور اگر تیز بارش نہ آئے تو معمولی بارش ہی کافی ہوجائے اور اللہ تمہارے اعمال کی نیتوں سے خوب باخبر ہے (۲۶۶) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس
نَخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ لَهُ فِيهَا مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ أَصَابَهُ الْکِبَرُ وَ لَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ فَأَصَابَهَا
کھجور اور انگور کے باغ ہوں. ان کے نیچے نہریں جاری ہوں ان میں ہر طرح کے پھل ہوں--- اور آدمی بوڑھاہوجائے اس کے کمزور بچے ہوں اور پھراچانک
إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّکُمْ تَتَفَکَّرُونَ( ۲۶۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا
تیز گرم ہوا جس میں آگ بھری ہو چل جائے اور سب جل کر خاک ہوجائے خداا سی طرح اپنی آیات کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ شاید تم فکر کرسکو (۲۶۷) اے ایمان والو اپنی پاکیزہ کمائی اور
مِنْ طَيِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ وَ مِمَّا أَخْرَجْنَا لَکُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَ لاَ تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَ لَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلاَّ أَنْ
جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لئے پیدا کیا ہے سب میں سے راہ خدا میں خرچ کرو اور خبردار انفاق کے ارادے سے خراب مال کو ہاتھ بھی نہ لگانا کہ اگر یہ مال تم کو دیا جائے تو آنکھ بند کئے بغیر
تُغْمِضُوا فِيهِ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ( ۲۶۷ ) الشَّيْطَانُ يَعِدُکُمُ الْفَقْرَ وَ يَأْمُرُکُمْ بِالْفَحْشَاءِ وَ اللَّهُ يَعِدُکُمْ
چھوؤ گے بھی نہیں یاد رکھو کہ خدا سب سے بے نیاز ہے اور سزاوار حمد و ثنا بھی ہے (۲۶۸) شیطان تم سے فقیری کا وعدہ کرتا ہے اور تمہیں برائیوں کا حکم دیتا ہے اور خدا
مَغْفِرَةً مِنْهُ وَ فَضْلاً وَ اللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ( ۲۶۸ ) يُؤْتِي الْحِکْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِکْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً کَثِيراً
مغفرت اور فضل و احسان کا وعدہ کرتا ہے خدا صاحبِ وسعت بھی ہے اور علیم و دانا بھی (۲۶۹) وہ جس کو بھی چاہتا ہے حکمت عطا کردیتا ہے اور جسے حکمت عطا کردی جائے اسے گویاخیرکثیر عطا کردیا گیا
وَ مَا يَذَّکَّرُ إِلاَّ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۲۶۹ )
اور اس بات کوصاحبانِ عقل کے علاوہ کوئی نہیں سمجھتا ہے
وَ مَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ( ۲۷۰ ) إِنْ تُبْدُوا
(۲۷۰) اور تم جو کچھ بھی راہ خدا میں خرچ کرو گے یا نذر کروگے تو خدا اس سے باخبر ہے البتہ ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے (۲۷۱) اگر تم صدقہ کوعلی الاعلان
الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَ إِنْ تُخْفُوهَا وَ تُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَکُمْ وَ يُکَفِّرُ عَنْکُمْ مِنْ سَيِّئَاتِکُمْ وَ اللَّهُ بِمَا
دوگے تو یہ بھی ٹھیک ہے اور اگر حُھپا کر فقرائ کے حوالے کردوگے تو یہ بھی بہت بہترہے اور اس کے ذریعہ تمہارے بہت سے گناہ معاف ہوجائیں گے اور خدا تمہارے
تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۲۷۱ ) لَيْسَ عَلَيْکَ هُدَاهُمْ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنْفُسِکُمْ وَ
اعمال سے خوب باخبر ہے (۲۷۲) اے پیغمبران کی ہدایت پا جانے کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے بلکہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اورلوگو جو مال بھی تم راہ خدا میں خرچ کروگے وہ دراصل اپنے ہی لئے ہوگا اور
مَا تُنْفِقُونَ إِلاَّ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْکُمْ وَ أَنْتُمْ لاَ تُظْلَمُونَ( ۲۷۲ ) لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ
تم تو صرف خوشنودی خدا کے لئے خرچ کرتے ہو اور جوکچھ بھی خرچ کروگے وہ پوراپورا تمہاری طرف واپس آئے گا اور تم پرکسی طرح کا ظلم نہ ہوگا
(۲۷۳) یہ صدقہ ان فقرائ کے لئے ہے جو
أُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ ضَرْباً فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْ لاَ
راہ خدا میں گرفتار ہوگئے ہیں اور کسی طرف جانے کے قابل بھی نہیں ہیں ناواقف افراد انہیں ان کی حیا و عفت کی بنا پر مالدار سمجھتے ہیں حالانکہ تم آثار سے ان کی غربت کا اندازہ کرسکتے ہو
يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافاً وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ( ۲۷۳ ) الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ سِرّاً
اگرچہ یہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے ہیںاور تم لوگ جو کچھ بھی انفاق کرو گے خدا اسے خوب جانتا ہے (۲۷۴) جو لوگ اپنے اموال کو راہ خدا میں رات میں .دن میں خاموشی سے
وَ عَلاَنِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۲۷۴ )
اور علی الاعلان خرچ کرتے ہیں ان کے لئے پیش پروردگار اجر بھی ہے اور انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ حزن
الَّذِينَ يَأْکُلُونَ الرِّبَا لاَ يَقُومُونَ إِلاَّ کَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ
(۲۷۵) جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ روزِ قیامت اس شخص کی طرح اُٹھیں گے جسے شیطان نے چھوکر مخبوط الحواس بنا دیا ہو اس لئے کہ انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ تجارت
مِثْلُ الرِّبَا وَ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَ أَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ وَ مَنْ
بھی سود جیسی ہے جب کہ خدا نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سودکو حرام اب جس کے پاس خدا کی طرف سے نصیحت آگئی اور اس نے سود کو ترک کردیاتو گزشتہ کاروبار کا معاملہ خداکے حوالے ہے
عَادَ فَأُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۷۵ ) يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَ يُرْبِي الصَّدَقَاتِ وَ اللَّهُ لاَ يُحِبُّ کُلَّ
اور جو اس کے بعد بھی سود لے تو وہ لوگ سب جہّنمی ہیں او ر وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۲۷۶) خدا سود کو برباد کردیتا ہے اور صدقات میں اضافہ کردیتا ہے اور خدا کسی بھی
کَفَّارٍ أَثِيمٍ( ۲۷۶ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ وَ آتَوُا الزَّکَاةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ
ناشکرے گناہگار کو دوست نہیں رکھتا (۲۷۷) جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک عمل کئے نماز قائم کی زکات ادا کی ان کے لئے پروردگار کے یہاں اجر ہے
لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۲۷۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ ذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ کُنْتُمْ
اور ان کے لئے کسی طرح کا خوف یا حزن نہیں ہے (۲۷۸) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور جو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو اگر تم
مُؤْمِنِينَ( ۲۷۸ ) فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ إِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِکُمْ لاَ تَظْلِمُونَ وَ
صاحبان ایمان ہو (۲۷۹) اگر تم نے ایسا نہ کیا تو خد ا و رسول سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ اور اگر توبہ کرلو تو اصل مال تمہارا ہی ہے نہ تم ظلم کروگے
لاَ تُظْلَمُونَ( ۲۷۹ ) وَ إِنْ کَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ وَ أَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۲۸۰ )
نہ تم پر ظلم کیا جائے گا (۲۸۰) اور اگر تمہارا مقروض تنگ دست ہے تو اسے وسعت حال تک مہلت دی جائے گی اور اگرتم معاف کردو گے توتمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے بشرطیکہ تم اسے سمجھ سکو
وَ اتَّقُوا يَوْماً تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ تُوَفَّى کُلُّ نَفْسٍ مَا کَسَبَتْ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۲۸۱ )
(۲۸۱) اس دن سے ڈرو جب تم سب پلٹا کر اللہ کی بارگاہ میں لے جائے جاؤگے اس کے بعد ہر نفس کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ ملے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاکْتُبُوهُ وَ لْيَکْتُبْ بَيْنَکُمْ کَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَ لاَ يَأْبَ
(۲۸۲) ایمان والو جب بھی آپس میں ایک مقررہ مدّت کے لئے قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لو اورتمہارے درمیان کوئی بھی کاتب لکھے لیکن انصاف کے ساتھ لکھے اور
کَاتِبٌ أَنْ يَکْتُبَ کَمَا عَلَّمَهُ اللَّهُ فَلْيَکْتُبْ وَ لْيُمْلِلِ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ وَ لْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَ لاَ يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْئاً
کاتب کو نہ چاہئے کہ خدا کی تعلیم کے مطابق لکھنے سے انکار کرے اسے لکھ دینا چاہئے اور جس کے ذمہ قرض ہے اس کو چاہئے کہ وہ املا کرے اور اس خدا سے ڈرتا رہے جو اس کا پالنے والاہے اور کسی طرح کی کمی نہ کرے
فَإِنْ کَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهاً أَوْ ضَعِيفاً أَوْ لاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يُمِلَّ هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ وَ اسْتَشْهِدُوا
اب اگرجس کے ذمہ قرض ہے وہ نادان کمزور یامضمون بتانے کے قابل نہیں ہے تو اس کا ولی مضمون تیار کرے---- اور اپنے مردوں میں سے
شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِکُمْ فَإِنْ لَمْ يَکُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَ امْرَأَتَانِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَکِّرَ
دو کو گواہ بناؤ اور دو مرِد نہ ہوں تو ایک مذِد اور دو عورتیں تاکہ ایک بہکنے لگے تو دوسری یاد دلادے
إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى وَ لاَ يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا وَ لاَ تَسْأَمُوا أَنْ تَکْتُبُوهُ صَغِيراً أَوْ کَبِيراً إِلَى أَجَلِهِ ذٰلِکُمْ
اور گواہوں کو چاہئے کہ گواہی کے لئے بلائے جائیں تو انکار نہ کریں اور خبردار لکھا پڑھی سے ناگواری کا اظہار نہ کرنا چاہے قرض چھوٹا ہو یا بڑا مّدت معین ہونی چاہئے
أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ وَ أَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَ أَدْنَى أَلاَّ تَرْتَابُوا إِلاَّ أَنْ تَکُونَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَکُمْ فَلَيْسَ عَلَيْکُمْ
یہی پروردگار کے نزدیک عدالت کے مطابق اورگواہی کے لئے زیادہ مستحکم طریقہ ہے او ر اس امر سے قریب تر ہے کہ آپس میں شک و شبہ نہ پیدا ہو ہاں اگر تجارت نقد ہے
جُنَاحٌ أَلاَّ تَکْتُبُوهَا وَ أَشْهِدُوا إِذَا تَبَايَعْتُمْ وَ لاَ يُضَارَّ کَاتِبٌ وَ لاَ شَهِيدٌ وَ إِنْ تَفْعَلُوا فَإِنَّهُ فُسُوقٌ بِکُمْ وَ اتَّقُوا
جس سے تم لوگ آپس میں اموال کی الٹ پھیر کرتے ہو تو نہ لکھنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے اور اگر تجارت میں بھی گواہ بناؤ تو کاتب یا گواہ کو حق نہیں کہ اپنے طرزِ عمل سے لوگوں کو نقصان پہنچائے اور نہ لوگوں کو یہ حق ہے اوراگرتم نے ایسا کیا تویہ اطاعت خدا سے نافرمانی ہے اور اللہ سے ڈرو
اللَّهَ وَ يُعَلِّمُکُمُ اللَّهُ وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۲۸۲ )
اور اللہ تمہیں تعلیمات سے آراستہ فرماتاہے اور اللہ تو ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے
وَ إِنْ کُنْتُمْ عَلَى سَفَرٍ وَ لَمْ تَجِدُوا کَاتِباً فَرِهَانٌ مَقْبُوضَةٌ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُکُمْ بَعْضاً فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَهُ وَ
(۲۸۳) اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی کاتب نہیں مل رہا ہے تو کوئی رہن رکھ دو اور ایک کو دوسرے پر اعتبار ہو تو جس پراعتبار ہے اس کو چاہئے کہ امانت کو واپس کردے
لْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَ لاَ تَکْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَ مَنْ يَکْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ( ۲۸۳ ) لِلَّهِ مَا فِي
اورخدا سے ڈرتا رہے- اور خبردار گواہی کو حُھپانا نہیں کہ جو ایسا کرے گا اس کا دل گنہگار ہوگا اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے(۲۸۴) اللہ ہی کے لئے
السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْکُمْ بِهِ اللَّهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يُعَذِّبُ
زمین و آسمان کی کِل کائنات ہے تم اپنے دل کی باتوں کا اظہار کرو یا ان پر پردہ ڈالو وہ سب کا محاسبہ کرے گا وہ جس کو چاہے گا بخش دے گااور جس پر چاہے گا عذاب کرے گا
مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲۸۴ ) آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَ الْمُؤْمِنُونَ کُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَ
وہ ہرشے پر قدرت و اختیار رکھنے والا ہے (۲۸۵) رسول ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو اس کی طرف نازل کی گئی ہیں اور مومنین بھی سب اللہ اور
مَلاَئِکَتِهِ وَکُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لاَنُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَ إِلَيْکَ الْمَصِيرُ( ۲۸۵ )
ملائکہ اور مرسلین پر ایمان رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم رسولوں کے درمیان تفریق نہیں کرتے ہم نے پیغام الٰہی کو سن ا اور اس کی اطاعت کی پروردگار اب تیری مغفرت درکار ہے اور تیری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے
لاَ يُکَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلاَّ وُسْعَهَا لَهَا مَا کَسَبَتْ وَ عَلَيْهَا مَا اکْتَسَبَتْ رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا
(۲۸۶) اللہ کس نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ہر نفس کے لئے اس کی حاصل کی ہوئی نیکیوں کا فائدہ بھی ہے اور اس کی کمائی ہوئی برائیوں کا مظلمہ بھی---- پروردگار!
وَ لاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْراً کَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَ لاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَ اعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْ
ہم جو کچھ بھول جائیں یا ہم سے غلطی ہوجائے اس کا ہم سے مواخذہ نہ کرنا خدایا ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پہلے والی امتوں پر ڈالا گیا ہے پروردگار ! ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو ہمیں معاف کردیناً
لَنَا وَ ارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلاَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْکَافِرِينَ( ۲۸۶ )
ہمیں بخش دیناً ہم پر رحم کرنا توہمارا مولا اور مالک ہے اب کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما
( سورة آل عمران)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الم( ۱ ) اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ( ۲ ) نَزَّلَ عَلَيْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَ
(۱) الم (۲) اللہ جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ ہمیشہ زندہ ہے اور ہر شے اسی کے طفیل میں قائم ہے (۳) اس نے آپ پر وہ برحق کتاب نازل کی ہے جو تمام کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور توریت
الْإِنْجِيلَ( ۳ ) مِنْ قَبْلُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ أَنْزَلَ الْفُرْقَانَ إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ
و انجیل بھی نازل کی ہے (۴) اس سے پہلے لوگوں کے لئے ہدایت بنا کر اور حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب بھی نازل کی ہے بیشک جو لوگ آیااُ الٰہی کا انکار کرتے ہیں ان کے واسطے شدید عذاب ہے اور
ذُو انْتِقَامٍ( ۴ ) إِنَّ اللَّهَ لاَ يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فِي السَّمَاءِ( ۵ ) هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُکُمْ فِي الْأَرْحَامِ
خدا سخت انتقام لینے والا ہے (۵) خدا کے لئے آسمان و زمین کی کوئی شے مخفی نہیں ہے (۶) وہ خدا جس طرح چاہتا ہے رحم مادر کے اندر تصویریں
کَيْفَ يَشَاءُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۶ ) هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْکَ الْکِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْکَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ
بناتا ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ صاحب عزّت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی (۷) اس نے آپ پروہ کتاب نازل کی ہے جس میں سے کچھ آیتیں لَحکم اور واضح ہیں جو اصل
الْکِتَابِ وَ أُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَ ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَ مَا
کتاب ہیں اور کچھ متشابہ ہیں - اب جن کے دلوں میں کجی ہے وہ ا ن ہی متشابہات کے پیچھے لگ جاتے ہیں تاکہ فتنہ برپا کریں اور من مانی تاویلیں کریں حالانکہ اس کی تاویل
يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلاَّ اللَّهُ وَ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ کُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَ مَا يَذَّکَّرُ إِلاَّ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۷ )
کا حکم صرف خدا کو ہے اور انہیں جو علم میں رسوخ رکھنے والے ہیں - جن کا کہنا یہ ہے کہ ہم اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ سب کی سب محکم و متشابہ ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے اور یہ بات سوائے صاحبانِ عقل کے کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے
رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ( ۸ ) رَبَّنَا إِنَّکَ جَامِعُ
(۸) ان کا کہنا ہے کہ پروردگار جب تونے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو اب ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا ہونے پائے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما کہ تو بہترین عطا کرنے والا ہے (۹) خدایا تو تمام انسانوں کو اس دن جمع کرنے والا ہے
النَّاسِ لِيَوْمٍ لاَ رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَ( ۹ )
جس میں کوئی شک نہیں ہے. اور اللہ کا وعدہ غلط نہیں ہوتا
إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَ لاَ أَوْلاَدُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً وَ أُولٰئِکَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ( ۱۰ ) کَدَأْبِ آلِ
(۱۰) جو لوگ کافر ہوگئے ہیں ان کے اموال و اولاد کچھ بھی کام آنے والے نہیں ہیں اور وہ جہّنم کا ایندھن بننے والے ہیں (۱۱) ن کا حال بھی فرعونیوں
فِرْعَوْنَ وَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَ اللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۱۱ ) قُلْ لِلَّذِينَ کَفَرُوا
اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہو گا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، پس اللہ نے انہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے گرفت میں لے لیا اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے. (۱۲) (اے رسول) جنہوں نے انکار کیا ہے ان سے کہدیجیے:
سَتُغْلَبُونَ وَ تُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ( ۱۲ ) قَدْ کَانَ لَکُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ
تم عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف اکھٹے کیے جاؤ گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے (۱۳) تمہارے واسطے ان دونوں گروہوں کے حالات میں ایک نشانی موجود ہے جو میدان جنگ میں آمنے سامنے آئے کہ ایک گروہ راہ خدا
اللَّهِ وَأُخْرَى کَافِرَةٌ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُبِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَعِبْرَةًلِأُولِي الْأَبْصَارِ( ۱۳ )
میں جہاد کررہا تھا اور دوسرا کافر تھا جو ان مومنین کو اپنے سے دوگنا دیکھ رہا تھا اور اللہ اپنی نصرت کے ذریعہ جس کی چاہتا ہے تائید کرتا ہے اور اس میں صاحبان نظر کے واسطے سامان عبرت و نصیحت بھی ہے
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَ الْبَنِينَ وَ الْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَ الْفِضَّةِ وَ الْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَ
(۱۴) لوگوں کے لئے خواہشااُ دنیا - عورتیں,اولاد, سونے چاندی کے ڈھیر, تندرست گھوڑے یا
الْأَنْعَامِ وَ الْحَرْثِ ذٰلِکَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ اللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ( ۱۴ ) قُلْ أَ أُنَبِّئُکُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذٰلِکُمْ لِلَّذِينَ
چوپائےً کھیتیاں سب مزیّن اور آراستہ کردی گئی ہیں کہ یہی متاع دنیا ہے اور اللہ کے پاس بہترین انجام ہے (۱۵) پیغمبر آپ کہہ دیں کہ کیا میں ان سب سے بہتر چیز کی خبر دوں
اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَ رِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ وَ اللَّهُ بَصِيرٌ
- جو لوگ تقوٰی اختیار کرنے والے ہیں ان کے لئے پروردگار کے یہاں وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ان کے لئے پاکیزہ بیویاں ہیں اور اللہ کی خوشنودی ہے اور اللہ
بِالْعِبَادِ( ۱۵ )
اپنے بندوں کے حالات سے خوب باخبر ہے
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ( ۱۶ ) الصَّابِرِينَ وَ الصَّادِقِينَ وَ الْقَانِتِينَ وَ
(۱۶) قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ پروردگار ہم ایمان لے آئے- ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آتش جہّنم سے بچالے
(۱۷) یہ سب صبر کرنے والے, سچ بولنے والے, اطاعت کرنے والے,
الْمُنْفِقِينَ وَ الْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ( ۱۷ ) شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ وَ الْمَلاَئِکَةُ وَ أُولُوا الْعِلْمِ قَائِماً
راہ خدا میں خرچ کرنے والے اور ہنگام سحر استغفار کرنے والے ہیں (۱۸) اللہ خود گواہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ
بِالْقِسْطِ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱۸ ) إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلاَمُ وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ إِلاَّ
ہیں کہ وہ عدل کے ساتھ قائم ہے- اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ صاحبِ عزّت و حکمت ہے (۱۹) دین,اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے
مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْياً بَيْنَهُمْ وَ مَنْ يَکْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۱۹ ) فَإِنْ حَاجُّوکَ
علم آنے کے بعد ہی جھگڑا شروع کیا ہے صرف آپس کی شرارتوں کی بنائ پر اور جو بھی آیات الٰہی کا انکار کرے گا تو خدا بہت جلد حساب کرنے والا ہے
(۲۰) اے پیغمبر اگر یہ لوگ آپ سے کٹ حجتی کریں
فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ وَ قُلْ لِلَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ وَ الْأُمِّيِّينَ أَ أَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوْا
تو کہہ دیجئے کہ میرا رخ تمام تر اللہ کی طرف ہے اور میرے پیرو بھی ایسے ہی ہیں اور پھر اہلِ کتاب اور جاہل مشرکین سے پوچھئے کیا تم اسلام لے آئے- اگر وہ اسلام لے آئے تو گویا ہدایت پاگئے
وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْکَ الْبَلاَغُ وَ اللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ( ۲۰ ) إِنَّ الَّذِينَ يَکْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ يَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ
اور اگر منہ پھیر لیا تو آپ کا فرض صرف تبلیغ تھا اور اللہ اپنے بندوں کو خوب پہچانتا ہے (۲۱) جو لوگ آیات الٰہیہ کا انکار کرتے ہیں اور ناحق انبیائ کو
حَقٍّ وَ يَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۲۱ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ
قتل کرتے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو عدل و انصاف کا حکم دینے والے ہیں انہیں دردناک عذاب کی خبرسَنادیجئے (۲۲) یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال
فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۲۲ )
دنیا میں بھی برباد ہوگئے اور آخرت میں بھی ان کا کوئی مددگار نہیں ہے
أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيباً مِنَ الْکِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلَى کِتَابِ اللَّهِ لِيَحْکُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَ هُمْ
(۲۳) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا تھوڑا سا حصّہ دے دیا گیا کہ انہیں کتاب خدا کی طرف فیصلہ کے لئے بلایا جاتا ہے تو ایک فریق مکر جاتا ہے
مُعْرِضُونَ( ۲۳ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلاَّ أَيَّاماً مَعْدُودَاتٍ وَ غَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۲۴ )
اور وہ بالکل کنارہ کشی کرنے والے ہیں (۲۴) یہ اس لئے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ انہیں آتش جہّنم صرف چند دن کے لئے چھوئے گی اور ان کو دین کے بارے میں ان کی افتراپردازیوں نے دھوکہ میں رکھا ہے
فَکَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لاَ رَيْبَ فِيهِ وَ وُفِّيَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَا کَسَبَتْ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۲۵ ) قُلِ اللَّهُمَّ
(۲۵) اس وقت کیا ہوگا جب ہم سب کو اس دن جمع کریں گے جس میں کسی شک اور شبہہ کی گنجائش نہیں ہے اور ہر نفس کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا (۲۶) پیغمبر آپ کہئے کہ خدایا
مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِي الْمُلْکَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِکَ
تو صاحب اقتدار ہے جس کو چاہتا ہے اقتدار دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے سلب کرلیتا ہے- جس کو چاہتا ہے عزّت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے-
الْخَيْرُ إِنَّکَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲۶ ) تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ تُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ
سارا خیر تیرے ہاتھ میں ہے اور تو ہی ہر شے پر قادر ہے (۲۷) تو رات کو دن اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور مردہ کو زندہ سے
وَ تُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۲۷ ) لاَ يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْکَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ
اور زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے (۲۸) خبردار صاحبانِ ایمان .مومنین کو چھوڑ کر کفار کو اپنا و لی اور سرپرست نہ بنائیں
الْمُؤْمِنِينَ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلاَّ أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً وَ يُحَذِّرُکُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَ إِلَى اللَّهِ
کہ جو بھی ایسا کرے گا اس کا خدا سے کوئی تعلق نہ ہوگا مگر یہ کہ تمہیں کفار سے خوف ہو تو کوئی حرج بھی نہیں ہے اور خدا تمہیں اپنی ہستی سے ڈراتا ہے اور اسی کی
الْمَصِيرُ( ۲۸ ) قُلْ إِنْ تُخْفُوا مَا فِي صُدُورِکُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ
طرف پلٹ کر جانا ہے (۲۹) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم دل کی باتوں کو چھپاؤ یا اس کا اظہار کرو خدا تو بہرحال جانتا ہے اور وہ زمین و آسمان کی ہر چیز کو جانتا ہے
اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲۹ )
اور ہر شے پر قدرت و اختیار رکھنے والا بھی ہے
يَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَراً وَ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَ بَيْنَهُ أَمَداً بَعِيداً وَ
(۳۰) اس دن کو یاد کرو جب ہر نفس اپنے نیک اعمال کو بھی حاضر پائے گا اور اعمال بد کو بھی جن کو دیکھ کر یہ تمناّ کرے گا کہ کاش ہمارے اور ان اِرے اعمال کے درمیان طویل فاصلہ ہوجاتا
يُحَذِّرُکُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَ اللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ( ۳۰ ) قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْکُمُ اللَّهُ وَ يَغْفِرْ لَکُمْ
اور خدا تمہیں اپنی ہستی سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں پر مہربان بھی ہے (۳۱) اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میری پیروی کرو- خدا بھی تم سے محبّت کرے گا
ذُنُوبَکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳۱ ) قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْکَافِرِينَ( ۳۲ ) إِنَّ اللَّهَ
اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۳۲) کہہ دیجئے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو کہ جو اس سے روگردانی کرے گا تو خدا کافرین کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے (۳۳) اللہ نے
اصْطَفَى آدَمَ وَ نُوحاً وَ آلَ إِبْرَاهِيمَ وَ آلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۳۳ ) ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ
آدم علیہ السّلام ,نوح علیہ السّلام اور آل ابراہیم علیہ السّلام اور آل عمران علیہ السّلام کو منتخب کرلیا ہے (۳۴) یہ ایک نسل ہے جس میں ایک کا سلسلہ ایک سے ہے اور اللہ سب کی سننے والا
عَلِيمٌ( ۳۴ ) إِذْقَالَتِ امْرَأَةُعِمْرَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَکَ مَافِي بَطْنِي مُحَرَّراً فَتَقَبَّلْ مِنِّي إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۳۵ )
اور جاننے والا ہے (۳۵) اس وقت کو یاد کرو جب عمران علیہ السّلام کی زوجہ نے کہا کہ پروردگار میں نے اپنے شکم کے بّچے کو تیرے گھر کی خدمت کے لئے نذر کردیا ہے اب تو قبول فرمالے کہ تو ہر ایک کی سننے والا اور نیتوں کا جاننے والا ہے
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنْثَى وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَ لَيْسَ الذَّکَرُ کَالْأُنْثَى وَ إِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ
(۳۶) اس کے بعد جب ولادت ہوئی تو انہوں نے کہا پروردگار یہ تو لڑکی ہے حالانکہ اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ کیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ لڑکا اس لڑکی جیسا نہیں ہوسکتا.اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے
وَ إِنِّي أُعِيذُهَا بِکَ وَ ذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ( ۳۶ ) فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَ أَنْبَتَهَا نَبَاتاً حَسَناً وَ
اور میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں (۳۷) تو خدا نے اسے بہترین انداز سے قبول کرلیا اور اس کی بہترین نشوونما کا انتظام فرمادیا
کَفَّلَهَا زَکَرِيَّا کُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَکَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقاً قَالَ يَا مَرْيَمُ أَنَّى لَکِ هٰذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ
اور زکریا علیہ السّلام نے اس کی کفالت کی کہ جب زکریا علیہ السّلام محراب عبادت میں داخل ہوتے تو مریم کے پاس رزق دیکھتے اور پوچھتے کہ یہ کہاں سے آیا اور مریم جواب دیتیں کہ یہ سب
اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۳۷ )
خدا کی طرف ہے- وہ جسے چاہتا ہے رزق بے حساب عطا کردیتا ہے
هُنَالِکَ دَعَا زَکَرِيَّا رَبَّهُ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْکَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّکَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ( ۳۸ ) فَنَادَتْهُ الْمَلاَئِکَةُ وَ
(۳۸) اس وقت زکریا علیہ السّلام نے اپنے پرودگار سے دعا کی کہ مجھے اپنی طرف سے ایک پاکیزہ اولاد عطا فرما کہ تو ہر ایک کی دعا کا سننے والا ہے
(۳۹) تو ملائکہ نے انہیں اس وقت آواز دی
هُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُکَ بِيَحْيَى مُصَدِّقاً بِکَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَ سَيِّداً وَ حَصُوراً وَ نَبِيّاً مِنَ
جب وہ محراب میں کھڑے مصرورِ عبادت تھے کہ خدا تمہیں یحیٰی علیہ السّلام کی بشارت دے رہا ہے جو اس کے کلمہ کی تصدیق کرنے والا, سردار, پاکیزہ کردار اور
الصَّالِحِينَ( ۳۹ ) قَالَ رَبِّ أَنَّى يَکُونُ لِي غُلاَمٌ وَ قَدْ بَلَغَنِيَ الْکِبَرُ وَ امْرَأَتِي عَاقِرٌ قَالَ کَذٰلِکَ اللَّهُ يَفْعَلُ مَا
صالحین میں سے نبی ہوگا (۴۰) انہوں نے عرض کی کہ میرے یہاں کس طرح اولاد ہوگی جب کہ مجھ پر بڑھاپا آگیا ہے اور میری عورت بھی بانجھ ہے تو ارشاد ہوا کہ خدا اسی طرح جو
يَشَاءُ( ۴۰ ) قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِي آيَةً قَالَ آيَتُکَ أَلاَّ تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ إِلاَّ رَمْزاً وَ اذْکُرْ رَبَّکَ کَثِيراً وَ سَبِّحْ
چاہتا ہے کرتاہے (۴۱) انہوں نے کہا کہ پروردگار میرے لئے قبولیت دعا کی کوئی علامت قرار دے دے- ارشاد ہوا کہ تم تین دن تک اشاروں کے علاوہ بات نہ کرسکو گے اور خدا کا ذکر کثرت سے کرتے رہنا اور
بِالْعَشِيِّ وَ الْإِبْکَارِ( ۴۱ ) وَ إِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِکَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاکِ وَ طَهَّرَکِ وَ اصْطَفَاکِ عَلَى نِسَاءِ
صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہنا (۴۲) اور اس وقت کو یاد کرو جب ملائکہ نے مریم کو آواز دی کہ خدا نے تمہیں چن لیا ہے اور پاکیزہ بنادیا ہے اور
الْعَالَمِينَ( ۴۲ ) يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّکِ وَ اسْجُدِي وَ ارْکَعِي مَعَ الرَّاکِعِينَ( ۴۳ ) ذٰلِکَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ
عالمین کی عورتوں میں منتخب قرار دے دیا ہے (۴۳) اے مریم تم اپنے پروردگار کی اطاعت کرو, سجدہ کرو, اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
(۴۴) پیغمبر یہ غیب کی خبریں ہیں جن کی وحی
إِلَيْکَ وَ مَا کُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلاَمَهُمْ أَيُّهُمْ يَکْفُلُ مَرْيَمَ وَ مَا کُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ( ۴۴ ) إِذْ قَالَتِ
ہم آپ کی طرف کررہے ہیں اور آپ تو ان کے پاس نہیں تھے جب وہ قرعہ ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے گا اور آپ ان کے پاس نہیں تھے جب وہ اس موضوع پر جھگڑا کررہے تھے (۴۵) اور اس وقت کو یاد کرو جب ملائکہ نے
الْمَلاَئِکَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُکِ بِکَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهاً فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مِنَ
کہا کہ اے مریم خدا تم کو اپنے کلمہ مسیح عیسٰی علیہ السّلام بن مریم کی بشارت دے رہا ہے جو دنیا اور آخرت میں صاحبِ وجاہت اور
الْمُقَرَّبِينَ( ۴۵ )
مقربین بارگاہ الٰہی میں سے ہے
وَ يُکَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ کَهْلاً وَ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۴۶ ) قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَکُونُ لِي وَلَدٌ وَ لَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ
(۴۶) وہ لوگوں سے گہوارہ میں بھی بات کرے گا اور بھرپور جوان ہونے کے بعد بھی اور صالحین میں سے ہوگا (۴۷) مریم نے کہا کہ میرے یہاں فرزند کس طرح ہوگا جب کہ مجھ کو کسی بشر نے چھوا بھی نہیں ہے- ارشاد ہوا
کَذٰلِکِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۴۷ ) وَ يُعَلِّمُهُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ
کہ اسی طرح خدا جو چاہتاہے پیدا کرتا ہے جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ چیز ہوجاتی ہے (۴۸) اور خدا اس فرزند کو کتاب و حکمت
التَّوْرَاةَ وَ الْإِنْجِيلَ( ۴۸ ) وَ رَسُولاً إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُکُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَکُمْ مِنَ الطِّينِ
اور توریت و انجیل کی تعلیم دے گا (۴۹) اور اسے بنی اسرائیل کی طرف رسول بنائے گا اور وہ ان سے کہے گا کہ میں تمھارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے لئے مٹی
کَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيهِ فَيَکُونُ طَيْراً بِإِذْنِ اللَّهِ وَ أُبْرِئُ الْأَکْمَهَ وَ الْأَبْرَصَ وَ أُحْيِي الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ وَ أُنَبِّئُکُمْ
سے پرندہ کی شکل بناؤں گا اور اس میں کچھ دم کردوں گا تو وہ حکم خدا سے پرندہ بن جائے گا اور میں پیدائشی اندھے اور َمبروص کا علاج کروں گا اور حکم خدا سے مردوں کو زندہ کروں گا اور تمہیں اس بات کی خبردوں گا
بِمَا تَأْکُلُونَ وَ مَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِکُمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۴۹ ) وَ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ
کہ تم کیا کھاتے ہو اور کیا گھر میں ذخیرہ کرتے ہو- ان سب میں تمہارے لئے نشانیاں ہیں اگر تم صاحبانِ ایمان ہو (۵۰) اور میں اپنے پہلے کی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا ہوں
مِنَ التَّوْرَاةِ وَ لِأُحِلَّ لَکُمْ بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْکُمْ وَ جِئْتُکُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُونِ( ۵۰ ) إِنَّ
اور میں بعض ان چیزوں کو حلال قرار دوں گا جو تم پر حرام تھیں اور تمھارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں لہذا اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۵۱) اللہ
اللَّهَ رَبِّي وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ هٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ( ۵۱ ) فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْکُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى
میرا اور تمہارا دونوں کا رب ہے لہذا اس کی عبادت کرو کہ یہی صراظُ مستقیم ہے (۵۲) پھر جب عیسٰی علیہ السّلام نے قوم سے کفر کا احساس کیا تو فرمایا کہ کون ہے جو خدا کی راہ میں میرا مددگار ہو
اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ اشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ( ۵۲ )
...حواریین نے کہا کہ ہم اللہ کے مددگار ہیں- اس پر ایمان لائے ہیں اور آپ گواہ رہیں کہ ہم مسلمان ہیں
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاکْتُبْنَامَعَ الشَّاهِدِينَ( ۵۳ ) وَمَکَرُوا وَ مَکَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاکِرِينَ( ۵۴ )
(۵۳) پروردگار ہم ان تمام باتوں پر ایمان لے آئے جو تو نے نازل کی ہیں اور تیرے رسول کا اتباع کیا لہذا ہمارا نام اپنے رسول کے گواہوں میں درج کرلے (۵۴) اور یہودیوں نے عیسٰی علیہ السّلام سے مکاری کی تو اللہ نے بھی جوابی تدبیر کی اور خدا بہترین تدبیر کرنے والا ہے
إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيکَ وَ رَافِعُکَ إِلَيَّ وَ مُطَهِّرُکَ مِنَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوکَ فَوْقَ
(۵۵) اور جب خدا نے فرمایا کہ عیسٰی علیہ السّلام ہم تمہاری مدّاُ قیام دنیا پوری کرنے والے اور تمہیں اپنی طرف اُٹھالینے والے اور تمھیں کفار کی خباثت سے نجات دلانے والے اور تمھاری پیروی کرنے والوں کو انکار کرنے والوں
الَّذِينَ کَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُکُمْ فَأَحْکُمُ بَيْنَکُمْ فِيمَا کُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ( ۵۵ ) فَأَمَّا الَّذِينَ کَفَرُوا
پر قیامت تک کی برتری دینے والے ہیں- اس کے بعد تم سب کی بازگشت ہماری طرف ہوگی اور ہم تمہارے اختلافات کا صحیح فیصلہ کردیں گے
(۵۶) پھر جن لوگوں نے کفر اختیار کیا
فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَاباً شَدِيداً فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۵۶ ) وَ أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
ان پر دنیا اور آخرت میں شدید عذاب کریں گے اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا (۵۷) اور جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے
فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَ اللَّهُ لاَ يُحِبُّ الظَّالِمِينَ( ۵۷ ) ذٰلِکَ نَتْلُوهُ عَلَيْکَ مِنَ الْآيَاتِ وَ الذِّکْرِ الْحَکِيمِ( ۵۸ )
ان کو مکمل اجر دیں گے اور خدا ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا (۵۸) یہ تمام نشانیاں اور پفِاز حکمت تذکرے ہیں جو ہم آپ سے بیان کررہے ہیں
إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ کَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۵۹ ) الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ فَلاَ تَکُنْ مِنَ
(۵۹) عیسٰی علیہ السّلام کی مثال اللہ کے نزدیک آدم علیہ السّلام جیسی ہے کہ انہیں مٹی سے پیدا کیا اور پھر کہا ہوجا اور وہ ہوگیا (۶۰) حق تمہارے پروردگار کی طرف سے آچکا ہے لہذا خبردار اب تمہارا شمار
الْمُمْتَرِينَ( ۶۰ ) فَمَنْ حَاجَّکَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَکَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ أَبْنَاءَکُمْ وَ نِسَاءَنَا
شک کرنے والوں میں نہ ہونا چاہئے (۶۱) پیغمبر علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند, اپنی اپنی عورتوں
وَ نِسَاءَکُمْ وَ أَنْفُسَنَا وَ أَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْکَاذِبِينَ( ۶۱ )
اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں
إِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَ مَا مِنْ إِلٰهٍ إِلاَّ اللَّهُ وَ إِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۶۲ ) فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ
(۶۲) یہ سب حقیقی واقعات ہیں اور خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے اور وہی خدا صاحبِ عزّت و حکمت (۶۳) اب اس کے بعد بھی یہ لوگ انحراف کریں تو خدا
بِالْمُفْسِدِينَ( ۶۳ ) قُلْ يَا أَهْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى کَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ بَيْنَکُمْ أَلاَّ نَعْبُدَ إِلاَّ اللَّهَ وَ لاَ نُشْرِکَ بِهِ
مفسدین کو خوب جانتا ہے (۶۴) اے پیغمبر آپ کہہ دیں کہ اہلِ کتاب آؤ ایک منصفانہ کلمہ پر اتفاق کرلیں کہ خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں
شَيْئاً وَ لاَ يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضاً أَرْبَاباً مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ( ۶۴ ) يَا أَهْلَ
آپس میں ایک دوسرے کو خدائی کا درجہ نہ دیں اور اس کے بعد بھی یہ لوگ منہ موڑیں تو کہہ دیجئے کہ تم لوگ بھی گواہ رہنا کہ ہم لوگ حقیقی مسلمان اور اطاعت گزار ہیں (۶۵) اے اہلِ کتاب
الْکِتَابِ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَ مَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ وَ الْإِنْجِيلُ إِلاَّ مِنْ بَعْدِهِ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۶۵ ) هَا أَنْتُمْ هٰؤُلاَءِ
آخر ابراہیم علیہ السّلام کے بارے میں کیوں بحث کرتے ہو جب کہ توریت اور انجیل ان کے بعد نازل ہوئی ہے کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ہے
(۶۶) اب تک تم نے ان
حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَکُمْ بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَکُمْ بِهِ عِلْمٌ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۶۶ ) مَا کَانَ
باتوں میں بحث کی ہے جن کا کچھ علم تھا تو اب اس بات میں کیوں بحث کرتے ہو جس کا کچھ بھی علم نہیں ہے بیشک خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو (۶۷) ابراہیم علیہ السّلام نہ
إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيّاً وَ لاَ نَصْرَانِيّاً وَ لٰکِنْ کَانَ حَنِيفاً مُسْلِماً وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۶۷ ) إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ
یہودی تھے اور نہ عیسائی وہ مسلمان حق پرست اور باطل سے کنارہ کش تھے اور وہ مشرکین میں سے ہرگز نہیں تھے (۶۸) یقینا ابراہیم علیہ السّلام سے قریب
بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَ هٰذَا النَّبِيُّ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ اللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ( ۶۸ ) وَدَّتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ لَوْ
تر ان کے پیرو ہیں اور پھر یہ پیغمبر اور صاحبانِ ایمان ہیں اور اللہ صاحبان ایمان کا سرپرست ہے (۶۹) اہلِ کتاب کا ایک گروہ یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں
يُضِلُّونَکُمْ وَ مَا يُضِلُّونَ إِلاَّ أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَشْعُرُونَ( ۶۹ ) يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لِمَ تَکْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ أَنْتُمْ
کو گمراہ کردے حالانکہ یہ اپنے ہی کو گمراہ کررہے ہیں اور سمجھتے بھی نہیں ہیں (۷۰) اے اہلِ کتاب تم آیات الٰہیٰہ کا انکار کیوں کررہے ہو جب کہ تم خود ہی
تَشْهَدُونَ( ۷۰ )
ان کے گواہ بھی ہو
يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَکْتُمُونَ الْحَقَّ وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۷۱ ) وَ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ
(۷۱) اے اہلِ کتاب کیوں حق کو باطل سے مشتبہ کرتے ہو اور جانتے ہوئے حق کی پردہ پوشی کرتے ہو (۷۲) اور اہلِ کتاب کی ایک جماعت نے اپنے ساتھیوں سے کہا
الْکِتَابِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَ اکْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۷۲ ) وَ لاَ تُؤْمِنُوا إِلاَّ
کہ جو کچھ ایمان والوں پر نازل ہوا ہے اس پر صبح کو ایمان لے آؤ اور شام کو انکار کر دو شاید اس طرح وہ لوگ بھی پلٹ جائیں (۷۳) اور خبردار ان لوگوں کے علاوہ کسی پر اعتبار نہ کرنا
لِمَنْ تَبِعَ دِينَکُمْ قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللَّهِ أَنْ يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَاجُّوکُمْ عِنْدَ رَبِّکُمْ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ
جو تمہارے دین کا اتباع کرتے ہیں.... پیغمبر آپ کہہ دیں کہ ہدایت صرف خدا کی ہدایت ہے اور ہرگز یہ نہ ماننا کہ خدا ویسی ہی فضیلت اور نبوت کسی اور کو بھی دے سکتا ہے جیسی تم کو دی ہے یا کوئی تم سے پیش پروردگار بحث بھی کرسکتا ہے پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ فضل و کرم خدا کے ہاتھ میں ہے وہ
بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ( ۷۳ ) يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ( ۷۴ )
جسے چاہتا عطا کرتا ہے اوروہ صاحبِ وسعت بھی ہے اورصاحبِ علم بھی (۷۴)وہ اپنی رحمت سے جسے چاہتا ہے مخصوص کرتا ہے اور وہ بڑے فضل والا ہے
وَ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْکَ وَ مِنْهُمْ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لاَ يُؤَدِّهِ إِلَيْکَ إِلاَّ مَا دُمْتَ
(۷۵) اور اہلِ کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کے پاس ڈھیر بھر مال بھی امانت رکھ دیا جائے تو واپس کردیں گے اور کچھ ایسے بھی ہیں کہ ایک دینار بھی امانت رکھ دی جائے تو اس وقت تک واپس نہ کریں گے جب تک
عَلَيْهِ قَائِماً ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۷۵ )
ان کے سر پر کھڑے نہ رہو- یہ اس لئے کہ ان کا کہنا یہ ہے کہ عربوں کی طرف سے ہمارے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے یہ خدا کے خلاف جھوٹ بولتے ہیں اور جانتے بھی ہیں کہ جھوٹے ہیں
بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَ اتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ( ۷۶ ) إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَناً قَلِيلاً
(۷۶) بیشک جو اپنے عہد کو پورا کرے گا اور خورِ خدا پیدا کرے گا تو خدا متقّین کو دوست رکھتا ہے (۷۷) جو لوگ اللہ سے کئے گئے عہد اور قسم کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں
أُولٰئِکَ لاَ خَلاَقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلاَ يُکَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلاَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يُزَکِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۷۷ )
ان کے لئے آخرت میں کوئی حصّہ نہیں ہے اور نہ خدا ان سے بات کرے گا اور نہ روزِ قیامت ان کی طرف نظر کرے گا اور نہ انہیں گناہوں کی آلودگی سے پاک بنائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَ إِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقاً يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ بِالْکِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْکِتَابِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْکِتَابِ وَ يَقُولُونَ هُوَ مِنْ
(۷۸) ان ہی یہودیوں میں سے بعض وہ ہیں جو کتاب پڑھنے میں زبان کو توڑ موڑ دیتے ہیں تاکہ تم لوگ اس تحریف کو بھی اصل کتاب سمجھنے لگو حالانکہ وہ اصل کتاب نہیں ہے اور یہ لوگ کہتے ہیں
عِنْدِ اللَّهِ وَ مَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ يَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۷۸ ) مَا کَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُؤْتِيَهُ اللَّهُ
کہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے حالانکہ اللہ کی طرف سے ہرگز نہیں ہے یہ خدا کے خلاف جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ سب جانتے ہیں (۷۹) کسی بشر کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ خدا اسے
الْکِتَابَ وَ الْحُکْمَ وَ النُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ کُونُوا عِبَاداً لِي مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ لٰکِنْ کُونُوا رَبَّانِيِّينَ بِمَا کُنْتُمْ تُعَلِّمُونَ
کتاب و حکمت اور نبوت عطا کردے اور پھر وہ لوگوں سے یہ کہنے لگے کہ خدا کو چھوڑ کر ہمارے بندے بن جاؤ بلکہ اس کا قول یہی ہوتا ہے کہ اللہ والے بنو کہ تم
الْکِتَابَ وَ بِمَا کُنْتُمْ تَدْرُسُونَ( ۷۹ ) وَ لاَ يَأْمُرَکُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلاَئِکَةَ وَ النَّبِيِّينَ أَرْبَاباً أَ يَأْمُرُکُمْ بِالْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ
کتاب کی تعلیم بھی دیتے ہو اور اسے پڑھتے بھی رہتے ہو (۸۰) وہ یہ حکم بھی نہیں دے سکتا کہ ملائکہ یا انبیائ کو اپنا پروردگار بنالو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے سکتا ہے جب کہ
أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ( ۸۰ ) وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُکُمْ مِنْ کِتَابٍ وَ حِکْمَةٍ ثُمَّ جَاءَکُمْ رَسُولٌ مُصَدِّقٌ
تم لوگ مسلمان ہو (۸۱) اور اس وقت کو یاد کرو جب خدا نے تمام انبیائ سے عہد لیا کہ ہم تم کو جو کتاب و حکمت دے رہے ہیں اس کے بعد جب وہ رسول آجائے جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے
لِمَا مَعَکُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ أَ أَقْرَرْتُمْ وَ أَخَذْتُمْ عَلَى ذٰلِکُمْ إِصْرِي قَالُوا أَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَ أَنَا
تو تم سب اس پر ایمان لے آنا اور اس کی مدد کرنا .اور پھر پوچھا کیا تم نے ان باتوں کا اقرار کرلیا اور ہمارے عہد کو قبول کرلیا تو سب نے کہا بیشک ہم نے اقرار کرلیا- ارشاد ہوا کہ اب تم سب گواہ بھی رہنا
مَعَکُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ( ۸۱ ) فَمَنْ تَوَلَّى بَعْدَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۸۲ ) أَ فَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَ لَهُ
اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں (۸۲) اس کے بعد جو انحراف کرے گا وہ فاسقین کی منزل میں ہوگا (۸۳) کیا یہ لوگ دینِ خدا کے علاوہ کچھ اور تلاش کررہے ہیں جب کہ زمین و آسمان کی ساری مخلوقات
أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ طَوْعاً وَ کَرْهاً وَ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ( ۸۳ )
بہ رضا و رغبت یا بہ جبر وکراہت اسی کی بارگاہ میں سر تسلیم خم کئے ہوئے ہے اور سب کو اسی کی بارگاہ میں واپس جانا ہے
قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ مَا أُنْزِلَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ وَ الْأَسْبَاطِ وَ مَا أُوتِيَ
(۸۴) پیغمبر ان سے کہہ دیجئے کہ ہمارا ایمان اللہ پر ہے اور جو ہم پر نازل ہوا ہے اور جو ابراہیم علیہ السّلام ,اسماعیل علیہ السّلام , اسحاق علیہ السّلام یعقوب علیہ السّلام اور اسباط علیہ السّلام پر نازل ہوا ہے
مُوسَى وَ عِيسَى وَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ( ۸۴ ) وَ مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ
اور جو موسٰی علیہ السّلام , عیسٰی علیہ السّلام اور انبیائ کو خدا کی طرف سے دیا گیا ہے ان سب پر ہے. ہم ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے ہیں اور ہم خدا کے اطاعت گزار بندے ہیں (۸۵) اور جو اسلام کے علاوہ
الْإِسْلاَمِ دِيناً فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۸۵ ) کَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْماً کَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَ
کوئی بھی دین تلاش کرے گا تو وہ دین اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ قیامت کے دن خسارہ والوں میں ہوگا (۸۶) خدا اس قوم کو کس طرح ہدایت دے گا جو ایمان کے بعد کافر ہوگئی اور
شَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَ جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۸۶ ) أُولٰئِکَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ
وہ خود گواہ ہے کہ رسول برحق ہے اور ان کے پاس کھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں بیشک خدا ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا (۸۷) ان لوگوں کی جزا یہ ہے کہ ان پر
لَعْنَةَ اللَّهِ وَ الْمَلاَئِکَةِ وَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ( ۸۷ ) خَالِدِينَ فِيهَا لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَ لاَ هُمْ يُنْظَرُونَ( ۸۸ )
خدا ً ملائکہ اور انسان سب کی لعنت ہے (۸۸) یہ ہمیشہ اسی لعنت میں گرفتار رہیں گے .ان کے عذاب میں تخفیف نہ ہوگی اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ أَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۸۹ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا
(۸۹) علاوہ ان لوگوں کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کرلی اور اصلاح کرلی کہ خدا غفور اور رحیم ہے (۹۰) جن لوگوں نے ایمان کے بعد کفر اختیار کرلیا اور پھر کفر میں بڑھتے ہی
کُفْراً لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الضَّالُّونَ( ۹۰ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ مَاتُوا وَ هُمْ کُفَّارٌ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ
چلے گئے ان کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی اور وہ حقیقی طور پر گمراہ ہیں (۹۱) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور اسی کفر کی حالت میں مرگئے ان سے ساری
أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَباً وَ لَوِ افْتَدَى بِهِ أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَ مَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۹۱ )
زمین بھر کر سونا بھی بطور فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہے
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ( ۹۲ ) کُلُّ الطَّعَامِ کَانَ حِلاًّ لِبَنِي
(۹۲) تم نیکی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے جب تک اپنی محبوب چیزوں میں سے راہ خدا میں انفاق نہ کرو اور جو کچھ بھی انفاق کرو گے خدا اس سے بالکل باخبر ہے (۹۳) بنی اسرائیل کے لئے تمام کھانے حلال
إِسْرَائِيلَ إِلاَّ مَاحَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ قُلْ فَأْتُوابِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَاإِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۹۳ )
تھے سوائے اس کے جسے توریت کے نازل ہونے سے پہلے اسرائیل نے اپنے اوپر ممنوع قرار دے لیا تھا- اب تم توریت کو پڑھو اگر تم اپنے دعوٰی میں سچےّ ہو
فَمَنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۹۴ ) قُلْ صَدَقَ اللَّهُ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
(۹۴)اس کے بعد جو بھی خدا پر بہتان رکھے گا اس کا شمار ظالمین میں ہوگا (۹۵) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ خدا سچاّ ہے .تم سب ملّت ابراہیم علیہ السّلام
حَنِيفاً وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۹۵ ) إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَکَّةَ مُبَارَکاً وَ هُدًى لِلْعَالَمِينَ( ۹۶ )
کا اتباع کرو وہ باطل سے کنارہ کش تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے (۹۶) بیشک سب سے پہلا مکان جو لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے وہ مکّہ میں ہے مبارک ہے اور عالمین کے لئے مجسم ہدایت ہے
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَ مَنْ دَخَلَهُ کَانَ آمِناً وَ لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَ
(۹۷) اس میں کھلی ہوئی نشانیاں مقام ابراہیم علیہ السّلام ہے اور جو اس میں داخل ہوجائے گا وہ محفوظ ہوجائے گا اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا واجب ہے اگر اس راہ کی استطاعت رکھتے ہوں اور
مَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ( ۹۷ ) قُلْ يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لِمَ تَکْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا
جو کافر ہوجائے تو خدا تمام عالمین سے بے نیاز ہے (۹۸) اے اہل اہل کتاب کیوں آیات الٰہی کا انکار کرتے ہو جب کہ خدا تمہارے
تَعْمَلُونَ( ۹۸ ) قُلْ يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجاً وَ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ وَ مَا اللَّهُ
اعمال کا گواہ ہے (۹۹) کہئے اے اہلِ کتاب کیوں صاحبانِ ایمان کو راہ خدا سے روکتے ہو اور اس میں کجی تلاش کرتے ہو جبکہ تم خود اس کی صحت کے گواہ ہو اور اللہ تمہارے
بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۹۹ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا فَرِيقاً مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ يَرُدُّوکُمْ بَعْدَ إِيمَانِکُمْ
اعمال سے غافل نہیں ہے (۱۰۰) اے ایمان والواگر تم نے اہلِ کتاب کے ِس گروہ کی اطاعت کرلی تو یہ تم کو ایمان کے بعد
کَافِرِينَ( ۱۰۰ )
کفر کی طرف پلٹا دیں گے
وَ کَيْفَ تَکْفُرُونَ وَ أَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْکُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَ فِيکُمْ رَسُولُهُ وَ مَنْ يَعْتَصِمْ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ
(۱۰۱) اور تم لوگ کس طرح کافر ہوجاؤ گے جب کہ تمہارے سامنے آیات الٰہیٰہ کی تلاوت ہورہی ہے اور تمہارے درمیان رسول موجود ہے اور جو خدا سے وابستہ ہوجائے سمجھو کہ اسے
مُسْتَقِيمٍ( ۱۰۱ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَ لاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ( ۱۰۲ ) وَ اعْتَصِمُوا
سیدھے راستہ کی ہدایت کردی گئی (۱۰۲) ایمان والو اللہ سے اس طرح ڈرو جو ڈرنے کا حق ہے اور خبردار اس وقت تک نہ مرنا جب تک مسلمان نہ ہوجاؤ (۱۰۳) اور اللہ کی ر سّی کو مضبوطی
بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَ لاَ تَفَرَّقُوا وَ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ إِذْ کُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِکُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ
سے پکڑے رہو اور آپس میں تفرقہ نہ پیدا کرو اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ تم لوگ آپس میں دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کردی تو تم اس کی نعمت سے
إِخْوَاناً وَ کُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَکُمْ مِنْهَا کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۱۰۳ )
بھائی بھائی بن گئے اور تم جہّنم کے کنارے پر تھے تو اس نے تمہیں نکال لیا اور اللہ اسی طرح اپنی آیتیں بیان کرتا ہے کہ شاید تم ہدایت یافتہ بن جاؤ
وَلْتَکُنْ مِنْکُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۱۰۴ )
(۱۰۴) اور تم میں سے ایک گروہ کو ایسا ہونا چاہئے جو خیر کی دعوت دے, نیکیوں کا حکم دے برائیوں سے منع کرے اور یہی لوگ نجات یافتہ ہیں
وَ لاَ تَکُونُوا کَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَ اخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَ أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۰۵ )
(۱۰۵) اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے تفرقہ پیدا کیا اور واضح نشانیوں کے آجانے کے بعد بھی اختلاف کیا کہ ان کے لئے عذاب عظیم ہے
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَ تَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَ کَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِکُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ
(۱۰۶) قیامت کے دن جب بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاہ. جن کے چہرے سیاہ ہوں گے ان سے کہا جائے گا کہ تم ایمان کے بعد کیوں کافر ہوگئے تھے اب اپنے
تَکْفُرُونَ( ۱۰۶ ) وَ أَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۱۰۷ ) تِلْکَ آيَاتُ اللَّهِ
کفر کی بنائ پر عذاب کا مزہ چکھو (۱۰۷) اور جن کے چہرے سفید اور روشن ہوں گے وہ رحمت الٰہی میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (۱۰۸) یہ آیااُ الٰہی
نَتْلُوهَا عَلَيْکَ بِالْحَقِّ وَ مَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعَالَمِينَ( ۱۰۸ )
ہیں جن کی ہم حق کے ساتھ تلاوت کررہے ہیں اور اللہ عالمین کے بارے میں ہرگز ظلم نہیں چاہتا
وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۱۰۹ ) کُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
(۱۰۹) زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اللہ کے لئے ہے اور اسی کی طرف سارے امور کی باز گشت ہے (۱۱۰) تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کے لئے منظرعام پر لایا گیا
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ لَوْ آمَنَ أَهْلُ الْکِتَابِ لَکَانَ خَيْراً لَهُمْ مِنْهُمُ
ہے تم لوگوں کو نیکیوں کا حکم دیتے ہو اور برائیوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا
الْمُؤْمِنُونَ وَأَکْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ( ۱۱۰ ) لَنْ يَضُرُّوکُمْ إِلاَّ أَذًى وَ إِنْ يُقَاتِلُوکُمْ يُوَلُّوکُمُ الْأَدْبَارَثُمَّ لاَ يُنْصَرُونَ( ۱۱۱ )
لیکن ان میں صرف چند مومنین ہیں اور اکثریت فاسق ہے (۱۱۱) یہ تم کو اذیت کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے اور اگر تم سے جنگ بھی کریں گے تو میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے اور پھر ان کی مدد بھی نہ کی جائے گی
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلاَّ بِحَبْلٍ مِنَ اللَّهِ وَ حَبْلٍ مِنَ النَّاسِ وَ بَاءُوا بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ
(۱۱۲) ان پر ذلّت کے نشان لگادئیے گئے ہیں یہ جہاں بھی رہیں مگر یہ کہ خدائی عہد یا لوگوں کے معاہدہ کی پناہ مل جائے .یہ غضبِ الٰہی میں رہیں گے اور
الْمَسْکَنَةُ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَانُوايَکْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِحَقٍّ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْاوَکَانُوا يَعْتَدُونَ( ۱۱۲ )
ان پر مسکنت کی مار رہے گی. یہ اس لئے ہے کہ یہ آیات الٰہی کا انکار کرتے تھے اور ناحق انبیائ کو قتل کرتے تھے. یہ اس لئے کہ یہ نافرمان تھے اور زیادتیاں کیا کرتے تھے
لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَ هُمْ يَسْجُدُونَ( ۱۱۳ ) يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ
(۱۱۳) یہ لوگ بھی سب ایک جیسے نہیں ہیں .اہلِ کتاب ہی میں وہ جماعت بھی ہے جو دین پر قائم ہے راتوں کو آیات الٰہی کی تلاوت کرتی ہے اور سجدہ کرتی ہے (۱۱۴) یہ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں
الْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَأُولٰئِکَ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۱۴ )
. نیکیوں کا حکم دیتے ہیں برائیوں سے روکتے ہیں اور نیکیوں کی طرف سبقت کرتے ہیں اور یہی لوگ صالحین اور نیک کرداروں میں ہیں
وَ مَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُکْفَرُوهُ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ( ۱۱۵ )
(۱۱۵) یہ جو بھی خیر کریں گے اس کا انکار نہ کیا جائے گا اور اللہ متّقین کے اعمال سے خوب باخبر ہے
إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلاَ أَوْلاَدُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً وَأُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۱۱۶ )
(۱۱۶) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے مال و اولاد کچھ کام نہ آئیں گے اور یہ حقیقی جہّنمی ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں
مَثَلُ مَا يُنْفِقُونَ فِي هٰذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا کَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَأَهْلَکَتْهُ وَ مَا
(۱۱۷) یہ لوگ زندگانی دنیا میں جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا کی ہے جس میں بہت پالا ہو اور وہ اس قوم کے کھیتوں پر گر پڑے جنہوں نے اپنے اوپر
ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَ لٰکِنْ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۱۱۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِکُمْ لاَ يَأْلُونَکُمْ
ظلم کیا ہے اور اسے تباہ کردے اور یہ ظلم ان پر خدا نے نہیں کیا ہے بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں (۱۱۸) اے ایمان والو خبردار غیروں کو اپنا راز دار نہ بنانا یہ تمہیں نقصان پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں گے
خَبَالاً وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَ مَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَکْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَکُمُ الْآيَاتِ إِنْ کُنْتُمْ
- یہ صرف تمہاری مشقت و مصیبت کے خواہش مند ہیں- ان کی عداوت زبان سے بھی ظاہر ہے اور جو دل میں چھپا رکھا ہے وہ تو بہت زیادہ ہے. ہم نے تمہارے لئے نشانیوں کو واضح کرکے بیان کردیا ہے
تَعْقِلُونَ( ۱۱۸ ) هَا أَنْتُمْ أُولاَءِ تُحِبُّونَهُمْ وَ لاَ يُحِبُّونَکُمْ وَ تُؤْمِنُونَ بِالْکِتَابِ کُلِّهِ وَ إِذَا لَقُوکُمْ قَالُوا آمَنَّا وَ إِذَا
اگر تم صاحبانِ عقل ہو (۱۱۹) خبردار... تم ان سے دوستی کرتے ہو اور یہ تم سے دوستی نہیں کرتے ہیں- تم تمام کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور یہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب
خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْکُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ قُلْ مُوتُوا بِغَيْظِکُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۱۱۹ ) إِنْ تَمْسَسْکُمْ
اکیلے ہوتے ہیں تو غّصہ سے انگلیاں کاٹتے ہیں- پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ تم اسی غّصہ میں مرجاؤ. خدا سب کے دل کے حالات سے خوب باخبر ہے (۱۲۰) تمہیں ذرا بھی نیکی ملے
حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَ إِنْ تُصِبْکُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا بِهَا وَ إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا لاَ يَضُرُّکُمْ کَيْدُهُمْ شَيْئاً إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ
تو انہیں برا لگے گا اور تمہیں تکلیف پہنچ جائے گی تو خوش ہوں گے اور اگر تم صبر کرو اور تقوٰی اختیار کرو تو ان کے مکر سے کوئی نقصان نہ ہوگا خدا ان کے
مُحِيطٌ( ۱۲۰ ) وَ إِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِکَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۱۲۱ )
اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے (۱۲۱) اس وقت کو یاد کرو جب تم صبح سویرے گھر سے نکل پڑے اور مومنین کو جنگ کی پوزیشن بتارہے تھے اور خدا سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْکُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَ اللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۲۲ ) وَ لَقَدْ نَصَرَکُمُ اللَّهُ
(۱۲۲) اس وقت جب تم میں سے دو گروہوں نےصَستی کا مظاہرہ کرنا چاہا لیکن بچ گئے کہ اللہ ان کا سرپرست تھا اور اسی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے (۱۲۳) اور اللہ نے بدر میں تمہاری مدد
بِبَدْرٍ وَ أَنْتُمْ أَذِلَّةٌ فَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۱۲۳ ) إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَ لَنْ يَکْفِيَکُمْ أَنْ يُمِدَّکُمْ رَبُّکُمْ بِثَلاَثَةِ
کی ہے جب کہ تم کمزور تھے لہذا اللہ سے ڈرو شاید تم شکر گزار بن جاؤ (۱۲۴) اس وقت جب آپ مومنین سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ تمہارے لئے کافی نہیں ہے کہ خدا تین
آلاَفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَةِ مُنْزَلِينَ( ۱۲۴ ) بَلَى إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا وَ يَأْتُوکُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هٰذَا يُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ بِخَمْسَةِ
ہزار فرشتوں کو نازل کرکے تمہاری مدد کرے (۱۲۵) یقینا اگر تم صبر کرو گے اور تقوٰی اختیار کرو گے اور دشمن فی الفور تم تک آجائیں گے تو خدا پانچ
آلاَفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَةِ مُسَوِّمِينَ( ۱۲۵ ) وَ مَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلاَّ بُشْرَى لَکُمْ وَ لِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُکُمْ بِهِ وَ مَا النَّصْرُ إِلاَّ
ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا جن پر بہادری کے نشان لگے ہوں گے (۱۲۶) اور اس امداد کو خدانے صرف تمہارے لئے بشارت اور اطمینانِ قلب کا سامان قرار دیا ہے ورنہ مدد
مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ( ۱۲۶ ) لِيَقْطَعَ طَرَفاً مِنَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَوْ يَکْبِتَهُمْ فَيَنْقَلِبُوا خَائِبِينَ( ۱۲۷ ) لَيْسَ
تو ہمیشہ صرف خدائے عزیز و حکیم ہی کی طرف سے ہوتی ہے (۱۲۷) تاکہ کفار کے ایک حصّہ کو کاٹ دے یا ان کو ذلیل کردے کہ وہ رسوا ہوکر پلٹ جائیں (۱۲۸) ان
لَکَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ( ۱۲۸ ) وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي
معاملات میں آپ کا کوئی حصہّ نہیں ہے .چاہے خدا توبہ قبول کرے یا عذاب کرے. یہ سب بہرحال ظالم ہیں (۱۲۹) اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی
الْأَرْضِ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۲۹ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَأْکُلُوا الرِّبَا
کل کائنات ہے وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے وہ غفور بھی ہے اور رحیم بھی ہے (۱۳۰) اے ایمان والو یہ دوگنا چوگنا سود نہ کھاؤ
أَضْعَافاً مُضَاعَفَةً وَ اتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۱۳۰ ) وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْکَافِرِينَ( ۱۳۱ ) وَ أَطِيعُوا اللَّهَ
اور ا للہ سے ڈرو کہ شاید نجات پاجاؤ (۱۳۱) اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے واسطے مہیا کی گئی ہے (۱۳۲) اور اللہ و رسول کی اطاعت کرو کہ
وَ الرَّسُولَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۱۳۲ )
شاید رحم کے قابل ہوجاؤ
وَ سَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ( ۱۳۳ ) الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي
(۱۳۳) اور اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جنّت کی طرف سبقت کرو جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ہے اور اسے ان صاحبان تقوٰی کے لئے مہیاّ کیا گیا ہے (۱۳۴) جو
السَّرَّاءِ وَ الضَّرَّاءِ وَ الْکَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَ الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَ اللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( ۱۳۴ ) وَ الَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا
راحت اور سختی ہر حال میں انفاق کرتے ہیں اور غصّہ کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اور خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
(۱۳۵) وہ لوگ وہ ہیں کہ
فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَکَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَ مَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ اللَّهُ وَ لَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا
جب کوئی نمایاں گناہ کرتے ہیں یا اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں تو خدا کو یاد کرکے اپنے گناہوں پر استغفار کرتے ہیں اور خدا کے علاوہ کون گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ اپنے کئے پر
وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۱۳۵ ) أُولٰئِکَ جَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ نِعْمَ
جان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے (۱۳۶) یہی وہ ہیں جن کی جزا مغفرت ہے اور وہ جنّت ہے جس کے نیچے نہریں جاری ہیں .وہ اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور عمل کرنے کی
أَجْرُ الْعَامِلِينَ( ۱۳۶ ) قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِکُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُروا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُکَذِّبِينَ( ۱۳۷ )
یہ جزا بہترین جزا ہے (۱۳۷) تم سے پہلے مثالیں گزر چکی ہیں اب تم زمین میں سیر کرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے
هٰذَا بَيَانٌ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِلْمُتَّقِينَ( ۱۳۸ ) وَلاَ تَهِنُوا وَلاَ تَحْزَنُوا وَ أَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۳۹ )
(۱۳۸) یہ عام انسانوں کے لئے ایک بیان حقائق ہے اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے (۱۳۹) خبردار سستی نہ کرنا. مصائب پر محزون نہ ہونا اگر تم صاحب ایمان ہو تو سر بلندی تمہارے ہی لئے ہے
إِنْ يَمْسَسْکُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ وَ تِلْکَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَ لِيَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ يَتَّخِذَ
(۱۴۰) اگر تمہیں کوئی تکلیف چھولیتی ہے تو قوم کو بھی اس سے پہلے ایسی ہی تکلیف ہوچکی ہے اور ہم تو زمانے کو لوگوں کے درمیان الٹتے پلٹتے رہتے ہیں تاکہ خدا صاحبانِ ایمان کو دیکھ لے اور
مِنْکُمْ شُهَدَاءَ وَ اللَّهُ لاَ يُحِبُّ الظَّالِمِينَ( ۱۴۰ )
تم میں سے بعض کو شہدائ قرار دے اور وہ ظالمین کو دوست نہیں رکھتا ہے
وَ لِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ يَمْحَقَ الْکَافِرِينَ( ۱۴۱ ) أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ
(۱۴۱) اور خدا صاحبان ایمان کو چھانٹ کر الگ کرنا چاہتا تھا اور کافروں کو مٹا دینا چاہتا تھا (۱۴۲) کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ تم جنّت میں یوں ہی داخل ہوجاؤ گے جب کہ خدا نے تم میں سے
جَاهَدُوا مِنْکُمْ وَ يَعْلَمَ الصَّابِرِينَ( ۱۴۲ ) وَ لَقَدْ کُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَ أَنْتُمْ
جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو بھی نہیں جانا ہے (۱۴۳) تم موت کی ملاقات سے پہلے اس کی بہت تمنّا کیا کرتے تھے اور جیسے ہی اسے دیکھا
تَنْظُرُونَ( ۱۴۳ ) وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَ فَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِکُمْ وَ
دیکھتے ہی رہ گئے (۱۴۴) اور محمد تو صرف ایک رسول ہیں جن سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں کیااگر وہ مر جائیں یا قتل ہو جائیں تو تم اُلٹے پیروں پلٹ جاؤ گے تو
مَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئاً وَ سَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاکِرِينَ( ۱۴۴ ) وَ مَا کَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلاَّ
جو بھی ایسا کرے گا وہ خدا کا کوئی نقصان نہیں کرے گا اور خدا تو عنقریب شکر گزاروں کو ان کی جزا دے گا (۱۴۵) کوئی نفس بھی اسُنِ پروردگار کے بغیر نہیں مرسکتا ہے سب کی
بِإِذْنِ اللَّهِ کِتَاباً مُؤَجَّلاً وَ مَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَ مَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا وَ سَنَجْزِي
ایک اجل اور مدّت معین ہے اور جو دنیا ہی میں بدلہ چاہے گا ہم اسے وہ دیں گے اور جو آخرت کا ثواب چاہے گا ہم اسے اس میں سے عطا کردیں گے اور ہم عنقریب
الشَّاکِرِينَ( ۱۴۵ ) وَ کَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ کَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ مَا ضَعُفُوا وَ
شکر گزاروں کو جزا دیں گے (۱۴۶) اور بہت سے ایسے نبی گزر چکے ہیں جن کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے اس شان سے جہاد کیا ہے کہ راہ خدا میں پڑنے والی مصیبتوں سے نہ کمزور ہوئے
مَا اسْتَکَانُوا وَ اللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ( ۱۴۶ ) وَ مَا کَانَ قَوْلَهُمْ إِلاَّ أَنْ قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا فِي
اور نہ بزدلی کا اظہار کیا اور نہ دشمن کے سامنے ذلّت کا مظاہرہ کیا اور اللہ صبر کرنے والوں ہی کو دوست رکھتا ہے (۱۴۷) ان کا قول صرف یہی تھا کہ خدایا ہمارے گناہوں کو بخش دے- ہمارے امور میں زیادتیوں کو معاف فرما
أَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْکَافِرِينَ( ۱۴۷ ) فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَ حُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ وَ
ہمارے قدموں کو ثبات عطا فرما اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما (۱۴۸) تو خدا نے انہیں معاوضہ بھی دیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی دیا اور
اللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( ۱۴۸ )
اللہ نیک عمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ کَفَرُوا يَرُدُّوکُمْ عَلَى أَعْقَابِکُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ( ۱۴۹ ) بَلِ اللَّهُ مَوْلاَکُمْ وَ
(۱۴۹) ایمان والو اگر تم کفر اختیار کرنے والوں کی اطاعت کرلو گے تو یہ تمہیں اُلٹے پاؤںپلٹا لے جائیں گے اور پھر تم ہی اُلٹے خسارہ والوں میں ہوجاؤ گے (۱۵۰) بلکہ خدا تمہارا سرپرست ہے
هُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ( ۱۵۰ ) سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ کَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا أَشْرَکُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَاناً وَ
اور و ہ بہترین مدد کرنے والا ہے (۱۵۱) ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے کہ انہوں نے اس کو خدا کا شریک بنایا ہے جس کے بارے میں خدا نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے
مَأْوَاهُمُ النَّارُ وَ بِئْسَ مَثْوَى الظَّالِمِينَ( ۱۵۱ ) وَ لَقَدْ صَدَقَکُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ وَ
اور ان کا انجام جہّنم ہوگا اور وہ ظالمین کا بدترین ٹھکانہ ہے (۱۵۲) خدا نے اپنا وعدہ اس وقت پورا کردیا جب تم اس کے حکم سے کفاّر کو قتل کررہے تھے یہاں تک کہ تم نے کمزوری کا مظاہرہ کیا اور
تَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَ عَصَيْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَرَاکُمْ مَا تُحِبُّونَ مِنْکُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَ مِنْکُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ثُمَّ
آپس میں جھگڑا کرنے لگے اور اس وقت خدا کی نافرمانی کی جب اس نے تمہاری محبوب شے کو دکھلا دیا تھا تم میں کچھ دنیا کے طلب گار تھے اور کچھ آخرت کے-
صَرَفَکُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَکُمْ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْکُمْ وَ اللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ( ۱۵۲ ) إِذْ تُصْعِدُونَ وَ لاَ تَلْوُونَ
اس کے بعد تم کو ان کفاّر کی طرف سے پھیر دیا تاکہ تمہارا امتحان لیا جائے اور پھر اس نے تمہیں معاف بھی کردیا کہ وہ صاحبانِ ایمان پر بڑا فضل و کرم کرنے والا ہے (۱۵۳) اس وقت کو یاد کرو جب تم بلندی پر جارہے تھے اور مڑ کر
عَلَى أَحَدٍ وَ الرَّسُولُ يَدْعُوکُمْ فِي أُخْرَاکُمْ فَأَثَابَکُمْ غَمّاً بِغَمٍّ لِکَيْلاَ تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَکُمْ وَ لاَ مَا أَصَابَکُمْ وَ اللَّهُ
کسی کو دیکھتے بھی نہ تھے جب کہ رسول پیچھے کھڑے تمہیں آواز دے رہے تھے جس کے نتیجہ میں خدا نے تمہیں غم کے بدلے غم دیا تاکہ نہ اس پر رنجیدہ ہو جو چیز ہاتھ سے نکل گئی اور نہ اس مصیبت پر جو نازل ہوگئی ہے
خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۵۳ )
اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْکُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاساً يَغْشَى طَائِفَةً مِنْکُمْ وَ طَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ
(۱۵۴) اس کے بعد خدا نے ایک گروہ پرپُر سکون نیند طاری کردی اور ایک کو نیند بھی نہ آئی کہ اسے صرف اپنی جان کی فکر تھی اور ان کے ذہن میں خلاف
الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ کُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَا لاَ يُبْدُونَ
حق جاہلیت جیسے خیالات تھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ جنگ کے معاملات میں ہمارا کیا اختیار ہے پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اختیار صرف خدا کا ہے- یہ اپنے دل میں وہ باتیں چھپائے ہوئے ہیں
لَکَ يَقُولُونَ لَوْ کَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا قُلْ لَوْ کُنْتُمْ فِي بُيُوتِکُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ کُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ
جن کا آپ سے اظہار نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ اگر اختیار ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو ہم یہاں نہ مارے جاتے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم گھروں میں بھی رہ جاتے تو جن کے لئے شہادت لکھ دی گئی ہے
إِلَى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِکُمْ وَ لِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِکُمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۱۵۴ )
وہ اپنے مقتل تک بہرحال جاتے اور خدا تمہارے دلوں کے حال کو آزمانا چاہتا ہے اور تمہارے ضمیر کی حقیقت کو واضح کرنا چاہتا ہے اور وہ خود ہر دل کا حال جانتا ہے
إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْکُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا کَسَبُوا وَ لَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ
(۱۵۵) جن لوگوں نے دونوں لشکروں کے ٹکراؤ کے دن پیٹھ پھیرلی یہ وہی ہیں جنہیں شیطان نے ان کے کئے دھرے کی بنائ پر بہکا دیاہے اور خدا نے ان کو معاف کردیا کہ
غَفُورٌ حَلِيمٌ( ۱۵۵ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَکُونُوا کَالَّذِينَ کَفَرُوا وَ قَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ
وہ غفور اور حلیم ہے (۱۵۶) اے ایمان والوں خبردار کافروں جیسے نہ ہوجاؤ جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے سفر یا جنگ میں مرنے پر یہ کہنا شروع کردیا
کَانُوا غُزًّى لَوْ کَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَ مَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللَّهُ ذٰلِکَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ وَ اللَّهُ يُحْيِي وَ يُمِيتُ وَ اللَّهُ
کہ وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے.. خدا تمہاری علیحدگی ہی کو ان کے لئے باعجُ مسرّت قرار دینا چاہتا ہے کہ موت و حیات اسی کے اختیار میں ہے اور
بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۱۵۶ ) وَ لَئِنْ قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَ رَحْمَةٌ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ( ۱۵۷ )
وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۱۵۷) اگر تم راہ خدا میں مرگئے یا قتل ہوگئے تو خدا کی طرف سے مغفرت اور رحمت ان چیزوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے جنہیں یہ جمع کررہے ہیں
وَ لَئِنْ مُتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ( ۱۵۸ ) فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ کُنْتَ فَظّاً غَلِيظَ الْقَلْبِ
(۱۵۸) اور تم اپنی موت سے مرو یا قتل ہوجاؤ سب اللہ ہی کی بارگاہ میں حاضر کئے جاؤ گے (۱۵۹) پیغمبر یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تم ان لوگوں کے لئے نرم ہو ورنہ اگر تم بدمزاج اور سخت دل ہوتے تو
لاَنْفَضُّوا مِنْ حَوْلِکَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَ شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے لہذا اب انہیں معاف کردو- ان کے لئے استغفار کرو اور ان سے امر جنگ میں مشورہ کرو اور جب ارادہ کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو کہ وہ
يُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِينَ( ۱۵۹ ) إِنْ يَنْصُرْکُمُ اللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَکُمْ وَ إِنْ يَخْذُلْکُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُکُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَ
بھروسہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (۱۶۰) اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور وہ تمہیں چھوڑ دے گا تو اس کے بعد کون مدد کرے گا اور
عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۶۰ ) وَ مَا کَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ وَ مَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُمَّ تُوَفَّى کُلُّ
صاحبانِ ایمان تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں (۱۶۱) کسی نبی کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے اور جو خیانت کرے گا وہ روزِ قیامت خیانت کے مال سمیت حاضر ہوگا اس کے بعد ہر نفس کو اس کے کئے کا پورا پورا
نَفْسٍ مَا کَسَبَتْ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۱۶۱ ) أَ فَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللَّهِ کَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَ مَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَ
بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں کیاجائے گا (۱۶۲) کیا رضائے الٰہی کا اتباع کرنے والا اس کے جیسا ہوگا جو غضب الٰہی میں گرفتار ہو کہ اس کا انجام جہّنم ہے اور
بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۱۶۲ ) هُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ اللَّهِ وَ اللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ( ۱۶۳ ) لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ
وہ بدترین منزل ہے (۱۶۳) سب کے پیش پروردگار درجات ہیں اور خدا سب کے اعمال سے باخبر ہے (۱۶۴) یقنیا خدا نے صاحبانِ ایمان پر احسان کیا ہے کہ
بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَ يُزَکِّيهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ إِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ
ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الٰہیٰہ کی تلاوت کرتا ہے انہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ پہلے سے
لَفِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۱۶۴ ) أَ وَ لَمَّا أَصَابَتْکُمْ مُصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّى هٰذَا قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ
بڑی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے (۱۶۵) کیا جب تم پر وہ مصیبت پڑی جس کی دوگنی تم کفّارپر ڈال چکے تھے تو تم نے یہ کہنا شروع کردیا کہ یہ کیسے ہوگیا تو پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ یہ سب خود تمہاری طرف سے ہے
إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۶۵ )
اور اللہ ہر شے پر قادر ہے
وَ مَا أَصَابَکُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَ لِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۶۶ ) وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا وَ قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا
(۱۶۶) اورجو کچھ بھی اسلام و کفر کے لشکر کے مقابلہ کے دن تم لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے وہ خدا کے علم میں ہے اور اسی لئے کہ وہ مومنین کو جاننا چاہتا تھا (۱۶۷) اور منافقین کو بھی دیکھنا چاہتا تھا .ان منافقین سے کہا گیا کہ آؤ
قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالاً لاَتَّبَعْنَاکُمْ هُمْ لِلْکُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ يَقُولُونَ
راہ خدا میں جہاد کرو یا اپنے نفس سے دفاع کرو تو انہوں نے کہا کہ ہم کو معلوم ہوتا کہ واقعی جنگ ہوگی تو تمہارے ساتھ ضرور آتے.. یہ ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تر ہیں اور زبان سے وہ کہتے ہیں
بِأَفْوَاهِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يَکْتُمُونَ( ۱۶۷ ) الَّذِينَ قَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوا لَوْ أَطَاعُونَا مَا
جو دل میں نہیں ہوتا اور اللہ ان کے پوشیدہ امور سے باخبر ہے (۱۶۸) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے مقتول بھائیوں کے بارے میں یہ کہنا شروع کردیا کہ وہ ہماری اطاعت کرتے
قُتِلُوا قُلْ فَادْرَءُوا عَنْ أَنْفُسِکُمُ الْمَوْتَ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۶۸ ) وَ لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتاً
تو ہرگز قتل نہ ہوتے تو پیغمبر ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اپنے دعوٰی میں سچےّ ہو تو اب اپنی ہی موت کو ٹال دو (۱۶۹) اور خبردار راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو مردہ خیال نہ کرنا
بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ( ۱۶۹ ) فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ يَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ
وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں رزق پارہے ہیں (۱۷۰) خدا کی طرف سے ملنے والے فضل و کرم سے خوش ہیں اور جو ابھی تک ان سے ملحق نہیں ہوسکے ہیں ان کے بارے میں
خَلْفِهِمْ أَلاَّ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۱۷۰ ) يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَ فَضْلٍ وَ أَنَّ اللَّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ
یہ خوش خبری رکھتے ہیں کہ ان کے واسطے بھی نہ کوئی خوف ہے اور نہ حزن (۱۷۱) وہ اپنے پروردگار کی نعمت, اس کے فضل اور اس کے وعدہ سے خوش ہیں کہ وہ صاحبانِ ایمان کے اجر کو ضائع
الْمُؤْمِنِينَ( ۱۷۱ ) الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَ الرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا أَجْرٌ
نہیں کرتا (۱۷۲) یہ صاحبانِ ایمان ہیں جنہوں نے زخمی ہونے کے بعد بھی خدا اور رسول کی دعوت پر لبیک کہی- ان کے نیک کردار اور متقی افراد کے لئے نہایت درجہ اجر
عَظِيمٌ( ۱۷۲ ) الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَکُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَاناً وَ قَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَ
عظیم ہے (۱۷۳) یہ وہ ایمان والے ہیں کہ جب ان سے بعض لوگوں نے کہاکہ لوگو ں نے تمہارے لئے عظےم لشکر جمع کرلیا ہے لہذا ان سے ڈرو تو ان کے ایمان میں اور اضافہ ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے خدا کافی ہے اور
نِعْمَ الْوَکِيلُ( ۱۷۳ )
وہی ہمارا ذمہ دار ہے
فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَ فَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَ اتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللَّهِ وَ اللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ( ۱۷۴ ) إِنَّمَا ذٰلِکُمُ
(۱۷۴) پس یہ مجاہدین خدا کے فضل و کرم سے یوں پلٹ آئے کہ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی اور انہوں نے رضائے الٰہی کا اتباع کیااور اللہ صاحبِ فضلِ عظیم ہے (۱۷۵) یہ شیطان صرف
الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلاَ تَخَافُوهُمْ وَ خَافُونِ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۷۵ ) وَ لاَ يَحْزُنْکَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي
اپنے چاہنے والوں کو ڈراتا ہے لہذا تم ان سے نہ ڈرو اور اگر مومن ہو تو مجھ سے ڈرو (۱۷۶) اور آپ کفر میں تیزی کرنے والوں کی طرف سے رنجیدہ نہ ہوں
الْکُفْرِ إِنَّهُمْ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئاً يُرِيدُ اللَّهُ أَلاَّ يَجْعَلَ لَهُمْ حَظّاً فِي الْآخِرَةِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۷۶ ) إِنَّ الَّذِينَ
یہ خدا کا کوئی نقصان نہیں کرسکتے... خدا چاہتا ہے کہ ان کا آخرت میں کوئی حصّہ نہ رہ جائے اور صرف عذابِ عظیم رہ جائے (۱۷۷) جن لوگوں نے
اشْتَرَوُا الْکُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئاً وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۷۷ ) وَ لاَ يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ
ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ خدا کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے (۱۷۸) اور خبردار یہ کفاّر یہ نہ سمجھیں کہ ہم جس قدر راحت و آرام دے رہے ہیں
خَيْرٌ لِأَنْفُسِهِمْ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْماً وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۱۷۸ ) مَا کَانَ اللَّهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مَا أَنْتُمْ
وہ ان کے حق میں کوئی بھلائی ہے- ہم تو صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ جتنا گناہ کرسکیں کرلیں ورنہ ان کے لئے رسوا کن عذاب ہے (۱۷۹) خدا صاحبان ایمان کو ان ہی حالات میں نہیں چھوڑ سکتا
عَلَيْهِ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَ مَا کَانَ اللَّهُ لِيُطْلِعَکُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يَجْتَبِي مِنْ رُسُلِهِ مَنْ يَشَاءُ
جب تک خبیث اور طیّب کو الگ الگ نہ کردے اور وہ تم کو غیب پر مطلع بھی نہیں کرنا چاہتا ہاں اپنے نمائندوں میں سے کچھ لوگوں کو اس کام کے لئے منتخب کرلیتا ہے
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ إِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا فَلَکُمْ أَجْرٌ عَظِيمٌ( ۱۷۹ ) وَ لاَ يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ
لہذا تم خدا اور رسول پر ایمان رکھو اور اگر ایمان و تقوٰی اختیار کرو گے تو تمہارے لئے اجر عظیم ہے (۱۸۰) اور خبردار جو لوگ خدا کے دیئے ہوئے میں بخل کرتے ہیں ان کے بارے میں یہ نہ سوچنا کہ اس بخل میں
مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْراً لَهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ لِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ
کچھ بھلائی ہے- یہ بہت اِرا ہے اور عنقریب جس مال میں بخل کیا ہے وہ روزِ قیامت ان کی گردن میں طوق بنا دیا جائے گا اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ملکیت ہے اور
اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۱۸۰ )
وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
لَقَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ سَنَکْتُبُ مَا قَالُوا وَ قَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَ نَقُولُ
(۱۸۱) اللہ نے ان کی بات کوبھی سن لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ خدا فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں- ہم ان کی اس مہمل بات کو اور ان کے انبیائ کے ناحق قتل کرنے کو لکھ رہے ہیں اور انجام کار ان سے کہیں گے کہ
ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ( ۱۸۱ ) ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيکُمْ وَ أَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلاَّمٍ لِلْعَبِيدِ( ۱۸۲ ) الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ
اب جہّنم کا مزا چکھو (۱۸۲) اس لئے کہ تم نے پہلے ہی اس کے اسباب فراہم کرلئے ہیں اور خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے (۱۸۳) جو لوگ یہ کہتے ہیں
اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا أَلاَّ نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّى يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْکُلُهُ النَّارُ قُلْ قَدْ جَاءَکُمْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِي بِالْبَيِّنَاتِ وَ
کہ اللہ نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ہم اس وقت تک کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے آسمانی آگ کھا جائے تو ان سے کہہ دیجئے کہ مجھ سے پہلے بہت سے رسول معجزات اور
بِالَّذِي قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۸۳ ) فَإِنْ کَذَّبُوکَ فَقَدْ کُذِّبَ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِکَ جَاءُوا
تمہاری فرمائش کے مطابق صداقت کی نشانی لے آئے پھر تم نے انہیں کیوں قتل کردیا اگر تم اپنی بات میں سچےّ ہو (۱۸۴) اس کے بعد بھی آپ کی تکذیب کریں تو آپ سے پہلے بھی رسولوں کی تکذیب ہوچکی ہے جو
بِالْبَيِّنَاتِ وَ الزُّبُرِ وَ الْکِتَابِ الْمُنِيرِ( ۱۸۴ ) کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَ إِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَمَنْ
معجزات, مواعظ اور روشن کتاب سب کچھ لے کر آئے تھے (۱۸۵) ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور تمہارا مکمل بدلہ تو صرف قیامت کے دن ملے گا-
زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَ مَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُورِ( ۱۸۵ ) لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِکُمْ وَ
اس وقت جسے جہّنم سے بچا لیا گیا اور جنّت میں داخل کردیا گیا وہ کامیاب ہے اور زندگانی دنیا تو صرف دھوکہ کاسرمایہ ہے (۱۸۶) یقینا تم اپنے اموال اور
أَنْفُسِکُمْ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ مِنَ الَّذِينَ أَشْرَکُوا أَذًى کَثِيراً وَ إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا
نفوس کے ذریعہ آزمائے جاؤگے اور جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی ہے اور جو مشرک ہوگئے ہیں سب کی طرف سے بہت اذیت ناک باتیں سنوگے- اب اگر تم صبر کروگے اور تقوٰی اختیارکروگے
فَإِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ( ۱۸۶ )
تو یہی امورمیں استحکام کا سبب ہے
وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَ لاَ تَکْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهِ ثَمَناً
(۱۸۷) اس موقع کو یاد کرو جب خدا نے جن کو کتاب دی ان سے عہد لیا کہ اسے لوگوں کے لئے بیان کریں گے اور اسے حُھپائیں گے نہیں.. لیکن انہوں نے اس عہد کو پبُ پشت ڈال دیا اور
قَلِيلاً فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ( ۱۸۷ ) لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوْا وَ يُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلاَ
تھوڑی قیمت پر بیچ دیا تو یہ بہت اِرا سودا کیا ہے (۱۸۸) خبردار جو لوگ اپنے کئے پر مغرور ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو اچھے کام نہیں کئے ہیں ان پر بھی ان کی تعریف کی جائے تو
تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۸۸ ) وَ لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ
خبردار انہیں عذاب سے محفوظ خیال بھی نہ کرنا- ان کے لئے دردناک عذاب ہے (۱۸۹) اور اللہ کے لئے زمین و آسمان کی کل حکومت ہے اور
شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۸۹ ) إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ( ۱۹۰ )
وہ ہر شے پر قادر ہے (۱۹۰) بے شک زمین و آسمان کی خلقت لیل و نہار کی آمدو رفت میں صاحبانِ عقل کے لئے قدرت کی نشانیاں ہیں
الَّذِينَ يَذْکُرُونَ اللَّهَ قِيَاماً وَ قُعُوداً وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَکَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ
(۱۹۱) جو لوگ اٹھتے, بیٹھتے, لیٹتے خدا کو یاد کرتے ہیں اور آسمان و زمین کی تخلیق میں غوروفکر کرتے ہیں... کہ خدایا تو نے یہ سب بے کار نہیں پیدا
هٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ( ۱۹۱ ) رَبَّنَا إِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ
کیا ہے- تو پاک و بے نیاز ہے ہمیں عذاب جہّنم سے محفوظ فرما (۱۹۲) پروردگار تو جسے جہّنم میں ڈال دے گا گویا اسے ذلیل و فِسوا کردیا اور ظالمین کا کوئی
أَنْصَارٍ( ۱۹۲ ) رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِياً يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّکُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ کَفِّرْ عَنَّا
مددگار نہیں ہے (۱۹۳) پروردگار ہم نے اس منادی کو سن ا جو ایمان کی آواز لگا رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ تو ہم ایمان لے آئے- پروردگار اب ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور
سَيِّئَاتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ( ۱۹۳ ) رَبَّنَا وَ آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِکَ وَ لاَ تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ
ہماری برائیوں کی پردہ پوشی فرما اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ محشور فرما (۱۹۴) پروردگار جو تو نے اپنے رسولوں سے وعدہ کیا ہے اسے عطا فرما اور روزِ قیامت ہمیں رسوا نہ کرنا کہ
الْمِيعَادَ( ۱۹۴ )
تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لاَ أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْکُمْ مِنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُکُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ
(۱۹۵) پس خدا نے ان کی دعا کوقبول کیا کہ میں تم میںسے کسی بھی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت- تم میں بعض بعض سے ہیں- پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور
أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أُوذُوا فِي سَبِيلِي وَ قَاتَلُوا وَ قُتِلُوا لَأُکَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ لَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ
اپنے وطن سے نکالے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور انہوں نے جہاد کیا اور قتل ہوگئے تو میں ان کی برائیوں کی پردہ پوشی کروں گا اور انہیں ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے
تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ثَوَاباً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ اللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ( ۱۹۵ ) لاَ يَغُرَّنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ کَفَرُوا فِي الْبِلاَدِ( ۱۹۶ )
نہریں جاری ہوں گی- یہ خدا کی طرف سے ثواب ہے اور اس کے پاس بہترین ثواب ہے (۱۹۶) خبردار تمہیں کفّار کا شہر شہر چکر لگانا دھوکہ میں نہ ڈال دے
مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ( ۱۹۷ ) لٰکِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
(۱۹۷) یہ حقیر سرمایہ اور سامانِ تعیش ہے اس کے بعد انجام جہّنم ہے اور وہ بدترین منزل ہے (۱۹۸) لیکن جن لوگوں نے تقوٰی الٰہی اختیار کیا ان کے لئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے
الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا نُزُلاً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ( ۱۹۸ ) وَ إِنَّ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ
نہریں جاری ہوں گی- خدا کی طرف سے یہ سامانِ ضیافت ہے اور جو کچھ اس کے پاس ہے سب نیک افراد کے لئے خیر ہی خیرہے (۱۹۹) اہلِ کتاب میں وہ لوگ بھی ہیں
بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکُمْ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ لِلَّهِ لاَ يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَناً قَلِيلاً أُولٰئِکَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ
جو اللہ پر اور جو کچھ تمہاری طرف نازل ہوا ہے اور جو اُن کی طرف نازل ہوا ہے سب پر ایمان رکھتے ہیں- اللہ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہیں- آیااُ خدا حقیرسی قیمت پر فروخت نہیں کرتے- ان کے لئے پروردگار کے یہاں ان
رَبِّهِمْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۱۹۹ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَ صَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۲۰۰ )
کا اجر ہے اور خدا بہت جلد حساب کرنے والا ہے (۲۰۰) اے ایمان والو صبر کرو.صبر کی تعلیم دو.جہاد کے لئے تیاری کرو اور اللہ سے ڈرو شاید تم فلاح یافتہ اور کامیاب ہوجاؤ
( سورة النساء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً کَثِيراً وَ
(۱) انسانو! اس پروردگار سے ڈرو جس نے تم سب کو ایک نفس سے پیدا کیا ہے اوراس کا جوڑا بھی اسی کی جنس سے پیدا کیا ہے اورپھر دونوں سے بکثرت مرد
نِسَاءً وَ اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَ الْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلَيْکُمْ رَقِيباً( ۱ ) وَ آتُوا الْيَتَامَى أَمْوَالَهُمْ وَ لاَ
وعورت دنیا میں پھیلا دئیے ہیں اور اس خدا سے بھی ڈرو جس کے ذریعہ ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابتداروں کی بے تعلقی سے بھی- اللہ تم سب کے اعمال کا نگراں ہے (۲) اور یتیموں کو ان کا مال دے دو اور ان کے
تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَ لاَ تَأْکُلُوا أَمْوَالَهُمْ إِلَى أَمْوَالِکُمْ إِنَّهُ کَانَ حُوباً کَبِيراً( ۲ ) وَ إِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تُقْسِطُوا فِي
مال کو اپنے مال سے نہ بدلو اور ان کے مال کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جاؤ کہ یہ گناہ کبیرہ ہے (۳) اور اگر یتیموں کے بارے میں انصاف نہ کرسکنے کا خطرہ ہے
الْيَتَامَى فَانْکِحُوا مَا طَابَ لَکُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَ ثُلاَثَ وَ رُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَکَتْ
تو جو عورتیں تمہیں پسند ہیں دو. تین. چار ان سے نکاح کرلو اور اگر ان میں بھی انصاف نہ کرسکنے کا خطرہ ہے تو صرف ایک... یا جو کنیزیں تمہارے ہاتھ
أَيْمَانُکُمْ ذٰلِکَ أَدْنَى أَلاَّ تَعُولُوا( ۳ ) وَ آتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِنْ طِبْنَ لَکُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْساً فَکُلُوهُ
کی ملکیت ہیں, یہ بات انصاف سے تجاوز نہ کرنے سے قریب تر ہے (۴) عورتوں کو ان کا مہر عطا کردو پھر اگر وہ خوشی خوشی تمہیں دینا
هَنِيئاً مَرِيئاً( ۴ ) وَ لاَ تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَکُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَکُمْ قِيَاماً وَ ارْزُقُوهُمْ فِيهَا وَ اکْسُوهُمْ وَ قُولُوا لَهُمْ
چاہیں تو شوق سے کھالو (۵) اور ناسمجھ لوگوں کو ان کے وہ اموال جن کو تمہارے لئے قیام کا ذریعہ بنایا گیا ہے نہ دو- اس میں ان کے کھانے کپڑے کا انتظام کردو اور
قَوْلاً مَعْرُوفاً( ۵ ) وَ ابْتَلُوا الْيَتَامَى حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّکَاحَ فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْداً فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَ لاَ
ان سے مناسب گفتگو کرو (۶) اور یتیموں کا امتحان لو اور جب وہ نکاح کے قابل ہوجائیں تو اگر ان میں رشید ہونے کا احساس کروتو ان کے اموال ان کے حوالے کردو اور
تَأْکُلُوهَا إِسْرَافاً وَ بِدَاراً أَنْ يَکْبَرُوا وَ مَنْ کَانَ غَنِيّاً فَلْيَسْتَعْفِفْ وَ مَنْ کَانَ فَقِيراً فَلْيَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمْ
زیادتی کے ساتھ یا اس خوف سے کہ کہیں وہ بڑے نہ ہوجائیں جلدی جلدی نہ کھاجاؤ اور تم میں جو غنی ہے وہ ان کے مال سے پرہیز کرے اور جو فقیر ہے وہ بھی صرف بقدر مناسب کھائے- پھر جب
إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ وَ کَفَى بِاللَّهِ حَسِيباً( ۶ )
ان کے اموال ان کے حوالے کرو تو گواہ بنالو اور خدا تو حساب کے لئے خود ہی کافی ہے
لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ وَ لِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ کَثُرَ
(۷) مردوں کے لئے ان کے والدین اور اقربا کے ترکہ میں ایک حصہّ ہے اور عورتوں کے لئے بھی ان کے والدین اور اقربا کے ترکہ میں سے ایک حصہّ ہے وہ مال بہت ہو یا تھوڑا یہ
نَصِيباً مَفْرُوضاً( ۷ ) وَ إِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَ قُولُوا لَهُمْ قَوْلاً
حصہّ بطور فریضہ ہے (۸) اور اگر تقسیم کے وقت دیگر قرابتدار, ایتام, مساکین بھی آجائیں تو انہیں بھی اس میں سے بطور رزق دے دو اور ان سے نرم اور
مَعْرُوفاً( ۸ ) وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافاً خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَ لْيَقُولُوا قَوْلاً سَدِيداً( ۹ )
مناسب گفتگو کرو (۹) اور ان لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ خود اپنے بعد ضعیف و ناتواں اولاد چھوڑ جاتے تو کس قدر پریشان ہوتے لہذا خدا سے ڈریں اور سیدھی سیدھی گفتگو کریں
إِنَّ الَّذِينَ يَأْکُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْماً إِنَّمَا يَأْکُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَاراً وَ سَيَصْلَوْنَ سَعِيراً( ۱۰ ) يُوصِيکُمُ اللَّهُ
(۱۰) جو لوگ ظالمانہ انداز سے یتیموں کا مال کھاجاتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹ میں آگ بھررہے ہیں اور عنقریب واصل جہّنم ہوں گے (۱۱) اللہ تمہاری اولاد کے بارے میں تمہیں ہدایت
فِي أَوْلاَدِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ فَإِنْ کُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ وَ إِنْ کَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا
فرماتا ہے، ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے، پس اگر لڑکیاں دو سے زائد ہوں تو ترکے کا دو تہائی ان کا حق ہے اور اگر صرف ایک لڑکی ہے
النِّصْفُ وَ لِأَبَوَيْهِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ إِنْ کَانَ لَهُ وَلَدٌ فَإِنْ لَمْ يَکُنْ لَهُ وَلَدٌ وَ وَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ
تو نصف (ترکہ) اس کا ہے اور میت کی اولاد ہونے کی صورت میں والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملے گا اور اگر میت کی اولاد نہ ہو بلکہ صرف ماں باپ اس کے وارث ہوں تواس کی ماں کو
الثُّلُثُ فَإِنْ کَانَ لَهُ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ آبَاؤُکُمْ وَ أَبْنَاؤُکُمْ لاَ تَدْرُونَ أَيُّهُمْ
تیسرا حصہ ملے گا، پس اگر میت کے بھائی ہوں تو ماں کوچھٹا حصہ ملے گا، یہ تقسیم میت کی وصیت پر عمل کرنے اور اس کے قرض کی ادائیگی کے بعد ہو گی، تمہیں نہیں معلوم تمہارے والدین اور تمہاری اولاد میں
أَقْرَبُ لَکُمْ نَفْعاً فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيماً حَکِيماً( ۱۱ )
فائدے کے حوالے سے کون تمہارے زیادہ قریب ہے، یہ حصے اللہ کے مقرر کردہ ہیں، یقینا اللہ بڑا جاننے والا، باحکمت ہے
وَ لَکُمْ نِصْفُ مَا تَرَکَ أَزْوَاجُکُمْ إِنْ لَمْ يَکُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ فَإِنْ کَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ
(۱۲) اور تمہیںاپنی بیویوں کے ترکے میں سے اگر ان کی اولاد نہ ہو نصف حصہ ملے گا اور اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے ترکے میں سے چوتھائی تمہارا ہو گا، یہ تقسیم میت کی وصیت پر عمل کرنے
يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْتُمْ إِنْ لَمْ يَکُنْ لَکُمْ وَلَدٌ فَإِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ مِنْ
اور قرض ادا کرنے کے بعد ہو گی اور تمہاری اولاد نہ ہو تو انہیں تمہارے ترکے میں سے چوتھائی ملے گااور اگر تمہاری اولاد ہو تو انہیں تمہارے ترکے میں سے آٹھواں حصہ ملے گا،
بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَ إِنْ کَانَ رَجُلٌ يُورَثُ کَلاَلَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَ لَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا
یہ تقسیم تمہاری وصیت پر عمل کرنے اور قرض ادا کرنے کے بعد ہو گی اور اگر کوئی مرد یا عورت بے اولادہو اور والدین بھی زندہ نہ ہوں اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو بھائی اور بہن میں سے ہر ایک کو
السُّدُسُ فَإِنْ کَانُوا أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ فَهُمْ شُرَکَاءُ فِي الثُّلُثِ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَى بِهَا أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَارٍّ وَصِيَّةً
چھٹا حصہ ملے گا، پس اگر بہن بھائی ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی حصے میں شریک ہوں گے، یہ تقسیم وصیت پرعمل کرنے اور قرض ادا کرنے کے بعد ہو گی، بشرطیکہ ضرر رساں نہ ہو، یہ نصیحت
مِنَ اللَّهِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ( ۱۲ ) تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ بڑا دانا، بردبار ہے (۱۳) یہ سب الٰہی حدود ہیں اور جو اللہ و رسول کی اطاعت کرے گا خدا اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی
الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۱۳ ) وَ مَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ يَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَاراً
اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور درحقیقت یہی سب سے بڑی کامیابی ہے (۱۴) اور جو خدا و رسول کی نافرمانی کرے گا اور ا سکے حدود سے تجاوز کرجائے گا خدا اسے جہّنم میں داخل کردے گا اور
خَالِداً فِيهَا وَ لَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۱۴ )
وہ وہیں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے رسوا کن عذاب ہے
وَ اللاَّتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِکُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِنْکُمْ فَإِنْ شَهِدُوا فَأَمْسِکُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى
(۱۵) اور تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں بدکاری کریں ان پر اپنوں میں سے چار گواہوں کی گواہی لو اور جب گواہی دے دیں تو انہیں گھروں میں بند کردو- یہاں تک کہ
يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً( ۱۵ ) وَ اللَّذَانِ يَأْتِيَانِهَا مِنْکُمْ فَآذُوهُمَا فَإِنْ تَابَا وَ أَصْلَحَا فَأَعْرِضُوا
موت آجائے یا خدا ان کے لئے کوئی راستہ مقرر کردے (۱۶) اور تم میں سے جو آدمی بدکاری کریں انہیں اذیت دو پھر اگر توبہ کرلیں اور اپنے حال کی اصلاح کرلیں تو ان سے اعراض کرو
عَنْهُمَا إِنَّ اللَّهَ کَانَ تَوَّاباً رَحِيماً( ۱۶ ) إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللَّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِنْ قَرِيبٍ
کہ خدا بہت توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے (۱۷) توبہ خد اکے ذمہ صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو جہالت کی بنائ پر برائی کرتے ہیں اور پھر فورا توبہ کرلیتے ہیں
فَأُولٰئِکَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۱۷ ) وَ لَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا
کہ خدا ان کی توبہ کو قبول کرلیتا ہے وہ علیم و دانا بھی ہے اورصاحبِ حکمت بھی (۱۸) اورتوبہ ان لوگوں کے لئے نہیں ہےجو پہلے برائیاں کرتے ہیں اور پھر
حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْآنَ وَ لاَ الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَ هُمْ کُفَّارٌ أُولٰئِکَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۸ )
جب موت سامنے آجاتی ہے تو کہتے ہیں کہ اب ہم نے توبہ کرلی اور نہ ان کے لئے ہے جو حالاُ کفر میں مرجاتے ہیں کہ ان کے لئے ہم نے بڑا دردناک عذاب مہّیا کر رکھا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ کَرْهاً وَ لاَ تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلاَّ أَنْ
(۱۹) اے ایمان والو تمہارے لئے جائز نہیں ہے کہ جبرا عورتوں کے وارث بن جاؤ اور خبردار انہیں منع بھی نہ کرو کہ جو کچھ ان کو دے دیا ہے اس کا کچھ حصہّ لے لو مگر
يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ کَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَکْرَهُوا شَيْئاً وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْراً
یہ کہ واضح طور پر بدکاری کریں اور ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرو اب اگر تم انہیں ناپسند بھی کرتے ہو تو ہوسکتا ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو اور خدا اسی میں خیر
کَثِيراً( ۱۹ )
کثیر قرار دے دے
وَ إِنْ أَرَدْتُمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَکَانَ زَوْجٍ وَ آتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَاراً فَلاَ تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئاً أَ تَأْخُذُونَهُ بُهْتَاناً وَ إِثْماً
(۲۰) اور اگر تم ایک زوجہ کی جگہ پر دوسری زوجہ کو لانا چاہو اور ایک کو مال کثیر بھی دے چکے ہو تو خبردار اس میں سے کچھ واپس نہ لینا- کیا تم اس مال کو بہتان اور
مُبِيناً( ۲۰ ) وَ کَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَ قَدْ أَفْضَى بَعْضُکُمْ إِلَى بَعْضٍ وَ أَخَذْنَ مِنْکُمْ مِيثَاقاً غَلِيظاً( ۲۱ ) وَ لاَ
کھلے گناہ کے طور پر لینا چاہتے ہو (۲۱) اور آخر کس طرح تم مال کو واپس لو گے جب کہ ایک دوسرے سے متصل ہوچکا ہے اور ان عورتوں نے تم سے بہت سخت قسم کا عہد لیا ہے (۲۲) اور خبردار
تَنْکِحُوا مَا نَکَحَ آبَاؤُکُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ کَانَ فَاحِشَةً وَ مَقْتاً وَ سَاءَ سَبِيلاً( ۲۲ ) حُرِّمَتْ
جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا نے نکاح(جماع) کیا ہے ان سے نکاح نہ کرنا مگر وہ جو اب تک ہوچکا ہے... یہ کھلی ہوئی برائی اور پروردگار کا غضب اور بدترین راستہ ہے (۲۳) تمہارے اوپر
عَلَيْکُمْ أُمَّهَاتُکُمْ وَ بَنَاتُکُمْ وَ أَخَوَاتُکُمْ وَ عَمَّاتُکُمْ وَ خَالاَتُکُمْ وَ بَنَاتُ الْأَخِ وَ بَنَاتُ الْأُخْتِ وَ أُمَّهَاتُکُمُ
تمہاری مائیں, بیٹیاں, بہنیں, پھوپھیاں, خالائیں, بھتیجیاں, بھانجیاں, وہ مائیں جنہوں نے تم کو
اللاَّتِي أَرْضَعْنَکُمْ وَ أَخَوَاتُکُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَ أُمَّهَاتُ نِسَائِکُمْ وَ رَبَائِبُکُمُ اللاَّتِي فِي حُجُورِکُمْ مِنْ نِسَائِکُمُ
دودھ پلایا ہے, تمہاری رضاعی(دودھ شریک) بہنیں, تمہاری بیویوں کی مائیں, تمہاری پروردہ عورتیں جو تمہاری آغوش میں ہیں اور ان عورتوں کی اولاد, جن سے
اللاَّتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَکُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ وَ حَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلاَبِکُمْ وَ أَنْ
تم نے دخول کیا ہے ہاں اگر دخول نہیں کیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے اور تمہارے فرزندوں کی بیویاں جو فرزند تمہارے صلب سے ہیں اور
تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ غَفُوراً رَحِيماً( ۲۳ )
دو بہنوں کا ایک ساتھ جمع کرنا سب حرام کردیا گیا ہے علاوہ اس کے جو اس سے پہلے ہوچکا ہے کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
وَ الْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلاَّ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ کِتَابَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ أُحِلَّ لَکُمْ مَا وَرَاءَ ذٰلِکُمْ أَنْ تَبْتَغُوا
(۲۴) اورتم پر حرام ہیں شادی شدہ عورتیں- علاوہ ان کے جو تمہاری کنیزیں بن جائیں- یہ خدا کا کھلا ہوا قانون ہے اور ان سب عورتوں کے علاوہ تمہارے لئے حلال ہے
بِأَمْوَالِکُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَ لاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ فِيمَا
کہ اپنے اموال کے ذریعہ عورتوں سے رشتہ پیدا کرو عفت و پاک دامنی کے ساتھً سفاح و زنا کے ساتھ نہیں پس جو بھی ان عورتوں سے تمتع کرے ان کی اجرت انہیں بطور فریضہ دے دے اور فریضہ کے بعد
تَرَاضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيماً حَکِيماً( ۲۴ ) وَ مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْکُمْ طَوْلاً أَنْ يَنْکِحَ
آپس میں رضا مندی ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ہے بیشک اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ہے (۲۵) اور جس کے پاس اس قدر مالی وسعت نہیں ہے کہ
الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِنْ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ مِنْ فَتَيَاتِکُمُ الْمُؤْمِنَاتِ وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِکُمْ بَعْضُکُمْ مِنْ
مومن آزاد عورتوں سے نکاح کرے تو وہ مومنہ کنیز عورت سے عقد کرلے- خدا تمہارے ایمان سے باخبر ہے تم سب ایک دوسرے سے ہو-
بَعْضٍ فَانْکِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَ آتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَ لاَ مُتَّخِذَاتِ
ان کنیزوں سے ان کے اہل کی اجازت سے عقد کرو اور انہیں ان کی مناسب اجرت(مہر) دے دو- ان کنیزوں سے عقد کرو جو عفیفہ اور پاک دامن ہوں نہ کہ کھّلم کھلاّ
أَخْدَانٍ فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِيَ
زنا کار ہوں اور نہ چوری چھاَپے دوستی کرنے والی ہوں پھر جب عقد میں آگئیں تو اگر زنا کرائیں تو ان کے لئے آزاد عورتوں کے نصف کے برابر سزا ہے- یہ کنیزوں سے عقد
الْعَنَتَ مِنْکُمْ وَ أَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۵ ) يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَکُمْ وَ يَهْدِيَکُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ
ان کے لئے ہے جو بے صبری کا خطرہ رکھتے ہوں ورنہ صبر کرو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اللہ غفور و رحیم ہے (۲۶) وہ چاہتا ہے کہ تمہارے لئے واضح احکام بیان کردے اور تمہیں تم سے پہلے والوں کے طریقہ
قَبْلِکُمْ وَ يَتُوبَ عَلَيْکُمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۲۶ )
کار کی ہدایت کردے اور تمہاری توبہ قبول کرلے اور وہ خوب جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے
وَ اللَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْکُمْ وَ يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَنْ تَمِيلُوا مَيْلاً عَظِيماً( ۲۷ ) يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُخَفِّفَ
(۲۷) خدا چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور خواہشات کی پیروی کرنے والے چاہتے ہیں کہ تمہیں بالکل ہی راسِ حق سے دور کردیں (۲۸) خدا چاہتا ہے کہ تمہارے لئے
عَنْکُمْ وَ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفاً( ۲۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَأْکُلُوا أَمْوَالَکُمْ بَيْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ
تخفیف کا سامان کردے اور انسان تو کمزو ر ہی پیدا کیا گیا ہے (۲۹) اے ایمان والو- آپس میںایک دوسرے کے مال کو ناحق طریقہ سے نہ کھا جایا کرو مگر یہ کہ
تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْکُمْ وَ لاَ تَقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ إِنَّ اللَّهَ کَانَ بِکُمْ رَحِيماً( ۲۹ ) وَ مَنْ يَفْعَلْ ذٰلِکَ عُدْوَاناً وَ ظُلْماً
باہمی رضامندی سے معاملت ہو اور خبردار اپنے نفس کو قتل نہ کرو - اللہ تمہارے حال پر بہت مہربان ہے (۳۰) اور جو ایسا اقدام حدود سے تجاوز اور ظلم کے
فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَاراً وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيراً( ۳۰ ) إِنْ تَجْتَنِبُوا کَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَيِّئَاتِکُمْ
عنوان سے کرے گا ہم عنقریب اسے جہّنم میں ڈال دیں گے اور اللہ کے لئے یہ کام بہت آسان ہے (۳۱) اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تمہیں روکا گیا ہے پرہیز کرلو گے تو ہم دوسرے گناہوں کی پردہ پوشی کردیں گے
وَ نُدْخِلْکُمْ مُدْخَلاً کَرِيماً( ۳۱ ) وَ لاَ تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَکُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا اکْتَسَبُوا
اور تمہیں باعزّت منزل تک پہنچادیں گے (۳۲) اور خبردار جو خدا نے بعض افراد کو بعض سے کچھ زیادہ دیا ہے اس کی تمنّا اور آرزو نہ کرنا مردوں کے لئے وہ حصہّ ہے جو انہوں نے کمایا ہے
وَ لِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اکْتَسَبْنَ وَ اسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللَّهَ کَانَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً( ۳۲ ) وَ لِکُلٍّ جَعَلْنَا
اور عورتوں کے لئے وہ حصہّ ہے جو انہوں نے حاصل کیا ہے- اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو کہ وہ بیشک ہر شے کا جاننے والا ہے (۳۳) اور جو
مَوَالِيَ مِمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ وَ الَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُکُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ
کچھ ماں باپ یا اقربا نے چھوڑا ہے ہم نے سب کے لئے ولی و وارث مقرر کردئیے ہیں اور جن سے تم نے عہد و پیمان کیا ہے ان کا حصہ ّبھی انہیں دے دو بیشک اللہ ہر شے پر
شَهِيداً( ۳۳ )
گواہ اور نگراں ہے
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ بِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ
(۳۴) مرد عورتوں کے حاکم اور نگراں ہیں ان فضیلتوں کی بنا پر جو خد انے بعض کو بعض پر دی ہیں اور اس بنا پر کہ انہوں نے عورتوں پر اپنا مال خرچ کیا ہے- پس نیک عورتیں وہی ہیں جو شوہروں کی اطاعت کرنے
حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ وَ اللاَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَ اهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَ اضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ
والی اور ان کی غیبت میں ان چیزوں کی حفاظت کرنے والی ہیں جن کی خدا نے حفاظت چاہی ہے اور جن عورتوں کی نافرمانی کا خطرہ ہے انہیں موعظہ کرو- انہیں خواب گاہ میں الگ کردو اور مارو اور
أَطَعْنَکُمْ فَلاَ تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلاً إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيّاً کَبِيراً( ۳۴ ) وَ إِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَکَماً مِنْ
پھر اطاعت کرنے لگیں تو کوئی زیادتی کی راہ تلاش نہ کرو کہ خدا بہت بلند اور بزرگ ہے (۳۵) اور اگر دونوں کے درمیان اختلاف کا اندیشہ ہے تو ایک دَکُم مرد کی طرف سے
أَهْلِهِ وَ حَکَماً مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلاَحاً يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيماً خَبِيراً( ۳۵ ) وَ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ
اور ایک عورت والوں میں سے بھیجو- پھر وہ دونوں اصلاح چاہیں گے تو خدا ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کردے گا بیشک اللہ علیم بھی ہے اور خبیر بھی
(۳۶) اور اللہ کی عبادت کرو اور
لاَ تُشْرِکُوا بِهِ شَيْئاً وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً وَ بِذِي الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينِ وَ الْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَ الْجَارِ
کسی شے کو اس کا شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کرو اور قرابتداروں کے ساتھ اور یتیموں, مسکینوں, قریب کے ہمسایہ, دور کے ہمسایہ,
الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ وَ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالاً فَخُوراً( ۳۶ )
پہلو نشین, مسافر غربت زدہ, غلام و کنیز سب کے ساتھ نیک برتاؤ کرو کہ اللہ مغرور اور متکبر لوگوں کو پسند نہیں کرتا
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَ يَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ يَکْتُمُونَ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ أَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِينَ عَذَاباً مُهِيناً( ۳۷ )
(۳۷) جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو کچھ خدانے اپنے فضل و کرم سے عطا کیا ہے اس پر پردہ ڈالتے ہیں اور ہم نے کافروں کے واسطے فِسوا کن عذاب مہّیا کر رکھا ہے
وَ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاءَ النَّاسِ وَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ لاَ بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَنْ يَکُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِيناً فَسَاءَ
(۳۸) اور جو لوگ اپنے اموال کو لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور اللہ اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جس کا شیطان ساتھی ہوجائے وہ بدترین
قَرِيناً( ۳۸ ) وَ مَا ذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ أَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ وَ کَانَ اللَّهُ بِهِمْ عَلِيماً( ۳۹ )
ساتھی ہے (۳۹) ان کا کیا نقصان ہے اگر یہ اللہ اور آخرت پر ایمان لے آئیں اور جو اللہ نے بطور رزق دیا ہے اسے اس کی راہ میں خرچ کریں اور اللہ ہر ایک کو خوب جانتا ہے
إِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَ إِنْ تَکُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَ يُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْراً عَظِيماً( ۴۰ ) فَکَيْفَ إِذَا جِئْنَا
(۴۰) اللہ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا- انسان کے پاس نیکی ہوتی ہے تو اسے دوگنا کردیتا ہے اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا کرتا ہے (۴۱) اس وقت کیا ہوگا جب ہم
مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ جِئْنَا بِکَ عَلَى هٰؤُلاَءِ شَهِيداً( ۴۱ ) يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ عَصَوُا الرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّى
ہر امت کو اس کے گواہ کے ساتھ بلائیں گے اور پیغمبر آ پ کو ان سب کا گواہ بناکر بلائیں گے (۴۲) اس دن جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے اور رسول کی نافرمانی کی ہے یہ خواہش کریں گے کہ اے کاش
بِهِمُ الْأَرْضُ وَ لاَ يَکْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثاً( ۴۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَقْرَبُوا الصَّلاَةَ وَ أَنْتُمْ سُکَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا
ان کے اوپر سے زمین برابر کردی جاتی اور وہ خدا سے کسی بات کو نہیں چھپا سکتے ہیں (۴۳) ایمان والو خبر دار نشہ کی حالت میں نماز کے قریب بھی نہ جانا جب تک یہ ہوش نہ آجائے
مَا تَقُولُونَ وَ لاَ جُنُباً إِلاَّ عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُوا وَ إِنْ کُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْکُمْ
کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور جنابت کی حالت میں بھی مگر یہ کہ راستہ سے گزر رہے ہو جب تک غسل نہ کرلو اور اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو
مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيداً طَيِّباً فَامْسَحُوا بِوُجُوهِکُمْ وَ أَيْدِيکُمْ إِنَّ اللَّهَ کَانَ
اور کسی کے پیخانہ نکل آئے, یا عورتوں سے باہمی جنسی ربط قائم ہوجائے اور پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تمیم کرلو اس طرح کہ اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلو بیشک
عَفُوّاً غَفُوراً( ۴۳ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيباً مِنَ الْکِتَابِ يَشْتَرُونَ الضَّلاَلَةَ وَ يُرِيدُونَ أَنْ تَضِلُّوا السَّبِيلَ( ۴۴ )
خدا بہت معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے (۴۴) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جنہیں کتاب کا تھوڑا سا حصہّ دے دیا گیا ہے کہ وہ گمراہی کا سودا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راستہ سے بہک جاؤ
وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِکُمْ وَ کَفَى بِاللَّهِ وَلِيّاً وَ کَفَى بِاللَّهِ نَصِيراً( ۴۵ ) مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ
(۴۵) اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور وہ تمہاری سرپرستی اور مدد کے لئے کافی ہے (۴۶) یہودیوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو کلمات الٰہٰیہ کو ان کی جگہ سے ہٹا دیتے ہیں
وَ يَقُولُونَ سَمِعْنَا وَ عَصَيْنَا وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَ رَاعِنَا لَيّاً بِأَلْسِنَتِهِمْ وَ طَعْناً فِي الدِّينِ وَ لَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَ
اور کہتے ہیں کہ ہم نے بات سنی اور نافرمانی کی اور تم بھی سنو مگر تمہاری بات نہ سنی جائے گی یہ سب زبان کے توڑ مروڑ اور دین میں طعنُہ زنی کی بنا پر ہوتا ہے حالانکہ اگر یہ لوگ یہ کہتے کہ ہم نے سنا اور
أَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَکَانَ خَيْراً لَهُمْ وَ أَقْوَمَ وَ لٰکِنْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِکُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۴۶ ) يَا أَيُّهَا
اطاعت کی آپ بھی سنئے اور نظر کرم کیجئے تو ان کے حق میں بہتر اور مناسب تھا لیکن خدا نے ان کے کفر کی بنا پر ان پر لعنت کی ہے تو یہ ایمان نہ لائیں گے مگر بہت قلیل تعداد میں (۴۷) اے وہ لوگ
الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ آمِنُوا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقاً لِمَا مَعَکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَطْمِسَ وُجُوهاً فَنَرُدَّهَا عَلَى أَدْبَارِهَا أَوْ
جنہیں کتاب دی گئی ہے ہمارے نازل کئے ہوئے قرآن پر ایمان لے آؤ جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے قبل اس کے کہ ہم تمھارے چہروں کو بگاڑ کر پشت کی طرف پھیر دیں یا
نَلْعَنَهُمْ کَمَا لَعَنَّا أَصْحَابَ السَّبْتِ وَ کَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولاً( ۴۷ ) إِنَّ اللَّهَ لاَ يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَکَ بِهِ وَ يَغْفِرُ مَا
ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہم نے اصحابِ سبت پر لعنت کی ہے اور اللہ کا حکم بہرحال نافذ ہے (۴۸) اللہ اس بات کو معاف نہیں کرسکتا کہ اس کا شریک قرار دیا جائے اور اس کے علاوہ جس کو چاہے بخش
دُونَ ذٰلِکَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُشْرِکْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْماً عَظِيماً( ۴۸ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَکُّونَ أَنْفُسَهُمْ بَلِ
سکتا ہے اور جو بھی اس کا شریک بنائے گا اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے (۴۹) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے نفس کی پاکیزگی کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ
اللَّهُ يُزَکِّي مَنْ يَشَاءُ وَ لاَ يُظْلَمُونَ فَتِيلاً( ۴۹ ) انْظُرْ کَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ وَ کَفَى بِهِ إِثْماً مُبِيناً( ۵۰ )
اللہ جس کو چاہتا ہے پاکیزہ بناتا ہے اور بندوں پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوتا (۵۰) دیکھو تو انہوں نے کس طرح خدا پر کھّلم کّھلا الزام لگایا ہے اور یہی ان کے کھّلم کّھلا گناہ کے لئے کافی ہے
أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيباً مِنَ الْکِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ کَفَرُوا هٰؤُلاَءِ أَهْدَى
(۵۱) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جن لوگوں کو کتاب کا کچھ حصہّ دے دیا گیا وہ شیطان اور بتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور کفار کو بھی بتاتے ہیں کہ
مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلاً( ۵۱ )
یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ سیدھے راستے پر ہیں
أُولٰئِکَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَ مَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيراً( ۵۲ ) أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْکِ فَإِذاً لاَ يُؤْتُونَ
(۵۲) یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت کردے آپ پھر اس کا کوئی مددگار نہ پائیں گے (۵۳) کیا ملک دنیا میں ان کا بھی کوئی حصہ ّہے کہ لوگوں کو
النَّاسَ نَقِيراً( ۵۳ ) أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ
بھوسی برابر بھی نہیں دینا چاہتے ہیں (۵۴) یا وہ ان لوگوں سے حسد کرتے ہیں جنہیں خدا نے اپنے فضل و کرم سے بہت کچھ عطا کیا ہے تو پھر ہم نے آلِ ابراہیم علیہ السّلام کو کتاب و حکمت
آتَيْنَاهُمْ مُلْکاً عَظِيماً( ۵۴ ) فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مَنْ صَدَّ عَنْهُ وَ کَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيراً( ۵۵ ) إِنَّ الَّذِينَ
اور ملک عظیم سب کچھ عطا کیا ہے (۵۵) پھر ان میں سے بعض ان چیزوں پر ایمان لے آئے اور بعض نے انکار کردیا اور ان لوگوں کے لئے دہکتا ہوا جہّنم ہی کافی ہے (۵۶) بیشک جن لوگوں
کَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَاراً کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُوداً غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ
نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے ہم انہیں آگ میں بھون دیں گے اور جب ایک کھال پک جائے گی تو دوسری بدل دیں گے تاکہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں خدا سب پر غالب
عَزِيزاً حَکِيماً( ۵۶ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ
اور صاحبِ حکمت ہے (۵۷) اور جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک عمل کئے ہم عنقریب انہیں جنتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان ہی میں ہمیشہ رہیں گے
فِيهَا أَبَداً لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَ نُدْخِلُهُمْ ظِلاًّ ظَلِيلاً( ۵۷ ) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَ
ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور انہیں گھنی چھاؤں میں رکھا جائے گا (۵۸) بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتوں کو ان کے اہل تک پہنچا دو اور
إِذَا حَکَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُکُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ کَانَ سَمِيعاً بَصِيراً( ۵۸ ) يَا أَيُّهَا
جب کوئی فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو اللہ تمہیں بہترین نصیحت کرتا ہے بیشک اللہ سمیع بھی ہے اور بصیر بھی (۵۹) ایمان والو
الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْکُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَ الرَّسُولِ إِنْ
اللہ کی اطاعت کرو رسول اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو جو تم ہی میں سے ہیں پھر اگر آپس میں کسی بات میں اختلاف ہوجائے تو اسے خدا اور رسول کی طرف پلٹا دو اگر
کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ ذٰلِکَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلاً( ۵۹ )
تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے ہو- یہی تمہارے حق میں خیر اور انجام کے اعتبار سے بہترین بات ہے
أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاکَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ
(۶۰) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کا خیال یہ ہے کہ وہ آپ پر اور آپ کے پہلے نازل ہونے والی چیزوں پر ایمان لے آئے ہیں اور پھر یہ چاہتے ہیں کہ سرکش لوگوں کے پاس فیصلہ کرائیں
وَ قَدْ أُمِرُوا أَنْ يَکْفُرُوا بِهِ وَ يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلاَلاً بَعِيداً( ۶۰ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ
جب کہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ طاغوت کا انکار کریں اور شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ انہیں گمراہی میں دور تک کھینچ کر لے جائے (۶۱) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ حکم خدا اور
اللَّهُ وَ إِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْکَ صُدُوداً( ۶۱ ) فَکَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ
اس کے رسول کی طرف آؤ تو تم منافقین کو دیکھو گے کہ وہ شدّت سے انکار کردیتے ہیں (۶۲) پس اس وقت کیا ہوگا جب ان پر ان کے اعمال کی بنا پر مصیبت نازل ہوگی
أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَاءُوکَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلاَّ إِحْسَاناً وَ تَوْفِيقاً( ۶۲ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ
اور وہ آپ کے پاس آکر خدا کی قسم کھائیں گے کہ ہمارا مقصد صرف نیکی کرنا اور اتحاد پیدا کرنا تھا (۶۳) یہی وہ لوگ ہیں جن کے دل کا حال خدا خوب جانتا ہے
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ عِظْهُمْ وَ قُلْ لَهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ قَوْلاً بَلِيغاً( ۶۳ ) وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ
لہذا آپ ان سے کنارہ کش رہیں انہیں نصیحت کریں اور ان کے دل پر اثر کرنے والی محل موقع کے مطابق بات کریں (۶۴) اور ہم نے کسی رسول کو بھی نہیں بھیجا ہے مگر صرف اس لئے کہ حکِم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے
لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّاباً رَحِيماً( ۶۴ ) فَلاَ وَ
اور کاش جب ان لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا تو آپ کے پاس آتے اور خود بھی اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے حق میں استغفار کرتا تو یہ خدا کو بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے (۶۵) پس آپ
رَبِّکَ لاَيُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَکِّمُوکَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لاَيَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجاً مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيماً( ۶۵ )
کے پروردگار کی قسم کہ یہ ہرگز صاحبِ ایمان نہ بن سکیں گے جب تک آپ کو اپنے اختلافات میں حکُم نہ بنائیں اور پھر جب آپ فیصلہ کردیں تو اپنے دل میں کسی طرح کی تنگی کا احساس نہ کریں اور آپ کے فیصلہ کے سامنے سراپا تسلیم ہوجائیں
وَ لَوْ أَنَّا کَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِنْ دِيَارِکُمْ مَا فَعَلُوهُ إِلاَّ قَلِيلٌ مِنْهُمْ وَ لَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا
(۶۶) اور اگر ہم ان منافقین پر فرض کردیتے کہ اپنے کو قتل کر ڈالیں یا گھر چھوڑ کر نکل جائیں تو چند افراد کے علاوہ کوئی عمل نہ کرتا حالانکہ اگر یہ اس نصیحت پر عمل کرتے
يُوعَظُونَ بِهِ لَکَانَ خَيْراً لَهُمْ وَ أَشَدَّ تَثْبِيتاً( ۶۶ ) وَ إِذاً لَآتَيْنَاهُمْ مِنْ لَدُنَّا أَجْراً عَظِيماً( ۶۷ ) وَ لَهَدَيْنَاهُمْ
تو ان کے حق میں بہتر ہی ہوتا اور ان کو زیادہ ثبات حاصل ہوتا (۶۷) اور ہم انہیں اپنی طرف سے اجر عظیم بھی عطا کرتے (۶۸) اور انہیں سیدھے
صِرَاطاً مُسْتَقِيماً( ۶۸ ) وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ الرَّسُولَ فَأُولٰئِکَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَ الصِّدِّيقِينَ
راستہ کی ہدایت بھی کردیتے (۶۹) اورجوبھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کےساتھ رہےگا جن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ہیں انبیائً صدیقین,
وَ الشُّهَدَاءِ وَ الصَّالِحِينَ وَ حَسُنَ أُولٰئِکَ رَفِيقاً( ۶۹ ) ذٰلِکَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ وَ کَفَى بِاللَّهِ عَلِيماً( ۷۰ ) يَا أَيُّهَا
شہدائ اور صالحین اور یہی بہترین رفقائ ہیں (۷۰) یہ اللہ کی طرف سے فضل و کرم ہے اور خدا ہر ایک کے حالات کے علم کے لئے کافی ہے (۷۱) ایمان
الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَکُمْ فَانْفِرُوا ثُبَاتٍ أَوِ انْفِرُوا جَمِيعاً( ۷۱ ) وَ إِنَّ مِنْکُمْ لَمَنْ لَيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَابَتْکُمْ مُصِيبَةٌ
والو اپنے تحفظ کا سامان سنبھال لو اور جماعت جماعت یا اکٹھا جیسا موقع ہو سب نکل پڑو (۷۲) تم میں ایسے لوگ بھی گھس گئے ہیں جو لوگوں کو روکیں گے اور اگر تم پر کوئی مصیبت آگئی
قَالَ قَدْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَکُنْ مَعَهُمْ شَهِيداً( ۷۲ ) وَ لَئِنْ أَصَابَکُمْ فَضْلٌ مِنَ اللَّهِ لَيَقُولَنَّ کَأَنْ لَمْ تَکُنْ
تو کہیں گے کہ خد انے ہم پر احسان کیا کہ ہم ان کے ساتھ حاضر نہیں تھے (۷۳) اور اگر تمہیں خدائی فضل و کرم مل گیا تو اس طرح جیسے تمہارے ان کے درمیان
بَيْنَکُمْ وَ بَيْنَهُ مَوَدَّةٌ يَا لَيْتَنِي کُنْتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً( ۷۳ ) فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ
کبھی دوستی ہی نہیں تھی کہنے لگیں گے کہ کاش ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے اور کامیابی کی عظیم منزل پر فائز ہوجاتے (۷۴) اب ضرورت ہے کہ راہ خدا میں وہ لوگ جہاد کریں جو زندگانی
الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ وَ مَنْ يُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْراً عَظِيماً( ۷۴ )
دنیا کو آخرت کے عوض بیچ ڈالتے ہیں اور جو بھی راہ خدا میں جہاد کرے گا وہ قتل ہوجائے یا غالب آجائے دونوں صورتوں میں ہم اسے اجر عظیم عطا کریں گے
وَ مَا لَکُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا
(۷۵) اور آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان کمزور مردوں, عورتوں اور بچوں کے لئے جہاد نہیں کرتے ہو جنہیں کمزور بناکر رکھا گیا ہے اور جو برابر دعا کرتے ہیں کہ خدایا
أَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَ اجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ وَلِيّاً وَ اجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ نَصِيراً( ۷۵ ) الَّذِينَ
میں اس قریہ سے نجات دے دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لئے کوئی سرپرست اور اپنی طرف سے مددگار قرار دے دے (۷۶) ایمان والے
آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ إِنَّ کَيْدَ
ہمیشہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ ہمیشہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں لہذا تم شیطان کے ساتھیوں سے جہاد کرو بیشک
الشَّيْطَانِ کَانَ ضَعِيفاً( ۷۶ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ کُفُّوا أَيْدِيَکُمْ وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ فَلَمَّا کُتِبَ
شیطان کا مکر بہت کمزور ہوتا ہے (۷۷) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم کرو, زکاتاۃ ادا کرو(تو بے چین ہوگئے) اور جب
عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ کَخَشْيَةِ اللَّهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَ قَالُوا رَبَّنَا لِمَ کَتَبْتَ عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْ
جہاد واجب کردیا گیا تو ایک گروہ لوگوں(دشمنوں) سے اس قدر ڈرتا تھا جیسے خدا سے ڈرتا ہو یا اس سے بھی کچھ زیادہ اور یہ کہتے ہیں کہ خدایا اتنی جلدی کیوں جہاد واجب کردیا کاش
لاَ أَخَّرْتَنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى وَ لاَ تُظْلَمُونَ فَتِيلاً( ۷۷ ) أَيْنَمَا
تھوڑی مدت تک اور ٹال دیاجاتا پیغمبرآپ کہہ دیجئے کہ دنیا کا سرمایہ بہت تھوڑا ہے اور آخرت صاحبانِ تقوٰی کے لئے بہترین جگہ ہے اور تم پر دھاگہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا (۷۸) تم جہاں بھی
تَکُونُوا يُدْرِکْکُمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ کُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا هٰذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ
رہو گے موت تمہیں پالے گی چاہے مستحکم قلعوں میں کیوں نہ بند ہوجاؤ- ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اچھے حالات پیدا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور مصیبت
سَيِّئَةٌ يَقُولُوا هٰذِهِ مِنْ عِنْدِکَ قُلْ کُلٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ فَمَا لِهٰؤُلاَءِ الْقَوْمِ لاَ يَکَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثاً( ۷۸ ) مَا أَصَابَکَ
آتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ آپ کی طرف سے ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ سب خدا کی طرف سے ہے پھر آخر اس قوم کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ کوئی بات سمجھتی ہی نہیں ہے (۷۹) تم تک جو
مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَ مَا أَصَابَکَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِکَ وَ أَرْسَلْنَاکَ لِلنَّاسِ رَسُولاً وَ کَفَى بِاللَّهِ شَهِيداً( ۷۹ )
بھی اچھائی اور کامیابی پہنچی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو بھی برائی پہنچی ہے وہ خود تمہاری طرف سے ہے اور اے پیغمبرہم نے آپ کو لوگوں کے لئے رسول بنایا ہے اورخدا گواہی کے لئے کافی ہے
مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَ مَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاکَ عَلَيْهِمْ حَفِيظاً( ۸۰ ) وَ يَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُوا مِنْ
(۸۰) جو رسول کی اطاعت کرے گا اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جو منہ موڑ لے گا تو ہم نے آپ کو اس کا ذمہ دار بناکر نہیں بھیجا ہے (۸۱) اور یہ لوگ پہلے اطاعت کی بات کرتے ہیں- پھر جب آپ کے پاس سے باہر نکلتے ہیں
عِنْدِکَ بَيَّتَ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ غَيْرَ الَّذِي تَقُولُ وَ اللَّهُ يَکْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ تَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ وَ کَفَى
تو ایک گروہ اپنے قول کے خلاف تدبیریں کرتا ہے اور خدا ان کی ان باتوں کو لکھ رہا ہے- آپ ان سے اعراض کریں اور خدا پر بھروسہ کریں اور خدا اس ذمہ داری
بِاللَّهِ وَکِيلاً( ۸۱ ) أَ فَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ لَوْ کَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلاَفاً کَثِيراً( ۸۲ ) وَ إِذَا
کے لئے کافی ہے (۸۲) کیا یہ لوگ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے ہیں کہ اگر وہ غیر خدا کی طرف سے ہوتا تو اس میں بڑا اختلاف ہوتا (۸۳) اور جب
جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَ لَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَ إِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ
ان کے پاس امن یا خوف کی خبر آتی ہے تو فورا نشر کردیتے ہیں حالانکہ اگر رسول اور صاحبانِ امر کی طرف پلٹا دیتے تو ان سے استفادہ کرنے والے حقیقت حال کا علم پیدا کرلیتے
يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ لاَتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَانَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۸۳ ) فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لاَ
اور اگر تم لوگوں پر خدا کا فضل اور ا سکی رحمت نہ ہوتی تو چند افراد کے علاوہ سب شیطان کا اتباع کرلیتے (۸۴) اب آپ راہ خدا میں جہاد کریں
تُکَلَّفُ إِلاَّ نَفْسَکَ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَکُفَّ بَأْسَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ اللَّهُ أَشَدُّ بَأْساً وَأَشَدُّ تَنْکِيلاً( ۸۴ )
اور آپ اپنے نفس کے علاوہ دوسروں کے مکلف نہیں ہیں اور مومنین کو جہاد پر آمادہ کریں- عنقریب خدا کفار کے شر کو روک دے گا اور اللہ انتہائی طاقت والا اور سخت سزا دینے والا ہے
مَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَکُنْ لَهُ نَصِيبٌ مِنْهَا وَ مَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَکُنْ لَهُ کِفْلٌ مِنْهَا وَ کَانَ اللَّهُ عَلَى
(۸۵) جو شخص اچھی سفارش کرے گا اسے اس کا حصہ ّملے گااور جو اِری سفارش کرے گا اسے اس میں سے حصہّ ملے گا اور اللہ ہر شے
کُلِّ شَيْءٍ مُقِيتاً( ۸۵ ) وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ حَسِيباً( ۸۶ )
پر اقتدار رکھنے والا ہے (۸۶) اور جب تم لوگوں کو کوئی تحفہ(سلام) پیش کیا جائے تو اس سے بہتر یا کم سے کم ویسا ہی واپس کرو کہ بیشک اللہ ہر شے کا حساب کرنے والا ہے
اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ لَيَجْمَعَنَّکُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لاَ رَيْبَ فِيهِ وَ مَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ حَدِيثاً( ۸۷ ) فَمَا لَکُمْ فِي
(۸۷) اللہ وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے- وہ تم سب کو روزِ قیامت جمع کرے گا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ سے زیادہ سچی بات کون کرنے والا ہے (۸۸) آخر تمہیں کیا ہوگیا
الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَ اللَّهُ أَرْکَسَهُمْ بِمَا کَسَبُوا أَ تُرِيدُونَ أَنْ تَهْدُوا مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ
ہے کہ منافقین کے بارے میں دو گروہ ہوگئے ہو جب کہ اللہ نے ان کے اعمال کی بنا پر انہیں اُلٹ دیا ہے کیا تم اسے ہدایت دینا چاہتے ہو خدا نے جسے گمراہی پر چھوڑ دیا ہے- حالانکہ جسے خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے تم کوئی
سَبِيلاً( ۸۸ ) وَدُّوا لَوْ تَکْفُرُونَ کَمَا کَفَرُوا فَتَکُونُونَ سَوَاءً فَلاَ تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِيَاءَ حَتَّى يُهَاجِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
راستہ نہیں نکال سکتے (۸۹) یہ منافقین چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح کافر ہوجاؤ اور سب برابر ہوجائیں تو خبردار تم انہیں اپنا دوست نہ بنانا جب تک راہ خدا میں ہجرت نہ کریں
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوهُمْ وَ اقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَ لاَ تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۸۹ ) إِلاَّ الَّذِينَ يَصِلُونَ
پھر یہ انحراف کریں تو انہیں گرفتار کرلو اور جہاں پا جاؤ قتل کردو اور خبر دار ان میں سے کسی کو اپنا دوست اور مددگار نہ بنانا (۹۰) علاوہ ان کے جو کسی ایسی
إِلَى قَوْمٍ بَيْنَکُمْ وَ بَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ أَوْ جَاءُوکُمْ حَصِرَتْ صُدُورُهُمْ أَنْ يُقَاتِلُوکُمْ أَوْ يُقَاتِلُوا قَوْمَهُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ
قوم سے مل جائیں جن کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو یا وہ تمہارے پاس دل تنگ ہوکر آجائیں کہ نہ تم سے جنگ کریں گے اور نہ اپنی قوم سے- اور اگر خدا چاہتا تو
لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْکُمْ فَلَقَاتَلُوکُمْ فَإِنِ اعْتَزَلُوکُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوکُمْ وَأَلْقَوْا إِلَيْکُمُ السَّلَمَ فَمَا جَعَلَ اللَّهُ لَکُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلاً( ۹۰ )
ان کو تمہارے اوپر مسلّط کردیتا اور وہ تم سے بھی جنگ کرتے لہذا اگر تم سے الگ رہیں اور جنگ نہ کریں اور صلح کا پیغام دیں تو خدا نے تمہارے لئے ان کے اوپر کوئی راہ نہیں قرار دی ہے
سَتَجِدُونَ آخَرِينَ يُرِيدُونَ أَنْ يَأْمَنُوکُمْ وَ يَأْمَنُوا قَوْمَهُمْ کُلَّ مَا رُدُّوا إِلَى الْفِتْنَةِ أُرْکِسُوا فِيهَا فَإِنْ لَمْ يَعْتَزِلُوکُمْ وَ يُلْقُوا
(۹۱) عنقریب تم ایک اور جماعت کو پاؤ گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی محفوظ رہیں اور اپنی قوم سے بھی- یہ جب بھی فتنہ کی طرف بلائے جاتے ہیں الٹے اس میں
إِلَيْکُمُ السَّلَمَ وَيَکُفُّوا أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأُولٰئِکُمْ جَعَلْنَا لَکُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَاناً مُبِيناً( ۹۱ )
اوندھے منہ گر پڑتے ہیں لہذا یہ اگر تم سے الگ نہ ہوں اور صلح کا پیغام نہ دیں اور ہاتھ نہ روکیں تو انہیں گرفتار کرلو اور جہاں پاؤ قتل کردو یہی وہ ہیں کہ جن پر تمہیں کھلا غلبہ عطا کیا گیا ہے
وَ مَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَقْتُلَ مُؤْمِناً إِلاَّ خَطَأً وَ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِناً خَطَأً فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَ دِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ
(۹۲) اور کسی مومن کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی مومن کو قتل کردے مگر غلطی سے اور جو غلطی سے قتل کردے اسے چاہئے کہ ایک غلام آزاد کرے اور مقتول کے وارثوں کو دیت دے
إِلاَّ أَنْ يَصَّدَّقُوا فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَ إِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَکُمْ وَ
مگر یہ کہ وہ معاف کردیں پھر اگر مقتول ایسی قوم سے ہے جو تمہاری دشمن ہے اور(اتفاق سے) خود مومن ہے تو صرف غلام آزاد کرنا ہوگا اور اگر ایسی قوم کا فرد ہے جس کا تم سے معاہدہ ہے
بَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ وَ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَةً مِنَ اللَّهِ وَ
تو اس کے اہل کو دیت دینا پڑے گی اور ایک مومن غلام آزاد کرنا ہوگا اور غلام نہ ملے تو دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا ہوں گے یہی اللہ کی طرف سے توبہ کا راستہ ہے اور اللہ سب کی نیتوں سے باخبر ہے اور
کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۹۲ ) وَ مَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِناً مُتَعَمِّداً فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِداً فِيهَا وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَ لَعَنَهُ
اپنے احکام میں صاحب حکمت بھی ہے (۹۳) اور جو بھی کسی مومن کو قصدا قتل کردے گا اس کی جزا جہّنم ہے- اسی میں ہمیشہ رہنا ہے اور اس پر خدا کا غضب بھی ہے اور خدا لعنت بھی کرتا ہے
وَ أَعَدَّ لَهُ عَذَاباً عَظِيماً( ۹۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَ لاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى
اور اس نے اس کے لئے عذابِ عظیم بھی مہیاّ کررکھا ہے (۹۴) ایمان والو جب تم راہ خدا میں جہاد کے لئے سفر کرو تو پہلے تحقیق کرلو اور خبردار جو
إِلَيْکُمُ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِناً تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللَّهِ مَغَانِمُ کَثِيرَةٌ کَذٰلِکَ کُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ
اسلام کی پیش کش کرے اس سے یہ نہ کہنا کہ تو مومن نہیں ہے کہ اس طرح تم زندگانی دنیا کا چند روزہ سرمایہ چاہتے ہو اور خدا کے پاس بکثرت فوائد پائے جاتے ہیں- آخر تم بھی تو پہلے ایسے ہی کافر تھے- خدا نے تم پر احسان کیا کہ تمہارے اسلام کو قبول کرلیا(اور دل چیرنے کی شرط نہیں لگائی)
عَلَيْکُمْ فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللَّهَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً( ۹۴ )
تو اب تم بھی اقدام سے پہلے تحقیق کرو کہ خدا تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
لاَ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَ الْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ
(۹۵) اندھے بیمار اور معذور افراد کے علاوہ گھر بیٹھ رہنے والے صاحبانِ ایمان ہرگز ان لوگوں کے برابر نہیں ہوسکتے جو راہ خدا میں اپنے جان و مال سے جہاد کرنے والے ہیں-
الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَ کُلاًّ وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى
اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر امتیاز عنایت کئے ہیں اور ہر ایک سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور مجاہدین کو
الْقَاعِدِينَ أَجْراً عَظِيماً( ۹۵ ) دَرَجَاتٍ مِنْهُ وَ مَغْفِرَةً وَ رَحْمَةً وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۹۶ ) إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ
بیٹھ رہنے والوں کے مقابلہ میں اجر عظیم عطا کیا ہے (۹۶) اس کی طرف سے درجات مغفرت اور رحمت ہے اور وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے
(۹۷) جن لوگوں کو
الْمَلاَئِکَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ کُنْتُمْ قَالُوا کُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ قَالُوا أَ لَمْ تَکُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةً
ملائکہ نے اس حال میں اٹھایا کہ وہ اپنے نفس پر ظلم کرنے والے تھے ان سے پوچھا کہ تم کس حال میں تھے- انہوں نے کہا کہ ہم زمین میں کمزور بنادئے گئے تھے. ملائکہ نے کہا کہ کیا زمین خدا وسیع نہیں تھی
فَتُهَاجِرُوا فِيهَا فَأُولٰئِکَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ سَاءَتْ مَصِيراً( ۹۷ ) إِلاَّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَاءِ وَ
کہ تم ہجرت کرجاتے- ان لوگوں کا ٹھکاناجہّنم ہے اور وہ بدترین منزل ہے (۹۸) علاوہ ان کمزور مردوں, عورتوں
الْوِلْدَانِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَ لاَ يَهْتَدُونَ سَبِيلاً( ۹۸ ) فَأُولٰئِکَ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَعْفُوَ عَنْهُمْ وَ کَانَ اللَّهُ عَفُوّاً
اور بچوں کے جن کے اختیار میں کوئی تدبیر نہ تھی اور وہ کوئی راستہ نہ نکال سکتے تھے (۹۹) یہی وہ لوگ ہیں جن کو عنقریب خدا معاف کردے گا کہ وہ بڑا معاف کرنے والا اور
غَفُوراً( ۹۹ ) وَ مَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَماً کَثِيراً وَ سَعَةً وَ مَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِراً إِلَى
بخشنے والا ہے (۱۰۰) اور جو بھی راہ خدا میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت سے ٹھکانے اور وسعت پائے گا اور جو اپنے گھر سے خدا و رسول کی طرف ہجرت
اللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِکْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۱۰۰ ) وَ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي
کے ارادہ سے نکلے گا اس کے بعد اسے موت بھی آجائے گی تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۱۰۱) اور جب تم زمین میں
الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاَةِ إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَکُمُ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنَّ الْکَافِرِينَ کَانُوا لَکُمْ
سفر کرو تو تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ اپنی نمازیں قصر کردو اگر تمہیں کفار کے حملہ کردینے کا خوف ہے کہ کفار تمہارے لئے
عَدُوّاً مُبِيناً( ۱۰۱ )
کھلے ہوئے دشمن ہیں
وَ إِذَا کُنْتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ الصَّلاَةَ فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَکَ وَ لْيَأْخُذُوا أَسْلِحَتَهُمْ فَإِذَا سَجَدُوا فَلْيَکُونُوا
(۱۰۲) اور جب آپ مجاہدین کے درمیان ہوں اور ان کے لئے نماز قائم کریں تو ان کی ایک جماعت آپ کے ساتھ نماز پڑھے اور اپنے اسلحہ ساتھ رکھے اس کے بعد جب یہ سجدہ کرچکیں تو
مِنْ وَرَائِکُمْ وَ لْتَأْتِ طَائِفَةٌ أُخْرَى لَمْ يُصَلُّوا فَلْيُصَلُّوا مَعَکَ وَ لْيَأْخُذُوا حِذْرَهُمْ وَ أَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوْ
یہ پشت پناہ بن جائیں اور دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی ہے وہ آکر شریمَ نماز ہوجائے اور اپنے اسلحہ اور بچاؤ کے سامان اپنے ساتھ رکھے- کفار کی خواہش یہی ہے کہ
تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِکُمْ وَ أَمْتِعَتِکُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْکُمْ مَيْلَةً وَاحِدَةً وَ لاَ جُنَاحَ عَلَيْکُمْ إِنْ کَانَ بِکُمْ أَذًى مِنْ
تم اپنے سازو سامان اور اسلحہ سے غافل ہوجاؤ تو یہ یکبارگی حملہ کردیں ہاں اگر بارش یا بیماری کی وجہ سے اسلحہ نہ اٹھاسکتے ہو تو کوئی حرج نہیں ہے کہ
مَطَرٍ أَوْ کُنْتُمْ مَرْضَى أَنْ تَضَعُوا أَسْلِحَتَکُمْ وَ خُذُوا حِذْرَکُمْ إِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْکَافِرِينَ عَذَاباً مُهِيناً( ۱۰۲ ) فَإِذَا
اسلحہ رکھ دو لیکن بچاؤ کا سامان ساتھ رکھو- اللہ نے کفر کرنے والوں کے لئے رسوا کن عذاب مہیّا کررکھا ہے (۱۰۳) اس کے
قَضَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَاذْکُرُوا اللَّهَ قِيَاماً وَ قُعُوداً وَ عَلَى جُنُوبِکُمْ فَإِذَا اطْمَأْنَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلاَةَ إِنَّ الصَّلاَةَ کَانَتْ
بعد جب یہ نماز تمام ہوجائے تو کھڑے, بیٹھے, لیٹے ہمیشہ خدا کو یاد کرتے رہو اور جب اطمینان حاصل ہوجائے تو باقاعدہ نماز قائم کرو کہ نماز
عَلَى الْمُؤْمِنِينَ کِتَاباً مَوْقُوتاً( ۱۰۳ ) وَ لاَ تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَکُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ کَمَا تَأْلَمُونَ وَ
صاحبانِ ایمان کے لئے ایک وقت معین کے ساتھ فریضہ ہے (۱۰۴) اور خبردار دشمنوں کا پیچھا کرنے میں سستی سے کام نہ لینا کہ اگر تمہیں کوئی بھی رنج پہنچتا ہے تو تمہاری طرح کفار کو بھی تکلیف پہنچتی ہے اور
تَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لاَ يَرْجُونَ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۱۰۴ ) إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْکُمَ بَيْنَ
تم اللہ سے وہ امیدیں رکھتے ہو جو انہیں حاصل نہیں ہیں اور اللہ ہر ایک کی نیت کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۱۰۵) ہم نے آپ کی طرف یہ برحق کتاب نازل کی ہے کہ
النَّاسِ بِمَا أَرَاکَ اللَّهُ وَ لاَ تَکُنْ لِلْخَائِنِينَ خَصِيماً( ۱۰۵ )
لوگوں کے درمیان حکم خدا کے مطابق فیصلہ کریں اور خیانت کاروں کے طرفدار نہ بنیں
وَ اسْتَغْفِرِ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ غَفُوراً رَحِيماً( ۱۰۶ ) وَ لاَ تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَنْ
(۱۰۶) اور اللہ سے استغفار کیجئے کہ اللہ بڑا غفور و رحیم ہے (۱۰۷) اور خبردار جو لوگ خود اپنے نفس سے خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے دفاع نہ کیجئے گا کہ خدا
کَانَ خَوَّاناً أَثِيماً( ۱۰۷ ) يَسْتَخْفُونَ مِنَ النَّاسِ وَ لاَ يَسْتَخْفُونَ مِنَ اللَّهِ وَ هُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لاَ يَرْضَى
خیانت کار مجرموں کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے (۱۰۸) یہ لوگ انسانوں کی نظروں سے اپنے کو چھپاتے ہیں اور خدا سے نہیں چھپ سکتے ہیں جب کہ وہ اس وقت بھی ان کے ساتھ رہتا ہے جب وہ ناپسندیدہ
مِنَ الْقَوْلِ وَ کَانَ اللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطاً( ۱۰۸ ) هَا أَنْتُمْ هٰؤُلاَءِ جَادَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَمَنْ يُجَادِلُ اللَّهَ
باتوں کی سازش کرتے ہیں اور خدا ان کے تمام اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے (۱۰۹) ہوشیار اس وقت تم نے زندگانی دنیا میں ان کی طرف سے جھگڑا شروع بھی کردیا تو اب
عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمْ مَنْ يَکُونُ عَلَيْهِمْ وَکِيلاً( ۱۰۹ ) وَ مَنْ يَعْمَلْ سُوءاً أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ
روزِ قیامت ان کی طرف سے اللہ سے کون جھگڑا کرے گا اور کون ان کا وکیل اور طرفدار بنے گا (۱۱۰) اور جو بھی کسی کے ساتھ برائی کرے گا یا اپنے نفس پر ظلم کرے گا اس کے بعد استغفار کرے گا تو
اللَّهَ غَفُوراً رَحِيماً( ۱۱۰ ) وَ مَنْ يَکْسِبْ إِثْماً فَإِنَّمَا يَکْسِبُهُ عَلَى نَفْسِهِ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۱۱۱ ) وَ مَنْ
خدا کو غفور اور رحیم پائے گا (۱۱۱) اور جو قصدا گناہ کرتا ہے وہ اپنے ہی خلاف کرتا ہے اور خدا سب کا جاننے والا ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۱۱۲) اور جو
يَکْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْماً ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئاً فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَاناً وَ إِثْماً مُبِيناً( ۱۱۲ ) وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکَ وَ
شخص بھی کوئی غلطی یا گناہ کرکے دوسرے بے گناہ کے سر ڈال دیتا ہے وہ بہت بڑے بہتان اور کِھلے گناہ کا ذمہ دار ہوتا ہے (۱۱۳)اگرآپ پر فضل خدا اور
رَحْمَتُهُ لَهَمَّتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ أَنْ يُضِلُّوکَ وَ مَا يُضِلُّونَ إِلاَّ أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَضُرُّونَکَ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْکَ
رحمت پروردگار کا سایہ نہ ہوتا تو ان کی ایک جماعت نے آپ کوبہکانے کا ارادہ کرلیا تھا اور یہ اپنے علاوہ کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے اور آپ کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاسکتے اور اللہ نے آپ پر
الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ عَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ وَ کَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکَ عَظِيماً( ۱۱۳ )
کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور آپ کو ان تمام باتوں کا علم دے دیا ہے جن کا علم نہ تھا اور آپ پر خدا کا بہت بڑا فضل ہے
لاَ خَيْرَ فِي کَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلاَّ مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلاَحٍ بَيْنَ النَّاسِ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذٰلِکَ ابْتِغَاءَ
(۱۱۴) ان لوگوں کی اکثر راز کی باتوں میں کوئی خیر نہیں ہے مگر وہ شخص جو کسی صدقہ, کار خیر یا لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دے اور جو بھی یہ سارے
مَرْضَاةِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْراً عَظِيماً( ۱۱۴ ) وَ مَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَ يَتَّبِعْ غَيْرَ
کام رضائے الٰہی کی طلب میں انجام دے گا ہم اسے اجر عظیم عطا کریں گے (۱۱۵) اور جو شخص بھی ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد رسول سے اختلاف کرے گا اور مومنین کے
سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَ نُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَ سَاءَتْ مَصِيراً( ۱۱۵ ) إِنَّ اللَّهَ لاَ يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَکَ بِهِ وَ يَغْفِرُ
راستہ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے گا اسے ہم ادھر ہی پھیر دیں گے جدھر وہ پھر گیا ہے اور جہّنم میں جھونک دیں گے جو بدترین ٹھکانا ہے
(۱۱۶) خدا اس بات کو معاف نہیں کرسکتا کہ اس کا شریک قرار دیا جائے اور
مَا دُونَ ذٰلِکَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُشْرِکْ بِاللَّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيداً( ۱۱۶ ) إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلاَّ إِنَاثاً وَ
اس کے علاوہ جس کو چاہے بخش سکتا ہے اور جو خدا کا شریک قرار دے گا وہ گمراہی میں بہت دور تک چلا گیا ہے (۱۱۷) یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر بس عورتوں کی پرستش کرتے ہیں
إِنْ يَدْعُونَ إِلاَّ شَيْطَاناً مَرِيداً( ۱۱۷ ) لَعَنَهُ اللَّهُ وَ قَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِکَ نَصِيباً مَفْرُوضاً( ۱۱۸ ) وَ لَأُضِلَّنَّهُمْ
اور سرکش شیطان کو آواز دیتے ہیں (۱۱۸) جس پر خدا کی لعنت ہے اور اس نے خدا سے بھی کہہ دیا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصّہ ضرور لے لوں گا (۱۱۹) اور انہیں گمراہ کروں گا-
وَ لَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَ لَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّکُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَ لَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَ مَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيّاً مِنْ
امیدیں دلاؤں گا اور ایسے احکام دوں گا کہ وہ جانورں کے کان کاٹ ڈالیں گے پھر حکم دوں گا تو اللہ کی مقررہ خلقت کو تبدیل کردیں گے اور جو خد اکو چھوڑ کر شیطان کو
دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَاناً مُبِيناً( ۱۱۹ ) يَعِدُهُمْ وَ يُمَنِّيهِمْ وَ مَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلاَّ غُرُوراً( ۱۲۰ ) أُولٰئِکَ
اپنا ولی اور سرپرست بنائے گا وہ کھلے ہوئے خسارہ میں رہے گا (۱۲۰) شیطان ان سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے اور وہ جو بھی وعدہ کرتاہے وہ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے (۱۲۱) یہی وہ لوگ
مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ لاَ يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصاً( ۱۲۱ )
ہیں جن کا انجام جہّنم ہے اور وہ اس سے چھٹکارا نہیں پاسکتے ہیں
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً وَعْدَ اللَّهِ حَقّاً
(۱۲۲) اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم عنقریب انہیں ان جنتّوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے- یہ خدا کا برحق وعدہ ہے
وَ مَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلاً( ۱۲۲ ) لَيْسَ بِأَمَانِيِّکُمْ وَ لاَ أَمَانِيِّ أَهْلِ الْکِتَابِ مَنْ يَعْمَلْ سُوءاً يُجْزَ بِهِ وَ لاَ يَجِدْ
اور خدا سے زیادہ راست گو کون ہوسکتا ہے (۱۲۳) کوئی کام نہ تمہاری امیدوں سے بنے گا نہ اہلِ کتاب کی امیدوں سے- جو بھی اِرا کام کرے گا اس کی سزا بہرحال ملے گی
لَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۱۲۳ ) وَ مَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولٰئِکَ
اور خدا کے علاوہ اسے کوئی سرپرست اور مددگار بھی نہیں مل سکتا ہے (۱۲۴) اور جو بھی نیک کام کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان بھی ہو- ان سب کو
يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَ لاَ يُظْلَمُونَ نَقِيراً( ۱۲۴ ) وَ مَنْ أَحْسَنُ دِيناً مِمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ وَ اتَّبَعَ مِلَّةَ
جنّت میں داخل کیا جائے گا اور ان پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کیا جائے گا (۱۲۵) اور اس سے اچھا دیندار کون ہوسکتا ہے جو اپنا رخ خد اکی طرف رکھے اور نیک کردار بھی ہو اور ملّت
إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَ اتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلاً( ۱۲۵ ) وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ کَانَ اللَّهُ بِکُلِّ
ابراہیم علیہ السّلام کا اتباع کرے جو باطل سے کترانے والے تھے اور اللہ نے ابراہیم علیہ السّلام کو اپنا خلیل اور دوست بنایا ہے (۱۲۶) اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور اللہ ہر
شَيْءٍ مُحِيطاً( ۱۲۶ ) وَ يَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِيهِنَّ وَ مَا يُتْلَى عَلَيْکُمْ فِي الْکِتَابِ فِي يَتَامَى
شے پر احاطہ رکھنے والا ہے (۱۲۷) پیغمبر یہ لوگ آپ سے یتیم لڑکیوں کے بارے میں حکم خدا دریافت کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ان کے بارے میں خدا اجازت دیتا ہے اور جو کتاب میں تمہارے سامنے حکم بیان کیا جاتا ہے وہ ان یتیم
النِّسَاءِ اللاَّتِي لاَ تُؤْتُونَهُنَّ مَا کُتِبَ لَهُنَّ وَ تَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ وَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَ أَنْ تَقُومُوا
عورتوں کے بارے میں ہے جن کو تم ان کا حق میراث نہیں دیتے ہو اور چاہتے ہو کہ ان سے نکاح کرکے سارا مال روک لو اور ان کمزور بّچوں کے بارے میں ہے
لِلْيَتَامَى بِالْقِسْطِ وَ مَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ بِهِ عَلِيماً( ۱۲۷ )
کہ یتیموں کے بارے میں انصاف کے ساتھ قیام کرو اور جو بھی تم کارخیر کرو گے خدا اس کا بخوبی جاننے والا ہے
وَ إِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزاً أَوْ إِعْرَاضاً فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحاً وَ الصُّلْحُ خَيْرٌ وَ
(۱۲۸) اور اگر کوئی عورت شوہر سے حقوق ادا نہ کرنے یا اس کی کنارہ کشی سے طلاق کا خطرہ محسوس کرے تو دونوں کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ کسی طرح آپس میں صلح کرلیں کہ صلح میں بہتری ہے اور
أُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ وَ إِنْ تُحْسِنُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً( ۱۲۸ ) وَ لَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ
بخل تو ہر نفس کے ساتھ حاضر رہتا ہے اور اگر تم اچھا برتاؤ کرو گے اور زیادتی سے بچو گے تو خدا تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۱۲۹) اور تم کتنا ہی کیوں نہ چاہو
تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ فَلاَ تَمِيلُوا کُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا کَالْمُعَلَّقَةِ وَ إِنْ تُصْلِحُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ
عورتوں کےدرمیان مکمل انصاف نہیں کرسکتے ہو لیکن اب بالکل ایک طرف نہ جھک جاؤ کہ دوسری کومعلق چھوڑ دو اور اگر اصلاح کرلو اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ
غَفُوراً رَحِيماً( ۱۲۹ ) وَ إِنْ يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ کُلاًّ مِنْ سَعَتِهِ وَ کَانَ اللَّهُ وَاسِعاً حَکِيماً( ۱۳۰ ) وَ لِلَّهِ مَا فِي
بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۳۰) اور اگر دونوں الگ ہی ہونا چاہیں تو خدا دونوں کو اپنے خزانے کی وسعت سے غنی اور بے نیاز بنادے گا کہ اللہ صاحبِ وسعت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۱۳۱) اور اللہ کے لئے
السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ لَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ إِيَّاکُمْ أَنِ اتَّقُوا اللَّهَ وَ إِنْ تَکْفُرُوا
زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور ہم نے تم سے پہلے اہلِ کتاب کو اور اب تم کو یہ وصیت کی ہے کہ اللہ سے ڈرو اور اگر کفر اختیار کرو گے تو خدا کا کوئی نقصان نہیں ہے
فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ کَانَ اللَّهُ غَنِيّاً حَمِيداً( ۱۳۱ ) وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي
اس کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور وہ بے نیاز بھی ہے اور قابل حمدو ستائش بھی ہے (۱۳۲) اور اللہ کے لئے زمین و آسمان کی کل ملکیت ہے
الْأَرْضِ وَ کَفَى بِاللَّهِ وَکِيلاً( ۱۳۲ ) إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْکُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ وَ کَانَ اللَّهُ عَلَى ذٰلِکَ قَدِيراً( ۱۳۳ )
اور وہ سب کی نگرانی اور کفالت کے لئے کافی ہے (۱۳۳) وہ چاہے تو تم سب کو اٹھا لے جائے اور دوسروں لوگوں کو لے آئے اور وہ ہر شے پر قادر ہے
مَنْ کَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللَّهِ ثَوَابُ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ کَانَ اللَّهُ سَمِيعاً بَصِيراً( ۱۳۴ )
(۱۳۴) جو انسان دنیا کا ثواب اور بدلہ چاہتا ہے (اسے معلوم ہونا چاہئے) کہ خدا کے پاس دنیا اور آخرت دونوں کا انعام ہے اور وہ ہر ایک کا سننے والا اور دیکھنے والا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى أَنْفُسِکُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ إِنْ يَکُنْ غَنِيّاً
(۱۳۵) اے ایمان والو! عدل و انصاف کے ساتھ قیام کرو اور اللہ کے لئے گواہ بنو چاہے اپنی ذات یا اپنے والدین اور اقربا ہی کے خلاف کیوں نہ ہو- جس کے لئے گواہی دینا ہے وہ غنی ہو
أَوْ فَقِيراً فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلاَ تَتَّبِعُوا الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا وَ إِنْ تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً( ۱۳۵ )
یا فقیر اللہ دونوں کے لئے تم سے اولیٰ ہے لہذا خبردار خواہشات کا اتباع نہ کرنا تاکہ انصاف کرسکو اور اگر توڑ مروڑ سے کام لیا یا بالکل کنارہ کشی کرلی تو یاد رکھو کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ الْکِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَ الْکِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَ
(۱۳۶) ایمان والو! اللہ ً رسول اور وہ کتاب جو رسول پر نازل ہوئی ہے اور وہ کتاب جو اس سے پہلے نازل ہوچکی ہے سب پر ایمان لے آؤ اور یاد رکھو کہ
مَنْ يَکْفُرْ بِاللَّهِ وَ مَلاَئِکَتِهِ وَ کُتُبِهِ وَ رُسُلِهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيداً( ۱۳۶ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ
جو خدا, ملائکہ, کتب سماویہ, رسول اور روزِ قیامت کا انکار کرے گا وہ یقینا گمراہی میں بہت دور نکل گیا ہے (۱۳۷) جو لوگ ایمان لائے اور پھر
کَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ کَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا کُفْراً لَمْ يَکُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَ لاَ لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلاً( ۱۳۷ ) بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ
کفر اختیار کرلیا پھر ایمان لے آئے اور پھر کافر ہوگئے اور پھر کفر میں شدید و مزید ہوگئے تو خدا ہرگز انہیں معاف نہیں کرسکتا اور نہ سیدھے راستے کی ہدایت دے سکتا ہے (۱۳۸) آپ ان منافقین کو دردناک
لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۳۸ ) الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْکَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَ يَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ
عذاب کی بشارت دے دیں (۱۳۹) جو لوگ مومنین کو چھوڑ کر کفار کو اپنا ولی اور سرپرست بناتے ہیں کیا یہ ان کے پاس عزّت تلاش کررہے ہیں جب کہ
جَمِيعاً( ۱۳۹ ) وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَيْکُمْ فِي الْکِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُکْفَرُ بِهَا وَ يُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلاَ تَقْعُدُوا مَعَهُمْ
ساری عزّت صرف اللہ کے لئے ہے (۱۴۰) اور اس نے کتاب میں یہ بات نازل کردی ہے کہ جب آیااُ الٰہی کے بارے میں یہ سنو کہ ان کا انکار اور استہزائ ہورہا ہے تو خبردار ان کے ساتھ ہرگز نہ بیٹھنا
حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّکُمْ إِذاً مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَ الْکَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعاً( ۱۴۰ )
جب تک وہ دوسری باتوں میں مصروف نہ ہوجائیں ورنہ تم ان ہی کے مثل ہوجاؤ گے خدا کفار اور منافقین سب کو جہّنم میں ایک ساتھ اکٹھا کرنے والا ہے
الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِکُمْ فَإِنْ کَانَ لَکُمْ فَتْحٌ مِنَ اللَّهِ قَالُوا أَ لَمْ نَکُنْ مَعَکُمْ وَ إِنْ کَانَ لِلْکَافِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوا أَ لَمْ
(۱۴۱) یہ منافقین تمہارے حالات کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ تمہیں خدا کی طرف سے فتح نصیب ہو تو کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے اور اگر کفاّر کو کوئی حصّہ مل جائے گا تو ان سے کہیں گے کہ کیا ہم
نَسْتَحْوِذْ عَلَيْکُمْ وَ نَمْنَعْکُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَاللَّهُ يَحْکُمُ بَيْنَکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ لَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْکَافِرِينَ عَلَى
تم پر غالب نہیں آگئے تھے اور تمہیں مومنین سے بچا نہیں لیا تھا تو اب خدا ہی قیامت کے دن تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور خدا کفاّر کے لئے
الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً( ۱۴۱ ) إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَ هُوَ خَادِعُهُمْ وَ إِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلاَةِ قَامُوا کُسَالَى
صاحبان ایمان کے خلاف کوئی راہ نہیں دے سکتا (۱۴۲) منافقین خدا کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اور خدا ان کو دھوکہ میں رکھنے والا ہے اور یہ نماز کے لئے اٹھتے بھی ہیں تو سستی کے ساتھ
يُرَاءُونَ النَّاسَ وَ لاَ يَذْکُرُونَ اللَّهَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۱۴۲ ) مُذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذٰلِکَ لاَ إِلَى هٰؤُلاَءِ وَ لاَ إِلَى هٰؤُلاَءِ وَ مَنْ
- لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں اور اللہ کو بہت کم یاد کرتے ہیں (۱۴۳) یہ کفر و اسلام کے درمیان حیران و سرگرداں ہیں نہ ان کی طرف ہیں اور نہ اُن کی طرف اور جس کو
يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ سَبِيلاً( ۱۴۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا الْکَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَ
خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے آپ کو کوئی راستہ نہ ملے گا (۱۴۴) ایمان والو خبردار مومنین کو چھوڑ کر کفاّر کو اپنا ولی اور سرپرست نہ بنانا کیا
تُرِيدُونَ أَنْ تَجْعَلُوا لِلَّهِ عَلَيْکُمْ سُلْطَاناً مُبِيناً( ۱۴۴ ) إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْکِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَ لَنْ تَجِدَ لَهُمْ
تم چاہتے ہو کہ اللہ کے لئے اپنے خلاف صریحی دلیل و حجت قرار دے لو (۱۴۵) بے شک منافقین جہّنم کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے اور آپ ان کے لئے کوئی
نَصِيراً( ۱۴۵ ) إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا وَ أَصْلَحُوا وَ اعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَ أَخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولٰئِکَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَ
مددگار نہ پائیں گے (۱۴۶) علاوہ ان لوگوں کے جو توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں اور خدا سے وابستہ ہوجائیں اور دین کو خالص اللہ کے لئے اختیار کریں تو یہ صاحبان ایمان کے ساتھ ہوں گے
سَوْفَ يُؤْتِ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْراً عَظِيماً( ۱۴۶ ) مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِکُمْ إِنْ شَکَرْتُمْ وَ آمَنْتُمْ وَ کَانَ اللَّهُ شَاکِراً
اور عنقریب اللہ ان صاحبان ایمان کو اجر عظیم عطا کرے گا (۱۴۷) خدا تم پر عذاب کرکے کیا کرے گا اگر تم اس کے شکر گزار اور صاحبِ ایمان بن جاؤ اور وہ تو ہر ایک کے شکریہ کا قبول کرنے والا اور ہر ایک کی نیت کا
عَلِيماً( ۱۴۷ )
جاننے والا ہے
لاَ يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَنْ ظُلِمَ وَ کَانَ اللَّهُ سَمِيعاً عَلِيماً( ۱۴۸ ) إِنْ تُبْدُوا خَيْراً أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ
(۱۴۸) اللہ مظلوم کے علاوہ کسی کی طرف سے بھی علی الاعلان اِرا کہنے کو پسند نہیں کرتا اور اللہ ہر بات کا سننے والا اور تمام حالات کا جاننے والا ہے
(۱۴۹) تم کسی خیر کا اظہار کرو یا اسے مخفی رکھو
تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ عَفُوّاً قَدِيراً( ۱۴۹ ) إِنَّ الَّذِينَ يَکْفُرُونَ بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ
یا کسی برائی سے درگزر کرو تو اللہ گناہوں کا معاف کرنے والا اور صاحبِ اختیار ہے (۱۵۰) بے شک جو لوگ اللہ اور رسول کا انکار کرتے ہیں اور خدا اور رسول کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں
وَ رُسُلِهِ وَ يَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَ نَکْفُرُ بِبَعْضٍ وَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذٰلِکَ سَبِيلاً( ۱۵۰ ) أُولٰئِکَ هُمُ
اور یہ کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لائیں گے اور بعض کا انکار کریں گے اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے درمیان سے کوئی نیا راستہ نکال لیں (۱۵۱) تو درحقیقت یہی
الْکَافِرُونَ حَقّاً وَ أَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِينَ عَذَاباً مُهِيناً( ۱۵۱ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ لَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ
لوگ کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے بڑا رسوا کن عذاب مہّیا کررکھا ہے (۱۵۲) اور جو لوگ اللہ اور رسول پر ایمان لے آئے اور رسولوں کے درمیان تفرقہ نہیں پیدا کیا
أُولٰئِکَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۱۵۲ ) يَسْأَلُکَ أَهْلُ الْکِتَابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ کِتَاباً
خدا عنقریب انہیں ان کا اجر عطا کرے گا اور وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا ہے (۱۵۳) پیغمبر یہ اہل کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر آسمان سے کوئی کتاب نازل کردیجئے
مِنَ السَّمَاءِ فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَى أَکْبَرَ مِنْ ذٰلِکَ فَقَالُوا أَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ثُمَّ اتَّخَذُوا
تو انہوں نے موسٰی سے اس سے زیادہ سنگین سوال کیا تھا جب ان سے یہ کہا کہ ہمیں اللہ کو علی الاعلان دکھلا دیجئے تو ان کے ظلم کی بنا پر انہیں ایک بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا
الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذٰلِکَ وَ آتَيْنَا مُوسَى سُلْطَاناً مُبِيناً( ۱۵۳ ) وَ رَفَعْنَا فَوْقَهُمُ
پھر انہوں نے ہماری نشانیوں کے آجانے کے باوجود گوسالہ بنالیا تو ہم نے اس سے بھی درگزر کیا اور موسٰی علیہ السّلام کو کھلی ہوئی دلیل عطا کردی
(۱۵۴) اور ہم نے ان کے عہد کی خلاف ورزی کی بنا پر ان کے سروں پر
الطُّورَ بِمِيثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّداً وَ قُلْنَا لَهُمْ لاَ تَعْدُوا فِي السَّبْتِ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقاً غَلِيظاً( ۱۵۴ )
کوئہ طور کو بلند کردیا اور ان سے کہا کہ دروازہ سے سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور ان سے کہا کہ خبردار شنبہ کے معاملہ میں زیادتی نہ کرنا اور ان سے بڑا سخت عہد لے لیا
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ وَ کُفْرِهِمْ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ قَتْلِهِمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَ قَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللَّهُ عَلَيْهَا
(۱۵۵) پس ان کے عہد کو توڑ دینے ,آیات خدا کے انکار کرنے اور انبیائ کو ناحق قتل کر دینے اور یہ کہنے کی بنا پر کہ ہمارے دلوں پر فطرتا غلاف چڑھے ہوئے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ خدا نے ان کے کفر کی بنا پر ان کے دلوں پر مہر
بِکُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۱۵۵ ) وَ بِکُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَاناً عَظِيماً( ۱۵۶ ) وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا
لگادی ہے اور اب چند ایک کے علاوہ کوئی ایمان نہ لائے گا (۱۵۶) اور ان کے کفر اور مریم پر عظیم بہتان لگانے کی بنا پر (۱۵۷) اور یہ کہنے کی بنا پر کہ ہم نے
الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَ مَا قَتَلُوهُ وَ مَا صَلَبُوهُ وَ لٰکِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي
مسیح عیسٰی علیہ السّلام بن مریم رسول اللہ کو قتل کردیا ہے حالانکہ انہوں نے نہ انہیں قتل کیا ہے اور نہ سولی دی ہے بلکہ دوسرے کو ان کی شبہیہ بنا دیا گیا تھا اور جن لوگوں نے عیسٰی علیہ السّلام کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ
شَکٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلاَّ اتِّبَاعَ الظَّنِّ وَ مَا قَتَلُوهُ يَقِيناً( ۱۵۷ ) بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَ کَانَ اللَّهُ عَزِيزاً
سب منزل شک میں ہیں اور کسی کو گمان کی پیروی کے علاوہ کوئی علم نہیں ہے اور انہوں نے یقینا انہیں قتل نہیں کیا ہے (۱۵۸) بلکہ خدا نے اپنی طرف اٹھا لیا ہے اور خدا صاحبِ غلبہ اور
حَکِيماً( ۱۵۸ ) وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ إِلاَّ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَکُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً( ۱۵۹ )
صاحب حکمت بھی ہے (۱۵۹) اور کوئی اہل کتاب میں ایسا نہیں ہے جو اپنی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے اور قیامت کے دن عیسٰی علیہ السّلام اس کے گواہ ہوں گے
فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَ بِصَدِّهِمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ کَثِيراً( ۱۶۰ ) وَ أَخْذِهِمُ
(۱۶۰) پس ان یہودیوں کے ظلم کی بنا پر ہم نے جن پاکیزہ چیزوں کو حلال کر رکھا تھا ان پر حرام کردیا اور ان کے بہت سے لوگوں کو راہ خدا سے روکنے کی بنا پر(۱۶۱) اور سود لینے کی بنا پر
الرِّبَا وَ قَدْ نُهُوا عَنْهُ وَ أَکْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ أَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۶۱ ) لٰکِنِ
جس سے انہیں روکا گیا تھا اور ناجائز طریقہ سے لوگوں کا مال کھانے کی بنا پر اور ہم نے کافروں کے لئے بڑا دردناک عذاب مہّیا کیا ہے (۱۶۲) لیکن
الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَ الْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ وَ الْمُقِيمِينَ الصَّلاَةَ وَ
ان میں سے جو لوگ علم میں رسوخ رکھنے والے اور ایمان لانے والے ہیں وہ ان سب پر ایمان رکھتے ہیں جو تم پر نازل ہوا ہے یا تم سے پہلے نازل ہوچکا ہے اور بالخصوص
الْمُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَ الْمُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ أُولٰئِکَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْراً عَظِيماً( ۱۶۲ )
نماز قائم کرنے والے اور زکاتدینے والے اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں ہم عنقریب ان سب کو اجر عظیم عطا کریں گے
إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ کَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَ النَّبِيِّينَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ وَ
(۱۶۳) ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی نازل کی ہے جس طرح نوح علیہ السّلام اور ان کے بعد کے انبیائ کی طرف وحی کی تھی اور ابراہیم علیہ السّلام ,اسماعیل علیہ السّلام ,اسحاق علیہ السّلام ,
يَعْقُوبَ وَ الْأَسْبَاطِ وَ عِيسَى وَ أَيُّوبَ وَ يُونُسَ وَ هَارُونَ وَ سُلَيْمَانَ وَ آتَيْنَا دَاوُدَ زَبُوراً( ۱۶۳ ) وَ رُسُلاً قَدْ
یعقوب علیہ السّلام ,اسباط علیہ السّلام ,عیسٰی علیہ السّلام ,ایوبعلیہ السّلام , یونس علیہ السّلام ,ہارون علیہ السّلام اور سلیمان علیہ السّلام کی طرف وحی کی ہے اور داؤد علیہ السّلام کو زبور عطا کی ہے (۱۶۴) کچھ رسول ہیں جن
قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْکَ مِنْ قَبْلُ وَ رُسُلاً لَمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْکَ وَ کَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَکْلِيماً( ۱۶۴ ) رُسُلاً مُبَشِّرِينَ وَ
کے قصے ّہم آپ سے بیان کرچکے ہیں اور کچھ رسول ہیں جن کا تذکرہ ہم نے نہیں کیا ہے اور اللہ نے موسٰی علیہ السّلام سے باقاعدہ گفتگو کی ہے (۱۶۵) یہ سارے رسول بشارت دینے والے اور
مُنْذِرِينَ لِئَلاَّ يَکُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ وَ کَانَ اللَّهُ عَزِيزاً حَکِيماً( ۱۶۵ ) لٰکِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ بِمَا
ڈرانے والے اس لئے بھیجے گئے تاکہ رسولوں کے آنے کے بعد انسانوں کی حجت خدا پر قائم نہ ہونے پائے اور خدا سب پر غالب اور صاحب حکمت ہے
(۱۶۶) یہ مانیں یا نہ مانیں لیکن خدا
أَنْزَلَ إِلَيْکَ أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَ الْمَلاَئِکَةُ يَشْهَدُونَ وَ کَفَى بِاللَّهِ شَهِيداً( ۱۶۶ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ
نے جو کچھ آپ پر نازل کیا ہے وہ خود اس کی گواہی دیتا ہے کہ اس نے اسے اپنے علم سے نازل کیا ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں اور خدا خود بھی شہادت کے لئے کافی ہے (۱۶۷) بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور راہ خد ا سے منع کردیا
اللَّهِ قَدْ ضَلُّوا ضَلاَلاً بَعِيداً( ۱۶۷ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ ظَلَمُوا لَمْ يَکُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَ لاَ لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقاً( ۱۶۸ )
وہ گمراہی میں بہت دور تک چلے گئے ہیں (۱۶۸) اورجن لوگوں نے کفر اختیار کرنے کے بعد ظلم کیا ہے خدا انہیں ہرگز معاف نہیں کرسکتا اور نہ انہیں کسی راستہ کی ہدایت کرسکتا ہے
إِلاَّ طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيراً( ۱۶۹ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَکُمُ الرَّسُولُ
(۱۶۹) سوائے جہّنم کے راستے کے جہاں ان کو ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے اور یہ خدا کے لئے بہت آسان ہے (۱۷۰) اے انسانو!تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے
بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّکُمْ فَآمِنُوا خَيْراً لَکُمْ وَ إِنْ تَکْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۱۷۰ )
حق لے کر رسول آگیا ہے لہذا اس پر ایمان لے آؤ اسی میں تمہاری بھلائی ہے اور اگر تم نے کفر اختیار کیا تو یاد رکھو کہ زمین و آسمان کی کل کائنات خدا کے لئے ہے اور وہی علم والا بھی ہے اور حکمت والا بھی ہے
يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لاَ تَغْلُوا فِي دِينِکُمْ وَ لاَ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلاَّ الْحَقَّ إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللَّهِ وَ
(۱۷۱) اے اہل کتاب اپنے دین میں حد سے تجاوز نہ کرو اور خدا کے بارے میں حق کے علاوہ کچھ نہ کہو ---مسیح عیسٰی علیہ السّلام بن مریم صرف اللہ کے رسول
کَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحٌ مِنْهُ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ لاَ تَقُولُوا ثَلاَثَةٌ انْتَهُوا خَيْراً لَکُمْ إِنَّمَا اللَّهُ إِلٰهٌ وَاحِدٌ
اور اس کا کلمہ ہیں جسے مریم کی طرف القائ کیا گیا ہے اور وہ اس کی طرف سے ایک روح ہیں لہذا خدا اور مرسلین پر ایمان لے آؤ اور خبردار تین کا نام بھی نہ لو -اس سے باز آجاؤ کہ اسی میں بھلائی ہے -اللہ فقط خدائے واحد ہے
سُبْحَانَهُ أَنْ يَکُونَ لَهُ وَلَدٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ کَفَى بِاللَّهِ وَکِيلاً( ۱۷۱ ) لَنْ يَسْتَنْکِفَ
اور وہ اس بات سے منزہ ہے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو ,زمین و آسمان میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے اور وہ کفالت و وکالت کے لئے کافی ہے
(۱۷۲) نہ مسیح کو اس بات سے انکار ہے
الْمَسِيحُ أَنْ يَکُونَ عَبْداً لِلَّهِ وَ لاَ الْمَلاَئِکَةُ الْمُقَرَّبُونَ وَ مَنْ يَسْتَنْکِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَ يَسْتَکْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ
کہ وہ بندئہ خدا ہیں اور نہ ملائکہ مقربین کو اس کی بندگی سے کوئی انکار ہے اور جو بھی اس کی بندگی سے انکار و استکبار کرے گا تو اللہ سب کو اپنی بارگاہ میں
جَمِيعاً( ۱۷۲ ) فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَ أَمَّا الَّذِينَ
محشور کرے گا (۱۷۳) پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں مکمل اجر دے گا اور اپنے فضل و کرم سے اضافہ بھی کردے گا اور جن لوگوں نے
اسْتَنْکَفُوا وَ اسْتَکْبَرُوا فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَاباً أَلِيماً وَ لاَ يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۱۷۳ ) يَا أَيُّهَا
انکار اور تکّبرسے کام لیا ہے ان پر دردناک عذاب کرے گا اور انہیں خدا کے علاوہ نہ کوئی سرپرست ملے گا اور نہ مددگار (۱۷۴) اے انسانو !
النَّاسُ قَدْ جَاءَکُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْکُمْ نُوراً مُبِيناً( ۱۷۴ ) فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ اعْتَصَمُوا بِهِ
تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے برہان آچکا ہے اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور بھی نازل کردیا ہے (۱۷۵) پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس سے وابستہ ہوئے انہیں
فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِنْهُ وَ فَضْلٍ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطاً مُسْتَقِيماً( ۱۷۵ )
وہ اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرلے گا اور سیدھے راستہ کی ہدایت کردے گا
يَسْتَفْتُونَکَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِي الْکَلاَلَةِ إِنِ امْرُؤٌ هَلَکَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَ لَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَکَ وَ هُوَ
(۱۷۶) پیغمبر یہ لوگ آپ سے فتوٰی دریافت کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ کلالہ (بھائی بہن)کے بارے میں خدا خود یہ حکم بیان کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص مر جائے اور اس کی اولاد نہ ہو اور صرف بہن وارث ہو تو اسے ترکہ کا نصف ملے گا اور
يَرِثُهَا إِنْ لَمْ يَکُنْ لَهَا وَلَدٌ فَإِنْ کَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَکَ وَ إِنْ کَانُوا إِخْوَةً رِجَالاً وَ نِسَاءً فَلِلذَّکَرِ مِثْلُ
اسی طرح اگر بہن مر جائے اور اس کی اولاد نہ ہو تو بھائی اس کا وارث ہوگا -پھر اگر وارث دو بہنیں ہیں تو انہیں ترکہ کا دو تہائی ملے گا اور اگر بھائی بہن دونوں ہیں تو مرد کے لئے عورت کادَہرا
حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمْ أَنْ تَضِلُّوا وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۱۷۶ )
حصّہ ہوگا خدا یہ سب واضح کررہا ہے تاکہ تم بہکنے نہ پاؤ اور خدا ہر شے کا خوب جاننے والا ہے
( سورة المائدة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَکُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلاَّ مَا يُتْلَى عَلَيْکُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَ أَنْتُمْ حُرُمٌ
(۱) ایمان والو اپنے عہد و پیمان اور معاملات کی پابندی کرو تمہارے لئے تمام چوپائے حلال کردیئے گئے ہیں علاوہ ان کے جوتمہیں پڑھ کر سنائے جارہے ہیں. مگر حالاُ احرام میں شکار کو حلال مت سمجھ لینا
إِنَّ اللَّهَ يَحْکُمُ مَا يُرِيدُ( ۱ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُحِلُّوا شَعَائِرَ اللَّهِ وَ لاَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لاَ الْهَدْيَ وَ لاَ الْقَلاَئِدَ
بے شک اللہ جو چاہتا حکم دیتا ہے (۲) ایمان والو !خبردار خدا کی نشانیوں کی حرمت کو ضائع نہ کرنا اور نہ محترم مہینے. قربانی کے جانور اور جن جانوروں کے گلے میں پٹےّ باندھ دیئے گئے ہیں
وَ لاَ آمِّينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلاً مِنْ رَبِّهِمْ وَ رِضْوَاناً وَ إِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَ لاَ يَجْرِمَنَّکُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ أَنْ
اور جو لوگ خانہ خدا کا ارادہ کرنے والے ہیں اور فرض پروردگار اور رضائے الٰہی کے طلبگار ہیں ان کی حرمت کی خلاف ورزی کرنا اور جب احرام ختم ہوجائے تو شکار کرو اور خبردار کسی قوم کی عداوت فقط
صَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَ لاَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ
اس بات پر کہ اس نے تمہیں مسجدالحرام سے روک دیا ہے تمہیں ظلم پر آمادہ نہ کردے --نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور تعدّی پر آپس میں تعاون نہ کرنا اور
اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۲ )
اللہ سے ڈرتے رہنا کہ اس کا عذاب بہت سخت ہے
حُرِّمَتْ عَلَيْکُمُ الْمَيْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَ مَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوذَةُ وَ الْمُتَرَدِّيَةُ وَ
(۳) تمہارے اوپر حرام کردیا گیا ہے مردار -خون - سور کا گوشت اور جو جانور غیر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے اورمنخنقہ اور موقوذہً اور متردیہ اور
النَّطِيحَةُ وَ مَا أَکَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَکَّيْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ أَنْ تَسْتَقْسِمُوا بِالْأَزْلاَمِ ذٰلِکُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ
نطیحہ اور جس کو درندہ کھا جائے مگریہ کہ تم خود ذبح کرلو اور جو نصاب پر ذبح کیا جائے اور جس کی تیروں کے ذریعہ قرعہ اندازی کرو کہ یہ سب فسق ہے
يَئِسَ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ دِينِکُمْ فَلاَ تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِينَکُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْکُمْ نِعْمَتِي وَ
اور کفار تمہارے دین سے مایوس ہوگئے ہیں لہذا تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو -آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا ہے اور اپنی نعمتوں کو تمام کردیا ہے اور
رَضِيتُ لَکُمُ الْإِسْلاَمَ دِيناً فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳ ) يَسْأَلُونَکَ مَا ذَا
تمہارے لئے دین اسلام کو پسندیدہ بنادیا ہے لہذا جو شخص بھوک میں مجبور ہوجائے اور گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۴) پیغمبر یہ تم سے سوال کرتے ہیں
أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَکُمُ الطَّيِّبَاتُ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اللَّهُ فَکُلُوا مِمَّا
کہ ان کے لئے کیا حلال کیا گیا ہے تو کہہ دیجئے کہ تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال ہیں اور جو کچھ تم نے شکاری کتوں کو سکھا رکھا ہے اور خدائی تعلیم میں سے
أَمْسَکْنَ عَلَيْکُمْ وَ اذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۴ ) الْيَوْمَ أُحِلَّ لَکُمُ الطَّيِّبَاتُ وَ
کچھ ان کے حوالہ کر دیاہے تو جو کچھ وہ پکڑ کے لائیں اسے کھالو اور اس پر نام خدا ضرور لو اور اللہ سے ڈرو کہ وہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے (۵) آج تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئی ہیں اور
طَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ حِلٌّ لَکُمْ وَ طَعَامُکُمْ حِلٌّ لَهُمْ وَ الْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ الْمُحْصَنَاتُ مِنَ
اہلِ کتاب کا طعام بھی تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا طعام ان کے لئے حلال ہے اور اہلِ ایمان کی آزاد اور پاک دامن عورتیں یا ان کی آزاد عورتیں جن کو تم سے
الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَ لاَ مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ وَ مَنْ
پہلے کتاب دی گئی ہے تمہارے لئے حلال ہے بشرطیکہ تم ان کی اجرت دے دو پاکیزگی کے ساتھ -نہ کھّلم کھلاّ زنا کی اجرت کے طور پر اور نہ پوشیدہ طور پر دوستی کے انداز سے اور جو بھی ایمان سے
يَکْفُرْ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَ هُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۵ )
انکار کرے گا اس کے اعمال یقینا برباد ہوجائیں گے اور وہ آخرت میں گھاٹا اُٹھانے والوں میں ہوگا
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَکُمْ وَ أَيْدِيَکُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِکُمْ وَ
(۶) ایمان والو جب بھی نماز کے لئے اٹھو تو پہلے اپنے چہروں کو اور کہنیوں تک اپنے ہاتھوںکو دھوؤ اور اپنے سر اور
أَرْجُلَکُمْ إِلَى الْکَعْبَيْنِ وَ إِنْ کُنْتُمْ جُنُباً فَاطَّهَّرُوا وَ إِنْ کُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْکُمْ مِنَ
گٹّے تک پیروں کا مسح کرو اور اگر جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرو اور اگر مریض ہو یا سفر کے عالم میں ہو
الْغَائِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيداً طَيِّباً فَامْسَحُوا بِوُجُوهِکُمْ وَ أَيْدِيکُمْ مِنْهُ مَا يُرِيدُ اللَّهُ
یا پیخانہ وغیرہ نکل آیا ہے یا عورتوں کو باہم لمس کیاہے اور پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو -اس طرح کہ اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کرلو کہ خدا تمہارے لئے کسی طرح کی
لِيَجْعَلَ عَلَيْکُمْ مِنْ حَرَجٍ وَ لٰکِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَکُمْ وَ لِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۶ ) وَ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
زحمت نہیں چاہتا. بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک و پاکیزہ بنا دے اور تم پر اپنی نعمت کو تمام کردے شاید تم اس طرح اس کے شکر گزار بندے بن جاؤ
(۷) اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت
عَلَيْکُمْ وَ مِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَکُمْ بِهِ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۷ ) يَا أَيُّهَا
اور اس کے اس عہد کو یاد کرو جو اس نے تم سے لیاہے جب تم نے یہ کہاکہ ہم نے سن لیا اور اطاعت کی اور خبردار اللہ سے ڈرتے رہو کہ اللہ دل کے رازوں کا بھی جاننے والا ہے (۸) ایمان
الَّذِينَ آمَنُوا کُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَ لاَ يَجْرِمَنَّکُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلاَّ تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى
والو خدا کے لئے قیام کرنے والے اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بنو اور خبردار کسی قوم کی عداوت تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کردے کہ انصاف کو ترک کردو -انصاف کرو کہ یہی
وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۸ ) وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ أَجْرٌ عَظِيمٌ( ۹ )
تقوٰی سے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۹) اللہ نے صاحبان ایمان اور عمل صالح والوں سے وعدہ کیا ہے کہ ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ( ۱۰ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ إِذْ
(۱۰) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیات کی تکذیب کی وہ سب کے سب جہّنمی ہیں (۱۱) ایمان والو! اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ جب
هَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْکُمْ أَيْدِيَهُمْ فَکَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْکُمْ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۱ )
ایک قوم نے تمہاری طرف ہاتھ بڑھانے کا ارادہ کیاتو خدا نے ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے روک دیا اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ صاحبان ایمان اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں
وَ لَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيباً وَ قَالَ اللَّهُ إِنِّي مَعَکُمْ لَئِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلاَةَ وَ
(۱۲) اور بے شک اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان میں سے بارہ نقیب بھیجے اور خدا نے یہ بھی کہہ دیاکہ ہم تمہارے ساتھ ہیں اگر تم نے نماز قائم کی
آتَيْتُمُ الزَّکَاةَ وَ آمَنْتُمْ بِرُسُلِي وَ عَزَّرْتُمُوهُمْ وَ أَقْرَضْتُمُ اللَّهَ قَرْضاً حَسَناً لَأُکَفِّرَنَّ عَنْکُمْ سَيِّئَاتِکُمْ وَ لَأُدْخِلَنَّکُمْ
اور زکات ادا کی اور ہمارے رسولوں پر ایمان لے آئے اور ان کی مدد کی اور خدا کی راہ میں قرض حسنہ دیاتو ہم یقینا تمہاری برائیوں سے درگزر کریں گے اور تمہیں ان
جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ فَمَنْ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ( ۱۲ ) فَبِمَا نَقْضِهِمْ
باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی -پھر جو اس کے بعد کفر کرے گا تو وہ بہت اِرے راستہ کی طرف بہک گیا ہے (۱۳) پھر ان کی عہد شکنی کی
مِيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ نَسُوا حَظّاً مِمَّا ذُکِّرُوا بِهِ وَ لاَ تَزَالُ تَطَّلِعُ
بنا پر ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت بنا دیا وہ ہمارے کلمات کو ان کی جگہ سے ہٹا دیتے ہیں اور انہوں نے ہماری یاددہانی کا اکثر حصّہ فراموش کردیا ہے اور تم ان کی خیانتوں پر برابر مطلع
عَلَى خَائِنَةٍ مِنْهُمْ إِلاَّ قَلِيلاً مِنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( ۱۳ )
ہوتے رہوگے علاوہ چند افراد کے لہذا ان سے درگزر کرو اور ان کی طرف سے کنارہ کشی کرو کہ اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
وَ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَى أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظّاً مِمَّا ذُکِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَاءَ إِلَى
(۱۴) اور جن لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نصرانی ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا اور انہوں نے بھی ہماری نصیحت (انجیل)کے ایک حصّہ کو فراموش کردیا تو ہم نے بطور سزا ان کے درمیان عداوت اور بغض کو
يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَ سَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ اللَّهُ بِمَا کَانُوا يَصْنَعُونَ( ۱۴ ) يَا أَهْلَ الْکِتَابِ قَدْ جَاءَکُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَکُمْ کَثِيراً
قیامت تک کے لئے راستہ دے دیا اور عنقریب خدا انہیں ان باتوں سے باخبر کرے گا جو وہ انجام دے رہے تھے (۱۵) اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا رسول آچکا ہے جو اُن میں سے بہت سی باتوں کی وضاحت کررہا
مِمَّا کُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْکِتَابِ وَ يَعْفُو عَنْ کَثِيرٍ قَدْ جَاءَکُمْ مِنَ اللَّهِ نُورٌ وَ کِتَابٌ مُبِينٌ( ۱۵ ) يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ
ہے جن کو تم کتاب خدا میں سے چھاَپا رہے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر بھی کرتا ہے تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آچکی ہے (۱۶) جس کے ذریعہ خدا اپنی
اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلاَمِ وَ يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۱۶ ) لَقَدْ
خوشنودی کا اتباع کرنے والوں کو سلامتی کے راستوں کی ہدایت کرتا ہے اور انہیں تاریکیوں سے نکال کر اپنے حکم سے نور کی طرف لے آتا ہے اور انہیں صراط مستقیم کی ہدایت کرتا ہے (۱۷) یقینا
کَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَنْ يَمْلِکُ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً إِنْ أَرَادَ أَنْ يُهْلِکَ الْمَسِيحَ ابْنَ
وہ لوگ کافر ہیں جن کا کہنا یہ ہے کہ مسیح علیہ السّلام ابن مریم ہی اللہ ہیں -پیغمبر آپ ان سے کہئے کہ پھر خدا کے مقابلہ میں کون کسی امر کا صاحبِ اختیار ہوگا اگر وہ مسیح علیہ السّلام
مَرْيَمَ وَ أُمَّهُ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً وَ لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَ اللَّهُ عَلَى
بن مریم اور ان کی ماں اور سارے اہل زمین کو مار ڈالنا چاہے اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی کل حکومت ہے -وہ جسے بھی چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ
کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۷ )
ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ قَالَتِ الْيَهُودُ وَ النَّصَارَى نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَ أَحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُکُمْ بِذُنُوبِکُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ مِمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ
(۱۸) اور یہودیوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ہم اللہ کے فرزند اور اس کے دوست ہیں تو پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ پھر خدا تم پر تمہارے گناہوں کی بنا پر عذاب کیوںکرتا ہے بلکہ تم اس کی مخلوقات میں سے بشر ہو
لِمَنْ يَشَاءُ وَ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ( ۱۸ ) يَا أَهْلَ
اور وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور اس کے لئے زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی کل کائنات ہے اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے (۱۹) اے اہلِ
الْکِتَابِ قَدْ جَاءَکُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَکُمْ عَلَى فَتْرَةٍ مِنَ الرُّسُلِ أَنْ تَقُولُوا مَا جَاءَنَا مِنْ بَشِيرٍ وَ لاَ نَذِيرٍ فَقَدْ
کتاب تمہارے پاس رسولوں کے ایک وقفہ کے بعد ہمارا یہ رسول آیا ہے کہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی بشیر و نذیر نہیں آیا تھا تو لو
جَاءَکُمْ بَشِيرٌ وَ نَذِيرٌ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۹ ) وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
یہ بشیر ونذیرآگیا ہے اور خدا ہر شے پر قادر ہے (۲۰) اور اس وقت کو یاد کرو جب موسٰی نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو
عَلَيْکُمْ إِذْ جَعَلَ فِيکُمْ أَنْبِيَاءَ وَ جَعَلَکُمْ مُلُوکاً وَ آتَاکُمْ مَا لَمْ يُؤْتِ أَحَداً مِنَ الْعَالَمِينَ( ۲۰ ) يَا قَوْمِ ادْخُلُوا
جب اس نے تم میں انبیائ قرار دئیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ سب کچھ دے دیا جو عالمین میں کسی کو نہیں دیا تھا (۲۱) اور اے قوم اس ارض مقدس میں داخل
الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي کَتَبَ اللَّهُ لَکُمْ وَ لاَ تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِکُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ( ۲۱ ) قَالُوا يَا مُوسَى إِنَّ فِيهَا
ہوجاؤ جسے اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے اور میدان سے اُلٹے پاؤں نہ پلٹ جاؤ کہ اُلٹے خسارہ والوں میں سے ہوجاؤ گے (۲۲) ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیہ السّلام وہاں تو
قَوْماً جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَنْ نَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا دَاخِلُونَ( ۲۲ ) قَالَ رَجُلاَنِ مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ
جابروں کی قوم آباد ہے اور ہم اس وقت تک داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں پھر اگر وہ نکل گئے تو ہم یقینا داخل ہوجائیں گے
(۲۳) مگر دو انسان جنہیں
أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَإِذَادَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّکُمْ غَالِبُونَ وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَکَّلُوا إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۲۳ )
خدا کا خوف تھا اور ان پر خدا نے فضل و کرم کیا تھا انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے سے داخل ہوجاؤ -اگر تم دروازے میں داخل ہوگئے تو یقینا غالب آجاؤ گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم صاحبانِ ایمان ہو
قَالُوا يَا مُوسَى إِنَّا لَنْ نَدْخُلَهَا أَبَداً مَا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّکَ فَقَاتِلاَ إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ( ۲۴ )
(۲۴) ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیہ السّلام ہم ہرگز وہاں داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ وہاں ہیں -آپ اپنے پروردگار کے ساتھ جاکر جنگ کیجئے ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں
قَالَ رَبِّ إِنِّي لاَ أَمْلِکُ إِلاَّ نَفْسِي وَ أَخِي فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ( ۲۵ ) قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ
(۲۵) موسٰی علیہ السّلام نے کہا پروردگار میں صرف اپنی ذات اور اپنے بھائی کا اختیار رکھتا ہوں لہذا ہمارے اور اس فاسق قوم کے درمیان جدائی پیدا کردے
(۲۶) ارشاد ہوا کہ اب ان پر
أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ فَلاَ تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ( ۲۶ ) وَ اتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا
چالیس سال حرام کردئیے گئے کہ یہ زمین میں چکرّ لگاتے رہیں گے لہذا تم اس فاسق قوم پر افسوس نہ کرو (۲۷) اور پیغمبر علیہ السّلام آپ ان کو آدم علیہ السّلام کے دونوں فرزندوں کا سچا ّقصّہ پڑھ کر سنائیے کہ جب دونوں نے قربانی
قُرْبَاناً فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّکَ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ( ۲۷ ) لَئِنْ
دی اور ایک کی قربانی قبول ہوگئی اور دوسرے کی نہ ہوئی تو اس نے کہا کہ میں تجھے قتل کردوں گا تو دوسرے نے جواب دیا کہ میرا کیا قصور ہے خدا صرف صاحبان تقوٰی کے اعمال کو قبول کرتا ہے (۲۸) اگر
بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَکَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْکَ لِأَقْتُلَکَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ( ۲۸ ) إِنِّي أُرِيدُ أَنْ
آپ میری طرف قتل کے لئے ہاتھ بڑھائیں گے بھی تو میں آپ کی طرف ہرگز ہاتھ نہ بڑھاؤں گا کہ میں عالمین کے پالنے والے خدا سے ڈرتا ہوں (۲۹) میں چاہتا ہوں کہ
تَبُوءَ بِإِثْمِي وَ إِثْمِکَ فَتَکُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ وَ ذٰلِکَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ( ۲۹ ) فَطَوَّعَتْ لَهُ نَفْسُهُ قَتْلَ أَخِيهِ
آپ میرے اور اپنے دونوں کے گناہوں کا مرکز بن جائیے اور جہنمیوں میں شامل ہوجائیے کہ ظالمین کی یہی سزا ہے (۳۰) پھر اس کے نفس نے اسے بھائی کے قتل پر آمادہ کردیا
فَقَتَلَهُ فَأَصْبَحَ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۳۰ ) فَبَعَثَ اللَّهُ غُرَاباً يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ لِيُرِيَهُ کَيْفَ يُوَارِي سَوْأَةَ أَخِيهِ قَالَ يَا
اور اس نے اسے قتل کردیا اور وہ خسارہ والوں میں شامل ہوگیا (۳۱) پھر خدا نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کھود رہا تھا کہ اسے دکھلائے کہ بھائی کی لاش کو کس طرح چھپائے گا تو اس نے کہا کہ
وَيْلَتَا أَ عَجَزْتُ أَنْ أَکُونَ مِثْلَ هٰذَا الْغُرَابِ فَأُوَارِيَ سَوْأَةَ أَخِي فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ( ۳۱ )
افسوس میں اس کوّے کے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو زمین میں چھاَپا دیتا اور اس طرح وہ نادمین اور پشیمان لوگوں میں شامل ہوگیا
مِنْ أَجْلِ ذٰلِکَ کَتَبْنَا عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْساً بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَکَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ
(۳۲) اسی بنا پر ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جو شخص کسی نفس کو کسی نفس کے بدلے یا روئے زمین میں فساد کی سزا کے علاوہ قتل کرڈالے گا اس نے گویا سارے انسانوں
جَمِيعاً وَ مَنْ أَحْيَاهَا فَکَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعاً وَ لَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ کَثِيراً مِنْهُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ فِي
کو قتل کردیا اور جس نے ایک نفس کو زندگی دے دی اس نے گویا سارے انسانوں کو زندگی دے دی اور بنی اسرائیل کے پاس ہمارے رسول کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے مگر اس کے بعد بھی ان میں کے اکثر لوگ
الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ( ۳۲ ) إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَاداً أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ
زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہی رہے (۳۳) بس خدا و رسول سے جنگ کرنے والے اور زمین میں فساد کرنے والوں کی سزا یہی ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے یا
يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَ أَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلاَفٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذٰلِکَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَ لَهُمْ فِي
سولی پر چڑھا دیا جائے یا ان کے ہاتھ اور پیر مختلف سمت سے قطع کردئیے جائیں یا انہیں ارض وطن سے نکال باہر کیا جائے .یہ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے
الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۳۳ ) إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدِرُوا عَلَيْهِمْ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳۴ )
آخرت میں عذاب عظیم ہے (۳۴) علاوہ ان لوگوں کے جو تمہارے قابو میں آنے سے پہلے ہی توبہ کرلیں تو سمجھ لو کہ خدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ ابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَ جَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۳۵ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا
(۳۵) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس تک پہنچے کا وسیلہ تلاش کرو اوراس کی راہ میں جہاد کرو کہ شاید اس طرح کامیاب ہوجاؤ (۳۶) یقینا جن لوگوں نے کفر
لَوْأَنَّ لَهُمْ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً وَمِثْلَهُ مَعَهُ لِيَفْتَدُوا بِهِ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۳۶ )
اختیار کیا اگر ان کے پاس ساری زمین کا سرمایہ ہو اور اتنا ہی اور شامل کردیں کہ روز قیامت کے عذاب کا بدلہ ہوجائے تو یہ معاوضہ قبول نہ کیا جائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا
يُرِيدُونَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخَارِجِينَ مِنْهَا وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُقِيمٌ( ۳۷ ) وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا
(۳۷) یہ لوگ چاہتے ہیں جہّنم سے نکل جائیں حالانکہ یہ نکلنے والے نہیں ہیں اور ان کے لئے ایک مستقل عذاب ہے (۳۸) چور مرد اور چور عورت دونوں کے ہاتھ کاٹ
أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا کَسَبَا نَکَالاً مِنَ اللَّهِ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۳۸ ) فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِهِ وَ أَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ
دو کہ یہ ان کے لئے بدلہ اور خدا کی طرف سے ایک سزا ہے اور خدا صاحبِ عزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۳۹) پھر ظلم کے بعد جو شخص توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو خدا
يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳۹ ) أَ لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ
اس کی توبہ قبول کرلے گا کہ اللہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۴۰) کیا تم کو نہیں معلوم کہ زمین و آسمان کا ملک صرف خدا ہی کے لئے ہے وہ جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور
يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۴۰ ) يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لاَ يَحْزُنْکَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْکُفْرِ مِنَ
جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللہ ہر شے پر قادر و مختار ہے(۴۱) اے رسول ایمان کا دعویٰ کرنے والوں میں جو لوگ کفر کی طرف جلد بازی سے بڑھ رہے ہیں ان کی حرکات سے آپ رنجیدہ نہ ہوں -
الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوبُهُمْ وَ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَمَّاعُونَ لِلْکَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ لَمْ
یہ صرف زبان سے ایمان کا نام لیتے ہیں اور ان کے دل مومن نہیں ہیں اور یہودیوں میں سے بھی بعض ایسے ہیں جو جھوٹی باتیں سنتے ہیں اور دوسری قوم والے
يَأْتُوکَ يُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هٰذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا وَ مَنْ يُرِدِ اللَّهُ
جو آپ کے پاس حاضر نہیں ہوئے انہیں سناتے ہیں - یہ کلمات کو ان کی جگہ سے ہٹا دیتے ہیں اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ اگر پیغمبر کی طرف سے یہی دیا جائے تو لے لینا اور اگر یہ نہ دیا جائے تو پرہیز کرنا اور جس کے
فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَمْلِکَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً أُولٰئِکَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَ لَهُمْ فِي
فتنہ کے بارے میں خدا ارادہ کرلے اس کے بارے میں آپ کا کوئی اختیار نہیں ہے یہ وہ افراد ہیں جن کے بارے میں خدا نے یہ ارادہ ہی نہیں کیا کہ زبردستی ان کے دلوں کو پاک کردے گا -ان کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے
الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۴۱ )
اور آخرت میں بھی عذابِ عظیم ہے
سَمَّاعُونَ لِلْکَذِبِ أَکَّالُونَ لِلسُّحْتِ فَإِنْ جَاءُوکَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ إِنْ تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَنْ
(۴۲) یہ جھوٹ کے سننے والے اور حرام کے کھانے والے ہیں لہذا اگر آپ کے پاس مقدمہ لے کر آئیں تو آپ کو اختیار ہے کہ فیصلہ کردیں یا اعراض کرلیں کہ اگر اعراض بھی کرلیں گے
يَضُرُّوکَ شَيْئاً وَ إِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ( ۴۲ ) وَ کَيْفَ يُحَکِّمُونَکَ وَ
تو یہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے لیکن اگر فیصلہ ہی کریں تو انصاف کے ساتھ کریں کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (۴۳) اور یہ کس طرح آپ سے فیصلہ کرائیں گے
عِنْدَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُکْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ مَا أُولٰئِکَ بِالْمُؤْمِنِينَ( ۴۳ ) إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا
جب کہ ان کے پاس توریت موجود ہے جس میں حکم خدا بھی ہے اور یہ اس کے بعد بھی منہ پھیر لیتے ہیں اور پھر ایمان لانے والے نہیں ہیں (۴۴) بیشک ہم نے توریت کو نازل کیا ہے جس میں
هُدًى وَ نُورٌ يَحْکُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَ الرَّبَّانِيُّونَ وَ الْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِنْ کِتَابِ اللَّهِ
ہدایت اور نور ہے اور اس کے ذریعہ اطاعت گزار انبیائ یہودیوں کے لئے فیصلہ کرتے ہیں اور اللہ والے اور علمائے یہود اس چیز سے فیصلہ کرتے ہیں جس کا کتاب خدا میں ان کو محافظ بنایا گیا ہے
وَ کَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ فَلاَ تَخْشَوُا النَّاسَ وَ اخْشَوْنِ وَ لاَ تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَناً قَلِيلاً وَ مَنْ لَمْ يَحْکُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
اور جس کے یہ گواہ بھی ہیں لہذا تم ان لوگوں سے نہ ڈرو صرف ہم سے ڈرو اور خبردار تھوڑی سی قیمت کے لئے ہماری آیات کا کاروبار نہ کرنا اور جو بھی ہمارے نازل کئے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ نہ کرے گا
فَأُولٰئِکَ هُمُ الْکَافِرُونَ( ۴۴ ) وَ کَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَ الْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَ الْأَنْفَ بِالْأَنْفِ وَ
وہ سب کافر شمار ہوں گے (۴۵) اور ہم نے توریت میں یہ بھی لکھ دیا ہے کہ جان کا بدلہ جان اور آنکھ کا بدلہ آنکھ اور ناک کا بدلہ ناک اور
الْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ وَ الْجُرُوحَ قِصَاصٌ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ کَفَّارَةٌ لَهُ وَ مَنْ لَمْ يَحْکُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
کان کا بدلہ کان اور دانت کا بدلہ دانت ہے اور زخموں کا بھی بدلہ لیا جائے گا اب اگر کوئی شخص معاف کردے تو یہ اس کے گناہوں کا بھی کفارہ ہوجائے گا اور جو بھی خدا کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کرے گا
فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۴۵ )
وہ ظالموں میں سے شمار ہوگا
وَ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَ آتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ فِيهِ هُدًى وَ نُورٌ وَ
(۴۶) اور ہم نے ان ہی انبیائ کے نقشِ قدم پر عیسٰی علیہ السّلام بن مریم کو چلادیا جو اپنے سامنے کی توریت کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے انہیں انجیل دے دی جس میں ہدایت اور نور تھا اور
مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَ هُدًى وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ( ۴۶ ) وَ لْيَحْکُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ وَ
وہ اپنے سامنے کی توریت کی تصدیق کرنے والی اور ہدایت تھی اور صاحبانِ تقوٰی کے لئے سامانِ نصیحت تھی (۴۷) اہلِ انجیل کو چاہئے کہ خدا نے جو حکم نازل کیا ہے
مَنْ لَمْ يَحْکُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۴۷ ) وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ
اس کے مطابق فیصلہ کریں کہ جو بھی تنزیل خدا کے مطابق فیصلہ نہ کرے گا وہ فاسقوں میں شمار ہوگا (۴۸) اور اے پیغمبر ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی ہے جو اپنے پہلے کی توریت اور انجیل کی تصدیق اور محافظ ہے
الْکِتَابِ وَ مُهَيْمِناً عَلَيْهِ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَ لاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَکَ مِنَ الْحَقِّ لِکُلٍّ جَعَلْنَا
لہذا آپ ان کے درمیان تنزیل خدا کے مطابق فیصلہ کریں اور خدا کی طرف سے آئے ہوئے حق سے الگ ہوکر ان کی خواہشات کا اتباع نہ کریں .ہم نے سب کے لئے الگ الگ
مِنْکُمْ شِرْعَةً وَ مِنْهَاجاً وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَکُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ لٰکِنْ لِيَبْلُوَکُمْ فِي مَا آتَاکُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ إِلَى
شریعت اور راستہ مقرر کردیا ہے اور خدا چاہتا تو سب کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ اپنے دئیے ہوئے قانون سے تمہاری آزمائش کرنا چاہتا ہے لہذا تم سب نیکیوں کی طرف سبقت کرو
اللَّهِ مَرْجِعُکُمْ جَمِيعاً فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ( ۴۸ ) وَ أَنِ احْکُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَ لاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَ
کہ تم سب کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے -وہاں وہ تمہیں ان تمام باتوں سے باخبر کرے گا جن میں تم اختلاف کررہے تھے (۴۹) اور پیغمبر آپ ان کے درمیان تنزیلِ خدا کے مطابق فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کا اتباع نہ کریں اور
احْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوکَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْکَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ أَنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُصِيبَهُمْ بِبَعْضِ ذُنُوبِهِمْ وَ
اس بات سے بچتے رہیں کہ یہ بعض احکام الٰہی سے منحرف کردیں -پھر اگر یہ خود منحرف ہوجائیں تو یاد رکھیں کہ خدا ان کو ان کے بعض گناہوں کی مصیبت میں مبتلا کرنا چاہتا ہے اور انسانوں کی
إِنَّ کَثِيراً مِنَ النَّاسِ لَفَاسِقُونَ( ۴۹ ) أَ فَحُکْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَ مَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُکْماً لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ( ۵۰ )
اکثریت فاسق اور دائرسِ اطاعت سے خارج ہے (۵۰) کیا یہ لوگ جاہلیت کا حکم چاہتے ہیں جب کہ صاحبانِ یقین کے لئے اللہ کے فیصلہ سے بہتر کس کا فیصلہ ہوسکتا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَ النَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ
(۵۱) ایمان والو یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا دوست اور سرپرست نہ بناؤ کہ یہ خود آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے کوئی انہیں دوست بنائے گا تو ان ہی میں شمار ہوجائے گا
إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۵۱ ) فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَى أَنْ
بیشک اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۵۲) پیغمبر آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ دوڑ دوڑ کر ان کی طرف جارہے ہیں اور یہ عذر بیان کرتے ہیں کہ ہمیں گردشِ زمانہ کا خوف ہے -
تُصِيبَنَا دَائِرَةٌ فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَى مَا أَسَرُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ نَادِمِينَ( ۵۲ )
پس عنقریب خدا اپنی طرف سے فتح یا کوئی دوسرا امر لے آئے گا تو یہ اپنے دل کے چھپائے ہوئے راز پر پشیمان ہوجائیں گے
وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا أَهٰؤُلاَءِ الَّذِينَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَأَيْمَانِهِمْ إِنَّهُمْ لَمَعَکُمْ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَأَصْبَحُواخَاسِرِينَ( ۵۳ )
(۵۳) اور صاحبان ایمان کہیں گے کہ کیا یہی لوگ ہیں جنہوں نے نام خدا پر سخت ترین قسمیں کھائی تھیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تو اب ان کے اعمال برباد ہوگئے اور یہ خسارہ والے ہوگئے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَ يُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ
(۵۴) ایمان والو تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پلٹ جائے گا ...تو عنقریب خدا ایک قوم کو لے آئے گا جو اس کی محبوب اور اس سے محبت کرنے والی مومنین کے سامنے خاکسار اور کفار کے سامنے صاحبِ عزت,
عَلَى الْکَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ لاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لاَئِمٍ ذٰلِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ
راہ خدا میں جہاد کرنے والی اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کرنے والی ہوگی -یہ فضلِ خدا ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور وہ صاحبِ وسعت اور
عَلِيمٌ( ۵۴ ) إِنَّمَا وَلِيُّکُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَ يُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَ هُمْ رَاکِعُونَ( ۵۵ )
علیم و دانا بھی ہے (۵۵) ایمان والو بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں
وَ مَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ( ۵۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا الَّذِينَ
(۵۶) اور جو بھی اللہ ,رسول اور صاحبانِ ایمان کو اپنا سرپرست بنائے گا تو اللہ کی ہی جماعت غالب آنے والی ہے (۵۷) ایمان والو خبردار اہل کتاب میں جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق
اتَّخَذُوا دِينَکُمْ هُزُواً وَ لَعِباً مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ الْکُفَّارَ أَوْلِيَاءَ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۵۷ )
اور تماشہ بنالیا ہے اور دیگر کفار کو بھی اپنا ولی اور سرپرست نہ بنانا اور اللہ سے ڈرتے رہنا اگر تم واقعی صاحب ایمان ہو
وَ إِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ اتَّخَذُوهَا هُزُواً وَ لَعِباً ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ يَعْقِلُونَ( ۵۸ ) قُلْ يَا أَهْلَ الْکِتَابِ هَلْ
(۵۸) اور جب تم نماز کے لئے اذان دیتے ہو تو یہ اس کو مذا ق اور کھیل بنالیتے ہیں اس لئے کہ یہ بالکل بے عقل قوم ہیں (۵۹) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ
تَنْقِمُونَ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَ أَنَّ أَکْثَرَکُمْ فَاسِقُونَ( ۵۹ قُلْ هَلْ أُنَبِّئُکُمْ
اے اہلِ کتاب کیا تم ہم سے صرف اس بات پر ناراض ہوکہ ہم اللہ اور اس نے جو کچھ ہماری طرف یا ہم سے پہلے نازل کیا ہے ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور تمہاری اکثریت فاسق اور نافرمان ہے (۶۰) کیا ہم تم کو خدا کے
بِشَرٍّ مِنْ ذٰلِکَ مَثُوبَةً عِنْدَ اللَّهِ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَ غَضِبَ عَلَيْهِ وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِيرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوتَ
نزدیک ایک منزل کے اعتبار سے اس سے بدتر عیب کی خبر دیں کہ جس پر خد انے لعنت اور غضب نازل کیا ہے اوران میں سے بعض کو بندر اور سور بنادیا ہے اور جس نے بھی طاغوت کی عبادت کی ہے
أُولٰئِکَ شَرٌّ مَکَاناً وَ أَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ( ۶۰ ) وَ إِذَا جَاءُوکُمْ قَالُوا آمَنَّا وَ قَدْ دَخَلُوا بِالْکُفْرِ وَ هُمْ قَدْ
وہ جگہ کے اعتبار سے بدترین اور سیدھے راستہ سے انتہائی بہکا ہوا ہے (۶۱) اور یہ جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں حالانکہ یہ کفر ہی کے ساتھ داخل ہوئے ہیں اور اسی
خَرَجُوا بِهِ وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا يَکْتُمُونَ( ۶۱ ) وَ تَرَى کَثِيراً مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ أَکْلِهِمُ
کو لے کر نکلے ہیں اور خدا ان سب باتوں کو خوب جانتا ہے جن کو یہ چھپائے ہوئے ہیں (۶۲) ان میں سے بہت سوں کو آپ دیکھیں گے کہ وہ گناہ اور ظلم اور
السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۶۲ ) لَوْ لاَ يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَ الْأَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَ أَکْلِهِمُ السُّحْتَ
حرام خوری میں دوڑتے پھرتے ہیں اور یہ بدترین کام انجام دے رہے ہیں (۶۳) آخر انہیں اللہ والے اور علمائ ان کے جھوٹ بولنے اور حرام کھانے سے کیوں نہیں منع کرتے -
لَبِئْسَ مَا کَانُوا يَصْنَعُونَ( ۶۳ ) وَ قَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَ لُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ
یہ یقینا بہت برا کررہے ہیں (۶۴) اور یہودی کہتے ہیں کہ خدا کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جب کہ اصل میں ان ہی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور یہ اپنے قول کی بنا پر ملعون ہیں اور خدا کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں
يُنْفِقُ کَيْفَ يَشَاءُ وَ لَيَزِيدَنَّ کَثِيراً مِنْهُمْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ طُغْيَاناً وَ کُفْراً وَ أَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَاءَ
اور وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتاہے اور جو کچھ آپ پر پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے اس کا انکار ان میں سے بہت سوں کے کفر اور ان کی سرکشی کو اور بڑھادے گا اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لئے عداوت اور بغض پیدا کردیا ہے
إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ کُلَّمَا أَوْقَدُوا نَاراً لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَاداً وَ اللَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ( ۶۴ )
کہ جب بھی جنگ کی آگ بھڑکانا چاہیں گے خدا بجھا دے گا اور یہ زمین میں فساد کی کوشش کررہے ہیں اور خدا مفسدوں کو دوست نہیں رکھتا
وَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ الْکِتَابِ آمَنُوا وَ اتَّقَوْا لَکَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ لَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ( ۶۵ ) وَ لَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا
(۶۵) اور اگر اہلِ کتاب ایمان لے آتے اور ہم سے ڈرتے رہتے تو ہم ان کے گناہوں کو معاف کردیتے اور انہیں نعمتوں کے باغات میں داخل کردیتے
(۶۶) اور اگر یہ
التَّوْرَاةَ وَ الْإِنْجِيلَ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَبِّهِمْ لَأَکَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَ کَثِيرٌ
لوگ توریت و انجیل اور جو کچھ ان کی طرف پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے سب کو قائم کرتے تو اپنے اوپر اور قدموں کے نیچے سے رزق خدا حاصل کرتے ,ان میں سے ایک قوم میانہ رو ہے اور
مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ( ۶۶ ) يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَ
زیادہ حصّہ لوگ بدترین اعمال انجام دے رہے ہیں (۶۷) اے پیغمبر آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا اور
اللَّهُ يَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْکَافِرِينَ( ۶۷ ) قُلْ يَا أَهْلَ الْکِتَابِ لَسْتُمْ عَلَى شَيْءٍ حَتَّى
خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا کہ اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۶۸) کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب تمہارا کوئی مذہب نہیں ہے جب تک
تُقِيمُوا التَّوْرَاةَ وَ الْإِنْجِيلَ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ وَ لَيَزِيدَنَّ کَثِيراً مِنْهُمْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ طُغْيَاناً وَ
توریت و انجیل اور جو کچھ پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے اسے قائم نہ کرو اور جو کچھ آپ کے پاس پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے وہ ان کی کثیر تعداد کی
کُفْراً فَلاَ تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْکَافِرِينَ( ۶۸ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَادُوا وَ الصَّابِئُونَ وَ النَّصَارَى مَنْ آمَنَ
سرکشی اور کفر میں اضافہ کردے گا تو آپ کافروں کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں (۶۹) بیشک جو لوگ صاحبِ ایمان ہیںیا یہودی اور ستارہ پرست اور عیسائی ہیں ان میں سے جو بھی
بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحاً فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۶۹ ) لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ
اللہ اور آخرت پر واقعی ایمان لائے گا اور عمل صالح کرے گا اس کے لئے نہ خوف ہے اور نہ اُسے حزن ہوگا (۷۰) ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا ہے اور
أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ رُسُلاً کُلَّمَا جَاءَهُمْ رَسُولٌ بِمَا لاَ تَهْوَى أَنْفُسُهُمْ فَرِيقاً کَذَّبُوا وَ فَرِيقاً يَقْتُلُونَ( ۷۰ )
ان کی طرف بہت سے رسول بھیجے ہیں لیکن جب ان کے پاس کوئی رسول ان کی خواہش کے خلاف حکم لے آیا تو انہوں نے ایک جماعت کی تکذیب کی اور ایک گروہ کو قتل کردیتے ہیں
وَ حَسِبُوا أَلاَّ تَکُونَ فِتْنَةٌ فَعَمُوا وَ صَمُّوا ثُمَّ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ عَمُوا وَ صَمُّوا کَثِيرٌ مِنْهُمْ وَ اللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا
(۷۱) اور ان لوگوں نے خیال کیا کہ اس میں کوئی خرابی نہ ہوگی اسی لئے یہ حقائق سے اندھے اور بہرے ہوگئے ہیں -اس کے بعد خدا نے ان کی توبہ قبول کرلی لیکن پھر بھی اکثریت اندھی بہری ہوگئی اور خدا ان کے تمام
يَعْمَلُونَ( ۷۱ ) لَقَدْ کَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَ قَالَ الْمَسِيحُ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اعْبُدُوا اللَّهَ
اعمال پر گہری نگاہ رکھتا ہے (۷۲) یقینا وہ لوگ کافر ہیں جن کا کہنا ہے کہ اللہ ہی مسیح علیہ السّلام بن مریم ہیں جبکہ خود مسیح کا کہنا ہے کہ اے بنی اسرائیل اپنے اور
رَبِّي وَ رَبَّکُمْ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِکْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَ مَأْوَاهُ النَّارُ وَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ( ۷۲ )
میرے پروردگار کی عبادت کرو جو کوئی اس کا شریک قرار دے گا اس پر خدا نے جنّت حرام کردی ہے اوراس کا انجام جہّنم ہے اورظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا
لَقَدْ کَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلاَثَةٍ وَ مَا مِنْ إِلٰهٍ إِلاَّ إِلٰهٌ وَاحِدٌ وَ إِنْ لَمْ يَنْتَهُوا عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِينَ
(۷۳) یقینا وہ لوگ کافر ہیں جن کا کہنا یہ ہے کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور اگر یہ لوگ اپنے قول سے باز نہ آئیں گے تو ان میں سے
کَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۷۳ ) أَ فَلاَ يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَ يَسْتَغْفِرُونَهُ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۷۴ ) مَا الْمَسِيحُ ابْنُ
کِفر اختیار کرنے والوں پر دردناک عذاب نازل ہوجائے گا (۷۴) یہ لوگ خدا کی بارگاہ میں توبہ اور استغفار کیوں نہیں کرتے جب کہ اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۷۵) مسیح علیہ السّلام بن مریم کچھ نہیں
مَرْيَمَ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَ أُمُّهُ صِدِّيقَةٌ کَانَا يَأْکُلاَنِ الطَّعَامَ انْظُرْ کَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الْآيَاتِ ثُمَّ
ہیں صرف ہمارے رسول ہیں جن سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں اور ان کی ماں صدیقہ تھیں اور وہ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے دیکھو ہم اپنی نشانیوں کو کس طرح واضح کرکے بیان کرتے ہیں اور پھر
انْظُرْ أَنَّى يُؤْفَکُونَ( ۷۵ )
دیکھو کہ یہ لوگ کس طرح بہکے جارہے ہیں
قُلْ أَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَمْلِکُ لَکُمْ ضَرّاً وَ لاَ نَفْعاً وَ اللَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۷۶ ) قُلْ يَا أَهْلَ
(۷۶) پیغمبر آپ ان سے کہئے کہ کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو جو تمہارے لئے نفع اور نقصان کے مالک بھی نہیں ہیں اور خدا سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے (۷۷) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ
الْکِتَابِ لاَ تَغْلُوا فِي دِينِکُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَ لاَ تَتَّبِعُوا أَهْوَاءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوا مِنْ قَبْلُ وَ أَضَلُّوا کَثِيراً وَ ضَلُّوا عَنْ
اے اہلِ کتاب اپنے دین میں ناحق غلو سے کام نہ لو اور اس قوم کی خواہشات کا اتباع نہ کرو جو پہلے سے گمراہ ہوچکی ہے اور بہت سے لوگوں کو گمراہ بھی کرچکی ہے اور
سَوَاءِ السَّبِيلِ( ۷۷ ) لُعِنَ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْا وَ
سیدھے راستہ سے بہک چکی ہے (۷۸) بنی اسرائیل میں سے کفر اختیار کرنے والوں پر جناب داؤد علیہ السّلام اور جناب عیسٰی علیہ السّلام کی زبان سے لعنت کی جاچکی ہے کہ ان لوگوں نے نافرمانی کی اور ہمیشہ حد سے
کَانُوا يَعْتَدُونَ( ۷۸ ) کَانُوا لاَ يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْکَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا کَانُوا يَفْعَلُونَ( ۷۹ ) تَرَى کَثِيراً مِنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ
تجاوز کیا کرتے تھے (۷۹) انہوں نے جو برائی بھی کی ہے اس سے باز نہیں آتے تھے اور بدترین کام کیا کرتے تھے (۸۰) ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ یہ کفار سے دوستی کرتے ہیں-
الَّذِينَ کَفَرُوا لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ أَنْفُسُهُمْ أَنْ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ فِي الْعَذَابِ هُمْ خَالِدُونَ( ۸۰ ) وَ لَوْ کَانُوا
انہوں نے اپنے نفس کے لئے جو سامان پہلے سے فراہم کیا ہے وہ بہت اِرا سامان ہے جس پر خدا ان سے ناراض ہے اور وہ عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۸۱) اگر یہ لوگ
يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ النَّبِيِّ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاءَ وَ لٰکِنَّ کَثِيراً مِنْهُمْ فَاسِقُونَ( ۸۱ ) لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ
اللہ اور نبی موسٰی علیہ السّلام اور جو کچھ ان پر نازل ہوا ہے سب پر ایمان رکھتے تو ہرگز کفاّر کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں سے بہت سے لوگ فاسق اور نافرمان ہیں (۸۲) آپ دیکھیں گے کہ
عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَ الَّذِينَ أَشْرَکُوا وَ لَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَى ذٰلِکَ
صاحبانِ ایمان سے سب سے زیادہ عداوت رکھنے والے یہودی اور مشرک ہیں اور ان کی محبت سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نصرانی ہیں
بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَ رُهْبَاناً وَ أَنَّهُمْ لاَ يَسْتَکْبِرُونَ( ۸۲ )
یہ اس لئے ہے کہ ان میں بہت سے قسیس اور راہب پائے جاتے ہیں اور یہ متکبر اور برائی کرنے والے نہیں ہیں
وَ إِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاکْتُبْنَا
(۸۳) اور جب اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر نازل ہوا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے بے ساختہ آنسو جاری ہوجاتے ہیں کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا ہے اور کہتے ہیں کہ پروردگار ہم ایمان لے آئے ہیں لہذا ہمارا نام بھی
مَعَ الشَّاهِدِينَ( ۸۳ ) وَ مَا لَنَا لاَ نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ مَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَ نَطْمَعُ أَنْ يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ
تصدیق کرنے والوں میں درج کرلے (۸۴) بھلا ہم اللہ اور اپنے پاس آنے والے حق پر کس طرح ایمان نہ لائیں گے جب کہ ہماری خواہش ہے کہ پروردگار ہمیں
الصَّالِحِينَ( ۸۴ ) فَأَثَابَهُمُ اللَّهُ بِمَا قَالُوا جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ ذٰلِکَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ( ۸۵ )
نیک کردار بندوں میں شامل کرلے (۸۵) تو اس قول کی بنا پر پروردگار نے انہیں وہ باغات دے دئیے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور وہ انہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں کہ یہی نیک کردار لوگوں کی جزا ہے
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ( ۸۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا
(۸۶) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا اور ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو وہ لوگ جہنّمی ہیں (۸۷) ایمان والو جن چیزوں کو خدا نے تمہارے لئے حلال کیا ہے انہیں حرام نہ بناؤ
أَحَلَّ اللَّهُ لَکُمْ وَ لاَ تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ( ۸۷ ) وَ کُلُوا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللَّهُ حَلاَلاً طَيِّباً وَ اتَّقُوا اللَّهَ
اور حد سے تجاوز نہ کرو کہ خدا تجاوز کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۸۸) اور جو اس نے رزق حلال و پاکیزہ دیا ہے اس کو کھاؤ اور اس خدا سے ڈرتے رہو
الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ( ۸۸ ) لاَ يُؤَاخِذُکُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِکُمْ وَ لٰکِنْ يُؤَاخِذُکُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَکَفَّارَتُهُ
جس پر ایمان رکھنے والے ہو (۸۹) خدا تم سے بے مقصد قسمیں کھانے پر مواخذہ نہیں کرتا ہے لیکن جن قسموں کی گرہ دل نے باندھ لی ہے ان کی مخالفت کا کفارہ
إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاکِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيکُمْ أَوْ کِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ
دس مسکینوں کے لئے اوسط درجہ کا کھانا ہے جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کا کپڑا یا ایک غلام کی آزادی ہے. پھر اگر یہ سب ناممکن ہو تو تین روزے رکھو کہ
ذٰلِکَ کَفَّارَةُ أَيْمَانِکُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَ احْفَظُوا أَيْمَانَکُمْ کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۸۹ )
یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب بھی تم قسم کھا کر اس کی مخالفت کرو اپنی قسموں کا تحفظ کرو کہ خدا اس طرح اپنی آیات کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ شاید تم اس کے شکر گزار بندے بن جاؤ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَيْسِرُ وَ الْأَنْصَابُ وَ الْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّکُمْ
(۹۰) ایمان والو !شرابً جوا ,بت ,پانسہ یہ سب گندے شیطانی اعمال ہیں لہذا ان سے پرہیز کرو تاکہ
تُفْلِحُونَ( ۹۰ ) إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَکُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ وَ يَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ
کامیابی حاصل کرسکو (۹۱) شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے بارے میں تمہارے درمیان بغض اور عداوت پیدا کردے اور تمہیں یاد
اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلاَةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ( ۹۱ ) وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ احْذَرُوا فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا
خدا اور نماز سے روک دے تو کیا تم واقعا رک جاؤ گے (۹۲) اور دیکھو اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور نافرمانی سے بچتے رہو ورنہ اگر تم نے روگردانی کی توجان لو کہ
عَلَى رَسُولِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۹۲ ) لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَ
رسول کی ذمہ داری صرف واضح پیغام کا پہنچادینا ہے (۹۳) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں ہے جو کچھ کھا پی چکے ہیں جب کہ وہ متقی بن گئے اور
آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَ أَحْسَنُوا وَ اللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ( ۹۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ
ایمان لے آئے اور نیک اعمال کئے اور پرہیز کیااور ایمان لے آئے اور پھر پرہیز کیا اور نیک عمل کیا اور نیک اعمال کرنے والوں ہی کو دوست رکھتا ہے
(۹۴) ایمان والو !اللہ
آمَنُوا لَيَبْلُوَنَّکُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنَ الصَّيْدِ تَنَالُهُ أَيْدِيکُمْ وَ رِمَاحُکُمْ لِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ يَخَافُهُ بِالْغَيْبِ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ
ان شکاروں کے ذریعہ تمہارا امتحان ضرور لے گا جن تک تمہارے ہاتھ اور نیزے پہنچ جاتے ہیں تاکہ وہ یہ دیکھے کہ اس سے لوگوں کے غائبانہ میں بھی کون کون ڈرتا ہے پھر جو اس کے بعد بھی زیادتی کرے گا
ذٰلِکَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۹۴ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَ أَنْتُمْ حُرُمٌ وَ مَنْ قَتَلَهُ مِنْکُمْ مُتَعَمِّداً
اس کے لئے دردناک عذاب ہے (۹۵) ایمان والو حالاُ احرام میں شکار کو نہ مارو اور جو تم میں قصدا ایسا کرے گا اس کی سزا انہی جانوروں کے برابر ہے
فَجَزَاءٌ مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْکُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْکُمْ هَدْياً بَالِغَ الْکَعْبَةِ أَوْ کَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاکِينَ أَوْ عَدْلُ
جنہیں قتل کیا ہے جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل افراد کریں اور اس قربانی کو کعبہ تک جانا چاہئے یا مساکین کے کھانے کی شکل میں کفارہ دیا جائے یا اس کے برابر
ذٰلِکَ صِيَاماً لِيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ عَفَا اللَّهُ عَمَّا سَلَفَ وَ مَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللَّهُ مِنْهُ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ( ۹۵ )
روزے رکھے جائیں تاکہ اپنے کام کے انجام کا مزہ چکھیں -اللہ نے گزشتہ معاملات کو معاف کردیا ہے لیکن اب جو دوبارہ شکار کرے گا تو اس سے انتقام لے گا اور وہ سب پر غالب آنے والا اور بدلہ لینے والا ہے
أُحِلَّ لَکُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهُ مَتَاعاً لَکُمْ وَ لِلسَّيَّارَةِ وَ حُرِّمَ عَلَيْکُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُماً وَ اتَّقُوا اللَّهَ
(۹۶) تمہارے لئے دریائی جانور کا شکار کرنا اور اس کا کھانا حلال کردیا گیا ہے کہ تمہارے لئے اور قافلوں کے لئے فائدہ کا ذریعہ ہے اور تمہارے لئے خشکی کا شکار حرام کردیا گیا ہے جب تک حالت احرام میں رہو اور اس خدا سے ڈرتے رہو
الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۹۶ ) جَعَلَ اللَّهُ الْکَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَاماً لِلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْيَ وَ الْقَلاَئِدَ
جس کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے (۹۷) اللہ نے کعبہ کو جو بیت الحرام ہے اور محترم مہینے کو اور قربانی کے عام جانوروں کو اور جن جانوروں کے گلے میں پٹہ ڈال دیا گیا ہے
ذٰلِکَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ أَنَّ اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۹۷ ) .اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ
سب کو لوگوں کے قیام و صلاح کا ذریعہ قرار دیا ہے تاکہ تمہیں یہ معلوم رہے کہ اللہ زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے اور وہ کائنات کی ہر شے کا جاننے والا ہے (۹۸) یاد رکھو خدا
شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۹۸ ) مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَ مَا تَکْتُمُونَ( ۹۹ )
سخت عذاب کرنے والا بھی ہے اور غفور و رحیم بھی ہے (۹۹) اور رسول پر تبلیغ کے علاوہ کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور اللہ سے جن باتوں کا تم اظہار کرتے ہو یا چھپاتے ہو سب سے باخبر ہے
قُلْ لاَ يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَ الطَّيِّبُ وَ لَوْ أَعْجَبَکَ کَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۱۰۰ )
(۱۰۰) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ خبیث اور پاکیزہ برابر نہیں ہوسکتے ,چاہے خبیث کی کثرت اچھی ہی کیوں نہ لگے صاحبان عقل اللہ سے ڈرتے رہو شاید کہ تم اس طرح کامیاب ہوجاؤ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَکُمْ تَسُؤْکُمْ وَ إِنْ تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ
(۱۰۱) ایمان والو ان چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو جو تم پر ظاہر ہوجائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر نزول قرآن کے وقت دریافت کرلو گے تو ظاہر بھی کردی جائیں گی اور اب تک کی باتوں کو
لَکُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا وَ اللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ( ۱۰۱ ) قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِنْ قَبْلِکُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا کَافِرِينَ( ۱۰۲ ) مَا
اللہ نے معاف کردیا ہے کہ وہ بڑا بخشنے والا اور برداشت کرنے والا ہے (۱۰۲) تم سے سے پہلے والی قوموں نے بھی ایسے ہی سوالات کئے اور اس کے بعد پھر کافر ہوگئے (۱۰۳) اللہ
جَعَلَ اللَّهُ مِنْ بَحِيرَةٍ وَ لاَ سَائِبَةٍ وَ لاَ وَصِيلَةٍ وَ لاَ حَامٍ وَ لٰکِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ وَ
نے بحیرہ ,سائبہ ,وصیلہ اور ہام کا کوئی قانون نہیں بنایا یہ جو لوگ کافر ہوگئے ہیں وہ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہیں اور ان میں کے
أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ( ۱۰۳ )
اکثر بے عقل ہیں
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَ إِلَى الرَّسُولِ قَالُوا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَ وَ لَوْ کَانَ آبَاؤُهُمْ لاَ
(۱۰۴) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خد اکے نازل کئے ہوئے احکام اور اس کے رسول کی طرف آؤ تو کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی کافی ہے جس پر ہم نے اپنے آباؤ و اجداد کو پایا ہے چاہے ان کے آباؤ و اجداد نہ کچھ
يَعْلَمُونَ شَيْئاً وَ لاَ يَهْتَدُونَ( ۱۰۴ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْکُمْ أَنْفُسَکُمْ لاَ يَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ إِلَى
سمجھتے ہوں اور نہ کسی طرح کی ہدایت کرتے ہوں (۱۰۵) ایمان والو اپنے نفس کی فکر کرو -اگر تم ہدایت یافتہ رہے تو گمراہوں کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتی -
اللَّهِ مَرْجِعُکُمْ جَمِيعاً فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۱۰۵ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِکُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَکُمُ
تم سب کی بازگشت خدا کی طرف ہے پھر وہ تمہیں تمہارے اعمال سے باخبر کرے گا (۱۰۶) ایمان والو جب تم میں سے کسی کی موت سامنے آجائے تو گواہی کا خیال رکھنا کہ
الْمَوْتُ حِينَ الْوَصِيَّةِ اثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْکُمْ أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَيْرِکُمْ إِنْ أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَأَصَابَتْکُمْ مُصِيبَةُ
وصیت کے وقت دو عادل گواہ تم میں سے ہوں یا پھر تمہارے غیر میں سے ہوں اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور وہیں موت کی مصیبت نازل ہوجائے ان دونوں کو
الْمَوْتِ تَحْبِسُونَهُمَا مِنْ بَعْدِ الصَّلاَةِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لاَ نَشْتَرِي بِهِ ثَمَناً وَ لَوْ کَانَ ذَا قُرْبَى وَ لاَ نَکْتُمُ
نماز کے بعد روک کر رکھو پھر اگر تمہیں شک ہو تو یہ خدا کی قسم کھائیں کہ ہم اس گواہی سے کسی طرح کا فائدہ نہیں چاہتے ہیں چاہے قرابتدار ہی کا معاملہ کیوں نہ ہو اور نہ خدائی شہادت کو چھپاتے ہیں کہ
شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذاً لَمِنَ الْآثِمِينَ( ۱۰۶ ) فَإِنْ عُثِرَ عَلَى أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْماً فَآخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ
اس طرح ہم یقینا گناہگاروں میں شمار ہوجائیں گے (۱۰۷) پھر اگر معلوم ہوجائے کہ وہ دونوں گناہ کے حقدار ہوگئے ہیں تو ان کی جگہ دو دوسرے آدمی کھڑے ہوں گے ان افراد میں سے
اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذاً لَمِنَ الظَّالِمِينَ( ۱۰۷ )
جو میت سے قریب تر ہیں اور وہ قسم کھائیں گے کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے زیادہ صحیح ہے اور ہم نے کسی طرح کی زیادتی نہیں کی ہے کہ اس طرح ظالمین میں شمار ہوجائیں گے
ذٰلِکَ أَدْنَى أَنْ يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَى وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَنْ تُرَدَّ أَيْمَانٌ بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ اسْمَعُوا وَ اللَّهُ لاَ
(۱۰۸) یہ بہترین طریقہ ہے کہ شہادت کو صحیح طریقہ سے پیش کریں یا اس بات سے ڈریں کہ کہیں ہماری گواہی دوسروں کی گواہی کے بعد رد نہ کردی جائے اوراللہ سے ڈرتے رہو اور اس کی سنو کہ
يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ( ۱۰۸ )
وہ فاسق قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے
يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَا ذَا أُجِبْتُمْ قَالُوا لاَ عِلْمَ لَنَا إِنَّکَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ( ۱۰۹ ) إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا
(۱۰۹) جس دن خدا تمام مرسلین کو جمع کرکے سوال کرے گا کہ تمہیں قوم کی طرف سے تبلیغ کا کیا جواب ملا تو وہ کہیں گے کہ ہم کیا بتائیں تو خود ہی غیب کا جاننے والا ہے (۱۱۰) جب عیسی بن مریم سے اللہ نے فرمایا:
عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْکُرْ نِعْمَتِي عَلَيْکَ وَ عَلَى وَالِدَتِکَ إِذْ أَيَّدْتُکَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُکَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ کَهْلاً
یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے تمہیں اور تمہاری والدہ کو عطا کی ہے جب میں نے روح القدس کے ذریعے تمہاری تائید کی، تم گہوارے میں اور بڑے ہو کر
وَ إِذْ عَلَّمْتُکَ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ التَّوْرَاةَ وَ الْإِنْجِيلَ وَ إِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ کَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا
لوگوں سے باتیں کرتے تھے اور جب میں نے تمہیں کتاب، حکمت، توریت اور انجیل کی تعلیم دی اور جب تم میرے حکم سے مٹی سے پرندے کا پتلا بناتے تھے پھر تم اس میں پھونک مارتے تھے
فَتَکُونُ طَيْراً بِإِذْنِي وَ تُبْرِئُ الْأَکْمَهَ وَ الْأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَ إِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَى بِإِذْنِي وَ إِذْ کَفَفْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَنْکَ
تو وہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتا تھا اور تم مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے صحت یاب کرتے تھے اور تم میرے حکم سے مردوں کو (زندہ کر کے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل کو اس وقت تم سے روک رکھا
إِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُبِينٌ( ۱۱۰ ) وَ إِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِيِّينَ أَنْ
جب تم ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے تو ان میں سے کفر اختیار کرنے والوں نے کہا: یہ تو ایک کھلا جادو ہے (۱۱۱) اور جب ہم نے حواریین کی طرف الہام کیا کہ ہم پر
آمِنُوا بِي وَ بِرَسُولِي قَالُوا آمَنَّا وَ اشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ( ۱۱۱ ) إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ
اور ہمارے رسولوں پر ایمان لے آؤ تو انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لے آئے اور تو گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں (۱۱۲) اور جب حواریین نے کہا کہ اے عیسٰی بن مریم کیا
يَسْتَطِيعُ رَبُّکَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۱۲ ) قَالُوا نُرِيدُ أَنْ نَأْکُلَ
تمہارے رب میں یہ طاقت بھی ہے کہ ہمارے اوپر آسمان سے دسترخوان نازل کردے تو انہوں نے جواب دیا کہ تم اگر مومن ہو تو اللہ سے ڈرو (۱۱۳) ان لوگوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ
مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَ نَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَکُونَ عَلَيْهَا مِنَ الشَّاهِدِينَ( ۱۱۳ )
ہم اس میں سے کھائیں اور اطمینان قلب پیدا کریں اور یہ جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم خود بھی اس کے گواہوں میں شامل ہوجائیں
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَکُونُ لَنَا عِيداً لِأَوَّلِنَا وَ آخِرِنَا وَ آيَةً مِنْکَ وَ
(۱۱۴) عیسٰی بن مریم نے کہا خدایا پروردگار !ہمارے اوپر آسمان سے دستر خوان نازل کردے کہ ہمارے اول و آخر کے لئے عید ہوجائے اور تیری قدرت کی نشانی بن جائے اور
ارْزُقْنَا وَ أَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ( ۱۱۴ ) قَالَ اللَّهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْکُمْ فَمَنْ يَکْفُرْ بَعْدُ مِنْکُمْ فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَاباً لاَ
ہمیں رزق دے کہ تو بہترین رزق دینے والا ہے (۱۱۵) پروردگار نے کہا کہ ہم نازل تو کررہے ہیں لیکن اس کے بعد جو تم میں سے انکار کرے گا اس پر
أُعَذِّبُهُ أَحَداً مِنَ الْعَالَمِينَ( ۱۱۵ ) وَ إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَ أَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّي إِلٰهَيْنِ
ایسا عذاب نازل کریں گے کہ عالمین میں کسی پر نہیں کیا ہے (۱۱۶) اور جب اللہ نے کہا کہ اے عیسٰی بن مریم کیا تم نے لوگوں سے یہ کہہ دیا ہے کہ اللہ کو چھوڑ کو مجھے اور میری ماں کو خدا مان لو
مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَانَکَ مَا يَکُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقٍّ إِنْ کُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي
تو عیسٰی نے عرض کی کہ تیری ذات بے نیاز ہے میں ایسی بات کیسے کہوں گا جس کا مجھے کوئی حق نہیں ہے اور اگر میں نے کہا تھا تو تجھے تو معلوم ہی ہے کہ تو
نَفْسِي وَ لاَ أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِکَ إِنَّکَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ( ۱۱۶ ) مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلاَّ مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ
میرے دل کا حال جانتا ہے اور میں تیرے اسرار نہیں جانتا ہوں -تو ,تو غیب کا جاننے والا بھی ہے (۱۱۷) میں نے ان سے صرف وہی کہا ہے جس کا تو نے حکم دیا تھا کہ
رَبِّي وَ رَبَّکُمْ وَ کُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي کُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَ أَنْتَ عَلَى کُلِّ
میری اور اپنے پروردگار کی عبادت کرو اور میں جب تک ان کے درمیان رہا ان کا گواہ اور نگراں رہا -پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا تو تو ان کا نگہبان ہے اور تو ہر شے کا گواہ اور
شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۱۱۷ ) إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُکَ وَ إِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱۱۸ ) قَالَ اللَّهُ
نگراں ہے (۱۱۸) اگر تو ان پر عذاب کرے گا تو وہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر معاف کردے گا تو صاحب عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے
(۱۱۹) اللہ نے کہا کہ
هٰذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا
یہ قیامت کا دن ہے جب صادقین کو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا کہ ان کے لئے باغات ہوں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے -خدا ان سے راضی ہوگا اوروہ خدا سے اور
عَنْهُ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۱۱۹ ) لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۲۰ )
یہی ایک عظیم کامیابی ہے (۱۲۰) اللہ کے لئے زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی کل حکومت ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
( سورة الأنعام)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ(0)
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَ النُّورَ ثُمَّ الَّذِينَ کَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ( ۱ )
(۱) ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور تاریکیوں اور نور کو مقرر کیا ہے اس کے بعد بھی کفر اختیار کرنے والے دوسروں کو اس کے برابر قرار دیتے ہیں
هُوَ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلاً وَ أَجَلٌ مُسَمًّى عِنْدَهُ ثُمَّ أَنْتُمْ تَمْتَرُونَ( ۲ ) وَ هُوَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ
(۲) وہ خدا وہ ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ہے پھر ایک مدت کا فیصلہ کیا ہے اور ایک مقررہ مدت اس کے پاس اور بھی ہے لیکن اس کے بعد بھی تم شک کرتے ہو (۳) وہ آسمانوں
وَ فِي الْأَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّکُمْ وَ جَهْرَکُمْ وَ يَعْلَمُ مَا تَکْسِبُونَ( ۳ ) وَ مَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلاَّ کَانُوا
اور زمین ہرجگہ کا خدا ہے وہ تمہارے باطن اور ظاہر اور جو تم کاروبار کرتے ہو سب کو جانتا ہے (۴) ان لوگوں کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر یہ کہ یہ
عَنْهَا مُعْرِضِينَ( ۴ ) فَقَدْ کَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنْبَاءُ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۵ ) أَ لَمْ يَرَوْا
اس سے کنارہ کشی اختیار کرلیتے ہیں (۵) ان لوگوں نے اس کے پہلے بھی حق کے آنے کے بعد حق کا انکار کیا ہے عنقریب ان کے پاس جن چیزوں کا مذاق اڑاتے تھے ان کی خبریں آنے والی ہیں (۶) کیا انہوں نے نہیں دیکھا
کَمْ أَهْلَکْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ مَکَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ نُمَکِّنْ لَکُمْ وَ أَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَاراً وَ جَعَلْنَا
کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو تباہ کردیا ہے جنہیں تم سے زیادہ زمین میں اقتدار دیا تھا اور ان پر موسلادھار پانی بھی برسایا تھا -ان کے قدموں میں
الْأَنْهَارَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمْ فَأَهْلَکْنَاهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ أَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قَرْناً آخَرِينَ( ۶ ) وَ لَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْکَ کِتَاباً فِي
نہریں بھی جاری تھیں پھر ان کےگناہوں کی بنا پر انہیں ہلاک کردیا اور ان کے بعد دوسری نسل جاری کردی (۷) اور اگر ہم آپ پر کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب
قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُبِينٌ( ۷ ) وَ قَالُوا لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَکٌ وَ لَوْ
بھی نازل کردیتے اور یہ اپنے ہاتھ سے چھو بھی لیتے تو بھی ان کے کافر یہی کہتے کہ یہ کھلا ہوا جادو ہے (۸) اور یہ کہتے ہیں کہ ان پر مُلکُ کیوں نہیں نازل ہوتا حالانکہ
أَنْزَلْنَا مَلَکاً لَقُضِيَ الْأَمْرُ ثُمَّ لاَ يُنْظَرُونَ( ۸ )
ہم ملُک نازل کردیتے تو کام کا فیصلہ ہوجاتا اور پھر انہیں کسی طرح کی مہلت نہ دی جاتی
وَ لَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَکاً لَجَعَلْنَاهُ رَجُلاً وَ لَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَا يَلْبِسُونَ( ۹ ) وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِکَ فَحَاقَ
(۹) اگر ہم پیغمبر کو فرشتہ بھی بناتے تو بھی مرد ہی بناتے اور وہی لباس پہنچاتے جو مرد پہنا کرتے ہیں (۱۰) پیغمبر آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے
بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۱۰ ) قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُکَذِّبِينَ( ۱۱ )
جس کے نتیجہ میں مذاق اُڑانے والوں کے لئے ان کا مذاق ہی ان کے گلے پڑ گیا اور وہ اس میں گھر گئے (۱۱) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ زمین میں سیر کریں پھر اس کے بعد دیکھیں کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے
قُلْ لِمَنْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ قُلْ لِلَّهِ کَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَنَّکُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لاَ رَيْبَ
(۱۲) ان سے کہئے کہ زمین و آسمان میں جو کچھ بھی ہے وہ سب کس کے لئے ہے؟ پھر بتائیے کہ سب اللہ ہی کے لئے ہے اس نے اپنے اوپر رحمت کو لازم قرار دے لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس میں کسی شک
فِيهِ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۲ ) وَ لَهُ مَا سَکَنَ فِي اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۱۳ )
کی گنجائش نہیں ہے -جن لوگوں نے اپنے نفس کو خسارہ میں ڈال دیا ہے وہ اب ایمان نہ لائیں گے (۱۳) اور اس خدا کے لئے وہ تمام چیزیں ہیں جو رات اور دن میں ثابت ہیں اور وہ سب کی سننے والا اور سب کا جاننے والا ہے
قُلْ أَ غَيْرَ اللَّهِ أَتَّخِذُ وَلِيّاً فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ يُطْعِمُ وَ لاَ يُطْعَمُ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَکُونَ أَوَّلَ مَنْ
(۱۴) آپ کہئے کہ کیا میں خدا کے علاوہ کسی اور کو اپنا ولی بنالوں جب کہ زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا وہی ہے اور وہی سب کو کھلاتا ہے اس کو کوئی نہیں کھلاتا ہے. کہئے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا
أَسْلَمَ وَ لاَ تَکُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۴ ) قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۱۵ ) مَنْ يُصْرَفْ
اطاعت گزار بنوں اور خبردار تم لوگ مشرک نہ ہوجانا (۱۵) کہئے کہ میں اپنے خدا کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے سنگین دن کے عذاب کا خطرہ ہے
(۱۶) اس دن جس سے عذاب ٹال دیا جائے
عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ( ۱۶ ) وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ
اس پر خدا نے بڑا رحم کیا اور یہ ایک کھلی ہوئی کامیابی ہے (۱۷) اگر خدا کی طرف سے تم کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو اس کے علاوہ کوئی ٹالنے والا بھی نہیں ہے اور اگر
يَمْسَسْکَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱۷ ) وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَ هُوَ الْحَکِيمُ الْخَبِيرُ( ۱۸ )
وہ خیر دے دے تو وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۱۸) اور اپنے تمام بندوں پر غالب اور صاحب حکمت اور باخبر رہنے والا ہے
قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَکْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللَّهُ شَهِيدٌ بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ وَ أُوحِيَ إِلَيَّ هٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَکُمْ بِهِ وَ مَنْ بَلَغَ أَ إِنَّکُمْ
(۱۹) آپ کہہ دیجئے کہ گواہی کے لئے سب سے بڑی چیز کیا ہے اور بتادیجئے کہ خدا ہمارے اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور میری طرف اس قرآن کی وحی کی گئی ہے تاکہ اس کے ذریعہ میں تمہیں اور جہاں تک یہ پیغام پہنچے سب کو ڈراؤں
لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَى قُلْ لاَ أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلٰهٌ وَاحِدٌ وَ إِنَّنِي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِکُونَ( ۱۹ ) الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ
کیا تم لوگ گواہی دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ میں اس کی گواہی نہیں دے سکتا اور بتادیجئے کہ خدا صرف خدائے واحد ہے اور میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں (۲۰) جن لوگوں کو ہم نے
الْکِتَابَ يَعْرِفُونَهُ کَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۲۰ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى
کتاب دی ہے وہ پیغمبر کو اسی طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنی اولاد کو پہنچاتے ہیں لیکن جن لوگوں نے اپنے نفس کو خسارہ میں ڈال دیا ہے وہ ایمان نہیں لاسکتے (۲۱) اس سے زیادہ ظالم کون ہوسکتا ہے جوخدا پر بہتان باندھے
عَلَى اللَّهِ کَذِباً أَوْ کَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ( ۲۱ ) وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعاً ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَکُوا أَيْنَ
اوراس کی آیات کی تکذیب کرے یقینا ان ظالمین کےلئےنجات نہیں ہے (۲۲)قیامت کےدن ہم سب کو ایک ساتھ اُٹھائیں گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ
شُرَکَاؤُکُمُ الَّذِينَ کُنْتُمْ تَزْعُمُونَ( ۲۲ ) ثُمَّ لَمْ تَکُنْ فِتْنَتُهُمْ إِلاَّ أَنْ قَالُوا وَ اللَّهِ رَبِّنَا مَا کُنَّا مُشْرِکِينَ( ۲۳ ) انْظُرْ کَيْفَ
تمہارے وہ شرکائ کہاں ہیں جو تمہارے خیال میں خدا کے شریک تھے (۲۳) اس کے بعد ان کا کوئی فتنہ نہ ہوگا سوائے اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ خدا کی قسم ہم مشرک نہیں تھے (۲۴) دیکھئے انہوں نے کس طرح
کَذَبُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۲۴ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْکَ وَ جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَکِنَّةً
اپنے آپ کو جھٹلایا اور کس طرح ان کا افترا حقیقت سے دور نکلا (۲۵) اور ان میں سے بعض لوگ کان لگا کر آپ کی بات سنتے ہیں لیکن ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دئیے ہیں
أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي آذَانِهِمْ وَقْراً وَ إِنْ يَرَوْا کُلَّ آيَةٍ لاَ يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوکَ يُجَادِلُونَکَ يَقُولُ الَّذِينَ کَفَرُوا
... یہ سمجھ نہیں سکتے ہیں اور ان کے کانوں میں بھی بہراپن ہے -یہ اگر تمام نشانیوں کو دیکھ لیں تو بھی ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آئیں گے تو بھی بحث کریں گے اور کفار کہیں گے کہ
إِنْ هٰذَا إِلاَّ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۲۵ ) وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ يَنْأَوْنَ عَنْهُ وَ إِنْ يُهْلِکُونَ إِلاَّ أَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَشْعُرُونَ( ۲۶ )
یہ قرآن تو صرف اگلے لوگوں کی کہانی ہے (۲۶) یہ لوگ دوسروں کو قرآن سے روکتے ہیں اور خود بھی دور بھاگتے ہیں حالانکہ یہ اپنے ہی کو ہلاک کررہے ہیں اور انہیں شعور تک نہیں ہے
وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَ لاَ نُکَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَ نَکُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۲۷ )
(۲۷) اگر آپ دیکھتے کہ یہ کس طرح جہنّم کے سامنے کھڑے کئے گئے اور کہنے لگے کہ کاش ہم پلٹا دئیے جاتے اور پروردگار کی نشانیوں کی تکذیب نہ کرتے اور مومنین میں شامل ہوجاتے
بَلْ بَدَا لَهُمْ مَا کَانُوا يُخْفُونَ مِنْ قَبْلُ وَ لَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَ إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۲۸ ) وَ قَالُوا إِنْ هِيَ إِلاَّ
(۲۸) بلکہ ان کے لئے وہ سب واضح ہوگیا جسے پہلے سے چھپارہے تھے اور اگر یہ پلٹا بھی دئیے جائیں تو وہی کریں گے جس سے یہ روکے گئے ہیں اور یہ سب جھوٹے ہیں (۲۹) اور یہ کہتے ہیں کہ یہ صرف زندگانی دنیا ہے
حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ( ۲۹ ) وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَ لَيْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَ رَبِّنَا
اور ہم دوبارہ نہیں اُٹھائے جائیں گے (۳۰) اور اگر آپ اس وقت دیکھتے جب انہیں پروردگار کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور ان سے خطاب ہوگا کہ کیا یہ سب حق نہیں ہے تو وہ لوگ کہیں گے کہ بیشک ہمارے پروردگار
قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُونَ( ۳۰ ) قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً
کی قسم یہ سب حق ہے تو ارشاد ہوگا کہ اب اپنے کفر کے عذاب کا مزہ چکھو (۳۱) بیشک وہ لوگ خسارہ میں ہیں جنہوں نے اللہ کی ملاقات کا انکار کیا یہاں تک کہ جب اچانک قیامت آگئی تو
قَالُوا يَا حَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَ هُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلاَ سَاءَ مَا يَزِرُونَ( ۳۱ ) وَ مَا الْحَيَاةُ
کہنے لگے کہ ہائے افسوس ہم نے قیامت کے بارے میں بہت کوتاہی کی ہے -اس وقت وہ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پشت پر لادے ہوں گے اور یہ بدترین بوجھ ہوگا (۳۲) اور یہ زندگانی
الدُّنْيَا إِلاَّ لَعِبٌ وَ لَهْوٌ وَ لَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۳۲ ) قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُکَ الَّذِي
دنیا صرف کھیل تماشہ ہے اور دار آخرت صاحبان تقوٰی کے لئے سب سے بہتر ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے (۳۳) ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو ان کے
يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لاَ يُکَذِّبُونَکَ وَ لٰکِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ( ۳۳ ) وَ لَقَدْ کُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِکَ
اقوال سے دکھ ہوتا ہے لیکن یہ آپ کی تکذیب نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ ظالمین آیات الٰہی کا انکار کررہے ہیں (۳۴) اور آپ سے پہلے والے رسولوں کو بھی جھٹلایا گیا ہے
فَصَبَرُوا عَلَى مَا کُذِّبُوا وَ أُوذُوا حَتَّى أَتَاهُمْ نَصْرُنَا وَ لاَ مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِ اللَّهِ وَ لَقَدْ جَاءَکَ مِنْ نَبَإِ الْمُرْسَلِينَ( ۳۴ )
تو انہوں نے اس تکذیب اور اذیت پر صبر کیا ہے یہاں تک کہ ہماری مدد آگئی اور اللہ کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور آپ کے پاس تو مرسلین کی خبریں آچکی ہیں
وَ إِنْ کَانَ کَبُرَ عَلَيْکَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِيَ نَفَقاً فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّماً فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ
(۳۵) اور اگر ان کا اعراض و انحراف آپ پر گراں گزرتا ہے تو اگر آپ کے بس میں ہے کہ زمین میں سرنگ بنادیں یا آسمان میں سیڑھی لگا کر کوئی نشانی لے آئیں تو لے آئیں
بِآيَةٍ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلاَ تَکُونَنَّ مِنَ الْجَاهِلِينَ( ۳۵ )
بیشک اگر خدا چاہتا تو جبرا سب کو ہدایت پر جمع ہی کردیتا لہذا آپ اپنا شمار ناواقف لوگوں میں نہ ہونے دیں
إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ وَ الْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ( ۳۶ ) وَ قَالُوا لَوْ لاَ نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ
(۳۶) بس بات کو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور مردوں کو تو خدا ہی اُٹھائے گا اور پھر اس کی بارگاہ میں پلٹائے جائیں گے (۳۷) اور یہ کہتے ہیں کہ ان کے اوپر کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی
قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُنَزِّلَ آيَةً وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۷ ) وَ مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ طَائِرٍ
تو کہہ دیجئے کہ خدا تمہاری پسندیدہ نشانی بھی نازل کرسکتا ہے لیکن اکثریت اس بات کو بھی نہیں جانتی ہے (۳۸) اور زمین میں کوئی بھی رینگنے والا یا دونوں پروں سے پرواز کرنے والا
يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلاَّ أُمَمٌ أَمْثَالُکُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْکِتَابِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ( ۳۸ ) وَ الَّذِينَ کَذَّبُوا
طائر ایسا نہیں ہے جو اپنی جگہ پر تمہاری طرح کی جماعت نہ رکھتا ہو -ہم نے کتاب میں کسی شے کے بیان میں کوئی کمی نہیں کی ہے اس کے بعد سب اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پیش ہوں گے (۳۹) اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی
بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَ بُکْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ مَنْ يَشَأِ اللَّهُ يُضْلِلْهُ وَ مَنْ يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۳۹ ) قُلْ أَ رَأَيْتَکُمْ
وہ بہرے گونگے تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں اور خدا جسے چاہتا ہے یوں ہی گمراہی میں رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے صراط مستقیم پر لگا دیتا ہے (۴۰) آپ ان سے کہئے کہ تمہارا کیا خیال ہے
إِنْ أَتَاکُمْ عَذَابُ اللَّهِ أَوْ أَتَتْکُمُ السَّاعَةُ أَ غَيْرَ اللَّهِ تَدْعُونَ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۴۰ ) بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَکْشِفُ
کہ اگر تمہارے پاس عذاب یا قیامت آجائے تو کیا تم اپنے دعوے کی صداقت میں غیر خدا کو بلاؤ گے(۴۱) نہیں تم خدا ہی کو پکارو گے اور وہی اگر
مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِکُونَ( ۴۱ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِکَ فَأَخَذْنَاهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَ
چاہے گا تو اس مصیبت کو رفع کرسکتا ہے ....اور تم اپنے مشرکانہ خداؤں کو بھول جاؤ گے (۴۲) ہم نے تم سے پہلے والی اُمتوں کی طرف بھی رسول بھیجے ہیں اس کے بعد انہیں سختی اور
الضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ( ۴۲ ) فَلَوْ لاَ إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَ لٰکِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا
تکلیف میں مبتلا کیا کہ شاید ہم سے گڑ گڑائیں (۴۳) پھر ان سختیوں کے بعد انہوں نے کیوں فریاد نہیں کی بات یہ ہے کہ ان کے دل سخت ہوگئے ہیں اور شیطان نے ان کے
کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۴۳ ) فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُکِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ کُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ
اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے (۴۴) پھر جب ان نصیحتوں کو بھول گئے جو انہیں یاد دلائی گئی تھیں تو ہم نے امتحان کے طور پر ان کے لئے ہر چیز کے دروازے کھول دئیے یہاں تک کہ جب وہ ان نعمتوں سے
بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ( ۴۴ )
خوشحال ہوگئے تو ہم نے اچانک انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ مایوس ہوکر رہ گئے
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۴۵ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَکُمْ وَ أَبْصَارَکُمْ وَ
(۴۵) پھر ظالمین کا سلسلہ منقطع کردیا گیا اور ساری تعریف اس خد اکے لئے ہے جو رب العالمین ہے (۴۶) آپ ان سے پوچھئے کہ اگر خد انے ان کی سماعت و بصارت کو لے لیا اور
خَتَمَ عَلَى قُلُوبِکُمْ مَنْ إِلٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيکُمْ بِهِ انْظُرْ کَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ( ۴۶ ) قُلْ أَ رَأَيْتَکُمْ
ان کے دل پر مہر لگادی تو خدا کے علاوہ دوسرا کون ہے جو دوبارہ انہیں یہ نعمتیں دے سکے گا دیکھو ہم اپنی نشانیوں کو کس طرح الٹ پلٹ کر دکھلاتے ہیں اور پھر بھی یہ منہ موڑ لیتے ہیں (۴۷) آپ ان سے کہئے کہ کیا تمہارا خیال ہے
إِنْ أَتَاکُمْ عَذَابُ اللَّهِ بَغْتَةً أَوْ جَهْرَةً هَلْ يُهْلَکُ إِلاَّ الْقَوْمُ الظَّالِمُونَ( ۴۷ ) وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلاَّ مُبَشِّرِينَ
کہ اگر اچانک یا علی الاعلان عذاب آجائے تو کیا ظالمین کے علاوہ کوئی اور ہلاک کیا جائے گا (۴۸) اور ہم تو مرسلین کو صرف بشارت دینے والا
وَ مُنْذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ وَ أَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۴۸ ) وَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ
اور ڈرانے والا بنا کر بھیجتے ہیں اس کے بعد جو ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کرلے اس کے لئے نہ خوف ہے اور نہ حزن (۴۹) اور جن لوگوں نے تکذیب کی انہیں ان کی
بِمَا کَانُوا يَفْسُقُونَ( ۴۹ ) قُلْ لاَ أَقُولُ لَکُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَ لاَ أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَ لاَ أَقُولُ لَکُمْ إِنِّي مَلَکٌ إِنْ
نافرمانیوں کی وجہ سے عذاب اپنی لپیٹ میں لے لے گا (۵۰) آپ کہئے کہ ہمارا دعو ٰی یہ نہیں ہے کہ ہمارے پاس خدائی خزانے ہیں یا ہم عالم الغیب ہیں اور نہ ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم مُلک ہیں.
أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ الْبَصِيرُ أَ فَلاَ تَتَفَکَّرُونَ( ۵۰ ) وَ أَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ
ہم تو صرف وحی پروردگار کا اتباع کرتے ہیں اور پوچھئے کہ کیا اندھے اور بینا برابر ہوسکتے ہیں آخر تم کیوں نہیں سوچتے ہو (۵۱) اور آپ اس کتاب کے ذریعہ انہیں ڈرائیں جنہیں یہ خوف ہے
يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِهِ وَلِيٌّ وَ لاَ شَفِيعٌ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ( ۵۱ ) وَ لاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ
کہ خدا کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اوراس کے علاوہ کوئی سفارش کرنے والا یا مددگار نہ ہوگا شاید ان میں خوف خدا پیدا ہوجائے (۵۲) اور خبردار جو لوگ صبح
وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْکَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ شَيْءٍ وَ مَا مِنْ حِسَابِکَ عَلَيْهِمْ مِنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ
و شام اپنے خدا کو پکارتے ہیں اور خدا ہی کو مقصود بنائے ہوئے ہیں انہیں اپنی بزم سے الگ نہ کیجئے گا. نہ آپ کے ذمہ ان کا حساب ہے اور نہ ان کے ذمہ آپ کا حساب ہے کہ آپ انہیں دھتکار دیں اور
فَتَکُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ( ۵۲ )
اس طرح ظالموں میں شمارہوجائیں
وَ کَذٰلِکَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِيَقُولُوا أَ هٰؤُلاَءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا أَ لَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاکِرِينَ( ۵۳ )
(۵۳) اور اسی طرح ہم نے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمایا ہے تاکہ وہ یہ کہیں کہ یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے ہمارے درمیان فضل و کرم کیا ہے اور کیا وہ اپنے شکر گزار بندوں کو بھی نہیں جانتا
وَ إِذَا جَاءَکَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ کَتَبَ رَبُّکُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْکُمْ سُوءاً
(۵۴) اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو ان سے کہئے السلام علیکم تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر رحمت لازم قرر دے لی ہے کہ تم میں جو بھی ازروئے
بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۵۴ ) وَ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَ لِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ
جہالت برائی کرے گا اور اس کے بعد توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے گا تو خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے (۵۵) اور ہم اسی طرح اپنی نشانیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ
الْمُجْرِمِينَ( ۵۵ ) قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ قُلْ لاَ أَتَّبِعُ أَهْوَاءَکُمْ قَدْ ضَلَلْتُ إِذاً وَ مَا
مجرمین کا راستہ ان پر واضح ہوجائے (۵۶) آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اس بات سے روکا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو کہہ دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کا اتباع نہیں کرسکتا کہ اس طرح گمراہ ہوجاؤں گا اور
أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ( ۵۶ ) قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ کَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ إِنِ الْحُکْمُ إِلاَّ لِلَّهِ
ہدایت یافتہ نہ رہ سکوں گا (۵۷) کہہ دیجئے کہ میں پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیل رکھتا ہوں اور تم نے اسے جھٹلایا ہے تو میرے پاس وہ عذاب نہیں ہے جس کی تمہیں جلدی ہے حکم صرف اللہ کے اختیار میں ہے
يَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَيْرُ الْفَاصِلِينَ( ۵۷ ) قُلْ لَوْ أَنَّ عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ وَ اللَّهُ
وہی حق کو بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے (۵۸) کہہ دیجئے کہ اگر میرے اختیار میں وہ عذاب ہوتا جس کی تمہیں جلدی ہے تو اب تک ہمارے تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور خدا
أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ( ۵۸ ) وَ عِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ هُوَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ
ظالمین کو خوب جانتا ہے (۵۹) اور اس کے پاس غیب کے خزانے ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے اور وہ خشک و تر سب کا جاننے والا ہے
وَرَقَةٍ إِلاَّ يَعْلَمُهَا وَ لاَ حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَ لاَ رَطْبٍ وَ لاَ يَابِسٍ إِلاَّ فِي کِتَابٍ مُبِينٍ( ۵۹ )
کوئی پتہ بھی گرتا ہے تو اسے اس کا علم ہے زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ یا کوئی خشک و تر ایسا نہیں ہے جو کتاب مبین کے اندر محفوظ نہ ہو
وَ هُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاکُمْ بِاللَّيْلِ وَ يَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُکُمْ فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُسَمًّى ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُکُمْ
(۶۰) اور وہی خدا ہے جو تمہیں رات میں گویا کہ ایک طرح کی موت دے دیتا ہے اور دن میں تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے اور پھر دن میں تمہیں اُٹھادیتا ہے تاکہ مقررہ مدت حیات پوری کی جاسکے -اس کے بعد تم سب کی باز گشت اسی کی بارگاہ میں ہے
ثُمَّ يُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۶۰ ) وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَ يُرْسِلُ عَلَيْکُمْ حَفَظَةً حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَکُمُ
اور پھر وہ تمہیں تمہارے اعمال کے بارے میں باخبر کرے گا (۶۱) اور وہی خدا ہے جو اپنے بندوں پر غالب ہے اور تم سب پر محافظ فرشتے بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب کسی کی
الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لاَ يُفَرِّطُونَ( ۶۱ ) ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاَهُمُ الْحَقِّ أَلاَ لَهُ الْحُکْمُ وَ هُوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِينَ( ۶۲ )
موت کا وقت آجاتا ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے نمائندے اسے اُٹھالیتے ہیں اور کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے (۶۲) پھر سب اپنے مولائے برحق پروردگار کی طرف پلٹا دئیے جاتے ہیں آگاہ ہوجاؤ کہ فیصلہ کا حق صرف اسی کو ہے اور وہ بہت جلدی حساب کرنے والا ہے
قُلْ مَنْ يُنَجِّيکُمْ مِنْ ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُونَهُ تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً لَئِنْ أَنْجَانَا مِنْ هٰذِهِ لَنَکُونَنَّ مِنَ الشَّاکِرِينَ( ۶۳ )
(۶۳) ان سے کہئے کہ خشکی اور تری کی تاریکیوں سے کون نجات دیتا ہے جسے تم گڑگڑا کر اور خفیہ طریقہ سے آواز دیتے ہو کہ اگر اس مصیبت سے نجات دے دے گا تو ہم شکر گزار بن جائیں گے
قُلِ اللَّهُ يُنَجِّيکُمْ مِنْهَا وَ مِنْ کُلِّ کَرْبٍ ثُمَّ أَنْتُمْ تُشْرِکُونَ( ۶۴ ) قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْکُمْ
(۶۴) کہہ دیجئے کہ خد اہی تمہیں ان تمام ظلمات سے اور ہر کرب و بے چینی سے نجات دینے والا ہے اس کے بعد تم لوگ شرک اختیار کرلیتے ہو
(۶۵) کہہ دیجئے کہ وہی اس بات پر بھی قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے یا پیروں کے نیچے سے
عَذَاباً مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ يَلْبِسَکُمْ شِيَعاً وَ يُذِيقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ انْظُرْ کَيْفَ نُصَرِّفُ
عذاب بھیج دے یا ایک گروہ کو دوسرے سے ٹکرادے اور ایک کے ذریعہ دوسرے کو عذاب کا مزہ چکھادے -دیکھو ہم کس طرح
الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ( ۶۵ ) وَ کَذَّبَ بِهِ قَوْمُکَ وَ هُوَ الْحَقُّ قُلْ لَسْتُ عَلَيْکُمْ بِوَکِيلٍ( ۶۶ ) لِکُلِّ نَبَإٍ مُسْتَقَرٌّ
آیات کو پلٹ پلٹ کر بیان کرتے ہیں کہ شاید ان کی سمجھ میں آجائے (۶۶) اور آپ کی قوم نے اس قرآن کی تکذیب کی حالانکہ وہ بالکل حق ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں (۶۷) ہر خبر کے لئے ایک وقت مقررہے
وَ سَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۶۷ ) وَ إِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَ
اور عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا (۶۸) اور جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری نشانیوں کے بارے میں بے ربط بحث کررہے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجاؤ یہاں تک کہ وہ دوسری بات میں مصروف ہوجائیں اور
إِمَّا يُنْسِيَنَّکَ الشَّيْطَانُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۶۸ )
اگر شیطان غافل کردے تو یاد آنے کے بعد پھر ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھنا
وَ مَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ شَيْءٍ وَ لٰکِنْ ذِکْرَى لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ( ۶۹ ) وَ ذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ
(۶۹) اور صاحبان تقو یٰ پر ان کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے لیکن یہ ایک یاددہانی ہے کہ شاید یہ لوگ بھی تقوٰی اختیار کرلیں (۷۰) اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جنہوں نے اپنے دین کو
لَعِباً وَ لَهْواً وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَ ذَکِّرْ بِهِ أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِمَا کَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيٌّ وَ لاَ شَفِيعٌ
کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور انہیں زندگانی دنیا نے دھوکہ میں مبتلا کردیا ہے اور ان کو یاد دہانی کراتے رہو کہ مبادا کوئی شخص اپنے کئے کی بنا پر ایسے عذاب میں مبتلا ہوجائے کہ اللہ کے علاوہ کوئی سفارش کرنے والا اور مدد کرنے والا نہ ہو
وَ إِنْ تَعْدِلْ کُلَّ عَدْلٍ لاَ يُؤْخَذْ مِنْهَا أُولٰئِکَ الَّذِينَ أُبْسِلُوا بِمَا کَسَبُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا
اور سارے معاوضے اکٹھا بھی کردے تو اسے قبول نہ کیا جائے یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے کرتوت کی بنا پر بلاؤں میں مبتلا کیا گیا ہے کہ اب ان کے لئے گرم پانی کا مشروب ہے اور
کَانُوا يَکْفُرُونَ( ۷۰ ) قُلْ أَ نَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَنْفَعُنَا وَ لاَ يَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ
ان کے کفر کی بنا پر دردناک عذاب ہے (۷۱) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ ہم خدا کو چھوڑ کر ان کو پکاریں جو نہ فائدہ پہنچاسکتے ہیں اور نہ نقصان اور اس طرح اللہ کے ہدایت دینے کے بعد اُلٹے پاؤں پلٹ جائیں
کَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ
جس طرح کہ کسی شخص کو شیطان نے روئے زمین پر بہکا دیا ہو اور وہ حیران و سرگرداں مارا مارا پھر رہا ہو اور اس کے کچھ اصحاب اسے ہدایت کی طرف پکار رہے ہوں کہ ادھر آجاؤ آپ کہہ دیجئے کہ ہدایت صرف اللہ کی
الْهُدَى وَ أُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۷۱ ) وَ أَنْ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ اتَّقُوهُ وَ هُوَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۷۲ )
ہدایت ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم رب العالمین کی بارگاہ میں سراپا تسلیم رہیں (۷۲) اور دیکھو نماز قائم کرواور اللہ سے ڈرو کہ وہی وہ ہے جس کی بارگاہ میں حاضر کئے جاؤ گے
وَ هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَ يَوْمَ يَقُولُ کُنْ فَيَکُونُ قَوْلُهُ الْحَقُّ وَ لَهُ الْمُلْکُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي
(۷۳) وہی وہ ہے جس نے آسمان و زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور وہ جب بھی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ چیز ہوجاتی ہے اس کا قول برحق ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا اس دن سارا اختیار اسی کے ہاتھ
الصُّورِ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ وَ هُوَ الْحَکِيمُ الْخَبِيرُ( ۷۳ )
میں ہوگا وہ غائب اور حاضر سب کا جاننے والا صاحب حکمت اور ہر شے سے باخبر ہے
وَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ آزَرَ أَ تَتَّخِذُ أَصْنَاماً آلِهَةً إِنِّي أَرَاکَ وَ قَوْمَکَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۷۴ ) وَ کَذٰلِکَ نُرِي
(۷۴) اور اس وقت کو یاد کرو جب ابراہیم علیہ السّلام نے اپنے مربی باپ آزر سے کہا کہ کیا تو ان بتوں کو خدا بنائے ہوئے ہے .میں تو تجھے اور تیری قوم کو کِھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں (۷۵) اور اسی طرح ہم
إِبْرَاهِيمَ مَلَکُوتَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ لِيَکُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ( ۷۵ ) فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ رَأَى کَوْکَباً قَالَ هٰذَا
ابراہیم علیہ السّلام کو آسمان و زمین کے اختیارات دکھلاتے ہیں اور اس لئے کہ وہ یقین کرنے والوں میں شامل ہوجائیں (۷۶) پس جب ان پر رات کی تاریکی چھائی اور انہوں نے ستارہ کو دیکھا تو کہا کہ
رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لاَ أُحِبُّ الْآفِلِينَ( ۷۶ ) فَلَمَّا رَأَى الْقَمَرَ بَازِغاً قَالَ هٰذَا رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَمْ يَهْدِنِي
کیا یہ میرا رب ہے پھر جب وہ غروب ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ میں ڈوب جانے والوں کو دوست نہیں رکھتا (۷۷) پھر جب چاند کو چمکتا دیکھا تو کہا کہ پھر یہ رب ہوگا .پھر جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہا کہ اگر پروردگار ہی ہدایت نہ دے
رَبِّي لَأَکُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ( ۷۷ ) فَلَمَّا رَأَى الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّي هٰذَا أَکْبَرُ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يَا
گا تو میں گمراہوں میں ہوجاؤں گا (۷۸) پھر جب چمکتے ہوئے سورج کو دیکھا تو کہا کہ پھر یہ خدا ہوگا کہ یہ زیادہ بڑا ہے لیکن جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا کہ اے
قَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِکُونَ( ۷۸ ) إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ حَنِيفاً وَ مَا أَنَا مِنَ
قوم میں تمہارے شِرک سے بری اور بیزار ہوں (۷۹) میرا رخ تمام تر اس خدا کی طرف ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں باطل سے کنارہ کش ہوں اور
الْمُشْرِکِينَ( ۷۹ ) وَ حَاجَّهُ قَوْمُهُ قَالَ أَ تُحَاجُّونِّي فِي اللَّهِ وَ قَدْ هَدَانِ وَ لاَ أَخَافُ مَا تُشْرِکُونَ بِهِ إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ
مشرکوں میں سے نہیں ہوں (۸۰) اور جب ان کی قوم نے ان سے کٹ حجتی کی تو کہا کہ کیا مجھ سے خدا کے بارے میں بحث کررہے ہو جس نے مجھے ہدایت دے دی ہے اور میں تمہارے شریک کردہ خداؤں سے بالکل نہیں ڈرتا ہوں .مگر یہ کہ
رَبِّي شَيْئاً وَسِعَ رَبِّي کُلَّ شَيْءٍ عِلْماً أَ فَلاَ تَتَذَکَّرُونَ( ۸۰ ) وَ کَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَکْتُمْ وَ لاَ تَخَافُونَ أَنَّکُمْ
خود میرا خدا کوئی بات چاہے کہ اس کا علم ہر شے سے وسیع تر ہے کیا یہ بات تمہاری سمجھ میں نہیں آتی ہے(۸۱) اور میں کس طرح تمہارے خداؤں سے ڈر سکتا ہوں جب کہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے ہو کہ تم
أَشْرَکْتُمْ بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْکُمْ سُلْطَاناً فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۸۱ )
نے ان کو خدا کا شریک بنادیا ہے جس کے بارے میں خدا کی طرف سے کوئی دلیل نہیں نازل ہوئی ہے تو اب دونوں فریقوں میں کون زیادہ امن و سکون کا حقدار ہے اگر تم جاننے والے ہو تو بتاؤ
الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولٰئِکَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَ هُمْ مُهْتَدُونَ( ۸۲ ) وَ تِلْکَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ
(۸۲) جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا ان ہی کے لئے امن وسکون ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں (۸۳) یہ ہماری دلیل ہے جسے ہم نے ابراہیم علیہ السّلام کو
عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَنْ نَشَاءُ إِنَّ رَبَّکَ حَکِيمٌ عَلِيمٌ( ۸۳ ) وَ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ کُلاًّ هَدَيْنَا وَ
ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی اور ہم جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات کو بلند کردیتے ہیں بیشک تمہارا پروردگار صاحب حکمت بھی ہے اور باخبر بھی ہے (۸۴) اور ہم نے ابراہیم علیہ السّلام کو اسحاق علیہ السّلام و یعقوب علیہ السّلام دئیے اور سب کو ہدایت بھی دی
نُوحاً هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَ سُلَيْمَانَ وَ أَيُّوبَ وَ يُوسُفَ وَ مُوسَى وَ هَارُونَ وَ کَذٰلِکَ نَجْزِي
اور اس کے پہلے نوح علیہ السّلام کو ہدایت دی اور پھر ابراہیم علیہ السّلام کی اولاد میں داؤدعلیہ السّلام ,سلیمان علیہ السّلام ایوب علیہ السّلام یوسف علیہ السّلام ,موسٰی علیہ السّلام ,اور ہارون علیہ السّلام قرار دئیے اور ہم ِسی طرح
الْمُحْسِنِينَ( ۸۴ ) وَ زَکَرِيَّا وَ يَحْيَى وَ عِيسَى وَ إِلْيَاسَ کُلٌّ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۸۵ ) وَ إِسْمَاعِيلَ وَ الْيَسَعَ وَ يُونُسَ وَ
نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں (۸۵) اور زکریا علیہ السّلام ,یحیٰی علیہ السّلام ,عیسٰی علیہ السّلام اور الیاس علیہ السّلام کو بھی رکھا جو سب کے سب نیک کرداروں میں تھے (۸۶) اور اسماعیل علیہ السّلام , الیسع علیہ السّلام ,یونس علیہ السّلام اور
لُوطاً وَ کلاًّ فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ( ۸۶ ) وَ مِنْ آبَائِهِمْ وَ ذُرِّيَّاتِهِمْ وَ إِخْوَانِهِمْ وَ اجْتَبَيْنَاهُمْ وَ هَدَيْنَاهُمْ إِلَى
لوط علیہ السّلام بھی بنائے اور سب کو عالمین سے افضل و بہتر بنایا (۸۷) اور پھر ان کے باپ دادا ,اولاد اور برادری میں سے اور خود انہیں بھی منتخب کیا اور سب کو
صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۸۷ ) ذٰلِکَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ لَوْ أَشْرَکُوا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَا کَانُوا
سیدھے راستہ کی ہدایت کردی(۸۸)یہی خدا کی ہدایت ہے جسے جس بندے کو چاہتا ہے عطا کردیتاہے اور اگر یہ لوگ شرک اختیار کرلیتے تو ان کے بھی سارے
يَعْمَلُونَ( ۸۸ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ وَ الْحُکْمَ وَ النُّبُوَّةَ فَإِنْ يَکْفُرْ بِهَا هٰؤُلاَءِ فَقَدْ وَکَّلْنَا بِهَا قَوْماً
اعمال برباد ہوجاتے (۸۹) یہی وہ افراد ہیں جنہیں ہم نے کتاب ,حکومت اور نبوت عطا کی ہے اب اگر یہ لوگ ان باتوں کا بھی انکار کرتے ہیں تو ہم نے ان باتوں کا ذمہ دار ایک ایسی قوم کو بنایا ہے
لَيْسُوا بِهَا بِکَافِرِينَ( ۸۹ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ قُلْ لاَ أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِکْرَى
جو انکار کرنے والی نہیں ہے (۹۰) یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے لہذا آپ بھی اسی ہدایت کے راستہ پر چلیں اور کہہ دیجئے کہ ہم تم سے اس کار تبلیغ و ہدایت کا کوئی اجر نہیں چاہتے ہیں یہ قرآن تو
لِلْعَالَمِينَ( ۹۰ )
عالمین کی یاددہانی کا ذریعہ ہے
وَ مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ مِنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْکِتَابَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى
(۹۱) اور ان لوگوں نے واقعی خدا کی قدر نہیں کی جب کہ یہ کہہ دیا کہ اللہ نے کسی بشر پر کچھ نہیں نازل کیا ہے تو ان سے پوچھئے کہ یہ کتاب جو موسٰی علیہ السّلام لے کر آئے تھے
نُوراً وَ هُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيسَ تُبْدُونَهَا وَ تُخْفُونَ کَثِيراً وَ عُلِّمْتُمْ مَا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَ لاَ آبَاؤُکُمْ قُلِ اللَّهُ ثُمَّ
جو نور اور لوگوں کے لئے ہدایت تھی اور جسے تم نے چند کاغذات بنادیا ہے اور کچھ حصّہ ظاہر کیا اور کچھ چھپادیا حالانکہ اس کے ذریعہ تمہیں وہ سب بتادیا گیا تھا جو تمہارے باپ دادا کو بھی نہیں معلوم تھا یہ سب کس نے نازل کیا ہے اب آپ کہہ دیجئے کہ
ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ( ۹۱ ) وَ هٰذَا کِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَکٌ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَ مَنْ
وہ وہی اللہ ہے اور پھر انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنی بکواس میں کھیلتے پھریں (۹۲) اور یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بابرکت ہے اور اپنے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور یہ اس لئے ہے کہ آپ مکّہ اور اس کے
حَوْلَهَا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ هُمْ عَلَى صَلاَتِهِمْ يُحَافِظُونَ( ۹۲ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى
اطراف والوں کو ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنی نماز کی پابندی کرتے ہیں(۹۳)اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو
اللَّهِ کَذِباً أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَ لَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٌ وَ مَنْ قَالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَ لَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ فِي
خدا پر جھوٹا الزام لگائے یا اس کے نازل کئے بغیر یہ کہہ دے کہ مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے اور جو یہ کہہ دے کہ میں بھی خدا کی طرح باتیں نازل کرسکتا ہوں اور اگر آپ دیکھتے کہ ظالم موت کی سختیوں میں ہیں اور ملائکہ اپنے ہاتھ بڑھائے ہوئے آواز دے رہے ہیں کہ
غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَ الْمَلاَئِکَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا أَنْفُسَکُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا کُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى
اب اپنی جان نکال دو کہ آج تمہیں تمہارے جھوٹے بیانات اور الزامات پر رسوائی کا عذاب
اللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ وَ کُنْتُمْ عَنْ آيَاتِهِ تَسْتَکْبِرُونَ( ۹۳ ) وَ لَقَدْ جِئْتُمُونَا فُرَادَى کَمَا خَلَقْنَاکُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ تَرَکْتُمْ مَا
دیا جائے گا کہ تم آیات خدا سے انکار اور استکبار کررہے تھے (۹۴) اور بالآخر تم اسی طرح ہمارے پاس تنہا آئے جس طرح ہم نے تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ تمہیں دیا تھا سب
خَوَّلْنَاکُمْ وَرَاءَ ظُهُورِکُمْ وَ مَا نَرَى مَعَکُمْ شُفَعَاءَکُمُ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمْ فِيکُمْ شُرَکَاءُ لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَکُمْ وَ ضَلَّ
اپنے پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے ان سفارش کرنے والوں کو بھی نہیں دیکھتے جنہیں تم نے اپنے لئے خدا کا شریک بنایا تھا. تمہارے
عَنْکُمْ مَا کُنْتُمْ تَزْعُمُونَ( ۹۴ )
ان کے تعلقات قطع ہوگئے اور تمہارا خیال تم سے غائب ہوگیا
إِنَّ اللَّهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوَى يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ذٰلِکُمُ اللَّهُ فَأَنَّى تُؤْفَکُونَ( ۹۵ )
(۹۵) خدا ہی وہ ہے جو گٹھلی اور دانے کا شگافتہ کرنے والا ہے -وہ مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے. یہی تمہارا خدا ہے تو تم کدھر بہکے جارہے ہو
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَ جَعَلَ اللَّيْلَ سَکَناً وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْبَاناً ذٰلِکَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ( ۹۶ ) وَ هُوَ الَّذِي
(۹۶) وہ نور سحر کا شگافتہ کرنے والا ہے اور اس نے رات کو وجہ سکون اور شمس و قمر کو ذریعہ حساب بنایا ہے یہ اس صاحب عزّت و حکمت کی مقرر کردہ تقدیر ہے (۹۷) وہی وہ ہے جس
جَعَلَ لَکُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۹۷ ) وَ هُوَ الَّذِي
نے تمہارے لئے ستارے مقرر کئے ہیں کہ ان کے ذریعہ خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راستہ معلوم کرسکو -ہم نے تمام نشانیوں کو اس قوم کے لئے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے جو جاننے والی ہے (۹۸) وہی وہ ہے جس
أَنْشَأَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَ مُسْتَوْدَعٌ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ( ۹۸ ) وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ
نے تم سب کو ایک نفس سے پیدا کیا ہے پھر سب کے لئے قرار گاہ اور منزلِ ودیعت مقرر کی ہے. ہم نے صاحبانِ فہم کے لئے تمام نشانیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے (۹۹) وہی خدا وہ ہے جس نے آسمان سے پانی نازل
السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ کُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِراً نُخْرِجُ مِنْهُ حَبّاً مُتَرَاکِباً وَ مِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا
کیا ہے پھر ہم نے ہر شے کے کوئے نکالے پھر ہری بھری شاخیں نکالیں جس سے ہم گتھے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے شگوفے سے لٹکتے ہوئے
قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَ جَنَّاتٍ مِنْ أَعْنَابٍ وَ الزَّيْتُونَ وَ الرُّمَّانَ مُشْتَبِهاً وَ غَيْرَ مُتَشَابِهٍ انْظُرُوا إِلَى ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَ يَنْعِهِ إِنَّ
گچھےّ پیدا کئے اور انگور و زیتون اور انار کے باغات پیدا کئے جو شکل میں ملتے جلتے اور مزہ میں بالکل الگ الگ ہیں -ذرا اس کے پھل اور اس کے پکنے کی طرف غور سے دیکھو کہ
فِي ذٰلِکُمْ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۹۹ ) وَ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَکَاءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ وَ خَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَ بَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ
اس میں صاحبان یمان کے لئے کتنی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۱۰۰) اور ان لوگوں نے جنّات کو خدا کا شریک بنادیا ہے حالانکہ خدا نے انہیں پیدا کیا ہے پھر اس کے لئے بغیر جانے بوجھے بیٹے اور بیٹیاں بھی تیار کردی ہیں .جب کہ وہ بے نیاز اور
سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يَصِفُونَ( ۱۰۰ ) بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ أَنَّى يَکُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَکُنْ لَهُ صَاحِبَةٌ وَ
ان کے بیان کردہ اوصاف سے کہیں زیادہ بلند وبالا ہے (۱۰۱) وہ زمین و آسمان کا ایجاد کرنے والا ہے -اس کے اولاد کس طرح ہوسکتی ہے اس کی تو کوئی بیوی بھی نہیں ہے اور
خَلَقَ کُلَّ شَيْءٍ وَ هُوَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۱۰۱ )
وہ ہر شے کا خالق ہے اور ہرچیز کا جاننے والا ہے
ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمْ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ خَالِقُ کُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ وَکِيلٌ( ۱۰۲ ) لاَ تُدْرِکُهُ الْأَبْصَارُ
(۱۰۲) وہی اللہ تمہارا پروردگار ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں -وہ ہر شے کا خالق ہے اسی کی عبادت کرو .وہی ہر شے کا نگہبان ہے (۱۰۳) نگاہیں اسے پا نہیں سکتیں
وَ هُوَ يُدْرِکُ الْأَبْصَارَ وَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ( ۱۰۳ ) قَدْ جَاءَکُمْ بَصَائِرُ مِنْ رَبِّکُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ
اور وہ نگاہوں کا برابر ادراک رکھتا ہے کہ وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے (۱۰۴) تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلائل آچکے ہیں اب جو بصیرت سے کام لے گا وہ اپنے لئے اور جو
عَمِيَ فَعَلَيْهَا وَ مَا أَنَا عَلَيْکُمْ بِحَفِيظٍ( ۱۰۴ ) وَ کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ وَ لِيَقُولُوا دَرَسْتَ وَ لِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ
اندھا بن جائے گا وہ بھی اپنا ہی نقصان کرے گا اور میں تم لوگوں کا نگہبان نہیں ہوں (۱۰۵) اور اسی طرح ہم پلٹ پلٹ کر آیتیں پیش کرتے ہیں اور تاکہ وہ یہ کہیں کہ آپ نے قرآن پڑھ لیا ہے اور ہم
يَعْلَمُونَ( ۱۰۵ ) اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ وَ أَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِينَ( ۱۰۶ ) وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ
جاننے والوں کے لئے قرآن کو واضح کردیں (۱۰۶) آپ اپنی طرف آنے والی وحی الٰہی کا اتباع کریں کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور مشرکین سے کنارہ کشی کرلیں (۱۰۷) اور اگر خدا چاہتا
مَا أَشْرَکُوا وَ مَا جَعَلْنَاکَ عَلَيْهِمْ حَفِيظاً وَ مَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَکِيلٍ( ۱۰۷ ) وَ لاَ تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
تو یہ شرک ہی نہ کرسکتے اور ہم نے آپ کو ان کا نگہبان نہیں بنایا ہے اور نہ آپ ان کے ذمہ دار ہیں (۱۰۸) اور خبردار تم لوگ انہیں برا بھلا نہ کہو جن کو یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہیں
فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْواً بِغَيْرِ عِلْمٍ کَذٰلِکَ زَيَّنَّا لِکُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۰۸ )
کہ اس طرح یہ دشمنی میں بغیر سمجھے بوجھے خدا کو برا بھلا کہیں گے ہم نے اسی طرح ہر قوم کے لئے اس کے عمل کو آراستہ کردیا ہے اس کے بعد سب کی بازگشت پروردگار ہی کی بارگاہ میں ہے اور وہی سب کو ان کے اعمال کے بارے میں باخبر کرے گا
وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ وَ مَا يُشْعِرُکُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ
(۱۰۹) اور ان لوگوں نے اللہ کی سخت قسمیں کھائیں کہ ان کی مرضی کی نشانی آئی تو ضرور ایمان لے آئیں گے تو آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں اور تم لوگ کیا جانو کہ
لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۰۹ ) وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ وَ أَبْصَارَهُمْ کَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ نَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۱۱۰ )
وہ آبھی جائیں گی تو یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے (۱۱۰) اور ہم ان کے قلب و نظر کو اس طرح پلٹ دیں گے جس طرح یہ پہلے ایمان نہیں لائے تھے اور ان کو گمراہی میں ٹھوکر کھانے کے لئے چھوڑ دیں گے
وَ لَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلاَئِکَةَ وَ کَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى وَ حَشَرْنَا عَلَيْهِمْ کُلَّ شَيْءٍ قُبُلاً مَا کَانُوا لِيُؤْمِنُوا إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ
(۱۱۱) اور اگر ہم ان کی طرف ملائکہ نازل بھی کردیں اور ان سے مردے کلام بھی کرلیں اور ان کے سامنے تمام چیزوں کو جمع بھی کردیں تو بھی یہ ایمان نہ لائیں گے مگر یہ کہ
اللَّهُ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ( ۱۱۱ ) وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِيٍّ عَدُوّاً شَيَاطِينَ الْإِنْسِ وَ الْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ
خدا ہی چاہ لے لیکن ان کی اکثریت جہالت ہی سے کام لیتی ہے (۱۱۲) اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جنات و انسان کے شیاطین کو ان کا دشمن قرار دے دیا ہے یہ آپس میں ایک دوسرے کی طرف دھوکہ دینے
إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوراً وَ لَوْ شَاءَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا يَفْتَرُونَ( ۱۱۲ ) وَ لِتَصْغَى إِلَيْهِ أَفْئِدَةُ
کے لئے مہمل باتوں کے اشارے کرتے ہیں اور اگر خدا چاہ لیتا تو یہ ایسا نہ کرسکتے لہذا اب آپ انہیں ان کے افترا کے حال پر چھوڑ دیں (۱۱۳) اور یہ اس لئے کرتے ہیں کہ
الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَ لِيَرْضَوْهُ وَ لِيَقْتَرِفُوا مَا هُمْ مُقْتَرِفُونَ( ۱۱۳ ) أَ فَغَيْرَ اللَّهِ أَبْتَغِي حَکَماً وَ هُوَ الَّذِي
جن لوگوں کا ایمان آخرت پر نہیں ہے ان کے دل ان کی طرف مائل ہوجائیں اور وہ اسے پسند کرلیں اور پھر خود بھی ان ہی کی طرح افترا پردازی کرنے لگیں (۱۱۴) کیا میں خدا کے علاوہ کوئی حکم تلاش کروں جب کہ وہی وہ ہے
أَنْزَلَ إِلَيْکُمُ الْکِتَابَ مُفَصَّلاً وَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ مِنْ رَبِّکَ بِالْحَقِّ فَلاَ تَکُونَنَّ مِنَ
جس نے تمہاری طرف مفصل کتاب نازل کی ہے اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے انہیں معلوم ہے کہ یہ قرآن ان کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ نازل ہوا ہے لہذا ہرگز آپ
الْمُمْتَرِينَ( ۱۱۴ ) وَ تَمَّتْ کَلِمَةُ رَبِّکَ صِدْقاً وَ عَدْلاً لاَ مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِهِ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۱۱۵ ) وَ إِنْ تُطِعْ
شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوں (۱۱۵) اور آپ کے رب کا کلمہ قرآن صداقت اور عدالت کے اعتبار سے بالکل مکمل ہے اس کا کوئی تبدیل کرنے والا نہیں ہے اور وہ سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے (۱۱۶) اور اگر
أَکْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوکَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَ إِنْ هُمْ إِلاَّيَخْرُصُونَ( ۱۱۶ ) إِنَّ رَبَّکَ هُوَ أَعْلَمُ
آپ روئے زمین کی اکثریت کا اتباع کرلیں گے تو یہ راہ خدا سے بہکادیں گے.یہ صرف گمان کا اتباع کرتے ہیں اور صرف اندازوں سے کام لیتے ہیں (۱۱۷) آپ کے پروردگار
مَنْ يَضِلُّ عَنْ سَبِيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ( ۱۱۷ ) فَکُلُوا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ کُنْتُمْ بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ( ۱۱۸ )
کو خوب معلوم ہے کہ کون اس کے راستے سے بہکنےوالا ہے. اور کون ہدایت حاصل کرنے والا ہے (۱۱۸) لہذا تم لوگ صرف اس جانور کا گوشت کھاؤ جس پر خد اکا نام لیا گیا ہو اگر تمہارا ایمان اس کی آیتوں پر ہے
وَ مَا لَکُمْ أَلاَّ تَأْکُلُوا مِمَّا ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَکُمْ مَا حَرَّمَ عَلَيْکُمْ إِلاَّ مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ وَ إِنَّ کَثِيراً
(۱۱۹) اورتمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم وہ نہیں کھاتے ہو جس پر نام خدا لیا گیا ہے جب کہ اس نے جن چیزوں کو حرام کیا ہے انہیں تفصیل سے بیان کردیا ہے مگر یہ کہ تم مجبور ہوجاؤ تو اور بات ہے اور بہت سے لوگ
لَيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ رَبَّکَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ( ۱۱۹ ) وَ ذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَ بَاطِنَهُ إِنَّ الَّذِينَ
تو اپنی خواہشات کی بنا پر لوگوں کو بغیر جانے بوجھے گمراہ کرتے ہیں .اور تمہارا پروردگار ان زیادتی کرنے والوں کو خوب جانتا ہے (۱۲۰) اور تم لوگ ظاہری اور باطنی تمام گناہوں کو چھوڑ دو کہ
يَکْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا کَانُوا يَقْتَرِفُونَ( ۱۲۰ ) وَ لاَ تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ إِنَّهُ لَفِسْقٌ وَ إِنَّ
جو لوگ گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں عنقریب انہیں ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا(۱۲۱)اور دیکھو جس پر نام خدا نہ لیاگیا ہو اسے نہ کھانا کہ یہ فسق ہے اور
الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوکُمْ وَ إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّکُمْ لَمُشْرِکُونَ( ۱۲۱ ) أَ وَ مَنْ کَانَ مَيْتاً
شیاطین تو اپنے والوں کی طرف خفیہ اشارے کرتے ہی رہتے ہیں تاکہ یہ لوگ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم لوگوں نے ان کی اطاعت کر لی تو تمہارا شمار بھی مشرکین میں ہوجائے گا (۱۲۲) کیا جو شخص مردہ تھا
فَأَحْيَيْنَاهُ وَ جَعَلْنَا لَهُ نُوراً يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ کَمَنْ مَثَلُهُ فِي الظُّلُمَاتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِنْهَا کَذٰلِکَ زُيِّنَ لِلْکَافِرِينَ
پھر ہم نے اسے زندہ کیااوراس کے لئے ایک نور قرار دیا جس کے سہارے وہ لوگوں کے درمیان چلتا ہے اس کی مثال اس کی جیسی ہوسکتی ہے جو تاریکیوں میں ہو اور ان سے نکل بھی نہ سکتا ہو -اسی طرح کفار کے لئے ان کے اعمال کو آراستہ
مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۲۲ ) وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنَا فِي کُلِّ قَرْيَةٍ أَکَابِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْکُرُوا فِيهَا وَ مَا يَمْکُرُونَ إِلاَّ بِأَنْفُسِهِمْ
کردیا گیا ہے (۱۲۳) اور اسی طرح ہم نے ہر قریہ میں بڑے بڑے مجرمین کو موقع دیا ہے کہ وہ مکاّری کریں اور ان کی مکاّری کا اثر خود ان کے علاوہ کسی پر نہیں ہوتا ہے لیکن انہیں
وَ مَا يَشْعُرُونَ( ۱۲۳ ) وَ إِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةٌ قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ رُسُلُ اللَّهِ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ
اس کا بھی شعور نہیں ہے (۱۲۴) اور جب ان کے پاس کوئی نشانی آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اس وقت تک ایمان نہ لائیں گے جب تک ہمیں بھی ویسی ہی وحی نہ دی جائے جیسی
يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللَّهِ وَ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا کَانُوا يَمْکُرُونَ( ۱۲۴ )
رسولوں کو دی گئی ہے جب کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کو کہاں رکھے گا اور عنقریب مجرمین کو ان کے جرم کی پاداش میں خدا کے یہاں ذلّت اور شدید ترین عذاب کا سامنا کرنا ہوگا
فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلاَمِ وَ مَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقاً حَرَجاً کَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي
(۱۲۵) پس خدا جسے ہدایت دینا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لئے کشادہ کردیتا ہے اور جس کو گمراہی میں چھوڑنا چاہتا ہے اس کے سینے کو ایسا تنگ اور دشوار گزار بنادیتا ہے جیسے
السَّمَاءِ کَذٰلِکَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۲۵ ) وَ هٰذَا صِرَاطُ رَبِّکَ مُسْتَقِيماً قَدْ فَصَّلْنَا
آسمان کی طرف بلند ہورہا ہو ,وہ اسی طرح بے ایمانوں پر ان کی کثافت کو مسّلط کردیتاہے (۱۲۶) اور یہ ہی تمہارے پروردگار کا سیدھا راستہ ہے .ہم نے نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے
الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَذَّکَّرُونَ( ۱۲۶ ) لَهُمْ دَارُ السَّلاَمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِيُّهُمْ بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۲۷ ) وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ
آیات کو مفصل طور سے بیان کردیا ہے (۱۲۷) ان لوگوں کے لئے پروردگار کے نزدیک دارالّسلام ہے اور وہ ان کے اعمال کی بنا پر ان کا سرپرست ہے
(۱۲۸) اور جس دن وہ سب کو محشور کرے گا
جَمِيعاً يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَکْثَرْتُمْ مِنَ الْإِنْسِ وَ قَالَ أَوْلِيَاؤُهُمْ مِنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَ بَلَغْنَا
تو کہے گا کہ اے گروہ جناّت تم نے تو اپنے کوانسانوں سے زیادہ بنا لیا تھا اور انسانوں میں ان کے دوست کہیں گے کہ پروردگار ہم میں سب نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب ہم اس
أَجَلَنَا الَّذِي أَجَّلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوَاکُمْ خَالِدِينَ فِيهَا إِلاَّ مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّ رَبَّکَ حَکِيمٌ عَلِيمٌ( ۱۲۸ )
مدّت کو پہنچ گئے ہیں جو تو نے ہماری مہلت کے واسطے معین کی تھی .ارشاد ہوگا تواب تمہارا ٹھکانہ جہّنم ہے جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے مگر یہ کہ خدا ہی آزادی چاہ لے -بیشک تمہارا پروردگار صاحب حکمت بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے
وَ کَذٰلِکَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ بَعْضاً بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۱۲۹ ) يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ أَ لَمْ يَأْتِکُمْ رُسُلٌ مِنْکُمْ
(۱۲۹) اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو ان کے اعمال کی بنا پر بعض پر مسلّط کردیتے ہیں (۱۳۰) اے گروہ جن و انس کیا تمہارے پاس تم میں سے رسول نہیں آئے
يَقُصُّونَ عَلَيْکُمْ آيَاتِي وَ يُنْذِرُونَکُمْ لِقَاءَ يَوْمِکُمْ هٰذَا قَالُوا شَهِدْنَا عَلَى أَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَ شَهِدُوا
جو ہماری آیتوں کو بیان کرتے اور تمہیں آج کے دن کی ملاقات سے ڈراتے -وہ کہیں گے کہ ہم خود اپنے خلاف گواہ ہیں اور ان کو زندگانی دنیا نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا
عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ کَانُوا کَافِرِينَ( ۱۳۰ ) ذٰلِکَ أَنْ لَمْ يَکُنْ رَبُّکَ مُهْلِکَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا غَافِلُونَ( ۱۳۱ )
انہوں نے خود اپنے خلاف گواہی دی کہ وہ کافر تھے (۱۳۱) یہ اس لئے کہ تمہارا پروردگار کسی بھی قریہ کو ظلم و زیادتی سے اس طرح تباہ و برباد نہیں کرنا چاہتا کہ اس کے رہنے والے بالکل غافل اور بے خبر ہوں
وَ لِکُلٍّ دَرَجَاتٌ مِمَّا عَمِلُوا وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ( ۱۳۲ ) وَ رَبُّکَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْکُمْ وَ
(۱۳۲) اور ہر ایک کے لئے اس کے اعمال کے مطابق درجات ہیں اور تمہارا پروردگار ان کے اعمال سے غافل نہیں ہے (۱۳۳) اور آپ کا پروردگار بے نیاز اور صاحبِ رحمت ہے -وہ چاہے تو تم سب کو دنیا سے اٹھالے
يَسْتَخْلِفْ مِنْ بَعْدِکُمْ مَا يَشَاءُ کَمَا أَنْشَأَکُمْ مِنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ آخَرِينَ( ۱۳۳ ) إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ وَ مَا أَنْتُمْ
اور تمہاری جگہ پر جس قوم کو چاہے لے آئے جس طرح تم کو دوسری قوم کی اولاد میں رکھا ہے (۱۳۴) یقینا جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ سامنے آنے والا ہے اور تم خدا کو
بِمُعْجِزِينَ( ۱۳۴ ) قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَکَانَتِکُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَکُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لاَ
عاجز بنانے والے نہیں ہو (۱۳۵) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ تم بھی اپنی جگہ پر عمل کرو اور میں بھی کررہا ہوں -عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہے بیشک
يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ( ۱۳۵ ) وَ جَعَلُوا لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ الْحَرْثِ وَ الْأَنْعَامِ نَصِيباً فَقَالُوا هٰذَا لِلَّهِ بِزَعْمِهِمْ وَ هٰذَا
ظالم کامیاب ہونے والے نہیں ہیں (۱۳۶) اور ان لوگوں نے خدا کی پیدا کی ہوئی کھیتی میں اور جانوروں میں اس کا حصہّ بھی لگایا ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ یہ ان کے خیال کے مطابق خد اکے لئے ہے اور
لِشُرَکَائِنَا فَمَا کَانَ لِشُرَکَائِهِمْ فَلاَ يَصِلُ إِلَى اللَّهِ وَ مَا کَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَى شُرَکَائِهِمْ سَاءَ مَا يَحْکُمُونَ( ۱۳۶ )
یہ ہمارے شریکوں کے لئے ہے -اس کے بعد جو شرکائ کا حصّہ ہے وہ خدا تک نہیں جاسکتا ہے .اور جو خدا کا حصہّ ہے وہ ان کے شریکوں تک پہنچ سکتا ہے.کس قدر بدترین فیصلہ ہے جو یہ لوگ کررہے ہیں
وَ کَذٰلِکَ زَيَّنَ لِکَثِيرٍ مِنَ الْمُشْرِکِينَ قَتْلَ أَوْلاَدِهِمْ شُرَکَاؤُهُمْ لِيُرْدُوهُمْ وَ لِيَلْبِسُوا عَلَيْهِمْ دِينَهُمْ وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا
(۱۳۷) اور اسی طرح ان شریکوں نے بہت سے مشرکین کے لئے اولاد کے قتل کو بھی آراستہ کردیا ہے تاکہ ان کو تباہ و برباد کردیں اور ان پر دین کو مشتبہ کردیں حالانکہ خدا اس کے خلاف چاہ لیتا تو یہ کچھ نہیں کرسکتے تھے لہذا آپ ان کو ان کی
فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا يَفْتَرُونَ( ۱۳۷ )
افترا پردازیوں پر چھوڑ دیں اور پریشان نہ ہوں
وَ قَالُوا هٰذِهِ أَنْعَامٌ وَ حَرْثٌ حِجْرٌ لاَ يَطْعَمُهَا إِلاَّ مَنْ نَشَاءُ بِزَعْمِهِمْ وَ أَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَ أَنْعَامٌ لاَ
(۱۳۸) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جانور اور کھیتی اچھوتی ہے اسے ان کے خیالات کے مطابق وہی کھاسکتے ہیں جن کے بارے میں وہ چاہیں گے اور کچھ چوپائے ہیں جن کی پیٹھ حرام ہے اور کچھ چوپائے جن کو ذبح کرتے
يَذْکُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا افْتِرَاءً عَلَيْهِ سَيَجْزِيهِمْ بِمَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۱۳۸ ) وَ قَالُوا مَا فِي بُطُونِ هٰذِهِ الْأَنْعَامِ
وقت نام خدا بھی نہیں لیا گیا اور سب کی نسبت خدا کی طرف دے رکھی ہے عنقریب ان تمام بہتانوں کا بدلہ انہیں دیا جائے گا (۱۳۹) اور کہتے ہیں کہ ان چوپاؤں کے پیٹ میں جو بچے ّہیں
خَالِصَةٌ لِذُکُورِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَ إِنْ يَکُنْ مَيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَکَاءُ سَيَجْزِيهِمْ وَصْفَهُمْ إِنَّهُ حَکِيمٌ عَلِيمٌ( ۱۳۹ )
وہ صرف ہمارے مردوں کے لئے ہیں اور عورتوں پر حرام ہیں -ہاں اگر مردار ہوں تو سب شریک ہوں گے ,عنقریب خدا ان بیانات کا بدلہ دے گا کہ وہ صاحب حکمت بھی ہے اور سب کا جاننے والا بھی ہے
قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ قَتَلُوا أَوْلاَدَهُمْ سَفَهاً بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ حَرَّمُوا مَا رَزَقَهُمُ اللَّهُ افْتِرَاءً عَلَى اللَّهِ قَدْ ضَلُّوا وَ مَا کَانُوا
(۱۴۰) یقینا وہ لوگ خسارہ میں ہیں جنہوں نے حماقت میں بغیر جانے بوجھے اپنی اولاد کو قتل کردیا اور جو رزق خدا نے انہیں دیا ہے اسے اسی پر بہتان لگا کر اپنے اوپر حرام کرلیا -یہ سب بہک گئے ہیں اور
مُهْتَدِينَ( ۱۴۰ ) وَ هُوَ الَّذِي أَنْشَأَ جَنَّاتٍ مَعْرُوشَاتٍ وَ غَيْرَ مَعْرُوشَاتٍ وَ النَّخْلَ وَ الزَّرْعَ مُخْتَلِفاً أُکُلُهُ وَ
ہدایت یافتہ نہیں ہیں (۱۴۱) وہ خدا وہ ہے جس نے تختوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور اس کے خلاف بھی ہر طرح کے باغات پیدا کئے ہیں اور کھجور اور زراعت پیدا کی ہے جس کے مزے مختلف ہیں اور
الزَّيْتُونَ وَ الرُّمَّانَ مُتَشَابِهاً وَ غَيْرَ مُتَشَابِهٍ کُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَ آتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ وَ لاَ تُسْرِفُوا إِنَّهُ لاَ
زیتون اورانار بھی پیدا کئے ہیں جن میں بعض آپس میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور بعض مختلف ہیں -تم سب ان کے پھلوں کو جب وہ تیار ہوجائیں تو کھاؤ اور جب کاٹنے کا دن آئے تو ان کا حق ادا کردو اور خبردار اسراف نہ کرنا کہ خدا
يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ( ۱۴۱ ) وَ مِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَ فَرْشاً کُلُوا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللَّهُ وَ لاَ تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ
اسراف کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۱۴۲) اور چوپاؤں میں بعض بوجھ اٹھانے والے اور بعض زمین سے لگ کر چلنے والے ہیں -تم سب خدا کے دئیے ہوئے رزق کو کھاؤ اور شیطانی قدموں کی پیروی نہ کرو کہ شیطان
لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۱۴۲ )
تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے
ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ قُلْ آلذَّکَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ
(۱۴۳) آٹھ قسم کے جوڑے ہیں -بھیڑ کے دو اور بکری کے دو -ان سے کہئے خدا نے ان دونوں کے نر حرام کئے ہیں یا مادہ یا وہ بچے جو ان کی
الْأُنْثَيَيْنِ نَبِّئُونِي بِعِلْمٍ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۴۳ ) وَ مِنَ الْإِبِلِ اثْنَيْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِ قُلْ آلذَّکَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ
مادہ کے پیٹ میں پائے جاتے ہیں -ذرا تم لوگ اس بارے میں ہمیں بھی خبردو اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو (۱۴۴) اور اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو ان سے کہیے کہ خدا نے نروں کو حرام قرار دیا ہے یا
الْأُنْثَيَيْنِ أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الْأُنْثَيَيْنِ أَمْ کُنْتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ وَصَّاکُمُ اللَّهُ بِهٰذَا فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ
مادینوں کو یا ان کو جو مادینوں کے شکم میں ہیں کیا تم لوگ اس وقت حاضر تھے جب خدا ان کو حرام کرنے کی وصیت کررہا تھا -پھر اس سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر
کَذِباً لِيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۱۴۴ ) قُلْ لاَ أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّماً عَلَى
جھوٹا الزام لگائے تاکہ لوگوں کو بغیر جانے بوجھے گمراہ کرے -یقینا اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے (۱۴۵) آپ کہہ دیجئے کہ میں اپنی طرف آنے والی وحی میں کسی بھی
طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَنْ يَکُونَ مَيْتَةً أَوْ دَماً مَسْفُوحاً أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقاً أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ
کھانے والے کے لئے کوئی حرام نہیں پاتا مگر یہ کہ مردار ہو یا بہایا ہوا خون یا سور کا گوشت ہوکہ یہ سب نجس اور گندگی ہے یا وہ نافرمانی ہو جسے غیر خد اکے نام پر ذبح کیا گیا ہو اس کے بعد بھی کوئی
اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَ لاَ عَادٍ فَإِنَّ رَبَّکَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۴۵ ) وَ عَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا کُلَّ ذِي ظُفُرٍ وَ مِنَ
مجبور ہوجائے اورنہ سرکش ہو نہ حد سے تجاوز کرنے والا تو پروردگار بڑا بخشنے والا مہربان ہے(۱۴۶)اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والے جانور کو حرام کردیا اور
الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَا إِلاَّ مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَا أَوِ الْحَوَايَا أَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذٰلِکَ جَزَيْنَاهُمْ
گائے اور بھیڑ کی چربی کو حرام کردیا مگر جو چربی کہ پیٹھ پر ہو یا آنتوں پر ہو یا جو ہڈیوں سے لگی ہوئی ہو یہ ہم نے ان کو ان کی بغاوت اور
بِبَغْيِهِمْ وَ إِنَّا لَصَادِقُونَ( ۱۴۶ )
سرکشی کی سزادی ہے اور ہم بالکل سچےّ ہیں
فَإِنْ کَذَّبُوکَ فَقُلْ رَبُّکُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَ لاَ يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ( ۱۴۷ ) سَيَقُولُ الَّذِينَ أَشْرَکُوا لَوْ
(۱۴۷) پھر اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو کہہ دیجئے کہ تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے لیکن اس کا عذاب مجرمین سے ٹالابھی نہیں جاسکتا ہے
(۱۴۸) عنقریب یہ مشرکین کہیں گے کہ اگر
شَاءَ اللَّهُ مَا أَشْرَکْنَا وَ لاَ آبَاؤُنَا وَ لاَ حَرَّمْنَا مِنْ شَيْءٍ کَذٰلِکَ کَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتَّى ذَاقُوا بَأْسَنَا قُلْ هَلْ
خدا چاہتا تو نہ ہم مشرک ہوتے نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے اسی طرح ان سے پہلے والوں نے رسولوں کی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا ان سے کہہ دیجئے کہ تمہارے
عِنْدَکُمْ مِنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَ إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ تَخْرُصُونَ( ۱۴۸ ) قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ فَلَوْ
پاس کوئی دلیل ہے تو ہمیں بھی بتاؤ تم تو صرف خیالات کا اتباع کرتے ہو اور اندازوں کی باتیں کرتے ہو (۱۴۹) کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس منزل تک پہنچانے والی دلیلیں ہیں وہ اگر
شَاءَ لَهَدَاکُمْ أَجْمَعِينَ( ۱۴۹ ) قُلْ هَلُمَّ شُهَدَاءَکُمُ الَّذِينَ يَشْهَدُونَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ هٰذَا فَإِنْ شَهِدُوا فَلاَ تَشْهَدْ
چاہتا تو جبرا تم سب کو ہدایت دے دیتا (۱۵۰) کہہ دیجئے کہ ذرا اپنے گواہوں کو تو لاؤ جو گواہی دیتے ہیں کہ خدا نے اس چیز کو حرام قرار دیا ہے اس کے بعد وہ گواہی بھی دے دیں تو
مَعَهُمْ وَ لاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ( ۱۵۰ ) قُلْ تَعَالَوْا
آپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیجئے گا اور ان لوگوں کی خواہشات کا اتباع نہ کیجئے گا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے اور وہ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور اپنے پروردگار کا ہمسر قرار دیتے ہیں (۱۵۱) کہہ دیجئے کہ آؤ
أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمْ عَلَيْکُمْ أَلاَّ تُشْرِکُوا بِهِ شَيْئاً وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً وَ لاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَکُمْ مِنْ إِمْلاَقٍ نَحْنُ نَرْزُقُکُمْ
ہم تمہیں بتائیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا کیا حرام کیا ہے خبردار کسی کو اس کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا .اپنی اولاد کو غربت کی بنا پر قتل نہ کرنا کہ ہم تمہیں بھی رزق دے رہے ہیں
وَ إِيَّاهُمْ وَ لاَ تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ لاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ذٰلِکُمْ
اور انہیں بھی اور بدکاریوں کے قریب نہ جانا وہ ظاہری ہوں یا چھپی ہوئی اور کسی ایسے نفس کو جسے خدا نے حرام کردیا ہے قتل نہ کرنا مگر یہ کہ تمہارا کوئی حق ہو .یہ وہ باتیں ہیں جن کی
وَصَّاکُمْ بِهِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۱۵۱ )
خدا نے نصیحت کی ہے تاکہ تمہیں عقل آجائے
وَ لاَ تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ أَوْفُوا الْکَيْلَ وَ الْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لاَ نُکَلِّفُ
(۱۵۲) اور خبردار مال یتیم کے قریب بھی نہ جانا مگر اس طریقہ سے جو بہترین طریقہ ہو یہاں تک کہ وہ توانائی کی عمر تک پہنچ جائیں اور ناپ تول میں انصاف سے پورا پورا دینا -ہم
نَفْساً إِلاَّ وُسْعَهَا وَ إِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا وَ لَوْ کَانَ ذَا قُرْبَى وَ بِعَهْدِ اللَّهِ أَوْفُوا ذٰلِکُمْ وَصَّاکُمْ بِهِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۱۵۲ )
کسی نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ہیں اور جب بات کرو تو انصاف کے ساتھ چاہے اپنی اقرباہی کے خلاف کیوں نہ ہو اور عہد خدا کو پورا کرو کہ اس کی پروردگار نے تمہیں وصیت کی ہے کہ شاید تم عبرت حاصل کرسکو
وَ أَنَّ هٰذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيماً فَاتَّبِعُوهُ وَ لاَ تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ذٰلِکُمْ وَصَّاکُمْ بِهِ
(۱۵۳) اور یہ ہمارا سیدھا راستہ ہے اس کا اتباع کرو اور دوسرے راستوں کے پیچھے نہ جاؤ کہ راہ خدا سے الگ ہوجاؤ گے اسی کی پروردگار نے ہدایت دی ہے کہ اس طرح
لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ( ۱۵۳ ) ثُمَّ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ تَمَاماً عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَ تَفْصِيلاً لِکُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَ
شاید متقی اور پرہیز گار بن جاؤ (۱۵۴) اس کے بعد ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو اچھی باتوں کی تکمیل کرنے والی کتاب دی اور اس میں ہر شے کو تفصیل سے بیان کردیا اور اسے ہدایت اور
رَحْمَةً لَعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ( ۱۵۴ ) وَ هٰذَا کِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوهُ وَ اتَّقُوا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۱۵۵ )
رحمت قرار دے دیا کہ شاید یہ لوگ لقائے الٰہی پر ایمان لے آئیں (۱۵۵) اور یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی بابرکت ہے لہذا اس کا اتباع کرو اور تقوٰی اختیار کرو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے
أَنْ تَقُولُوا إِنَّمَا أُنْزِلَ الْکِتَابُ عَلَى طَائِفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا وَ إِنْ کُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغَافِلِينَ( ۱۵۶ ) أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا
(۱۵۶)یہ نہ کہنے لگو کہ کتاب خدا تو ہم سے پہلے دو جماعتوں پرنازل ہوئی تھی اورہم اس کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبرتھے(۱۵۷)یا یہ کہو کہ ہمارے اوپر
أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْکِتَابُ لَکُنَّا أَهْدَى مِنْهُمْ فَقَدْ جَاءَکُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَ هُدًى وَ رَحْمَةٌ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ کَذَّبَ
بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوتے تو اب تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل اور ہدایت و رحمت آچکی ہے پھر اس کے بعد اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو
بِآيَاتِ اللَّهِ وَ صَدَفَ عَنْهَا سَنَجْزِي الَّذِينَ يَصْدِفُونَ عَنْ آيَاتِنَا سُوءَ الْعَذَابِ بِمَا کَانُوا يَصْدِفُونَ( ۱۵۷ )
اللہ کی نشانیوں کو جھٹلائے اور ان سے اعراض کرے ...عنقریب ہم اپنی نشانیوں سے اعراض کرنے والوں پر بدترین عذاب کریں گے اور وہ ہماری آیتوں سے اعراض کرنے والے اور روکنے والے ہیں
هَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلاَئِکَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّکَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّکَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّکَ لاَ
(۱۵۸) یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس ملائکہ آجائیں یا خود پروردگار آجائے یا اس کی بعض نشانیاں آجائیں تو جس دن اس کی بعض
يَنْفَعُ نَفْساً إِيمَانُهَا لَمْ تَکُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ کَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْراً قُلِ انْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ( ۱۵۸ )
نشانیاں آجائیں گی اس دن جو نفس پہلے سے ایمان نہیں لایا ہے یا اس نے ایمان لانے کے بعد کوئی بھلائی نہیں کی ہے اس کے ایمان کا کوئی فائدہ نہ ہوگا تو اب کہہ دیجئے کہ تم لوگ بھی انتظار کرو اور میں بھی انتظار کررہا ہوں
إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَ کَانُوا شِيَعاً لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا کَانُوا يَفْعَلُونَ( ۱۵۹ )
(۱۵۹) جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ان سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے -ان کا معاملہ خدا کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کے اعمال کے بارے میں باخبر کرے گا
مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَ مَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلاَ يُجْزَى إِلاَّ مِثْلَهَا وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۱۶۰ ) قُلْ إِنَّنِي
(۱۶۰) جو شخص بھی نیکی کرے گا اسے دس گنا اجر ملے گا اور جو برائی کرے گا اسے صرف اتنی ہی سزا ملے گی اور کوئی ظلم نہ کیا جائے گا (۱۶۱) آپ کہہ دیجئے کہ میرے
هَدَانِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِيناً قِيَماً مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۶۱ ) قُلْ إِنَّ صَلاَتِي وَ
پروردگار نے مجھے سیدھے راستے کی ہدایت دے دی ہے جو ایک مضبوط دین اور باطل سے اعراض کرنے والے ابراہیم علیہ السّلام کا مذہب ہے اور وہ مشرکین میں سے ہرگز نہیں تھے (۱۶۲) کہہ دیجئے کہ میری نماز ,
نُسُکِي وَ مَحْيَايَ وَ مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۶۲ ) لاَ شَرِيکَ لَهُ وَ بِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ( ۱۶۳ )
میری عبادتیں ,میری زندگی ,میری موت سب اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے (۱۶۳) اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں
قُلْ أَ غَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبّاً وَ هُوَ رَبُّ کُلِّ شَيْءٍ وَ لاَ تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ إِلاَّ عَلَيْهَا وَ لاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ
(۱۶۴) کہہ دیجئے کہ کیا میں خدا کے علاوہ کوئی اور رب تلاش کروں جب کہ وہی ہر شے کا پالنے والا ہے اور جو نفس جو کچھ کرے گا اس کا وبال اسی کی ذمہ ہوگا اور کوئی نفس دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا -اس کے بعد
إِلَى رَبِّکُمْ مَرْجِعُکُمْ فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ( ۱۶۴ ) وَ هُوَ الَّذِي جَعَلَکُمْ خَلاَئِفَ الْأَرْضِ وَ رَفَعَ
تم سب کی بازگشت تمہارے پروردگار کی طرف ہے پھر وہ بتائے گا کہ تم کس چیز میں اختلاف کررہے تھے (۱۶۵) وہی وہ خدا ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا اور بعض کے درجات کو بعض سے بلند کیا
بَعْضَکُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَبْلُوَکُمْ فِي مَا آتَاکُمْ إِنَّ رَبَّکَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَ إِنَّهُ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۶۵ )
تاکہ تمہیں اپنے دئیے ہوئے سے آزمائے -تمہارا پروردگار بہت جلد حساب کرنے والا ہے اور وہ بیشک بہت بخشنے والا مہربان ہے
( سورة الأعراف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
المص( ۱ ) کِتَابٌ أُنْزِلَ إِلَيْکَ فَلاَ يَکُنْ فِي صَدْرِکَ حَرَجٌ مِنْهُ لِتُنْذِرَ بِهِ وَ ذِکْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ( ۲ ) اتَّبِعُوا مَا أُنْزِلَ
(۱) المص (۲) یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی گئی ہے لہذا آپ اس کی طرف سے کسی تنگی کا شکار نہ ہوں اور اس کے ذریعہ لوگوں کو ڈرائیں یہ کتاب صاحبانِ ایمان کے لئے مکمل یاددہانی ہے (۳) لوگوتم اس کا اتباع کرو
إِلَيْکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ وَ لاَ تَتَّبِعُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ قَلِيلاً مَا تَذَکَّرُونَ( ۳ ) وَ کَمْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَکْنَاهَا فَجَاءَهَا بَأْسُنَا
جو تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے اور اس کے علاوہ دوسرے سرپرستوں کا اتباع نہ کرو ,تم بہت کم نصیحت مانتے ہو (۴) اور کتنے قرئیے ہیں جنہیں ہم نے برباد کردیا اور ان کے پاس ہمارا عذاب
بَيَاتاً أَوْ هُمْ قَائِلُونَ( ۴ ) فَمَا کَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا إِلاَّ أَنْ قَالُوا إِنَّا کُنَّا ظَالِمِينَ( ۵ ) فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ
اس وقت آیا جب وہ رات میں سورہے تھے یا دن میں قیلولہ کررہے تھے (۵) پھر ہمارا عذاب آنے کے بعد ان کی پکار صرف یہ تھی کہ یقینا ہم لوگ ظالم تھے (۶) پس اب ہم ان لوگوں سے بھی سوال کریں گے
أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَ لَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ( ۶ ) فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِمْ بِعِلْمٍ وَ مَا کُنَّا غَائِبِينَ( ۷ ) وَ الْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ فَمَنْ
اور ان کے رسولوں سے بھی سوال کریں گے (۷) پھر ان سے ساری داستان علم و اطلاع کے ساتھ بیان کریں گے اور ہم خود بھی غائب تو تھے نہیں
(۸) آج کے دن اعمال کا وزن ایک برحق شے ہے
ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۸ ) وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولٰئِکَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ بِمَا کَانُوا
پھر جس کے نیک اعمال کا پّلہ بھاری ہوگا وہی لوگ نجات پانے والے ہیں (۹) اور جن کا پّلہ ہلکا ہوگیا یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے نفس کو خسارہ میں رکھا کہ وہ
بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ( ۹ ) وَ لَقَدْ مَکَّنَّاکُمْ فِي الْأَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَکُمْ فِيهَا مَعَايِشَ قَلِيلاً مَا تَشْکُرُونَ( ۱۰ ) وَ لَقَدْ
ہماری آیتوں پر ظلم کررہے تھے (۱۰) یقینا ہم نے تم کو زمین میں اختیار دیا اور تمہارے لئے سامان زندگی قرار دئیے مگر تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو
(۱۱) اور ہم
خَلَقْنَاکُمْ ثُمَّ صَوَّرْنَاکُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلاَئِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْلِيسَ لَمْ يَکُنْ مِنَ السَّاجِدِينَ( ۱۱ )
نے تم سب کو پیدا کیا پھر تمہاری صورتیں مقرر کیں -اس کے بعد ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کریں تو سب نے سجدہ کرلیا صرف ابلیس نے انکار کردیا اور وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہیں ہوا
قَالَ مَا مَنَعَکَ أَلاَّ تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُکَ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَ خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ( ۱۲ ) قَالَ فَاهْبِطْ
(۱۲) ارشاد ہوا کہ تجھے کس چیز نے روکا تھا کہ تونے میرے حکم کے بعد بھی سجدہ نہیں کیا -اس نے کہا کہ میں ان سے بہتر ہوں -تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور انہیں خاک سے بنایا ہے (۱۳) فرمایا تو یہاں سے اتر جا
مِنْهَا فَمَا يَکُونُ لَکَ أَنْ تَتَکَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّکَ مِنَ الصَّاغِرِينَ( ۱۳ ) قَالَ أَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ( ۱۴ )
تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں غرور سے کام لے -نکل جا کہ تو ذلیل لوگوں میں ہے (۱۴) اس نے کہا کہ پھر مجھے قیامت تک کی مہلت دے دے
قَالَ إِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ( ۱۵ ) قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِيمَ( ۱۶ ) ثُمَّ لَآتِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ
(۱۵) ارشاد ہوا کہ تو مہلت والوں میں سے ہے (۱۶) اس نے کہا کہ پس جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں تیرے سیدھے راستہ پر بیٹھ جاؤں گا
(۱۷) اس کے بعد
أَيْدِيهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ أَيْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَائِلِهِمْ وَ لاَ تَجِدُ أَکْثَرَهُمْ شَاکِرِينَ( ۱۷ ) قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوماً
سامنے ,پیچھے اور داہنے بائیں سے آؤں گا اور تو اکثریت کو شکر گزار نہ پائے گا (۱۸) فرمایا کہ یہاں سے نکل جا تو ذلیل
مَدْحُوراً لَمَنْ تَبِعَکَ مِنْهُمْ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْکُمْ أَجْمَعِينَ( ۱۸ ) وَ يَا آدَمُ اسْکُنْ أَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْجَنَّةَ فَکُلاَ
اور مردود ہے اب جو بھی تیرا اتباع کرے گا میں تم سب سے جہّنم کو بھردوں گا (۱۹) اور اے آدم علیہ السّلام تم اور تمہاری زوجہ دونوں جنّت میں داخل ہوجاؤ اور جہاں
مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَ لاَ تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَکُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ( ۱۹ ) فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا
جو چاہو کھاؤ لیکن اس درخت کے قریب نہ جانا کہ ظلم کرنے والوں میں شمار ہوجاؤ گے (۲۰) پھر شیطان نے ان دونوں میں وسوسہ پیدا کرایا کہ جن
وُورِيَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْآتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهَاکُمَا رَبُّکُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَا مَلَکَيْنِ أَوْ تَکُونَا مِنَ
شرم کے مقامات کو چھپا رکھا ہے وہ نمایاں ہوجائیں اور کہنے لگا کہ تمہارے پروردگار نے تمہیں اس درخت سے صرف اس لئے روکا ہے کہ تم فرشتے ہوجاؤ گے یا تم ہمیشہ
الْخَالِدِينَ( ۲۰ ) وَ قَاسَمَهُمَا إِنِّي لَکُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ( ۲۱ ) فَدَلاَّهُمَا بِغُرُورٍ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا
رہنے والو میں سے ہوجاؤ گے (۲۱) اور دونوں سے قسم کھائی کہ میں تمہیں نصیحت کرنے والوں میں ہوں (۲۲) پھر انہیں دھوکہ کے ذریعہ درخت کی طرف جھکا دیا اور جیسے ہی ان دونوں نے چکّھا
سَوْآتُهُمَا وَ طَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَرَقِ الْجَنَّةِ وَ نَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَ لَمْ أَنْهَکُمَا عَنْ تِلْکُمَا الشَّجَرَةِ وَ أَقُلْ
شرمگاہیں کھلنے لگیں اور انہوں نے درختوں کے پتے جوڑ کر شرمگاہوں کو چھپانا شروع کردیا تو ان کے رب نے آواز دی کہ کیا ہم نے تم دونوں کو اس
لَکُمَا إِنَّ الشَّيْطَانَ لَکُمَا عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۲۲ )
درخت سے منع نہیں کیا تھا اور کیا ہم نے تمہیں نہیں بتایا تھا کہ شیطان تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے
قَالاَ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَ إِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۲۳ ) قَالَ اهْبِطُوا بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ
(۲۳) ان دونوں نے کہا کہ پروردگار ہم نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے اب اگر تو معاف نہ کرے گا اور رحم نہ کرے گا تو ہم خسارہ اٹھانے والوں میں ہوجائیں گے (۲۴) ارشاد ہوا کہ تم سب زمین میں اتر جاؤ اور سب ایک دوسرے
عَدُوٌّ وَ لَکُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعٌ إِلَى حِينٍ( ۲۴ ) قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ( ۲۵ )
کے دشمن ہو -زمین میں تمہارے لئے ایک مّدت تک ٹھکانا اور سامان زندگانی ہے (۲۵) فرمایا کہ وہیں تمہیں جینا ہے اور وہیں مرنا ہے اور پھر اسی زمین سے نکالے جاؤ گے
يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْکُمْ لِبَاساً يُوَارِي سَوْآتِکُمْ وَ رِيشاً وَ لِبَاسُ التَّقْوَى ذٰلِکَ خَيْرٌ ذٰلِکَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ
(۲۶) اے اولادُ آدم ہم نے تمہارے لئے لباس نازل کیا ہے جس سے اپنی شرمگاہوں کا پردہ کرو اور زینت کا لباس بھی دیا ہے لیکن تقوٰی کا لباس سب سے بہتر ہے یہ بات آیات الٰہیٰہ میں ہے کہ
لَعَلَّهُمْ يَذَّکَّرُونَ( ۲۶ ) يَا بَنِي آدَمَ لاَ يَفْتِنَنَّکُمُ الشَّيْطَانُ کَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْکُمْ مِنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا
شاید وہ لوگ عبرت حاصل کرسکیں (۲۷) اے اولاد آدم خبردار شیطان تمہیں بھی نہ بہکادے جس طرح تمہارے ماں باپ کو جنّت سے نکال لیا اس عالم میں کہ ان کے لباس الگ کرادئیے
لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا إِنَّهُ يَرَاکُمْ هُوَ وَ قَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لاَ تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۲۷ )
تاکہ شرمگاہیں ظاہر ہوجائیں -وہ اور اس کے قبیلہ والے تمہیں دیکھ رہے ہیں اس طرح کہ تم انہیں نہیں دیکھ رہے ہو بیشک ہم نے شیاطین کو بے ایمان انسانوں کا دوست بنادیا ہے
وَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَ اللَّهُ أَمَرَنَا بِهَا قُلْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ أَ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ
(۲۸) اور یہ لوگ جب کوئی براکام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے آباؤ اجداد کو اسی طریقہ پر پایا ہے اور اللہ نے یہی حکم دیا ہے -آپ فرمادیجئے کہ خدا بری بات کا حکم دے ہی نہیں سکتا ہے کیا تم خدا کے خلاف وہ کہہ رہے ہو
مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۲۸ ) قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَ أَقِيمُوا وُجُوهَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کَمَا
جو جانتے بھی نہیں ہو (۲۹) کہہ دیجئے کہ میرے پروردگار نے انصاف کا حکم دیا ہے اور تم سب ہر نماز کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو اور خدا کو خالص دین کے ساتھ پکارو اس نے جس طرح تمہاری
بَدَأَکُمْ تَعُودُونَ( ۲۹ ) فَرِيقاً هَدَى وَ فَرِيقاً حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلاَلَةُ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ
ابتدا کی ہے اسی طرح تم پلٹ کر بھی جاؤ گے (۳۰) اس نے ایک گروہ کو ہدایت دی ہے اور ایک پر گمراہی مسلط ہوگئی ہے کہ انہوں نے شیاطین کو اپنا ولی بنالیا ہے اور خدا کو نظر انداز کردیا ہے
يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ( ۳۰ )
اور پھر ان کا خیال ہے کہ وہ ہدایت یافتہ بھی ہیں
يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ وَ کُلُوا وَ اشْرَبُوا وَ لاَ تُسْرِفُوا إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ( ۳۱ ) قُلْ مَنْ
(۳۱) اے اولاد آدم ہر نماز کے وقت اور ہر مسجد کے پاس زینت ساتھ رکھو اور کھاؤ پیو مگر اسراف نہ کرو کہ خدا اسراف کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۳۲) پیغمبر آپ پوچھئے کہ کس
حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَ الطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ
نے اس زینت کو جس کو خدا نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے اور پاکیزہ رزق کو حرام کردیا ہے اور بتائیے کہ یہ چیزیں روزِ قیامت صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جو زندگانی دنیا میں ایمان لائے ہیں
کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۳۲ ) قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْإِثْمَ وَ
ہم اسی طرح صاحبان علم کے لئے مفصل آیات بیان کرتے ہیں (۳۳) کہہ دیجئے کہ ہمارے پروردگار نے صرف بدکاریوں کو حرام کیا ہے چاہے وہ ظاہری ہوں یا باطنی اور گناہ
الْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ أَنْ تُشْرِکُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَاناً وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۳۳ ) وَ لِکُلِّ
اور ناحق ظلم اور بلادلیل کسی چیز کو خدا کا شریک بنانے اور بلاجانے بوجھے کسی بات کو خدا کی طرف منسوب کرنے کو حرام قرار دیا ہے (۳۴) ہر قوم کے
أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَ لاَ يَسْتَقْدِمُونَ( ۳۴ ) يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّکُمْ رُسُلٌ مِنْکُمْ
لئے ایک وقت مقرّر ہے جب وہ وقت آجائے گا تو ایک گھڑی کے لئے نہ پیچھے ٹل سکتا ہے اور نہ آگے بڑھ سکتا ہے (۳۵) اے اولاد آدم جب بھی تم میں سے ہمارے پیغمبر تمہارے پاس آئیں گے
يَقُصُّونَ عَلَيْکُمْ آيَاتِي فَمَنِ اتَّقَى وَ أَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۳۵ ) وَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ
اور ہماری آیتوں کو بیان کریں گے تو جو بھی تقوی ٰ اختیار کرے گا اور اپنی اصلاح کرلے گا اس کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ رنجیدہ ہوگا (۳۶) اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور
اسْتَکْبَرُوا عَنْهَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۳۶ ) فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً أَوْ کَذَّبَ
اکڑ گئے وہ سب جہّنمی ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۳۷) اس سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹا الزام لگائے یا اس کی آیات کی تکذیب کرے
بِآيَاتِهِ أُولٰئِکَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ مِنَ الْکِتَابِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوا أَيْنَ مَا کُنْتُمْ تَدْعُونَ مِنْ
ان لوگوں کو ان کی قسمت کا لکھا ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ہمارے نمائندے فرشتے مّدت حیات پوری کرنے کے لئے آئیں گے تو پوچھیں گے کہ وہ سب کہاں ہیں جن کو تم
دُونِ اللَّهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَ شَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ کَانُوا کَافِرِينَ( ۳۷ )
خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے وہ لوگ کہیں گے کہ وہ سب تو گم ہوگئے اور اس طرح اپنے خلاف خود بھی گواہی دیں گے کہ وہ لوگ کافر تھے
قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ فِي النَّارِ کُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَعَنَتْ أُخْتَهَا حَتَّى إِذَا
(۳۸) ارشاد ہوگا کہ تم سے پہلے جو جن و انس کی مجرم جماعتیں گزر چکی ہیں تم بھی انہی کے ساتھ جہّنم میں داخل ہوجاؤ-حالت یہ ہوگی کہ ہر داخل ہونے والی جماعت دوسری پر لعنت کرے گی اور جب
ادَّارَکُوا فِيهَا جَمِيعاً قَالَتْ أُخْرَاهُمْ لِأُولاَهُمْ رَبَّنَا هٰؤُلاَءِ أَضَلُّونَا فَآتِهِمْ عَذَاباً ضِعْفاً مِنَ النَّارِ قَالَ لِکُلٍّ ضِعْفٌ وَ
سب اکٹھا ہوجائیں گے تو بعد والے پہلے والوں کے بارے میں کہیں گے کہ پروردگار ا ن ہی نے ہمیں گمراہ کیا ہے لہٰذا ان کے عذاب کو دوگنا کردے -ارشاد ہوگا کہ سب کا عذاب دوگنا ہے
لٰکِنْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۳۸ ) وَ قَالَتْ أُولاَهُمْ لِأُخْرَاهُمْ فَمَا کَانَ لَکُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ
صرف تمہیں معلوم نہیں ہے (۳۹) پھر پہلے والے بعد والوں سے کہیں گے کہ تمہیں ہمارے اوپر کوئی فضیلت نہیں ہے لہذا
تَکْسِبُونَ( ۳۹ ) إِنَّ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ اسْتَکْبَرُوا عَنْهَا لاَ تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَ لاَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ
اپنے کئے کا عذاب چکھو (۴۰) بیشک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی اور غرور سے کام لیا ان کے لئے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ جنّت میں داخل ہوسکیں گے
حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ وَ کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُجْرِمِينَ( ۴۰ ) لَهُمْ مِنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ وَ
جب تک اونٹ سوئی کے ناکہ کے اندر داخل نہ ہوجائے اور ہم اسی طرح مجرمین کو سزا دیا کرتے ہیں (۴۱) ان کے لئے جہّنم ہی کا فرش ہوگا اور ان کے اوپر اسی کا اوڑھنا بھی ہوگا اور
کَذٰلِکَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ( ۴۱ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لاَ نُکَلِّفُ نَفْساً إِلاَّ وُسْعَهَا أُولٰئِکَ
ہم اسی طرح ظالموں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا کرتے ہیں (۴۲) اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے ہم کسی نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۴۲ ) وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ وَ قَالُوا
وہی لوگ جنّتی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۴۳) اور ہم نے ان کے سینوں سے ہر کینہ کو الگ کردیا. ان کے قدموں میں نہریں جاری ہوں گی اور وہ کہیں گے
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْ لاَ أَنْ هَدَانَا اللَّهُ لَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ وَ نُودُوا أَنْ
کہ شکر ہے پروردگار کا کہ اس نے ہمیں یہاں تک آنے کا راستہ بتادیا ورنہ اس کی ہدایت نہ ہوتی تو ہم یہاں تک آنے کا راستہ بھی نہیں پاسکتے تھے -بیشک ہمارے رسول سب دینِ حق لے کر آئے تھے تو پھر انہیں آواز دی جائے گی کہ
تِلْکُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۴۳ )
یہ وہ جّنت ہے جس کا تمہیں تمہارے اعمال کی بنا پر وارث بنایا گیا ہے
وَ نَادَى أَصْحَابُ الْجَنَّةِ أَصْحَابَ النَّارِ أَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقّاً فَهَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّکُمْ حَقّاً قَالُوا
(۴۴) اور جنّتی لوگ جہّنمیوں سے پکار کر کہیں گے کہ جو کچھ ہمارے پروردگار نے ہم سے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے تو پالیا کیا تم نے بھی حسب وعدہ حاصل کرلیا ہے وہ کہیں گے
نَعَمْ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ أَنْ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ( ۴۴ ) الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجاً وَ
بیشک .پھر ایک منادی آواز دے گا کہ ظالمین پر خدا کی لعنت ہے (۴۵) جو راہ خدا سے روکتے تھے اور اس میں کجی پیدا کیا کرتے تھے اور
هُمْ بِالْآخِرَةِ کَافِرُونَ( ۴۵ ) وَ بَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَ عَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ کُلاًّ بِسِيمَاهُمْ وَ نَادَوْا أَصْحَابَ
آخرت کے منکر تھے (۴۶) اور ان کے درمیان پردہ ڈال دیا جائے گا اوراعراف پر کچھ لوگ ہوں گے جوسب کو ان کی نشانیوں سے پہچان لیں گے اور اصحابِ
الْجَنَّةِ أَنْ سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَ هُمْ يَطْمَعُونَ( ۴۶ ) وَ إِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ تِلْقَاءَ أَصْحَابِ النَّارِ قَالُوا
جنّت کو آواز دیں گے کہ تم پر ہمارا سلام -وہ جنّت میں داخل نہ ہوئے ہوں گے لیکن اس کی خواہش رکھتے ہوں گے (۴۷) اور پھر جب ان کی نظر جہّنم والوں کی طرف مڑ جائے گی تو کہیں
رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۴۷ ) وَ نَادَى أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ رِجَالاً يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَى
گے کہ پروردگار ہم کو ان ظالمین کے ساتھ نہ قرار دینا (۴۸) اور اعراف والے ان لوگوں کو جنہیں وہ نشانیوں سے پہچانتے ہوں گے آواز دیں گے کہ آج
عَنْکُمْ جَمْعُکُمْ وَ مَا کُنْتُمْ تَسْتَکْبِرُونَ( ۴۸ ) أَ هٰؤُلاَءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لاَ يَنَالُهُمُ اللَّهُ بِرَحْمَةٍ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لاَ خَوْفٌ
نہ تمہاری جماعت کام آئی اور نہ تمہارا غرور کام آیا (۴۹) کیا یہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ انہیں رحمت خدا حاصل نہ ہوگی جن سے ہم نے کہہ دیا ہے کہ جاؤ جنّت میں چلے جاؤ
عَلَيْکُمْ وَ لاَ أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ( ۴۹ ) وَ نَادَى أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا
تمہارے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ کوئی حزن (۵۰) اور جہّنم والے جنّت والوں سے پکار کر کہیں گے کہ ذرا ٹھنڈا پانی یا خدا نے جو رزق تمہیں دیا
رَزَقَکُمُ اللَّهُ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْکَافِرِينَ( ۵۰ ) الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَهْواً وَ لَعِباً وَ غَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا
ہے اس میں سے ہمیں بھی پہنچاؤ تو وہ لوگ جواب دیں گے کہ ان چیزوں کو اللہ نے کافروں پر حرام کردیا ہے(۵۱) جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنالیا تھا اور انہیں زندگانی دنیا نے دھوکہ دے دیا تھا
فَالْيَوْمَ نَنْسَاهُمْ کَمَا نَسُوا لِقَاءَ يَوْمِهِمْ هٰذَا وَ مَا کَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ( ۵۱ )
تو آج ہم انہیں اسی طرح بھلادیں گے جس طرح انہوں نے آج کے دن کی ملاقات کو بھلادیا تھا اور ہماری آیات کا دیدہ و دانستہ انکار کررہے تھے
وَ لَقَدْ جِئْنَاهُمْ بِکِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَى عِلْمٍ هُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۵۲ ) هَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي
(۵۲) ہم ان کے پاس ایسی کتاب لے آئے ہیں جسے علم و اطلاع کے ساتھ مفصل بیان کیا ہے اور وہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
(۵۳) کیا یہ لوگ صرف انجام کار کا انتظار کررہے ہیں تو جس دن انجام سامنے آجائے گا
تَأْوِيلُهُ يَقُولُ الَّذِينَ نَسُوهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَاءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَهَلْ لَنَا مِنْ شُفَعَاءَ فَيَشْفَعُوا لَنَا أَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ
تو جو لوگ پہلے سے اسے بھولے ہوئے تھے وہ کہنے لگیں گے کہ بیشک ہمارے پروردگار کے رسول صحیح ہی پیغام لائے تھے تو کیا ہمارے لئے بھی شفیع ہیں جو ہماری سفارش کریں یا ہمیں واپس کردیا جائے تو ہم جو اعمال کرتے تھے
غَيْرَ الَّذِي کُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۵۳ ) إِنَّ رَبَّکُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ
اس کے علاوہ دوسرے قسم کے اعمال کریں -درحقیقت ان لوگوں نے اپنے کو خسارہ میں ڈال دیا ہے اور ان کی ساری افترا پردازیاں غائب ہوگئی ہیں
(۵۴) بیشک تمہارا پروردگار وہ ہے جس نے
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثاً وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ
آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ رات کو دن پر ڈھانپ دیتاہے اور رات تیزی سے اس کے پیچھے دوڑا کرتی ہے اور آفتاب و ماہتاب
وَ النُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلاَ لَهُ الْخَلْقُ وَ الْأَمْرُ تَبَارَکَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۵۴ ) ادْعُوا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وَ خُفْيَةً
اور ستارے سب اسی کے حکم کے تابع ہیں اسی کے لئے خلق بھی ہے اور امر بھی وہ نہایت ہی صاحب برکت اللہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے
(۵۵) تم اپنے رب کو گڑگڑا کراور خاموشی کے ساتھ پکارو کہ
إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ( ۵۵ ) وَ لاَ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلاَحِهَا وَ ادْعُوهُ خَوْفاً وَ طَمَعاً إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ
وہ زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۵۶) اور خبردار زمین میں اصلاح کے بعد فساد نہ پیدا کرنا اور خدا سے ڈرتے ڈرتے اور امیدوار بن کر دعا کرو کہ اس کی رحمت
قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ( ۵۶ ) وَ هُوَ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْراً بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ حَتَّى إِذَا أَقَلَّتْ سَحَاباً ثِقَالاً
صاحبان حسن عمل سے قریب تر ہے (۵۷) وہ خدا وہ ہے جو ہواؤں کو رحمت کی بشارت بناکر بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب ہوائیں وزنی بادلوں کو اٹھالیتی ہیں تو ہم ان کو مردہ شہروں کو زندہ کرنے کے لئے لے جاتے ہیں
سُقْنَاهُ لِبَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَنْزَلْنَا بِهِ الْمَاءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ کَذٰلِکَ نُخْرِجُ الْمَوْتَى لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۵۷ )
اور پھر پانی برسادیتے ہیں اور اس کے ذریعہ مختلف پھل پیدا کردیتے ہیں اور اسی طرح ہم مردوں کو زندہ کردیا کرتے ہیں کہ شاید تم عبرت و نصیحت حاصل کرسکو
وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَالَّذِي خَبُثَ لاَ يَخْرُجُ إِلاَّ نَکِداً کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَشْکُرُونَ( ۵۸ )
(۵۸) اور پاکیزہ زمین کا سبزہ بھی اس کے پروردگار کے حکم سے خوب نکلتا ہے اور جو زمین خبیث ہوتی ہے اس کا سبزہ بھی خراب نکلتا ہے ہم اسی طرح شکر کرنے والی قوم کے لئے اپنی آیتیں الٹ پلٹ کر بیان کرتے ہیں
لَقَدْأَرْسَلْنَا نُوحاً إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ يَاقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَالَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۵۹ )
(۵۹) یقینا ہم نے نوح علیہ السّلام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ اے قوم والو اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے علاوہ تمہارا کوئی خدا نہیں ہے. میں تمہارے بارے میں عذاب عظیم سے ڈرتا ہوں
قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاکَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۶۰ ) قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي ضَلاَلَةٌ وَ لٰکِنِّي رَسُولٌ مِنْ رَبِّ
(۶۰) تو قوم کے رؤسا نے جواب دیا کہ ہم تم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہے ہیں (۶۱) نوح علیہ السّلام نے کہا کہ اے قوم مجھ میں گمراہی نہیں ہے بلکہ میں ربّ العالمین
الْعَالَمِينَ( ۶۱ ) أُبَلِّغُکُمْ رِسَالاَتِ رَبِّي وَ أَنْصَحُ لَکُمْ وَ أَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۶۲ ) أَ وَ عَجِبْتُمْ أَنْ
کی طرف سے بھیجا ہوا نمائندہ ہوں (۶۲) میں تم تک اپنے پروردگار کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ سب جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو (۶۳) کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ
جَاءَکُمْ ذِکْرٌ مِنْ رَبِّکُمْ عَلَى رَجُلٍ مِنْکُمْ لِيُنْذِرَکُمْ وَ لِتَتَّقُوا وَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۶۳ ) فَکَذَّبُوهُ فَأَنْجَيْنَاهُ وَ الَّذِينَ
تمہارے پروردگار کی طرف سے تم ہی میں سے سے ایک مرد پر ذکر نازل ہوجائے کہ وہ تمہیں ڈرائے اور تم متقی بن جاؤ اور شاید اس طرح قابل رحم بھی ہوجاؤ (۶۴) پھر ان لوگوں نے نوح علیہ السّلام کی تکذیب کی
مَعَهُ فِي الْفُلْکِ وَ أَغْرَقْنَا الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْماً عَمِينَ( ۶۴ ) وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُوداً قَالَ يَا قَوْمِ
تو ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو کشتی میں نجات دے دی اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا انہیں غرق کردیا کہ وہ سب بالکل اندھے لوگ تھے (۶۵) اور ہم نے قوم عادعلیہ السّلام کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ اے قوم والو
اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ أَ فَلاَ تَتَّقُونَ( ۶۵ ) قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاکَ فِي سَفَاهَةٍ وَ
اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا دوسرا خدا نہیں ہے کیا تم ڈرتے نہیں ہو (۶۶) قوم میں سے کفر اختیار کرنے والے رؤسا نے کہا کہ ہم تم کو حماقت میں مبتلا دیکھ رہے ہیں اور
إِنَّا لَنَظُنُّکَ مِنَ الْکَاذِبِينَ( ۶۶ ) قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ وَ لٰکِنِّي رَسُولٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۶۷ )
ہمارے خیال میں تم جھوٹوں میں سے ہو (۶۷) انہوں نے جواب دیا کہ مجھ میں حماقت نہیں ہے بلکہ میں ربّ العالمین کی طرف سے فرستادہ رسول ہوں
أُبَلِّغُکُمْ رِسَالاَتِ رَبِّي وَ أَنَا لَکُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ( ۶۸ ) أَ وَ عَجِبْتُمْ أَنْ جَاءَکُمْ ذِکْرٌ مِنْ رَبِّکُمْ عَلَى رَجُلٍ مِنْکُمْ
(۶۸) میں تم تک اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہارے لئے ایک امانتدار ناصح ہوں (۶۹) کیا تم لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ تم تک ذکر خدا تمہارے ہی کسی آدمی کے ذریعہ آجائے
لِيُنْذِرَکُمْ وَ اذْکُرُوا إِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَاءَ مِنْ بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَ زَادَکُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً فَاذْکُرُوا آلاَءَ اللَّهِ لَعَلَّکُمْ
تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو کہ تم کو اس نے قوم نوح علیہ السّلام کے بعد زمین میں جانشین بنایا ہے اور مخلوقات میں وسعت عطا کی ہے لہذا تم اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو کہ شاید اسی طرح
تُفْلِحُونَ( ۶۹ ) قَالُوا أَ جِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللَّهَ وَحْدَهُ وَ نَذَرَ مَا کَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِنْ کُنْتَ مِنَ
فلاح اور نجات پاجاؤ (۷۰) ان لوگوں نے کہا کہ کیا آپ یہ پیغام لائے ہیں کہ ہم صرف ایک خدا کی عبادت کریں اور جن کی ہمارے آباؤ و اجداد عبادت کرتے تھے ان سب کو چھوڑ دیں تو آپ اپنے وعدہ و عید کو لے کر آئیے
الصَّادِقِينَ( ۷۰ ) قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ رِجْسٌ وَ غَضَبٌ أَ تُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاءٍ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَ آبَاؤُکُمْ
اگر اپنی بات میں سچے ّہیں (۷۱) انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے اوپر پروردگا رکی طرف سے عذاب اور غضب طے ہوچکا ہے کیا تم مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جھگڑا کرتے ہو جو تم نے اور تمہارے بزرگوں نے خود طے کرلئے ہیں
مَا نَزَّلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَکُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ( ۷۱ ) فَأَنْجَيْنَاهُ وَ الَّذِينَ مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِنَّا وَ قَطَعْنَا
اور خدا نے ان کے بارے میں کوئی برہان نازل نہیں کیا ہے تو اب تم عذاب کا انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں (۷۲) پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو اپنی رحمت سے نجات دے دی اور اپنی آیات کی تکذیب کرنے والوں
دَابِرَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ مَا کَانُوا مُؤْمِنِينَ( ۷۲ ) وَ إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحاً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ
کی نسل منقطع کردی اور وہ لوگ ہرگز صاحبان ایمان نہیں تھے (۷۳) اور ہم نے قوم ثمودعلیہ السّلام کی طرف ان کے بھائی صالح علیہ السّلام کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ اے قوم والو اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے علاوہ
مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْکُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّکُمْ هٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَکُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْکُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَ لاَ تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ
کوئی خدا نہیں ہے -تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے دلیل آچکی ہے -یہ خدائی ناقہ ہے جو تمہارے لئے اس کی نشانی ہے -اسے آزاد چھوڑ دو کہ زمینِ خدا میں کھاتا پھرے اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا کہ
فَيَأْخُذَکُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۷۳ )
تم کو عذاب الیم اپنی گرفت میں لے لے
وَ اذْکُرُوا إِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَاءَ مِنْ بَعْدِ عَادٍ وَ بَوَّأَکُمْ فِي الْأَرْضِ تَتَّخِذُونَ مِنْ سُهُولِهَا قُصُوراً وَ تَنْحِتُونَ الْجِبَالَ
(۷۴) اس وقت کو یاد کرو جب اس نے تم کو قوم عادعلیہ السّلام کے بعد جانشین بنایا اور زمین میںاس طرح بسایا کہ تم ہموار زمینوں میں قصر بناتے تھے اور پہاڑوں کو کاٹ کاٹ کر
بُيُوتاً فَاذْکُرُوا آلاَءَ اللَّهِ وَ لاَ تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ( ۷۴ ) قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لِلَّذِينَ
گھر بناتے تھے تو اب اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو (۷۵) تو ان کی قوم کے بڑے لوگوں نے کمزور بنادئیے جانے والے لوگوں میں سے
اسْتُضْعِفُوا لِمَنْ آمَنَ مِنْهُمْ أَ تَعْلَمُونَ أَنَّ صَالِحاً مُرْسَلٌ مِنْ رَبِّهِ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلَ بِهِ مُؤْمِنُونَ( ۷۵ ) قَالَ الَّذِينَ
جو ایمان لائے تھے ان سے کہنا شروع کیا کہ کیا تمہیں اس کا یقین ہے کہ صالح علیہ السّلام خدا کی طرف سے بھیجے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیشک ہمیں ان کے پیغام کا ایمان اور ایقان حاصل ہے (۷۶) تو بڑے لوگوں نے جوابد یا کہ ہم تو ان
اسْتَکْبَرُوا إِنَّا بِالَّذِي آمَنْتُمْ بِهِ کَافِرُونَ( ۷۶ ) فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ وَ قَالُوا يَا صَالِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا
باتوں کے منکر ہیں جن پر تم ایمان لانے والے ہو (۷۷) پھر یہ کہہ کر ناقہ کے پاؤں کاٹ دئیے اور حکم خدا سے سرتابی کی اور کہا کہ صالح علیہ السّلام
إِنْ کُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ( ۷۷ ) فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ( ۷۸ ) فَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يَا قَوْمِ
اگر تم خدا کے رسول ہو تو جس عذاب کی دھمکی دے رہے تھے اسے لے آؤ (۷۸) تو انہیں زلزلہ نے اپنی گرفت میں لے لیاکہ اپنے گھر ہی میں سربہ زانو رہ گئے (۷۹) تو اس کے بعد صالح علیہ السّلام نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہا کہ اے قوم
لَقَدْ أَبْلَغْتُکُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَ نَصَحْتُ لَکُمْ وَ لٰکِنْ لاَ تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ( ۷۹ ) وَ لُوطاً إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَ تَأْتُونَ
میں نے خدائی پیغام کو پہنچایا تم کو نصیحت کی مگر افسوس کہ تم نصیحت کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتے ہو (۸۰) اور لوط علیہ السّلام کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا
الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَکُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ( ۸۰ ) إِنَّکُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ بَلْ أَنْتُمْ
کہ تم بدکاری کرتے ہو اس کی تو تم سے پہلے عالمین میں کوئی مثال نہیں ہے (۸۱) تم ازراسِ شہوت عورتوں کے بجائے مردوں سے تعلقات پیدا کرتے ہو
قَوْمٌ مُسْرِفُونَ( ۸۱ )
اور تم یقینا اسراف اور زیادتی کرنے والے ہو
وَ مَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوهُمْ مِنْ قَرْيَتِکُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ( ۸۲ ) فَأَنْجَيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ إِلاَّ
(۸۲) اور ان کی قوم کے پاس کوئی جواب نہ تھا سوائے اس کے کہ انہوں نے لوگوں کو ابھارا کہ انہیں اپنے قریہ سے نکال باہر کرو کہ یہ بہت پاک باز بنتے ہیں (۸۳) تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام اہل کو نجات دے دی
امْرَأَتَهُ کَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ( ۸۳ ) وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَراً فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ( ۸۴ ) وَ إِلَى مَدْيَنَ
ان کی زوجہ کے علاوہ کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی (۸۴) ہم نے ان کے اوپر خاص قسم کے (پتھروں)کی بارش کی تو اب دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوتا ہے (۸۵) اور ہم نے قوم مدین کی طرف
أَخَاهُمْ شُعَيْباً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْکُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّکُمْ فَأَوْفُوا الْکَيْلَ وَ الْمِيزَانَ
ان کے بھائی شعیب علیہ السّلام کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے - تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے دلیل آچکی ہے اب ناپ تول کو پورا پورا رکھو
وَ لاَ تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَ لاَ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلاَحِهَا ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۸۵ )
اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دو اور اصلاح کے بعد زمین میں فساد برپا نہ کرو -یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو
وَ لاَ تَقْعُدُوا بِکُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ تَبْغُونَهَا عِوَجاً وَ اذْکُرُوا إِذْ کُنْتُمْ
(۸۶) اورخبردار ہر راستہ پر بیٹھ کر ایمان والوں کو ڈرانے دھمکانے اور راہ خدا سے روکنے کا کام چھوڑ دو کہ تم اس میں بھی کجی تلاش کررہے ہو اور یہ یاد کرو کہ تم بہت
قَلِيلاً فَکَثَّرَکُمْ وَ انْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ( ۸۶ ) وَ إِنْ کَانَ طَائِفَةٌ مِنْکُمْ آمَنُوا بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَ
کم تھے خدا نے کثرت عطا کی اور یہ دیکھو کہ فساد کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے (۸۷) اور اگر تم میں سے ایک جماعت میرے لائے ہوئے پیغام پر ایمان لے آئی اور
طَائِفَةٌ لَمْ يُؤْمِنُوا فَاصْبِرُوا حَتَّى يَحْکُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَ هُوَ خَيْرُ الْحَاکِمِينَ( ۸۷ )
ایک ایمان نہیں لائی تو ٹھہرو یہاں تک کہ خدا ہمارے درمیان اپنا فیصلہ صادر کردے کہ وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّکَ يَا شُعَيْبُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَکَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا
(۸۸) ان کی قوم کے مستکبرین نے کہا کہ اے شعیب علیہ السّلام ہم تم کو اور تمہارے ساتھ ایمان لانے والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کریں گے یا تم بھی پلٹ کر ہمارے مذہب پر آجاؤ
قَالَ أَ وَ لَوْ کُنَّا کَارِهِينَ( ۸۸ ) قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللَّهِ کَذِباً إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِکُمْ بَعْدَ إِذْ نَجَّانَا اللَّهُ مِنْهَا وَ مَا يَکُونُ
انہوں نے جواب دیا کہ چاہے ہم تمہارے مذہب سے بیزار ہی کیوں نہ ہوں (۸۹) یہ اللہ پر بڑا بہتان ہوگا اگر ہم تمہارے مذہب پرآجائیں جب کہ اس نے ہم کو اس مذہب سے نجات دے دی ہے اور
لَنَا أَنْ نَعُودَ فِيهَا إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَيْءٍ عِلْماً عَلَى اللَّهِ تَوَکَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا
ہمیں حق نہیں ہے کہ ہم تمہارے مذہب پر آجائیں جب تک خدا خود نہ چاہے .ہمارے پروردگار کا علم ہر شے پر حاوی ہے اور ہمارا اعتماد اسی کے اوپر ہے -خدایا تو ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان
بِالْحَقِّ وَ أَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ۸۹ ) وَ قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَيْباً إِنَّکُمْ إِذاً لَخَاسِرُونَ( ۹۰ )
حق سے فیصلہ فرمادے کہ تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے (۹۰) تو ان کی قوم کے کفاّر نے کہا کہ اگر تم لوگ شعیب علیہ السّلام کا اتباع کرلو گے تو تمہارا شمار خسارہ والوں میں ہوجائے گا
فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ( ۹۱ ) الَّذِينَ کَذَّبُوا شُعَيْباً کَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا الَّذِينَ کَذَّبُوا شُعَيْباً
(۹۱) نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں زلزلہ نے اپنی گرفت میں لے لیا اور اپنے گھر میں سربہ زانو ہوگئے (۹۲) جن لوگوں نے شعیب علیہ السّلام کی تکذیب کی وہ ایسے برباد ہوئے گویا اس بستی میں بسے ہی نہیں تھے -جن لوگوں نے شعیب علیہ السّلام کو جھٹلایا
کَانُوا هُمُ الْخَاسِرِينَ( ۹۲ ) فَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُکُمْ رِسَالاَتِ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَکُمْ فَکَيْفَ آسَى عَلَى
وہی خسارہ والے قرار پائے (۹۳) اس کے بعد شعیب علیہ السّلام نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہا کہ اے قوم میں نے اپنے پروردگار کے پیغامات کو پہنچادیا اور تمہیں نصیحت بھی کی تو اب
قَوْمٍ کَافِرِينَ( ۹۳ ) وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ أَخَذْنَا أَهْلَهَا بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ( ۹۴ ) ثُمَّ بَدَّلْنَا
کفر اختیار کرنے والوں کے حال پر کس طرح افسوس کروں (۹۴) اور ہم نے جب بھی کسی قریہ میں کوئی نبی بھیجا تو اہل قریہ کو نافرمانی پر سختی اور پریشانی میں ضرور مبتلا کیا کہ شاید وہ لوگ ہماری بارگاہ میں تضرع و زاری کریں (۹۵) پھر ہم نے برائی
مَکَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّى عَفَوْا وَ قَالُوا قَدْ مَسَّ آبَاءَنَا الضَّرَّاءُ وَ السَّرَّاءُ فَأَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۹۵ )
کی جگہ اچھائی دے دی یہاں تک کہ وہ لوگ بڑھ نکلے اور کہنے لگے کہ یہ تکلیف و راحت تو ہمارے بزرگوں تک بھی آچکی ہے تو ہم نے اچانک انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور انہیں اس کا شعور بھی نہ ہوسکا
وَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَى آمَنُوا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَکَاتٍ مِنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ وَ لٰکِنْ کَذَّبُوا فَأَخَذْنَاهُمْ بِمَا
(۹۶) اور اگر اہل قریہ ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیار کرلیتے تو ہم ان کے لئے زمین اور آسمان سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے لیکن انہوں نے تکذیب کی تو ہم نے ان کو
کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۹۶ ) أَ فَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا بَيَاتاً وَ هُمْ نَائِمُونَ( ۹۷ ) أَ وَ أَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ
ان کے اعمال کی گرفت میں لے لیا (۹۷) کیا اہلِ قریہ اس بات سے مامون ہیں کہ یہ سوتے ہی رہیں اور ہمارا عذاب راتوں رات نازل ہوجائے (۹۸) یا اس بات سے مطمئن ہیں کہ
يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا ضُحًى وَ هُمْ يَلْعَبُونَ( ۹۸ ) أَ فَأَمِنُوا مَکْرَ اللَّهِ فَلاَ يَأْمَنُ مَکْرَ اللَّهِ إِلاَّ الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ( ۹۹ )
یہ کھیل کود میں مصروف رہیں اور ہمارا عذاب دن دھاڑے نازل ہوجائے (۹۹) کیا یہ لوگ خدائی تدبیر کی طرف سے مطمئن ہوگئے ہیں جب کہ ایسا اطمینان صرف گھاٹے میں رہنے والوں کو ہوتا ہے
أَ وَ لَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ أَهْلِهَا أَنْ لَوْ نَشَاءُ أَصَبْنَاهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ
(۱۰۰) کیا ایک قوم کے بعد دوسرے زمین کے وارث ہونے والوں کو یہ ہدایت نہیں ملتی کہ اگر ہم چاہتے تو ان کے گناہوں کی بنا پر انہیں بھی مبتلائے مصیبت کردیتے اور ان کے دلوں پر مہرلگادیتے اور پھر انہیں کچھ
لاَ يَسْمَعُونَ( ۱۰۰ ) تِلْکَ الْقُرَى نَقُصُّ عَلَيْکَ مِنْ أَنْبَائِهَا وَ لَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا کَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا
سنائی نہ دیتا (۱۰۱) یہ وہ بستیاں ہیں جن کی خبریں ہم آپ سے بیان کررہے ہیں کہ ہمارے پیغمبران کے پاس معجزات لے کر آئے مگر پہلے سے
کَذَّبُوا مِنْ قَبْلُ کَذٰلِکَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِ الْکَافِرِينَ( ۱۰۱ ) وَ مَا وَجَدْنَا لِأَکْثَرِهِمْ مِنْ عَهْدٍ وَ إِنْ وَجَدْنَا
تکذیب کرنے کی بنا پر یہ ایمان نہ لاسکے .ہم اسی طرح کافروں کے دلوں پر مہر لگادیا کرتے ہیں (۱۰۲) ہم نے ان کی اکثریت میں عہدو پیمان کی پاسداری نہیں پائی اور ان کی اکثریت کو
أَکْثَرَهُمْ لَفَاسِقِينَ( ۱۰۲ ) ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى بِآيَاتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَئِهِ فَظَلَمُوا بِهَا فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ
فاسق اور حدود اطاعت سے خارج ہی پایا (۱۰۳) پھر ان سب کے بعد ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف بھیجا تو ان لوگوں نے بھی ظلم کیا تو اب دیکھو کہ
عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ( ۱۰۳ ) وَ قَالَ مُوسَى يَا فِرْعَوْنُ إِنِّي رَسُولٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۰۴ )
فساد کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے (۱۰۴) اور موسٰی علیہ السّلام نے فرعون سے کہا کہ میں رب العالمین کی طرف سے فرستادہ پیغمبر ہوں
حَقِيقٌ عَلَى أَنْ لاَ أَقُولَ عَلَى اللَّهِ إِلاَّ الْحَقَّ قَدْ جِئْتُکُمْ بِبَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ فَأَرْسِلْ مَعِيَ بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۱۰۵ ) قَالَ
(۱۰۵) میرے لئے لازم ہے کہ میں خدا کے بارے میں حق کے علاوہ کچھ نہ کہوں -میں تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں لہٰذا بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے (۱۰۶) اس نے کہا
إِنْ کُنْتَ جِئْتَ بِآيَةٍ فَأْتِ بِهَا إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۱۰۶ ) فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ( ۱۰۷ )
کہ اگر تم معجزہ لائے ہو اور اپنی بات میں سچےّ ہو تو وہ معجزہ پیش کرو (۱۰۷) موسٰی علیہ السّلام نے اپنا عصا پھینک دیا اور وہ اچھا خاصا سانپ بن گیا
وَ نَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ( ۱۰۸ ) قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ( ۱۰۹ ) يُرِيدُ أَنْ
(۱۰۸) اور پھر اپنے ہاتھ کو نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے انتہائی روشن اور چمکدار تھا (۱۰۹) فرعون کی قوم کے رؤسا نے کہا کہ یہ تو سمجھدار جادوگر ہے (۱۱۰) جو تم لوگوں کو
يُخْرِجَکُمْ مِنْ أَرْضِکُمْ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ( ۱۱۰ ) قَالُوا أَرْجِهْ وَ أَخَاهُ وَ أَرْسِلْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ( ۱۱۱ )
تمہاری سرزمین سے نکالنا چاہتاہے اب تم لوگوں کا کیا خیال ہے (۱۱۱) لوگوں نے کہا کہ ان کو اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور مختلف شہروں میں جمع کرنے والوں کو بھیجئے
يَأْتُوکَ بِکُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ( ۱۱۲ ) وَ جَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْراً إِنْ کُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ( ۱۱۳ )
(۱۱۲) جو تمام ماہر جادوگروں کو بلا کر لے آئیں (۱۱۳) جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں اس کی اجرت ملے گی
قَالَ نَعَمْ وَ إِنَّکُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ( ۱۱۴ ) قَالُوا يَا مُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَ إِمَّا أَنْ نَکُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ( ۱۱۵ )
(۱۱۴) فرعون نے کہا بیشک تم میرے دربار میں مقرب ہوجاؤ گے (۱۱۵) ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیہ السّلام آپ عصاپھیکنیں گے یا ہم اپنے کام کا آغاز کریں
قَالَ أَلْقُوا فَلَمَّا أَلْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوهُمْ وَ جَاءُوا بِسِحْرٍ عَظِيمٍ( ۱۱۶ ) وَ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ
(۱۱۶) موسٰی علیہ السّلام نے کہا کہ تم ابتدا کرو -ان لوگوں نے رسیاں پھینکیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور انہیں خوفزدہ کردیا اور بہت بڑے جادو کا مظاہرہ کیا (۱۱۷) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو اشارہ کیا
أَلْقِ عَصَاکَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِکُونَ( ۱۱۷ ) فَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۱۸ ) فَغُلِبُوا هُنَالِکَ
کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا (۱۱۸) نتیجہ یہ ہوا کہ حق ثابت ہوگیا اور ان کا کاروبار باطل ہوگیا
(۱۱۹) وہ سب مغلوب ہوگئے
وَ انْقَلَبُوا صَاغِرِينَ( ۱۱۹ ) وَ أُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ( ۱۲۰ )
اور ذلیل ہوکر واپس ہوگئے (۱۲۰) اور جادوگر سب کے سب سجدہ میں گر پڑے
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۲۱ ) رَبِّ مُوسَى وَ هَارُونَ( ۱۲۲ ) قَالَ فِرْعَوْنُ آمَنْتُمْ بِهِ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَکُمْ إِنَّ هٰذَا
(۱۲۱) ان لوگوں نے کہا کہ ہم عالمین کے پروردگار پر ایمان لے آئے (۱۲۲) یعنی موسٰی علیہ السّلام اور ہارون علیہ السّلام کے رب پر (۱۲۳) فرعون نے کہا کہ تم میری اجازت سے پہلے کیسے ایمان لے آئے
لَمَکْرٌ مَکَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْهَا أَهْلَهَا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۱۲۳ ) لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَکُمْ وَ أَرْجُلَکُمْ مِنْ
یہ تمہارا مکر ہے جو تم شہر میں پھیلارہے ہو تاکہ لوگوں کو شہر سے باہر نکال سکو تو عنقریب تمہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا (۱۲۴) میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں
خِلاَفٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّکُمْ أَجْمَعِينَ( ۱۲۴ ) قَالُوا إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ( ۱۲۵ ) وَ مَا تَنْقِمُ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِآيَاتِ رَبِّنَا
مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر لٹکادوں گا (۱۲۵) ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں (۱۲۶) اور تو ہم سے صرف اس بات پر ناراض ہے کہ ہم اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان لے آئے ہیں
لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ( ۱۲۶ ) وَ قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَ تَذَرُ مُوسَى وَ قَوْمَهُ
خدایا ہم پر صبر کی بارش فرما اور ہمیں مسلمان دنیا سے اٹھانا (۱۲۷) اور فرعون کی قوم کے ایک گروہ نے کہا کہ کیا تو موسٰی علیہ السّلام اور ان کی قوم کو یوں ہی چھوڑ دے گا کہ
لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَ يَذَرَکَ وَ آلِهَتَکَ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَاءَهُمْ وَ نَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ وَ إِنَّا فَوْقَهُمْ قَاهِرُونَ( ۱۲۷ )
یہ زمین میں فساد برپا کریں اور تجھے اور تیرے خداؤں کو چھوڑ دیں -اس نے کہا کہ میں عنقریب ان کے لڑکوں کو قتل کر ڈالوں گا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھوں گا .میں ان پر قوت اور غلبہ رکھتا ہوں
قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَ اصْبِرُوا إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ( ۱۲۸ )
(۱۲۸) موسٰی علیہ السّلام نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو -زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں جس کو چاہتا ہے وارث بناتا ہے اور انجام کار بہرحال صاحبان تقوٰی کے لئے ہے
قَالُوا أُوذِينَا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَأْتِيَنَا وَ مِنْ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا قَالَ عَسَى رَبُّکُمْ أَنْ يُهْلِکَ عَدُوَّکُمْ وَ يَسْتَخْلِفَکُمْ فِي
(۱۲۹) قوم نے کہا کہ ہم تمہارے آنے سے پہلے بھی ستائے گئے اور تمہارے آنے کے بعد بھی ستائے گئے -موسٰی علیہ السّلام نے جواب دیا کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے گا اور تمہیں
الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ کَيْفَ تَعْمَلُونَ( ۱۲۹ ) وَلَقَدْ أَخَذْنَا آلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِينَ وَ نَقْصٍ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّکَّرُونَ( ۱۳۰ )
زمین میں اس کا جانشین بنادے گا اور پھر دیکھے گا تمہارا طرز عمل کیسا ہوتا ہے (۱۳۰) اور ہم نے آل فرعون کو قحط اور ثمرات کی کمی کی گرفت میں لے لیا کہ شاید وہ اسی طرح نصیحت حاصل کرسکیں
فَإِذَا جَاءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هٰذِهِ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا بِمُوسَى وَ مَنْ مَعَهُ أَلاَ إِنَّمَا طَائِرُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ وَ
(۱۳۱) اس کے بعد جب ان کے پاس کوئی نیکی آئی تو انہوں نے کہا کہ یہ تو ہمارا حق ہے اور جب برائی آئی تو کہنے لگے کہ یہ موسٰی علیہ السّلام اور ان کے ساتھیوں کا اثر ہے -آگاہ ہوجاؤ کہ ان کی بدشگونی کے اسباب خدا کے یہاں معلوم ہیں
لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۳۱ ) وَ قَالُوا مَهْمَا تَأْتِنَا بِهِ مِنْ آيَةٍ لِتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَکَ بِمُؤْمِنِينَ( ۱۳۲ )
لیکن ان کی اکثریت اس رازسے بے خبر ہے (۱۳۲) اور قوم والوں نے کہاکہ موسٰی علیہ السّلام تم کتنی ہی نشانیاں جادو کرنے کے لئے لاؤ ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الطُّوفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ آيَاتٍ مُفَصَّلاَتٍ فَاسْتَکْبَرُوا وَ کَانُوا قَوْماً مُجْرِمِينَ( ۱۳۳ )
(۱۳۳) پھر ہم نے ان پر طوفان ,ٹڈی ,جوں ,مینڈک اور خون کو مفصل نشانی بناکر بھیجا لیکن ان لوگوں نے استکبار اور انکار سے کام لیا اور یہ لوگ واقعا مجرم لوگ تھے
وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَيْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوا يَا مُوسَى ادْعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَکَ لَئِنْ کَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَکَ وَ
(۱۳۴) اور جب ان پر عذاب نازل ہوگیا تو کہنے لگے کہ موسٰی علیہ السّلام اپنے رب سے دعا کرو جس بات کا اس نے وعدہ کیا ہے اگر تم نے اس عذاب کو دور کرادیاتو ہم تم پر ایمان بھی لائیں گے اور
لَنُرْسِلَنَّ مَعَکَ بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۱۳۴ ) فَلَمَّا کَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ إِلَى أَجَلٍ هُمْ بَالِغُوهُ إِذَا هُمْ يَنْکُثُونَ( ۱۳۵ )
بنی اسرائیل کو تمہارے حوالے بھی کردیں گے (۱۳۵) اس کے بعد جب ہم نے ایک مّدت کے لئے عذاب کو برطرف کردیا تو پھر اپنے عہد کو توڑنے والوں میں شامل ہوگئے
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ بِأَنَّهُمْ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ کَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ( ۱۳۶ ) وَ أَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ کَانُوا
(۱۳۶) پھر ہم نے ان سے انتقام لیا اور انہیں دریا میں غرق کردیا کہ انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا اور ان کی طرف سے غفلت برتنے والے تھے (۱۳۷) اور ہم نے مستضعفین کو شرق و غرب زمین کا وارث بنادی
يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَکْنَا فِيهَا وَ تَمَّتْ کَلِمَةُ رَبِّکَ الْحُسْنَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا
ااور اس میں برکت عطا کردی اور اس طرح بنی اسرائیل پر اللہ کی بہترین بات تمام ہوگئی کہ انہوں نے صبر کیاتھا اور جو کچھ فرعون اور اس کی قوم والے
وَ دَمَّرْنَا مَا کَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَ قَوْمُهُ وَ مَا کَانُوا يَعْرِشُونَ( ۱۳۷ )
بنارہے تھے ہم نے سب کو برباد کردیا اور ان کی اونچی اونچی عمارتوں کو مسمار کردیا
وَ جَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوْا عَلَى قَوْمٍ يَعْکُفُونَ عَلَى أَصْنَامٍ لَهُمْ قَالُوا يَا مُوسَى اجْعَلْ لَنَا إِلٰهاً کَمَا لَهُمْ
(۱۳۸) اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا پار پہنچا دیا تو وہ ایک ایسی قوم کے پاس پہنچے جو اپنے بتوں کے گرد مجمع لگائے بیٹھی تھی -ان لوگوں نے موسٰی علیہ السّلام سے کہا کہ موسٰی علیہ السّلام ہمارے لئے بھی ایسا ہی خدا بنادو جیسا کہ
آلِهَةٌ قَالَ إِنَّکُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ( ۱۳۸ ) إِنَّ هٰؤُلاَءِ مُتَبَّرٌ مَا هُمْ فِيهِ وَ بَاطِلٌ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۳۹ ) قَالَ أَ غَيْرَ
ان کا خدا ہے انہوں نے کہا کہ تم لوگ بالکل جاہل ہو (۱۳۹) ان لوگوںکا نظام برباد ہونے والا اور ان کے اعمال باطل ہیں (۱۴۰) کیا میں خدا کے علاوہ
اللَّهِ أَبْغِيکُمْ إِلٰهاً وَ هُوَ فَضَّلَکُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۱۴۰ ) وَ إِذْ أَنْجَيْنَاکُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَکُمْ سُوءَ الْعَذَابِ
تمہارے لئے دوسرا خدا تلاش کروں جب کہ اس نے تمہیں عالمین پر فضیلت دی ہے (۱۴۱) اور جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب میں مبتلا کررہے تھے
يُقَتِّلُونَ أَبْنَاءَکُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَکُمْ وَ فِي ذٰلِکُمْ بَلاَءٌ مِنْ رَبِّکُمْ عَظِيمٌ( ۱۴۱ ) وَ وَاعَدْنَا مُوسَى ثَلاَثِينَ لَيْلَةً
تمہارے لڑکوں کو قتل کررہے تھے اور لڑکیوں کو خدمت کے لئے باقی رکھ رہے تھے اور اس میں تمہارے لئے پروردگار کی طرف سے سخت ترین امتحان تھا (۱۴۲) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام سے تیس راتوں کا وعدہ لیا
وَ أَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَ قَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ أَصْلِحْ وَ لاَ
اور اسے دس مزید راتوں سے مکمل کردیا کہ اس طرح ان کے رب کا وعدہ چالیس راتوں کا وعدہ ہوگیا اور انہوں نے اپنے بھائی ہارون علیہ السّلام سے کہا کہ تم قوم میں میری نیابت کرو اور اصلاح کرتے رہو اور خبردار
تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ( ۱۴۲ ) وَ لَمَّا جَاءَ مُوسَى لِمِيقَاتِنَا وَ کَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْکَ قَالَ لَنْ تَرَانِي
مفسدوں کے راستہ کا اتباع نہ کرنا (۱۴۳) تو اس کے بعد جب موسٰی علیہ السّلام ہمارا وعدہ پورا کرنے کے لئے آئے اور ان کے رب نے ان سے کلام کیا تو انہوں نے کہا کہ پروردگار مجھے اپنا جلوہ دکھادے ارشاد ہوا تم ہرگز مجھے نہیں دیکھ سکتے ہو
وَ لٰکِنِ انْظُرْ إِلَى الْجَبَلِ فَإِنِ اسْتَقَرَّ مَکَانَهُ فَسَوْفَ تَرَانِي فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَکّاً وَ خَرَّ مُوسَى صَعِقاً
البتہ پہاڑ کی طرف دیکھو اگر یہ اپنی جگہ پر قائم رہ گیا تو پھر مجھے دیکھ سکتے ہو .اس کے بعد جب پہاڑ پر پروردگار کی تجلی ہوئی تو پہاڑ چور چور ہوگیا اور موسٰی علیہ السّلام بیہوش ہوکر گر پڑے پھر
فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَانَکَ تُبْتُ إِلَيْکَ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۴۳ )
جب انہیں ہوش آیا تو کہنے لگے کہ پروردگار تو پاک و پاکیزہ ہے میں تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اور میں سب سے پہلا ایمان لانے والا ہوں
قَالَ يَا مُوسَى إِنِّي اصْطَفَيْتُکَ عَلَى النَّاسِ بِرِسَالاَتِي وَ بِکَلاَمِي فَخُذْ مَا آتَيْتُکَ وَ کُنْ مِنَ الشَّاکِرِينَ( ۱۴۴ )
(۱۴۴) ارشاد ہوا کہ موسٰی علیہ السّلام ہم نے تمام انسانوں میں اپنی رسالت اور اپنے کلام کے لئے تمہارا انتخاب کیا ہے لہذا اب اس کتاب کو لے لو اور اللہ کے شکر گذار بندوں میں ہوجاؤ
وَ کَتَبْنَا لَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ کُلِّ شَيْءٍ مَوْعِظَةً وَ تَفْصِيلاً لِکُلِّ شَيْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَ أْمُرْ قَوْمَکَ يَأْخُذُوا
(۱۴۵) اور ہم نے توریت کی تختیوں میں ہر شے میں سے نصیحت کاحصہ اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ہے لہذا اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑلو اور اپنی قوم کوحکم دو کہ اس کی اچھی اچھی باتوں کو لے لیں. میں
بِأَحْسَنِهَا سَأُرِيکُمْ دَارَ الْفَاسِقِينَ( ۱۴۵ ) سَأَصْرِفُ عَنْ آيَاتِيَ الَّذِينَ يَتَکَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ إِنْ يَرَوْا
عنقریب تمہیں فاسقین کے گھردکھلادوں گا (۱۴۶) میں عنقریب اپنی آیتوں کی طرف سے ان لوگوں کو پھیر دوں گا جو روئے زمین میں ناحق اکڑتے پھرتے ہیں اور یہ
کُلَّ آيَةٍ لاَ يُؤْمِنُوا بِهَا وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لاَ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلاً وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلاً ذٰلِکَ
کسی بھی نشانی کو دیکھ لیں ایمان لانے والے نہیں ہیں -ان کا حال یہ ہے کہ ہدایت کا راستہ دیکھیں گے تو اسے اپنا راستہ نہ بنائیں گے اور گمراہی کا راستہ دیکھیں گے تو اسے فورا اختیار کرلیں گے یہ سب اس لئے ہے کہ
بِأَنَّهُمْ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ کَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ( ۱۴۶ ) وَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ لِقَاءِ الْآخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ هَلْ
انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ہے اوران کی طرف سے غافل تھے (۱۴۷) اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ہے ان کے اعمال برباد ہیں اور ظاہر ہے کہ انھیں ویساہی
يُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۴۷ ) وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَى مِنْ بَعْدِهِ مِنْ حُلِيِّهِمْ عِجْلاً جَسَداً لَهُ خُوَارٌ أَ لَمْ يَرَوْا
بدلہ تو دیا جائے گا جیسے اعمال کررہے ہیں (۱۴۸) اور موسٰی علیہ السّلام کی قوم نے ان کے بعد اپنے زیورات سے گوسالہ کا مجسمہ بنایا جس میں آواز بھی تھی کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا
أَنَّهُ لاَ يُکَلِّمُهُمْ وَ لاَ يَهْدِيهِمْ سَبِيلاً اتَّخَذُوهُ وَ کَانُوا ظَالِمِينَ( ۱۴۸ ) وَ لَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَ رَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ
کہ وہ نہ بات کرنے کے لائق ہے اور نہ کوئی راستہ دکھا سکتا ہے انہوں نے اسے خدا بنالیا اور وہ لوگ واقعاظلم کرنے والے تھے (۱۴۹) اور جب وہ پچھتائے اور انہوں نے دیکھ لیا کہ
ضَلُّوا قَالُوا لَئِنْ لَمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَ يَغْفِرْ لَنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۱۴۹ )
وہ بہک گئے ہیں تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار ہمارے او پر رحم نہ کرے گا اور ہمیں معاف نہ کرے گا تو ہم خسارہ والوں میں شامل ہوجائیں گے
وَ لَمَّا رَجَعَ مُوسَى إِلَى قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفاً قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِي مِنْ بَعْدِي أَ عَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّکُمْ وَ أَلْقَى
(۱۵۰) اورجب موسٰی علیہ السّلام اپنی قوم کی طرف واپس آئے تو غیظ و غضب کے عالم میں کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بہت بری حرکت کی ہے -تم نے حکم خدا کے آنے میں کس قدر عجلت سے کام لیا ہے اور پھر انہوں نے توریت
الْأَلْوَاحَ وَ أَخَذَ بِرَأْسِ أَخِيهِ يَجُرُّهُ إِلَيْهِ قَالَ ابْنَ أُمَّ إِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُونِي وَ کَادُوا يَقْتُلُونَنِي فَلاَ تُشْمِتْ بِيَ
کی تختیوں کو ڈال دیا اور اپنے بھائی کا سرپکڑ کر کھینچنے لگے -ہارون علیہ السّلام نے کہا بھائی قوم نے مجھے کمزور بنادیا تھا اور قریب تھاکہ مجھے قتل کردیتے تو میں کیا کرتا -آپ
الْأَعْدَاءَ وَ لاَ تَجْعَلْنِي مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۱۵۰ ) قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَ لِأَخِي وَ أَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِکَ وَ أَنْتَ
دشمنوں کو طعنہ کا موقع نہ دیجئے اور میرا شمار ظالمین کے ساتھ نہ کیجئے (۱۵۱) موسٰی علیہ السّلام نے کہا کہ پروردگار مجھے اور میرے بھائی کو معاف کردے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کرلے کہ تو
أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ( ۱۵۱ ) إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَ ذِلَّةٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ کَذٰلِکَ
سب سے زیادہ رحم کرنے والاہے (۱۵۲) بیشک جن لوگوں نے گوسالہ کو اختیار کیا ہے عنقریب ان پر غضب پروردُگار نازل ہوگا اور ان کے لئے زندگانی دنیا میں بھی ذلّت ہے اور ہم اسی طرح
نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ( ۱۵۲ ) وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِنْ بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۵۳ )
افترا کرنے والوں کوسزا دیا کرتے ہیں (۱۵۳) اور جن لوگوں نے برے اعمال کئے اور پھر توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو توبہ کے بعد تمھارا پروردگار بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے
وَ لَمَّا سَکَتَ عَنْ مُوسَى الْغَضَبُ أَخَذَ الْأَلْوَاحَ وَ فِي نُسْخَتِهَا هُدًى وَ رَحْمَةٌ لِلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ( ۱۵۴ )
(۱۵۴) اس کے بعد جب موسٰی کا غّصہ ٹھنڈا پڑگیا تو انہوں نے تختیوں کو اٹھالیا اور اس کے نسخہ میں ہدایت اور رحمت کی باتیں تھیں ان لوگوں کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرنے والے تھے
وَ اخْتَارَ مُوسَى قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَجُلاً لِمِيقَاتِنَا فَلَمَّا أَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَکْتَهُمْ مِنْ قَبْلُ وَ
(۱۵۵) اور موسٰی علیہ السّلام نے ہمارے وعدہ کے لئے اپنی قوم کے ستر ّ افراد کا انتخاب کیا پھر اس کے بعد جب ایک جھٹکے نے انھیں اپنی لپیٹ میں لے لیا تو کہنے لگے کہ پرودگار اگر تو چاہتا تو انھیں پہلے ہی ہلاک کردیتا اور
إِيَّايَ أَ تُهْلِکُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَاءُ مِنَّا إِنْ هِيَ إِلاَّ فِتْنَتُکَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ أَنْتَ وَلِيُّنَا
مجھے بھی -کیا اب احمقوں کی حرکت کی بناپرہمیں بھی ہلاک کردے گا یہ تو صرف تیرا امتحان ہے جس سے جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑدیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے تو ہمارا ولی ہے -
فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْغَافِرِينَ( ۱۵۵ )
ہمیں معاف کردے اورہم پر رحم فرما کہ تو بڑا بخشنے والا ہے
وَ اکْتُبْ لَنَا فِي هٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْکَ قَالَ عَذَابِي أُصِيبُ بِهِ مَنْ أَشَاءُ وَ رَحْمَتِي
(۱۵۶) اور ہمارے لئے اس دار دنیا اور آخرت میں نیکی لکھ دے -ہم تیری ہی طرف رجوع کررہے ہیں -ارشاد ہوا کہ میرا عذاب جسے میں چاہوں گا اس تک پہنچے گا اور میری رحمت
وَسِعَتْ کُلَّ شَيْءٍ فَسَأَکْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَ يُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَ الَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ( ۱۵۶ ) الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ
ہر شے پر وسیع ہے جسے میں عنقریب ان لوگوں کے لئے لکھ دوں گا جو خوف خدا رکھنے والے -زکاتادا کرنے والے اور ہماری نشانیوں پر ایمان لانے والے ہیں (۱۵۷) جو لوگ کہ رسولِ نبی امّی کا اتباع کرتے ہیں
الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَکْتُوباً عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَ الْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَ يَنْهَاهُمْ عَنِ
جس کا ذکر اپنے پاس توریت اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں کہ وہ نیکیوں کا حکم دیتا ہے اور برائیوں سے روکتا ہے
الْمُنْکَرِ وَ يُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَ يُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَ يَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَ الْأَغْلاَلَ الَّتِي کَانَتْ عَلَيْهِمْ
اور پاکیزہ چیزوں کو حلال قرار دیتاہے اور خبیث چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے اور ان پر سے احکام کے سنگین بوجھ اور قیدوبند کو اٹھا دیتا ہے پس
فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَ عَزَّرُوهُ وَ نَصَرُوهُ وَ اتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۱۵۷ ) قُلْ يَا أَيُّهَا
جو لوگ اس پر ایمان لائے اس کا احترام کیا اس کی امداد کی اور اس نور کا اتباع کیا جو اس کے ساتھ نازل ہوا ہے وہی درحقیقت فلاح یافتہ اور کامیاب ہیں
(۱۵۸) پیغمبر !! کہہ دو
النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْکُمْ جَمِيعاً الَّذِي لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِي وَ يُمِيتُ فَآمِنُوا بِاللَّهِ
کہ میں تم سب کی طرف اس اللہ کا رسول اور نمائندہ ہوں جس کے لئے زمین وآسمان کی مملکت ہے-اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے -وہی حیات دیتا ہے اور وہی موت دیتاہے لہٰذا اللہ
وَ رَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ کَلِمَاتِهِ وَ اتَّبِعُوهُ لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۱۵۸ ) وَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ
اور اس کے پیغمبرامی ّپر ایمان لے آؤ جو اللہ اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے اور اسی کا اتباع کرو کہ شاید اسی طرح ہدایت یافتہ ہوجاؤ (۱۵۹) اور موسٰی علیہ السّلام کی قوم میں سے ایک ایسی جماعت بھی ہے
يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ يَعْدِلُونَ( ۱۵۹ )
جو حق کے ساتھ ہدایت کرتی ہے اور معاملات میں حق وانصاف کے ساتھ کام کرتی ہے
وَ قَطَّعْنَاهُمُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أَسْبَاطاً أُمَماً وَ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى إِذِ اسْتَسْقَاهُ قَوْمُهُ أَنِ اضْرِبْ بِعَصَاکَ الْحَجَرَ
(۱۶۰) اور ہم نے بنی اسرائیل کو یعقوب علیہ السّلام کی بارہ اولاد کے بارہ حصّو ں پر تقسیم کردیا اور موسٰی علیہ السّلام کی طرف وحی کی جب ان کی قوم نے پانی کا مطالبہ کیا کہ زمین پر عصا ماردو -
فَانْبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْناً قَدْ عَلِمَ کُلُّ أُنَاسٍ مَشْرَبَهُمْ وَ ظَلَّلْنَا عَلَيْهِمُ الْغَمَامَ وَ أَنْزَلْنَا عَلَيْهِمُ الْمَنَّ وَ
انہوں نے عصا ماراتو بارہ چشمے جاری ہوگئے اس طرح کہ ہر گردہ نے اپنے گھاٹ کو پہچان لیا اور ہم نے ان کے سروں پر ابر کا سایہ کیااور ان پر من و
السَّلْوَى کُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُمْ وَ مَا ظَلَمُونَا وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۱۶۰ ) وَ إِذْ قِيلَ لَهُمُ
سلوٰی جیسی نعمت نازل کی کہ ہمارے دیئے ہوئے پاکیزہ رزق کو کھاؤ اور ان لوگوں نے مخالفت کرکے ہمارے اوپر ظلم نہیں کیا بلکہ یہ اپنے ہی نفس پر ظلم کررہے تھے (۱۶۱) اور اس وقت کو یاد کرو جب ان سے کہاگیا
اسْکُنُوا هٰذِهِ الْقَرْيَةَ وَ کُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ وَ قُولُوا حِطَّةٌ وَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّداً نَغْفِرْ لَکُمْ خَطِيئَاتِکُمْ
کہ اس قریہ میں داخل ہوجاؤ اور جو چاہو کھاؤ لیکن حطّہ کہہ کر داخل ہونا اور داخل ہوتے وقت سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا تاکہ ہم تمھاری خطاؤں کو معاف کردیں کہ
سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ( ۱۶۱ ) فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ قَوْلاً غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْزاً مِنَ السَّمَاءِ
ہم عنقریب نیک عمل والوں کے اجر میں اضافہ بھی کردیں گے (۱۶۲) لیکن ظالموں نے جو انھیں بتایا گیا تھا اس کو بدل کرکچھ اور کہنا شروع کردیا تو ہم نے ان کے اوپر آسمان سے عذاب نازل کردیا کہ
بِمَا کَانُوا يَظْلِمُونَ( ۱۶۲ ) وَ اسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي کَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ
یہ فسق اور نافرمانی کررہے تھے (۱۶۳) اور ان سے اس قریہ کے بارے میں پوچھو جو سمندر کے کنارے تھا اور جس کے باشندے شنبہ کے بارے میں زیادتی سے کام لیتے تھے کہ
حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعاً وَ يَوْمَ لاَ يَسْبِتُونَ لاَ تَأْتِيهِمْ کَذٰلِکَ نَبْلُوهُمْ بِمَا کَانُوا يَفْسُقُونَ( ۱۶۳ )
ان کی مچھلیاں شنبہ کے دن سطح آب تک آجاتی تھیں اور دوسرے دن نہیں آتی تھیں تو انہوں نے حیلہ گری کرنا شروع کردی -ہم اسی طرح ان کا امتحان لیتے تھے کہ یہ لوگ فسق اور نافرمانی سے کام لے رہے تھے
وَ إِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِنْهُمْ لِمَ تَعِظُونَ قَوْماً اللَّهُ مُهْلِکُهُمْ أَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَاباً شَدِيداً قَالُوا مَعْذِرَةً إِلَى رَبِّکُمْ وَ لَعَلَّهُمْ
(۱۶۴) اور جب ان کی ایک جماعت نے مصلحین سے کہا کہ تم کیوں ایسی قوم کو نصیحت کرتے ہو جسے اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا اس پرشدید عذاب کرنے والا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم پروردگار کی بارگاہ میں عذرچاہتے ہیں اور شاید
يَتَّقُونَ( ۱۶۴ ) فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُکِّرُوا بِهِ أَنْجَيْنَا الَّذِينَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوءِ وَ أَخَذْنَا الَّذِينَ ظَلَمُوا بِعَذَابٍ بَئِيسٍ بِمَا
یہ لوگ متقی بن ہی جائیں (۱۶۵) اس کے بعد جب انہوں نے یاد دہانی کو فراموش کردیا تو ہم نے برائیوں سے روکنے والوں کو بچالیا اور ظالموں کو ان کے فسق اور بدکرداری کی بنا پرسخت
کَانُوا يَفْسُقُونَ( ۱۶۵ ) فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَا نُهُوا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ کُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ( ۱۶۶ ) وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّکَ
ترین عذاب کی گرفت میں لے لیا (۱۶۶) پھر جب دوبارہ ممانعت کے باوجود سرکشی کی تو ہم نے حکم دے دیا کہ اب ذلّت کے ساتھ بندر بن جاؤ
(۱۶۷) اور اس وقت کو یاد کرو جب تمھارے پروردگار نے علی الاعلان کہہ دیا
لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّکَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ وَ إِنَّهُ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۶۷ )
کہ قیامت تک ان پر ایسے افراد مسلّط کئے جائیں گے جو انھیں بدترین سختیوں میں مبتلا کریں گے کہ تمھارا پروردگار جلدی عذاب کرنے والا بھی ہے اور بہت زیادہ بخشنے والا مہربان بھی ہے
وَ قَطَّعْنَاهُمْ فِي الْأَرْضِ أُمَماً مِنْهُمُ الصَّالِحُونَ وَ مِنْهُمْ دُونَ ذٰلِکَ وَ بَلَوْنَاهُمْ بِالْحَسَنَاتِ وَ السَّيِّئَاتِ لَعَلَّهُمْ
(۱۶۸) اورہم نے بنی اسرائیل کو مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کردیا بعض نیک کردار تھے اور بعض اس کے خلاف -اور ہم نے انھیں آرام اور سختی کے ذریعہ آزمایا کہ شاید
يَرْجِعُونَ( ۱۶۸ ) فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا الْکِتَابَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هٰذَا الْأَدْنَى وَ يَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا وَ
راستہ پر آجائیں (۱۶۹) اس کے بعد ان میں ایک نسل پیدا ہوئی جو کتاب کی وراث تو بنی لیکن دنیا کا ہر مال لیتی رہی اور یہ کہتی رہی کہ عنقریب ہمیں بخش دیا جائے گا اور
إِنْ يَأْتِهِمْ عَرَضٌ مِثْلُهُ يَأْخُذُوهُ أَ لَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِمْ مِيثَاقُ الْکِتَابِ أَنْ لاَ يَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلاَّ الْحَقَّ وَ دَرَسُوا مَا فِيهِ
پھر ویسا ہی مال مل گیا تو پھر لے لیا تو کیا ان سے کتاب کا عہد نہیں لیا گیا کہ خبردار خدا کے بارے میں حق کے علاوہ کچھ نہ کہیں اور انہوں نے کتاب کو پڑھا بھی ہے
وَ الدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۱۶۹ ) وَ الَّذِينَ يُمَسِّکُونَ بِالْکِتَابِ وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ إِنَّا لاَ
اور دار آخرت ہی صاحبان تقویٰ کے لئے بہترین ہے کیا تمھاری سمجھ میں نہیں آتا ہے (۱۷۰) اور جو لوگ کتاب سے تمسک کرتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کی ہے توہم صالح
نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ( ۱۷۰ )
اورنیک کردار لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے ہیں
وَإِذْنَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ کَأَنَّهُ ظُلَّةٌ وَظَنُّوا أَنَّهُ وَاقِعٌ بِهِمْ خُذُوا مَا آتَيْنَاکُمْ بِقُوَّةٍ وَ اذْکُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ( ۱۷۱ )
(۱۷۱) اور اس وقت کو یاد دلاو جب ہم نے پہاڑ کو ایک سائبان کی طرح ان کے سروں پر معلّق کردیا اور انہوں نے گمان کرلیا کہ یہ اب گرنے والا ہے تو ہم نے کہا کہ توریت کو مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرو شاید اس طرح متقی اور پرہیزگار بن جاؤ
وَ إِذْ أَخَذَ رَبُّکَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَ لَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا
(۱۷۲) اور جب تمھارے پروردگار نے فرزند ان آدم علیہ السّلام کی پشتوں سے انکی ذرّیت کو لے کر انھیں خود ان کے اوپر گواہ بناکر سوال کیا کہ کیا میں تمھارا خدا نہیں ہوں تو سب نے کہا بیشک ہم اس کے گواہ ہیں -
أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا کُنَّا عَنْ هٰذَا غَافِلِينَ( ۱۷۲ ) أَوْ تَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَکَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَ کُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ
یہ عہد اس لئے لیا کہ روز قیامت یہ نہ کہہ سکو کہ ہم اس عہد سے غافل تھے (۱۷۳) یا یہ کہہ دو کہ ہم سے پہلے ہمارے بزرگوں نے شرک کیا تھا اور ہم صرف ان
بَعْدِهِمْ أَ فَتُهْلِکُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ( ۱۷۳ ) وَ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۱۷۴ ) وَ اتْلُ
کی اولاد میں تھے تو کیا اہل باطل کے اعمال کی بنا پر ہم کو ہلاک کردے گا (۱۷۴) اور اسی طرح ہم آیتوں کو مفّصل بیان کرتے ہیں اور شاید یہ لوگ پلٹ کرآجائیں (۱۷۵) اور انھیں اس شخص کی خبر سنائیے
عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَانُ فَکَانَ مِنَ الْغَاوِينَ( ۱۷۵ ) وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا
جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا کیں پھر وہ ان سے بالکل الگ ہوگیا اور شیطان نے اس کا پیچھا پکڑلیا تو وہ گمراہوں میں ہوگیا (۱۷۶) اور اگر ہم چاہتے تو اسے ان ہی آیتوں کے سبب بلند کردیتے
وَ لٰکِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوَاهُ فَمَثَلُهُ کَمَثَلِ الْکَلْبِ إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُکْهُ يَلْهَثْ ذٰلِکَ مَثَلُ
لیکن وہ خود زمین کی طرف جھک گیا اور اس نے خواہشات کی پیروی اختیار کرلی تو اب اس کی مثال کِتّے جیسی ہے کہ اس پر حملہ کرو توبھی زبان نکالے رہے اور چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے -یہ اس
الْقَوْمِ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَکَّرُونَ( ۱۷۶ ) سَاءَ مَثَلاً الْقَوْمُ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ
قوم کی مثال ہے جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی تو اب آپ ان قصّوں کو بیان کریں کہ شاید یہ غور وفکر کرنے لگیں (۱۷۷) کس قدر بری مثال ہے اس قوم کی جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور
أَنْفُسَهُمْ کَانُوا يَظْلِمُونَ( ۱۷۷ ) مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي وَ مَنْ يُضْلِلْ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۱۷۸ )
وہ لوگ اپنے ہی نفس پرظلم کررہے تھے (۱۷۸) جس کو خدا ہدایت دے دے ہدایت یافتہ ہے اور جس کو گمراہی میں چھوڑدے وہی خسارہ والوں میں ہے
وَ لَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ کَثِيراً مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لاَ يَفْقَهُونَ بِهَا وَ لَهُمْ أَعْيُنٌ لاَ يُبْصِرُونَ بِهَا وَ لَهُمْ آذَانٌ
(۱۷۹) اور یقینا ہم نے انسان و جنات کی ایک کثیر تعداد کو گویا جہّنم کے لئے پیدا کیا ہے کہ ان کے پاس دل ہیں مگر سمجھتے نہیں ہیں اور آنکھیں ہیں مگر دیکھتے نہیں ہیں اور کان ہیں
لاَ يَسْمَعُونَ بِهَا أُولٰئِکَ کَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولٰئِکَ هُمُ الْغَافِلُونَ( ۱۷۹ ) وَ لِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَ
مگر سنتے نہیں ہیں -یہ چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں اور یہی لوگ اصل میں غافل ہیں (۱۸۰) اور اللہ ہی کے لئے بہترین نام ہیں لہذا اسے ان ہی کے ذریعہ پکارو اور
ذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۸۰ ) وَ مِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ
ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں بے دینی سے کام لیتے ہیں عنقریب انہیں ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا (۱۸۱) اور ہماری مخلوقات ہی میں سے وہ قوم بھی ہے جو حق کے ساتھ ہدایت کرتی ہے اور حق ہی کے
يَعْدِلُونَ( ۱۸۱ ) وَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۸۲ ) وَ أُمْلِي لَهُمْ إِنَّ کَيْدِي
ساتھ انصاف کرتی ہے (۱۸۲) اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ہم انہیں عنقریب اس طرح لپیٹ لیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا
(۱۸۳) اور ہم تو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر بہت
مَتِينٌ( ۱۸۳ ) أَ وَ لَمْ يَتَفَکَّرُوا مَا بِصَاحِبِهِمْ مِنْ جِنَّةٍ إِنْ هُوَ إِلاَّ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۱۸۴ ) أَ وَ لَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَکُوتِ
مستحکم ہوتی ہے (۱۸۴) اور کیا ان لوگوں نے یہ غور نہیں کیا کہ ان کے ساتھی پیغمبر میں کسی طرح کا جنون نہیں ہے -وہ صرف واضح طور سے عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہے (۱۸۵) اور کیا ان لوگوں نے
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ وَ أَنْ عَسَى أَنْ يَکُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ
زمین و آسمان کی حکومت اور خدا کی تمام مخلوقات میں غور نہیں کیا اور یہ کہ شاید ان کی اجل قریب آگئی ہو تو یہ اس کے بعد کس بات پر
يُؤْمِنُونَ( ۱۸۵ ) مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلاَ هَادِيَ لَهُ وَ يَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۱۸۶ ) يَسْأَلُونَکَ عَنِ السَّاعَةِ
ایمان لے آئیں گے (۱۸۶) جسے خدا ہی گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے اور وہ انہیں سرکشی میں چھوڑ دیتا ہے کہ ٹھوکریں کھاتے پھریں (۱۸۷) پیغمبر !یہ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں
أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لاَ يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلاَّ هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ لاَ تَأْتِيکُمْ إِلاَّ
کہ اس کا ٹھکانا کب ہے تو کہہ دیجئے کہ اس کا علم میرے پروردگار کے پاس ہے وہی اس کو بروقت ظاہر کرے گا یہ قیامت زمین و آسمان دونوں کے لئے بہت گراں ہے اور تمہارے پاس اچانک آنے والی ہے یہ لوگ آپ
بَغْتَةً يَسْأَلُونَکَ کَأَنَّکَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۸۷ )
سے اس طرح سوال کرتے ہیں گویا آپ کو اس کی مکمل فکر ہے تو کہہ دیجئے کہ اس کا علم اللہ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگوں کو اس کا علم بھی نہیں ہے
قُلْ لاَ أَمْلِکُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَ لاَ ضَرّاً إِلاَّ مَا شَاءَ اللَّهُ وَ لَوْ کُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لاَسْتَکْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مَا مَسَّنِيَ
(۱۸۸) آپ کہہ دیجئے کہ میں خود بھی اپنے نفس کے نفع و نقصان کا اختیارنہیں رکھتا ہوں مگر جو خد اچاہے اور اگر میں غیب سے باخبر ہوتا تو بہت زیادہ خیر انجام دیتا اور کوئی
السُّوءُ إِنْ أَنَا إِلاَّ نَذِيرٌ وَ بَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۱۸۸ ) هُوَ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا
برائی مجھ تک نہ آسکتی -میں تو صرف صاحبان ایمان کے لئے بشارت دینے والا اور عذاب الٰہی سے ڈرنے والا ہوں (۱۸۹) وہی خد اہے جس نے تم سب کو ایک نفس سے پیدا کیا ہے اور پھر اسی سے اس کا جوڑا بنایا ہے
لِيَسْکُنَ إِلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشَّاهَا حَمَلَتْ حَمْلاً خَفِيفاً فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمَّا أَثْقَلَتْ دَعَوَا اللَّهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ آتَيْتَنَا صَالِحاً
تاکہ اس سے سکون حاصل ہو اس کے بعد شوہر نے زوجہ سے مقاربت کی تو ہلکا سا حمل پید اہوا جسے وہ لئے پھرتی رہی پھر حمل بھاری ہوا اور وقت ولادت قریب آیا تو دونوں نے پروردگار سے دعا کی کہ اگر ہم کو صالح اولاد دے دے گا
لَنَکُونَنَّ مِنَ الشَّاکِرِينَ( ۱۸۹ ) فَلَمَّا آتَاهُمَا صَالِحاً جَعَلاَ لَهُ شُرَکَاءَ فِيمَا آتَاهُمَا فَتَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۱۹۰ )
تو ہم تیرے شکر گزار بندوں میں ہوں گے (۱۹۰) اس کے بعد جب اس نے صُالح فرزند دے دیا تو اللہ کی عطا میں اس کا شریک قرار دے دیا جب کہ خدا ان شریکوں سے کہیں زیادہ بلند و برتر ہے
أَ يُشْرِکُونَ مَا لاَ يَخْلُقُ شَيْئاً وَ هُمْ يُخْلَقُونَ( ۱۹۱ ) وَ لاَ يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْراً وَ لاَ أَنْفُسَهُمْ يَنْصُرُونَ( ۱۹۲ )
(۱۹۱) کیا یہ لوگ انہیں شریک بناتے ہیں جو کوئی شے خلق نہیں کرسکتے اور خود بھی مخلوق ہیں (۱۹۲) اور ان کے اختیار میں خود اپنی مدد بھی نہیں ہے اور وہ کسی کی نصرت بھی نہیں کرسکتے ہیں
وَ إِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لاَ يَتَّبِعُوکُمْ سَوَاءٌ عَلَيْکُمْ أَ دَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنْتُمْ صَامِتُونَ( ۱۹۳ ) إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ
(۱۹۳) اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف دعوت دیں تو ساتھ بھی نہ آئیں گے ان کے لئے سب برابر ہے انہیں بلائیں یا چپ رہ جائیں (۱۹۴) تم لوگ جن لوگوں کو
دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُکُمْ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۹۴ ) أَ لَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ
اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو سب تم ہی جیسے بندے ہیں لہذا تم انہیں بلاؤ اور وہ تمہاری آواز پر لبیک کہیں اگر تم اپنے خیال میں سچےّ ہو (۱۹۵) کیا ان کے پاس چلنے کے قابل پیر حملہ کرنے کے قابل ہاتھ
يَبْطِشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْغآذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا قُلِ ادْعُواشُرَکَاءَکُمْ ثُمَّ کِيدُونِ فَلاَ تُنْظِرُونِ( ۱۹۵ )
,دیکھنے کے قابل آنکھیں اور سننے کے لائق کان ہیں جن سے کام لے سکیں -آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ اپنے شرکائ کو بلاؤ اور جو مکر کرنا چاہتے ہو کرو اور ہرگز مجھے مہلت نہ دو دیکھوں تم کیا کرسکتے ہو
إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْکِتَابَ وَ هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ( ۱۹۶ ) وَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لاَ يَسْتَطِيعُونَ
(۱۹۶) بیشک میرا مالک و مختار وہ خداہے جس نے کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک بندوں کا والی و وارث ہے(۱۹۷) اور اسے چھوڑ کر تم جنہیں پکارتے
نَصْرَکُمْ وَ لاَ أَنْفُسَهُمْ يَنْصُرُونَ( ۱۹۷ ) وَ إِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لاَ يَسْمَعُوا وَ تَرَاهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْکَ وَ هُمْ لاَ
ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ اپنے ہی کام آسکتے ہیں (۱۹۸) اگر تم ان کو ہدایت کی دعوت دو گے تو سن بھی نہ سکیں گے اور دیکھو گے تو ایسالگے گا جیسے تمہاری ہی طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ
يُبْصِرُونَ( ۱۹۸ ) خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ( ۱۹۹ ) وَإِمَّا يَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ
دیکھنے کے لائق بھی نہیں ہیں (۱۹۹) آپ عفو کا راستہ اختیار کریں نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی کریں (۲۰۰) اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی غلط خیال پیدا کیا جائے
بِاللَّهِ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۰۰ ) إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِنَ الشَّيْطَانِ تَذَکَّرُوا فَإِذَا هُمْ مُبْصِرُونَ( ۲۰۱ )
تو خدا کی پناہ مانگیں کہ وہ ہر شے کا سننے والا اور جاننے والا ہے (۲۰۱) جو لوگ صاحبان تقویٰ ہیں جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال چھونا بھی چاہتا ہے تو خدا کو یاد کرتے ہیں اور حقائق کو دیکھنے لگتے ہیں
وَ إِخْوَانُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِي الغَيِّ ثُمَّ لاَ يُقْصِرُونَ( ۲۰۲ ) وَ إِذَا لَمْ تَأْتِهِمْ بِآيَةٍ قَالُوا لَوْ لاَ اجْتَبَيْتَهَا قُلْ إِنَّمَا
(۲۰۲) اور مشرکین کے برادران شیاطین انہیں گمراہی میں کھینچ رہے ہیں اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے ہیں (۲۰۳) اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی نہ لائیں تو کہتے ہیں کہ خود آپ کیوں نہیں منتخب کرلیتے تو کہہ دیجئے
أَتَّبِعُ مَا يُوحَى إِلَيَّ مِنْ رَبِّي هٰذَا بَصَائِرُ مِنْ رَبِّکُمْ وَ هُدًى وَ رَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۲۰۳ ) وَ إِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ
کہ میں تو صرف وحی پروردگار کا اتباع کرتا ہوں -یہ قران تمہارے پروردگار کی طرف سے دلائل ہدایت اور صاحبان ایمان کے لئے رحمت کی حیثیت رکھتا ہے (۲۰۴) اور جب قرآن کی تلاوت کی جائے
فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ أَنْصِتُوا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۲۰۴ ) وَ اذْکُرْ رَبَّکَ فِي نَفْسِکَ تَضَرُّعاً وَ خِيفَةً وَ دُونَ الْجَهْرِ مِنَ
تو خاموش ہوکر غور سے سنو کہ شاید تم پر رحمت نازل ہوجائے (۲۰۵) اور خدا کو اپنے دل ہی دل میں تضرع اور خوف کے ساتھ یاد کرو اور قول کے اعتبار سے بھی اسے کم بلند
الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْآصَالِ وَ لاَ تَکُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ( ۲۰۵ ) إِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّکَ لاَ يَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَ
آواز سے صبح و شام یاد کرو اور خبردار غافلوں میں نہ ہوجاؤ (۲۰۶) جو لوگ اللہ کی بارگاہ میں مقرب ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے ہیں اور
يُسَبِّحُونَهُ وَ لَهُ يَسْجُدُونَ( ۲۰۶ )
اسی کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہتے ہیں
( سورة الأنفال)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَسْأَلُونَکَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَ الرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِکُمْ وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ إِنْ
(۱) پیغمبر یہ لوگ آپ سے انفال کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ انفال سب اللہ اور رسول کے لئے ہیں لہٰذا تم لوگ اللہ سے ڈرو اور آپس میں اصلاح کرو اور اللہ و رسول کی اطاعت کرو اگر
کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱ ) إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُکِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَ إِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَاناً وَ
تم اس پر ایمان رکھنے والے ہو (۲) صاحبان ایمان درحقیقت وہ لوگ ہیں جن کے سامنے ذکر خدا کیا جائے تو ان کے دلوں میں خورِ خدا پیدا ہو اور اس کی آیتوں کی تلاوت کی جائے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور
عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَکَّلُونَ( ۲ ) الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۳ ) أُولٰئِکَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقّاً لَهُمْ
وہ لوگ اللہ ہی پر توکل کرتے ہیں (۳) وہ لوگ نماز قائم کرتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے انفاق بھی کرتے ہیں (۴) یہی لوگ حقیقتاصاحب ایمان ہیں اور ان ہی کے لئے
دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَ رِزْقٌ کَرِيمٌ( ۴ ) کَمَا أَخْرَجَکَ رَبُّکَ مِنْ بَيْتِکَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ فَرِيقاً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
پروردگار کے یہاں درجات اور مغفرت اور باعزّت روزی ہے (۵) جس طرح تمہارے رب نے تمہیں تمہارے گھر سے حق کے ساتھ برآمد کیا اگرچہ مومنین کی ایک جماعت اسے
لَکَارِهُونَ( ۵ ) يُجَادِلُونَکَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ کَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَ هُمْ يَنْظُرُونَ( ۶ ) وَ إِذْ يَعِدُکُمُ اللَّهُ
ناپسند کررہی تھی (۶) یہ لوگ آپ سے حق کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اس کے بارے میں بحث کرتے ہیں جیسے کہ موت کی طرف ہنکائے جارہے ہوں اور حسرت سے دیکھ رہے ہوں (۷) اور اس وقت کو یاد کرو جب کہ خدا تم سے وعدہ کررہا
إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَکُمْ وَ تَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْکَةِ تَکُونُ لَکُمْ وَ يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُحِقَّ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِهِ وَ
تھا کہ دو گروہوں میں سے ایک تمہارے لئے بہرحال ہے اور تم چاہتے تھے کہ وہ طاقت والا گروہ نہ ہو اور اللہ اپنے کلمات کے ذریعہ حق کو ثابت کرنا چاہتا ہے اور کفاّر کے
يَقْطَعَ دَابِرَ الْکَافِرِينَ( ۷ ) لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَ يُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُجْرِمُونَ( ۸ )
سلسلہ کو قطع کردینا چاہتا ہے (۸) تاکہ حق ثابت ہوجائے اور باطل فنا ہوجائے چاہے مجرمین اسے کسی قدر اِرا کیوں نہ سمجھیں
إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ أَنِّي مُمِدُّکُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَةِ مُرْدِفِينَ( ۹ ) وَ مَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلاَّ بُشْرَى وَ
(۹) جب تم پروردگار سے فریاد کررہے تھے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی کہ میں ایک ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کررہا ہوں جو برابر ایک کے پیچھے ایک آرہے ہیں (۱۰) اور اسے ہم نے صرف ایک بشارت قرار دیا
لِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُکُمْ وَ مَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۱۰ ) إِذْ يُغَشِّيکُمُ النُّعَاسَ أَمَنَةً مِنْهُ وَ
تاکہ تمہارے دل مطمئن ہوجائیں اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے -اللہ ہی صاحب عزّت اور صاحب حکمت ہے (۱۱) جس وقت خدا تم پر نیند غالب کررہا تھا
يُنَزِّلُ عَلَيْکُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَکُمْ بِهِ وَ يُذْهِبَ عَنْکُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَ لِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِکُمْ وَ يُثَبِّتَ بِهِ
جو تمہارے لئے باعث سکون تھی اور آسمان سے پانی نازل کررہا تھا تاکہ تمہیں پاکیزہ بنادے اور تم سے شیطان کی کثافت کو دور کردے اور تمہارے دلوں کو مطمئن بنادے اور تمہارے
الْأَقْدَامَ( ۱۱ ) إِذْ يُوحِي رَبُّکَ إِلَى الْمَلاَئِکَةِ أَنِّي مَعَکُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ کَفَرُوا
قدموں کو ثبات عطا کردے (۱۲) جب تمہارا پروردگار ملائکہ کو وحی کررہاتھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں لہٰذا تم صاحبان ایمان کو ثبات قدم عطا کرو میں عنقریب کفاّ رکے دلوں میں
الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَ اضْرِبُوا مِنْهُمْ کُلَّ بَنَانٍ( ۱۲ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ مَنْ يُشَاقِقِ
رعب پیداکردوں گا لہذا تم کفاّر کی گردن کو مار دو اور ان کی تمام انگلیوں کے پُور پُور کاٹ دو (۱۳) یہ اس لئے ہے کہ ان لوگوں نے خدا و رسول کی مخالفت کی ہے اور
اللَّهَ وَ رَسُولَهُ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۱۳ ) ذٰلِکُمْ فَذُوقُوهُ وَ أَنَّ لِلْکَافِرِينَ عَذَابَ النَّارِ( ۱۴ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ
جو خدا و رسول کی مخالفت کرے گا تو خدا اس کے لئے سخت عذاب کرنے والا ہے (۱۴) یہ تو دنیا کی سزا ہے جسے یہاں چکھو اور اس کے بعد کافروں کے لئے جہّنمکا عذاب بھی ہے (۱۵) اے ایمان والو
آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ کَفَرُوا زَحْفاً فَلاَ تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ( ۱۵ ) وَ مَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلاَّ مُتَحَرِّفاً لِقِتَالٍ أَوْ
جب کفاّر سے میدان جنگ میں ملاقات کرو تو خبردار انہیں پیٹھ نہ دکھانا (۱۶) اور جو آج کے دن پیٹھ دکھائے گا وہ غضب الٰہی کا حق دار ہوگا اور اس کا ٹھکانا جہّنم ّہوگا جو بدترین انجام ہے علاوہ ان لوگوں کے جو جنگی حکمت علمی کی بنا پر پیچھے ہٹ جائیں
مُتَحَيِّزاً إِلَى فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَ مَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۱۶ )
یا کسی دوسرے گروہ کی پناہ لینے کے لئے اپنی جگہ چھوڑ دیں
فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ قَتَلَهُمْ وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ رَمَى وَ لِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلاَءً حَسَناً إِنَّ
(۱۷) پس تم لوگوں نے ان کفاّر کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے قتل کیا ہے اور پیغمبرآپ نے سنگریزے نہیں پھینکے ہیں بلکہ خدا نے پھینکے ہیں تاکہ صاحبان ایمان پر خوب اچھی طرح احسان کردے کہ وہ سب کی
اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۱۷ ) ذٰلِکُمْ وَ أَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ کَيْدِ الْکَافِرِينَ( ۱۸ ) إِنْ تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَکُمُ الْفَتْحُ وَ إِنْ
سننے والا اور سب کا حال جاننے والا ہے (۱۸) یہ تو یہ احسان ہے اور خدا کفاّر کے مکر کو کمزور بنانے والا ہے (۱۹) اگر تم لوگ فتح چاہتے ہو تو یہ فتح آگئی اور اگر
تَنْتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَکُمْ وَ إِنْ تَعُودُوا نَعُدْ وَ لَنْ تُغْنِيَ عَنْکُمْ فِئَتُکُمْ شَيْئاً وَ لَوْ کَثُرَتْ وَ أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۹ )
تم جنگ سے باز آجاؤ تو اس میں تمہارے لئے بھلائی ہے اور اگر دوبارہ ایسا کرو گے تو ہم بھی پلٹ کر آرہے ہیں اور تمہارا گروہ کتنا ہی بڑ اکیوں نہ ہو کام آنے والا نہیں ہے اور اللہ ہمیشہ صاحبان ایمان کے ساتھ ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ لاَ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ أَنْتُمْ تَسْمَعُونَ( ۲۰ ) وَ لاَ تَکُونُوا کَالَّذِينَ
(۲۰) ایمان والو اللہ و رسول کی اطاعت کرو اور اس سے رو گردانی نہ کرو جب کہ تم سن بھی رہے ہو (۲۱) اور ان لوگوں جیسے نہ ہوجاؤ جو یہ
قَالُوا سَمِعْنَا وَ هُمْ لاَ يَسْمَعُونَ( ۲۱ ) إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللَّهِ الصُّمُّ الْبُکْمُ الَّذِينَ لاَ يَعْقِلُونَ( ۲۲ ) وَ لَوْ عَلِمَ
کہتے ہیں کہ ہم نے سنا حالانکہ وہ کچھ نہیں سن رہے ہیں (۲۲) اللہ کے نزدیک بد ترین زمین پر چلنے والے وہ بہرے اور گونگے ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے ہیں (۲۳) اور اگر خدا ان میں کسی
اللَّهُ فِيهِمْ خَيْراً لَأَسْمَعَهُمْ وَ لَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَ هُمْ مُعْرِضُونَ( ۲۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ
خیر کو دیکھتا تو انہیں ضرور سناتا اور اگر سنا بھی دیتا تو یہ منہ پھرا لیتے اور اعراض سے کام لیتے (۲۴) اے ایمان والو اللہ و رسول کی آواز پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف
إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا يُحْيِيکُمْ وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ وَ أَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۲۴ ) وَ اتَّقُوا فِتْنَةً لاَ
دعوت دیں جس میں تمہاری زندگی ہے اور یاد رکھو کہ خدا انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے اور تم سب اسی کی طرف حاضر کئے جاؤ گے (۲۵) اور اس فتنہ سے بچو
تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْکُمْ خَاصَّةً وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۲۵ )
جو صرف ظالمین کو پہنچنے والا نہیں ہے اور یاد رکھو کہ اللہ سخت ترین عذاب کا مالک ہے
وَ اذْکُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ فَآوَاکُمْ وَ أَيَّدَکُمْ بِنَصْرِهِ وَ رَزَقَکُمْ
(۲۶) مسلمانو !اس وقت کو یاد کرو جب تم مکّہ میں قلیل تعداد میں اور کمزور تھے -تم ہر آن ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک لے جائیں گے کہ خد انے تمہیں پناہ دی اور اپنی مدد سے تمہاری تائید کی -تمہیں
مِنَ الطَّيِّبَاتِ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۲۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَخُونُوا اللَّهَ وَ الرَّسُولَ وَ تَخُونُوا أَمَانَاتِکُمْ وَ أَنْتُمْ
پاکیزہ روزی عطا کی تاکہ تم اس کا شکریہ ادا کرو (۲۷) ایمان والو خدا و رسول اور اپنی امانتوں کے بارے میں خیانت نہ کرو جب کہ
تَعْلَمُونَ( ۲۷ ) وَ اعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَ أَوْلاَدُکُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ( ۲۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ
تم جانتے بھی ہو (۲۸) اور جان لو کہ یہ تمہاری اولاد اور تمہارے اموال ایک آزمائش ہیں اور خدا کے پاس اجر عظیم ہے (۲۹) ایمان والو اگر تم
تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ لَکُمْ فُرْقَاناً وَ يُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَيِّئَاتِکُمْ وَ يَغْفِرْ لَکُمْ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ( ۲۹ ) وَ إِذْ يَمْکُرُ
تقوٰی الٰہی اختیار کرو گے تو وہ تمہیں حق و باطل میں تفرقہ کی صلاحیت عطا کردے گا -تمہاری برائیوں کی پردہ پوشی کرے گا -تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا کہ وہ بڑا فضل کرنے والا ہے (۳۰) اور پیغمبرآپ اس وقت کو یاد کریں
بِکَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِيُثْبِتُوکَ أَوْ يَقْتُلُوکَ أَوْ يُخْرِجُوکَ وَ يَمْکُرُونَ وَ يَمْکُرُ اللَّهُ وَ اللَّهُ خَيْرُ الْمَاکِرِينَ( ۳۰ ) وَ إِذَا
جب کفار تدبیریں کرتے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا شہر بدر کردیں یا قتل کردیں اور ان کی تدبیروں کے ساتھ خدا بھی اس کے خلاف انتظام کررہا تھا اور وہ بہترین انتظام کرنے والا ہے (۳۱) اور ان کا یہ حال
تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَا إِنْ هٰذَا إِلاَّ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۳۱ ) وَ إِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ
ہے کہ جب ہماری آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ سن لیا -ہم خود بھی چاہیں تو ایسا ہی کہہ سکتے ہیں یہ تو صرف پچھلے لوگوں کی داستانیں ہیں (۳۲) اور اس وقت کو یاد کرو جب انہوں نے کہا کہ خدایا
إِنْ کَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِکَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۳۲ ) وَ مَا کَانَ اللَّهُ
اگر یہ تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسادے یا عذاب الیم نازل کردے (۳۳) حالانکہ اللہ ان پر اس وقت تک عذاب نہ کرے گا جب تک پیغمبر آپ ان کے درمیان ہیں اور خدا
لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمْ وَ مَا کَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ( ۳۳ )
ان پر عذاب کرنے والا نہیں ہے اگر یہ توبہ اور استغفار کرنے والے ہوجائیں
وَ مَا لَهُمْ أَلاَّ يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَ هُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَا کَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ وَ لٰکِنَّ
(۳۴) اور ان کے لئے کون سی بات ہے کہ خدا ان پر عذاب نہ کرے جب کہ یہ لوگوں کو مسجد الحرام سے روکتے ہیں اور اس کے متولی بھی نہیں ہیں -اس کے ولی صرف متقی اور پرہیزگار افراد ہیں لیکن ان کی
أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۴ ) وَ مَا کَانَ صَلاَتُهُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ إِلاَّ مُکَاءً وَ تَصْدِيَةً فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ
اکثریت اس سے بھی بے خبر ہے (۳۵) ان کی تو نماز بھی مسجد الحرام کے پاس صرف تالی اور سیٹی ہے لہذا اب تم لوگ اپنے
تَکْفُرُونَ( ۳۵ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَکُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ
کفر کی بنا پر عذاب کا مزہ چکھو (۳۶) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا یہ اپنے اموال کو صرف اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو راہ خدا سے روکیں تو یہ خرچ بھی کریں گے اور اس کے بعدیہ بات ان کے لئے حسرت بھی بنے گی اور آخر میں
يُغْلَبُونَ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ( ۳۶ ) لِيَمِيزَ اللَّهُ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَ يَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَى
مغلوب بھی ہوجائیں گے اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا یہ سب جہّنم کی طرف لے جائے جائیں گے (۳۷) تاکہ خدا خبیث کو پاکیزہ سے الگ کردے اور پھر خبیث کو ایک پر
بَعْضٍ فَيَرْکُمَهُ جَمِيعاً فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ أُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۳۷ ) قُلْ لِلَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ يَنْتَهُوا يُغْفَرْ لَهُمْ مَا قَدْ
ایک رکھ کر ڈھیر بنادے اور سب کو اکٹھا جہّنم میں جھونک دے کہ یہی لوگ خسارہ اور گھاٹے والے ہیں (۳۸) پیغمبر آپ کافروں سے کہہ دیجئے کہ اگر یہ لوگ اپنے کفر سے باز آجائیں تو ان
سَلَفَ وَ إِنْ يَعُودُوا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ( ۳۸ ) وَ قَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَکُونَ فِتْنَةٌ وَ يَکُونَ الدِّينُ کُلُّهُ لِلَّهِ فَإِنِ
کے گزشتہ گناہ معاف کردئیے جائیں گے لیکن اگر پھر پلٹ گئے تو گزشتہ لوگوں کا طریقہ بھی گزر چکا ہے (۳۹) اور تم لوگ ان کفاّر سے جہاد کرو یہاں تک کہ فتنہ کا وجود نہ رہ جائے اور سارا دین
انْتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۳۹ ) وَ إِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلاَکُمْ نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ( ۴۰ )
صرف اللہ کے لئے رہ جائے پھر اگر یہ لوگ باز آجائیں تو اللہ ان کے اعمال کا خوب دیکھنے والا ہے (۴۰) اور اگر دوبارہ پلٹ جائیں تو یاد رکھو کہ خدا تمہارا مولا اور سرپرست ہے اور وہ بہترین مولا و مالک اور بہترین مددگار ہے
وَ اعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَ لِلرَّسُولِ وَ لِذِي الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ
(۴۱) اور یہ جان لو کہ تمہیں جس چیز سے بھی فائدہ حاصل ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ , رسول ,رسول کے قرابتدار ,ایتام ,مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے
إِنْ کُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ وَ مَا أَنْزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۴۱ )
اگر تمہارا ایمان اللہ پر ہے اور اس نصرت پر ہے جو ہم نے اپنے بندے پر حق و باطل کے فیصلہ کے دن جب دو جماعتیں آپس میں ٹکرا رہی تھیں نازل کی تھی اور اللہ ہر شے پر قادر ہے
إِذْ أَنْتُمْ بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا وَ هُمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوَى وَ الرَّکْبُ أَسْفَلَ مِنْکُمْ وَ لَوْ تَوَاعَدْتُمْ لاَخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعَادِ وَ
(۴۲) جب کہ تم وادی کے قریبی محاذ پر تھے اور وہ لوگ دور والے محاذ پر تھے اور قافلہ تم سے نشیب میں تھا اور اگر تم پہلے سے جہاد کے وعدہ پر نکلتے تو یقینا اس کے خلاف کرتے
لٰکِنْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْراً کَانَ مَفْعُولاً لِيَهْلِکَ مَنْ هَلَکَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ
لیکن خدا ہونے والے امر کا فیصلہ کرنا چاہتا تھا تاکہ جو ہلاک ہو وہ دلیل کے ساتھ اور جو زندہ رہے وہ بھی دلیل کے ساتھ اور اللہ سب کی سننے والا اور سب کے حال دل کا
عَلِيمٌ( ۴۲ ) إِذْ يُرِيکَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِکَ قَلِيلاً وَ لَوْ أَرَاکَهُمْ کَثِيراً لَفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ سَلَّمَ
جاننے والا ہے (۴۳) جب خدا ان کو تمہاری نظروں میں کم کرکے دکھلا رہا تھا کہ اگر زیادہ دکھلا دیتا تو تم سست پڑ جاتے اور آپس ہی میں جھگڑا کرنے لگتے لیکن خدا نے تمہیں
إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۴۳ ) وَ إِذْ يُرِيکُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِکُمْ قَلِيلاً وَ يُقَلِّلُکُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ
اس جھگڑے سے بچالیا کہ وہ دل کے رازوں سے بھی باخبر ہے (۴۴) اور جب خدا مقابلہ کے وقت تمہاری نظروں میں دشمنوں کو کم دکھلا رہا تھا اور ان کی نظروں میں تمہیں کم کرکے دکھلا رہا تھا تاکہ
أَمْراً کَانَ مَفْعُولاً وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۴۴ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَ اذْکُرُوا اللَّهَ کَثِيراً
اس امر کا فیصلہ کردے جو ہونے والا تھا اور سارے امور کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے (۴۵) ایمان والو جب کسی گروہ سے مقابلہ کرو تو ثبات قدم سے کام لو اور اللہ کو بہت یاد کرو کہ
لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۴۵ )
شاید اسی طرح کامیابی حاصل کرلو
وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ لاَ تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَ تَذْهَبَ رِيحُکُمْ وَ اصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ( ۴۶ ) وَ لاَ
(۴۶) اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف نہ کرو کہ کمزور پڑ جاؤ اور تمہاری ہوا بگڑ جائے اور صبر کرو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (۴۷) اور ان
تَکُونُوا کَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَراً وَ رِئَاءَ النَّاسِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ اللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ( ۴۷ )
لوگوں جیسے نہ ہوجاؤ جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے اور راہ خدا سے روکتے رہے کہ اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے
وَ إِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ وَ قَالَ لاَ غَالِبَ لَکُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ إِنِّي جَارٌ لَکُمْ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتَانِ
(۴۸) اور اس وقت کو یاد کرو جب شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو آراستہ کردیا اور کہا کہ آج کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں ہے اور میں تمہارا مددگار ہوں -اس کے بعد جب دونوں گروہ آمنے سامنے آئے
نَکَصَ عَلَى عَقِبَيْهِ وَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْکُمْ إِنِّي أَرَى مَا لاَ تَرَوْنَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَ اللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۴۸ )
تو الٹے پاؤں بھاگ نکلا اور کہا کہ میں تم لوگوں سے بری ہوں میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے ہو اور میں اللہ سے ڈرتا ہوں کہ وہ سخت عذاب کرنے والا ہے
إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ غَرَّ هٰؤُلاَءِ دِينُهُمْ وَ مَنْ يَتَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۴۹ )
(۴۹) جب منافقین اور جن کے دلوں میں کھوٹ تھا کہہ رہے تھے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے دھوکہ دیا ہے حالانکہ جو شخص اللہ پر اعتماد کرتا ہے تو خد اہر شے پر غالب آنے والا اور بڑی حکمت والا ہے
وَ لَوْ تَرَى إِذْ يَتَوَفَّى الَّذِينَ کَفَرُوا الْمَلاَئِکَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَ أَدْبَارَهُمْ وَ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ( ۵۰ )
(۵۰) کاش تم دیکھتے کہ جب فرشتے ان کی جان نکال رہے تھے اور ان کے منہ اور پیٹھ پر مارتے جاتے تھے کہ اب جہنّم کا مزہ چکھو
ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيکُمْ وَ أَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلاَّمٍ لِلْعَبِيدِ( ۵۱ ) کَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَفَرُوا
(۵۱) یہ اس لئے کہ تمہارے پچھلے اعمال کا نتیجہ یہی ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے (۵۲) جو حال آلِ فرعون اور ان کے پہلے والوں کا تھا کہ انہوں نے
بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۵۲ )
آیات الٰہیہ کا انکار کیا تو خد انے انہیں ان کے گناہوں کی گرفت میں لے لیا کہ اللہ قوی بھی ہے اور شدید عذاب کرنے والا بھی ہے
ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ لَمْ يَکُ مُغَيِّراً نِعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَى قَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَ أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۵۳ )
(۵۳) یہ اس لئے کہ خدا کسی قوم کو دی ہوئی نعمت کو اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے تئیں تغیر نہ پیدا کردیں کہ خدا سننے والا بھی ہے اور جاننے والا بھی ہے
کَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَذَّبُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَکْنَاهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَ أَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَ کُلٌّ کَانُوا
(۵۴) جس طرح آلِ فرعون اور ان کے پہلے والوں کا انجام ہوا کہ انہوں نے پروردگار کی آیات کا انکار کیا تو ہم نے ان کے گناہوں کی بنا پر انہیں ہلاک کردیا اور آل فرعون کو غرق کردیا کہ یہ سب کے
ظَالِمِينَ( ۵۴ ) إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللَّهِ الَّذِينَ کَفَرُوا فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۵۵ ) الَّذِينَ عَاهَدْتَ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُونَ
سب ظالم تھے (۵۵) زمین پر چلنے والوں میں بدترین افراد وہ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کرلیا اور اب وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں (۵۶) جن سے آپ نے عہد لیا اور
عَهْدَهُمْ فِي کُلِّ مَرَّةٍ وَ هُمْ لاَ يَتَّقُونَ( ۵۶ ) فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّکَّرُونَ( ۵۷ )
اس کے بعد وہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور خدا کا خوف نہیں کرتے (۵۷) اگر وہ جنگ میں تمہارے قبضہ میں آجائیں تو انہیں اور ان کے پشتیبان سب کو نکال باہر کرو تاکہ عبرت حاصل کریں
وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْخَائِنِينَ( ۵۸ ) وَ لاَ يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا سَبَقُوا
(۵۸) اور اگر کسی قوم سے کسی خیانت یا بدعہدی کا خطرہ ہے تو آپ بھی ان کے عہد کو ان کی طرف پھینک دیں کہ اللہ خیانت کاروں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۵۹) اور خبردار کافروں کو یہ خیال نہ ہو کہ وہ
إِنَّهُمْ لاَ يُعْجِزُونَ( ۵۹ ) وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَ مِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَ عَدُوَّکُمْ وَ آخَرِينَ
آگے بڑھ گئے وہ کبھی مسلمانوں کو عاجز نہیں کرسکتے (۶۰) اور تم سب ان کے مقابلہ کے لئے امکانی قوت اور گھوڑوں کی صف بندی کا انتظام کرو جس سے اللہ کے دشمن - اپنے دشمن اور ان کے
مِنْ دُونِهِمْ لاَ تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ وَ مَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْکُمْ وَ أَنْتُمْ لاَ تُظْلَمُونَ( ۶۰ )
علاوہ جن کو تم نہیں جانتے ہو اور اللہ جانتا ہے سب کو خوفزدہ کردو اور جو کچھ بھی راہ خدا میں خرچ کرو گے سب پورا پورا ملے گا اور تم پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا
وَ إِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۶۱ ) وَ إِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوکَ فَإِنَّ
(۶۱) اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی جھک جاؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو کہ وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے (۶۲) اور اگر یہ آپ کو دھوکہ دینا چاہیں گے تو خدا
حَسْبَکَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَکَ بِنَصْرِهِ وَ بِالْمُؤْمِنِينَ( ۶۲ ) وَ أَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً
آپ کے لئے کافی ہے -اس نے آپ کی تائید ,اپنی نصرت اور صاحبان ایمان کے ذریعہ کی ہے (۶۳) اور ان کے دلوں میں محبّت پیدا کردی ہے کہ اگر آپ ساری دنیا خرچ کردیتے تو بھی
مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۶۳ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُکَ اللَّهُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ
ان کے دلوں میں باہمی الفت نہیں پیدا کرسکتے تھے لیکن خدا نے یہ الفت و محبّت پیدا کردی ہے کہ وہ ہر شے پر غالب اور صاحب حکمت ہے (۶۴) اے پیغمبر آپ کے لئے خدا اور وہ مومنین کافی ہیں جو آپ کا اتباع
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۶۴ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ
کرنے والے ہیں (۶۵) اے پیغمبر آپ لوگوں کو جہاد پر آمادہ کریں اگر ان میں بیس بھی صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے
وَ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفاً مِنَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ يَفْقَهُونَ( ۶۵ ) الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْکُمْ وَ عَلِمَ
اور اگر سو ہوں گے تو ہزاروں کافروں پر غالب آجائیں گے اس لئے کہ کفاّر سمجھدار قوم نہیں ہیں (۶۶) اب اللہ نے تمہارا بار ہلکا کردیا ہے اور اس نے دیکھ لیا ہے
أَنَّ فِيکُمْ ضَعْفاً فَإِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ اللَّهُ
کہ تم میں کمزوری پائی جاتی ہے تو اگرتم میں سو بھی صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگر ہزار ہوں گے تو بحکم خدا دو ہزار پر غالب آجائیں گے اور اللہ
مَعَ الصَّابِرِينَ( ۶۶ ) مَا کَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَکُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَ اللَّهُ يُرِيدُ
صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (۶۷) کسی نبی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ قیدی بنا کر رکھے جب تک زمین میں جہاد کی سختیوں کا سامنا نہ کرے .تم لوگ تو صرف مال دنیا چاہتے ہو جب کہ اللہ
الْآخِرَةَ وَ اللَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۶۷ ) لَوْ لاَ کِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۶۸ ) فَکُلُوا
آخرت چاہتا ہے اور وہی صاحبِ عزّت و حکمت ہے (۶۸) اگر خدا کی طرف سے پہلے فیصلہ نہ ہوچکا ہوتا تو تم لوگوں نے جو فدیہ لے لیا تھا اس پر عذابِ عظیم نازل ہوجاتا (۶۹) پس اب جو مال غنیمت حاصل کرلیا ہے اسے کھاؤ
مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَيِّباً وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۶۹ )
کہ وہ حلال اور پاکیزہ ہے اور تقوٰی الٰہی اختیار کرو کہ اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيکُمْ مِنَ الْأَسْرَى إِنْ يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِکُمْ خَيْراً يُؤْتِکُمْ خَيْراً مِمَّا أُخِذَ مِنْکُمْ وَ يَغْفِرْ
(۷۰) اے پیغمبر اپنے ہاتھ کے قیدیوں سے کہہ دیجئے کہ اگر خدا تمہارے دلوں میں نیکی دیکھے گا تو جو مال تم سے لے لیا گیا ہے اس سے بہتر نیکی تمہیں عطا کردے گا اور تمہیں معاف کردے گا کہ
لَکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۷۰ ) وَإِنْ يُرِيدُوا خِيَانَتَکَ فَقَدْ خَانُوا اللَّهَ مِنْ قَبْلُ فَأَمْکَنَ مِنْهُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۷۱ )
وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۷۱) اور اگر یہ آپ سے خیانت کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے خدا سے خیانت کرچکے ہیں جس کے بعد خدا نے ان پر قابو عطا کردیا کہ وہ سب کچھ جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ هَاجَرُوا وَ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ آوَوْا وَ نَصَرُوا أُولٰئِکَ
(۷۲) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور راہ خدا میں اپنے جان و مال سے جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور مدد کی یہ سب آپس میں
بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يُهَاجِرُوا مَا لَکُمْ مِنْ وَلاَيَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا وَ إِنِ
ایک دوسرے کے ولی ہیں اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کرکے ہجرت نہیں کی ان کی ولایت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے جب تک ہجرت نہ کریں اور اگر
اسْتَنْصَرُوکُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْکُمُ النَّصْرُ إِلاَّ عَلَى قَوْمٍ بَيْنَکُمْ وَ بَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۷۲ )
دین کے معاملہ میں تم سے مدد مانگیں تو تمہارا فرض ہے کہ مدد کردو علاوہ اس قوم کے مقابلہ کے جس سے تمہارا معاہدہ ہوچکا ہے کہ اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ إِلاَّ تَفْعَلُوهُ تَکُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَ فَسَادٌ کَبِيرٌ( ۷۳ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ
(۷۳) جو لوگ کفر والے ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور اگر تم ایمان والوں کی مدد نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور عظیم فساد برپا ہوجائے گا (۷۴) اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور
هَاجَرُوا وَ جَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ آوَوْا وَ نَصَرُوا أُولٰئِکَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقّاً لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ رِزْقٌ کَرِيمٌ( ۷۴ )
ہجرت کی اور راہ خدا میں جہاد کیا اور پناہ دی اور نصرت کی وہی درحقیقت واقعی مومن ہیں اور ان ہی کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے
وَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَ هَاجَرُوا وَ جَاهَدُوا مَعَکُمْ فَأُولٰئِکَ مِنْکُمْ وَ أُولُوا الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى
(۷۵) اور جو لوگ بعد میں ایمان لے آئے اور ہجرت کی اور آپ کے ساتھ جہاد کیا وہ بھی تم ہی میں سے ہیں اور قرابتدار کتابِ خدا میں سب آپس میں
بِبَعْضٍ فِي کِتَابِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۷۵ )
ایک دوسرے سے زیادہ اوّلیت اور قربت رکھتے ہیں بیشک اللہ ہر شے کا بہترین جاننے والا ہے
( سورة التوبة)
بَرَاءَةٌ مِنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ عَاهَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱ )
(۱) مسلمانو جن مشرکین سے تم نے عہد و پیمان کیا تھا اب ان سے خدا و رسول کی طرف سے مکمل بیزاری کا اعلان ہے
فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَ اعْلَمُوا أَنَّکُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ أَنَّ اللَّهَ مُخْزِي الْکَافِرِينَ( ۲ ) وَ أَذَانٌ مِنَ
(۲) لہذا کافرو !چار مہینے تک آزادی سے زمین میں سیر کرو اور یہ یاد رکھو کہ خدا سے بچ کر نہیں جاسکتے اور خدا کافروں کو ذلیل کرنے والا ہے (۳) اور
اللَّهِ وَ رَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِکِينَ وَ رَسُولُهُ فَإِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَکُمْ وَ إِنْ
اللہ و رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن انسانوں کے لئے اعلانِ عام ہے کہ اللہ اور اس کے رسول دونوں مشرکین سے بیزار ہیں لہذا اگر تم توبہ کرلو گے تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر
تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّکُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَ بَشِّرِ الَّذِينَ کَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۳ ) إِلاَّ الَّذِينَ عَاهَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِکِينَ
انحراف کیا تو یاد رکھنا کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ہو اور پیغمبر آپ کافروں کو دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے (۴) علاوہ ان افراد کے جن سے تم مسلمانوں نے معاہدہ کررکھا ہے
ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوکُمْ شَيْئاً وَ لَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْکُمْ أَحَداً فَأَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ( ۴ )
اور انہوں نے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے اور تمہارے خلاف ایک دوسرے کی مدد نہیں کی ہے تو چار مہینے کے بجائے جو مدّت طے کی ہے اس وقت تک عہد کو پورا کرو کہ خدا تقویٰ اختیار کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَ خُذُوهُمْ وَ احْصُرُوهُمْ وَ اقْعُدُوا لَهُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ
(۵) پھر جب یہ محترم مہینے گزر جائیں تو کفاّر کو جہاں پاؤ قتل کردو اور گرفت میں لے لو اور قید کردو اور ہر راستہ اور گزر گاہ پر ان کے لئے بیٹھ جاؤ اور راستہ تنگ کردو -
فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ وَ آتَوُا الزَّکَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۵ ) وَ إِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِکِينَ
پھر اگر توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکاتادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو کہ خدا بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے(۷) اور اگر مشرکین میں کوئی تم سے
اسْتَجَارَکَ فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ کَلاَمَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ يَعْلَمُونَ( ۶ )
پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دو تاکہ وہ کتاب خدا سن ے اس کے بعد اسے آزاد کرکے جہاں اس کی پناہ گاہ ہو وہاں تک پہنچا دو اور یہ مراعات اس لئے ہے کہ یہ جاہل قوم حقائق سے آشنا نہیں ہے
کَيْفَ يَکُونُ لِلْمُشْرِکِينَ عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ وَ عِنْدَ رَسُولِهِ إِلاَّ الَّذِينَ عَاهَدْتُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُوا لَکُمْ
(۷) اللہ و رسول کے نزدیک عہد شکن مشرکین کا کوئی عہد و پیمان کس طرح قائم رہ سکتا ہے ہاں اگر تم لوگوں نے کسی سے مسجد الحرام کے نزدیک عہد کرلیا ہے تو جب تک وہ لوگ اپنے عہد پر قائم
فَاسْتَقِيمُوا لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ( ۷ ) کَيْفَ وَ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْکُمْ لاَ يَرْقُبُوا فِيکُمْ إِلاًّ وَ لاَ ذِمَّةً يُرْضُونَکُمْ
رہیں تم بھی قائم رہو کہ اللہ متقی اور پرہیزگار افراد کو دوست رکھتا ہے (۸) ان کے ساتھ کس طرح رعایت کی جائے جب کہ یہ تم پر غالب آجائیں تو نہ کسی ہمسائگی اور قرابت کی نگرانی کریں گے اور نہ کوئی عہد و پیمان دیکھیں گے -
بِأَفْوَاهِهِمْ وَ تَأْبَى قُلُوبُهُمْ وَ أَکْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ( ۸ ) اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَناً قَلِيلاً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا
یہ تو صرف زبانی تم کو خوش کررہے ہیں ورنہ ان کا دل قطعی منکر ہے اور ان کی اکثریت فاسق اور بدعہد ہے (۹) انہوں نے آیات االٰہیہ کے بدلے بہت تھوڑی منفعت کو لے لیا ہے اور اب راہ خدا سے روک رہے ہیں -
کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۹ ) لاَ يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلاًّ وَ لاَ ذِمَّةً وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ( ۱۰ ) فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا
یہ بہت برا کام کررہے ہیں (۱۰) یہ کسی مومن کے بارے میں کسی قرابت یا قول و اقرار کی پرواہ نہیں کرتے ہیں یہ صرف زیادتی کرنے والے لوگ ہیں (۱۱) پھر بھی اگر یہ توبہ کرلیں اور
الصَّلاَةَ وَ آتَوُا الزَّکَاةَ فَإِخْوَانُکُمْ فِي الدِّينِ وَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۱۱ ) وَ إِنْ نَکَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ
نماز قائم کریں اور زکوٰ ِ ادا کریں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اور ہم صاحبان علم کے لئے اپنی آیات کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے رہتے ہیں
(۱۲) اور اگر یہ عہد کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور
عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِکُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْکُفْرِ إِنَّهُمْ لاَ أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ( ۱۲ ) أَ لاَ تُقَاتِلُونَ قَوْماً
دین میں طعنہ زنی کریں تو کفر کے سربراہوں سے کھل کر جہاد کرو کہ ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ہے شاید یہ اسی طرح اپنی حرکتوں سے باز آجائیں (۱۳) کیا تم اس قوم سے جہاد نہ کرو گے
نَکَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمْ بَدَءُوکُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَ تَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۳ )
جس نے اپنے عہد و پیمان کو توڑ دیا ہے اور رسول کو وطن سے نکال دینے کا ارادہ بھی کرلیا ہے اور تمہارے مقابلہ میں مظالم کی پہل بھی کی ہے -کیا تم ان سے ڈرتے ہو تو خدا زیادہ حقدار ہے کہ اس کا خوف پیدا کرو اگر تم صاحب ایمان ہو
قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيکُمْ وَ يُخْزِهِمْ وَ يَنْصُرْکُمْ عَلَيْهِمْ وَ يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ( ۱۴ ) وَ يُذْهِبْ غَيْظَ
(۱۴) ان سے جنگ کرو اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے سزا دے گا اور رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر فتح عطا کرے گا اور صاحب ایمان قوم کے دلوں کو ٹھنڈا کردے گا (۱۵) اور ان کے دلوں کا غصّہ دور کردے
قُلُوبِهِمْ وَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۱۵ ) أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تُتْرَکُوا وَ لَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ
گا اور اللہ جس کی توبہ کو چاہتا ہے قبول کرلیتا ہے کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۱۶) کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ تم کو اسی طرح چھوڑ دیا جائے گا جب کہ اللہ نے ابھی یہ بھی نہیں دیکھا ہے کہ
جَاهَدُوا مِنْکُمْ وَ لَمْ يَتَّخِذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ لاَ رَسُولِهِ وَ لاَ الْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةً وَ اللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۶ )
تم میں جہاد کرنے والے کون لوگ ہیں جنہوں نے خدا -رسول اور صاحبان ایمان کو چھوڑ کر کسی کو دوست نہیں بنایا ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
مَا کَانَ لِلْمُشْرِکِينَ أَنْ يَعْمُرُوا مَسَاجِدَ اللَّهِ شَاهِدِينَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ بِالْکُفْرِ أُولٰئِکَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وَ فِي النَّارِ
(۱۷) یہ کام مشرکین کا نہیں ہے کہ وہ مساجد خدا کو آباد کریں جب کہ وہ خود اپنے نفس کے کفر کے گواہ ہیں -ان کے اعمال برباد ہیں اور وہ جہّنم میں
هُمْ خَالِدُونَ( ۱۷ ) إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ أَقَامَ الصَّلاَةَ وَ آتَى الزَّکَاةَ وَ لَمْ يَخْشَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں (۱۸) اللہ کی مسجدوں کو صرف وہ لوگ آباد کرتے ہیں جن کا ایمان اللہ اور روز آخرت پر ہے اور جنہوں نے نماز قائم کی ہے زکاتادا کی ہے اور
إِلاَّ اللَّهَ فَعَسَى أُولٰئِکَ أَنْ يَکُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ( ۱۸ ) أَ جَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ
سوائے خدا کے کسی سے نہیں ڈرے یہی وہ لوگ ہیں جو عنقریب ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار کئے جائیں گے (۱۹) کیا تم نے حاجیوں کے پانی پلانے اور مسجد الحرام کی آبادی کو اس کا جیسا سمجھ لیا ہے
آمَنَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لاَ يَسْتَوُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۱۹ ) الَّذِينَ
جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور راہ خدا میں جہاد کرتا ہے -ہرگز یہ دونوں اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہوسکتے اور اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۲۰) بیشک
آمَنُوا وَ هَاجَرُوا وَ جَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْفَائِزُونَ( ۲۰ )
جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے ہجرت کی اور راہ خدا میں جان اور مال سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک عظیم درجہ کے مالک ہیں اور درحقیقت وہی کامیاب بھی ہیں
يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَ رِضْوَانٍ وَ جَنَّاتٍ لَهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُقِيمٌ( ۲۱ ) خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ
(۲۱) اللہ ان کو اپنی رحمت ,رضامندی اور باغات کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لئے دائمی نعمتیں ہوں گی (۲۲) وہ ان ہی باغات میں ہمیشہ رہیں گے کہ اللہ کے پاس
عَظِيمٌ( ۲۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا آبَاءَکُمْ وَ إِخْوَانَکُمْ أَوْلِيَاءَ إِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَى الْإِيمَانِ وَ مَنْ
عظیم ترین اجر ہے (۲۳) ایمان والو خبردار اپنے باپ دادا اور بھائیوں کو اپنا دوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان کے مقابلہ میں کفر کو دوست رکھتے ہوں اور جو شخص
يَتَوَلَّهُمْ مِنْکُمْ فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۲۳ ) قُلْ إِنْ کَانَ آبَاؤُکُمْ وَ أَبْنَاؤُکُمْ وَ إِخْوَانُکُمْ وَ أَزْوَاجُکُمْ وَ عَشِيرَتُکُمْ
بھی ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنائے گا وہ ظالموں میں شمار ہوگا (۲۴) پیغمبرآپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ داداً اولادً برادران ,ازواج ,عشیرہ و قبیلہ اور
وَ أَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَهَا وَمَسَاکِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْکُمْ مِنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ جِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ
وہ اموال جنہیں تم نے جمع کیا ہے اور وہ تجارت جس کے خسارہ کی طرف سے فکرمند رہتے ہو اور وہ مکانات جنہیں پسند کرتے ہو تمہاری نگاہ میں اللہ ًاس کے رسول اور راہ خدا میں جہاد سے
فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ( ۲۴ ) لَقَدْ نَصَرَکُمُ اللَّهُ فِي مَوَاطِنَ کَثِيرَةٍ وَ يَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ
زیادہ محبوب ہیں تو وقت کا انتظار کرو یہاں تک کہ امر الہی آجائے اور اللہ فاسق قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۲۵) بیشک اللہ نے کثیر مقامات پر تمہاری مدد کی ہے اور حنین کے دن
أَعْجَبَتْکُمْ کَثْرَتُکُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْکُمْ شَيْئاً وَ ضَاقَتْ عَلَيْکُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُمْ مُدْبِرِينَ( ۲۵ ) ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ
بھی جب تمہیں اپنی کثرت پر ناز تھا لیکن اس نے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچایا اور تمہارے لئے زمین اپنی وسعتوں سمیت تنگ ہوگئی اور اس کے بعد تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے (۲۶) پھر اس کے
سَکِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَ أَنْزَلَ جُنُوداً لَمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ ذٰلِکَ جَزَاءُ الْکَافِرِينَ( ۲۶ )
بعد خدا نے اپنے رسول اور صاحبان ایمان پر سکون نازل کیا اور وہ لشکر بھیجے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کفر اختیار کرنے والوں پر
عذاب نازل کیا یہی کافرین کی جزا اور ان کا انجام ہے
ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ عَلَى مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِکُونَ نَجَسٌ
(۲۷) اس کے بعد خدا جس کی چاہے گا توبہ قبول کرلے گا وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۲۸) ایمان والو !مشرکین صرف نجاست ہیں
فَلاَ يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَا وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيکُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ إِنْ شَاءَ إِنَّ اللَّهَ
لہذا خبردار اس سال کے بعد مسجدالحرام میں داخل نہ ہونے پائیں اور اگر تمہیں غربت کا خوف ہے تو عنقریب خدا چاہے گا تو اپنے فضل و کرم سے تمہیں غنی بنادے گا کہ وہ
عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۲۸ ) قَاتِلُوا الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ لاَ بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ لاَ يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ لاَ
صاحب علم بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۲۹) ان لوگوں سے جہاد کرو جو خدا اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور جس چیز کو خدا و رسول نے حرام قرار دیا ہے اسے حرام نہیں سمجھتے
يَدِينُونَ دِينَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَ هُمْ صَاغِرُونَ( ۲۹ ) وَ قَالَتِ الْيَهُودُ
اور اہل کتاب ہوتے ہوئے بھی دین حق کا التزام نہیں کرتے یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں سے ذلّت کے ساتھ تمہارے سامنے جزیہ پیش کرنے پر آمادہ ہوجائیں (۳۰) اور یہودیوں کا کہنا ہے
عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ وَ قَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ذٰلِکَ قَوْلُهُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَبْلُ
کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں اور نصارٰی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں یہ سب ان کی زبانی باتیں ہیں-ان باتوں میں یہ بالکل ان کے مثل ہیں جو ان کے پہلے کفار کہا کرتے تھے ,
قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَکُونَ( ۳۰ ) اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ أَرْبَاباً مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَ مَا أُمِرُوا
اللہ ان سب کو قتل کرے یہ کہاں بہکے چلے جارہے ہیں (۳۱) ان لوگوں نے اپنے عالموں اور راہبوں اور مسیح بن مریم کو خدا کو چھوڑ کر اپنا رب بنالیا ہے حالانکہ انہیں
إِلاَّ لِيَعْبُدُوا إِلٰهاً وَاحِداً لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۳۱ )
صرف خدائے یکتا کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ واحد و بے نیاز ہے اور ان کے مشرکانہ خیالات سے پاک و پاکیزہ ہے
يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ يَأْبَى اللَّهُ إِلاَّ أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَ لَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ( ۳۲ ) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ
(۳۲) یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نور خدا کواپنے منہ سے پھونک مار کر بجھا دیں حالانکہ خدا اس کے علاوہ کچھ ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ وہ اپنے نور کو تمام کردے چاہے کافروں کو یہ کتنا ہی برا کیوںنہ لگے (۳۳) وہ خدا وہ ہے جس
رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ کُلِّهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ( ۳۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ کَثِيراً
نے اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اپنے دین کو تمام ادیان پر غالب بنائے چاہے مشرکین کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو (۳۴) ایمان والو نصارٰی کے بہت سے
مِنَ الْأَحْبَارِ وَ الرُّهْبَانِ لَيَأْکُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ الَّذِينَ يَکْنِزُونَ الذَّهَبَ وَ
علمائ اور راہب ,لوگوں کے اموال کو ناجائز طریقہ سے کھاجاتے ہیں اور لوگوں کو راہ خدا سے روکتے ہیں اور جو لوگ سونے
الْفِضَّةَ وَ لاَ يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۳۴ ) يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُکْوَى بِهَا
چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور اسے راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے پیغمبر,آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں (۳۵) جس دن وہ سونا چاندی آتش جہنّم میں تپایا جائے گا
جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوبُهُمْ وَ ظُهُورُهُمْ هٰذَا مَا کَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِکُمْ فَذُوقُوا مَا کُنْتُمْ تَکْنِزُونَ( ۳۵ ) إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ
اور اس سے ان کی پیشانیوں اور ان کے پہلوؤں اور پشت کو داغا جائے گا کہ یہی وہ ذخیرہ ہے جو تم نے اپنے لئے جمع کیا تھا اب اپنے خزانوں اور ذخیروں کا مزہ چکھو (۳۶) بیشک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک
اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً فِي کِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذٰلِکَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلاَ
کتابِ خدا میں اس دن سے بارہ ہے جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے -ان میں سے چار مہینے محترم ہیں اور یہی سیدھا اور مستحکم دین ہے لہٰذا خبردار ان مہینوں میں
تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَکُمْ وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِکِينَ کَافَّةً کَمَا يُقَاتِلُونَکُمْ کَافَّةً وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ( ۳۶ )
اپنے اوپر ظلم نہ کرنا اور تمام مشرکین سے اسی طرح جہاد کرنا جس طرح وہ تم سے جنگ کرتے ہیں اور یہ یاد رکھنا کہ خدا صرف متقی اور پرہیزگار لوگوں کے ساتھ ہے
إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْکُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ کَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَاماً وَ يُحَرِّمُونَهُ عَاماً لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ
(۳ ۷ ) محترم مہینوں میں تقدیم و تاخیر کفر میں ایک قسم کی زیادتی ہے جس کے ذریعہ کفاّر کو گمراہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سال اسے حلال بنالیتے ہیں اور دوسرے سال حرام کردیتے ہیں تاکہ اتنی تعداد برابر ہوجائے جتنی خدا نے حرام کی ہے اور حرام
فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ اللَّهُ زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْکَافِرِينَ( ۳۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَکُمْ
خدا حلال بھی ہوجائے ان کے بدترین اعمال کو ان کی نگاہ میں آراستہ کردیا گیا ہے اور اللہ کافر قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۳۸) ایمان والو تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ
إِذَا قِيلَ لَکُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَ رَضِيتُمْ بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا
جب تم سے کہا گیا کہ راہ خدا میں جہاد کے لئے نکلو تو تم زمین سے چپک کر رہ گئے کیا تم آخرت کے بدلے زندگانی دنیا سے راضی ہوگئے ہو تو یاد رکھو کہ
فِي الْآخِرَةِ إِلاَّ قَلِيلٌ( ۳۸ ) إِلاَّ تَنْفِرُوا يُعَذِّبْکُمْ عَذَاباً أَلِيماً وَ يَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَيْرَکُمْ وَ لاَ تَضُرُّوهُ شَيْئاً وَ اللَّهُ عَلَى
آخرت میں اس متاع زندگانی دنیا کی حقیقت بہت قلیل ہے (۳۹) اگر تم راہ خدا میں نہ نکلو گے تو خدا تمہیں دردناک عذا میں مبتلا کرے گا اور تمہارے بدلے دوسری قوم کو لے آئے گا اور تم اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ہو کہ
کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۳۹ ) إِلاَّ تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ کَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ
وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے(۴۰) اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو ان کی مدد خدا نے کی ہے اس وقت جب کفاّر نے انہیں وطن سے باہر نکال دیا اور وہ ایک شخص کے ساتھ نکلے اور دونوں غار میں تھے تو وہ
لِصَاحِبِهِ لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَکِينَتَهُ عَلَيْهِ وَ أَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ کَلِمَةَ الَّذِينَ کَفَرُوا
اپنے ساتھی سے کہہ رہے تھے کہ رنج نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے پھر خدا نے اپنی طرف سے اپنے پیغمبر پر سکون نازل کردیا اور ان کی تائید ان لشکروں سے کردی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اللہ ہی نے کفاّر کے کلمہ کو
السُّفْلَى وَ کَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَ اللَّهُ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۴۰ )
پست بنادیا ہے اور اللہ کا کلمہ درحقیقت بہت بلند ہے کہ وہ صاحب عزت و غلبہ بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے
انْفِرُوا خِفَافاً وَ ثِقَالاً وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِکُمْ وَ أَنْفُسِکُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۴۱ )
(۴۱) مسلمانو !تم ہلکے ہو یا بھاری گھر سے نکل پڑو اور راہ خدا میں اپنے اموال اور نفوس سے جہاد کرو کہ یہی تمہارے حق میں خیر ہے اگرتم کچھ جانتے ہو
لَوْ کَانَ عَرَضاً قَرِيباً وَ سَفَراً قَاصِداً لاَتَّبَعُوکَ وَ لٰکِنْ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ وَ سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا
(۴۲) پیغمبر !اگر کوئی قریبی فائدہ یا آسان سفر ہوتا تو یہ ضرور تمہارا اتباع کرتے لیکن ان کے لئے دور کا سفر مشکل بن گیا ہے اور عنقریب یہ خدا کی قسم کھائیں گے کہ اگر ممکن ہوتا تو ہم ضرور
لَخَرَجْنَا مَعَکُمْ يُهْلِکُونَ أَنْفُسَهُمْ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۴۲ ) عَفَا اللَّهُ عَنْکَ لِمَ أَذِنْتَ لَهُمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَکَ
آپ کے ساتھ نکل پڑتے -یہ اپنے نفس کو ہلاک کررہے ہیں اور خدا خوب جانتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں (۴۳) پیغمبر!خدا نے آپ سے درگزر کیا کہ آپ نے کیوں انہیں پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی بغیر یہ
الَّذِينَ صَدَقُوا وَ تَعْلَمَ الْکَاذِبِينَ( ۴۳ ) لاَ يَسْتَأْذِنُکَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ
معلوم کئے کہ ان میں کون سچاّ ہے اور کون جھوٹا ہے (۴۴) جو لوگ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ ہرگز اپنے جان و مال سے جہاد کرنے کے خلاف اجازت
أَنْفُسِهِمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ( ۴۴ ) إِنَّمَا يَسْتَأْذِنُکَ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ ارْتَابَتْ قُلُوبُهُمْ
نہ طلب کریں گے کہ خدا صاحبانِ تقوٰی کو خوب جانتا ہے (۴۵) یہ اجازت صرف وہ لوگ طلب کرتے ہیں جن کا ایمان اللہ اور روز آخرت پر نہیں ہے اور ان کے
فَهُمْ فِي رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُونَ( ۴۵ ) وَ لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَأَعَدُّوا لَهُ عُدَّةً وَ لٰکِنْ کَرِهَ اللَّهُ انْبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِيلَ
دلوں میں شبہ ہے اور وہ اسی شبہ میں چکّر کاٹ کررہے ہیں (۴۶) یہ اگر نکلنا چاہتے تو اس کے لئے سامان تیار کرتے لیکن خد اہی کو ان کا نکلنا پسند نہیں ہے اس لئے اس نے ان کے ارادوں کو کمزور رہنے دیا اور ان سے کہا گیا
اقْعُدُوا مَعَ الْقَاعِدِينَ( ۴۶ ) لَوْ خَرَجُوا فِيکُمْ مَا زَادُوکُمْ إِلاَّ خَبَالاً وَ لَأَوْضَعُوا خِلاَلَکُمْ يَبْغُونَکُمُ الْفِتْنَةَ وَ فِيکُمْ
کہ اب تم بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو (۴۷) اگر یہ تمہارے درمیان نکل بھی پڑتے تو تمہاری وحشت میں اضافہ ہی کردیتے اور تمہارے درمیان فتنہ کی تلاش میں گھوڑے دوڑاتے پھرتے اور تم میں ایسے لوگ بھی تھے
سَمَّاعُونَ لَهُمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ( ۴۷ )
جو ان کی سننے والے بھی تھے اور اللہ تو ظالمین کو خوب جاننے والا ہے
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَ قَلَّبُوا لَکَ الْأُمُورَ حَتَّى جَاءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ أَمْرُ اللَّهِ وَ هُمْ کَارِهُونَ( ۴۸ ) وَ مِنْهُمْ
(۴۸) بیشک انہوں نے اس سے پہلے بھی فتنہ کی کوشش کی تھی اور تمہارے امور کو الٹ پلٹ دینا چاہا تھا یہاں تک کہ حق آگیا اور امر خدا واضح ہوگیا اگرچہ یہ لوگ اسے ناپسند کررہے تھے (۴۹) ان میں وہ لوگ
مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَ لاَ تَفْتِنِّي أَلاَ فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا وَ إِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْکَافِرِينَ( ۴۹ ) إِنْ تُصِبْکَ حَسَنَةٌ
بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم کو اجازت دے دیجئے اور فتنہ میں نہ ڈالئے تو آگاہ ہوجاؤ کہ یہ واقعا فتنہ میں گر چکے ہیں اور جہنّم تو کافرین کو ہر طرف سے احاطہ کئے ہوئے ہے (۵۰) ان کا حال یہ ہے کہ آپ تک نیکی
تَسُؤْهُمْ وَ إِنْ تُصِبْکَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَدْ أَخَذْنَا أَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَ يَتَوَلَّوْا وَ هُمْ فَرِحُونَ( ۵۰ ) قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلاَّ
آ تی ہے تو انہیں بری لگتی ہے اور کوئی مصیبت آجاتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہی ٹھیک کرلیا تھا اور خوش و خرم واپس چلے جاتے ہیں
(۵۱) آپ کہہ دیجئے کہ ہم تک وہی حالات آتے ہیں جو
مَا کَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلاَنَا وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۵۱ ) قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلاَّ إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ وَ
خدا نے ہمارے حق میں لکھ دیئے ہیں وہی ہمارا مولا ہے اور صاحبان ایمان اسی پر توکّل اور اعتماد رکھتے ہیں (۵۲) آپ کہہ دیجئے کہ تم ہمارے بارے میں
نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِکُمْ أَنْ يُصِيبَکُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ أَوْ بِأَيْدِينَا فَتَرَبَّصُوا إِنَّا مَعَکُمْ مُتَرَبِّصُونَ( ۵۲ ) قُلْ أَنْفِقُوا
جس بات کا بھی انتظار کررہے ہو وہ دو میں سے ایک نیکی ہے اور ہم تمہارے بارے میں اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ خدا اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں سے تمہیں عذاب میں مبتلا کردے لہٰذا اب عذاب کا انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہے ہیں (۵۳) کہہ دیجئے کہ تم بخوشی خرچ کرو یا
طَوْعاً أَوْ کَرْهاً لَنْ يُتَقَبَّلَ مِنْکُمْ إِنَّکُمْ کُنْتُمْ قَوْماً فَاسِقِينَ( ۵۳ ) وَ مَا مَنَعَهُمْ أَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلاَّ أَنَّهُمْ
جبرا تمہارا عمل قبول ہونے والا نہیں ہے کہ تم ایک فاسق قوم ہو(۵۴)اور ان کے نفقات کو قبول ہونے سے صرف اس بات نے روک دیا ہے کہ انہوں نے
کَفَرُوا بِاللَّهِ وَ بِرَسُولِهِ وَ لاَ يَأْتُونَ الصَّلاَةَ إِلاَّ وَ هُمْ کُسَالَى وَ لاَ يُنْفِقُونَ إِلاَّ وَ هُمْ کَارِهُونَ( ۵۴ )
خدا اور رسول کا انکار کیا ہے اور یہ نمازبھی سستی اور کسلمندی کے ساتھ بجالاتے ہیں اور راہ خدا میں کراہت اور ناگواری کے ساتھ خرچ کرتے ہیں
فَلاَ تُعْجِبْکَ أَمْوَالُهُمْ وَلاَ أَوْلاَدُهُمْ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ تَزْهَقَ أَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ کَافِرُونَ( ۵۵ )
(۵۵) تمہیں ان کے اموال اور اولاد حیرت میں نہ ڈال دیں بس اللہ کاارادہ یہی ہے کہ ان ہی کے ذریعہ ان پر زندگانی دنیا میں عذاب کرے اور حالت کفر ہی میں ان کی جان نکل جائے
وَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنْکُمْ وَ مَا هُمْ مِنْکُمْ وَ لٰکِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ( ۵۶ ) لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ
(۵۶) اور یہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ یہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ یہ تم میں سے نہیں ہیں یہ لوگ بزدل لوگ ہیں (۵۷) ان کو کوئی پناہ گاہ یا غار یا گھس بیٹھنے کی جگہ مل جائے
مُدَّخَلاً لَوَلَّوْا إِلَيْهِ وَ هُمْ يَجْمَحُونَ( ۵۷ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ يَلْمِزُکَ فِي الصَّدَقَاتِ فَإِنْ أُعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَ إِنْ لَمْ
تو اس کی طرف بے تحاشہ بھاگ جائیں گے (۵۸) اور ان ہی میں سے وہ بھی ہیں جو خیرات کے بارے میں الزام لگاتے ہیں کہ انہیں کچھ
يُعْطَوْا مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ( ۵۸ ) وَ لَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا مَا آتَاهُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ قَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ سَيُؤْتِينَا اللَّهُ
مل جائے تو راضی ہوجائیں گے اور نہ دیا جائے تو ناراض ہوجائیں گے (۵۹) حالانکہ اے کاش یہ خدا و رسول کے دئیے ہوئے پر راضی ہوجاتے اور یہ کہتے کہ ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے عنقریب وہ
مِنْ فَضْلِهِ وَ رَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللَّهِ رَاغِبُونَ( ۵۹ ) إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَ الْمَسَاکِينِ وَ الْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَ الْمُؤَلَّفَةِ
اور اس کا رسول اپنے فضل و احسان سے عطا کردیں گے او رہم تو صرف اللہ کی طرف رغبت رکھنے والے ہیں(۶۰) صدقات و خیرات بس فقرائ ,مساکین اور ان کے کام کرنے والے اور جن کی تالیف
قُلُوبُهُمْ وَ فِي الرِّقَابِ وَ الْغَارِمِينَ وَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۶۰ )
قلب کی جاتی ہے اور غلاموں کی گردن کی آزادی میں اور قرضداروں کے لئے اور راہ خدا میں غربت زدہ مسافروں کے لئے ہیں یہ اللہ کی طرف سے فریضہ ہے اور اللہ خوب جاننے والا اور حکمت والا ہے
وَ مِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِيَّ وَ يَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَکُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ يُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَ رَحْمَةٌ لِلَّذِينَ
(۶۱) ان میں سے وہ بھی ہیں جو پیغمبر کو اذیت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو صرف کان ہیں -آپ کہہ دیجئے کہ تمہارے حق میں بہتری کے کان ہیں کہ خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور مومنین کی تصدیق کرتے ہیں اور
آمَنُوا مِنْکُمْ وَ الَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۶۱ )
صاحبانِ ایمان کے لئے رحمت ہیں اور جو لوگ رسول خدا کو اذیت دیتے ہیں ان کے واسطے دردناک عذاب ہے
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَکُمْ لِيُرْضُوکُمْ وَ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ کَانُوا مُؤْمِنِينَ( ۶۲ ) أَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ
(۶۲) یہ لوگ تم لوگوں کو راضی کرنے کے لئے خدا کی قسم کھاتے ہیں حالانکہ خدا و رسول اس بات کے زیادہ حقدار تھے کہ اگر یہ صاحبان ایمان تھے تو واقعا انہیں اپنے اعمال و کردار سے راضی کرتے (۶۳) کیا یہ نہیں جانتے ہیں کہ جو خدا و رسول سے مخالفت کرے
اللَّهَ وَ رَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِداً فِيهَا ذٰلِکَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ( ۶۳ ) يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَنْ تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ
گا اس کے لئے آتش جہنمّ ہے اور اسی میں ہمیشہ رہنا ہے اور یہ بہت بڑی رسوائی ہے (۶۴) منافقین کو یہ خوف بھی ہے کہ کہیں کوئی سورہ نازل ہوکر
تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ قُلِ اسْتَهْزِءُوا إِنَّ اللَّهَ مُخْرِجٌ مَا تَحْذَرُونَ( ۶۴ ) وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا کُنَّا نَخُوضُ وَ
مسلمانوں کو ان کے دل کے حالات سے باخبر نہ کردے تو آپ کہہ دیجئے کہ تم اور مذاق اڑاؤ اللہ بہرحال اس چیز کو منظر عام پر لے آئے گا جس کا تمہیں خطرہ ہے (۶۵) اور اگر آپ ان سے باز پرس کریں گے تو کہیں گے کہ ہم تو صرف بات چیت اور
نَلْعَبُ قُلْ أَ بِاللَّهِ وَ آيَاتِهِ وَ رَسُولِهِ کُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُونَ( ۶۵ ) لاَ تَعْتَذِرُوا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِکُمْ إِنْ نَعْفُ عَنْ
دل لگی کررہے تھے تو آپ کہہ دیجئے کہ کیا اللہ اور اس کی آیات اور رسول کے بارے میں مذاق اڑارہے تھے (۶۶) تو اب معذرت نہ کرو تم نے ایمان کے بعد کفر اختیار کیا ہے ہم اگر تم میں کی ایک جماعت کو معاف بھی کردیں
طَائِفَةٍ مِنْکُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ کَانُوا مُجْرِمِينَ( ۶۶ ) الْمُنَافِقُونَ وَ الْمُنَافِقَاتُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ
تو دوسری جماعت پر ضرور عذاب کریں گے کہ یہ لوگ مجرم ہیں (۶۷) منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں سب ایک دوسرے سے ہیں -سب برائیوں کا
بِالْمُنْکَرِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَ يَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۶۷ )
حکم دیتے ہیں اور نیکیوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے سے روکے رہتے ہیں -انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے تو اللہ نے انہیں بھی نظرانداز کردیا ہے کہ منافقین ہی اصل میں فاسق ہیں
وَعَدَاللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْکُفَّارَ نَارَجَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ وَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِيمٌ( ۶۸ )
(۶۸) اور اللہ نے نےم منافق مردوں اور عورتوں سے اور تمام کافروں سے آتش جہنمّ کا وعدہ کیا ہے جس میں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں -وہی ان کے واسطے کافی ہے اور ان کے لئے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے
کَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ کَانُوا أَشَدَّ مِنْکُمْ قُوَّةً وَ أَکْثَرَ أَمْوَالاً وَ أَوْلاَداً فَاسْتَمْتَعُوا بِخَلاَقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلاَقِکُمْ کَمَا
(۶۹) تمہاری مثال تم سے پہلے والوں کی ہے جو تم سے زیادہ طاقتور تھے اور تم سے زیادہ مالدار اور صاحب اولاد بھی تھے -انہوں نے اپنے حصّہ سے خوب فائدہ اٹھایا اور تم نے بھی اسی طرح اپنے نصیب سے فائدہ اٹھایا
اسْتَمْتَعَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ بِخَلاَقِهِمْ وَ خُضْتُمْ کَالَّذِي خَاضُوا أُولٰئِکَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ
جس طرح تم سے پہلے والوں نے اٹھایا تھا اور اسی طرح لغویات میں داخل ہوئے جس طرح وہ لوگ داخل ہوئے تھے حالانکہ وہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں برباد ہوگئے اور
أُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۶۹ ) أَ لَمْ يَأْتِهِمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوحٍ وَ عَادٍ وَ ثَمُودَ وَ قَوْمِ إِبْرَاهِيمَ وَ أَصْحَابِ
وہی وہ لوگ ہیں جو حقیقتا خسارہ والے ہیں (۷۰) کیا ان لوگوں کے پاس ان سے پہلے والے افراد قوم نوح علیہ السّلام ,عادعلیہ السّلام ,ثمودعلیہ السّلام ,قوم ابراہیم علیہ السّلام ,اصحاب
مَدْيَنَ وَ الْمُؤْتَفِکَاتِ أَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا کَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۷۰ )
مدین اور الٹ دی جانے والی بستیوں کی خبرنہیں آئی جن کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے اور انہوں نے انکار کردیا -خدا کسی پر ظلم کرنے والا نہیں ہے لوگ خود اپنے نفس پر ظلم کرتے ہیں
وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ الْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَ
(۷۱) مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں سب ایک دوسرے کے ولی اور مددگار ہیں کہ یہ سب ایک دوسرے کو نیکیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں,نماز قائم کرتے ہیں -
يُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَ يُطِيعُونَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ أُولٰئِکَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۷۱ ) وَعَدَ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ وَ
زکات ادا کرتے ہیں اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں -یہی وہ لوگ ہیں جن پر عنقریب خدا رحمت نازل کرے گا کہ وہ ہر شے پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے (۷۲) اللہ نے مومن مرد اور مومن
الْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ مَسَاکِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ وَ رِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ
عورتوں سے ان باغات کا وعدہ کیا ہے جن کی نیچے نہریں جاری ہوں گی -یہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں -ان جنااُ عدن میں پاکیزہ مکانات ہیں اور اللہ کی مرضی تو سب سے
أَکْبَرُ ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۷۲ )
بڑی چیز ہے اور یہی ایک عظیم کامیابی ہے
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنَافِقِينَ وَ اغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۷۳ ) يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ
(۷۳) پیغمبر !کفار اور منافقین سے جہاد کیجئے اور ان پر سختی کیجئے کہ ان کا انجام جہنّم ہے جو بدترین ٹھکانا ہے (۷۴) یہ اپنی باتوں پر اللہ کی قسم کھاتے ہیں
مَا قَالُوا وَ لَقَدْ قَالُوا کَلِمَةَ الْکُفْرِ وَ کَفَرُوا بَعْدَ إِسْلاَمِهِمْ وَ هَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا وَ مَا نَقَمُوا إِلاَّ أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَ
کہ ایسا نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کلمہ کفر کہا ہے اور اپنے اسلام کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور وہ ارادہ کیا تھا جو حاصل نہیں کرسکے اور ان کا غصہّ صرف اس بات پر ہے کہ اللہ اور
رَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنْ يَتُوبُوا يَکُ خَيْراً لَهُمْ وَ إِنْ يَتَوَلَّوْا يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ عَذَاباً أَلِيماً فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مَا لَهُمْ
رسول نے اپنے فضل و کرم سے مسلمانوں کو نواز دیا ہے بہرحال یہ اب بھی توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہے اور منہ پھیرلیں تو اللہ ان پر دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب کرے گا اور
فِي الْأَرْضِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۷۴ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَکُونَنَّ مِنَ
روئے زمین پر کوئی ان کا سرپرست اور مددگار نہ ہوگا (۷۵) ان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا کہ اگر وہ اپنے فضل و کرم سے عطا کردیگا تو اس کی راہ میں صدقہ دیں گے اور
الصَّالِحِينَ( ۷۵ ) فَلَمَّا آتَاهُمْ مِنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَ تَوَلَّوْا وَ هُمْ مُعْرِضُونَ( ۷۶ ) فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقاً فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى
نیک بندوں میں شامل ہوجائیں گے (۷۶) اس کے بعد جب خد انے اپنے فضل سے عطا کردیا تو بخل سے کام لیا اور کنارہ کش ہوکر پلٹ گئے (۷۷) تو ان کے بخل نے ان کے دلوں میں نفاق راسخ کردیا
يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَ بِمَا کَانُوا يَکْذِبُونَ( ۷۷ ) أَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوَاهُمْ وَ أَنَّ
اس دن تک کے لئے جب یہ خدا سے ملاقات کریں گے اس لئے کہ انہوں نے خدا سے کئے ہوئے وعدہ کی مخالفت کی ہے اور جھوٹ بولے ہیں (۷۸) کیا یہ نہیں جانتے کہ خدا ان کے رازِ دل اور ان کی سرگوشیوں کو بھی جانتا ہے اور وہ سارے
اللَّهَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ( ۷۸ ) الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَ الَّذِينَ لاَ يَجِدُونَ إِلاَّ جُهْدَهُمْ
غیب کا جاننے والا ہے (۷۹) جو لوگ صدقات میں فراخدلی سے حصّہ لینے والے مومنین اور ان غریبوں پر جن کے پاس ان کی محنت کے علاوہ کچھ نہیں ہے الزام لگاتے ہیں اور پھر ان کا
فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ سَخِرَ اللَّهُ مِنْهُمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۷۹ )
مذاق اڑاتے ہیں خدا ان کا بھی مذاق بنادے گا اور اس کے پاس بڑا دردناک عذاب ہے
اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَفَرُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ
(۸۰) آپ ان کے لئے استغفار کریں یا نہ کریں -اگر ستر ّمرتبہ بھی استغفار کریں گے تو خدا انہیں بخشنے والا نہیں ہے اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور رسول
وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ( ۸۰ ) فَرِحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلاَفَ رَسُولِ اللَّهِ وَ کَرِهُوا أَنْ يُجَاهِدُوا
کا انکار کیا ہے اور خدا فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے (۸۱) جو لوگ جنگ تبوک میں نہیں گئے وہ رسول اللہ کے پیچھے بیٹھے رہ جانے پر خوش ہیں اور
بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ قَالُوا لاَ تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرّاً لَوْ کَانُوا يَفْقَهُونَ( ۸۱ )
انہیں اپنے جان و مال سے را ہ خدامیں جہاد ناگوار معلوم ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ تم لوگ گرمی میں نہ نکلو تو پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ آتش جہنّم اس سے زیادہ گرم ہے اگر یہ لوگ کچھ سمجھنے والے ہیں
فَلْيَضْحَکُوا قَلِيلاً وَ لْيَبْکُوا کَثِيراً جَزَاءً بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۸۲ ) فَإِنْ رَجَعَکَ اللَّهُ إِلَى طَائِفَةٍ مِنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوکَ
(۸۲) اب یہ لوگ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ کہ یہی ان کے کئے کی جزا ہے (۸۳) اس کے بعد اگر خدا آپ کو ان کے کسی گروہ تک میدان سے واپس لائے اور یہ دوبارہ
لِلْخُرُوجِ فَقُلْ لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَداًوَلَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوّاً إِنَّکُمْ رَضِيتُمْ بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَالِفِينَ( ۸۳ )
خروج کی اجازت طلب کریں تو آپ کہہ دیجئے تم لوگ کبھی میرے ساتھ نہیں نکل سکتے اور کسی دشمن سے جہاد نہیں کرسکتے تم نے پہلے ہی بیٹھے رہنا پسند کیا تھا تو اب بھی پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
وَلاَ تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَداً وَ لاَ تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ إِنَّهُمْ کَفَرُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ مَاتُوا وَ هُمْ فَاسِقُونَ( ۸۴ )
(۸۴) اور خبردار ان میں سے کوئی مر بھی جائے تو اس کی نماز جنازہ نہ پڑھئے گا اور اس کی قبر پر کھڑے بھی نہ ہویئے گا کہ ان لوگوں نے خدا اور رسول کا انکار کیا ہے اور حالاُ فسق میں دنیا سے گزر گئے ہیں
وَلاَ تُعْجِبْکَ أَمْوَالُهُمْ وَأَوْلاَدُهُمْ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ أَنْ يُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الدُّنْيَا وَ تَزْهَقَ أَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ کَافِرُونَ( ۸۵ ) وَ إِذَا
(۸۵) اور ان کے اموال و اولاد آپ کو بھلے نہ معلوم ہوں خدا ان کے ذریعہ ان پر دنیا میں عذاب کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ کفر کی حالت میں ان کا دم نکل جائے
أُنْزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ آمِنُوا بِاللَّهِ وَجَاهِدُوا مَعَ رَسُولِهِ اسْتَأْذَنَکَ أُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوا ذَرْنَا نَکُنْ مَعَ الْقَاعِدِينَ( ۸۶ )
(۸۶) اور جب کوئی سورہ نازل ہوتا ہے کہ اللہ پر ایمان لے آؤاور رسول کے ساتھ جہاد کرو تو ان ہی کے صاحبانِ حیثیت آپ سے اجازت طلب کرنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں ان ہی بیٹھنے والوں کے ساتھ چھوڑ دیجئے
رَضُوا بِأَنْ يَکُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لاَ يَفْقَهُونَ( ۸۷ ) لٰکِنِ الرَّسُولُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ
(۸۷) یہ اس بات پر راضی ہیں کہ پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ رہ جائیں .ان کے دلو ںپر مہر لگ گئی ہے اب یہ کچھ سمجھنے والے نہیں ہیں
(۸۸) لیکن رسول اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں
جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ وَ أُولٰئِکَ لَهُمُ الْخَيْرَاتُ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۸۸ ) أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي
نے راہ خدا میں اپنے جان و مال سے جہاد کیا ہے اور ان ہی کے لئے نیکیاں ہیں اور وہی فلاح یافتہ اور کامیاب ہیں (۸۹) اللہ نے ان کے لئے وہ باغات مہیا کئے ہیں جن کے نیچے
مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۸۹ ) وَ جَاءَ الْمُعَذِّرُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَ قَعَدَ
نہریں جاری ہیں اور وہ ان ہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے (۹۰) اور آپ کے پاس دیہاتی معذرت کرنے والے بھی آگئے کہ انہیں بھی گھر بیٹھنے کی اجازت دے دی جائے اور وہ بھی بیٹھ رہے
الَّذِينَ کَذَبُوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۹۰ ) لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَ لاَ عَلَى
جنہوں نے خدا و رسول سے غلط بیانی کی تھی تو عنقریب ان میں کے کافروں پر بھی دردناک عذاب نازل ہوگا (۹۱) جو لوگ کمزور ہیں
الْمَرْضَى وَ لاَ عَلَى الَّذِينَ لاَ يَجِدُونَ مَا يُنْفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَ رَسُولِهِ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلٍ وَ
یابیمار ہیں یا ان کے پاس راہ خدا میں خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے ان کے بیٹھے رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ خدا و رسول کے حق میں اخلاص رکھتے ہوں کہ نیک کردار لوگوں پر کوئی الزام نہیں ہوتا
اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۹۱ ) وَ لاَ عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْکَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لاَ أَجِدُ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَ أَعْيُنُهُمْ
اور اللہ بہت بخشنے والا مہربان ہے (۹۲) اور ان پر بھی کوئی الزام نہیں ہے جو آپ کے پاس آئے کہ انہیں بھی سواری پر لے لیجئے اور آپ ہی نے کہہ دیا کہ ہمارے پاس سواری کا انتظام نہیں ہے اور وہ آپ کے پاس سے اس عالم میں پلٹے کہ ان کی آنکھوں سے
تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَناً أَلاَّ يَجِدُوا مَا يُنْفِقُونَ( ۹۲ ) إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَکَ وَ هُمْ أَغْنِيَاءُ رَضُوا
آنسو جاری تھے اور انہیں اس بات کا رنج تھا کہ ان کے پاس راہ خدا میں خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے (۹۳) الزام ان لوگوں پرہے جو غنی اور مالدار ہوکر بھی اجازت طلب کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ
بِأَنْ يَکُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۹۳ )
پسماندہ لوگوں میں شامل ہوجائیں اور خدا نے ان کے دلوں پر مہرلگادی ہے اور اب کچھ جاننے والے نہیں ہیں
يَعْتَذِرُونَ إِلَيْکُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ قُلْ لاَ تَعْتَذِرُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَکُمْ قَدْ نَبَّأَنَا اللَّهُ مِنْ أَخْبَارِکُمْ وَ سَيَرَى اللَّهُ عَمَلَکُمْ
(۹۴) یہ تخلف کرنے والے منافقین تم لوگوں کی واپسی پر طرح طرح کے عذر بیان کریں گے تو آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ عذر نہ بیان کرنے والے نہیں ہیں اللہ نے ہمیں تمہارے حالات بتادئیے ہیں -وہ یقیناتمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے
وَ رَسُولُهُ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۹۴ ) سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَکُمْ إِذَا
اور رسول بھی دیکھ رہا ہے اس کے بعد تم حاضر و غیب کے عالم خدا کی بارگاہ میں واپس کئے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے اعمال سے باخبر کرے گا
(۹۵) عنقریب یہ لوگ تمہاری واپسی پر خدا کی قسم کھائیں گے
انْقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا عَنْهُمْ فَأَعْرِضُوا عَنْهُمْ إِنَّهُمْ رِجْسٌ وَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاءً بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۹۵ )
کہ تم ان سے درگزر کردو تو تم کنارہ کشی اختیار کرلو -یہ مجسمئہ خباثت ہیں. ان کا ٹھکانا جہّنم ہے جو ان کے کئے کی صحیح سزا ہے
يَحْلِفُونَ لَکُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ فَإِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَرْضَى عَنِ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ( ۹۶ ) الْأَعْرَابُ أَشَدُّ کُفْراً
(۹۶) یہ تمہارے سامنے قسم کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم راضی بھی ہوجاؤ تو خدا فاسق قوم سے راضی ہونے والا نہیں ہے (۹۷) یہ دیہاتی کفر
وَ نِفَاقاً وَ أَجْدَرُ أَلاَّ يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۹۷ ) وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ
اور نفاق میں بہت سخت ہیں اور اسی قابل ہیں کہ جو کتاب خدا نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اس کے حدود اور احکام کو نہ پہچانیں اور اللہ خوب جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۹۸) ان ہی اعراب میں وہ بھی ہیں
يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَماً وَ يَتَرَبَّصُ بِکُمُ الدَّوَائِرَ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۹۸ ) وَ مِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ
جو اپنے انفاق کو گھاٹا سمجھتے ہیں اور آپ کے بارے میں مختلف گردشوں کا انتظار کیا کرتے ہیں تو خود ان کے اوپر اِری گردش کی مار ہے اوراللہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے (۹۹) ان ہی اعراب میں وہ بھی ہیں
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبَاتٍ عِنْدَ اللَّهِ وَ صَلَوَاتِ الرَّسُولِ أَلاَ إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ
جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنے انفاق کو خدا کی قربت اور رسول کی دعائے رحمت کا ذریعہ قرار دیتے ہیں اور بیشک یہ ان کے لئے سامانِ قربت ہے عنقریب خدا انہیں اپنی رحمت میں
اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۹۹ )
داخل کرلے گا کہ وہ غفور بھی ہے اور رحیم بھی ہے
وَ السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَ الْأَنْصَارِ وَ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ وَ
(۱۰۰) اور مہاجرین و انصار میں سے سبقت کرنے والے اور جن لوگوں نے نیکی میں ان کا اتباع کیا ہے ان سب سے خدا راضی ہوگیا ہے اور یہ سب خدا سے راضی ہیں اور خدا نے ان کے لئے
أَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۱۰۰ ) وَ مِمَّنْ حَوْلَکُمْ مِنَ
وہ باغات مہیا کئے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور یہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے (۱۰۱) اور تمہارے گرد
الْأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ وَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ لاَ تَعْلَمُهُمْ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ سَنُعَذِّبُهُمْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ
دیہاتیوں میں بھی منافقین ہیں اور اہل مدینہ میں تو وہ بھی ہیں جو نفاق میں ماہر اور سرکش ہیں تم ان کو نہیں جانتے ہو لیکن ہم خوب جانتے ہیں -عنقریب ہم ان پر دوہرا عذاب کریں گے اس کے بعد
إِلَى عَذَابٍ عَظِيمٍ( ۱۰۱ ) وَ آخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلاً صَالِحاً وَ آخَرَ سَيِّئاً عَسَى اللَّهُ أَنْ يَتُوبَ
یہ عذاب عظیم کی طرف پلٹا دئیے جائیں گے (۱۰۲) اور دوسرے وہ لوگ جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا کہ انہوں نے نیک اور بداعمال مخلوط کردئیے ہیں عنقریب خدا ان کی توبہ قبول کرلے گا
عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۰۲ ) خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَکِّيهِمْ بِهَا وَ صَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلاَتَکَ
کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۰۳) پیغمبر آپ ان کے اموال میں سے زکات لے لیجئے کہ اس کے ذریعہ یہ پاک و پاکیزہ ہوجائیں اور انہیں دعائیں دیجئے کہ آپ کی دعا ان کے لئے
سَکَنٌ لَهُمْ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۱۰۳ ) أَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَ يَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ وَ أَنَّ
تسکین قلب کا باعث ہوگی اور خدا سب کا سننے والا اور جاننے والا ہے (۱۰۴) کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور زکات و خیرات کو وصول کرتا ہے اور
اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ( ۱۰۴ ) وَ قُلِ اعْمَلُوا فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَکُمْ وَ رَسُولُهُ وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ سَتُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ
وہی بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے (۱۰۵) اور پیغمبر کہہ دیجئے کہ تم لوگ عمل کرتے رہو کہ تمہارے عمل کواللہ ً رسول اور صاحبانِ ایمان سب دیکھ رہے ہیں اور عنقریب تم اس خدائے
الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۱۰۵ ) وَ آخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَ إِمَّا يَتُوبُ
عالم الغیب والشہادہ کی طرف پلٹا دئیے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے اعمال سے باخبر کرے گا (۱۰۶) اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں حکم خدا کی امید پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ یا خدا ان پر عذاب کرے گا یا ان کی توبہ کو قبول کرلے گا
عَلَيْهِمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۱۰۶ )
وہ بڑا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے
وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِداً ضِرَاراً وَ کُفْراً وَ تَفْرِيقاً بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَ إِرْصَاداً لِمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَ
(۱۰۷) اور جن لوگوں نے مسجد ضرار بنائی کہ اس کے ذریعہ اسلام کو نقصان پہنچائیں اور کفر کو تقویت بخشیں اور مومنین کے درمیان اختلاف پیدا کرائیں اور پہلے سے خدا و رسول سے جنگ کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ تیار کریں وہ بھی منافقین ہی ہیں
لَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلاَّ الْحُسْنَى وَ اللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۱۰۷ ) لاَ تَقُمْ فِيهِ أَبَداً لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى
اور یہ قسم کھاتے ہیں کہ ہم نے صرف نیکی کے لئے مسجد بنائی ہے حالانکہ یہ خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ سب جھوٹے ہیں (۱۰۸) خبردار آپ اس مسجد میں کبھی کھڑے بھی نہ ہوں بلکہ جس مسجد کی بنیاد
مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَ اللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ( ۱۰۸ ) أَ فَمَنْ أَسَّسَ
روز اوّل سے تقوٰیٰ پر ہے وہ اس قابل ہے کہ آپ اس میں نماز ادا کریں -اس میں وہ مرد بھی ہیں جو طہارت کو دوست رکھتے ہیں اور خدا بھی پاکیزہ افراد سے محبت کرتا ہے (۱۰۹) کیا جس نے اپنی بنیاد
بُنْيَانَهُ عَلَى تَقْوَى مِنَ اللَّهِ وَ رِضْوَانٍ خَيْرٌ أَمْ مَنْ أَسَّسَ بُنْيَانَهُ عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ وَ
خوف خدا اور رضائے الٰہی پر رکھی ہے وہ بہتر ہے یا جس نے اپنی بنیاد اس گرتے ہوئے کگارے کے کنارے پر رکھی ہو کہ وہ ساری عمارت کو لے کر جہّنم میں گر جائے اور
اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۱۰۹ ) لاَ يَزَالُ بُنْيَانُهُمُ الَّذِي بَنَوْا رِيبَةً فِي قُلُوبِهِمْ إِلاَّ أَنْ تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمْ وَ اللَّهُ
اللہ ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۱۱۰) اور ہمیشہ ان کی بنائی ہوئی عمارت کی بنیاد ان کے دلوں میں شک کا باعث بنی رہے گی مگر یہ کہ ان کے دل کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور انہیں موت آجائے کہ
عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۱۱۰ ) إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ خوب جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۱۱۱) بیشک اللہ نے صاحبانِ ایمان سے ان کے جان و مال کو جنّت کے عوض خریدلیا ہے کہ یہ لوگ راہ خدا میں جہاد کرتے ہیں اور دشمنوں کو قتل کرتے ہیں اور
فَيَقْتُلُونَ وَ يُقْتَلُونَ وَعْداً عَلَيْهِ حَقّاً فِي التَّوْرَاةِ وَ الْإِنْجِيلِ وَ الْقُرْآنِ وَ مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا
پھر خود بھی قتل ہوجاتے ہیں یہ وعدئہ برحق توریت ,انجیل اور قرآن ہر جگہ ذکر ہوا ہے اور خدا سے زیادہ اپنی عہد کا پورا کرنے والا کون ہوگا تو اب تم لوگ
بِبَيْعِکُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ وَ ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۱۱۱ )
اپنی اس تجارت پر خوشیاں مناؤ جو تم نے خدا سے کی ہے کہ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے
التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُونَ الرَّاکِعُونَ السَّاجِدُونَ الْآمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ النَّاهُونَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ
(۱۱۲) یہ لوگ توبہ کرنے والے ,عبادت کرنے والے ,حمد پروردگار کرنے والے ,راسِ خد امیں سفر کرنے والے ,رکوع کرنے والے ,سجدہ کرنے والے ,نیکیوں کا حکم دینے والے ,برائیوں سے
الْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۱۲ ) مَا کَانَ لِلنَّبِيِّ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِينَ وَ لَوْ کَانُوا
روکنے والے اور حدود الٰہیہ کی حفاظت کرنے والے ہیں اور اے پیغمبر آپ انہیں جنّت کی بشارت دیدیں (۱۱۳) نبی اور صاحبانِ ایمان کی شان یہ نہیں ہے کہ وہ مشرکین کے حق میں استغفار کریں چاہے
أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ( ۱۱۳ ) وَ مَا کَانَ اسْتِغْفَارُ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ إِلاَّ عَنْ
وہ ان کے قرابتدار ہی کیوں نہ ہوں جب کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ یہ اصحاب جہّنم ہیں (۱۱۴) اور ابراہیم کا استغفار ان کے باپ کے لئے صرف اس وعدہ کی بنا پر تھا جو انہوں نے اس سے کیا تھا
مَوْعِدَةٍ وَعَدَهَا إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُ أَنَّهُ عَدُوٌّ لِلَّهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ( ۱۱۴ ) وَ مَا کَانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ
اس کے بعد جب یہ واضح ہوگیا کہ وہ دشمن خدا ہے تو اس سے بربَت اور بیزاری بھی کرلی کہ ابراہیم بہت زیادہ تضرع کرنے والے اور اِردبار تھے
(۱۱۵) اور اللہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد اس وقت تک گمراہ
قَوْماً بَعْدَ إِذْ هَدَاهُمْ حَتَّى يُبَيِّنَ لَهُمْ مَا يَتَّقُونَ إِنَّ اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۱۱۵ ) إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ
نہیں قرار دیتا جب تک ان پر یہ واضح نہ کردے کہ انہیں کن چیزوں سے پرہیز کرنا ہے -بیشک اللہ ہر شے کا جاننے والا ہے (۱۱۶) اللہ ہی کے لئے
الْأَرْضِ يُحْيِي وَ يُمِيتُ وَ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۱۱۶ ) لَقَدْ تَابَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ وَ
زمین و آسمان کی حکومت ہے اور وہی حیات و موت کا دینے والا ہے اس کے علاوہ تمہارا نہ کوئی سرپرست ہے نہ مددگار (۱۱۷) بیشک خدا نے پیغمبر اور ان
الْمُهَاجِرِينَ وَ الْأَنْصَارِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْ بَعْدِ مَا کَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٍ مِنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ
مہاجرین و انصار پر رحم کیا ہے جنہوں نے تنگی کے وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا ہے جب کہ ایک جماعت کے دلوں میں کجی پیدا ہورہی تھی پھر خدا نے ان کی توبہ کو قبول کرلیا کہ
إِنَّهُ بِهِمْ رَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۱۱۷ )
وہ ان پر بڑا ترس کھانے والا اور مہربانی کرنے والا ہے
وَ عَلَى الثَّلاَثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا حَتَّى إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنْفُسُهُمْ وَ ظَنُّوا أَنْ لاَ
(۱۱۸) اوراللہ نے ان تینوں پر بھی رحم کیا جو جہاد سے پیچھے رہ گئے یہاں تک کہ زمین جب اپنی وسعتوں سمیت ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے دم پر بن گئی اور انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ا ب اللہ کے علاوہ کوئی
مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلاَّ إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ( ۱۱۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ
پناہ گاہ نہیں ہے تواللہ نے ان کی طرف توجہ فرمائی کہ وہ توبہ کرلیں اس لئے کہ وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے (۱۱۹) ایمان والواللہ سے ڈرو اور
کُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ( ۱۱۹ ) مَا کَانَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِنَ الْأَعْرَابِ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ وَ لاَ
صادقین کے ساتھ ہوجاؤ(۱۲۰) اہل مدینہ یا اس کے اطراف کے دیہاتیوں کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ رسول خدا سے الگ ہوجائیں یا اپنے نفس کو ان کے
يَرْغَبُوا بِأَنْفُسِهِمْ عَنْ نَفْسِهِ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ لاَيُصِيبُهُمْ ظَمَأٌ وَ لاَ نَصَبٌ وَ لاَمَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ لاَ يَطَئُونَ مَوْطِئاً
نفس سے زیادہ عزیز سمجھیں اس لئے کہ انہیں کوئی پیاسً تھکن یا بھوک راہ خدا میں نہیں لگتی ہے اور نہ وہ کّفار کے دل رَکھانے والا کوئی قدم اٹھاتے ہیں نہ
يَغِيظُ الْکُفَّارَ وَلاَ يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلاً إِلاَّ کُتِبَ لَهُمْ بِهِ عَمَلٌ صَالِحٌ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ( ۱۲۰ )
کسی بھی دشمن سے کچھ حاصل کرتے ہیں مگر یہ کہ ان کے عمل نیک کو لکھ لیا جاتا ہے کہ خدا کسی بھی نیک عمل کرنے والے کے اجر و ثواب کو ضائع نہیں کرتا ہے
وَلاَ يُنْفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَلاَ کَبِيرَةً وَ لاَ يَقْطَعُونَ وَادِياً إِلاَّ کُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۲۱ )
(۱۲۱) اور یہ کوئی چھوٹ یا بڑا خرچ راہ خدا میں نہیں کرتے ہیں اور نہ کسی وادی کو طے کرتے ہیں مگر یہ کہ اسے بھی ان کے حق میں لکھ دیا جاتا ہے تاکہ خدا انہیں ان کے اعمال سے بہتر جزا عطا کرسکے
وَ مَا کَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا کَافَّةً فَلَوْ لاَ نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَ لِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ
(۱۲۲) صاحبان ایمان کا یہ فرض نہیں ہے کہ وہ سب کے سب جہاد کے لئے نکل پڑیں تو ہر گروہ میں سے ایک جماعت اس کام کے لئے کیوں نہیں نکلتی ہے کہ دین کا علم حاصل کرے اور پھر جب اپنی قوم کی طرف پلٹ کر آئے تو اسے عذاب الٰہی
إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ( ۱۲۲ )
سے ڈرائے کہ شاید وہ اسی طرح ڈرنے لگیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِينَ يَلُونَکُمْ مِنَ الْکُفَّارِ وَ لْيَجِدُوا فِيکُمْ غِلْظَةً وَ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ( ۱۲۳ )
(۱۲۳) ایمان والو اپنے آس پاس والے کفار سے جہاد کرو اور وہ تم میں سختی اور طاقت کا احساس کریں اور یاد رکھو کہ اللہ صرف پرہیز گار افراد کے ساتھ ہے
وَ إِذَا مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ أَيُّکُمْ زَادَتْهُ هٰذِهِ إِيمَاناً فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَاناً وَ هُمْ
(۱۲۴) اور جب کوئی سورہ نازل ہوتا ہے تو ان میں سے بعض یہ طنز کرتے ہیں کہ تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ ہوگیا ہے تو یاد رکھیں کہ جو ایمان والے ہیں ان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور
يَسْتَبْشِرُونَ( ۱۲۴ ) وَ أَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْساً إِلَى رِجْسِهِمْ وَ مَاتُوا وَ هُمْ کَافِرُونَ( ۱۲۵ )
وہ خوش بھی ہوتے ہیں (۱۲۵) اور جن کے دلوں میں مرض ہے ان کے مرض میں سورہ ہی سے اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ کفر ہی کی حالت میں مرجاتے ہیں
أَ وَ لاَ يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي کُلِّ عَامٍ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لاَ يَتُوبُونَ وَ لاَ هُمْ يَذَّکَّرُونَ( ۱۲۶ ) وَ إِذَا مَا أُنْزِلَتْ
(۱۲۶) کیا یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ انہیں ہر سال ایک دو مرتبہ بلا میں مبتلا کیا جاتا ہے پھراس کے بعد بھی نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ عبرت حاصل کرتے ہیں (۱۲۷) اور جب کوئی سورہ نازل
سُورَةٌ نَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ هَلْ يَرَاکُمْ مِنْ أَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوا صَرَفَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ يَفْقَهُونَ( ۱۲۷ )
ہوتا ہے تو ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگتا ہے کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا ہے اور پھر پلٹ جاتے ہیں تو خدا نے بھی ان کے قلوب کو پلٹ دیاہے کہ یہ سمجھنے والی قوم نہیں ہے
لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۱۲۸ ) فَإِنْ تَوَلَّوْا
(۱۲۸) یقینا تمہارے پاس وہ پیغمبر آیا ہے جو تم ہی میں سے ہے اور اس پر تمہاری ہر مصیبت شاق ہوتی ہے وہ تمہاری ہدایت کے بارے میں حرص رکھتا ہے اور مومنین کے حال پر شفیق اور مہربان ہے اب اس کے بعد بھی یہ لوگ منہ پھیر لیں
فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ( ۱۲۹ )
تو کہدیجئے کہ خدا میرے لیے کافی ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، میرا اعتماداسی پر ہے اور وہی عرش اعظم کا پروردگار ہے. (۱۲۹)
( سورة يونس)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الر تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ الْحَکِيمِ( ۱ ) أَ کَانَ لِلنَّاسِ عَجَباً أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنْ أَنْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ
(۱) الر پُر از حکمت کتاب کی آیتیں ہیں (۲) کیا لوگوں کے لئے یہ بات عجیب ہے کہ انہیں میں سے ایک مرد پر ہم یہ وحی نازل کردیں کہ لوگوں کو عذاب سے ڈراؤ اور
الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ قَالَ الْکَافِرُونَ إِنَّ هٰذَا لَسَاحِرٌ مُبِينٌ( ۲ ) إِنَّ رَبَّکُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ
صاحبانِ ایمان کو بشارت دے دو کہ ان کے لئے پروردگار کی بارگاہ میں بلند ترین درجہ ہے مگر یہ کافر کہتے ہیں کہ یہ کھلا ہوا جادوگر ہے (۳) بیشک تمہارا پروردگار وہ ہے جس
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مَا مِنْ شَفِيعٍ إِلاَّ مِنْ بَعْدِ إِذْنِهِ ذٰلِکُمُ اللَّهُ
نے زمین و آسمان کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے پھر اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیاہے وہ تمام امور کی تدبیر کرنے والا ہے کوئی اس کی اجازت کے بغیر شفاعت کرنے والا نہیں ہے .وہی
رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ أَ فَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۳ ) إِلَيْهِ مَرْجِعُکُمْ جَمِيعاً وَعْدَ اللَّهِ حَقّاً إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ
تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی عبادت کرو کیا تمہیں ہوش نہیں آرہا ہے (۴) اسی کی طرف تم سب کی بازگشت ہے -یہ خدا کا سّچا وعدہ ہے -وہی خلقت کا آغاز کرنے والا ہے اور واپس لے جانے والا ہے تاکہ
آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا کَانُوا يَکْفُرُونَ( ۴ )
ایمان اورنیک عمل والوں کو عادلانہ جزا دے سکے اورجو کافر ہوگئے ہیں ان کے لئے تو گرم پانی کا مشروب ہے اور ان کے کفر کی بنا پر دردناک عذاب بھی ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَ الْقَمَرَ نُوراً وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَ الْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذٰلِکَ
(۵) اسی خدا نے آفتاب کو روشنی اورچاند کو نور بنایا ہے پھر چاند کی منزلیں مقرر کی ہیں تاکہ ان کے ذریعہ برسوں کی تعداد اور دوسرے حسابات دریافت کرسکو -یہ سب خدا نے
إِلاَّ بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۵ ) إِنَّ فِي اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَ
صرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے کہ وہ صاحبان علم کے لئے اپنی آیتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے (۶) بیشک دن رات کی آمدورفت اور جو کچھ خدا نے آسمان و
الْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَّقُونَ( ۶ )
زمین میں پیدا کیا ہے ان سب میں صاحبان تقویٰ کے لئے اس کی نشانیاں پائی جاتی ہیں
إِنَّ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ اطْمَأَنُّوا بِهَا وَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ( ۷ ) أُولٰئِکَ
(۷) یقینا جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے ہیں اور زندگانی دنیا پر ہی راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں اور جو لوگ ہماری آیات سے غافل ہیں (۸) یہ سب وہ
مَأْوَاهُمُ النَّارُ بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۸ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيمَانِهِمْ تَجْرِي مِنْ
ہیں جن کے اعمال کی بنا پر ان کا ٹھکانا جہّنم ہے (۹) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے خدا ان کے ایمان کی بنا پر اس منزل کی طرف ان کی رہنمائی کرے گا
تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ( ۹ ) دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَکَ اللَّهُمَّ وَ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ وَ آخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ
جہاں نعمتوں کے باغات کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (۱۰) وہاں ان کا قول یہ ہوگا کہ خدایا تو پاک اور بے نیاز ہے اور ان کا تحفہ سلام ہوگا اور ان کا آخری بیان یہ ہوگا کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۰ ) وَ لَوْ يُعَجِّلُ اللَّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ
ساری تعریف خدائے رب العالمین کے لئے ہے (۱۱) اگر خدا لوگوں کے لئے برائی میں بھی اتنی ہی جلدی کردیتا جتنی یہ لوگ بھلائی میں چاہتے ہیں تو اب تک ان کی مدت کا فیصلہ ہوچکا ہوتا -
الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۱۱ ) وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِهِ أَوْ قَاعِداً أَوْ قَائِماً
ہم تو اپنی ملاقات کی امید نہ رکھنے والوں کو ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ یونہی ٹھوکریں کھاتے پھریں (۱۲) انسان کو جب کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اٹھتے بیٹھتے کروٹیں بدلتے ہم کو پکارتا ہے
فَلَمَّا کَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ کَأَنْ لَمْ يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍّ مَسَّهُ کَذٰلِکَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۲ ) وَ لَقَدْ
اور جب ہم اس نقصان کو دور کردیتے ہیں تو یوں گزر جاتا ہے جیسے کبھی کسی مصیبت میں ہم کو پکارا ہی نہیں تھا بیشک زیادتی کرنے والوں کے اعمال یوں ہی ان کے سامنے آراستہ کردئیے جاتے ہیں (۱۳) یقینا ہم نے
أَهْلَکْنَا الْقُرُونَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ وَ مَا کَانُوا لِيُؤْمِنُوا کَذٰلِکَ نَجْزِي الْقَوْمَ
تم سے پہلے والی امتوں کو ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا اور ہمارے پیغمبر ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ ایمان نہ لاسکے -ہم اسی طرح
الْمُجْرِمِينَ( ۱۳ ) ثُمَّ جَعَلْنَاکُمْ خَلاَئِفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ کَيْفَ تَعْمَلُونَ( ۱۴ )
مجرم قوم کو سزا دیتے ہیں (۱۴) اس کے بعد ہم نے تم کو روئے زمین پر ان کا جانشین بنادیا تاکہ دیکھیں کہ اب تم کیسے اعمال کرتے ہو
وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هٰذَا أَوْ بَدِّلْهُ قُلْ مَا يَکُونُ لِي أَنْ
(۱۵) اور جب ان کے سامنے ہماری آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو جن لوگوں کو ہماری ملاقات کی امید نہیں ہے وہ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا قرآن لائیے یا اسی کو
أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۱۵ ) قُلْ لَوْ
بدل دیجئے تو آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اپنی طرف سے بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے میں تو صرف اس امر کا اتباع کرتا ہوں جس کی میری طرف وحی کی جاتی ہے میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے عظےم دن کے عذاب کا خوف ہے (۱۶) آپ کہہ دیجئے کہ اگر
شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْکُمْ وَ لاَ أَدْرَاکُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيکُمْ عُمُراً مِنْ قَبْلِهِ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۱۶ ) فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ
خدا چاہتا تو میں تمہارے سامنے تلاوت نہ کرتا اور تمہیں اس کی اطلاع بھی نہ کرتا -آخر میں اس سے پہلے بھی تمہارے درمیان ایک مدت تک رہ چکا ہوں تو کیا تمہارے پاس اتنی عقل بھی نہیں ہے (۱۷) اس سے بڑا ظالم کون ہے
افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً أَوْ کَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ( ۱۷ ) وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَضُرُّهُمْ وَ
جو اللہ پر جھوٹا الزام لگائے یا اس کی آیتوں کی تکذیب کرے جب کہ وہ مجرمین کو نجات دینے والا نہیں ہے (۱۸) اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جو نہ نقصان پہنچاسکتے ہیں اور
لاَ يَنْفَعُهُمْ وَ يَقُولُونَ هٰؤُلاَءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللَّهِ قُلْ أَ تُنَبِّئُونَ اللَّهَ بِمَا لاَ يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَ لاَ فِي الْأَرْضِ
نہ فائدہ اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ خدا کے یہاں ہماری سفارش کرنے والے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ تم تو خدا کو اس بات کو اطلاع کررہے ہو جس کا علم اسے آسمان و
سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۱۸ ) وَ مَا کَانَ النَّاسُ إِلاَّ أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا وَ لَوْ لاَ کَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ
زمین میں کہیں نہیں ہے وہ پاک و پاکیزہ ہے اور ان کے شرک سے بلند و برتر ہے (۱۹) سارے انسان فطرتا ایک امت تھے پھر سب آپس میں الگ الگ ہوگئے اور اگر تمہارے
رَبِّکَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۱۹ ) وَ يَقُولُونَ لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ
رب کی بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو یہ جس بات میں اختلاف کرتے ہیں اس کا فیصلہ ہوچکا ہوتا (۲۰) یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا کی طرف سے ان پر کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی تو آپ کہہ دیجئے کہ تمام غیب کا اختیار پروردگار کو ہے
فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَکُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ( ۲۰ )
اور تم انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
وَ إِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُمْ مَکْرٌ فِي آيَاتِنَا قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَکْراً إِنَّ رُسُلَنَا يَکْتُبُونَ مَا
(۲۱) اور جب تکلیف پہنچنے کے بعد ہم نے لوگوں کو ذرا رحمت کا مزہ چکھادیا تو فورا ہماری آیتوں میں مّکاری کرنے لگے تو آپ کہہ دیجئے کہ خدا تم سے تیز تر تدبیریں کرنے والا ہے اور ہمارے نمائندے
تَمْکُرُونَ( ۲۱ ) هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُکُمْ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ حَتَّى إِذَا کُنْتُمْ فِي الْفُلْکِ وَ جَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَ فَرِحُوا
تمہارے مکر کو برابر لکھ رہے ہیں (۲۲) وہ خدا وہ ہے جو تمہیں خشکی اور سمندر میں سیر کراتا ہے یہاں تک کہ جب تم کشتی میں تھے اور پاکیزہ ہوائیں چلیں اور سارے مسافر
بِهَا جَاءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَ جَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَ ظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ
خوش ہوگئے تو اچانک ایک تیز ہوا چل گئی اور موجوں نے ہر طرف سے گھیرے میں لے لیا اور یہ خیال پیدا ہوگیا کہ چارں طرف سے کَھرگئے ہیں تو دین خالص کے ساتھ اللہ سے
لَئِنْ أَنْجَيْتَنَا مِنْ هٰذِهِ لَنَکُونَنَّ مِنَ الشَّاکِرِينَ( ۲۲ ) فَلَمَّا أَنْجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَا أَيُّهَا
دعا کرنے لگے کہ اگر اس مصیبت سے نجات مل گئی تو ہم یقینا شکر گزاروں میں ہوجائیں گے (۲۳) اس کے بعد جب اس نے نجات دے دی تو زمین میں ناحق ظلم کرنے لگے -
النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُکُمْ عَلَى أَنْفُسِکُمْ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُکُمْ فَنُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۲۳ ) إِنَّمَا مَثَلُ
انسانو !یاد رکھو تمہارا ظلم تمہارے ہی خلاف ہوگا یہ صرف چند روزہ زندگی کا مزہ ہے اس کے بعد تم سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہوگی اور پھر ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم دنیا میں کیا کررہے تھے (۲۴) زندگانی دنیا کی مثال
الْحَيَاةِ الدُّنْيَا کَمَاءٍ أَنْزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْکُلُ النَّاسُ وَ الْأَنْعَامُ حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ
صرف اس بارش کی ہے جسے ہم نے آسمان سے نازل کیا پھر اس سے مل کر زمین سے وہ نباتات برآمد ہوئیں جن کو انسان اورجانور کھاتے ہیں یہاں تک کہ جب زمین نے سبزہ زار سے
الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَ ازَّيَّنَتْ وَ ظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَا أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلاً أَوْ نَهَاراً فَجَعَلْنَاهَا حَصِيداً کَأَنْ لَمْ
اپنے کو آراستہ کرلیا اور مالکوں نے خیال کرنا شروع کردیا کہ اب ہم اس زمین کے صاحب اختیار ہیں تو اچانک ہمارا حکم رات یا دن کے وقت آگیا اور ہم نے اسے بالکل کٹا ہوا کھیت بنادیا گویا
تَغْنَ بِالْأَمْسِ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۲۴ ) وَ اللَّهُ يَدْعُو إِلَى دَارِ السَّلاَمِ وَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ
اس میں کل کچھ تھا ہی نہیں -ہم اسی طرح اپنی آیتوں کو مفصل طریقہ سے بیان کرتے ہیں اس قوم کے لئے جو صاحبِ فکر و نظر ہے (۲۵) اللہ ہر ایک کو سلامتی کے گھر کی طرف دعوت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے
إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۲۵ )
سیدھے راستہ کی ہدایت دے دیتا ہے
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَ زِيَادَةٌ وَ لاَ يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَ لاَ ذِلَّةٌ أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۶ )
(۲۶) جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے نیکی بھی ہے اور اضافہ بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی ہوگی اور نہ ذلت ,وہ جنّت والے ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں
وَ الَّذِينَ کَسَبُوا السَّيِّئَاتِ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ کَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ
(۲۷) اور جن لوگوں نے برائیاں کمائی ہیں ان کے لئے ہر برائی کے بدلے ویسی ہی برائی ہے اور ان کے چہروں پر گناہوں کی سیاہی بھی ہوگی اور انہیں عذاب الٰہی سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا -
وُجُوهُهُمْ قِطَعاً مِنَ اللَّيْلِ مُظْلِماً أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۷ ) وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعاً ثُمَّ نَقُولُ
ان کے چہرے پر جیسے سیاہ رات کی تاریکی کا پردہ ڈال دیا گیا ہو -وہ اہل جہّنم ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۲۸) جس دن ہم سب کو اکٹھا جمع کریں گے
لِلَّذِينَ أَشْرَکُوا مَکَانَکُمْ أَنْتُمْ وَ شُرَکَاؤُکُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَ قَالَ شُرَکَاؤُهُمْ مَا کُنْتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ( ۲۸ ) فَکَفَى بِاللَّهِ
اور اس کے بعد شرک کرنے والوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شرکائ سب اپنی اپنی جگہ ٹھہرو اور پھر ہم ان کے درمیان جدائی ڈال دیں گے اور ان کے شرکائ کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے (۲۹) اب خدا ہمارے اور
شَهِيداً بَيْنَنَا وَ بَيْنَکُمْ إِنْ کُنَّا عَنْ عِبَادَتِکُمْ لَغَافِلِينَ( ۲۹ ) هُنَالِکَ تَبْلُو کُلُّ نَفْسٍ مَا أَسْلَفَتْ وَ رُدُّوا إِلَى اللَّهِ
تمہارے درمیان گواہی کے لئے کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل غافل تھے (۳۰) اس وقت ہر شخص اپنے گزشتہ اعمال کا امتحان کرے گا اور سب مولائے برحق خداوندتعالیٰ کی بارگاہ میں پلٹا دئیے جائیں گے
مَوْلاَهُمُ الْحَقِّ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۳۰ ) قُلْ مَنْ يَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِکُ السَّمْعَ وَ
اور جو کچھ افترا کررہے تھے وہ سب بھٹک کر گم ہوجائے گا (۳۱) پیغمبر ذرا ان سے پوچھئے کہ تمہیں زمین و آسمان سے کون رزق دیتا ہے اور کون تمہاری سماعت
الْأَبْصَارَ وَ مَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ مَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ فَسَيَقُولُونَ اللَّهُ فَقُلْ أَ فَلاَ
و بصارت کا مالک ہے اور کون مردہ سے زندہ اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے اور کون سارے امور کی تدبیرکرتا ہے تو یہ سب یہی کہیں گے کہ اللہ !تو آپ
تَتَّقُونَ( ۳۱ ) فَذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلاَّ الضَّلاَلُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ( ۳۲ ) کَذٰلِکَ حَقَّتْ کَلِمَةُ
کہئے کہ پھر اس سے کیوں نہیں ڈرتے ہو (۳۲) وہی اللہ تمہارا برحق پالنے والا ہے اور حق کے بعد ضلالت کے سوا کچھ نہیں ہے تو تم کس طرح لے جائے جارہے ہو (۳۳) اسی طرح خدا کا عذاب فاسقوں کے حق میں ثابت ہوگیا
رَبِّکَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۳۳ )
کہ وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَکَائِکُمْ مَنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ فَأَنَّى تُؤْفَکُونَ( ۳۴ ) قُلْ هَلْ مِنْ
(۳۴) آپ ذرا پوچھئے کہ کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو خلقت کی ابتدا کرے اور پھر دوبارہ اسے پلٹا سکے اور پھر بتائیے کہ اللہ ہی مخلوقات کی ابتدا کرتا ہے اور وہی انہیں پلٹاتا بھی ہے تو تم آخر کدھر چلے جارہے ہو (۳۵) کہئے کہ کیا
شُرَکَائِکُمْ مَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ أَ فَمَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَمَّنْ لاَ يَهِدِّي إِلاَّ
تمہارے شرکائ میں کوئی ایسا ہے جو حق کی ہدایت کرسکے اور پھر بتائیے کہ اللہ ہی حق کی ہدایت کرتا ہے اور جو حق کی ہدایت کرتا ہے وہ واقعا قابلِ اتباع ہے یا جو ہدایت کرنے کے قابل بھی نہیں ہے
أَنْ يُهْدَى فَمَا لَکُمْ کَيْفَ تَحْکُمُونَ( ۳۵ ) وَ مَا يَتَّبِعُ أَکْثَرُهُمْ إِلاَّ ظَنّاً إِنَّ الظَّنَّ لاَ يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئاً إِنَّ اللَّهَ
مگر یہ کہ خود اس کی ہدایت کی جائے تو آخر تمہیں کیاہوگیا ہے اور تم کیسے فیصلے کررہے ہو (۳۶) اور ان کی اکثریت تو صرف خیالات کا اتباع کرتی ہے جب کہ گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکتا بیشک اللہ
عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ( ۳۶ ) وَ مَا کَانَ هٰذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرَى مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ لٰکِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ
ان کے اعمال سے خوب واقف ہے (۳۷) اور یہ قرآن کسی غیر خدا کی طرف سے افترا نہیں ہے بلکہ اپنے ماسبق کی کتابوں کی تصدیق اور
تَفْصِيلَ الْکِتَابِ لاَ رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۳۷ ) أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَ ادْعُوا مَنِ
تفصیل ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے (۳۸) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسے پیغمبر نے گڑھ لیا ہے تو کہہ دیجئے کہ تم اس کے جیسا ایک ہی سورہ لے آؤ
اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۳۸ ) بَلْ کَذَّبُوا بِمَا لَمْ يُحِيطُوا بِعِلْمِهِ وَ لَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُ کَذٰلِکَ کَذَّبَ
اور خدا کے علاوہ جسے چاہو اپنی مدد کے لئے بلالو اگر تم اپنے الزام میں سچے ہو (۳۹) درحقیقت ان لوگوں نے اس چیز کی تکذیب کی ہے جس کا مکمل علم بھی نہیں ہے اور اس کی تاویل بھی ان کے پاس نہیں آئی ہے اسی طرح ان کے پہلے والوں نے بھی تکذیب کی
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ( ۳۹ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَ مِنْهُمْ مَنْ لاَ يُؤْمِنُ بِهِ وَ
تھی اب دیکھو کہ ظلم کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے (۴۰) ان میں بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور بعض نہیں مانتے ہیں اور آپ کا پروردگار
رَبُّکَ أَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِينَ( ۴۰ ) وَ إِنْ کَذَّبُوکَ فَقُلْ لِي عَمَلِي وَ لَکُمْ عَمَلُکُمْ أَنْتُمْ بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَ أَنَا بَرِيءٌ
فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے (۴۱) اور اگر یہ آپ کی تکذیب کریں تو کہہ دیجئے کہ میرے لئے میرا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارا عمل ہے تم میرے عمل سے بری اور میں تمہارے
مِمَّا تَعْمَلُونَ( ۴۱ ) وَ مِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْکَ أَ فَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ لَوْ کَانُوا لاَ يَعْقِلُونَ( ۴۲ )
اعمال سے بیزار ہوں (۴۲) اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو بظاہر کان لگا کر سنتے بھی ہیں لیکن کیا آپ بہروں کو بات سنانا چاہتے ہیں جب کہ وہ سمجھتے بھی نہیں ہیں
وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْظُرُ إِلَيْکَ أَ فَأَنْتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَ لَوْ کَانُوا لاَ يُبْصِرُونَ( ۴۳ ) إِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئاً وَ
(۴۳) اور ان میں کچھ ہیں جو آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو کیا آپ اندھوں کو بھی ہدایت دے سکتے ہیں چاہے وہ کچھ نہ دیکھ پاتے ہوں (۴۴) اللہ انسانوں پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا ہے
لٰکِنَّ النَّاسَ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۴۴ ) وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ کَأَنْ لَمْ يَلْبَثُوا إِلاَّ سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ قَدْ
بلکہ انسان خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے ہیں (۴۵) جس دن خدا ان سب کو محشور کرے گا اس طرح کہ جیسے دنیا میں صرف ایک ساعت ٹھہرے ہوں اور وہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچانتے ہوں گے یقیناجن لوگوں نے
خَسِرَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ وَ مَا کَانُوا مُهْتَدِينَ( ۴۵ ) وَ إِمَّا نُرِيَنَّکَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّکَ فَإِلَيْنَا
خدا کی ملاقات کا انکار کیا ہے وہ خسارہ میں رہے اور ہدایت یافتہ نہیں ہوسکے (۴۶) اور ہم نے جن باتوں کا ان سے وعدہ کیا ہے انہیں آپ کو دکھادیں یا آپ کو پہلے ہی دنیا سے اٹھالیں انہیں تو
مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ( ۴۶ ) وَ لِکُلِّ أُمَّةٍ رَسُولٌ فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ
بہرحال پلٹ کر ہماری ہی بارگاہ میں آنا ہے اس کے بعد خدا خود ان کے اعمال کا گواہ ہے (۴۷) اور ہر امّت کے لئے ایک رسول ہے اور جب رسول آجاتا ہے تو ان کے درمیان عادلانہ فیصلہ ہوجاتا ہے اور
هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۴۷ ) وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۴۸ ) قُلْ لاَ أَمْلِکُ لِنَفْسِي ضَرّاً وَ لاَ
ان پر کسی طرح کا ظلم نہیں ہوتا ہے (۴۸) یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ سّچے ہیں تو یہ وعدہ عذاب کب پورا ہوگا (۴۹) کہہ دیجئے کہ میں اپنے نفس کے نقصان و
نَفْعاً إِلاَّ مَا شَاءَ اللَّهُ لِکُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَ لاَ يَسْتَقْدِمُونَ( ۴۹ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ
نفع کا بھی مالک نہیں ہوں جب تک خدا نہ چاہے -ہر قوم کے لئے ایک مّدت معین ہے جس سے ایک ساعت کی بھی نہ تاخیر ہوسکتی ہے اور نہ تقدیم
(۵۰) کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے
إِنْ أَتَاکُمْ عَذَابُهُ بَيَاتاً أَوْ نَهَاراً مَا ذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُونَ( ۵۰ ) أَ ثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ آمَنْتُمْ بِهِ آلْآنَ وَ قَدْ
اگر اس کا عذاب رات کے وقت یا دن میں آجائے تو تم کیا کرو گے آخر یہ مجرمین کس بات کی جلدی کررہے ہیں (۵۱) تو کیا تم عذاب کے نازل ہونے کے بعد ایمان لاؤ گے اور کیا
کُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ( ۵۱ ) ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلاَّ بِمَا کُنْتُمْ تَکْسِبُونَ( ۵۲ )
اب ایمان لاؤ گے جب کہ تم عذاب کی جلدی مچائے ہوئے تھے (۵۲) اس کے بعد ظالمین سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشگی کا مزہ چکھو -کیا تمہارے اعمال کے علاوہ کسی اور چیز کا بدلہ دیا جائے گا
وَ يَسْتَنْبِئُونَکَ أَ حَقٌّ هُوَ قُلْ إِي وَ رَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَ مَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ( ۵۳ )
(۵۳) یہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کیا یہ عذاب برحق ہے تو فرما دیجئے کہ ہاں بیشک برحق ہے اور تم خدا کو عاجز نہیں بناسکتے
وَ لَوْ أَنَّ لِکُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْأَرْضِ لاَفْتَدَتْ بِهِ وَ أَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَ قُضِيَ بَيْنَهُمْ
(۵۴) اگر ہر ظلم کرنے والے نفس کو ساری زمین کے خزینے مل جائیں تو وہ اس دن کے عذاب کے بدلے دے دیگا اور عذاب کے دیکھنے کے بعد اندر اندر نادم بھی ہوگا لیکن ان کے درمیان
بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۵۴ ) أَلاَ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ أَلاَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ
انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ان پر کسی طرح کا ظلم نہ کیا جائے گا (۵۵) یاد رکھو کہ خدا ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل خزانے ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ خدا کا وعدہ برحق ہے اگرچہ لوگوں کی اکثریت
لاَ يَعْلَمُونَ( ۵۵ ) هُوَ يُحْيِي وَ يُمِيتُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۵۶ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْکُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّکُمْ وَ
نہیں سمجھتی ہے (۵۶) وہی خدا حیات و موت کا دینے والا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹا کر لے جایا جائے گا (۵۷) ایہاالناس !تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی
شِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَ هُدًى وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ( ۵۷ ) قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذٰلِکَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا
شفا کا سامان اور ہدایت اور صاحبانِ ایمان کے لئے رحمت قرآن آچکا ہے (۵۸) پیغمبر کہہ دیجئے کہ یہ قرآن فضل و رحمت خدا کا نتیجہ ہے لہٰذا انہیں اس پر خوش ہونا چاہئے کہ یہ ان کے
يَجْمَعُونَ( ۵۸ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ لَکُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَاماً وَ حَلاَلاً قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَکُمْ أَمْ عَلَى
جمع کئے ہوئے اموال سے کہیں زیادہ بہتر ہے (۵۹) آپ کہہ دیجئے کہ خدانے تمہارے لئے رزق نازل کیا تو تم نے اس میں بھی حلال و حرام بنانا شروع کردیا تو کیا خدا نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا تم
اللَّهِ تَفْتَرُونَ( ۵۹ ) وَ مَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ
خدا پر افترا کررہے ہو (۶۰) اور جو لوگ خدا پر جھوٹا الزام لگاتے ہیں ان کا روز قیامت کے بارے میں کیا خیال ہے -اللہ انسانوں پر فضل کرنے والا ہے
لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَشْکُرُونَ( ۶۰ ) وَ مَا تَکُونُ فِي شَأْنٍ وَ مَا تَتْلُو مِنْهُ مِنْ قُرْآنٍ وَ لاَ تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلاَّ کُنَّا
لیکن ان کی اکثریت شکر کرنے والی نہیں ہے(۶۱) اور پیغمبر آپ کسی حال میں رہیں اور قرآن کے کسی حصہ کی تلاوت کریں اور اے لوگوں تم کوئی عمل کرو ہم تم سب کے
عَلَيْکُمْ شُهُوداً إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ وَ مَا يَعْزُبُ عَنْ رَبِّکَ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فِي السَّمَاءِ وَ لاَ أَصْغَرَ
گواہ ہوتے ہیں جب بھی کوئی عمل کرتے ہو اور تمہارے پروردگار سے زمین و آسمان کا کوئی ذرّہ دور نہیں ہے اور کوئی شے
مِنْ ذٰلِکَ وَ لاَ أَکْبَرَ إِلاَّ فِي کِتَابٍ مُبِينٍ( ۶۱ )
ذرّہ سے بڑی یا چھوٹی ایسی نہیں ہے جسے ہم نے اپنی کھلی کتاب میں جمع نہ کردیا ہو
أَلاَ إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۶۲ ) الَّذِينَ آمَنُوا وَ کَانُوا يَتَّقُونَ( ۶۳ ) لَهُمُ الْبُشْرَى فِي
(۶۲) آگاہ ہوجاؤ کہ اولیائ خدا پر نہ خوف طاری ہوتا ہے اور نہ وہ محزون اور رنجیدہ ہوتے ہیں (۶۳) یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور خدا سے ڈرتے رہے (۶۴) ان کے لئے زندگانی دنیا اور آخرت دونوں مقامات پر بشارت
الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ لاَ تَبْدِيلَ لِکَلِمَاتِ اللَّهِ ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۶۴ ) وَ لاَ يَحْزُنْکَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ
اور خوشخبری ہے اور کلمات خدا میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے اور یہی درحقیقت عظیم کامیابی ہے (۶۵) پیغمبر آپ ان لوگوں کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں -عزت سب کی
لِلَّهِ جَمِيعاً هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۶۵ ) أَلاَ إِنَّ لِلَّهِ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ وَ مَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ
سب صرف اللہ کے لئے ہے -وہی سب کچھ سننے والا ہے اور جاننے والا ہے (۶۶) آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ساری مخلوقات اور کائنات ہے اور جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دوسرے
دُونِ اللَّهِ شُرَکَاءَ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَ إِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ( ۶۶ ) هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ اللَّيْلَ لِتَسْکُنُوا فِيهِ وَ
شریکوں کو پکارتے ہیں وہ ان کا بھی اتباع نہیں کرتے -یہ صرف اپنے خیالات کا اتباع کرتے ہیں اور یہ صرف اندازوں پر زندگی گزار رہے ہیں (۶۷) وہ خدا وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی ہے تاکہ اس میں سکون حاصل کرسکو اور
النَّهَارَ مُبْصِراً إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ( ۶۷ ) قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَداً سُبْحَانَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي
دن کو روشنی کا ذریعہ بنایا ہے اور اس میں بھی بات سننے والی قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں (۶۸) یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے اپنا کوئی بیٹا بنایا ہے حالانکہ وہ پاک و بے نیاز ہے اور اس کے لئے زمین و
السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَکُمْ مِنْ سُلْطَانٍ بِهٰذَا أَ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۶۸ ) قُلْ إِنَّ الَّذِينَ
آسمان کی ساری کائنات ہے -تمہارے پاس تو تمہاری بات کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے-کیا تم لوگ خدا پر وہ الزام لگاتے ہو جس کا تمہیں علم بھی نہیں ہے (۶۹) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ جو لوگ
يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ لاَ يُفْلِحُونَ( ۶۹ ) مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيدَ بِمَا
خدا پر جھوٹا الزام لگاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے
(۷۰) اس دنیا میں تھوڑا سا آرام ہے اس کے بعد سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے -اس کے بعد ہم ان کے کفر کی بنا پر انہیں شدید عذاب کا
کَانُوا يَکْفُرُونَ( ۷۰ )
مزہ چکھائیں گے
وَ اتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنْ کَانَ کَبُرَ عَلَيْکُمْ مَقَامِي وَ تَذْکِيرِي بِآيَاتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَکَّلْتُ
(۷۱) آپ ان کّفار کے سامنے نوح علیہ السّلام کا واقعہ بیان کریں کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اگر تمہارے لئے میرا قیام اور آیات الٰہٰیہ کا یاد دلانا سخت ہے تو میرا اعتماد اللہ پر ہے.
فَأَجْمِعُوا أَمْرَکُمْ وَ شُرَکَاءَکُمْ ثُمَّ لاَ يَکُنْ أَمْرُکُمْ عَلَيْکُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَيَّ وَ لاَ تُنْظِرُونِ( ۷۱ ) فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَمَا
تم بھی اپناارادہ پختہ کرلو اور اپنے شریکوں کو بلالو اور تمہاری کوئی بات تمہارے اوپر مخفی بھی نہ رہے -پھر جو جی چاہے کر گزرو اور مجھے کسی طرح کی مہلت نہ دو (۷۲) پھر اگر تم انحراف کرو گے
سَأَلْتُکُمْ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ وَ أُمِرْتُ أَنْ أَکُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ( ۷۲ ) فَکَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَ مَنْ مَعَهُ
تو میں تم سے کوئی اجر بھی نہیں چاہتا -میرا اجر تو صرف اللہ کے ذمہ ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کے اطاعت گزاروں میں شامل رہوں (۷۳) پھر قوم نے ان کی تکذیب کی تو ہم
فِي الْفُلْکِ وَ جَعَلْنَاهُمْ خَلاَئِفَ وَ أَغْرَقْنَا الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ( ۷۳ ) ثُمَّ بَعَثْنَا
نے نوح علیہ السّلام اور ان کے ساتھیوں کو کشتی میں نجات دے دی اور انہیں زمین کا وارث بنادیا اور اپنی آیات کی تکذیب کرنے والوں کو ڈبو دیا تو اب دیکھئے کہ جن کو ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے (۷۴) اس کے بعد ہم نے مختلف
مِنْ بَعْدِهِ رُسُلاً إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا کَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا کَذَّبُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ کَذٰلِکَ نَطْبَعُ عَلَى
رسول ان کی قوموں کی طرف بھیجے اور وہ ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے لیکن وہ لوگ پہلے کے انکار کرنے کی بنا پر ان کی تصدیق نہ کرسکے اور ہم اسی طرح
قُلُوبِ الْمُعْتَدِينَ( ۷۴ ) ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى وَ هَارُونَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَئِهِ بِآيَاتِنَا فَاسْتَکْبَرُوا وَ کَانُوا
ظالموں کے دل پر مہر لگادیتے ہیں (۷۵) پھر ہم نے ان رسولوں کے بعد فرعون اور اس کی جماعت کی طرف موسٰی اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تو ان لوگوں نے بھی انکار کردیا اور
قَوْماً مُجْرِمِينَ( ۷۵ ) فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا إِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُبِينٌ( ۷۶ ) قَالَ مُوسَى أَ تَقُولُونَ لِلْحَقِّ
وہ سب بھی مجرم لوگ تھے (۷۶) پھر جب موسٰی ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ یہ توکھلا ہوا جادو ہے (۷۷) موسٰی نے جواب دیا کہ تم لوگ
لَمَّا جَاءَکُمْ أَ سِحْرٌ هٰذَا وَ لاَ يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ( ۷۷ ) قَالُوا أَ جِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا وَ تَکُونَ
حق کے آنے کے بعد اسے جادو کہہ رہے ہو کیا یہ تمہارے نزدیک جادو ہے جب کہ جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوتے (۷۸) ان لوگوں نے کہا تم یہ پیغام اس لئے لائے ہو کہ ہمیں باپ دادا کے راستہ سے منحرف کردو اور
لَکُمَا الْکِبْرِيَاءُ فِي الْأَرْضِ وَ مَا نَحْنُ لَکُمَا بِمُؤْمِنِينَ( ۷۸ )
تم دونوں کو زمین میں حکومت و اقتدار مل جائے اور ہم ہرگز تمہاری بات مانتے والے نہیں ہیں
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِکُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ( ۷۹ ) فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ( ۸۰ )
(۷۹) اور فرعون نے کہا کہ تمام ہوشیار ماہر جادوگروں کو میرے پاس حاضر کرو (۸۰) پھر جب جادوگر آگئے تو موسٰی علیہ السّلام نے ان سے کہا جو جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ( ۸۱ ) وَ يُحِقُّ
(۸۱) پھر جب ان لوگوں نے رسیوں کو ڈال دیا تو موسٰی نے کہا کہ جو کچھ تم لے آئے ہو یہ جادو ہے اور اللہ اس کو بیکار کردے گا وہ مفسدین کے عمل کو درست نہیں ہونے دیتا ہے (۸۲) اپنے کلمات کے ذریعہ حق
اللَّهُ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُجْرِمُونَ( ۸۲ ) فَمَا آمَنَ لِمُوسَى إِلاَّ ذُرِّيَّةٌ مِنْ قَوْمِهِ عَلَى خَوْفٍ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ
کو ثابت کردیتا ہے چاہے مجرمین کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے (۸۳) پھر بھی موسٰی پر ایمان نہ لائے مگر ان کی قوم کی ایک نسل اور وہ بھی فرعون اور اس کی
مَلَئِهِمْ أَنْ يَفْتِنَهُمْ وَ إِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّهُ لَمِنَ الْمُسْرِفِينَ( ۸۳ ) وَ قَالَ مُوسَى يَا قَوْمِ إِنْ کُنْتُمْ
جماعت کے خوف کے ساتھ کہ کہیں وہ کسی آزمائش میں نہ مبتلا کردے کہ فرعون بہت اونچا ہے اور وہ اسراف اور زیادتی کرنے والا بھی ہے (۸۴) اور موسٰی نے اپنی قوم سے کہا کہ اگر تم واقعا اللہ پر
آمَنْتُمْ بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَکَّلُوا إِنْ کُنْتُمْ مُسْلِمِينَ( ۸۴ ) فَقَالُوا عَلَى اللَّهِ تَوَکَّلْنَا رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۸۵ )
ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو اگر واقعا اس کے اطاعت گزار بندے ہو (۸۵) تو ان لوگوں نے کہا کہ بیشک ہم نے خدا پر بھروسہ کیا ہے. خدایا
وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکَافِرِينَ( ۸۶ ) وَ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى وَ أَخِيهِ أَنْ تَبَوَّءَا لِقَوْمِکُمَا بِمِصْرَ بُيُوتاً وَ
ہمیں ظالموں کے فتنوں اور آزمائشوں کا مرکز نہ قرار دینا (۸۶) اور اپنی رحمت کے ذریعہ کافر قوم کے شر سے محفوظ رکھنا (۸۷) اور ہم نے موسٰی اور ان کے بھائی کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر بناؤ اور
اجْعَلُوا بُيُوتَکُمْ قِبْلَةً وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ( ۸۷ ) وَ قَالَ مُوسَى رَبَّنَا إِنَّکَ آتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَأَهُ
اپنے گھروں کو قبلہ قرار دو اور نماز قائم کرو اور مومنین کو بشار ت دے دو (۸۸) اور موسٰی نے کہا کہ پروردگار تو نے فرعون اور اس کے ساتھیوں کو
زِينَةً وَ أَمْوَالاً فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِکَ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلاَ
زندگانی دنیامیں اموال عطا کئے ہیں -خدایا یہ تیرے راستے سے بہکائیں گے -خدایا ان کے اموال کو برباد کردے -ان کے دلوں پر سختی نازل فرما یہ اس وقت تک
يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ( ۸۸ )
ایمان نہ لائیں گے جب تک اپنی آنکھوں سے دردناک عذاب نہ دیکھ لیں
قَالَ قَدْ أُجِيبَتْ دَعْوَتُکُمَا فَاسْتَقِيمَا وَ لاَ تَتَّبِعَانِّ سَبِيلَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ( ۸۹ ) وَ جَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ
(۸۹) پروردگار نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی تو اب اپنے راستے پر قائم رہنا اور جاہلوں کے راستے کا اتباع نہ کرنا (۹۰) اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا پار کرادیا
فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَ جُنُودُهُ بَغْياً وَ عَدْواً حَتَّى إِذَا أَدْرَکَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو
تو فرعون اور اس کے لشکر نے ازراہ ظلم و تعدی ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ جب غرقابی نے اسے پکڑلیا تو اس نے آواز دی کہ میں اس خدائے وحدہ لاشریک پر ایمان لے آیا ہوں
إِسْرَائِيلَ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ( ۹۰ ) آلْآنَ وَ قَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَ کُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ( ۹۱ ) فَالْيَوْمَ نُنَجِّيکَ
جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں اطاعت گزاروں میں ہیں (۹۱) تو آواز آئی کہ اب جب کہ تو پہلے نافرمانی کرچکا ہے اور تیرا شمار مفسدوں میں ہوچکا ہے (۹۲) خیر آج ہم تیرے
بِبَدَنِکَ لِتَکُونَ لِمَنْ خَلْفَکَ آيَةً وَ إِنَّ کَثِيراً مِنَ النَّاسِ عَنْ آيَاتِنَا لَغَافِلُونَ( ۹۲ ) وَ لَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مُبَوَّأَ
بدن کو بچالیتے ہیں تاکہ تو اپنے بعدوالوں کےلئے نشانی بن جائےاگرچہ بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہی رہتے ہیں (۹۳)اورہم نے بنی اسرائیل کو
صِدْقٍ وَ رَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ فَمَا اخْتَلَفُوا حَتَّى جَاءَهُمُ الْعِلْمُ إِنَّ رَبَّکَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کَانُوا
بہترین منزل عطا کی ہے اور انہیں پاکیزہ رزق عطا کیا ہے تو ان لوگوں نے آپس میں اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس توریت آگئی تو اب خدا ان کے درمیان روزِ قیامت ان کے
فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۹۳ ) فَإِنْ کُنْتَ فِي شَکٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکَ لَقَدْ جَاءَکَ
اختلافات کا فیصلہ کردے گا (۹۴) اب اگر تم کو اس میں شک ہے جو ہم نے نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو اس کے پہلے کتاب توریت و انجیل پڑھتے رہے ہیں یقینا تمہارے پروردگار کی طرف سے
الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ فَلاَ تَکُونَنَّ مِنَ المُمْتَرِينَ( ۹۴ ) وَلاَ تَکُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَکُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۹۵ )
حق آچکا ہے تو اب تم شک کرنے والوں میں شامل نہ ہو (۹۵) اور ان لوگوں میں نہ ہو جاؤ جنہوں نے آیات الہٰیہ کی تکذیب کی ہے کہ اس طرح خسارہ والوں میں شمار ہوجاؤ گے
إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ کَلِمَةُ رَبِّکَ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۹۶ ) وَ لَوْ جَاءَتْهُمْ کُلُّ آيَةٍ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ( ۹۷ )
(۹۶) بیشک جن لوگوں پر کلمئہ عذابِ الٰہی ثابت ہوچکا ہے وہ ہرگز ایمان لانے والے نہیں ہیں (۹۷) چاہے ان کے پاس تمام نشانیاں کیوں نہ آجائیں جب تک اپنی آنکھوں سے دردناک عذاب نہ دیکھ لیں گے
فَلَوْ لاَ کَانَتْ قَرْيَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيمَانُهَا إِلاَّ قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا آمَنُوا کَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا
(۹۸) پس کوئی بستی ایسی کیوں نہیں ہے جو ایمان لے آئے اور اس کا ایمان اسے فائدہ پہنچائے علاوہ قوم یونس کے کہ جب وہ ایمان لے آئے تو ہم نے ان سے زندگانی دنیا میں رسوائی کا عذاب دفع کردیا
وَ مَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍ( ۹۸ ) وَ لَوْ شَاءَ رَبُّکَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ کُلُّهُمْ جَمِيعاً أَ فَأَنْتَ تُکْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَکُونُوا
اور انہیں ایک مّدت تک چین سے رہنے دیا (۹۹) اور اگر خدا چاہتا تو روئے زمین پر رہنے والے سب ایمان لے آتے -تو کیا آپ لوگوں پر جبر کریں گے کہ
مُؤْمِنِينَ( ۹۹ ) وَ مَا کَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ يَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لاَ يَعْقِلُونَ( ۱۰۰ )
سب مومن بن جائیں (۱۰۰) اور کسی نفس کے امکان میں نہیں ہے کہ بغیر اجازت و توفیق پروردگار کے ایمان لے آئے اور وہ ان لوگوں پر خباثت کو لازم قرار دے دیتا ہے جو عقل استعمال نہیں کرتے ہیں
قُلِ انْظُرُوا مَا ذَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا تُغْنِي الْآيَاتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۰۱ ) فَهَلْ
(۱۰۱) پیغمبر کہہ دیجئے کہ ذرا آسمان و زمین میں غور و فکر کرو اور یاد رکھئے کہ جو ایمان لانے والے نہیں ہیں ان کے حق میں نشانیاں اور ڈراوے کچھ کام آنے والے نہیں ہیں (۱۰۲) اب کیا یہ لوگ
يَنْتَظِرُونَ إِلاَّ مِثْلَ أَيَّامِ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِهِمْ قُلْ فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَکُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ( ۱۰۲ ) ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَ
ان ہی اِرے دنوں کا انتظار کررہے ہیں جو ان سے پہلے والوں پر گزر چکے ہیں تو کہہ دیجئے کہ پھر انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں (۱۰۳) اس کے بعد ہم اپنے رسولوں اور
الَّذِينَ آمَنُوا کَذٰلِکَ حَقّاً عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۰۳ ) قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ کُنْتُمْ فِي شَکٍّ مِنْ دِينِي فَلاَ أَعْبُدُ
ایمان والوں کو نجات دیتے ہیں اور یہ ہمارے اوپر ایک حق ہے کہ ہم صاحبان ایمان کو نجات دلائیں (۱۰۴) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگوں کو میرے دین میں شک ہے تو میں ان کی پرستش نہیں کرسکتا
الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ لٰکِنْ أَعْبُدُ اللَّهَ الَّذِي يَتَوَفَّاکُمْ وَ أُمِرْتُ أَنْ أَکُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۰۴ )
جنہیں تم لوگ خدا کو چھوڑ کر پوج رہے ہو -میں تو صرف اس خدا کی عبادت کرتا ہوں جو تم سب کو موت دینے والا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں صاحبان ایمان میں شامل رہوں
وَ أَنْ أَقِمْ وَجْهَکَ لِلدِّينِ حَنِيفاً وَ لاَ تَکُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۰۵ ) وَ لاَ تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَنْفَعُکَ وَ
(۱۰۵) اور آپ اپنا رخ بالکل دین کی طرف رکھیں. باطل سے الگ رہیں اور ہرگز مشرکین کی جماعت میں شمار نہ ہوں (۱۰۶) اور خدا کے علاوہ کسی ایسے کو آواز نہ دیں جو نہ فائدہ پہنچا سکتا ہے اور
لاَ يَضُرُّکَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّکَ إِذاً مِنَ الظَّالِمِينَ( ۱۰۶ )
نہ نقصان ورنہ ایسا کریں گے تو آپ کا شمار بھی ظالمین میں ہوجائے گا
وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ يُرِدْکَ بِخَيْرٍ فَلاَ رَادَّ لِفَضْلِهِ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ
(۱۰۷) اور اگر خدا نقصان پہنچانا چاہے تو اس کے علاوہ کوئی بچانے والا نہیں ہے اور اگر وہ بھلائی کا ارادہ کرلے تو اس کے فضل کا کوئی روکنے والا نہیں ہے وہ جس کو چاہتا ہے
عِبَادِهِ وَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۱۰۷ ) قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَکُمُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکُمْ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي
اپنے بندوں میں بھلائی عطا کرتا ہے وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۰۸) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے حق آچکا ہے اب جو ہدایت حاصل کرے گا
لِنَفْسِهِ وَ مَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَ مَا أَنَا عَلَيْکُمْ بِوَکِيلٍ( ۱۰۸ ) وَ اتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْکَ وَ اصْبِرْ حَتَّى
وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو گمراہ ہوجائے گا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا اور میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں (۱۰۹) اور آپ صرف اس بات کا اتباع کریں جس کے آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور صبر کرتے رہیں یہاں تک کہ
يَحْکُمَ اللَّهُ وَ هُوَ خَيْرُ الْحَاکِمِينَ( ۱۰۹ )
خدا کوئی فیصلہ کردے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
( سورة هود)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الر کِتَابٌ أُحْکِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَدُنْ حَکِيمٍ خَبِيرٍ( ۱ ) أَلاَّ تَعْبُدُوا إِلاَّ اللَّهَ إِنَّنِي لَکُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ وَ َشِيرٌ( ۲ )
(۱) الر - یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں محکم بنائی گئی ہیں اور ایک صاحبِ علم و حکمت کی طرف سے تفصیل کے ساتھ بیان کی گئی ہیں (۲) کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو -میں اسی کی طرف سے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں
وَ أَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعْکُمْ مَتَاعاً حَسَناً إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى وَ يُؤْتِ کُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَ إِنْ تَوَلَّوْا
(۳) اور اپنے رب سے استغفار کرو پھر اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ وہ تم کو مقررہ مدّت میں بہترین فائدہ عطا کرے گا اور صاحبِ فضل کو اس کے فضل کا حق دے گا اور
فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ کَبِيرٍ( ۳ ) إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُکُمْ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۴ ) أَلاَ إِنَّهُمْ يَثْنُونَ
میں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں (۴) تم سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۵) آگاہ ہوجاؤ
صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ أَلاَ حِينَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۵ )
کہ یہ لوگ اپنے سینوں کو دہرائے لے رہے ہیں کہ اس طرح پیغمبر سے چھپ جائیں تو آگاہ رہیں کہ یہ جب اپنے کپڑوں کو خوب لپیٹ لیتے ہیں تو اس وقت بھی وہ ان کے ظاہر و باطن دونوں کو جانتا ہے کہ وہ تمام سینوں کے رازوں کا جاننے والا ہے
وَ مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا کُلٌّ فِي کِتَابٍ مُبِينٍ( ۶ ) وَ هُوَ
(۶) اور زمین پر چلنے والی کوئی مخلوق ایسی نہیں ہے جس کا رزق خدا کے ذمہ نہ ہو -وہ ہر ایک کے سونپے جانے کی جگہ اور اس کے قرار کی منزل کو جانتا ہے اور سب کچھ کتاب مبین میں محفوظ ہے (۷) اور وہی وہ
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ کَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَکُمْ أَيُّکُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَ لَئِنْ
ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ہے اور اس کا تخت اقتدار پانی پر تھا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سب سے بہتر عمل کرنے والا کون ہے اور اگر
قُلْتَ إِنَّکُمْ مَبْعُوثُونَ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُبِينٌ( ۷ ) وَ لَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ
آپ کہیں گے کہ تم لوگ موت کے بعد پھر اٹھائے جانے والے ہو تو یہ کافر کہیں گے کہ یہ تو صرف ایک کھلا ہوا جادو ہے (۸) اور اگر ہم ان کے
الْعَذَابَ إِلَى أُمَّةٍ مَعْدُودَةٍ لَيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُ أَلاَ يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفاً عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ
عذاب کو ایک معینہ مدّت کے لئے ٹال دیں تو طنز کریں گے کہ عذاب کو کس چیز نے روک لیا ہے -آگاہ ہوجاؤ کہ جس دن عذاب آجائے گا تو پھر پلٹنے والا نہیں ہے اور پھر وہ عذاب ان کو ہر طرف سے گھیر لے گا جس کا یہ
يَسْتَهْزِءُونَ( ۸ ) وَ لَئِنْ أَذَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَاهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَئُوسٌ کَفُورٌ( ۹ ) وَ لَئِنْ أَذَقْنَاهُ نَعْمَاءَ بَعْدَ
مذاق اڑا رہے تھے (۹) اور اگر ہم انسان کو رحمت دے کر چھین لیتے ہیں تو مایوس ہوجاتا ہے اور کفر کرنے لگتا ہے (۱۰) اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد نعمت اور
ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ السَّيِّئَاتُ عَنِّي إِنَّهُ لَفَرِحٌ فَخُورٌ( ۱۰ ) إِلاَّ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولٰئِکَ
آرام کا مزہ چکھا دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ اب تو ہماری ساری برائیاں چلی گئیں اور وہ خوش ہوکر اکڑنے لگتا ہے (۱۱) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں کہ
لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ أَجْرٌ کَبِيرٌ( ۱۱ ) فَلَعَلَّکَ تَارِکٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْکَ وَ ضَائِقٌ بِهِ صَدْرُکَ أَنْ يَقُولُوا لَوْ لاَ أُنْزِلَ
ان کے لئے مغفرت ہے اور بہت بڑا اجر بھی ہے (۱۲) پس کیا تم ہماری وحی کے بعض حصوں کو اس لئے ترک کرنے والے ہو یا اس سے تمہارا سینہ اس لئے تنگ ہوا ہے کہ یہ لوگ کہیں گے کہ ان کے اوپر
عَلَيْهِ کَنْزٌ أَوْ جَاءَ مَعَهُ مَلَکٌ إِنَّمَا أَنْتَ نَذِيرٌ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ وَکِيلٌ( ۱۲ )
خزانہ کیوں نہیں نازل ہوا یا ان کے ساتھ َمُلک کیوں نہیں آیا ...تو آپ صرف عذاب الٰہی سے ڈرانے والے ہیں اور اللہ ہر شئے کا نگراں اور ذمہ دار ہے
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَ ادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۳ )
(۱۳) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ قرآن بندے نے گڑھ لیا ہے تو کہہ دیجئے کہ اس کے جیسے دس سورہ گڑھ کر تم بھی لے آؤ اور اللہ کے علاوہ جس کو چاہو اپنی مدد کے لئے بلالو اگر تم اپنی بات میں سچے ہو
فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَکُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا أُنْزِلَ بِعِلْمِ اللَّهِ وَ أَنْ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ( ۱۴ )
(۱۴) پھر اگر یہ آپ کی بات قبول نہ کریں تو تم سب سمجھ لو کہ جو کچھ نازل کیا گیا ہے سب خدا کے علم سے ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو کیا اب تم اسلام لانے والے ہو
مَنْ کَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَ زِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَ هُمْ فِيهَا لاَ يُبْخَسُونَ( ۱۵ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ
(۱۵) جو شخص زندگانی دنیا اور اس کی زینت ہی چاہتا ہے ہم اس کے اعمال کا پورا پورا حساب یہیں کردیتے ہیں اور کسی طرح کی کمی نہیں کرتے ہیں
(۱۶) اور یہی وہ ہیں جن کے
لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلاَّ النَّارُ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَ بَاطِلٌ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۶ ) أَ فَمَنْ کَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ
لئے آخرت میں جہنم ّکے علاوہ کچھ نہیں ہے اور ان کے سارے کاروبار برباد ہوگئے ہیں اور سارے اعمال باطل و بے اثر ہوگئے ہیں (۱۷) کیا جو شخص
مِنْ رَبِّهِ وَ يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ کِتَابُ مُوسَى إِمَاماً وَ رَحْمَةً أُولٰئِکَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ مَنْ يَکْفُرْ بِهِ مِنَ
اپنے رب کی طرف سے کھلی دلیل رکھتا ہے اور اس کے پیچھے اس کا گواہ بھی ہے اور اس کے پہلے موسٰی کی کتاب گواہی دے رہی ہے جو قوم کے لئے پیشوا اور رحمت تھی -وہ افترا کرے گا بیشک صاحبانِ ایمان اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور جو لوگ اس کا انکار کرتے ہیں
الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلاَ تَکُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۷ ) وَ مَنْ
ان کاٹھکانہ جہنم ّہے تو خبردار تم اس قرآن کی طرف سے شک میں مبتلا نہ ہونا -یہ خدا کی طرف سے برحق ہے اگرچہ اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے ہیں (۱۸) اور اس
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً أُولٰئِکَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَ يَقُولُ الْأَشْهَادُ هٰؤُلاَءِ الَّذِينَ کَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ أَلاَ
سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا الزام لگاتا ہے. یہی وہ لوگ ہیں جو خدا کے سامنے پیش کئے جائیں گے تو سارے گواہ گواہی دیں گے کہ ان لوگوں نے خدا کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے تو آگاہ ہوجاؤ کہ
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ( ۱۸ ) الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجاً وَ هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ کَافِرُونَ( ۱۹ )
ظالمین پر خدا کی لعنت ہے (۱۹) جو راہ خدا سے روکتے ہیں اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کے بارے میں کفر اور انکار کرنے والے ہیں
أُولٰئِکَ لَمْ يَکُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَ مَا کَانَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ يُضَاعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ مَا کَانُوا
(۲۰) یہ لوگ نہ روئے زمین میں خدا کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ خد اکے علاوہ ان کا کوئی ناصر و مددگار ہے ان کا عذاب دگنا کردیا جائے گا کہ یہ نہ حق
يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَ مَا کَانُوا يُبْصِرُونَ( ۲۰ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۲۱ )
بات سن سکتے تھے اور نہ اس کے منظر عام کو دیکھ سکتے تھے (۲۱) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے خود اپنے نفس کو خسارہ میں مبتلا کیا اور ان سے وہ بھی گم ہوگئے جن کا افترا کیا کرتے تھے
لاَ جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ( ۲۲ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ أَخْبَتُوا إِلَى رَبِّهِمْ أُولٰئِکَ
(۲۲) یقینا یہ لوگ آخرت میں بہت بڑا گھاٹا اٹھانے والے ہیں (۲۳) بیشک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دئیے اور اپنے رب کی بارگاہ میں عاجزی سے پیش آئے وہی
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۲۳ ) مَثَلُ الْفَرِيقَيْنِ کَالْأَعْمَى وَ الْأَصَمِّ وَ الْبَصِيرِ وَ السَّمِيعِ هَلْ يَسْتَوِيَانِ
اہل جّنت ہیں اور اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۲۴) کافر اور مسلمان کی مثال اندھے بہرے اور دیکھنے سننے والے کی ہے تو کیا یہ دونوں مثال کے اعتبار سے برابر ہوسکتے ہیں
مَثَلاً أَ فَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۲۴ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحاً إِلَى قَوْمِهِ إِنِّي لَکُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۲۵ ) أَنْ لاَ تَعْبُدُوا إِلاَّ اللَّهَ إِنِّي
تمہیں ہوش کیوں نہیں آتا ہے (۲۵) اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف اس پیغام کے ساتھ بھیجاکہ میں تمہارے لئے کھلے ہوئے عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں (۲۶) اور یہ کہ خبردار تم اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا کہ
أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ( ۲۶ ) فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا نَرَاکَ إِلاَّ بَشَراً مِثْلَنَا وَ مَا نَرَاکَ
میں تمہارے بارے میں دردناک دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں (۲۷) تو ان کی قوم کے بڑے لوگ جنہوں نے کفر اختیار کرلیا تھا -انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو اپنا ہی جیسا ایک انسان سمجھ رہے ہیں اور
اتَّبَعَکَ إِلاَّ الَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ وَ مَا نَرَى لَکُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ بَلْ نَظُنُّکُمْ کَاذِبِينَ( ۲۷ ) قَالَ يَا قَوْمِ
تمہارے اتباع کرنے والوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ ہمارے پست طبقہ کے سادہ لوح افراد ہیں. ہم تم میں اپنے اوپر کوئی فضیلت نہیں دیکھتے ہیں بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں
أَرَأَيْتُمْ إِنْ کُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ آتَانِي رَحْمَةً مِنْ عِنْدِهِ فَعُمِّيَتْ عَلَيْکُمْ أَ نُلْزِمُکُمُوهَا وَ أَنْتُمْ لَهَا کَارِهُونَ( ۲۸ )
(۲۸) انہوں نے جواب دیا کہ اے قوم تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل رکھتا ہوں اور وہ مجھے اپنی طرف سے وہ رحمت عطا کردے جو تمہیں دکھائی نہ دے تو کیا میں ناگواری کے باوجود زبردستی تمہارے اوپر لادسکتا ہوں
وَ يَا قَوْمِ لاَ أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مَالاً إِنْ أَجرِيَ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ وَ مَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّهُمْ مُلاَقُو رَبِّهِمْ وَ لٰکِنِّي
(۲۹) اے قوم میں تم سے کوئی مال تو نہیں چاہتا ہوں -میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور میں صاحبان ایمان کو نکال بھی نہیں سکتا ہوں کہ وہ لوگ اپنے پروردگار سے ملاقات کرنے والے ہیں البتہ میں
أَرَاکُمْ قَوْماً تَجْهَلُونَ( ۲۹ ) وَ يَا قَوْمِ مَنْ يَنْصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِنْ طَرَدْتُهُمْ أَ فَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۳۰ ) وَ لاَ أَقُولُ لَکُمْ
تم کو ایک جاہل قوم تصور کررہا ہوں (۳۰) اے قوم میں ان لوگوں کو نکال باہر کردوں تو اللہ کی طرف سے میرا مددگار کون ہوگا کیا تمہیں ہوش نہیں آتا ہے (۳۱) اور میں تم سے یہ بھی نہیں کہتا ہوں کہ
عِنْدِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَ لاَ أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَ لاَ أَقُولُ إِنِّي مَلَکٌ وَ لاَ أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِي أَعْيُنُکُمْ لَنْ يُؤْتِيَهُمُ اللَّهُ خَيْراً
میرے پاس تمام خدائی خزانے موجود ہیں اور نہ ہر غیب کے جاننے کا دعوٰی کرتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ جو لوگ تمہارے نگاہوں میں ذلیل ہیں ان کے بارے میں یہ کہتا ہوں کہ خدا انہیں خیر نہ دے گا
اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا فِي أَنْفُسِهِمْ إِنِّي إِذاً لَمِنَ الظَّالِمِينَ( ۳۱ ) قَالُوا يَا نُوحُ قَدْ جَادَلْتَنَا فَأَکْثَرْتَ جِدَالَنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا
-اللہ ان کے دلوں سے خوب باخبر ہے -میں ایسا کہہ دوں گا تو ظالموں میں شمار ہوجاؤں گا (۳۲) ان لوگوں نے کہا کہ نوح آپ نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑا کیا تو اب جس چیز کا وعدہ کررہے تھے اسے لے آؤ
إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۳۲ ) قَالَ إِنَّمَا يَأْتِيکُمْ بِهِ اللَّهُ إِنْ شَاءَ وَ مَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ( ۳۳ ) وَ لاَ يَنْفَعُکُمْ
اگر تم اپنے دعوٰی میں سچے ہو (۳۳) نوح نے کہا کہ وہ تو خدا لے آئے گا اگر چاہے گا اور تم اسے عاجز بھی نہیں کرسکتے ہو (۳۴) اور میں تمہیں نصیحت بھی کرنا
نُصْحِي إِنْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْصَحَ لَکُمْ إِنْ کَانَ اللَّهُ يُرِيدُ أَنْ يُغْوِيَکُمْ هُوَ رَبُّکُمْ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۳۴ ) أَمْ يَقُولُونَ
چاہوں تو میری نصیحت تمہارے کام نہیں آئے گی اگر خدا ہی تم کو گمراہی میں چھوڑ دینا چاہے -وہی تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی طرف تم پلٹ کر جانے والے ہو (۳۵) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں
افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَيَّ إِجْرَامِي وَ أَنَا بَرِيءٌ مِمَّا تُجْرِمُونَ( ۳۵ ) وَ أُوحِيَ إِلَى نُوحٍ أَنَّهُ لَنْ يُؤْمِنَ مِنْ قَوْمِکَ
کہ انہوں نے اپنے پاس سے گڑھ لیا ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے گڑھا ہے تو اس کا جرم میرے ذمہ ہے اور میں تمہارے جرائم سے بری اور بیزار ہوں (۳۶) اور نوح کی طرف یہ وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے اب کوئی ایمان نہ لائے گا
إِلاَّ مَنْ قَدْ آمَنَ فَلاَ تَبْتَئِسْ بِمَا کَانُوا يَفْعَلُونَ( ۳۶ ) وَ اصْنَعِ الْفُلْکَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا وَ لاَ تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ
علاوہ ان کے جو ایمان لاچکے لہذا تم ان کے افعال سے رنجیدہ نہ ہو (۳۷) اور ہماری نگاہوں کے سامنے ہماری وحی کی نگرانی میں کشتی تیار کرو اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرو کہ
ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ( ۳۷ )
یہ سب غرق ہوجانے والے ہیں
وَ يَصْنَعُ الْفُلْکَ وَ کُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَأٌ مِنْ قَوْمِهِ سَخِرُوا مِنْهُ قَالَ إِنْ تَسْخَرُوا مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنْکُمْ کَمَا
(۳۸) اور نوح کشتی بنارہے تھے اور جب بھی قوم کی کسی جماعت کا گزر ہوتا تھا تو ان کا مذاق اڑاتے تھے -نوح نے کہا کہ اگر تم ہمارا مذاق اڑاؤ گے تو کل ہم اسی طرح تمہارا بھی
تَسْخَرُونَ( ۳۸ ) فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَ يَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُقِيمٌ( ۳۹ ) حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَ
مذاق اڑائیں گے (۳۹) پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ جس کے پاس عذاب آتا ہے اسے رسوا کردیا جاتا ہے اور پھر وہ عذاب دائمی ہی ہوجاتا ہے
(۴۰) یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور
فَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِنْ کُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَ أَهْلَکَ إِلاَّ مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ آمَنَ وَ مَا آمَنَ مَعَهُ
تنور سے پانی ابلنے لگا تو ہم نے کہا کہ نوح اپنے ساتھ ہر جوڑے میں سے دو کو لے لو اور اپنے اہل کو بھی لے لو علاوہ ان کے جن کے بارے میں ہلاکت کا فیصلہ ہوچکا ہے اور صاحبان ایمان کو بھی لے لو اور ان کے ساتھ
إِلاَّ قَلِيلٌ( ۴۰ ) وَ قَالَ ارْکَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَ مُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۴۱ ) وَ هِيَ تَجْرِي بِهِمْ فِي
ایمان والے بہت ہی کم تھے (۴۱) نوح نے کہا کہ اب تم سب کشتی میں سوار ہوجاؤ خدا کے نام کے سہارے اس کا بہاؤ بھی ہے اور ٹھہراؤ بھی اور بیشک میرا پروردگار بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۴۲) اور وہ کشتی انہیں لے کر
مَوْجٍ کَالْجِبَالِ وَ نَادَى نُوحٌ ابْنَهُ وَ کَانَ فِي مَعْزِلٍ يَا بُنَيَّ ارْکَبْ مَعَنَا وَ لاَ تَکُنْ مَعَ الْکَافِرِينَ( ۴۲ ) قَالَ سَآوِي
پہاڑوں جیسی موجوں کے درمیان چلی جارہی تھی کہ نوح نے اپنے فرزند کو آواز دی جو الگ جگہ پر تھا کہ فرزند ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجا اور کافروں میں نہ ہوجا (۴۳) اس نے کہا کہ میں عنقریب
إِلَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاءِ قَالَ لاَ عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِلاَّ مَنْ رَحِمَ وَ حَالَ بَيْنَهُمَا الْمَوْجُ فَکَانَ مِنَ
پہاڑ پر پناہ لے لوں گا وہ مجھے پانی سے بچالے گا -نوح نے کہا کہ آج حکم خدا سے کوئی بچانے والا نہیں ہے سوائے اس کے جس پر خود خدا رحم کرے اور پھر دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور
الْمُغْرَقِينَ( ۴۳ ) وَ قِيلَ يَا أَرْضُ ابْلَعِي مَاءَکِ وَ يَا سَمَاءُ أَقْلِعِي وَ غِيضَ الْمَاءُ وَ قُضِيَ الْأَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى
وہ ڈوبنے والوں میں شامل ہوگیا (۴۴) اور قدرت کا حکم ہوا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل لے اور اے آسمان اپنے پانی کو روک لے .اور پھر پانی گھٹ گیا اور کام تمام کردیا گیا اور کشتی کوئہ جودی پر ٹھہر گئی اور
الْجُودِيِّ وَ قِيلَ بُعْداً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۴۴ ) وَ نَادَى نُوحٌ رَبَّهُ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَ إِنَّ وَعْدَکَ الْحَقُّ
آواز آئی کہ ہلاکت قوم ظالمین کے لئے ہے (۴۵) اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار میرا فرزند میرے اہل میں سے ہے اور تیرا وعدہ اہل کو بچانے کا برحق ہے
وَ أَنْتَ أَحْکَمُ الْحَاکِمِينَ( ۴۵ )
اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِکَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ فَلاَ تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَکَ بِهِ عِلْمٌ إِنِّي أَعِظُکَ أَنْ تَکُونَ
(۴۶) ارشاد ہوا کہ نوح یہ تمہارے اہل سے نہیں ہے یہ عمل غیر صالح ہے لہذا مجھ سے اس چیز کے بارے میں سوال نہ کرو جس کا تمہیں علم نہیں ہے -میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تمہارا شمار
مِنَ الْجَاهِلِينَ( ۴۶ ) قَالَ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَسْأَلَکَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَ إِلاَّ تَغْفِرْ لِي وَ تَرْحَمْنِي أَکُنْ مِنَ
جاہلوں میں نہ ہوجائے (۴۷) نوح نے کہا کہ خدایا میں اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ اس چیز کا سوال کروں جس کا علم نہ ہو اور اگر تو مجھے معاف نہ کرے گا اور مجھ پر رحم نہ کرے گا تو میں
الْخَاسِرِينَ( ۴۷ ) قِيلَ يَا نُوحُ اهْبِطْ بِسَلاَمٍ مِنَّا وَ بَرَکَاتٍ عَلَيْکَ وَ عَلَى أُمَمٍ مِمَّنْ مَعَکَ وَ أُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ
خسارہ والوں میں ہوجاؤں گا (۴۸) ارشاد ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ کشتی سے اترو یہ سلامتی اور برکت تمہارے ساتھ کی قوم پر ہے اور کچھ قومیں ہیں جنہیں ہم پہلے راحت دیں گے اس کے بعد
يَمَسُّهُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۴۸ ) تِلْکَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهَا إِلَيْکَ مَا کُنْتَ تَعْلَمُهَا أَنْتَ وَ لاَ قَوْمُکَ مِنْ
ہماری طرف سے دردناک عذاب ملے گا (۴۹) پیغمبرعلیہ السّلام یہ غیب کی خبریں ہیں جن کی ہم آپ کی طرف وحی کررہے ہیں جن کا علم نہ آپ کو تھا اور نہ آپ کی قوم کو لہذا آپ صبر کریں کہ
قَبْلِ هٰذَا فَاصْبِرْ إِنَّ الْعاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ( ۴۹ ) وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُوداً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ
انجام صاحبان تقویٰ کے ہاتھ میں ہے (۵۰) اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا تو انہوں نے کہا قوم والو اللہ کی عبادت کرو-اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے.
إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ مُفْتَرُونَ( ۵۰ ) يَا قَوْمِ لاَ أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۵۱ )
تم صرف افترا کرنے والے ہو (۵۱) قوم والو میں تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا میرا اجر تو اس پروردگار کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے کیا تم عقل استعمال نہیں کرتے ہو
وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْکُمْ مِدْرَاراً وَ يَزِدْکُمْ قُوَّةً إِلَى قُوَّتِکُمْ وَلاَ تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِينَ( ۵۲ )
(۵۲) اے قوم خدا سے استغفار کرو اس کے بعد اس کی طرف ہمہ تن متوجہ ہوجاؤ وہ آسمان سے موسلادھار پانی برسائے گا اور تمہاری موجودہ قوت میں قوت کا اضافہ کردے گا اور خبردار مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرلینا
قَالُوا يَا هُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَ مَا نَحْنُ بِتَارِکِي آلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِکَ وَ مَا نَحْنُ لَکَ بِمُؤْمِنِينَ( ۵۳ )
(۵۳) ان لوگوں نے کہا اے ہود تم کوئی معجزہ تو لائے نہیں اور ہم صرف تمہارے کہنے پر اپنے خداؤں کو چھوڑنے والے اور تمہاری بات پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
إِنْ نَقُولُ إِلاَّ اعْتَرَاکَ بَعْضُ آلِهَتِنَا بِسُوءٍ قَالَ إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ وَ اشْهَدُوا أَنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِکُونَ( ۵۴ ) مِنْ دُونِهِ
(۵۴) ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے خداؤں میں سے کسی نے آپ کو دیوانہ بنادیا ہے -ہود نے کہا کہ میں خدا کو گواہ بناکر کہتا ہوں اور تم بھی گواہ رہنا کہ میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں (۵۵) لہذا تم
فَکِيدُونِي جَمِيعاً ثُمَّ لاَ تُنْظِرُونِ( ۵۵ ) إِنِّي تَوَکَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَ رَبِّکُمْ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلاَّ هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ
سب مل کر میرے ساتھ مکاری کرو اور مجھے مہلت نہ دو (۵۶) میرا اعتماد پروردگار پر ہے جو میرا اور تمہارا سب کا خدا ہے اور کوئی زمین پر چلنے والا ایسا نہیں ہے جس کی پیشانی اس کے قبضہ میں نہ ہو
رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۵۶ ) فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ أَبْلَغْتُکُمْ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْکُمْ وَ يَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْماً غَيْرَکُمْ وَ
میرے پروردگار کا راستہ بالکل سیدھا ہے (۵۷) اس کے بعد بھی انحراف کرو تو میں نے خدائی پیغام کو پہنچادیا ہے اب خدا تمہاری جگہ پر دوسری قوموں کو لے آئے گا اور تم اس کا کچھ
لاَ تَضُرُّونَهُ شَيْئاً إِنَّ رَبِّي عَلَى کُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ( ۵۷ ) وَ لَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُوداً وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ
نہیں بگاڑ سکتے ہو بیشک میرا پروردگار ہر شے کا نگراں ہے (۵۸) اور جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے ہود اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے بچالیااور
مِنَّا وَ نَجَّيْنَاهُمْ مِنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ( ۵۸ ) وَ تِلْکَ عَادٌ جَحَدُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهُ وَ اتَّبَعُوا أَمْرَ کُلِّ
انہیں سخت عذاب سے نجات دے دی (۵۹) یہ قوم عاد ہے جس نے پروردگار کی آیتوں کا انکار کیا اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر ظالم و سرکش کا
جَبَّارٍ عَنِيدٍ( ۵۹ ) وَأُتْبِعُوا فِي هٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلاَ إِنَّ عَاداً کَفَرُوا رَبَّهُمْ أَلاَ بُعْداً لِعَادٍ قَوْمِ هُودٍ( ۶۰ )
اتباع کرلیا (۶۰) اور اس دنیا میں بھی اور قیامت میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی ہے -آگاہ ہوجاؤ کہ عاد نے اپنے پررودگار کا کفر کیا تو اب ہود کی قوم عاد کے لئے ہلاکت ہی ہلاکت ہے
وَ إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحاً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ هُوَ أَنْشَأَکُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَکُمْ
(۶۱) اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اور انہوں نے کہا کہ اے قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا ہے اور اس میں آباد کیا ہے
فِيهَا فَاسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي قَرِيبٌ مُجِيبٌ( ۶۱ ) قَالُوا يَا صَالِحُ قَدْ کُنْتَ فِينَا مَرْجُوّاً قَبْلَ هٰذَا أَ تَنْهَانَا
اب اس سے استغفار کرو اور اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ کہ میرا پروردگار قریب تر اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے (۶۲) ان لوگوں نے کہا کہ اے صالح اس سے پہلے تم سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کیا تم اس بات سے روکتے ہو کہ
أَنْ نَعْبُدَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا وَ إِنَّنَا لَفِي شَکٍّ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ( ۶۲ )
ہم اپنے بزرگوں کے معبودوں کی پرستش کریں -ہم یقینا تمہاری دعوت کی طرف سے شک اور شبہ میں ہیں
قَالَ يَا قَوْمِ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ کُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّي وَ آتَانِي مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ يَنْصُرُنِي مِنَ اللَّهِ إِنْ عَصَيْتُهُ فَمَا تَزِيدُونَنِي
(۶۳) انہوں نے کہا اے قوم تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل رکھتا ہوں اور اس نے مجھے رحمت عطا کی ہے تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں گا تو اس کے مقابلہ میں کون میری مدد کرسکے گا تم تو گھاٹے میں اضافہ کے
غَيْرَ تَخْسِيرٍ( ۶۳ ) وَ يَا قَوْمِ هٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَکُمْ آيَةً فَذَرُوهَا تَأْکُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ وَ لاَ تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَکُمْ
علاوہ کچھ نہیں کرسکتے ہو (۶۴) اے قوم یہ ناقہ اللہ کی طرف سے ایک نشانی ہے اسے آزاد چھوڑ دو تاکہ زمین خدا میں چین سے کھائے اور اسے کسی طرح کی تکلیف نہ دینا کہ تمہیں جلدی ہی کوئی
عَذَابٌ قَرِيبٌ( ۶۴ ) فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِکُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ ذٰلِکَ وَعْدٌ غَيْرُ مَکْذُوبٍ( ۶۵ ) فَلَمَّا جَاءَ
عذاب اپنی گرفت میں لے لے (۶۵) اس کے بعد بھی ان لوگوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں تو صالح نے کہا کہ اب اپنے گھروں میں تین دن تک اور آرام کرو کہ یہ وعدہ الٰہی ہے جو غلط نہیں ہوسکتا ہے (۶۶) اس کے بعد جب ہمارا
أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَالِحاً وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِنَّا وَ مِنْ خِزْيِ يَوْمِئِذٍ إِنَّ رَبَّکَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ( ۶۶ ) وَ أَخَذَ
حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے صالح اور ان کے ساتھ کے صاحبانِ ایمان کو اپنی رحمت سے اپنے عذاب اور اس دن کی رسوائی سے بچالیا کہ تمہارا پروردگار صاحب قوت اور سب پر غالب ہے (۶۷) اور ظلم
الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ( ۶۷ ) کَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا أَلاَ إِنَّ ثَمُودَ کَفَرُوا رَبَّهُمْ أَلاَ بُعْداً
کرنے والوں کو ایک چنگھاڑنے اپنی لپیٹ میں لے لیا تو وہ اپنے دیار میں اوندھے پڑے رہ گئے (۶۸) جیسے کبھی یہاں بسے ہی نہیں تھے -آگاہ ہوجاؤ کہ ثمود نے اپنے رب کی نافرمانی کی ہے اور ہوشیار ہوجاؤ کہ
لِثَمُودَ( ۶۸ ) وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا سَلاَماً قَالَ سَلاَمٌ فَمَا لَبِثَ أَنْ جَاءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ( ۶۹ )
ثمود کے لئے ہلاکت ہی ہلاکت ہے (۶۹) اور ابراہیم کے پاس ہمارے نمائندے بشارت لے کر آئے اور آکر سلام کیا تو ابراہیم نے بھی سلام کیا اور تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ بھنا ہوا بچھڑا لے آئے
فَلَمَّا رَأَى أَيْدِيَهُمْ لاَ تَصِلُ إِلَيْهِ نَکِرَهُمْ وَ أَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا لاَ تَخَفْ إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمِ لُوطٍ( ۷۰ )
(۷۰) اور جب دیکھا کہ ان لوگوں کے ہاتھ ادھر نہیں بڑھ رہے ہیں تو تعجب کیا اور ان کی طرف سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں
وَ امْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِکَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَ مِنْ وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ( ۷۱ )
(۷۱) ابراہیم کی زوجہ اسی جگہ کھڑی تھیں یہ سن کر ہنس پڑیں تو ہم نے انہیں اسحاق کی بشارت دے دی اور اسحاق کے بعد پھر یعقوب کی بشارت دی
قَالَتْ يَا وَيْلَتَا أَ أَلِدُ وَ أَنَا عَجُوزٌ وَ هٰذَا بَعْلِي شَيْخاً إِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ( ۷۲ ) قَالُوا أَ تَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ
(۷۲) تو انہوں نے کہا کہ یہ مصیبت اب میرے یہاں بچہ ہوگا جب کہ میں بھی بوڑھی ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں یہ تو بالکل عجیب سی بات ہے (۷۳) فرشتوں نے کہا کہ کیا تمہیں حکم الٰہی میں تعجب ہورہا
اللَّهِ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ عَلَيْکُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ( ۷۳ ) فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَ جَاءَتْهُ
ہے اللہ کی رحمت اوربرکت تم گھر والوں پر ہے وہ قابلِ حمداور صاحب مجد و بزرگی ہے (۷۴) اس کے بعد جب ابراہیم کا خوف برطرف ہوا اور ان کے پاس
الْبُشْرَى يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ( ۷۴ ) إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُنِيبٌ( ۷۵ ) يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا إِنَّهُ قَدْ جَاءَ
بشارت بھی آچکی تو انہوں نے ہم سے قوم لوط کے بارے میں اصرار کرنا شروع کردیا (۷۵) بیشک ابراہیم بہت ہی دردمند اور خدا کی طرف رجوع کرنے والے تھے (۷۶) ابراہیم اس بات سے اعراض کرو -اب حکم خدا
أَمْرُ رَبِّکَ وَ إِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ( ۷۶ ) وَ لَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطاً سِيءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعاً وَ
آچکا ہے اور ان لوگوں تک وہ عذاب آنے والا ہے جو پلٹایا نہیں جاسکتا (۷۷) اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کے خیال سے رنجیدہ ہوئے اور تنگ دل ہوگئے اور
قَالَ هٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ( ۷۷ ) وَ جَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَ مِنْ قَبْلُ کَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ قَالَ يَا قَوْمِ هٰؤُلاَءِ
کہا کہ یہ بڑا سخت دن ہے (۷۸) اور ان کی قوم دوڑتی ہوئی آگئی اور اس کے پہلے بھی یہ لوگ ایسے برے کام کررہے تھے لوط نے کہا اے قوم یہ ہماری
بَنَاتِي هُنَّ أَطْهَرُ لَکُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ لاَ تُخْزُونِ فِي ضَيْفِي أَ لَيْسَ مِنْکُمْ رَجُلٌ رَشِيدٌ( ۷۸ ) قَالُوا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا
لڑکیاں تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ ہیں خدا سے ڈرو اور مہمانوں کے بارے میں مجھے شرمندہ نہ کرو کیا تم میں کوئی سمجھدار آدمی نہیں ہے (۷۹) ان لوگوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمیں
فِي بَنَاتِکَ مِنْ حَقٍّ وَ إِنَّکَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ( ۷۹ ) قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِکُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَى رُکْنٍ شَدِيدٍ( ۸۰ ) قَالُوا
آپ کی لڑکیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں (۸۰) لوط نے کہا کاش میرے پاس قوت ہوتی یا میں کسی مضبوط قلعہ میں پناہ لے سکتا (۸۱) تو فرشتوں نے کہا
يَا لُوطُ إِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْکَ فَأَسْرِ بِأَهْلِکَ بِقِطْعٍ مِنَ اللَّيْلِ وَ لاَ يَلْتَفِتْ مِنْکُمْ أَحَدٌ إِلاَّ امْرَأَتَکَ إِنَّهُ
کہ ہم آپ کے پروردگار کے نمائندے ہیں یہ ظالم آپ تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے ہیں -آپ اپنے گھر والوں کو لے کر رات کے کسے حّصے میں چلے جائیے اور کوئی شخص کسی کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھے سوائے آپ کی زوجہ کے کہ اس تک وہی
مُصِيبُهَا مَا أَصَابَهُمْ إِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ أَ لَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ( ۸۱ )
عذاب آنے والا ہے جو قوم تک آنے والا ہے ان کا وقت مقرر ہنگام صبح ہے اور کیا صبح قریب نہیں ہے
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ( ۸۲ ) مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّکَ وَ
(۸۲) پھر جب ہمارا عذاب آگیا تو ہم نے زمین کو تہ و بالا کردیا اور ان پر مسلسل کھرنجے دار پتھروں کی بارش کردی (۸۳) جن پر خدا کی طرف سے نشان لگے ہوئے تھے اور
مَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ( ۸۳ ) وَ إِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْباً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ وَ لاَ
وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے (۸۴) اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ اے قوم اللہ کی عبادت کر کہ اس کہ علاوہ تیرا کوئی خدا نہیں ہے اور خبردار
تَنْقُصُوا الْمِکْيَالَ وَ الْمِيزَانَ إِنِّي أَرَاکُمْ بِخَيْرٍ وَ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ مُحِيطٍ( ۸۴ ) وَ يَا قَوْمِ أَوْفُوا
ناپ تول میں کمی نہ کرنا کہ میں تمہیں بھلائی میں دیکھ رہا ہوں اور میں تمہارے بارے میں اس دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں جو سب کو احاطہ کرلے گا
(۸۵) اے قوم ناپ تول
الْمِکْيَالَ وَ الْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لاَ تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَ لاَ تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ( ۸۵ ) بَقِيَّةُ اللَّهِ
میں انصاف سے کام لو اور لوگوں کو کم چیزیں مت دو اور روئے زمین میں فساد مت پھیلاتے پھرو (۸۶) اللہ کی طرف کا ذخیرہ
خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ وَ مَا أَنَا عَلَيْکُمْ بِحَفِيظٍ( ۸۶ ) قَالُوا يَا شُعَيْبُ أَ صَلاَتُکَ تَأْمُرُکَ أَنْ نَتْرُکَ مَا يَعْبُدُ
تمہارے حق میں بہت بہتر ہے اگر تم صاحبِ ایمان ہو اور میں تمہارے معاملات کا نگراں اور ذمہ دار نہیں ہوں (۸۷) ان لوگوں نے طنز کیا کہ شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ حکم دیتی ہے
آبَاؤُنَا أَوْ أَنْ نَفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاءُ إِنَّکَ لَأَنْتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ( ۸۷ ) قَالَ يَا قَوْمِ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ کُنْتُ عَلَى بَيِّنَةٍ
کہ ہم اپنے بزرگوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں یا اپنے اموال میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف نہ کریں تم تو بڑے بردبار اور سمجھ دار معلوم ہوتے ہو (۸۸) شعیب نے کہا کہ اے قوم والو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر میں خدا کی طرف سے روشن دلیل رکھتا ہوں
مِنْ رَبِّي وَ رَزَقَنِي مِنْهُ رِزْقاً حَسَناً وَ مَا أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَکُمْ إِلَى مَا أَنْهَاکُمْ عَنْهُ إِنْ أُرِيدُ إِلاَّ الْإِصْلاَحَ مَا
اور اس نے مجھے بہترین رزق عطا کردیا ہے اور میں یہ بھی نہیں چاہتا ہوں کہ جس چیز سے تم کو روکتا ہوں خود اسی کی خلاف ورزی کروں میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں جہاں تک میرے امکان میں ہو -
اسْتَطَعْتُ وَ مَا تَوْفِيقِي إِلاَّ بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيبُ( ۸۸ )
میری توفیق صرف اللہ سے وابستہ ہے اسی پر میرا اعتماد ہے اور اسی کی طرف میں توجہ کررہا ہوں
وَ يَا قَوْمِ لاَ يَجْرِمَنَّکُمْ شِقَاقِي أَنْ يُصِيبَکُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ وَ مَا قَوْمُ لُوطٍ
(۸۹) اور اے قوم کہیں میری مخالفت تم پر ایسا عذاب نازل نہ کرادے جیسا عذاب قوم نوح علیہ السّلام ,قوم ہود علیہ السّلام یا قوم صالح علیہ السّلام پر نازل ہوا تھا اور قوم لوط
مِنْکُمْ بِبَعِيدٍ( ۸۹ ) وَ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ( ۹۰ ) قَالُوا يَا شُعَيْبُ مَا نَفْقَهُ کَثِيراً مِمَّا
بھی تم سے کچھ دور نہیں ہے (۹۰) اور اپنے پروردگار سے استغفار کرو اس کے بعد اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ کہ بیشک میرا پروردگار بہت مہربان اور محبت کرنے والا ہے (۹۱) ان لوگوں نے کہا کہ اے شعیب آپ کی اکثر باتیں
تَقُولُ وَ إِنَّا لَنَرَاکَ فِينَا ضَعِيفاً وَ لَوْ لاَ رَهْطُکَ لَرَجَمْنَاکَ وَ مَا أَنْتَ عَلَيْنَا بِعَزِيزٍ( ۹۱ ) قَالَ يَا قَوْمِ أَ رَهْطِي
ہماری سمجھ میں نہیں آتی ہیں اور ہم توآپ کو اپنے درمیان کمزور ہی پارہے ہیں کہ اگر آپ کا قبیلہ نہ ہوتا تو ہم آپ کو سنگسار کردیتے اور آپ ہم پر غالب نہیں آسکتے تھے (۹۲) شعیب نے کہا کہ کیا میرا قبیلہ
أَعَزُّ عَلَيْکُمْ مِنَ اللَّهِ وَ اتَّخَذْتُمُوهُ وَرَاءَکُمْ ظِهْرِيّاً إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ( ۹۲ ) وَ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَکَانَتِکُمْ
تمہاری نگاہ میں اللہ سے زیادہ عزیز ہے اور تم نے اللہ کو بالکل پس پشت ڈال دیا ہے جب کہ میرا پروردگار تمہارے اعمال کا خوب احاطہ کئے ہوئے ہے
(۹۳) اور اے قوم تم اپنی جگہ پر اپنا کام کرو میں اپنا کام کررہا ہوں
إِنِّي عَامِلٌ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَنْ يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَ مَنْ هُوَ کَاذِبٌ وَ ارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَکُمْ رَقِيبٌ( ۹۳ ) وَ لَمَّا
عنقریب جان لو گے کہ کس کے پاس عذاب آکر اسے رسوا کردیتا ہے اور کون جھوٹا ہے اور انتظار کرو کہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں
(۹۴) اور جب
جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْباً وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِنَّا وَ أَخَذَتِ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ
ہمارا حکم (عذاب)آگیا تو ہم نے شعیب اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو اپنی رحمت سے بچالیا اور ظلم کرنے والوں کو ایک چنگھاڑنے پکڑ لیا تو وہ اپنے دیار ہی
جَاثِمِينَ( ۹۴ ) کَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا أَلاَ بُعْداً لِمَدْيَنَ کَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ( ۹۵ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا وَ
میں الٹ پلٹ ہوگئے (۹۵) جیسے کبھی یہاں بسے ہی نہیں تھے اور آگاہ ہوجاؤ کہ قوم مدین کے لئے ویسے ہی ہلاکت ہے جیسے قوم ثمود ہلاک ہوگئی تھی
(۹۶) اور ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیوں اور
سُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۹۶ ) إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَئِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ وَ مَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ( ۹۷ )
روشن دلیل کے ساتھ بھیجا (۹۷) فرعون اور اس کی قوم کی طرف تو لوگوں نے فرعون کے حکم کا اتباع کرلیا جب کہ فرعون کا حکم عقل و ہوش والا حکم نہیں تھا
يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُودُ( ۹۸ ) وَ أُتْبِعُوا فِي هٰذِهِ لَعْنَةً وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِئْسَ
(۹۸) وہ روزِ قیامت اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا اور انہیں جہّنم ّمیں وارد کردے گا جو بدترین وارد ہونے کی جگہ ہے (۹۹) ان لوگوں کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگادی گئی ہے اور روز قیامت بھی یہ بدترین
الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ( ۹۹ ) ذٰلِکَ مِنْ أَنْبَاءِ الْقُرَى نَقُصُّهُ عَلَيْکَ مِنْهَا قَائِمٌ وَ حَصِيدٌ( ۱۰۰ ) وَ مَا ظَلَمْنَاهُمْ وَ لٰکِنْ
عطیہ ہے جو انہیں دیا جائے گا (۱۰۰) یہ چند بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم آپ سے بیان کررہے ہیں -ان میں سے بعض باقی رہ گئی ہیں اور بعض کٹ پٹ کر برابر ہو گئی ہیں (۱۰۱) اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ہے بلکہ
ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ لَمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّکَ وَ مَا زَادُوهُمْ
انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا ہے تو عذاب کے آجانے کے بعد ان کے وہ خدا بھی کام نہ آئے جنہیں وہ خدا کو چھوڑ کر پکار رہے تھے اور ان خداؤں نے مزید ہلاکت کے
غَيْرَ تَتْبِيبٍ( ۱۰۱ ) وَ کَذٰلِکَ أَخْذُ رَبِّکَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَ هِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ( ۱۰۲ ) إِنَّ فِي
علاوہ انہیں کچھ نہیں دیا (۱۰۲) اور اسی طرح تمہارے پروردگار کی گرفت ہوتی ہے جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے کہ اس کی گرفت بہت ہی سخت اور دردناک ہوتی ہے (۱۰۳) اس بات میں
ذٰلِکَ لَآيَةً لِمَنْ خَافَ عَذَابَ الْآخِرَةِ ذٰلِکَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَ ذٰلِکَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ( ۱۰۳ ) وَ مَا نُؤَخِّرُهُ
ان لوگوں کے لئے نشانی پائی جاتی ہے جو عذاب آخرت سے ڈرنے والے ہیں -وہ دن جس دن تمام لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ سب کی حاضری کا دن ہوگا (۱۰۴) اور ہم اپنے عذاب کو صرف
إِلاَّ لِأَجَلٍ مَعْدُودٍ( ۱۰۴ ) يَوْمَ يَأْتِ لاَ تَکَلَّمُ نَفْسٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَ سَعِيدٌ( ۱۰۵ ) فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا
ایک معینہ مدّت کے لئے ٹال رہے ہیں (۱۰۵) اس کے بعد جس دن وہ آجائے گا تو کوئی شخص بھی ِذنِ خدا کے بغیر کسی سے بات بھی نہ کرسکے گا -اس دن کچھ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت (۱۰۶) پس جو لوگ بدبخت ہوں گے وہ جہّنم میں رہیں گے
فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَ شَهِيقٌ( ۱۰۶ ) خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاءَ رَبُّکَ إِنَّ
جہاں اُن کے لئے صرف ہائے وائے اور چیخ پکار ہوگی (۱۰۷) وہ وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تک آسمان و زمین قائم ہیں مگر یہ کہ آپ کا پروردگار
رَبَّکَ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ( ۱۰۷ ) وَ أَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرْضُ إِلاَّ
نکالنا چاہے کہ وہ جو بھی چاہے کرسکتا ہے (۱۰۸) اور جو لوگ نیک بخت ہیں وہ جنت میں ہوں گے اور وہیں ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ آسمان و زمین قائم ہیں مگر یہ کہ پروردگار اس کے خلاف چاہے ...._
مَا شَاءَ رَبُّکَ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ( ۱۰۸ )
یہ خدا کی ایک عطا ہے جو ختم ہونے والی نہیں ہے
فَلاَ تَکُ فِي مِرْيَةٍ مِمَّا يَعْبُدُ هٰؤُلاَءِ مَا يَعْبُدُونَ إِلاَّ کَمَا يَعْبُدُ آبَاؤُهُمْ مِنْ قَبْلُ وَ إِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ
(۱۰۹) لہذا خدا کے علاوہ جس کی بھی یہ پرستش کرتے ہیں اس کی طرف سے آپ کسی شبہ میں نہ پڑیں یہ اسی طرح پرستش کررہے ہیں جس طرح ان کے باپ دادا کررہے تھے اور ہم انہیں پورا پورا
مَنْقُوصٍ( ۱۰۹ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيهِ وَ لَوْ لاَ کَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّکَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَ
حّصہ بغیر کسی کمی کے دیں گے (۱۱۰) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو کتاب دی تو اس میں بھی اختلاف پیدا کردیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے بات نہ ہوگئی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور
إِنَّهُمْ لَفِي شَکٍّ مِنْهُ مُرِيبٍ( ۱۱۰ ) وَ إِنَّ کُلاًّ لَمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّکَ أَعْمَالَهُمْ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۱۱۱ )
یہ لوگ اس عذاب کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ہیں (۱۱۱) اور یقیناتمہارا پروردگار سب کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا اور وہ ان سب کے اعمال سے خوب باخبر ہے
فَاسْتَقِمْ کَمَا أُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَکَ وَ لاَ تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۱۱۲ ) وَ لاَ تَرْکَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا
(۱۱۲) لہذا آپ کو جس طرح حکم دیا گیا ہے اسی طرح استقامت سے کام لیں اور وہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ توبہ کرلی ہے اور کوئی کسی طرح کی زیادتی نہ کرے کہ خدا سب کے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے (۱۱۳) اور خبردار تم لوگ ظالموں کی طرف جھکاؤ اختیار نہ کرنا کہ
فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ وَ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُونَ( ۱۱۳ ) وَ أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَ زُلَفاً مِنَ
جہّنم کی آگ تمہیں چھولے گی اور خدا کے علاوہ تمہارا کوئی سرپرست نہیں ہوگا اور تمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی (۱۱۴) اور پیغمبر آپ دن کے دونوں حصّو ں میں اور رات گئے نماز قائم کریں
اللَّيْلِ إِنَّالْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذٰلِکَ ذِکْرَى لِلذَّاکِرِينَ( ۱۱۴ ) وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَالْمُحْسِنِينَ( ۱۱۵ )
کہ نیکیاں برائیوں کو ختم کردینے والی ہیں اور یہ ذکر خدا کرنے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے (۱۱۵) اور آپ صبر سے کام لیں کہ خدا نیک عمل کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ہے
فَلَوْ لاَ کَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِکُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلاَّ قَلِيلاً مِمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ وَ اتَّبَعَ
(۱۱۶) تو تمہارے پہلے والے زمانوں اور نسلوں میں ایسے صاحبان عقل کیوں نہیں پیدا ہوئے ہیں جو لوگوں کو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے علاوہ ان چند افراد کے جنہیں ہم نے نجات دے دی
الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أُتْرِفُوا فِيهِ وَ کَانُوا مُجْرِمِينَ( ۱۱۶ ) وَمَا کَانَ رَبُّکَ لِيُهْلِکَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا مُصْلِحُونَ( ۱۱۷ )
اور ظالم تو اپنے عیش ہی کے پیچھے پڑے رہے اور یہ سب کے سب مجرم تھے (۱۱۷) اور آپ کے پروردگار کا کام یہ نہیں ہے کہ کسی قریہ کو ظلم کرکے تباہ کردے جب کہ اس کے رہنے والے اصلاح کرنے والے ہوں
وَ لَوْ شَاءَ رَبُّکَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ لاَ يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ( ۱۱۸ ) إِلاَّ مَنْ رَحِمَ رَبُّکَ وَ لِذٰلِکَ خَلَقَهُمْ وَ
(۱۱۸) اور اگر آپ کا پروردگار چاہ لیتا تو سارے انسانوں کو ایک قوم بنادیتا (لیکن وہ جبر نہیں کرتاہے) لہذا یہ ہمیشہ مختلف ہی رہیں گے (۱۱۹) علاوہ ان کے جن پر خدا نے رحم کردیا ہو اور اسی لئے انہیں پیدا کیا ہے اور
تَمَّتْ کَلِمَةُ رَبِّکَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ( ۱۱۹ ) وَ کُلاًّ نَقُصُّ عَلَيْکَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا
آپ کے پروردگار کی یہ بات قطعی حق ہے کہ ہم جہنم ّکو انسانوں اور جنوں سے بھر کر رہیں گے (۱۲۰) اور ہم قدیم رسولوں کے واقعات آپ سے بیان کررہے ہیں کہ
نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَکَ وَ جَاءَکَ فِي هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَ ذِکْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ( ۱۲۰ ) وَ قُلْ لِلَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا
ان کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط رکھیں اور ان واقعات میں حق ,نصیحت اور صاحبان ایمان کے لئے سامانِ عبرت بھی ہے (۱۲۱) اور آپ ان بے ایمانوں سے کہہ دیں کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو
عَلَى مَکَانَتِکُمْ إِنَّا عَامِلُونَ( ۱۲۱ ) وَ انْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ( ۱۲۲ ) وَ لِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ إِلَيْهِ
اور ہم اپنی جگہ پر اپنا کام کررہے ہیں (۱۲۲) اور پھر انتظار کرو کہ ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں (۱۲۳) اور اللہ ہی کے لئے آسمان اور زمین کا کل غیب ہے اور اسی کی طرف تمام امور کی بازگشت ہے لہذا
يُرْجَعُ الْأَمْرُ کُلُّهُ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَکَّلْ عَلَيْهِ وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۱۲۳ )
آپ اسی کی عبادت کریں اور اسی پر اعتماد کریں کہ آپ کا رب لوگوں کے اعمال سے غافل نہیں ہے
( سورة يوسف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الر تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِينِ( ۱ ) إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآناً عَرَبِيّاً لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۲ ) نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْکَ أَحْسَنَ
(۱) آلر-یہ کتاب مبین کی آیتیں ہیں (۲) ہم نے اسے عربی قرآن بناکر نازل کیا ہے کہ شاید تم لوگوں کو عقل آجائے (۳) پیغمبر ہم آپ کے سامنے ایک بہترین
الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ هٰذَا الْقُرْآنَ وَ إِنْ کُنْتَ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِينَ( ۳ ) إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ
قصہ بیان کررہے ہیں جس کی وحی اس قرآن کے ذریعہ آپ کی طرف کی گئی ہے اگرچہ اس سے پہلے آپ اس کی طرف سے بے خبر لوگوں میں تھے
(۴) اس وقت کو یاد کرو جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ بابا
إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ کَوْکَباً وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ( ۴ )
میں نے خواب میں گیارہ ستاروں اور آفتاب و ماہتاب کو دیکھا ہے اور یہ دیکھا ہے کہ یہ سب میرے سامنے سجدہ کررہے ہیں
قَالَ يَا بُنَيَّ لاَ تَقْصُصْ رُؤْيَاکَ عَلَى إِخْوَتِکَ فَيَکِيدُوا لَکَ کَيْداً إِنَّ الشَّيْطَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۵ )
(۵) یعقوب نے کہا کہ بیٹا خبردار اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا کہ وہ لوگ الٹی سیدھی تدبیروں میں لگ جائیں گے کہ شیطان انسان کا بڑا کھلا ہوا دشمن ہے
وَ کَذٰلِکَ يَجْتَبِيکَ رَبُّکَ وَ يُعَلِّمُکَ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْکَ وَ عَلَى آلِ يَعْقُوبَ کَمَا أَتَمَّهَا
(۶) اور اسی طرح تمہارا پروردگار تمہیں منتخب کرے گا اور تمہیں باتوں کی تاویل سکھائے گا اور تم پر اور یعقوب کی دوسری اولاد پر اپنی نعمت کو تمام کرے گا جس طرح
عَلَى أَبَوَيْکَ مِنْ قَبْلُ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْحَاقَ إِنَّ رَبَّکَ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۶ ) لَقَدْ کَانَ فِي يُوسُفَ وَ إِخْوَتِهِ آيَاتٌ
تمہارے دادا پرداد ابراہیم اور اسحاق پر تمام کرچکا ہے بیشک تمہارا پروردگار بڑا جاننے والا ہے اور صاحب حکمت ہے (۷) یقینا یوسف اور ان کے بھائیوں کے واقعہ میں
لِلسَّائِلِينَ( ۷ ) إِذْ قَالُوا لَيُوسُفُ وَ أَخُوهُ أَحَبُّ إِلَى أَبِينَا مِنَّا وَ نَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۸ )
سوال کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۸) جب ان لوگوں نے کہا کہ یوسف اور ان کے بھائی (ابن یامین)ہمارے باپ کی نگاہ میں زیادہ محبوب ہیں حالانکہ ہماری ایک بڑی جماعت ہے یقیناہمارے ماں باپ ایک کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں
اقْتُلُوا يُوسُفَ أَوِ اطْرَحُوهُ أَرْضاً يَخْلُ لَکُمْ وَجْهُ أَبِيکُمْ وَ تَکُونُوا مِنْ بَعْدِهِ قَوْماً صَالِحِينَ( ۹ ) قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ
(۹) تم لوگ یوسف کو قتل کردو یا کسی زمین میں پھینک دو تو باپ کا رخ تمہاری ہی طرف ہوجائے گا اور تم سب ان کے بعد صالح قوم بن جاؤ گے
(۱۰) ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ
لاَ تَقْتُلُوا يُوسُفَ وَ أَلْقُوهُ فِي غَيَابَةِ الْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّيَّارَةِ إِنْ کُنْتُمْ فَاعِلِينَ( ۱۰ ) قَالُوا يَا أَبَانَا مَا لَکَ
یوسف کو قتل نہ کرو بلکہ کسی اندھے کنویں میں ڈال دو تاکہ کوئی قافلہ اٹھالے جائے اگر تم کچھ کرنا ہی چاہتے ہو (۱۱) ان لوگوں نے یعقوب سے کہا کہ بابا کیا بات ہے
لاَ تَأْمَنَّا عَلَى يُوسُفَ وَ إِنَّا لَهُ لَنَاصِحُونَ( ۱۱ ) أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَداً يَرْتَعْ وَ يَلْعَبْ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ( ۱۲ ) قَالَ
کہ آپ یوسف کے بارے میں ہم پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں حالانکہ ہم ان پر شفقت کرنے والے ہیں (۱۲) کل ہمارے ساتھ بھیج دیجئے کچھ کھائے پئے اور کھیلے اور ہم تو اس کی حفاظت کرنے والے موجود ہی ہیں (۱۳) یعقوب نے کہا
إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَنْ تَذْهَبُوا بِهِ وَ أَخَافُ أَنْ يَأْکُلَهُ الذِّئْبُ وَ أَنْتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ( ۱۳ ) قَالُوا لَئِنْ أَکَلَهُ الذِّئْبُ وَ نَحْنُ
کہ مجھے اس کالے جانا تکلیف پہنچاتا ہے اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ کھاجائے اور تم غافل ہی رہ جاؤ (۱۴) اور ان لوگوں نے کہا کہ اگر اسے بھیڑیا کھاگیا اور ہم سب اس کے
عُصْبَةٌ إِنَّا إِذاً لَخَاسِرُونَ( ۱۴ )
بھائی ہی ہیں تو ہم بڑے خسارہ والوں میں ہوجائیں گے
فَلَمَّا ذَهَبُوا بِهِ وَ أَجْمَعُوا أَنْ يَجْعَلُوهُ فِي غَيَابَةِ الْجُبِّ وَ أَوْحَيْنَا إِلَيْهِ لَتُنَبِّئَنَّهُمْ بِأَمْرِهِمْ هٰذَا وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۱۵ )
(۱۵) اس کے بعد جب وہ سب یوسف کو لے گئے اور یہ طے کرلیا کہ انہیں اندھے کنویں میں ڈال دیں اور ہم نے یوسف کی طرف وحی کردی کہ عنقریب تم ان کو اس سازش سے باخبر کرو گے اور انہیں خیال بھی نہ ہوگا
وَ جَاءُوا أَبَاهُمْ عِشَاءً يَبْکُونَ( ۱۶ ) قَالُوا يَا أَبَانَا إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ وَ تَرَکْنَا يُوسُفَ عِنْدَ مَتَاعِنَا فَأَکَلَهُ الذِّئْبُ وَ
(۱۶) اور وہ لوگ رات کے وقت باپ کے پاس روتے پیٹے آئے (۱۷) کہنے لگے بابا ہم دوڑ لگانے چلے گئے اور یوسف کو اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا تو ایک بھیڑیا آکر انہیں کھاگیا اور
مَا أَنْتَ بِمُؤْمِنٍ لَنَا وَ لَوْ کُنَّا صَادِقِينَ( ۱۷ ) وَ جَاءُوا عَلَى قَمِيصِهِ بِدَمٍ کَذِبٍ قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَکُمْ أَنْفُسُکُمْ
آپ ہماری بات کا یقین نہ کریں گے چاہے ہم کتنے ہی سچے کیوں نہ ہوں (۱۸) اور یوسف کے کرتے پر جھوٹا خون لگاکر لے آئے -یعقوب نے کہا کہ یہ بات صرف تمہارے دل نے گڑھی ہے
أَمْراً فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَ اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ( ۱۸ ) وَ جَاءَتْ سَيَّارَةٌ فَأَرْسَلُوا وَارِدَهُمْ فَأَدْلَى دَلْوَهُ قَالَ يَا
لہذا میرا راستہ صبر جمیل کا ہے اور اللہ تمہارے بیان کے مقابلہ میں میرا مددگارہے (۱۹) اور وہاں ایک قافلہ آیا جس کے پانی نکالنے والے نے اپنا ڈول کنویں میں ڈالا
بُشْرَى هٰذَا غُلاَمٌ وَ أَسَرُّوهُ بِضَاعَةً وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَعْمَلُونَ( ۱۹ ) وَ شَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ وَ کَانُوا
تو آواز دی ارے واہ یہ تو بچہ ہے اور اسے ایک قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپالیا اور اللہ ان کے اعمال سے خوب باخبر ہے (۲۰) اور ان لوگوں نے یوسف کو معمولی قیمت پر بیچ ڈالا چند درہم کے عوض اور
فِيهِ مِنَ الزَّاهِدِينَ( ۲۰ ) وَ قَالَ الَّذِي اشْتَرَاهُ مِنْ مِصْرَ لاِمْرَأَتِهِ أَکْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَداً
وہ لوگ تو ان سے بیزار تھے ہی (۲۱) اور مصر کے جس شخص نے انہیں خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہاکہ اسے عزّت و احترام کے ساتھ رکھو شاید یہ ہمیں کوئی فائدہ پہنچائے یا ہم اسے اپنا فرزند بنالیں
وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ وَ لِنُعَلِّمَهُ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ وَ اللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ
اور اس طرح ہم نے یوسف کو زمین میں اقتدار دیا اور تاکہ اس طرح انہیں خوابوں کی تعبیر کا علم سکھائیں اور اللہ اپنے کام پر غلبہ رکھنے والا ہے یہ اور بات ہے کہ
النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۲۱ ) وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُکْماً وَ عِلْماً وَ کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۲۲ )
اکثر لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے (۲۲) اور جب یوسف اپنی جوانی کی عمر کو پہنچے تو ہم نے انہیں حکم اور علم عطا کردیا کہ ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں
وَ رَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ وَ غَلَّقَتِ الْأَبْوَابَ وَ قَالَتْ هَيْتَ لَکَ قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ
(۲۳) اور اس نے ان سے اظہار محبتّ کیا جس کے گھر میں یوسف رہتے تھے اور دروازے بند کردیئے اور کہنے لگی لو آؤ یوسف نے کہا کہ معاذ اللہ وہ میرا مالک ہے
مَثْوَايَ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ( ۲۳ ) وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَ هَمَّ بِهَا لَوْ لاَ أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ
اس نے مجھے اچھی طرح رکھا ہے اور ظلم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے (۲۴) اور یقینااس عورت نے ان سے برائی کا ارادہ کیااور وہ بھی ارادہ کربیٹھتے اگر اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتے یہ تو ہم نے اس طرح کا انتظام کیا کہ ان سے برائی اور
السُّوءَ وَ الْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ( ۲۴ ) وَ اسْتَبَقَا الْبَابَ وَ قَدَّتْ قَمِيصَهُ مِنْ دُبُرٍ وَ أَلْفَيَا سَيِّدَهَا
بدکاری کا رخ موڑ دیں کہ وہ ہمارے مخلص بندوں میں سے تھے (۲۵) اور دونوں نے دروازے کی طرف سبقت کی اور اس نے ان کا کرتا پیچھے سے پھاڑ دیا اور دونوں نے اس کے سردار
لَدَى الْبَابِ قَالَتْ مَا جَزَاءُ مَنْ أَرَادَ بِأَهْلِکَ سُوءاً إِلاَّ أَنْ يُسْجَنَ أَوْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۲۵ ) قَالَ هِيَ رَاوَدَتْنِي عَنْ
کو دروازہ ہی پر دیکھ لیا -اس نے گھبرا کر فریاد کی کہ جو تمہاری عورت کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اس کی سزا اس کے علاوہ کیا ہے کہ اسے قیدی بنادیاجائے یا اس پر دردناک عذاب کیا جائے (۲۶) یوسف نے کہا کہ اس نے
نَفْسِي وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ أَهْلِهَا إِنْ کَانَ قَمِيصُهُ قُدَّ مِنْ قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَ هُوَ مِنَ الْکَاذِبِينَ( ۲۶ ) وَ إِنْ کَانَ
خود مجھ سے اظہار محبت ّکیا ہے اور اس پر اس کے گھر والوں میں سے ایک گواہ نے گواہی بھی دے دی کہ اگر ان کا دامن سامنے سے پھٹا ہے تو وہ سچی ہے اور یہ جھوٹوں میں سے ہیں (۲۷) اور اگر ان کا کرتا
قَمِيصُهُ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ فَکَذَبَتْ وَ هُوَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۲۷ ) فَلَمَّا رَأَى قَمِيصَهُ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ قَالَ إِنَّهُ مِنْ کَيْدِکُنَّ إِنَّ
پیچھے سے پھٹا ہے تو وہ جھوٹی ہے یہ سچوں میںسے ہیں (۲۸) پھر جو دیکھاکہ ان کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہے توا س نے کہا کہ یہ تم عورتوں کی مّکاری ہے تمہارا
کَيْدَکُنَّ عَظِيمٌ( ۲۸ ) يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا وَ اسْتَغْفِرِي لِذَنْبِکِ إِنَّکِ کُنْتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ( ۲۹ ) وَ قَالَ
مکر بہت عظیم ہوتا ہے (۲۹) یوسف اب تم اس سے اعراض کرو اور زلیخا تو اپنے گناہ کے لئے استغفار کر کہ تو خطاکاروں میں ہے (۳۰) اور پھر شہر
نِسْوَةٌ فِي الْمَدِينَةِ امْرَأَةُ الْعَزِيزِ تُرَاوِدُ فَتَاهَا عَنْ نَفْسِهِ قَدْ شَغَفَهَا حُبّاً إِنَّا لَنَرَاهَا فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۳۰ )
کی عورتوں نے کہنا شروع کردیا کہ عزیز مصر کی عورت اپنے جوان کو اپنی طرف کھینچ رہی تھی اور اسے اس کی محبت نے مدہوش بنادیا تھا ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ عورت بالکل ہی کھلی ہوئی گمراہی میں ہے
فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَکْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَ أَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَّکَأً وَ آتَتْ کُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ سِکِّيناً وَ قَالَتِ اخْرُجْ
(۳۱) پھر جب زلیخا نے ان عورتوں کی مکاری اور تشہیر کا حال سنا تو بلا بھیجا اور ان کے لئے پرتکلف دعوت کا انتطام کرکے مسند لگادی اور سب کو ایک ایک چھری دے دی اور یوسف سے کہا کہ تم ان کے سامنے سے نکل جاؤ
عَلَيْهِنَّ فَلَمَّا رَأَيْنَهُ أَکْبَرْنَهُ وَ قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَ قُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا هٰذَا بَشَراً إِنْ هٰذَا إِلاَّ مَلَکٌ کَرِيمٌ( ۳۱ ) قَالَتْ
پھر جیسے ہی ان لوگوں نے دیکھا تو بڑا حسین و جمیل پایا اور اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے اور کہا کہ ماشائ اللہ یہ تو آدمی نہیں ہے بلکہ کوئی محترم فرشتہ ہے (۳۲) زلیخا نے کہا
فَذٰلِکُنَّ الَّذِي لُمْتُنَّنِي فِيهِ وَ لَقَدْ رَاوَدْتُهُ عَنْ نَفْسِهِ فَاسْتَعْصَمَ وَ لَئِنْ لَمْ يَفْعَلْ مَا آمُرُهُ لَيُسْجَنَنَّ وَ لَيَکُوناً مِنَ
کہ یہی وہ ہے جس کے بارے میں تم لوگوں نے میری ملامت کی ہے اور میں نے اسے کھینچنا چاہا تھا کہ یہ بچ کر نکل گیا اور جب میری بات نہیں مانی تو اب قید کیا جائے گا
الصَّاغِرِينَ( ۳۲ ) قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ وَ إِلاَّ تَصْرِفْ عَنِّي کَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَ أَکُنْ
اور ذلیل بھی ہوگا (۳۳) یوسف نے کہا کہ پروردگار یہ قید مجھے اس کام سے زیادہ محبوب ہے جس کی طرف یہ لوگ دعوت دے رہی ہیں اور اگر تو ان کے مکر کو میری طرف سے موڑ نہ دے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوسکتا ہوں اور میرا شمار
مِنَ الْجَاهِلِينَ( ۳۳ ) فَاسْتَجَابَ لَهُ رَبُّهُ فَصَرَفَ عَنْهُ کَيْدَهُنَّ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۳۴ ) ثُمَّ بَدَا لَهُمْ مِنْ بَعْدِ
بھی جاہلوں میں ہوسکتا ہے (۳۴) تو ان کے پروردگار نے ان کی بات قبول کرلی اور ان عورتوں کے مکر کو پھیر دیا کہ وہ سب کی سننے والا اور سب کا جاننے والا ہے (۳۵) اس کے بعد ان
مَا رَأَوُا الْآيَاتِ لَيَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِينٍ( ۳۵ ) وَ دَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَيَانِ قَالَ أَحَدُهُمَا إِنِّي أَرَانِي أَعْصِرُ خَمْراً وَ
لوگوں کو تمام نشانیاں دیکھنے کے بعد بھی یہ خیال آگیا کہ کچھ مدّت کے لئے یوسف کو قیدی بنا دیں (۳۶) اور قید خانہ میں ان کے ساتھ دو جوان اور داخل ہوئے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں اپنے کو شراب نچوڑتے دیکھا ہے
قَالَ الْآخَرُ إِنِّي أَرَانِي أَحْمِلُ فَوْقَ رَأْسِي خُبْزاً تَأْکُلُ الطَّيْرُ مِنْهُ نَبِّئْنَا بِتَأْوِيلِهِ إِنَّا نَرَاکَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ( ۳۶ ) قَالَ
اور دوسرے نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹیاں لادے ہوں اور پرندے اس میں سے کھارہے ہیں -ذرا اس کی تاوہل تو بتاؤ کہ ہماری نظر میں تم نیک کردار معلوم ہوتے ہو (۳۷) یوسف نے کہا
لاَ يَأْتِيکُمَا طَعَامٌ تُرْزَقَانِهِ إِلاَّ نَبَّأْتُکُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَکُمَا ذٰلِکُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي إِنِّي تَرَکْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لاَ
کہ جو کھانا تم کو دیا جاتا ہے وہ نہ آنے پائے گا اور میں تمہیں تعبیر بتادوں گا -یہ تعبیر مجھے میرے پروردگار نے بتائی ہے اور میں نے اس قوم کے راستے کو چھوڑ دیا ہے جس کا
يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ کَافِرُونَ( ۳۷ )
ایمان اللہ پر نہیں ہے اور وہ روز آخرت کا بھی انکار کرنے والی ہے
وَ اتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ مَا کَانَ لَنَا أَنْ نُشْرِکَ بِاللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ذٰلِکَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
(۳۸) میں اپنے باپ دادا ابراہیم -اسحاق اور یعقوب کے طریقے کا پیرو ہوں -میرے لئے ممکن نہیں ہے کہ میں کسی چیز کو بھی خدا کا شریک بناؤں -یہ تو میرے اوپر اور تمام انسانوں پر خدا کا فضل
عَلَيْنَا وَ عَلَى النَّاسِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَشْکُرُونَ( ۳۸ ) يَا صَاحِبَيِ السِّجْنِ أَ أَرْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ
و کرم ہے لیکن انسانوں کی اکثریت شکر خدا نہیں کرتی ہے (۳۹) میرے قید خانے کے ساتھیو !ذرا یہ تو بتاؤ کہ متفرق قسم کے خدا بہتر ہوتے ہیں یا ایک خدائے
الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ( ۳۹ ) مَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِهِ إِلاَّ أَسْمَاءً سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَ آبَاؤُکُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ إِنِ
واحدُ و قہار (۴۰) تم اس خدا کو چھوڑ کر صرف ان ناموں کی پرستش کرتے ہو جنہیں تم نے خود رکھ لیا ہے یا تمہارے آبائ و اجداد نے -اللہ نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے جب کہ
الْحُکْمُ إِلاَّ لِلَّهِ أَمَرَ أَلاَّ تَعْبُدُوا إِلاَّ إِيَّاهُ ذٰلِکَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۴۰ ) يَا صَاحِبَيِ
حکم کرنے کا حق صرف خدا کو ہے اور اسی نے حکم دیا ہے کہ اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے کہ یہی مستحکم اور سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہیں (۴۱) میرے قید خانے کے ساتھیو
السِّجْنِ أَمَّا أَحَدُکُمَا فَيَسْقِي رَبَّهُ خَمْراً وَ أَمَّا الْآخَرُ فَيُصْلَبُ فَتَأْکُلُ الطَّيْرُ مِنْ رَأْسِهِ قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ
تم سے ایک اپنے مالک کو شراب پلائے گا اور دوسرا سولی پر لٹکادیا جائے گا اور پرندے اس کے سر سے نوچ نوچ کر کھائیں گے یہ اس بات کے بارے میں فیصلہ ہوچکا ہے جس کے
تَسْتَفْتِيَانِ( ۴۱ ) وَ قَالَ لِلَّذِي ظَنَّ أَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا اذْکُرْنِي عِنْدَ رَبِّکَ فَأَنْسَاهُ الشَّيْطَانُ ذِکْرَ رَبِّهِ فَلَبِثَ فِي
بارے میں تم سوال کررہے ہو (۴۲) اور پھر جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہ نجات پانے والا ہے اس سے کہا کہ ذرا اپنے مالک سے میرا بھی ذکر کردینا لیکن شیطان نے اسے مالک سے ذکر کرنے کو بھلا دیا اور یوسف
السِّجْنِ بِضْعَ سِنِينَ( ۴۲ ) وَ قَالَ الْمَلِکُ إِنِّي أَرَى سَبْعَ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْکُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَ سَبْعَ سُنْبُلاَتٍ
چند سال تک قید خانے ہی میں پڑے رہے (۴۳) اور پھر ایک دن بادشاہ نے لوگوں سے کہا کہ میں نے خواب میں سات موٹی گائیں دیکھی ہیں جنہیں سات پتلی گائیں کھائے جارہی ہیں اور سات
خُضْرٍ وَ أُخَرَ يَابِسَاتٍ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي رُؤْيَايَ إِنْ کُنْتُمْ لِلرُّؤْيَا تَعْبُرُونَ( ۴۳ )
ہری تازی بالیاں دیکھی ہیں اور سات خشک بالیاں دیکھی ہیں تم سب میرے خواب کے بارے میں رائے دو اگر تمہیں خواب کی تعمبیر دینا آتا ہو تو
قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلاَمٍ وَ مَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلاَمِ بِعَالِمِينَ( ۴۴ ) وَ قَالَ الَّذِي نَجَا مِنْهُمَا وَ ادَّکَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ أَنَا
(۴۴) ان لوگوں نے کہا کہ یہ تو ایک خوابِ پریشاں ہے اور ہم ایسے خوابوں کی تاویل سے باخبر نہیں ہیں (۴۵) اور پھر دونوں قیدیوں میں سے جو بچ گیا تھا اور جسے ایک مدت کے بعد یوسف کا پیغام یاد آیا اس نے کہا کہ میں تمہیں اس کی
أُنَبِّئُکُمْ بِتَأْوِيلِهِ فَأَرْسِلُونِ( ۴۵ ) يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ أَفْتِنَا فِي سَبْعِ بَقَرَاتٍ سِمَانٍ يَأْکُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَ سَبْعِ
تعبیر سے باخبر کرتا ہوں لیکن ذرا مجھے بھیج تو دو (۴۶) یوسف اے مرد صدیق !ذرا ان سات موٹی گایوں کے بارے میں جنہیں سات دبلی گائیں کھارہی ہیں اور سات
سُنْبُلاَتٍ خُضْرٍ وَ أُخَرَ يَابِسَاتٍ لَعَلِّي أَرْجِعُ إِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَعْلَمُونَ( ۴۶ ) قَالَ تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَأَباً فَمَا
ہری بالیوں اور سات خشک بالیوں کے بارے میں اپنی رائے تو بتاؤ شاید میں لوگوں کے پاس باخبر واپس جاؤں تو شاید انہیں بھی علم ہوجائے (۴۷) یوسف نے کہا کہ تم لوگ سات برس تک مسلسل زراعت کرو گے
حَصَدْتُمْ فَذَرُوهُ فِي سُنْبُلِهِ إِلاَّ قَلِيلاً مِمَّا تَأْکُلُونَ( ۴۷ ) ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ سَبْعٌ شِدَادٌ يَأْکُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ
تو جو غلہ پیدا ہو اسے بالیوں سمیت رکھ دینا علاوہ تھوڑی مقدار کے کہ جو تمہارے کھانے کے کام میں آئے (۴۸) اس کے بعد سات سخت سال آئیں گے جو تمہارے سارے ذخیرہ کو کھاجائیں
إِلاَّ قَلِيلاً مِمَّا تُحْصِنُونَ( ۴۸ ) ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ عَامٌ فِيهِ يُغَاثُ النَّاسُ وَ فِيهِ يَعْصِرُونَ( ۴۹ ) وَ قَالَ
گے علاوہ اس تھوڑے مال کے جو تم نے بچا کر رکھا ہے (۴۹) اس کے بعد ایک سال آئے گاجس میں لوگوں کی فریاد رسی اور بارش ہوگی اور لوگ خوب انگورنچوڑیں گے (۵۰) تو بادشاہ نے یہ سن کر کہا
الْمَلِکُ ائْتُونِي بِهِ فَلَمَّا جَاءَهُ الرَّسُولُ قَالَ ارْجِعْ إِلَى رَبِّکَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللاَّتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي
کہ ذرا اسے یہاں تو لے آؤ پس جب نمائندہ آیا تو یوسف نے کہا کہ اپنے مالک کے پاس پلٹ کر جاؤ اور پوچھو کہ ان عورتوں کے بارے میں کیا خیال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے کہ میرا پروردگار
بِکَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ( ۵۰ ) قَالَ مَا خَطْبُکُنَّ إِذْ رَاوَدْتُنَّ يُوسُفَ عَنْ نَفْسِهِ قُلْنَ حَاشَ لِلَّهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوءٍ
ان کے مکر سے خوب باخبر ہے (۵۱) بادشاہ نے ان عورتوں سے دریافت کیا کہ آخر تمہارا کیا معاملہ تھا جب تم نے یوسف سے اظہار تعلق کیا تھا ان لوگوں نے کہا کہ ماشائ اللہ ہم نے ہرگز ان میں کوئی برائی نہیں دیکھی -
قَالَتِ امْرَأَةُ الْعَزِيزِ الْآنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ أَنَا رَاوَدْتُهُ عَنْ نَفْسِهِ وَ إِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ( ۵۱ ) ذٰلِکَ لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ
تو عزیز مصر کی بیوی نے کہا کہ اب حق بالکل واضح ہوگیا ہے کہ میں نے خود انہیں اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ صادقین میں سے ہیں
(۵۲) یوسف نے کہا کہ یہ ساری بات اس لئے ہے کہ بادشاہ کو یہ معلوم ہوجائے کہ
أَخُنْهُ بِالْغَيْبِ وَ أَنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي کَيْدَ الْخَائِنِينَ( ۵۲ )
میں نے اس کی عدم موجودگی میں کوئی خیانت نہیں کی ہے اور خدا خیانت کاروں کے مکر کو کامیاب نہیں ہونے دیتا
وَ مَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلاَّ مَا رَحِمَ رَبِّي إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۵۳ ) وَ قَالَ الْمَلِکُ ائْتُونِي
(۵۳) اور میں اپنے نفس کو بھی بری نہیں قرار دیتا کہ نفس بہرحال برائیوں کا حکم دینے والا ہے مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم کرے کہ وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے (۵۴) اور بادشاہ نے کہا کہ ذرا انہیں لے آؤ
بِهِ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِي فَلَمَّا کَلَّمَهُ قَالَ إِنَّکَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَکِينٌ أَمِينٌ( ۵۴ ) قَالَ اجْعَلْنِي عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ
میں اپنے ذاتی امور میں ساتھ رکھوں گا اس کے بعد جب ان سے بات کی تو کہا کہ تم آج سے ہمارے دربار میں باوقار امین کی حیثیت سے رہو گے
(۵۵) یوسف نے کہا کہ مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کردو
إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ( ۵۵ ) وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاءُ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَشَاءُ
کہ میں محافظ بھی ہوں اور صاحب علم بھی (۵۶) اور اس طرح ہم نے یوسف کو زمین میں اختیار دے دیا کہ وہ جہاں چاہیں رہیں -ہم اپنی رحمت سے جس کو بھی چاہتے ہیں مرتبہ دے دیتے ہیں
وَ لاَ نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ( ۵۶ ) وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ کَانُوا يَتَّقُونَ( ۵۷ ) وَ جَاءَ إِخْوَةُ
اور کسی نیک کردار کے اجر کو ضائع نہیں کرتے (۵۷) اور آخرت کا اجر تو ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو صاحبانِ ایمان ہیں اور خدا سے ڈرنے والے ہیں (۵۸) اور جب یوسف کے بھائی
يُوسُفَ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَ هُمْ لَهُ مُنْکِرُونَ( ۵۸ ) وَ لَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ قَالَ ائْتُونِي بِأَخٍ لَکُمْ مِنْ أَبِيکُمْ
مصر آئے اور یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے سب کو پہچان لیا اور وہ لوگ نہیں پہچان سکے (۵۹) پھر جب ان کا سامان تیار کردیا تو ان سے کہا کہ تمہارا ایک بھائی اور بھی ہے اسے بھی لے آؤ
أَ لاَ تَرَوْنَ أَنِّي أُوفِي الْکَيْلَ وَ أَنَا خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ( ۵۹ ) فَإِنْ لَمْ تَأْتُونِي بِهِ فَلاَ کَيْلَ لَکُمْ عِنْدِي وَ لاَ تَقْرَبُونِ( ۶۰ )
کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں سامان کی ناپ تول بھی برابر رکھتا ہوں اور مہمان نوازی بھی کرنے والا ہوں (۶۰) اب اگر اسے نہ لے آئے تو آئندہ تمہیں بھی غلہ نہ دوں گا اور نہ میرے پاس آنے پاؤ گے
قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَ إِنَّا لَفَاعِلُونَ( ۶۱ ) وَ قَالَ لِفِتْيَانِهِ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ فِي رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا إِذَا
(۶۱) ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ سے بات چیت کریں گے اور ضرور کریں گے (۶۲) اور یوسف نے اپنے جوانوں سے کہا کہ ان کی پونجی بھی ان کے سامان میں رکھ دو شاید جب
انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۶۲ ) فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى أَبِيهِمْ قَالُوا يَا أَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْکَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَا أَخَانَا
گھر پلٹ کر جائیں تو اسے پہچان لیں اور اس طرح شاید دوبارہ پلٹ کر ضرور آئیں (۶۳) اب جو پلٹ کر باپ کی خدمت میں آئے اور کہا کہ بابا جان آئندہ ہمیں غلہ سے روک دیا گیا ہے لہذا ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھی بھیج دیجئے تاکہ ہم
نَکْتَلْ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ( ۶۳ )
غلہ حاصل کرلیں اور اب ہم اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں
قَالَ هَلْ آمَنُکُمْ عَلَيْهِ إِلاَّ کَمَا أَمِنْتُکُمْ عَلَى أَخِيهِ مِنْ قَبْلُ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظاً وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ( ۶۴ ) وَ لَمَّا
(۶۴) یعقوب نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں تمہارے اوپر اسی طرح بھروسہ کریں جس طرح پہلے اس کے بھائی یوسف کے بارے میں کیا تھا -خیر خدا بہترین حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے (۶۵) پھر جب
فَتَحُوا مَتَاعَهُمْ وَجَدُوا بِضَاعَتَهُمْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ قَالُوا يَا أَبَانَا مَا نَبْغِي هٰذِهِ بِضَاعَتُنَا رُدَّتْ إِلَيْنَا وَ نَمِيرُ أَهْلَنَا وَ
ان لوگوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کی بضاعت (قیمت)واپس کردی گئی ہے تو کہنے لگا بابا جان اب ہم کیا چاہتے ہیں یہ ہماری پونجی بھی واپس کردی گئی ہے اب ہم اپنے گھر والوں کے لئے غلّہ ضرور لائیں گے اور
نَحْفَظُ أَخَانَا وَ نَزْدَادُ کَيْلَ بَعِيرٍ ذٰلِکَ کَيْلٌ يَسِيرٌ( ۶۵ ) قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُ مَعَکُمْ حَتَّى تُؤْتُونِ مَوْثِقاً مِنَ اللَّهِ لَتَأْتُنَّنِي
اپنے بھائی کی حفاظت بھی کریں گے اور ایک اونٹ کا بار اور بڑھوالیں گے کہ یہ بات اس کی موجودگی میں آسان ہے (۶۶) یعقوب نے کہا کہ میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ خدا کی طرف سے عہد نہ کرو گے کہ اسے واپس ضرور لاؤ گے
بِهِ إِلاَّ أَنْ يُحَاطَ بِکُمْ فَلَمَّا آتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَکِيلٌ( ۶۶ ) وَ قَالَ يَا بَنِيَّ لاَ تَدْخُلُوا مِنْ بَابٍ
مگر یہ کہ تم ہی کو گھیر لیا جائے -اس کے بعد جب ان لوگوں نے عہد کرلیا تو یعقوب نے کہا کہ اللہ ہم لوگوں کے قول و قرار کا نگراں اور ضامن ہے
(۶۷) اور پھر کہا کہ میرے فرزندو د یکھو سب ایک دروازے سے داخل نہ ہونا
وَاحِدٍ وَ ادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابٍ مُتَفَرِّقَةٍ وَ مَا أُغْنِي عَنْکُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ إِنِ الْحُکْمُ إِلاَّ لِلَّهِ عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَ عَلَيْهِ
اور متفرق دروازوں سے داخل ہونا کہ میں خدا کی طرف سے آنے والی بلاؤں میں تمہارے کام نہیں آسکتا حکم صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اسی پر میرا اعتماد ہے اور اسی پر
فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُونَ( ۶۷ ) وَ لَمَّا دَخَلُوا مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُمْ مَا کَانَ يُغْنِي عَنْهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ إِلاَّ
سارے توکل کرنے والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے (۶۸) اور جب وہ لوگ اسی طرح داخل ہوئے جس طرح ان کے والد نے کہا تھا اگرچہ وہ خدائی بلا کو ٹال نہیں سکتے تھے لیکن یہ ایک خواہش تھی
حَاجَةً فِي نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضَاهَا وَ إِنَّهُ لَذُو عِلْمٍ لِمَا عَلَّمْنَاهُ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۶۸ ) وَ لَمَّا
جو یعقوب کے دل میں پیدا ہوئی جسے انہوں نے پورا کرلیا اور وہ ہمارے دئیے ہوئے علم کی بنا پر صاحبِ علم بھی تھے اگرچہ اکثر لوگ اس حقیقت سے بھی ناواقف ہیں (۶۹) اور جب وہ
دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ آوَى إِلَيْهِ أَخَاهُ قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوکَ فَلاَ تَبْتَئِسْ بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۶۹ )
لوگ یوسف کے سامنے حاضر ہوئے تو انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے پاس پناہ دی اور کہا کہ میں تمہارا بھائی "یوسف" ہوں لہذا جو برتاؤ یہ لوگ کرتے رہے ہیں اب اس کی طرف سے رنج نہ کرنا
فَلَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ السِّقَايَةَ فِي رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّکُمْ لَسَارِقُونَ( ۷۰ ) قَالُوا وَ
(۷۰) اس کے بعد جب یوسف نے ان کا سامان تیار کرادیا تو پیالہ کو اپنے بھائی کے سامان میں رکھوادیا اس کے بعد منادی نے آواز دی کہ قافلے والو تم سب چور ہو (۷۱) ان لوگوں
أَقْبَلُوا عَلَيْهِمْ مَا ذَا تَفْقِدُونَ( ۷۱ ) قَالُوا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِکِ وَ لِمَنْ جَاءَ بِهِ حِمْلُ بَعِيرٍ وَ أَنَا بِهِ زَعِيمٌ( ۷۲ )
نے مڑ کر دیکھا اور کہا کہ آخر تمہاری کیا چیز گم ہوگئی ہے (۷۲) ملازمین نے کہا کہ بادشاہ کا پیالہ نہیں مل رہا ہے اور جو اسے لے کر آئے گا اسے ایک اونٹ کا بار غلہ انعام ملے گا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں
قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ مَا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِي الْأَرْضِ وَ مَا کُنَّا سَارِقِينَ( ۷۳ ) قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِنْ کُنْتُمْ کَاذِبِينَ( ۷۴ )
(۷۳) ان لوگوں نے کہا کہ خدا کی قسم تمہیں تو معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں اور نہ ہم چور ہیں (۷۴) ملازموں نے کہا کہ اگر تم جھوٹے ثابت ہوئے تو اس کی سزا کیا ہے
قَالُوا جَزَاؤُهُ مَنْ وُجِدَ فِي رَحْلِهِ فَهُوَ جَزَاؤُهُ کَذٰلِکَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ( ۷۵ ) فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ ثُمَّ
(۷۵) ان لوگوں نے کہا کہ اس کی سزا خود وہ شخص ہے جس کے سامان میں سے پیالہ برآمد ہو ہم اسی طرح ظلم کرنے والوں کو سزادیتے ہیں (۷۶) اس کے بعد بھائی کے سامان سے پہلے دوسرے بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی اور
اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِعَاءِ أَخِيهِ کَذٰلِکَ کِدْنَا لِيُوسُفَ مَا کَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِکِ إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ نَرْفَعُ
آخر میں بھائی کے سامان میں سے پیالہ نکال لیا اور اس طرح ہم نے یوسف کے حق میں تدبیر کی کہ وہ بادشاہ کے قانون سے اپنے بھائی کو نہیں لے سکتے تھے مگر یہ کہ خدا خود چاہے ہم
دَرَجَاتٍ مَنْ نَشَاءُ وَ فَوْقَ کُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ( ۷۶ ) قَالُوا إِنْ يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَهُ مِنْ قَبْلُ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ
جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات کو بلند کردیتے ہیں اور ہر صاحب علم سے برتر ایک صاحب علم ہوتا ہے (۷۷) ان لوگوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو کیا تعجب ہے اس کا بھائی اس سے پہلے چوری کرچکا ہے -یوسف نے
فِي نَفْسِهِ وَ لَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ قَالَ أَنْتُمْ شَرٌّ مَکَاناً وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ( ۷۷ ) قَالُوا يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ إِنَّ لَهُ أَباً
اس بات کو اپنے دل میں حُھپالیا اور ان پر اظہار نہیں کیا کہاکہ تم بڑے برے لوگ ہو اور اللہ تمہارے بیانات کے بارے میں زیادہ بہتر جاننے والا ہے (۷۸) ان لوگوں نے کہا کہ اے عزیز مصر اس کے والد
شَيْخاً کَبِيراً فَخُذْ أَحَدَنَا مَکَانَهُ إِنَّا نَرَاکَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ( ۷۸ )
بہت ضعیف العمر ہیں لہذا ہم میں سے کسی ایک کو اس کی جگہ پر لے لیجئے اور اسے چھوڑ دیجئے کہ ہم آپ کو احسان کرنے والا سمجھتے ہیں
قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلاَّ مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ إِنَّا إِذاً لَظَالِمُونَ( ۷۹ ) فَلَمَّا اسْتَيْأَسُوا مِنْهُ خَلَصُوا نَجِيّاً
(۷۹) یوسف نے کہا کہ خدا کی پناہ کہ ہم جس کے پاس اپنا سامان پائیں اس کے علاوہ کسی دوسرے کو گرفت میں لے لیں اور اس طرح ظالم ہوجائیں
(۸۰) اب جب وہ لوگ یوسف کی طرف سے مایوس ہوگئے تو الگ جاکر مشورہ کرنے لگے
قَالَ کَبِيرُهُمْ أَ لَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ أَبَاکُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْکُمْ مَوْثِقاً مِنَ اللَّهِ وَ مِنْ قَبْلُ مَا فَرَّطْتُمْ فِي يُوسُفَ فَلَنْ أَبْرَحَ
تو سب سے بڑے نے کہا کہ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ تمہارے باپ نے تم سے خدائی عہد لیا ہے اور اس سے پہلے بھی تم یوسف کے بارے میں کوتاہی کرحُکے ہو تو اب میں تو اس
الْأَرْضَ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْکُمَ اللَّهُ لِي وَ هُوَ خَيْرُ الْحَاکِمِينَ( ۸۰ ) ارْجِعُوا إِلَى أَبِيکُمْ فَقُولُوا يَا أَبَانَا إِنَّ
سرزمین کو نہ چھوڑوں گا یہاں تک کہ والد محترم اجازت دے دیں یا خدا میرے حق میں کوئی فیصلہ کردے کہ وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے (۸۱) ہاں تم لوگ باپ کی خدمت میں جاؤ اور عرض کرو کہ آپ کے
ابْنَکَ سَرَقَ وَ مَا شَهِدْنَا إِلاَّ بِمَا عَلِمْنَا وَ مَا کُنَّا لِلْغَيْبِ حَافِظِينَ( ۸۱ ) وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ الَّتِي کُنَّا فِيهَا وَ الْعِيرَ
فرزند نے چوری کی ہے اور ہم اسی بات کی گواہی دے رہے ہیں جس کا ہمیں علم ہے اور ہم غیب کی حفاظت کرنے والے نہیں ہیں (۸۲) آپ اس بستی سے دریافت کرلیں جس میں ہم تھے اور اس قافلے سے پوچھ لیں
الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا وَ إِنَّا لَصَادِقُونَ( ۸۲ ) قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَکُمْ أَنْفُسُکُمْ أَمْراً فَصَبْرٌ جَمِيلٌ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَنِي بِهِمْ
جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بالکل سچےّ ہیں (۸۳) یعقوب نے کہا کہ یہ تمہارے دل نے ایک نئی بات گڑھ لی ہے میں پھر بھی صبرجمیل اختیار کروں گا کہ شائد خدا ان
جَمِيعاً إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ( ۸۳ ) وَ تَوَلَّى عَنْهُمْ وَ قَالَ يَا أَسَفَا عَلَى يُوسُفَ وَ ابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ
سب کو لے آئے کہ وہ ہر شئے کا جاننے والا اور صاحب حکمت ہے (۸۴) یہ کہہ کر انہوں نے سب سے منھ پھےر لیااور کہا کہ افسوس ہے یوسف کے حال پر اوراتناروئے کہ آنکھیں سفیدہو گئیں
کَظِيمٌ( ۸۴ ) قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَأُ تَذْکُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَکُونَ حَرَضاً أَوْ تَکُونَ مِنَ الْهَالِکِينَ( ۸۵ ) قَالَ إِنَّمَا أَشْکُو
اور غم کے گھونٹ پیتے رہے (۸۵) ان لوگوں نے کہا کہ آپ اسی طرح یوسف کویاد کرتے رہیںگے یہاں تک کہ بیمار ہوجائیں یا ہلاک ہونے والوںمیں شامل ہو جائیں (۸۶) یعقوب نے کہا کہ میں اپنے حزن و غم اور اپنی بےقراری کی فریاد
بَثِّي وَ حُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَ أَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۸۶ )
اللہ کی بارگاہ میں کر رہا ہوں اورا س کی طرف سے وہ سب جانتا ہوںجو تم نہیں جانتے ہو
يَا بَنِيَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ يُوسُفَ وَ أَخِيهِ وَ لاَ تَيْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لاَ يَيْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلاَّ الْقَوْمُ
(۸۷) میرے فرزندو جاؤ یوسف اور ان کے بھائی کو خوب تلاش کرو اور رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا کہ اس کی رحمت سے کافر قوم کے علاوہ
الْکَافِرُونَ( ۸۷ ) فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالُوا يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَ أَهْلَنَا الضُّرُّ وَ جِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُزْجَاةٍ فَأَوْفِ لَنَا
کوئی مایوس نہیں ہوتا ہے (۸۸) اب جو وہ لوگ دوبارہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ اے عزیز ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو بڑی تکلیف ہے اور ہم ایک حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں آپ ہمیں پورا پورا غلہ دے دیں
الْکَيْلَ وَ تَصَدَّقْ عَلَيْنَا إِنَّ اللَّهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ( ۸۸ ) قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَ أَخِيهِ إِذْ أَنْتُمْ
اور ہم پر احسان کریں کہ خدا کارخیر کرنے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے (۸۹) اس نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور ان کے بھائی کے ساتھ کیا برتاؤ کیا ہے جب کہ
جَاهِلُونَ( ۸۹ ) قَالُوا أَ إِنَّکَ لَأَنْتَ يُوسُفُ قَالَ أَنَا يُوسُفُ وَ هٰذَا أَخِي قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَ يَصْبِرْ
تم بالکل جاہل تھے (۹۰) ان لوگوں نے کہا کہ کیا آپ ہی یوسف ہیں?انہوں نے کہا کہ بیشک میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے -اللہ نے ہمارے اوپر احسان کیا ہے اور جو کوئی بھی تقوٰی اور صبر اختیار کرتاہے
فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ( ۹۰ ) قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَکَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَ إِنْ کُنَّا لَخَاطِئِينَ( ۹۱ ) قَالَ لاَ
اللہ نیک عمل کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ہے (۹۱) ان لوگوں نے کہا کہ خدا کی قسم خدا نے آپ کو فضیلت اور امتیاز عطا کیا ہے اور ہم سب خطاکار تھے (۹۲) یوسف نے کہا کہ
تَثْرِيبَ عَلَيْکُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَکُمْ وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ( ۹۲ ) اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي يَأْتِ
آج تمہارے اوپر کوئی الزام نہیں ہے .خدا تمہیں معاف کردے گا کہ وہ بڑا رحم کرنے والا ہے (۹۳) جاؤ میری قمیض لے کر جاؤ اور بابا کے چہرہ پر ڈال دو کہ ان کی
بَصِيراً وَ أْتُونِي بِأَهْلِکُمْ أَجْمَعِينَ( ۹۳ ) وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْ لاَ أَنْ
بصارت پلٹ آئے گی اور اس مرتبہ اپنے تمام گھر والوں کو ساتھ لے کر آنا (۹۴) اب جو قافلہ مصر سے روانہ ہوا تو ان کے پدر بزرگوار نے کہا کہ میں یوسف کی خوشبو محسوس کررہا ہوں اگر تم لوگ
تُفَنِّدُونِ( ۹۴ ) قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّکَ لَفِي ضَلاَلِکَ الْقَدِيمِ( ۹۵ )
مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو (۹۵) ان لوگوں نے کہا کہ خدا کی قسم آپ ابھی تک اپنی پرانی گمراہی میں مبتلا ہیں
فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ أَلْقَاهُ عَلَى وَجْهِهِ فَارْتَدَّ بَصِيراً قَالَ أَ لَمْ أَقُلْ لَکُمْ إِنِّي أَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۹۶ )
(۹۶) اس کے بعد جب بشیر نے آکر قمیض کو یعقوب کے چہرہ پر ڈال دیا تو دوبارہ صاحب بصارت ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو
قَالُوا يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا کُنَّا خَاطِئِينَ( ۹۷ ) قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَکُمْ رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۹۸ )
(۹۷) ان لوگوں نے کہا بابا جان اب آپ ہمارے گناہوں کے لئے استغفار کریں ہم یقینا خطاکار تھے (۹۸) انہوں نے کہا کہ میں عنقریب تمہارے حق میں استغفار کروں گا کہ میرا پروردگار بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ آوَى إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ( ۹۹ ) وَ رَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى
(۹۹) اس کے بعد جب وہ لوگ سب یوسف کے یہاں حاضر ہوئے تو انہوں نے ماں باپ کو اپنے پہلو میں جگہ دی اور کہا کہ آپ لوگ مصر میں انشائ اللہ بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ داخل ہوں (۱۰۰) اور انہوں نے والدین کو بلند مقام پر
الْعَرْشِ وَ خَرُّوا لَهُ سُجَّداً وَ قَالَ يَا أَبَتِ هٰذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقّاً وَ قَدْ أَحْسَنَ بِي إِذْ
تخت پر جگہ دی اور سب لوگ یوسف کے سامنے سجدہ میں گر پڑے یوسف نے کہا کہ بابا یہ میرے پہلے خواب کی تعبیر ہے جسے میرے پروردگار نے سچ کر دکھایا ہے اور اس نے میرے ساتھ احسان کیا ہے کہ
أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ وَ جَاءَ بِکُمْ مِنَ الْبَدْوِ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَغَ الشَّيْطَانُ بَيْنِي وَ بَيْنَ إِخْوَتِي إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِمَا
مجھے قید خانہ سے نکال لیا اور آپ لوگوں کو گاؤں سے نکال کر مصر میں لے آیا جب کہ شیطان میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان فساد پیدا کرچکا تھا
يَشَاءُ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ( ۱۰۰ ) رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْکِ وَ عَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ
بیشک میرا پروردگار اپنے ارادوں کی بہترین تدبیر کرنے والا اور صاحب علم اور صاحب حکمت ہے (۱۰۱) پروردگار تو نے مجھے ملک بھی عطا کیا اور خوابوں کی تعبیر کا علم بھی دیا -
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِماً وَ أَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ( ۱۰۱ ) ذٰلِکَ مِنْ
تو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اور دنیا وآخرت میں میرا ولی اور سرپرست ہے مجھے دنیا سے فرمانبردار اٹھانا اور صالحین سے ملحق کردینا (۱۰۲) پیغمبر !
أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْکَ وَ مَا کُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوا أَمْرَهُمْ وَ هُمْ يَمْکُرُونَ( ۱۰۲ ) وَ مَا أَکْثَرُ النَّاسِ وَ لَوْ
سب غیب کی خبریں ہیں جنہیں ہم وحی کے ذریعہ آپ تک پہنچا رہے ہیں ورنہ آپ تو اس وقت نہ تھے جب وہ لوگ اپنے کام پر اتفاق کررہے تھے اور یوسف کے بارے میں بری تدبیریں کررہے تھے (۱۰۳) اور آپ کسی قدر کیوں نہ چاہیں
حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ( ۱۰۳ )
انسانوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
وَ مَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِکْرٌ لِلْعَالَمِينَ( ۱۰۴ ) وَ کَأَيِّنْ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَمُرُّونَ
(۱۰۴) اور آپ ان سے تبلیغ رسالت کی اجرت تو نہیں مانگتے ہیں یہ قرآن تو عالمین کے لئے ایک ذکر اور نصیحت ہے (۱۰۵) اور زمین و آسمان میں بہت سی نشانیاں ہیں جن سے
عَلَيْهَا وَ هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ( ۱۰۵ ) وَ مَا يُؤْمِنُ أَکْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلاَّ وَ هُمْ مُشْرِکُونَ( ۱۰۶ ) أَ فَأَمِنُوا أَنْ تَأْتِيَهُمْ
لوگ گزر جاتے ہیں اور کنارہ کش ہی رہتے ہیں (۱۰۶) اور ان میںکی اکثریت خدا پر ایمان بھی لاتی ہے تو شرک کے ساتھ (۱۰۷) تو کیا یہ لوگ اس بات کی طرف سے مطمئن ہوگئے ہیں کہ کہیں ان پر عذاب الٰہی آکر
غَاشِيَةٌ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۱۰۷ ) قُلْ هٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَلَى
چھاجائے یا اچانک قیامت آجائے اور یہ غافل ہی رہ جائیں (۱۰۸) آپ کہہ دیجئے کہ یہی میرا راستہ ہے کہ میں بصیرت کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دیتا ہوں اور میرے ساتھ
بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي وَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۰۸ ) وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ إِلاَّ رِجَالاً نُوحِي
میرا اتباع کرنے والا بھی ہے اور خدا پاک و بے نیازہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں (۱۰۹) اور ہم نے آپ سے پہلے ان ہی مذِدوں کو رسول بنایا ہے جو آبادیوں میں رہنے والے تھے اور
إِلَيْهِمْ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى أَ فَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ
ہم نے ان کی طرف وحی بھی کی ہے تو کیا یہ لوگ زمین میں سیر نہیں کرتے کہ دیکھیں کہ ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے اور دار آخرت صرف
لِلَّذِينَ اتَّقَوْا أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۱۰۹ ) حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَ ظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ کُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّيَ مَنْ
صاحبانِ تقوٰی کے لئے بہترین منزل ہے -کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ہو (۱۱۰) یہاں تک کہ جب ان کے انکار سے مرسلین مایوس ہونے لگے اور ان لوگوں نے سمجھ لیاکہ ان سے جھوٹا وعدہ کیا گیا ہے تو ہماری مدد مرسلین کے پاس آگئی اور
نَشَاءُ وَ لاَ يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ( ۱۱۰ ) لَقَدْ کَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِأُولِي الْأَلْبَابِ مَا کَانَ حَدِيثاً
ہم نے جن لوگوں کو چاہا انہیں نجات دے دی اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے پلٹایا نہیں جاسکتا ہے (۱۱۱) یقینا ان کے واقعات میں صاحبانِ عقل کے لئے سامان عبرت ہے اور یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جسے گڑھ لیا جائے یہ ق
يُفْتَرَى وَ لٰکِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ کُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۱۱۱ )
رآن پہلے کی تمام کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے اور اس میں ہر شے کی تفصیل ہے اور یہ صاحبِ ایمان قوم کے لئے ہدایت اور رحمت بھی ہے
( سورة الرعد)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
المر تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ وَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ الْحَقُّ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱ ) اللَّهُ الَّذِي
(۱) المر -یہ کتاب خدا کی آیتیں ہیں اور جو کچھ بھی آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ سب برحق ہے لیکن لوگوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے (۲) اللہ ہی وہ ہے جس
رَفَعَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى
نے آسمانوں کو بغیر کسی ستون کے بلند کردیا ہے جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو اس کے بعد اس نے عر ش پر اقتدار قائم کیا اور آفتاب و ماہتاب کو لَسخر بنایا کہ سب ایک معینہ مدّت تک چلتے رہیں گے وہی تمام
يُدَبِّرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لَعَلَّکُمْ بِلِقَاءِ رَبِّکُمْ تُوقِنُونَ( ۲ ) وَ هُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَ جَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَ
امور کی تدبیر کرنے والا ہے اور اپنی آ یات کو مفصل طور سے بیان کرتا ہے کہ شاید تم لوگ پروردگار کی ملاقات کا یقین پیدا کرلو (۳) وہ خدا وہ ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں ا ٹل قسم کے پہا ڑ قرار دئیے اور
أَنْهَاراً وَ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۳ )
نہریں جاری کیں اور ہر پھل کا جوڑا قرار دیا وہ رات کے پردے سے دن کو ڈھانک دیتا ہے اور اس میں صاحبانِ فکر و نظر کے لئے بڑ ی نشانیاں پائی جاتی ہیں
وَ فِي الْأَرْضِ قِطَعٌ مُتَجَاوِرَاتٌ وَ جَنَّاتٌ مِنْ أَعْنَابٍ وَ زَرْعٌ وَ نَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَ غَيْرُ صِنْوَانٍ يُسْقَى بِمَاءٍ وَاحِدٍ وَ
(۴) اور زمین کے متعدد ٹکڑے آپس میں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور انگور کے باغات ہیں اور زرا عت ہے اور کھجوریں ہیں جن میں بعض دو شاخ کی ہیں اور بعض ایک شاخ کی ہیں اور سب ایک ہی پانی سے سینچے جاتے ہیں اور ہم بعض
نُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْأُکُلِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۴ ) وَ إِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ أَ
کو بعض پر کھانے میں ترجیح دیتے ہیں اور اس میں بھی صاحبانِ عقل کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۵) اور اگر تمہیں کسی بات پر تعّجب ہے تو تّعجب کی بات
إِذَا کُنَّا تُرَاباً أَ إِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ أُولٰئِکَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِرَبِّهِمْ وَ أُولٰئِکَ الْأَغْلاَلُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَ أُولٰئِکَ
ان لوگوں کا یہ قول ہے کہ کیا ہم خاک ہوجانے کے بعد بھی نئے سرے سے دوبارہ پیدا کئے جائیں گے .یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ہے اور ان ہی کی گردنوں میں طوق ڈالے جائیں گے اور
أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۵ )
یہی اہل جہّنم ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
وَ يَسْتَعْجِلُونَکَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلاَتُ وَ إِنَّ رَبَّکَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِلنَّاسِ عَلَى
(۶) اور اے رسول یہ لوگ آپ سے بھلائی سے پہلے ہی برائی (عذاب)چاہتے ہیں جب کہ ان کے پہلے بہت سی عذاب کی نظریں گزر چکی ہیں اور آپ کا پروردگار لوگوں کے لئے
ظُلْمِهِمْ وَ إِنَّ رَبَّکَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ( ۶ ) وَ يَقُولُ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَ
ان کے ظلم پر بخشنے والا بھی ہے اور بہت سخت عذاب کرنے والا بھی ہے (۷) اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ان کے اوپر کوئی نشانی (ہماری مطلوبہ)کیوں نہیں نازل ہوتی تو آپ کہہ دیجئے کہ میں صرف ڈرانے والا ہوں اور
لِکُلِّ قَوْمٍ هَادٍ( ۷ ) اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ أُنْثَى وَ مَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَ مَا تَزْدَادُ وَ کُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ( ۸ )
ہر قوم کے لئے ایک ہادی اور رہبر ہے (۸) اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہر عورت کے شکم میں کیا ہے اور اس کے رحم میں کیا کمی اور زیادتی ہوتی رہتی ہے
عَالِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْکَبِيرُ الْمُتَعَالِ( ۹ ) سَوَاءٌ مِنْکُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهِ وَ مَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ
اور ہر شے کی اس کے نزدیک ایک مقدار معین ہے (۹) وہ غائب و حاضر سب کا جاننے والا بزرگ و بالاتر ہے (۱۰) اس کے نزدیک تم میں کے سب برابر ہیں جو بات آہستہ کہے اور جو بلند آواز سے کہے اور
بِاللَّيْلِ وَ سَارِبٌ بِالنَّهَارِ( ۱۰ ) لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُغَيِّرُ مَا
جو رات میں چھپارہے اور دن میں چلتا رہے (۱۱) اس کے لئے سامنے اور پیچھے سے محافظ طاقتیں ہیں جو حکم خدا سے اس کی حفاظت کرتی ہیں اور خدا کسی قوم کے حالات کو اس وقت تک نہیں بدلتا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَ إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوْءاً فَلاَ مَرَدَّ لَهُ وَ مَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ( ۱۱ )
جب تک وہ خود اپنے کو تبدیل نہ کرلے اور جب خدا کسی قوم پر عذاب کا ارادہ کرلیتا ہے تو کوئی ٹال نہیں سکتا ہے اور نہ اس کے علاوہ کوئی کسی کا والی و سرپرست ہے
هُوَ الَّذِي يُرِيکُمُ الْبَرْقَ خَوْفاً وَ طَمَعاً وَ يُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ( ۱۲ ) وَ يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَ الْمَلاَئِکَةُ مِنْ
(۱۲) وہی خدا ہے جو تمہیں ڈرانے اور لالچ دلانے کے لئے بجلیاں دکھاتا ہے اور پانی سے لدے ہوئے بوجھل بادل ایجاد کرتا ہے (۱۳) گرج اس کی حمد کی تسبیح کرتی ہے اور فرشتے
خِيفَتِهِ وَ يُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَ هُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَ هُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ( ۱۳ )
اس کے خوف سے حمد و ثنا کرتے رہتے ہیں اور بجلیوں کو بھیجتا ہے تو جس تک چاہتا ہے پہنچا دیتا ہے اور یہ لوگ اللہ کے بارے میں کج بحثی کررہے ہیں جب کہ وہ بہت مضبوط قوت اور عظیم طاقت والا ہے
لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لاَ يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْءٍ إِلاَّ کَبَاسِطِ کَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا
(۱۴) برحق پکارنا صرف خدا ہی کا پکارنا ہے اور جو لوگ اس کے علاوہ دوسروں کو پکارتے ہیں وہ ان کی کوئی بات قبول نہیں کرسکتے سوائے اس شخص کے مانند جو پانی کی طرف ہتھیلی پھیلائے ہو کہ منہ تک پہنچ جائے اور وہ
هُوَ بِبَالِغِهِ وَ مَا دُعَاءُ الْکَافِرِينَ إِلاَّ فِي ضَلاَلٍ( ۱۴ ) وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ طَوْعاً وَ کَرْهاً
پہنچنے والا نہیں ہے اور کافروں کی دعا ہمیشہ گمراہی میں رہتی ہے (۱۵) اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان والے ہنسی خوشی یا زبردستی سجدہ کررہے ہیں اور
وَ ظِلاَلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْآصَالِ( ۱۵ ) قُلْ مَنْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ قُلْ أَ فَاتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ لاَ
صبح و شام ان کے سائے بھی سجدہ کناں ہیں (۱۶) پیغمبر کہہ دیجئے کہ بتاؤ کہ زمین و آسمان کا پروردگار کون ہے اور بتادیجئے کہ اللہ ہی ہے اور کہہ دیجئے کہ تم لوگوں نے اس کو چھوڑ کر ایسے سرپرست اختیار کئے ہیں
يَمْلِکُونَ لِأَنْفُسِهِمْ نَفْعاً وَ لاَ ضَرّاً قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ الْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمَاتُ وَ النُّورُ أَمْ
جو خود اپنے نفع و نقصان کے مالک نہیں ہیں اور کہئے کہ کیا اندھے اور بینا ایک جیسے ہوسکتے ہیں یا نورو ظلمت برابر ہوسکتے ہیں یا ان لوگوں نے اللہ کے لئے
جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَکَاءَ خَلَقُوا کَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ قُلِ اللَّهُ خَالِقُ کُلِّ شَيْءٍ وَ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ( ۱۶ )
ایسے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اسی کی طرح کی کائنات خلق کی ہے اور ان پر خلقت مشتبہ ہوگئی ہے. کہہ دیجئے کہ اللہ ہی ہر شے کا خالق ہے اور وہی یکتا اور سب پر غالب ہے
أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَداً رَابِياً وَ مِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ
(۱۷) اس نے آسمان سے پانی برسایا تو وادیوں میں بقدر ظرف بہنے لگا اور سیلاب میں جوش کھا کر جھاگ آگیا اور اس دھات سے بھی جھاگ پیدا ہوگیا جسے آگ پر زیور یا کوئی
أَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِثْلُهُ کَذٰلِکَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْحَقَّ وَ الْبَاطِلَ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْکُثُ
دوسرا سامان بنانے کے لئے پگھلاتے ہیں. اسی طرح پروردگار حق و باطل کی مثال بیان کرتا ہے کہ جھاگ خشک ہوکر فنا ہوجاتا ہے اور جو لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا ہے وہ
فِي الْأَرْضِ کَذٰلِکَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ( ۱۷ ) لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنَى وَ الَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُ لَوْ أَنَّ لَهُمْ
زمین میں باقی رہ جاتا ہے اور خدا اسی طرح مثالیں بیان کرتا ہے (۱۸) جو لوگ پروردگار کی بات کو قبول کرلیتے ہیں ان کے لئے نیکی ہے اور جو اس کی بات کو قبول نہیں کرتے انہیں
مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً وَ مِثْلَهُ مَعَهُ لاَفْتَدَوْا بِهِ أُولٰئِکَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ وَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ( ۱۸ )
زمین کے سارے خزانے بھی مل جائیں اور اسی قدر اور بھی مل جائے تو یہ بطور فدیہ دے دیں گے لیکن ان کے لئے بدترین حساب ہے اور ان کا ٹھکانا جہّنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
أَ فَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ الْحَقُّ کَمَنْ هُوَ أَعْمَى إِنَّمَا يَتَذَکَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۱۹ ) الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ
(۱۹) ) کیا وہ شخص جو یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا سب برحق ہے وہ اس کے جیسا ہوسکتا ہے جو بالکل اندھا ہے (ہرگز نہیں)اس بات کو صرف صاحبانِ عقل ہی سمجھ سکتے ہیں (۲۰) جو عہدُ خدا کو پورا کرتے
اللَّهِ وَ لاَ يَنْقُضُونَ الْمِيثَاقَ( ۲۰ ) وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ يَخَافُونَ سُوءَ
ہیں اور عہد شکنی نہیں کرتے ہیں (۲۱) اور جو ان تعلقات کو قائم رکھتے ہیں جنہیں خدا نے قائم رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس سے ڈرتے رہتے ہیں اور
الْحِسَابِ( ۲۱ ) وَ الَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ وَ أَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرّاً وَ عَلاَنِيَةً وَ يَدْرَءُونَ
بدترین حساب سے خوفزدہ رہتے ہیں (۲۲) اور جنہوں نے مرضی خدا حاصل کرنے کے لئے صبر کیا ہے اور نماز قائم کی ہے اور ہمارے رزق میں سے خفیہ و علانیہ انفاق کیا
بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولٰئِکَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ( ۲۲ ) جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَ أَزْوَاجِهِمْ
ہے اور جو نیکی کے ذریعہ برائی کو دفع کرتے رہتے ہیں آخرت کا گھر ان ہی کے لئے ہے (۲۳) یہ ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن میں یہ خود اور ان کے آبائ و اجداد اور
وَ ذُرِّيَّاتِهِمْ وَ الْمَلاَئِکَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ کُلِّ بَابٍ( ۲۳ ) سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ( ۲۴ )
ازواج و اولاد میں سے سارے نیک بندے داخل ہوں گے اور ملائکہ ان کے پاس ہر دروازے سے حاضری دیں گے (۲۴) کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو کہ تم نے صبر کیا ہے اور اب آخرت کا گھر تمہاری بہترین منزل ہے
وَ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَ يَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ
(۲۵) اور جو لوگ عہدُ خدا کو توڑ دیتے ہیں اور جن سے تعلقات کا حکم دیا گیا ہے اان سے قطع تعلقات کرلیتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں
أُولٰئِکَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوءُ الدَّارِ( ۲۵ ) اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ وَ فَرِحُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ مَا
ان کے لئے لعنت اور بدترین گھر ہے (۲۶) اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو وسیع یا تنگ کردیتا ہے اور یہ لوگ صرف زندگانی دنیا پر خوش ہوگئے ہیں
الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلاَّ مَتَاعٌ( ۲۶ ) وَ يَقُولُ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ قُلْ إِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ
حالانکہ آخرت کے مقابلہ میں زندگانی دنیا صرف ایک وقتی لذّت کا درجہ رکھتی ہے اور بس (۲۷) اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ان کے اوپر ہماری پسند کی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی تو پیغمبر کہہ دیجئے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے
يَشَاءُ وَ يَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ( ۲۷ ) الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِکْرِ اللَّهِ أَلاَ بِذِکْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ( ۲۸ )
اور جو اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں انہیں ہدایت دے دیتا ہے (۲۸) یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور ان کے دُلوں کو یادُ خدا سے اطمینان حاصل ہوتا ہے اور آگاہ ہوجاؤ کہ اطمینان یادُ خدا سے ہی حاصل ہوتا ہے
الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ طُوبَى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَآبٍ( ۲۹ ) کَذٰلِکَ أَرْسَلْنَاکَ فِي أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ
(۲۹) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے بہترین جگہ (بہشت)اور بہترین بازگشت ہے (۳۰) اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی قوم کے درمیان بھیجا
قَبْلِهَا أُمَمٌ لِتَتْلُوَ عَلَيْهِمُ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ وَ هُمْ يَکْفُرُونَ بِالرَّحْمٰنِ قُلْ هُوَ رَبِّي لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَ
ہے جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکیِ ہیں تاکہ آپ ان چیزوں کی تلاوت کریں جنہیں ہم نے آپ کی طرف بذریعہ وحی نازل کیا ہے حالانکہ وہ لوگ رحمان کا انکار کرنے والے ہیں آپ ان سے کہئے کہ وہ میرا رب ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اسی پر میرا اعتماد ہے
إِلَيْهِ مَتَابِ( ۳۰ ) وَ لَوْ أَنَّ قُرْآناً سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ کُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعاً
اور اسی کی طرف بازگشت ہے (۳۱) اور اگر کوئی قرآن ایسا ہو جس سے پہاڑوں کو اپنی جگہ سے چلایا جاسکے یا زمین طے کی جاسکے یا مردوں سے کلام کیا جاسکے -تو وہ یہی قرآن ہے- بلکہ تمام امور اللہ کے لئے ہیں
أَ فَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعاً وَ لاَ يَزَالُ الَّذِينَ کَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ
تو کیا ایمان والوں پر واضح نہیں ہوا کہ اگر خدا جبرا چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا اور ان کافروں پر ان کے کرتوت کی بنا پر ہمیشہ کوئی نہ کوئی مصیبت پڑتی رہے گی یا ان کے دیار کے آس پاس
أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَ( ۳۱ ) وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِکَ
مصیبت آتی رہے گی یہاں تک کہ وعدہ الٰہی کا وقت آجائے کہ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے (۳۲) پیغمبر آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے
فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ کَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَکَيْفَ کَانَ عِقَابِ( ۳۲ ) أَ فَمَنْ هُوَ قَائِمٌ عَلَى کُلِّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ وَ
تو ہم نے کافروں کو تھوڑی دیر کی مہلت دیدی اور اس کے بعد اپنی گرفت میں لے لیا تو کیسا سخت عذاب ہوا (۳۳) کیا وہ ذات جو ہر نفس کے اعمال کی نگراں ہے اور انہوں نے
جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَکَاءَ قُلْ سَمُّوهُمْ أَمْ تُنَبِّئُونَهُ بِمَا لاَ يَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ أَمْ بِظَاهِرٍ مِنَ الْقَوْلِ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ کَفَرُوا مَکْرُهُمْ
اس کے لئے شریک فرض کرلئے ہیں تو کہئے کہ ذرا شرکائ کے نام تو بتاؤ تم خدا کو ان شرکائ کی خبر دے رہے ہو جن کی ساری زمین میں اسے بھی خبر نہیں ہے یا فقط یہ ظاہری الفاظ ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ کافروں کے لئے ان کا مکر آراستہ ہوگیا ہے
وَ صُدُّوا عَنِ السَّبِيلِ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ( ۳۳ ) لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ
اور انہیں راہ حق سے روک دیا گیا ہے اور جسے خدا ہدایت نہ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے (۳۴) ان کے لئے زندگانی دنیا میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو اور
أَشَقُّ وَ مَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَاقٍ( ۳۴ )
زیادہ سخت ہے اور پھر اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہے
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ أُکُلُهَا دَائِمٌ وَ ظِلُّهَا تِلْکَ عُقْبَى الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ عُقْبَى
(۳۵) جس جنت کا صاحبانِ تقویٰ سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور اس کے پھل دائمی ہوں گے اور سایہ بھی ہمیشہ رہے گا -یہ صاحبان تقوٰی کی عاقبت ہے اور کفار کا انجام کار
الْکَافِرِينَ النَّارُ( ۳۵ ) وَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْکَ وَ مِنَ الْأَحْزَابِ مَنْ يُنْکِرُ بَعْضَهُ قُلْ
بہرحال جّہنم ہے (۳۶) اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس تنزیل سے خوش ہیں اور بعض گروہ وہ ہیں جو بعض باتوں کا انکار کرتے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤں
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَ لاَ أُشْرِکَ بِهِ إِلَيْهِ أَدْعُو وَ إِلَيْهِ مَآبِ( ۳۶ ) وَ کَذٰلِکَ أَنْزَلْنَاهُ حُکْماً عَرَبِيّاً وَ لَئِنِ
میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے (۳۷) اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان بناکر نازل کیا ہے اور اگر آپ علم کے آجانے کے بعد ان کی
اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ مَا جَاءَکَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ وَاقٍ( ۳۷ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِنْ
خواہشات کا اتباع کرلیں گے تو اللہ کے مقابلے میں کوئی کسی کا سرپرست اور بچانے والا نہ ہوگا (۳۸) ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں
قَبْلِکَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجاً وَ ذُرِّيَّةً وَ مَا کَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ لِکُلِّ أَجَلٍ کِتَابٌ( ۳۸ )
اور ان کے لئے ازواج اور اولاد قرار دی ہے اور کسی رسول کے لئے یہ ممکن نہیں ہے وہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی نشانی لے آئے کہ ہر مدّت اور معیاد کے لئے ایک نوشتہ مقرر ہے
يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَ يُثْبِتُ وَ عِنْدَهُ أُمُّ الْکِتَابِ( ۳۹ ) وَ إِنْ مَا نُرِيَنَّکَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّکَ فَإِنَّمَا
(۳۹) اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹادیتا ہے یا برقر ار رکھتا ہے کہ اصل کتاب اسی کے پاس ہے (۴۰) اور اے پیغمبر ہم کفار سے کئے وعدہ عذاب کو تمہیں دکھلادیں یا تمہیں اٹھالیں تمہارا کام تو صرف احکام کا پہنچا دینا ہے
عَلَيْکَ الْبَلاَغُ وَ عَلَيْنَا الْحِسَابُ( ۴۰ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَ اللَّهُ يَحْکُمُ لاَ مُعَقِّبَ
حساب کی ذمہ داری ہماری اپنی ہے (۴۱) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم کس طرح زمین کی طرف آکر اس کو اطراف سے کم کردیتے ہیں اور اللہ ہی حکم دینے والا ہے کوئی اس کے حکم کا ٹالنے والا نہیں
لِحُکْمِهِ وَ هُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۴۱ ) وَ قَدْ مَکَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ الْمَکْرُ جَمِيعاً يَعْلَمُ مَا تَکْسِبُ کُلُّ
ہے اور وہ بہت تیز حساب کرنے والا ہے (۴۲) اور ان کے پہلے والوں نے بھی مکر کیا ہے لیکن ساری تدبیریں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں وہ ہر نفس کے کاروبار کو جانتا ہے اور
نَفْسٍ وَ سَيَعْلَمُ الْکُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ( ۴۲ )
عنقریب کفار بھی جان لیں گے کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے
وَ يَقُولُ الَّذِينَ کَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلاً قُلْ کَفَى بِاللَّهِ شَهِيداً بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ وَ مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْکِتَابِ( ۴۳ )
(۴۳) اور یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان رسالت کی گواہی کے لئے خدا کافی ہے اور وہ شخص کافی ہے جس کے پاس پوری کتاب کا علم ہے
( سورة ابراهيم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الر کِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْکَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ( ۱ )
(۱) الر -یہ کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو حکم خدا سے تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں اور خدائے عزیز و حمید کے راستے پر لگادیں
اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ وَيْلٌ لِلْکَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ( ۲ ) الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ
(۲) وہ اللہ وہ ہے جس کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے ہے اور کافروں کے لئے تو سخت ترین اور افسوس ناک عذاب ہے (۳) وہ لوگ جو زندگانی
الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ يَبْغُونَهَا عِوَجاً أُولٰئِکَ فِي ضَلاَلٍ بَعِيدٍ( ۳ ) وَ مَا أَرْسَلْنَا
دنیا کو آخرت کے مقابلے میں پسند کرتے ہیں اور لوگوں کو راہ خدا سے روکتے ہیں اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں یہ گمراہی میں بہت دور تک چلے گئے ہیں (۴) اور ہم نے جس رسول کو بھی بھیجا
مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۴ )
اسی کی قوم کی زبان کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ لوگوں پر باتوں کو واضح کرسکے اس کے بعد خدا جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ صاحب عزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَکَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ ذَکِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ
(۵) اور ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا کہ اپنی قوم کو ظلمتوں سے نور کی طرف نکال کر لائیں اور انہیں خدائی دنوں کی یاد دلائیں کہ بیشک
لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ( ۵ )
اس میں تمام صبر کرنے والے اور شکر کرنے والے کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ إِذْ أَنْجَاکُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَکُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَ يُذَبِّحُونَ
(۶) اور اس وقت کو یاد کرو جب موسٰی نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ اس نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دلائی جب کہ وہ بدترین عذاب میں مبتلا کررہے تھے کہ
أَبْنَاءَکُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَکُمْ وَ فِي ذٰلِکُمْ بَلاَءٌ مِنْ رَبِّکُمْ عَظِيمٌ( ۶ ) وَ إِذْ تَأَذَّنَ رَبُّکُمْ لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّکُمْ وَ
تمہارے لڑکوں کو ذبح کررہے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو (کنیزی کے لئے)زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑا سخت امتحان تھا
(۷) اور جب تمہارے پروردگار نے اعلان کیا کہ اگر تم ہمارا شکریہ اد اکرو گے تو ہم نعمتوں میں اضافہ کردیں گے اور
لَئِنْ کَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ( ۷ ) وَ قَالَ مُوسَى إِنْ تَکْفُرُوا أَنْتُمْ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ( ۸ )
اگر کفرانِ نعمت کرو گے تو ہمارا عذاب بھی بہت سخت ہے (۸) اور موسٰی نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر تم سب اور روئے زمین کے تمام بسنے والے بھی کافر ہوجائیں تو ہمارا اللہ سب سے بے نیاز ہے اور وہ قابلِ حمد و ستائش ہے
أَ لَمْ يَأْتِکُمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَ عَادٍ وَ ثَمُودَ وَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ لاَ يَعْلَمُهُمْ إِلاَّ اللَّهُ جَاءَتْهُمْ
(۹) کیا تمہارے پاس اپنے سے پہلے والوں قوم نوح اور قوم عاد و ثمود اور جو ان کے بعد گزرے ہیں اور جنہیں خدا کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے کی خبر نہیں آئی ہے کہ ان کے پاس اللہ کے
رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوا إِنَّا کَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ وَ إِنَّا لَفِي شَکٍّ مِمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ
رسول معجزات لے کر آئے اور انہوں نے ان کے ہاتھوں کو ان ہی کے منہ کی طرف پلٹا دیا اور صاف کہہ دیا کہ ہم تمہارے لائے ہوئے پیغام کے منکر ہیں اور ہمیں اس بات کے بارے میں واضح شک ہے جس کی طرف تم ہمیں
مُرِيبٍ( ۹ ) قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَ فِي اللَّهِ شَکٌّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَدْعُوکُمْ لِيَغْفِرَ لَکُمْ مِنْ ذُنُوبِکُمْ وَ يُؤَخِّرَکُمْ
دعوت دے رہے ہو (۱۰) تو رسولوں نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کے بارے میں بھی شک ہے جو زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اور تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہوں کو معاف کردے اور
إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَالُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا تُرِيدُونَ أَنْ تَصُدُّونَا عَمَّا کَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۱۰ )
ایک معینہ مدّت تک زمین میں چین سے رہنے دے ....تو ان لوگوں نے جواب دیا کہ تم سب بھی ہمارے ہی جیسے بشر ہو اور چاہتے ہو کہ ہمیں ان چیزوں سے روک دو جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے تو اب کوئی کھلی ہوئی دلیل لے آؤ
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ مَا کَانَ لَنَا أَنْ نَأْتِيَکُمْ
(۱۱) ان سے رسولوں نے کہا کہ یقینا ہم تمہارے ہی جیسے بشر ہیں لیکن خدا جس بندے پر چاہتا ہے مخصوص احسان بھی کرتا ہے اور ہمارے اختیار میں یہ بھی نہیں ہے کہ
بِسُلْطَانٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۱ ) وَ مَا لَنَا أَلاَّ نَتَوَکَّلَ عَلَى اللَّهِ وَ قَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا وَ
ہم بلااذنِ خدا کوئی دلیل یا معجزہ لے آئیں اور صاحبان ایمان تو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں (۱۲) اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جب کہ اسی نے ہمیں ہمارے راستوں کی ہدایت دی ہے اور
لَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا آذَيْتُمُونَا وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُونَ( ۱۲ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّکُمْ مِنْ
ہم یقینا تمہاری اذیتوں پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والے تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں (۱۳) اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم تم کو
أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِکَنَّ الظَّالِمِينَ( ۱۳ ) وَ لَنُسْکِنَنَّکُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ
اپنی سرزمین سے نکال باہر کردیں گے یا تم ہمارے مذہب کی طرف پلٹ آؤ گے تو پروردگار نے ان کی طرف وحی کی کہ خبردار گھبراؤ نہیں ہم یقینا ظالمین کو تباہ و برباد کردیں گے (۱۴) اور تمہیں ان کے بعد زمین میں آباد کردیں گے اور یہ سب ان لوگوں کے لئے ہے
ذٰلِکَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَ خَافَ وَعِيدِ( ۱۴ ) وَ اسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ( ۱۵ ) مِنْ وَرَائِهِ جَهَنَّمُ
جو ہمارے مقام اور مرتبہ سے ڈرتے ہیں اور ہمارے عذاب کا خوف رکھتے ہیں (۱۵) اور پیغمبروں نے ہم سے فتح کا مطالبہ کیا اور ان سے عناد رکھنے والے سرکش افراد ذلیل اور رسوا ہوگئے (۱۶) ان کے پیچھے جہّنم ہے
وَ يُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ( ۱۶ ) يَتَجَرَّعُهُ وَ لاَ يَکَادُ يُسِيغُهُ وَ يَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَ مَا هُوَ بِمَيِّتٍ وَ
اور انہیں پیپ دار پانی پلایا جائے گا (۱۷) جسے گھونٹ گھونٹ پئیں گے اور وہ انہیں گوارا نہ ہوگا اور انہیں موت ہر طرف سے گھیر لے گی حالانکہ وہ مرنے والے نہیں ہیں اور
مِنْ وَرَائِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ( ۱۷ ) مَثَلُ الَّذِينَ کَفَرُوا بِرَبِّهِمْ أَعْمَالُهُمْ کَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ لاَ
ان کے پیچھے بہت سخت عذاب لگا ہوا ہے (۱۸) جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ان کے اعمال کی مثال اس راکھ کی ہے جسے اندھڑ کے دن کی تند ہوا اڑا لے جائے کہ
يَقْدِرُونَ مِمَّا کَسَبُوا عَلَى شَيْءٍ ذٰلِکَ هُوَ الضَّلاَلُ الْبَعِيدُ( ۱۸ )
وہ اپنے حاصل کئے ہوئے پر بھی کوئی اختیار نہ رکھیں گے اور یہی بہت دور تک پھیلی ہوئی گمراہی ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْکُمْ وَ يَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ( ۱۹ ) وَ مَا ذٰلِکَ عَلَى
(۱۹) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے وہ چاہے تو تم کو فنا کرکے ایک نئی مخلوق کو لاسکتا ہے (۲۰) اور اللہ کے لئے یہ بات کوئی مشکل
اللَّهِ بِعَزِيزٍ( ۲۰ ) وَ بَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعاً فَقَالَ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُنَّا لَکُمْ تَبَعاً فَهَلْ أَنْتُمْ مُغْنُونَ عَنَّا مِنْ
نہیں ہے (۲۱) اور قیامت کے دن سب اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے تو کمزور لوگ مستکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو آپ کے پیروکار تھے تو کیا آپ
عَذَابِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ قَالُوا لَوْ هَدَانَا اللَّهُ لَهَدَيْنَاکُمْ سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَ جَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ( ۲۱ )
عذاب الٰہی کے مقابلہ میں ہمارے کچھ کام آسکتے ہیں تو وہ جواب دیں گے کہ اگر خدا ہمیں ہدایت دے دیتا تو ہم بھی تمہیں ہدایت دے دیتے -اب تو ہمارے لئے سب ہی برابر ہے چاہے فریاد کریں یا صبر کریں کہ اب کوئی چھٹکارا ملنے والا نہیں ہے
وَ قَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَکُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُکُمْ فَأَخْلَفْتُکُمْ وَ مَا کَانَ لِي عَلَيْکُمْ مِنْ
(۲۲) اور شیطان تمام امور کا فیصلہ ہوجانے کے بعد کہے گا کہ اللہ نے تم سے بالکل برحق وعدہ کیا تھا اور میں نے بھی ایک وعدہ کیا تھا پھر میں نے اپنے وعدہ کی مخالفت کی اور میرا تمہارے اوپر
سُلْطَانٍ إِلاَّ أَنْ دَعَوْتُکُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلاَ تَلُومُونِي وَ لُومُوا أَنْفُسَکُمْ مَا أَنَا بِمُصْرِخِکُمْ وَ مَا أَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ إِنِّي
کوئی زور بھی نہیں تھا سوائے اس کے کہ میں نے تمہیں دعوت دی اور تم نے اسے قبول کرلیا تو اب تم میری ملامت نہ کرو بلکہ اپنے نفس کی ملامت کرو کہ نہ میں تمہاری فریاد رسی کرسکتا ہوں نہ تم میری فریاد کو پہنچ سکتے ہو
کَفَرْتُ بِمَا أَشْرَکْتُمُونِ مِنْ قَبْلُ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۲۲ ) وَ أُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
میں تو پہلے ہی سے اس بات سے بیزار ہوں کہ تم نے مجھے اس کا شریک بنا دیا اور بیشک ظالمین کے لئے بہت بڑا دردناک عذاب ہے (۲۳) اور صاحبان ایمان و عمل صالح کو ان
جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ( ۲۳ ) أَ لَمْ تَرَ کَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ
جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گے وہ ہمیشہ حکم خدا سے وہیں رہیں گے اور ان کی ملاقات کا تحفہ سلام ہوگا (۲۴) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کس طرح کلمہ طیبہ کی
مَثَلاً کَلِمَةً طَيِّبَةً کَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ( ۲۴ )
مثال شجرہ طیبہ سے بیان کی ہے جس کی اصل ثابت ہے اور اس کی شاخ آسمان تک پہنچی ہوئی ہے
تُؤْتِي أُکُلَهَا کُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۲۵ ) وَ مَثَلُ کَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ
(۲۵) یہ شجرہ ہر زمانہ میں حکم پروردگار سے پھل دیتا رہتا ہے اور خدا لوگوں کے لئے مثال بیان کرتا ہے کہ شاید اسی طرح ہوش میں آجائیں (۲۶) اور کلمہ خبیثہ کی
کَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ( ۲۶ ) يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ
مثال اس شجرہ خبیثہ کی ہے جو زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے اور اس کی کوئی بنیاد نہ ہو (۲۷) اللہ صاحبان ایمان کو قول ثابت کے ذریعہ
الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَ يُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَ يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ( ۲۷ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ کُفْراً وَ
دنیا اور آخرت میں ثابت قدم رکھتا ہے اور ظالمین کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور وہ جو بھی چاہتا ہے انجام دیتا ہے (۲۸) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفرانِ نعمت سے تبدیل کردیا اور
أَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ( ۲۸ ) جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا وَ بِئْسَ الْقَرَارُ( ۲۹ ) وَ جَعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَاداً لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ
اپنی قوم کو ہلاکت کی منزل تک پہنچادیا (۲۹) وہ جہنم ّجس میں سب واصل ہوں گے اور وہ بدترین قرار گاہ ہے (۳۰) اور ان لوگوں نے اللہ کے لئے مثل قرار دیئے تاکہ اس کے ذریعہ لوگوں کو بہکا سکیں تو آپ کہہ دیجئے
تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَکُمْ إِلَى النَّارِ( ۳۰ ) قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ يُنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرّاً وَ عَلاَنِيَةً
کہ تھوڑے دن اور مزے کرلو پھر تو تمہارا انجام جہّنم ہی ہے (۳۱) اور آپ میرے ایماندار بندوں سے کہہ دیجئے کہ نمازیں قائم کریں اور ہمارے رزق میں سے خفیہ اور علانیہ
مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَ بَيْعٌ فِيهِ وَ لاَ خِلاَلٌ( ۳۱ ) اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
ہماری راہ میں انفاق کریں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جب نہ تجارت کام آئے گی اور نہ دوستی (۳۲) اللہ ہی وہ ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور آسمان سے
مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَکُمْ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الْفُلْکَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الْأَنْهَارَ( ۳۲ )
پانی برسا کر اس کے ذریعہ تمہاری روزی کے لئے پھل پیدا کئے ہیں اور کشتیوں کو مسخر کردیا ہے کہ سمندر میں اس کے حکم سے چلیں اور تمہارے لئے نہروں کو بھی مسخر کردیا ہے
وَ سَخَّرَ لَکُمُ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ دَائِبَيْنِ وَ سَخَّرَ لَکُمُ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ( ۳۳ )
(۳۳) اور تمہارے لئے حرکت کرنے والے آفتاب و ماہتاب کو بھی مسخر کردیا ہے اور تمہارے لئے رات اور دن کو بھی مسخر کردیا ہے
وَ آتَاکُمْ مِنْ کُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَ إِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ کَفَّارٌ( ۳۴ ) وَ إِذْ قَالَ
(۳۴) اور جو کچھ تم نے مانگا اس میں سے کچھ نہ کچھ ضرور دیا اور اگر تم اس کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو گے تو ہرگز شمار نہیں کرسکتے -بیشک انسان بڑا ظالم اور انکار کرنے والا ہے (۳۵) اور اس
إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِناً وَ اجْنُبْنِي وَ بَنِيَّ أَنْ نَعْبُدَ الْأَصْنَامَ( ۳۵ ) رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ کَثِيراً مِنَ النَّاسِ
وقت کو یاد کرو جب ابراہیم نے کہا کہ پروردگار اس شہر کو محفوظ بنادے اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچائے رکھنا (۳۶) پروردگار ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے
فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَ مَنْ عَصَانِي فَإِنَّکَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳۶ ) رَبَّنَا إِنِّي أَسْکَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ
تو اب جو میرا اتباع کرے گا وہ مجھ سے ہوگا اور جو معصیت کرے گا اس کے لئے توِ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۳۷) پروردگار میں نے اپنی ذریت میں سے بعض کو
عِنْدَ بَيْتِکَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلاَةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ
تیرے محترم مکان کے قریب بے آب و گیاہ وادی میں چھوڑ دیا ہے تاکہ نمازیں قائم کریں اب تو لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف موڑ دے اور انہیں پھلوں کا رزق عطا فرما تاکہ وہ تیرے
يَشْکُرُونَ( ۳۷ ) رَبَّنَا إِنَّکَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَ مَا نُعْلِنُ وَ مَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فِي
شکر گزار بندے بن جائیں (۳۸) پروردگار ہم جس بات کا اعلان کرتے ہیں یا جس کو چھپاتے ہیں تو سب سے باخبر ہے اور اللہ پر زمین و آسمان میں کوئی چیز مخفی
السَّمَاءِ( ۳۸ ) الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْکِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَ إِسْحَاقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ( ۳۹ )
نہیں رہ سکتی (۳۹) شکر ہے اس خدا کا جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق جیسی اولاد عطا کی ہے کہ بیشک میرا پروردگار دعاؤں کا سننے والا ہے
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ( ۴۰ ) رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَ لِوَالِدَيَّ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ
(۴۰) پروردگار مجھے اور میری ذریت میں نماز قائم کرنے والے قرار دے اور پروردگار میری دعا کو قبول کرلے (۴۱) پروردگار مجھے اور میرے والدین کو اور تمام مومنین کو اس دن بخش دینا جس دن
الْحِسَابُ( ۴۱ ) وَ لاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ( ۴۲ )
حساب قائم ہوگا (۴۲) اور خبردار خدا کو ظالمین کے اعمال سے غافل نہ سمجھ لینا کہ وہ انہیں اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس دن آنکھیں خوف سے پتھرا جائیں گی
مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَ أَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ( ۴۳ ) وَ أَنْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ
(۴۳) سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور پلکیں بھی نہ پلٹتی ہوں گی اور ان کے دل دہشت سے ہوا ہورہے ہوں گے (۴۴) اور آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیں جس دن ان تک عذاب آجائے گا
فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا أَخِّرْنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ نُجِبْ دَعْوَتَکَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ أَ وَ لَمْ تَکُونُوا أَقْسَمْتُمْ مِنْ قَبْلُ مَا
تو ظالمین کہیں گے کہ پروردگار ہمیں تھوڑی مدّت کے لئے پلٹا دے کہ ہم تیری دعوت کو قبول کرلیں اور تیرے رسولوں کا اتباع کرلیں تو جواب ملے گا کہ کیا تم نے اس سے پہلے قسم نہیں کھائی تھی کہ
لَکُمْ مِنْ زَوَالٍ( ۴۴ ) وَ سَکَنْتُمْ فِي مَسَاکِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَ تَبَيَّنَ لَکُمْ کَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَ ضَرَبْنَا لَکُمُ
تمہیں کسی طرح کا زوال نہ ہوگا (۴۵) اور تم تو ان ہی لوگوں کے مکانات میں ساکن تھے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا اور تم پر واضح تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا برتاؤ کیا ہے اور ہم نے تمہارے لئے
الْأَمْثَالَ( ۴۵ ) وَ قَدْ مَکَرُوا مَکْرَهُمْ وَ عِنْدَ اللَّهِ مَکْرُهُمْ وَ إِنْ کَانَ مَکْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ( ۴۶ ) فَلاَ تَحْسَبَنَّ
مثالیں بھی بیان کردی تھیں (۴۶) اور ان لوگوں نے اپنا سارا مکر صرف کردیا اور خدا کی نگاہ میں ان کا سارا مکر ہے اگرچہ ان کا مکر ایسا تھا کہ اس سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں (۴۷) تو خبردار تم یہ خیال بھی نہ کرنا
اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ( ۴۷ ) يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَ السَّمَاوَاتُ وَ بَرَزُوا لِلَّهِ
کہ خدا اپنے رسولوں سے کئے ہوئے وعدہ کی خلاف ورزی کرے گا اللہ سب پر غالب اور بڑا انتقام لینے والا ہے (۴۸) اس دن جب زمین دوسری زمین میں تبدیل ہوجائے گی اور آسمان بھی بدل دیئے جائیں گے اور سب خدائے
الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ( ۴۸ ) وَ تَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ( ۴۹ ) سَرَابِيلُهُمْ مِنْ قَطِرَانٍ وَ تَغْشَى
واحد و قہار کے سامنے پیش ہوں گے (۴۹) اور تم اس دن مجرمین کو دیکھو گے کہ کس طرح زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں (۵۰) ان کے لباس قطران کے ہوں گے اور
وُجُوهَهُمُ النَّارُ( ۵۰ ) لِيَجْزِيَ اللَّهُ کُلَّ نَفْسٍ مَا کَسَبَتْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۵۱ ) هٰذَا بَلاَغٌ لِلنَّاسِ وَ
ان کے چہروں کو آگ ہر طرف سے ڈھانکے ہوئے ہوگی (۵۱) تاکہ خدا ہر نفس کو اس کے کئے کا بدلہ دے دے کہ وہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے (۵۲) بیشک یہ قرآن لوگوں کے لئے ایک پیغام ہے
لِيُنْذَرُوا بِهِ وَ لِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلٰهٌ وَاحِدٌ وَ لِيَذَّکَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۵۲ )
تاکہ اسی کے ذریعہ انہیں ڈرایا جائے اور انہیں معلوم ہوجائے کہ خدا ہی خدائے واحد و یکتا ہے اور پھر صاحبانِ عقل نصیحت حاصل کرلیں
( سورة الحجر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الر تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ وَ قُرْآنٍ مُبِينٍ( ۱ ) رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوْ کَانُوا مُسْلِمِينَ( ۲ ) ذَرْهُمْ يَأْکُلُوا وَ
(۱) الر - یہ کتابِ خدا اور قرآنِ مبین کی آیات ہیں (۲) ایک دن آنے والا ہے جب کفار بھی یہ تمنا کریں گے کہ کاش ہم بھی مسلمانِ ہوتے
(۳) انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کھائیں
يَتَمَتَّعُوا وَ يُلْهِهِمُ الْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ( ۳ ) وَ مَا أَهْلَکْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلاَّ وَ لَهَا کِتَابٌ مَعْلُومٌ( ۴ ) مَا تَسْبِقُ مِنْ
پئیں اور مزے اڑائیں اور امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رہیں عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا (۴) اور ہم نے کسی قریہ کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ایک میعاد مقرر کردی تھی (۵) کوئی امّت نہ
أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَ مَا يَسْتَأْخِرُونَ( ۵ ) وَ قَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّکْرُ إِنَّکَ لَمَجْنُونٌ( ۶ ) لَوْ مَا تَأْتِينَا
اپنے وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے (۶) اور ان لوگوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر قرآن نازل ہوا ہے تو دیوانہ ہے
(۷) اگر تو اپنے دعوٰی میں سچا ہے
بِالْمَلاَئِکَةِ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۷ ) مَا نُنَزِّلُ الْمَلاَئِکَةَ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ مَا کَانُوا إِذاً مُنْظَرِينَ( ۸ ) إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
تو فرشتوں کو کیوں سامنے نہیں لاتاہے (۸) حالانکہ ہم فرشتوں کو حق کے فیصلہ کے ساتھ ہی بھیجا کرتے ہیں اور اس کے بعد پھر کسی کو مہلت نہیں دی جاتی ہے (۹) ہم نے ہی اس قرآن کو نازل
الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ( ۹ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ( ۱۰ ) وَ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ
کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں (۱۰) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف قوموں میں رسول بھیجے ہیں (۱۱) اور جب ان کے پاس رسول آتے ہیں تو
کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۱۱ ) کَذٰلِکَ نَسْلُکُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ( ۱۲ ) لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ
یہ صرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں (۱۲) اور ہم اسی طرح اس گمراہی کو مجرمین کے دل میں ڈال دیتے ہیں (۱۳) یہ کبھی ایمان نہ لائیں گے کہ ان سے
الْأَوَّلِينَ( ۱۳ ) وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَاباً مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ( ۱۴ ) لَقَالُوا إِنَّمَا سُکِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ
پہلے والوں کا طریقہ بھی ایسا ہی رہ چکا ہے (۱۴) ہم اگر آسمان میں ان کے لئے کوئی دروازہ کھول دیں اور یہ لوگ دن دھاڑے اسی دروازے سے چڑھ جائیں (۱۵) تو بھی کہیں گے کہ ہماری آنکھوں کو مدہوش کردیا گیا ہے
نَحْنُ قَوْمٌ مَسْحُورُونَ( ۱۵ )
اور ہم پر جادو کردیا گیا ہے
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجاً وَ زَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ( ۱۶ ) وَ حَفِظْنَاهَا مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ( ۱۷ ) إِلاَّ مَنِ
(۱۶) اور ہم نے آسمان میں برج بنائے اور انہیں دیکھنے والوں کے لئے ستاروں سے آراستہ کردیا (۱۷) اور ہر شیطان رجیم سے محفوظ بنادیا (۱۸) مگر
اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُبِينٌ( ۱۸ ) وَ الْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَ أَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ کُلِّ
یہ کہ کوئی شیطان وہاں کی بات چرَانا چاہے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگادیا گیا ہے (۱۹) اور ہم نے زمین کو پھیلادیا ہے اور اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں اور ہر
شَيْءٍ مَوْزُونٍ( ۱۹ ) وَ جَعَلْنَا لَکُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَ مَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ( ۲۰ ) وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلاَّ عِنْدَنَا
چیز کو معینہ مقدار کے مطابق پیدا کیا ہے (۲۰) اور اس میں تمہارے لئے بھی اسبابِ معیشت قرار دئے ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں ہو (۲۱) اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس
خَزَائِنُهُ وَ مَا نُنَزِّلُهُ إِلاَّ بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ( ۲۱ ) وَ أَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاکُمُوهُ وَ مَا
خزانے نہ ہوں اور ہم ہر شے کو ایک معین مقدار میں ہی نازل کرتے ہیں (۲۲) اور ہم نے ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھانے والا بناکر چلایا ہے پھر آسمان سے پانی برسایا ہے جس سے تم کو سیراب کیا ہے اور
أَنْتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ( ۲۲ ) وَ إِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَ نُمِيتُ وَ نَحْنُ الْوَارِثُونَ( ۲۳ ) وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْکُمْ وَ
تم اس کے خزانہ دار نہیں تھے (۲۳) اور ہم ہی حیات و موت کے دینے والے ہیں اور ہم ہی سب کے والی و وارث ہیں (۲۴) اور ہم تم سے پہلے گزر جانے والوں کو
لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ( ۲۴ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَکِيمٌ عَلِيمٌ( ۲۵ ) وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ
بھی جانتے ہیں اور بعد میں آنے والوں سے بھی باخبر ہیں (۲۵) اور تمہارا پروردگار ہی سب کو ایک جگہ جمع کرے گا کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب حکمت بھی (۲۶) اور ہم نے انسان کو
صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ( ۲۶ ) وَ الْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ( ۲۷ ) وَ إِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلاَئِکَةِ إِنِّي
سیاہی مائل نرم مٹی سے پیدا کیا ہے جو سوکھ کر کھن کھن بولنے لگی تھی (۲۷) اور جناّت کو اس سے پہلے زہریلی آگ سے پیدا کیا ہے (۲۸) اور اس وقت کو یاد کرو کہ جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا تھا
خَالِقٌ بَشَراً مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ( ۲۸ ) فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ( ۲۹ )
کہ میں سیاہی مائل نرم کھنکھناتی ہوئی مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں (۲۹) پھر جب مکمل کرلوں اور اس میں اپنی روح حیات پھونک دوں تو سب کے سب سجدہ میں گر پڑنا
فَسَجَدَ الْمَلاَئِکَةُ کُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ( ۳۰ ) إِلاَّ إِبْلِيسَ أَبَى أَنْ يَکُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ( ۳۱ )
(۳۰) تو تمام ملائکہ نے اجتماعی طور پر سجدہ کرلیا تھا (۳۱) علاوہ ابلیس کے کہ وہ سجدہ گزاروں کے ساتھ نہ ہوسکا
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَکَ أَلاَّ تَکُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ( ۳۲ ) قَالَ لَمْ أَکُنْ لِأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ
(۳۲) اللہ نے کہا کہ اے ابلیس تجھے کیا ہوگیا ہے کہ تو سجدہ گزاروں میں شامل نہ ہوسکا (۳۳) اس نے کہا کہ میں ایسے بشر کو سجدہ نہیں کرسکتا جسے تو نے سیاہی مائل خشک مٹی
مَسْنُونٍ( ۳۳ ) قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّکَ رَجِيمٌ( ۳۴ ) وَ إِنَّ عَلَيْکَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ( ۳۵ ) قَالَ رَبِّ
سے پیدا کیا ہے (۳۴) ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا کہ تو مردود ہے (۳۵) اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت ہے (۳۶) اس نے کہا کہ پروردگار
فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ( ۳۶ ) قَالَ فَإِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ( ۳۷ ) إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ( ۳۸ ) قَالَ رَبِّ بِمَا
مجھے روز حشر تک کی مہلت دیدے (۳۷) جواب ملا کہ تجھے مہلت دیدی گئی ہے (۳۸) ایک معلوم اور معین وقت کے لئے (۳۹) اس نے کہا کہ پروردگار
أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ( ۳۹ ) إِلاَّ عِبَادَکَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ( ۴۰ ) قَالَ هٰذَا
جس طرح تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ان بندوں کے لئے زمین میں ساز و سامان آراستہ کروں گا اور سب کو اکٹھا گمراہ کروں گا (۴۰) علاوہ تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص بنا لیا ہے (۴۱) ارشاد ہوا
صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ( ۴۱ ) إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَکَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْغَاوِينَ( ۴۲ ) وَ إِنَّ
کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے (۴۲) میرے بندوں پر تیرا کوئی اختیار نہیں ہے علاوہ ان کے جو گمراہوں میں سے تیری پیروی کرنے لگیں (۴۳) اور
جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ( ۴۳ ) لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِکُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ( ۴۴ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَ
جہنم ّایسے تمام لوگوں کی آخری وعدہ گاہ ہے (۴۴) اس کے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے کے لئے ایک حصہ تقسیم کردیا گیا ہے (۴۵) بیشک صاحبان تقوٰی باغات اور
عُيُونٍ( ۴۵ ) ادْخُلُوهَا بِسَلاَمٍ آمِنِينَ( ۴۶ ) وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَاناً عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ( ۴۷ )
چشموں کے درمیان رہیں گے (۴۶) انہیں حکم ہوگا کہ تم ان باغات میں سلامتی اور حفاظت کے ساتھ داخل ہو جاؤ (۴۷) اور ہم نے ان کے سینوں سے ہر طرح کی کدورت نکال لی ہے اور وہ بھائیوں کی طرح آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوں گے
لاَ يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ( ۴۸ ) نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۴۹ ) وَ أَنَّ عَذَابِي
(۴۸) نہ انہیں کوئی تکلیف چھو سکے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے (۴۹) میرے بندوں کو خبر کردو کہ میں بہت بخشنے والا اور مہربان ہوں (۵۰) اور میرا عذاب بھی
هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ( ۵۰ ) وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ( ۵۱ )
بڑا دردناک عذاب ہے (۵۱) اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں اطلاع دیدو
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلاَماً قَالَ إِنَّا مِنْکُمْ وَجِلُونَ( ۵۲ ) قَالُوا لاَ تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلاَمٍ عَلِيمٍ( ۵۳ ) قَالَ
(۵۲) جب وہ لوگ ابراہیم کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے خوفزدہ ہیں (۵۳) انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم آپ کو ایک فرزند دانا کی بشارت دینے کے لئے آئے ہیں (۵۴) ابراہیم نے کہا
أَ بَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَنْ مَسَّنِيَ الْکِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ( ۵۴ ) قَالُوا بَشَّرْنَاکَ بِالْحَقِّ فَلاَ تَکُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ( ۵۵ ) قَالَ
کہ اب جب کہ بڑھاپا چھاگیا ہے تو مجھے کس چیز کی بشارت دے رہے ہو (۵۵) انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں خبردر آپ مایوسوں میں سے نہ ہوجائیں (۵۶) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا
وَ مَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلاَّ الضَّالُّونَ( ۵۶ ) قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ( ۵۷ ) قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ
کہ رحمت خدا سے سوائے گمراہوں کے کون مایوس ہوسکتا ہے(۵۷)پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے (۵۸) انہوں نے کہا کہ ہم ایک
مُجْرِمِينَ( ۵۸ ) إِلاَّ آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ( ۵۹ ) إِلاَّ امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ( ۶۰ ) فَلَمَّا جَاءَ
مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (۵۹) علاوہ لوط کے گھر والوں کے کہ ان میں کے ہر ایک کو نجات دینے والے ہیں (۶۰) علاوہ ان کی بیوی کے کہ اس کے لئے ہم نے طے کردیا ہے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں سے ہوگی (۶۱) پھر جب فرشتے
آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ( ۶۱ ) قَالَ إِنَّکُمْ قَوْمٌ مُنْکَرُونَ( ۶۲ ) قَالُوا بَلْ جِئْنَاکَ بِمَا کَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ( ۶۳ )
آل لوط کے پاس آئے (۶۲) اور لوط نے کہا کہ تم تو اجنبی قسم کے لوگ معلوم ہوتے ہو (۶۳) تو انہوں نے کہا ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم شک کیا کرتی تھی
وَ أَتَيْنَاکَ بِالْحَقِّ وَ إِنَّا لَصَادِقُونَ( ۶۴ ) فَأَسْرِ بِأَهْلِکَ بِقِطْعٍ مِنَ اللَّيْلِ وَ اتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَ لاَ يَلْتَفِتْ مِنْکُمْ
(۶۴) اب ہم وہ برحق عذاب لے کر آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں (۶۵) آپ رات گئے اپنے اہل کو لے کر نکل جائیں اور خود پیچھے پیچھے سب کی نگرانی کرتے چلیں اور کوئی پیچھے کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھے اور
أَحَدٌ وَ امْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ( ۶۵ ) وَ قَضَيْنَا إِلَيْهِ ذٰلِکَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلاَءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ( ۶۶ ) وَ جَاءَ
جدھر کا حکم دیا گیا ہے سب ادھر ہی چلے جائیں (۶۶) اور ہم نے اس امر کا فیصلہ کرلیا ہے کہ صبح ہوتے ہوتے اس قوم کی جڑیں تک کاٹ دی جائیں گی (۶۷) اور ادھر شہر والے
أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ( ۶۷ ) قَالَ إِنَّ هٰؤُلاَءِ ضَيْفِي فَلاَ تَفْضَحُونِ( ۶۸ ) وَ اتَّقُوا اللَّهَ وَ لاَ تُخْزُونِ( ۶۹ )
نئے مہمانوں کو دیکھ کر خوشیاں مناتے ہوئے آگئے (۶۸) لوط نے کہا کہ یہ ہمارے مہمان ہیں خبردار ہمیں بدنام نہ کرنا (۶۹) اور اللہ سے ڈرو اور رسوائی کا سامان نہ کرو
قَالُوا أَ وَ لَمْ نَنْهَکَ عَنِ الْعَالَمِينَ( ۷۰ )
(۷۰) ان لوگوں نے کہا کہ کیا ہم نے آپ کو سب کے آنے سے منع نہیں کردیا تھا
قَالَ هٰؤُلاَءِ بَنَاتِي إِنْ کُنْتُمْ فَاعِلِينَ( ۷۱ ) لَعَمْرُکَ إِنَّهُمْ لَفِي سَکْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۷۲ ) فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ
(۷۱) لوط نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی لڑکیاں حاضر ہیں اگر تم ایسا ہی کرنا چاہتے ہو (۷۲) آپ کی جان کی قسم یہ لوگ گمراہی کے نشہ میں اندھے ہورہے ہیں (۷۳) نتیجہ یہ ہوا کہ صبح ہوتے ہی انہیں ایک چیخ
مُشْرِقِينَ( ۷۳ ) فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ( ۷۴ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ
نے اپنی گرفت میں لے لیا (۷۴) پھر ہم نے انہیں تہ و بالا کردیا اور ان کے اوپر کھڑنجے اور پتھروں کی بارش کردی (۷۵) ان باتوں میں صاحبان ہوش کے لئے بڑی
لِلْمُتَوَسِّمِينَ( ۷۵ ) وَ إِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ( ۷۶ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ( ۷۷ ) وَ إِنْ کَانَ أَصْحَابُ الْأَيْکَةِ
نشانیاں پائی جاتی ہیں (۷۶) اور یہ بستی ایک مستقل چلنے والے راستہ پر ہے (۷۷) اور بیشک اس میں بھی صاحبانِ ایمان کے لئے نشانیاں ہیں (۷۸) اور اگرچہ ایکہ والے
لَظَالِمِينَ( ۷۸ ) فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَ إِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ( ۷۹ ) وَ لَقَدْ کَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ( ۸۰ )
ظالم تھے (۷۹) تو ہم نے ان سے بھی انتقام لیا اور یہ دونوں بستیاں واضح شاہراہ پر ہیں (۸۰) اور اصحاب حجر نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
وَ آتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَکَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ( ۸۱ ) وَ کَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتاً آمِنِينَ( ۸۲ ) فَأَخَذَتْهُمُ
(۸۱) اور ہم نے انہیں بھی اپنی نشانیاں دیں تو وہ اعراض کرنے والے ہی رہ گئے (۸۲) اور یہ لوگ پہاڑ کو تراش کر محفوظ قسم کے مکانات بناتے تھے
(۸۳) تو انہیں
الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ( ۸۳ ) فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۸۴ ) وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا
بھی صبح سویرے ہی ایک چنگھاڑ نے پکڑلیا (۸۴) تو انہوں نے جس قدر بھی حاصل کیا تھا کچھ کام نہ آیا (۸۵) اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان جو
بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ( ۸۵ ) إِنَّ رَبَّکَ هُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِيمُ( ۸۶ ) وَ لَقَدْ
کچھ بھی ہے سب کو برحق پیدا کیا ہے اور قیامت بہرحال آنے والی ہے لہذا آپ ان سے خوبصورتی کے ساتھ درگزر کردیں (۸۶) بیشک آپ کا پروردگار سب کا پیدا کرنے والا اور سب کا جاننے والا ہے (۸۷) اور ہم
آتَيْنَاکَ سَبْعاً مِنَ الْمَثَانِي وَ الْقُرْآنَ الْعَظِيمَ( ۸۷ ) لاَ تَمُدَّنَّ عَيْنَيْکَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجاً مِنْهُمْ وَ لاَ تَحْزَنْ
نے آپ کو سبع مثانی اور قرآن عظیم عطا کیا ہے (۸۸) لہذا آپ ان کفار میں بعض افراد کو ہم نے جو کچھ نعمت دنیا عطا کردی ہیں ان کی طرف نگاہ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں اور اس کے بارے میں ہرگز رنجیدہ
عَلَيْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَکَ لِلْمُؤْمِنِينَ( ۸۸ ) وَ قُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ( ۸۹ ) کَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ( ۹۰ )
بھی نہ ہوں بس آپ اپنے شانوں کو صاحبانِ ایمان کے لئے جھکائے رکھیں (۸۹) اور یہ کہہ دیں کہ میں تو بہت واضح انداز سے ڈرانے والا ہوں (۹۰) جس طرح کہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل کیا ہے جو کتاب خدا کا حصہ ّبانٹ کرنے والے تھے
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ( ۹۱ ) فَوَ رَبِّکَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ( ۹۲ ) عَمَّا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۹۳ ) فَاصْدَعْ بِمَا
(۹۱) جن لوگوں نے قرآن کو ٹکڑے کردیا ہے (۹۲) لہذا آپ کے پروردگار کی قسم کہ ہم ان سے اس بارے میں ضرور سوال کریں گے (۹۳) جو کچھ وہ کیا کرتے تھے (۹۴) پس آپ اس بات کا واضح اعلان کردیں جس کا
تُؤْمَرُ وَ أَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِينَ( ۹۴ ) إِنَّا کَفَيْنَاکَ الْمُسْتَهْزِءِينَ( ۹۵ ) الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ فَسَوْفَ
حکم دیا گیا ہے اور مشرکین سے کنارہ کش ہوجائیں (۹۵) ہم ان استہزائ کرنے والوں کے لئے کافی ہیں (۹۶) جو خدا کے ساتھ دوسرا خدا قرار دیتے ہیں اور عنقریب انہیں ان کا حال
يَعْلَمُونَ( ۹۶ ) وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّکَ يَضِيقُ صَدْرُکَ بِمَا يَقُولُونَ( ۹۷ ) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ کُنْ مِنَ السَّاجِدِينَ( ۹۸ )
معلوم ہوجائے گا (۹۷) اور ہم جانتے ہیں کہ آپ ان کی باتوں سے دل تنگ دل ہورہے ہیں (۹۸) تو اب اپنے پروردگار کے حمدکی تسبیح کیجئے اور سجدہ گزاروں میں شامل ہوجایئے
وَ اعْبُدْ رَبَّکَ حَتَّى يَأْتِيَکَ الْيَقِينُ( ۹۹ )
(۹۹) اور اس وقت تک اپنے رب کی عبادت کرتے رہئے جب تک کہ موت نہ آجائے
( سورة النحل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلاَ تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۱ ) يُنَزِّلُ الْمَلاَئِکَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ
(۱) امر الٰہی آگیا ہے لہذا اب بلاوجہ جلدی نہ مچاؤ کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ اور بلند و بالا ہے (۲) وہ جس بندے پر چاہتا ہے اپنے حکم سے ملائکہ کو روح کے ساتھ نازل کردیتا ہے
مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنْذِرُوا أَنَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ أَنَا فَاتَّقُونِ( ۲ ) خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۳ )
کہ ان بندوں کو ڈراؤ اورسمجھاؤ کہ میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا مجھی سے ڈریں (۳) اسی خدا نے زمین و آسمان کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور وہ ان کے شریکوں سے بہت بلند و بالاتر ہے
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ( ۴ ) وَ الْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَکُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا
(۴) اس نے انسان کو ایک قطرہ نجس سے پیدا کیا ہے مگر پھر بھی وہ کّھلم کھلّا جھگڑا کرنے والا ہوگیا ہے (۵) اور اسی نے چوپایوں کو بھی پیدا کیا ہے جن میں تمہارے لئے گرم لباس اور دیگر منافع کا سامان ہے اور بعض کو تو
تَأْکُلُونَ( ۵ ) وَ لَکُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَ حِينَ تَسْرَحُونَ( ۶ )
تم کھاتے بھی ہو (۶) اور تمہارے لئے ان ہی جانوروں میں سے زینت کا سامان ہے جب تم شام کو انہیں واپس لاتے ہو اور صبح کو چراگاہ کی طرف لے جاتے ہو
وَ تَحْمِلُ أَثْقَالَکُمْ إِلَى بَلَدٍ لَمْ تَکُونُوا بَالِغِيهِ إِلاَّ بِشِقِّ الْأَنْفُسِ إِنَّ رَبَّکُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۷ ) وَ الْخَيْلَ وَ الْبِغَالَ وَ
(۷) اور یہ حیوانات تمہارے بوجھ کو اٹھا کر ان شہروں تک لے جاتے ہیں جہاں تک تم جان جونکھوں میں ڈالے بغیرنہیں پہنچ سکتے تھے بیشک تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور مہربان ہے (۸) اور اس نے گھوڑے خچر اور
الْحَمِيرَ لِتَرْکَبُوهَا وَ زِينَةً وَ يَخْلُقُ مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۸ ) وَ عَلَى اللَّهِ قَصْدُ السَّبِيلِ وَ مِنْهَا جَائِرٌ وَ لَوْ شَاءَ لَهَدَاکُمْ
گدھے کو پیدا کیا تاکہ اس پر سواری کرو اور اسے زینت بھی قرار دو اور وہ ایسی چیزوں کو بھی پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ہے (۹) اور درمیانی راستہ کی ہدایت خدا کی اپنی ذمہ داری ہے اور بعض راستے کج بھی ہوتے ہیں اور وہ چاہتا تو تم سب کو زبردستی راہ
أَجْمَعِينَ( ۹ ) هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لَکُمْ مِنْهُ شَرَابٌ وَ مِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ( ۱۰ ) يُنْبِتُ لَکُمْ بِهِ
راست پر لے آتا (۱۰) وہ وہی خدا ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیا ہے جس کا ایک حصّہ پینے والا ہے اور ایک حصّے سے درخت پیدا ہوتے ہیں جن سے تم جانوروں کو چراتے ہو (۱۱) وہ تمہارے لئے
الزَّرْعَ وَ الزَّيْتُونَ وَ النَّخِيلَ وَ الْأَعْنَابَ وَ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۱۱ ) وَ سَخَّرَ
زراعت,زیتون,خرمے,انگور اور تمام پھل اسی پانی سے پیدا کرتا ہے - اس امر میں بھی صاحبانِ فکر کے لئے اس کی قدرت کی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۱۲) اور اسی نے تمہارے رات دن اور آفتاب و ماہتاب سب کو مسخر کردیا ہے
لَکُمُ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَ النُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۱۲ )
اور ستارے بھی اسی کے حکم کے تابع ہیں بیشک اس میں بھی صاحبانِ عقل کے لئے قدرت کی بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
وَ مَا ذَرَأَ لَکُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفاً أَلْوَانُهُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَذَّکَّرُونَ( ۱۳ ) وَ هُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْکُلُوا
(۱۳) اور جو کچھ تمہارے لئے اس زمین کے اندر مختلف رنگوں میں پیدا کیا ہے اس میں بھی عبرت حاصل کرنے والی قوم کے لئے اس کی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۱۴) اور وہی وہ ہے جس نے سمندروں کو مّسخردیا ہے تاکہ تم اس
مِنْهُ لَحْماً طَرِيّاً وَ تَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَ تَرَى الْفُلْکَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّکُمْ
میں سے تازہ گوشت کھاسکو اور پہننے کے لئے زینت کا سامان نکال سکو اور تم تو دیکھ رہے ہو کہ کشتیاں کس طرح اس کے سینے کو چیرتی ہوئی چلی جارہی ہیں اور یہ سب اس لئے بھی ہے کہ تم اس کے فضل و کرم کو تلاش کرسکو اور شاید اسی طرح اس کے
تَشْکُرُونَ( ۱۴ )
شکر گزار بندے بھی بن جاؤ
وَ أَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِکُمْ وَ أَنْهَاراً وَ سُبُلاً لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۱۵ ) وَ عَلاَمَاتٍ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ
(۱۵) اور اس نے زمین میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دئے تاکہ تمہیں لے کر اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائے اور نہریں اور راستے بنادئے تاکہ منزل سفر میں ہدایت پاسکو (۱۶) اور علامات معین کردیں اور لوگ ستاروں سے
يَهْتَدُونَ( ۱۶ ) أَ فَمَنْ يَخْلُقُ کَمَنْ لاَ يَخْلُقُ أَ فَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۱۷ ) وَ إِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ
بھی راستے دریافت کرلیتے ہیں (۱۷) کیا ایسا پیدا کرنے والا ان کے جیسا ہوسکتا ہے جو کچھ نہیں پیدا کرسکتے آخر تمہیں ہوش کیوں نہیں آرہا ہے
(۱۸) اور تم اللہ کی نعمتوں کو شمار بھی کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے ہو بیشک اللہ
لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۸ ) وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَ مَا تُعْلِنُونَ( ۱۹ ) وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لاَ يَخْلُقُونَ شَيْئاً وَ
بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے (۱۹) اور اللہ ہی تمہارے باطن و ظاہر دونوں سے باخبر ہے (۲۰) اور اس کے علاوہ جنہیں یہ مشرکین پکارتے ہیں وہ خود ہی مخلوق ہیں اور وہ کسی چیز کو
هُمْ يُخْلَقُونَ( ۲۰ ) أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ وَ مَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ( ۲۱ ) إِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَالَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ
خلق نہیں کرسکتے ہیں (۲۱) وہ تو مردہ ہیں ان میں زندگی بھی نہیں ہے اور نہ انہیں یہ خبر ہے کہ مردے کب اٹھائے جائیں گے (۲۲) تمہارا خدا صرف ایک ہے اور جو لوگ
بِالْآخِرَةِ قُلُوبُهُمْ مُنْکِرَةٌ وَ هُمْ مُسْتَکْبِرُونَ( ۲۲ ) لاَ جَرَمَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ
آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کے دل منکر قسم کے ہیں اور وہ خود مغرور و متکّبر ہیں (۲۳) یقینا اللہ ان تمام باتوں کو جانتا ہے جنہیں یہ حُھپاتے ہیں یا جن کا اظہار کرتے ہیں وہ
الْمُسْتَکْبِرِينَ( ۲۳ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ مَا ذَا أَنْزَلَ رَبُّکُمْ قَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۲۴ ) لِيَحْمِلُوا أَوْزَارَهُمْ کَامِلَةً يَوْمَ
متکبرین کو ہرگز پسند نہیں کرتا ہے (۲۴) اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا کیا نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ سب پچھلے لوگوں کے افسانے ہیں (۲۵) تاکہ یہ مکمل طور پر اپنا بھی بوجھ اٹھائیں
الْقِيَامَةِ وَ مِنْ أَوْزَارِ الَّذِينَ يُضِلُّونَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ أَلاَ سَاءَ مَا يَزِرُونَ( ۲۵ ) قَدْ مَکَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَى اللَّهُ
اور اپنے ان مریدوں کا بھی بوجھ اٹھائیں جنہیں بلاعلم و فہم کے گمراہ کرتے رہے ہیں - بیشک یہ بڑا بدترین بوجھ اٹھانے والے ہیں (۲۶) یقینا ان سے پہلے والوں نے بھی مکاریاں کی تھیں تو عذاب الٰہی ان کی
بُنْيَانَهُمْ مِنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ أَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُونَ( ۲۶ )
تعمیرات تک آیا اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا اور ان کے سروں پر چھت گر پڑی اور عذاب ایسے انداز سے آیا کہ انہیں شعور بھی نہ پیدا ہوسکا
ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُخْزِيهِمْ وَ يَقُولُ أَيْنَ شُرَکَائِيَ الَّذِينَ کُنْتُمْ تُشَاقُّونَ فِيهِمْ قَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ إِنَّ الْخِزْيَ الْيَوْمَ وَ
(۲۷) اس کے بعد وہ روزِ قیامت انہیں رسوا کرے گا اور پوچھے گا کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کے بارے میں تم جھگڑا کیا کرتے تھے - اس وقت صاحبان علم کہیں گے کہ آج
السُّوءَ عَلَى الْکَافِرِينَ( ۲۷ ) الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلاَئِکَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ فَأَلْقَوُا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوءٍ
رسوائی اور برائی ان کافروں کے لئے ثابت ہوگئی ہے (۲۸) جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ اپنے نفس کے ظالم ہوتے ہیں تو اس وقت اطاعت کی پیشکش کرتے ہیں کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کرتے تھے.
بَلَى إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۲۸ ) فَادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَکَبِّرِينَ( ۲۹ )
بیشک خدا خوب جانتا ہے کہ تم کیا کیا کرتے تھے (۲۹) جاؤ اب جہنمّ کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور ہمیشہ وہیں رہو کہ متکبرین کا ٹھکانا بہت برا ہوتا ہے
وَ قِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَا ذَا أَنْزَلَ رَبُّکُمْ قَالُوا خَيْراً لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَ لَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ وَ
(۳۰) اور جب صاحبان تقوٰی سے کہا گیا کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ سب خیر ہے - بیشک جن لوگوں نے اس دنیا میں نیک اعمال کئے ہیں ان کے لئے نیکی ہے اور آخرت کا گھر تو بہرحال بہتر ہے اور
لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ( ۳۰ ) جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ کَذٰلِکَ يَجْزِي
وہ متقین کا بہترین مکان ہے (۳۱) وہاں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ جو کچھ چاہیں گے سب ان کے لئے حاضر ہوگا کہ اللہ اسی طرح ان
اللَّهُ الْمُتَّقِينَ( ۳۱ ) الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلاَئِکَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۳۲ )
صاحبان تقوٰی کو جزا دیتا ہے (۳۲) جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ پاک و پاکیزہ ہوتے ہیں اور ان سے ملائکہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو اب تم اپنے نیک اعمال کی بنا پر جنّت میں داخل ہوجاؤ
هَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلاَئِکَةُ أَوْ يَأْتِيَ أَمْرُ رَبِّکَ کَذٰلِکَ فَعَلَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَ لٰکِنْ
(۳۳) کیا یہ لوگ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس ملائکہ آجائیں یا حکم پروردگار آجائے تو یہی ان کے پہلے والوں نے بھی کیا تھا اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ہے بلکہ یہ خود ہی
کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۳۳ ) فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَ حَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۳۴ )
اپنے نفس پر ظلم کرتے رہے ہیں (۳۴) نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے اعمال کے برے اثرات ان تک پہنچ گئے اور جن باتوں کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے ان ہی باتوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور پھر تباہ و برباد کردیا
وَ قَالَ الَّذِينَ أَشْرَکُوا لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ نَحْنُ وَ لاَ آبَاؤُنَا وَ لاَ حَرَّمْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ
(۳۵) اور مشرکین کہتے ہیں کہ اگر خدا چاہتا تو ہم یا ہمارے بزرگ اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرتے اور نہ اس کے حکم کے بغیر کسی شے کو حرام قرار دیتے -
کَذٰلِکَ فَعَلَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۳۵ ) وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِي کُلِّ أُمَّةٍ رَسُولاً أَنِ
اسی طرح ان کے پہلے والوں نے بھی کیا تھا تو کیا رسولوں کی ذمہ دری واضح اعلان کے علاوہ کچھ اور بھی ہے (۳۶) اوریقینا ہم نے ہر امّت میں ایک رسول بھیجا ہے کہ تم لوگ اللہ کی
اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلاَلَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ
عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو پھر ان میں بعض کو خدا نے ہدایت دے دی اور بعض پر گمراہی ثابت ہوگئی تو اب تم لوگ روئے زمین میں سیر کرو
فَانْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُکَذِّبِينَ( ۳۶ ) إِنْ تَحْرِصْ عَلَى هُدَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي مَنْ يُضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِنْ
اور دیکھو کہ تکذیب کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے (۳۷) اگر آپ کو خواہش ہے کہ یہ ہدایت پاجائیں تو اللہ جس کو گمراہی میں چھوڑ چکا ہے اب اسے ہدایت نہیں دے سکتا اور نہ ان کا کوئی
نَاصِرِينَ( ۳۷ ) وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لاَ يَبْعَثُ اللَّهُ مَنْ يَمُوتُ بَلَى وَعْداً عَلَيْهِ حَقّاً وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ
مدد کرنے والا ہوگا (۳۸) ان لوگوں نے واقعی اللہ کی قسم کھائی تھی کہ اللہ مرنے والوں کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا ہے حالانکہ یہ اس کا برحق وعدہ ہے یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ اس حقیقت سے
لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۸ ) لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَنَّهُمْ کَانُوا کَاذِبِينَ( ۳۹ ) إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ
باخبر نہیں ہیں (۳۹) وہ چاہتا ہے کہ لوگوں کے لئے اس امر کو واضح کردے جس میں وہ اختلاف کررہے ہیں اور کفار کو یہ معلوم ہوجائے کہ وہ واقعی جھوٹ بولا کرتے تھے (۴۰) ہم جس چیز کا ارادہ کرلیتے ہیں
إِذَا أَرَدْنَاهُ أَنْ نَقُولَ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۴۰ ) وَ الَّذِينَ هَاجَرُوا فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
اس سے فقط اتنا کہتے ہیں کہ ہوجا اور پھر وہ ہوجاتی ہے (۴۱) اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد راہ خدا میں ہجرت اختیار کی ہے ہم عنقریب دنیا میں بھی ان کو بہترین مقام عطا کریں گے
وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَکْبَرُ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۴۱ ) الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَکَّلُونَ( ۴۲ )
اور آخرت کا اجر تو یقینا بہت بڑا ہے .اگر یہ لوگ اس حقیقت سے باخبر ہوں (۴۲) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے صبر کیا ہے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے رہے ہیں
وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ إِلاَّ رِجَالاً نُوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّکْرِ إِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۴۳ ) بِالْبَيِّنَاتِ وَ الزُّبُرِ
(۴۳) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مذِدوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور ان کی طرف بھی وحی کرتے رہے ہیں تو ان سے کہئے کہ اگر تم نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرو (۴۴) اور ہم نے ان رسولوں کو معجزات
وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ الذِّکْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَکَّرُونَ( ۴۴ ) أَ فَأَمِنَ الَّذِينَ مَکَرُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ
اور کتابوں کے ساتھ بھیجا ہے اور آپ کی طرف بھی ذکر کو (قرآن)نازل کیا ہے تاکہ ان کے لئے ان احکام کو واضح کردیں جو ان کی طرف نازل کئے گئے ہیں اور شاید یہ اس بارے میں کچھ غور و فکر کریں (۴۵) کیا یہ برائیوں کی تدبیریں کرنے والے کفار
يَخْسِفَ اللَّهُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُونَ( ۴۵ ) أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ
اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں کہ اللہ اچانک انہیں زمین میں دھنسادے یا ان تک اس طرح عذاب آجائے کہ انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو (۴۶) یا انہیں چلتے پھرتے گرفتار کرلیا جائے کہ یہ اللہ کو
بِمُعْجِزِينَ( ۴۶ ) أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَى تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّکُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۴۷ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا إِلَى مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ
عاجز نہیں کرسکتے ہیں (۴۷) یا پھر انہیں ڈرا ڈرا کر دھیرے دھیرے گرفت میں لیا جائے کہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور مہربان ہے (۴۸) کیا ان لوگوں نے ان مخلوقات کو نہیں دیکھا ہے
يَتَفَيَّأُ ظِلاَلُهُ عَنِ الْيَمِينِ وَ الشَّمَائِلِ سُجَّداً لِلَّهِ وَ هُمْ دَاخِرُونَ( ۴۸ ) وَ لِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي
جن کا سایہ داہنے بائیں پلٹتا رہتا ہے کہ سب اسی کی بارگاہ میں تواضع و انکسار کے ساتھ سجدہ ریز ہیں (۴۹) اور اللہ ہی کے لئے آسمان کی تمام چیزیں اور
الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَ الْمَلاَئِکَةُ وَ هُمْ لاَ يَسْتَکْبِرُونَ( ۴۹ ) يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ( ۵۰ )
زمین کے تمام چلنے والے اور ملائکہ سجدہ ریز ہیں اور کوئی استکبار کرنے والا نہیں ہے (۵۰) یہ سب اپنے پروردگار کی برتری اور عظمت سے خوفزدہ ہیں اور اسی کے امر کے مطابق کام کررہے ہیں
وَ قَالَ اللَّهُ لاَ تَتَّخِذُوا إِلٰهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ( ۵۱ ) وَ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ
(۵۱) اور اللہ نے کہہ دیا ہے کہ خبردار دو خدا نہ بناؤ کہ اللہ صرف خدائے واحد ہے لہذا مجھ ہی سے ڈرو (۵۲) اور اسی کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے ہے اور
لَهُ الدِّينُ وَاصِباً أَ فَغَيْرَ اللَّهِ تَتَّقُونَ( ۵۲ ) وَ مَا بِکُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْأَرُونَ( ۵۳ )
اسی کے لئے دائمی اطاعت بھی ہے تو کیا تم غیر خدا سے بھی ڈرتے ہو (۵۳) اور تمہارے پاس جو بھی نعمت ہے وہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے اور اس کے بعد بھی جب تمہیں کوئی تکلیف چھولیتی ہے تو تم اسی سے فریاد کرتے ہو
ثُمَّ إِذَا کَشَفَ الضُّرَّ عَنْکُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْکُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِکُونَ( ۵۴ )
(۵۴) اور جب وہ تکلیف کو دور کردیتاہے تو تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کا شریک بنانے لگتا ہے
لِيَکْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۵۵ ) وَ يَجْعَلُونَ لِمَا لاَ يَعْلَمُونَ نَصِيباً مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ تَاللَّهِ لَتُسْأَلُنَّ
(۵۵) تاکہ ان نعمتوں کا انکار کردیں جو ہم نے انہیں عطا کی ہیں خیر چند روز اور مزے کرلو اس کے بعد انجام معلوم ہی ہوجائے گا (۵۶) اور یہ ہمارے دئے ہوئے رزق میں سے ان کا بھی حصہ ّقرار دیتے ہیں جنہیں جانتے بھی نہیں ہیں تو عنقریب تم سے
عَمَّا کُنْتُمْ تَفْتَرُونَ( ۵۶ ) وَ يَجْعَلُونَ لِلَّهِ الْبَنَاتِ سُبْحَانَهُ وَ لَهُمْ مَا يَشْتَهُونَ( ۵۷ ) وَ إِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأُنْثَى
تمہارے افترا کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا (۵۷) اور یہ اللہ کے لئے لڑکیاں قرار دیتے ہیں جب کہ وہ پاک اور بے نیاز ہے اور یہ جو کچھ چاہتے ہیں وہ سب ان ہی کے لئے ہے (۵۸) اور جب خود ان میں سے کسی کو لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے تو اس کا
ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدّاً وَ هُوَ کَظِيمٌ( ۵۸ ) يَتَوَارَى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ أَ يُمْسِکُهُ عَلَى هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُ فِي
چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے اور وہ خون کے گھونٹ پینے لگتا ہے (۵۹) قوم سے منہ حُھپاتا ہے کہ بہت بری خبر سنائی گئی ہے اب اس کی ذلّت سمیت زندہ رکھے یا
التُّرَابِ أَلاَ سَاءَ مَا يَحْکُمُونَ( ۵۹ ) لِلَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ وَ لِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَى وَ هُوَ الْعَزِيزُ
خاک میں ملادے یقینا یہ لوگ بہت برا فیصلہ کررہے ہیں (۶۰) جن لوگوں کو آخرت پرایمان نہیں ہے ان کی مثال بدترین مثال ہے اور اللہ کے لئے بہترین مثال ہے کہ وہی صاحب عزّت اور صاحب
الْحَکِيمُ( ۶۰ ) وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَا تَرَکَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَ لٰکِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَإِذَا
حکمت ہے (۶۱) اگر خدا لوگوں سے ان کے ظلم کا مواخذہ کرنے لگتا تو روئے زمین پر ایک رینگنے والے کو بھی نہ چھوڑتا لیکن وہ سب کو ایک معین مدّت تک کے لئے ڈھیل دیتا ہے اس کے بعد
جَاءَ أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَ لاَ يَسْتَقْدِمُونَ( ۶۱ ) وَ يَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَکْرَهُونَ وَ تَصِفُ أَلْسِنَتُهُمُ الْکَذِبَ
جب وقت آجائے گا تو پھر نہ ایک ساعت کی تاخیر ہوگی اور نہ تقدیم (۶۲) یہ خدا کے لئے وہ قرار دیتے ہیں جو خود اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں یہ غلط بیانی بھی کرتی ہیں کہ
أَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَى لاَ جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ أَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ( ۶۲ ) تَاللَّهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِکَ فَزَيَّنَ لَهُمُ
آخرت میں ان کے لئے نیکی ہے حالانکہ یقینی طور پر ان کے لئے جہّنم اور یہ سب سے پہلے ہی ڈالے جائیں گے (۶۳) اللہ کی اپنی قسم کہ ہم نے تم سے پہلے مختلف قوموں کی طرف رسول بھیجے تو
الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۶۳ ) وَ مَا أَنْزَلْنَا عَلَيْکَ الْکِتَابَ إِلاَّ لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي
شیطان نے ان کے کاروبار کو ان کے لئے آراستہ کردیا اور وہی آج بھی ان کا سرپرست ہے اور ان کے لئے بہت بڑا دردناک عذاب ہے (۶۴) اور ہم نے آپ پر کتاب صرف اس لئے نازل کی ہے کہ آپ ان مسائل کی وضاحت کردیں جن میں یہ
اخْتَلَفُوا فِيهِ وَ هُدًى وَ رَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۶۴ )
اختلاف کئے ہوئے ہیں اور یہ کتاب صاحبان ایمان کے لئے مجسمئہ ہدایت اور رحمت ہے
وَ اللَّهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ( ۶۵ ) وَ إِنَّ لَکُمْ فِي
(۶۵) اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی برسایا ہے اور اس کے ذریعہ زمین کو مردہ ہونے کے بعد دوبارہ زندہ کیا ہے اس میں بھی بات سننے والی قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں (۶۶) اور تمہارے لئے
الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيکُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَ دَمٍ لَبَناً خَالِصاً سَائِغاً لِلشَّارِبِينَ( ۶۶ ) وَ مِنْ ثَمَرَاتِ
حیوانات میں بھی عبرت کا سامان ہے کہ ہم ان کے شکم سے گوبر اور خون کے درمیان سے خالص دودھ نکالتے ہیں جو پینے والوں کے لئے انتہائی خوشگوار معلوم ہوتا ہے (۶۷) اور پھر
النَّخِيلِ وَ الْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَکَراً وَ رِزْقاً حَسَناً إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۶۷ ) وَ أَوْحَى رَبُّکَ
خرمہ اور انگور کے پھلوں سے وہ شیرہ نکالتے ہیں جس سے تم نشہ اور بہترین رزق سب کچھ تیار کرلیتے ہو اس میں بھی صاحبان عقل کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں (۶۸) اور تمہارے پروردگار
إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتاً وَ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا يَعْرِشُونَ( ۶۸ ) ثُمَّ کُلِي مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُکِي
نے شہد کی مکھی کو اشارہ دیا کہ پہاڑوں اور درختوں اور گھروں کی بلندیوں میں اپنے گھر بنائے (۶۹) اس کے بعد مختلف پھلوں سے غذا حاصل کرے اور نرمی کے ساتھ
سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۶۹ )
خدائی راستہ پر چلے جس کے بعد اس کے شکم سے مختلف قسم کے مشروب برآمد ہوں گے جس میں پورے عالم انسانیت کے لئے شفا کا سامان ہے اور اس میں بھی فکر کرنے والی قوم کے لئے ایک نشانی ہے
وَ اللَّهُ خَلَقَکُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّاکُمْ وَ مِنْکُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَيْ لاَ يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئاً إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ( ۷۰ )
(۷۰) اور اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہ ہی وفات دیتا ہے اور بعض لوگوں کو اتنی بدترین عمر تک پلٹا دیا جاتا ہے کہ علم کے بعد بھی کچھ جاننے کے قابل نہ رہ جائیں. بیشک اللہ ہر شے کا جاننے والا اور ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ اللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَکُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ فَمَا الَّذِينَ فُضِّلُوا بِرَادِّي رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ
(۷۱) اور اللہ ہی نے بعض کو رزق میں بعض پر فضیلت دی ہے تو جن کو بہتر بنایا گیا ہے وہ اپنا بقیہ رزق ان کی طرف نہیں پلٹا دیتے ہیں جو ان کے ہاتھوں کی ملکیت ہیں حالانکہ رزق میں سب
فِيهِ سَوَاءٌ أَ فَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ( ۷۱ ) وَ اللَّهُ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجاً وَ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ بَنِينَ
برابر کی حیثیت رکھنے والے ہیں تو کیا یہ لوگ اللہ ہی کی نعمت کا انکار کررہے ہیں (۷۲) اور اللہ نے تم ہی میں سے تمہارا جوڑا بنایا ہے پھر اس جوڑے
وَ حَفَدَةً وَ رَزَقَکُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ أَ فَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَ بِنِعْمَةِ اللَّهِ هُمْ يَکْفُرُونَ( ۷۲ )
سے اولاد قرار دی ہے اور سب کو پاکیزہ رزق دیا ہے تو کیا یہ لوگ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ ہی کی نعمت سے انکار کرتے ہیں
وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَمْلِکُ لَهُمْ رِزْقاً مِنَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ شَيْئاً وَ لاَ يَسْتَطِيعُونَ( ۷۳ ) فَلاَ
(۷۳) اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ آسمان و زمین میں کسی رزق کے مالک ہیں اور نہ کسی چیز کی طاقت ہی رکھتے ہیں (۷۴) تو خبردار
تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۷۴ ) ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً عَبْداً مَمْلُوکاً لاَ يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَ
اللہ کے لئے مثالیں بیان نہ کرو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ نہیں جانتے ہو (۷۵) اللہ نے خود اس غلام مملوک کی مثال بیان کی ہے جو کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا ہے اور اس آزاد انسان کی مثال بیان کی ہے
مَنْ رَزَقْنَاهُ مِنَّا رِزْقاً حَسَناً فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرّاً وَ جَهْراً هَلْ يَسْتَوُونَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۷۵ )
جسے ہم نے بہترین رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے خفیہ اور علانیہ انفاق کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں ساری تعریف صرف اللہ کے لئے ہی ہے مگر ان لوگوں کی اکثریت کچھ نہیں جانتی ہے
وَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْکَمُ لاَ يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَ هُوَ کَلٌّ عَلَى مَوْلاَهُ أَيْنَمَا يُوَجِّهْهُ لاَ يَأْتِ بِخَيْرٍ
(۷۶) اور اللہ نے ایک اور مثال ان دو انسانوں کی بیان کی ہے جن میں سے ایک گونگا ہے اور اس کے بس میں کچھ نہیں ہے بلکہ وہ خود اپنے مولا کے سر پر ایک بوجھ ہے کہ جس طرف بھی بھیج دے کوئی خیر لے کر نہ آئے گا تو
هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَ مَنْ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ هُوَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۷۶ ) وَ لِلَّهِ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا
کیا وہ اس کے برابر ہوسکتا ہے جو عدل کا حکم دیتا ہے اور سیدھے راستہ پر گامزن ہے (۷۷) آسمان و زمین کا سارا غیب اللہ ہی کے لئے ہے اور
أَمْرُ السَّاعَةِ إِلاَّ کَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۷۷ ) وَ اللَّهُ أَخْرَجَکُمْ مِنْ بُطُونِ
قیامت کا حکم تو صرف ایک پلک جھپکنے کے برابر یا اس سے بھی قریب تر ہے اور یقینا اللہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۷۸) اور اللہ ہی نے تمہیں
أُمَّهَاتِکُمْ لاَ تَعْلَمُونَ شَيْئاً وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَ الْأَبْصَارَ وَ الْأَفْئِدَةَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۷۸ ) أَ لَمْ يَرَوْا إِلَى
شکم مادر سے اس طرح نکالا ہے کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دئے ہیں کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ (۷۹) کیا ان لوگوں نے
الطَّيْرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِّ السَّمَاءِ مَا يُمْسِکُهُنَّ إِلاَّ اللَّهُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۷۹ )
پرندوں کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح فضائے آسمان میں مسخر ہیں کہ اللہ کے علاوہ انہیں کوئی روکنے والا اور سنبھالنے والا نہیں ہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھنے والی قوم ہے
وَ اللَّهُ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ بُيُوتِکُمْ سَکَناً وَ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ جُلُودِ الْأَنْعَامِ بُيُوتاً تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِکُمْ وَ يَوْمَ
(۸۰) اور اللہ ہی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو وجہ سکون بنایا ہے اور تمہارے لئے جانوروں کی کھالوں سے ایسے گھر بنادئے ہیں جن کو تم روزِ سفر بھی ہلکاسمجھتے ہو اور روزِ
إِقَامَتِکُمْ وَ مِنْ أَصْوَافِهَا وَ أَوْبَارِهَا وَ أَشْعَارِهَا أَثَاثاً وَ مَتَاعاً إِلَى حِينٍ( ۸۰ ) وَ اللَّهُ جَعَلَ لَکُمْ مِمَّا خَلَقَ ظِلاَلاً
اقامت بھی ہلکا محسوس کرتے ہو اور پھر ان کے اون, روئیں اور بالوں سے مختلف سامان زندگی اور ایک مدّت کے لئے کارآمد چیزیں بنادیں (۸۱) اور اللہ ہی نے تمہارے لئے مخلوقات کا سایہ قرار دیا ہے
وَ جَعَلَ لَکُمْ مِنَ الْجِبَالِ أَکْنَاناً وَ جَعَلَ لَکُمْ سَرَابِيلَ تَقِيکُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِيلَ تَقِيکُمْ بَأْسَکُمْ کَذٰلِکَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ
اور پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائی ہیں اور ایسے پیراہن بنائے ہیں جو گرمی سے بچاسکیں اور پھر ایسے پیراہن بنائے ہیں جو ہتھیاروں کی زد سے بچاسکیں. وہ اسی طرح اپنی نعمتوں کو تمہارے
عَلَيْکُمْ لَعَلَّکُمْ تُسْلِمُونَ( ۸۱ ) فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْکَ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۸۲ ) يَعْرِفُونَ نِعْمَةَ اللَّهِ ثُمَّ يُنْکِرُونَهَا وَ
اوپر تمام کردیتا ہے کہ شاید تم اطاعت گزار بن جاؤ (۸۲) پھر اس کے بعد بھی اگر یہ ظالم منہ پھیر لیں تو آپ کا کام صرف واضح پیغام کا پہنچا دینا ہے اور بس (۸۳) یہ لوگ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں اور پھر انکار کرتے ہیں اور
أَکْثَرُهُمُ الْکَافِرُونَ( ۸۳ ) وَ يَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ شَهِيداً ثُمَّ لاَ يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ کَفَرُوا وَ لاَ هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ( ۸۴ )
ان کی اکثریت کافر ہے (۸۴) اور قیامت کے دن ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور اس کے بعد کافروں کو کسی طرح کی اجازت نہ دی جائے گی اور نہ ان کا عذر ہی سناُ جائے گا
وَ إِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لاَ هُمْ يُنْظَرُونَ( ۸۵ ) وَ إِذَا رَأَى الَّذِينَ أَشْرَکُوا شُرَکَاءَهُمْ
(۸۵) اور جب ظالمین عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر اس میں کوئی تخفیف نہ ہوگی اور نہ انہیں کسی قسم کی مہلت دی جائے گی (۸۶) اور جب مشرکین اپنے شرکائ کو دیکھیں گے
قَالُوا رَبَّنَا هٰؤُلاَءِ شُرَکَاؤُنَا الَّذِينَ کُنَّا نَدْعُو مِنْ دُونِکَ فَأَلْقَوْا إِلَيْهِمُ الْقَوْلَ إِنَّکُمْ لَکَاذِبُونَ( ۸۶ ) وَ أَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ
تو کہیں گے پروردگار یہی ہمارے شرکائ تھے جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے پھر وہ شرکائ اس بات کو ان ہی کی طرف پھینک دیں گے کہ تم لوگ بالکل جھوٹے ہو (۸۷) اور پھر اس دن اللہ کی بارگاہ
يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۸۷ )
میں اطاعت کی پیشکش کریں گے اور جن باتوں کا افتراکیا کرتے تھے وہ سب غائب اور بے کار ہوجائیں گی
الَّذِينَ کَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَاباً فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا کَانُوا يُفْسِدُونَ( ۸۸ ) وَ يَوْمَ نَبْعَثُ فِي
(۸۸) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور راہ خدا میں رکاوٹ پیدا کی ہم نے ان کے عذاب میں مزید اضافہ کردیا کہ یہ لوگ فساد برپا کیا کرتے تھے (۸۹) اور قیامت کے دن
کُلِّ أُمَّةٍ شَهِيداً عَلَيْهِمْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ جِئْنَا بِکَ شَهِيداً عَلَى هٰؤُلاَءِ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْکَ الْکِتَابَ تِبْيَاناً لِکُلِّ شَيْءٍ
ہم ہر گروہ کے خلاف ان ہی میں کا ایک گواہ اٹھائیں گے اور پیغمبر آپ کو ان سب کا گواہ بناکر لے آئیں گے اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس میں ہر شے کی وضاحت موجود ہے
وَ هُدًى وَ رَحْمَةً وَ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ( ۸۹ ) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْإِحْسَانِ وَ إِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَ يَنْهَى عَنِ
اور یہ کتاب اطاعت گزاروں کے لئے ہدایت ,رحمت اور بشارت ہے (۹۰) بیشک اللہ عدل ,احسان اور قرابت داروں کے حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور
الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْکَرِ وَ الْبَغْيِ يَعِظُکُمْ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۹۰ ) وَ أَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عَاهَدْتُمْ وَ لاَ تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ
بدکاری ,ناشائستہ حرکات اور ظلم سے منع کرتا ہے کہ شاید تم اسی طرح نصیحت حاصل کرلو (۹۱) اور جب کوئی عہد کرو تو اللہ کے عہد کو پورا کرو اور اپنی قسموں کو ان کے
بَعْدَ تَوْکِيدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللَّهَ عَلَيْکُمْ کَفِيلاً إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ( ۹۱ ) وَ لاَ تَکُونُوا کَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا
استحکام کے بعد ہرگز مت توڑو جب کہ تم اللہ کو کفیل اور نگراں بناچکے ہو کہ یقینا اللہ تمہارے افعال کو خوب جانتا ہے (۹۲) اور خبردار اس عورت کے مانند نہ ہوجاؤ جس نے اپنے دھاگہ کو
مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْکَاثاً تَتَّخِذُونَ أَيْمَانَکُمْ دَخَلاً بَيْنَکُمْ أَنْ تَکُونَ أُمَّةٌ هِيَ أَرْبَى مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوکُمُ اللَّهُ بِهِ وَ لَيُبَيِّنَنَّ
مضبوط کاتنے کے بعد پھر اسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالا-کیا تم اپنے معاہدے کو اس چالاکی کا ذریعہ بناتے ہو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرے-اللہ تمہیں ان ہی باتوں کے ذریعے آزما رہا ہے اور یقینا
لَکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَا کُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ( ۹۲ ) وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَکُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ لٰکِنْ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَ
روزِ قیامت اس امر کی وضاحت کردے گا جس میں تم آپس میں اختلاف کررہے تھے (۹۳) اور اگر پروردگار چاہتا تو جبراتم سب کو ایک قوم بنادیتا لیکن وہ اختیار دے کر جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے منزل
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَ لَتُسْأَلُنَّ عَمَّا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۹۳ )
ہدایت تک پہنچادیتاہے اور تم سے یقینا ان اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا جوتم دنیا میں انجام دے رہے تھے
وَ لاَ تَتَّخِذُوا أَيْمَانَکُمْ دَخَلاً بَيْنَکُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌ بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَ تَذُوقُوا السُّوءَ بِمَا صَدَدْتُمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ لَکُمْ
(۹۴) اور خبردار اپنی قسموں کو فساد کا ذریعہ نہ بناؤ کہ نو مسلم افراد کے قدم ثابت ہونے کے بعد پھر اکھڑ جائیں اور تمہیں راہ خدا سے روکنے کی پاداش میں بڑے عذاب کا مزہ چکھنا پڑے اور تمہارے لئے
عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۹۴ ) وَ لاَ تَشْتَرُوا بِعَهْدِ اللَّهِ ثَمَناً قَلِيلاً إِنَّمَا عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۹۵ )
عذابِ عظیم ہوجائے (۹۵) اور خبردار اللہ کے عہدے کے عوض معمولی قیمت (مال دنیا) نہ لو کہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم کچھ جانتے بوجھتے ہو
مَا عِنْدَکُمْ يَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللَّهِ بَاقٍ وَ لَنَجْزِيَنَّ الَّذِينَ صَبَرُوا أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۹۶ ) مَنْ عَمِلَ
(۹۶) جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب خرچ ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے اور ہم یقینا صبر کرنے والوں کو ان کے اعمال سے بہتر جزا عطا کریں گے (۹۷) جو شخص بھی نیک عمل کرے گا
صَالِحاً مِنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَ لَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۹۷ )
وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحب ایمان ہو ہم اسے پاکیزہ حیات عطا کریں گے اور انہیں ان اعمال سے بہتر جزا دیں گے جو وہ زندگی میں انجام دے رہے تھے
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ( ۹۸ ) إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ
(۹۸) لہذا جب آپ قرآن پڑھیں تو شیطان رجیم کے مقابلہ کے لئے اللہ سے پناہ طلب کریں (۹۹) شیطان ہرگز ان لوگوں پر غلبہ نہیں پاسکتا جو صاحبان ایمان ہیں اور جن کا اللہ پر
يَتَوَکَّلُونَ( ۹۹ ) إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَ الَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِکُونَ( ۱۰۰ ) وَ إِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَکَانَ آيَةٍ وَ
توکل اور اعتماد ہے (۱۰۰) اس کا غلبہ صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جو اسے سرپرست بناتے ہیں اور اللہ کے بارے میں شرک کرنے والے ہیں (۱۰۱) اور ہم جب ایک آیت کی جگہ پر دوسری آیت تبدیل کرتے ہیں تو اگرچہ
اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَرٍ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۰۱ ) قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَبِّکَ بِالْحَقِّ
خدا خوب جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کررہا ہے لیکن یہ لوگ یہی کہتے ہیں کہ محمد تم افترا کرنے والے ہو حالانکہ ان کی اکثریت کچھ نہیں جانتی ہے (۱۰۲) تو آپ کہہ دیجئے کہ اس قرآن کوروح القدس جبرئیل نے تمہارے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کیا ہے تاکہ
لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ هُدًى وَ بُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ( ۱۰۲ )
صاحبانِ ایمان کو ثبات و استقلال عطاکرے اور یہ اطاعت گزاروں کے لئے ایک ہداےت اور بشارت ہے
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُبِينٌ( ۱۰۳ )
(۱۰۳) اور ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ مشرکین یہ کہتے ہیں کہ انہیں کوئی انسان اس قرآن کی تعلیم دے رہا ہے-حالانکہ جس کی طرف یہ نسبت دیتے ہیں وہ عجمی ہے اور یہ زبان عربی واضح و فصیح ہے
إِنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ لاَ يَهْدِيهِمُ اللَّهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۰۴ ) إِنَّمَا يَفْتَرِي الْکَذِبَ الَّذِينَ لاَ
(۱۰۴) بیشک جو لوگ اللہ کی نشانیوں پر ایمان نہیں لاتے ہیں خدا انہیں ہدایت بھی نہیں دیتا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے (۱۰۵) یقینا غلط الزام لگانے والے صرف وہی افراد ہوتے ہیں
يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْکَاذِبُونَ( ۱۰۵ ) مَنْ کَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِهِ إِلاَّ مَنْ أُکْرِهَ وَ قَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ
جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور وہی جھوٹے بھی ہوتے ہیں (۱۰۶) جو شخص بھی ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلے علاوہ اس کے کہ جو کفر پر مجبور کردیا جائے اور اس کا دل ایمان کی طرف سے مطمئن ہو
بِالْإِيمَانِ وَ لٰکِنْ مَنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِ صَدْراً فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِنَ اللَّهِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۰۶ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمُ
....اور کفر کے لئے سینہ کشادہ رکھتا ہو اس کے اوپر خدا کا غضب ہے اور اس کے لئے بہت بڑا عذاب ہے (۱۰۷) یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے
اسْتَحَبُّوا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَ أَنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْکَافِرِينَ( ۱۰۷ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَى
زندگانی دنیا کو آخرت پر مقدم کیا ہے اور اللہ ظالم قوموں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا ہے (۱۰۸) یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر
قُلُوبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ أَبْصَارِهِمْ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْغَافِلُونَ( ۱۰۸ ) لاَ جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۱۰۹ )
اور آنکھ کان پر کفر کی چھاپ لگا دی گئی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جوحقیقتا حقائق سے غافل ہیں (۱۰۹) اور یقینا یہی لوگ آخرت میں گھاٹا اٹھانے والوں میں ہیں
ثُمَّ إِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَاهَدُوا وَ صَبَرُوا إِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۱۰ )
(۱۱۰) اس کے بعد تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے فتنوں میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی ہے اور پھر جہاد بھی کیا ہے اور صبر سے بھی کام لیا ہے یقینا تمہارا پروردگار بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے
يَوْمَ تَأْتِي کُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَفْسِهَا وَ تُوَفَّى کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۱۱۱ ) وَ ضَرَبَ اللَّهُ
(۱۱۱) قیامت کا دن وہ دن ہوگا جب ہر انسان اپنے نفس کی طرف سے دفاع کرنے کے لئے حاضر ہوگا اور نفس کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا (۱۱۲) اور اللہ نے اس قریہ کی بھی مثال بیان کی ہے جو
مَثَلاً قَرْيَةً کَانَتْ آمِنَةً مُطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَداً مِنْ کُلِّ مَکَانٍ فَکَفَرَتْ بِأَنْعُمِ اللَّهِ فَأَذَاقَهَا اللَّهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَ
محفوظ اور مطمئن تھی اور اس کا رزق ہر طرف سے باقاعدہ آرہا تھا لیکن اس قریہ کے رہنے والوں نے اللہ کی نعمتوں کا انکار کیا تو خدا نے انہیں بھوک اور
الْخَوْفِ بِمَا کَانُوا يَصْنَعُونَ( ۱۱۲ ) وَ لَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِنْهُمْ فَکَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظَالِمُونَ( ۱۱۳ )
خوف کے لباس کا مزہ چکھادیا صرف ان کے ان اعمال کی بنا پر کہ جو وہ انجام دے رہے تھے (۱۱۳) اور یقینا ان کے پاس رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کردی تو پھر ان تک عذاب آپہنچا کہ یہ سب ظلم کرنے والے تھے
فَکُلُوا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللَّهُ حَلاَلاً طَيِّباً وَ اشْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ إِنْ کُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ( ۱۱۴ ) إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْکُمُ الْمَيْتَةَ وَ
(۱۱۴) لہذا اب تم اللہ کے دئے ہوئے رزق حلال و پاکیزہ کو کھاؤ اور اس کی عبادت کرنے والے ہو تو اس کی نعمتوں کا شکریہ بھی ادا کرتے رہو (۱۱۵) اس نے تمہارے لئے صرف مردار ,
الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَ مَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَ لاَ عَادٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۱۵ ) وَ لاَ
خون ,سور کا گوشت اور جو غیر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے اسے حرام کردیا ہے اور اس میں بھی اگر کوئی شخص مضطر و مجبور ہوجائے اور نہ بغاوت کرے نہ حد سے تجاوز کرے تو خدا بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۱۶) اور خبردار
تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ هٰذَا حَلاَلٌ وَ هٰذَا حَرَامٌ لِتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى
جو تمہاری زبانیں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں اس کی بنا پر یہ نہ کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اس طرح خدا پر جھوٹا بہتان باندھنے والے ہوجاؤ گے اور جو اللہ پر جھوٹا بہتان
اللَّهِ الْکَذِبَ لاَ يُفْلِحُونَ( ۱۱۶ ) مَتَاعٌ قَلِيلٌ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۱۷ ) وَ عَلَى الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا
باندھتے ہیں ان کے لئے فلاح اور کامیابی نہیں ہے (۱۱۷) یہ دنیا صرف ایک مختصر لذّت ہے اور اس کے بعد ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے (۱۱۸) اور ہم نے یہودیوں کے لئے ان تمام چیزوں کو حرام کردیا ہے جن کا تذکرہ ہم
عَلَيْکَ مِنْ قَبْلُ وَ مَا ظَلَمْنَاهُمْ وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۱۱۸ )
پہلے کرچکے ہیں اور یہ ہم نے ظلم نہیں کیا ہے بلکہ وہ خود اپنے نفس پر ظلم کرنے والے تھے
ثُمَّ إِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِينَ عَمِلُوا السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَأَصْلَحُوا إِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۱۹ )
(۱۱۹) اس کے بعد تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے نادانی میں برائیاں کی ہیں اور اس کے بعد توبہ بھی کرلی ہے اور اپنے کو سدھار بھی لیا ہے تمہارا پروردگار ان باتوں کے بعد بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے
إِنَّ إِبْرَاهِيمَ کَانَ أُمَّةً قَانِتاً لِلَّهِ حَنِيفاً وَ لَمْ يَکُ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۲۰ ) شَاکِراً لِأَنْعُمِهِ اجْتَبَاهُ وَ هَدَاهُ إِلَى صِرَاطٍ
(۱۲۰) بیشک ابراہیم علیہ السّلام ایک مستقل امّت اور اللہ کے اطاعت گزار اور باطل سے کترا کر چلنے والے تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے (۱۲۱) وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے خدا نے انہیں منتخب کیا تھا اور
مُسْتَقِيمٍ( ۱۲۱ ) وَ آتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۲۲ ) ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ أَنِ اتَّبِعْ
سیدھے راستہ کی ہدایت دی تھی (۱۲۲) اور ہم نے انہیں دنیا میں بھی نیکی عطا کی اور آخرت میں بھی ان کا شمار نیک کردار لوگوں میں ہوگا (۱۲۳) اس کے بعد ہم نے آپ کی طرف وحی کی
مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۱۲۳ ) إِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ وَ إِنَّ رَبَّکَ
کہ ابراہیم علیہ السّلام حنیف کے طریقہ کا اتباع کریں کہ وہ مشرکین میں سے نہیں تھے (۱۲۴) ہفتہ کے دن کی تعظیم صرف ان لوگوں کے لئے قرار دی گئی تھی جو اس کے بارے میں اختلاف کررہے تھے اور آپ کا پروردگار
لَيَحْکُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۱۲۴ ) ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ
روز قیامت ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ لوگ اختلاف کررہے ہیں (۱۲۵) آپ اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ دعوت دیں اور ان سے اس طریقہ سے
جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّکَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ( ۱۲۵ ) وَ إِنْ عَاقَبْتُمْ
بحث کریں جو بہترین طریقہ ہے کہ آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بہک گیا ہے اور کون لوگ ہدایت پانے والے ہیں (۱۲۶) اور اگر تم ان کے ساتھ سختی بھی کرو
فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّابِرِينَ( ۱۲۶ ) وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُکَ إِلاَّ بِاللَّهِ وَ لاَ تَحْزَنْ
تو اسی قدر جس قدر انہوں نے تمہارے ساتھ سختی کی ہے اور اگر صبر کرو تو صبر بہرحال صبر کرنے والوں کے لئے بہترین ہے (۱۲۷) اور آپ صبر ہی کریں کہ آپ کا صبر بھی اللہ ہی کی مدد سے ہوگا اور ان کے حال پر
عَلَيْهِمْ وَ لاَ تَکُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْکُرُونَ( ۱۲۷ ) إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ( ۱۲۸ )
رنجیدہ نہ ہوں اور ان کی مکاّریوں کی وجہ سے تنگدلی کا بھی شکار نہ ہوں (۱۲۸) بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے تقوٰی اختیار کیا ہے اور جو نیک عمل انجام دینے والے ہیں
( سورة الإسراء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا
(۱) پاک و پاکیزہ ہے وہ پروردگار جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی تک لے گیا جس کے اطراف کو ہم نے بابرکت بنایا ہے تاکہ ہم اسے اپنی بعض نشانیاں دکھلائیں بیشک
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ( ۱ ) وَآتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ وَ جَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ أَلاَّ تَتَّخِذُوا مِنْ دُونِي وَکِيلاً( ۲ )
وہ پروردگار سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے (۲) اور ہم نے موسٰی کو کتاب عنایت کی اور اس کتاب کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ خبردار میرے علاوہ کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا
ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ إِنَّهُ کَانَ عَبْداً شَکُوراً( ۳ ) وَ قَضَيْنَا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فِي الْکِتَابِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ
(۳) یہ بنی اسرائیل ان کی اولاد ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں اٹھایاتھا جو ہمارے شکر گزار بندے تھے (۴) اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں یہ اطلاع بھی دے دی تھی کہ تم زمین
مَرَّتَيْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوّاً کَبِيراً( ۴ ) فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُولاَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْکُمْ عِبَاداً لَنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِلاَلَ
میں دو مرتبہ فساد کرو گے اور خوب بلندی حاصل کرو گے (۵) اس کے بعد جب پہلے وعدہ کا وقت آگیا تو ہم نے تمہارے اوپر اپنے ان بندوں کو مسلّط کردیا جو بہت سخت قسم کے جنگجو تھے اور انہوں نے تمہارے
الدِّيَارِ وَ کَانَ وَعْداً مَفْعُولاً( ۵ ) ثُمَّ رَدَدْنَا لَکُمُ الْکَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَ أَمْدَدْنَاکُمْ بِأَمْوَالٍ وَ بَنِينَ وَ جَعَلْنَاکُمْ أَکْثَرَ
دیار میں چن چن کر تمہیں مارا اور یہ ہمارا ہونے والا وعدہ تھا (۶) اس کے بعد ہم نے تمہیں دوبار ان پر غلبہ دیا اور اموال و اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہیں بڑے
نَفِيراً( ۶ ) إِنْ أَحْسَنْتُمْ أَحْسَنْتُمْ لِأَنْفُسِکُمْ وَ إِنْ أَسَأْتُمْ فَلَهَا فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءُوا وُجُوهَکُمْ وَ
گروہ والا بنادیا (۷) اب تم نیک عمل کرو گے تو اپنے لئے اور برا کرو گے تو اپنے لئے کرو گے-اس کے بعد جب دوسرے وعدہ کا وقت آگیا تو ہم نے دوسری قوم کو مسلّط کردیا تاکہ تمہاری شکلیں بگاڑ دیں اور مسجد میں اس طرح
لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ کَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ لِيُتَبِّرُوا مَا عَلَوْا تَتْبِيراً( ۷ )
داخل ہوں جس طرح پہلے داخل ہوئے تھے اور جس چیز پر بھی قابو پالیں اسے باقاعدہ تباہ و برباد کردیں
عَسَى رَبُّکُمْ أَنْ يَرْحَمَکُمْ وَ إِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْکَافِرِينَ حَصِيراً( ۸ ) إِنَّ هٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ
(۸) امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم کردے لیکن اگر تم نے دوبارہ فساد کیا تو ہم پھر سزا دیں گے اور ہم نے جہنم ّکو کافروں کے لئے ایک قید خانہ بنادیا ہے (۹) بیشک یہ قرآن اس راستہ کی ہدایت کرتا ہے
أَقْوَمُ وَ يُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْراً کَبِيراً( ۹ ) وَ أَنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ أَعْتَدْنَا
جو بالکل سیدھا ہے اور ان صاحبان ایمان کو بشارت دیتا ہے جو نیک اعمال بجالاتے ہیں کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے (۱۰) اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کے لئے ہم نے ایک
لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۰ ) وَيَدْعُ الْإِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ وَ کَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولاً( ۱۱ ) وَ جَعَلْنَا اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ
دردناک عذاب مہیا ّکر رکھا ہے (۱۱) اور انسان کبھی کبھی اپنے حق میں بھلائی کی طرح برائی کی دعا مانگنے لگتا ہے کہ انسان بہت جلد باز واقع ہوا ہے (۱۲) اور ہم نے رات اور دن کو اپنی
آيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ اللَّيْلِ وَ جَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِتَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّکُمْ وَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَ الْحِسَابَ
نشانی قرار دیا ہے پھر ہم رات کی نشانی کو مٹا دیتے ہیں اور دن کی نشانی کو روشن کردیتے ہیں تاکہ تم اپنے پروردگار کے فضل و انعام کو طلب کرسکو اور سال اور حساب کے اعداد معلوم کرسکو اور ہم نے
وَ کُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَاهُ تَفْصِيلاً( ۱۲ ) وَ کُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَ نُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ کِتَاباً يَلْقَاهُ
ہر شے کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے (۱۳) اور ہم نے ہر انسان کے نامئہ اعمال کو اس کی گردن میں آویزاں کردیا ہے اور روز قیامت اسے ایک
مَنْشُوراً( ۱۳ ) اقْرَأْ کِتَابَکَ کَفَى بِنَفْسِکَ الْيَوْمَ عَلَيْکَ حَسِيباً( ۱۴ ) مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَ مَنْ
کھلی ہوئی کتاب کی طرح پیش کردیں گے (۱۴) کہ اب اپنی کتاب کو پڑھ لو آج تمہارے حساب کے لئے یہی کتاب کافی ہے (۱۵) جو شخص بھی ہدایت حاصل کرتا ہے وہ اپنے فائدہ کے لئے کرتا ہے اور
ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَمَا کُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً( ۱۵ ) وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ نُهْلِکَ
جو گمراہی اختیار کرتا ہے وہ بھی اپنا ہی نقصان کرتا ہے اور کوئی کسی کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے اور ہم تو اس وقت تک عذاب کرنے والے نہیں ہیں جب تک کہ کوئی رسول نہ بھیج دیں
قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَاهَا تَدْمِيراً( ۱۶ ) وَ کَمْ أَهْلَکْنَا مِنَ الْقُرُونِ مِنْ بَعْدِ
(۱۶) اور ہم نے جب بھی کسی قریہ کو ہلاک کرنا چاہا تو اس کے ثروت مندوں پر احکام نافذ کردئے اور انہوں نے ان کی نافرمانی کی تو ہماری بات ثابت ہوگئی اور ہم نے اسے مکمل طور پر تباہ کردیا (۱۷) اور ہم نے نوح کے بعد بھی کتنی اّمتوں کو ہلاک کردیا ہے
نُوحٍ وَ کَفَى بِرَبِّکَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيراً بَصِيراً( ۱۷ )
اور تمہارا پروردگار بندوں کے گناہوں کا بہترین جاننے والا اور دیکھنے والا ہے
مَنْ کَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاءُ لِمَنْ نُرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلاَهَا مَذْمُوماً مَدْحُوراً( ۱۸ )
(۱۸) جو شخص بھی دنیا کا طلب گار ہے ہم اس کے لئے جلد ہی جو چاہتے ہیں دے دیتے ہیں پھر اس کے بعد اس کے لئے جہنمّ ہے جس میں وہ ذلّت و رسوائی کے ساتھ داخل ہوگا
وَ مَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَ سَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولٰئِکَ کَانَ سَعْيُهُمْ مَشْکُوراً( ۱۹ ) کُلاًّ نُمِدُّ هٰؤُلاَءِ وَ هَؤُلاَءِ
(۱۹) اور جو شخص آخرت کا چاہنے والا ہے اور اس کے لئے ویسی ہی سعی بھی کرتا ہے اور صاحب ایمان بھی ہے تو اس کی سعی یقینا مقبول قرار دی جائے گی (۲۰) ہم آپ کے پروردگار کی عطا و بخشش سے ان کی اور
مِنْ عَطَاءِ رَبِّکَ وَ مَا کَانَ عَطَاءُ رَبِّکَ مَحْظُوراً( ۲۰ ) انْظُرْ کَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ لَلْآخِرَةُ
اُن کی سب کی مدد کرتے ہیں اور آپ کے پروردگار کی عطا کسی پر بند نہیں ہے (۲۱) آپ دیکھئے کہ ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور پھر آخرت کے درجات اور
أَکْبَرُ دَرَجَاتٍ وَ أَکْبَرُ تَفْضِيلاً( ۲۱ ) لاَ تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوماً مَخْذُولاً( ۲۲ ) وَ قَضَى رَبُّکَ أَلاَّ
وہاں کی فضیلتیں تو اور زیادہ بزرگ و برتر ہیں (۲۲) خبردار اپنے پروردگار کے ساتھ کوئی دوسرا خدا قرار نہ دینا کہ اس طرح قابل مذمّت اور لاوارث بیٹھے رہ جاؤ گے اور کوئی خدا کام نہ آئے گا (۲۳) اور آپ کے پروردگار کا فیصلہ ہے کہ
تَعْبُدُوا إِلاَّ إِيَّاهُ وَ بِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الْکِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ کِلاَهُمَا فَلاَ تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَ لاَ تَنْهَرْهُمَا
تم سب اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا اور اگر تمہارے سامنے ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھے ہوجائیں تو خبردار ان سے اُف بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور
وَ قُلْ لَهُمَا قَوْلاً کَرِيماً( ۲۳ ) وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا کَمَا رَبَّيَانِي صَغِيراً( ۲۴ )
ان سے ہمیشہ شریفانہ گفتگو کرتے رہنا (۲۴) اور ان کے لئے خاکساری کے ساتھ اپنے کاندھوں کو جھکا دینا اور ان کے حق میں دعا کرتے رہنا کہ پروردگار اُن دونوں پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح کہ انہوں نے بچپنے میں مجھے پالا ہے
رَبُّکُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِکُمْ إِنْ تَکُونُوا صَالِحِينَ فَإِنَّهُ کَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُوراً( ۲۵ ) وَ آتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَ الْمِسْکِينَ
(۲۵) تمہارا پروردگار تمہارے دلوں کے حالات سے خوب باخبر ہے اور اگر تم صالح اور نیک کردار ہو تو وہ توبہ کرنے والوں کے لئے بہت بخشنے والا بھی ہے (۲۶) اور دیکھو قرابتداروں کو اور مسکین کو
وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَ لاَ تُبَذِّرْ تَبْذِيراً( ۲۶ ) إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ کَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ وَ کَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ کَفُوراً( ۲۷ )
اور مسافر غربت زدہ کو اس کا حق دے دو اور خبردار اسراف سے کام نہ لینا (۲۷) اسراف کرنے والے شیاطین کے بھائی بند ہیں اور شیطان تو اپنے پروردگار کا بہت بڑا انکار کرنے والا ہے
وَ إِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّکَ تَرْجُوهَا فَقُلْ لَهُمْ قَوْلاً مَيْسُوراً( ۲۸ ) وَ لاَ تَجْعَلْ يَدَکَ مَغْلُولَةً إِلَى
(۲۸) اگر تم کو اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کے تم امیدوار ہو ان افراد سے کنارہ کش بھی ہونا پڑے تو ان سے نرم انداز سے گفتگو کرنا (۲۹) اور خبردار نہ اپنے ہاتھوں کو گردنوں سے بندھا
عُنُقِکَ وَ لاَ تَبْسُطْهَا کُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوماً مَحْسُوراً( ۲۹ ) إِنَّ رَبَّکَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ إِنَّهُ
ہوا قرار دو اور نہ بالکل پھیلا دو کہ آخر میں قابلِ ملامت اور خالی ہاتھ بیٹھے رہ جاؤ (۳۰) تمہارا پروردگار جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو وسیع یا تنگ بنا دیتا ہے وہ اپنے
کَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيراً بَصِيراً( ۳۰ ) وَ لاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَکُمْ خَشْيَةَ إِمْلاَقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاکُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ کَانَ خِطْأً
بندوں کے حالات کا خوب جاننے والا اور دیکھنے والا ہے (۳۱) اور خبردار اپنی اولاد کو فاقہ کے خوف سے قتل نہ کرنا کہ ہم انہیں بھی رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی رزق دیتے ہیں بیشک ان کا قتل کردینا بہت
کَبِيراً( ۳۱ ) وَ لاَ تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ کَانَ فَاحِشَةً وَ سَاءَ سَبِيلاً( ۳۲ ) وَ لاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ
بڑا گناہ ہے (۳۲) اور دیکھو زنا کے قریب بھی نہ جانا کہ یہ بدکاری ہے اور بہت برا راستہ ہے (۳۳) اور کسی نفس کو جس کو خدا نے محترم بنایا ہے بغیر حق
وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِ سُلْطَاناً فَلاَ يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ إِنَّهُ کَانَ مَنْصُوراً( ۳۳ ) وَ لاَ تَقْرَبُوا مَالَ
کے قتل بھی نہ کرنا کہ جو مظلوم قتل ہوتا ہے ہم اس کے ولی کو بدلہ کا اختیار دے دیتے ہیں لیکن اسے بھی چاہئے کہ قتل میں حد سے آگے نہ بڑھ جائے کہ ِس کی بہرحال مدد کی جائے گی (۳۴) اور یتیم کے مال کے قریب بھی
الْيَتِيمِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَ أَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ کَانَ مَسْئُولاً( ۳۴ ) وَ أَوْفُوا الْکَيْلَ إِذَا
نہ جانا مگر اس طرح جو بہترین طریقہ ہے یہاں تک کہ وہ توانا ہوجائے اور اپنے عہدوں کو پورا کرنا کہ عُہد کے بارے میں سوال کیا جائے گا (۳۵) اور جب ناپو تو پورا ناپو اور
کِلْتُمْ وَ زِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذٰلِکَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلاً( ۳۵ ) وَ لاَ تَقْفُ مَا لَيْسَ لَکَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ
جب تولو تو صحیح ترازو سے تولو کہ یہی بہتری اور بہترین انجام کا ذریعہ ہے (۳۶) اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے پیچھے مت جانا کہ روزِ قیامت
السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ کُلُّ أُولٰئِکَ کَانَ عَنْهُ مَسْئُولاً( ۳۶ ) وَ لاَ تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحاً إِنَّکَ لَنْ تَخْرِقَ
سماعتً بصارت اور قواُ قلب سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا (۳۷) اور روئے زمین پر اکڑ کر نہ چلنا کہ نہ تم زمین کو شق کرسکتے ہو اور نہ سر اٹھا
الْأَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولاً( ۳۷ ) کُلُّ ذٰلِکَ کَانَ سَيِّئُهُ عِنْدَ رَبِّکَ مَکْرُوهاً( ۳۸ )
کر پہاڑوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہو (۳۸) یہ سب باتیں وہ ہیں جن کی برائی تمہارے پروردگار کے نزدیک سخت ناپسند ہے
ذٰلِکَ مِمَّا أَوْحَى إِلَيْکَ رَبُّکَ مِنَ الْحِکْمَةِ وَ لاَ تَجْعَلْ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُوماً مَدْحُوراً( ۳۹ )
(۳۹) یہ وہ حکمت ہے جس کی وحی تمہارے پروردگار نے تمہاری طرف کی ہے اور خبردار خدا کے ساتھ کسی اور کو خدا نہ قرار دینا کہ جہنمّ میں ملامت اور ذلّت کے ساتھ ڈال دیئے جاؤ
أَفَأَصْفَاکُمْ رَبُّکُمْ بِالْبَنِينَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلاَئِکَةِ إِنَاثاً إِنَّکُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلاً عَظِيماً( ۴۰ ) وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هٰذَا الْقُرْآنِ
(۴۰) کیا تمہارے پروردگار نے تم لوگوں کے لئے لڑکوں کو پسند کیا ہے اور اپنے لئے ملائکہ میں سے لڑکیاں بنائی ہیں یہ تم بہت بڑی بات کہہ رہے ہو
(۴۱) اور ہم نے اس قرآن میں سب کچھ طرح طرح سے بیان کردیا ہے
لِيَذَّکَّرُوا وَ مَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ نُفُوراً( ۴۱ ) قُلْ لَوْ کَانَ مَعَهُ آلِهَةٌ کَمَا يَقُولُونَ إِذاً لاَبْتَغَوْا إِلَى ذِي الْعَرْشِ سَبِيلاً( ۴۲ )
کہ یہ لوگ عبرت حاصل کریں لیکن ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہورہا ہے (۴۲) تو آپ کہہ دیجئے کہ ان کے کہنے کے مطابق اگر خدا کے ساتھ کچھ اور خدا بھی ہوتے تو اب تک صاحب عرش تک پہنچنے کی کوئی راہ نکال لیتے
سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوّاً کَبِيراً( ۴۳ ) تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَ الْأَرْضُ وَ مَنْ فِيهِنَّ وَ إِنْ مِنْ شَيْءٍ
(۴۳) وہ پاک اور بے نیاز ہے اور ان کی باتوں سے بہت زیادہ بلند و بالا ہے (۴۴) ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب اس کی
إِلاَّ يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَ لٰکِنْ لاَ تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ کَانَ حَلِيماً غَفُوراً( ۴۴ ) وَ إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَکَ وَ
تسبیح کررہے ہیں اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جو اس کی تسبیح نہ کرتی ہو یہ اور بات ہے کہ تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے ہو. پروردگار بہت برداشت کرنے والا اور درگذر کرنے والا ہے (۴۵) اور جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور
بَيْنَ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَاباً مَسْتُوراً( ۴۵ ) وَ جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَکِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي آذَانِهِمْ وَقْراً وَ
آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے درمیان حجاب قائم کردیتے ہیں (۴۶) اور ان کے دلوں پر پردے ڈال دیتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں کو
إِذَا ذَکَرْتَ رَبَّکَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُوراً( ۴۶ ) نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْکَ
بہرہ بنادیتے ہیں اور جب تم قرآن میں اپنے پروردگار کا تنہا ذکر کرتے ہو تو یہ الٹے پاؤں متنفر ہوکر بھاگ جاتے ہیں (۴۷) ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ آپ کی طرف کان لگا کر سنتے ہیں تو
وَ إِذْ هُمْ نَجْوَى إِذْ يَقُولُ الظَّالِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلاَّ رَجُلاً مَسْحُوراً( ۴۷ ) انْظُرْ کَيْفَ ضَرَبُوا لَکَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا
کیا سنتے ہیں اور جب یہ باہم راز داری کی باتیں کرتے ہیں تو ہم اسے بھی جانتے ہیں یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ تم لوگ ایک جادو زدہ انسان کی پیروی کررہے ہو (۴۸) ذرا دیکھو کہ انہوں نے تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کی ہیں اور
فَلاَ يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلاً( ۴۸ ) وَ قَالُوا أَ إِذَا کُنَّا عِظَاماً وَ رُفَاتاً أَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقاً جَدِيداً( ۴۹ )
اس طرح ایسے گمراہ ہوگئے ہیں کہ کوئی راستہ نہیں مل رہا ہے (۴۹) اور یہ کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈی اور خاک ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ نئی مخلوق بناکر اٹھائے جائیں گے
قُلْ کُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيداً( ۵۰ ) أَوْ خَلْقاً مِمَّا يَکْبُرُ فِي صُدُورِکُمْ فَسَيَقُولُونَ مَنْ يُعِيدُنَا قُلِ الَّذِي فَطَرَکُمْ أَوَّلَ
(۵۰) آپ کہہ دیجئے کہ تم پتھر یا لوہا بن جاؤ (۵۱) یا تمہارے خیال میں جو اس سے بڑی مخلوق ہوسکتی ہو وہ بن جاؤ پس عنقریب یہ لوگ کہیں گے کہ ہمیں کون دوبارہ واپس لاسکتا ہے تو کہہ دیجئے کہ جس نے تمہیں
مَرَّةٍ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْکَ رُءُوسَهُمْ وَ يَقُولُونَ مَتَى هُوَ قُلْ عَسَى أَنْ يَکُونَ قَرِيباً( ۵۱ ) يَوْمَ يَدْعُوکُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ
پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے پھر یہ لوگ استہزائ میں سر ہلائیں گے اور کہیں گے کہ یہ سب کب ہوگا تو کہہ دیجئے کہ شاید قریب ہی ہوجائے (۵۲) جس دن وہ تمہیں بلائے گا اور تم سب اس کی
بِحَمْدِهِ وَ تَظُنُّونَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلاَّ قَلِيلاً( ۵۲ ) وَ قُلْ لِعِبَادِي يَقُولُوا الَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُ بَيْنَهُمْ إِنَّ
تعریف کرتے ہوئے لبیک کہو گے اور خیال کرو گے کہ بہت تھوڑی دیر دنیا میں رہے ہو (۵۳) اور میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ صرف اچھی باتیں کیا کریں
الشَّيْطَانَ کَانَ لِلْإِنْسَانِ عَدُوّاً مُبِيناً( ۵۳ ) رَبُّکُمْ أَعْلَمُ بِکُمْ إِنْ يَشَأْ يَرْحَمْکُمْ أَوْ إِنْ يَشَأْ يُعَذِّبْکُمْ وَ مَا
ورنہ شیطان یقینا ان کے درمیان فساد پیدا کرنا چاہے گا کہ شیطان انسان کا کِھلا ہوا دشمن ہے (۵۴) تمہارا پروردگار تمہارے حالات سے بہتر واقف ہے وہ چاہے گا تو تم پر رحم کرے گا اور چاہے گا تو عذاب کرے گا
أَرْسَلْنَاکَ عَلَيْهِمْ وَکِيلاً( ۵۴ ) وَ رَبُّکَ أَعْلَمُ بِمَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّينَ عَلَى
اور پیغمبر ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار بناکر نہیں بھیجا ہے (۵۵) اور آپ کا پروردگار زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے اور ہم نے بعض انبیائ کو
بَعْضٍ وَ آتَيْنَا دَاوُدَ زَبُوراً( ۵۵ ) قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِهِ فَلاَ يَمْلِکُونَ کَشْفَ الضُّرِّ عَنْکُمْ وَلاَ تَحْوِيلاً( ۵۶ )
بعض پر فضیلت دی ہے اور داؤد کو زبور عطا کی ہے (۵۶) اور ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ خدا کے علاوہ جن کا بھی خیال ہے سب کو بلالیں کوئی نہ ان کی تکلیف کو دور کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ ان کے حالات کے بدلنے کا
أُولٰئِکَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَ يَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَ يَخَافُونَ عَذَابَهُ إِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ
(۵۷) یہ جن کو خدا سمجھ کر پکارتے ہیں وہ خود ہی اپنے پروردگار کے لئے وسیلہ تلاش کررہے ہیں کہ کون زیادہ قربت رکھنے والا ہے اور سب اسی کی رحمت کے امیدوار اور اسی کے عذاب سے خوفزدہ ہیں یقینا آپ کے پروردگار
کَانَ مَحْذُوراً( ۵۷ ) وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلاَّ نَحْنُ مُهْلِکُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَاباً شَدِيداً کَانَ ذٰلِکَ فِي
کا عذاب ڈرنے کے لائق ہے (۵۸) اور کوئی نافرمان آبادی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے برباد نہ کردیں یا اس پرشدید عذاب نہ نازل کردیں کہ
الْکِتَابِ مَسْطُوراً( ۵۸ )
یہ بات کتاب میں لکھ دی گئی ہے
وَ مَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلاَّ أَنْ کَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَ آتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا وَ مَا نُرْسِلُ
(۵۹) اور ہمارے لئے منہ مانگی نشانیاں بھیجنے سے صرف یہ بات مانع ہے کہ پہلے والوں نے تکذیب کی ہے اور ہلاک ہوگئے ہیں اور ہم نے قوم ثمود کو ان کی خواہش کے مطابق اونٹنی دے دی جو ہماری قدرت کو روشن کرنے والی تھی لیکن ان لوگوں نے اس پر ظلم کیا اور
بِالْآيَاتِ إِلاَّ تَخْوِيفاً( ۵۹ ) وَ إِذْ قُلْنَا لَکَ إِنَّ رَبَّکَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ وَ مَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاکَ إِلاَّ فِتْنَةً
ہم تو نشانیوں کو صرف ڈرانے کے لئے بھیجتے ہیں (۶۰) اور جب ہم نے کہہ دیا کہ آپ کا پروردگار تمام لوگوں کے حالات سے باخبر ہے اور جو خواب ہم نے آپ کو دکھلایا ہے وہ صرف
لِلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ وَ نُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ طُغْيَاناً کَبِيراً( ۶۰ ) وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلاَئِکَةِ
لوگوں کی آزمائش کا ذریعہ ہے جس طرح کہ قرآن میں قابل لعنت شجرہ بھی ایسا ہی ہے اور ہم لوگوں کو ڈراتے رہتے ہیں لیکن ان کی سرکشی بڑھتی ہی جارہی ہے (۶۱) اور جب ہم نے ملائکہ سے کہا
اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْلِيسَ قَالَ أَ أَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِيناً( ۶۱ ) قَالَ أَ رَأَيْتَکَ هٰذَا الَّذِي کَرَّمْتَ عَلَيَّ
کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کرلیا سوائے ابلیس کے کہ اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے (۶۲) کیا تو نے دیکھا ہے کہ یہ کیا شے ہے جسے میرے اوپر فضیلت د ے دی ہے
لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِکَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلاَّ قَلِيلاً( ۶۲ ) قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَکَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُکُمْ
اب اگر تو نے مجھے قیامت تک کی مہلت دے دی تو میں ان کی ذریت میں چند افراد کے علاوہ سب کا گلا گھونٹتا رہوں گا (۶۳) جواب ملا کہ جا اب جو بھی تیرا اتباع کرے گا تم سب کی
جَزَاءً مَوْفُوراً( ۶۳ ) وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِکَ وَ أَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِکَ وَ رَجِلِکَ وَ شَارِکْهُمْ فِي
جزا مکمل طور پر جہنمّ ہے (۶۴) جا جس پر بھی بس چلے اپنی آواز سے گمراہ کر اور اپنے سوار اور پیادوں سے حملہ کردے اور ان کے اموال اور اولاد میں
الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلاَدِ وَ عِدْهُمْ وَ مَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلاَّ غُرُوراً( ۶۴ ) إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَکَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ وَ کَفَى
شریک ہوجا اور ان سے خوب وعدے کر کہ شیطان سوائے دھوکہ دینے کے اور کوئی سچا وعدہ نہیں کرسکتا ہے (۴۶ (۶۵) بیشک میرے اصلی بندوں پر تیرا کوئی بس نہیں ہے اور
بِرَبِّکَ وَکِيلاً( ۶۵ ) رَبُّکُمُ الَّذِي يُزْجِي لَکُمُ الْفُلْکَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ کَانَ بِکُمْ رَحِيماً( ۶۶ )
آپ کا پروردگار ان کی نگہبانی کے لئے کافی ہے (۶۶) اور آپ کا پروردگار ہی وہ ہے جو تم لوگوں کے لئے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل و کرم کو تلاش کرسکو کہ وہ تمہارے حال پر بڑا مہربان ہے
وَ إِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُونَ إِلاَّ إِيَّاهُ فَلَمَّا نَجَّاکُمْ إِلَى الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ وَ کَانَ الْإِنْسَانُ کَفُوراً( ۶۷ )
(۶۷) اور جب دریا میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچی تو خدا کے علاوہ سب غائب ہوگئے جنہیں تم پکار رہے تھے اور پھر جب خدا نے تمہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیا تو تم پھر کنارہ کش ہوگئے اور انسان تو بڑا ناشکرا ہے
أَ فَأَمِنْتُمْ أَنْ يَخْسِفَ بِکُمْ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْکُمْ حَاصِباً ثُمَّ لاَ تَجِدُوا لَکُمْ وَکِيلاً( ۶۸ ) أَمْ أَمِنْتُمْ أَنْ
(۶۸) کیا تم اس بات سے محفوظ ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی ہی میں دھنسادے یا تم پر پتھروں کی بوچھاڑ کردے اور اس کے بعد پھر کوئی کارساز نہ ملے (۶۹) یا اس بات سے محفوظ ہوگئے ہو
يُعِيدَکُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَى فَيُرْسِلَ عَلَيْکُمْ قَاصِفاً مِنَ الرِّيحِ فَيُغْرِقَکُمْ بِمَا کَفَرْتُمْ ثُمَّ لاَ تَجِدُوا لَکُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعاً( ۶۹ )
کہ وہ دوبارہ تمہیں سمندر میں لے جائے اور پھر تیز آندھیوں کو بھیج کر تمہارے کفر کی بنا پر تمہیں غرق کردے اور اس کے بعد کوئی ایسا نہ پاؤ جو ہمارے حکم کا پیچھا کرسکے
وَ لَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَ حَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَ فَضَّلْنَاهُمْ عَلَى کَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقْنَا
(۷۰) اور ہم نے بنی آدم کو کرامت عطا کی ہے اور انہیں خشکی اور دریاؤں میں سواریوں پر اٹھایا ہے اور انہیں پاکیزہ رزق عطا کیا ہے اور اپنی مخلوقات میں سے بہت سوں پر ف
تَفْضِيلاً( ۷۰ ) يَوْمَ نَدْعُو کُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ فَمَنْ أُوتِيَ کِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُولٰئِکَ يَقْرَءُونَ کِتَابَهُمْ وَ لاَ يُظْلَمُونَ
ضیلت دی ہے (۷۱) قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم ہر گروہ انسانی کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے اور اس کے بعد جن کا نامئہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ اپنے صحیفہ کو پڑھیں گے اور ان پر ریشہ
فَتِيلاً( ۷۱ ) وَ مَنْ کَانَ فِي هٰذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَ أَضَلُّ سَبِيلاً( ۷۲ ) وَ إِنْ کَادُوا لَيَفْتِنُونَکَ عَنِ
برابر ظلم نہیں ہوگا (۷۲) اور جو اسی دنیا میں اندھا ہے وہ قیامت میں بھی اندھا اور بھٹکا ہوا رہے گا (۷۳) اور یہ ظالم اس بات کے کوشاں تھے کہ
الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ وَ إِذاً لاَتَّخَذُوکَ خَلِيلاً( ۷۳ ) وَ لَوْ لاَ أَنْ ثَبَّتْنَاکَ لَقَدْ کِدْتَ تَرْکَنُ
آپ کو ہماری وحی سے ہٹا کر دوسری باتوں کے افترا پر آمادہ کردیں اور اس طرح یہ آپ کو اپنا دوست بنالیتے (۷۴) اور اگر ہماری توفیق خاص نے آپ کو ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو آپ (بشری طور پر) کچھ نہ کچھ ان کی
إِلَيْهِمْ شَيْئاً قَلِيلاً( ۷۴ ) إِذاً لَأَذَقْنَاکَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَکَ عَلَيْنَا نَصِيراً( ۷۵ )
طرف مائل ضرور ہوجاتے (۷۵) اور پھر ہم زندگانی دنیا اور موت دونوں مرحلوں پر رَہرا مزہ چکھاتے اور آپ ہمارے خلاف کوئی مددگار اور کمک کرنے والا بھی نہ پاتے
وَ إِنْ کَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَکَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوکَ مِنْهَا وَ إِذاً لاَ يَلْبَثُونَ خِلاَفَکَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۷۶ ) سُنَّةَ مَنْ قَدْ
(۷۶) اور یہ لوگ آپ کو زمین مکہّ سے دل برداشتہ کررہے تھے کہ وہاں سے نکال دیں حالانکہ آپ کے بعد یہ بھی تھوڑے دنوں سے زیادہ نہ ٹھہر سکے
(۷۷) یہ آپ سے پہلے بھیجے جانے
أَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنْ رُسُلِنَا وَ لاَ تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلاً( ۷۷ ) أَقِمِ الصَّلاَةَ لِدُلُوکِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَ قُرْآنَ
والے رسولوں میں ہمارا طریقہ کار رہا ہے اور آپ ہمارے طریقہ کار میں کوئی تغیر نہ پائیں گے (۷۸) آپ زوال آفتاب سے رات کی تاریکی تک نماز قائم کریں اور نماز صبح بھی کہ
الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُوداً( ۷۸ ) وَ مِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَکَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَاماً
نماز صبح کے لئے گواہی کا انتظام کیا گیا ہے (۷۹) اور رات کے ایک حصہ میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں یہ آپ کے لئے اضافہ خیر ہے عنقریب آپ کا پروردگار اسی طرح آپ کو مقام
مَحْمُوداً( ۷۹ ) وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْکَ سُلْطَاناً نَصِيراً( ۸۰ )
محمود تک پہنچادے گا (۸۰) اور یہ کہئے کہ پروردگار مجھے اچھی طرح سے آبادی میں داخل کر اور بہترین انداز سے باہر نکال اور میرے لئے ایک طاقت قرار دے دے جو میری مددگار ثابت ہو
وَ قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَهُوقاً( ۸۱ ) وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَ رَحْمَةٌ
(۸۱) اور کہہ دیجئے کہ حق آگیا اور باطل فنا ہوگیا کہ باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے (۸۲) اور ہم قرآن میں وہ سب کچھ نازل کررہے ہیں جو صاحبان
لِلْمُؤْمِنِينَ وَ لاَ يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلاَّ خَسَاراً( ۸۲ ) وَ إِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَ نَأَى بِجَانِبِهِ وَ إِذَا مَسَّهُ
ایمان کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالمین کے لئے خسارہ میں اضافہ کے علاوہ کچھ نہ ہوگا (۸۳) اور ہم جب انسان پر کوئی نعمت نازل کرتے ہیں تو وہ پہلو بچا کر کنارہ کش ہوجاتا ہے اور
الشَّرُّ کَانَ يَئُوساً( ۸۳ ) قُلْ کُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاکِلَتِهِ فَرَبُّکُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلاً( ۸۴ ) وَ يَسْأَلُونَکَ
جب تکلیف ہوتی ہے تو مایوس ہوجاتا ہے (۸۴) آپ کہہ دیجئے کہ ہر ایک اپنے طریقہ پر عمل کرتا ہے تو تمہارا پروردگار بھی خوب جانتا ہے کہ کون سب سے زیادہ سیدھے راستہ پر ہے (۸۵) اور پیغمبر یہ آپ سے روح کے بارے میں دریافت کرتے ہیں
عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَ مَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً( ۸۵ ) وَ لَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا
تو کہہ دیجئے کہ یہ میرے پروردگار کا ایک امر ہے اور تمہیں بہت تھوڑا سا علم دیا گیا ہے (۸۶) اور اگر ہم چاہیں تو جو کچھ آپ کو وحی کے ذریعہ دیا گیا ہے اسے اُٹھالیں اور
إِلَيْکَ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَکَ بِهِ عَلَيْنَا وَکِيلاً( ۸۶ )
اس کے بعد ہمارے مقابلہ میں کوئی سازگار اور ذمہ دار نہ ملے
إِلاَّ رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ إِنَّ فَضْلَهُ کَانَ عَلَيْکَ کَبِيراً( ۸۷ ) قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هٰذَا
(۸۷) مگر یہ کہ آپ کے پروردگار کی مہربانی ہوجائے کہ اس کا فضل آپ پر بہت بڑا ہے (۸۸) آپ کہہ دیجئے کہ اگر انسان اور جنات سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کا مثل لے آئیں
الْقُرْآنِ لاَ يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ کَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيراً( ۸۸ ) وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هٰذَا الْقُرْآنِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ
تو بھی نہیں لاسکتے چاہے سب ایک دوسرے کے مددگار اور پشت پناہ ہی کیوں نہ ہوجائیں (۸۹) اور ہم نے اس قرآن میں ساری مثالیں اُلٹ پلٹ کر بیان کردی ہیں
فَأَبَى أَکْثَرُ النَّاسِ إِلاَّ کُفُوراً( ۸۹ ) وَ قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَکَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنْبُوعاً( ۹۰ ) أَوْ تَکُونَ
لیکن اس کے بعد پھر بھی اکثر لوگوں نے کفر کے علاوہ ہر بات سے انکار کردیا ہے (۹۰) اور ان لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ہم تم پر ایمان نہ لائیں گے جب تک ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ جاری کردو (۹۱) یا تمہارے
لَکَ جَنَّةٌ مِنْ نَخِيلٍ وَ عِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلاَلَهَا تَفْجِيراً( ۹۱ ) أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ کَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا
پاس کھجور اور انگور کے باغ ہوں جن کے درمیان تم نہریں جاری کردو (۹۲) یا ہمارے اوپر اپنے خیال کے مطابق آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادو یا
کِسَفاً أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَ الْمَلاَئِکَةِ قَبِيلاً( ۹۲ ) أَوْ يَکُونَ لَکَ بَيْتٌ مِنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَ لَنْ نُؤْمِنَ
اللہ اور ملائکہ کو ہمارے سامنے لاکر کھڑا کردو (۹۳) یا تمہارے پاس سونے کا کوئی مکان ہو یا تم آسمان کی بلندی پر چڑھ جاؤ اور اس بلندی پر بھی ہم ایمان نہ لائیں گے
لِرُقِيِّکَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا کِتَاباً نَقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ کُنْتُ إِلاَّ بَشَراً رَسُولاً( ۹۳ ) وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ
جب تک کوئی ایسی کتاب نازل نہ کردو جسے ہم پڑھ لیں آپ کہہ دیجئے کہ ہمارا پروردگار بڑا بے نیاز ہے اور میں صرف ایک بشر ہوں جسے رسول بناکر بھیجا گیا ہے (۹۴) اور ہدایت کے آجانے کے
يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى إِلاَّ أَنْ قَالُوا أَ بَعَثَ اللَّهُ بَشَراً رَسُولاً( ۹۴ ) قُلْ لَوْ کَانَ فِي الْأَرْضِ مَلاَئِکَةٌ يَمْشُونَ
بعد لوگوں کے لئے ایمان لانے سے کوئی شے مانع نہیں ہوئی مگر یہ کہ کہنے لگے کہ کیا خدا نے کسی بشر کو رسول بناکر بھیج دیا ہے (۹۵) تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر زمین میں ملائکہ اطمینان سے ٹہلتے
مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ مَلَکاً رَسُولاً( ۹۵ )
ہوتے تو ہم آسمان سے ملک ہی کو رسول بناکر بھیجتے
قُلْ کَفَى بِاللَّهِ شَهِيداً بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ إِنَّهُ کَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيراً بَصِيراً( ۹۶ ) وَ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَ مَنْ
(۹۶) کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لئے خدا کافی ہے کہ وہی اپنے بندوں کے حالات سے باخبر ہے اور ان کی کیفیات کا دیکھنے والا ہے (۹۷) اور جس کو خدا ہدایت د ے دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس
يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِهِ وَ نَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى وُجُوهِهِمْ عُمْياً وَ بُکْماً وَ صُمّاً مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ
کو گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے اس کے علاوہ کوئی مددگار نہ پاؤ گے اور ہم انہیں روز قیامت منہ کے بل گونگے اندھے بہرے محشور کریں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ّہوگا
کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاهُمْ سَعِيراً( ۹۷ ) ذٰلِکَ جَزَاؤُهُمْ بِأَنَّهُمْ کَفَرُوا بِآيَاتِنَا وَ قَالُوا أَ إِذَا کُنَّا عِظَاماً وَ رُفَاتاً أَ إِنَّا
کہ جس کی آگ بجھنے بھی لگے گی تو ہم شعلوں کو مزید بھڑکا دیں گے (۹۸) یہ اس بات کی سزا ہے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کا انکار کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ ہم ہڈیاں اور مٹی کا ڈھیر بن جائیں
لَمَبْعُوثُونَ خَلْقاً جَدِيداً( ۹۸ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ
گے تو کیا دوبارہ ازسر نو پھر پیدا کئے جائیں گے (۹۹) کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا ہے کہ جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے وہ اس کا جیسا دوسرا بھی پیدا کرنے پر قادر ہے اور اس نے ان کے لئے
وَ جَعَلَ لَهُمْ أَجَلاً لاَ رَيْبَ فِيهِ فَأَبَى الظَّالِمُونَ إِلاَّ کُفُوراً( ۹۹ ) قُلْ لَوْ أَنْتُمْ تَمْلِکُونَ خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّي إِذاً
ایک مدّت مقرر کردی ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے مگر ظالموں نے کفر کے علاوہ ہر چیز سے انکار کردیا ہے (۱۰۰) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ میرے پروردگار کے خزانوں کے مالک ہوتے
لَأَمْسَکْتُمْ خَشْيَةَ الْإِنْفَاقِ وَ کَانَ الْإِنْسَانُ قَتُوراً( ۱۰۰ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ
تو خرچ ہوجانے کے خوف سے سب روک لیتے اور انسان تو تنگ دل ہی واقع ہوا ہے (۱۰۱) اور ہم نے موسٰی کو نوکِھلی ہوئی نشانیاں دی تھیں تو بنی
إِذْ جَاءَهُمْ فَقَالَ لَهُ فِرْعَوْنُ إِنِّي لَأَظُنُّکَ يَا مُوسَى مَسْحُوراً( ۱۰۱ ) قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا أَنْزَلَ هٰؤُلاَءِ إِلاَّ رَبُّ
اسرائیل سے پوچھو کہ جب موسٰی ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہہ دیا کہ میں تو تم کو سحر زدہ خیال کررہا ہوں (۱۰۲) موسٰی نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ بَصَائِرَ وَ إِنِّي لَأَظُنُّکَ يَا فِرْعَوْنُ مَثْبُوراً( ۱۰۲ ) فَأَرَادَ أَنْ يَسْتَفِزَّهُمْ مِنَ الْأَرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَ
سب معجزات آسمان و زمین کے مالک نے بصیرت کا سامان بناکر نازل کئے ہیں اور اے فرعون میں خیال کررہا ہوں کہ تیری شامت آگئی ہے (۱۰۳) فرعون نے چاہا کہ ان لوگوں کو اس سرزمین سے نکال باہر کردے لیکن ہم نے اس کو اس
مَنْ مَعَهُ جَمِيعاً( ۱۰۳ ) وَقُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ اسْکُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُالْآخِرَةِ جِئْنَا بِکُمْ لَفِيفاً( ۱۰۴ )
کے ساتھیوں سمیت دریا میں غرق کردیا (۱۰۴) اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہہ دیا کہ اب زمین میں آباد ہوجاؤ پھر جب آخرت کے وعدہ کا وقت آجائے گا تو ہم تم سب کو سمیٹ کر لے آئیں گے
وَ بِالْحَقِّ أَنْزَلْنَاهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ مَا أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ مُبَشِّراً وَ نَذِيراً( ۱۰۵ ) وَ قُرْآناً فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى
(۱۰۵) اور ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ نازل کیاہے اور یہ حق ہی کے ساتھ نازل ہوا ہے اور ہم نے آپ کو صرف بشارت دینے والا اورڈرانے والا بناکر بھیجا ہے (۱۰۶) اور ہم نے قرآن کو متفرق بناکر نازل کیا ہے تاکہ تم تھوڑا تھوڑا لوگوں کے سامنے پڑھو
مُکْثٍ وَ نَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلاً( ۱۰۶ ) قُلْ آمِنُوا بِهِ أَوْ لاَ تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ
اور ہم نے خود اسے تدریجا نازل کیا ہے (۱۰۷) آپ کہہ دیجئے کہ تم ایمان لاؤ یا نہ لاؤ جن کو اس کے پہلے علم دے دیا گیا ہے ان پرتلاوت ہوتی ہے
لِلْأَذْقَانِ سُجَّداً( ۱۰۷ ) وَ يَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولاً( ۱۰۸ ) وَ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْکُونَ وَ
تو منہ کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں (۱۰۸) اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک و پاکیزہ ہے اور اس کا وعدہ یقینا پورا ہونے والا ہے (۱۰۹) اور وہ منہ کے بل گر پڑتے ہیں روتے ہیں اوروہ قرآن
يَزِيدُهُمْ خُشُوعاً( ۱۰۹ ) قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ أَيّاً مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَ لاَ تَجْهَرْ بِصَلاَتِکَ
ان کے خشوع میں اضافہ کردیتا ہے (۱۱۰) آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس طرح بھی پکارو گے اس کے تمام نام بہترین ہیں اور اپنی نمازوں کو نہ چلاکر پڑھو
وَ لاَ تُخَافِتْ بِهَا وَ ابْتَغِ بَيْنَ ذٰلِکَ سَبِيلاً( ۱۱۰ ) وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَداً وَ لَمْ يَکُنْ لَهُ شَرِيکٌ فِي
اورنہ بہت آہستہ آہستہ بلکہ دونوں کا درمیانی راستہ نکالو (۱۱۱) اور کہو کہ ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا ہے اورنہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے اور نہ کوئی اس کی کمزوری کی بنا پر اس
الْمُلْکِ وَ لَمْ يَکُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرْهُ تَکْبِيراً( ۱۱۱ )
کاسرپرست ہے اورپھر باقاعدہ اس کی بزرگی کا اعلان کرتے رہو
( سورة الكهف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْکِتَابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجاً( ۱ ) قَيِّماً لِيُنْذِرَ بَأْساً شَدِيداً مِنْ لَدُنْهُ وَيُبَشِّرَالْمُؤْمِنِينَ
(۱) ساری حمد اس خدا کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی ہے اور اس میں کسی طرح کی کجی نہیں رکھی ہے (۲) اسے بالکل ٹھیک رکھا ہے تاکہ اس کی طرف سے آنے والے سخت عذاب سے ڈرائے اورجو
الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْراً حَسَناً( ۲ ) مَاکِثِينَ فِيهِ أَبَداً( ۳ ) وَ يُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَداً( ۴ )
مومنین نیک اعمال کرتے ہیں انہیں بشارت دے دوکہ ان کے لئے بہترین اجر ہے (۳) وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۴) اورپھر ان لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرایئے جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو اپنا فرزند بنایا ہے
مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَ لاَ لِآبَائِهِمْ کَبُرَتْ کَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلاَّ کَذِباً( ۵ ) فَلَعَلَّکَ بَاخِعٌ
(۵) اس سلسلے میں نہ انہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو-یہ بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکل رہی ہے کہ یہ جھوٹ کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں کرتے (۶) تو کیا آپ شدّت افسوس سے
نَفْسَکَ عَلَى آثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوا بِهٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفاً( ۶ ) إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ
ان کے پیچھے اپنی جان خطرہ میں ڈال دیں گے اگر یہ لوگ اس بات پرایمان نہ لائے (۷) بیشک ہم نے روئے زمین کی ہر چیز کو زمین کی زینت قرار دے دیا ہے تاکہ ان لوگوں کا امتحان لیں کہ
أَحْسَنُ عَمَلاً( ۷ ) وَ إِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيداً جُرُزاً( ۸ ) أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَابَ الْکَهْفِ وَ الرَّقِيمِ کَانُوا مِنْ
ان میں عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے (۸) اور ہم آخرکار روئے زمین کی ہر چیز کو چٹیل میدان بنادینے والے ہیں (۹) کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ کہف و رقیم والے
آيَاتِنَا عَجَباً( ۹ ) إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْکَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً وَ هَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَداً( ۱۰ )
ہماری نشانیوں میں سے کوئی تعجب خیز نشانی تھے (۱۰) جبکہ کچھ جوانوں نے غار میں پناہ لی اور یہ دعا کی کہ پروردگار ہم کو اپنی رحمت عطا فرما اور ہمارے لئے ہمارے کام میں کامیابی کا سامان فراہم کردے
فَضَرَبْنَا عَلَى آذَانِهِمْ فِي الْکَهْفِ سِنِينَ عَدَداً( ۱۱ ) ثُمَّ بَعَثْنَاهُمْ لِنَعْلَمَ أَيُّ الْحِزْبَيْنِ أَحْصَى لِمَا لَبِثُوا أَمَداً( ۱۲ )
(۱۱) تو ہم نے غار میں ان کے کانوں پر چند برسوں کے لئے پردے ڈال دیئے (۱۲) پھر ہم نے انہیں دوبارہ اٹھایا تاکہ یہ دیکھیں کہ دونوں گروہوں میں اپنے ٹھہرنے کی مدّت کسے زیادہ معلوم ہے
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْکَ نَبَأَهُمْ بِالْحَقِّ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَ زِدْنَاهُمْ هُدًى( ۱۳ ) وَ رَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ إِذْ
(۱۳) ہم آپ کو ان کے واقعات بالکل سچے سچے بتارہے ہیں-یہ چند جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا تھا (۱۴) اوران کے دلوں کو مطمئن کردیا تھا
قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ لَنْ نَدْعُوَ مِنْ دُونِهِ إِلٰهاً لَقَدْ قُلْنَا إِذاً شَطَطاً( ۱۴ ) هٰؤُلاَءِ قَوْمُنَا
اس وقت جب یہ سب یہ کہہ کر اٹھے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ہم اس کے علاوہ کسی خدا کو نہ پکاریں گے کہ اس طرح ہم بے عقلی کی بات کے قائل ہوجائیں گے (۱۵) یہ ہماری قوم ہے جس نے
اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَوْ لاَ يَأْتُونَ عَلَيْهِمْ بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً( ۱۵ )
خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا اختیار کرلئے ہیں آخر یہ لوگ ان خداؤں کے لئے کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ...._ پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو پروردگار پر افترا کرے اور اس کے خلاف الزام لگائے
وَ إِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَ مَا يَعْبُدُونَ إِلاَّ اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْکَهْفِ يَنْشُرْ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ وَ يُهَيِّئْ لَکُمْ مِنْ أَمْرِکُمْ
(۱۶) اور جب تم نے ان سے اور خدا کے علاوہ ان کے تمام معبودوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے تو اب غارمیں پناہ لے لو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت کا دامن پھیلادے گا اور اپنے حکم سے آسانیوں کا سامان
مِرْفَقاً( ۱۶ ) وَ تَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَزَاوَرُ عَنْ کَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ إِذَا غَرَبَتْ تَقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ
فراہم کردے گا (۱۷) اور تم دیکھو گے کہ آفتاب جب طلوع کرتا ہے تو ان کے غارسے داہنی طرف کترا کر نکل جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے توبائیں طرف جھک کر نکل جاتا ہے اور وہ وسیع مقام پر
هُمْ فِي فَجْوَةٍ مِنْهُ ذٰلِکَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَ مَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيّاً مُرْشِداً( ۱۷ )
آرام کررہے ہیں-یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جس کو خدا ہدایت دے دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس کو وہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے کوئی راہنما اور سرپرست نہ پاؤ گے
وَ تَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظاً وَ هُمْ رُقُودٌ وَ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ کَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ لَوِ
(۱۸) اور تمہارا خیال ہے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ عالم خواب میں ہیں اورہم انہیں داہنے بائیں کروٹ بھی بدلوارہے ہیں اور ان کا کتا ّڈیوڑھی پر دونوں ہاتھ پھیلائے ڈٹا ہوا ہے
اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَاراً وَ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْباً( ۱۸ ) وَ کَذٰلِکَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ قَالَ قَائِلٌ
اگر تم ان کی کیفیت پر مطلع ہوجاتے تو اُلٹے پاؤں بھاگ نکلتے اورتمہارے دل میں دہشت سما جاتی (۱۹) اور اس طرح ہم نے انہیں دوبارہ زندہ کیا تاکہ آپس میں ایک
مِنْهُمْ کَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْماً أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالُوا رَبُّکُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَکُمْ بِوَرِقِکُمْ هٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ
دوسرے سے سوال کریں تو ایک نے کہا کہ تم نے کتنی مدت توقف کیا ہے تو سب نے کہا کہ ایک دن یا اس کا ایک حصہّ ان لوگوں نے کہا کہ تمہارا پروردگار اس مدّت سے بہتر باخبر ہے اب تم اپنے سکے دے کر کسی کو شہر کی طرف
فَلْيَنْظُرْ أَيُّهَا أَزْکَى طَعَاماً فَلْيَأْتِکُمْ بِرِزْقٍ مِنْهُ وَ لْيَتَلَطَّفْ وَ لاَ يُشْعِرَنَّ بِکُمْ أَحَداً( ۱۹ ) إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْکُمْ
بھیجو وہ دیکھے کہ کون سا کھانا بہتر ہے اور پھر تمہارے لئے رزق کا سامان فراہم کرے اور وہ آہستہ جائے اورکسی کو تمہارے بارے میں خبر نہ ہونے پائے (۲۰) یہ اگرتمہارے بارے میں باخبر ہوگئے تو تمہیں
يَرْجُمُوکُمْ أَوْ يُعِيدُوکُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوا إِذاً أَبَداً( ۲۰ )
سنگسار کردیں گے یا تمہیں بھی اپنے مذہب کی طرف پلٹا لیں گے اور اس طرح تم کبھی نجات نہ پاسکو گے
وَ کَذٰلِکَ أَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوا أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ أَنَّ السَّاعَةَ لاَ رَيْبَ فِيهَا إِذْ يَتَنَازَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ فَقَالُوا
(۲۱) اور اس طرح ہم نے قوم کو ان کے حالات پر مطلع کردیا تاکہ انہیں معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ سچاّ ہے اور قیامت میں کسی طرح کا شبہ نہیں ہے جب یہ لوگ آپس میں ان کے بارے میں جھگڑا کررہے تھے اور یہ طے کررہے تھے
ابْنُوا عَلَيْهِمْ بُنْيَاناً رَبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ قَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَى أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِمْ مَسْجِداً( ۲۱ ) سَيَقُولُونَ ثَلاَثَةٌ
کہ ان کے غار پر ایک عمارت بنادی جائے-خدا ان کے بارے میں بہتر جانتا ہے اور جو لوگ دوسروں کی رائے پر غالب آئے انہوں نے کہا کہ ہم ان پر مسجد بنائیں گے (۲۲) عنقریب یہ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے
رَابِعُهُمْ کَلْبُهُمْ وَ يَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ کَلْبُهُمْ رَجْماً بِالْغَيْبِ وَ يَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَ ثَامِنُهُمْ کَلْبُهُمْ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ
اور چوتھا ان کا کتاّ تھا اور بعض کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا اور یہ سب صرف غیبی اندازے ہوں گے اور بعض تو یہ بھی کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا-آپ کہہ دیجئے کہ خدا ان کی تعداد کو بہتر جانتا ہے
بِعِدَّتِهِمْ مَا يَعْلَمُهُمْ إِلاَّ قَلِيلٌ فَلاَ تُمَارِ فِيهِمْ إِلاَّ مِرَاءً ظَاهِراً وَ لاَ تَسْتَفْتِ فِيهِمْ مِنْهُمْ أَحَداً( ۲۲ ) وَ لاَ تَقُولَنَّ
اورچند افراد کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے لہذا آپ ان سے ظاہری گفتگو کے علاوہ واقعا کوئی بحث نہ کریں اور ان کے بارے میں کسی سے دریافت بھی نہ کریں (۲۳) اور کسی شے کے لئے
لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذٰلِکَ غَداً( ۲۳ ) إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَ اذْکُرْ رَبَّکَ إِذَا نَسِيتَ وَ قُلْ عَسَى أَنْ يَهْدِيَنِ رَبِّي
یہ نہ کہیں کہ میں یہ کام کل کرنے والا ہوں (۲۴) مگر جب تک خدا نہ چاہے اور بھول جائیں تو خدا کو یاد کریں اور یہ کہیں کہ عنقریب میرا خدا مجھے واقعیت سے
لِأَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَداً( ۲۴ ) وَ لَبِثُوا فِي کَهْفِهِمْ ثَلاَثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَ ازْدَادُوا تِسْعاً( ۲۵ ) قُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا
قریب تر امر کی ہدایت کردے گا (۲۵) اور یہ لوگ اپنے غار میں تین سو برس رہے اور اس پر نو دن کا اضافہ بھی ہوگیا (۲۶) آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ان کی مدت قیام
لَهُ غَيْبُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ أَبْصِرْ بِهِ وَ أَسْمِعْ مَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ يُشْرِکُ فِي حُکْمِهِ أَحَداً( ۲۶ )
سے زیادہ باخبر ہے اسی کے لئے آسمان و زمین کا سارا غیب ہے اور اس کی سماعت وبصارت کا کیا کہنا ان لوگوں کے لئے اس کے علاوہ کوئی سرپرست نہیں ہے اورنہ وہ کسی کو اپنے حکم میں شریک کرتا ہے
وَ اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْکَ مِنْ کِتَابِ رَبِّکَ لاَ مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِهِ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَداً( ۲۷ )
(۲۷) اور جو کچھ کتاب پروردگار سے وحی کے ذریعہ آپ تک پہنچایا گیا ہے آپ اسی کی تلاوت کریں کہ کوئی اس کے کلمات کو بدلنے والا نہیں ہے اور اس کو چھوڑ کر کوئی دوسرا ٹھکانا بھی نہیں ہے
وَ اصْبِرْ نَفْسَکَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَ لاَ تَعْدُ عَيْنَاکَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ
(۲۸) اور اپنے نفس کو ان لوگوں کے ساتھ صبر پر آمادہ کرو جو صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں اور اسی کی مرضی کے طلب گار ہیں اور خبردار تمہاری نگاہیں ان کی طرف سے پھر نہ جائیں کہ
الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ لاَ تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِکْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوَاهُ وَ کَانَ أَمْرُهُ فُرُطاً( ۲۸ ) وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکُمْ
زندگانی دنیا کی زینت کے طلب گار بن جاؤ اور ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا جس کے قلب کو ہم نے اپنی یاد سے محروم کردیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کا پیروکار ہے اور اس کا کام سراسر زیادتی کرنا ہے (۲۹) اور کہہ دو کہ حق تمہارے پروردگار کی طرف سے
فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَ مَنْ شَاءَ فَلْيَکْفُرْ إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ نَاراً أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا وَ إِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ
ہے اب جس کا جی چاہے ایمان لے آئے اورجس کا جی چاہے کافر ہوجائے ہم نے یقینا کافرین کے لئے اس آگ کا انتظام کردیا ہے جس کے پردے چاروں طرف سے گھیرے ہوں گے اور وہ فریاد بھی کریں گے
کَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَ سَاءَتْ مُرْتَفَقاً( ۲۹ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لاَ
تو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو چہروں کو بھون ڈالے گا یہ بدترین مشروب ہے اور جہنم ّبدترین ٹھکانا ہے (۳۰) یقینا جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم
نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلاً( ۳۰ ) أُولٰئِکَ لَهُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ
ان لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے ہیں جو اچھے اعمال انجام دیتے ہیں(۳۱) ان کے لئے وہ دائمی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی انہیں سونے
مِنْ ذَهَبٍ وَ يَلْبَسُونَ ثِيَاباً خُضْراً مِنْ سُنْدُسٍ وَ إِسْتَبْرَقٍ مُتَّکِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِکِ نِعْمَ الثَّوَابُ وَ حَسُنَتْ
کے کنگن پہنائے جائیں گے اور یہ باریک اور دبیز ریشم کے سبز لباس میں ملبوس اور تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے یہی ان کے لئے بہترین ثواب اورحسین
مُرْتَفَقاً( ۳۱ ) وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَثَلاً رَجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَ حَفَفْنَاهُمَا بِنَخْلٍ وَ جَعَلْنَا
ترین منزل ہے (۳۲) اور ان کفار کے لئے ان دو انسانوں کی مثال بیان کردیجئے جن میں سے ایک کے لئے ہم نے انگور کے دو باغ قرار دیئے اور انہیں کھجوروں سے گھیر دیا اور ان کے درمیان
بَيْنَهُمَا زَرْعاً( ۳۲ ) کِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ آتَتْ أُکُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِنْهُ شَيْئاً وَ فَجَّرْنَا خِلاَلَهُمَا نَهَراً( ۳۳ ) وَ کَانَ لَهُ ثَمَرٌ
زراعت بھی قرار دے دی (۳۳) پھر دونوں باغات نے خوب پھل دیئے اور کسی طرح کی کمی نہیں کی اور ہم نے ان کے درمیان نہر بھی جاری کردی
(۳۴) اور اس کے پاس پھل بھی تھے تو اس نے اپنے غریب
فَقَالَ لِصَاحِبِهِ وَ هُوَ يُحَاوِرُهُ أَنَا أَکْثَرُ مِنْکَ مَالاً وَ أَعَزُّ نَفَراً( ۳۴ )
ساتھی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے مال کے اعتبار سے بڑھا ہوا ہوں اور افراد کے اعتبار سے بھی زیادہ باعزت ہوں
وَ دَخَلَ جَنَّتَهُ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ قَالَ مَا أَظُنُّ أَنْ تَبِيدَ هٰذِهِ أَبَداً( ۳۵ ) وَ مَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَ لَئِنْ رُدِدْتُ
(۳۵) وہ اسی عالم میں اپنے نفس پر ظلم کررہا تھا اپنے باغ میں داخل ہوا اور کہنے لگا کہ میں تو خیال بھی کرتا ہوں کہ یہ کبھی تباہ بھی نہیں ہوسکتا ہے
(۳۶) اور میرا گمان بھی نہیں ہے کہ کبھی قیامت قائم ہوگی اورپھر اگر میں پروردگار کی بارگاہ میں واپس بھی گیا
إِلَى رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْراً مِنْهَا مُنْقَلَباً( ۳۶ ) قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ وَ هُوَ يُحَاوِرُهُ أَ کَفَرْتَ بِالَّذِي خَلَقَکَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ
تو اس سے بہتر منزل حاصل کرلوں گا (۳۷) اس کے ساتھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تو نے اس کا انکار کیا ہے جس نے تجھے خاک سے پیدا کیا ہے پھر
مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ سَوَّاکَ رَجُلاً( ۳۷ ) لٰکِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَ لاَ أُشْرِکُ بِرَبِّي أَحَداً( ۳۸ ) وَ لَوْ لاَ إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَکَ
نطفہ سے گزارا ہے اور پھر ایک باقاعدہ انسان بنادیا ہے (۳۸) لیکن میرا ایمان یہ ہے کہ اللہ میرا رب ہے اور میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناسکتا ہوں
(۳۹) اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں داخل ہوتا
قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ إِنْ تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنْکَ مَالاً وَ وَلَداً( ۳۹ ) فَعَسَى رَبِّي أَنْ يُؤْتِيَنِ خَيْراً مِنْ
تو کہتا ماشائ اللہ اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی قوت نہیں ہے اگر تو یہ دیکھ رہا ہے کہ میں مال اور اولاد کے اعتبار سے تجھ سے کم تر ہوں (۴۰) تو امیدوار ہوں کہ میرا پروردگار مجھے بھی تیرے باغات سے
جَنَّتِکَ وَ يُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَاناً مِنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيداً زَلَقاً( ۴۰ ) أَوْ يُصْبِحَ مَاؤُهَا غَوْراً فَلَنْ تَسْتَطِيعَ لَهُ
بہتر باغات عنایت کردے اور ان باغات پر آسمان سے ایسی آفت نازل کردے جو سب کو خاک کردے اور چٹیل میدان بنادے (۴۱) یا ان باغات کا پانی خشک ہوجائے اور تو اس کے طلب کرنے پر بھی قادر
طَلَباً( ۴۱ ) وَ أُحِيطَ بِثَمَرِهِ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ کَفَّيْهِ عَلَى مَا أَنْفَقَ فِيهَا وَ هِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَ يَقُولُ يَا
نہ ہو (۴۲) اور پھر اس کے باغ کے پھل آفت میں گھیر دیئے گئے تو وہ ان اخراجات پر ہاتھ ملنے لگا جو اس نے باغ کی تیاری پر صرف کئے تھے جب کہ باغ اپنی شاخوں کے بل اُلٹا پڑا ہوا تھا اور وہ کہہ رہا تھا کہ
لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِکْ بِرَبِّي أَحَداً( ۴۲ ) وَ لَمْ تَکُنْ لَهُ فِئَةٌ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ مَا کَانَ مُنْتَصِراً( ۴۳ ) هُنَالِکَ
اے کاش میں کسی کو اپنے پروردگار کا شریک نہ بناتا (۴۳) اور اب اس کے پاس وہ گروہ بھی نہیں تھا جو خدا کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتا اور وہ بدلہ بھی نہیں لے سکتا تھا (۴۴) اس وقت ثابت ہوا
الْوَلاَيَةُ لِلَّهِ الْحَقِّ هُوَ خَيْرٌ ثَوَاباً وَ خَيْرٌ عُقْباً( ۴۴ ) وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا کَمَاءٍ أَنْزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ
کہ قیامت کی نصرت صرف خدائے برحق کے لئے ہے وہی بہترین ثواب دینے والا ہے اور وہی انجام بخیر کرنے والا ہے (۴۵) اور انہیں زندگانی دنیا کی مثال اس پانی کی بتائیے جسے ہم نے آسمان س
فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيماً تَذْرُوهُ الرِّيَاحُ وَ کَانَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ مُقْتَدِراً( ۴۵ )
ے نازل کیا تو زمین کی روئیدگی اس سے مل جل گئی پھر آخر میں وہ ریزہ ریزہ ہوگئی جسے ہوائیں اڑادیتی ہیں اور اللہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
الْمَالُ وَ الْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَاباً وَ خَيْرٌ أَمَلاً( ۴۶ ) وَ يَوْمَ نُسَيِّرُ
(۴۶) مال اور اولاد زندگانی دنیا کی زینت ہیں اور باقی رہ جانے والی نیکیاں پروردگار کے نزدیک ثواب اور امید دونوں کے اعتبار سے بہتر ہیں (۴۷) اور قیامت کا دن وہ ہوگا
الْجِبَالَ وَ تَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَ حَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَداً( ۴۷ ) وَ عُرِضُوا عَلَى رَبِّکَ صَفّاً لَقَدْ
جب ہم پہاڑوں کو حرکت میں لائیں گے اور تم زمین کو بالکل کھلا ہوا دیکھو گے اور ہم سب کو اس طرح جمع کریں گے کہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے (۴۸) اور سب تمہارے پروردگارکے سامنے صف بستہ پیش کئے جائیں
جِئْتُمُونَا کَمَا خَلَقْنَاکُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّنْ نَجْعَلَ لَکُمْ مَوْعِداً( ۴۸ ) وَ وُضِعَ الْکِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ
گے اورارشاد ہوگا کہ تم آج اسی طرح آئے ہو جس طرح ہم نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا تھا لیکن تمہارا خیال تھا کہ ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ گاہ نہیں قرار دیں گے (۴۹) اور جب نامئہ اعمال سامنے رکھا جائے گا تو دیکھو گے کہ مجرمین
مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَ يَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَا لِهٰذَا الْکِتَابِ لاَ يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَ لاَ کَبِيرَةً إِلاَّ أَحْصَاهَا وَ وَجَدُوا مَا
اس کے مندرجات کو دیکھ کر خوفزدہ ہوں گے اور کہیں گے کہ ہائے افسوس اس کتاب نے تو چھوٹا بڑا کچھ نہیں چھوڑا ہے اور سب کو جمع کرلیا ہے اور سب اپنے اعمال کو
عَمِلُوا حَاضِراً وَ لاَ يَظْلِمُ رَبُّکَ أَحَداً( ۴۹ ) وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلاَئِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْلِيسَ کَانَ مِنَ
بالکل حاضر پائیں گے اور تمہارا پروردگار کسی ایک پر بھی ظلم نہیں کرتا ہے (۵۰) اور جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کرلیا کہ وہ
الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ أَ فَتَتَّخِذُونَهُ وَ ذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَ هُمْ لَکُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلاً( ۵۰ )
جناّت میں سے تھا پھر تو اس نے حکم خدا سے سرتابی کی تو کیا تم لوگ مجھے چھوڑ کر شیطان اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست بنا رہے ہو جب کہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں یہ تو ظالمین کے لئے بدترین بدل ہے
مَا أَشْهَدْتُهُمْ خَلْقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ لاَ خَلْقَ أَنْفُسِهِمْ وَ مَا کُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّينَ عَضُداً( ۵۱ ) وَ يَوْمَ
(۵۱) ہم نے ان شیاطین کو نہ زمین و آسمان کی خلقت کا گواہ بنایا ہے اور نہ خود ان ہی کی خلقت کا اور نہ ہم ظالمین کو اپنا قوت بازو اور مددگار بناسکتے ہیں (۵۲) اور اس دن
يَقُولُ نَادُوا شُرَکَائِيَ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَوْبِقاً( ۵۲ ) وَ رَأَى الْمُجْرِمُونَ
خدا کہے گا کہ میرے ان شریکوں کو بلاؤ جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا اور وہ پکاریں گے لیکن وہ لوگ جواب بھی نہیں دیں گے اور ہم نے تو ان کے درمیان ہلاکت کی منزل قرار دے دی ہے (۵۳) اور مجرمین جب جہنمّ کی آگ کو دیکھیں گے تو انہیں یہ خیال پیدا ہوگا کہ
النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُمْ مُوَاقِعُوهَا وَ لَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفاً( ۵۳ )
وہ اس میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس وقت اس آگ سے بچنے کی کوئی راہ نہ پاسکیں گے
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هٰذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ وَ کَانَ الْإِنْسَانُ أَکْثَرَ شَيْءٍ جَدَلاً( ۵۴ ) وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ
(۵۴) اورہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ساری مثالیں اُلٹ پلٹ کر بیان کردی ہیں اور انسان تو سب سے زیادہ جھگڑا کرنے والاہے (۵۵) اور لوگوں کے لئے ہدایت کے آجانے کے بعد
يُؤْمِنُوا إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى وَ يَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمْ إِلاَّ أَنْ تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلاً( ۵۵ ) وَ مَا
کون سی شے مانع ہوگئی ہے کہ یہ ایمان نہ لائیں اوراپنے پروردگار سے استغفار نہ کریں مگر یہ کہ ان تک بھی اگلے لوگوں کا طریقہ آجائے یا ان کے سامنے سے بھی عذاب آجائے (۵۶) اور ہم
نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلاَّ مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ وَ يُجَادِلُ الَّذِينَ کَفَرُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوا آيَاتِي وَ مَا
تو رسولوں کو صرف بشارت دینے والا اور عذاب سے ڈرانے والا بناکر بھیجتے ہیں اور کفاّر باطل کے ذریعہ جھگڑا کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ کو برباد کردیں اور انہوں نے ہماری نشانیوں کو اور جس بات سے
أُنْذِرُوا هُزُواً( ۵۶ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى
ڈرائے گئے تھے سب کو ایک مذاق بنالیا ہے (۵۷) اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے آیات الٰہٰیہ کی یاد دلائی جائے اور پھر اس سے اعراض کرے اور اپنے سابقہ اعمال کو بھول جائے ہم نے
قُلُوبِهِمْ أَکِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي آذَانِهِمْ وَقْراً وَ إِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَى فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذاً أَبَداً( ۵۷ ) وَ رَبُّکَ الْغَفُورُ
ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ یہ حق کو سمجھ سکیں اور ان کے کانوں میں بہراپن ہے اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں گے بھی تو یہ ہرگز ہدایت حاصل نہ کریں گے (۵۸) آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا
ذُو الرَّحْمَةِ لَوْ يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا کَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ بَلْ لَهُمْ مَوْعِدٌ لَنْ يَجِدُوا مِنْ دُونِهِ مَوْئِلاً( ۵۸ ) وَ تِلْکَ
اور صاحبِ رحمت ہے وہ اگر ان کے اعمال کا مواخذہ کرلیتا تو فورا ہی عذاب نازل کردیتا لیکن اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کردیا ہے جس وقت اس کے علاوہ یہ کوئی پناہ نہ پائیں گے (۵۹) اور یہ وہ بستیاں ہیں
الْقُرَى أَهْلَکْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِکِهِمْ مَوْعِداً( ۵۹ ) وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِفَتَاهُ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى أَبْلُغَ مَجْمَعَ
جنہیں ہم نے ان کے ظلم کی بنا پر ہلاک کردیا ہے اور ان کی ہلاکت کا ایک وقت مقرر کردیا تھا (۶۰) اور اس وقت کو یاد کرو جب موسٰی نے اپنے جوان سے کہا کہ میں چلنے سے باز نہ آؤں گا یہاں تک کہ دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ پر
الْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِيَ حُقُباً( ۶۰ ) فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ سَرَباً( ۶۱ )
پہنچ جاؤں یا یوں ہی برسوں چلتا رہوں (۶۱) پھر جب دونوں مجمع البحرین تک پہنچ گئے تو اپنی مچھلی چھوڑ گئے اور اس نے سمندر میں سرنگ بناکر اپنا راستہ نکال لیا
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَباً( ۶۲ ) قَالَ أَ رَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي
(۶۲) پھر جب دونوں مجمع البحرین سے آگے بڑھ گئے تو موسٰی نے اپنے جوان صالح سے کہا کہ اب ہمارا کھانا لاؤ کہ ہم نے اس سفر میں بہت تکان برداشت کی ہے (۶۳) اس جوان نے کہا کہ کیا آپ نے یہ دیکھا ہے کہ جب ہم پتھر
نَسِيتُ الْحُوتَ وَ مَا أَنْسَانِيهُ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْکُرَهُ وَ اتَّخَذَ سَبِيلَهُ فِي الْبَحْرِ عَجَباً( ۶۳ ) قَالَ ذٰلِکَ مَا کُنَّا نَبْغِ
کے پاس ٹھہرے تھے تو میں نے مچھلی وہیں چھوڑ دی تھی اور شیطان نے اس کے ذکر کرنے سے بھی غافل کردیا تھا اور اس نے دریا میں عجیب طرح سے راستہ بنالیا تھا (۶۴) موسٰی نے کہا کہ پس وہی جگہ ہے
فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصاً( ۶۴ ) فَوَجَدَا عَبْداً مِنْ عِبَادِنَا آتَيْنَاهُ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنَاهُ مِنْ لَدُنَّا عِلْماً( ۶۵ )
جسے ہم تلاش کررہے تھے پھر دونوں نشان قدم دیکھتے ہوئے الٹے پاؤں واپس ہوئے (۶۵) تو اس جگہ پر ہمارے بندوں میں سے ایک ایسے بندے کو پایا جسے ہم نے اپنی طرف سے رحمت عطا کی تھی اور اپنے علم خاص میں سے ایک خاص علم کی تعلیم دی تھی
قَالَ لَهُ مُوسَى هَلْ أَتَّبِعُکَ عَلَى أَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْداً( ۶۶ ) قَالَ إِنَّکَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْراً( ۶۷ )
(۶۶) موسٰی نے اس بندے سے کہا کہ کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں کہ آپ مجھے اس علم میں سے کچھ تعلیم کریں جو رہنمائی کا علم آپ کو عطا ہوا ہے (۶۷) اس بندہ نے کہا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہ کرسکیں گے
وَ کَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْراً( ۶۸ ) قَالَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِراً وَ لاَ أَعْصِي لَکَ أَمْراً( ۶۹ )
(۶۸) اور اس بات پر کیسے صبر کریں گے جس کی آپ کو اطلاع نہیں ہے (۶۹) موسٰی نے کہا کہ آپ انشائ اللہ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے کسی حکم کی مخالفت نہ کروں گا
قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلاَ تَسْأَلْنِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَکَ مِنْهُ ذِکْراً( ۷۰ ) فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا رَکِبَا فِي السَّفِينَةِ
(۷۰) اس بندہ نے کہا کہ اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو بس کسی بات کے بارے میں اس وقت تک سوال نہ کریں جب تک میں خود اس کا ذکر نہ شروع کردوں (۷۱) پس دونوں چلے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے
خَرَقَهَا قَالَ أَ خَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْئاً إِمْراً( ۷۱ ) قَالَ أَ لَمْ أَقُلْ إِنَّکَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْراً( ۷۲ )
تو اس بندہ خدا نے اس میں سوراخ کردیا موسٰی نے کہا کہ کیا آپ نے اس لئے سوراخ کیا ہے کہ سواریوں کو ڈبو دیں یہ تو بڑی عجیب و غریب بات ہے
(۷۲) اس بندہ خدا نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہ کرسکیں گے
قَالَ لاَ تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَ لاَ تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْراً( ۷۳ ) فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا لَقِيَا غُلاَماً فَقَتَلَهُ قَالَ أَ
(۷۳) موسٰی نے کہا کہ خیر جو فروگزاشت ہوگئی اس کا مواخذہ نہ کریں اور معاملات میں اتنی سختی سے کام نہ لیں (۷۴) پھر دونوں آگے بڑھے یہاں تک کہ ایک نوجوان نظر آیا اور اس بندہ خدا نے اسے قتل کردیا موسٰی نے
قَتَلْتَ نَفْساً زَکِيَّةً بِغَيْرِ نَفْسٍ لَقَدْ جِئْتَ شَيْئاً نُکْراً( ۷۴ )
کہا کہ کیا آپ نے ایک پاکیزہ نفس کو بغیر کسی نفس کے قتل کردیا ہے یہ تو بڑی عجیب سی بات ہے
قَالَ أَ لَمْ أَقُلْ لَکَ إِنَّکَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْراً( ۷۵ ) قَالَ إِنْ سَأَلْتُکَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلاَ تُصَاحِبْنِي قَدْ
(۷۵) بندہ صالح نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کرسکتے ہیں (۷۶) موسٰی نے کہا کہ اس کے بعد میں کسی بات کا سوال کروں تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں کہ آپ میری طرف سے
بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْراً( ۷۶ ) فَانْطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا
منزل عذر تک پہنچ چکے ہیں (۷۷) پھر دونوں آگے چلتے رہے یہاں تک کہ ایک قریہ والوں تک پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا ان لوگوں نے مہمان بنانے سے انکار کردیا پھر دونوں نے ایک دیوار دیکھی
جِدَاراً يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَّ فَأَقَامَهُ قَالَ لَوْ شِئْتَ لاَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْراً( ۷۷ ) قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَ بَيْنِکَ سَأُنَبِّئُکَ
جو قریب تھا کہ گر پڑتی - بندہ صالح نے اسے سیدھا کردیا تو موسٰی نے کہا کہ آپ چاہتے تو اس کی اجرت لے سکتے تھے (۷۸) بندہ صالح نے کہا کہ یہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی کا موقع ہے
بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَلَيْهِ صَبْراً( ۷۸ ) أَمَّا السَّفِينَةُ فَکَانَتْ لِمَسَاکِينَ يَعْمَلُونَ فِي الْبَحْرِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَعِيبَهَا وَ
عنقریب میں تمہیں ان تمام باتوں کی تاویل بتادوں گا جن پر تم صبر نہیں کرسکے (۷۹) یہ کشتی چند مساکین کی تھی جو سمندر میں باربرداری کا کام کرتے تھے میں نے چاہا کہ اسے عیب دار بنادوں
کَانَ وَرَاءَهُمْ مَلِکٌ يَأْخُذُ کُلَّ سَفِينَةٍ غَصْباً( ۷۹ ) وَ أَمَّا الْغُلاَمُ فَکَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِينَا أَنْ يُرْهِقَهُمَا
کہ ان کے پیچھے ایک بادشاہ تھا جو ہر کشتی کو غصب کرلیا کرتا تھا (۸۰) اور یہ بچّہ اس کے ماں باپ مومن تھے اور مجھے خوف معلوم ہوا کہ یہ بڑا ہوکر اپنی سرکشی اور
طُغْيَاناً وَ کُفْراً( ۸۰ ) فَأَرَدْنَا أَنْ يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْراً مِنْهُ زَکَاةً وَ أَقْرَبَ رُحْماً( ۸۱ ) وَ أَمَّا الْجِدَارُ فَکَانَ لِغُلاَمَيْنِ
کفر کی بنا پر ان پر سختیاں کرے گا (۸۱) تو میں نے چاہا کہ ان کا پروردگار انہیں اس کے بدلے ایسا فرزند دیدے جو پاکیزگی میں اس سے بہترہو اور صلئہ رحم میں بھی (۸۲) اور یہ دیوار شہر کے دو یتیم بچوں کی تھی
يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَ کَانَ تَحْتَهُ کَنْزٌ لَهُمَا وَ کَانَ أَبُوهُمَا صَالِحاً فَأَرَادَ رَبُّکَ أَنْ يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَ يَسْتَخْرِجَا کَنْزَهُمَا
اور اس کے نیچے ان کا خزانہ دفن تھا اور ان کا باپ ایک نیک بندہ تھا تو آپ کے پروردگار نے چاہا کہ یہ دونوں طاقت و توانائی کی عمر تک پہنچ جائیں اور اپنے خزانے کو نکال لیں-
رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ وَ مَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي ذٰلِکَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَلَيْهِ صَبْراً( ۸۲ ) وَ يَسْأَلُونَکَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ
یہ سب آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کیا ہے اور یہ ان باتوں کی تاویل ہے جن پر آپ صبر نہیں کرسکے ہیں
(۸۳) اور اے پیغمبرعلیہ السّلام یہ لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو
قُلْ سَأَتْلُو عَلَيْکُمْ مِنْهُ ذِکْراً( ۸۳ )
آپ کہہ دیجئے کہ میں عنقریب تمہارے سامنے ان کا تذکرہ پڑھ کر سن ادوں گا
إِنَّا مَکَّنَّا لَهُ فِي الْأَرْضِ وَآتَيْنَاهُ مِنْ کُلِّ شَيْءٍ سَبَباً( ۸۴ ) فَأَتْبَعَ سَبَباً( ۸۵ ) حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا
(۸۴) ہم نے ان کو زمین میں اقتدار دیا اور ہر شے کا سازوسامان عطا کردیا (۸۵) پھر انہوں نے ان وسائل کو استعمال کیا (۸۶) یہاں تک کہ جب وہ غروب آفتاب کی منزل تک پہنچے تو دیکھا
تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِنْدَهَا قَوْماً قُلْنَا يَا ذَاالْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَنْ تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْناً( ۸۶ ) قَالَ أَمَّا
کہ وہ ایک کالی کیچڑ والے چشمہ میں ڈوب رہا ہے اور اس چشمہ کے پاس ایک قوم کو پایا تو ہم نے کہا کہ تمہیں اختیار ہے چاہے ان پر عذاب کرو یا ان کے درمیان حسن سلوک کی روش اختیار کرو (۸۷) ذوالقرنین نے کہا
مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَى رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَاباً نُکْراً( ۸۷ ) وَ أَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَى وَ
کہ جس نے ظلم کیا ہے اس پر بہرحال عذاب کروں گا یہاں تک کہ وہ اپنے رب کی بارگاہ میں پلٹایا جائے گا اور وہ اسے بدترین سزا دے گا (۸۸) اور جس نے ایمان اور عمل صالح اختیار کیا ہے اس کے لئے بہترین جزا ہے اور
سَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْراً( ۸۸ ) ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَباً( ۸۹ ) حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَى قَوْمٍ لَمْ نَجْعَلْ
میں بھی اس سے اپنے امور میں آسانی کے بارے میں کہوں گا (۸۹) اس کے بعد انہوں نے دوسرے وسائل کا پیچھا کیا (۹۰) یہاں تک کہ جب طلوع آفتاب کی منزل تک پہنچے تو دیکھا
لَهُمْ مِنْ دُونِهَا سِتْراً( ۹۰ ) کَذٰلِکَ وَ قَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْراً( ۹۱ ) ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَباً( ۹۲ ) حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَيْنَ
کہ وہ ایک ایسی قوم پر طلوع کررہا ہے جس کے لئے ہم نے آفتاب کے سامنے کوئی پردہ بھی نہیں رکھا تھا (۹۱) یہ ہے ذوالقرنین کی داستان اور ہمیں اس کی مکمل اطلاع ہے (۹۲) اس کے بعد انہوں نے پھر ایک ذریعہ کو استعمال کیا (۹۳) یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچ گئے
السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمَا قَوْماً لاَ يَکَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلاً( ۹۳ ) قَالُوا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ
تو ان کے قریب ایک قوم کو پایا جو کوئی بات نہیں سمجھتی تھی (۹۴) ان لوگوں نے کسی طرح کہا کہ اے ذوالقرنین یاجوج وماجوج
فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَکَ خَرْجاً عَلَى أَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُمْ سَدّاً( ۹۴ ) قَالَ مَا مَکَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي
زمین میں فساد برپا کررہے ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ ہم آپ کے لئے اخراجات فراہم کردیں اور آپ ہمارے اور ان کی درمیان ایک رکاوٹ قرار دیدیں
بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَکُمْ وَ بَيْنَهُمْ رَدْماً( ۹۵ ) آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَاوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انْفُخُوا حَتَّى
(۹۵) انہوں نے کہا کہ جو طاقت مجھے میرے پروردگار نے دی ہے وہ تمہارے وسائل سے بہتر ہے اب تم لوگ قوت سے میری امداد کرو کہ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک روک بنادوں (۹۶) چند لوہے کی سلیں لے آؤ- یہاں تک کہ جب دونوں پہاڑوں کے برابر ڈھیر ہوگیا
إِذَا جَعَلَهُ نَاراً قَالَ آتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْراً( ۹۶ ) فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْباً( ۹۷ )
تو کہا کہ آگ پھونکو یہاں تک کہ جب اسے بالکل آگ بنادیا تو کہا آؤ اب اس پر تانبا پگھلا کر ڈال دیں (۹۷) جس کے بعد نہ وہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ اس میں نقب لگا سکیں
قَالَ هٰذَا رَحْمَةٌ مِنْ رَبِّي فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَکَّاءَ وَ کَانَ وَعْدُ رَبِّي حَقّاً( ۹۸ ) وَ تَرَکْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ
(۹۸) ذوالقرنین نے کہا کہ یہ پروردگار کی ایک رحمت ہے اس کے بعد جب وعدہ الٰہی آجائے گا تو اس کو ریزہ ریزہ کردے گا کہ وعدہ رب بہرحال برحق ہے (۹۹) اور ہم نے انہیں اس طرح چھوڑ دیا ہے
فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعاً( ۹۹ ) وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْکَافِرِينَ عَرْضاً( ۱۰۰ ) الَّذِينَ کَانَتْ
کہ ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کرتے رہیں اور پھر جب شُور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو ایک جگہ اکٹھا کرلیں گے (۱۰۰) اور اس د ن جہّنم کو کافرین کے سامنے باقاعدہ پیش کیا جائے گا(۱۰۱) وہ کافر جن
أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاءٍ عَنْ ذِکْرِي وَ کَانُوا لاَ يَسْتَطِيعُونَ سَمْعاً( ۱۰۱ ) أَ فَحَسِبَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَنْ يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِنْ
کی نگاہیں ہمارے ذکر کی طرف سے پردہ میں تھیں اور وہ کچھ سن نا بھی نہیں چاہتے تھے (۱۰۲) تو کیا کافروں کا خیال یہ ہے کہ یہ ہمیں چھوڑ کر
دُونِي أَوْلِيَاءَ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْکَافِرِينَ نُزُلاً( ۱۰۲ ) قُلْ هَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالاً( ۱۰۳ ) الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ
ہمارے بندوں کو اپنا سرپرست بنالیں گے تو ہم نے جہنمّ کو کافرین کے لئے بطور منزل مہیّا کردیا ہے (۱۰۳) پیغمبر کیا ہم آپ کو ان لوگوں کے بارے میں اطلاع دیں جو اپنے اعمال میں بدترین خسارہ میں ہیں (۱۰۴) یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوشش زندگانی
فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ هُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعاً( ۱۰۴ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَ لِقَائِهِ فَحَبِطَتْ
دنیا میں بہک گئی ہے اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ اچھے اعمال انجام دے رہے ہیں (۱۰۵) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آیات پروردگار اور اس کی ملاقات
أَعْمَالُهُمْ فَلاَ نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْناً( ۱۰۵ ) ذٰلِکَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا کَفَرُوا وَاتَّخَذُوا آيَاتِي وَ رُسُلِي هُزُواً( ۱۰۶ )
کا انکار کیا ہے تو ان کے اعمال برباد ہوگئے ہیں اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے (۱۰۶) ان کی جزا ان کے کفر کی بنا پر جہنم ّہے کہ انہوں نے ہمارے رسولوں اور ہماری آیتوں کو مذاق بنا لیا ہے
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً( ۱۰۷ ) خَالِدِينَ فِيهَالاَيَبْغُونَ عَنْهَاحِوَلاً( ۱۰۸ )
(۱۰۷) یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کی منزل کے لئے جنّت الفردوس ہے (۱۰۸) وہ ہمیشہ اس جنّت میں رہیں گے اور اس کی تبدیلی کی خواہش بھی نہ کریں گے
قُلْ لَوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَاداً لِکَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ کَلِمَاتُ رَبِّي وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَداً( ۱۰۹ )
(۱۰۹) آپ کہہ دیجئے کہ اگر میرے پروردگار کے کلمااُ کے لئے سمندر بھی روشنی جائیں تو کلمات رب کے ختم ہونے سے پہلے ہی سارے سمندر ختم ہوجائیں گے چاہے ان کی مدد کے لئے ہم ویسے ہی سمندر اور بھی لے ائیں
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَمَنْ کَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلاً صَالِحاً وَ لاَ يُشْرِکْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَداً( ۱۱۰ )
(۱۱۰) آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہارا ہی جیسا ایک بشر ہوں مگر میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا ایک اکیلا ہے لہذا جو بھی اس کی ملاقات کا امیدوار
ہے اسے چاہئے کہ عمل صالح کرے اور کسی کو اپنے پروردگار کی عبادت میں شریک نہ بنائے
( سورة مريم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
کهيعص( ۱ ) ذِکْرُ رَحْمَةِ رَبِّکَ عَبْدَهُ زَکَرِيَّا( ۲ ) إِذْ نَادَى رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيّاً( ۳ ) قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَ
(۱) کھیعص (۲) یہ زکریا کے ساتھ تمہارے پروردگار کی مہربانی کا ذکر ہے (۳) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دھیمی آواز سے پکارا (۴) کہا کہ پروردگار میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور
اشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْباً وَ لَمْ أَکُنْ بِدُعَائِکَ رَبِّ شَقِيّاً( ۴ ) وَ إِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَائِي وَ کَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِراً
میرا سر بڑھاپے کی آگ سے بھڑک اٹھا ہے اور میں تجھے پکارنے سے کبھی محروم نہیں رہا ہوں (۵) اور مجھے اپنے بعد اپنے خاندان والوں سے خطرہ ہے اور میری بیوی بانجھ ہے تو
فَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْکَ وَلِيّاً( ۵ ) يَرِثُنِي وَ يَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيّاً( ۶ ) يَا زَکَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُکَ
اب مجھے ایک ایسا ولی اور وارث عطا فرمادے (۶) جو میرا اور آل یعقوب کا وارث ہو اور پروردگار اسے اپنا پسندیدہ بھی قرار دے دے (۷) زکریا ہم تم کو ایک فرزند کی بشارت دیتے ہیں
بِغُلاَمٍ اسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيّاً( ۷ ) قَالَ رَبِّ أَنَّى يَکُونُ لِي غُلاَمٌ وَ کَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِراً وَ قَدْ بَلَغْتُ
جس کا نام یحیٰی ہے اور ہم نے اس سے پہلے ان کا ہمنام کوئی نہیں بنایا ہے (۸) زکریا نے عرض کی پروردگار میرے فرزند کس طرح ہوگا جب کہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں بھی
مِنَ الْکِبَرِ عِتِيّاً( ۸ ) قَالَ کَذٰلِکَ قَالَ رَبُّکَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَ قَدْ خَلَقْتُکَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَکُ شَيْئاً( ۹ ) قَالَ
بڑھاپے کی آخری حد کو پہنچ گیا ہوں (۹) ارشاد ہوا اسی طرح تمہارے پروردگار کا فرمان ہے کہ یہ بات میرے لئے بہت آسان ہے اور میں نے اس سے پہلے خود تمہیں بھی پیدا کیا ہے جب کہ تم کچھ نہیں تھے (۱۰) انہوں نے کہا
رَبِّ اجْعَلْ لِي آيَةً قَالَ آيَتُکَ أَلاَّ تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلاَثَ لَيَالٍ سَوِيّاً( ۱۰ ) فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَى
کہ پروردگار اس ولادت کی کوئی علامت قرار دے دے ارشاد ہوا کہ تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم تین دنوں تک برابر لوگوں سے کلام نہیں کرو گے (۱۱) اس کے بعد زکریا محرابِ عبادت سے قوم کی طرف نکلے اور
إِلَيْهِمْ أَنْ سَبِّحُوا بُکْرَةً وَ عَشِيّاً( ۱۱ )
انہیں اشارہ کیا کہ صبح و شام اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہو
يَا يَحْيَى خُذِ الْکِتَابَ بِقُوَّةٍ وَ آتَيْنَاهُ الْحُکْمَ صَبِيّاً( ۱۲ ) وَ حَنَاناً مِنْ لَدُنَّا وَ زَکَاةً وَ کَانَ تَقِيّاً( ۱۳ ) وَ بَرّاً
(۱۲) یحیٰی علیہ السّلام ! کتاب کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ہم نے انہیں بچپنے ہی میں نبوت عطا کردی (۱۳) اور اپنی طرف سے مہربانی اور پاکیزگی بھی عطا کردی اور وہ خورِ خدا رکھنے والے تھے (۱۴) اور اپنے
بِوَالِدَيْهِ وَ لَمْ يَکُنْ جَبَّاراً عَصِيّاً( ۱۴ ) وَ سَلاَمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَ يَوْمَ يُبْعَثُ حَيّاً( ۱۵ ) وَ اذْکُرْ فِي
ماں باپ کے حق میں نیک برتاؤ کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے (۱۵) ان پر ہمار اسلام جس دن پیدا ہوئے اور جس دن انہیں موت آئی اور جس دن وہ دوبارہ زندہ اٹھائے جائیں گے (۱۶) اور پیغمبرعلیہ السّلام
الْکِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَکَاناً شَرْقِيّاً( ۱۶ ) فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَاباً فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ
اپنی کتاب میں مریم کا ذکر کرو کہ جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ مشرقی سمت کی طرف چلی گئیں (۱۷) اور لوگوں کی طرف پردہ ڈال دیا تو ہم نے اپنی روح کو بھیجا جو ان کے سامنے
لَهَا بَشَراً سَوِيّاً( ۱۷ ) قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْکَ إِنْ کُنْتَ تَقِيّاً( ۱۸ ) قَالَ إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّکِ لِأَهَبَ لَکِ
ایک اچھا خاصا آدمی بن کر پیش ہوا (۱۸) انہوں نے کہا کہ اگر تو خوف خدا رکھتا ہے تو میں تجھ سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں (۱۹) اس نے کہاکہ میں آپ کے رب کا فرستادہ ہوں کہ
غُلاَماً زَکِيّاً( ۱۹ ) قَالَتْ أَنَّى يَکُونُ لِي غُلاَمٌ وَ لَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَ لَمْ أَکُ بَغِيّاً( ۲۰ ) قَالَ کَذٰلِکِ قَالَ رَبُّکِ
آپ کو ایک پاکیزہ فرزند عطا کردوں (۲۰) انہوں نے کہا کہ میرے یہاں فرزند کس طرح ہوگا جب کہ مجھے کسی بشر نے چھوا بھی نہیں ہے اور میں کوئی بدکردار نہیں ہوں (۲۱) اس نے کہا کہ اسی طرح آپ کے پروردگار کا ارشاد ہے
هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِنَّا وَ کَانَ أَمْراً مَقْضِيّاً( ۲۱ ) فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهِ مَکَاناً قَصِيّاً( ۲۲ )
کہ میرے لئے یہ کام آسان ہے اور اس لئے کہ میں اسے لوگوں کے لئے نشانی بنادوں اور اپنی طرف سے رحمت قرار دیدوں اور یہ بات طے شدہ ہے
(۲۲) پھر وہ حاملہ ہوگئیں اور لوگوں سے دور ایک جگہ چلی گئیں
فَأَجَاءَهَا الْمَخَاضُ إِلَى جِذْعِ النَّخْلَةِ قَالَتْ يَا لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ کُنْتُ نَسْياً مَنْسِيّاً( ۲۳ ) فَنَادَاهَا
(۲۳) پھر وضع حمل کا وقت انہیں ایک کھجور کی شاخ کے قریب لے آیا تو انہوں نے کہا کہ اے کاش میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور بالکل فراموش کردینے کے قابل ہوگئی ہوتی (۲۴) تو اس نے نیچے سے آواز دی
مِنْ تَحْتِهَا أَلاَّ تَحْزَنِي قَدْجَعَلَ رَبُّکِ تَحْتَکِ سَرِيّاً( ۲۴ ) وَهُزِّي إِلَيْکِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْکِ رُطَباً جَنِيّاً( ۲۵ )
کہ آپ پریشان نہ ہوں خدا نے آپ کے قدموں میں چشمہ جاری کردیا ہے (۲۵) اور خرمے کی شاخ کو اپنی طرف ہلائیں اس سے تازہ تازہ خرمے گر پڑیں گے
فَکُلِي وَاشْرَبِي وَقَرِّي عَيْناً فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الْبَشَرِ أَحَداً فَقُولِي إِنِّي نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْماً فَلَنْ أُکَلِّمَ الْيَوْمَ إِنْسِيّاً( ۲۶ )
(۲۶) پھر اسے کھائیے اور پیجئے اور اپنی آنکھوں کو ٹھنڈی رکھئے پھر اس کے بعد کسی انسان کو دیکھئے تو کہہ دیجئے کہ میں نے رحمان کے لئے روزہ کی نذر کرلی ہے لہذا آج میں کسی انسان سے بات نہیں کرسکتی
فَأَتَتْ بِهِ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُ قَالُوا يَا مَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئاً فَرِيّاً( ۲۷ ) يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا کَانَ أَبُوکِ امْرَأَ سَوْءٍ وَ مَا
(۲۷) اس کے بعد مریم بچہ کو اٹھائے ہوئے قوم کے پاس آئیں تو لوگوں نے کہا کہ مریم یہ تم نے بہت برا کام کیا ہے (۲۸) ہارون کی بہن نہ تمہارا باپ برا آدمی تھا اور
کَانَتْ أُمُّکِ بَغِيّاً( ۲۸ ) فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ قَالُوا کَيْفَ نُکَلِّمُ مَنْ کَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيّاً( ۲۹ ) قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ
نہ تمہاری ماں بدکردار تھی (۲۹) انہوں نے اس بچہ کی طرف اشارہ کردیا تو قوم نے کہا کہ ہم اس سے کیسے بات کریں جو گہوارے میں بچہ ہے (۳۰) بچہ نے آواز دی کہ میں اللہ کا بندہ ہوں
آتَانِيَ الْکِتَابَ وَ جَعَلَنِي نَبِيّاً( ۳۰ ) وَجَعَلَنِي مُبَارَکاً أَيْنَ مَا کُنْتُ وَ أَوْصَانِي بِالصَّلاَةِ وَ الزَّکَاةِ مَا دُمْتُ حَيّاً( ۳۱ )
اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے (۳۱) اور جہاں بھی رہوں بابرکت قرار دیا ہے اور جب تک زندہ رہوں نماز اور زکات کی وصیت کی ہے
وَ بَرّاً بِوَالِدَتِي وَ لَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّاراً شَقِيّاً( ۳۲ ) وَ السَّلاَمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَ يَوْمَ أَمُوتُ وَ يَوْمَ أُبْعَثُ حَيّاً( ۳۳ )
(۳۲) اور اپنی والدہ کے ساتھ حَسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدنصیب نہیں بنایا ہے (۳۳) اور سلام ہے مجھ پر اس دن جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن دوبارہ زندہ اٹھایا جاؤں گا
ذٰلِکَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ( ۳۴ ) مَا کَانَ لِلَّهِ أَنْ يَتَّخِذَ مِنْ وَلَدٍ سُبْحَانَهُ إِذَا قَضَى
(۳۴) یہ ہے عیسٰی بن مریم کے بارے میں قول حق جس میں یہ لوگ شک کررہے تھے (۳۵) اللہ کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا فرزند بنائے وہ پاک و بے نیاز ہے جس کسی بات کا فیصلہ کرلیتا
أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۳۵ ) وَ إِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ هٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ( ۳۶ ) فَاخْتَلَفَ
ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ چیز ہوجاتی ہے (۳۶) اور اللہ میرا اور تمہارا دونوں کا پروردگار ہے لہذا اس کی عبادت کرو اور یہی صراط مستقیم ہے (۳۷) پھر مختلف گروہوں
الْأَحْزَابُ مِنْ بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ مَشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۳۷ ) أَسْمِعْ بِهِمْ وَ أَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا لٰکِنِ
نے آپس میں اختلاف کیا اور ویل ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے کفر اختیار کیا اور انہیں بڑے سخت دن کا سامنا کرنا ہوگا
(۳۸) اس دن جب ہمارے پاس آئیں گے تو خوب سنیں اور دیکھیں گے
الظَّالِمُونَ الْيَوْمَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۳۸ )
لیکن یہ ظالم آج کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں
وَ أَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَ هُمْ فِي غَفْلَةٍ وَ هُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۳۹ ) إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَ مَنْ
(۳۹) اور ان لوگوں کو اس حسرت کے دن سے ڈرائیے جب قطعی فیصلہ ہوجائے گا اگرچہ یہ لوگ غفلت کے عالم میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں (۴۰) بیشک ہم زمین اور جو کچھ زمین پر ہے
عَلَيْهَا وَ إِلَيْنَا يُرْجَعُونَ( ۴۰ ) وَ اذْکُرْ فِي الْکِتَابِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّهُ کَانَ صِدِّيقاً نَبِيّاً( ۴۱ ) إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَا أَبَتِ لِمَ
سب کے وارث ہیں اور سب ہماری ہی طرف پلٹا کر لائے جائیں گے (۴۱) اور کتاب خدا میں ابراہیم علیہ السّلام کا تذکرہ کرو کہ وہ ایک صدیق پیغمبر تھے (۴۲) جب انہوں نے اپنے پالنے والے باپ سے کہا
تَعْبُدُ مَا لاَ يَسْمَعُ وَ لاَ يُبْصِرُ وَ لاَ يُغْنِي عَنْکَ شَيْئاً( ۴۲ ) يَا أَبَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِکَ
کہ آپ ایسے کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ کچھ سنتا ہے نہ دیکھتا ہے اور نہ کسی کام آنے والا ہے (۴۳) میرے پاس وہ علم آچکا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ہے
فَاتَّبِعْنِي أَهْدِکَ صِرَاطاً سَوِيّاً( ۴۳ ) يَا أَبَتِ لاَ تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ إِنَّ الشَّيْطَانَ کَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِيّاً( ۴۴ ) يَا أَبَتِ
لہذا آپ میرا اتباع کریں میں آپ کو سیدھے راستہ کی ہدایت کردوں گا(۴۴)باباشیطان کی عبادت نہ کیجئے کہ شیطان رحمان کی نافرمانی کرنےوالا ہے(۴۵)بابا مجھے
إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَمَسَّکَ عَذَابٌ مِنَ الرَّحْمٰنِ فَتَکُونَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيّاً( ۴۵ ) قَالَ أَ رَاغِبٌ أَنْتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ
یہ خوف ہے کہ آپ کو رحمان کی طرف سے کوئی عذاب اپنی گرفت میں لے لے اور آپ شیطان کے دوست قرار پاجائیں (۴۶) اس نے جواب دیا کہ ابراہیم علیہ السّلام کیا تم میرے خداؤں سے کنارہ کشی کرنے والے ہو
لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّکَ وَ اهْجُرْنِي مَلِيّاً( ۴۶ ) قَالَ سَلاَمٌ عَلَيْکَ سَأَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّي إِنَّهُ کَانَ بِي حَفِيّاً( ۴۷ )
تو یاد رکھو کہ اگر تم اس روش سے باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کردوں گا اور تم ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجاؤ (۴۷) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ خدا آپ کو سلامت رکھے میں عنقریب اپنے رب سے آپ کے لئے مغفرت طلب کروں گا کہ وہ میرے حال پر بہت مہربان ہے
وَ أَعْتَزِلُکُمْ وَ مَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ أَدْعُو رَبِّي عَسَى أَلاَّ أَکُونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيّاً( ۴۸ ) فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا
(۴۸) اور آپ کو آپ کے معبودوں سمیت چھوڑ کر الگ ہوجاؤں گا اور اپنے رب کو آواز دوں گا کہ اس طرح میں اپنے پروردگار کی عبادت سے محروم نہ رہوں گا (۴۹) پھر جب ابراہیم علیہ السّلام نے انہیں اور ان کے معبودوں کو چھوڑ دیا
يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ وَ کُلاًّ جَعَلْنَا نَبِيّاً( ۴۹ ) وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِنْ رَحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا
تو ہم نے انہیں اسحاق علیہ السّلام و یعقوب علیہ السّلام جیسی اولاد عطا کی اور سب کو نبی قرار دے دیا (۵۰) اور پھر انہیں اپنی رحمت کا ایک حصہ ّبھی عطا کیا اور ان کے لئے
لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيّاً( ۵۰ ) وَ اذْکُرْ فِي الْکِتَابِ مُوسَى إِنَّهُ کَانَ مُخْلَصاً وَ کَانَ رَسُولاً نَبِيّاً( ۵۱ )
صداقت کی بلند ترین زبان بھی قرار دے دی (۵۱) اور اپنی کتاب میں موسٰی علیہ السّلام کا بھی تذکرہ کرو کہ وہ میرے مخلص بندے اور رسول و نبی تھے
وَ نَادَيْنَاهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَ قَرَّبْنَاهُ نَجِيّاً( ۵۲ ) وَ وَهَبْنَا لَهُ مِنْ رَحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيّاً( ۵۳ ) وَ اذْکُرْ
(۵۲) اور ہم نے انہیں کوسِ طور کے داہنے طرف سے آواز دی اور راز و نیاز کے لئے اپنے سے قریب بلالیا (۵۳) اور پھر انہیں اپنی رحمت خاص سے ان کے بھائی ہارون علیہ السّلام پیغمبر کو عطا کردیا (۵۴) اور اپنی کتاب میں اسماعیل علیہ السّلام کا تذکرہ کرو
فِي الْکِتَابِ إِسْمَاعِيلَ إِنَّهُ کَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ کَانَ رَسُولاً نَبِيّاً( ۵۴ ) وَ کَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلاَةِ وَ الزَّکَاةِ وَ
کہ وہ وعدے کے سچے ّاور ہمارے بھیجے ہوئے پیغمبر علیہ السّلام تھے (۵۵) اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکات کا حکم دیتے تھے اور
کَانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِيّاً( ۵۵ ) وَ اذْکُرْ فِي الْکِتَابِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ کَانَ صِدِّيقاً نَبِيّاً( ۵۶ ) وَ رَفَعْنَاهُ مَکَاناً عَلِيّاً( ۵۷ )
اپنے پروردگار کے نزدیک پسندیدہ تھے (۵۶) اور کتاب خدا میں ادریس علیہ السّلام کا بھی تذکرہ کرو کہ وہ بہت زیادہ سچے پیغمبرعلیہ السّلام تھے (۵۷) اور ہم نے ان کو بلند جگہ تک پہنچادیا ہے
أُولٰئِکَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَ مِنْ ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْرَائِيلَ وَ
(۵۸) یہ سب وہ انبیائ ہیں جن پر اللہ نے نعمت نازل کی ہے ذرّیت آدم میں سے اور ان کی نسل میں سے جن کو ہم نے نوح علیہ السّلام کے ساتھ کشتی میں اٹھایا ہے اور ابراہیم علیہ السّلام و اسرائیل علیہ السّلام کی ذرّیت میں سے اور
مِمَّنْ هَدَيْنَا وَ اجْتَبَيْنَا إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوا سُجَّداً وَ بُکِيّاً( ۵۸ ) فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ
ان میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی ہے اور انہیں منتخب بنایا ہے کہ جب ان کے سامنے رحمان کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے ہیں (۵۹) پھر ان کے بعد ان کی جگہ پر وہ لوگ آئے
أَضَاعُوا الصَّلاَةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيّاً( ۵۹ ) إِلاَّ مَنْ تَابَ وَ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحاً فَأُولٰئِکَ
جنہوں نے نماز کو برباد کردیا اور خواہشات کا اتباع کرلیا پس یہ عنقریب اپنی گمراہی سے جاملیں گے (۶۰) علاوہ ان کے جنہوں نے توبہ کرلی, ایمان لے آئے اور عمل صالح کیا کہ وہ
يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَ لاَ يُظْلَمُونَ شَيْئاً( ۶۰ ) جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّهُ کَانَ وَعْدُهُ مَأْتِيّاً( ۶۱ )
جنّت میں داخل ہوں گے اور ان پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا (۶۱) ہمیشہ رہنے والی جنّت جس کا رحمان نے اپنے بندوں سے غیبی وعدہ کیا ہے اور یقینا اس کا وعدہ سامنے آنے والا ہے
لاَ يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْواً إِلاَّ سَلاَماً وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُکْرَةً وَعَشِيّاً( ۶۲ ) تِلْکَ الْجَنَّةُ الَّتِي نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ کَانَ
(۶۲) اس جنّت میں سلام کے علاوہ کوئی لغو آواز سننے میں نہ آئے گی اور انہیں صبح و شام رزق ملتا رہے گا (۶۳) یہی وہ جنّت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں
تَقِيّاً( ۶۳ ) وَ مَا نَتَنَزَّلُ إِلاَّ بِأَمْرِ رَبِّکَ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَيْنَ ذٰلِکَ وَ مَا کَانَ رَبُّکَ نَسِيّاً( ۶۴ )
متقی افراد کو قرار دیتے ہیں (۶۴) اور اے پیغمبر علیہ السّلام ہم فرشتے آپ کے پروردگار کے حکم کے بغیر نازل نہیں ہوتے ہیں ہمارے سامنے یا پس پشت یا اس کے درمیان جو کچھ ہے سب اس کے اختیار میں ہے اور آپ کا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيّاً( ۶۵ ) وَ يَقُولُ الْإِنْسَانُ
(۶۵) وہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا مالک ہے لہذا اس کی عبادت کرو اور اس عبادت کی راہ میں صبر کرو کیا تمہارے علم میں اس کا کوئی ہمنام ہے (۶۶) اور انسان یہ کہتا ہے
أَ إِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيّاً( ۶۶ ) أَ وَ لاَ يَذْکُرُ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ يَکُ شَيْئاً( ۶۷ )
کہ کیا جب ہم مرجائیں گے تو دوبارہ زندہ کرکے نکالے جائیں گے (۶۷) کیا یہ اس بات کو یاد نہیں کرتا ہے کہ پہلے ہم نے ہی اسے پیدا کیا ہے جب یہ کچھ نہیں تھا
فَوَ رَبِّکَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيّاً( ۶۸ ) ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ کُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ
(۶۸) اور آپ کے رب کی قسم ہم ان سب کو اور ان کے شیاطین کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے پھر سب کوجہّنم کے اطراف گھٹنوں کے بل حاضر کریں گے (۶۹) پھر ہر گروہ سے ایسے افراد کو الگ کرلیں گے جو
عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِيّاً( ۶۹ ) ثُمَّ لَنَحْنُ أَعْلَمُ بِالَّذِينَ هُمْ أَوْلَى بِهَا صِلِيّاً( ۷۰ ) وَ إِنْ مِنْکُمْ إِلاَّ وَارِدُهَا کَانَ عَلَى
رحمان کے حق میں زیادہ نافرمان تھے (۷۰) پھر ہم ان لوگوں کو بھی خوب جانتے ہیں جو جہّنم میں جھونکے جانے کے زیادہ سزاوار ہیں (۷۱) اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے جہّنم کے کنارے حاضر نہ ہونا ہو کہ
رَبِّکَ حَتْماً مَقْضِيّاً( ۷۱ ) ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ نَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيّاً( ۷۲ ) وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا
یہ تمہارے رب کا حتمی فیصلہ ہے (۷۲) اس کے بعد ہم متقی افراد کو نجات دے دیں گے اور ظالمین کوجہّنم میں چھوڑ دیں گے (۷۳) اور جب ان کے سامنے ہماری کِھلی ہوئی آیتیں پیش کی جاتی ہیں
بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَيُّ الْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌ مَقَاماً وَ أَحْسَنُ نَدِيّاً( ۷۳ ) وَ کَمْ أَهْلَکْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ
تو ان میں کے کافر صاحبان ایمان سے کہتے ہیں کہ ہم دونوں میں کس کی جگہ بہتر اور کس کی منزل زیادہ حسن ہے (۷۴) اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی جماعتوں کوہلاک کُردیا ہے
قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَاثاً وَ رِئْياً( ۷۴ ) قُلْ مَنْ کَانَ فِي الضَّلاَلَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدّاً حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ
جو سازوسامان اور نام و نمود میں ان سے کہیں زیادہ بہتر تھے (۷۵) آپ کہہ دیجئے کہ جو شخص گمراہی میں پڑا رہے گا خدا اسے اور ڈھیل دیتا رہے گا یہاں تک کہ یہ وعدہ الٰہی کو دیکھ لیں
إِمَّا الْعَذَابَ وَ إِمَّا السَّاعَةَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَکَاناً وَ أَضْعَفُ جُنْداً( ۷۵ ) وَ يَزِيدُ اللَّهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا
یا عذاب کی یا قیامت کی شکل میں پھر انہیں معلوم ہوجائے گا کہ جگہ کے اعتبار سے بدترین اور مددگاروں کے اعتبار سے کمزور ترین کون ہے (۷۶) اور اللہ ہدایت یافتہ افراد کی ہدایت میں اضافہ کردیتا ہے اور
هُدًى وَ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَاباً وَ خَيْرٌ مَرَدّاً( ۷۶ )
باقی رہنے والی نیکیاں آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب اور بازگشت کے اعتبار سے بہترین اور بلند ترین ہیں
أَ فَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَ قَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالاً وَ وَلَداً( ۷۷ ) أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْداً( ۷۸ )
(۷۷) کیا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا ہے جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور یہ کہنے لگا کہ ہمیں قیامت میں بھی مال اور اولاد سے نوازا جائے گا
(۷۸) یہ غیب سے باخبر ہوگیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی معاہدہ کرلیا ہے
کَلاَّ سَنَکْتُبُ مَا يَقُولُ وَ نَمُدُّ لَهُ مِنَ الْعَذَابِ مَدّاً( ۷۹ ) وَ نَرِثُهُ مَا يَقُولُ وَ يَأْتِينَا فَرْداً( ۸۰ ) وَ اتَّخَذُوا مِنْ
(۷۹) ہرگز ایسا نہیں ہے ہم اس کی باتوں کو درج کررہے ہیں اور اس کے عذاب میں اور بھی اضافہ کردیں گے (۸۰) اور اس کے مال و اولاد کے ہم ہی مالک ہوں گے اور یہ تو ہماری بارگاہ میں اکیلا حاضر ہوگا (۸۱) اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا اختیار کرلئے
دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لِيَکُونُوا لَهُمْ عِزّاً( ۸۱ ) کَلاَّ سَيَکْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ يَکُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدّاً( ۸۲ ) أَ لَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا
ہیں تاکہ وہ ان کے لئے باعث عزّت بنیں (۸۲) ہرگز نہیں عنقریب یہ معبود خود ہی ان کی عبادت سے انکار کردیں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے (۸۳) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیاطین
الشَّيَاطِينَ عَلَى الْکَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزّاً( ۸۳ ) فَلاَ تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدّاً( ۸۴ ) يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى
کو کافروں پر مسلّط کردیا ہے اور وہ ان کو بہکاتے رہتے ہیں (۸۴) آپ ان کے بارے میں عذاب کی جلدی نہ کریں ہم ان کے دن خود ہی شمار کررہے ہیں (۸۵) قیامت کے دن ہم صاحبان تقویٰ کو
الرَّحْمٰنِ وَفْداً( ۸۵ ) وَ نَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَى جَهَنَّمَ وِرْداً( ۸۶ ) لاَ يَمْلِکُونَ الشَّفَاعَةَ إِلاَّ مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ
رحمان کی بارگاہ میں مہمانوں کی طرح جمع کریں گے (۸۶) اور مجفِمین کوجہّنم کی طرف پیاسے جانوروں کی طرح دھکیل دیں گے (۸۷) اس وقت کوئی شفاعت کا صاحب اختیار نہ ہوگا مگر وہ جس نے رحمان کی بارگاہ میں شفاعت کا
عَهْداً( ۸۷ ) وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَداً( ۸۸ ) لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئاً إِدّاً( ۸۹ ) تَکَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ
عہد لے لیا ہے (۸۸) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمان نے کسی کو اپنا فرزند بنالیا ہے (۸۹) یقینا تم لوگوں نے بڑی سخت بات کہی ہے (۹۰) قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ پڑے اور
تَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدّاً( ۹۰ ) أَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَداً( ۹۱ ) وَ مَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمٰنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَداً( ۹۲ )
زمین شگافتہ ہوجائے اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوکر گر پڑیں (۹۱) کہ ان لوگوں نے رحمان کے لئے بیٹا قرار دے دیا ہے (۹۲) جب کہ یہ رحمان کے شایانِ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے
إِنْ کُلُّ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ إِلاَّ آتِي الرَّحْمٰنِ عَبْداً( ۹۳ ) لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدّاً( ۹۴ ) وَ کُلُّهُمْ
(۹۳) زمین و آسمان میں کوئی ایسا نہیں ہے جو اس کی بارگاہ میں بندہ بن کر حاضر ہونے والا نہ ہو (۹۴) خدا نے سب کا احصائ کرلیا ہے اور سب کو باقاعدہ شمار کرلیا ہے (۹۵) اور سب ہی
آتِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَرْداً( ۹۵ )
کل روز قیامت اس کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے ہیں
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدّاً( ۹۶ ) فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَ
(۹۶) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے عنقریب رحمان لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت پیدا کردے گا (۹۷) بس ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں اس لئے آسان کردیا ہے کہ تم متقین کو بشارت دے سکو اور
تُنْذِرَ بِهِ قَوْماً لُدّاً( ۹۷ ) وَ کَمْ أَهْلَکْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِکْزاً( ۹۸ )
جھگڑالو قوم کو عذاب الٰہی سے ڈرا سکو (۹۸) اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی نسلوں کو برباد کردیا ہے کیا تم ان میں سے کسی کو دیکھ رہے ہو یا کسی کی آہٹ بھی سن رہے ہو
( سورة طه)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
طه( ۱ ) مَا أَنْزَلْنَا عَلَيْکَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى( ۲ ) إِلاَّ تَذْکِرَةً لِمَنْ يَخْشَى( ۳ ) تَنْزِيلاً مِمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَ
(۱) طہ (۲) ہم نے آپ پر قرآن اس لئے نہیں نازل کیا ہے کہ آپ اپنے کو زحمت میں ڈال دیں (۳) یہ تو ان لوگوں کی یاد دہانی کے لئے ہے جن کے دلوں میں خوف خدا ہے (۴) یہ اس خدا کی طرف سے نازل ہوا ہے جس نے زمین اور
السَّمَاوَاتِ الْعُلَى( ۴ ) الرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى( ۵ ) لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ
بلند ترین آسمانوں کو پیدا کیا ہے (۵) وہ رحمان عرش پر اختیار و اقتدار رکھنے والا ہے (۶) اس کے لئے وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے یا زمین میں ہے یا دونوں کے درمیان ہے اور
مَا تَحْتَ الثَّرَى( ۶ ) وَ إِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ أَخْفَى( ۷ ) اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى( ۸ )
زمینوں کی تہ میں ہے (۷) اگر تم بلند آواز سے بھی بات کرو تو وہ راز سے بھی مخفی تر باتوں کو جاننے والا ہے (۸) وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں
وَهَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ مُوسَى( ۹ ) إِذْرَأَى نَاراً فَقَالَ لِأَهْلِهِ امْکُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَاراً لَعَلِّي آتِيکُمْ مِنْهَا بِقَبَسٍ أَوْأَجِدُعَلَى
(۹) کیا تمہارے پاس موسٰی کی داستان آئی ہے (۱۰) جب انہوں نے آگ کو دیکھا اور اپنے اہل سے کہا کہ تم اسی مقام پر ٹھہرو میں نے آگ کو دیکھا ہے شاید میں اس میں سے کوئی انگارہ لے آؤں یا
النَّارِ هُدًى( ۱۰ ) فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ يَا مُوسَى( ۱۱ ) إِنِّي أَنَا رَبُّکَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْکَ إِنَّکَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى( ۱۲ )
اس منزل پر کوئی رہنمائی حاصل کرلوں (۱۱) پھر جب موسٰی اس آگ کے قریب آئے تو آواز دی گئی کہ اے موسٰی (۱۲) میں تمہارا پروردگار ہوں لہذا اپنی جوتیوں کو اتار دو کہ تم طویٰ نام کی ایک مقدس اور پاکیزہ وادی میں ہو
وَ أَنَا اخْتَرْتُکَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَى( ۱۳ ) إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ أَنَا فَاعْبُدْنِي وَ أَقِمِ الصَّلاَةَ لِذِکْرِي( ۱۴ ) إِنَّ
(۱۳) اور ہم نے تم کو منتخب کرلیا ہے لہذا جو وحی کی جارہی ہے اسے غور سے سنو (۱۴) میں اللہ ہوں میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے میری عبادت کرو اور میری یاد کے لئے نماز قائم کرو (۱۵) یقینا
السَّاعَةَ آتِيَةٌ أَکَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَى کُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى( ۱۵ ) فَلاَ يَصُدَّنَّکَ عَنْهَا مَنْ لاَ يُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوَاهُ
وہ قیامت آنے والی ہے اور میں اسے چھپائے رہوں گا تاکہ ہر نفس کو اس کی کوشش کا بدلہ دیا جاسکے (۱۶) اور خبردار تمہیں قیامت کے خیال سے وہ شخص روک نہ دے جس کا ایمان قیامت پر نہیں ہے اور جس نے اپنے خواہشات کی پیروی کی ہے
فَتَرْدَى( ۱۶ ) وَ مَا تِلْکَ بِيَمِينِکَ يَا مُوسَى( ۱۷ ) قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَکَّأُ عَلَيْهَا وَ أَهُشُّ بِهَا عَلَى غَنَمِي وَ لِيَ
کہ اس طرح تم ہلاک ہوجاؤ گے (۱۷) اور اے موسٰی یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا ہے (۱۸) انہوں نے کہا کہ یہ میرا عصا ہے جس پر میں تکیہ کرتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے درختوں کی پتیاں جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے
فِيهَا مَآرِبُ أُخْرَى( ۱۸ ) قَالَ أَلْقِهَا يَا مُوسَى( ۱۹ ) فَأَلْقَاهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعَى( ۲۰ ) قَالَ خُذْهَا وَ لاَ تَخَفْ
اور بہت سے مقاصد ہیں (۱۹) ارشاد ہوا تو موسٰی اسے زمین پر ڈال دو (۲۰) اب جو موسٰی نے ڈال دیا تو کیا دیکھا کہ وہ سانپ بن کر دوڑ رہا ہے (۲۱) حکم ہوا کہ اسے لے لو اور ڈرو نہیں
سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَى( ۲۱ ) وَ اضْمُمْ يَدَکَ إِلَى جَنَاحِکَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ آيَةً أُخْرَى( ۲۲ )
کہ ہم عنقریب اسے اس کی پرانی اصل کی طرف پلٹا دیں گے (۲۲) اور اپنے ہاتھ کو سمیٹ کر بغل میں کرلو یہ بغیر بیماری کے سفید ہوکر نکلے گا اور یہ ہماری دوسری نشانی ہوگی
لِنُرِيَکَ مِنْ آيَاتِنَا الْکُبْرَى( ۲۳ ) اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى( ۲۴ ) قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي( ۲۵ ) وَ يَسِّرْ لِي
(۲۳) تاکہ ہم تمہیں اپنی بڑی نشانیاں دکھاسکیں (۲۴) جاؤ فرعون کی طرف جاؤ کہ وہ سرکش ہوگیا (۲۵) موسٰی نے عرض کی پروردگار میرے سینے کو کشادہ کردے (۲۶) میرے کام کو آسان
أَمْرِي( ۲۶ ) وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي( ۲۷ ) يَفْقَهُوا قَوْلِي( ۲۸ ) وَاجْعَلْ لِي وَزِيراً مِنْ أَهْلِي( ۲۹ ) هَارُونَ أَخِي( ۳۰ )
کردے (۲۷) اور میری زبان کی گرہ کو کھول دے (۲۸) کہ یہ لوگ میری بات سمجھ سکیں (۲۹) اور میرے اہل میں سے میرا وزیر قرار دے دے (۳۰) ہارون کو جو میرا بھائی بھی ہے
اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي( ۳۱ ) وَ أَشْرِکْهُ فِي أَمْرِي( ۳۲ ) کَيْ نُسَبِّحَکَ کَثِيراً( ۳۳ ) وَ نَذْکُرَکَ کَثِيراً( ۳۴ )
(۳۱) اس سے میری پشت کو مضبوط کردے (۳۲) اسے میرے کام میں شریک بنادے (۳۳) تاکہ ہم تیری بہت زیادہ تسبیح کرسکیں (۳۴) اور تیرا بہت زیادہ ذکر کرسکیں (۳۵) یقینا تو
إِنَّکَ کُنْتَ بِنَا بَصِيراً( ۳۵ ) قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَکَ يَا مُوسَى( ۳۶ ) وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْکَ مَرَّةً أُخْرَى( ۳۷ )
ہمارے حالات سے بہتر باخبر ہے (۳۶) ارشاد ہوا موسٰی ہم نے تمہاری مراد تمہیں دے دی ہے (۳۷) اور ہم نے تم پر ایک اور احسان کیا ہے
إِذْ أَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّکَ مَا يُوحَى( ۳۸ ) أَنِ اقْذِفِيهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْذِفِيهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَأْخُذْهُ عَدُوٌّ
(۳۸) جب ہم نے تمہاری ماں کی طرف ایک خاص وحی کی (۳۹) کہ اپنے بچہ کو صندوق میں رکھ دو اور پھر صندوق کو دریا کے حوالے کردو موجیں اسے ساحل پر ڈال دیں گی اور ایک ایسا شخص اسے اٹھالے گا جو میرا بھی
لِي وَ عَدُوٌّ لَهُ وَ أَلْقَيْتُ عَلَيْکَ مَحَبَّةً مِنِّي وَ لِتُصْنَعَ عَلَى عَيْنِي( ۳۹ ) إِذْ تَمْشِي أُخْتُکَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّکُمْ عَلَى
دشمن ہے اور موسٰی کا بھی دشمن ہے اور ہم نے تم پر اپنی محبت کا عکس ڈال دیا تاکہ تمہیں ہماری نگرانی میں پالا جائے (۴۰) اس وقت کو یاد کرو جب تمہاری بہن جارہی تھیں کہ فرعون سے کہیں کہ کیا میں کسی ایسے کا پتہ بتاؤں
مَنْ يَکْفُلُهُ فَرَجَعْنَاکَ إِلَى أُمِّکَ کَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَ لاَ تَحْزَنَ وَ قَتَلْتَ نَفْساً فَنَجَّيْنَاکَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنَّاکَ فُتُوناً
جو اس کی کفالت کرسکے اور اس طرح ہم نے تم کو تمہاری ماں کی طرف پلٹا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے تمہیں غم سے نجات دے دی اور تمہارا باقاعدہ امتحان لے لیا
فَلَبِثْتَ سِنِينَ فِي أَهْلِ مَدْيَنَ ثُمَّ جِئْتَ عَلَى قَدَرٍ يَا مُوسَى( ۴۰ ) وَ اصْطَنَعْتُکَ لِنَفْسِي( ۴۱ ) اذْهَبْ أَنْتَ وَ
پھر تم اہل مدین میں کئی برس تک رہے اس کے بعد تم ایک منزل پر آگئے اے موسٰی (۴۱) اور ہم نے تم کو اپنے لئے منتخب کرلیا (۴۲) اب تم
أَخُوکَ بِآيَاتِي وَ لاَ تَنِيَا فِي ذِکْرِي( ۴۲ ) اذْهَبَا إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى( ۴۳ ) فَقُولاَ لَهُ قَوْلاً لَيِّناً لَعَلَّهُ يَتَذَکَّرُ أَوْ
اپنے بھائی کے ساتھ میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ کرنا (۴۳) تم دونوں فرعون کی طرف جاؤ کہ وہ سرکش ہوگیا ہے (۴۴) اس سے نرمی سے بات کرنا کہ شاید وہ نصیحت قبول کرلے یا
يَخْشَى( ۴۴ ) قَالاَ رَبَّنَا إِنَّنَا نَخَافُ أَنْ يَفْرُطَ عَلَيْنَا أَوْ أَنْ يَطْغَى( ۴۵ ) قَالَ لاَ تَخَافَا إِنَّنِي مَعَکُمَا أَسْمَعُ وَ أَرَى( ۴۶ )
خوف زدہ ہوجائے (۴۵) ان دونوں نے کہا کہ پروردگار ہمیں یہ خوف ہے کہ کہیں وہ ہم پر زیادتی نہ کرے یا اور سرکش نہ ہوجائے (۴۶) ارشاد ہوا تم ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں سب کچھ سن بھی رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں
فَأْتِيَاهُ فَقُولاَ إِنَّا رَسُولاَ رَبِّکَ فَأَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ لاَ تُعَذِّبْهُمْ قَدْ جِئْنَاکَ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّکَ وَ السَّلاَمُ عَلَى
(۴۷) فرعون کے پاس جاکر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے فرستادہ ہیں بنی اسرائیل کو ہمارے حوالے کردے اور ان پر عذاب نہ کر کہ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی نشانی لے کر آئے ہیں اور ہمارا سلام ہو اس پر
مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى( ۴۷ ) إِنَّا قَدْ أُوحِيَ إِلَيْنَا أَنَّ الْعَذَابَ عَلَى مَنْ کَذَّبَ وَتَوَلَّى( ۴۸ ) قَالَ فَمَنْ رَبُّکُمَا يَا مُوسَى( ۴۹ )
جو ہدایت کا اتباع کرے (۴۸) بیشک ہماری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ تکذیب کرنے والے اور منہ پھیرنے والے پر عذاب ہے (۴۹) اس نے کہا کہ موسٰی تم دونوں کا رب کون ہے
قَالَ رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى کُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى( ۵۰ ) قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولَى( ۵۱ )
(۵۰) موسٰی نے کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شے کو اس کی مناسب خلقت عطا کی ہے اور پھر ہدایت بھی دی ہے (۵۱) اس نے کہا کہ پھر ان لوگوں کا کیا ہوگا جو پہلے گزر چکے ہیں
قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي کِتَابٍ لاَ يَضِلُّ رَبِّي وَ لاَ يَنْسَى( ۵۲ ) الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ مَهْداً وَ سَلَکَ لَکُمْ
(۵۲) موسٰی نے کہا کہ ان باتوں کاعلم میرے پروردگار کے پاس اس کی کتاب میں محفوظ ہے وہ نہ بہکتا ہے اور نہ بھولتا ہے (۵۳) اس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا ہے اور اس میں تمہارے لئے
فِيهَا سُبُلاً وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ أَزْوَاجاً مِنْ نَبَاتٍ شَتَّى( ۵۳ ) کُلُوا وَ ارْعَوْا أَنْعَامَکُمْ إِنَّ فِي
راستے بنائے ہیں اور آسمان سے پانی برسایا ہے جس کے ذریعہ ہم نے مختلف قسم کے نباتات کا جوڑا پیدا کیا ہے (۵۴) کہ تم خود بھی کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ بے شک اس میں
ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِأُولِي النُّهَى( ۵۴ ) مِنْهَا خَلَقْنَاکُمْ وَ فِيهَا نُعِيدُکُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُکُمْ تَارَةً أُخْرَى( ۵۵ ) وَ لَقَدْ
صاحبان عقل کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۵۵) اسی زمین سے ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی میں پلٹا کرلے جائیں گے اور پھر دوبارہ اسی سے نکالیں گے (۵۶) اور ہم نے
أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا کُلَّهَا فَکَذَّبَ وَ أَبَى( ۵۶ ) قَالَ أَ جِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِکَ يَا مُوسَى( ۵۷ ) فَلَنَأْتِيَنَّکَ
فرعون کو اپنی ساری نشانیاں دکھلادیں لیکن اس نے تکذیب کی اور انکار کردیا (۵۷) اس نے کہا کہ موسٰی تم اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے علاقہ سے اپنے جادو کے ذریعہ باہر نکال دو (۵۸) اب ہم بھی ایسا ہی جادو لے آئیں گے
بِسِحْرٍ مِثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَکَ مَوْعِداً لاَ نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَ لاَ أَنْتَ مَکَاناً سُوًى( ۵۸ ) قَالَ مَوْعِدُکُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ
لہذا اپنے اور ہمارے درمیان ایک وقت مقرر کردو جس کی نہ ہم مخالفت کریں اور نہ تم اور وہ وعدہ گاہ بھی ایک صاف کھلے میدان میں ہو (۵۹) موسٰی نے کہا کہ تمہارا وعدہ کا دن زینت (عید) کا دن ہے
وَ أَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى( ۵۹ ) فَتَوَلَّى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ کَيْدَهُ ثُمَّ أَتَى( ۶۰ ) قَالَ لَهُمْ مُوسَى وَيْلَکُمْ لاَ تَفْتَرُوا
اور اس دن تمام لوگ وقت چاشت اکٹھا کئے جائیں گے (۶۰) اس کے بعد فرعون واپس چلا گیا اور اپنے مکر کو اکٹھا کرنے لگا اور اس کے بعد پھر سامنے آیا (۶۱) موسٰی نے ان لوگوں سے کہا کہ تم پر وائے ہو اللہ پر افترا نہ کرو
عَلَى اللَّهِ کَذِباً فَيُسْحِتَکُمْ بِعَذَابٍ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى( ۶۱ ) فَتَنَازَعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ وَ أَسَرُّوا النَّجْوَى( ۶۲ )
کہ وہ تم کو عذاب کے ذریعہ تباہ و برباد کردے گا اور جس نے اس پر بہتان باندھا وہ یقینا رسوا ہوا ہے (۶۲) اس پر وہ لوگ آپس میں جھگڑا کرنے لگے اور سرگوشیوں میں مصروف ہوگئے
قَالُوا إِنْ هٰذَانِ لَسَاحِرَانِ يُرِيدَانِ أَنْ يُخْرِجَاکُمْ مِنْ أَرْضِکُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ يَذْهَبَا بِطَرِيقَتِکُمُ الْمُثْلَى( ۶۳ ) فَأَجْمِعُوا
(۶۳) ان لوگوں نے کہا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو تم لوگوں کو اپنے جادو کے زور پر تمہاری سرزمین سے نکال دینا چاہتے ہیں اور تمہارے اچھے خاصے طریقہ کو مٹا دینا چاہتے ہیں (۶۴) لہذا تم لوگ اپنی تدبیروں کو جمع کرو
کَيْدَکُمْ ثُمَّ ائْتُوا صَفّاً وَ قَدْ أَفْلَحَ الْيَوْمَ مَنِ اسْتَعْلَى( ۶۴ )
اور پرا باندھ کر ان کے مقابلے پر آجاؤ جو آج کے دن غالب آجائے گا وہی کامیاب کہا جائے گا
قَالُوا يَا مُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَ إِمَّا أَنْ نَکُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَى( ۶۵ ) قَالَ بَلْ أَلْقُوا فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ
(۶۵) ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی تم اپنے جادو کو پھینکو گے یا ہم لوگ پہل کریں (۶۶) موسٰی نے کہا کہ نہیں تم ابتدا کرو ایک مرتبہ کیا دیکھا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں
إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَى( ۶۶ ) فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَى( ۶۷ ) قُلْنَا لاَ تَخَفْ إِنَّکَ أَنْتَ الْأَعْلَى( ۶۸ )
جادو کی بنا پر ایسی لگنے لگیں جیسے سب دوڑ رہی ہوں (۶۷) تو موسٰی نے اپنے دل میں (قوم کی گمراہی کا) خوف محسوس کیا (۶۸) ہم نے کہا کہ موسٰی ڈرو نہیں تم بہرحال غالب رہنے والے ہو
وَ أَلْقِ مَا فِي يَمِينِکَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِنَّمَا صَنَعُوا کَيْدُ سَاحِرٍ وَ لاَ يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى( ۶۹ ) فَأُلْقِيَ
(۶۹) اور جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو یہ ان کے سارے کئے دھرے کو چن لے گا ان لوگوں نے جو کچھ کیا ہے وہ صرف جادوگر کی چال ہے اور بس اور جادوگر جہاں بھی جائے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا (۷۰) یہ دیکھ کر سارے
السَّحَرَةُ سُجَّداً قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَ مُوسَى( ۷۰ ) قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَکُمْ إِنَّهُ لَکَبِيرُکُمُ الَّذِي عَلَّمَکُمُ
جادوگر سجدہ میں گر پڑے اور آواز دی کہ ہم موسٰی اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لے آئے (۷۱) فرعون نے کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر ہی ایمان لے آئے تو یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے
السِّحْرَ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَکُمْ وَ أَرْجُلَکُمْ مِنْ خِلاَفٍ وَ لَأُصَلِّبَنَّکُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَ لَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَاباً
جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اب میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹ دوں گا اور تمہیں خرمہ کی شاخ پر سولی دے دوں گا اور تمہیں خوب معلوم ہوجائے گا کہ زیادہ سخت عذاب کرنے والا
وَ أَبْقَى( ۷۱ ) قَالُوا لَنْ نُؤْثِرَکَ عَلَى مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَ الَّذِي فَطَرَنَا فَاقْضِ مَا أَنْتَ قَاضٍ إِنَّمَا تَقْضِي هٰذِهِ
اور دیر تک رہنے والا کون ہے (۷۲) ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو کھلی نشانیاں آچکی ہیں اور جس نے ہم کو پیدا کیا ہے ہم اس پر تیری بات کو مقدم نہیں کرسکتے اب تجھے جو فیصلہ کرنا ہو کرلے
الْحَيَاةَ الدُّنْيَا( ۷۲ ) إِنَّا آمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَايَانَا وَ مَا أَکْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ السِّحْرِ وَ اللَّهُ خَيْرٌ وَ أَبْقَى( ۷۳ ) إِنَّهُ
تو فقط اس زندگانی دنیا ہی تک فیصلہ کرسکتا ہے (۷۳) ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے ہیں کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کردے اور اس جادو کو بخش دے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا اور اللہ سب سے بہتر ہے ا ورہی باقی رہنے والا ہے
مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِماً فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لاَ يَمُوتُ فِيهَا وَ لاَ يَحْيَى( ۷۴ ) وَ مَنْ يَأْتِهِ مُؤْمِناً قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولٰئِکَ
(۷۴) یقینا جو اپنے رب کی بارگاہ میں مجرم بن کر آئے گا اس کے لئے وہ جہنم ّہے جس میں نہ مرسکے گا اور نہ زندہ رہ سکے گا (۷۵) اور جو اس کے حضور صاحب ایمان بن کر حاضر ہوگا اور اس نے نیک اعمال کئے ہوں گے اس کے لئے
لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَى( ۷۵ ) جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ ذٰلِکَ جَزَاءُ مَنْ تَزَکَّى( ۷۶ )
بلند ترین درجات ہیں (۷۶) ہمیشہ رہنے والی جنت ّجس کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے کہ یہی پاکیزہ کردار لوگوں کی جزا ہے
وَ لَقَدْ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقاً فِي الْبَحْرِ يَبَساً لاَ تَخَافُ دَرَکاً وَ لاَ تَخْشَى( ۷۷ )
(۷۷) اور ہم نے موسٰی کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ پھر ان کے لئے دریا میں عصا مار کر خشک راستہ بنادو تمہیں نہ فرعون کے پالینے کا خطرہ ہے اور نہ ڈوب جانے کا
فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِ فَغَشِيَهُمْ مِنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَهُمْ( ۷۸ ) وَ أَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَ مَا هَدَى( ۷۹ ) يَا بَنِي
(۷۸) تب فرعون نے اپنے لشکر سمیت ان لوگوں کا پیچھا کیا اور دریا کی موجوں نے انہیں باقاعدہ ڈھانک لیا (۷۹) اور فرعون نے درحقیقت اپنی قوم کو گمراہ ہی کیا ہے ہدایت نہیں دی ہے (۸۰) بنی اسرائیل
إِسْرَائِيلَ قَدْ أَنْجَيْنَاکُمْ مِنْ عَدُوِّکُمْ وَ وَاعَدْنَاکُمْ جَانِبَ الطُّورِ الْأَيْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَيْکُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوَى( ۸۰ )
! ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دلائی ہے اور طور کی داہنی طرف سے توریت دینے کا وعدہ کیا ہے اور من و سلویٰ بھی نازل کیا ہے
کُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُمْ وَ لاَ تَطْغَوْا فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيْکُمْ غَضَبِي وَ مَنْ يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِي فَقَدْ هَوَى( ۸۱ )
(۸۱)تم ہمارے پاکیزہ رزق کو کھاؤ اور اس میں سرکشی اور زیادتی نہ کرو کہ تم پر میرا غضب نازل ہوجائے کہ جس پر میرا غضب نازل ہوگیا وہ یقینا برباد ہوگیا
وَ إِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحاً ثُمَّ اهْتَدَى( ۸۲ ) وَ مَا أَعْجَلَکَ عَنْ قَوْمِکَ يَا مُوسَى( ۸۳ )
(۸۲) اور میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کے لئے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے اور پھر راسِ ہدایت پر ثابت قدم رہے
(۸۳) اور اے موسٰی تمہیں قوم کو چھوڑ کر جلدی آنے پر کس شے نے آمادہ کیا ہے
قَالَ هُمْ أُولاَءِ عَلَى أَثَرِي وَ عَجِلْتُ إِلَيْکَ رَبِّ لِتَرْضَى( ۸۴ ) قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَکَ مِنْ بَعْدِکَ وَ أَضَلَّهُمُ
(۸۴) موسٰی نے عرض کی کہ وہ سب میرے پیچھے آرہے ہیں اور میں نے راہ خیر میں اس لئے عجلت کی ہے کہ تو خوش ہوجائے (۸۵) ارشاد ہوا کہ ہم نے تمہارے بعد تمہاری قوم کا امتحان لیا اور
السَّامِرِيُ( ۸۵ ) فَرَجَعَ مُوسَى إِلَى قَوْمِهِ غَضْبَانَ أَسِفاً قَالَ يَا قَوْمِ أَ لَمْ يَعِدْکُمْ رَبُّکُمْ وَعْداً حَسَناً أَ فَطَالَ
سامری نے انہیں گمراہ کردیا ہے (۸۶) یہ سن کر موسٰی اپنی قوم کی طرف محزون اور غصہّ میں بھرے ہوئے پلٹے اور کہا کہ اے قوم کیا تمہارے رب نے تم سے بہترین وعدہ نہیں کیا تھا اور کیا اس عہد میں کچھ زیادہ طول ہوگیا ہے
عَلَيْکُمُ الْعَهْدُ أَمْ أَرَدْتُمْ أَنْ يَحِلَّ عَلَيْکُمْ غَضَبٌ مِنْ رَبِّکُمْ فَأَخْلَفْتُمْ مَوْعِدِي( ۸۶ ) قَالُوا مَا أَخْلَفْنَا مَوْعِدَکَ
یا تم نے یہی چاہا کہ تم پر پروردگار کا غضب وارد ہوجائے اس لئے تم نے میرے وعدہ کی مخالفت کی (۸۷) قوم نے کہا کہ ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدہ کی مخالفت نہیں کی ہے
بِمَلْکِنَا وَ لٰکِنَّا حُمِّلْنَا أَوْزَاراً مِنْ زِينَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنَاهَا فَکَذٰلِکَ أَلْقَى السَّامِرِيُ( ۸۷ )
بلکہ ہم پر قوم کے زیورات کا بوجھ لاد دیا گیا تھا تو ہم نے اسے آگ میں ڈال دیا اور اس طرح سامری نے بھی اپے زیورات کو ڈال دیا
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلاً جَسَداً لَهُ خُوَارٌ فَقَالُوا هٰذَا إِلٰهُکُمْ وَ إِلٰهُ مُوسَى فَنَسِيَ( ۸۸ ) أَ فَلاَ يَرَوْنَ أَلاَّ يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ
(۸۸) پھر سامری نے ان کے لئے ایک مجسمہ گائے کے بچے کا نکالا جس میں آواز بھی تھی اور کہا کہ یہی تمہارا اور موسٰی کا خدا ہے جس سے موسٰی غافل ہوکر اسے طور پر ڈھونڈنے چلے گئے ہیں (۸۹) کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ یہ نہ ان کی بات کا جواب دے سکتا ہے
قَوْلاً وَ لاَ يَمْلِکُ لَهُمْ ضَرّاً وَ لاَ نَفْعاً( ۸۹ ) وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَارُونُ مِنْ قَبْلُ يَا قَوْمِ إِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهِ وَ إِنَّ رَبَّکُمُ
اور نہ ان کے کسی نقصان یا فائدہ کا اختیار رکھتا ہے (۹۰) اور ہارون نے ان لوگوں سے پہلے ہی کہہ دیا کہ اے قوم اس طرح تمہارا امتحان لیا گیا ہے اور تمہارا رب رحمان ہی ہے
الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُونِي وَ أَطِيعُوا أَمْرِي( ۹۰ ) قَالُوا لَنْ نَبْرَحَ عَلَيْهِ عَاکِفِينَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَى( ۹۱ ) قَالَ يَا
لہذا میرا اتباع کرو اور میرے امر کی اطاعت کرو (۹۱) ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے گرد جمع رہیں گے یہاں تک کہ موسٰی ہمارے درمیان واپس آجائیں (۹۲) موسٰی نے ہارون سے خطاب کرکے کہا
هَارُونُ مَا مَنَعَکَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا( ۹۲ ) أَلاَّ تَتَّبِعَنِ أَ فَعَصَيْتَ أَمْرِي( ۹۳ ) قَالَ يَا ابْنَ أُمَّ لاَ تَأْخُذْ بِلِحْيَتِي وَ
کہ جب تم نے دیکھ لیا تھا کہ یہ قوم گمراہ ہوگئی ہے تو تمہیں کون سی بات آڑے آگئی تھی (۹۳) کہ تم نے میرا اتباع نہیں کیا, کیا تم نے میرے امر کی مخالفت کی ہے (۹۴) ہارون نے کہا کہ بھیّا آپ میری داڑھی اور
لاَ بِرَأْسِي إِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِي( ۹۴ ) قَالَ فَمَا خَطْبُکَ يَا سَامِرِيُ( ۹۵ )
میرا سر نہ پکڑیں مجھے تو یہ خوف تھا کہ کہیں آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں اختلاف پیدا کردیا ہے اور میری بات کا انتظار نہیں کیا ہے
(۹۵) پھر موسٰی نے سامری سے کہا کہ تیرا کیا حال ہے
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا بِهِ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِنْ أَثَرِ الرَّسُولِ فَنَبَذْتُهَا وَ کَذٰلِکَ سَوَّلَتْ لِي نَفْسِي( ۹۶ ) قَالَ
(۹۶) اس نے کہا کہ میں نے وہ دیکھا ہے جو ان لوگوں نے نہیں دیکھا ہے تو میں نے نمائندہ پروردگار کے نشانِ قدم کی ایک مٹھی خاک اٹھالی اور اس کو گوسالہ کے اندر ڈال دیا اور مجھے میرے نفس نے اسی طرح سمجھایا تھا (۹۷) موسٰی نے کہا
فَاذْهَبْ فَإِنَّ لَکَ فِي الْحَيَاةِ أَنْ تَقُولَ لاَ مِسَاسَ وَ إِنَّ لَکَ مَوْعِداً لَنْ تُخْلَفَهُ وَ انْظُرْ إِلَى إِلٰهِکَ الَّذِي ظَلْتَ
کہ اچھا جا دور ہوجا اب زندگانی دنیا میں تیری سزا یہ ہے کہ ہر ایک سے یہی کہتا پھرے گا کہ مجھے چھونا نہیں اور آخرت میں ایک خاص وعدہ ہے جس کی مخالفت نہیں ہوسکتی اور اب دیکھ اپنے خدا کو جس کے گرد تو نے
عَلَيْهِ عَاکِفاً لَنُحَرِّقَنَّهُ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهُ فِي الْيَمِّ نَسْفاً( ۹۷ ) إِنَّمَا إِلٰهُکُمُ اللَّهُ الَّذِي لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ وَسِعَ کُلَّ شَيْءٍ عِلْماً( ۹۸ )
اعتکاف کر رکھا ہے کہ میں اسے جلاکر خاکستر کردوں گا اور اس کی راکھ دریا میں اڑادوں گا (۹۸) یقینا تم سب کا خدا صرف اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہی ہر شے کا وسیع علم رکھنے والا ہے
کَذٰلِکَ نَقُصُّ عَلَيْکَ مِنْ أَنْبَاءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَ قَدْ آتَيْنَاکَ مِنْ لَدُنَّا ذِکْراً( ۹۹ ) مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَحْمِلُ
(۹۹) اور ہم اسی طرح گزشتہ دور کے واقعات آپ سے بیان کرتے ہیں اور ہم نے اپنی بارگاہ سے آپ کو قرآن بھی عطا کردیا ہے (۱۰۰) جو اس سے اعراض کرے گا وہ
يَوْمَ الْقِيَامَةِ وِزْراً( ۱۰۰ ) خَالِدِينَ فِيهِ وَ سَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلاً( ۱۰۱ ) يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ وَ نَحْشُرُ
قیامت کے دن اس انکار کا بوجھ اٹھائے گا (۱۰۱) اور پھر اسی حال میں رہے گا اور قیامت کے دن یہ بہت بڑا بوجھ ہوگا (۱۰۲) جس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم تمام مجرمین کو
الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقاً( ۱۰۲ ) يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلاَّ عَشْراً( ۱۰۳ ) نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ
بدلے ہوئے رنگ میں اکٹھا کریں گے (۱۰۳) یہ سب آپس میں یہ بات کررہے ہوں گے کہ ہم دنیا میں صرف دس ہی دن تو رہے ہیں (۱۰۴) ہم ان کی باتوں کو خوب جانتے ہیں
أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِنْ لَبِثْتُمْ إِلاَّ يَوْماً( ۱۰۴ ) وَ يَسْأَلُونَکَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفاً( ۱۰۵ ) فَيَذَرُهَا قَاعاً
جب ان کا سب سے ہوشیار یہ کہہ رہا تھا کہ تم لوگ صرف ایک دن رہے ہو (۱۰۵) اور یہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ قیامت میں ان کا کیا ہوگا تو کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار انہیں ریزہ ریزہ کرکے اڑادے گا (۱۰۶) پھر زمین کو
صَفْصَفاً( ۱۰۶ ) لاَ تَرَى فِيهَا عِوَجاً وَ لاَ أَمْتاً( ۱۰۷ ) يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لاَ عِوَجَ لَهُ وَ خَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ
چٹیل میدان بنادے گا (۱۰۷) جس میں تم کسی طرح کی کجی ناہمواری نہ دیکھو گے (۱۰۸) اس دن سب داعی پروردگار کے پیچھے دوڑ پڑیں گے اور کسی طرح کی کجی نہ ہوگی اور ساری آوازیں
لِلرَّحْمٰنِ فَلاَ تَسْمَعُ إِلاَّ هَمْساً( ۱۰۸ ) يَوْمَئِذٍ لاَ تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلاَّ مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلاً( ۱۰۹ )
رحمان کے سامنے دب جائیں گی کہ تم گھنگھناہٹ کے علاوہ کچھ نہ سنو گے (۱۰۹) اس دن کسی کی سفارش کام نہ آئے گی سوائے ان کے جنہیں خدا نے اجازت دے دی ہو اور وہ ان کی بات سے راضی ہو
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لاَ يُحِيطُونَ بِهِ عِلْماً( ۱۱۰ ) وَ عَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ وَ قَدْ خَابَ
(۱۱۰) وہ سب کے سامنے اور پیچھے کے حالات سے باخبر ہے اور کسی کا علم اس کی ذات کو محیط نہیں ہے (۱۱۱) اس دن سارے چہرے خدائے حی و قیوم کے سامنے جھکے ہوں گے اور
مَنْ حَمَلَ ظُلْماً( ۱۱۱ ) وَ مَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلاَ يَخَافُ ظُلْماً وَ لاَ هَضْماً( ۱۱۲ )
ظلم کا بوجھ اٹھانے والا ناکام اور رسوا ہوگا (۱۱۲) اور جو نیک اعمال کرے گا اور صاحبِ ایمان ہوگا وہ نہ ظلم سے ڈرے گا اور نہ نقصان سے
وَ کَذٰلِکَ أَنْزَلْنَاهُ قُرْآناً عَرَبِيّاً وَ صَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِکْراً( ۱۱۳ )
(۱۱۳) اور اسی طرح ہم نے قرآن کو عربی زبان میں نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح سے عذاب کا تذکرہ کیا ہے کہ شاید یہ لوگ پرہیز گار بن جائیں یا قرآن ان کے اندر کسی طرح کی عبرت پیدا کردے
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِکُ الْحَقُّ وَ لاَ تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْکَ وَحْيُهُ وَ قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْماً( ۱۱۴ ) وَ
(۱۱۴) پس بلند و برتر ہے وہ خدا جو بادشاہ برحق ہے اور آپ وحی کے تمام ہونے سے پہلے قرآن کے بارے میں عجلت سے کام نہ لیا کریں اور یہ کہتے رہیں کہ پروردگار میرے علم میں اضافہ فرما (۱۱۵) اور
لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْماً( ۱۱۵ ) وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلاَئِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ
ہم نے آدم سے اس سے پہلے عہد لیا مگر انہوں نے اسے ترک کردیا اور ہم نے ان کے پاس عزم و ثبات نہیں پایا (۱۱۶) اور جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ تم سب آدم کے لئے سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کرلیا اور
إِبْلِيسَ أَبَى( ۱۱۶ ) فَقُلْنَا يَا آدَمُ إِنَّ هٰذَا عَدُوٌّ لَکَ وَ لِزَوْجِکَ فَلاَ يُخْرِجَنَّکُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَى( ۱۱۷ ) إِنَّ
اس نے انکار کردیا (۱۱۷) تو ہم نے کہا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری زوجہ کا دشمن ہے کہیں تمہیں جنت ّسے نکال نہ دے کہ تم زحمت میں پڑجاؤ (۱۱۸) بیشک
لَکَ أَلاَّ تَجُوعَ فِيهَا وَ لاَ تَعْرَى( ۱۱۸ ) وَ أَنَّکَ لاَ تَظْمَأُ فِيهَا وَ لاَ تَضْحَى( ۱۱۹ ) فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَانُ
یہاں جنتّ میں تمہارا فائدہ یہ ہے کہ نہ بھوکے رہو گے اور نہ برہنہ رہو گے (۱۱۹) اور یقینا یہاں نہ پیاسے رہو گے اور نہ دھوپ کھاؤ گے (۱۲۰) پھر شیطان نے انہیں وسوسہ میں مبتلا کرنا چاہا
قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّکَ عَلَى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ مُلْکٍ لاَ يَبْلَى( ۱۲۰ ) فَأَکَلاَ مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَ طَفِقَا
اور کہا کہ آدم میں تمہیں ہمیشگی کے درخت کی طرف رہنمائی کردوں اور ایسا لَلک بتادوں جو کبھی زائل نہ ہو (۱۲۱) تو ان دونوں نے درخت سے کھالیا اور اور ان کے لئے ان کا آ گا پیچھا ظاہر ہوگیا
يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَرَقِ الْجَنَّةِ وَ عَصَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوَى( ۱۲۱ ) ثُمَّ اجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَتَابَ عَلَيْهِ وَ هَدَى( ۱۲۲ )
اور وہ اسے جنتّ کے پتوں سے چھپانے لگے اور آدم نے اپنے پروردگار کی نصیحت پر عمل نہ کیا تو راحت کے راستہ سے بے راہ ہوگئے (۱۲۲) پھر خدا نے انہیں چن لیا اور ان کی توبہ قبول کرلی اور انہیں راستہ پر لگادیا
قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعاً بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ فَإِمَّايَأْتِيَنَّکُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلاَ يَضِلُّ وَلاَيَشْقَى( ۱۲۳ )
(۱۲۳) اور حکم دیا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ سب ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے اس کے بعد اگر میری طرف سے ہدایت آجائے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ پریشان
وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْکاً وَ نَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى( ۱۲۴ ) قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى
(۱۲۴) اور جو میرے ذکر سے اعراض کرے گا اس کے لئے زندگی کی تنگی بھی ہے اور ہم اسے قیامت کے دن اندھا بھی محشور کریں گے (۱۲۵) وہ کہے گا کہ پروردگار یہ تو نے مجھے اندھا کیوں محشور کیا ہے جب کہ میں دار دنیا
وَ قَدْ کُنْتُ بَصِيراً( ۱۲۵ )
قَالَ کَذٰلِکَ أَتَتْکَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَ کَذٰلِکَ الْيَوْمَ تُنْسَى( ۱۲۶ ) وَ کَذٰلِکَ نَجْزِي مَنْ أَسْرَفَ وَ لَمْ يُؤْمِنْ
(۱۲۶) ارشاد ہوگا کہ اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئیں اور تونے انہیں بھلا دیا تو آج تو بھی نظر انداز کردیا جائے گا (۱۲۷) اور ہم زیادتی کرنے والے اور اپنے رب کی نشانیوں پر ایمان نہ لانے والوں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں
بِآيَاتِ رَبِّهِ وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَدُّ وَ أَبْقَى( ۱۲۷ ) أَ فَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ کَمْ أَهْلَکْنَا قَبْلَهُمْ مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي
اور آخرت کا عذاب یقینا سخت ترین اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے (۱۲۸) کیا انہیں اس بات نے رہنمائی نہیں دی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو ہلاک کردیا
مَسَاکِنِهِمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِأُولِي النُّهَى( ۱۲۸ ) وَ لَوْ لاَ کَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّکَ لَکَانَ لِزَاماً وَ أَجَلٌ
جو اپنے علاقہ میں نہایت اطمینان سے چل پھر رہے تھے بیشک اس میں صاحبان عقل کے لئے بڑی نشانیاں ہیں (۱۲۹) اور اگر آپ کے رب کی طرف سے بات طے نہ ہوچکی ہوتی اور وقت مقرر نہ ہوتا تو عذاب لازمی
مُسَمًّى( ۱۲۹ ) فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا وَمِنْ آنَاءِ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ
طور پر آچکا ہوتا (۱۳۰) لہذا آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور آفتاب نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے کے بعد اپنے رب کی تسبیح کرتے رہیں اور رات کے اوقات میں اور دن کے اطراف میں بھی
وَ أَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّکَ تَرْضَى( ۱۳۰ ) وَلاَ تَمُدَّنَّ عَيْنَيْکَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجاً مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ
تسبیح پروردگار کریں کہ شاید آپ اس طرح راضی اور خوش ہوجائیں (۱۳۱) اور خبردار ہم نے ان میں سے بعض لوگوں کو جو زندگانی دنیا کی رونق سے مالا مال کردیا ہے اس کی طرف آپ نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھیں کہ یہ ان کی آزمائش کا ذریعہ ہے
فِيهِ وَ رِزْقُ رَبِّکَ خَيْرٌ وَ أَبْقَى( ۱۳۱ ) وَ أْمُرْ أَهْلَکَ بِالصَّلاَةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَيْهَا لاَ نَسْأَلُکَ رِزْقاً نَحْنُ نَرْزُقُکَ
اور آپ کے پروردگار کا رزق اس سے کہیں زیادہ بہتر اور پائیدار ہے (۱۳۲) اور اپنے اہل کو نماز کا حکم دیں اور اس پر صبر کریں ہم آپ سے رزق کے طلبگار نہیں ہیں ہم تو خود ہی رزق دیتے ہیں
وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى( ۱۳۲ ) وَ قَالُوا لَوْ لاَ يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِنْ رَبِّهِ أَ وَ لَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَى( ۱۳۳ )
اور عاقبت صرف صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے (۱۳۳) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ہیں تو کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی گواہی نہیں آئی ہے
وَ لَوْ أَنَّا أَهْلَکْنَاهُمْ بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْ لاَ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولاً فَنَتَّبِعَ آيَاتِکَ مِنْ قَبْلِ أَنْ
(۱۳۴) اور اگر ہم نے رسول سے پہلے انہیں عذاب کرکے ہلاک کردیا ہوتا تو یہ کہتے پروردگار تو نے ہماری طرف رسول کیوں نہیں بھیجا کہ
نَذِلَّ وَ نَخْزَى( ۱۳۴ ) قُلْ کُلٌّ مُتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ أَصْحَابُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَ مَنِ اهْتَدَى( ۱۳۵ )
ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے ہی تیری نشانیوں کا اتباع کرلیتے (۱۳۵) آپ کہہ دیجئے کہ سب اپنے اپنے وقت کا انتظار کررہے ہیں تم بھی انتظار کرو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کون لوگ سیدھے راستہ پر چلنے والے اور ہدایت یافتہ ہیں
( سورة الأنبياء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِي غَفْلَةٍ مُعْرِضُونَ( ۱ ) مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِکْرٍ مِنْ رَبِّهِمْ مُحْدَثٍ إِلاَّ اسْتَمَعُوهُ وَ هُمْ
(۱) لوگوں کے لئے حساب کا وقت آپہنچا ہے اور وہ ابھی غفلت ہی میں پڑے ہوئے ہیں اور کنارہ کشی کئے جارہے ہیں (۲) ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی یاد دہانی نہیں آتی مگر یہ کہ کان لگا کر سوُ لیتے ہیں اور پھر
يَلْعَبُونَ( ۲ ) لاَهِيَةً قُلُوبُهُمْ وَ أَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هٰذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ أَ فَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَ أَنْتُمْ
کھیل تماشے میں لگ جاتے ہیں (۳) ان کے دل بالکل غافل ہوگئے ہیں اور یہ ظالم اس طرح آپس میں راز و نیاز کی باتیں کیا کرتے ہیں کہ یہ بھی تو تمہارے ہی طرح کے ایک انسان ہیں کیا تم
تُبْصِرُونَ( ۳ ) قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۴ ) بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلاَمٍ
دیدہ و دانستہ ان کے جادو کے چکر میں آرہے ہو (۴) تو پیغمبر نے جواب دیا کہ میرا پروردگار آسمان و زمین کی تمام باتوں کو جانتا ہے وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے (۵) بلکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو سب خواب پریشاں کا مجموعہ ہے
بَلِ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ کَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ( ۵ ) مَاآمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَکْنَاهَا أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ( ۶ )
بلکہ یہ خود پیغمبر کی طرف سے افترائ ہے بلکہ یہ شاعر ہیں اور شاعری کررہے ہیں ورنہ ایسی نشانی لے کر آتے جیسی نشانی لے کر پہلے پیغمبر علیہ السّلام بھیجے گئے تھے (۶) ان سے پہلے ہم نے جن بستیوں کو سرکشی کی بنا پر تباہ کر ڈالا وہ تو ایمان لائے نہیں یہ کیا ایمان لائیں گے
وَ مَا أَرْسَلْنَا قَبْلَکَ إِلاَّ رِجَالاً نُوحِي إِلَيْهِمْ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّکْرِ إِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۷ ) وَ مَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَداً
(۷) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی جن رسولوں علیہ السّلام کو بھیجا ہے وہ سب مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے-تو تم لوگ اگر نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرلو (۸) اور ہم نے ان لوگوں کے لئے بھی کوئی ایسا جسم نہیں بنایا تھا
لاَ يَأْکُلُونَ الطَّعَامَ وَ مَا کَانُوا خَالِدِينَ( ۸ ) ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ فَأَنْجَيْنَاهُمْ وَ مَنْ نَشَاءُ وَ أَهْلَکْنَا الْمُسْرِفِينَ( ۹ )
جو کھانا نہ کھاتا ہو اور وہ بھی ہمیشہ رہنے والے نہیں تھے (۹) پھر ہم نے ان کے وعدہ کو سچ کر دکھایا اور انہیں اور ان کے ساتھ جن کو چاہا بچالیا اور زیادتی کرنے والوں کو تباہ و برباد کردیا
لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْکُمْ کِتَاباً فِيهِ ذِکْرُکُمْ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۱۰ )
(۱۰) بیشک ہم نے تمہاری طرف وہ کتاب نازل کی ہے جس میں خود تمہارا بھی ذکر ہے تو کیا تم اتنی بھی عقل نہیں رکھتے ہو
وَ کَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ کَانَتْ ظَالِمَةً وَ أَنْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْماً آخَرِينَ( ۱۱ ) فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا
(۱۱) اور ہم نے کتنی ہی ظالم بستیوں کو تباہ کردیا اور ان کے بعد ان کی جگہ پر دوسری قوموں کو ایجاد کردیا (۱۲) پھر جب ان لوگوں نے عذاب کی آہٹ محسوس کی تو اسے دیکھ کر
يَرْکُضُونَ( ۱۲ ) لاَ تَرْکُضُوا وَ ارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَ مَسَاکِنِکُمْ لَعَلَّکُمْ تُسْأَلُونَ( ۱۳ ) قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا کُنَّا
بھاگنا شروع کردیا (۱۳) ہم نے کہا کہ اب بھاگو نہیں اور اپنے گھروں کی طرف اور اپنے سامان عیش و عشرت کی طرف پلٹ کر جاؤ کہ تم سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی (۱۴) ان لوگوں نے کہا کہ ہائے افسوس ہم واقعا
ظَالِمِينَ( ۱۴ ) فَمَا زَاَلَتْ تِلْکَ دَعْوَاهُمْ حَتَّى جَعَلْنَاهُمْ حَصِيداً خَامِدِينَ( ۱۵ ) وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَ الْأَرْضَ
ظالم تھے (۱۵) اور یہ کہہ کر فریاد کرتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انہیں کٹی ہوئی کھیتی کی طرح بنا کر ان کے سارے جوش کو ٹھنڈا کردیا (۱۶) اور ہم نے آسمان و زمین
وَ مَا بَيْنَهُمَا لاَعِبِينَ( ۱۶ ) لَوْ أَرَدْنَا أَنْ نَتَّخِذَ لَهْواً لاَتَّخَذْنَاهُ مِنْ لَدُنَّا إِنْ کُنَّا فَاعِلِينَ( ۱۷ ) بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ
اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کو کھیل تماشے کے لئے نہیں بنایا ہے (۱۷) ہم کھیل ہی بنانا چاہتے تو اپنی طرف ہی سے بنالیتے اگر ہمیں ایسا کرنا ہوتا (۱۸) بلکہ ہم تو حق کو باطل کے سر پر دے مارتے ہیں
عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ وَ لَکُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ( ۱۸ ) وَ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَنْ
اور اس کے دماغ کو کچل دیتے ہیں اور وہ تباہ و برباد ہوجاتا ہے اور تمہارے لئے ویل ہے کہ تم ایسی بے ربط باتیں بیان کررہے ہو (۱۹) اور اسی خدا کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور
عِنْدَهُ لاَ يَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَ لاَ يَسْتَحْسِرُونَ( ۱۹ ) يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ لاَ يَفْتُرُونَ( ۲۰ ) أَمِ اتَّخَذُوا
جو افراد اس کی بارگاہ میں ہیں وہ نہ اس کی عبادت سے اکڑ کر انکار کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں (۲۰) دن رات اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور سستی کا بھی شکار نہیں ہوتے ہیں (۲۱) کیا ان لوگوں
آلِهَةً مِنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنْشِرُونَ( ۲۱ ) لَوْ کَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلاَّ اللَّهُ لَفَسَدَتَا فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ( ۲۲ )
نے زمین میں ایسے خدا بنا لئے ہیں جو ان کو زندہ کرنے والے ہیں (۲۲) یاد رکھو اگر زمین و آسمان میں اللہ کے علاوہ اور خدا بھی ہوتے تو زمین و آسمان دونوں برباد ہوجاتے عرش کا مالک پروردگار ان کے بیانات سے بالکل پاک و پاکیزہ ہے
لاَ يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَ هُمْ يُسْأَلُونَ( ۲۳ ) أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَکُمْ هٰذَا ذِکْرُ مَنْ مَعِيَ وَ
(۲۳) اس سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے (۲۴) کیا ان لوگوں نے اس کے علاوہ اور خدا بنالئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ذرا اپنی دلیل تو لاؤ-یہ میرے ساتھ والوں کا ذکر اور مجھ سے پہلے والوں کا
ذِکْرُ مَنْ قَبْلِي بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ الْحَقَّ فَهُمْ مُعْرِضُونَ( ۲۴ )
ذکر سب موجود ہے لیکن ان کی اکثریت حق سے ناواقف ہے اور اسی لئے کنارہ کشی کررہی ہے
وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ أَنَا فَاعْبُدُونِ( ۲۵ ) وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَداً
(۲۵) اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کی طرف یہی وحی کرتے رہے کہ میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا سب لوگ میری ہی عبادت کرو (۲۶) اور لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنالیا ہے
سُبْحَانَهُ بَلْ عِبَادٌ مُکْرَمُونَ( ۲۶ ) لاَ يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ( ۲۷ ) يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا
حالانکہ وہ اس امر سے پاک و پاکیزہ ہے بلکہ وہ سب اس کے محترم بندے ہیں (۲۷) جو کسی بات پر اس پر سبقت نہیں کرتے ہیں اور اس کے احکام پر برابر عمل کرتے رہتے ہیں (۲۸) وہ ان کے سامنے اور ان کے پس پشت کی تمام باتوں کو جانتا ہے اور فرشتے کسی کی سفارش بھی نہیں
خَلْفَهُمْ وَ لاَ يَشْفَعُونَ إِلاَّ لِمَنِ ارْتَضَى وَ هُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ( ۲۸ ) وَ مَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلٰهٌ مِنْ دُونِهِ
کرسکتے مگر یہ کہ خدا اس کو پسند کرے اور وہ اس کے خوف سے برابر لرزتے رہتے ہیں (۲۹) اور اگر ان میں سے بھی کوئی یہ کہہ دے کہ خدا کے علاوہ میں بھی خدا ہوں
فَذٰلِکَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ کَذٰلِکَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ( ۲۹ ) أَ وَ لَمْ يَرَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ کَانَتَا رَتْقاً
تو ہم اس کو بھی جہنّم کی سزا دیں گے کہ ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں (۳۰) کیا ان کافروں نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ زمین و آسمان آپس میں جڑے ہوئے تھے
فَفَتَقْنَاهُمَا وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ کُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَ فَلاَ يُؤْمِنُونَ( ۳۰ ) وَ جَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِهِمْ وَ
اور ہم نے ان کو الگ کیا ہے اور ہر جاندار کو پانی سے قرار دیا ہے پھر کیا یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے (۳۱) اور ہم نے زمین میں پہاڑ قرار دیئے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو لے کر کسی طرف جھک نہ جائے اور
جَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجاً سُبُلاً لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ( ۳۱ ) وَ جَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفاً مَحْفُوظاً وَ هُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ( ۳۲ )
پھر اس میں وسیع تر راستے قرار دیئے ہیں کہ اس طرح یہ منزل مقصود تک پہنچ سکیں (۳۲) اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت کی طرح بنایا ہے اور یہ لوگ اس کی نشانیوں سے برابر اعراض کررہے ہیں
وَ هُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ فِي فَلَکٍ يَسْبَحُونَ( ۳۳ ) وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ
(۳۳) وہ وہی خدا ہے جس نے رات دن اور آفتاب و ماہتاب سب کو پید اکیا ہے اور سب اپنے اپنے فلک میں تیر رہے ہیں (۳۴) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی بشر کے لئے
قَبْلِکَ الْخُلْدَ أَ فَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ( ۳۴ )
ہمیشگی نہیں قرار دی ہے تو کیا اگر آپ مرجائیں گے تو یہ لوگ ہمیشہ رہنے والے ہیں
کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَ نَبْلُوکُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَيْرِ فِتْنَةً وَ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ( ۳۵ ) وَ إِذَا رَآکَ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ
(۳۵) ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تو اچھائی اور برائی کے ذریعہ تم سب کو آزمائیں گے اور تم سب پلٹا کر ہماری ہی بارگاہ میں لائے جاؤ گے (۳۶) اور جب بھی یہ کفّار آپ کو دیکھتے ہیں
يَتَّخِذُونَکَ إِلاَّ هُزُواً أَ هٰذَا الَّذِي يَذْکُرُ آلِهَتَکُمْ وَ هُمْ بِذِکْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ کَافِرُونَ( ۳۶ ) خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ
تو اس بات کا مذاق اُڑاتے ہیں کہ یہی وہ شخص ہے جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتا ہے اور یہ لوگ خود تو رحمان کے ذکر سے انکار ہی کرنے والے ہیں
(۳۷) انسان کے خمیر میں عِجلت شامل ہوگئی ہے اور عنقریب ہم
سَأُرِيکُمْ آيَاتِي فَلاَ تَسْتَعْجِلُونِ( ۳۷ ) وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۳۸ ) لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ کَفَرُوا
تمہیں اپنی نشانیاں دکھائیں گے تو پھر تم لوگ جلدی نہیں کرو گے (۳۸) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ّ ہو تو اس وعدہ قیامت کا وقت آخر کب آئے گا (۳۹) کاش یہ کافر یہ جانتے کہ وہ ایسا وقت ہوگا جب
حِينَ لاَ يَکُفُّونَ عَنْ وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَ لاَ عَنْ ظُهُورِهِمْ وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ( ۳۹ ) بَلْ تَأْتِيهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلاَ
یہ جہنمّ کی آگ کو نہ اپنے سامنے سے ہٹاسکیں گے اور نہ پشت سے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جاسکے گی (۴۰) بلکہ یہ قیامت ان تک اچانک آجائے گی اور انہیں مبہوت کردے گی پھر یہ
يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَ لاَ هُمْ يُنْظَرُونَ( ۴۰ ) وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِکَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا
نہ اسے رد کرسکیں گے اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی (۴۱) اور پیغمبر آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے جس کے بعد ان کفاّر کو اس عذاب نے
کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۴۱ ) قُلْ مَنْ يَکْلَؤُکُمْ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ مِنَ الرَّحْمٰنِ بَلْ هُمْ عَنْ ذِکْرِ رَبِّهِمْ مُعْرِضُونَ( ۴۲ )
گھیر لیا جس کا یہ مذاق اُڑارہے تھے (۴۲) آپ ان سے کہہ دیجئے کہ انہیں رات یا دن میں رحمان کے عذاب سے بچانے کے لئے کون پہرہ دے سکتا ہے مگر یہ ہیں کہ رحمان کی یاد سے مسلسل منہ موڑے ہوئے ہیں
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا لاَ يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَ لاَ هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ( ۴۳ ) بَلْ مَتَّعْنَا هٰؤُلاَءِ وَ
(۴۳) کیا ان کے پاس ایسے خدا موجود ہیں جو ہمارے بغیر انہیں بچا سکیں گے یہ بیچارے تو خود اپنی بھی مدد نہیں کرسکتے ہیں اور نہ انہیں خود بھی عذاب سے پناہ دی جائے گی (۴۴) بلکہ ہم نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو تھوڑی سی لّذت دنیا دے دی ہے یہاں تک کہ ان کا زمانہ طویل ہوگیا
آبَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ أَ فَلاَ يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَ فَهُمُ الْغَالِبُونَ( ۴۴ )
تو کیا یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ ہم برابر زمین کی طرف آتے جارہے ہیں اور اس کو چاروں طرف سے کم کرتے جارہے ہیں کیا اس کے بعد بھی یہ ہم پر غالب آجانے والے ہیں
قُلْ إِنَّمَا أُنْذِرُکُمْ بِالْوَحْيِ وَ لاَ يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنْذَرُونَ( ۴۵ ) وَ لَئِنْ مَسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِنْ عَذَابِ رَبِّکَ
(۴۵) آپ کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کو وحی کے مطابق ڈراتا ہوں اور بہرہ کو جب بھی ڈرایا جاتا ہے وہ آواز کو سنتا ہی نہیں ہے (۴۶) حالانکہ انہیں عذاب الٰہی کی ہوا بھی چھوجائے
لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا کُنَّا ظَالِمِينَ( ۴۶ ) وَ نَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلاَ تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئاً وَ إِنْ کَانَ
تو کہہ اُٹھیں گے کہ افسوس ہم واقعی ظالم تھے (۴۷) اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو قائم کریں گے اور کسی نفس پر ادنیٰ ظلم نہیں کیا جائے گا اور
مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَ کَفَى بِنَا حَاسِبِينَ( ۴۷ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى وَ هَارُونَ الْفُرْقَانَ وَ ضِيَاءً وَ
کسی کا عمل رائی کے دانہ کے برابر بھی ہے تو ہم اسے لے آئیں گے اور ہم سب کا حساب کرنے کے لئے کافی ہیں (۴۸) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام اور ہارون علیہ السّلام کو حق و باطل میں فرق کرنے والی وہ کتاب عطا کی ہے جو ہدایت کی روشنی اور ان
ذِکْراً لِلْمُتَّقِينَ( ۴۸ ) الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَ هُمْ مِنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ( ۴۹ ) وَ هٰذَا ذِکْرٌ مُبَارَکٌ أَنْزَلْنَاهُ
صاحبانِ تقویٰ کے لئے یاد الٰہی کا ذریعہ ہے (۴۹) جو ازغیب اپنے پروردگار سے ڈرنے والے ہیں اور قیامت کے خوف سے لرزاں ہیں (۵۰) اور یہ قرآن ایک مبارک ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے تو کیا
أَ فَأَنْتُمْ لَهُ مُنْکِرُونَ( ۵۰ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَ کُنَّا بِهِ عَالِمِينَ( ۵۱ ) إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَ قَوْمِهِ مَا
تم لوگ اس کا بھی انکار کرنے والے ہو (۵۱) اور ہم نے ابراہیم علیہ السّلام کو اس سے پہلے ہی عقل سلیم عطا کردی تھی اور ہم ان کی حالت سے باخبر تھے (۵۲) جب انہوں نے اپنے مربی باپ اور اپنی قوم سے کہا
هٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنْتُمْ لَهَا عَاکِفُونَ( ۵۲ ) قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ( ۵۳ ) قَالَ لَقَدْ کُنْتُمْ أَنْتُمْ وَ آبَاؤُکُمْ
کہ یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے گرد تم حلقہ باندھے ہوئے ہو (۵۳) ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو بھی ان ہی کی عبادت کرتے ہوئے دیکھا ہے (۵۴) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ یقینا تم اور تمہارے باپ دادا سب
فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۵۴ ) قَالُوا أَ جِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنْتَ مِنَ اللاَّعِبِينَ( ۵۵ ) قَالَ بَلْ رَبُّکُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ
کھلی ہوئی گمراہی میں ہو (۵۵) ان لوگوں نے کہا کہ آپ کوئی حق بات لے کر آئے ہیں یا خالی کھیل تماشہ ہی کرنے والے ہیں (۵۶) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ تمہارا واقعی رب وہی ہے جو آسمان و
الْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ وَ أَنَا عَلَى ذٰلِکُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ( ۵۶ ) وَتَاللَّهِ لَأَکِيدَنَّ أَصْنَامَکُمْ بَعْدَأَنْ تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ( ۵۷ )
زمین کا رب ہے اور اسی نے ان سب کو پیدا کیا ہے اور میں اسی بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں (۵۷) اور خدا کی قسم میں تمہارے بتوں کے بارے میں تمہارے چلے جانے کے بعد کوئی تدبیر ضرور کروں گا
فَجَعَلَهُمْ جُذَاذاً إِلاَّ کَبِيراً لَهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ( ۵۸ ) قَالُوا مَنْ فَعَلَ هٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ( ۵۹ )
(۵۸) پھر ابراہیم علیہ السّلام نے ان کے بڑے کے علاوہ سب کو حُور چوِر کردیا کہ شاید یہ لوگ پلٹ کر اس کے پاس آئیں (۵۹) ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ برتاؤ کس نے کیا ہے وہ یقینا ظالمین میں سے ہے
قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْکُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ( ۶۰ ) قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ( ۶۱ ) قَالُوا أَ
(۶۰) لوگوں نے بتایا کہ ایک جو ان ہے جوان کا ذکر کیا کرتا ہے اور اسے ابراہیم کہا جاتا ہے (۶۱) ان لوگوں نے کہا کہ اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ شاید لوگ گواہی دے سکیں (۶۲) پھر ان لوگوں نے ابراہیم علیہ السّلام سے کہا
أَنْتَ فَعَلْتَ هٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ( ۶۲ ) قَالَ بَلْ فَعَلَهُ کَبِيرُهُمْ هٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِنْ کَانُوا يَنْطِقُونَ( ۶۳ ) فَرَجَعُوا
کہ کیا تم نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ برتاؤ کیا ہے (۶۳) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ یہ ان کے بڑے نے کیا ہے تم ان سے دریافت کرکے دیکھو اگر یہ بول سکیں (۶۴) اس پر ان لوگوں نے
إِلَى أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّکُمْ أَنْتُمُ الظَّالِمُونَ( ۶۴ ) ثُمَّ نُکِسُوا عَلَى رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰؤُلاَءِ يَنْطِقُونَ( ۶۵ )
اپنے دلوں کی طرف رجوع کیا اور آپس میں کہنے لگے کہ یقینا تم ہی لوگ ظالم ہو (۶۵) اس کے بعد ان کے سر شرم سے جھکا دئیے گئے اور کہنے لگے ابراہیم تمہیں تو معلوم ہے کہ یہ بولنے والے نہیں ہیں
قَالَ أَ فَتَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَنْفَعُکُمْ شَيْئاً وَ لاَ يَضُرُّکُمْ( ۶۶ ) أُفٍّ لَکُمْ وَ لِمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَ
(۶۶) ابراہیم نے کہا کہ پھر تم خدا کو چھوڑ کر ایسے خداؤں کی عبادت کیوں کرتے ہو جو نہ کوئی فائدہ پہنچاسکتے ہیں اور نہ نقصان (۶۷) حیف ہے تمہارے اوپر اور تمہارے ان خداؤں پر جنہیں تم نے خدائے برحق کو چھوڑ کر اختیار کیا ہے
فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۶۷ ) قَالُوا حَرِّقُوهُ وَ انْصُرُوا آلِهَتَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ فَاعِلِينَ( ۶۸ ) قُلْنَا يَا نَارُ کُونِي بَرْداً وَ سَلاَماً عَلَى
کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ہو (۶۸) ان لوگوں نے کہا کہ ابراہیم کو آگ میں جلادو اور اگر کچھ کرنا چاہتے ہو تو اس طرح اپنے خداؤں کی مدد کرو (۶۹) تو ہم نے بھی حکم دیا کہ اے آگ
إِبْرَاهِيمَ( ۶۹ ) وَ أَرَادُوا بِهِ کَيْداً فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ( ۷۰ ) وَ نَجَّيْنَاهُ وَ لُوطاً إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَکْنَا فِيهَا
ابراہیم علیہ السّلام کے لئے سرد ہوجا اور سلامتی کاسامان بن جا (۷۰) اور ان لوگوں نے ایک مکر کا ارادہ کیا تھا تو ہم نے بھی انہیں خسارہ والا اور ناکام قرار دے دیا (۷۱) اور ابراہیم علیہ السّلام اور لوط علیہ السّلام کو نجات دلاکر اس سرزمین کی طرف لے آئے جس میں
لِلْعَالَمِينَ( ۷۱ ) وَ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ نَافِلَةً وَ کُلاًّ جَعَلْنَا صَالِحِينَ( ۷۲ )
عالمین کے لئے برکت کا سامان موجود تھا (۷۲) اور پھر ابراہیم علیہ السّلام کو اسحاق علیہ السّلام اور ان کے بعد یعقوب علیہ السّلام عطا کئے اور سب کو صالح اور نیک کردار قرار دیا
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَ إِقَامَ الصَّلاَةِ وَ إِيتَاءَ الزَّکَاةِ وَ کَانُوا لَنَا عَابِدِينَ( ۷۳ )
(۷۳) اور ہم نے ان سب کو پیشوا قرار دیا جو ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کی طرف کارخیر کرنے نماز قائم کرنے اور زکات ادا کرنے کی وحی کی اور یہ سب کے سب ہمارے عبادت گزار بندے تھے
وَ لُوطاً آتَيْنَاهُ حُکْماً وَ عِلْماً وَ نَجَّيْنَاهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي کَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبَائِثَ إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَاسِقِينَ( ۷۴ )
(۷۴) اور لوط علیہ السّلام کو یاد کرو جنہیں ہم نے قوت فیصلہ اور علم عطا کیا اور اس بستی سے نجات دلادی جو بدکاریوں میں مبتلا تھی کہ یقینا یہ لوگ بڑے بڑے اور فاسق تھے
وَ أَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۷۵ ) وَ نُوحاً إِذْ نَادَى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ مِنَ
(۷۵) اور ہم نے انہیں اپنی رحمت میں داخل کرلیا کہ وہ یقینا ہمارے نیک کردار بندوں میں سے تھے (۷۶) اور نوح علیہ السّلام کو یاد کرو کہ جب انہوں نے پہلے ہی ہم کو آواز دی اور ہم نے ان کی گزارش قبول کرلی اور انہیں اور ان کے اہل کو
الْکَرْبِ الْعَظِيمِ( ۷۶ ) وَ نَصَرْنَاهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ( ۷۷ )
بہت بڑے کرب سے نجات دلادی (۷۷) اور ان لوگوں کے مقابلہ میں ان کی مدد کی جو ہماری آیتوں کی تکذیب کیا کرتے تھے کہ یہ لوگ بہت بری قوم تھے تو ہم نے ان سب کو غرق کردیا
وَ دَاوُدَ وَ سُلَيْمَانَ إِذْ يَحْکُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ وَ کُنَّا لِحُکْمِهِمْ شَاهِدِينَ( ۷۸ ) فَفَهَّمْنَاهَا
(۷۸) اور داؤد علیہ السّلام اور سلیمان علیہ السّلام کو یاد کرو جب وہ دونوں ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کررہے تھے جب کھیت میں قوم کی بکریاں گھصَ گئی تھیں اور ہم ان کے فیصلہ کو دیکھ رہے تھے (۷۹) پھر ہم نے سلیمان علیہ السّلام کو صحیح فیصلہ سمجھا دیا
سُلَيْمَانَ وَ کُلاًّ آتَيْنَا حُکْماً وَ عِلْماً وَ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَ الطَّيْرَ وَ کُنَّا فَاعِلِينَ( ۷۹ )
اور ہم نے سب کو قوت فیصلہ اور علم عطا کیا تھا اور داؤدعلیہ السّلام کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کردیا تھا کہ وہ تسبیح پروردگار کریں اور طیور کو بھی مسخر کردیا تھا اور ہم ایسے کام کرتے رہتے ہیں
وَ عَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَکُمْ لِتُحْصِنَکُمْ مِنْ بَأْسِکُمْ فَهَلْ أَنْتُمْ شَاکِرُونَ( ۸۰ ) وَ لِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي
(۸۰) اور ہم نے انہیں زرہ بنانے کی صنعت تعلیم دے دی تاکہ وہ تم کو جنگ کے خطرات سے محفوظ رکھ سکے تو کیا تم ہمارے شکر گزار بندے بنو گے (۸۱) اور سلیمان کے لئے تیز و تند ہواؤں کو مسخر کردیا جو ان کے حکم سے
بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَکْنَا فِيهَا وَ کُنَّا بِکُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ( ۸۱ )
اس سرزمین کی طرف چلتی تھیں جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اور ہم ہر شے کے جاننے والے ہیں
وَ مِنَ الشَّيَاطِينِ مَنْ يَغُوصُونَ لَهُ وَ يَعْمَلُونَ عَمَلاً دُونَ ذٰلِکَ وَ کُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ( ۸۲ ) وَ أَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ
(۸۲) اور بعض جناّت کو بھی مسّخر کردیا جو سمندر میں غوطے لگایا کرتے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے کام بھی انجام دیا کرتے تھے اور ہم ان سب کے نگہبان تھے (۸۳) اور ایوب علیہ السّلام کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا
أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ( ۸۳ ) فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَکَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرٍّ وَ آتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَ مِثْلَهُمْ
کہ مجھے بیماری نے چھولیا ہے اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے (۸۴) تو ہم نے ان کی دعا کو قبول کرلیا اور ان کی بیماری کو دور کردیا اور انہیں ان کے اہل وعیال دے دیئے اور ویسے ہی اور بھی دے دیئے کہ
مَعَهُمْ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِنَا وَ ذِکْرَى لِلْعَابِدِينَ( ۸۴ ) وَ إِسْمَاعِيلَ وَ إِدْرِيسَ وَ ذَا الْکِفْلِ کُلٌّ مِنَ الصَّابِرِينَ( ۸۵ )
یہ ہماری طرف سے خاص مہربانی تھی اور یہ عبادت گزار بندوں کے لئے ایک یاد دہانی ہے (۸۵) اور اسماعیل علیہ السّلام و ادریس علیہ السّلام و ذوالکفل علیہ السّلام کو یاد کرو کہ یہ سب صبر کرنے والوں میں سے تھے
وَ أَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُمْ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۸۶ ) وَ ذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِباً فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى
(۸۶) اور سب کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کرلیا تھا اور یقینا یہ سب ہمارے نیک کردار بندوں میں سے تھے (۸۷) اور یونس علیہ السّلام کو یاد کرو کہ جب وہ غصّہ میں آکر چلے اور یہ خیال کیا کہ ہم ان پر روزی تنگ نہ کریں گے اور پھر تاریکیوں میں جاکر آواز دی
فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّي کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ( ۸۷ ) فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَ
کہ پروردگار تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو پاک و بے نیاز ہے اور میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والوں میں سے تھا (۸۸) تو ہم نے ان کی دعا کو قبول کرلیا اور انہیں غم سے نجات دلادی
کَذٰلِکَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ( ۸۸ ) وَ زَکَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لاَ تَذَرْنِي فَرْداً وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ( ۸۹ ) فَاسْتَجَبْنَا
کہ ہم اسی طرح صاحبان ایمان کو نجات دلاتے رہتے ہیں (۸۹) اور زکریا علیہ السّلام کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ دینا کہ تو تمام وارثوں سے بہتر وارث ہے (۹۰) تو ہم نے ان کی دعا کو بھی قبول کرلیا
لَهُ وَ وَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَ أَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ إِنَّهُمْ کَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَ يَدْعُونَنَا رَغَباً وَ رَهَباً وَ کَانُوا لَنَا
اور انہیں یحیٰی علیہ السّلام جیسا فرزند عطا کردیا اور ان کی زوجہ کو صالحہ بنادیا کہ یہ تمام وہ تھے جو نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے تھے اور رغبت اور خوف کے ہر عالم میں ہم ہی کو پکارنے والے تھے اور ہماری بارگاہ میں
خَاشِعِينَ( ۹۰ )
گڑ گڑا کر الِتجا کرنے والے بندے تھے
وَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَ جَعَلْنَاهَا وَ ابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ( ۹۱ ) إِنَّ هٰذِهِ أُمَّتُکُمْ أُمَّةً
(۹۱) اور اس خاتون کو یاد کرو جس نے اپنی شرم کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دی اور اسے اور اس کے فرزند کو تمام عالمین کے لئے اپنی نشانی قرار دے دیا (۹۲) بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین اسلام ہے
وَاحِدَةً وَ أَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُونِ( ۹۲ ) وَ تَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ کُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ( ۹۳ ) فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ
اور میں تم سب کا پروردگار ہوں لہذا میری ہی عبادت کیا کرو (۹۳) اور ان لوگوں نے تو اپنے دین کو بھی آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہے حالانکہ یہ سب پلٹ کر ہماری ہی بارگاہ میں آنے والے ہیں (۹۴) پھر جو شخص صاحب ایمان رہ کر
الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلاَ کُفْرَانَ لِسَعْيِهِ وَإِنَّا لَهُ کَاتِبُونَ( ۹۴ ) وَ حَرَامٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَکْنَاهَا أَنَّهُمْ لاَ يَرْجِعُونَ( ۹۵ )
نیک عمل کرے گا اس کی کوشش برباد نہ ہوگی اور ہم اس کی کوشش کو برابر لکھ رہے ہیں (۹۵) اور جس بستی کو ہم نے تباہ کردیا ہے اس کے لئے بھی ناممکن ہے کہ قیامت کے دن ہمارے پاس پلٹ کر نہ آئے
حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوجُ وَ هُمْ مِنْ کُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ( ۹۶ ) وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ
(۹۶) یہاں تک کہ یاجوج ماجوج آزاد کردیئے جائیں گے اور زمین کی ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے (۹۷) اور اللہ کا سچا وعدہ قریب آجائے گا تو سب دیکھیں گے کہ
شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِينَ کَفَرُوا يَا وَيْلَنَا قَدْ کُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِنْ هٰذَا بَلْ کُنَّا ظَالِمِينَ( ۹۷ ) إِنَّکُمْ وَ مَا تَعْبُدُونَ مِنْ
کفار کی آنکھیں پتھرا گئی ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ وائے بر حال ماہم اس طرف سے بالکل غفلت میں پڑے ہوئے تھے بلکہ ہم اپنے نفس پر ظلم کرنے والے تھے (۹۸) یاد رکھو کہ تم لوگ خود اور جن چیزوں کی تم پرستش کررہے
دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ( ۹۸ ) لَوْ کَانَ هٰؤُلاَءِ آلِهَةً مَا وَرَدُوهَا وَ کُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ( ۹۹ ) لَهُمْ
ہو سب کو جہنمّ کا ایندھن بنایا جائے گا اور تم سب اسی میں وارد ہونے والے ہو (۹۹) اگر یہ سب واقعا خدا ہوتے تو کبھی جہنمّ میں وارد نہ ہوتے حالانکہ یہ سب اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں (۱۰۰) جہنمّ میں ان کے لئے
فِيهَا زَفِيرٌ وَ هُمْ فِيهَا لاَ يَسْمَعُونَ( ۱۰۰ ) إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولٰئِکَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ( ۱۰۱ )
چیخ پکار ہوگی اور وہ کسی کی بات سننے کے قابل نہ ہوں گے (۱۰۱) بیشک جن لوگوں کے حق میں ہماری طرف سے پہلے ہی نیکی مقدر ہوچکی ہے وہ اس جہنمّ سے دور رکھے جائیں گے
لاَ يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا وَ هُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنْفُسُهُمْ خَالِدُونَ( ۱۰۲ ) لاَ يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَکْبَرُ وَ تَتَلَقَّاهُمُ
(۱۰۲) اور اس کی بھنک بھی نہ سنیں گے اور اپنی حسب خواہش نعمتوں میں ہمیشہ ہمیشہ آرام سے رہیں گے (۱۰۳) انہیں قیامت کا بڑے سے بڑا ہولناک منظر بھی رنجیدہ نہ کرسکے گا اور ان سے ملائکہ اس طرح ملاقات کریں گے کہ
الْمَلاَئِکَةُ هٰذَا يَوْمُکُمُ الَّذِي کُنْتُمْ تُوعَدُونَ( ۱۰۳ ) يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ کَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْکُتُبِ کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ
یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا (۱۰۴) اس دن ہم تمام آسمانوں کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح خطوں کا طومار لپیٹا جاتا ہے اور جس طرح ہم نے
خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْداً عَلَيْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِينَ( ۱۰۴ ) وَ لَقَدْ کَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّکْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ
تخلیق کی ابتدائ کی ہے اسی طرح انہیں واپس بھی لے آئیں گے یہ ہمارے ذمہ ایک وعدہ ہے جس پر ہم بہرحال عمل کرنے والے ہیں (۱۰۵) اور ہم نے ذکر کے بعد زبور میں بھی لکھ دیا ہے کہ ہماری زمین کے وارث ہمارے
الصَّالِحُونَ( ۱۰۵ ) إِنَّ فِي هٰذَا لَبَلاَغاً لِقَوْمٍ عَابِدِينَ( ۱۰۶ ) وَ مَا أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ( ۱۰۷ ) قُلْ إِنَّمَا
نیک بندے ہی ہوں گے (۱۰۶) یقینا اس میں عبادت گزار قوم کے لئے ایک پیغام ہے (۱۰۷) اور ہم نے آپ کو عالمین کے لئے صرف رحمت بناکر بھیجا ہے (۱۰۸) آپ کہہ دیجئے کہ
يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ( ۱۰۸ ) فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنْتُکُمْ عَلَى سَوَاءٍ وَ إِنْ أَدْرِي أَ
ہماری طرف صرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے تو کیا تم اسلام لانے والے ہو (۱۰۹) پھر اگر یہ منہ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ ہم نے تم سب کو برابر سے آگاہ کردیا ہے .اب مجھے نہیں معلوم کہ
قَرِيبٌ أَمْ بَعِيدٌ مَا تُوعَدُونَ( ۱۰۹ ) إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَ يَعْلَمُ مَا تَکْتُمُونَ( ۱۱۰ ) وَ إِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ
جس عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور ہے (۱۱۰) بیشک وہ خدا ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن کا اظہار کیا جاتا ہے اور ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن کو یہ لوگ چھپارہے ہیں (۱۱۱) اور میں کچھ نہیں جانتا شاید
فِتْنَةٌ لَکُمْ وَ مَتَاعٌ إِلَى حِينٍ( ۱۱۱ ) قَالَ رَبِّ احْکُمْ بِالْحَقِّ وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ( ۱۱۲ )
یہ تاخیر عذاب بھی ایک طرح کا امتحان ہو یا ایک مدّت معین تک کا آرام ہو (۱۱۲) پھر پیغمبر نے دعا کی کہ پروردگار ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور ہمارا رب یقینا مہربان اور تمہاری باتوں کے مقابلہ میں قابل استعانت ہے
( سورة الحج)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ( ۱ ) يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ کُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَ
(۱) لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو کہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی شے ہے (۲) جس دن تم دیکھو گے کہ دودھ پلانے والی عورتیں اپنے دودھ پیتے بچوّں سے غافل ہوجائیں گی اور
تَضَعُ کُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُکَارَى وَ مَا هُمْ بِسُکَارَى وَ لٰکِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ( ۲ ) وَ مِنَ
حاملہ عورتیں اپنے حمل کو گرادیں گی اور لوگ نشہ کی حالت میں نظر آئیں گے حالانکہ وہ بدمست نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی بڑا سخت ہوگا (۳) اور لوگوں میں
النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّبِعُ کُلَّ شَيْطَانٍ مَرِيدٍ( ۳ ) کُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلاَّهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَ يَهْدِيهِ
کچھ ایسے بھی ہیں جو بغیر جانے بوجھے خدا کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کا اتباع کرلیتے ہیں (۴) ان کے بارے میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جو شیطان کو اپنا دوست بنائے گا شیطان اسے گمراہ کردے گا اور
إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ( ۴ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ کُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ
پھر جہنمّ کے عذاب کی طرف رہنمائی کردے گا (۵) اے لوگو اگر تمہیں دوبارہ اٹھائے جانے میں شبہ ہے تو یہ سمجھ لو کہ ہم نے ہی تمہیں پہلے خاک سے بنایا ہے پھر نطفہ سے
مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَ غَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَکُمْ وَ نُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُکُمْ
پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کے لوتھڑے سے جس میں سے کوئی مکمل ہوجاتا ہے اور کوئی ناقص ہی رہ جاتا ہے تاکہ ہم تمہارے اوپر اپنی قدرت کو واضح کردیں ہم جس چیز کو جب تک چاہتے ہیں رحم میں رکھتے ہیں اس کے بعد تم
طِفْلاً ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّکُمْ وَ مِنْکُمْ مَنْ يُتَوَفَّى وَ مِنْکُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَيْلاَ يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئاً وَ
کو بچہ بناکر باہر لے آتے ہیں پھر زندہ رکھتے ہیں تاکہ جوانی کی عمر تک پہنچ جاؤ اور پھر تم میں سے بعض کو اٹھالیا جاتا ہے اور بعض کو پست ترین عمر تک باقی رکھا جاتا ہے تاکہ علم کے بعد پھر کچھ جاننے کے قابل نہ رہ جائے اور
تَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ أَنْبَتَتْ مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ( ۵ )
تم زمین کو مردہ دیکھتے ہو پھر جب ہم پانی برسادیتے ہیں تو وہ لہلہانے لگتی ہے اور ابھرنے لگتی ہے اور ہر طرح کی خوبصورت چیز اگانے لگتی ہے
ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَ أَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَى وَ أَنَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۶ ) وَ أَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لاَ رَيْبَ فِيهَا وَ
(۶) یہ اس لئے ہے کہ وہ اللہ خدائے برحق ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۷) اور قیامت یقینا آنے والی ہے اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے اور
أَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ( ۷ ) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ لاَ هُدًى وَ لاَ کِتَابٍ مُنِيرٍ( ۸ )
اللہ قبروں سے مردوں کو اٹھانے والا ہے (۸) اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو علم و ہدایت اور کتابِ لَنیر کے بغیر بھی خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیں
ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَ نُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ( ۹ ) ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ
(۹) وہ غرور سے منہ پھرائے ہوئے ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی راہ خدا سے گمراہ کرسکیں تو ایسے اشخاص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں ہم انہیں جہنمّ کا مزہ چکھائیں گے (۱۰) یہ اس بات کی سزا ہے جو تم پہلے کرچکے ہو
يَدَاکَ وَ أَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلاَّمٍ لِلْعَبِيدِ( ۱۰ ) وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ
اور خدا اپنے بندوں پر ہرگز ظلم کرنے والا نہیں ہے (۱۱) اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو خدا کی عبادت ایک ہی رخ پراور مشروط طریقہ سے کرتے ہیں کہ اگر ان تک خیر پہنچ گیا تو مطمئن ہوجاتے ہیں
وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةَ ذٰلِکَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ( ۱۱ ) يَدْعُو مِنْ دُونِ
اور اگر کوئی مصیبت چھوگئی تو دین سے پلٹ جاتے ہیں یہ دنیا اور آخرت دونوں میں خسارہ میں ہیں اور یہی خسارہ کھلا ہوا خسارہ ہے (۱۲) یہ اللہ کو چھوڑ
اللَّهِ مَا لاَ يَضُرُّهُ وَ مَا لاَ يَنْفَعُهُ ذٰلِکَ هُوَ الضَّلاَلُ الْبَعِيدُ( ۱۲ ) يَدْعُو لَمَنْ ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِنْ نَفْعِهِ لَبِئْسَ الْمَوْلَى
کر انہیں پکارتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچاسکتے ہیں اور نہ فائدہ اور یہی دراصل بہت دور تک پھیلی ہوئی گمراہی ہے (۱۳) یہ ان کو پکارتے ہیں جن کا نقصان ان کے فائدے سے زیادہ قریب تر ہے وہ ان کے
وَ لَبِئْسَ الْعَشِيرُ( ۱۳ ) إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ إِنَّ اللَّهَ
بدترین سرپرست اوربدترین ساتھی ہیں(۱۴)بیشک اللہ ایمان والوں اورنیک عمل کرنے والوں کوان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی
يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ( ۱۴ ) مَنْ کَانَ يَظُنُّ أَنْ لَنْ يَنْصُرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ
کہ اللہ جو چاہتا ہے انجام دیتا ہے (۱۵) جس شخص کا خیال یہ ہے کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا اسے چاہئے کہ ایک رسی کے ذریعہ
فَلْيَنْظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ کَيْدُهُ مَا يَغِيظُ( ۱۵ )
آسمان کی طرف بڑھے اور پھر اس رسی کو کاٹ دے اور پھر دیکھے کہ اس کی ترکیب اس چیز کو دور کرسکتی ہے یا نہیں جس کے غصّہ میں وہ مبتلا تھا
وَ کَذٰلِکَ أَنْزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَ أَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يُرِيدُ( ۱۶ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ هَادُوا وَ الصَّابِئِينَ وَ
(۱۶) اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو واضح نشانیوں کی شکل میں نازل کیا ہے اور اللہ جس کو چاہتاہے ہدایت دے دیتا ہے (۱۷) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے یہودیت اختیار کی یا ستارہ پرست ہوگئے یا نصرانی اور
النَّصَارَى وَ الْمَجُوسَ وَ الَّذِينَ أَشْرَکُوا إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۱۷ )
آتش پرست ہوگئے یا مشرک ہوگئے ہیں خدا قیامت کے دن ان سب کے درمیان یقینی فیصلہ کردے گا کہ اللہ ہر شے کا نگراں اور گواہ ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُومُ وَ الْجِبَالُ وَ
(۱۸) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ زمین و آسمان میں جس قدر بھی صاحبانِ عقل و شعور ہیں اور آفتاب و ماہتاب اور ستارے ,پہاڑ ,درخت ,چوپائے اور انسانوں
الشَّجَرُ وَ الدَّوَابُّ وَ کَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ وَ کَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُکْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ
کی ایک کثرت سب ہی اللہ کے لئے سجدہ گزار ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے اور ظاہر ہے کہ جسے خدا ذلیل کرنا چاہے اسے کوئی عزّت دینے والا نہیں ہے کہ یقینا اللہ جو
مَا يَشَاءُ( ۱۸ ) هٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ کَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِنْ نَارٍ يُصَبُّ مِنْ فَوْقِ
چاہتا ہے وہ کرسکتا ہے (۱۹) یہ مومن و کافر دو باہمی دشمن ہیں جنہوں نے پروردگار کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا ہے پھر جو لوگ کافر ہیں ان کے واسطے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے اور
رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ( ۱۹ ) يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَ الْجُلُودُ( ۲۰ ) وَ لَهُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ( ۲۱ ) کُلَّمَا أَرَادُوا
ان کے سروں پر گرما گرم پانی انڈیلا جائے گا (۲۰) جس سے ان کے پیٹ کے اندر جو کچھ ہے اور ان کی جلدیں سب گل جائیں گی (۲۱) اور ان کے لئے لوہے کے گرز مہیاّ کئے گئے ہیں (۲۲) جب یہ جہنمّ کی تکلیف سے نکل بھاگنا چاہیں
أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ( ۲۲ ) إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا
گے تو دوبارہ اسی میں پلٹا دیئے جائیں گے کہ ابھی اورجہنمّ کا مزہ چکّھو(۲۳) بیشک اللہ صاحبانا یمان اورنیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں میں داخل کرتا ہے
الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَ لُؤْلُؤاً وَ لِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ( ۲۳ )
جن کے نیچے نہریں جاری ہوتی ہیں انہیں ان جنتوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس اس جنّت میں ریشم کا لباس ہوگا
وَ هُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَ هُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ( ۲۴ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ
(۲۴) اور انہیں پاکیزہ قول کی طرف ہدایت دی گئی ہے اور انہیں خدائے حمید کے راستہ کی طرف رہنمائی کی گئی ہے (۲۵) بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور لوگوں کو اللہ کے راستے اور مسجد الحرام
الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاکِفُ فِيهِ وَ الْبَادِ وَ مَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ
سے روکتے ہیں جسے ہم نے تمام انسانوں کے لئے برابر سے قرار دیا ہے چاہے وہ مقامی ہوں یا باہر والے اور جو بھی اس مسجد میں ظلم کے ساتھ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے
أَلِيمٍ( ۲۵ ) وَ إِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَکَانَ الْبَيْتِ أَنْ لاَ تُشْرِکْ بِي شَيْئاً وَ طَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَ الْقَائِمِينَ وَ الرُّکَّعِ
دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے (۲۶) اور اس وقت کو یاد دلائیں جب ہم نے ابراہیم علیہ السّلام کے لئے بیت اللہ کی جگہ مہیا کی کہ خبردار ہمارے بارے میں کسی طرح کا شرک نہ ہونے پائے اور تم ہمارے گھر کو طواف کرنے والے ,قیام کرنے والے اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک
السُّجُودِ( ۲۶ ) وَ أَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوکَ رِجَالاً وَ عَلَى کُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ( ۲۷ )
و پاکیزہ بنادو (۲۷) اور لوگوں کے درمیان حج کا اعلان کردو کہ لوگ تمہاری طرف پیدل اور لاغر سواریوں پر دور دراز علاقوں سے سوار ہوکر آئیں گے
لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَ يَذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَعْلُومَاتٍ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَکُلُوا مِنْهَا وَ
(۲۸) تاکہ اپنے منافع کا مشاہدہ کریں اور چند معین دنوں میں ان چوپایوں پر جو خدا نے بطور رزق عطا کئے ہیں خدا کا نام لیں اورپھر تم اس میں سے کھاؤ اور
أَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ( ۲۸ ) ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَ لْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَ لْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ( ۲۹ ) ذٰلِکَ وَ مَنْ
بھوکے محتاج افراد کو کھلاؤ (۲۹) پھر لوگوں کو چاہئے کہ اپنے بدن کی کثافت کو دور کریں اور اپنی نذروں کو پورا کریں اور اس قدیم ترین مکان کا طواف کریں (۳۰) یہ ایک حکم خدا ہے اور
يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَ أُحِلَّتْ لَکُمُ الْأَنْعَامُ إِلاَّ مَا يُتْلَى عَلَيْکُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ
جو شخص بھی خدا کی محترم چیزوں کی تعظیم کرے گا وہ اس کے حق میں پیش پروردگار بہتری کا سبب ہوگی اور تمہارے لئے تمام جانور حلال کردیئے گئے ہیں علاوہ ان کے جن کے بارے میں تم سے بیان کیا جائے گا لہذا تم ناپاک
الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ( ۳۰ )
بتوں سے پرہیز کرتے رہو اور لغو اور مہمل باتوں سے اجتناب کرتے رہو
حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِکِينَ بِهِ وَ مَنْ يُشْرِکْ بِاللَّهِ فَکَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي
(۳۱) اللہ کے لئے مخلص اور باطل سے کترا کر رہو اور کسی طرح کا شرک اختیار نہ کرو کہ جو کسی کو اس کا شریک بناتا ہے وہ گویا آسمان سے گر پڑتا ہے اور اسے پرندہ اچک لیتا ہے یا ہوا کسی دور
مَکَانٍ سَحِيقٍ( ۳۱ ) ذٰلِکَ وَ مَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ( ۳۲ ) لَکُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ
دراز جگہ پر لے جاکر پھینک دیتی ہے (۳۲) یہ ہمارا فیصلہ ہے اور جو بھی اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے گا یہ تعظیم اس کے دل کے تقویٰ کا نتیجہ ہوگی (۳۳) تمہارے لئے ان قربانی کے جانوروں میں ایک مقررہ
مُسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ( ۳۳ ) وَ لِکُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً لِيَذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ
مدّت تک فائدے ہی فائدے ہیں اس کے بعد ان کی جگہ خانہ کعبہ کے پاس ہے (۳۴) اور ہم نے ہر قوم کے لئے قربانی کا طریقہ مقرر کردیا ہے تاکہ جن
الْأَنْعَامِ فَإِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ( ۳۴ ) الَّذِينَ إِذَا ذُکِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَ الصَّابِرِينَ
جانوروں کا رزق ہم نے عطا کیا ہے ان پر نام خدا کا ذکر کریں پھر تمہارا خدا صرف خدائے واحد ہے تم اسی کے اطاعت گزار بنو اور ہمارے گڑگڑانے والے بندوں کو بشارت دے دو (۳۵) جن کے سامنے ذکر خدا آتا ہے تو ان کے دل لرز جاتے ہیں اور وہ جو مصیبت پر صبر کرنے والے
عَلَى مَا أَصَابَهُمْ وَ الْمُقِيمِي الصَّلاَةِ وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۳۵ ) وَ الْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ لَکُمْ
اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور ہم نے جو رزق دیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرنے والے ہیں (۳۶) اور ہم نے قربانیوں کے اونٹ کو بھی اپنی نشانیوں میں سے قرار دیا ہے اس
فِيهَا خَيْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَکُلُوا مِنْهَا وَ أَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ کَذٰلِکَ
میں تمہارے لئے خیر ہے لہذا اس پر کھڑے ہونے کی حالت ہی میں نام خدا کا ذکر کرو اور اس کے بعد جب اس کے تمام پہلو گر جائیں تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور مانگنے والے سب غریبوں کو کھلاؤ کہ
سَخَّرْنَاهَا لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۳۶ ) لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَ لاَ دِمَاؤُهَا وَ لٰکِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْکُمْ کَذٰلِکَ
ہم نے انہیں تمہارے لئے مسخر کردیا ہے تاکہ تم شکر گزار بندے بن جاؤ (۳۷) خدا تک ان جانوروں کا گوشت جانے والا ہے اور نہ خون اس کی بارگاہ میں صرف تمہارا تقویٰ جاتا
سَخَّرَهَا لَکُمْ لِتُکَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاکُمْ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ( ۳۷ ) إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لاَ
ہے اور اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارا تابع بنادیا ہے کہ خدا کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی کا اعلان کرو اور نیک عمل والوں کو بشارت دے دو (۳۸) بیشک اللہ صاحبانِ ایمان کی طرف سے دفاع کرتا ہے اور یقینا اللہ
يُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورٍ( ۳۸ )
خیانت کرنے والے کافروں کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ( ۳۹ ) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلاَّ
(۳۹) جن لوگوں سے مسلسل جنگ کی جارہی ہے انہیں ان کی مظلومیت کی بنائ پر جہاد کی اجازت دے دی گئی ہے اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قدرت رکھنے والا ہے (۴۰) یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے بلا کسی حق کے نکال دیئے گئے ہیں علاوہ
أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَ لَوْ لاَ دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَ بِيَعٌ وَ صَلَوَاتٌ وَ مَسَاجِدُ يُذْکَرُ
اس کے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر خدا بعض لوگوں کو بعض کے ذریعہ نہ روکتا ہوتا تو تمام گرجے اور یہودیوں کے عبادت خانے اور مجوسیوں کے عبادت خانے اور مسجدیں سب منہدم کردی جاتیں ا
فِيهَا اسْمُ اللَّهِ کَثِيراً وَ لَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ( ۴۰ ) الَّذِينَ إِنْ مَکَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا
ور اللہ اپنے مددگاروں کی یقینا مدد کرے گا کہ وہ یقینا صاحبِ قوت بھی ہے اور صاحبِ عزّت بھی ہے (۴۱) یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا تو انہوں نے
الصَّلاَةَ وَ آتَوُا الزَّکَاةَ وَ أَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَ لِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ( ۴۱ ) وَ إِنْ يُکَذِّبُوکَ فَقَدْ
نماز قائم کیً اور زکات ادا کی اور نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا اور یہ طے ہے کہ جملہ امور کا انجام خدا کے اختیار میں ہے (۴۲) اور پیغمبرعلیہ السّلام اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے
کَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَ عَادٌ وَ ثَمُودُ( ۴۲ ) وَ قَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَ قَوْمُ لُوطٍ( ۴۳ ) وَ أَصْحَابُ مَدْيَنَ وَ کُذِّبَ
ہیں تو ان سے پہلے قوم نوح ,قوم عاد اور قوم ثمود نے یہی کام کیا تھا (۴۳) اور قوم ابراہیم اور قوم لوط نے بھی (۴۴) اور اصحاب مدین نے بھی اور
مُوسَى فَأَمْلَيْتُ لِلْکَافِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَکَيْفَ کَانَ نَکِيرِ( ۴۴ ) فَکَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَکْنَاهَا وَ هِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ
موسٰی کو بھی جھٹلایا گیا ہے تو ہم نے کفار کو مہلت دے دی اور پھر اس کے بعد انہیں اپنی گرفت میں لے لیا تو سب نے دیکھ لیا کہ ہمارا عذاب کیسا ہوتا ہے (۴۵) غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تباہ و برباد کردیا کہ وہ ظالم تھیں
خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَ بِئْرٍ مُعَطَّلَةٍ وَ قَصْرٍ مَشِيدٍ( ۴۵ ) أَ فَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَکُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ
تو اب وہ اپنی چھتوں کے بل الٹی پڑی ہیں اور ان کے کنویں معطل پڑے ہیں اور ان کے مضبوط محل بھی مسمار ہوگئے ہیں (۴۶) کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ ان کے پاس ایسے دل ہوتے جو سمجھ سکتے
بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لاَ تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَ لٰکِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ( ۴۶ )
اور ایسے کان ہوتے جو سن سکتے اس لئے کہ درحقیقت آنکھیں اندھی نہیں ہوتی ہیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں کے اندر پائے جاتے ہیں
وَ يَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَ إِنَّ يَوْماً عِنْدَ رَبِّکَ کَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ( ۴۷ ) وَ کَأَيِّنْ
(۴۷) پیغمبرعلیہ السّلام یہ لوگ آپ سے عذاب میں عجلت کا تقاضا کررہے ہیں حالانکہ خدا اپنے وعدہ کے خلاف ہرگز نہیں کرسکتا ہے اور آپ کے پروردگار کے نزدیک ایک دن بھی ان کے شمار کے ہزار سال کے برابر ہوتا ہے (۴۸) اور کتنی ہی بستیاں تھیں
مِنْ قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ( ۴۸ ) قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۴۹ )
جنہیں ہم نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر ہم نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور بالآخر سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے (۴۹) آپ کہہ دیجئے کہ انسانو ! میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
فَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ رِزْقٌ کَرِيمٌ( ۵۰ ) وَ الَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولٰئِکَ
(۵۰) پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں ان کے لئے مغفرت اور بہترین رزق ہے (۵۱) اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کے بارے میں کوشش کی کہ ہم کو عاجز کردیں وہ سب کے
أَصْحَابُ الْجَحِيمِ( ۵۱ ) وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَسُولٍ وَ لاَ نَبِيٍّ إِلاَّ إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ
سب جہنمّ میں جانے والے ہیں (۵۲) اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی ایسا رسول یا نبی نہیں بھیجا ہے کہ جب بھی اس نے کوئی نیک آرزو کی تو شیطان نے اس کی آرزو کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی
فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْکِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۵۲ ) لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً
تو پھر خدا نے شیطان کی ڈالی ہوئی رکاوٹ کو مٹا دیا اور پھر اپنی آیات کو مستحکم بنادیا کہ وہ بہت زیادہ جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۵۳) تاکہ وہ شیطانی القائ کو ان لوگوں کے لئے آزمائش بنادے
لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَ الْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ( ۵۳ ) وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ
جن کے قلوب میں مرض ہے اور جن کے دل سخت ہوگئے ہیں اور ظالمین یقینا بہت دور رس نافرمانی میں پڑے ہوئے ہیں (۵۴) اور اس لئے بھی کہ صاحبانِ علم کو معلوم ہوجائے
أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَ إِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۵۴ ) وَ لاَ
کہ یہ وحی پروردگار کی طرف سے برحق ہے اور اس طرح وہ ایمان لے آئیں اور پھر ان کے دل اس کی بارگاہ میں عاجزی کا اظہار کریں اور یقینا اللہ ایمان لانے والوں کو سیدھے ر استہ کی طرف ہدایت کرنے والا ہے (۵۵) اور یہ
يَزَالُ الَّذِينَ کَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ( ۵۵ )
کفر اختیار کرنے والے ہمیشہ اس کی طرف سے شبہ ہی میں رہیں گے یہاں تک کہ اچانک ان کے پاس قیامت آجائے یا کسی منحوس دن کا عذاب وارد ہوجائے
الْمُلْکُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْکُمُ بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ( ۵۶ ) وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ
(۵۶) آج کے دن ملک اللہ کے لئے ہے اور وہی ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ نعمتوں والی جنّت میں رہیں گے (۵۷) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور
کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۵۷ ) وَ الَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ
ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان کے لئے نہایت درجہ کا رسوا کن عذاب ہے (۵۸) اور جن لوگوں نے راہ خدا میں ہجرت کی اور پھر قتل ہوگئے یا انہیں موت آگئی تو یقینا خدا انہیں
رِزْقاً حَسَناً وَ إِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ( ۵۸ ) لَيُدْخِلَنَّهُمْ مُدْخَلاً يَرْضَوْنَهُ وَ إِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ( ۵۹ ) ذٰلِکَ وَ
بہترین رزق عطا کرے گا کہ وہ بیشک بہترین رزق دینے والا ہے (۵۹) وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جسے وہ پسند کرتے ہوں گے اور اللہ بہت زیادہ جاننے والا اور برداشت کرنے والا ہے (۶۰) یہ سب اپنے
مَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنْصُرَنَّهُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ( ۶۰ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي
مقام پر ہے لیکن اس کے بعد جو دشمن کو اتنی ہی سزادے جتنا کہ اسے ستایا گیا ہے اور پھربھی اس پر ظلم کیا جائے تو خدا اس کی مدد ضرور کرے گا کہ وہ یقینا بہت معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے (۶۱) یہ سب اس لئے ہے کہ خدا رات کو دن میں داخل کرتا ہے
النَّهَارِ وَ يُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ( ۶۱ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَ أَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ
اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ بہت زیادہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے (۶۲) یہ اس لئے ہے کہ خدا ہی یقینا برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں
هُوَ الْبَاطِلُ وَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْکَبِيرُ( ۶۲ ) أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ
وہ سب باطل ہیں اور اللہ بہت زیادہ بلندی والا اور بزرگی اور عظمت والا ہے (۶۳) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا تو اس سے زمین سرسبز وشاداب ہوجاتی ہے یقینا
اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ( ۶۳ ) لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ( ۶۴ )
اللہ بہت زیادہ مہربان اور حالات کی خبر رکھنے والا ہے (۶۴) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کے لئے ہے اور یقینا وہ سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَکُمْ مَا فِي الْأَرْضِ وَ الْفُلْکَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَ يُمْسِکُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى
(۶۵) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو مسخر کردیا ہے اور کشتیاں بھی دریا میں اسی کے حکم سے چلتی ہیں اور وہی آسمانوں کو روکے ہوئے ہے کہ اس کی اجازت
الْأَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۶۵ ) وَ هُوَ الَّذِي أَحْيَاکُمْ ثُمَّ يُمِيتُکُمْ ثُمَّ يُحْيِيکُمْ إِنَّ الْإِنْسَانَ
کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا ہے-اللہ اپنے بندوں پر بڑا شفیق اور مہربان ہے (۶۶) وہی خدا ہے جس نے تم کو حیات دی ہے اور پھر موت دے گا اور پھر زندہ کرے گا مگر انسان بڑا انکار کرنے والا اور
لَکَفُورٌ( ۶۶ ) لِکُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً هُمْ نَاسِکُوهُ فَلاَ يُنَازِعُنَّکَ فِي الْأَمْرِ وَ ادْعُ إِلَى رَبِّکَ إِنَّکَ لَعَلَى هُدًى
ناشکرا ہے (۶۷) ہر امّت کے لئے ایک طریقہ عبادت ہے جس پر وہ عمل کررہی ہے لہذا اس امر میں ان لوگوں کو آپ سے جھگڑا نہیں کرنا چاہئے اور آپ انہیں اپنے پروردگار کی طرف دعوت دیں کہ آپ بالکل سیدھی
مُسْتَقِيمٍ( ۶۷ ) وَ إِنْ جَادَلُوکَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۶۸ ) اللَّهُ يَحْکُمُ بَيْنَکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کُنْتُمْ فِيهِ
ہدایت کے راستہ پر ہیں (۶۸) اور اگر یہ آپ سے جھگڑا کریں تو کہہ دیجئے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۶۹) اللہ ہی تمہارے درمیان روزِ قیامت ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن باتوں میں
تَخْتَلِفُونَ( ۶۹ ) أَ لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ إِنَّ ذٰلِکَ فِي کِتَابٍ إِنَّ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ( ۷۰ )
تم اختلاف کررہے ہو (۷۰) کیا تمہیں نہیں معلوم ہے کہ اللہ زمین اور آسمان کی تمام باتوں کو خوب جانتا ہے اور یہ سب باتیں کتاب میں محفوظ ہیں اور سب باتیں خدا کے لئے بہت آسان ہیں
وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَاناً وَ مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ وَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ( ۷۱ ) وَ إِذَا
(۷۱) اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جن کے بارے میں نہ خدا نے کوئی دلیل نازل کی ہے اور نہ خود انہیں کوئی علم ہے اور ظالمین کے لئے واقعا کوئی مددگار نہیں ہے (۷۲) اور جب
تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ کَفَرُوا الْمُنْکَرَ يَکَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا
ان کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو تم دیکھتے ہو کہ کفر اختیار کرنے والوں کے چہرہ پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوجاتے ہیں اور قریب ہوتا ہے کہ وہ ان تلاوت کرنے والوں پر حملہ کربیٹھیں
قُلْ أَ فَأُنَبِّئُکُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذٰلِکُمُ النَّارُ وَعَدَهَا اللَّهُ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۷۲ )
تو کہہ دیجئے کہ میں اس سے بدتر بات کے بارے میں بتلا رہا ہوں اور وہ جہنمّ ہے جس کا خدا نے کافروں سے وعدہ کیا ہے اور وہ بہت برا انجام ہے
يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُبَاباً وَ لَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَ إِنْ
(۷۳) انسانوں تمہارے لئے ایک مثل بیان کی گئی ہے لہذا اسے غور سے سنو-یہ لوگ جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر آواز دیتے ہو یہ سب مل بھی جائیں تو ایک مکھی نہیں پیدا کرسکتے ہیں اور اگر مکھی ان سے کوئی
يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئاً لاَ يَسْتَنْقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَ الْمَطْلُوبُ( ۷۳ ) مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ
چیز چھین لے تو یہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے ہیں کہ طالب اور مطلوب دونوں ہی کمزور ہیں (۷۴) افسوس کہ ان لوگوں نے خدا کی واقعی قدر نہیں پہچانی اور بیشک اللہ بڑا
لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ( ۷۴ ) اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلاَئِکَةِ رُسُلاً وَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ( ۷۵ ) يَعْلَمُ مَا بَيْنَ
قدرت والا اور سب پر غالب ہے(۷۵) اللہ ملائکہ اور انسانوں میں سے اپنے نمائندے منتخب کرتا ہے اوروہ بڑا سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے (۷۶) وہ ان کے
أَيْدِيهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۷۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْکَعُوا وَ اسْجُدُوا وَ اعْبُدُوا رَبَّکُمْ وَ
سامنے اور پشت کی تمام باتوں کو جانتا ہے اور تمام امور اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں (۷۷) ایمان والو ! رکوع کروً سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور
افْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ( ۷۷ ) وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاکُمْ وَ مَا جَعَلَ عَلَيْکُمْ فِي الدِّينِ
کارخیر انجام دو کہ شاید اسی طرح کامیاب ہوجاؤ اور نجات حاصل کرلو (۷۸) اور اللہ کے بارے میں اس طرح جہاد کرو جو جہاد کرنے کا حق ہے کہ اس نے تمہیں منتخب کیا ہے اور دین
مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيکُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاکُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَ فِي هٰذَا لِيَکُونَ الرَّسُولُ شَهِيداً عَلَيْکُمْ وَ تَکُونُوا
میں کوئی زحمت نہیں قرار دی ہے یہی تمہارے بابا ابراہیم علیہ السّلام کا دین ہے اس نے تمہارا نام پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی مسلم اور اطاعت گزار رکھا ہے تاکہ رسول
شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَآتُوا الزَّکَاةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلاَکُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ( ۷۸ )
تمہارے اوپر گواہ رہے اور تم لوگوں کے اعمال کے گواہ رہو لہذا اب تم نماز قائم کرو زکات اداکرو اور اللہ سے باقاعدہ طور پر وابستہ ہوجاؤ کہ وہی تمہارا مولا ہے اور وہی بہترین مولا اور بہترین مددگار ہے
( سورة المؤمنون)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ( ۱ ) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاَتِهِمْ خَاشِعُونَ( ۲ ) وَ الَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ( ۳ ) وَ الَّذِينَ
(۱) یقینا صاحبانِ ایمان کامیاب ہوگئے (۲) جو اپنی نمازوں میں گڑگڑانے والے ہیں (۳) اور لغو باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں (۴) اور
هُمْ لِلزَّکَاةِ فَاعِلُونَ( ۴ ) وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ( ۵ ) إِلاَّ عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ
زکوِ اداکرنے والے ہیں(۵) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں(۶)علاوہ اپنی بیویوں اوراپنے ہاتھوں کی ملکیت کنیزوں کے کہ ان کے معاملہ میں ان پر
غَيْرُ مَلُومِينَ( ۶ ) فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ العَادُونَ( ۷ ) وَ الَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رَاعُونَ( ۸ )
کوئی الزام آنے والا نہیں ہے (۷) پھر اس کے علاوہ جو کوئی اور راستہ تلاش کرے گا وہ زیادتی کرنے والا ہوگا (۸) اور جو مومنین اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کا لحاظ رکھنے والے ہیں
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ( ۹ ) أُولٰئِکَ هُمُ الْوَارِثُونَ( ۱۰ ) الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۱۱ )
(۹) اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں (۱۰) درحقیقت یہی وہ وارثان جنتّ ہیں (۱۱) جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلاَلَةٍ مِنْ طِينٍ( ۱۲ ) ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَکِينٍ( ۱۳ ) ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ
(۱۲) اور ہم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے (۱۳) پھر اسے ایک محفوظ جگہ پر نطفہ بناکر رکھا ہے (۱۴) پھر نطفہ کوعلقہ بنایا ہے اور پھر
عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَاماً فَکَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْماً ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقاً آخَرَ فَتَبَارَکَ اللَّهُ
علقہ سے مضغہ پیدا کیا ہے اور پھر مضغہ سے ہڈیاں پیدا کی ہیں اور پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا ہے پھر ہم نے اسے ایک دوسری مخلوق بنادیا ہے تو کس قدر بابرکت ہے وہ خدا جو سب سے
أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ( ۱۴ ) ثُمَّ إِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَيِّتُونَ( ۱۵ ) ثُمَّ إِنَّکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ( ۱۶ ) وَ لَقَدْ خَلَقْنَا
بہتر خلق کرنے والا ہے (۱۵) پھر اس کے بعد تم سب مرجانے والے ہو (۱۶) پھر اس کے بعد تم روز قیامت دوبارہ اٹھائے جاؤ گے (۱۷) اور ہم
فَوْقَکُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَ مَا کُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ( ۱۷ )
نے تمہارے اوپر تہ بہ تہ سات آسمان بنائے ہیں اور ہم اپنی مخلوقات سے غافل نہیں ہیں
وَ أَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْکَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ( ۱۸ ) فَأَنْشَأْنَا لَکُمْ بِهِ جَنَّاتٍ
(۱۸) اور ہم نے آسمان سے ایک مخصوص مقدار میں پانی نازل کیا ہے اور پھر اسے زمین میں ٹھہرا دیا ہے جب کہ ہم اس کے واپس لے جانے پر بھی قادر تھے (۱۹) پھر ہم نے اس پانی سے تمہارے لئے خرمے
مِنْ نَخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ لَکُمْ فِيهَا فَوَاکِهُ کَثِيرَةٌ وَ مِنْهَا تَأْکُلُونَ( ۱۹ ) وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَيْنَاءَ تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ وَ
اور انگور کے باغات پیدا کئے ہیں جن میں بہت زیادہ میوے پائے جاتے ہیں اور تم ان ہی میں سے کچھ کھا بھی لیتے ہو (۲۰) اور وہ درخت پیدا کیا ہے جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے اس سے تیل بھی نکلتا ہے اور
صِبْغٍ لِلْآکِلِينَ( ۲۰ ) وَإِنَّ لَکُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِيکُمْ مِمَّافِي بُطُونِهَا وَلَکُمْ فِيهَا مَنَافِعُ کَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْکُلُونَ( ۲۱ )
وہ کھانے والوں کے لئے سالن بھی ہے (۲۱) اور بیشک تمہارے لئے ان جانوروں میں بھی عبرت کا سامان ہے کہ ہم ان کے شکم میں سے تمہارے سیراب کرنے کا انتظام کرتے ہیںاور تمہارے لئے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے بھی تم کھاتے ہو (۲۲)
وَ عَلَيْهَا وَ عَلَى الْفُلْکِ تُحْمَلُونَ( ۲۲ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحاً إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ
اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے (۲۳) اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ قوم والو خدا کی عبادت
کرو کہ تمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی خدا
غَيْرُهُ أَ فَلاَ تَتَّقُونَ( ۲۳ ) فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هٰذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْکُمْ
نہیں ہے تو تم اس سے کیوں نہیں ڈرتے ہو (۲۴) ان کی قوم کے کافر رؤسائ نے کہا کہ یہ نوح تمہارے ہی جیسے انسان ہیں جو تم پر برتری حاصل
کرنا چاہتے ہیںحالانک
وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنْزَلَ مَلاَئِکَةً مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ( ۲۴ ) إِنْ هُوَ إِلاَّ رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّى
ہ خدا چاہتا تو ملائکہ کو بھی نازل کرسکتا تھا. یہ تو ہم نے اپنے باپ دادا سے کبھی نہیں سنا ہے (۲۵) درحقیقت یہ ایک ایسے انسان ہیں جنہیں جنون ہوگیا ہ
ہے لہذا چند دن ان کے حالات کا انتظار
حِينٍ( ۲۵ ) قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا کَذَّبُونِ( ۲۶ ) فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ الْفُلْکَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَ َ
کرو (۲۶) تو نوح نے دعا کی کہ پروردگار ان کی تکذیب کے مقابلہ میں میری مدد فرما (۲۷) تو ہم نے ان کی طرف وحی کی کہ ہماری نگاہ کے سامنے اور ہمارے اشارہ کے
فَارالتَّنُّورُ فَاسْلُکْ فِيهَا مِنْ کُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَ أَهْلَکَ إِلاَّ مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ وَ لاَ تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ
مطابق کشتی بناؤ اور پھر جب ہمارا حکم آجائے اور تنور ابلنے لگے تو اسی کشتی میں ہر جوڑے میں سے دو دو کو لے لینا اور اپنے اہل کو لے کر روانہ ہوجانا علاوہ ان افراد کے جن کے بارے میں پہلے ہی ہمارا فیصلہ ہوچکا ہے اور مجھ سے ظلم کرنے والوں کے بارے میں گفتگو نہ کرنا کہ
ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ( ۲۷ )
یہ سب غرق کردیئے جانے والے ہیں
فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أَنْتَ وَ مَنْ مَعَکَ عَلَى الْفُلْکِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۲۸ ) وَ قُلْ رَبِّ
(۲۸) اس کے بعد جب تم اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر اطمینان سے بیٹھ جانا تو کہنا کہ شکر ہے اس پروردگار کا جس نے ہم کو ظالم قوم سے نجات دلادی ہے (۲۹) اور یہ کہنا کہ پروردگار
أَنْزِلْنِي مُنْزَلاً مُبَارَکاً وَ أَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ( ۲۹ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ وَ إِنْ کُنَّا لَمُبْتَلِينَ( ۳۰ ) ثُمَّ أَنْشَأْنَا مِنْ
ہم کو بابرکت منزل پر اتارنا کہ تو بہترین اتارنے والا ہے (۳۰) اس امر میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں اور ہم تو بس امتحان لینے والے ہیں (۳۱) اس کے بعد پھر ہم نے
بَعْدِهِمْ قَرْناً آخَرِينَ( ۳۱ ) فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرُهُ أَ فَلاَ تَتَّقُونَ( ۳۲ )
دوسری قوموں کو پیدا کیا (۳۲) اور ان میں بھی اپنے رسول کو بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے علاوہ تمہارا کوئی خدا نہیں ہے تو کیا تم پرہیزگار نہ بنو گے
وَ قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَ أَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا مَا هٰذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ
(۳۳) تو ان کی قوم کے ان رؤسائ نے جنہوں نے کفر اختیار کیا تھا اور آخرت کی ملاقات کا انکار کردیا تھا اور ہم نے انہیں زندگانی دنیا میں عیش و عشرت کا سامان دے دیا تھا وہ کہنے لگے کہ یہ تو تمہارا ہی جیسا ایک بشر ہے
يَأْکُلُ مِمَّا تَأْکُلُونَ مِنْهُ وَ يَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ( ۳۳ ) وَ لَئِنْ أَطَعْتُمْ بَشَراً مِثْلَکُمْ إِنَّکُمْ إِذاً لَخَاسِرُونَ( ۳۴ )
جو تم کھاتے ہو وہی کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو وہی پیتا بھی ہے (۳۴) اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے بشر کی اطاعت کرلی تو یقینا خسارہ اٹھانے والے ہوجاؤ گے
أَ يَعِدُکُمْ أَنَّکُمْ إِذَا مِتُّمْ وَ کُنْتُمْ تُرَاباً وَ عِظَاماً أَنَّکُمْ مُخْرَجُونَ( ۳۵ ) هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ( ۳۶ ) إِنْ
(۳۵) کیا یہ تم سے اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور خاک اور ہڈی ہوجاؤ گے تو پھر دوبارہ نکالے جاؤ گے (۳۶) حیف صد حیف تم سے کس بات کا وعدہ کیا جارہا ہے (۳۷) یہ تو صرف ایک
هِيَ إِلاَّ حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ( ۳۷ ) إِنْ هُوَ إِلاَّ رَجُلٌ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً وَ مَا نَحْنُ
زندگانی دنیا ہے جہاں ہم مریں گے اور جئیں گے اور دوبارہ زندہ ہونے والے نہیں ہیں (۳۸) یہ ایک ایسا آدمی ہے جو خدا پر بہتان باندھتا ہے اور ہم
لَهُ بِمُؤْمِنِينَ( ۳۸ ) قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا کَذَّبُونِ( ۳۹ ) قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ( ۴۰ ) فَأَخَذَتْهُمُ
اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں (۳۹) اس رسول نے کہا کہ پروردگار تو ہماری مدد فرما کہ یہ سب ہماری تکذیب کررہے ہیں (۴۰) ارشاد ہوا کہ عنقریب یہ لوگ پشیمان ہوجائیں گے (۴۱) نتیجہ یہ ہوا کہ
الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً فَبُعْداً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۴۱ ) ثُمَّ أَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قُرُوناً آخَرِينَ( ۴۲ )
انہیں ایک برحق چنگھاڑنے اپنی گرفت میں لے لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ بنادیا کہ ظالم قوم کے لئے ہلاکت اور بربادی ہی ہے (۴۲) پھر اس کے بعد ہم نے دوسری قوموں کو ایجاد کیا
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَ مَا يَسْتَأْخِرُونَ( ۴۳ ) ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَى کُلَّ مَا جَاءَ أُمَّةً رَسُولُهَا کَذَّبُوهُ فَأَتْبَعْنَا
(۴۳) کوئی امتّ نہ اپنے مقررہ وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے (۴۴) اس کے بعد ہم نے مسلسل رسول بھیجے اور جب کسی امتّ کے پاس کوئی رسول آیا تو اس نے رسول کی تکذیب کی
بَعْضَهُمْ بَعْضاً وَ جَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ فَبُعْداً لِقَوْمٍ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۴۴ ) ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَى وَ أَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَ
اور ہم نے بھی سب کو عذاب کی منزل میں ایک کے پیچھے ایک لگادیا اور سب کو ایک افسانہ بناکر چھوڑ دیا کہ ہلاکت اس قوم کے لئے ہے جو ایمان نہیں لاتی ہے (۴۵) پھر ہم نے موسٰی اور ان کے بھائی ہارون کو
سُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۴۵ ) إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَئِهِ فَاسْتَکْبَرُوا وَ کَانُوا قَوْماً عَالِينَ( ۴۶ ) فَقَالُوا أَ نُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَ
اپنی نشانیوں اور واضح دلیل کے ساتھ بھیجا (۴۶) فرعون اور اس کے زعمائ مملکت کی طرف تو ان لوگوں نے بھی استکبار کیا اور وہ تو تھے ہی اونچے قسم کے لوگ (۴۷) تو ان لوگوں نے کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں جب کہ
قَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ( ۴۷ ) فَکَذَّبُوهُمَا فَکَانُوا مِنَ الْمُهْلَکِينَ( ۴۸ ) وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ( ۴۹ )
ان کی قوم خود ہماری پرستش کررہی ہے (۴۸) یہ کہہ کر دونوں کو جھٹلا دیا اور اس طرح ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوگئے (۴۹) اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی کہ شاید اس طرح لوگ ہدایت حاصل کرلیں
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَ أُمَّهُ آيَةً وَ آوَيْنَاهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَ مَعِينٍ( ۵۰ ) يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ کُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَ
(۵۰) اور ہم نے ابن مریم اور ان کی والدہ کو بھی اپنی نشانی قرار دیا اور انہیں ایک بلندی پر جہاں ٹھہرنے کی جگہ بھی تھی اور چشمہ بھی تھا پناہ دی
(۵۱) اے میرے رسولو ! تم پاکیزہ غذائیں کھاؤ اور
اعْمَلُوا صَالِحاً إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ( ۵۱ ) وَ إِنَّ هٰذِهِ أُمَّتُکُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ أَنَا رَبُّکُمْ فَاتَّقُونِ( ۵۲ ) فَتَقَطَّعُوا
نیک کام کرو کہ میں تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہوں (۵۲) اور تمہارا سب کا دین ایک دین ہے اور میں ہی سب کا پروردگار ہوں لہذا بس مجھ سے ڈرو (۵۳) پھر یہ لوگ آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے
أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُراً کُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ( ۵۳ ) فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّى حِينٍ( ۵۴ ) أَ يَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ
اور ہر گروہ جو کچھ بھی اس کے پاس ہے اسی پر خوش اور مگن ہے (۵۴) اب آپ انہیں ایک مدتّ کے لئے اسی گمراہی میں چھوڑ دیں (۵۵) کیا ان کا خیال یہ ہے کہ ہم جو کچھ
مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ( ۵۵ ) نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ بَلْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۵۶ ) إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ( ۵۷ )
مال اور اولاد دے رہے ہیں (۵۶) یہ ان کی نیکیوں میں عجلت کی جاری ہے نہیں ہرگز نہیں انہیں تو حقیقت کا شعور بھی نہیں ہے (۵۷) بیشک جو لوگ خوف پروردگار سے لرزاں رہتے ہیں
وَ الَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ( ۵۸ ) وَ الَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لاَ يُشْرِکُونَ( ۵۹ )
(۵۸) اور جو اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں (۵۹) اور جو کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہیں بناتے ہیں
وَ الَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ( ۶۰ ) أُولٰئِکَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَ هُمْ لَهَا
(۶۰) اور وہ لوگ جو بقدر امکان راہ خدا میں دیتے رہتے ہیں اور انہیں یہ خوف لگا رہتا ہے کہ پلٹ کر اسی کی بارگاہ میں جانے والے ہیں (۶۱) یہی وہ لوگ ہیں جو نیکیوں میں سبقت کرنے والے ہیں اور سب کے
سَابِقُونَ( ۶۱ ) وَ لاَ نُکَلِّفُ نَفْساً إِلاَّ وُسْعَهَا وَ لَدَيْنَا کِتَابٌ يَنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۶۲ ) بَلْ قُلُوبُهُمْ
آگے نکل جانے والے ہیں (۶۲) اور ہم کسی نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ہیں اور ہمارے پاس وہ کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا ہے (۶۳) بلکہ ان کے قلوب
فِي غَمْرَةٍ مِنْ هٰذَا وَ لَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذٰلِکَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ( ۶۳ ) حَتَّى إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِمْ بِالْعَذَابِ إِذَا
اس کی طرف سے بالکل جہالت میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ان کے پاس دوسرے قسم کے اعمال ہیں جنہیں وہ انجام دے رہے ہیں (۶۴) یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے مالداروں کو عذاب کی گرفت میں لے لیا
هُمْ يَجْأَرُونَ( ۶۴ ) لاَ تَجْأَرُوا الْيَوْمَ إِنَّکُمْ مِنَّا لاَ تُنْصَرُونَ( ۶۵ ) قَدْ کَانَتْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْکُمْ فَکُنْتُمْ عَلَى
تو اب سب فریاد کررہے ہیں (۶۵) اب آج واویلا نہ کرو آج ہماری طرف سے کوئی مدد نہیں کی جائے گی (۶۶) جب ہماری آیتیں تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں
أَعْقَابِکُمْ تَنْکِصُونَ( ۶۶ ) مُسْتَکْبِرِينَ بِهِ سَامِراً تَهْجُرُونَ( ۶۷ ) أَ فَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ أَمْ جَاءَهُمْ مَا لَمْ يَأْتِ
تو تم الٹے پاؤں واپس چلے جارہے تھے (۶۷) اکڑتے ہوئے اور قصہّ کہتے اور بکتے ہوئے (۶۸) کیا ان لوگوں نے ہماری بات پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی چیز آگئی ہے جو
آبَاءَهُمُ الْأَوَّلِينَ( ۶۸ ) أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنْکِرُونَ( ۶۹ ) أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ بَلْ جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ
ان کے باپ دادا کے پاس بھی نہیں آئی تھی (۶۹) یا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا ہی نہیں ہے اور اسی لئے انکار کررہے ہیں (۷۰) یا ان کا کہنا یہ ہے کہ رسول میں جنون پایا جاتا ہے جب کہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے اور
أَکْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ کَارِهُونَ( ۷۰ ) وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرْضُ وَ مَنْ فِيهِنَّ بَلْ أَتَيْنَاهُمْ
ان کی اکثریت حق کو ناپسند کرنے والی ہے (۷۱) اور اگر حق ان کی خواہشات کا اتباع کرلیتا تو آسمان و زمین اور ان کے مابین جو کچھ بھی ہے سب برباد ہوجاتا بلکہ ہم نے ان کو
بِذِکْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِکْرِهِمْ مُعْرِضُونَ( ۷۱ ) أَمْ تَسْأَلُهُمْ خَرْجاً فَخَرَاجُ رَبِّکَ خَيْرٌ وَ هُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ( ۷۲ )
ان ہی کا ذکر عطا کیا ہے اور یہ اپنے ہی ذکر سے اعراض کئے ہوئے ہیں (۷۲) تو کیا آپ ان سے اپنا خرچ مانگ رہے ہیں ہرگز نہیں خدا کا دیا ہوا خراج آپ کے لئے بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے
وَ إِنَّکَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۷۳ ) وَ إِنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاکِبُونَ( ۷۴ )
(۷۳) اور آپ تو انہیں سیدھے راستہ کی دعوت دینے والے ہیں (۷۴) اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہیں وہ سیدھے راستہ سے ہٹے ہوئے ہیں
وَ لَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَ کَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِنْ ضُرٍّ لَلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ( ۷۵ ) وَ لَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا
(۷۵) اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور ان کی تکلیف کو دور بھی کردیں تو بھی یہ اپنی سرکشی پر اڑے رہیں گے اور گمراہ ہی ہوتے جائیں گے (۷۶) اور ہم نے انہیں عذاب کے ذریعہ پکڑا بھی مگر یہ نہ
اسْتَکَانُوا لِرَبِّهِمْ وَ مَا يَتَضَرَّعُونَ( ۷۶ ) حَتَّى إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَاباً ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ( ۷۷ )
اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی گڑگڑاتے ہیں (۷۷) یہاں تک کہ ہم نے شدید عذاب کا دروازہ کھول دیا تو اسی میں مایوس ہوکر بیٹھ رہے
وَ هُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَکُمُ السَّمْعَ وَ الْأَبْصَارَ وَ الْأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَا تَشْکُرُونَ( ۷۸ ) وَ هُوَ الَّذِي ذَرَأَکُمْ فِي الْأَرْضِ
(۷۸) وہ وہی خدا ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرتے ہو (۷۹) اور اسی نے تمہیں ساری زمین میں پھیلادیا ہے اور اسی کی بارگاہ میں
وَ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۷۹ ) وَ هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَ يُمِيتُ وَ لَهُ اخْتِلاَفُ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۸۰ ) بَلْ قَالُوا
تم اکٹھا کئے جاؤ گے (۸۰) وہی وہ ہے جو حیات وموت کا دینے والا ہے اور اسی کے اختیار میں دن اور رات کی آمدورفت ہے تو تم عقل کیوں نہیں استعمال کرتے ہو (۸۱) بلکہ ان لوگوں نے بھی وہی کہہ دیا
مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ( ۸۱ ) قَالُوا أَ إِذَا مِتْنَا وَ کُنَّا تُرَاباً وَ عِظَاماً أَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ( ۸۲ ) لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ
جو ان کے پہلے والوں نے کہا تھا (۸۲) کہ اگر ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈی ہوگئے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں (۸۳) بیشک ایسا ہی وعدہ ہم سے بھی کیا گیا ہے اور ہم سے
آبَاؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ إِنْ هٰذَا إِلاَّ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۸۳ ) قُلْ لِمَنِ الْأَرْضُ وَ مَنْ فِيهَا إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۸۴ )
پہلے والوں سے بھی کیا گیا ہے لیکن یہ صرف پرانے لوگوں کی کہانیاں ہیں (۸۴) تو ذرا آپ پوچھئے کہ یہ زمین اور اس کی مخلوقات کس کے لئے ہے اگر تمہارے پاس کچھ بھی علم ہے
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ قُلْ أَ فَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۸۵ ) قُلْ مَنْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ( ۸۶ ) سَيَقُولُونَ
(۸۵) یہ فورا کہیں گے کہ اللہ کے لئے ہے تو کہئے کہ پھر سمجھتے کیوں نہیں ہو (۸۶) پھر مزید کہئے کہ ساتوں آسمان اور عرش اعظم کامالک کون ہے
(۸۷) تو یہ پھر کہیں گے
لِلَّهِ قُلْ أَ فَلاَ تَتَّقُونَ( ۸۷ ) قُلْ مَنْ بِيَدِهِ مَلَکُوتُ کُلِّ شَيْءٍ وَ هُوَ يُجِيرُ وَ لاَ يُجَارُ عَلَيْهِ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۸۸ )
کہ اللہ ہی ہے تو کہئے کہ آخر اس سے ڈرتے کیوں نہیں ہو (۸۸) پھر کہئے کہ ہر شے کی حکومت کس کے اختیار میں ہے کہ وہی پناہ دیتا ہے اور اسی کے عذاب سے کوئی پناہ دینے والا نہیں ہے اگر تمہارا پاس کوئی بھی علم ہے
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ قُلْ فَأَنَّى تُسْحَرُونَ( ۸۹ )
(۸۹) تو یہ فورا جواب دیں گے کہ یہ سب اللہ کے لئے ہے تو کہئے کہ آخر پھر تم پر کون سا جادو کیا جارہا ہے
بَلْ أَتَيْنَاهُمْ بِالْحَقِّ وَ إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۹۰ ) مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ وَلَدٍ وَ مَا کَانَ مَعَهُ مِنْ إِلٰهٍ إِذاً لَذَهَبَ کُلُّ إِلٰهٍ بِمَا
(۹۰) بلکہ ہم ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں اور یہ سب جھوٹے ہیں (۹۱) یقینا خدا نے کسی کو فرزند نہیں بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا خدا ہے ورنہ ہر خدا اپنی
خَلَقَ وَلَعَلاَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ( ۹۱ ) عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۹۲ )
مخلوقات کو لے کر الگ ہوجاتا اور ہر ایک دوسرے پر برتری کی فکر کرتا اور کائنات تباہ و برباد ہوجاتی-اللہ ان تمام باتوں سے پاک و پاکیزہ ہے (۹۲) وہ حاضر و غائب سب کا جاننے والا ہے اور ان سب کے شرک سے بلند و بالاتر ہے
قُلْ رَبِّ إِمَّا تُرِيَنِّي مَا يُوعَدُونَ( ۹۳ ) رَبِّ فَلاَ تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۹۴ ) وَ إِنَّا عَلَى أَنْ نُرِيَکَ مَا
(۹۳) اور آپ کہئے کہ پروردگار اگر جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا ہے مجھے دکھا بھی دینا (۹۴) تو پروردگار مجھے اس ظالم قوم کے ساتھ نہ قرار دینا
(۹۵) اور ہم جس عذاب کا ان سے وعدہ کررہے ہیں اسے آپ کو دکھادینے کی
نَعِدُهُمْ لَقَادِرُونَ( ۹۵ ) ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ( ۹۶ ) وَ قُلْ رَبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ
قدرت بھی رکھتے ہیں (۹۶) اور آپ برائی کو اچھائی کے ذریعہ رفع کیجئے کہ ہم ان کی باتوں کو خوب جانتے ہیں (۹۷) اور کہئے کہ پروردگار میں شیطانوں کے
هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ( ۹۷ ) وَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ( ۹۸ ) حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ( ۹۹ )
وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں (۹۸) اور اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ شیاطین میرے پاس آجائیں (۹۹) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت آگئی تو کہنے لگا کہ پروردگار مجھے پلٹا دے
لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحاً فِيمَا تَرَکْتُ کَلاَّ إِنَّهَا کَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا وَ مِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ( ۱۰۰ )
(۱۰۰) شاید میں اب کوئی نیک عمل انجام دوں. ہرگز نہیں یہ ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے اور ان کے پیچھے ایک عالم برزخ ہے جو قیامت کے دن تک قائم رہنے والا ہے
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلاَ أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَ لاَ يَتَسَاءَلُونَ( ۱۰۱ ) فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولٰئِکَ هُمُ
(۱۰۱) پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ رشتہ داریاں ہوں گی اور نہ آپس میں کوئی ایک دوسرے کے حالات پوچھے گا (۱۰۲) پھر جن کی نیکیوں کا پلہّ بھاری ہوگا وہ کامیاب اور
الْمُفْلِحُونَ( ۱۰۲ ) وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولٰئِکَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ خَالِدُونَ( ۱۰۳ ) تَلْفَحُ
نجات پانے والے ہوں گے (۱۰۳) اور جن کی نیکیوں کا پلہّ ہلکا ہوگا وہ وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے نفس کو خسارہ میں ڈال دیا ہے اور وہ جہنم ّ میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں (۱۰۴) جہنمّ
وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَ هُمْ فِيهَا کَالِحُونَ( ۱۰۴ )
کی آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اسی میں منہ بنائے ہوئے ہوں گے
أَلَمْ تَکُنْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْکُمْ فَکُنْتُمْ بِهَا تُکَذِّبُونَ( ۱۰۵ ) قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَ کُنَّا قَوْماً ضَالِّينَ( ۱۰۶ )
(۱۰۵) کیا ایسا نہیں ہے کہ جب ہماری آیتیں تمہاری سامنے پڑھی جاتی تھیں تو تم ان کی تکذیب کیا کرتے تھے (۱۰۶) وہ لوگ کہیں گے کہ پروردگار ہم پر بدبختی غالب آگئی تھی اور ہم گمراہ ہوگئے تھے
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ( ۱۰۷ ) قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَ لاَ تُکَلِّمُونِ( ۱۰۸ ) إِنَّهُ کَانَ فَرِيقٌ مِنْ
(۱۰۷) پروردگار اب ہمیں جہنمّ سے نکال دے اس کے بعد دوبارہ گناہ کریں تو ہم واقعی ظالم ہیں (۱۰۸) ارشاد ہوگا کہ اب اسی میں ذلتّ کے ساتھ پڑے رہو اور بات نہ کرو (۱۰۹) ہمارے بندوں میں ایک گروہ ایسا
عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ أَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ( ۱۰۹ ) فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيّاً حَتَّى أَنْسَوْکُمْ
بھی تھا جن کا کہنا تھا کہ پروردگار ہم ایمان لائے ہیں لہذا ہمارے گناہوں کو معاف کردے اور ہم پر رحم فرما کہ تو بہترین رحم کرنے والا ہے (۱۱۰) تو تم لوگوں نے ان کو بالکل مذاق بنالیا تھا یہاں تک کہ اس مذاق نے تمہیں
ذِکْرِي وَ کُنْتُمْ مِنْهُمْ تَضْحَکُونَ( ۱۱۰ ) إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ( ۱۱۱ ) قَالَ کَمْ لَبِثْتُمْ
ہماری یاد سے بالکل غافل بنادیا اور تم ان کا مضحکہ ہی اڑاتے رہ گئے (۱۱۱) آج کے دن ہم نے ان کو یہ جزا دی ہے کہ وہ سراسر کامیاب ہیں (۱۱۲) پھر خدا پوچھے گا کہ تم
فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ( ۱۱۲ ) قَالُوا لَبِثْنَا يَوْماً أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ( ۱۱۳ ) قَالَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلاَّ قَلِيلاً
روئے زمین پر کتنے سال رہے (۱۱۳) وہ جواب دیں گے کہ ایک دن یا اس کا بھی ایک ہی حصہّ اسے تو شمار کرنے والوں سے دریافت کرلے (۱۱۴) ارشاد ہوگا کہ بیشک تم بہت مختصر رہے
لَوْ أَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۱۱۴ ) أَ فَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاکُمْ عَبَثاً وَ أَنَّکُمْ إِلَيْنَا لاَ تُرْجَعُونَ( ۱۱۵ ) فَتَعَالَى اللَّهُ
ہو اور کاش تمہیں اس کا ادراک ہوتا (۱۱۵) کیا تمہارا خیال یہ تھا کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف پلٹا کر نہیں لائے جاؤ گے (۱۱۶) پس بلند و بالا ہے وہ خدا
الْمَلِکُ الْحَقُّ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِيمِ( ۱۱۶ ) وَ مَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ لاَ بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا
جو بادشاہ برحق ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عرش کریم کا پروردگار ہے (۱۱۷) اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو پکارے گا جس کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے تو
حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْکَافِرُونَ( ۱۱۷ ) وَ قُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ أَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ( ۱۱۸ )
اس کا حساب پروردگار کے پاس ہے اور کافروں کے لئے نجات بہرحال نہیں ہے (۱۱۸) اور پیغمبرعلیہ السّلام آپ کہئے کہ پروردگار میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم کر کہ تو بہترین رحم کرنے والا ہے
( سورة النور)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سُورَةٌ أَنْزَلْنَاهَا وَ فَرَضْنَاهَا وَ أَنْزَلْنَا فِيهَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۱ ) الزَّانِيَةُ وَ الزَّانِي فَاجْلِدُوا کُلَّ وَاحِدٍ
(۱) یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور فرض کیا ہے اور اس میں کھلی ہوئی نشانیاں نازل کی ہیں کہ شاید تم لوگ نصیحت حاصل کرسکو
(۲) زناکار عورت اور زنا کار مرد دونوں کو
مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَ لاَ تَأْخُذْکُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ إِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ لْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا
سو سوکوڑے لگاؤ اور خبردار دین خدا کے معاملہ میں کسی مروت کا شکار نہ ہوجانا اگر تمہارا ایمان اللہ اور روزآخرت پر ہے اور اس سزا کے وقت
طَائِفَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۲ ) الزَّانِي لاَ يَنْکِحُ إِلاَّ زَانِيَةً أَوْ مُشْرِکَةً وَ الزَّانِيَةُ لاَ يَنْکِحُهَا إِلاَّ زَانٍ أَوْ مُشْرِکٌ وَ حُرِّمَ
مومنین کی ایک جماعت کو حاضر رہنا چاہئے (۳) زانی مرد اور زانیہ یا مشرکہ عورت ہی سے نکاح کرے گا اور زانیہ عورت زانی مرد یا مشرک مرد ہی سے نکاح کرے گی کہ
ذٰلِکَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ( ۳ ) وَ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَ لاَ
یہ صاحبان ایمان پر حرام ہیں (۴) اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں اور چار گواہ فراہم نہیں کرتے ہیں انہیں اسیّ کوڑے لگاؤ اور پھر
تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَداً وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۴ ) إِلاَّ الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ أَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرنا کہ یہ لوگ سراسر فاسق ہیں (۵) علاوہ ان افراد کے جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور اپنے نفس کی اصلاح کرلیں کہ اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور
رَحِيمٌ( ۵ ) وَ الَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ يَکُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلاَّ أَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ
مہربان ہے (۶) اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں اور ان کے پاس اپنے علاوہ کوئی گواہ نہیں ہوتا ہے تو ان کی اپنی گواہی چار گواہیوں کے برابر ہوگی اگر وہ چار مرتبہ قسم کھاکر
إِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ( ۶ ) وَ الْخَامِسَةُ أَنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ کَانَ مِنَ الْکَاذِبِينَ( ۷ ) وَ يَدْرَأُ عَنْهَا الْعَذَابَ أَنْ
کہیں کہ وہ سچےّ ہیں (۷) اور پانچویں مرتبہ یہ کہیں کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو ان پر خدا کی لعنت ہے (۸) پھر عورت سے بھی حد برطرف ہوسکتی ہے اگر وہ
تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَمِنَ الْکَاذِبِينَ( ۸ ) وَ الْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللَّهِ عَلَيْهَا إِنْ کَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۹ )
چار مرتبہ قسم کھاکر یہ کہے کہ یہ مرد جھوٹوں میں سے ہے (۹) اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اگر وہ صادقین میں سے ہے تو مجھ پر خدا کا غضب ہے
وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ وَ أَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَکِيمٌ( ۱۰ )
(۱۰) اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور وہ توبہ قبول کرنے والا صاحب حکمت نہ ہوتا تو اس تہمت کا انجام بہت برا ہوتا
إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْکِ عُصْبَةٌ مِنْکُمْ لاَ تَحْسَبُوهُ شَرّاً لَکُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَکُمْ لِکُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَا اکْتَسَبَ مِنَ
(۱۱) بیشک جن لوگوں نے زنا کی تہمت لگائی وہ تم ہی میں سے ایک گروہ تھا تم اسے اپنے حق میں شر نہ سمجھو یہ تمہارے حق میں خیر ہے اور ہر شخص کے لئے
الْإِثْمِ وَ الَّذِي تَوَلَّى کِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۱ ) لَوْ لاَ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَ الْمُؤْمِنَاتُ بِأَنْفُسِهِمْ
اتنا ہی گناہ ہے جو اس نے خود کمایا ہے اور ان میں سے جس نے بڑا حصہّ لیا ہے اس کے لئے بڑا عذاب ہے (۱۲) آخر ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے اس تہمت کو سناُ تھا تو مومنین و مومنات اپنے بارے میں
خَيْراً وَ قَالُوا هٰذَا إِفْکٌ مُبِينٌ( ۱۲ ) لَوْ لاَ جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولٰئِکَ عِنْدَ اللَّهِ
خیر کا گمان کرتے اور کہتے کہ یہ تو کھلا ہوا بہتان ہے (۱۳) پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ یہ چار گواہ بھی لے آتے اور جب گواہ نہیں لے آئے تو یہ اللہ کے نزدیک
هُمُ الْکَاذِبُونَ( ۱۳ ) وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ لَمَسَّکُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ
بالکل جھوٹے ہیں (۱۴) اور اگر خدا کا فضل دنیا و آخرت میں اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جو چرچا تم نے کیا تھا اس میں تمہیں بہت بڑا
عَظِيمٌ( ۱۴ ) إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِکُمْ وَ تَقُولُونَ بِأَفْوَاهِکُمْ مَا لَيْسَ لَکُمْ بِهِ عِلْمٌ وَ تَحْسَبُونَهُ هَيِّناً وَ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ
عذاب گرفت میں لے لیتا (۱۵) جب تم اپنی زبان سے چرچا کررہے تھے اور اپنے منہ سے وہ بات نکال رہے تھے جس کا تمہیں علم بھی نہیں تھا اور تم اسے بہت معمولی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ اللہ کے نزدیک وہ بہت
عَظِيمٌ( ۱۵ ) وَ لَوْ لاَ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُمْ مَا يَکُونُ لَنَا أَنْ نَتَکَلَّمَ بِهٰذَا سُبْحَانَکَ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ( ۱۶ )
بڑی بات تھی (۱۶) اور کیوں نہ ایسا ہوا کہ جب تم لوگوں نے اس بات کو سنا تھا تو کہتے کہ ہمیں ایسی بات کہنے کا کوئی حق نہیں ہے خدایا تو پاک و بے نیاز ہے اور یہ بہت بڑا بہتان ہے
يَعِظُکُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَداً إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۷ ) وَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمُ الْآيَاتِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۱۸ )
(۱۷) اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ اگر تم صاحبِ ایمان ہو تو اب ایسی حرکت دوبارہ ہرگز نہ کرنا (۱۸) اور اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے اور وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ وَ أَنْتُمْ لاَ
(۱۹) جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ صاحبانِ ایمان میں بدکاری کا چرچا پھیل جائے ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ سب کچھ جانتا ہے صرف تم
تَعْلَمُونَ( ۱۹ ) وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ وَ أَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۲۰ )
نہیں جانتے ہو (۲۰) اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی اور وہ شفیق اور مہربان نہ ہوتا
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ وَ مَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْکَرِ
(۲۱) ایمان والو شیطان کے نقش قدم پر نہ چلنا کہ جو شیطان کے قدم بہ قدم چلے گا اسے شیطان ہر طرح کی برائی کا حکم دے گا
وَ لَوْ لاَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَتُهُ مَا زَکَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَداً وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يُزَکِّي مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۲۱ )
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں کوئی بھی پاکباز نہ ہوتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک و پاکیزہ بنادیتا ہے اور وہ ہر ایک کی سننے والا اور ہر ایک کے حال دل کا جاننے والا ہے
وَ لاَ يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَ الْمَسَاکِينَ وَ الْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ لْيَعْفُوا
(۲۲) اور خبردار تم میں سے کوئی شخص بھی جسے خدا نے فضل اور وسعت عطا کی ہے یہ قسم نہ کھالے کہ قرابتداروں اور مسکینوں اور راہ خدا میں ہجرت کرنے والوں کے ساتھ کوئی سلوک نہ کرے گا.
وَ لْيَصْفَحُوا أَ لاَ تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۲ ) إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلاَتِ
ہر ایک کو معاف کرنا چاہئے اور درگزر کرنا چاہئے کیا تم یہ نہیں چاہتے ہو کہ خدا تمہارے گناہوں کو بخش دے اور اللہ بیشک بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے
(۲۳) یقینا جو لوگ پاکباز اور بے خبر
الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۲۳ ) يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَ أَيْدِيهِمْ وَ
مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت دونوں جگہ لعنت کی گئی ہے اور ان کے لئے عذابِ عظیم ہے (۲۴) قیامت کے دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ
أَرْجُلُهُمْ بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۲۴ ) يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَ يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ( ۲۵ )
پاؤں سب گواہی دیں گے کہ یہ کیا کررہے تھے (۲۵) اس دن خدا سب کو پورا پورا بدلہ دے گا اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا یقینا برحق اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے
الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَ الْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَ الطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَ الطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ أُولٰئِکَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ
(۲۶) خبیث چیزیں خبیث لوگوں کے لئے ہیں اور خبیث افراد خبیث باتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ باتیں پاکیزہ لوگوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ افراد پاکیزہ باتوں کے لئے ہیں یہ پاکیزہ لوگ خبیث لوگوں کے اتہامات سے پاک و پاکیزہ ہیں
لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ رِزْقٌ کَرِيمٌ( ۲۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتاً غَيْرَ بُيُوتِکُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلَى
اور ان کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے (۲۷) ایمان والو خبردار اپنے گھروں کے علاوہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہونا جب تک کہ صاحبِ خانہ سے اجازت نہ لے لو اور انہیں سلام نہ کرلو
أَهْلِهَا ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۲۷ )
یہی تمہارے حق میں بہتر ہے کہ شاید تم اس سے نصیحت حاصل کرسکو
فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَداً فَلاَ تَدْخُلُوهَا حَتَّى يُؤْذَنَ لَکُمْ وَ إِنْ قِيلَ لَکُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْکَى لَکُمْ وَ اللَّهُ بِمَا
(۲۸) پھر اگر گھر میں کوئی نہ ملے تو اس وقت تک داخل نہ ہونا جب تک اجازت نہ مل جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جانا کہ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ امر ہے اور اللہ
تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ( ۲۸ ) لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَدْخُلُوا بُيُوتاً غَيْرَ مَسْکُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَکُمْ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ
تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۲۹) تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ تم ایسے مکانات میں جو غیر آباد ہیں اور جن میں تمہارا کوئی سامان ہے داخل ہوجاؤ اور اللہ اس کو بھی جانتا ہے جس کا تم اظہار کرتے ہو اور اس کو بھی جانتا ہے
وَ مَا تَکْتُمُونَ( ۲۹ ) قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذٰلِکَ أَزْکَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا
جس کی تم پردہ پوشی کرتے ہو (۳۰) اور پیغمبرعلیہ السّلام آپ مومنین سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں کہ یہی زیادہ پاکیزہ بات ہے اور بیشک اللہ ان کے
يَصْنَعُونَ( ۳۰ ) وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا
کاروبار سے خوب باخبر ہے (۳۱) اور مومنات سے کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنی عفت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کا اظہار نہ کریں علاوہ اس کے جو ازخود ظاہر ہے
وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ
اور اپنے دوپٹہ کو اپنے گریبان پر رکھیں اور اپنی زینت کو اپنے باپ دادا.شوہر. شوہر کے باپ دادا .اپنی اولاد ,اور
أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ
اپنے شوہر کی اولاد اپنے بھائی اوربھائیوں کی اولاد اور بہنوں کی اولاد اور اپنی عورتوں اور اپنے غلام اور کنیزوں اور ایسے تابع افراد جن میں عورت کی طرف سے کوئی
أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ
خواہش نہیں رہ گئی ہے اور وہ بچےّ جو عورتوں کے پردہ کی بات سے کوئی سروکار نہیں رکھتے ہیں ان سب کے علاوہ کسی پر ظاہر نہ کریں اور خبردار اپنے پاؤں پٹک کر نہ چلیں کہ جس زینت کو چھپائے
مِنْ زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ( ۳۱ )
ہوئے ہیں اس کا اظہار ہوجائے اور صاحبانِ ایمان تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرتے رہو کہ شاید اسی طرح تمہیں فلاح اور نجات حاصل ہوجائے
وَ أَنْکِحُوا الْأَيَامَى مِنْکُمْ وَ الصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَ إِمَائِکُمْ إِنْ يَکُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ اللَّهُ وَاسِعٌ
(۳۲) اور اپنے غیر شادی شدہ آزاد افراد اور اپنے غلاموں اور کنیزوں میں سے باصلاحیت افراد کے نکاح کا اہتمام کرو کہ اگر وہ فقیر بھی ہوں گے تو خدا اپنے فضل و کرم سے انہیں مالدار بنادے گا کہ خدا بڑی وسعت والا اور صاحب
عَلِيمٌ( ۳۲ ) وَ لْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لاَ يَجِدُونَ نِکَاحاً حَتَّى يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ الَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْکِتَابَ مِمَّا
علم ہے (۳۳) اور جو لوگ نکاح کی وسعت نہیں رکھتے ہیں وہ بھی اپنی عفت کا تحفظ کریں یہاں تک کہ خدا اپنے فضل سے انہیں غنی بنا دے اور جو
مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ فَکَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْراً وَ آتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاکُمْ وَ لاَ تُکْرِهُوا فَتَيَاتِکُمْ عَلَى
غلام و کنیز مکاتبت کے طلبگار ہیں ان میں خیر دیکھو تو ان سے مکاتبت کرلو بلکہ جو مال خدا نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ انہیں بھی دے دو اور خبردار اپنی کنیزوں کو اگر وہ پاکدامنی کی خواہشمند ہیں
الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّناً لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ مَنْ يُکْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِکْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۳۳ )
تو زنا پر مجبور نہ کرنا کہ ان سے زندگانی دنیا کا فائدہ حاصل کرنا چاہو کہ جو بھی انہیں مجبور کرے گا خدا مجبوری کے بعد ان عورتوں کے حق میں بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَ لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْکُمْ آيَاتٍ مُبَيِّنَاتٍ وَ مَثَلاً مِنَ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ وَ مَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ( ۳۴ ) اللَّهُ نُورُ
(۳۴) اور ہم نے تمہاری طرف اپنی کھلیِ ہوئی نشانیاں اور تم سے پہلے گزر جانے والوں کی مثال اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت کا سامان نازل کیا ہے
(۳۵) اللہُ
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ کَمِشْکَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ کَأَنَّهَا کَوْکَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ
آسمانوں اور زمین کا نور ہے .اس کے نور کی مثال اس طاق کی ہے جس میں چراغ ہو اور چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو اور قندیل ایک جگمگاتے ستارے کے مانند ہو جو زیتون کے بابرکت
مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَکَةٍ زَيْتُونَةٍ لاَ شَرْقِيَّةٍ وَ لاَ غَرْبِيَّةٍ يَکَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ
درخت سے روشن کیا جائے جو نہ مشرق والا ہو نہ مغرب والا اور قریب ہے کہ اس کا روغن بھڑک اٹھے چاہے اسے آگ مس بھی نہ کرے یہ نور بالائے نور ہے اور اللہ اپنے نور کے لئے جسے چاہتا ہے
لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۳۵ ) فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْکَرَ
ہدایت دے دیتا ہے اور اسی طرح مثالیں بیان کرتا ہے اور وہ ہر شے کا جاننے والا ہے (۳۶) یہ چراغ ان گھروں میں ہے جن کے بارے میں خدا کا حکم ہے کہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر
فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْآصَالِ( ۳۶ )
کیا جائے کہ ان گھروں میں صبح و شام اس کی تسبیح کرنے والے ہیں
رِجَالٌ لاَ تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَ لاَ بَيْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللَّهِ وَ إِقَامِ الصَّلاَةِ وَ إِيتَاءِ الزَّکَاةِ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَ
(۳۷) وہ مرد جنہیں کاروبار یا دیگر خرید و فروخت ذکر خدا, قیام نماز اور ادائے زکٰوِ سے غافل نہیں کرسکتی یہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس دن کے ہول سے دل اور
الْأَبْصَارُ( ۳۷ ) لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَ يَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَ اللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۳۸ )
نگاہیں سب الٹ جائیں گی (۳۸) تاکہ خدا انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دے سکے اور اپنے فضل سے مزید اضافہ کرسکے اور خدا جسے چاہتا ہے رزق بے حساب عطا کرتا ہے
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ کَسَرَابٍ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ الظَّمْآنُ مَاءً حَتَّى إِذَا جَاءَهُ لَمْ يَجِدْهُ شَيْئاً وَ وَجَدَ اللَّهَ عِنْدَهُ فَوَفَّاهُ
(۳۹) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا ان کے اعمال اس ریت کے مانند ہیں جو چٹیل میدان میں ہو اور پیاسا اسے دیکھ کر پانی تصور کرے اور جب اس کے قریب پہنچے تو کچھ نہ پائے بلکہ اس خدا کو پائے جو اس کا پورا پورا
حِسَابَهُ وَ اللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۳۹ ) أَوْ کَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ
حساب کردے کہ اللہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے (۴۰) یا ان اعمال کی مثال اس گہرے دریا کی تاریکیوں کی ہے جسے ایک کے اوپر ایک لہر ڈھانک لے اور اس کے اوپر تہ بہ تہ بادل بھی ہوں کہ جب وہ اپنے ہاتھ کو نکالے
ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَکَدْ يَرَاهَا وَ مَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُوراً فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ( ۴۰ ) أَ لَمْ
تو تاریکی کی بنا پر کچھ نظر نہ آئے اور جس کے لئے خدا نور نہ قرار دے اس کے لئے کوئی نور نہیں ہے (۴۱) کیا تم نے
تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ الطَّيْرُ صَافَّاتٍ کُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلاَتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ
نہیں دیکھا کہ اللہ کے لئے زمین و آسمان کی تمام مخلوقات اور فضا کے صف بستہ طائر سب تسبیح کررہے ہیں اور سب اپنی اپنی نماز اور تسبیح سے باخبر ہیں اور اللہ بھی ان کے
بِمَا يَفْعَلُونَ( ۴۱ ) وَ لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ إِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ( ۴۲ ) أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَاباً ثُمَّ
اعمال سے خوب باخبر ہے (۴۲) اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے (۴۳) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی ابر کو چلاتا ہے اور پھر
يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُکَاماً فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلاَلِهِ وَ يُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالٍ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ
انہیں آپس میں جوڑ کر تہ بہ تہ بنا دیتاہے پھر تم دیکھو گے کہ اس کے درمیان سے بارش نکل رہی ہے اور وہ اسے آسمان سے برف کے پہاڑوں کے درمیان سے برساتا ہے پھر جس تک
بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ يَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ يَکَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ( ۴۳ )
چاہتا ہے پہنچادیتا ہے اور جس کی طرف سے چاہتا ہے موڑ دیتا ہے اس کی بجلی کی چمک اتنی تیز ہے کہ قریب ہے کہ آنکھوں کی بینائی ختم کردے
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ( ۴۴ ) وَ اللَّهُ خَلَقَ کُلَّ دَابَّةٍ مِنْ مَاءٍ فَمِنْهُمْ مَنْ
(۴۴) اللہ ہی رات اور دن کو الٹ پلٹ کرتا رہتا ہے اور یقینا اس میں صاحبانِ بصارت کے لئے سامانِ عبرت ہے (۴۵) اور اللہ ہی نے ہر زمین پر چلنے والے کو پانی سے پیدا کیا ہے پھر ان میں سے بعض
يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى
پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض دو پیروں میں چلتے ہیں اور بعض چاروں ہاتھ پیر سے چلتے ہیں اور اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے کہ وہ ہر شے پر
کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۴۵ ) لَقَدْ أَنْزَلْنَا آيَاتٍ مُبَيِّنَاتٍ وَ اللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۴۶ ) وَ يَقُولُونَ
قدرت رکھنے والا ہے (۴۶) یقینا ہم نے واضح کرنے والی آیتیں نازل کی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے صراظُ مستقیم کی ہدایت دیدیتا ہے (۴۷) اور یہ لوگ کہتے
آمَنَّا بِاللَّهِ وَ بِالرَّسُولِ وَ أَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ مَا أُولٰئِکَ بِالْمُؤْمِنِينَ( ۴۷ ) وَ إِذَا دُعُوا
ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں اور ان کی اطاعت کی ہے اور اس کے بعد ان میں سے ایک فریق منہ پھیرلیتا ہے اور یہ واقعا صاحبانِ ایمان نہیں ہیں (۴۸) اور جب انہیں خدا
إِلَى اللَّهِ وَ رَسُولِهِ لِيَحْکُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ مُعْرِضُونَ( ۴۸ ) وَ إِنْ يَکُنْ لَهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ( ۴۹ )
و رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کردیں تو ان میں سے ایک فریق کنارہ کش ہوجاتا ہے (۴۹) حالانکہ اگر حق ان کے ساتھ ہوتا تو یہ سر جھکائے ہوئے چلے آتے
أَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ رَسُولُهُ بَلْ أُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۵۰ ) إِنَّمَا کَانَ
(۵۰) تو کیا ان کے دلوں میں کفر کی بیماری ہے یا یہ شک میں مبتلا ہوگئے ہیں یا انہیں یہ خوف ہے کہ خدا اور رسول ان پر ظلم کریں گے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی ظالمین ہیں (۵۱) مومنین
قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَ رَسُولِهِ لِيَحْکُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۵۱ )
کو تو خدا اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے تو ان کا قول صرف یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی لوگ درحقیقت فلاح پانے والے ہیں
وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ يَخْشَ اللَّهَ وَ يَتَّقْهِ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْفَائِزُونَ( ۵۲ ) وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ
(۵۲) اور جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا اور اس کے دل میں خوف خدا ہوگا اور وہ پرہیزگاری اختیار کرے گا تو وہی کامیاب کہا جائے گا (۵۳) اور ان لوگوں نے باقاعدہ قسم کھائی ہے کہ آپ حکم دے دیں گے
أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ قُلْ لاَ تُقْسِمُوا طَاعَةٌ مَعْرُوفَةٌ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۵۳ )
تو یہ گھر سے باہر نکل جائیں گے تو آپ کہہ دیجئے کہ قسم کی ضرورت نہیں ہے عمومی قانون کے مطابق اطاعت کافی ہے کہ یقینا اللہ ان اعمال سے باخبر ہے جو تم لوگ انجام دے رہے ہو
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَيْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَ إِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَ مَا
(۵۴) آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر اگر انحراف کرو گے تو رسول پر وہ ذمہ داری ہے جو اس کے ذمہ رکھی گئی ہے اور تم پر وہ مسئولیت ہے جو تمہارے ذمہ رکھی گئی ہے اور اگر تم اطاعت کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے اور
عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۵۴ ) وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
رسول کے ذمہ واضح تبلیغ کے سوا اور کچھ نہیں ہے (۵۵) اللہ نے تم میں سے صاحبان ایمان و عمل صالح سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں روئے زمین میں اسی طرح اپنا خلیفہ بنائے گا جس
کَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ لَيُمَکِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَ لَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً
طرح پہلے والوں کو بنایاہے اور ان کے لئے اس دین کو غالب بنائے گا جسے ان کے لئے پسندیدہ قرار دیا ہے اور ان کے خوف کو امن سے تبدیل کردے گا
يَعْبُدُونَنِي لاَ يُشْرِکُونَ بِي شَيْئاً وَ مَنْ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۵۵ ) وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا
کہ وہ سب صرف میری عبادت کریں گے اور کسی طرح کا شرک نہ کریں گے اور اس کے بعد بھی کوئی کافر ہوجائے تو درحقیقت وہی لوگ فاسق اور بدکردار ہیں (۵۶) اور نماز قائم کرو
الزَّکَاةَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۵۶ ) لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَ مَأْوَاهُمُ النَّارُ وَ
زکٰات ادا کرو اور رسول کی اطاعت کرو کہ شاید اسی طرح تمہارے حال پر رحم کیا جائے (۵۷) خبردار یہ خیال نہ کرنا کہ کفر اختیار کرنے والے زمین میں ہم کو عاجز کردینے والے ہیں ان کا ٹھکانا جہنمّ ہے
لَبِئْسَ الْمَصِيرُ( ۵۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِينَ مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ وَ الَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ
اور وہ بدترین انجام ہے (۵۸) ایمان والو تمہارے غلام و کنیز اور وہ بچے ّجو ابھی سن بلوغ کو نہیں پہنچے ہیں ان سب کو چاہئے کہ تمہارے پاس داخل ہونے کے لئے
ثَلاَثَ مَرَّاتٍ مِنْ قَبْلِ صَلاَةِ الْفَجْرِ وَ حِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَکُمْ مِنَ الظَّهِيرَةِ وَ مِنْ بَعْدِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ ثَلاَثُ
تین اوقات میں اجازت لیں نماز صبح سے پہلے اور دوپہر کے وقت جب تم کپڑے اتار کر آرام کرتے ہو اور نماز عشائ کے بعد یہ تین اوقات پردے کے ہیں اس کے بعد تمہارے لئے
عَوْرَاتٍ لَکُمْ لَيْسَ عَلَيْکُمْ وَ لاَ عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ طَوَّافُونَ عَلَيْکُمْ بَعْضُکُمْ عَلَى بَعْضٍ کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ
یا ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ ایک دوسرے کے پاس چکر لگاتے رہیں کہ اللہ اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے اور بیشک اللہ ہر
لَکُمُ الْآيَاتِ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۵۸ )
شے کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے
وَ إِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنْکُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا کَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمْ آيَاتِهِ وَ اللَّهُ
(۵۹) اور جب تمہارے بّچے حد بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیں جس طرح پہلے والے اجازت لیا کرتے تھے پروردگار اسی طرح تمہارے لئے اپنی آیتوں کو واضح کرکے بیان کرتا ہے کہ وہ
عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۵۹ ) وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللاَّتِي لاَ يَرْجُونَ نِکَاحاً فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ
صاحب علم بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۶۰) اور ضعیفی سے بیٹھ رہنے والی عورتیں جنہیں نکاح سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنے ظاہری کپڑوں کو الگ کردیں بشرطیکہ
مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِينَةٍ وَ أَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ وَ اللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۶۰ ) لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَ لاَ عَلَى الْأَعْرَجِ
زینت کی نمائش نہ کریں اور وہ بھی عفت کا تحفظ کرتی رہیں کہ یہی ان کے حق میں بھی بہتر ہے اور اللہ سب کی سننے والا اور سب کا حال جاننے والا ہے (۶۱) نابینا کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اور لنگڑے آدمی کے لئے بھی کوئی
حَرَجٌ وَ لاَ عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَ لاَ عَلَى أَنْفُسِکُمْ أَنْ تَأْکُلُوا مِنْ بُيُوتِکُمْ أَوْ بُيُوتِ آبَائِکُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَاتِکُمْ
حرج نہیں ہے اور مریض کے لئے بھی کوئی عیب نہیں ہے اور خود تمہارے لئے بھی کوئی گناہ نہیں ہے کہ اپنے گھروں سے یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں اور نانی دادی کے
أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِکُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَاتِکُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِکُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِکُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَالِکُمْ أَوْ بُيُوتِ
گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے
خَالاَتِکُمْ أَوْ مَا مَلَکْتُمْ مَفَاتِحَهُ أَوْ صَدِيقِکُمْ لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْکُلُوا جَمِيعاً أَوْ أَشْتَاتاً فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتاً
گھروں سے یا جن گھروں کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کھانا کھالو اور تمہارے لئے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے کہ سب مل کر کھاؤ یا متفرق طریقہ سے کھاؤ بس جب گھروں میں داخل ہو تو کم از کم اپنے ہی
فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِکُمْ تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبَارَکَةً طَيِّبَةً کَذٰلِکَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَکُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۶۱ )
اوپر سلام کرلو کہ یہ پروردگار کی طرف سے نہایت ہی مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے اور پروردگار اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح طریقہ سے بیان کرتا ہے کہ شاید تم عقل سے کام لے سکو
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ إِذَا کَانُوا مَعَهُ عَلَى أَمْرٍ جَامِعٍ لَمْ يَذْهَبُوا حَتَّى يَسْتَأْذِنُوهُ إِنَّ الَّذِينَ
(۶۲) مومنین صرف وہ افراد ہیں جو خدا اور رسول پر ایمان رکھتے ہوں اور جب کسی اجتماعی کام میں مصروف ہوں تو اس وقت تک کہیں نہ جائیں جب تک اجازت حاصل نہ ہوجائے بیشک جو لوگ
يَسْتَأْذِنُونَکَ أُولٰئِکَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ فَإِذَا اسْتَأْذَنُوکَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَنْ لِمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَ
آپ سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں لہذا جب آپ سے کسی خاص حالت کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ جس کو چاہیں اجازت دے دیں اور
اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۶۲ ) لاَ تَجْعَلُوا دُعَاءَ الرَّسُولِ بَيْنَکُمْ کَدُعَاءِ بَعْضِکُمْ بَعْضاً قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ
ان کے حق میں اللہ سے استغفار بھی کریں کہ اللہ بڑا غفور اور رحیم ہے (۶۳) مسلمانو ! خبردار رسول کو اس طرح نہ پکارا کرو جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو اللہ
يَتَسَلَّلُونَ مِنْکُمْ لِوَاذاً فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۶۳ ) أَلاَ إِنَّ لِلَّهِ مَا
ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو تم میں سے خاموشی سے کھسک جاتے ہیں لہذا جو لوگ حکم خدا کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس امر سے ڈریں کہ ان تک کوئی فتنہ پہنچ جائے یا کوئی دردناک عذاب نازل ہوجائے (۶۴) اور یاد رکھو
فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ قَدْ يَعْلَمُ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۶۴ )
کہ اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی کل کائنات ہے اور وہ تمہارے حالات کو خوب جانتا ہے اور جس دن سب اس کی بارگاہ میں پلٹا کر لائے جائیں گے وہ سب کو ان کے اعمال کے بارے میں بتادے گا کہ وہ ہر شے کا جاننے والا ہے
( سورة الفرقان)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
تَبَارَکَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَکُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيراً( ۱ ) الَّذِي لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ لَمْ
(۱) بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیا ہے تاکہ وہ سارے عالمین کے لئے عذاب الٰہی سے ڈرانے والا بن جائے (۲) آسمان و زمین کا سارا ملک اسی کے لئے ہے اور اس نے نہ کوئی
يَتَّخِذْ وَلَداً وَ لَمْ يَکُنْ لَهُ شَرِيکٌ فِي الْمُلْکِ وَ خَلَقَ کُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيراً( ۲ )
فرزند بنایا ہے اور نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے اس نے ہر شے کو خلق کیا ہے اور صحیح اندازے کے مطابق درست بنایا ہے
وَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لاَ يَخْلُقُونَ شَيْئاً وَ هُمْ يُخْلَقُونَ وَ لاَ يَمْلِکُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرّاً وَ لاَ نَفْعاً وَ لاَ يَمْلِکُونَ مَوْتاً
(۳) اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر ایسے خدا بنالئے ہیں جو کسی بھی شے کے خالق نہیں ہیں بلکہ خود ہی مخلوق ہیں اور خود اپنے واسطے بھی کسی نقصان یا نفع کے مالک نہیں ہیں اور نہ ان کے
وَ لاَ حَيَاةً وَ لاَ نُشُوراً( ۳ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلاَّ إِفْکٌ افْتَرَاهُ وَ أَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ فَقَدْ جَاءُوا
اختیار میں موت و حیات یا حشر و نشر ہی ہے (۴) اور یہ کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن صرف ایک جھوٹ ہے جسے انہوں نے گڑھ لیا ہے اور ایک دوسری قوم نے اس کام میں ان کی مدد کی ہے حالانکہ ان لوگوں نے
ظُلْماً وَ زُوراً( ۴ ) وَ قَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اکْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُکْرَةً وَ أَصِيلاً( ۵ ) قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ
خود ہی بڑا ظلم اور فریب کیا ہے (۵) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں جسے انہوں نے لکھوالیا ہے اور وہی صبح و شام ان کے سامنے پڑھے جاتے ہیں (۶) آپ کہہ دیجئے کہ اس قرآن کو اس نے نازل کیا ہے جو
السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ إِنَّهُ کَانَ غَفُوراً رَحِيماً( ۶ ) وَ قَالُوا مَا لِهٰذَا الرَّسُولِ يَأْکُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي
آسمانوں اور زمین کے رازوں سے باخبر ہے اور یقینا وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۷) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ کھانا بھی کھاتا ہے اور
الْأَسْوَاقِ لَوْ لاَ أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَکٌ فَيَکُونَ مَعَهُ نَذِيراً( ۷ ) أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ کَنْزٌ أَوْ تَکُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْکُلُ مِنْهَا وَ قَالَ
بازاروں میں چکر بھی لگاتا ہے اور اس کے پاس کوئی ملک کیوں نہیں نازل کیا جاتا جو اس کے ساتھ مل کر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ثابت ہو (۸) یا اس کی طرف کوئی خزانہ ہی گرادیا جاتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے کھاتا پیتا اور
الظَّالِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلاَّ رَجُلاً مَسْحُوراً( ۸ ) انْظُرْ کَيْفَ ضَرَبُوا لَکَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلاَ يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلاً( ۹ )
پھر یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم لوگ تو ایک جادو زدہ آدمی کا اتباع کررہے ہو (۹) دیکھو ان لوگوں نے تمہارے لئے کیسی کیسی مثالیں بیان کی ہیں یہ تو بالکل گمراہ ہوگئے ہیں اور اب راستہ نہیں پاسکتے ہیں
تَبَارَکَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَکَ خَيْراً مِنْ ذٰلِکَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَ يَجْعَلْ لَکَ قُصُوراً( ۱۰ )
(۱۰) بابرکت ہے وہ ذات جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر سامان فراہم کردے ایسی جنتیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں اور پھر تمہارے لئے بڑے بڑے محل بھی بنادے
بَلْ کَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ وَ أَعْتَدْنَا لِمَنْ کَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيراً( ۱۱ )
(۱۱) حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کا انکار کیا ہے اور ہم نے قیامت کا انکار کرنے والوں کے لئے جہنم ّمہیاّ کردیا ہے
إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَکَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظاً وَ زَفِيراً( ۱۲ ) وَ إِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَکَاناً ضَيِّقاً مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِکَ
(۱۲) جب آتش جہنم ان لوگوں کو دور سے دیکھے گی تو یہ لوگ اس کے جوش و خروش کی آوازیں سنیں گے (۱۳) اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے تو وہاں موت کی
ثُبُوراً( ۱۳ ) لاَ تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُوراً وَاحِداً وَ ادْعُوا ثُبُوراً کَثِيراً( ۱۴ ) قُلْ أَ ذٰلِکَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ
رَہائی دیں گے (۱۴) اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ ایک موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں کو آواز دو (۱۵) پیغمبر علیہ السّلام آپ ان سے پوچھئے کہ یہ عذاب زیادہ بہتر ہے یا وہ ہمیشگی کی جنت ّجس کا
الْمُتَّقُونَ کَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَ مَصِيراً( ۱۵ ) لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ کَانَ عَلَى رَبِّکَ وَعْداً مَسْئُولاً( ۱۶ )
صاحبان تقویٰ سے وعدہ کیا گیا ہے اور وہی ان کی جزا بھی ہے اور ان کا ٹھکانا بھی (۱۶) ان کے لئے وہاں ہر خواہش کا سامان موجود ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہ پروردگار کے ذمہ ایک لازمی وعدہ ہے
وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَ مَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَ أَنْتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هٰؤُلاَءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ( ۱۷ )
(۱۷) اور جس دن بھی خدا ان کو اور ان کے خداؤں کو جنہیں یہ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے سب کو ایک منزل پر جمع کرے گا اور پوچھے گا کہ تم نے میرے بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ ازخود بھٹک گئے تھے
قَالُوا سُبْحَانَکَ مَا کَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِکَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَ لٰکِنْ مَتَّعْتَهُمْ وَ آبَاءَهُمْ حَتَّى نَسُوا الذِّکْرَ
(۱۸) تو یہ سب کہیں گے کہ تو پاک اور بے نیاز ہے اور ہمیں کیا حق ہے کہ تیرے علاوہ کسی اور کو اپنا سرپرست بنائیں اصل بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے بزرگوں کو عزّت دنیا عطا کردی تو یہ تیری یاد سے غافل ہوگئے
وَ کَانُوا قَوْماً بُوراً( ۱۸ ) فَقَدْ کَذَّبُوکُمْ بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفاً وَ لاَ نَصْراً وَ مَنْ يَظْلِمْ مِنْکُمْ نُذِقْهُ
اس لئے کہ یہ ہلاک ہونے والے لوگ ہی تھے (۱۹) دیکھا تم لوگوں نے کہ تمہیں وہ بھی جھٹلا رہے ہیں جنہیں تم نے خدا بنایا تھا تو اب نہ تم عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ اپنی مدد کرسکتے ہو اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے گا اسے ہم
عَذَاباً کَبِيراً( ۱۹ ) وَ مَا أَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلاَّ إِنَّهُمْ لَيَأْکُلُونَ الطَّعَامَ وَ يَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ وَ جَعَلْنَا
بڑے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے (۲۰) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی جن رسولوں کو بھیجا ہے وہ بھی کھانا کھایا کرتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے اور ہم نے
بَعْضَکُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَ تَصْبِرُونَ وَ کَانَ رَبُّکَ بَصِيراً( ۲۰ )
بعض افراد کو بعض کے لئے وجہ آزمائش بنادیا ہے تو مسلمانو ! کیا تم صبر کرسکو گے جب کہ تمہارا پروردگار بہت بڑی بصیرت رکھنے والا ہے
وَ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلاَئِکَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَکْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْا عُتُوّاً
(۲۱) اور جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ آخر ہم پر فرشتے کیوں نہیں نازل ہوتے یا ہم خدا کو کیوں نہیں دیکھتے درحقیقت یہ لوگ اپنی جگہ پر بہت مغرور ہوگئے ہیں اور
کَبِيراً( ۲۱ ) يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلاَئِکَةَ لاَ بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَ يَقُولُونَ حِجْراً مَحْجُوراً( ۲۲ ) وَ قَدِمْنَا إِلَى مَا
انتہائی درجہ کی سرکشی کررہے ہیں (۲۲) جس دن یہ ملائکہ کو دیکھیں گے اس دن مجرمین کے لئے کوئی بشارت نہ ہوگی اور فرشتے کہیں گے کہ تم لوگ دور ہوجاؤ (۲۳) پھر ہم ان کے اعمال کی طرف توجہ کریں گے
عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُوراً( ۲۳ ) أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرّاً وَ أَحْسَنُ مَقِيلاً( ۲۴ ) وَ يَوْمَ
اور سب کو اڑتے ہوئے خاک کے ذرّوں کے مانند بنا دیں گے (۲۴) اس دن صرف جنت ّ والے ہوں گے جن کے لئے بہترین ٹھکانہ ہوگا اور بہترین آرام کرنے کی جگہ ہوگی (۲۵) اور جس دن
تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلاَئِکَةُ تَنْزِيلاً( ۲۵ ) الْمُلْکُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ وَ کَانَ يَوْماً عَلَى الْکَافِرِينَ
آسمان بادلوں کی وجہ سے پھٹ جائے گا اور ملائکہ جوق درجوق نازل کئے جائیں گے (۲۶) اس دن درحقیقت حکومت پروردگار کے ہاتھ میں ہوگی اور وہ دن کافروں کے لئے بڑا
عَسِيراً( ۲۶ ) وَ يَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلاً( ۲۷ ) يَا وَيْلَتَا لَيْتَنِي لَمْ
سخت دن ہوگا (۲۷) اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا کہ کاش میں نے رسول کے ساتھ ہی راستہ اختیار کیا ہوتا (۲۸) ہائے افسوس-کاش
أَتَّخِذْ فُلاَناً خَلِيلاً( ۲۸ ) لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّکْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَ کَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنْسَانِ خَذُولاً( ۲۹ ) وَ قَالَ
میں نے فلاں شخص کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا (۲۹) اس نے تو ذکر کے آنے کے بعد مجھے گمراہ کردیا اور شیطان تو انسان کا رسوا کرنے والا ہے ہی (۳۰) اور
الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُوراً( ۳۰ ) وَ کَذٰلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِيٍّ عَدُوّاً مِنَ الْمُجْرِمِينَ وَ
اس دن ر سول آواز دے گا کہ پروردگار اس میری قوم نے اس قرآن کو بھی نظر انداز کردیا ہے (۳۱) اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے مجرمین میں سے کچھ دشمن قرار دیدیئے ہیں اور
کَفَى بِرَبِّکَ هَادِياً وَ نَصِيراً( ۳۱ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوْ لاَ نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً کَذٰلِکَ لِنُثَبِّتَ بِهِ
ہدایت اور امداد کے لئے تمہارا پروردگار بہت کافی ہے (۳۲) اور یہ کافر یہ بھی کہتے ہیں کہ آخر انِ پر یہ قرآن ایک دفعہ کِل کاکِل کیوں نہیں نازل ہوگیا-ہم اسی طرح تدریجا نازل کرتے ہیں تاکہ تمہارے دل کو
فُؤَادَکَ وَ رَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلاً( ۳۲ )
مطمئن کرسکیں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر نازل کیا ہے
وَ لاَ يَأْتُونَکَ بِمَثَلٍ إِلاَّ جِئْنَاکَ بِالْحَقِّ وَ أَحْسَنَ تَفْسِيراً( ۳۳ ) الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلَى جَهَنَّمَ أُولٰئِکَ
(۳۳) اوریہ لوگ کوئی بھی مثال نہ لائیں گے مگر یہ کہ ہم اس کے جواب میں حق اور بہترین بیان لے آئیں گے (۳۴) وہ لوگ جو جہنم ّکی طرف منہ کے بل کھینچ کر لائے جائیں گے
شَرٌّ مَکَاناً وَ أَضَلُّ سَبِيلاً( ۳۴ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ وَ جَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيراً( ۳۵ ) فَقُلْنَا
ان کا ٹھکانا بدترین ہے اور وہ بہت زیادہ بہکے ہوئے ہیں (۳۵) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر بنادیا
(۳۶) پھر ہم نے کہا
اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيراً( ۳۶ ) وَ قَوْمَ نُوحٍ لَمَّا کَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَ جَعَلْنَاهُمْ
کہ اب تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی ہے اور ہم نے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے (۳۷) اور قوم نوح کو بھی جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں بھی غرق کردیا
لِلنَّاسِ آيَةً وَ أَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَاباً أَلِيماً( ۳۷ ) وَ عَاداً وَ ثَمُودَ وَ أَصْحَابَ الرَّسِّ وَ قُرُوناً بَيْنَ ذٰلِکَ کَثِيراً( ۳۸ )
اور لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالمین کے لئے بڑا دردناک عذاب مّہیا کررکھا ہے (۳۸) اور عاد و ثمود اور اصحاب رس اور ان کے درمیان بہت سی نسلوں اور قوموں کو بھی تباہ کردیا ہے
وَ کُلاًّ ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ وَ کُلاًّ تَبَّرْنَا تَتْبِيراً( ۳۹ ) وَ لَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ أَ فَلَمْ
(۳۹) اور ان سب کے لئے ہم نے مثالیں بیان کیں اور سب کو ہم نے نیست و نابود کردیا (۴۰) اور یہ لوگ اس بستی کی طرف آئے جس پر ہم نے پتھروں کی بوچھار کی تھی تو کیا
يَکُونُوا يَرَوْنَهَا بَلْ کَانُوا لاَ يَرْجُونَ نُشُوراً( ۴۰ ) وَ إِذَا رَأَوْکَ إِنْ يَتَّخِذُونَکَ إِلاَّ هُزُواً أَ هٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ
ان لوگوں نے اسے نہیں دیکھاحقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت کی امید ہی نہیں رکھتے (۴۱) اور جب آپ کو دیکھتے ہیں تو صرف مذاق بنانا چاہتے ہیں کہ کیا یہی وہ ہے جسے خدا نے
رَسُولاً( ۴۱ ) إِنْ کَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْ لاَ أَنْ صَبَرْنَا عَلَيْهَا وَ سَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ
رسول بناکر بھیجا ہے (۴۲) قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے خداؤں سے منحرف کردے اگر ہم لوگ ان خداؤں پر صبر نہ کرلیتے اور عنقریب ان لوگوں کو معلوم ہوجائے گا جب یہ عذاب کو دیکھیں گے کہ زیادہ
سَبِيلاً( ۴۲ ) أَ رَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلٰهَهُ هَوَاهُ أَ فَأَنْتَ تَکُونُ عَلَيْهِ وَکِيلاً( ۴۳ )
بہکاہوا کون ہے (۴۳) کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات ہی کو اپنا خدا بنالیا ہے کیا آپ اس کی بھی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَکْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلاَّ کَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلاً( ۴۴ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى رَبِّکَ
(۴۴) کیا آپ کا خیال یہ ہے کہ ان کی اکثریت کچھ سنتی اور سمجھتی ہے ہرگز نہیں یہ سب جانوروں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ زیادہ ہی گم کردہ راہ ہیں (۴۵) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے پروردگار
کَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَ لَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاکِناً ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلاً( ۴۵ ) ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضاً يَسِيراً( ۴۶ )
نے کس طرح سایہ کو پھیلا دیا ہے اور وہ چاہتا تو ایک ہی جگہ ساکن بنا دیتا پھر ہم نے آفتاب کو اس کی دلیل بنادیا ہے (۴۶) پھر ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اسے اپنی طرف کھینچ لیا ہے
وَ هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ اللَّيْلَ لِبَاساً وَ النَّوْمَ سُبَاتاً وَ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوراً( ۴۷ ) وَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْراً
(۴۷) اور وہی وہ خدا ہے جس نے رات کو تمہارا پردہ اور نیند کو تمہاری راحت اور دن کو تمہارے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت قرار دیا ہے (۴۸) اور وہی وہ ہے جس نے ہواؤں کو
بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ وَ أَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُوراً( ۴۸ ) لِنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً وَ نُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَاماً وَ
رحمت کی بشارت کے لئے رواں کردیا ہے اور ہم نے آسمان سے پاک و پاکیزہ پانی برسایا ہے (۴۹) تاکہ اس کے ذریعہ مردہ شہر کو زندہ بنائیں اور اپنی مخلوقات میں سے جانوروں اور
أَنَاسِيَّ کَثِيراً( ۴۹ ) وَ لَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّکَّرُوا فَأَبَى أَکْثَرُ النَّاسِ إِلاَّ کُفُوراً( ۵۰ ) وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي کُلِّ
انسانوں کی ایک بڑی تعداد کو سیراب کریں (۵۰) اور ہم نے ان کے درمیان پانی کو طرح طرح سے تقسیم کیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں لیکن انسانوں کی اکثریت نے ناشکری کے علاوہ ہر بات سے انکار کردیا ہے (۵۱) اور ہم چاہتے تو ہر
قَرْيَةٍ نَذِيراً( ۵۱ ) فَلاَ تُطِعِ الْکَافِرِينَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَاداً کَبِيراً( ۵۲ ) وَ هُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هٰذَا عَذْبٌ
قریہ میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے (۵۲) لہذا آپ کافروں کے کہنے میں نہ آئیں اور ان سے آخر دم تک جہاد کرتے رہیں (۵۳) اور وہی خدا ہے جس نے دونوں دریاؤں کو جاری کیا ہے اس کا
فُرَاتٌ وَ هٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَ جَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخاً وَ حِجْراً مَحْجُوراً( ۵۳ ) وَ هُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَراً
پانی مزیدار اور میٹھا ہے اور یہ نمکین اور کڑواہے اور دونوں کے درمیان حدُ فاصل اور مضبوط رکاوٹ بنا دی ہے (۵۴) اور وہی وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا ہے
فَجَعَلَهُ نَسَباً وَ صِهْراً وَ کَانَ رَبُّکَ قَدِيراً( ۵۴ ) وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لاَ يَنْفَعُهُمْ وَ لاَ يَضُرُّهُمْ وَ کَانَ
اور پھر اس کو خاندان اور سسرال والا بنا دیا ہے اور آپ کا پروردگار بہت زیادہ قدرت والا ہے (۵۵) اور یہ لوگ پروردگار کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان
الْکَافِرُ عَلَى رَبِّهِ ظَهِيراً( ۵۵ )
اور کافر تو ہمیشہ پروردگار کے خلاف ہی پشت پناہی کرتا ہے
وَ مَا أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ مُبَشِّراً وَنَذِيراً( ۵۶ ) قُلْ مَا أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلاَّ مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلاً( ۵۷ )
(۵۶) اور ہم نے آپ کو صرف بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے (۵۷) آپ کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں سے کوئی اجر نہیں چاہتا مگر یہ کہ جو چاہے وہ اپنے پروردگار کا راستہ اختیار کرے
وَ تَوَکَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لاَ يَمُوتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهِ وَ کَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيراً( ۵۸ ) الَّذِي خَلَقَ
(۵۸) اور آپ اس خدائے حق و قیوم پر اعتماد کریں جسے موت آنے والی نہیں ہے اور اسی کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی اطلاع کے لئے خود ہی کافی ہے (۵۹) اس نے
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيراً( ۵۹ ) وَ إِذَا
آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دنوں کے اندر پیدا کیا ہے اور اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ رحمان ہے اس کی تخلیق کے بارے میں اسی باخبر سے دریافت کرو (۶۰) اور جب
قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوا وَ مَا الرَّحْمٰنُ أَ نَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوراً( ۶۰ ) تَبَارَکَ الَّذِي جَعَلَ فِي
ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ یہ رحمان کیا ہے کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کے بارے میں تم حکم دے رہو اور اس طرح ان کی نفرت میں اور اضافہ ہوجاتا ہے (۶۱) بابرکت ہے وہ ذات جس نے
السَّمَاءِ بُرُوجاً وَ جَعَلَ فِيهَا سِرَاجاً وَ قَمَراً مُنِيراً( ۶۱ ) وَ هُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ
آسمان میں برج بنائے ہیں اور اس میں چراغ اور چمکتا ہوا چاند قرار دیا ہے (۶۲) اور وہی وہ ہے جس نے رات اور دن میں ایک کو دوسرے کاجانشین بنایا ہے اس انسان کے لئے جو
يَذَّکَّرَ أَوْ أَرَادَ شُکُوراً( ۶۲ ) وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً وَ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا
عبرت حاصل کرنا چاہے یا شکر پروردگار ادا کرنا چاہے (۶۳) اور اللہ کے بندے وہی ہیں جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے خطاب کرتے ہیں
سَلاَماً( ۶۳ ) وَ الَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّداً وَ قِيَاماً( ۶۴ ) وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ
توسلامتی کا پیغام دے دیتے ہیں (۶۴) یہ لوگ راتوں کو اس طرح گزارتے ہیں کہ اپنے رب کی بارگاہ میں کبھی سربسجود رہتے ہیں اور کبھی حالت قیام میں رہتے ہیں (۶۵) اور یہ کہتے ہیں کہ پروردگار ہم سے
عَذَابَهَا کَانَ غَرَاماً( ۶۵ ) إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرّاً وَ مُقَاماً( ۶۶ ) وَ الَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَ لَمْ يَقْتُرُوا وَ کَانَ
عذاب جہنمّ کو پھیر دے کہ اس کا عذاب بہت سخت اور پائیدار ہے (۶۶) وہ بدترین منزل اور محل اقامت ہے (۶۷) اور یہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ کنجوسی سے کام لیتے ہیں بلکہ ان دونوں کے
بَيْنَ ذٰلِکَ قَوَاماً( ۶۷ )
درمیان اوسط درجے کا راستہ اختیار کرتے ہیں
وَ الَّذِينَ لاَ يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ وَ لاَ يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ لاَ يَزْنُونَ وَ مَنْ يَفْعَلْ
(۶۸) اور وہ لوگ خدا کے ساتھ کسی اور خدا کو نہیں پکارتے ہیں اور کسی بھی نفس کو اگر خدا نے محترم قرار دیدیا ہے تو اسے حق کے بغیر قتل نہیں کرتے اور زنا بھی نہیں کرتے ہیں کہ جو ایسا عمل کرے گا
ذٰلِکَ يَلْقَ أَثَاماً( ۶۸ ) يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ يَخْلُدْ فِيهِ مُهَاناً( ۶۹ ) إِلاَّ مَنْ تَابَ وَ آمَنَ وَ عَمِلَ
وہ اپنے عمل کی سزا بھی برداشت کرے گا (۶۹) جسے روز قیامت رَگنا کردیا جائے گا اور وہ اسی میں ذلّت کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ پڑا رہے گا (۷۰) علاوہ اس شخص کے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل
عَمَلاً صَالِحاً فَأُولٰئِکَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۷۰ ) وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحاً
بھی کرے کہ پروردگار اس کی برائیوں کو اچھائیوں سے تبدیل کردے گا اور خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے (۷۱) اور جو توبہ کرلے گا اور عمل صالح انجام دے گا
فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَاباً( ۷۱ ) وَ الَّذِينَ لاَ يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَاماً( ۷۲ ) وَ الَّذِينَ إِذَا
وہ اللہ کی طرف واقعا رجوع کرنے والا ہے (۷۲) اور وہ لوگ جھوٹ اور فریب کے پاس حاضر بھی نہیں ہوتے ہیں اور جب لغو کاموں کے قریب سے گزرتے ہیں تو بزرگانہ انداز سے گزرجاتے ہیں (۷۳) اور ان لوگوں کوجب
ذُکِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمّاً وَ عُمْيَاناً( ۷۳ ) وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّاتِنَا
آیات الہٰیہ کی یاد دلائی جاتی ہے توبہرے اوراندھے ہوکر گر نہیں پڑتے ہیں (۷۴) اور وہ لوگ برابر دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدایا ہمیں ہماری ازواج اور اولاد کی طرف سے
قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً( ۷۴ ) أُولٰئِکَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَ يُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَ سَلاَماً( ۷۵ )
خنکی چشم عطا فرما اور ہمیں صاحبان تقویٰ کا پیشوا بنا دے (۷۵) یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی بنائ پر جنتّ کے بالا خانے عطا کئے جائیں گے اور وہاں انہیں تعظیم اور سلام کی پیشکش کی جائے گی
خَالِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرّاً وَمُقَاماً( ۷۶ ) قُلْ مَايَعْبَأُبِکُمْ رَبِّي لَوْلاَ دُعَاؤُکُمْ فَقَدْ کَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَکُونُ لِزَاماً( ۷۷ )
(۷۶) وہ انہی مقامات پرہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کہ وہ بہترین مستقر اور حسین ترین محلِ اقامت ہے (۷۷) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہاری دعائیں نہ ہوتیں تو پروردگار تمہاری پروا بھی نہ کرتا تم نے اس کے رسول کی تکذیب کی ہے تو عنقریب اس کا عذاب بھی برداشت کرنا پڑے گ
( سورة الشعراء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
طسم( ۱ ) تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِينِ( ۲ ) لَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَفْسَکَ أَلاَّ يَکُونُوا مُؤْمِنِينَ( ۳ ) إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ
(۱) طسم (۲) یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں (۳) کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں (۴) اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے
مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ( ۴ ) وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِکْرٍمِنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ إِلاَّ کَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ( ۵ )
کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں (۵) لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں
فَقَدْ کَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنْبَاءُ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۶ ) أَ وَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ کَمْ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ کَرِيمٍ( ۷ )
(۶) یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے (۷) کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۸ ) وَإِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۹ ) وَإِذْ نَادَى رَبُّکَ مُوسَى أَنِ ائْتِ
(۸) اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے (۹) اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۱۰) اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ
الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۱۰ ) قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلاَ يَتَّقُونَ( ۱۱ ) قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُکَذِّبُونِ( ۱۲ ) وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلاَ يَنْطَلِقُ
اس ظالم قوم کے پاس جاؤ (۱۱) یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے (۱۲) موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں (۱۳) میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام
لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَى هَارُونَ( ۱۳ ) وَ لَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ( ۱۴ ) قَالَ کَلاَّ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَکُمْ
ہارون کے پاس بھیج دے (۱۴) اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں (۱۵) ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے
مُسْتَمِعُونَ( ۱۵ ) فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولاَ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۶ ) أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۱۷ ) قَالَ أَ لَمْ نُرَبِّکَ
ساتھ سب سن رہے ہیں (۱۶) فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں (۱۷) کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے (۱۸) اس نے کہا کیا
فِينَا وَلِيداً وَ لَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِکَ سِنِينَ( ۱۸ ) وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَکَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ أَنْتَ مِنَ الْکَافِرِينَ( ۱۹ )
ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں (۱۹) اور تم نے وہ کام کیا ہےجو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذاً وَ أَنَا مِنَ الضَّالِّينَ( ۲۰ ) فَفَرَرْتُ مِنْکُمْ لَمَّا خِفْتُکُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُکْماً وَ جَعَلَنِي مِنَ
(۲۰) موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا (۲۱) پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے
الْمُرْسَلِينَ( ۲۱ ) وَ تِلْکَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدْتَ بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۲۲ ) قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۲۳ )
نمائندوں میں سے قرار دے دیا (۲۲) یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا
(۲۳) فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا إِنْ کُنْتُمْ مُوقِنِينَ( ۲۴ ) قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَ لاَ تَسْتَمِعُونَ( ۲۵ )
(۲۴) موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو (۲۵) فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو
قَالَ رَبُّکُمْ وَ رَبُّ آبَائِکُمُ الْأَوَّلِينَ( ۲۶ ) قَالَ إِنَّ رَسُولَکُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْکُمْ لَمَجْنُونٌ( ۲۷ ) قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ
(۲۶) موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے (۲۷) فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے (۲۸) موسیٰ نے کہا
وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَيْنَهُمَا إِنْ کُنْتُمْ تَعْقِلُونَ( ۲۸ ) قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلٰهاً غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّکَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ( ۲۹ )
وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے (۲۹) فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا
قَالَ أَ وَ لَوْ جِئْتُکَ بِشَيْءٍ مُبِينٍ( ۳۰ ) قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۳۱ ) فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ
(۳۰) موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں (۳۱) فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو (۳۲) موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر
مُبِينٌ( ۳۲ ) وَ نَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ( ۳۳ ) قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ( ۳۴ )
رینگنے لگا (۳۳) اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظرآنے لگا (۳۴)فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے
يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَکُمْ مِنْ أَرْضِکُمْ بِسِحْرِهِ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ( ۳۵ ) قَالُوا أَرْجِهْ وَ أَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ( ۳۶ )
(۳۵) اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے (۳۶) لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے
يَأْتُوکَ بِکُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ( ۳۷ ) فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ( ۳۸ ) وَ قِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنْتُمْ مُجْتَمِعُونَ( ۳۹ )
(۳۷) وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے (۳۸) غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے (۳۹) اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِنْ کَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ( ۴۰ ) فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَ إِنَّ لَنَا لَأَجْراً إِنْ کُنَّا نَحْنُ
(۴۰) شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے (۴۱) اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت
الْغَالِبِينَ( ۴۱ ) قَالَ نَعَمْ وَ إِنَّکُمْ إِذاً لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ( ۴۲ ) قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ( ۴۳ ) فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ
ہوگی (۴۲) فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے (۴۳) موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو (۴۴) تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں
وَ عِصِيَّهُمْ وَ قَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ( ۴۴ ) فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِکُونَ( ۴۵ )
اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں (۴۵) پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ( ۴۶ ) قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۴۷ ) رَبِّ مُوسَى وَ هَارُونَ( ۴۸ ) قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ
(۴۶) یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے (۴۷) اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے (۴۸) جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے (۴۹) فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے
أَنْ آذَنَ لَکُمْ إِنَّهُ لَکَبِيرُکُمُ الَّذِي عَلَّمَکُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَکُمْ وَ أَرْجُلَکُمْ مِنْ خِلاَفٍ وَ
ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور
لَأُصَلِّبَنَّکُمْ أَجْمَعِينَ( ۴۹ ) قَالُوا لاَ ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ( ۵۰ ) إِنَّا نَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَنْ کُنَّا
تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا (۵۰) ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے (۵۱) ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے
أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ( ۵۱ ) وَأَوْحَيْنَاإِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّکُمْ مُتَّبَعُونَ( ۵۲ ) فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ( ۵۳ )
پہلے ایمان لانے والے ہیں (۵۲) اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے (۵۳) پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے
إِنَّ هٰؤُلاَءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ( ۵۴ ) وَ إِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ( ۵۵ ) وَ إِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ( ۵۶ ) فَأَخْرَجْنَاهُمْ
(۵۴) کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے (۵۵) اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے (۵۶) اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں
مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ( ۵۷ ) وَکُنُوزٍ وَمَقَامٍ کَرِيمٍ( ۵۸ ) کَذٰلِکَ وَ أَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۵۹ ) فَأَتْبَعُوهُمْ مُشْرِقِينَ( ۶۰ )
(۵۷) نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا (۵۸) اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی (۵۹) اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا (۶۰) پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَکُونَ( ۶۱ ) قَالَ کَلاَّ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ( ۶۲ ) فَأَوْحَيْنَا
(۶۱) پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے (۶۲) موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا (۶۳) پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی
إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِبْ بِعَصَاکَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ فَکَانَ کُلُّ فِرْقٍ کَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ( ۶۳ ) وَ أَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ( ۶۴ )
کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا (۶۴) اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا
وَ أَنْجَيْنَا مُوسَى وَ مَنْ مَعَهُ أَجْمَعِينَ( ۶۵ ) ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ( ۶۶ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ
(۶۵) اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی (۶۶) پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا (۶۷) اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت
مُؤْمِنِينَ( ۶۷ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۶۸ ) وَ اتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ( ۶۹ ) إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَ قَوْمِهِ مَا
ایمان لانے والی نہیں تھی (۶۸) اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی (۶۹) اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ (۷۰) جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی
تَعْبُدُونَ( ۷۰ ) قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَاماً فَنَظَلُّ لَهَا عَاکِفِينَ( ۷۱ ) قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَکُمْ إِذْ تَدْعُونَ( ۷۲ )
عبادت کررہے ہو (۷۱) ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں (۷۲) تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں
أَوْ يَنْفَعُونَکُمْ أَوْ يَضُرُّونَ( ۷۳ ) قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا کَذٰلِکَ يَفْعَلُونَ( ۷۴ ) قَالَ أَ فَرَأَيْتُمْ مَا کُنْتُمْ تَعْبُدُونَ( ۷۵ )
(۷۳) یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں (۷۴) ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے (۷۵) ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو
أَنْتُمْ وَ آبَاؤُکُمُ الْأَقْدَمُونَ( ۷۶ ) فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلاَّ رَبَّ الْعَالَمِينَ( ۷۷ ) الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ( ۷۸ )
(۷۶) تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان (۷۷) یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ (۷۸) کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے
وَ الَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَ يَسْقِينِ( ۷۹ ) وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ( ۸۰ ) وَ الَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ( ۸۱ )
(۷۹) وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے (۸۰) اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے (۸۱) وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے
وَ الَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ( ۸۲ ) رَبِّ هَبْ لِي حُکْماً وَ أَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ( ۸۳ )
(۸۲) اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے (۸۳) خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے
وَ اجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ( ۸۴ ) وَ اجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ( ۸۵ ) وَ اغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ کَانَ مِنَ
(۸۴) اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے (۸۵) اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے (۸۶) اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ
الضَّالِّينَ( ۸۶ ) وَلاَ تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ( ۸۷ ) يَوْمَ لاَ يَنْفَعُ مَالٌ وَ لاَ بَنُونَ( ۸۸ ) إِلاَّ مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ( ۸۹ )
گمراہوں میں سے ہے (۸۷) اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے (۸۸) جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا (۸۹) مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو
وَ أُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ( ۹۰ ) وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ( ۹۱ ) وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْبُدُونَ( ۹۲ ) مِنْ دُونِ اللَّهِ
(۹۰) اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی (۹۱) اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا (۹۲) اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے (۹۳) خدا کو چھوڑ کر وہ
هَلْ يَنْصُرُونَکُمْ أَوْ يَنْتَصِرُونَ( ۹۳ ) فَکُبْکِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ( ۹۴ ) وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ( ۹۵ ) قَالُوا وَهُمْ فِيهَا
تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے (۹۴) پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے (۹۵) اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی (۹۶) اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں
يَخْتَصِمُونَ( ۹۶ ) تَاللَّهِ إِنْ کُنَّا لَفِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۹۷ ) إِذْ نُسَوِّيکُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۹۸ ) وَمَا أَضَلَّنَا إِلاَّ الْمُجْرِمُونَ( ۹۹ )
جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے (۹۷) کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے (۹۸) جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے (۹۹) اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِينَ( ۱۰۰ ) وَلاَ صَدِيقٍ حَمِيمٍ( ۱۰۱ ) فَلَوْ أَنَّ لَنَا کَرَّةً فَنَکُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۰۲ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ
(۱۰۰) اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے(۱۰۱) اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے (۱۰۲) پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب ایمان ہوجاتے (۱۰۳) اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی
مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۰۳ ) وَإِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۰۴ ) کَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ( ۱۰۵ ) إِذْ قَالَ لَهُمْ
اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی (۱۰۴)اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے(۱۰۵) اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلاَ تَتَّقُونَ( ۱۰۶ ) إِنِّي لَکُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۰۷ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ( ۱۰۸ ) وَمَا أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍإِنْ
(۱۰۶) جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو (۱۰۷) میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں (۱۰۸) پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۱۰۹) اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں
أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۰۹ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ( ۱۱۰ ) قَالُوا أَ نُؤْمِنُ لَکَ وَ اتَّبَعَکَ الْأَرْذَلُونَ( ۱۱۱ )
میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے (۱۱۰) لہذا تم اللہ سے ڈرو ور میری اطاعت کرو (۱۱۱) ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۱۲ ) إِنْ حِسَابُهُمْ إِلاَّعَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَ( ۱۱۳ ) وَمَاأَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۱۴ )
(۱۱۲) نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے (۱۱۳) ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو (۱۱۴) اور میں مومنین کو ہٹانے والا نہیں ہوں
إِنْ أَنَاإِلاَّنَذِيرٌ مُبِينٌ( ۱۱۵ ) قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَانُوحُ لَتَکُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ( ۱۱۶ ) قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي کَذَّبُونِ( ۱۱۷ )
(۱۱۵) میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں (۱۱۶) ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے (۱۱۷) نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحاً وَنَجِّنِي وَمَنْ مَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۱۸ ) فَأَنْجَيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْکِ الْمَشْحُونِ( ۱۱۹ ) ثُمَّ
(۱۱۸) اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے (۱۱۹) پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی (۱۲۰) اس کے
أَغْرَقْنَا بَعْدُالْبَاقِينَ( ۱۲۰ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۲۱ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۲۲ )
بعد باقی سب کو غرق کردیا (۱۲۱) یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی (۱۲۲) اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے
کَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ( ۱۲۳ ) إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلاَ تَتَّقُونَ( ۱۲۴ ) إِنِّي لَکُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۲۵ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ
(۱۲۳) اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے (۱۲۴) جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو (۱۲۵) میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں (۱۲۶) لہذا اللہ سے ڈرو اور
أَطِيعُونِ( ۱۲۶ ) وَمَاأَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍإِنْ أَجْرِيَ إِلاَّعَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۲۷ ) أَتَبْنُونَ بِکُلِّ رِيعٍ آيَةًتَعْبَثُونَ( ۱۲۸ )
میری اطاعت کرو (۱۲۷) اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے جاؤ (۱۳۰) اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّکُمْ تَخْلُدُونَ( ۱۲۹ ) وَإِذَابَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ( ۱۳۰ ) فَاتَّقُوااللَّهَ وَأَطِيعُونِ( ۱۳۱ ) وَاتَّقُوا الَّذِي
(۱۲۸) کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو (۱۲۹) اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ (۱۳۱) اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۱۳۲) اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں
أَمَدَّکُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ( ۱۳۲ ) أَمَدَّکُمْ بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ( ۱۳۳ ) وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ( ۱۳۴ ) إِنِّي أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ
تم خوب جانتے ہو (۱۳۳) تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے (۱۳۴) اور باغات اور چشموں سے کی ہے (۱۳۵) میں تمہارے بارے میں بڑے سخت
عَظِيمٍ( ۱۳۵ ) قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَ وَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَکُنْ مِنَ الْوَاعِظِينَ( ۱۳۶ )
دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں(۱۳۶)ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرویا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو
إِنْ هٰذَا إِلاَّ خُلُقُ الْأَوَّلِينَ( ۱۳۷ ) وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ( ۱۳۸ ) فَکَذَّبُوهُ فَأَهْلَکْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ
(۱۳۷) یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے (۱۳۸) اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے (۱۳۹) پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے
أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۳۹ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۴۰ ) کَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ( ۱۴۱ ) إِذْ قَالَ لَهُمْ
ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی (۱۴۰) اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے (۱۴۱) او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی (۱۴۲) جب ان کے
أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَ لاَ تَتَّقُونَ( ۱۴۲ ) إِنِّي لَکُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۴۳ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُونِ( ۱۴۴ ) وَ مَا أَسْأَلُکُمْ
بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو (۱۴۳) میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں (۱۴۴) لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۱۴۵) اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں
عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۴۵ ) أَ تُتْرَکُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ( ۱۴۶ ) فِي جَنَّاتٍ وَ
میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے (۱۴۶) کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے (۱۴۷) انہی باغات اور
عُيُونٍ( ۱۴۷ ) وَ زُرُوعٍ وَ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ( ۱۴۸ ) وَ تَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتاً فَارِهِينَ( ۱۴۹ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ
چشموں میں (۱۴۸) اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں (۱۴۹) اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو (۱۵۰) ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور
أَطِيعُونِ( ۱۵۰ ) وَ لاَ تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ( ۱۵۱ ) الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ يُصْلِحُونَ( ۱۵۲ ) قَالُوا
میری اطاعت کرو (۱۵۱) اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو (۱۵۲) جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیںاور اصلاح نہیں کرتے ہیں (۱۵۳) ان لوگوں نے کہا
إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ( ۱۵۳ ) مَا أَنْتَ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۱۵۴ ) قَالَ هٰذِهِ
کہ تم پر توصرف جادو کردیا گیا ہے اور بس(۱۵۴) تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ (۱۵۵) صالح نے کہا کہ
نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَ لَکُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍ( ۱۵۵ ) وَ لاَ تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَکُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۱۵۶ )
یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے (۱۵۶) اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ( ۱۵۷ ) فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۵۸ )
(۱۵۷) پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے (۱۵۸) کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی
وَ إِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۵۹ )
(۱۵۹) اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے
کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ( ۱۶۰ ) إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَ لاَ تَتَّقُونَ( ۱۶۱ ) إِنِّي لَکُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۶۲ )
(۱۶۰) اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا (۱۶۱) جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو (۱۶۲) میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُونِ( ۱۶۳ ) وَ مَا أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۶۴ ) أَ تَأْتُونَ
(۱۶۳) اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۱۶۴) اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے (۱۶۵) کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف
الذُّکْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ( ۱۶۵ ) وَ تَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ( ۱۶۶ ) قَالُوا
مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو (۱۶۶) اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو (۱۶۷) ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر
لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا لُوطُ لَتَکُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ( ۱۶۷ ) قَالَ إِنِّي لِعَمَلِکُمْ مِنَ الْقَالِينَ( ۱۶۸ ) رَبِّ نَجِّنِي وَ أَهْلِي مِمَّا
کردیئے جاؤ گے(۱۶۸)انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں (۱۶۹) پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ
يَعْمَلُونَ( ۱۶۹ ) فَنَجَّيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ أَجْمَعِينَ( ۱۷۰ ) إِلاَّ عَجُوزاً فِي الْغَابِرِينَ( ۱۷۱ ) ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ( ۱۷۲ )
رکھنا(۱۷۰)تو ہم نے انہیں اوران کے اہل سب کو نجات دے دی(۱۷۱)سوائےاس ضعیفہ کےکہ جو پیچھے رہ گئی(۱۷۲)پھر ہمنےان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا
وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَراً فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ( ۱۷۳ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۷۴ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ
(۱۷۳) اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے (۱۷۴) اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی (۱۷۵) اور تمہارا پروردگار
لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۷۵ ) کَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْکَةِ الْمُرْسَلِينَ( ۱۷۶ ) إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلاَ تَتَّقُونَ( ۱۷۷ ) إِنِّي لَکُمْ
عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے (۱۷۶) اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا (۱۷۷) جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو (۱۷۸) میں تمہارے لئے ایک
رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۷۸ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ( ۱۷۹ ) وَمَا أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۸۰ )
امانتدار پیغمبر ہوں(۱۷۹) لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۱۸۰) اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف
أَوْفُوا الْکَيْلَ وَلاَ تَکُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ( ۱۸۱ ) وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ( ۱۸۲ ) وَلاَ تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَ
رب العالمین کے ذمہ ہے (۱۸۱) اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو (۱۸۲) اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو (۱۸۳) اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو
لاَ تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ( ۱۸۳ )
اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
وَ اتَّقُوا الَّذِي خَلَقَکُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ( ۱۸۴ ) قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ( ۱۸۵ ) وَ مَا أَنْتَ إِلاَّ بَشَرٌ
(۱۸۴) اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے (۱۸۵) ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو (۱۸۶) اور تم ہمارے ہی
مِثْلُنَا وَ إِنْ نَظُنُّکَ لَمِنَ الْکَاذِبِينَ( ۱۸۶ ) فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا کِسَفاً مِنَ السَّمَاءِ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۱۸۷ )
جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو (۱۸۷) اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو (۱۸۸) انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۸۸ ) فَکَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ کَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۱۸۹ )
(۱۸۹) پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا
إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً وَ مَا کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ( ۱۹۰ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۱۹۱ ) وَ إِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ
(۱۹۰) بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی (۱۹۱) اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے (۱۹۲) اور یہ قرآن رب
الْعَالَمِينَ( ۱۹۲ ) نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ( ۱۹۳ ) عَلَى قَلْبِکَ لِتَکُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ( ۱۹۴ ) بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ( ۱۹۵ )
العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے (۱۹۳) اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں (۱۹۴) یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں (۱۹۵) یہ واضح عربی زبان میں ہے
وَ إِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ( ۱۹۶ ) أَ وَ لَمْ يَکُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ( ۱۹۷ ) وَ لَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى
(۱۹۶) اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے (۱۹۷) کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں (۱۹۸) اور اگر ہم اسے کسی
بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ( ۱۹۸ ) فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا کَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ( ۱۹۹ ) کَذٰلِکَ سَلَکْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ( ۲۰۰ )
عجمی آدمی پر نازل کردیتے (۱۹۹) اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے (۲۰۰) اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے
لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ( ۲۰۱ ) فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۲۰۲ ) فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ
(۲۰۱) کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں (۲۰۲) کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو (۲۰۳) اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں
مُنْظَرُونَ( ۲۰۳ ) أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ( ۲۰۴ ) أَفَرَأَيْتَ إِنْ مَتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ( ۲۰۵ ) ثُمَّ جَاءَهُمْ مَا کَانُوا يُوعَدُونَ( ۲۰۶ )
مہلت دی جاسکتی ہے (۲۰۴) تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں (۲۰۵) کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں (۲۰۶) اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جسکا وعدہ کیا گیا ہے
مَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا کَانُوا يُمَتَّعُونَ( ۲۰۷ ) وَمَا أَهْلَکْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلاَّ لَهَا مُنْذِرُونَ( ۲۰۸ ) ذِکْرَى وَ مَا کُنَّا ظَالِمِينَ( ۲۰۹ )
(۲۰۷) تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا (۲۰۸) اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے (۲۰۹) یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ( ۲۱۰ ) وَ مَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَ مَا يَسْتَطِيعُونَ( ۲۱۱ ) إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ( ۲۱۲ )
(۲۱۰) اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں (۲۱۱) یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے (۲۱۲) وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں
فَلاَ تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ فَتَکُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ( ۲۱۳ ) وَ أَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ( ۲۱۴ ) وَ اخْفِضْ جَنَاحَکَ
(۲۱۳) لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ (۲۱۴) اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے (۲۱۵) اور جو صاحبانِ ایمان
لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۲۱۵ ) فَإِنْ عَصَوْکَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ( ۲۱۶ ) وَتَوَکَّلْ عَلَى الْعَزِيزِالرَّحِيمِ( ۲۱۷ )
آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے (۲۱۶) پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں (۲۱۷) اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے
الَّذِي يَرَاکَ حِينَ تَقُومُ( ۲۱۸ ) وَ تَقَلُّبَکَ فِي السَّاجِدِينَ( ۲۱۹ ) إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۲۲۰ ) هَلْ أُنَبِّئُکُمْ عَلَى مَنْ
(۲۱۸) جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں (۲۱۹) اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے (۲۲۰) وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے (۲۲۱) کیا ہم آپ کو بتائیں کہ
تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ( ۲۲۱ ) تَنَزَّلُ عَلَى کُلِّ أَفَّاکٍ أَثِيمٍ( ۲۲۲ ) يُلْقُونَ السَّمْعَ وَ أَکْثَرُهُمْ کَاذِبُونَ( ۲۲۳ ) وَ الشُّعَرَاءُ
شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں (۲۲۲) وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں (۲۲۳) جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں (۲۲۴) اور شعرائ کی
يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ( ۲۲۴ ) أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي کُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ( ۲۲۵ ) وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لاَ يَفْعَلُونَ( ۲۲۶ ) إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا
پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں (۲۲۵) کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں (۲۲۶) اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں (۲۲۷) علاوہ ان شعرائ کے جو
وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَکَرُوا اللَّهَ کَثِيراً وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَاظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ( ۲۲۷ )
ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے
( سورة النمل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
طس تِلْکَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَ ِتَابٍ مُبِينٍ( ۱ ) هُدًى وَ بُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ( ۲ ) الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَهُمْ
(۱) طس یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں (۲) یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور بشارت ہیں (۳) جو نماز قائم کرتے ہیں زکات ا دا کرتے ہیں اور
بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ( ۳ ) إِنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ( ۴ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ
آخرت پر یقین رکھتے ہیں (۴) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے ان کے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا ہے اور وہ ان ہی اعمال میں بھٹک رہے ہیں (۵) ا ن ہی لوگوں کے لئے بدترین
الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ( ۵ ) وَإِنَّکَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَکِيمٍ عَلِيمٍ( ۶ ) إِذْقَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي
عذاب ہے اور یہ آخرت میں خسارہ والے ہیں (۶) اور آپ کو یہ قرآن خدائے علیم و حکیم کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے (۷) اس وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنے اہل سے کہا تھا
آنَسْتُ نَاراً سَآتِيکُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْآتِيکُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَعَلَّکُمْ تَصْطَلُونَ( ۷ ) فَلَمَّا جَاءَهَا نُودِيَ أَنْ بُورِکَ مَنْ فِي
کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے اور عنقریب میں اس سے راستہ کی خبر لاؤں گا یا آگ ہی کا کوئی انگارہ لے آؤں گا کہ تم تاپ سکو (۸) اس کے بعد جب
النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۸ ) يَا مُوسَى إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۹ ) وَأَلْقِ عَصَاکَ فَلَمَّا رَآهَا
آگ کے پاس آئے تو آواز آئی کہ بابرکت ہے وہ خدا جو آگ کے اندر اور اس کے اطراف میں اپنا جلوہ دکھاتا ہے اور پاک و پاکیزہ ہے وہ پروردگار جو عالمین کا پالنے والا ہے (۹) موسیٰ! میں وہ خدا ہوں جو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے (۱۰) اب تم اپنے عصا کو زمین پر ڈال دو اس کے بعد موسیٰ نے جب دیکھا
تَهْتَزُّ کَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِراً وَلَمْ يُعَقِّبْ يَا مُوسَى لاَ تَخَفْ إِنِّي لاَ يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ( ۱۰ ) إِلاَّ مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ
تو کیا دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح لہرا رہا ہے موسیٰ الٹے پاؤں پلٹ پڑے اور مڑ کر بھی نہ دیکھا آواز آئی کہ موسیٰ ڈرو نہیں میری بارگاہ میں مرسلین نہیں ڈرا کرتے ہیں (۱۱) ہاں کوئی شخص گناہ کرکے پھر توبہ کرلے اور اس
حُسْناًبَعْدَ سُوءٍفَإِنِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۱ ) وَأَدْخِلْ يَدَکَ فِي جَيْبِکَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍفِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَى فِرْعَوْنَ
برائی کو نیکی سے بدل دے تو میں بہت بخشنے والا مہربان ہوں (۱۲) اور اپنے ہاتھ کو گریبان میں ڈال کر نکالو تو دیکھو گے کہ بغیر کسی بیماری کے سفید چمکدار نکلتا ہے یہ ان نو معجزات میں
وَ قَوْمِهِ إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْماً فَاسِقِينَ( ۱۲ ) فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هٰذَا سِحْرٌ مُبِينٌ( ۱۳ )
سے ایک ہے جنہیں فرعون اور اس کی قوم کے لئے دیا گیا ہے کہ یہ بڑی بدکار قوم ہے (۱۳) مگر جب بھی ان کے پاس واضح نشانیاں آئیں تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ کِھلا ہوا جادو ہے
وَ جَحَدُوا بِهَا وَ اسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْماً وَ عُلُوّاً فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ( ۱۴ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ
(۱۴) ان لوگوں نے ظلم اور غرور کے جذبہ کی بنائ پر انکار کردیا تھا ورنہ ان کے دل کو بالکل یقین تھا پھر دیکھو کہ ایسے مفسدین کا انجام کیا ہوتا ہے
(۱۵) اور ہم نے داؤد
وَ سُلَيْمَانَ عِلْماً وَ قَالاَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى کَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۵ ) وَ وَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُدَ وَ
اور سلیمان کو علم عطا کیا تو دونوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بہت سے بندوں پر فضیلت عطا کی ہے (۱۶) اور پھر سلیمان داؤد کے وارث ہوئے اور
قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَ أُوتِينَا مِنْ کُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ( ۱۶ ) وَ حُشِرَ
انہوں نے کہا کہ لوگو مجھے پرندوں کی باتوں کا علم دیا گیا ہے اور ہر فضیلت کا ایک حصہ عطا کیا گیا ہے اور یہ خدا کا کھلا ہوا فضل و کرم ہے (۱۷) اور
لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ وَ الطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ( ۱۷ ) حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى وَادِي النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا
سلیمان کے لئے ان کا تمام لشکر جنات انسان اور پرندے سب اکٹھا کئے جاتے تھے تو بالکل مرتب منظم کھڑے کر دیئے جاتے تھے (۱۸) یہاں تک کہ جب وہ لوگ وادئی نمل تک آئے تو ایک چیونٹی نے آواز دی کہ
أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاکِنَکُمْ لاَ يَحْطِمَنَّکُمْ سُلَيْمَانُ وَ جُنُودُهُ وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۱۸ ) فَتَبَسَّمَ ضَاحِکاً مِنْ
چیونٹیوں سب اپنے اپنے سوراخوں میں داخل ہوجاؤ کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پامال نہ کر ڈالے اور انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو (۱۹) سلیمان اس کی بات پر مسکرادیئے
قَوْلِهَا وَ قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَ عَلَى وَالِدَيَّ وَ أَنْ أَعْمَلَ صَالِحاً تَرْضَاهُ وَ
اور کہا کہ پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکریہ ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور ایسا نیک عمل کروں کہ تو راضی ہوجائے اور
أَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِکَ فِي عِبَادِکَ الصَّالِحِينَ( ۱۹ ) وَ تَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لاَ أَرَى الْهُدْهُدَ أَمْ کَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ( ۲۰ )
اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل کرلے (۲۰) اور سلیمان نے ہد ہد کو تلاش کیا اور وہ نظر نہ آیا تو کہا کہ آخر مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ غائب ہوگیا ہے
لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَاباً شَدِيداً أَوْ لَأَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۲۱ ) فَمَکَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطْتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ
(۲۱) میں اسے سخت ترین سزادوں گا یا پھر ذبح کر ڈالوں گا یا یہ کہ وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے آئے گا (۲۲) پھر تھوڑی دیر نہ گزری تھی کہ ہد ہد آگیا اور اس نے کہا کہ مجھے ایک ایسی بات معلوم ہوئی ہے جو آپ کو بھی معلوم
بِهِ وَ جِئْتُکَ مِنْ سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ( ۲۲ )
نہیں ہے اور میں ملک سبا سے ایک یقینی خبر لے کر آیا ہوں
إِنِّي وَجَدْتُ امْرَأَةً تَمْلِکُهُمْ وَ أُوتِيَتْ مِنْ کُلِّ شَيْءٍ وَ لَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ( ۲۳ ) وَجَدْتُهَا وَ قَوْمَهَا يَسْجُدُونَ
(۲۳) میں نے ایک عورت کو دیکھا ہے جو سب پر حکومت کررہی ہے اور اسے دنیا کی ہر چیز حاصل ہے اور اس کے پاس بہت بڑا تخت بھی ہے
(۲۴) میں نے دیکھا ہے کہ وہ اور اس کی قوم سب
لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لاَ يَهْتَدُونَ( ۲۴ ) أَلاَّ يَسْجُدُوا
سورج کی پوجا کررہے ہیں اور شیطان نے ان کی نظروں میں اس عمل کو حسن بنادیا ہے اور انہیں صحیح راستہ سے روک دیا ہے کہ اب وہ یہ بھی نہیں سمجھتے ہیں (۲۵) کہ کیوں نہ اس خدا کا سجدہ کریں
لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ يَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَ مَا تُعْلِنُونَ( ۲۵ ) اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ رَبُّ
جو آسمان و زمین کے پوشیدہ اسرار کو ظاہر کرنے والا ہے اور لوگ جو کچھ چھپاتے ہیں یا ظاہر کرتے ہیں سب کا جاننے والا ہے (۲۶) وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور
الْعَرْشِ الْعَظِيمِ( ۲۶ ) قَالَ سَنَنْظُرُ أَ صَدَقْتَ أَمْ کُنْتَ مِنَ الْکَاذِبِينَ( ۲۷ ) اذْهَبْ بِکِتَابِي هٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ
وہ عرش عظیم کا پروردگار ہے (۲۷) سلیمان نے کہا کہ میں ابھی دیکھتا ہوں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تیرا شمار بھی جھوٹوں میں ہے (۲۸) یہ میرا خط لے کر جا اور ان لوگوں کے سامنے ڈال دے پھر
تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَا ذَا يَرْجِعُونَ( ۲۸ ) قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ کِتَابٌ کَرِيمٌ( ۲۹ ) إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَ
ان کے پاس سے ہٹ جا اور یہ دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں (۲۹) اس عورت نے کہا کہ میرے زعمائ سلطنت میری طرف ایک بڑا محترم خط بھیجا گیا ہے (۳۰) جو سلیمان کی طرف سے ہے اور
إِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۳۰ ) أَلاَّ تَعْلُوا عَلَيَّ وَ أْتُونِي مُسْلِمِينَ( ۳۱ ) قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي
اس کا مضمون یہ ہے کہ شروع کرتا ہوں خدا کے نام سے جو بڑا رحمٰن و رحیم ہے (۳۱) دیکھو میرے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو اور اطاعت گزار بن کر چلے آؤ (۳۲) زعمائ مملکت! میرے مسئلہ میں رائے دو کہ
مَا کُنْتُ قَاطِعَةً أَمْراً حَتَّى تَشْهَدُونِ( ۳۲ ) قَالُوا نَحْنُ أُولُوا قُوَّةٍ وَ أُولُوا بَأْسٍ شَدِيدٍ وَ الْأَمْرُ إِلَيْکِ فَانْظُرِي مَا
میں تمہاری رائے کے بغیر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکتی (۳۳) ان لوگوں نے کہا کہ ہم صاحبانِ قوت اور ماہرین جنگ و جدال ہیں اور اختیار بہرحال آپ کے ہاتھ میں ہے
ذَا تَأْمُرِينَ( ۳۳ ) قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوکَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَ جَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً وَ کَذٰلِکَ يَفْعَلُونَ( ۳۴ )
آپ بتائیں کہ آپ کا حکلَ کیا ہے (۳۴) اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی علاقہ میں داخل ہوتے ہیں تو بستی کو ویران کردیتے ہیں اور صاحبانِ عزّت کو ذلیل کردیتے ہیں اور ان کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے
وَ إِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ( ۳۵ ) فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَانَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ
(۳۵) اور میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیج رہی ہوں اور پھر دیکھ رہی ہوں کہ میرے نمائندے کیا جواب لے کر آتے ہیں (۳۶) اس کے بعد جب قاصد سلیمان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا کہ تم اپنے مال سے میری امداد کرنا چاہتے ہو جب کہ جو کچھ خدا نے مجھے دیا ہے
مِمَّاآتَاکُمْ بَلْ أَنْتُمْ بِهَدِيَّتِکُمْ تَفْرَحُونَ( ۳۶ ) ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لاَ قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِنْهَا أَذِلَّةً وَ هُمْ
وہ تمہارے مال سے کہیں زیادہ بہتر ہے جاؤ تم خود ہی اپنے ہدیہ سے خوش رہو (۳۷) جاؤ تم واپس جاؤ اب میں ایک ایسا لشکر لے کر آؤں گا جس کا مقابلہ ممکن نہ ہوگا اور پھر سب کو ذلّت و رسوائی کے ساتھ ملک
صَاغِرُونَ( ۳۷ ) قَالَ يَاأَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّکُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَنْ يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ( ۳۸ ) قَالَ عِفْرِيتٌ مِنَ الْجِنِّ أَنَاآتِيکَ
سے باہر نکالوں گا (۳۸) پھر اعلان کیا کہ میرے اشراف سلطنت ! تم میں کون ہے جو اس کے تخت کو لے کر آئے قبل اس کے کہ وہ لوگ اطاعت گزار بن کر حاضر ہوں (۳۹) تو جّنات میں سے ایک دیو نے کہا کہ میں اتنی جلدی لے آؤں
بِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ مِنْ مَقَامِکَ وَ إِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ( ۳۹ ) قَالَ الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ مِنَ الْکِتَابِ أَنَا آتِيکَ بِهِ قَبْلَ أَنْ
گا کہ آپ اپنی جگہ سے بھی نہ اٹھیں گے میں بڑا صاحبِ قوت اور ذمہ دار ہوں (۴۰) اور ایک شخص نے جس کے پاس کتاب کا ایک حصہّ علم تھا اس نے کہا کہ میں اتنی جلدی لے آؤں گا کہ آپ کی
يَرْتَدَّ إِلَيْکَ طَرْفُکَ فَلَمَّارَآهُ مُسْتَقِرّاً عِنْدَهُ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي أَأَشْکُرُ أَمْ أَکْفُرُ وَمَنْ شَکَرَ فَإِنَّمَا يَشْکُرُ
پلک بھی نہ جھپکنے پائے اس کے بعد سلیمان نے تخت کو اپنے سامنے حاضر دیکھا تو کہنے لگے یہ میرے پروردگار کا فضل و کرم ہے وہ میرا امتحان لینا چاہتا ہے کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں یا کفرانِ نعمت کرتا ہوں اور جو شکریہ ادا کرے گا
لِنَفْسِهِ وَمَنْ کَفَرَفَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ کَرِيمٌ( ۴۰ ) قَالَ نَکِّرُوا لَهَاعَرْشَهَا نَنْظُرْ أَ تَهْتَدِي أَمْ تَکُونُ مِنَ الَّذِينَ لاَيَهْتَدُونَ( ۴۱ )
وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے کرے گا اور جو کفران نعمت کرے گا اس کی طرف سے میرا پروردگار بے نیاز اور کریم ہے (۴۱) سلیمان نے کہا کہ اس کے تخت کو ناقابل شناخت بنادیا جائے تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ سمجھ پاتی ہے یا ناسمجھ لوگوں میں ہے
فَلَمَّاجَاءَتْ قِيلَ أَهٰکَذَا عَرْشُکِ قَالَتْ کَأَنَّهُ هُوَ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّامُسْلِمِينَ( ۴۲ ) وَصَدَّهَا مَا کَانَتْ تَعْبُدُ
(۴۲) جب وہ آئی تو سلیمان نے کہا کہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے اس نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے بلکہ شاید یہی ہے اور مجھے تو پہلے ہی علم ہوگیا تھا اور میں اطاعت گزار ہوگئی تھی (۴۳) اور اسے اس معبود نے روک رکھا تھا جسے خدا کو چھوڑ
مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنَّهَا کَانَتْ مِنْ قَوْمٍ کافِرِينَ( ۴۳ ) قِيلَ لَهَاادْخُلِي الصَّرْحَ فَلَمَّارَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَکَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا
کر معبود بنائے ہوئے تھی کہ وہ ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی (۴۴) پھر اس سے کہا گیا کہ قصر میں داخل ہوجائے اب جو اس نے دیکھا تو
قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَ أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۴۴ )
سمجھی کہ کوئی گہرا پانی ہے اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں سلیمان نے کہا کہ یہ ایک قلعہ ہے جسے شیشوں سے منڈھ دیا گیا ہے اور بلقیس نے کہا کہ میں نے
اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور اب میں سلیمان کے ساتھ اس خدا پر ایمان لے آئی ہوں جو عالمین کا پالنے والا ہے
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحاً أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ( ۴۵ ) قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ
(۴۵) اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو دونوں فریق آپس میں جھگڑا کرنے لگے (۴۶) صالح نے کہا کہ قوم والو آخر بھلائی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں کررہے
تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْ لاَ تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۴۶ ) قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِکَ وَ بِمَنْ مَعَکَ قَالَ
ہو تم لوگ اللہ سے استغفار کیوں نہیں کرتے کہ شاید تم پر رحم کردیا جائے (۴۷) ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے براشگون ہی پایا ہے انہوں نے کہا کہ
طَائِرُکُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ( ۴۷ ) وَ کَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ
تمہاری بدقسمتی اللہ کے پاس مقدر ہے اور یہ درحقیقت تمہاری آزمائش کی جارہی ہے (۴۸) اور اس شہر میں نو افراد تھے جو زمین میں فساد برپا کرتے تھے اور
يُصْلِحُونَ( ۴۸ ) قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَ أَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِکَ أَهْلِهِ وَ إِنَّا لَصَادِقُونَ( ۴۹ )
اصلاح نہیں کرتے تھے (۴۹) ان لوگوں نے کہا کہ تم سب آپس میں خدا کی قسم کھاؤ کہ صالح اور ان کے گھر والوں پر راتوں رات حملہ کردو گے اور بعد میں ان کے وارثوں سے کہہ دو گے کہ ہم ان کے گھر والوں کی ہلاکت کے وقت موجود ہی نہیں تھے اور ہم اپنے بیان میں بالکل سچےّ ہیں
وَ مَکَرُوا مَکْراً وَ مَکَرْنَا مَکْراً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۵۰ ) فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ مَکْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَ قَوْمَهُمْ
(۵۰) اور پھر انہوں نے اپنی چال چلی اور ہم نے بھی اپنا انتظام کیا کہ انہیں خبر بھی نہ ہوسکی (۵۱) پھر اب دیکھو کہ ان کی مکاّری کا انجام کیا ہوا کہ ہم نے ان رؤسائ کو ان کی قوم
أَجْمَعِينَ( ۵۱ ) فَتِلْکَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۵۲ ) وَ أَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَ
سمیت بالکل تباہ وبرباد کردیا (۵۲) اب یہ ان کے گھر ہیں جو ظلم کی بنائ پر خالی پڑے ہوئے ہیں اور یقینا اس میں صاحبانِ علم کے لئے ایک نشانی پائی جاتی ہے (۵۳) اور ہم نے ان لوگوں کو نجات د ے دی جو ایمان والے تھے اور
کَانُوا يَتَّقُونَ( ۵۳ ) وَ لُوطاً إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَ تَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَ أَنْتُمْ تُبْصِرُونَ( ۵۴ ) أَ إِنَّکُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ
تقویٰ الٰہی اختیار کئے ہوئے تھے (۵۴) اور لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم آنکھیں رکھتے ہوئے بدکاری کا ارتکاب کر رہے ہو
(۵۵) کیا تم لوگ ازراہ
شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ( ۵۵ )
شہوت مذِدوں سے تعلقات پیدا کررہے ہو اور عورتوں کو چھوڑے دے رہے ہو اور درحقیقت تم لوگ بالکل جاہل قوم ہو
فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِکُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ( ۵۶ ) فَأَنْجَيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ
(۵۶) تو ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس کے کہ لوط والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کردو کہ یہ لوگ بہت پاکباز بن رہے ہیں (۵۷) تو ہم نے لوط اور ان کے خاندان والوں
إِلاَّ امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ( ۵۷ ) وَ أَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَراً فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ( ۵۸ ) قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلاَمٌ
کو زوجہ کے علاوہ سب کو نجات دے دی کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی (۵۸) اور ہم نے ان پر عجیب و غریب قسم کی بارش کردی کہ جن لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے ان پر بارشِ عذاب بھی بہت بری ہوتی ہے (۵۹) آپ کہئے ساری تعریف اللہ کے لئے ہے اور سلام
عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِکُونَ( ۵۹ ) أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ أَنْزَلَ لَکُمْ مِنَ
ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے منتخب کرلیا ہے آیا خدا زیادہ بہتر ہے یا جنہیں یہ شریک بنارہے ہیں (۶۰) بھلا وہ کون ہے جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور تمہارے لئے
السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا کَانَ لَکُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا أَ إِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ( ۶۰ )
آسمان سے پانی برسایا ہے پھر ہم نے اس سے خوشنما باغ اگائے ہیں کہ تم ان کے درختوں کو نہیں اگا سکتے تھے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے نہیں بلکہ یہ لوگ خود اپنی طرف سے دوسروں کو خدا کے برابر بنارہے ہیں
أَمَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَاراً وَ جَعَلَ خِلاَلَهَا أَنْهَاراً وَ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَ جَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزاً أَ إِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ
(۶۱) بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا اور پھر اس کے درمیان نہریں جاری کیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل قرار دی کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی خدا ہے ہرگز نہیں اصل
بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۶۱ ) أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَ يَکْشِفُ السُّوءَ وَ يَجْعَلُکُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَ إِلٰهٌ
یہ ہے کہ ان کی اکثریت جاہل ہے (۶۲) بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم لوگوں کو زمین کا وارث بناتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور خدا ہے - نہیں - بلکہ
مَعَ اللَّهِ قَلِيلاً مَا تَذَکَّرُونَ( ۶۲ ) أَمَّنْ يَهْدِيکُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْراً بَيْنَ يَدَيْ
یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں (۶۳) بھلا وہ کون ہے جو خشکی اور تری کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور بارش سے پہلے بشارت کے طور پر ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے -
رَحْمَتِهِ أَ إِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۶۳ )
یقینا وہ خدا تمام مخلوقات سے کہیں زیادہ بلند و بالا ہے جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنارہے ہیں
أَمَّنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَ مَنْ يَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ أَ إِلٰهٌ مَعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ
(۶۴) یا کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا اور کون ہے جو آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اپنے دعویٰ میں
صَادِقِينَ( ۶۴ ) قُلْ لاَ يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلاَّ اللَّهُ وَ مَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ( ۶۵ ) بَلِ
سچے ہو تو اپنی دلیل لے آؤ (۶۵) کہہ دیجئے کہ آسمان و زمین میں غیب کا جاننے والا اللہ کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور یہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ انہیں کب دوبارہ اٹھایا جائے گا (۶۶) بلکہ
ادَّارَکَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ بَلْ هُمْ فِي شَکٍّ مِنْهَا بَلْ هُمْ مِنْهَا عَمُونَ( ۶۶ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَ إِذَا کُنَّا تُرَاباً
آخرت کے بارے میں ان کا علم ناقص رہ گیا ہے بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں مبتلا ہیں بلکہ یہ بالکل اندھے ہیں (۶۷) اورکفّار یہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا سب مٹی ہوجائیں
وَ آبَاؤُنَا أَ إِنَّا لَمُخْرَجُونَ( ۶۷ ) لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ إِنْ هٰذَا إِلاَّ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۶۸ ) قُلْ
گے تو پھر دوبارہ نکالے جائیں گے (۶۸) ایسا وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے بہت پہلے سے کیا جارہا ہے اور یہ سب اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں اور بس (۶۹) آپ ان سے کہہ دیجئے
سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ( ۶۹ ) وَلاَ تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَ لاَ تَکُنْ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْکُرُونَ( ۷۰ )
کہ روئے زمین میں سیر کرو اور پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوا ہے (۷۰) اور آپ ان کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں اور یہ جو چالیں چل رہے ہیں ان کی طرف سے بھی دل تنگ نہ ہوں
وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۷۱ ) قُلْ عَسَى أَنْ يَکُونَ رَدِفَ لَکُمْ بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ( ۷۲ )
(۷۱) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ آخر کب پورا ہونے والا ہے (۷۲) تو کہہ دیجئے کہ بہت ممکن ہے کہ جس عذاب کی تم جلدی کررہے ہو اس کا کوئی حصّہ تمہارے پیچھے ہی لگاہوا ہو
وَ إِنَّ رَبَّکَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لَکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَشْکُرُونَ( ۷۳ ) وَ إِنَّ رَبَّکَ لَيَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُورُهُمْ وَ
(۷۳) اور آپ کا پروردگار بندوں کے حق میں بہت زیادہ مہربان ہے لیکن ان کی اکثریت شکریہ نہیں ادا کرتی ہے (۷۴) اور آپ کا پروردگار وہ سب جانتا ہے جسے ان کے دل چھپائے ہوئے ہیں یا
مَا يُعْلِنُونَ( ۷۴ ) وَ مَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ إِلاَّ فِي کِتَابٍ مُبِينٍ( ۷۵ ) إِنَّ هٰذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى
جس کا یہ اعلان کررہے ہیں (۷۵) اور آسمان و زمین میں کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جس کا ذکر کتاب مبین میں نہ ہو (۷۶) بیشک یہ قرآن
بَنِي إِسْرَائِيلَ أَکْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۷۶ )
بنی اسرائیل کے سامنے ان بہت سی باتوں کی حکایت کرتا ہے جن کے بارے میں وہ آپس میں اختلاف کررہے ہیں
وَ إِنَّهُ لَهُدًى وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ( ۷۷ ) إِنَّ رَبَّکَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ بِحُکْمِهِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ( ۷۸ ) فَتَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ
(۷۷) اور یہ قرآن صاحبان ایمان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے (۷۸) آپ کا پروردگار ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرتا ہے اور وہ سب پر غالب بھی ہے اور سب سے باخبر بھی ہے (۷۹) لہٰذا آپ اسی پر اعتماد کریں
إِنَّکَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ( ۷۹ ) إِنَّکَ لاَ تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَ لاَ تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ( ۸۰ ) وَ مَا
کہ آپ واضح حق کے راستہ پر ہیں (۸۰) آپ مردوں کو اور بہروں کو اپنی آواز نہیں سنا سکتے اگر وہ منہ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوں (۸۱) اور آپ
أَنْتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَنْ ضَلاَلَتِهِمْ إِنْ تُسْمِعُ إِلاَّ مَنْ يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ مُسْلِمُونَ( ۸۱ ) وَ إِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ
اندھوں کو بھی ان کی گمراہی سے راہ راست پر نہیں لاسکتے ہیں آپ اپنی آواز صرف ان لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارے اطاعت گزار ہیں (۸۲) اور جب ان پر وعدہ پورا ہوگا
أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُکَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ کَانُوا بِآيَاتِنَا لاَ يُوقِنُونَ( ۸۲ ) وَ يَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ فَوْجاً مِمَّنْ
تو ہم زمین سے ایک چلنے والا نکال کر کھڑا کردیں گے جو ان سے یہ بات کرے کہ کون لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے (۸۳) اور اس دن ہم ہر امت میں سے وہ فوج اکٹھا کریں گے
يُکَذِّبُ بِآيَاتِنَافَهُمْ يُوزَعُونَ( ۸۳ ) حَتَّى إِذَاجَاءُوا قَالَ أَ کَذَّبْتُمْ بِآيَاتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْماً أَمَّا ذَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۸۴ )
جو ہماری آیتوں کی تکذیب کیا کرتے تھے اور پھر الگ الگ تقسیم کردیئے جائیں گے (۸۴) یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو ارشاد احدیت ہوگا کہ کیا تم لوگوں نے میری آیتوں کی تکذیب کی تھی حالانکہ تمہیں ان کا مکمل علم نہیں تھا یا تم کیا کررہے تھے
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لاَ يَنْطِقُونَ( ۸۵ ) أَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْکُنُوا فِيهِ وَ النَّهَارَ
(۸۵) اور ان کے ظلم کی بنا پر ان پر بات ثابت ہوجائے گی اور وہ بولنے کے قابل بھی نہ ہوں گے (۸۶) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو پیدا کیا تاکہ یہ سکون حاصل کرسکیں اور دن
مُبْصِراً إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۸۶ ) وَ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ
کو روشنی کا ذریعہ بنایا اس میں صاحبان ایمان کے لئے ہماری بڑی نشانیاں ہیں (۸۷) اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان میں جو بھی ہے سب لرز جائیں گے
إِلاَّ مَنْ شَاءَ اللَّهُ وَ کُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ( ۸۷ ) وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَ هِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ
علاوہ ان کے جن کو خدا چاہے اور سب اس کی بارگاہ میں سر جھکائے حاضر ہوں گے (۸۸) اور تم دیکھو گے تو سمجھو گے کہ جیسے پہاڑ اپنی جگہ پر جامد ہیں حالانکہ یہ بادلوں کی طرح چل رہے ہوں گے .یہ اس خدا کی صنعت ہے
الَّذِي أَتْقَنَ کُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ( ۸۸ )
جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے اور وہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے
مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا وَ هُمْ مِنْ فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ( ۸۹ ) وَ مَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَکُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي
(۸۹) جو کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور وہ لوگ روزِ قیامت کے خوف سے محفوظ بھی رہیں گے (۹۰) اور جو لوگ برائی کریں گے انہیں منہ کے بل
النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۹۰ ) إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَ لَهُ کُلُّ شَيْءٍ
جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا کہ کیا تمہیں تمہارے اعمال کے علاوہ بھی کوئی معاوضہ دیا جاسکتا ہے (۹۱) مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے مالک کی عبادت کروں جس نے اسے محترم بنایا ہے اور ہر شے اسی کی ملکیت ہے
وَ أُمِرْتُ أَنْ أَکُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ( ۹۱ ) وَ أَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ
اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اطاعت گزاروں میں شامل ہوجاؤں (۹۲) اور یہ کہ میں قرآن کو پڑھ کر سن اؤں اب اس کے بعد جو ہدایت حاصل کرلے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو بہک جائے گا
إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنْذِرِينَ( ۹۲ ) وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيکُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۹۳ )
اس سے کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں (۹۳) اور یہ کہئے کہ ساری حمد صرف اللہ کے لئے ہے اور وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے گا اور تم پہچان لو گے اور تمہارا پروردگار تمہارے اعمال سے سے غافل نہیں ہے
( سورة القصص)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
طسم( ۱ ) تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِينِ( ۲ ) نَتْلُو عَلَيْکَ مِنْ نَبَإِ مُوسَى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۳ )
(۱) طسم (۲) یہ کتابِ مبین کی آیتیں ہیں (۳) ہم آپ کو موسٰی اور فرعون کی سّچی خبر سنارہے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لانے والے ہیں
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلاَ فِي الْأَرْضِ وَ جَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعاً يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَ يَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ
(۴) فرعون نے روئے زمین پر بلندی اختیار کی اور اس نے اہلِ زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کردیا کہ ایک گروہ نے دوسرے کو بالکل کمزور بنادیا وہ لڑکوں کو ذبح کردیا کرتا تھا اور عورتوں کو زندہ رکھا کرتا تھا.
کَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ( ۴ ) وَ نُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ( ۵ )
وہ یقینا مفسدین میں سے تھا (۵) اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں اور انہیں لوگوں کا پیشوا بنائیں اور زمین کا وارث قرار دیدیں
وَ نُمَکِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَ نُرِيَ فِرْعَوْنَ وَ هَامَانَ وَ جُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَا کَانُوا يَحْذَرُونَ( ۶ ) وَ أَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ
(۶) اور انہی کو روئے زمین کا اقتدار دیں اور فرعون وہامان اور ان کے لشکروں کو ان ہی کمزوروں کے ہاتھوں سے وہ منظر دکھلائیں جس سے یہ ڈر رہے ہیں (۷) اور ہم نے مادر موسٰی کی طرف وحی کی
مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَ لاَ تَخَافِي وَ لاَ تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْکِ وَ جَاعِلُوهُ مِنَ
کہ اپنے بچّہ کو دودھ پلاؤ اور اس کے بعد جب اس کی زندگی کا خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دو اور بالکل ڈرو نہیں اور پریشان نہ ہو کہ ہم اسے تمہاری طرف پلٹا دینے والے اور اسے
الْمُرْسَلِينَ( ۷ ) فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَکُونَ لَهُمْ عَدُوّاً وَ حَزَناً إِنَّ فِرْعَوْنَ وَ هَامَانَ وَ جُنُودَهُمَا کَانُوا خَاطِئِينَ( ۸ )
مرسلین میں سے قرار دینے والے ہیں (۸) پھر فرعون والوںنے اسے اٹھالیا کہ انجام کار ان کا دشمن اور ان کے لئے باعث رنج و الم بنے .بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر والے سب غلطی پر تھے
وَ قَالَتِ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ قُرَّةُ عَيْنٍ لِي وَ لَکَ لاَ تَقْتُلُوهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَداً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۹ ) وَ
(۹) اور فرعون کی زوجہ نے کہا کہ یہ تو ہماری اور تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے لہٰذا اسے قتل نہ کرو کہ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے اور ہم اسے اپنا فرزند بنالیں اور وہ لوگ کچھ نہیں سمجھ رہے تھے (۱۰) اور
أَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَى فَارِغاً إِنْ کَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْ لاَ أَنْ رَبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَکُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۰ ) وَ
موسٰی کی ماں کا دل بالکل خالی ہوگیا کہ قریب تھا کہ وہ اس راز کو فاش کردیتیں اگر ہم ان کے دل کو مطمئن نہ بنادیتے تاکہ وہ ایمان لانے والوں میں شامل ہوجائیں (۱۱) اور
قَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۱۱ ) وَ حَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ
انہوں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم بھی ان کا پیچھا کرو تو انہوں نے دور سے موسٰی کو دیکھا جب کہ ان لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں تھا (۱۲) اور ہم نے موسٰی پر دودھ پلانے والیوں کا دودھ پہلے ہی سے حرام کردیا تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ
هَلْ أَدُلُّکُمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ يَکْفُلُونَهُ لَکُمْ وَ هُمْ لَهُ نَاصِحُونَ( ۱۲ ) فَرَدَدْنَاهُ إِلَى أُمِّهِ کَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَ لاَ تَحْزَنَ
کیا میں تمہیں ایسے گھر والوں کا پتہ بتاؤں جو اس کی کفالت کرسکیں اور وہ اس کے خیر خواہ بھی ہوں (۱۳) پھر ہم نے موسٰی کو ان کی ماں کی طرف پلٹا دیا تاکہ ان کی آنکھ ٹھنڈی ہوجائے اور وہ پریشان نہ رہیں
وَ لِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۳ )
اور انہیں معلوم ہوجائے کہ اللہ کا وعدہ بہرحال سچا ّہے اگرچہ لوگوں کی اکثریت اسے نہیں جانتی ہے
وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَ اسْتَوَى آتَيْنَاهُ حُکْماً وَ عِلْماً وَ کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۱۴ ) وَ دَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى
(۱۴) اور جب موسٰی جوانی کی توانائیوں کو پہنچے اور تندرست ہوگئے تو ہم نے انہیں علم اور حکمت عطا کردی اور ہم اسی طرح نیک عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں (۱۵) اور موسٰی شہر میں اس وقت داخل ہوئے
حِينِ غَفْلَةٍ مِنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلاَنِ هٰذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَ هٰذَا مِنْ عَدُوِّهِ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ
جب لوگ غفلت کی نیند میں تھے تو انہوں نے دو آدمیوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ایک ان کے شیعوں میں سے تھا اور ایک دشمنوں میں سے تو جو ان کے شیعوں میں سے تھا
عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَکَزَهُ مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُضِلٌّ مُبِينٌ( ۱۵ ) قَالَ
اس نے دشمن کے ظلم کی فریاد کی تو موسٰی نے اسے ایک گھونسہ مار کر اس کی زندگی کا فیصلہ کردیا اور کہا کہ یہ یقینا شیطان کے عمل سے تھا اور یقینا شیطان دشمن اور کھنَا ہوا گمراہ کرنے والا ہے (۱۶) موسٰی نے کہا
رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۱۶ ) قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَکُونَ
کہ پروردگار میں نے اپنے نفس کے لئے مصیبت مول لے لی لہذا مجھ معاف کردے تو پروردگار نے معاف کردیا کہ وہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
(۱۷) موسٰی نے کہا کہ پروردگار تونے میری مدد کی ہے لہذا میں
ظَهِيراً لِلْمُجْرِمِينَ( ۱۷ ) فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفاً يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ قَالَ لَهُ
کبھی مجرموں کا ساتھی نہیں بنوں گا (۱۸) پھر صبح کے وقت موسٰی شہر میں داخل ہوئے تو خوفزدہ اور حالات کی نگرانی کرتے ہوئے کہ اچانک دیکھا کہ جس نے کل مدد کے لئے پکارا تھا وہ پھر فریاد کررہا ہے
مُوسَى إِنَّکَ لَغَوِيٌّ مُبِينٌ( ۱۸ ) فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَنْ يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَهُمَا قَالَ يَا مُوسَى أَ تُرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي
موسٰی نے کہا کہ یقینا تو کھنَا ہوا گمراہ ہے (۱۹) پھر جب موسٰی نے چاہا کہ اس پر حملہ آور ہوں جو دونوں کا دشمن ہے تو اس نے کہا کہ موسٰی تم اسی طرح مجھے قتل کرنا چاہتے ہو
کَمَا قَتَلْتَ نَفْساً بِالْأَمْسِ إِنْ تُرِيدُ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ جَبَّاراً فِي الْأَرْضِ وَ مَا تُرِيدُ أَنْ تَکُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ( ۱۹ )
جس طرح تم نے کل ایک بے گناہ کو قتل کیا ہے تم صرف روئے زمین میں سرکش حاکم بن کر رہنا چاہتے ہو اور یہ نہیں چاہتے ہو کہ تمہارا شمار اصلاح کرنے والوں میں ہو
وَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَا مُوسَى إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِکَ لِيَقْتُلُوکَ فَاخْرُجْ إِنِّي لَکَ مِنَ
(۲۰) اور ادھر آخر شہر سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ موسٰی شہر کے بڑے لوگ باہمی مشورہ کررہے ہیں کہ تمہیں قتل کردیں لہذا تم شہر سے باہر نکل جاؤ میں تمہارے لئے
النَّاصِحِينَ( ۲۰ ) فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفاً يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۲۱ )
نصیحت کرنے والوں میں سے ہوں (۲۱) تو موسٰی شہر سے باہر نکلے خوفزدہ اور دائیں بائیں دیکھتے ہوئے اور کہا کہ پروردگار مجھے ظالم قوم سے محفوظ رکھنا
وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَى رَبِّي أَنْ يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ( ۲۲ ) وَ لَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً
(۲۲) اور جب موسٰی نے مدین کا رخ کیا تو کہا کہ عنقریب پروردگار مجھے سیدھے راستہ کی ہدایت کردے گا (۲۳) اور جب مدین کے چشمہ پروارد ہوئے تو
مِنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ قَالَ مَا خَطْبُکُمَا قَالَتَا لاَ نَسْقِي حَتَّى يُصْدِرَ الرِّعَاءُ وَ
لوگوں کی ایک جماعت کو دیکھا جو جانوروں کو پانی پلارہی تھی اور ان سے الگ دو عورتیں تھیں جو جانوروں کو روکے کھڑی تھیں .موسٰی نے پوچھا کہ تم لوگوں کا کیا مسئلہ ہے ان دونوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک پانی نہیں پلاتے ہیں جب تک ساری قوم ہٹ نہ جائے اور
أَبُونَا شَيْخٌ کَبِيرٌ( ۲۳ ) فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ( ۲۴ )
ہمارے بابا ایک ضعیف العمر آدمی ہیں (۲۴) موسٰی نے دونوں کے جانوروں کو پانی پلادیا اور پھر ایک سایہ میں آکر پناہ لے لی عرض کی پروردگار یقینا میں اس خیر کا محتاج ہوں جو تو میری طرف بھیج دے
فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوکَ لِيَجْزِيَکَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا فَلَمَّا جَاءَهُ وَ قَصَّ
(۲۵) اتنے میں دونوں میں سے ایک لڑکی کمال شرم و حیا کے ساتھ چلتی ہوئی آئی اور اس نے کہا کہ میرے بابا آپ کو بلارہے ہیں کہ آپ کے پانی پلانے کی اجرت دے دیں پھر جو موسٰی ان کے پاس آئے اور
عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لاَ تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۲۵ ) قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ
اپنا قصّہ بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ ڈرو نہیں اب تم ظالم قوم سے نجات پاگئے (۲۶) ان دونوں میں سے ایک لڑکی نے کہا کہ بابا آپ انہیں نوکر رکھ لیجئے کہ آپ جسے بھی نوکر رکھنا چاہیں
اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ( ۲۶ ) قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنْکِحَکَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَى أَنْ تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ
ان میں سب سے بہتر وہ ہوگا جو صاحبِ قوت بھی ہو اور امانتدار بھی ہو (۲۷) انہوں نے کہا کہ میں ان دونوں میں سے ایک بیٹی کا عقد آپ سے کرنا چاہتا ہوں بشرطیکہ آپ آٹھ سال تک میری خدمت کریں
فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْراً فَمِنْ عِنْدِکَ وَ مَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْکَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۲۷ ) قَالَ
پھر اگر دس سال پورے کردیں تو یہ آپ کی طرف سے ہوگا اور میں آپ کو کوئی زحمت نہیں دینا چاہتا ہوں انشائ اللہ آپ مجھے نیک بندوں میں سے پائیں گے (۲۸) موسٰی نے کہا کہ یہ میرے
ذٰلِکَ بَيْنِي وَ بَيْنَکَ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلاَ عُدْوَانَ عَلَيَّ وَ اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَکِيلٌ( ۲۸ )
اور آپ کے درمیان کا معاہدہ ہے میں جو مدّت بھی پوری کردوں میرے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی اور میں جو کچھ بھی کہہ رہاہوں اللہ اس کا گواہ ہے
فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَ سَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ نَاراً قَالَ لِأَهْلِهِ امْکُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَاراً لَعَلِّي
(۲۹) پھر جب موسٰی مدّت کو پورا کرچکے اور اپنے اہل کو لے کر چلے تو طور کی طرف سے ایک آگ نظر آئی انہوں نے اپنے اہل سے کہا کہ تم لوگ ٹھہرو میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید
آتِيکُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّکُمْ تَصْطَلُونَ( ۲۹ ) فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِي الْأَيْمَنِ فِي
اس میں سے کوئی خبر لے آؤں یا کوئی چنگاری ہی لے آؤں کہ تم لوگ اس سے تاپنے کا کام لے سکو (۳۰) پھر جو اس آگ کے قریب آئے تو وادی کے داہنے رخ سے ایک
الْبُقْعَةِ الْمُبَارَکَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَا مُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۳۰ ) وَ أَنْ أَلْقِ عَصَاکَ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ
مبارک مقام پر ایک درخت سے آوز آئی موسٰی میں عالمین کا پالنے والا خدا ہوں (۳۱) اور تم اپنے عصا کو زمین پر ڈال دو اور جو موسٰی نے دیکھا تو وہ سانپ کی طرح لہرا رہا تھا یہ دیکھ کر
کَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِراً وَ لَمْ يُعَقِّبْ يَا مُوسَى أَقْبِلْ وَ لاَ تَخَفْ إِنَّکَ مِنَ الْآمِنِينَ( ۳۱ ) اسْلُکْ يَدَکَ فِي
موسٰی پیچھے ہٹ گئے اور پھر مڑ کر بھی نہ دیکھا تو پھر آواز آئی کہ موسٰی آگے بڑھو اور ڈرو نہیں کہ تم بالکل مامون و محفوظ ہو (۳۲) ذرا اپنے ہاتھ کو گریبان میں داخل کرو
جَيْبِکَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَ اضْمُمْ إِلَيْکَ جَنَاحَکَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَانِکَ بُرْهَانَانِ مِنْ رَبِّکَ إِلَى فِرْعَوْنَ
وہ بغیر کسی بیماری کے سفید اور چمکدار بن کر برآمد ہوگا اور خوف سے اپنے بازوؤں کو اپنی طرف سمیٹ لو - تمہارے لئے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کی طرف یہ دو دلیلیں
وَ مَلَئِهِ إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْماً فَاسِقِينَ( ۳۲ ) قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْساً فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ( ۳۳ ) وَ أَخِي
ہیں کہ یہ لوگ سب فاسق اور بدکار ہیں (۳۳) موسٰی نے کہا کہ پروردگار میں نے ان کے ایک آدمی کو مار ڈالا ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل کردیں گے اور کار تبلیغ رک جائے گا (۳۴) اور میرے بھائی
هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَاناً فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءاً يُصَدِّقُنِي إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُکَذِّبُونِ( ۳۴ ) قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَکَ
ہارون مجھ سے زیادہ فصیح زبان کے مالک ہیں لہٰذا انہیں میرے ساتھ مددگار بنادے جو میری تصدیق کرسکیں کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ لوگ میری تکذیب نہ کردیں (۳۵) ارشاد ہوا کہ ہم تمہارے بازؤں کو تمہارے بھائی سے
بِأَخِيکَ وَ نَجْعَلُ لَکُمَا سُلْطَاناً فَلاَ يَصِلُونَ إِلَيْکُمَا بِآيَاتِنَا أَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَکُمَا الْغَالِبُونَ( ۳۵ )
مضبوط کردیں گے اور تمہارے لئے ایسا غلبہ قرار دیں گے کہ یہ لوگ تم تک پہنچ ہی نہ سکیں اور ہماری نشانیوں کے سہارے تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہیں گے
فَلَمَّا جَاءَهُمْ مُوسَى بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُفْتَرًى وَ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ( ۳۶ ) وَ
(۳۶) پھر جب موسٰی ان کے پاس ہماری کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تو ان لوگوں نے کہہ دیا کہ یہ تو صرف ایک گڑھا ہوا جادو ہے اور ہم نے اپنے گزشتہ بزرگوں سے اس طرح کی کوئی بات نہیں سنی ہے (۳۷) اور
قَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَنْ جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِنْدِهِ وَ مَنْ تَکُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ( ۳۷ ) وَ
موسٰی نے کہا کہ میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور کس کے لئے آخرت کا گھر ہے یقینا ظالمین کے لئے فلاح نہیں ہے (۳۸) اور
قَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَکُمْ مِنْ إِلٰهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحاً لَعَلِّي
فرعون نے کہا کہ میرے زعما ئ مملکت! میرے علم میں تمہارے لئے میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہٰذا ہامان! تم میرے لئے مٹی کا پجاوا لگاؤ اور پھر ایک قلعہ تیار کرو کہ
أَطَّلِعُ إِلَى إِلٰهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْکَاذِبِينَ( ۳۸ ) وَ اسْتَکْبَرَ هُوَ وَ جُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ ظَنُّوا
میں اس پر چڑھ کر موسٰی کے خدا کی خبر لے آؤں اور میرا خیال تو یہ ہی ہے کہ موسٰی جھوٹے ہیں (۳۹) اور فرعون اور اس کے لشکر نے ناحق غرور سے کام لیا اور یہ خیال کرلیا کہ وہ پلٹا کر
أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لاَ يُرْجَعُونَ( ۳۹ ) فَأَخَذْنَاهُ وَ جُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ( ۴۰ ) وَ
ہماری بارگاہ میں نہیں لائے جائیں گے (۴۰) تو ہم نے فرعون اور اس کے لشکروں کو اپنی گرفت میں لے لیا اور سب کو دریا میں ڈال دیا تو دیکھو کہ ظالمین کا انجام کیسا ہوتا ہے (۴۱) اور
جَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لاَ يُنْصَرُونَ( ۴۱ ) وَ أَتْبَعْنَاهُمْ فِي هٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَ يَوْمَ
ہم نے ان لوگوں کوجہّنم کی طرف دعوت دینے والا پیشوا قرار د ے دیا ہے اور قیامت کے دن ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی (۴۲) اور دنیا میں بھی ہم نے ان کے پیچھے لعنت کو لگادیا ہے اور قیامت کے دن
الْقِيَامَةِ هُمْ مِنَ الْمَقْبُوحِينَ( ۴۲ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَکْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى بَصَائِرَ لِلنَّاسِ
بھی ان کا شمار ان لوگوں میں ہوگا جن کے چہرے بگاڑ دیئے جائیں گے (۴۳) اور ہم نے پہلی نسلوں کو ہلاک کردینے کے بعد موسٰی کو کتاب عطا کی جو لوگوں کے لئے بصیرت کا سامان
وَ هُدًى وَ رَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۴۳ )
اور ہدایت و رحمت ہے اور شاید اسی طرح یہ لوگ نصیحت حاصل کرلیں
وَ مَا کُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ وَ مَا کُنْتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ( ۴۴ ) وَ لٰکِنَّا أَنْشَأْنَا قُرُوناً
(۴۴) اور آپ اس وقت طور کے مغربی رخ پر نہ تھے جب ہم نے موسٰی کی طرف اپنا حکم بھیجا اور آپ اس واقعہ کے حاضرین میں سے بھی نہیں تھے (۴۵) لیکن ہم نے بہت سی قوموں کو پیدا کیا
فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ وَ مَا کُنْتَ ثَاوِياً فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَ لٰکِنَّا کُنَّا مُرْسِلِينَ( ۴۵ ) وَ مَا کُنْتَ
پھر ان پر ایک طویل زمانہ گزر گیا اور آپ تو اہل مدین میں بھی مقیم نہیں تھے کہ انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے لیکن ہم رسول بنانے والے توتھے
(۴۶) اور آپ طِور کے کسی
بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَ لٰکِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ لِتُنْذِرَ قَوْماً مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِکَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۴۶ )
جانب اس وقت نہیں تھے جب ہم نے موسٰی کو آواز دی لیکن آپ کے پروردگار کی رحمت ہے کہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کی طرف آپ سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں آیا ہے کہ شاید وہ اس طرح عبرت اور نصیحت حاصل کرلیں
وَ لَوْ لاَ أَنْ تُصِيبَهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا رَبَّنَا لَوْ لاَ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولاً فَنَتَّبِعَ آيَاتِکَ وَ نَکُونَ
(۴۷) اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ جب ان پر گذشتہ اعمال کی بنا پر کوئی مصیبت نازل ہوتی تو یہی کہتے کہ پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا ہے کہ ہم تیری نشانیوں کی پیروی کرتے اور
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۴۷ ) فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا لَوْ لاَ أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَى أَ وَ لَمْ يَکْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ
صاحبان ایمان میں شامل ہوجاتے (۴۸) پھر اس کے بعد جب ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ انہیں وہ سب کیوں نہیں دیا گیا ہے جو موسٰی کو دیا گیا تھا تو کیا ان لوگوں نے اس سے پہلے
مُوسَى مِنْ قَبْلُ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَ قَالُوا إِنَّا بِکُلٍّ کَافِرُونَ( ۴۸ ) قُلْ فَأْتُوا بِکِتَابٍ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَى
موسٰی کا انکار نہیں کیا اور اب تو کہتے ہیں کہ توریت اور قرآن جادو ہے جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں اور ہم دونوں ہی کا انکار کرنے والے ہیں (۴۹) تو آپ کہہ دیجئے کہ اچھا تم پروردگار کی طرف
مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۴۹ ) فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَکَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ
سے کوئی کتاب لے آؤ جو دونوں سے زیادہ صحیح ہو اور میں اس کا اتباع کرلوں اگر تم اپنی بات میں سچے ہو (۵۰) پھر اگر قبول نہ کریں تو سمجھ لیجئے کہ یہ صرف اپنی خواہشات کا اتباع کرنے والے ہیں اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہے جو خدائی ہدایت کے بغیر
هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۵۰ )
اپنی خواہشات کا اتباع کرلے جب کہ اللہ ظالم قوم کی ہدایت کرنے والا نہیں ہے
وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۵۱ ) الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَ( ۵۲ ) وَ إِذَا
(۵۱) اور ہم نے مسلسل ان لوگوں تک اپنی باتیں پہنچائیں کہ شاید اسی طرح نصیحت حاصل کرلیں (۵۲) جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی ہے وہ اس قرآن پر ایمان رکھتے ہیں (۵۳) اور جب
يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّنَا إِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ( ۵۳ ) أُولٰئِکَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ بِمَا
ان کے سامنے اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے یہ ہمارے رب کی طرف سے برحق ہے اور ہم تو پہلے ہی سے تسلیم کئے ہوئے تھے (۵۴) یہی وہ لوگ ہیں جن کو دہری جزا دی جائے گی کہ
صَبَرُوا وَ يَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۵۴ ) وَ إِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا عَنْهُ وَ قَالُوا لَنَا
انہوں نے صبر کیا ہے اور یہ نیکیوں کے ذریعہ برائیوں کو دفع کرتے ہیں اور ہم نے جو رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں (۵۵) اور جب لغو بات سنتے ہیں تو کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں
أَعْمَالُنَا وَ لَکُمْ أَعْمَالُکُمْ سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ لاَ نَبْتَغِي الْجَاهِلِينَ( ۵۵ ) إِنَّکَ لاَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ
کہ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں تم پر ہمارا سلام کہ ہم جاہلوں کی صحبت پسند نہیں کرتے ہیں (۵۶) پیغمبر بیشک آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے ہیں بلکہ اللہ
يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ( ۵۶ ) وَ قَالُوا إِنْ نَتَّبِعِ الْهُدَى مَعَکَ نُتَخَطَّفْ مِنْ أَرْضِنَا أَ وَ لَمْ نُمَکِّنْ
جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ان لوگوں سے خوب باخبر ہے جو ہدایت پانے والے ہیں (۵۷) اور یہ کفاّر کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ حق کی پیروی کریں گے تو اپنی زمین سے اچک لئے جائیں گے تو کیا ہم نے
لَهُمْ حَرَماً آمِناً يُجْبَى إِلَيْهِ ثَمَرَاتُ کُلِّ شَيْءٍ رِزْقاً مِنْ لَدُنَّا وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۵۷ ) وَ کَمْ أَهْلَکْنَا مِنْ
انہیں ایک محفوظ حرم پر قبضہ نہیں دیا ہے جس کی طرف ہر شے کے پھل ہماری دی ہوئی روزی کی بنا پر چلے آرہے ہیں لیکن ان کی اکثریت سمجھتی ہی نہیں ہے (۵۸) اور ہم نے کتنی ہی
قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا فَتِلْکَ مَسَاکِنُهُمْ لَمْ تُسْکَنْ مِنْ بَعْدِهِمْ إِلاَّ قَلِيلاً وَ کُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ( ۵۸ ) وَ مَا کَانَ رَبُّکَ
بستیوں کو ان کی معیشت کے غرور کی بنا پر ہلاک کردیا اب یہ ان کے مکانات ہیں جو ان کے بعد پھر آباد نہ ہوسکے مگر بہت کم اور درحقیقت ہم ہی ہر چیز کے وارث اور مالک ہیں (۵۹) اور آپ کا پروردگار
مُهْلِکَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولاً يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَمَا کُنَّا مُهْلِکِي الْقُرَى إِلاَّ وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَ( ۵۹ )
کسی بستی کو ہلاک کرنے والا نہیں ہے جب تک کہ اس کے مرکزمیں کوئی رسول نہ بھیج دے جو ان کے سامنے ہماری آیات کی تلاوت کرے اور ہم کسی بستی کے تباہ کرنے والے نہیں ہیں مگر یہ کہ اس کے رہنے والے ظالم ہوں
وَ مَا أُوتِيتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ زِينَتُهَا وَ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَ أَبْقَى أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۶۰ ) أَ فَمَنْ
(۶۰) اور جو کچھ بھی تمہیں عطا کیا گیا ہے یہ چند روزہ لذت دنیا اور زینت دنیا ہے اور جو کچھ بھی خدا کی بارگاہ میں ہے وہ خیر اور باقی رہنے والا ہے کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ہو (۶۱) کیا وہ بندہ جس سے
وَعَدْنَاهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاَقِيهِ کَمَنْ مَتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ( ۶۱ ) وَ يَوْمَ
ہم نے بہترین وعدہ کیا ہے اور وہ اسے پا بھی لے گا اس کے مانند ہے جسے ہم نے دنیا میں تھوڑی سی لذّت دے دی ہے اور پھر وہ روزہ قیامت خدا کی بارگاہ میں کھینچ کر حاضر کیا جائے گا (۶۲) جس دن
يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَکَائِيَ الَّذِينَ کُنْتُمْ تَزْعُمُونَ( ۶۲ ) قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰؤُلاَءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا
خدا ان لوگوں کو آواز دے گا کہ میرے وہ شرکائ کہاں ہیں جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا (۶۳) تو جن شرکائ پر عذاب ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ پروردگار یہ ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے گمراہ کیا ہے اور
أَغْوَيْنَاهُمْ کَمَا غَوَيْنَا تَبَرَّأْنَا إِلَيْکَ مَا کَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ( ۶۳ ) وَ قِيلَ ادْعُوا شُرَکَاءَکُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا
اسی طرح گمراہ کیا ہے جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے لیکن اب ان سے برائت چاہتے ہیں یہ ہماری عبادت تو نہیں کررہے تھے (۶۴) تو کہا جائے گا کہ اچھا اپنے شرکائ کو پکارو تو وہ پکاریں گے
لَهُمْ وَ رَأَوُا الْعَذَابَ لَوْ أَنَّهُمْ کَانُوا يَهْتَدُونَ( ۶۴ ) وَ يَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَا ذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ( ۶۵ ) فَعَمِيَتْ
لیکن کوئی جواب نہ پائیں گے بلکہ عذاب ہی کو دیکھیں گے تو کاش یہ دنیا ہی میں ہدایت یافتہ ہوجاتے (۶۵) اور جس دن خدا ان سے پکار کر کہے گا کہ تم نے ہمارے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا (۶۶) تو ان پر ساری خبریں تاریک ہوجائیں گی
عَلَيْهِمُ الْأَنْبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لاَ يَتَسَاءَلُونَ( ۶۶ ) فَأَمَّا مَنْ تَابَ وَ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحاً فَعَسَى أَنْ يَکُونَ مِنَ
اور وہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال بھی نہ کرسکیں گے (۶۷) لیکن جس نے توبہ کرلی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا وہ یقینا فلاح
الْمُفْلِحِينَ( ۶۷ ) وَ رَبُّکَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَ يَخْتَارُ مَا کَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۶۸ )
پانے والوں میں شمار ہوجائے گا (۶۸) اور آپ کا پروردگار جسے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور پسندکرتا ہے - ان لوگوں کو کسی کا انتخاب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے - خدا ان کے شرک سے پاک اور بلند و برتر ہے
وَ رَبُّکَ يَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُورُهُمْ وَ مَا يُعْلِنُونَ( ۶۹ ) وَ هُوَ اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَ الْآخِرَةِ وَ
(۶۹) اور آپ کا پروردگار ان چیزوں کو بھی جانتا ہے جو یہ اپنے سینوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور انہیں بھی جانتا ہے جن کا یہ اعلان و اظہار کرتے ہیں
(۷۰) وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے اور اول و آخر اور دنیا و آخرت میں ساری حمد
لَهُ الْحُکْمُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۷۰ )
اسی کے لئے ہے اسی کے لئے حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب کو واپس جانا پڑے گا
قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْکُمُ اللَّيْلَ سَرْمَداً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيکُمْ بِضِيَاءٍ أَ فَلاَ تَسْمَعُونَ ( ۷۱ )
(۷۱) آپ کہئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر خدا تمہارے لئے رات کو قیامت تک کے لئے ابدی بنادے تو کیا اس کے علاوہ اور کوئی معبود ہے جو تمہارے لئے روشنی کو لے آسکے تو کیا تم بات سنتے نہیں ہو
قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْکُمُ النَّهَارَ سَرْمَداً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيکُمْ بِلَيْلٍ تَسْکُنُونَ فِيهِ أَ فَلاَ
(۷۲) اور کہئے کہ اگر وہ دن کو قیامت تک کے لئے دائمی بنادے تو اس کے علاوہ کون معبود ہے - جوتمہارے لئے وہ رات لے آئے گا جس میں سکون حاصل کرسکو کیا تم
تُبْصِرُونَ( ۷۲ ) وَمِنْ رَحْمَتِهِ جَعَلَ لَکُمُ اللَّيْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْکُنُوا فِيهِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۷۳ )
دیکھتے نہیں ہو (۷۳) یہ اس کی رحمت کا ایک حصہّ ہے کہ اس نے تمہارے لئے رات اور دن دونوں بنائے ہیں تاکہ آرام بھی کرسکو اور رزق بھی تلاش کرسکو اور شاید اس کا شکریہ بھی ادا کرسکو
وَ يَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَکَائِيَ الَّذِينَ کُنْتُمْ تَزْعُمُونَ( ۷۴ ) وَ نَزَعْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ شَهِيداً فَقُلْنَا هَاتُوا
(۷۴) اور قیامت کے دن خدا انہیں آواز دے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا (۷۵) اور ہم ہر قوم میں سے ایک گواہ نکال کر لائیں گے اور منکرین سے کہیں گے کہ تم بھی اپنی
بُرْهَانَکُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۷۵ ) إِنَّ قَارُونَ کَانَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ
دلیل لے آؤ تب انہیں معلوم ہوگا کہ حق اللہ ہی کے لئے ہے اور پھر وہ جو افترا پردازیاں کیا کرتے تھے وہ سب گم ہوجائیں گی (۷۶) بیشک قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا مگر اس نے قوم پر ظلم کیا
وَ آتَيْنَاهُ مِنَ الْکُنُوزِ مَاإِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْقَالَ لَهُ قَوْمُهُ لاَتَفْرَحْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْفَرِحِينَ( ۷۶ )
اور ہم نے بھی اسے اتنے خزانے دے دیئے تھے کہ ایک طاقت ور جماعت سے بھی اس کی کنجیاں نہیں اٹھ سکتی تھیں پھر جب اس سے قوم نے کہا کہ اس قدر نہ اتراؤ کہ خدا اترانے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے
وَ ابْتَغِ فِيمَا آتَاکَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَ لاَ تَنْسَ نَصِيبَکَ مِنَ الدُّنْيَا وَ أَحْسِنْ کَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْکَ وَ لاَ تَبْغِ
(۷۷) اور جو کچھ خدا نے دیا ہے اس سے آخرت کے گھر کا انتظام کرو اور دنیا میں اپنا حصّہ بھول نہ جاؤ اور نیکی کرو جس طرح کہ خدا نے تمہارے ساتھ نیک برتاؤ کیا ہے اور
الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ( ۷۷ )
زمین میں فساد کی کوشش نہ کرو کہ اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے
قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي أَ وَ لَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَکَ مِنْ قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَ
(۷۸) قارون نے کہا کہ مجھے یہ سب کچھ میرے علم کی بنا پر دیا گیا ہے تو کیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی نسلوں کو ہلاک کردیا ہے جو اس سے زیادہ طاقتور اور مال کے اعتبار سے
أَکْثَرُ جَمْعاً وَ لاَ يُسْأَلُ عَنْ ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ( ۷۸ ) فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
دولت مند تھیں اور ایسے مجرموں سے تو ان کے گناہوں کے بارے میں سوال بھی نہیں کیا جاتا ہے (۷۹) پھر قارون اپنی قوم کے سامنے زیب و زینت کے ساتھ برآمد ہوا تو جن لوگوں کے دل میں زندگانی دنیا کی خواہش تھی
يَا لَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِيَ قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ( ۷۹ ) وَ قَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَيْلَکُمْ ثَوَابُ اللَّهِ خَيْرٌ لِمَنْ
انہوںنے کہنا شروع کردیا کہ کاش ہمارے پاس بھی یہ ساز و سامان ہوتا جو قارون کو دیا گیا ہے یہ تو بڑے عظیم حصہ ّ کا مالک ہے (۸۰) اور جنہیں علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ افسوس تمہارے حال پر - اللہ کا ثواب صاحبان ایمان و عمل صالح کے لئے
آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحاً وَ لاَ يُلَقَّاهَا إِلاَّ الصَّابِرُونَ( ۸۰ ) فَخَسَفْنَا بِهِ وَ بِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا کَانَ لَهُ مِنْ فِئَةٍ
اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور وہ ثواب صبر کرنے والوں کے علاوہ کسی کو نہیں دیا جاتا ہے (۸۱) پھر ہم نے اسے اور اس کے گھر بار کو زمین میں دھنسا دیا اور
يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ مَا کَانَ مِنَ المُنْتَصِرِينَ( ۸۱ ) وَ أَصْبَحَ الَّذِينَ تَمَنَّوْا مَکَانَهُ بِالْأَمْسِ يَقُولُونَ وَيْکَأَنَّ اللَّهَ
نہ کوئی گروہ خدا کے علاوہ بچانے والا پیدا ہوا اور نہ وہ خود اپنا بچاؤ کرنے والا تھا (۸۲) اور جن لوگوں نے کل اس کی جگہ کی تمناّ کی تھی وہ کہنے لگے کہ معاذ اللہ یہ تو خدا جس بندے کے لئے چاہتا ہے
يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَوْ لاَ أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا وَيْکَأَنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْکَافِرُونَ( ۸۲ )
اس کے رزق میں وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے یہاں چاہتا ہے تنگی پیدا کردیتا ہے اور اگر اس نے ہم پر احسان نہ کردیا ہوتا تو ہمیں بھی دھنسا دیا ہوتا معاذاللہ کافروں کے لئے واقعا فلاح نہیں ہے
تِلْکَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لاَ يُرِيدُونَ عُلُوّاً فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فَسَاداً وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ( ۸۳ ) مَنْ جَاءَ
(۸۳) یہ دار آخرت وہ ہے جسے ہم ان لوگوں کے لئے قرار دیتے ہیں جو زمین میں بلندی اور فساد کے طلبگار نہیں ہوتے ہیں اور عاقبت تو صرف صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے (۸۴) جو کوئی نیکی کرے
بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا وَ مَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلاَ يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلاَّ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۸۴ )
گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور جو کوئی برائی کرے گا تو برائی کرنے والوں کو اتنی ہی سزادی جائے گی جیسے اعمال وہ کرتے رہے ہیں
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْکَ الْقُرْآنَ لَرَادُّکَ إِلَى مَعَادٍ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ مَنْ جَاءَ بِالْهُدَى وَ مَنْ هُوَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۸۵ )
(۸۵) بیشک جس نے آپ پر قرآن کا فریضہ عائد کیا ہے وہ آپ کو آپ کی منزل تک ضرور واپس پہنچائے گا .آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کون کھلی ہوئی گمراہی میں ہے
وَ مَا کُنْتَ تَرْجُو أَنْ يُلْقَى إِلَيْکَ الْکِتَابُ إِلاَّ رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ فَلاَ تَکُونَنَّ ظَهِيراً لِلْکَافِرِينَ( ۸۶ ) وَ لاَ
(۸۶) اور آپ تو اس بات کے امیدوار نہیں تھے کہ آپ کی طرف کتاب نازل کی جائے یہ تو رحمت روردگار ہے لہذا خبردار آپ کافروں کا ساتھ نہ دیجئے گا (۸۷) اور ہرگز
يَصُدُّنَّکَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنْزِلَتْ إِلَيْکَ وَ ادْعُ إِلَى رَبِّکَ وَ لاَ تَکُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۸۷ ) وَ لاَ تَدْعُ مَعَ
یہ لوگ آیات کے نازل ہونے کے بعد ان کی تبلیغ سے آپ کو روکنے نہ پائیں اور آپ اپنے رب کی طرف دعوت دیجئے اور خبردار مشرکین میں سے نہ ہوجایئے (۸۸) اور اللہ کے ساتھ
اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ کُلُّ شَيْءٍ هَالِکٌ إِلاَّ وَجْهَهُ لَهُ الْحُکْمُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۸۸ )
کسی دوسرے خدا کو مت پکارو کہ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اس کی ذات کے ماسوا ہر شے ہلاک ہونے والی ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ کی طرف پلٹائے جاؤ گے
( سورة العنكبوت)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الم( ۱ ) أَ حَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَکُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَ هُمْ لاَ يُفْتَنُونَ( ۲ ) وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ
(۱) الم (۲) کیا لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ صرف اس بات پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور ان کا امتحان نہیں ہوگا (۳) بیشک ہم نے ان سے پہلے والوں کا بھی امتحان لیا ہے اور
اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ لَيَعْلَمَنَّ الْکَاذِبِينَ( ۳ ) أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا سَاءَ مَا يَحْکُمُونَ( ۴ )
اللہ تو بہرحال یہ جاننا چاہتا ہے کہ ان میں کون لوگ سچے ہیں اور کون جھوٹے ہیں (۴) کیا برائی کرنے والوں کا خیال یہ ہے کہ ہم سے آگے نکل جائیں گے یہ بہت غلط فیصلہ کررہے ہیں
مَنْ کَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۵ ) وَ مَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ
(۵) جو بھی اللہ کی ملاقات کی امید رکھتا ہے اسے معلوم رہے کہ وہ مدّت یقینا آنے والی ہے اور وہ خدا سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے (۶) اور جس
لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ( ۶ )
نے بھی جہاد کیا ہے اس نے اپنے لئے جہاد کیا ہے اور اللہ تو سارے عالمین سے بے نیاز ہے
وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُکَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ لَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۷ ) وَ
(۷) اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم یقینا ان کے گناہوں کی پردہ پوشی کریں گے اور انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا عطا کریں گے (۸) اور
وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْناً وَ إِنْ جَاهَدَاکَ لِتُشْرِکَ بِي مَا لَيْسَ لَکَ بِهِ عِلْمٌ فَلاَ تُطِعْهُمَا إِلَيَّ مَرْجِعُکُمْ
ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرنے کی نصیحت کی ہے اور بتایا ہے کہ اگر وہ کسی ایسی شے کو میرا شریک بنانے پر مجبور کریں جس کا تمہیں علم نہیں ہے تو خبردار ان کی اطاعت نہ کرنا کہ تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے
فَأُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۸ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ( ۹ ) وَ مِنَ النَّاسِ
پھر میں بتاؤں گا کہ تم لوگ کیا کررہے تھے (۹) اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے ہم یقینا انہیں نیک بندوں میں شامل کرلیں گے
(۱۰) اور بعض لوگ ایسے ہیں
مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ کَعَذَابِ اللَّهِ وَ لَئِنْ جَاءَ نَصْرٌ مِنْ رَبِّکَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا کُنَّا
جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لے آئے اس کے بعد جب راہ خدا میں کوئی تکلیف ہوئی تو لوگوں کے فتنہ کو عذابِ خدا جیسا قرار دے دیا حالانکہ آپ کے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد آجاتی تو فورا کہہ دیتے کہ ہم تو
مَعَکُمْ أَ وَ لَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِينَ( ۱۰ ) وَ لَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ( ۱۱ )
آپ ہی کے ساتھ تھے تو کیا خدا ان باتوں سے باخبر نہیں ہے جو عالمین کے دلوں میں ہیں (۱۱) اور وہ یقینا انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو صاحبانِ ایمان ہیں اور انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو منافق ہیں
وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطَايَاکُمْ وَ مَا هُمْ بِحَامِلِينَ مِنْ خَطَايَاهُمْ مِنْ شَيْءٍ
(۱۲) اور یہ کفّار ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے راستہ کا اتباع کرلو ہم تمہارے گناہوں کے ذمہ دار ہیں حالانکہ وہ کسی کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والے نہیں ہیں
إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۱۲ ) وَ لَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَ أَثْقَالاً مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَ لَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۱۳ )
اور سراسر جھوٹے ہیں (۱۳) اور انہیں ایک دن اپنا بوجھ بھی اٹھانا ہی پڑے گا اور اس کے ساتھ ان لوگوں کا بھی اور روز قیامت ان سے ان باتوں کے بارے میں سوال بھی کیا جائے گا جن کا یہ افترا کیا کرتے تھے
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحاً إِلَى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلاَّ خَمْسِينَ عَاماً فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَ هُمْ ظَالِمُونَ( ۱۴ )
(۱۴) اور ہم نے نوح علیہ السّلام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے درمیان پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے پھر قوم کو طوفان نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ لوگ ظالم تھے
فَأَنْجَيْنَاهُ وَ أَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَ جَعَلْنَاهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ( ۱۵ ) وَ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اتَّقُوهُ ذٰلِکُمْ
(۱۵) پھر ہم نے نوح علیہ السّلام کو اور ان کے ساتھ کشتی والوں کو نجات دے دی اور اسے عالمین کے لئے ایک نشانی قرار دے دیا (۱۶) اور ابراہیم کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو کہ اسی میں
خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۱۶ ) إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَاناً وَ تَخْلُقُونَ إِفْکاً إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ
تمہارے لئے بہتری ہے اگر تم کچھ جانتے ہو (۱۷) تم خدا کو چھوڑ کر صرف بتوں کی پرستش کرتے ہو اور اپنے پاس سے جھوٹ گڑھتے ہو یاد رکھو کہ خدا کے علاوہ جن کی بھی پرستش کرتے ہو وہ تمہارے
اللَّهِ لاَ يَمْلِکُونَ لَکُمْ رِزْقاً فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوهُ وَ اشْکُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۱۷ ) وَ إِنْ تُکَذِّبُوا فَقَدْ
رزق کے مالک نہیں ہیں رزق خدا کے پاس تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اسی کا شکریہ ادا کرو کہ تم سب اسی کی بارگاہ میں واپس لے جائے جاؤ گے
(۱۸) اور اگر تم تکذیب کرو گے تو تم
کَذَّبَ أُمَمٌ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ مَا عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۱۸ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا کَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ
سے پہلے بہت سی قومیں یہ کام کرچکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری تو صرف واضح طور پر پیغام کا پہنچا دینا ہے (۱۹) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح مخلوقات کو ایجاد کرتا ہے اور پھر دوبارہ واپس لے جاتا ہے
إِنَّ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ( ۱۹ ) قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا کَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ إِنَّ
یہ سب اللہ کے لئے بہت آسان ہے (۲۰) آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ زمین میں سیر کرو اور دیکھو کہ خدا نے کس طرح خلقت کا آغاز کیا ہے اس کے بعد وہی آخرت میں دوبارہ ایجاد کرے گا
اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲۰ ) يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ يَرْحَمُ مَنْ يَشَاءُ وَ إِلَيْهِ تُقْلَبُونَ( ۲۱ ) وَ مَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ
بیشک وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۲۱) وہ جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے (۲۲) اور تم
فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فِي السَّمَاءِ وَ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۲۲ ) وَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَ
زمین یا آسمان میں اسے عاجز کرسکنے والے نہیں ہو اور اس کے علاوہ تمہارا کوئی سرپرست یا مددگار بھی نہیں ہے (۲۳) اور جو لوگ خدا کی نشانیوں اور
لِقَائِهِ أُولٰئِکَ يَئِسُوا مِنْ رَحْمَتِي وَ أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۲۳ )
اس کی ملاقات کا انکار کرتے ہیں وہ میری رحمت سے مایوس ہیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَنْ قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنْجَاهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۲۴ )
(۲۴) تو ان کی قوم کا جواب اس کے علاوہ کچھ نہ تھا کہ انہیں قتل کردو یا آگ میں جلا دو ...._ تو پروردگار نے انہیں اس آگ سے نجات دلادی بیشک اس میں بھی صاحبان ایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں
وَ قَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَاناً مَوَدَّةَ بَيْنِکُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَکْفُرُ بَعْضُکُمْ بِبَعْضٍ وَ
(۲۵) اور ابراہیم نے کہا کہ تم نے صرف زندگانی دنیا کی محبتوں کو برقرار رکھنے کے لئے خدا کو چھوڑ کر بتوں کو اختیار کرلیا ہے اس کے بعد روز قیامت تم میں سے ہر ایک دوسرے کا انکار کرے گا اور
يَلْعَنُ بَعْضُکُمْ بَعْضاً وَ مَأْوَاکُمُ النَّارُ وَ مَا لَکُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۲۵ ) فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ وَ قَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَى رَبِّي
ایک دوسرے پر لعنت کرے گا جب کہ تم سب کا انجام جہّنم ہوگا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہوگا (۲۶) پھر لوط ابراہیم پر ایمان لے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کررہا ہوں کہ
إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۲۶ ) وَ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ وَ جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْکِتَابَ وَ آتَيْنَاهُ أَجْرَهُ
وہی صاحب عزّت اور صاحب حکمت ہے (۲۷) اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب جیسی اولاد عطا کی اور پھر ان کی ذریت میں کتاب اور نبوت قرار دی اور انہیں
فِي الدُّنْيَا وَ إِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ( ۲۷ ) وَ لُوطاً إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ إِنَّکُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَکُمْ بِهَا
دنیا میں بھی ان کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی ان کا شمار نیک کردار لوگوں میں ہوگا (۲۸) اور پھر لوط کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ ایسی بدکاری کررہے ہو جو سارے عالم میں تم سے پہلے
مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ( ۲۸ ) أَ إِنَّکُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُونَ السَّبِيلَ وَ تَأْتُونَ فِي نَادِيکُمُ الْمُنْکَرَ فَمَا کَانَ
کبھی کسی نے بھی نہیں کی ہے (۲۹) تم لوگ مذِدوں سے جنسی تعلّقات پیدا کررہے ہو اور راستے قطع کررہے ہو اور اپنی محفلوں میں برائیوں کو انجام دے رہے ہو تو ان کی قوم کے پاس اس کے علاوہ کوئی
جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللَّهِ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۲۹ ) قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ
جواب نہ تھا کہ اگر تم صادقین میں سے ہو تو وہ عذاب الٰہی لے آؤ جس کی خبر دے رہے ہو (۳۰) تو لوط نے کہا پروردگار تو اس
الْمُفْسِدِينَ( ۳۰ )
فساد پھیلانے والی قوم کے مقابلہ میں میری مدد فرما
وَ لَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا إِنَّا مُهْلِکُو أَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ إِنَّ أَهْلَهَا کَانُوا ظَالِمِينَ( ۳۱ ) قَالَ إِنَّ
(۳۱) اور جب ہمارے نمائندہ فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے اور انہوں نے یہ خبر سنائی کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں کہ اس بستی کے لوگ بڑے ظالم ہیں (۳۲) تو ابراہیم نے کہا
فِيهَا لُوطاً قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَنْ فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَ أَهْلَهُ إِلاَّ امْرَأَتَهُ کَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ( ۳۲ ) وَ لَمَّا أَنْ جَاءَتْ
کہ اس میں تو لوط بھی ہیں - انہوں نے جواب دیا کہ ہم سب سے باخبر ہیں - ہم انہیں اور ان کے گھر والوں کو نجات دے دیں گے علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے (۳۳) پھر جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے
رُسُلُنَا لُوطاً سِيءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعاً وَ قَالُوا لاَ تَخَفْ وَ لاَ تَحْزَنْ إِنَّا مُنَجُّوکَ وَ أَهْلَکَ إِلاَّ امْرَأَتَکَ کَانَتْ
تو وہ پریشان ہوگئے اور ان کی مہمانی کی طرف سے دل تنگ ہونے لگے ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پریشان نہ ہوں ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے صرف آپ کی زوجہ کو نہیں کہ
مِنَ الْغَابِرِينَ( ۳۳ ) إِنَّا مُنْزِلُونَ عَلَى أَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزاً مِنَ السَّمَاءِ بِمَا کَانُوا يَفْسُقُونَ( ۳۴ ) وَ لَقَدْ تَرَکْنَا
وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی ہے (۳۴) ہم اس بستی پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں کہ یہ لوگ بڑی بدکاری کررہے ہیں (۳۵) اور ہم نے اس بستی میں سے
مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۳۵ ) وَ إِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْباً فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ ارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَ
صاحبانِ عقل و ہوش کے لئے کِھلی ہوئی نشانی باقی رکھی ہے (۳۶) اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ لوگو اللہ کی عبادت کرو اور روزِ آخرت سے
لاَ تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ( ۳۶ ) فَکَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ( ۳۷ ) وَ عَاداً وَ
امیدیں وابستہ کرو اور خبردار زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو (۳۷) تو ان لوگوں نے انہیں جھٹلادیا اور نتیجہ میں انہیں ایک زلزلے نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے زانو کے بل پڑے رہے (۳۸) اور عاد و ثمود کو یاد کرو
ثَمُودَ وَ قَدْ تَبَيَّنَ لَکُمْ مِنْ مَسَاکِنِهِمْ وَ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَ کَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ( ۳۸ )
کہ تم لوگوں کے لئے ان کے گھر بھی سرراہ واضح ہوچکے ہیں اور شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو آراستہ کردیا تھا اور انہیں راستہ سے روک دیا تھا حالانکہ وہ لوگ بہت ہوشیار تھے
وَ قَارُونَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامَانَ وَ لَقَدْ جَاءَهُمْ مُوسَى بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَکْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَ مَا کَانُوا سَابِقِينَ( ۳۹ )
(۳۹) اور قارون فرعون و ہامان کو بھی یاد دلاؤ جن کے پاس موسٰی کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تو ان لوگوں نے زمین میں استکبار سے کام لیا حالانکہ وہ ہم سے آگے جانے والے نہیں تھے
فَکُلاًّ أَخَذْنَا بِذَنْبِهِ فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِباً وَ مِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَ مِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ
(۴۰) پھر ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ میں گرفتار کرلیا کسی پر آسمان سے پتھروں کی بارش کردی کسی کو ایک آسمانی چیخ نے پکڑ لیا اور
وَ مِنْهُمْ مَنْ أَغْرَقْنَا وَ مَا کَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۴۰ ) مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ
کسی کو زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو پانی میں غرق کردیا اور اللہ کسی پر ظلم کرنے والا نہیں ہے بلکہ یہ لوگ خود اپنے نفس پر ظلم کررہے ہیں (۴۱) اور جن لوگوں نے
اللَّهِ أَوْلِيَاءَ کَمَثَلِ الْعَنْکَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتاً وَ إِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْکَبُوتِ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۴۱ ) إِنَّ اللَّهَ
خدا کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنالئے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے کہ اس نے گھر تو بنالیا لیکن سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھر ہوتا ہے اگر ان لوگوں کے پاس علم و ادراک ہو (۴۲) بیشک اللہ
يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۴۲ ) وَ تِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَ مَا يَعْقِلُهَا
خوب جانتا ہے کہ اسے چھوڑ کر یہ لوگ کسے پکار رہے ہیں اور وہ بڑی عزّت والا اور صاحبِ حکمت ہے (۴۳) اور یہ مثالیں ہم تمام عالم انسانیت کے لئے بیان کر رہے ہیں لیکن انہیں
إِلاَّ الْعَالِمُونَ( ۴۳ ) خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ( ۴۴ ) اتْلُ مَا أُوحِيَ
صاحبانِ علم کے علاوہ کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے (۴۴) اللہ نے آسمان اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس میں صاحبان ایمان کے لئے اس کی قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے (۴۵) آپ جس کتاب کی آپ کی طرف وحی کی گئی
إِلَيْکَ مِنَ الْکِتَابِ وَ أَقِمِ الصَّلاَةَ إِنَّ الصَّلاَةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْکَرِ وَ لَذِکْرُ اللَّهِ أَکْبَرُ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا
ہے اسے پڑھ کر سنائیں اور نماز قائم کریں کہ نماز ہر برائی اور بدکاری سے روکنے والی ہے اور اللہ کا ذکر بہت بڑی شے ہے اور اللہ تمہارے
تَصْنَعُونَ( ۴۵ )
کاروبار سے خوب باخبر ہے
وَ لاَ تُجَادِلُوا أَهْلَ الْکِتَابِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلاَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَ قُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَ أُنْزِلَ
(۴۶) اور اہلِ کتاب سے مناطرہ نہ کرو مگر اس انداز سے جو بہترین انداز ہے علاوہ ان سے جو ان میں سے ظالم ہیں اور یہ کہو کہ ہم اس پر ایمان لائے ہیں جو ہماری اور تمہاری
إِلَيْکُمْ وَ إِلٰهُنَا وَ إِلٰهُکُمْ وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ( ۴۶ ) وَ کَذٰلِکَ أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ الْکِتَابَ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ
دونوں کی طرف نازل ہوا ہے اور ہمارا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم سب اسی کے اطاعت گزار ہیں (۴۷) اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی تو جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ
الْکِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ مِنْ هٰؤُلاَءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَ مَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلاَّ الْکَافِرُونَ( ۴۷ ) وَ مَا کُنْتَ تَتْلُو مِنْ
اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں اور ِن میں سے بھی بعض لوگ ایمان رکھتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار کافروں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے (۴۸) اور اے پیغمبر آپ
قَبْلِهِ مِنْ کِتَابٍ وَ لاَ تَخُطُّهُ بِيَمِينِکَ إِذاً لاَرْتَابَ الْمُبْطِلُونَ( ۴۸ ) بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا
اس قرآن سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے ورنہ یہ اہل باطل شبہ میں پڑ جاتے (۴۹) درحقیقت یہ قرآن چند کھلی ہوئی آیتوں کا نام ہے
الْعِلْمَ وَ مَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلاَّ الظَّالِمُونَ( ۴۹ ) وَ قَالُوا لَوْ لاَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِنْ رَبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ وَ
جو ان کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیات کا انکار ظالموں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے (۵۰) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ آخر ان پر پروردگار کی طرف سے آیات کیوں نہیں نازل ہوتی ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ آیات سب اللہ کے پاس ہیں اور میں تو
إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۵۰ ) أَ وَ لَمْ يَکْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْکَ الْکِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَرَحْمَةً وَ ذِکْرَى لِقَوْمٍ
صرف واضح طور پر عذاب الہٰی سے ڈرانے والا ہوں (۵۱) کیا ان کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس کی ان کے سامنے تلاوت کی جاتی ہے اور یقینا اس میںرحمت اور
يُؤْمِنُونَ( ۵۱ ) قُلْ کَفَى بِاللَّهِ بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ شَهِيداً يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَ
ایماندار قوم کے لئے یاددہانی کا سامان موجود ہے (۵۲) آپ کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے خدا کافی ہے جو آسمان اور زمین کی ہر چیز سے باخبر ہے اور
کَفَرُوا بِاللَّهِ أُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۵۲ )
جو لوگ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں وہ یقینا خسارہ اٹھانے والے لوگ ہیں
وَ يَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذَابِ وَ لَوْ لاَ أَجَلٌ مُسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَ لَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَ هُمْ لاَ يَشْعُرُونَ( ۵۳ )
(۵۳) اور یہ لوگ عذاب کی جلدی کررہے ہیں حالانکہ اگر اس کا وقت معین نہ ہوتا تو اب تک عذاب آچکا ہوتا اور وہ اچانک ہی آئے گا جب انہیں شعور بھی نہ ہوگا
يَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذَابِ وَ إِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْکَافِرِينَ( ۵۴ ) يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ
(۵۴) یہ عذاب کی جلدی کررہے ہیں حالانکہ جہّنم یقینا کافروں کو اپنے گھیرے میں لینے والا ہے (۵۵) جس دن عذاب انہیں اوپر سے اور نیچے سے ڈھانک
أَرْجُلِهِمْ وَ يَقُولُ ذُوقُوا مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۵۵ ) يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ( ۵۶ )
لے گا اور کہے گا کہ اب اپنے اعمال کا مزہ چکھو (۵۶) میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت وسیع ہے لہٰذامیری ہی عبادت کرو
کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ( ۵۷ ) وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفاً
(۵۷) ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والاہے اس کے بعد تم سب ہماری بارگاہ میں پلٹا کر لائے جاؤ گے (۵۸) اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں انہیں ہم جنّت کے جھروکوں میں جگہ دیں گے
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ( ۵۸ ) الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَکَّلُونَ( ۵۹ )
جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے کہ یہ ان عمل کرنے والوں کا بہترین اجر ہے (۵۹) جن لوگوں نے صبر کیا ہے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں
وَ کَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لاَ تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَ إِيَّاکُمْ وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۶۰ ) وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ
(۶۰) اور زمین پر چلنے والے بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی روزی کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ہیں لیکن خدا انہیں اور تمہیں سب کو رزق دے رہا ہے وہ سب کی سننے والا اور سب کے حالات کا جاننے والا ہے (۶۱) اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ آسمان و زمین کو کس نے پیدا کیا ہے
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَکُونَ( ۶۱ ) اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ
اور آفتاب و ماہتاب کو کس نے مسخّر کیا ہے تو فورا کہیں گے کہ اللہ,تو یہ کدھر بہکے چلے جارہے ہیں (۶۲) اللہ ہی جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے رزق کو چاہتا ہے
مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَهُ إِنَّ اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۶۲ ) وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ
تنگ کردیتا ہے وہ ہر شے کا خوب جاننے والا ہے (۶۳) اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کس نے آسمان سے پانی برسایا ہے اور پھر زمین کو مردہ ہونے
الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ( ۶۳ )
کے بعد زندہ کیا ہے تو یہ کہیں گے کہ اللہ ہی ہے تو پھر کہہ دیجئے کہ ساری حمد اللہ کے لئے ہے اور ان کی اکثریت عقل استعمال نہیں کررہی ہے
وَ مَا هٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ لَهْوٌ وَ لَعِبٌ وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۶۴ ) فَإِذَا رَکِبُوا فِي
(۶۴) اور یہ زندگانی دنیا ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے اور آخرت کا گھر ہمیشہ کی زندگی کا مرکز ہے اگر یہ لوگ کچھ جانتے اور سمجھتے ہوں
(۶۵) پھر جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں
الْفُلْکِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِکُونَ( ۶۵ ) لِيَکْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَ لِيَتَمَتَّعُوا
تو ایمان و عقیدہ کے پورے اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتے ہیں پھر جب وہ نجات دے کر خشکی تک پہنچادیتا ہے تو فورا شرک اختیار کرلیتے ہیں (۶۶) تاکہ جو کچھ ہم نے عطا کیا ہے اس کا انکار کردیں اور دنیا میں مزے اُڑائیں
فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ( ۶۶ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَماً آمِناً وَ يُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ أَ فَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَ
تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا (۶۷) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے واسطے ایک محفوظ حرم بنادیا ہے جس کے چاروں طرف لوگ اچک لئے جاتے ہیں تو کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور
بِنِعْمَةِ اللَّهِ يَکْفُرُونَ( ۶۷ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً أَوْ کَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَ لَيْسَ فِي جَهَنَّمَ
اللہ کی نعمت کا انکار کردیتے ہیں (۶۸) اور اُس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی طرف جھوٹی باتوں کی نسبت دے یا حق کے آجانے کے بعد بھی اس کا انکار کردے تو کیا جہّنم میں
مَثْوًى لِلْکَافِرِينَ( ۶۸ ) وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَ إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ( ۶۹ )
کفار کا ٹھکانا نہیں ہے (۶۹) اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اور یقینا اللہ حسن عمل والوں کے ساتھ ہے
( سورة الروم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الم( ۱ ) غُلِبَتِ الرُّومُ( ۲ ) فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَ هُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ( ۳ ) فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ
(۱) الم (۲) روم والے مغلوب ہوگئے (۳) قریب ترین علاقہ میں لیکن یہ مغلوب ہوجانے کے بعد عنقریب پھر غالب ہوجائیں گے (۴) چند سال کے اندر ,اللہ ہی کے لئے
قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ( ۴ ) بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۵ )
اوّل و آخر ہر زمانہ کا اختیار ہے اور اسی دن صاحبانِ ایمان خوشی منائیں گے (۵) اللہ کی نصرت و امداد کے سہارے کہ وہ جس کی امداد چاہتا ہے کردیتا ہے اور وہ صاحب عزّت بھی ہے اور مہربان بھی ہے
وَعْدَ اللَّهِ لاَ يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۶ ) يَعْلَمُونَ ظَاهِراً مِنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ هُمْ عَنِ
(۶) یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے مگر لوگوں کی اکثریت اس حقیقت سے بھی بے خبر ہے (۷) یہ لوگ صرف زندگانی دنیا کے ظاہر کو جانتے ہیں اور
الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ( ۷ ) أَ وَ لَمْ يَتَفَکَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ مَا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ
آخرت کی طرف سے بالکل غافل ہیں (۸) کیا ان لوگوں نے اپنے اندر فکر نہیں کی ہے کہ خدا نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی تمام مخلوقات کو برحق ہی پیدا کیا ہے اور
وَ أَجَلٍ مُسَمًّى وَ إِنَّ کَثِيراً مِنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَکَافِرُونَ( ۸ ) أَ وَ لَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا کَيْفَ کَانَ
ایک معین مدّت کےساتھ لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے پروردگار کی ملاقات سے انکار کرنے والی ہے(۹)اورکیا ان لوگوں نےزمین میں سیرنہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ
عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ أَثَارُوا الْأَرْضَ وَ عَمَرُوهَا أَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ
ان سے پہلے والوں کا کیا انجام ہوا ہے جو طاقت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے اور انہوں نے زراعت کرکے زمین کو ان سے زیادہ آباد کرلیا تھا اور ان کے پاس ہمارے نمائندے زیادہ کِھلی ہوئی
بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا کَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لٰکِنْ کَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ( ۹ ) ثُمَّ کَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوءَى أَنْ
نشانیاں بھی لے کر آئے تھے یقینا خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں (۱۰) اس کے بعد برائی کرنے والوں کا انجام برا ہوا کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کو
کَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَ کَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُونَ( ۱۰ ) اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۱۱ ) وَ يَوْمَ تَقُومُ
جھٹلادیا اور برابر ان کا مذاق اڑاتے رہے (۱۱) اللہ ہی تخلیق کی ابتدائ کرتا ہے اور پھر پلٹا بھی دیتا ہے اور پھر تم سب اسی کی بارگاہ میں واپس لے جائے جاؤ گے (۱۲) اور جس دن قیامت قائم کی جائے گی
السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُونَ( ۱۲ ) وَ لَمْ يَکُنْ لَهُمْ مِنْ شُرَکَائِهِمْ شُفَعَاءُ وَ کَانُوا بِشُرَکَائِهِمْ کَافِرِينَ( ۱۳ ) وَ يَوْمَ
اس دن سارے مجرمین مایوس ہوجائیں گے (۱۳) اور ان کے شرکائ میں کوئی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور یہ خود بھی اپنے شرکائ کا انکار کرنے والے ہوں گے (۱۴) اور جس دن
تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ( ۱۴ ) فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ( ۱۵ )
قیامت قائم ہوگی سب لوگ آپس میں گروہوں میں تقسیم ہوجائیں گے (۱۵) پس جو ایمان والے اور نیک عمل والے ہوں گے وہ باگُ جنّت میں نہال اور خوشحال ہوں گے
وَ أَمَّا الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ لِقَاءِ الْآخِرَةِ فَأُولٰئِکَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ( ۱۶ ) فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ
(۱۶) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیات اور روز آخرت کی ملاقات کی تکذیب کی وہ عذاب میں ضرور گرفتار کئے جائیں گے (۱۷) لہذا تم لوگ تسبیح پروردگار کرو
تُمْسُونَ وَ حِينَ تُصْبِحُونَ( ۱۷ ) وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ عَشِيّاً وَ حِينَ تُظْهِرُونَ( ۱۸ ) يُخْرِجُ
اس وقت جب شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو (۱۸) اور زمین و آسمان میں ساری حمد اسی کے لئے ہے اور عصر کے ہنگام اور جب دوپہر کرتے ہو (۱۹) وہ خدا
الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ کَذٰلِکَ تُخْرَجُونَ( ۱۹ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ أَنْ
زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد پھر زندہ کرتا ہے اور اسی طرح ایک دن تمہیں بھی نکالا جائے گا (۲۰) اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے
خَلَقَکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ( ۲۰ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجاً لِتَسْکُنُوا
کہ اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا ہے اور اس کے بعد تم بشر کی شکل میں پھیل گئے ہو (۲۱) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارا جوڑا تم ہی میں سے پیدا کیاہے تاکہ تمہیں اس سے سکون حاصل ہو
إِلَيْهَا وَ جَعَلَ بَيْنَکُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۲۱ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَ
اورپھر تمہارے درمیان محبت اور رحمت قرار دی ہے کہ اس میں صاحبانِ فکر کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۲۲) اور اس کی نشانیوں میں سے آسمان و
الْأَرْضِ وَ اخْتِلاَفُ أَلْسِنَتِکُمْ وَ أَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِلْعَالِمِينَ( ۲۲ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ مَنَامُکُمْ بِاللَّيْلِ وَ
زمین کی خلقت اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف بھی ہے کہ اس میں صاحبانِ علم کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۲۳) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم رات اور
النَّهَارِ وَ ابْتِغَاؤُکُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ( ۲۳ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ يُرِيکُمُ الْبَرْقَ خَوْفاً وَ طَمَعاً
دن کو آرام کرتے ہو اور پھر فضل خدا کو تلاش کرتے ہو کہ اس میں بھی سننے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۲۴) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بجلی کو خوف اور امید کا مرکز بنا کر دکھلاتا ہے
وَ يُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيُحْيِي بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۲۴ )
اور آسمان سے پانی برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ مردہ زمین کو زندہ بناتا ہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل رکھنے والی ہے
وَ مِنْ آيَاتِهِ أَنْ تَقُومَ السَّمَاءُ وَ الْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاکُمْ دَعْوَةً مِنَ الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ( ۲۵ ) وَ لَهُ مَنْ
(۲۵) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اسی کے حکم سے قائم ہیں اور اس کے بعد وہ جب تم سب کو طلب کرے گا تو سب زمین سے یکبارگی برآمد ہوجائیں گے (۲۶) آسمان و زمین
فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ کُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ( ۲۶ ) وَ هُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَ هُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ وَ لَهُ الْمَثَلُ
میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کی ملکیت ہے اور سب اسی کے تابع فرمان ہیں (۲۷) اور وہی وہ ہے جو خلقت کی ابتدا ئ کرتا ہے اور پھر دوبارہ بھی پیدا کرے گا اور یہ کام اس کے لئے بے حد آسان ہے اور اسی کے لئے
الْأَعْلَى فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۲۷ ) ضَرَبَ لَکُمْ مَثَلاً مِنْ أَنْفُسِکُمْ هَلْ لَکُمْ مِنْ مَا
آسمان اور زمین میں سب سے بہترین مثال ہے اور وہی سب پر غالب آنے والا اور صاحب حکمت ہے (۲۸) اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی مثال بیان کی ہے کہ جو رزق ہم نے تم کو عطا کیا ہے کیا اس میں
مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ مِنْ شُرَکَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاکُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ کَخِيفَتِکُمْ أَنْفُسَکُمْ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ
تمہارے مملوک غلام و کنیز میں کوئی تمہارا شریک ہے کہ تم سب برابر ہوجاؤ اور تمہیں ان کا خوف اسی طرح ہو جس طرح اپنے نفوس کے بارے میں خوف ہوتا ہے ...._ بیشک ہم اپنی نشانیوں کو
لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۲۸ ) بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ فَمَنْ يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَ مَالَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۲۹ )
صاحب عقل قوم کے لئے اسی طرح واضح کرکے بیان کرتے ہیں (۲۹) حقیقت یہ ہے کہ ظالموں نے بغیر جانے بوجھے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے تو جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے اور ان کا تو کوئی ناصر و مددگار بھی نہیں ہے
فَأَقِمْ وَجْهَکَ لِلدِّينِ حَنِيفاً فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لاَ تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذٰلِکَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَ لٰکِنَّ
(۳۰) آپ اپنے رخ کو دین کی طرف رکھیں اور باطل سے کنارہ کش رہیں کہ یہ دین وہ فطرت الہی ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور خلقت الہٰی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے یقینا یہی سیدھا اور مستحکم دین ہے
أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۰ ) مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَ اتَّقُوهُ وَ أَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ لاَ تَکُونُوا مِنَ الْمُشْرِکِينَ( ۳۱ )
مگر لوگوں کی اکثریت اس بات سے بالکل بے خبر ہے (۳۱) تم سب اپنی توجہ خدا کی طرف رکھو اور اسی سے ڈرتے رہو - نماز قائم کرو اور خبردار مشرکین میں سے نہ ہوجانا
مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَ کَانُوا شِيَعاً کُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ( ۳۲ ) وَ إِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّهُمْ
(۳۲) ان لوگوں میں سے جنہوں نے دین میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں پھر ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر مست اور مگن ہے (۳۳) اور لوگوں کو جب بھی کوئی مصیبت چھوجاتی ہے تو وہ پروردگار کو پوری توجہ کے ساتھ پکارتے ہیں
مُنِيبِينَ إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا أَذَاقَهُمْ مِنْهُ رَحْمَةً إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِکُونَ( ۳۳ ) لِيَکْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ
اس کے بعد جب وہ رحمت کا مزہ چکھا دیتا ہے تو ان میں سے ایک گروہ شرک کرنے لگتا ہے (۳۴) تاکہ جو کچھ ہم نے عطا کیا ہے اس کا انکار کردے تو تم مزے کرو اس کے بعد تو سب کو
تَعْلَمُونَ( ۳۴ ) أَمْ أَنْزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَاناً فَهُوَ يَتَکَلَّمُ بِمَا کَانُوا بِهِ يُشْرِکُونَ( ۳۵ ) وَ إِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُوا
معلوم ہی ہوجائے گا (۳۵) کیا ہم نے ان کے اوپر کوئی دلیل نازل کی ہے جو ان سے ان کے شرک کے جواز کو بیان کرتی ہے (۳۶) اور جب ہم انسانوں کو رحمت کا مزہ چکھادیتے ہیں تو وہ خوش ہوجاتے
بِهَا وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ( ۳۶ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ
ہیں اور جب انہیں ان کے سابقہ کردار کی بنا پر کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو وہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں (۳۷) تو کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے یہاں چاہتا ہے کمی کردیتا ہے
يَقْدِرُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۳۷ ) فَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَ الْمِسْکِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ ذٰلِکَ خَيْرٌ
اور اس میں بھی صاحبِ ایمان قوم کے لئے اس کی نشانیاں ہیں (۳۸) اور تم قرابتدار مسکین اور غربت زدہ مسافر کو اس کا حق دے دو کہ یہ ان لوگوں
لِلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۳۸ ) وَ مَا آتَيْتُمْ مِنْ رِبًا لِيَرْبُوَ فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلاَ يَرْبُو عِنْدَ
کے حق میں خیر ہے جو رضائے الہٰی کے طلب گار ہیں اور وہی حقیقتا نجات حاصل کرنے والے ہیں (۳۹) اور تم لوگ جوبھی سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں اضافہ ہوجائے تو خدا کے یہاں کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے
اللَّهِ وَ مَا آتَيْتُمْ مِنْ زَکَاةٍ تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ( ۳۹ ) اللَّهُ الَّذِي خَلَقَکُمْ ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ يُمِيتُکُمْ
ہاں جو زکات دیتے ہو اور اس میں رضائے خدا کا ارادہ ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کو دگنا چوگنا دے دیا جاتا ہے (۴۰) اللہ ہی وہ ہے جس نے تم سب کو خلق کیا ہے پھر روزی دی ہے پھر موت دیتا ہے
ثُمَّ يُحْيِيکُمْ هَلْ مِنْ شُرَکَائِکُمْ مَنْ يَفْعَلُ مِنْ ذٰلِکُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۴۰ ) ظَهَرَ
پھر زندہ کرتا ہے کیا تمہارے شرکائ میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام انجام دے سکے خدا ان تمام چیزوں سے جنہیں یہ سب شریک بنارہے ہیں پاک و پاکیزہ اور بلند و برتر ہے (۴۱) لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۴۱ )
کی بنا پر فساد خشکی اور تری ہر جگہ غالب آگیا ہے تاکہ خدا ان کے کچھ اعمال کا مزہ چکھا دے تو شاید یہ لوگ پلٹ کر راستے پر آجائیں
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلُ کَانَ أَکْثَرُهُمْ مُشْرِکِينَ( ۴۲ ) فَأَقِمْ وَجْهَکَ
(۴۲) آپ کہہ دیجئے کہ ذرا زمین میں سیر کرکے دیکھو کہ تم سے پہلے والوں کا کیا انجام ہوا ہے جن کی اکثریت مشرک تھی (۴۳) اور آپ اپنے رخ کو مستقیم اور
لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَ مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ( ۴۳ ) مَنْ کَفَرَ فَعَلَيْهِ کُفْرُهُ وَ مَنْ عَمِلَ
مستحکم دین کی طرف رکھیں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے اور جس دن لوگ پریشان ہوکر الگ الگ ہوجائیں گے
(۴۴) جو کفر کرے گا وہ اپنے کفر کا ذمہ دار ہوگا اور جو لوگ نیک عمل
صَالِحاً فَلِأَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ( ۴۴ ) لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْکَافِرِينَ( ۴۵ )
کررہے ہیں وہ اپنے لئے راہ ہموار کررہے ہیں (۴۵) تاکہ خدا ایمان اور نیک عمل کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے سکے کہ وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ہے
وَ مِنْ آيَاتِهِ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَ لِيُذِيقَکُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ وَ لِتَجْرِيَ الْفُلْکُ بِأَمْرِهِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ
(۴۶) اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ہواؤں کو خوش خبری دینے والا بناکر بھیجتا ہے اور اس لئے بھی کہ تمہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھائے اور اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تم اپنا رزق حاصل کرسکو اور
لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۴۶ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ رُسُلاً إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ
شاید اس طرح شکر گزار بھی بن جاؤ (۴۷) اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے رسول ان کی قوموں کی طرف بھیجے ہیں جو ان کے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے پھر ہم نے
أَجْرَمُوا وَ کَانَ حَقّاً عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ( ۴۷ ) اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَاباً فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ
مجرمین سے انتقام لیا اور ہمارا فرض تھا کہ ہم صاحبانِ ایمان کی مدد کریں (۴۸) اللہ ہی وہ ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادلوں کو اڑاتی ہیں پھر وہ ان بادلوں کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلادیتا ہے
کَيْفَ يَشَاءُ وَ يَجْعَلُهُ کِسَفاً فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلاَلِهِ فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ
اور اسے ٹکڑے کردیتا ہے اور اس کے درمیان سے پانی برساتا ہے پھر یہ پانی ان بندوں تک پہنچ جاتا ہے جن تک وہ پہنچانا چاہتا ہے تو
يَسْتَبْشِرُونَ( ۴۸ ) وَ إِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ( ۴۹ ) فَانْظُرْ إِلَى آثَارِ رَحْمَةِ اللَّهِ
وہ خوش ہوجاتے ہیں (۴۹) اگرچہ وہ اس بارش کے نازل ہونے سے پہلے مایوسی کا شکار ہوگئے تھے (۵۰) اب تم رحمت خدا کے ان آثار کو دیکھو کہ وہ
کَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذٰلِکَ لَمُحْيِي الْمَوْتَى وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۵۰ )
کس طرح زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتا ہے بیشک وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ لَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحاً فَرَأَوْهُ مُصْفَرّاً لَظَلُّوا مِنْ بَعْدِهِ يَکْفُرُونَ( ۵۱ ) فَإِنَّکَ لاَ تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَ لاَ تُسْمِعُ الصُّمَّ
(۵۱) اور اگر ہم زہریلی ہوا چلا دیتے اور یہ ہر طرف موسم خزاں جیسی زردی دیکھ لیتے تو بالکل ہی کفر اختیار کرلیتے (۵۲) تو آپ مردوں کو اپنی آواز نہیں سناسکتے ہیں اور
الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ( ۵۲ ) وَ مَا أَنْتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَنْ ضَلاَلَتِهِمْ إِنْ تُسْمِعُ إِلاَّ مَنْ يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ
بہروں کو بھی نہیں سناسکتے ہیں جب وہ منہ پھیر کر چل دیں (۵۳) اور آپ اندھوں کو بھی ان کی گمراہی سے ہدایت نہیں کرسکتے ہیں آپ تو صرف ان لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
مُسْلِمُونَ( ۵۳ ) اللَّهُ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفاً وَ
اور مسلمان ہیں (۵۴) اللہ ہی وہ ہے جس نے تم سب کو کمزوری سے پیدا کیا ہے اور پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا کی ہے اور پھر طاقت کے بعد کمزوری اور
شَيْبَةً يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَ هُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ( ۵۴ ) وَ يَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ
ضعیفی قرار دی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کردیتا ہے کہ وہ صاحب علم بھی ہے اور صاحب قدرت بھی ہے (۵۵) اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن مجرمین قسم کھاکر کہیں گے کہ وہ ایک ساعت سے زیادہ دنیا میں نہیںٹہرے ہیں درحقیقت یہ
کَذٰلِکَ کَانُوا يُؤْفَکُونَ( ۵۵ ) وَ قَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَ الْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي کِتَابِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَهٰذَا
اسی طرح دنیا میں بھی افترا پردازیاں کیا کرتے تھے (۵۶) اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ تم لوگ کتاب خدا کے مطابق قیامت کے دن تک ٹہرے رہے تو
يَوْمُ الْبَعْثِ وَ لٰکِنَّکُمْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ( ۵۶ ) فَيَوْمَئِذٍ لاَ يَنْفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَ لاَ هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ( ۵۷ )
یہ قیامت کا دن ہے لیکن تم لوگ بے خبر بنے ہوئے ہو (۵۷) پھر آج ظالموں کو نہ کوئی معذرت فائدہ پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی بات سنی جائے گی
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هٰذَا الْقُرْآنِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ مُبْطِلُونَ( ۵۸ )
(۵۸) اور ہم نے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کردی ہے اور اگر آپ ساری نشانیاں لے کر بھی آجائیں تو کافر یہی کہیں گے کہ آپ لوگ صرف اہل باطل ہیں
کَذٰلِکَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِ الَّذِينَ لاَيَعْلَمُونَ( ۵۹ ) فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلاَيَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِينَ لاَيُوقِنُونَ( ۶۰ )
(۵۹) بیشک اسی طرح خدا ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگادیتا ہے جو علم رکھنے والے نہیں ہیں (۶۰) لہٰذاآپ صبر سے کام لیں کہ خدا کا وعدہ برحق ہے اور خبردار جو لوگ یقین اس امر کا نہیں رکھتے ہیں وہ آپ کو ہلکانہ بنادیں
( سورة لقمان)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الم( ۱ ) تِلْکَ آيَاتُ الْکِتَابِ الْحَکِيمِ( ۲ ) هُدًى وَ رَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ( ۳ ) الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَ يُؤْتُونَ
(۱) الم (۲) یہ حکمت سے بھری ہوئی کتاب کی آیتیں ہیں (۳) جو ان نیک کردار لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے (۴) جو نماز قائم کرتے ہیں اور
الزَّکَاةَ وَ هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ( ۴ ) أُولٰئِکَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۵ ) وَ مِنَ النَّاسِ
زکات ادا کرتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں (۵) یہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں (۶) لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے جو
مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّخِذَهَا هُزُواً أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۶ ) وَ إِذَا
مہمل باتوں کو خریدتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بغیر سمجھے بوجھے لوگوں کو راہ خدا سے گمراہ کرے اور آیات الہٰیہ کا مذاق اڑائے درحقیقت ایسے ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے (۷) اور جب اس
تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّى مُسْتَکْبِراً کَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا کَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْراً فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۷ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ
کے سامنے آیات الہٰیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو اکڑ کر منہ پھیرلیتا ہے جیسے اس نے کچھ سنا ہی نہیں ہے اور جیسے اس کے کان میں بہرا پن ہے .ایسے شخص کو درناک عذاب کی بشارت دے دیجئے (۸) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور
عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ( ۸ ) خَالِدِينَ فِيهَا وَعْدَ اللَّهِ حَقّاً وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۹ ) خَلَقَ
انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت ہے (۹) وہ اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں کہ یہ خدا کا برحق وعدہ ہے اور وہ صاحبِ عزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۱۰) اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے
السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ أَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِکُمْ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ کُلِّ دَابَّةٍ وَ أَنْزَلْنَا مِنَ
تم دیکھ رہے ہو اور زمین میں بڑے بڑے پہاڑ ڈال دیئے ہیں کہ تم کو لے کر جگہ سے ہٹنے نہ پائے اور ہر طرح کے جانور پھیلادیئے ہیں اور ہم نے
السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ کَرِيمٍ( ۱۰ ) هٰذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَا ذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ بَلِ
آسمان سے پانی برسایا ہے اور اس کے ذریعہ زمین میں ہر قسم کا نفیس جوڑا پیدا کردیا ہے (۱۱) یہ خدا کی تخلیق ہے تو کافرو اب تم دکھلاؤ کہ اس کے علاوہ تمہارے خداؤں نے کیا پیدا کیا ہے
الظَّالِمُونَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۱۱ )
اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالمین کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں
وَ لَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِکْمَةَ أَنِ اشْکُرْ لِلَّهِ وَ مَنْ يَشْکُرْ فَإِنَّمَا يَشْکُرُ لِنَفْسِهِ وَ مَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ( ۱۲ )
(۱۲) اور ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی کہ پروردگار کا شکریہ ادا کرو اور جو بھی شکریہ ادا کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے کرتا ہے اور جو کفرانِ نعمت کرتا ہے اسے معلوم رہے کہ خدا بے نیاز بھی ہے اور قابل حمدوثنا بھی ہے
وَ إِذْ قَالَ لُقْمَانُ لاِبْنِهِ وَ هُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لاَ تُشْرِکْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ( ۱۳ ) وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ
(۱۳) اور اس وقت کو یاد کرو جب لقمان نے اپنے فرزند کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خبردار کسی کو خدا کا شریک نہ بنانا کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے (۱۴) اور ہم نے انسان کو ماں باپ کے بارے میں نصیحت کی ہے
بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْناً عَلَى وَهْنٍ وَ فِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْکُرْ لِي وَ لِوَالِدَيْکَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ( ۱۴ ) وَ إِنْ
کہ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر اسے پیٹ میں رکھا ہے اور اس کی دودھ بڑھائی بھی دوسال میں ہوئی ہے ...._ کہ میرا اور اپنے ماں باپ کا شکریہ ادا کرو کہ تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے (۱۵) اور اگر
جَاهَدَاکَ عَلَى أَنْ تُشْرِکَ بِي مَا لَيْسَ لَکَ بِهِ عِلْمٌ فَلاَ تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفاً وَ اتَّبِعْ سَبِيلَ
تمہارے ماں باپ اس بات پر زور دیں کہ کسی ایسی چیز کو میرا شریک بناؤ جس کا تمہیں علم نہیں ہے تو خبردار ان کی اطاعت نہ کرنا لیکن دنیا میں ان کے ساتھ نیکی کا برتاؤ کرنا اور اس کے راستے کو اختیار کرنا
مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُکُمْ فَأُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۱۵ ) يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِنْ تَکُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ
جو میری طرف متوجہ ہو پھر اس کے بعد تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے اور اس وقت میں بتاؤں گا کہ تم لوگ کیا کررہے تھے (۱۶) بیٹا نیکی یا بدی ایک رائی کے دانہ کے برابر ہو
فَتَکُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ( ۱۶ ) يَا بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلاَةَ وَ
اور کسی پتھر کے اندر ہو یا آسمانوں پر ہو یا زمینوں کی گہرائیوں میں ہو تو خدا روزِ قیامت ضرور اسے سامنے لائے گا کہ وہ لطیف بھی ہے اور باخبر بھی ہے (۱۷) بیٹا نماز قائم کرو, نیکیوں کا حکم دو,
أْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ اصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَکَ إِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ( ۱۷ ) وَ لاَ تُصَعِّرْ
برائیوں سے منع کرو, اور اس راہ میں جو مصیبت پڑے اس پر صبر کرو کہ یہ بہت بڑی ہمت کا کام ہے (۱۸) اور خبردار لوگوں کے سامنے اکڑ کر منہ نہ پُھلا لینا
خَدَّکَ لِلنَّاسِ وَ لاَ تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحاً إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ( ۱۸ ) وَ اقْصِدْ فِي مَشْيِکَ وَ
اور زمین میں غرور کے ساتھ نہ چلنا کہ خدا اکڑنے والے اور مغرور کو پسند نہیں کرتا ہے (۱۹) اور اپنی رفتار میں میانہ روی سے کام لینا اور اپنی آواز کو
اغْضُضْ مِنْ صَوْتِکَ إِنَّ أَنْکَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ( ۱۹ )
دھیما رکھنا کہ سب سے بدتر آواز گدھے کی آواز ہوتی ہے (جو بلاسبب بھونڈے انداز سے چیختا رہتا ہے
أَ لَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَکُمْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ أَسْبَغَ عَلَيْکُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَ بَاطِنَةً وَ مِنَ
(۲۰) کیا تم لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین و آسمان کی تمام چیزوں کو تمہارے لئے مسخّر کردیا ہے اور تمہارے لئے تمام ظاہری اور باطنی نعمتوں کو مکمل کردیا ہے اور لوگوں میں
النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ لاَ هُدًى وَ لاَ کِتَابٍ مُنِيرٍ( ۲۰ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا
بعض ایسے بھی ہیں جو علم و ہدایت اور روشن کتاب کے بغیر بھی خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیں (۲۱) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس کا اتباع کرو تو کہتے ہیں کہ
بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَ وَ لَوْ کَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ( ۲۱ ) وَ مَنْ يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى
ہم اس کا اتباع کرتے ہیں جس پر اپنے باپ دادا کو عمل کرتے دیکھا ہے چاہے شیطان ان کو عذاب جہّنم کی طرف دعوت دے رہا ہو (۲۲) اور جو اپنا روئے حیات
اللَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى وَ إِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ( ۲۲ ) وَ مَنْ کَفَرَ فَلاَ يَحْزُنْکَ کُفْرُهُ
خدا کی طرف موڑ دے اور وہ نیک کردار بھی ہو تو اس نے ریسمان ہدایت کو مضبوطی سے پکڑ لیا ہے اور تمام امور کا انجام اللہ کی طرف ہے (۲۳) اور جو کفر اختیار کرلے
إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا إِنَّاللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۲۳ ) نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلاً ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَى عَذَابٍ غَلِيظٍ( ۲۴ )
اس کے کفر سے تم کو رنجیدہ نہیں ہونا چاہئے کہ سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے اور اس وقت ہم بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے بیشک اللہ دلوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے (۲۴) ہم انہیں تھوڑے دن تک آرام دیں گے اور پھر سخت ترین عذاب کی طرف کھینچ کر لے آئیں گے
وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۲۵ ) لِلَّهِ مَا
(۲۵) اور اگر آپ ان سے سوال کریں کہ زمین و آسمان کا خالق کون ہے تو کہیں گے کہ اللہ تو پھر کہئے کہ ساری حمد اللہ کے لئے ہے اور ان کی اکثریت بالکل جاہل ہے (۲۶) اللہ ہی کے لئے
فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ( ۲۶ ) وَ لَوْ أَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلاَمٌ وَ الْبَحْرُ يَمُدُّهُ
زمین و آسمان کی تمام چیزیں ہیں اور وہی بے نیاز بھی ہے اور قابل ستائش بھی (۲۷) اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور
مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ کَلِمَاتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَکِيمٌ( ۲۷ ) مَا خَلْقُکُمْ وَ لاَ بَعْثُکُمْ إِلاَّ کَنَفْسٍ
آ جائیں تو بھی کلمات الہٰی تمام ہونے والے نہیں ہیں بیشک اللہ صاحبِ عزت ّبھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۲۸) تم سب کی خلقت اور تم سب کا دوبارہ زندہ کرنا سب
وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ( ۲۸ )
ایک ہی آدمی جیسا ہے اور اللہ یقینا سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ يُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ يَجْرِي إِلَى أَجَلٍ
(۲۹) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے چاند اور سورج کو مسخّر کردیا ہے کہ سب ایک
مُسَمًّى وَ أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۲۹ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَ أَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الْبَاطِلُ وَ أَنَّ اللَّهَ
معیّن مدّت تک چلتے رہیں گے اور اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے (۳۰) یہ سب اسی لئے ہے کہ خدا معبود برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور اللہ بلند
هُوَ الْعَلِيُّ الْکَبِيرُ( ۳۰ ) أَ لَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْکَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَةِ اللَّهِ لِيُرِيَکُمْ مِنْ آيَاتِهِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ
و بالا اور بزرگ و برتر ہے (۳۱) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ نعمت خدا ہی سے کشتیاں دریا میں چل رہی ہیں تاکہ وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے کہ اس میں تمام
لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ( ۳۱ ) وَ إِذَا غَشِيَهُمْ مَوْجٌ کَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ
صبر و شکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۳۲) اور جب سائبانوں کی طرح کوئی موج انہیں ڈھانکنے لگتی ہے تو دین کے پورے اخلاص کے ساتھ خدا کو آواز دیتے ہیں اور جب وہ نجات دے کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو اس میں سے کچھ ہی
مُقْتَصِدٌ وَ مَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلاَّ کُلُّ خَتَّارٍ کَفُورٍ( ۳۲ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمْ وَ اخْشَوْا يَوْماً لاَ يَجْزِي وَالِدٌ
اعتدال پر رہ جاتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار غدار اور ناشکرے افراد کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے (۳۳) انسانو! اپنے پروردگار سے ڈرو اور اس دن سے ڈرو جس دن نہ باپ بیٹے کے کام آئے گا اور
عَنْ وَلَدِهِ وَ لاَ مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئاً إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلاَ تَغُرَّنَّکُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَ لاَ يَغُرَّنَّکُمْ بِاللَّهِ
نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے گا بیشک اللہ کا وعدہ برحق ہے لہٰذا تمہیں زندگانی دنیا دھوکہ میں نہ ڈال دے اور خبردار کوئی دھوکہ دینے والا بھی تمہیں
الْغَرُورُ( ۳۳ ) إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ مَا ذَا تَکْسِبُ
دھوکہ نہ دے سکے (۳۴) یقینا اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہی پانی برساتا ہے اور شکم کے اندر کا حال جانتا ہے اور کوئی نفس یہ نہیں جانتا ہے کہ
غَداً وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ( ۳۴ )
وہ کل کیا کمائے گا اور کسی کو نہیں معلوم ہے کہ اسے کس زمین پر موت آئے گی بیشک اللہ جاننے والا اور باخبر ہے
( سورة السجدة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الم( ۱ ) تَنْزِيلُ الْکِتَابِ لاَ رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۲ ) أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ لِتُنْذِرَ قَوْماً
(۱) الم (۲) بیشک اس کتاب کی تنزیل عالمین کے پروردگار کی طرف سے ہے (۳) کیا ان لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ یہ رسول کا افترائ ہے, ہرگز نہیں یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں
مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِکَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ( ۳ ) اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ
جس کی طرف سے آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا رسول علیہ السّلام نہیں آیا ہے کہ شاید یہ ہدایت یافتہ ہوجائیں (۴) اللہ ہی وہ ہے جس نے آسمان و زمین اور اس کی تمام درمیانی مخلوقات کو
أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ شَفِيعٍ أَ فَلاَ تَتَذَکَّرُونَ( ۴ ) يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ
چھ دن کے اندر پیدا کیا ہے اور اس کے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے اور تمہارے لئے اس کو چھوڑ کر کوئی سرپرست یا سفارش کرنے والا نہیں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے (۵) وہ خدا آسمان سے
إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ( ۵ ) ذٰلِکَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ
زمین تک کے اُمور کی تدبیر کرتا ہے پھر یہ امر اس کی بارگاہ میں اس دن پیش ہوگا جس کی مقدار تمہارے حساب کے مطابق ہزار سال کے برابر ہوگی
(۶) وہ خدا حاضر و غائب سب کا جاننے والا اور صاحبِ عزّت
الرَّحِيمُ( ۶ ) الَّذِي أَحْسَنَ کُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ وَ بَدَأَ خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ( ۷ ) ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلاَلَةٍ مِنْ
و مہربان ہے (۷) اس نے ہر چیز کو حسوُ کے ساتھ بنایا ہے اور انسان کی خلقت کا آغاز مٹی سے کیا ہے (۸) اس کے بعد اس کی نسل کو
مَاءٍ مَهِينٍ( ۸ ) ثُمَّ سَوَّاهُ وَ نَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ وَ جَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَ الْأَبْصَارَ وَ الْأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَا تَشْکُرُونَ( ۹ )
ایک ذلیل پانی سے قرار دیا ہے (۹) اس کے بعد اسے برابر کرکے اس میں اپنی روح پھونک دی ہے اور تمہارے لئے کان, آنکھ اور دل بنادیئے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرتے ہو
وَ قَالُوا أَ إِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ أَ إِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ بَلْ هُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ کَافِرُونَ( ۱۰ ) قُلْ يَتَوَفَّاکُمْ مَلَکُ
(۱۰) اور یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم زمین میں گم ہوگئے تو کیا نئی خلقت میں پھر ظاہر کئے جائیں گے - بات یہ ہے کہ یہ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں (۱۱) آپ کہہ دیجئے کہ تم کو وہ ملک الموت زندگی کی آخری منزل تک پہنچائے گا جو تم پر تعینات کیا گیا ہے
الْمَوْتِ الَّذِي وُکِّلَ بِکُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّکُمْ تُرْجَعُونَ( ۱۱ )
اس کے بعد تم سب پروردگار کی بارگاہ میں پیش کئے جاؤ گے
وَ لَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاکِسُو رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحاً إِنَّا مُوقِنُونَ( ۱۲ )
(۱۲) اور کاش آپ دیکھتے جب مجرمین پروردگار کی بارگاہ میں سر جھکائے کھڑے ہوں گے - پروردگار ہم نے سب دیکھ لیا اور سن لیا اب ہمیں دوبارہ واپس کردے کہ ہم نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والوں میں ہیں
وَ لَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا کُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَ لٰکِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ أَجْمَعِينَ( ۱۳ )
(۱۳) اور ہم چاہتے تو جبرا ہرنفس کو اس کی ہدایت دے دیتے لیکن ہماری طرف سے یہ بات طے ہوچکی ہے کہ ہم جہّنم کو جنات اور تمام گمراہ انسانوں سے بھردیں گے
فَذُوقُوا بِمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِکُمْ هٰذَا إِنَّا نَسِينَاکُمْ وَ ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۱۴ ) إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا
(۱۴) لہذا تم لوگ اس بات کا مزہ چکھو کہ تم نے آج کے دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا تو ہم نے بھی تم کو نظرانداز کردیا ہے اب اپنے گزشتہ اعمال کے بدلے دائمی عذاب کا مزہ چکھو (۱۵) ہماری آیتوں پر ایمان لانے والے افراد
الَّذِينَ إِذَا ذُکِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّداً وَ سَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لاَ يَسْتَکْبِرُونَ( ۱۵ ) تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ
بس وہ ہیں جنہیں آیات کی یاد دلائی جاتی ہے تو سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمدوثنا کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ہیں (۱۶) ان کے پہلو بستر سے الگ رہتے
الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفاً وَ طَمَعاً وَ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۱۶ ) فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ
ہیں اور وہ اپنے پروردگار کو خوف اور طمع کی بنیاد پر پکارتے رہتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے رزق سے ہماری راہ میں انفاق کرتے رہتے ہیں (۱۷) پس کسی نفس کو نہیں معلوم ہے کہ اس کے لئے کیا کیا
أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۷ ) أَ فَمَنْ کَانَ مُؤْمِناً کَمَنْ کَانَ فَاسِقاً لاَ يَسْتَوُونَ( ۱۸ ) أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ
خنکی چشم کا سامان چھپا کر رکھا گیا ہے جو ان کے اعمال کی جزا ہے (۱۸) کیا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہے اس کے مثل ہوجائے گا جو فاسق ہے ہرگز نہیں دونوں برابر نہیں ہوسکتے (۱۹) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں
عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَى نُزُلاً بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۹ ) وَ أَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ کُلَّمَا
ان کے لئے آرام کرنے کی جنتیں ہیں جو ان کے اعمال کی جزا ہیں (۲۰) اور جن لوگوں نے فسق اختیار کیا ہے ان کا ٹھکاناجہّنم ہے کہ جب اس سے
أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَ قِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي کُنْتُمْ بِهِ تُکَذِّبُونَ( ۲۰ )
نکلنے کا ارادہ کریں گے تو دوبارہ پلٹا دیئے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ اس جہنمّ کی آگ کا مزہ چکھو جس کا تم انکار کیا کرتے تھے
وَ لَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَکْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۲۱ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ
(۲۱) اور ہم یقینا بڑے عذاب سے پہلے انہیں معمولی عذاب کا مزہ چکھائیں گے کہ شاید اسی طرح راہ راست پر پلٹ آئیں (۲۲) اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جسے آیات الہٰیہ کی یاد دلائی جائے
ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ( ۲۲ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ فَلاَ تَکُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ وَ
اور پھر اس سے اعراض کرے تو ہم یقینا مجرمین سے انتقام لینے والے ہیں (۲۳) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو بھی کتاب عطا کی ہے لہذا آپ کو اپنے قرآن کے منجانب اللہ ہونے میں شک نہیں ہونا چاہئے اور
جَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ( ۲۳ ) وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَ کَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ( ۲۴ )
ہم نے کتاب موسٰی علیہ السّلام کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت قرار دیا ہے (۲۴) اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو امام اور پیشوا قرار دیا ہے جو ہمارے امر سے لوگوں کی ہدایت کرتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے صبر کیا ہے اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے
إِنَّ رَبَّکَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۲۵ ) أَ وَ لَمْ يَهْدِ لَهُمْ کَمْ أَهْلَکْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ
(۲۵) بیشک آپ کا پروردگار ان کے درمیان روزِ قیامت ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ آپس میں اختلاف رکھتے تھے (۲۶) تو کیا ان کی ہدایت کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی
مِنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاکِنِهِمْ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ أَ فَلاَ يَسْمَعُونَ( ۲۶ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى
قوموں کو ہلاک کردیا ہے جن کی بستیوں میں یہ چل پھررہے ہیں اور اس میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں تو کیا یہ سنتے نہیں ہیں (۲۷) کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا ہے کہ
الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعاً تَأْکُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَ أَنْفُسُهُمْ أَ فَلاَ يُبْصِرُونَ( ۲۷ ) وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْفَتْحُ
ہم پانی کو چٹیل میدان کی طرف بہالے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ زراعت پیدا کرتے ہیں جسے یہ خود بھی کھاتے ہیں اور ان کے جانور بھی کھاتے ہیں تو کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں (۲۸) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ آخر وہ فتح کا دن کب آئے گا
إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۲۸ ) قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لاَ يَنْفَعُ الَّذِينَ کَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَ لاَ هُمْ يُنْظَرُونَ( ۲۹ ) فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ
اگر آپ لوگ سچےّ ہیں (۲۹) تو کہہ دیجئے کہ فتح کے دن پھر کفر اختیار کرنے والوں کا ایمان کام نہیں آئے گا اور نہ انہیں مہلت ہی دی جائے گی
(۳۰) لہذا آپ ان سے کنارہ کش رہیں اور
انْتَظِرْ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ( ۳۰ )
وقت کا انتظار کریں کہ یہ بھی انتظار کرنے والے ہیں
( سورة الأحزاب)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَ لاَ تُطِعِ الْکَافِرِينَ وَ الْمُنَافِقِينَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيماً حَکِيماً( ۱ ) وَ اتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْکَ
(۱) اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہئیے اور خبردار کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کیجئے گا یقینا اللہ ہر شے کا جاننے والا اور صاحب حکمت ہے (۲) اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اسی کا اتباع کرتے رہیں
مِنْ رَبِّکَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً( ۲ ) وَ تَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ وَ کَفَى بِاللَّهِ وَکِيلاً( ۳ ) مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ
کہ اللہ تم لوگوں کے اعمال سے خوب باخبر ہے (۳) اور اپنے خدا پر اعتماد کیجئے کہ وہ نگرانی کے لئے بہت کافی ہے (۴) اور اللہ نے کسی مرد کے سینے
قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ وَ مَا جَعَلَ أَزْوَاجَکُمُ اللاَّئِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِکُمْ وَ مَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَکُمْ أَبْنَاءَکُمْ ذٰلِکُمْ
میں دو دل نہیں قرار دیئے ہیں اور تمہاری وہ بیویاں جن سے تم ا ظہار کرتے ہو انہیں تمہاری واقعی ماں نہیں قرار دیا ہے اور نہ تمہاری منہ بولی اولاد کواولادقرار دیا ہے
قَوْلُکُمْ بِأَفْوَاهِکُمْ وَ اللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَ هُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ( ۴ ) ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ
یہ سب تمہاری زبانی باتیں ہیں اور اللہ تو صرف حق کی بات کہتا ہے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت کرتا ہے (۵) ان بچوں کو ان کے باپ کے نام سے پکارو کہ یہی خدا کی نظر میں انصاف سے قریب تر ہے اور
تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُکُمْ فِي الدِّينِ وَ مَوَالِيکُمْ وَ لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَ لٰکِنْ مَا تَعَمَّدَتْ
اگر ان کے باپ کو نہیں جانتے ہو تو یہ دین میں تمہارے بھائی اور دوست ہیں اور تمہارے لئے اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے جو تم سے غلطی ہوگئی ہے البتہ تم اس بات کے ضرور ذمہ دار ہو جو تمہارے
قُلُوبُکُمْ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۵ ) النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ أَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ وَ أُولُو الْأَرْحَامِ
دلوں سے قصداانجام دی ہے اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۶) بیشک نبی تمام مومنین سے ان کے نفس کے بہ نسبت زیادہ اولیٰ ہے اور ان کی بیویاں ان سب کی مائیں ہیں اور مومنین و مہاجرین میں سے قرابتدار
بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي کِتَابِ اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُهَاجِرِينَ إِلاَّ أَنْ تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِيَائِکُمْ مَعْرُوفاً کَانَ ذٰلِکَ
ایک دوسرے سے زیادہ اولویت اور قربت رکھتے ہیں مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ نیک برتاؤ کرنا چاہو تو کوئی بات نہیں ہے یہ بات
فِي الْکِتَابِ مَسْطُوراً( ۶ )
کتابِ خدا میں لکھی ہوئی موجود ہے
وَ إِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَ مِنْکَ وَ مِنْ نُوحٍ وَ إِبْرَاهِيمَ وَ مُوسَى وَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَ أَخَذْنَا مِنْهُمْ
(۷) اوراس وقت کو یاد کیجئے جب ہم نے تمام انبیائ علیہ السّلام سے اور بالخصوص آپ سے اور نوح علیہ السّلام , ابراہیم علیہ السّلام ,موسیٰ علیہ السّلام اور عیسٰی بن مریم علیہ السّلام سے عہد لیا اور
مِيثَاقاً غَلِيظاً( ۷ ) لِيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ وَ أَعَدَّ لِلْکَافِرِينَ عَذَاباً أَلِيماً( ۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْکُرُوا
سب سے بہت سخت قسم کا عہد لیا (۸) تاکہ صادقین سے ان کی صداقت تبلیغ کے بارے میں سوال کیا جائے اور خدا نے کافروں کے لئے بڑا دردناک عذاب مہیاّ کر رکھا ہے (۹) ایمان والو! اس وقت اللہ کی نعمت کو یاد کرو
نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ إِذْ جَاءَتْکُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحاً وَ جُنُوداً لَمْ تَرَوْهَا وَ کَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيراً( ۹ ) إِذْ
جب کفر کے لشکر تمہارے سامنے آگئے اور ہم نے ان کے خلاف تمہاری مدد کے لئے تیز ہوا اور ایسے لشکر بھیج دیئے جن کو تم نے دیکھا بھی نہیں تھا اور اللہ تمہارے اعمال کوخوب دیکھنے والا ہے (۱۰) اس وقت
جَاءُوکُمْ مِنْ فَوْقِکُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْکُمْ وَ إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا( ۱۰ )
جب کفار تمہارے اوپر کی طرف سے اور نیچے کی سمت سے آگئے اور دہشت سے نگاہیں خیرہ کرنے لگیں اور کلیجے منہ کو آنے لگے اور تم خدا کے بارے میں طرح طرح کے خیالات میں مبتلا ہوگئے
هُنَالِکَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالاً شَدِيداً( ۱۱ ) وَ إِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ
(۱۱) اس وقت مومنین کا باقاعدہ امتحان لیا گیا اور انہیں شدید قسم کے جھٹکے دیئے گئے (۱۲) اور جب منافقین اور جن کے دلوں میں مرض تھا یہ کہہ رہے تھے کہ
مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ إِلاَّ غُرُوراً( ۱۲ ) وَ إِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لاَ مُقَامَ لَکُمْ فَارْجِعُوا وَ
خدا و رسول نے ہم سے صرف دھوکہ دینے والا وعدہ کیا ہے (۱۳) اور جب ان کے ایک گروہ نے کہہ دیا کہ مدینہ والو اب یہاں ٹھکانا نہیں ہے لہذا واپس بھاگ چلو اور ان میں سے ایک گروہ نبی
يَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَ مَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ يُرِيدُونَ إِلاَّ فِرَاراً( ۱۳ ) وَ لَوْ دُخِلَتْ
سے اجازت مانگ رہا تھا کہ ہمارے گھر خالی پڑے ہوئے ہیں حالانکہ وہ گھر خالی نہیں تھے بلکہ یہ لوگ صرف بھاگنے کا ارادہ کررہے تھے (۱۴) حالانکہ اگر ان پر چاروں طرف سے لشکر داخل کردیئے جاتے
عَلَيْهِمْ مِنْ أَقْطَارِهَا ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوا بِهَا إِلاَّ يَسِيراً( ۱۴ ) وَ لَقَدْ کَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِنْ قَبْلُ لاَ
اور پھر ان سے فتنہ کا سوال کیا جاتا تو فورا حاضر ہوجاتے اور تھوڑی دیر سے زیادہ نہ ٹہرتے (۱۵) اور ان لوگوں نے اللہ سے یقینی عہد کیا تھا کہ ہرگز
يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ وَ کَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْئُولاً( ۱۵ )
پیٹھ نہ پھرائیں گے اور اللہ کے عہد کے بارے میں بہرحال سوال کیا جائے گا
قُلْ لَنْ يَنْفَعَکُمُ الْفِرَارُ إِنْ فَرَرْتُمْ مِنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَ إِذاً لاَ تُمَتَّعُونَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۱۶ ) قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي
(۱۶) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم قتل یا موت کے خوف سے بھاگنا بھی چاہو تو فرار کام آنے والا نہیں ہے اور دنیا میں تھوڑا ہی آرام کرسکو گے
يَعْصِمُکُمْ مِنَ اللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِکُمْ سُوءاً أَوْ أَرَادَ بِکُمْ رَحْمَةً وَ لاَ يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۱۷ )
(۱۷) کہہ دیجئے کہ اگر خدا برائی کا ارادہ کرلے یا بھلائی ہی کرنا چاہے تو تمہیں اس سے کون بچاسکتا ہے اور یہ لوگ اس کے علاوہ نہ کوئی سرپرست پاسکتے ہیں اور نہ مددگار
قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الْمُعَوِّقِينَ مِنْکُمْ وَ الْقَائِلِينَ لِإِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا وَ لاَ يَأْتُونَ الْبَأْسَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۱۸ ) أَشِحَّةً عَلَيْکُمْ
(۱۸) خدا ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو جنگ سے روکنے والے ہیں اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والے ہیں کہ ہماری طرف آجاؤ اور یہ خود میدان جنگ میں بہت کم آتے ہیں (۱۹) یہ تم سے جان چراتے ہیں
فَإِذَا جَاءَ الْخَوْفُ رَأَيْتَهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْکَ تَدُورُ أَعْيُنُهُمْ کَالَّذِي يُغْشَى عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَإِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ
اور جب خوف سامنے آجائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی طرف اس طرح دیکھیں گے کہ جیسے ان کی آنکھیں یوں پھر رہی ہیں جیسے موت کی غشی طاری ہو اور جب خوف چلا جائے گا
سَلَقُوکُمْ بِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى الْخَيْرِ أُولٰئِکَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيراً( ۱۹ )
تو آپ پر تیز تر زبانوں کے ساتھ حملہ کریں گے اور انہیں مال غنیمت کی حرص ہوگی یہ لوگ شروع ہی سے ایمان نہیں لائے ہیں لہٰذا خدا نے ان کے اعمال کو برباد کردیا ہے اور خدا کے لئے یہ کام بڑا آسان ہے
يَحْسَبُونَ الْأَحْزَابَ لَمْ يَذْهَبُوا وَ إِنْ يَأْتِ الْأَحْزَابُ يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُمْ بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنْبَائِکُمْ وَ لَوْ
(۲۰) یہ لوگ ابھی تک اس خیال میں ہیں کہ کفار کے لشکر گئے نہیں ہیں اور اگر دوبارہ لشکر آجائیں تو یہ یہی چاہیں گے کہ اے کاش دیہاتیوں کے ساتھ صحراؤں میں آباد ہوگئے ہوتے اور وہاں سے تمہاری خبریں دریافت کرتے رہتے
کَانُوا فِيکُمْ مَا قَاتَلُوا إِلاَّ قَلِيلاً( ۲۰ ) لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَ الْيَوْمَ
اور اگر تمہارے ساتھ رہتے بھی تو بہت کم ہی جہاد کرتے (۲۱) مسلمانو! تم میں سے اس کے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ عمل ہے جو شخص بھی اللہ اور آخرت سے امیدیں
الْآخِرَ وَ ذَکَرَ اللَّهَ کَثِيراً( ۲۱ ) وَ لَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ صَدَقَ اللَّهُ وَ
وابستہ کئے ہوئے ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے (۲۲) اور صاحبانِ ایمان کا یہ عالم ہے کہ جب انہوں نے کفر کے لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی بات ہے جس کا خدا اور رسول نے وعدہ کیا تھا اور
رَسُولُهُ وَ مَا زَادَهُمْ إِلاَّ إِيمَاناً وَ تَسْلِيماً( ۲۲ )
خدا و رسول کا وعدہ بالکل سچا ہے اور اس ہجوم نے ان کے ایمان اور جذبہ تسلیم میں مزید اضافہ ہی کردیا
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَاعَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ مَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً( ۲۳ )
(۲۳) مومنین میں ایسے بھی مردُ میدان ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے ان میں بعض اپنا وقت پورا کرچکے ہیں اور بعض اپنے وقت کا انتظار کررہے ہیں اور ان لوگوں نے اپنی بات میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کی ہے
لِيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَ يُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ کَانَ غَفُوراً رَحِيماً( ۲۴ )
(۲۴) تاکہ خدا صادقین کو ان کی صداقت کا بدلہ دے اور منافقین کو چاہے تو ان پر عذاب نازل کرے یا ان کی توبہ قبول کرلے کہ اللہ یقینا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
وَ رَدَّ اللَّهُ الَّذِينَ کَفَرُوا بِغَيْظِهِمْ لَمْ يَنَالُوا خَيْراً وَ کَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَ کَانَ اللَّهُ قَوِيّاً عَزِيزاً( ۲۵ ) وَ أَنْزَلَ
(۲۵) اور خدا نے کفّار کو ان کے غصّہ سمیت واپس کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے اور اللہ نے مومنین کو جنگ سے بچالیا اور اللہ بڑی قوت والا اور صاحبِ عزّت ہے (۲۶) اور اس نے کفار کی پشت پناہی کرنے
الَّذِينَ ظَاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ مِنْ صَيَاصِيهِمْ وَ قَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقاً تَقْتُلُونَ وَ تَأْسِرُونَ فَرِيقاً( ۲۶ )
والے اہل کتاب کو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ تم ان میں سے کچھ کو قتل کررہے تھے اور کچھ کو قیدی بنارہے تھے
وَ أَوْرَثَکُمْ أَرْضَهُمْ وَ دِيَارَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ وَ أَرْضاً لَمْ تَطَئُوهَا وَ کَانَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيراً( ۲۷ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ
(۲۷) اور پھر تمہیں ان کی زمین, ان کے دیار اور ان کے اموال اور زمینوں کا بھی وارث بنادیا جن میں تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا اور بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے (۲۸) پیغمبر آپ اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہ
قُلْ لِأَزْوَاجِکَ إِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَ زِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْکُنَّ وَ أُسَرِّحْکُنَّ سَرَاحاً جَمِيلاً( ۲۸ ) وَ إِنْ
اگر تم لوگ زندگانی دنیا اور اس کی زینت کی طلبگار ہو تو آؤ میں تمہیں متاغِ دنیا دے کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں (۲۹) اور اگر اللہ اور رسول اور آخرت کی طلبگار ہو
کُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ الدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْکُنَّ أَجْراً عَظِيماً( ۲۹ ) يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ
تو خدا نے تم میں سے نیک کردار عورتوں کے لئے بہت بڑا اجر فراہم کر رکھا ہے (۳۰) اے زنان پیغمبر جو بھی تم میں سے کِھلی ہوئی برائی کا
مَنْ يَأْتِ مِنْکُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضَاعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيراً( ۳۰ )
ارتکاب کرے گی اس کا عذاب بھی دہرا کردیا جائے گا اور یہ بات خد اکے لئے بہت آسان ہے
وَ مَنْ يَقْنُتْ مِنْکُنَّ لِلَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تَعْمَلْ صَالِحاً نُؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَ أَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقاً کَرِيماً( ۳۱ ) يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ
(۳۱) اور جو بھی تم میں سے خدا اور رسول کی اطاعت کرے اور نیک اعمال کرے اسے دہرا اجر عطا کریں گے اور ہم نے اس کے لئے بہترین رزق فراہم کیا ہے (۳۲) اے زنانِ پیغمبر
لَسْتُنَّ کَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلاَ تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلاً مَعْرُوفاً( ۳۲ )
تم اگر تقویٰ اختیار کرو تو تمہارا مرتبہ کسی عام عورت جیسا نہیں ہے لہٰذا کسی آدمی سے لگی لپٹی بات نہ کرنا کہ جس کے دل میں بیماری ہو اسے لالچ پیدا ہوجائے اور ہمیشہ نیک باتیں کیا کرو
وَ قَرْنَ فِي بُيُوتِکُنَّ وَ لاَ تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَ أَقِمْنَ الصَّلاَةَ وَ آتِينَ الزَّکَاةَ وَ أَطِعْنَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ إِنَّمَا
(۳۳) اور اپنے گھر میں بیٹھی رہو اور پہلی جاہلیت جیسا بناؤ سنگھار نہ کرو اور نماز قائم کرو اور زکاتادا کرو اوراللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو - بس اللہ کا ارادہ یہ ہے
يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِّرَکُمْ تَطْهِيراً( ۳۳ ) وَ اذْکُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِکُنَّ مِنْ آيَاتِ
اے اہلبیت علیہ السّلام کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے (۳۴) اور ازواج پیغمبر تمہارے گھروں میں جن آیات الٰہی اور حکمت کی باتوں کی تلاوت کی جاتی ہے انہیں یاد رکھنا کہ
اللَّهِ وَ الْحِکْمَةِ إِنَّ اللَّهَ کَانَ لَطِيفاً خَبِيراً( ۳۴ ) إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَ الْمُسْلِمَاتِ وَ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ الْقَانِتِينَ
خدا بڑا باریک بین اور ہر شے کی خبر رکھنے والا ہے (۳۵) بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور اطاعت گزار مرد اور اطاعت گزار عورتیں اور سچے مرد
وَ الْقَانِتَاتِ وَ الصَّادِقِينَ وَ الصَّادِقَاتِ وَ الصَّابِرِينَ وَ الصَّابِرَاتِ وَ الْخَاشِعِينَ وَ الْخَاشِعَاتِ وَ الْمُتَصَدِّقِينَ وَ
اور سچی عورتیں اور صابر مرد اور صابر عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد
الْمُتَصَدِّقَاتِ وَ الصَّائِمِينَ وَ الصَّائِمَاتِ وَ الْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَ الْحَافِظَاتِ وَ الذَّاکِرِينَ اللَّهَ کَثِيراً وَ الذَّاکِرَاتِ
اور صدقہ دینے والی عورتیں روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی عفّت کی حفاظت کرنے والے مرد اور عورتیں اور خدا کا بکثرت ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں.
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَ أَجْراً عَظِيماً( ۳۵ )
اللہ نے ان سب کے لئے مغفرت اور عظیم اجر مہّیاکررکھا ہے
وَ مَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَ لاَ مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَ رَسُولُهُ أَمْراً أَنْ يَکُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَ مَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَ
(۳۶) اور کسی مومن مرد یا عورت کو اختیار نہیں ہے کہ جب خدا و رسول کسی امر کے بارے میں فیصلہ کردیں تو وہ بھی اپنے امر کے بارے میں صاحبِ اختیار بن جائے اور جو بھی خدا و
رَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً مُبِيناً( ۳۶ ) وَ إِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِکْ عَلَيْکَ زَوْجَکَ
رسول کی نافرمانی کرے گا وہ بڑی کھاَلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہوگا (۳۷) اور اس وقت کو یاد کرو جب تم اس شخص سے جس پر خدا نے بھی نعمت نازل کی اور تم نے بھی احسان کیا یہ کہہ رہے تھے کہ اپنی زوجہ کو روک کر رکھو
وَ اتَّقِ اللَّهَ وَ تُخْفِي فِي نَفْسِکَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ وَ اللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَاهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَراً
اوراللہ سے ڈرو اور تم اپنے دل میں اس بات کو چھپائے ہوئے تھے جسے خدا ظاہر کرنے والا تھا اور تمہیں لوگوں کے طعنوں کا خوف تھا حالانکہ خدا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اس کے بعد جب زید نے اپنی حاجت پوری کرلی
زَوَّجْنَاکَهَا لِکَيْ لاَيَکُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَاقَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَراً وَکَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولاً( ۳۷ )
تو ہم نے اس عورت کا عقد تم سے کردیا تاکہ مومنین کے لئے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں سے عقد کرنے میں کوئی حرج نہ رہے جب وہ لوگ اپنی ضرورت پوری کرچکیں اوراللہ کا حکم بہرحال نافذ ہوکر رہتا ہے
مَا کَانَ عَلَى النَّبِيِّ مِنْ حَرَجٍ فِيمَا فَرَضَ اللَّهُ لَهُ سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَکَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَراً مَقْدُوراً( ۳۸ )
(۳۸) نبی کے لئے خدا کے فرائض میں کوئی حرج نہیں ہے یہ گزشتہ انبیائ کے دور سے سنّت الہٰیّہ چلی آرہی ہے اوراللہ کا حکم صحیح اندازے کے مطابق مقرر کیا ہوا ہوتا ہے
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالاَتِ اللَّهِ وَ يَخْشَوْنَهُ وَ لاَ يَخْشَوْنَ أَحَداً إِلاَّ اللَّهَ وَ کَفَى بِاللَّهِ حَسِيباً( ۳۹ ) مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا
(۳۹) وہ لوگ ا للہ کے پیغام کو پہنچاتے ہیں اور دل میں اس کا خوف رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ہیں اوراللہ حساب کرنے کے لئے کافی ہے (۴۰) محمد تمہارے مُردوں میں سے کسی ایک کے باپ
أَحَدٍ مِنْ رِجَالِکُمْ وَ لٰکِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَ کَانَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً( ۴۰ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
نہیں ہیں لیکن و ہ اللہ کے رسول اور سلسلہ انبیائ علیہ السّلام کے خاتم ہیں اوراللہ ہر شے کا خوب جاننے والا ہے (۴۱) ایمان والواللہ کا ذکر بہت
اذْکُرُوا اللَّهَ ذِکْراً کَثِيراً( ۴۱ ) وَ سَبِّحُوهُ بُکْرَةً وَ أَصِيلاً( ۴۲ ) هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْکُمْ وَ مَلاَئِکَتُهُ لِيُخْرِجَکُمْ
زیادہ کیا کرو (۴۲) اور صبح و شام اس کی تسبیح کیا کرو (۴۳) وہی وہ ہے جو تم پر رحمت نازل کرتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں تاریکیوں سے
مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ کَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيماً( ۴۳ )
نکال کر نور کی منزل تک لے آئے اور وہ صاحبان ایمان پر بہت زیادہ مہربان ہے
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلاَمٌ وَ أَعَدَّ لَهُمْ أَجْراً کَرِيماً( ۴۴ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ شَاهِداً وَ مُبَشِّراً وَ نَذِيراً( ۴۵ )
(۴۴) ان کی مدارات جس دن پروردگار سے ملاقات کریں گے سلامتی سے ہوگی اور ان کے لئے اس نے بہترین اجر مہّیا کر رکھا ہے (۴۵) اے پیغمبر ہم نے آپ کو گواہ, بشارت دینے والا, عذاب الہٰی سے ڈرانے والا
وَ دَاعِياً إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَ سِرَاجاً مُنِيراً( ۴۶ ) وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَضْلاً کَبِيراً( ۴۷ ) وَ لاَ تُطِعِ
(۴۶) اور خدا کی طرف اس کی اجازت سے دعوت دینے والا اور روشن چراغ بناکر بھیجا ہے (۴۷) اور مومنین کو بشارت دے دیجئے کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل و کرم ہے (۴۸) اور خبردار
الْکَافِرِينَ وَ الْمُنَافِقِينَ وَ دَعْ أَذَاهُمْ وَ تَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ وَ کَفَى بِاللَّهِ وَکِيلاً( ۴۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَکَحْتُمُ
کفّار اور منافقین کی اطاعت نہ کیجئے گا اور ان کی اذیت کا خیال ہی چھوڑ دیجئے اوراللہ پر اعتماد کیجئے کہ وہ نگرانی کرنے کے لئے بہت کافی ہے (۴۹) ایمان والو جب مومنات سے نکاح کرنا اور
الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَکُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا فَمَتِّعُوهُنَّ وَ سَرِّحُوهُنَّ
ان کو ہاتھ لگائے بغیر طلاق دے دینا تو تمہارے لئے کوئی حق نہیں ہے کہ ان سے و عدہ کا مطالبہ کرو لہٰذا کچھ عطیہ دے کر خوبصورتی کے
سَرَاحاً جَمِيلاً( ۴۹ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَکَ اللاَّتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَ مَا مَلَکَتْ يَمِينُکَ مِمَّا أَفَاءَ
ساتھ رخصت کردینا(۵۰)اے پیغمبر ہم نے آپ کے لئے آپ کی بیویوں کوجن کا مہر دے دیا ہے اور کنیزوں کو جنہیں خدا نے جنگ کے بغیر عطا کردیا ہے
اللَّهُ عَلَيْکَ وَ بَنَاتِ عَمِّکَ وَ بَنَاتِ عَمَّاتِکَ وَ بَنَاتِ خَالِکَ وَ بَنَاتِ خَالاَتِکَ اللاَّتِي هَاجَرْنَ مَعَکَ وَ امْرَأَةً
اور آپ کے چچا کی بیٹیوں کو اور آپ کی پھوپھی کی بیٹیوں کو اور آپ کے ماموں کی بیٹیوں کو اور آپ کی خالہ کی بیٹیوں کو جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہے اور اس
مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْکِحَهَا خَالِصَةً لَکَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَلِمْنَا مَا
مومنہ عورت کو جو اپنا نفس نبی کو بخش دے اگر نبی اس سے نکاح کرنا چاہے تو حلال کردیا ہے لیکن یہ صرف آپ کے لئے ہے باقی مومنین کے لئے نہیں ہے. ہمیں معلوم ہے
فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُهُمْ لِکَيْلاَ يَکُونَ عَلَيْکَ حَرَجٌ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۵۰ )
کہ ہم نے ان لوگوں پر ان کی بیویوں اور کنیزوں کے بارے میں کیا فریضہ قرار دیا ہے تاکہ آپ کے لئے کوئی زحمت اور مشقّت نہ ہو اوراللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے
تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَ تُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَاءُ وَ مَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْکَ ذٰلِکَ أَدْنَى أَنْ
(۵۱) ان میں سے جس کو آپ چاہیں الگ کرلیں اور جس کو چاہیں اپنی پناہ میں رکھیں اور جن کو الگ کردیا ہے ان میں سے بھی کسی کو چاہیں تو کوئی حرج نہیں ہے - یہ سب اس لئے ہے تاکہ
تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَ لاَ يَحْزَنَّ وَ يَرْضَيْنَ بِمَا آتَيْتَهُنَّ کُلُّهُنَّ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِکُمْ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَلِيماً( ۵۱ )
ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور یہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ آپ نے دیدیا ہے اس سے خوش رہیں اوراللہ تمہارے دلوں کا حال خوب جانتا ہے اور وہ ہر شے کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے
لاَ يَحِلُّ لَکَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَ لاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَ لَوْ أَعْجَبَکَ حُسْنُهُنَّ إِلاَّ مَا مَلَکَتْ يَمِينُکَ وَ
(۵۲) اس کے بعد آپ کے لئے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ ان بیویوں کو بدل لیں چاہے دوسری عورتوں کا حسن کتنا ہی اچھا کیوں نہ لگے علاوہ ان عورتوں کے جو آپ کے ہاتھوں کی ملکیت ہیں اور
کَانَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ رَقِيباً( ۵۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَکُمْ إِلَى طَعَامٍ
خدا ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے (۵۳) اے ایمان والو خبردار پیغمبر کے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہونا جب تک تمہیں کھانے کے لئے اجازت نہ دے دی جائے اور
غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَ لٰکِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَ لاَ مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذٰلِکُمْ کَانَ
اس وقت بھی برتنوں پر نگاہ نہ رکھنا ہاں جب دعوت دے دی جائے تو داخل ہوجاؤ اور جب کھالو تو فورا منتشر ہوجاؤ اور باتوں میں نہ لگ جاؤ کہ یہ بات
يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْکُمْ وَ اللَّهُ لاَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَ إِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعاً فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ
پیغمبر کو تکلیف پہنچاتی ہے اور وہ تمہارا خیال کرتے ہیں حالانکہ اللہ حق کے بارے میں کسی بات کی شرم نہیں رکھتا اور جب ازواج پیغمبر سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردہ کے پیچھے سے سوال کرو کہ
ذٰلِکُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِکُمْ وَ قُلُوبِهِنَّ وَ مَا کَانَ لَکُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَ لاَ أَنْ تَنْکِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَداً إِنَّ
یہ بات تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہیں حق نہیں ہے کہ خدا کے رسول کو اذیت دو یا ان کے بعد کبھی بھی ان کی ازواج سے
ذٰلِکُمْ کَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيماً( ۵۳ ) إِنْ تُبْدُوا شَيْئاً أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً( ۵۴ )
نکاح کرو کہ یہ بات خدا کی نگاہ میں بہت بڑی بات ہے (۵۴) تم کسی شے کا اظہار کرو یا اس کی پردہ داری کرواللہ بہرحال ہر شے کا جاننے والا ہے
لاَ جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَ لاَ أَبْنَائِهِنَّ وَ لاَ إِخْوَانِهِنَّ وَ لاَ أَبْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَ لاَ أَبْنَاءِ أَخَوَاتِهِنَّ وَ لاَ نِسَائِهِنَّ
(۵۵) اور عورتوں کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اگر اپنے باپ دادا, اپنی اولاد, اپنے بھائی, اپنے بھتیجے اور اپنے بھانجوں کے سامنے بے حجاب آئیں یا اپنی عورتوں
وَ لاَ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُهُنَّ وَ اتَّقِينَ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ شَهِيداً( ۵۵ ) إِنَّ اللَّهَ وَ مَلاَئِکَتَهُ يُصَلُّونَ
اور اپنی کنیزوں کے سامنے آئیں لیکن تم سب اللہ سے ڈرتی رہو کہ اللہ ہر شے پر حاضر و ناظر ہے (۵۶) بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں
عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوا تَسْلِيماً( ۵۶ ) إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي
تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو (۵۷) یقینا جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ستاتے ہیں ان پر
الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَاباً مُهِيناً( ۵۷ ) وَ الَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اکْتَسَبُوا فَقَدِ
دنیا اور آخرت میں خدا کی لعنت ہے اور خدا نے ان کے لئے رسوا کن عذاب مہیاّ کر رکھا ہے (۵۸) اور جو لوگ صاحبانِ ایمان مرد یا عورتوں کو بغیر کچھ کئے دھرے اذیت دیتے ہیں
احْتَمَلُوا بُهْتَاناً وَ إِثْماً مُبِيناً( ۵۸ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ وَ بَنَاتِکَ وَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ
انہوں نے بڑے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے سر پر اٹھا رکھا ہے (۵۹) اے پیغمبر آپ اپنی بیویوں, بیٹیوں, اور مومنین کی عورتوں سے کہہ دیجئے کہ
جَلاَبِيبِهِنَّ ذٰلِکَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلاَ يُؤْذَيْنَ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۵۹ ) لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَ الَّذِينَ فِي
اپنی چادر کو اپنے اوپر لٹکائے رہا کریں کہ یہ طریقہ ان کی شناخت یا شرافت سے قریب تر ہے اور اس طرح ان کو اذیت نہ دی جائے گی اور خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۶۰) پھر اگر منافقین اور جن کے
قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَ الْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّکَ بِهِمْ ثُمَّ لاَ يُجَاوِرُونَکَ فِيهَا إِلاَّ قَلِيلاً( ۶۰ ) مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا
دلوں میں بیماری ہے اور مدینہ میں افواہ پھیلانے والے اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم آپ ہی کو ان پر مسلّط کردیں گے اور پھر یہ آپ کے ہمسایہ میں صرف چند ہی دن رہ پائیں گے (۶۱) یہ لعنت کے مارے ہوئے ہوں گے کہ جہاں مل جائیں
أُخِذُوا وَ قُتِّلُوا تَقْتِيلاً( ۶۱ ) سُنَّةَ اللَّهِ فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً( ۶۲ )
گرفتار کرلئے جائیں اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں (۶۲) یہ خدائی سّنت ان لوگوں کے بارے میں رہ چکی ہے جو گزر چکے ہیں اور خدائی سّنت میں تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے
يَسْأَلُکَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَ مَا يُدْرِيکَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَکُونُ قَرِيباً( ۶۳ ) إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ
(۶۳) پیغمبر یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ اس کا علم خدا کے پاس ہے اور تم کیا جانو شائد وہ قریب ہی ہو
(۶۴) بیشک اللہ نے کّفار پر لعنت
الْکَافِرِينَ وَ أَعَدَّ لَهُمْ سَعِيراً( ۶۴ ) خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً لاَ يَجِدُونَ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۶۵ ) يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي
کی ہے اور ان کے لئے جہّنم کا انتظام کیا ہے (۶۵) وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور انہیں کوئی سرپرست یا مددگار نہیں ملے گا (۶۶) جس دن ان کے چہرے جہنمّ کی طرف موڑدیئے
النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَ أَطَعْنَا الرَّسُولاَ( ۶۶ ) وَ قَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ کُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا
جائیں گے اور یہ کہیں گے کہ اے کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی (۶۷) اور کہیں گے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی تو انہوں نے
السَّبِيلاَ( ۶۷ ) رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْناً کَبِيراً( ۶۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَکُونُوا کَالَّذِينَ
راستہ سے بہکادیا (۶۸) پروردگار اب ان پر دہرا عذاب نازل کر اور ان پر بہت بڑی لعنت کر (۶۹) ایمان والو خبردار ان کے جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسٰی علیہ السّلام کو اذیت دی تو
آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَ کَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهاً( ۶۹ ) يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ قُولُوا قَوْلاً سَدِيداً( ۷۰ )
خدا نے انہیں ان کے قول سے بری ثابت کردیا اور و ہ اللہ کے نزدیک ایک باوجاہت انسان تھے (۷۰) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو
يُصْلِحْ لَکُمْ أَعْمَالَکُمْ وَ يَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيماً( ۷۱ ) إِنَّا
(۷۱) تاکہ وہ تمہارے اعمال کی اصلاح کردے اور تمہارے گناہوں کو بخش دے اور جو بھی خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ عظیم کامیابی کے درجہ پر فائز ہوگا (۷۲) بیشک ہم
عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ الْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَ أَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ
نے امانت کو آسمانً زمین اور پہاڑ سب کے سامنے پیش کیا اور سب نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور خوف ظاہر کیا بس انسان نے اس بوجھ کو اٹھالیا کہ انسان اپنے حق میں
کَانَ ظَلُوماً جَهُولاً( ۷۲ ) لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَ الْمُنَافِقَاتِ وَ الْمُشْرِکِينَ وَ الْمُشْرِکَاتِ وَ يَتُوبَ اللَّهُ عَلَى
ظالم اور نادان ہے (۷۳) تاکہ خدا منافق مرد اور منافق عورت اور مشرک مرد اور مشرک عورت سب پر عذاب نازل کرے اور صاحبِ ایمان مرد اور
الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ کَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً( ۷۳ )
صاحبِ ایمان عورتوں کی توبہ قبول کرے کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
( سورة سبإ)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ وَ هُوَ الْحَکِيمُ الْخَبِيرُ( ۱ ) يَعْلَمُ مَا
(۱) ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس کے اختیار میں آسمان اور زمین کی تمام چیزیں ہیں اور اسی کے لئے آخرت میں بھی حمد ہے اور وہی صاحبِ حکمت اور ہر بات کی خبر رکھنے والا ہے (۲) وہ جانتا ہے کہ
يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَ هُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ( ۲ ) وَ قَالَ
زمین میں کیا چیز داخل ہوتی ہے اور کیا چیز اس سے نکلتی ہے اور کیا چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اور کیا اس میں بلند ہوتی ہے اور وہ مہربان اور بخشنے والا ہے (۳) اور کفّار کہتے ہیں
الَّذِينَ کَفَرُوا لاَ تَأْتِينَا السَّاعَةُ قُلْ بَلَى وَ رَبِّي لَتَأْتِيَنَّکُمْ عَالِمِ الْغَيْبِ لاَ يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَ لاَ
کہ قیامت آنے والی نہیں ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ میرے پروردگار کی قسم وہ ضرور آئے گی وہ عالم الغیب ہے اس کے علم سے آسمان و
فِي الْأَرْضِ وَ لاَ أَصْغَرُ مِنْ ذٰلِکَ وَ لاَ أَکْبَرُ إِلاَّ فِي کِتَابٍ مُبِينٍ( ۳ ) لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
زمین کا کوئی ذرّہ دور نہیں ہے اور نہ اس سے چھوٹا اور نہ بڑا بلکہ سب کچھ اس کی روشن کتاب میں محفوظ ہے (۴) تاکہ وہ ایمان لانے والے اور نیک اعمال انجام دینے والوں کو جزا دے کہ
أُولٰئِکَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ رِزْقٌ کَرِيمٌ( ۴ ) وَ الَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ مِنْ رِجْزٍ أَلِيمٌ( ۵ ) وَ
ان کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے (۵) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے مقابلہ میں دوڑ دھوپ کی ان کے لئے دردناک سزا کا عذاب معّین ہے (۶) اور
يَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْکَ مِنْ رَبِّکَ هُوَ الْحَقَّ وَ يَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ( ۶ ) وَ قَالَ
جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی طرف پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے سب بالکل حق ہے اور خدائے غالب و قابلِ حمد و ثنا کی طرف ہدایت کرنے والا ہے (۷) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا
الَّذِينَ کَفَرُوا هَلْ نَدُلُّکُمْ عَلَى رَجُلٍ يُنَبِّئُکُمْ إِذَا مُزِّقْتُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّکُمْ لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ( ۷ )
ان کا کہنا ہے کہ ہم تمہیں ایسے آدمی کا پتہ بتائیں جو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم مرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوجاؤ گے تو تمہیں نئی خلقت کے بھیس میں لایا جائے گا
أَفْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً أَمْ بِهِ جِنَّةٌ بَلِ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَ الضَّلاَلِ الْبَعِيدِ( ۸ ) أَ فَلَمْ يَرَوْا
(۸) اس نے اللہ پر جھوٹا الزام باندھا ہے یا اس میں جنون پایا جاتا ہے نہیں بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور گمراہی میں مبتلا ہیں
(۹) کیا انہوں
إِلَى مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ إِنْ نَشَأْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ کِسَفاً
نے آسمان و زمین میں اپنے سامنے اور پس پشت کی چیزوں کو نہیں دیکھا ہے کہ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان کے اوپر
مِنَ السَّمَاءِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَةً لِکُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ( ۹ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلاً يَا جِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُ وَ الطَّيْرَ وَ
آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادیں. اس میں ہر رجوع کرنے والے بندہ کے لئے قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے (۱۰) اور ہم نے داؤد کو یہ فضل عطا کیا کہ پہاڑو تم ان کے ساتھ تسبیح پروردگار کیا کرو اور پرندوں کو مسخّر کردیا
أَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ( ۱۰ ) أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَ قَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَ اعْمَلُوا صَالِحاً إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۱۱ ) وَ
اور لوہے کو نرم کردیا (۱۱) کہ تم کشادہ اور مکمل زرہیں بناؤ اور کڑیوں کے جوڑنے میں اندازہ کا خیال رکھو اور تم لوگ سب نیک عمل کرو کہ میں تم سب کے اعمال کا دیکھنے والا ہوں (۱۲) اور
لِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَ رَوَاحُهَا شَهْرٌ وَ أَسَلْنَا لَهُ عَيْنَ الْقِطْرِ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِ
ہم نے سلیمان علیہ السّلام کے ساتھ ہواؤں کو مسخر کردیا کہ ان کی صبح کی رفتار ایک ماہ کی مسافت تھی اور شام کی رفتار بھی ایک ماہ کے برابر تھی اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ جاری کردیا اور جنّات میں ایسے افراد بنادیئے جو خدا کی اجازت سے ان کے سامنے کام کرتے تھے
وَ مَنْ يَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ( ۱۲ ) يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَحَارِيبَ وَ تَمَاثِيلَ وَ جِفَانٍ
اور جس نے ہمارے حکم سے انحراف کیا ہم اسے آتش جہّنم کا مزہ چکھائیں گے (۱۳) یہ جنات سلیمان کے لئے جو وہ چاہتے تھے بنادیتے تھے جیسے محرابیں, تصویریں اور حوضوں کے برابر پیالے
کَالْجَوَابِ وَ قُدُورٍ رَاسِيَاتٍ اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُکْراً وَ قَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّکُورُ( ۱۳ ) فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ
اور بڑی بڑی زمین میں گڑی ہوئی دیگیں آل داؤد شکر ادا کرو اور ہمارے بندوں میں شکر گزار بندے بہت کم ہیں (۱۴) پھر جب ہم نے ان کی موت کا فیصلہ کردیا تو ان کی
الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلاَّ دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْکُلُ مِنْسَأَتَهُ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَنْ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا
موت کی خبر بھی جنات کو کسی نے نہ بتائی سوائے دیمک کے جو ان کے عصا کو کھارہی تھی اور وہ خاک پر گرے تو جنات کو معلوم ہوا کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے
لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ( ۱۴ )
تو اس ذلیل کرنے والے عذاب میں مبتلا نہ رہتے
لَقَدْ کَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْکَنِهِمْ آيَةٌ جَنَّتَانِ عَنْ يَمِينٍ وَ شِمَالٍ کُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّکُمْ وَ اشْکُرُوا لَهُ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَ رَبٌّ
(۱۵) اور قوم سبا کے لئے ان کے وطن ہی میں ہماری نشانی تھی کہ داہنے بائیں دونوں طرف باغات تھے. تم لوگ اپنے پروردگار کا دیا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو تمہارے لئے پاکیزہ شہر اور
غَفُورٌ( ۱۵ ) فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنَاهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُکُلٍ خَمْطٍ وَ أَثْلٍ وَ شَيْءٍ
بخشنے والا پروردگار ہے (۱۶) مگر ان لوگوں نے انحراف کیا تو ہم نے ان پر بڑے زوروں کا سیلاب بھیج دیا اور ان کے دونوں باغات کو ایسے دو باغات میں تبدیل کردیا جن کے پھل بے مزہ تھے اور ان میں جھاؤ کے
مِنْ سِدْرٍ قَلِيلٍ( ۱۶ ) ذٰلِکَ جَزَيْنَاهُمْ بِمَا کَفَرُوا وَ هَلْ نُجَازِي إِلاَّ الْکَفُورَ( ۱۷ ) وَ جَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْقُرَى
درخت اور کچھ بیریاں بھی تھیں (۱۷) یہ ہم نے ان کی ناشکری کی سزادی ہے اور ہم ناشکروں کے علاوہ کس کو سزادیتے ہیں (۱۸) اور جب ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں
الَّتِي بَارَکْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَ قَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَ أَيَّاماً آمِنِينَ( ۱۸ ) فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ
ہم نے برکتیں رکھی ہیں کچھ نمایاں بستیاں قرار دیں اور ان کے درمیان سیر کو معّین کردیا کہ اب دن و رات جب چاہو سفر کرو محفوظ رہوگے (۱۹) تو انہوں نے اس پر بھی یہ کہا کہ پروردگار
أَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَ مَزَّقْنَاهُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ( ۱۹ )
ہمارے سفر دور دراز بنادے اوراس طرح اپنے نفس پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں کہانی بناکر چھوڑ دیا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا کہ یقینا اس میں صبر و شکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں
وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلاَّ فَرِيقاً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۲۰ ) وَ مَا کَانَ لَهُ عَلَيْهِمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلاَّ
(۲۰) اور ان پر ابلیس نے اپنے گمان کو سچا کردکھایا تو مومنین کے ایک گروہ کو چھوڑ کر سب نے اس کا اتباع کرلیا (۲۱) اور شیطان کو ان پر اختیار حاصل نہ ہوتا مگر
لِنَعْلَمَ مَنْ يُؤْمِنُ بِالْآخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِي شَکٍّ وَ رَبُّکَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ( ۲۱ ) قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ
ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کون آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور کون اس کی طرف سے شک میں مبتلا ہے اور آپ کا پروردگار ہر شے کا نگراں ہے (۲۲) آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ انہیں پکارو جن کااللہ
مِنْ دُونِ اللَّهِ لاَ يَمْلِکُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَ لاَ فِي الْأَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْکٍ وَ مَا لَهُ مِنْهُمْ
کو چھوڑ کر تمہیں خیال تھا تو دیکھو گے کہ یہ آسمان و زمین میں ایک ذرہ ّ برابر اختیار نہیں رکھتے ہیں اور ان کا آسمان و زمین میں کوئی حصہّ ہے اور نہ ان میں سے کوئی
مِنْ ظَهِيرٍ( ۲۲ )
وَ لاَ تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهُ إِلاَّ لِمَنْ أَذِنَ لَهُ حَتَّى إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَا ذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ وَ هُوَ
(۲۳) اس کے یہاں کسی کی سفارش بھی کام آنے والی نہیں ہے مگر وہ جس کو وہ خود اجازت دیدے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں کی ہیبت دور کردی جائے گی تو پوچھیں گے کہ تمہارے پروردگار نے کیا کہا ہے تو وہ جواب دیں گے کہ جو کچھ کہا ہے حق کہا ہے اور
الْعَلِيُّ الْکَبِيرُ( ۲۳ ) قُلْ مَنْ يَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ قُلِ اللَّهُ وَ إِنَّا أَوْ إِيَّاکُمْ لَعَلَى هُدًى أَوْ فِي ضَلاَلٍ
وہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے (۲۴) آپ کہئے کہ تمہیں آسمان و زمین سے روزی کون دیتا ہے اور پھر بتائیے کہ اللہ اور کہئے کہ ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی ہوئی
مُبِينٍ( ۲۴ ) قُلْ لاَ تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَ لاَ نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ( ۲۵ ) قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا
گمراہی میں ہیں (۲۵) انہیں بتائیے کہ ہم جو خطا کریں گے اس کے بارے میں تم سے سوال نہ کیا جائے گا اور تم جو کچھ کرو گے اس کے بارے میں ہم سے سوال نہ ہوگا (۲۶) کہئے کہ ایک دن خدا ہم سب کو جمع کرے گا اور پھر ہمارے درمیان
بِالْحَقِّ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ( ۲۶ ) قُلْ أَرُونِيَ الَّذِينَ أَلْحَقْتُمْ بِهِ شُرَکَاءَ کَلاَّ بَلْ هُوَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۲۷ ) وَ مَا
حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور جاننے والاہے (۲۷) ان سے کہئے کہ ذرا ان شرکائ کو دکھلاؤ جن کو خدا سے ملادیا ہے - یہ ہرگز نہیں دکھا سکیں گے بلکہ خدا صرف خدائے عزیز و حکیم ہے (۲۸) اور پیغمبر ہم نے
أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ کَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيراً وَ نَذِيراً وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۲۸ ) وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْوَعْدُ إِنْ
آپ کو تمام لوگوں کے لئے صرف بشیر و نذیر بناکر بھیجا ہے یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ اس حقیقت سے باخبر نہیں ہیں (۲۹) اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ
کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۲۹ ) قُلْ لَکُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لاَ تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَ لاَ تَسْتَقْدِمُونَ( ۳۰ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا
قیامت کب پورا ہوگا (۳۰) کہہ دیجئے کہ تمہارے لئے ایک دن کا وعدہ مقرر ہے جس سے ایک ساعت پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آ گے بڑھ سکتے ہو (۳۱) اور کفاّر یہ کہتے ہیں کہ ہم نہ اس قرآن پر
لَنْ نُؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْآنِ وَ لاَ بِالَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ لَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ مَوْقُوفُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ إِلَى
ایمان لائیں گے اور نہ اس سے پہلے والی کتابوں پر تو کاش آپ دیکھتے جب ان ظالموں کو پروردگار کے حضور کھڑا کیا جائے گا اور ہر ایک بات کو دوسرے کی طرف پلٹائے گا اور جن لوگوں کو کمزور سمجھ لیا گیا ہے
بَعْضٍ الْقَوْلَ يَقُولُ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا لَوْ لاَ أَنْتُمْ لَکُنَّا مُؤْمِنِينَ( ۳۱ )
وہ اونچے بن جانے والوں سے کہیں گے کہ اگر تم درمیان میں نہ آگئے ہوتے تو ہم صاحب ایمان ہوگئے ہوتے
قَالَ الَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَ نَحْنُ صَدَدْنَاکُمْ عَنِ الْهُدَى بَعْدَ إِذْ جَاءَکُمْ بَلْ کُنْتُمْ مُجْرِمِينَ( ۳۲ )
(۳۲) تو بڑے لوگ کمزور لوگوں سے کہیں گے کہ کیا ہم نے تمہیں ہدایت کے آنے کے بعد اس کے قبول کرنے سے روکا تھا ہرگز نہیں تم خود مجرم تھے
وَ قَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا بَلْ مَکْرُ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَنْ نَکْفُرَ بِاللَّهِ وَ نَجْعَلَ لَهُ أَنْدَاداً
(۳۳) اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ یہ تمہاری دن رات کی مکاری کا اثر ہے جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ خدا کا انکار کریں اور اس کے لئے مثل قرار دیں اور عذاب دیکھنے کے بعد
وَ أَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَ جَعَلْنَا الْأَغْلاَلَ فِي أَعْنَاقِ الَّذِينَ کَفَرُوا هَلْ يُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۳۳ )
لوگ اپنے دل ہی دل میں شرمندہ بھی ہوں گے اور ہم کفر اختیار کرنے والوں کی گردن میں طوق بھی ڈال دیں گے کیا ان کو اس کے علاوہ کوئی بدلہ دیا جائے گا جو اعمال یہ کرتے رہے ہیں
وَ مَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَذِيرٍ إِلاَّ قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ کَافِرُونَ( ۳۴ ) وَ قَالُوا نَحْنُ أَکْثَرُ أَمْوَالاً وَ
(۳۴) اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کے بڑے لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ ہم تمہارے پیغام کا انکار کرنے والے ہیں
(۳۵) اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم اموال اور
أَوْلاَداً وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ( ۳۵ ) قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۶ )
اولاد کے اعتبار سے تم سے بہتر ہیں اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے (۳۶) آ پ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار جس کے رزق میں چاہتا ہے کمی یا زیادتی کردیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں
وَ مَا أَمْوَالُکُمْ وَ لاَ أَوْلاَدُکُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُکُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلاَّ مَنْ آمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحاً فَأُولٰئِکَ لَهُمْ جَزَاءُ الضِّعْفِ
(۳۷) اور تمہارے اموال اور اولاد میں کوئی ایسا نہیں ہے جو تمہیں ہماری بارگاہ میں قریب بناسکے علاوہ ان کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے تو ان کے لئے ان کے
بِمَا عَمِلُوا وَ هُمْ فِي الْغُرُفَاتِ آمِنُونَ( ۳۷ ) وَ الَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولٰئِکَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ( ۳۸ )
اعمال کا دہرا بدلہ دیا جائے گا اور وہ جھروکوں میں امن وامان کے ساتھ بیٹھے ہوں گے (۳۸) اور جو لوگ ہماری نشانیوں کے مقابلہ میں دوڑ دھوپ کررہے ہیں وہ جہّنم کے عذاب میں جھونک دیئے جائیں گے
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَهُ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَخَيْرُالرَّازِقِينَ( ۳۹ )
(۳۹) بیشک ہمارا پروردگار اپنے بندوں میں جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کرتا ہے اور جس کے رزق میں چاہتا ہے تنگی پیدا کرتا ہے اور جو کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو گے وہ اس کا بدلہ بہرحال عطا کرے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے
وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعاً ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلاَئِکَةِ أَ هٰؤُلاَءِ إِيَّاکُمْ کَانُوا يَعْبُدُونَ( ۴۰ ) قَالُوا سُبْحَانَکَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ
(۴۰) اور جس دن خدا سب کو جمع کرے گا اور پھر ملائکہ سے کہے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کرتے تھے (۴۱) تو وہ عرض کریں گے کہ تو پاک و بے نیاز اور ہمارا ولی ہے
دُونِهِمْ بَلْ کَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ أَکْثَرُهُمْ بِهِمْ مُؤْمِنُونَ( ۴۱ ) فَالْيَوْمَ لاَ يَمْلِکُ بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ نَفْعاً وَ لاَ ضَرّاً وَ
یہ ہمارے کچھ نہیں ہیں اور یہ جنّات کی عبادت کرتے تھے اور ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی (۴۲) پھر آج کوئی کسی کے نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہوگا
نَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّتِي کُنْتُمْ بِهَا تُکَذِّبُونَ( ۴۲ ) وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا
اور ہم ظلم کرنے والوں سے کہیں گے کہ اس جہّنم کے عذاب کا مزہ چکھو جس کی تکذیب کیا کرتے تھے (۴۳) اور جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ
هٰذَا إِلاَّ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّکُمْ عَمَّا کَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُکُمْ وَ قَالُوا مَا هٰذَا إِلاَّ إِفْکٌ مُفْتَرًى وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا
یہ شخص صرف یہ چاہتا ہے کہ تمہیں ان سب سے روک دے جن کی تمہارے آبائ و اجداد پرستش کیا کرتے تھے اور یہ صرف ایک گڑھی ہوئی داستان ہے اور کفاّر تو جب بھی ان کے سامنے
لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُبِينٌ( ۴۳ ) وَ مَا آتَيْنَاهُمْ مِنْ کُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا وَ مَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَکَ
حق آتا ہے یہی کہتے ہیں کہ یہ ایک کھلا ہوا جادو ہے (۴۴) اور ہم نے انہیں ایسی کتابیں نہیں عطا کی ہیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں اور نہ ان کی طرف
مِنْ نَذِيرٍ( ۴۴ ) وَ کَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ مَا بَلَغُوا مِعْشَارَ مَا آتَيْنَاهُمْ فَکَذَّبُوا رُسُلِي فَکَيْفَ کَانَ نَکِيرِ( ۴۵ )
آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا بھیجا ہے (۴۵) اور ان کے پہلے والوں نے بھی انبیائ علیہ السّلام کی تکذیب کی ہے حالانکہ ان کے پاس اس کا دسواں حصّہ بھی نہیں ہے جتنا ہم نے ان لوگوں کو عطا کیا تھا مگر انہوں نے بھی رسولوں کی تکذیب کی تو تم نے دیکھا کہ ہمارا عذاب کتنا بھیانک تھا
قُلْ إِنَّمَا أَعِظُکُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَ فُرَادَى ثُمَّ تَتَفَکَّرُوا مَا بِصَاحِبِکُمْ مِنْ جِنَّةٍ إِنْ هُوَ إِلاَّ نَذِيرٌ لَکُمْ
(۴۶) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہیں صرف اس بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کے لئے ایک ایک دو دو کرکے اٹھو اور پھر یہ غور کرو کہ تمہارے ساتھی میں کسی طرح کاجنون نہیں ہے - وہ صرف
بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ( ۴۶ ) قُلْ مَا سَأَلْتُکُمْ مِنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَکُمْ إِنْ أَجْرِيَ إِلاَّ عَلَى اللَّهِ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ
آنے والے شدید عذاب کے پیش آنے سے پہلے تمہارا ڈرانے والا ہے (۴۷) کہہ دیجئے کہ میں جو اجر مانگ رہا ہوں وہ بھی تمہارے ہی لئے ہے میرا حقیقی اجر تو پروردگار کے ذمہ ہے
شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۴۷ ) قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ( ۴۸ )
اور وہ ہر شے کا گواہ ہے (۴۸) کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار حق کو برابر دل میں ڈالتا رہتا ہے اور وہ برابر غیب کا جاننے والا ہے
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَ مَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا يُعِيدُ( ۴۹ ) قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا أَضِلُّ عَلَى نَفْسِي وَ إِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا
(۴۹) آپ کہہ دیجئے کہ حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے (۵۰) کہہ دیجئے کہ میں گمراہ ہوں گا تو اس کا اثر میرے ہی اوپر ہوگا اور اگر ہدایت حاصل کرلوں گا تو
يُوحِي إِلَيَّ رَبِّي إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ( ۵۰ ) وَ لَوْ تَرَى إِذْ فَزِعُوا فَلاَ فَوْتَ وَ أُخِذُوا مِنْ مَکَانٍ قَرِيبٍ( ۵۱ ) وَ قَالُوا
یہ میرے رب کی وحی کا نتیجہ ہوگا وہ سب کی سننے والا اور سب سے قریب تر ہے (۵۱) اور کاش آپ دیکھئے کہ یہ گھبرائے ہوئے ہوں گے اور بچ نہ سکیں گے اور بہت قریب سے پکڑلئے جائیں گے (۵۲) اور وہ کہیں
آمَنَّابِهِ وَأَنَّى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَکَانٍ بَعِيدٍ( ۵۲ ) وَ قَدْ کَفَرُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ وَ يَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَکَانٍ بَعِيدٍ( ۵۳ )
گے کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ اتنی دور دراز جگہ سے ایمان تک دسترس کہاں ممکن ہے (۵۳) اور یہ پہلے انکار کرچکے ہیں اور ازغیب باتیں بہت دور تک چلاتے رہے ہیں
وَ حِيلَ بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ کَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِمْ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ کَانُوا فِي شَکٍّ مُرِيبٍ( ۵۴ )
(۵۴) اور اب تو ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کی یہ خواہش رکھتے ہیں پردے حائل کردیئے گئے ہیں جس طرح ان کے پہلے والوں کے ساتھ کیا گیا تھا کہ وہ لوگ بھی بڑے بے چین کرنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
( سورة فاطر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلاَئِکَةِ رُسُلاً أُولِي أَجْنِحَةٍ مَثْنَى وَ ثُلاَثَ وَ رُبَاعَ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ
(۱) تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا اور ملائکہ کو اپنا پیغامبر بنانے والا ہے وہ ملائکہ جن کے پر دو دو تین تین اور چار چار ہیں اور وہ خلقت میں
مَا يَشَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱ ) مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلاَ مُمْسِکَ لَهَا وَ مَا يُمْسِکْ فَلاَ
جس قدر چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے کہ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۲) اللہ انسانوں کے لئے جو رحمت کا دروازہ کھول دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جس کو روک دے
مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۲ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْکُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْکُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ
اس کا کوئی بھیجنے والا نہیں ہے وہ ہر شے پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے (۳) انسانو! اپنے اوپراللہ کی نعمت کو یاد کرو کیا اس کے علاوہ بھی کوئی خالق
يَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَکُونَ( ۳ )
ہے وہی تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کس طرف بہکے چلے جارہے ہو
وَ إِنْ يُکَذِّبُوکَ فَقَدْ کُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِکَ وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۴ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلاَ
(۴) اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ سے پہلے بہت سے رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے اور تمام امور کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے
(۵) انسانو! اللہ کا وعدہ سچا ہے
تَغُرَّنَّکُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَ لاَ يَغُرَّنَّکُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ( ۵ ) إِنَّ الشَّيْطَانَ لَکُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوّاً إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ
لہٰذا زندگانی دنیا تم کو دھوکہ میں نہ ڈال دے اور دھوکہ دینے والا تمہیں دھوکہ نہ دے دے (۶) بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو اسے دشمن سمجھو وہ اپنے گروہ کو صرف اس بات کی طرف دعوت
لِيَکُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ( ۶ ) الَّذِينَ کَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ
دیتا ہے کہ سب جہنمیوں میں شامل ہوجائیں (۷) جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال
مَغْفِرَةٌ وَ أَجْرٌ کَبِيرٌ( ۷ ) أَ فَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَناً فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ فَلاَ
کئے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے (۸) تو کیا وہ شخص جس کے برے اعمال کو اس طرح آراستہ کردیا گیا کہ وہ اسے اچھا سمجھنے لگا کسی مومن کے برابر ہوسکتا ہے - اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے
تَذْهَبْ نَفْسُکَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ( ۸ ) وَ اللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَاباً فَسُقْنَاهُ
تو آپ افسوس کی بنا پر ان کے پیچھے اپنی جان نہ دے دیںاللہ ان کے کاروبار سے خوب باخبر ہے (۹) اللہ ہی وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیجا تو وہ بادلوں کو منتشر کرتی ہیں اور پھر ہم
إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا کَذٰلِکَ النُّشُورُ( ۹ ) مَنْ کَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعاً إِلَيْهِ
انہیں مردہ شہر تک لے جاتے ہیں اور زمین کے مردہ ہوجانے کے بعد اسے زندہ کردیتے ہیں اور اسی طرح مردے دوبارہ اٹھائے جائیں گے (۱۰) جو شخص بھی عزّت کا طلبگار ہے
يَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ وَ الَّذِينَ يَمْکُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَکْرُ أُولٰئِکَ هُوَ
وہ سمجھ لے کہ عزّت سب پروردگار کے لئے ہے - پاکیزہ کلمات اسی کی طرف بلند ہوتے ہیں اور عمل صالح انہیں بلند کرتا ہے اور جو لوگ برائیوں کی تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے اور ان کا مکر بہرحال ہلاک اور
يَبُورُ( ۱۰ ) وَ اللَّهُ خَلَقَکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَکُمْ أَزْوَاجاً وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَ لاَ تَضَعُ إِلاَّ
تباہ ہونے والا ہے (۱۱) اوراللہ ہی نے تم کو خاک سے پیدا کیا پھر نطفہ سے بنایا پھر تمہیں جوڑا قرار دیا اور جو کچھ عورت اپنے شکم میں اٹھاتی ہے یا پیدا کرتی ہے سب
بِعِلْمِهِ وَ مَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَمَّرٍ وَ لاَ يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلاَّ فِي کِتَابٍ إِنَّ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ( ۱۱ )
اس کے علم سے ہوتا ہے اور کسی بھی طویل العمر کو جو عمر دی جاتی ہے یا عمر میں کمی کی جاتی ہے یہ سب کتاب الٰہی میں مذکور ہے اوراللہ کے لئے یہ سب کام بہت آسان ہے
وَ مَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَ هٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَ مِنْ کُلٍّ تَأْکُلُونَ لَحْماً طَرِيّاً وَ
(۱۲) اور دو سمندر ایک جیسے نہیں ہوسکتے ایک کا پانی میٹھا اور خوشگوار ہے اور ایک کا کھارا اور کڑوا ہے اور تم دونوں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور ایسے
تَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَ تَرَى الْفُلْکَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۱۲ ) يُولِجُ اللَّيْلَ
زیورات برآمد کرتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتے ہیں اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ سمندر کا سینہ چیرتی چلی جاتی ہیں تاکہ تم فضل خدا تلاش کرسکو اور شاید اسی طرح شکر گزار بھی بن سکو (۱۳) وہ خدا رات کو
فِي النَّهَارِ وَ يُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمْ لَهُ
دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں اس نے سورج اور چاند کو تابع بنادیا ہے اور سب اپنے مقررہ وقت کے مطابق سیر کررہے ہیں وہی تمہارا پروردگار ہے اسی کے اختیار میں سارا
الْمُلْکُ وَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِکُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ( ۱۳ ) إِنْ تَدْعُوهُمْ لاَ يَسْمَعُوا دُعَاءَکُمْ وَ لَوْ سَمِعُوا مَا
ملک ہے اور اس کے علاوہ تم جنہیں آواز دیتے ہووہ خرمہ کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اختیار کے مالک نہیں ہیں (۱۴) تم انہیں پکارو گے تو تمہاری آواز کو نہ سوُ سکیں گے اور سن لیں گے
اسْتَجَابُوا لَکُمْ وَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَکْفُرُونَ بِشِرْکِکُمْ وَ لاَ يُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِيرٍ( ۱۴ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى
تو تمہیں جواب نہ دے سکیں گے اور قیامت کے دن تو تمہاری شرکت ہی کا انکار کردیں گے اور ان کی باتوں کی اطلاع ایک باخبر ہستی کی طرح کوئی دوسرا نہیں کرسکتا (۱۵) انسانو تم سب اللہ کی بارگاہ کے فقیر ہو
اللَّهِ وَ اللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ( ۱۵ ) إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْکُمْ وَ يَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ( ۱۶ ) وَ مَا ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ( ۱۷ )
اوراللہ صاحب دولت اور قابلِ حمد و ثنا ہے (۱۶) وہ چاہے تو تم سب کو اٹھالے جائے اور تمہارے بدلے دوسری مخلوقات لے آئے (۱۷) اوراللہ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے
وَ لاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَ إِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لاَ يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَ لَوْ کَانَ ذَا قُرْبَى إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِينَ
(۱۸) اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کسی کو اٹھانے کے لئے بلایا بھی جائے گا تو اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھایا جاسکے گا چاہے وہ قرابتدار ہی کیوں نہ ہو آپ صرف ان لوگوں کو ڈراسکتے ہیں جو
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ وَ مَنْ تَزَکَّى فَإِنَّمَا يَتَزَکَّى لِنَفْسِهِ وَ إِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ( ۱۸ )
ازغیب خدا سے ڈرنے والے ہیں اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو بھی پاکیزگی اختیار کرے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے
وَ مَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ الْبَصِيرُ( ۱۹ ) وَ لاَ الظُّلُمَاتُ وَ لاَ النُّورُ( ۲۰ ) وَ لاَ الظِّلُّ وَ لاَ الْحَرُورُ( ۲۱ ) وَ مَا
(۱۹) اور اندھے اور بینا برابر نہیں ہوسکتے (۲۰) اور تاریکیاں اور نور دونوں برابر نہیں ہوسکتے (۲۱) اور سایہ اور دھوپ دونوں برابر نہیں ہوسکتے (۲۲) اور
يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَ لاَ الْأَمْوَاتُ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ وَ مَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ( ۲۲ ) إِنْ أَنْتَ إِلاَّ
زندہ اورمردے برابر نہیں ہوسکتے اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بات سنا دیتا ہے اورآپ انہیں نہیں سناسکتے جو قبروں کے اندر رہنے والے ہیں (۲۳)آپ تو صرف
نَذِيرٌ( ۲۳ ) إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ بِالْحَقِّ بَشِيراً وَ نَذِيراً وَ إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلاَّ خَلاَ فِيهَا نَذِيرٌ( ۲۴ ) وَ إِنْ يُکَذِّبُوکَ فَقَدْ
ڈرانے والے ہیں (۲۴) ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو (۲۵) اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں
کَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْکِتَابِ الْمُنِيرِ( ۲۵ ) ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ کَفَرُوا
تو ان کے پہلے والوں نے بھی یہی کیا ہے جب ان کے پاس مرسلین معجزات, صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے (۲۶) تو ہم نے کافروں کو اپنی گرفت میں لے لیا پھر
فَکَيْفَ کَانَ نَکِيرِ( ۲۶ ) أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُخْتَلِفاً أَلْوَانُهَا وَ مِنَ الْجِبَالِ
ہمارا عذاب کیسا بھیانک ہوا ہے (۲۷) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس سے مختلف رنگ کے پھل پیدا کئے اور پہاڑوں میں بھی مختلف رنگوں کے
جُدَدٌ بِيضٌ وَ حُمْرٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَ غَرَابِيبُ سُودٌ( ۲۷ ) وَ مِنَ النَّاسِ وَ الدَّوَابِّ وَ الْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ
سفید اور سرخ راستے بنائے اور بعض بالکل سیاہ رنگ تھے (۲۸) اور انسانوں اور چوپایوں اور جانوروں میں بھی مختلف رنگ کی مخلوقات پائی جاتی ہیں لیکن اللہ سے ڈرنے والے
کَذٰلِکَ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ( ۲۸ ) إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ کِتَابَ اللَّهِ وَ أَقَامُوا
اس کے بندوں میں صرف صاحبانِ معرفت ہیں بیشک اللہ صاحب عزّت اور بہت بخشنے والا ہے (۲۹) یقینا جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور انہوں نے
الصَّلاَةَ وَ أَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرّاً وَ عَلاَنِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ( ۲۹ ) لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَ يَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ
نماز قائم کی ہے اور جو کچھ ہم نے بطور رزق دیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خفیہ اور اعلانیہ خرچ کیا ہے یہ لوگ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں کسی طرح کی تباہی نہیں ہے (۳۰) تاکہ خدا ان کا پورا پورا اجر دے اور اپنے فضل و کرم سے اضافہ بھی کردے
إِنَّهُ غَفُورٌ شَکُورٌ( ۳۰ )
یقینا وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور قدر کرنے والا ہے
وَ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ مِنَ الْکِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ( ۳۱ ) ثُمَّ أَوْرَثْنَا
(۳۱) اور جس کتاب کی وحی ہم نے آپ کی طرف کی ہے وہ برحق ہے اور اپنے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور بیشک اللہ اپنے بندوں کے حالات سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے (۳۲) پھر ہم نے اس کتاب کا وارث
الْکِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ
ان افراد کو قرار دیا جنہیں اپنے بندوں میں سے چن لیا کہ ان میں سے بعض اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض اعتدال پسند ہیں اور بعض خدا کی اجازت سے نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے ہیں
ذٰلِکَ هُوَ الْفَضْلُ الْکَبِيرُ( ۳۲ ) جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَ لُؤْلُؤاً وَ لِبَاسُهُمْ
اور درحقیقت یہی بہت بڑا فضل و شرف ہے (۳۳) یہ لوگ ہمیشہ رہنے والی جنّت میں داخل ہوں گے انہیں سونے کے کنگن اور موتی کے زیورات پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس
فِيهَا حَرِيرٌ( ۳۳ ) وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَکُورٌ( ۳۴ ) الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ
جنّت میں ریشم کا ہوگا (۳۴) اور یہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہم سے رنج و غم کو دور کر دیا اور بیشک ہمارا پروردگار بہت زیادہ بخشنے والا اور قدرداں ہے (۳۵) اس نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے
الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لاَ يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَ لاَ يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ( ۳۵ ) وَ الَّذِينَ کَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لاَ يُقْضَى
ایسی رہنے کی جگہ پر وارد کیا ہے جہاں نہ کوئی تھکن ہمیں چھو سکتی ہے اور نہ کوئی تکلیف ہم تک پہنچ سکتی ہے (۳۶) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے آتش جہّنم ہے اور نہ ان کی قضا ہی آئے گی
عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَ لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِنْ عَذَابِهَا کَذٰلِکَ نَجْزِي کُلَّ کَفُورٍ( ۳۶ ) وَ هُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا
کہ مرجائیں اور نہ عذاب ہی میں کوئی تخفیف کی جائے گی ہم اسی طرح ہر کفر کرنے والے کو سزا دیا کرتے ہیں (۳۷) اور یہ وہاں فریاد کریں گے کہ پروردگار
أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحاً غَيْرَ الَّذِي کُنَّا نَعْمَلُ أَ وَ لَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَا يَتَذَکَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَکَّرَ وَ جَاءَکُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا فَمَا
ہمیں نکال لے ہم اب نیک عمل کریں گے اس کے برخلاف جو پہلے کیا کرتے تھے تو کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں عبرت حاصل کرنے والے عبرت حاصل کرسکتے تھے اور تمہارے پاس تو ڈرانے والا بھی آیا تھا لہٰذا اب عذاب کا مزہ چکھو
لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ( ۳۷ ) إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۳۸ )
کہ ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے (۳۸) بیشک اللہ آسمان و زمین کے غیب کا جاننے والا ہے اور وہ دُلوں کے چھپے ہوئے اسرار کو بھی جانتا ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَکُمْ خَلاَئِفَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ کَفَرَ فَعَلَيْهِ کُفْرُهُ وَ لاَ يَزِيدُ الْکَافِرِينَ کُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِلاَّ مَقْتاً وَ
(۳۹) وہی وہ خدا ہے جس نے تم کو زمین میں اگلوں کا جانشین بنایا ہے اب جو کفر کرے گا وہ اپنے کفر کا ذمہ دار ہوگا اور کفر پروردگار کی نظر میں کافروں کے لئے
لاَ يَزِيدُ الْکَافِرِينَ کُفْرُهُمْ إِلاَّ خَسَاراً( ۳۹ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ شُرَکَاءَکُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا
سوائے غضب الہٰی اور خسارہ کے کسی شے میں اضافہ نہیں کرسکتا ہے (۴۰) آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم لوگوں نے ان شرکائ کو دیکھا ہے جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ذرا مجھے بھی دکھلاؤ کہ انہوں نے
مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْکٌ فِي السَّمَاوَاتِ أَمْ آتَيْنَاهُمْ کِتَاباً فَهُمْ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْهُ بَلْ إِنْ يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُمْ
زمین میں کس چیز کو پیدا کیا ہے یا ان کی کوئی شرکت آسمان میں ہے یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ اس کی طرف سے وہ کسی دلیل کے حامل ہیں - یہ کچھ نہیں ہے اصل یہ ہے کہ ظالمین آپس میں ایک دوسرے سے بھی
بَعْضاً إِلاَّ غُرُوراً( ۴۰ ) إِنَّ اللَّهَ يُمْسِکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ أَنْ تَزُولاَ وَ لَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَکَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ
پرفریب وعدہ ہی کرتے ہیں (۴۱) بیشک اللہ زمین و آسمان کو زائل ہونے سے روکے ہوئے ہے اور اس کے علاوہ دوسرا کوئی سنبھالنے والا ہوتا تو اب تک دونوں زائل
بَعْدِهِ إِنَّهُ کَانَ حَلِيماً غَفُوراً( ۴۱ ) وَ أَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَهُمْ نَذِيرٌ لَيَکُونُنَّ أَهْدَى مِنْ إِحْدَى
ہوچکے ہوتے وہ بڑا بردبار اور بخشنے والا ہے (۴۲) اور ان لوگوں نے باقاعدہ قسمیں کھائیں کہ اگر ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا آگیا تو ہم تمام اُمّتوں سے زیادہ ہدایت
الْأُمَمِ فَلَمَّا جَاءَهُمْ نَذِيرٌ مَا زَادَهُمْ إِلاَّ نُفُوراً( ۴۲ ) اسْتِکْبَاراً فِي الْأَرْضِ وَ مَکْرَ السَّيِّئِ وَ لاَ يَحِيقُ الْمَکْرُ
یافتہ ہوں گے لیکن جب وہ ڈرانے والا آگیا تو سوائے نفرت کے کسی شے میں اضافہ نہیں ہوا (۴۳) یہ زمین میں استکبار اور بڑی چالوں کا نتیجہ ہے حالانکہ بڑی چالیں چالباز ہی کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں تو
السَّيِّئُ إِلاَّ بِأَهْلِهِ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ سُنَّةَ الْأَوَّلِينَ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَحْوِيلاً( ۴۳ )
اب یہ گزشتہ لوگوں کے بارے میں خدا کے طریقہ کار کے علاوہ کسی چیز کا انتظار نہیں کررہے ہیں اور خدا کا طریقہ کار بھی نہ بدلنے والا ہے اور نہ اس میں کسی طرح کا تغیر ہوسکتا ہے
أَ وَ لَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ کَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ مَا کَانَ اللَّهُ
(۴۴) تو کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ دیکھیں ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے جب کہ وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور خدا ایسا نہیں
لِيُعْجِزَهُ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَ لاَ فِي الْأَرْضِ إِنَّهُ کَانَ عَلِيماً قَدِيراً( ۴۴ )
ہے کہ زمین و آسمان کی کوئی شے اسے عاجز بناسکے وہ یقینا ہر شے کا جاننے والا اور اس پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا کَسَبُوا مَا تَرَکَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ وَ لٰکِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَإِذَا جَاءَ
(۴۵) اور اگراللہ تمام انسانوں سے ان کے اعمال کا مواخذہ کرلیتا تو روئے زمین پر ایک رینگنے والے کو بھی نہ چھوڑتا لیکن وہ ایک مخصوص اور معین مدّت تک ڈھیل دیتا ہے اس کے بعد جب وہ وقت آجائے گا
أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ کَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيراً( ۴۵ )
تو پروردگار اپنے بندوں کے بارے میں خوب بصیرت رکھنے والا ہے
( سورة يس)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يس( ۱ ) وَ الْقُرْآنِ الْحَکِيمِ( ۲ ) إِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ( ۳ ) عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۴ ) تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ( ۵ )
(۱) یٰس (۲) قرآن حکیم کی قسم (۳) آپ مرسلین میں سے ہیں (۴) بالکل سیدھے راستے پر ہیں (۵) یہ قرآن خدائے عزیز و مہربان کا نازل کیا ہوا ہے
لِتُنْذِرَ قَوْماً مَا أُنْذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ( ۶ ) لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَکْثَرِهِمْ فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۷ ) إِنَّا جَعَلْنَا فِي
(۶) تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے باپ دادا کو کسی پیغمبر کے ذریعہ نہیں ڈرایا گیا تو سب غافل ہی رہ گئے (۷) یقینا ان کی اکثریت پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا تو وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں (۸) ہم نے ان کی
أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاَلاً فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُقْمَحُونَ( ۸ ) وَ جَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدّاً وَ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدّاً
گردن میں طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں (۹) اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنادی ہے اور
فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لاَ يُبْصِرُونَ( ۹ ) وَ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَ أَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۱۰ ) إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ
پھر انہیں عذاب سے ڈھانک دیا ہے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں (۱۰) اور ان کے لئے سب برابر ہے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں (۱۱) آپ صرف ان لوگوں کو ڈراسکتے ہیں جو نصیحت کا اتباع
الذِّکْرَ وَ خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَ أَجْرٍ کَرِيمٍ( ۱۱ ) إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَى وَ نَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَ
کریں اور بغیر دیکھے ازغیب خدا سے ڈرتے رہیں ان ہی لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجر کی بشارت دے دیں (۱۲) بیشک ہم ہی مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ان کے گزشتہ اعمال اور
آثَارَهُمْ وَ کُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ( ۱۲
ان کے آثار کولکھتے جاتے ہیں اور ہم نے ہر شے کو ایک روشن امام میں جمع کردیا ہے
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَثَلاً أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ( ۱۳ ) إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَکَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ
(۱۳) اور پیغمبر آپ ان سے بطور مثال اس قریہ والوں کا تذکرہ کریں جن کے پاس ہمارے رسول آئے (۱۴) اس طرح کہ ہم نے دو رسولوں کو بھیجا تو ان لوگوں نے جھٹلادیا تو ہم نے ان کی مدد کو تیسرا رسول بھی
فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْکُمْ مُرْسَلُونَ( ۱۴ ) قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُنَا وَ مَا أَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ تَکْذِبُونَ( ۱۵ )
بھیجا اور سب نے مل کر اعلان کیا کہ ہم سب تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں (۱۵) ان لوگوں نے کہا تم سب ہمارے ہی جیسے بشر ہو اور رحمٰن نے کسی شے کو نازل نہیں کیا ہے تم صرف جھوٹ بولتے ہو
قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْکُمْ لَمُرْسَلُونَ( ۱۶ ) وَ مَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۱۷ ) قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِکُمْ لَئِنْ لَمْ
(۱۶) انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں (۱۷) اور ہماری ذمہ داری صرف واضح طور پر پیغام پہنچادینا ہے (۱۸) ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں تم منحوس معلوم ہوتے ہو اگر
تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّکُمْ وَ لَيَمَسَّنَّکُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۸ ) قَالُوا طَائِرُکُمْ مَعَکُمْ أَ إِنْ ذُکِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ( ۱۹ )
اپنی باتوں سے باز نہ آؤ گے تو ہم سنگسار کردیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں سخت سزا دی جائے گی (۱۹) ان لوگوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا یہ یاد دہانی کوئی نحوست ہے حقیقت یہ ہے کہ تم زیادتی کرنے والے لوگ ہو
وَ جَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ( ۲۰ ) اتَّبِعُوا مَنْ لاَ يَسْأَلُکُمْ أَجْراً وَ هُمْ
(۲۰) اور شہر کے ایک سرے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ قوم والو مرسلین کا اتباع کرو (۲۱) ان کا اتباع کرو جو تم سے کسی طرح کی اجرت کا سوال نہیں کرتے ہیں اور
مُهْتَدُونَ( ۲۱ ) وَ مَا لِيَ لاَ أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۲۲ ) أَ أَتَّخِذُ مِنْ دُونِهِ آلِهَةً إِنْ يُرِدْنِ الرَّحْمٰنُ
ہدایت یافتہ ہیں (۲۲) اور مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے
(۲۳) کیا میں اس کے علاوہ دوسرے خدا اختیار کرلو ں جب کہ وہ مجھے
بِضُرٍّ لاَ تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئاً وَ لاَ يُنْقِذُونِ( ۲۳ ) إِنِّي إِذاً لَفِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۲۴ ) إِنِّي آمَنْتُ بِرَبِّکُمْ
نقصان پہنچانا چاہے تو کسی کی سفارش کام آنے والی نہیں ہے اور نہ کوئی بچاسکتا ہے (۲۴) میں تو اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں ہوجاؤں گا (۲۵) میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں
فَاسْمَعُونِ( ۲۵ ) قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ( ۲۶ ) بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَ جَعَلَنِي مِنَ الْمُکْرَمِينَ( ۲۷ )
لہٰذا تم میری بات سنو (۲۶) نتیجہ میں اس بندہ سے کہا گیا کہ جنّت میں داخل ہوجا تو اس نے کہا کہ اے کاش میری قوم کو بھی معلوم ہوتا (۲۷) کہ میرے پروردگار نے کس طرح بخش دیا ہے اور مجھے باعزّت لوگوں میں قرار دیا ہے
وَمَا أَنزَلْنَا عَلَى قَوْمِهِ مِن بَعْدِهِ مِنْ جُندٍ مِّنَ السَّمَاء وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ( ۲۸ ) إِنْ کَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ
(۲۸) اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد نہ آسمان سے کوئی لشکر بھیجا ہے اور نہ ہم لشکر بھیجنے والے تھے (۲۹) وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی جس کے بعد سب کا
خَامِدُونَ( ۲۹ ) يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۳۰ ) أَ لَمْ يَرَوْا کَمْ أَهْلَکْنَا
شعلہ حیات سرد پڑگیا (۳۰) کس قدر حسرتناک ہے ان بندوں کا حال کہ جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس کا مذاق اُڑانے لگتے ہیں (۳۱) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کردیا ہے
قَبْلَهُمْ مِنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لاَ يَرْجِعُونَ( ۳۱ ) وَ إِنْ کُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ( ۳۲ ) وَ آيَةٌ لَهُمُ الْأَرْضُ
جو اب ان کی طرف پلٹ کر آنے والی نہیں ہیں (۳۲)اور پھر سب ایک دن اکٹھا ہمارے پاس حاضر کئے جائیں گے(۳۳)اوران کے لئے ہماری ایک نشانی یہ
الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَ أَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبّاً فَمِنْهُ يَأْکُلُونَ( ۳۳ ) وَ جَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِنْ نَخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ وَ فَجَّرْنَا
مردہ زمین بھی ہے جسے ہم نے زندہ کیا ہے اور اس میں دانے نکالے ہیں جن میں سے یہ لوگ کھارہے ہیں (۳۴) اور اسی زمین میں خرمے اور انگور کے باغات پیدا کئے ہیں
فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ( ۳۴ ) لِيَأْکُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ وَ مَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَ فَلاَ يَشْکُرُونَ( ۳۵ ) سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ
اور چشمے جاری کئے ہیں (۳۵) تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں حالانکہ یہ سب ان کے ہاتھوں کا عمل نہیں ہے پھر آخر یہ ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہیں (۳۶) پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس نے تمام جوڑوں کو پیدا کیا
کُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۶ ) وَ آيَةٌ لَهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُمْ
ہے ان چیزوں میں سے جنہیں زمین اگاتی ہے اور ان کے نفوس میں سے اور ان چیزوں میں سے جن کا انہیں علم بھی نہیں ہے (۳۷) اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس میں سے ہم کھینچ کر دن کو نکال لیتے ہیں تو یہ
مُظْلِمُونَ( ۳۷ ) وَ الشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذٰلِکَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ( ۳۸ ) وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّى
سب اندھیرے میں چلے جاتے ہیں (۳۸) اور آفتاب اپنے ایک مرکز پر دوڑ رہا ہے کہ یہ خدائے عزیز و علیم کی معین کی ہوئی حرکت ہے (۳۹) اور چاند کے لئے بھی ہم نے منزلیں معین کردی ہیں
عَادَ کَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ( ۳۹ ) لاَ الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِکَ الْقَمَرَ وَ لاَ اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَ کُلٌّ فِي فَلَکٍ
یہاں تک کہ وہ آخر میں پلٹ کر کھجور کی سوکھی ٹہنی جیسا ہوجاتا ہے (۴۰) نہ آفتاب کے بس میں ہے کہ چاند کو پکڑ لے اور نہ رات کے لئے ممکن ہے کہ وہ دن سے آگے بڑھ جائے اور یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک اور م
يَسْبَحُونَ( ۴۰ )
وَ آيَةٌ لَهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْکِ الْمَشْحُونِ( ۴۱ ) وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِنْ مِثْلِهِ مَا يَرْکَبُونَ( ۴۲ ) وَ إِنْ نَشَأْ
(۴۱) اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کے بزرگوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اٹھایا ہے (۴۲) اور اس کشتی جیسی اور بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں (۴۳) اور اگر ہم چاہیں
نُغْرِقْهُمْ فَلاَ صَرِيخَ لَهُمْ وَ لاَ هُمْ يُنْقَذُونَ( ۴۳ ) إِلاَّ رَحْمَةً مِنَّا وَ مَتَاعاً إِلَى حِينٍ( ۴۴ ) وَ إِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا
تو سب کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس پیدا ہوگا اور نہ یہ بچائے جاسکیں گے (۴۴) مگر یہ کہ خود ہماری رحمت شامل حال ہوجائے اور ہم ایک مدّت تک آرام کرنے دیں (۴۵) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ
بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَ مَا خَلْفَکُمْ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۴۵ ) وَ مَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلاَّ کَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ( ۴۶ )
اس عذاب سے ڈرو جو سامنے یا پیچھے سے آسکتا ہے شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (۴۶) تو ان کے پاس خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی ہے مگر یہ کہ یہ کنارہ کشی اختیار کرلیتے ہیں
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَ نُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلاَّ
(۴۷) اور جب کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے دیا ہے اس میں سے اس کی راہ میں خرچ کرو تو یہ کفّار صاحبانِ ایمان سے طنزیہ طور پر کہتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں جنہیں خدا چاہتا تو خود ہی کھلادیتا تم لوگ تو
فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۴۷ ) وَ يَقُولُونَ مَتَى هٰذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۴۸ ) مَا يَنْظُرُونَ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً
کِھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہو (۴۸) اور پھر کہتے ہیں کہ آخر یہ وعدہ قیامت کب پورا ہوگا اگر تم لوگ اپنے وعدہ میں سچّے ہو (۴۹) درحقیقت یہ صرف ایک چنگھاڑ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اپنی
تَأْخُذُهُمْ وَ هُمْ يَخِصِّمُونَ( ۴۹ ) فَلاَ يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَ لاَ إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ( ۵۰ ) وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا
گرفت میں لے لے گی اور یہ جھگڑا ہی کرتے رہ جائیں گے (۵۰) پھر نہ کوئی وصیّت کر پائیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف پلٹ کر ہی جاسکیں گے
(۵۱) اور پھر جب صور پھونکا جائے گا تو سب کے
هُمْ مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ( ۵۱ ) قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ
سب اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف چل کھڑے ہوں گے (۵۲) کہیں گے کہ آخر یہ ہمیں ہماری خواب گاہ سے کس نے اٹھادیا ہے بیشک یہی وہ چیز ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور اس کے
الْمُرْسَلُونَ( ۵۲ ) إِنْ کَانَتْ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ( ۵۳ ) فَالْيَوْمَ لاَ تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئاً
رسولوں نے سچ کہا تھا (۵۳) قیامت تو صرف ایک چنگھاڑ ہے اس کے بعد سب ہماری بارگاہ میں حاضر کردیئے جائیں گے (۵۴) پھر آج کے دن کسی نفس پر کسی طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا
وَ لاَ تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۵۴ )
اور تم کو صرف ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے اعمال تم کررہے تھے
إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاکِهُونَ( ۵۵ ) هُمْ وَ أَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلاَلٍ عَلَى الْأَرَائِکِ مُتَّکِئُونَ( ۵۶ ) لَهُمْ
(۵۵) بیشک اہل جنّت آج کے دن طرح طرح کے مشاغل میں مزے کررہے ہوں گے (۵۶) وہ اور ان کی بیویاں سب جنّت کی چھاؤں میں تخت پر تکیئے لگائے آرام کررہے ہوں گے (۵۷) ان کے لئے
فِيهَا فَاکِهَةٌ وَ لَهُمْ مَا يَدَّعُونَ( ۵۷ ) سَلاَمٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ( ۵۸ ) وَ امْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ( ۵۹ )
تازہ تازہ میوے ہوں گے اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی وہ چاہیں گے (۵۸) ان کے حق میں ان کے مہربان پروردگار کا قول صرف سلامتی ہوگا (۵۹) اور اے مجرمو تم ذرا ان سے الگ تو ہوجاؤ
أَ لَمْ أَعْهَدْ إِلَيْکُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَنْ لاَ تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ( ۶۰ ) وَ أَنِ اعْبُدُونِي هٰذَا صِرَاطٌ
(۶۰) اولاد آدم کیا ہم نے تم سے اس بات کا عہد نہیں لیا تھا کہ خبردار شیطان کی عبادت نہ کرنا کہ وہ تمہارا کِھلا ہوا دشمن ہے (۶۱) اور میری عبادت کرنا کہ یہی صراط مستقیم اور
مُسْتَقِيمٌ( ۶۱ ) وَ لَقَدْ أَضَلَّ مِنْکُمْ جِبِلاًّ کَثِيراً أَ فَلَمْ تَکُونُوا تَعْقِلُونَ( ۶۲ ) هٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي کُنْتُمْ تُوعَدُونَ( ۶۳ )
سیدھا راستہ ہے (۶۲) اس شیطان نے تم میں سے بہت سی نسلوں کو گمراہ کردیا ہے تو کیا تم بھی عقل استعمال نہیں کرو گے (۶۳) یہی وہ جہّنم ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جارہا تھا
اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُونَ( ۶۴ ) الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَ تُکَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَ تَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا کَانُوا
(۶۴) آج اسی میں چلے جاؤ کہ تم ہمیشہ کفر اختیار کیا کرتے تھے (۶۵) آج ہم ان کے منہ پرلَہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ بولیں گے اوران کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ کیسے
يَکْسِبُونَ( ۶۵ ) وَ لَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ( ۶۶ ) وَ لَوْ نَشَاءُ
اعمال انجام دیا کرتے تھے (۶۶) اور ہم اگر چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں پھر یہ راستہ کی طرف قدم بڑھاتے رہیں لیکن کہاں دیکھ سکتے ہیں
(۶۷) اور ہم چاہیں تو خود
لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَى مَکَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيّاً وَ لاَ يَرْجِعُونَ( ۶۷ ) وَ مَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَکِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَ فَلاَ
ان ہی کو بالکل مسخ کردیں جس کے بعد نہ آگے قدم بڑھاسکیں اور نہ پیچھے ہی پلٹ کر واپس آسکیں (۶۸) اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے خلقت میں بچپنے کی طرف واپس کر دیتے ہیں کیا
يَعْقِلُونَ( ۶۸ ) وَ مَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَ مَا يَنْبَغِي لَهُ إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِکْرٌ وَ قُرْآنٌ مُبِينٌ( ۶۹ ) لِيُنْذِرَ مَنْ کَانَ حَيّاً وَ
یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں (۶۹) اور ہم نے اپنے پیغمبر کو شعر کی تعلیم نہیں دی ہے اور نہ شاعری اس کے شایان شان ہے یہ تو ایک نصیحت اور کِھلا ہوا روشن قرآن ہے (۷۰) تاکہ اس کے ذریعہ زندہ افراد کو
يَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْکَافِرِينَ( ۷۰ )
عذاب الہٰی سے ڈرائیں اور کفاّر پر حجّت تمام ہوجائے
أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَاماً فَهُمْ لَهَا مَالِکُونَ( ۷۱ ) وَ ذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَکُوبُهُمْ وَ مِنْهَا
(۷۱) کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے فائدے کے لئے اپنے دست قدرت سے چوپائے پیدا کردیئے ہیں تو اب یہ ان کے مالک کہے جاتے ہیں (۷۲) اور پھر ہم نے ان جانوروں کو رام کردیا ہے تو بعض سے سواری کا کام لیتے ہیں اور
يَأْکُلُونَ( ۷۲ ) وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ أَ فَلاَ يَشْکُرُونَ( ۷۳ ) وَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنْصَرُونَ( ۷۴ )
بعض کو کھاتے ہیں (۷۳) اور ان کے لئے ان جانوروں میں بہت سے فوائد ہیں اور پینے کی چیزیں بھی ہیں تو یہ شکر خدا کیوں نہیں کرتے ہیں (۷۴) اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنالئے ہیں کہ شائد ان کی مدد کی جائے گی
لاَ يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ( ۷۵ ) فَلاَ يَحْزُنْکَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ( ۷۶ )
(۷۵) حالانکہ یہ ان کی مدد کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور یہ ان کے ایسے لشکر ہیں جنہیں خود بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا (۷۶) لہٰذا پیغمبر آپ ان کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں ہم وہ بھی جانتے ہیں جو یہ چھپا رہے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں جس کا یہ اظہار کررہے ہیں
أَ وَ لَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ( ۷۷ ) وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلاً وَ نَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ
(۷۷) تو کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے اور وہ یکبارگی ہمارا کھلا ہوا دشمن ہوگیا ہے (۷۸) اور ہمارے لئے مثل بیان کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے کہتا ہے کہ
يُحْيِي الْعِظَامَ وَ هِيَ رَمِيمٌ( ۷۸ ) قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَ هُوَ بِکُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ( ۷۹ ) الَّذِي جَعَلَ
ان بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کرسکتا ہے (۷۹) آپ کہہ دیجئے کہ جس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے وہی زندہ بھی کرے گا اور وہ ہر مخلوق کا بہتر جاننے والا ہے (۸۰) اس نے تمہارے لئے
لَکُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَاراً فَإِذَا أَنْتُمْ مِنْهُ تُوقِدُونَ( ۸۰ ) أَ وَ لَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِقَادِرٍ
ہرے درخت سے آگ پیدا کردی ہے تو تم اس سے ساری آگ روشن کرتے رہے ہو (۸۱) تو کیا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے وہ اس بات پر قادر
عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَ هُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِيمُ( ۸۱ ) إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئاً أَنْ يَقُولَ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۸۲ )
نہیں ہے کہ ان کا مثل دوباہ پیدا کردے یقینا ہے اور وہ بہترین پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے (۸۲) اس کا امر صرف یہ ہے کہ کسی شے کے بارے میں یہ کہنے کا ارادہ کرلے کہ ہوجا اور وہ شے ہوجاتی ہے
فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَکُوتُ کُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۸۳ )
(۸۳) پس پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس کے ہاتھوں میں ہر شے کا اقتدار ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹا کر لے جائے جاؤ گے
( سورة الصافات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الصَّافَّاتِ صَفّاً( ۱ ) فَالزَّاجِرَاتِ زَجْراً( ۲ ) فَالتَّالِيَاتِ ذِکْراً( ۳ ) إِنَّ إِلٰهَکُمْ لَوَاحِدٌ( ۴ ) رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ لْأَرْضِ
(۱) باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم (۲) پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم (۳) پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم (۴) بیشک تمہارا خدا ایک ہے (۵) وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا
وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِ( ۵ ) إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْکَوَاکِبِ( ۶ ) وَ حِفْظاً مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ( ۷ )
پروردگار اورہر مشرق کا مالک ہے (۶) بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے (۷) اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے
لاَ يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ کُلِّ جَانِبٍ( ۸ ) دُحُوراً وَ لَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ( ۹ ) إِلاَّ مَنْ خَطِفَ
(۸) کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے (۹) ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے (۱۰) علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا
الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ( ۱۰ ) فَاسْتَفْتِهِمْ أَ هُمْ أَشَدُّ خَلْقاً أَمْ مَنْ خَلَقْنَا إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لاَزِبٍ( ۱۱ )
شعلہ لگ جاتا ہے(۱۱)اب ذرا ان سے دریافت کروکہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یاجن کو ہم پیدا کرچکےہیں ہم نےان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے
بَلْ عَجِبْتَ وَ يَسْخَرُونَ( ۱۲ ) وَ إِذَا ذُکِّرُوا لاَ يَذْکُرُونَ( ۱۳ ) وَ إِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ( ۱۴ ) وَ قَالُوا إِنْ هٰذَا
(۱۲) بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں (۱۳) اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں (۱۴) اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں (۱۵) اور کہتے ہیں کہ یہ تو
إِلاَّسِحْرٌمُبِينٌ( ۱۵ ) أَإِذَا مِتْنَا وَکُنَّاتُرَاباًوَعِظَاماً أَإِنَّالَمَبْعُوثُونَ( ۱۶ ) أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ( ۱۷ ) قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ( ۱۸ )
ایک کھلا ہوا جادو ہے (۱۶) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے (۱۷) اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے (۱۸) کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَاهُمْ يَنْظُرُونَ( ۱۹ ) وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هٰذَا يَوْمُ الدِّينِ( ۲۰ ) هٰذَايَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي کُنْتُمْ بِهِ تُکَذِّبُونَ( ۲۱ ) احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا
(۱۹) یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے (۲۰) اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے (۲۱) بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے (۲۲) فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں
وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَاکَانُوا يَعْبُدُونَ( ۲۲ ) مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْإِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ( ۲۳ ) وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ( ۲۴ )
کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو (۲۳) اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کوجہّنم کا راستہ تو بتادو (۲۴) اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا
مَالَکُمْ لاَتَنَاصَرُونَ( ۲۵ ) بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ( ۲۶ ) وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ( ۲۷ ) قَالُواإِنَّکُمْ کُنْتُمْ
(۲۵) اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو (۲۶) بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں (۲۷) اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں (۲۸) کہتے ہیں کہ تم ہی تو
تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ( ۲۸ ) قَالُوا بَلْ لَمْ تَکُونُوا مُؤْمِنِينَ( ۲۹ ) وَمَا کَانَ لَنَاعَلَيْکُمْ مِنْ سُلْطَانٍ َبَلْ کُنْتُمْ قَوْماًطَاغِينَ( ۳۰ )
ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے (۲۹) وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے (۳۰) اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَ( ۳۱ ) فَأَغْوَيْنَاکُمْ إِنَّا کُنَّا غَاوِينَ( ۳۲ ) فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِکُونَ( ۳۳ )
(۳۱) اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا (۳۲) ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے (۳۳) تو آج کے دن سب ہی عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے
إِنَّا کَذٰلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ( ۳۴ ) إِنَّهُمْ کَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللَّهُ يَسْتَکْبِرُونَ( ۳۵ ) وَ يَقُولُونَ أَ إِنَّا لَتَارِکُوا
(۳۴) اور ہم اسی طرح مجرمین کے ساتھ برتاؤ کیا کرتے ہیں (۳۵) ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے (۳۶) اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک
آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ( ۳۶ ) بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ( ۳۷ ) إِنَّکُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ( ۳۸ ) وَمَا تُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا
مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے (۳۷) حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا (۳۸) بیشک تم سب دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو(۳۹)اور تمہیں تمہارے اعمال کے
کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۳۹ ) إِلاَّ عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ( ۴۰ ) أُولٰئِکَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ( ۴۱ ) فَوَاکِهُ وَ هُمْ مُکْرَمُونَ( ۴۲ )
مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا(۴۰)علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے (۴۱) کہ ان کے لئے معین رزق ہے (۴۲) میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ( ۴۳ ) عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ( ۴۴ ) يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِکَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ( ۴۵ ) بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ( ۴۶ )
(۴۳) نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں (۴۴) آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے (۴۵) ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا (۴۶) سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے
لاَ فِيهَا غَوْلٌ وَ لاَ هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ( ۴۷ ) وَ عِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ( ۴۸ ) کَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَکْنُونٌ( ۴۹ )
(۴۷) اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں (۴۸) اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی (۴۹) جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ( ۵۰ ) قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي کَانَ لِي قَرِينٌ( ۵۱ )
(۵۰) پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے (۵۱) تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا
يَقُولُ أَ إِنَّکَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ( ۵۲ ) أَ إِذَا مِتْنَا وَ کُنَّا تُرَاباً وَ عِظَاماً أَ إِنَّا لَمَدِينُونَ( ۵۳ ) قَالَ هَلْ أَنْتُمْ
(۵۲) وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو (۵۳) کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا (۵۴) کیا تم لوگ
مُطَّلِعُونَ( ۵۴ ) فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ( ۵۵ ) قَالَ تَاللَّهِ إِنْ کِدْتَ لَتُرْدِينِ( ۵۶ ) وَ لَوْ لاَ نِعْمَةُ رَبِّي
بھی اسے دیکھو گے (۵۵) یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا (۵۶) کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا (۵۷) اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا
لَکُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ( ۵۷ ) أَ فَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ( ۵۸ ) إِلاَّ مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ( ۵۹ ) إِنَّ هٰذَا لَهُوَ
تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا (۵۸) کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں (۵۹) سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے (۶۰) یقینا یہ بہت
الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۶۰ ) لِمِثْلِ هٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ( ۶۱ ) أَ ذٰلِکَ خَيْرٌ نُزُلاً أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ( ۶۲ ) إِنَّا جَعَلْنَاهَا
بڑی کامیابی ہے (۶۱) اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے (۶۲) ذرا بتاؤ کہ یہ ن نعمتیں مہمانی کے واسطے بہتر ہیں یا تھوہڑ کا درخت (۶۳) جسے ہم نے ظالمین کی
فِتْنَةً لِلظَّالِمِينَ( ۶۳ ) إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ( ۶۴ ) طَلْعُهَا کَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ( ۶۵ ) فَإِنَّهُمْ
آزمائش کے لئے قرار دیا ہے (۶۴) یہ ایک درخت ہے جوجہّنم کی تہہ سے نکلتا ہے (۶۵) اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر (۶۶) مگر یہ
لَآکِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ( ۶۶ ) ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْباً مِنْ حَمِيمٍ( ۶۷ ) ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى
جہنّمی اسی کو کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے (۶۷) پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی
(۶۸) پھر ان سب کا آخری انجام
الْجَحِيمِ( ۶۸ ) إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ( ۶۹ ) فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ( ۷۰ ) وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَکْثَرُ
جہّنم ہوگا (۶۹) انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا (۷۰) تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے (۷۱) اور یقینا ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ
الْأَوَّلِينَ( ۷۱ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ( ۷۲ ) فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ( ۷۳ ) إِلاَّ عِبَادَ اللَّهِ
ہوچکی ہے (۷۲) اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبرعلیہ السّلام بھیجے (۷۳) تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے (۷۴) علاوہ ان لوگوں کے
الْمُخْلَصِينَ( ۷۴ ) وَ لَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ( ۷۵ ) وَ نَجَّيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ مِنَ الْکَرْبِ الْعَظِيمِ( ۷۶ )
جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں (۷۵) اور یقینا نوح علیہ السّلام نے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں (۷۶) اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ( ۷۷ ) وَتَرَکْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ( ۷۸ ) سَلاَمٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ( ۷۹ ) إِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِي
(۷۷) اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا (۷۸) اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا (۷۹) ساری خدائی میں نوح علیہ السّلام پر ہمارا سلام (۸۰) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا
الْمُحْسِنِينَ( ۸۰ ) إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ( ۸۱ ) ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ( ۸۲ ) وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ( ۸۳ ) إِذْ جَاءَ رَبَّهُ
دیتے ہیں(۸۱) وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے (۸۲) پھر ہم نے باقی سب کو غرق کردیا (۸۳) اور یقینا نوح علیہ السّلام ہی کے پیروکاروں میں سے
بِقَلْبٍ سَلِيمٍ( ۸۴ ) إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَ قَوْمِهِ مَا ذَا تَعْبُدُونَ( ۸۵ ) أَ إِفْکاً آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ( ۸۶ ) فَمَا ظَنُّکُمْ بِرَبِّ
ابراہیم علیہ السّلام بھی تھے (۸۴) جب اللہ کی بارگاہ میں قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے (۸۵) جب اپنے مربّی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو (۸۶) کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو(۸۷) تو پھر رب العالمین کے
الْعَالَمِينَ( ۸۷ ) فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ( ۸۸ ) فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ( ۸۹ ) فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ( ۹۰ ) فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ
بارے میں تمہارا کیا خیال ہے (۸۸)پھر ابراہیم علیہ السّلام نے ستاروں میں وقت نظر سے کام لیا (۸۹) اور کہا کہ میں بیمار ہوں (۹۰) تو وہ لوگ منہ پھیر کر چلے گئے (۹۱) اور ابراہیم علیہ السّلام نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا
أَلاَ تَأْکُلُونَ( ۹۱ ) مَا لَکُمْ لاَ تَنْطِقُونَ( ۹۲ ) فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْباً بِالْيَمِينِ( ۹۳ ) فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ( ۹۴ ) قَالَ أَ تَعْبُدُونَ
کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو (۹۲) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ بولتے بھی نہیں ہو (۹۳) پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے (۹۴) تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم علیہ السّلام کے پاس آئے (۹۵) تو ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ کیا تم
مَا تَنْحِتُونَ( ۹۵ ) وَ اللَّهُ خَلَقَکُمْ وَ مَا تَعْمَلُونَ( ۹۶ ) قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَاناً فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ( ۹۷ ) فَأَرَادُوا بِهِ کَيْداً
لوگ اپے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو (۹۶) جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے (۹۷) ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بناکر کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو (۹۸) ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی
فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ( ۹۸ ) وَ قَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ( ۹۹ ) رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۰۰ )
لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا (۹۹) اور ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا (۱۰۰) پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلاَمٍ حَلِيمٍ( ۱۰۱ ) فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُکَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرَى
(۱۰۱) پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی (۱۰۲) پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے
قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ( ۱۰۲ )
فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں انشائ اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ( ۱۰۳ ) وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَاإِبْرَاهِيمُ( ۱۰۴ ) قَدْصَدَّقْتَ الرُّؤْيَاإِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۱۰۵ )
(۱۰۳) پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا (۱۰۴) اور ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم علیہ السّلام (۱۰۵) تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں
إِنَّ هٰذَالَهُوَالْبَلاَءُالْمُبِينُ( ۱۰۶ ) وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ( ۱۰۷ ) وَتَرَکْنَاعَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ( ۱۰۸ ) سَلاَمٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ( ۱۰۹ )
(۱۰۶) بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے (۱۰۷) اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے (۱۰۸) اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے (۱۰۹) سلام ہو ابراہیم علیہ السّلام پر
کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۱۱۰ ) إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ( ۱۱۱ ) وَ بَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيّاً مِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۱۲ )
(۱۱۰) ہم اسی طرح حَسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں (۱۱۱) بیشک ابراہیم علیہ السّلام ہمارے مومن بندوں میں سے تھے (۱۱۲) اور ہم نے انہیں اسحاق علیہ السّلام کی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے
وَبَارَکْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ( ۱۱۳ ) وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ( ۱۱۴ )
(۱۱۳) اور ہم نے ان پر اور اسحاق علیہ السّلام پر برکت نازل کی اور ان کی اولاد میں بعض نیک کردار اور بعض کِھلم کِھلا اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں (۱۱۴) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام اور ہارون علیہ السّلام پر بھی احسان کیا ہے
وَنَجَّيْنَاهُمَاوَقَوْمَهُمَامِنَ الْکَرْبِ الْعَظِيمِ( ۱۱۵ ) وَنَصَرْنَاهُمْ فَکَانُواهُمُ الْغَالِبِينَ( ۱۱۶ ) وَآتَيْنَاهُمَاالْکِتَابَ الْمُسْتَبِينَ( ۱۱۷ )
(۱۱۵) اور انہیں اور ان کی قوم کو عظیم کرب سے نجات دلائی ہے (۱۱۶) اور ان کی مدد کی ہے تو وہ غلبہ حاصل کرنے والوں میں ہوگئے ہیں (۱۱۷) اور ہم نے انہیں واضح مطالب والی کتاب عطا کی ہے
وَ هَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ( ۱۱۸ ) وَ تَرَکْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ( ۱۱۹ ) سَلاَمٌ عَلَى مُوسَى وَ هَارُونَ( ۱۲۰ )
(۱۱۸) اور دونوں کو سیدھے راستہ کی ہدایت بھی دی ہے (۱۱۹) اور ان کا تذکرہ بھی اگلی نسلوں میں باقی رکھا ہے (۱۲۰) سلام ہو موسٰی علیہ السّلام اور ہارون علیہ السّلام پر
إِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۱۲۱ ) إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ( ۱۲۲ ) وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ( ۱۲۳ ) إِذْ قَالَ
(۱۲۱) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں (۱۲۲) بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے (۱۲۳) اور یقینا الیاس علیہ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے (۱۲۴) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ
لِقَوْمِهِ أَلاَ تَتَّقُونَ( ۱۲۴ ) أَ تَدْعُونَ بَعْلاً وَ تَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ( ۱۲۵ ) اللَّهَ رَبَّکُمْ وَ رَبَّ آبَائِکُمُ الْأَوَّلِينَ( ۱۲۶ )
خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو (۱۲۵) کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو (۱۲۶) جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے
فَکَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ( ۱۲۷ ) إِلاَّ عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ( ۱۲۸ ) وَ تَرَکْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ( ۱۲۹ ) سَلاَمٌ
(۱۲۷) پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے (۱۲۸) علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے (۱۲۹) اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے (۱۳۰) سلام ہو آل یاسین
عَلَى إِلْيَاسِينَ( ۱۳۰ ) إِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۱۳۱ ) إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ( ۱۳۲ ) وَ إِنَّ لُوطاً لَمِنَ
علیہ السّلام پر (۱۳۱) ہم اسی طرح حسوُ عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں (۱۳۲) بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے (۱۳۳) اور لوط بھی یقینا
الْمُرْسَلِينَ( ۱۳۳ ) إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَ أَهْلَهُ أَجْمَعِينَ( ۱۳۴ ) إِلاَّ عَجُوزاً فِي الْغَابِرِينَ( ۱۳۵ ) ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ( ۱۳۶ )
مرسلین میں تھے (۱۳۴) تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام گھروالوں کو نجات دے دی (۱۳۵) علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل ہوگئی تھی (۱۳۶) پھر ہم نے سب کو تباہ و برباد بھی کردیا
وَ إِنَّکُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ( ۱۳۷ ) وَ بِاللَّيْلِ أَ فَلاَ تَعْقِلُونَ( ۱۳۸ ) وَ إِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ( ۱۳۹ )
(۱۳۷) تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو (۱۳۸) اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے (۱۳۹) اور بیشک یونس علیہ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْکِ الْمَشْحُونِ( ۱۴۰ ) فَسَاهَمَ فَکَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ( ۱۴۱ ) فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَ هُوَ مُلِيمٌ( ۱۴۲ )
(۱۴۰) جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف گئے (۱۴۱) اور اہل کشتی نے قرعہ نکالا تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا (۱۴۲) پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا جب کہ وہ خود اپنے نفس کی ملامت کررہے تھے
فَلَوْ لاَ أَنَّهُ کَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ( ۱۴۳ ) لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ( ۱۴۴ ) فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَ هُوَ سَقِيمٌ( ۱۴۵ )
(۱۴۳) پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے (۱۴۴) تو روزِ قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے (۱۴۵) پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا جب کہ وہ مریض بھی ہوگئے تھے
وَ أَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ( ۱۴۶ ) وَ أَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ( ۱۴۷ ) فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى
(۱۴۶) اور ان پر ایک کدو کا درخت اُگادیا (۱۴۷) اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی قوم کی طرف نمائندہ بناکر بھیجا (۱۴۸) تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک
حِينٍ( ۱۴۸ ) فَاسْتَفْتِهِمْ أَ لِرَبِّکَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُونَ( ۱۴۹ ) أَمْ خَلَقْنَا الْمَلاَئِکَةَ إِنَاثاً وَ هُمْ شَاهِدُونَ( ۱۵۰ )
مدّت تک انہیں آرام بھی دیا (۱۴۹) پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں
(۱۵۰) یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں
أَلاَ إِنَّهُمْ مِنْ إِفْکِهِمْ لَيَقُولُونَ( ۱۵۱ ) وَلَدَ اللَّهُ وَ إِنَّهُمْ لَکَاذِبُونَ( ۱۵۲ ) أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ( ۱۵۳ )
(۱۵۱) آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں (۱۵۲) کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں (۱۵۳) کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے
مَالَکُمْ کَيْفَ تَحْکُمُونَ( ۱۵۴ ) أَفَلاَتَذَکَّرُونَ( ۱۵۵ ) أَمْ لَکُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ( ۱۵۶ ) فَأْتُوابِکِتَابِکُمْ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۵۷ )
(۱۵۴) آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو (۱۵۵) کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو (۱۵۶) یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے (۱۵۷) تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں
وَجَعَلُوابَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِنَسَباً وَلَقَدْعَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ( ۱۵۸ ) سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ( ۱۵۹ ) إِلاَّعِبَادَ اللَّهِ
سچے ہو (۱۵۸) اور انہوں نے خدا اور جّنات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جّنات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا (۱۵۹) خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے (۱۶۰) علاوہ خدا کے نیک
الْمُخْلَصِينَ( ۱۶۰ ) فَإِنَّکُمْ وَمَاتَعْبُدُونَ( ۱۶۱ ) مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ( ۱۶۲ ) إِلاَّ مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ( ۱۶۳ ) وَ مَا مِنَّا
اور مخلص بندوں کے (۱۶۱) پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو (۱۶۲) سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو (۱۶۳) علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے (۱۶۴) اور ہم میں سے
إِلاَّ لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ( ۱۶۴ ) وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ( ۱۶۵ ) وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ( ۱۶۶ ) وَ إِنْ کَانُوا لَيَقُولُونَ( ۱۶۷ )
ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے (۱۶۵) اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں (۱۶۶) اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں (۱۶۷) اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے
لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِکْراً مِنَ الْأَوَّلِينَ( ۱۶۸ ) لَکُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ( ۱۶۹ ) فَکَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ( ۱۷۰ )
(۱۶۸) کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا (۱۶۹) تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے (۱۷۰) تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ( ۱۷۱ ) إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ( ۱۷۲ ) وَ إِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ( ۱۷۳ )
(۱۷۱)اورہمارے پیغامبربندوں سےہماری بات پہلے ہی طےہوچکی ہے(۱۷۲)کہ انکی مدد بہرحال کی جائے گی(۱۷۳)اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ( ۱۷۴ ) وَ أَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ( ۱۷۵ ) أَ فَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ( ۱۷۶ ) فَإِذَا نَزَلَ
(۱۷۴) لہذا آپ تھوڑے دنوں کے لئے ان سے منہ پھیر لیں (۱۷۵) اور ان کو دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود اپنے انجام کو دیکھ لیں گے (۱۷۶) کیا یہ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی کررہے ہیں (۱۷۷) تو جب وہ عذاب ان
بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ( ۱۷۷ ) وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ( ۱۷۸ ) وَ أَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ( ۱۷۹ )
کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی (۱۷۸) اور آپ تھوڑے دنوں ان سے منہ پھیرلیں (۱۷۹) اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے
سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ( ۱۸۰ ) وَ سَلاَمٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ( ۱۸۱ ) وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۱۸۲ )
(۱۸۰) آپ کا پروردگار جو مالک عزت بھی ہے ان کے بیانات سے پاک و پاکیزہ ہے (۱۸۱) اور ہمارا سلام تمام مرسلین پر ہے (۱۸۲) اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
( سورة ص)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
ص وَ الْقُرْآنِ ذِي الذِّکْرِ( ۱ ) بَلِ الَّذِينَ کَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَ شِقَاقٍ( ۲ ) کَمْ أَهْلَکْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَ لاَتَ
(۱) صنص یحت والے قرآن کی قسم (۲) حقیقت یہ ہے کہ یہ کفاّر غرور اور اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں (۳) ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو تباہ کردیا ہے پھر انہوں نے فریاد کی لیکن کوئی چھٹکارا
حِينَ مَنَاصٍ( ۳ ) وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌمِنْهُمْ وَ قَالَ الْکَافِرُونَ هٰذَا سَاحِرٌ کَذَّابٌ( ۴ ) أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلٰهاً وَاحِداً إِنَّ
ممکن نہیں تھا (۴) اور انہیں تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی ڈرانے والا کیسے آگیا اور کافروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے (۵) کیا اس نے سارے خداؤں کو جوڑ کر ایک خدا بنادیا ہے
هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ( ۵ ) وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَ اصْبِرُوا عَلَى آلِهَتِکُمْ إِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ( ۶ ) مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا
یہ تو انتہائی تعجب خیز بات ہے (۶) اور ان میں سے ایک گروہ یہ کہہ کر چل دیا چلو اپنے خداؤں پر قائم رہو کہ اس میں ان کی کوئی غرض پائی جاتی ہے (۷) ہم نے تو اگلے دور کی امتوّں میں یہ باتیں نہیں سنی ہیں
فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هٰذَا إِلاَّ اخْتِلاَقٌ( ۷ ) أَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّکْرُ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَکٍّ مِنْ ذِکْرِي بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا
اور یہ کوئی خود ساختہ بات معلوم ہوتی ہے (۸) کیا ہم سب کے درمیان تنہا ا ن ہی پر کتاب نازل ہوگئی ہے حقیقت یہ ہے کہ انہیں ہماری کتاب میں شک ہے بلکہ اصل یہ ہے کہ ابھی انہوں نے عذاب کا مزہ ہی نہیں
عَذَابِ( ۸ ) أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّکَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ( ۹ ) أَمْ لَهُمْ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا فَلْيَرْتَقُوا
چکھا ہے (۹) کیا ان کے پاس آپ کے صاحبِ عزت و عطا پروردگار کی رحمت کا کوئی خزانہ ہے (۱۰) یا ان کے پاس زمین وآسمان اوراس کے مابین کا اختیار ہے تو یہ سیڑھی لگا کر
فِي الْأَسْبَابِ( ۱۰ ) جُنْدٌ مَاهُنَالِکَ مَهْزُومٌ مِنَ الْأَحْزَابِ( ۱۱ ) کَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌوَفِرْعَوْنُ ذُوالْأَوْتَادِ( ۱۲ )
آسمان پر چڑھ جائیں(۱۱)تمام گروہوں میں سے ایک گروہ یہاں بھی شکست کھانے والا ہے (۱۲) اس سے پہلے قوم نوح علیہ السّلام قوم عادعلیہ السّلام اور میخوں والا فرعون سب گزر چکے ہیں
وَ ثَمُودُ وَ قَوْمُ لُوطٍ وَ أَصْحَابُ الْأَيْکَةِ أُولٰئِکَ الْأَحْزَابُ( ۱۳ ) إِنْ کُلٌّ إِلاَّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ( ۱۴ )
(۱۳)اورثمود قوم لوط علیہ السّلام جنگل والے لوگ یہ سب گروہ گزر چکے ہیں(۱۴)ان میں سےہر ایک نے رسول کی تکذیب کی تو ان پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا
وَ مَا يَنْظُرُ هٰؤُلاَءِ إِلاَّ صَيْحَةً وَاحِدَةً مَا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ( ۱۵ ) وَ قَالُوا رَبَّنَا عَجِّلْ لَنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ( ۱۶ )
(۱۵) یہ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ایک ایسی چنگھاڑ بلند ہوجائے جس سے ادنیٰ مہلت بھی نہ مل سکے (۱۶) اور یہ کہتے ہیں کہ پروردگار ہمارا قسمت کا لکھا ہوا روزِ حساب سے پہلے ہی ہمیں دیدے
اصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَ اذْکُرْ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ( ۱۷ ) إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَ
(۱۷) آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور ہمارے بندے داؤدعلیہ السّلام کو یاد کریں جو صاحب طاقت بھی تھے اور بیحد رجوع کرنے والے بھی تھے
(۱۸) ہم نے ان کے لئے پہاڑوں کو مسخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ صبح و
الْإِشْرَاقِ( ۱۸ ) وَ الطَّيْرَ مَحْشُورَةً کُلٌّ لَهُ أَوَّابٌ( ۱۹ ) وَ شَدَدْنَا مُلْکَهُ وَ آتَيْنَاهُ الْحِکْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ( ۲۰ )
شام تسبیح پروردگار کریں (۱۹) اور پرندوں کو ان کے گرد جمع کردیا تھا سب ان کے فرمانبردار تھے (۲۰) اور ہم نے ان کے ملک کو مضبوط بنادیا تھا اور انہیں حکمت اور صحیح فیصلہ کی قوت عطا کردی تھی
وَ هَلْ أَتَاکَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ( ۲۱ ) إِذْ دَخَلُوا عَلَى دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لاَ تَخَفْ خَصْمَانِ
(۲۱) اور کیا آپ کے پاس ان جھگڑا کرنے والوں کی خبر آئی ہے جو محراب کی دیوار پھاند کر آگئے تھے (۲۲) کہ جب وہ داؤدعلیہ السّلام کے سامنے حاضر ہوئے تو انہوں نے خوف محسوس کیا اور ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو فریق ہیں
بَغَى بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ فَاحْکُمْ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لاَ تُشْطِطْ وَ اهْدِنَا إِلَى سَوَاءِ الصِّرَاطِ( ۲۲ ) إِنَّ هٰذَا أَخِي لَهُ
جس میں ایک نے دوسرے پر ظلم کیا ہے آپ حق کے ساتھ فیصلہ کردیں اور ناانصافی نہ کریں اور ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت کردیں (۲۳) یہ ہمارا بھائی ہے اس
تِسْعٌ وَ تِسْعُونَ نَعْجَةً وَ لِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَکْفِلْنِيهَا وَ عَزَّنِي فِي الْخِطَابِ( ۲۳ ) قَالَ لَقَدْ ظَلَمَکَ بِسُؤَالِ
کے پاس ننانوے رَنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہے یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردے اور اس بات میں سختی سے کام لیتا ہے (۲۴) داؤد علیہ السّلام نے کہا کہ اس نے
نَعْجَتِکَ إِلَى نِعَاجِهِ وَ إِنَّ کَثِيراً مِنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ
تمہاری رَنبی کا سوال کرکے تم پر ظلم کیاہے اور بہت سے شرکائ ایسے ہی ہیں کہ ان میں سے ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے علاوہ ان لوگوں کے جو صاحبان ایمان و عمل صالح ہیں اور وہ بہت کم ہیں
قَلِيلٌ مَا هُمْ وَ ظَنَّ دَاوُدُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَ خَرَّ رَاکِعاً وَ أَنَابَ( ۲۴ ) فَغَفَرْنَا لَهُ ذٰلِکَ وَ إِنَّ لَهُ عِنْدَنَا
اور داؤدعلیہ السّلام نے یہ خیال کیا کہ ہم نے ان کا امتحان لیا ہے لہٰذا انہوں نے اپنے رب سے استغفار کیا اور سجدہ میں گر پڑے اور ہماری طرف سراپا توجہ بن گئے (۲۵) تو ہم نے اس بات کو معاف کردیا اور ہمارے
لَزُلْفَى وَ حُسْنَ مَآبٍ( ۲۵ ) يَا دَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَاکَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْکُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لاَ تَتَّبِعِ الْهَوَى
نزدیک ان کے لئے تقرب اور بہترین بازگشت ہے (۲۶) اے داؤد علیہ السّلام ہم نے تم کو زمین میں اپنا جانشین بنایا ہے لہٰذا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرو اور خواہشات کا اتباع نہ کرو کہ
فَيُضِلَّکَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ( ۲۶ )
وہ راہ خدا سے منحرف کردیں بیشک جو لوگ راہ خدا سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے کہ انہوں نے روزِ حساب کو یکسر نظرانداز کردیا ہے
وَمَاخَلَقْنَاالسَّمَاءَوَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَابَاطِلاً ذٰلِکَ ظَنُّ الَّذِينَ کَفَرُوافَوَيْلٌ لِلَّذِينَ کَفَرُوامِنَ النَّارِ( ۲۷ ) أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ
(۲۷) اور ہم نے آسمان اور زمین اور اس کے درمیان کی مخلوقات کو بیکار نہیں پیدا کیا ہے یہ تو صرف کافروں کا خیال ہے اور کافروں کے لئے جہّنم میں ویل کی منزل ہے (۲۸) کیا ہم ایمان لانے والے
آمَنُواوَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ کَالْفُجَّارِ( ۲۸ ) کِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْکَ مُبَارَکٌ
اور نیک عمل کرنے والوں کو زمین میں فساد برپا کرنے والوں جیسا قرار دیدیں یا صاحبانِ تقویٰ کو فاسق و فاجر افراد جیسا قرار دیدیں (۲۹) یہ ایک مبارک کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ یہ لوگ اس کی
لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَ لِيَتَذَکَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۲۹ ) وَوَهَبْنَا لِدَاوُدَ سُلَيْمَانَ نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ( ۳۰ ) إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ
آیتوں میں غور و فکر کریں اور صاحبانِ عقل نصیحت حاصل کریں (۳۰) اور ہم نے داؤدعلیہ السّلام کو سلیمان علیہ السّلام جیسا فرزند عطا کیا جو بہترین بندہ اور ہماری طرف رجوع کرنے والا تھا (۳۱) جب ان کے سامنے شام کے وقت بہترین
الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ( ۳۱ ) فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِکْرِرَبِّي حَتَّى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ( ۳۲ ) رُدُّوهَا عَلَيَّ فَطَفِقَ
اصیل گھوڑے پیش کئے گئے (۳۲) تو انہوں نے کہا کہ میں ذکر خدا کی بنا پر خیر کو دوست رکھتا ہوں یہاں تک کہ وہ گھوڑے دوڑتے دوڑتے نگاہوں سے اوجھل ہوگئے (۳۳) تو انہوں نے کہا کہ اب انہیں واپس پلٹاؤ اس کے بعد ان
مَسْحاً بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ( ۳۳ ) وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَ أَلْقَيْنَا عَلَى کُرْسِيِّهِ جَسَداً ثُمَّ أَنَابَ( ۳۴ ) قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي
کی پنڈلیوں اور گردنوں کو ملنا شروع کردیا (۳۴) اور ہم نے سلیمان علیہ السّلام کا امتحان لیا جب ان کی کرسی پر ایک بے جان جسم کو ڈال دیا تو پھر انہوں نے خدا کی طرف توجہ کی (۳۵) اور کہا کہ پروردگار مجھے معاف فرما
وَهَبْ لِي مُلْکاً لاَيَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي إِنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ( ۳۵ ) فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ
اور ایک ایسا ملک عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لئے سزاوار نہ ہو کہ تو بہترین عطا کرنے والا ہے (۳۶) تو ہم نے ہواؤں کو مسخّر کردیا کہ ان ہی کے حکم سے جہاں جانا چاہتے تھے نرم رفتار سے
أَصَابَ( ۳۶ ) وَالشَّيَاطِينَ کُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ( ۳۷ ) وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ( ۳۸ ) هٰذَاعَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْأَمْسِکْ بِغَيْرِ
چلتی تھیں (۳۷) اور شیاطین میں سے تمام معماروں اور غوطہ خوروں کو تابع بنادیا (۳۸) اور ان شیاطین کو بھی جو سرکشی کی بنا پر زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے (۳۹) یہ سب میری عطا ہے اب چاہے لوگوں کو دیدو یا اپنے پاس رکھو تم سے حساب
حِسَابٍ( ۳۹ ) وَ إِنَّ لَهُ عِنْدَنَا لَزُلْفَى وَ حُسْنَ مَآبٍ( ۴۰ ) وَ اذْکُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ
نہ ہوگا (۴۰) اور ان کے لئے ہمارے یہاں تقرب کا درجہ ہے اور بہترین بازگشت ہے (۴۱) اور ہمارے بندے ایوب علیہ السّلام کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ شیطان
بِنُصْبٍ وَ عَذَابٍ( ۴۱ ) ارْکُضْ بِرِجْلِکَ هٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَ شَرَابٌ( ۴۲ )
نے مجھے بڑی تکلیف اور اذیت پہنچائی ہے (۴۲) تو ہم نے کہا کہ زمین پر پیروں کو رگڑو دیکھو یہ نہانے اور پینے کے لئے بہترین ٹھنڈا پانی ہے
وَ وَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَ مِثْلَهُمْ مَعَهُمْ رَحْمَةً مِنَّا وَ ذِکْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ( ۴۳ ) وَ خُذْ بِيَدِکَ ضِغْثاً فَاضْرِبْ بِهِ وَ لاَ
(۴۳) اور ہم نے انہیں ان کے اہل و عیال عطا کردیئے اور اتنے ہی اور بھی دیدئے یہ ہماری رحمت اور صاحبانِ عقل کے لئے عبرت و نصیحت ہے
(۴۴) اور ایوب علیہ السّلام تم اپنے ہاتھوں میں سینکوں کا مٹھا لے کر اس سے مار دو اور قسم
تَحْنَثْ إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِراً نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ( ۴۴ ) وَ اذْکُرْ عِبَادَنَا إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْحَاقَ وَ يَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي
کی خلاف ورزی نہ کرو - ہم نے ایوب علیہ السّلام کو صابر پایا ہے - وہ بہترین بندہ اور ہماری طرف رجوع کرنے والا ہے (۴۵) اور پیغمبرعلیہ السّلام ہمارے بندے ابراہیم علیہ السّلام , اسحاق علیہ السّلام اور یعقوب علیہ السّلام کا ذکر کیجئے جو صاحبانِ قوت
وَ الْأَبْصَارِ( ۴۵ ) إِنَّا أَخْلَصْنَاهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِکْرَى الدَّارِ( ۴۶ ) وَ إِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ( ۴۷ )
اور صاحبانِ بصیرت تھے (۴۶) ہم نے ان کو آخرت کی یاد کی صفت سے ممتاز قرار دیا تھا (۴۷) اور وہ ہمارے نزدیک منتخب اور نیک بندوں میں سے تھے
وَ اذْکُرْ إِسْمَاعِيلَ وَ الْيَسَعَ وَ ذَا الْکِفْلِ وَ کُلٌّ مِنَ الْأَخْيَارِ( ۴۸ ) هٰذَا ذِکْرٌ وَ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ( ۴۹ )
(۴۸) اور اسماعیل علیہ السّلام اور الیسع علیہ السّلام اور ذوالکفل علیہ السّلام کو بھی یاد کیجئے اور یہ سب نیک بندے تھے (۴۹) یہ ایک نصیحت ہے اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے بہترین بازگشت ہے
جَنَّاتِ عَدْنٍ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ( ۵۰ ) مُتَّکِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاکِهَةٍ کَثِيرَةٍ وَ شَرَابٍ( ۵۱ ) وَ عِنْدَهُمْ
(۵۰) ہمیشگی کی جنتیں جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوئے ہوں گے (۵۱) وہاں تکیہ لگائے چین سے بیٹھے ہوں گے اور طرح طرح کے میوے اور شراب طلب کریں گے (۵۲) اور ان کے پہلو میں
قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ( ۵۲ ) هٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ( ۵۳ ) إِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِنْ نَفَادٍ( ۵۴ )
نیچی نظر والی ہمسن بیبیاں ہوں گی (۵۳) یہ وہ چیزیں ہیں جن کا روز قیامت کے لئے تم سے وعدہ کیا گیا ہے (۵۴) یہ ہمارا رزق ہے جو ختم ہونے والا نہیں ہے
هٰذَا وَ إِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ( ۵۵ ) جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ( ۵۶ ) هٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَ غَسَّاقٌ( ۵۷ )
(۵۵) یہ ایک طرف ہے اور سرکشوں کے لئے بدترین بازگشت ہے (۵۶) جہّنم ہے جس میں یہ وارد ہوں گے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے (۵۷) یہ ہے عذاب اس کا مزہ چکھیں گرم پانی ہے اور پیپ
وَ آخَرُ مِنْ شَکْلِهِ أَزْوَاجٌ( ۵۸ ) هٰذَا فَوْجٌ مُقْتَحِمٌ مَعَکُمْ لاَ مَرْحَباً بِهِمْ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ( ۵۹ ) قَالُوا بَلْ أَنْتُمْ
(۵۸) اور اسی قسم کی دوسری چیزیں بھی ہیں (۵۹) یہ تمہاری فوج ہے اسے بھی تمہارے ہمرا ہ جہّنم میں ٹھونس دیا جائے گا خدا ان کا بھلا نہ کرے اور یہ سب جہّنم میں جلنے والے ہیں (۶۰) پھر مرید اپنے پیروں سے کہیں گے
لاَ مَرْحَباً بِکُمْ أَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ( ۶۰ ) قَالُوا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَاباً ضِعْفاً فِي النَّارِ( ۶۱ )
تمہارا بھلا نہ ہو تم نے اس عذاب کو ہمارے لئے مہیاّ کیا ہے لہٰذا یہ بدترین ٹھکانا ہے (۶۱) پھر مزید کہیں گے کہ خدایا جس نے ہم کو آگے بڑھایا ہے اس کے عذاب کو جہّنم میں دوگنا کردے
وَ قَالُوا مَا لَنَا لاَ نَرَى رِجَالاً کُنَّا نَعُدُّهُمْ مِنَ الْأَشْرَارِ( ۶۲ ) أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيّاً أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ( ۶۳ )
(۶۲) پھر خود ہی کہیں گے کہ ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جنہیں شریر لوگوں میں شمار کرتے تھے (۶۳) ہم نے ناحق ان کا مذاق اڑایا تھا یا اب ہماری نگاہیں ان کی طرف سے پلٹ گئی ہیں
إِنَّ ذٰلِکَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ( ۶۴ ) قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنْذِرٌ وَ مَا مِنْ إِلٰهٍ إِلاَّ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ( ۶۵ ) رَبُّ
(۶۴) یہ اہل جہنمّ کا باہمی جھگڑا ایک امر برحق ہے (۶۵) آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں اور خدائے واحد و قہار کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے (۶۶) وہی آسمان
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ( ۶۶ ) قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ( ۶۷ ) أَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ( ۶۸ )
و زمین اور ان کی درمیانی مخلوقات کا پروردگار اور صاحبِ عزت اور بہت زیادہ بخشنے والا ہے (۶۷) کہہ دیجئے کہ یہ قرآن بہت بڑی خبر ہے (۶۸) تم اس سے اعراض کئے ہوئے ہو
مَا کَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ( ۶۹ ) إِنْ يُوحَى إِلَيَّ إِلاَّ أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۷۰ ) إِذْ قَالَ
(۶۹) مجھے کیا علم ہوتا کہ عالم بالا میں کیا بحث ہورہی تھی (۷۰) میری طرف تو صرف یہ وحی آتی ہے کہ میں ایک کھلا ہوا عذاب الہٰی سے ڈرانے والا انسان ہوں (۷۱) انہیں یاد دلائیے
رَبُّکَ لِلْمَلاَئِکَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَراً مِنْ طِينٍ( ۷۱ ) فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ( ۷۲ )
جب آپ کے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں گیلی مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں (۷۲) جب اسے درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب سجدہ میں گر پڑنا
فَسَجَدَ الْمَلاَئِکَةُ کُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ( ۷۳ ) إِلاَّ إِبْلِيسَ اسْتَکْبَرَ وَ کَانَ مِنَ الْکَافِرِينَ( ۷۴ ) قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا
(۷۳) تو تمام ملائکہ نے سجدہ کرلیا (۷۴) علاوہ ابلیس کے کہ وہ اکڑ گیا اور کافروں میں ہوگیا (۷۵) تو خدا نے کہا اے ابلیس تیرے لئے کیا
مَنَعَکَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ أَسْتَکْبَرْتَ أَمْ کُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ( ۷۵ ) قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ
شے مانع ہوئی کہ تو اسے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے دست قدرت سے بنایا ہے تو نے غرور اختیار کیا یا تو واقعا بلند لوگوں میں سے ہے (۷۶) اس نے کہا کہ میں ان سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور انہیں خاک سے
وَ خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ( ۷۶ ) قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّکَ رَجِيمٌ( ۷۷ ) وَ إِنَّ عَلَيْکَ لَعْنَتِي إِلَى يَوْمِ الدِّينِ( ۷۸ ) قَالَ
پیدا کیا ہے (۷۷) ارشاد ہوا کہ یہاں سے نکل جا تو مررَود ہے (۷۸) اور یقینا تیرے اوپر قیامت کے دن تک میری لعنت ہے (۷۹) اس نے کہا
رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ( ۷۹ ) قَالَ فَإِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ( ۸۰ ) إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ( ۸۱ ) قَالَ
پروردگار مجھے روز قیامت تک کی مہلت بھی دیدے (۸۰) ارشاد ہوا کہ تجھے مہلت دیدی گئی ہے (۸۱) مگر ایک معّین وقت کے دن تک (۸۲) اس نے کہا
فَبِعِزَّتِکَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ( ۸۲ ) إِلاَّ عِبَادَکَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ( ۸۳ )
تو پھر تیری عزّت کی قسم میں سب کو گمراہ کروں گا (۸۳) علاوہ تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص بنالیا ہے
قَالَ فَالْحَقُّ وَ الْحَقَّ أَقُولُ( ۸۴ ) لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْکَ وَ مِمَّنْ تَبِعَکَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ( ۸۵ ) قُلْ مَا أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ
(۸۴) ارشاد ہوا تو پھر حق یہ ہے اور میں تو حق ہی کہتا ہوں (۸۵) کہ میں جہنمّ کو تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے بھر دوں گا (۸۶) اور پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ میں اپنی تبلیغ کا کوئی اجر نہیں چاہتا
مِنْ أَجْرٍ وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُتَکَلِّفِينَ( ۸۶ ) إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِکْرٌ لِلْعَالَمِينَ( ۸۷ ) وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ( ۸۸ )
اور نہ میں بناوٹ کرنے والا غلط بیان ہوں (۸۷) یہ قرآن تو عالمین کے لئے ایک نصیحت ہے (۸۸) اور کچھ دنوں کے بعد تم سب کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی
( سورة الزمر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
تَنْزِيلُ الْکِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ( ۱ ) إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصاً لَهُ الدِّينَ( ۲ ) أَلاَ
(۱) یہ صاحبِ عزت و حکمت خدا کی نازل کی ہوئی کتاب ہے (۲) ہم نے آپ کی طرف اس کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے لہٰذا آپ مکمل اخلاص کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (۳) آگاہ ہوجاؤ کہ
لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلاَّ لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلْفَى إِنَّ اللَّهَ يَحْکُمُ بَيْنَهُمْ فِي
خالص بندگی صرف اللہ کے لئے ہے اور جن لوگوں نے اس کے علاوہ سرپرست بنائے ہیں یہ کہہ کر کہ ہم ان کی پرستش صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ سے قریب کردیں گے - اللہ ان کے درمیان
مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي مَنْ هُوَ کَاذِبٌ کَفَّارٌ( ۳ ) لَوْ أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَداً لاَصْطَفَى مِمَّا يَخْلُقُ
تمام اختلافی مسائل میں فیصلہ کردے گا کہ اللہ کسی بھی جھوٹے اور ناشکری کرنے والے کو ہدایت نہیں دیتا ہے (۴) اور وہ اگر چاہتا کہ اپنا فرزند بنائے تو اپنی مخلوقات میں
مَا يَشَاءُ سُبْحَانَهُ هُوَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ( ۴ ) خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ يُکَوِّرُ اللَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ
جسے چاہتا اس کا انتخاب کرلیتا وہ پاک و بے نیاز ہے اور وہی خدائے یکتا اور قہار ہے (۵) اس نے آسمان و زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ رات کو دن پر لپیٹ دیتا ہے
يُکَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى اللَّيْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ کُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى أَلاَ هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ( ۵ )
اور اس نے آفتاب اور ماہتاب کو تابع بنادیا ہے سب ایک مقرّرہ مدّت تک چلتے رہیں گے آگاہ ہوجاؤ وہ سب پر غالب اور بہت بخشنے والا ہے
خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ أَنْزَلَ لَکُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ يَخْلُقُکُمْ فِي بُطُونِ
(۶) اس نے تم سب کو ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے اور پھر اسی سے اس کا جوڑا قرار دیا ہے اور تمہارے لئے آٹھ قسم کے چوپائے نازل کئے ہیں. وہ تم کو تمہاری ماؤں کے شکم میں
أُمَّهَاتِکُمْ خَلْقاً مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلاَثٍ ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمْ لَهُ الْمُلْکُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ( ۶ )
تخلیق کی مختلف منزلوں سے گزارتا ہے اور یہ سب تین تاریکیوں میں ہوتا ہے - وہی اللہ تمہارا پروردگار ہے اسی کے قبضہ میں ملک ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے پھر تم کدھر پھرے جارہے ہو
إِنْ تَکْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْکُمْ وَ لاَ يَرْضَى لِعِبَادِهِ الْکُفْرَ وَ إِنْ تَشْکُرُوا يَرْضَهُ لَکُمْ وَ لاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
(۷) اگر تم کافر بھی ہوجاؤ گے تو خدا تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں کرتا ہے اور اگر تم اس کا شکریہ ادا کرو گے تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے اور کوئی شخص دوسرے کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے
ثُمَّ إِلَى رَبِّکُمْ مَرْجِعُکُمْ فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۷ ) وَ إِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا
اس کے بعد تم سب کی بازگشت تمہارے پروردگار کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم دنیا میں کیا کررہے تھے وہ دلوں کے حُھپے ہوئے رازوں سے بھی باخبر ہے (۸) اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پوری توجہ کے ساتھ
رَبَّهُ مُنِيباً إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِنْهُ نَسِيَ مَا کَانَ يَدْعُو إِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلَّهِ أَنْدَاداً لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِهِ قُلْ
پروردگار کو آواز دیتا ہے پھر جب وہ اسے کوئی نعمت دے دیتا ہے تو جس بات کے لئے اس کو پکار رہا تھا اسے یکسر نظرانداز کردیتا ہے اور خدا کے لئے مثل قرار دیتا ہے تاکہ اس کے راستے سے بہکا سکے تو آپ کہہ دیجئے کہ
تَمَتَّعْ بِکُفْرِکَ قَلِيلاً إِنَّکَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ( ۸ ) أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِداً وَ قَائِماً يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَ
تھوڑے دنوں اپنے کفر میں عیش کرلو اس کے بعد تو تم یقینا جہّنم والوں میں ہو (۹) کیا وہ شخص جو رات کی گھڑیوں میں سجدہ اور قیام کی حالت میں خدا کی عبادت کرتا ہے اور آخرت کا خوف رکھتا ہے اور
يَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَکَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۹ ) قُلْ يَا عِبَادِ
اپنے پروردگار کی رحمت کا امیدوار ہے کہہ دیجئے کہ کیا وہ لوگ جو جانتے ہیں ان کے برابر ہوجائیں گے جو نہیں جانتے ہیں - اس بات سے نصیحت صرف صاحبانِ عقل حاصل کرتے ہیں (۱۰) کہہ دیجئے کہ اے میرے ایماندار بندو!
الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّکُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ
اپنے پروردگار سے ڈرو جو لوگ اس دار دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیکی ہے اور اللہ کی زمین بہت وسیع ہے بس صبر کرنے والے ہی وہ ہیں
بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۱۰ )
جن کو بے حساب اجر دیا جاتا ہے
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصاً لَهُ الدِّينَ( ۱۱ ) وَ أُمِرْتُ لِأَنْ أَکُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ( ۱۲ ) قُلْ إِنِّي أَخَافُ
(۱۱) کہہ دیجئے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اخلاص عبادت کے ساتھ اللہ کی عبادت کروں (۱۲) اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا اطاعت گزار بن جاؤں (۱۳) کہہ دیجئے کہ میں گناہ کروں
إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۱۳ ) قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصاً لَهُ دِينِي( ۱۴ ) فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُمْ مِنْ دُونِهِ قُلْ
تو مجھے بڑے سخت دن کے عذاب کا خوف ہے (۱۴) کہہ دیجئے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں اور اپنی عبادت میں مخلص ہوں (۱۵) اب تم جس کی چاہو عبادت کرو کہہ دیجئے کہ
إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَ أَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلاَ ذٰلِکَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ( ۱۵ ) لَهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ
حقیقی خسارہ والے وہی ہیں جنہوں نے اپنے نفس اور اپنے اہل کو قیامت کے دن گھاٹے میں رکھا - آگاہ ہوجاؤ یہی کھلا ہوا خسارہ ہے (۱۶) ان کے لئے
ظُلَلٌ مِنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ذٰلِکَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ( ۱۶ ) وَ الَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ
اوپر سے جہنمّ کی آگ کے اوڑھنے ہوں گے اور نیچے سے بچھونے - یہی وہ بات ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے تو اے میرے بندو مجھ سے ڈرو
(۱۷) اور جن لوگوں نے ظالموں سے علیحدگی اختیار کی
أَنْ يَعْبُدُوهَا وَ أَنَابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فَبَشِّرْ عِبَادِ( ۱۷ ) الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ أُولٰئِکَ
کہ ان کی عبادت کریں اور خدا کی طرف متوجہ ہوگئے ان کے لئے ہماری طرف سے بشارت ہے لہذا پیغمبر آپ میرے بندوں کو بشارت دے دیجئے
(۱۸) جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ
الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأُولٰئِکَ هُمْ أُولُوا الْأَلْبَابِ( ۱۸ ) أَ فَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ کَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِي النَّارِ( ۱۹ )
ہیں جنہیں خدا نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں (۱۹) کیا جس شخص پر کلمہ عذاب ثابت ہوجائے اور کیا جو شخص جہنمّ میں چلا ہی جائے آپ اسے نکال سکتے ہیں
لٰکِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِنْ فَوْقِهَاغُرَفٌ مَبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَاالْأَنْهَارُوَعْدَ اللَّهِ لاَيُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ( ۲۰ )
(۲۰) البتہ جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا خوف پیدا کیا ان کے لئے جنّت کے غرفے ہیں اور ان کے غرفوں پر مزید غرفے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی - یہ خدا کا وعدہ ہے اور خدا اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَلَکَهُ يَنَابِيعَ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِ زَرْعاً مُخْتَلِفاً أَلْوَانُهُ ثُمَّ يَهِيجُ
(۲۱) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے پانی نازل کیا ہے پھر اسے مختلف چشموں میں جاری کردیا ہے پھر اس کے ذریعہ مختلف رنگ کی زراعت پیدا کرتا ہے پھر وہ کھیتی سوکھ جاتی ہے
فَتَرَاهُ مُصْفَرّاً ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَاماً إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَذِکْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ( ۲۱ )
تو اسے زرد رنگ میں دیکھتے ہو پھر اسے بھوسا بنادیتا ہے ان تمام باتوں میں صاحبانِ عقل کے لئے یاددہانی اور نصیحت کا سامان پایا جاتا ہے
أَ فَمَنْ شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلاَمِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِکْرِ اللَّهِ أُولٰئِکَ فِي ضَلاَلٍ
(۲۲) کیا وہ شخص جس کے دل کو خدا نے اسلام کے لئے کشادہ کردیا ہے تو وہ اپنے پروردگار کی طرف سے نورانیت کا حامل ہے گمراہوں جیسا ہوسکتا ہے - افسوس ان لوگوں کے حال پر جن کے دل ذکر خدا کے لئے سخت ہوگئے ہیں تو وہ
مُبِينٍ( ۲۲ ) اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ کِتَاباً مُتَشَابِهاً مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ
کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں (۲۳) اللہ نے بہترین کلام اس کتاب کی شکل میں نازل کیا ہے جس کی آیتیں آپس میں ملتی جلتی ہیں اور بار بار دہرائی گئی ہیں کہ ان سے خوف خدا رکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اس کے بعد
جُلُودُهُمْ وَ قُلُوبُهُمْ إِلَى ذِکْرِ اللَّهِ ذٰلِکَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ( ۲۳ )
ان کے جسم اور دل یاد خدا کے لئے نرم ہوجاتے ہیں یہی اللہ کی واقعی ہدایت ہے وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرمادیتا ہے اور جس کو وہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے
أَ فَمَنْ يَتَّقِي بِوَجْهِهِ سُوءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ قِيلَ لِلظَّالِمِينَ ذُوقُوا مَا کُنْتُمْ تَکْسِبُونَ( ۲۴ ) کَذَّبَ الَّذِينَ
(۲۴) کیا وہ شخص جو روز قیامت بدترین عذاب کا بچاؤ اپنے چہرہ سے کرنے والا ہے نجات پانے والے کے برابر ہوسکتا ہے اور ظالمین سے تو یہی کہا جائے گا کہ اپنے کرتوت کا مزہ چکھو (۲۵) اور ان کّفار سے
مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَشْعُرُونَ( ۲۵ ) فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ
پہلے والوں نے بھی رسولوں علیہ السّلام کو جھٹلایا تو ان پر اس طرح سے عذاب وارد ہوگیا کہ انہیں اس کا شعور بھی نہیں تھا (۲۶) پھر خدا نے انہیں زندگی دنیا میں ذلّت کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو بہرحال
أَکْبَرُ لَوْ کَانُوا يَعْلَمُونَ( ۲۶ ) وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هٰذَا الْقُرْآنِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۲۷ ) قُرْآناً
بہت بڑا ہے اگر انہیں معلوم ہوسکے (۲۷) اور ہم نے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کردی ہے کہ شاید یہ عبرت اور نصیحت حاصل کرسکیں (۲۸) یہ عربی زبان کا قرآن ہے
عَرَبِيّاً غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ( ۲۸ ) ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً رَجُلاً فِيهِ شُرَکَاءُ مُتَشَاکِسُونَ وَ رَجُلاً سَلَماً لِرَجُلٍ
جس میں کسی طرح کی کجی نہیں ہے شاید یہ لوگ اسی طرح تقویٰ اختیار کرلیں (۲۹) اللہ نے اس شخص کی مثال بیان کی ہے جس میں بہت سے جھگڑا کرنے والے شرکائ ہوں اور وہ شخص جو ایک ہی شخص کے سپرد ہوجائے کیا دونوں حالات کے اعتبار
هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلاً الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۲۹ ) إِنَّکَ مَيِّتٌ وَ إِنَّهُمْ مَيِّتُونَ( ۳۰ ) ثُمَّ إِنَّکُمْ يَوْمَ
سے ایک جیسے ہوسکتے ہیں ساری تعریف اللہ کے لئے ہے مگر ان کی اکثریت سمجھتی ہی نہیں ہے (۳۰) پیغمبر آپ کو بھی موت آنے والی ہے اور یہ سب مرجانے والے ہیں (۳۱) اس کے بعد تم سب روز
الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُونَ( ۳۱ )
قیامت پروردگار کی بارگاہ میں اپنے جھگڑے پیش کرو گے
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ کَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَ کَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ أَ لَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْکَافِرِينَ( ۳۲ ) وَ الَّذِي
(۳۲) تو اس سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر بہتان باندھے اور صداقت کے آجانے کے بعد اس کی تکذیب کرے تو کیاجہّنم میں کافرین کا ٹھکانا نہیں ہے (۳۳) اور جو شخص
جَاءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهِ أُولٰئِکَ هُمُ الْمُتَّقُونَ( ۳۳ ) لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذٰلِکَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ( ۳۴ )
صداقت کا پیغام لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ درحقیقت صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار ہیں (۳۴) ان کے لئے پروردگار کے یہاں وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں اور یہی نیک عمل والوں کی جزا ہے
لِيُکَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَ يَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ الَّذِي کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۳۵ ) أَ لَيْسَ اللَّهُ بِکَافٍ
(۳۵) تاکہ خدا ان برائیوں کو دور کردے جو ان سے سرزد ہوئی ہیں اور ان کا اجر ان کے اعمال سے بہتر طور پر عطا کرے (۳۶) کیا خدا اپنے بندوں کے لئے کافی نہیں ہے
عَبْدَهُ وَ يُخَوِّفُونَکَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِهِ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ( ۳۶ ) وَ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُضِلٍّ أَ
اور یہ لوگ آپ کو اس کے علاوہ دوسروں سے ڈراتے ہیں حالانکہ جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے (۳۷) اور جس کو وہ ہدایت دیدے اس کا کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے
لَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انْتِقَامٍ( ۳۷ ) وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلْ أَ فَرَأَيْتُمْ مَا
کیا خدا سب سے زیادہ زبردست انتقام لینے والا نہیں ہے (۳۸) اور اگر آپ ان سے سوال کریں گے کہ زمین و آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہیں گے کہ اللہ ...._ تو کہہ دیجئے کہ کیا تم نے ان سب کا حال دیکھا ہے
تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ کَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِکَاتُ رَحْمَتِهِ قُلْ
جن کی عبادت کرتے ہو کہ اگر خدا نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلے تو کیا یہ اس نقصان کو روک سکتے ہیں یا اگر وہ رحمت کا ارادہ کرلے تو کیا یہ اس رحمت کو منع کرسکتے ہیں - آپ کہہ دیجئے کہ
حَسْبِيَ اللَّهُ عَلَيْهِ يَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُونَ( ۳۸ ) قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَکَانَتِکُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۳۹ )
میرے لئے میرا خدا کافی ہے اور بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں (۳۹) اور کہہ دیجئے کہ قوم والو تم اپنی جگہ پر عمل کرو اور میں اپنا عمل کررہا ہوں اس کے بعد عنقریب تمہیں سب کا حال معلوم ہوجائے گا
مَنْ يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَ يَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُقِيمٌ( ۴۰ )
(۴۰) کہ کس کے پاس رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور کس پر ہمیشہ رہنے والا عذاب نازل ہوتا ہے
إِنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْکَ الْکِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ فَمَنِ اهْتَدَى فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَ مَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ
(۴۱) ہم نے اس کتاب کو آپ کے پاس لوگوں کی ہدایت کے لئے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اب جو ہدایت حاصل کرلے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو گمراہ ہوجائے گا وہ بھی اپنا ہی نقصان کرے گا اور
بِوَکِيلٍ( ۴۱ ) اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَ الَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِکُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَ
آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں (۴۲) اللہ ہی ہے جو روحوں کو موت کے وقت اپنی طرف بلالیتا ہے اور جو نہیں مرتے ہیں ان کی روحوں کو بھی نیند کے وقت طلب کرلیتا ہے اور پھر جس کی موت کا فیصلہ کرلیتا ہے اس کی روح کو روک لیتا ہے اور
يُرْسِلُ الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۴۲ ) أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ قُلْ
دوسری روحوں کو ایک مقررہ مدّت کے لئے آزاد کردیتا ہے - اس بات میں صاحبان فکر و نظر کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۴۳) کیا ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر سفارش کرنے والے اختیار کرلئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ
أَ وَ لَوْ کَانُوا لاَ يَمْلِکُونَ شَيْئاً وَ لاَ يَعْقِلُونَ( ۴۳ ) قُلْ لِلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعاً لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ ثُمَّ إِلَيْهِ
ایسا کیوں ہے چاہے یہ لوگ کوئی اختیار نہ رکھتے ہوں اور کسی طرح کی بھی عقل نہ رکھتے ہوں (۴۴) کہہ دیجئے کہ شفاعت کا تمام تراختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہے اسی کے پاس زمین و آسمان کا سارا اقتدار ہے اور اس کے بعد تم بھی
تُرْجَعُونَ( ۴۴ ) وَ إِذَا ذُکِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ وَ إِذَا ذُکِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا
اسی کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے (۴۵) اور جب ان کے سامنے خدائے یکتا کا ذکر آتا ہے تو جن کا ایمان آخرت پر نہیں ہے ان کے دل متنفر ہوجاتے ہیں اور جب اس کے علاوہ کسی اور کا ذکر آتا ہے
هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ( ۴۵ ) قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْکُمُ بَيْنَ عِبَادِکَ فِي
تو خوش ہوجاتے ہیں (۴۶) اب آپ کہئے کہ اے پروردگار اے زمین و آسمان کے خلق کرنے والے اور حاضر و غائب کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان مسائل کا فیصلہ کرسکتا ہے جن میں
مَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۴۶ ) وَ لَوْ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً وَ مِثْلَهُ مَعَهُ لاَفْتَدَوْا بِهِ مِنْ سُوءِ
یہ آپس میں اختلاف کررہے ہیں (۴۷) اور اگر ظلم کرنے والوں کو زمین کی تمام کائنات مل جائے اور اتنا ہی اور بھی مل جائے تو بھی یہ روزِ قیامت کے
الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ بَدَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مَا لَمْ يَکُونُوا يَحْتَسِبُونَ( ۴۷ )
بدترین عذاب کے بدلہ میں سب دے دیں گے لیکن ان کے لئے خدا کی طرف سے وہ سب بہرحال ظاہر ہوگا جس کا یہ وہم و گمان بھی نہیں رکھتے تھے
وَ بَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا کَسَبُوا وَ حَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۴۸ ) فَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا
(۴۸) اور ان کی ساری بدکرداریاں ان پر واضح ہوجائیں گی اور انہیں وہی بات اپنے گھیرے میں لے لے گی جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے (۴۹) پھر جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے اور اس کے بعد جب
خَوَّلْنَاهُ نِعْمَةً مِنَّا قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ بَلْ هِيَ فِتْنَةٌ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۴۹ ) قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِنْ
ہم کوئی نعمت دیدیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے میرے علم کے زور پر دی گئی ہے حالانکہ یہ ایک آزمائش ہے اور اکثر لوگ اس کا علم نہیں رکھتے ہیں
(۵۰) ان سے پہلے والوں نے بھی یہی کہا تھا
قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۵۰ ) فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا کَسَبُوا وَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هٰؤُلاَءِ
تو وہ کچھ ان کے کام نہیں آیا جسے وہ حاصل کررہے تھے (۵۱) بلکہ ان کے اعمال کے برے اثرات ان تک پہنچ گئے اور ان کفاّر میں سے بھی جو لوگ ظلم کرنے والے ہیں
سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا کَسَبُوا وَ مَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ( ۵۱ ) أَ وَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ
ان تک ان کے اعمال کے اِرے اثرت پہنچیں گے اور وہ خدا کو عاجز نہیں کرسکتے ہیں (۵۲) کیا انہیں یہ نہیں معلوم ہے کہ اللہ ہی جس کے رزق کو چاہتا ہے وسیع کردیتا ہے اور جس کے رزق کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے.
إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ( ۵۲ ) قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ
ان معاملات میں صاحبان ایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۵۳) پیغمبر آپ پیغام پہنچادیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا
اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۵۳ ) وَ أَنِيبُوا إِلَى رَبِّکُمْ وَ أَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَکُمُ
اللہ تمام گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ یقینا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے (۵۴) اور تم سب اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے لئے سراپا تسلیم ہوجاؤ قبل اس کے کہ
الْعَذَابُ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُونَ( ۵۴ ) وَ اتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَکُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَ
تم تک عذاب آجائے تو پھر تمہاری مدد نہیں کی جاسکتی ہے (۵۵) اور تمہارے رب کی طرف سے جو بہترین قانون نازل کیا گیا ہے اس کا اتباع کرو قبل اس کے کہ تم تک اچانک عذاب آجائے
أَنْتُمْ لاَ تَشْعُرُونَ( ۵۵ ) أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَى مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ وَ إِنْ کُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ( ۵۶ )
اور تمہیں اس کا شعور بھی نہ ہو (۵۶) پھر تم میں سے کوئی نفس یہ کہنے لگے کہ ہائے افسوس کہ میں نے خدا کے حق میں بڑی کوتاہی کی ہے اور میں مذاق اڑانے والوں میں سے تھا
أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَکُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ( ۵۷ ) أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي کَرَّةً فَأَکُونَ مِنَ
(۵۷) یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھے ہدایت دے دیتا تو میں بھی صاحبانِ تقویٰ میں سے ہوجاتا (۵۸) یا عذاب کے دیکھنے کے بعد یہ کہنے لگے کہ اگر مجھے دوبارہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں
الْمُحْسِنِينَ( ۵۸ ) بَلَى قَدْ جَاءَتْکَ آيَاتِي فَکَذَّبْتَ بِهَا وَ اسْتَکْبَرْتَ وَ کُنْتَ مِنَ الْکَافِرِينَ( ۵۹ ) وَ يَوْمَ
نیک کردار لوگوں میں سے ہوجاؤں گا (۵۹) ہاں ہاں تیرے پاس میری آیتیں آئی تھیں تو تو نے انہیں جھٹلادیا اور تکبر سے کام لیا اور کافروں میں سے ہوگیا (۶۰) اور تم روزِ قیامت
الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ کَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُمْ مُسْوَدَّةٌ أَ لَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْمُتَکَبِّرِينَ( ۶۰ ) وَ يُنَجِّي اللَّهُ
دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اللہ پر بہتان باندھا ہے ان کے چہرے سیاہ ہوگئے ہیں اور کیا جہّنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا نہیں ہے (۶۱) اور خدا
الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لاَ يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلاَهُمْ يَحْزَنُونَ( ۶۱ ) اللَّهُ خَالِقُ کُلِّ شَيْءٍ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ وَکِيلٌ( ۶۲ )
صاحبانِ تقویٰ کو ان کی کامیابی کے سبب نجات دے دے گاکہ کوئی برائی انہیں چھو بھی نہ سکے گی اور نہ انہیں کوئی رنج لاحق ہوگا (۶۲) اللہ ہی ہر شے کا خالق ہے اور وہی ہر چیز کی نگرانی کرنے والا ہے
لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۶۳ ) قُلْ أَ فَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي
(۶۳) زمین و آسمان کی تمام کنجیاں اسی کے پاس ہیں اور جن لوگوں نے اس کی آیتوں کا انکار کیا وہی خسارہ میں رہنے والے ہیں (۶۴) آپ کہہ دیجئے کہ اے جاہلو کیا
أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ( ۶۴ ) وَ لَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْکَ وَ إِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَ
تم مجھے اس بات کا حکم دیتے ہو کہ میں غیر خدا کی عبادت کرنے لگوں (۶۵) اور یقینا تمہاری طرف اور تم سے پہلے والوں کی طرف یہی وحی کی گئی ہے کہ اگر تم شرک اختیار کرو گے تو تمہارے تمام اعمال برباد کردیئے جائیں گے
لَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۶۵ ) بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَ کُنْ مِنَ الشَّاکِرِينَ( ۶۶ ) وَ مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَ الْأَرْضُ
اور تمہارا شمار گھاٹے والوں میں ہوجائے گا (۶۶) تم صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے شکر گزار بندوں میں ہوجاؤ (۶۷) اور ان لوگوں نے واقعا اللہ کی قدر نہیں کی ہے جب کہ روزِ قیامت تمام زمین اسی کی
جَمِيعاً قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ السَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۶۷ )
مٹھی میں ہوگی اور سارے آسمان اسی کے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک و بے نیاز ہے اور جن چیزوں کو یہ اس کا شریک بناتے ہیں ان سے بلند و بالاتر ہے
وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ
(۶۸) اور جب صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات بیہوش ہوکر گر پڑیں گی علاوہ ان کے جنہیں خدا بچانا چاہے - اس کے بعد پھر دوبارہ پھونکا جائے گا تو سب کھڑے
يَنْظُرُونَ( ۶۸ ) وَ أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْکِتَابُ وَ جِيءَ بِالنَّبِيِّينَ وَ الشُّهَدَاءِ وَ قُضِيَ بَيْنَهُمْ
ہوکر دیکھنے لگیں گے (۶۹) اور زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اٹھے گی اور اعمال کی کتاب رکھ دی جائے گی اور انبیائ علیہ السّلام اور شہدائ کو لایا جائے گا اور ان کے درمیان
بِالْحَقِّ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۶۹ ) وَ وُفِّيَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ( ۷۰ ) وَ سِيقَ الَّذِينَ
حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا (۷۰) اور پھر ہر نفس کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ سب کے اعمال سے پورے طور سے باخبر ہے (۷۱) اور کفر اختیار کرنے
کَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ زُمَراً حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا أَ لَمْ يَأْتِکُمْ رُسُلٌ مِنْکُمْ يَتْلُونَ عَلَيْکُمْ
والوں کو گروہ در گروہ جہّنم کی طرف ہنکایا جائے گا یہاں تک کہ اس کے سامنے پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور اس کے خازن سوال کریں گے کیا تمہارے پاس رسول نہیں آئے تھے جو
آيَاتِ رَبِّکُمْ وَ يُنْذِرُونَکُمْ لِقَاءَ يَوْمِکُمْ هٰذَا قَالُوا بَلَى وَ لٰکِنْ حَقَّتْ کَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْکَافِرِينَ( ۷۱ ) قِيلَ
آیات رب کی تلاوت کرتے اور تمہیں آج کے دن کی ملاقات سے ڈراتے تو سب کہیں گے کہ بیشک رسول آئے تھے لیکن کافرین کے حق میں کلمئہ عذاب بہرحال ثابت ہوچکا ہے (۷۲) تو کہا جائے گا
ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَکَبِّرِينَ( ۷۲ ) وَ سِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَراً حَتَّى
کہ اب جہّنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور اسی میں ہمیشہ ہمیشہ رہو کہ تکبّر کرنے والوں کا بہت اِرا ٹھکانا ہوتا ہے (۷۳) اور جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا انہیں جنّت کی طرف گروہ در گروہ لے جایا جائے گا
إِذَا جَاءُوهَا وَ فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلاَمٌ عَلَيْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ( ۷۳ ) وَ قَالُوا الْحَمْدُ
یہاں تک کہ جب اس کے قریب پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے خزانہ دار کہیں گے کہ تم پر ہمارا سلام ہو تم پاک و پاکیزہ ہو لہٰذا ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہوجاؤ (۷۴) اور وہ کہیں گے کہ شکر
لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَ أَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاءُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ( ۷۴ )
خدا ہے کہ اس نے ہم سے کئے ہوئے اپنے وعدہ کو سچ کر دکھایا ہے اور ہمیں اپنی زمین کا وارث بنادیا ہے کہ جنت میں جہاں چاہیں آرام کریں اور بیشک یہ عمل کرنے والوں کا بہترین اجر ہے
وَتَرَى الْمَلاَئِکَةَحَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِرَبِّهِمْ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُلِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۷۵ )
(۷۵) اور تم دیکھو گے کہ ملائکہ عرش الہٰی کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے اپنے رب کی حمد کی تسبیح کررہے ہیں اور لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ہر طرف ایک ہی آواز ہوگی کہ الحمدللہ رب العالمین
( سورة غافر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) تَنْزِيلُ الْکِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ( ۲ ) غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لاَ
(۱) حم (۲) یہ خدائے عزیز و علیم کی طرف سے نازل کی ہوئی کتاب ہے (۳) وہ گناہوں کا بخشنے والا, توبہ کا قبول کرنے والا, شدید عذاب کرنے والا اور صاحب فضل و کرم ہے - اس کے علاوہ دوسرا خدا نہیں ہے
إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ( ۳ ) مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلاَّ الَّذِينَ کَفَرُوا فَلاَ يَغْرُرْکَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلاَدِ( ۴ )
اور سب کی بازگشت اسی کی طرف ہے (۴) اللہ کی نشانیوں میں صرف وہ جھگڑا کرتے ہیں جو کافر ہوگئے ہیں لہٰذا ان کا مختلف شہروں میں چکر لگانا تمہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے
کَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَعْدِهِمْ وَ هَمَّتْ کُلُّ أُمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ وَ جَادَلُوا بِالْبَاطِلِ
(۵) ان سے پہلے بھی نوح علیہ السّلام کی قوم اور اس کے بعد والے گروہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہے اور ہر امت نے اپنے رسول کے بارے میں یہ ارادہ کیا ہے کہ اسے گرفتار کرلیں اور باطل کا سہارا لے کر جھگڑا کیا ہے
لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ فَأَخَذْتُهُمْ فَکَيْفَ کَانَ عِقَابِ( ۵ ) وَ کَذٰلِکَ حَقَّتْ کَلِمَةُ رَبِّکَ عَلَى الَّذِينَ کَفَرُوا أَنَّهُمْ
کہ حق کو اُ کھاڑ کر پھینک دیں تو ہم نے بھی انہیں اپنی گرفت میں لے لیا تو تم نے دیکھا کہ ہمارا عذاب کیسا تھا (۶) اور اسی طرح تمہارے پروردگار کا عذاب کافروں پر ثابت ہوچکا ہے
أَصْحَابُ النَّارِ( ۶ ) الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ يَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ
کہ و ہ جہّنم میں جانے والے ہیں (۷) جو فرشتے عرش الہٰی کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد معین ہیں سب حمد خدا کی تسبیح کررہے ہیں اور اسی پر ایمان رکھتے ہیں اور صاحبانِ ایمان کے لئے استغفار کررہے ہیں
آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْماً فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَ اتَّبَعُوا سَبِيلَکَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ( ۷ )
کہ خدایا تیری رحمت اور تیرا علم ہر شے پر محیط ہے لہذا ان لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستہ کا اتباع کیا ہے اور انہیں جہّنم کے عذاب سے بچالے
رَبَّنَا وَ أَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَ أَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
(۸) پروردگار انہیں اور ان کے باپ داداً ازواج اور اولاد میں سے جو نیک اور صالح افراد ہیں ان کو ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے کہ بیشک تو سب پر غالب اور
الْحَکِيمُ( ۸ ) وَ قِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَ مَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَ ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۹ ) إِنَّ الَّذِينَ
صاحبِ حکمت ہے (۹) اور انہیں برائیوں سے محفوظ فرما کہ آج جن لوگوں کو تو نے برائیوں سے بچالیا گویا ان ہی پر رحم کیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے (۱۰) بیشک جن لوگوں
کَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَکْبَرُ مِنْ مَقْتِکُمْ أَنْفُسَکُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَکْفُرُونَ( ۱۰ ) قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا
نے کفر اختیار کیا ان سے روزِ قیامت پکار کر کہا جائے گا کہ تم خود جس قدر اپنی جان سے بیزار ہو خدا کی ناراضگی اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے کہ تم کو ایمان کی طرف دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر اختیار کرلیتے تھے (۱۱) وہ لوگ کہیں گے پروردگار تو نے ہمیں دو مرتبہ موت
اثْنَتَيْنِ وَ أَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَى خُرُوجٍ مِنْ سَبِيلٍ( ۱۱ ) ذٰلِکُمْ بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ
دی اور دو مرتبہ زندگی عطا کی تو اب ہم نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا ہے تو کیا اس سے بچ نکلنے کی کوئی سبیل ہے (۱۲) یہ سب اس لئے ہے کہ جب خدائے واحد کا نام لیا گیا تو
کَفَرْتُمْ وَ إِنْ يُشْرَکْ بِهِ تُؤْمِنُوا فَالْحُکْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْکَبِيرِ( ۱۲ ) هُوَ الَّذِي يُرِيکُمْ آيَاتِهِ وَ يُنَزِّلُ لَکُمْ مِنَ السَّمَاءِ
تم لوگوں نے کفر اختیار کیا اور جب شرک کی بات کی گئی تو تم نے فورا مان لیا تو اب فیصلہ صرف خدائے بلند و بزرگ کے ہاتھ میں ہے (۱۳) وہی وہ ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے
رِزْقاً وَ مَا يَتَذَکَّرُ إِلاَّ مَنْ يُنِيبُ( ۱۳ ) فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَ لَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ( ۱۴ ) رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ
اور اس سے وہی نصیحت حاصل کرتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے (۱۴) لہٰذا تم خالص عبادت کے ساتھ خدا کو پکارو چاہے کافرین کو یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو (۱۵) وہ خدا بلند درجات
ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلاَقِ( ۱۵ ) يَوْمَ هُمْ بَارِزُونَ لاَ يَخْفَى
کا مالک اور صاحبِ عرش ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی کو نازل کرتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے لوگوں کو ڈرائے (۱۶) جس دن سب نکل کر سامنے آجائیں گے اور خدا پر کوئی بات مخفی
عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِمَنِ الْمُلْکُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ( ۱۶ )
نہیں رہ جائے گی - آج کس کا ملک ہے بس خدائے واحد و قہار کا ملک ہے
الْيَوْمَ تُجْزَى کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ لاَ ظُلْمَ الْيَوْمَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ( ۱۷ ) وَ أَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ
(۱۷) آج ہرنفس کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا اور آج کسی طرح کا ظلم نہ ہوسکے گا بیشک اللہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے (۱۸) اور پیغمبر انہیں آنے والے دن کے عذاب سے
لَدَى الْحَنَاجِرِکَاظِمِينَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلاَشَفِيعٍ يُطَاعُ( ۱۸ ) يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَ مَا تُخْفِي الصُّدُورُ( ۱۹ )
ڈرائیے جب دم گھٹ گھٹ کر دل منہ کے قریب آجائیں گے اور ظالمین کے لئے نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا جس کی بات سن لی جائے
(۱۹) وہ خدا نگاہوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور دلوں کے حُھپے ہوئے بھیدوں سے بھی باخبر ہے
وَ اللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ وَ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لاَ يَقْضُونَ بِشَيْءٍ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ( ۲۰ ) أَ وَ لَمْ
(۲۰) وہ حق کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور اس کو چھوڑ کر یہ جن کی عبادت کرتے ہیں وہ تو کوئی فیصلہ بھی نہیں کرسکتے ہیں بیشک اللہ سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے (۲۱) کیا ان لوگوں
يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ کَانُوا مِنْ قَبْلِهِمْ کَانُوا هُمْ أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ آثَاراً فِي الْأَرْضِ
نے زمین میں سیرنہیں کی کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے جو ان سے زیادہ زبردست قوت رکھنے والے تھے اور زمین میں آثار کے مالک تھے
فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَ مَا کَانَ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَاقٍ( ۲۱ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَانَتْ تَأْتِيهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَکَفَرُوا
پھر خدا نے انہیں ان کے گناہوں کی گرفت میں لے لیا اور اللہ کے مقابلہ میں ان کا کوئی بچانے والا نہیں تھا (۲۲) یہ سب اس لئے ہوا کہ ان کے پاس رسول کِھلی ہوئی نشانیاں لے کر آتے تھے تو انہوں نے انکار کردیا تو
فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ إِنَّهُ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۲۲ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا وَ سُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۲۳ ) إِلَى فِرْعَوْنَ وَ
پھر خدا نے بھی انہیں اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ بہت قوت والا اور سخت عذاب کرنے والا ہے (۲۳) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ بھیجا ہے (۲۴) فرعون ًہامان اور
هَامَانَ وَ قَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ کَذَّابٌ( ۲۴ ) فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَ
قارون کی طرف تو ان سب نے کہہ دیا کہ یہ جادوگر اور جھوٹے ہیں (۲۵) تو پھر اس کے بعد جب وہ ہماری طرف سے حق لے کر آئے تو ان لوگوں نے کہہ دیا کہ جو ان پر ایمان لے آئیں ان کے لڑکوں کو قتل کردو
اسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ وَ مَا کَيْدُ الْکَافِرِينَ إِلاَّ فِي ضَلاَلٍ( ۲۵ )
اور لڑکیوں کو زندہ رکھو اور کافروں کا مکر بہرحال بھٹک جانے والا ہوتا ہے
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَ لْيَدْعُ رَبَّهُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَکُمْ أَوْ أَنْ يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ( ۲۶ )
(۲۶) اور فرعون نے کہا کہ ذرا مجھے چھوڑ دو میں موسٰی علیہ السّلام کا خاتمہ کردوں اور یہ اپنے رب کو پکاریں - مجھے خوف ہے کہ کہیں یہ تمہارے دین کو بدل نہ دیں اور زمین میں کوئی فساد نہ برپا کردیں
وَ قَالَ مُوسَى إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَ رَبِّکُمْ مِنْ کُلِّ مُتَکَبِّرٍ لاَ يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ( ۲۷ ) وَ قَالَ رَجُلٌ مُؤْمِنٌ مِنْ
(۲۷) اور موسٰی علیہ السّلام نے کہا کہ میں اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ حاصل کررہا ہوں ہر اس متکبر کے مقابلہ میں جس کا روز حساب پر ایمان نہیں ہے (۲۸) اور فرعون والوں میں سے ایک مرد مومن نے
آلِ فِرْعَوْنَ يَکْتُمُ إِيمَانَهُ أَ تَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَ قَدْ جَاءَکُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّکُمْ وَ إِنْ يَکُ کَاذِباً
جو اپنے ایمان کو حُھپائے ہوئے تھا یہ کہا کہ کیا تم لوگ کسی شخص کو صرف اس بات پر قتل کررہے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے اور وہ تمہارے رب کی طرف سے کھلی ہوئی دلیلیں بھی لے کر آیا ہے اور اگر جھوٹا ہے
فَعَلَيْهِ کَذِبُهُ وَ إِنْ يَکُ صَادِقاً يُصِبْکُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُکُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ کَذَّابٌ( ۲۸ ) يَا
تو اس کے جھوٹ کا عذاب اس کے سر ہوگا اور اگر سچا نکل آیا تو جن باتوں سے ڈرا رہا ہے وہ مصیبتیں تم پر نازل بھی ہوسکتی ہیں - بیشک اللہ کسی زیادتی کرنے والے اور جھوٹے کی رہنمائی نہیں کرتا ہے (۲۹) میری
قَوْمِ لَکُمُ الْمُلْکُ الْيَوْمَ ظَاهِرِينَ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ يَنْصُرُنَا مِنْ بَأْسِ اللَّهِ إِنْ جَاءَنَا قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيکُمْ إِلاَّ مَا
قوم والو بیشک آج تمہارے پاس حکومت ہے اور زمین پر تمہارا غلبہ ہے لیکن اگر عذاب خدا آگیا تو ہمیں اس سے کون بچائے گا فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی باتیں بتارہا ہوں جو
أَرَى وَ مَا أَهْدِيکُمْ إِلاَّ سَبِيلَ الرَّشَادِ( ۲۹ ) وَ قَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْکُمْ مِثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ( ۳۰ )
میں خود سمجھ رہا ہوں اور میں تمہیں عقلمندی کے راستے کے علاوہ اور کسی راہ کی ہدایت نہیں کررہا ہوں (۳۰) اور ایمان لانے والے شخص نے کہا کہ اے قوم میں تمہارے بارے میں اس دن جیسے عذاب کا خطرہ محسوس کررہا ہوں جو دوسری قوموں کے عذاب کا دن تھا
مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَ عَادٍ وَ ثَمُودَ وَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ وَ مَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعِبَادِ( ۳۱ ) وَ يَا قَوْمِ إِنِّي
(۳۱) قوم نوح, قوم عاد, قوم ثمود اور ان کے بعد والوں جیسا حال اور اللہ یقینا اپنے بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ہے (۳۲) اور اے قوم میں تمہارے
أَخَافُ عَلَيْکُمْ يَوْمَ التَّنَادِ( ۳۲ ) يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَالَکُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَالَهُ مِنْ هَادٍ( ۳۳ )
بارے میں باہمی فریاد کے دن سے ڈر رہا ہوں (۳۳) جس دن تم سب پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور اللہ کے مقابلہ میں کوئی تمہارا بچانے والا نہ ہوگا اور جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے
وَ لَقَدْ جَاءَکُمْ يُوسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَکٍّ مِمَّا جَاءَکُمْ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَکَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ
(۳۴) اور اس سے پہلے یوسف علیہ السّلام بھی تمہارے پاس آئے تھے تو بھی تم ان کے پیغام کے بارے میں شک ہی میں مبتلا رہے یہاں تک کہ جب وہ دنیا سے چلے گئے تو تم نے یہ کہنا شروع کردیا کہ خدا
مِنْ بَعْدِهِ رَسُولاً کَذٰلِکَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُرْتَابٌ( ۳۴ ) الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ
اس کے بعد کوئی رسول نہیں بھیجے گا - اسی طرح خدا زیادتی کرنے والے اور شکی مزاج انسانوں کو ان کی گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے (۳۵) جو لوگ کہ آیات الہٰی میں بحث کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس خدا کی طرف سے کوئی دلیل آئے
أَتَاهُمْ کَبُرَ مَقْتاً عِنْدَ اللَّهِ وَ عِنْدَ الَّذِينَ آمَنُوا کَذٰلِکَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ( ۳۵ ) وَ قَالَ
وہ اللہ اور صاحبان ایمان کے نزدیک سخت نفرت کے حقدار ہیں اور اللہ اسی طرح ہر مغرور اور سرکش انسان کے دل پر مہر لگادیتا ہے (۳۶) اور
فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحاً لَعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ( ۳۶ ) أَسْبَابَ السَّمَاوَاتِ فَأَطَّلِعَ إِلَى إِلٰهِ مُوسَى وَ إِنِّي
فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لئے ایک قلعہ تیار کر کہ میں اس کے اسباب تک پہنچ جاؤں (۳۷) جوکہ آسمان کے راستے ہیں اور اس طرح موسٰی علیہ السّلام کے خدا کو دیکھ لوں اور میرا تو
لَأَظُنُّهُ کَاذِباً وَ کَذٰلِکَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَ صُدَّ عَنِ السَّبِيلِ وَ مَا کَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلاَّ فِي تَبَابٍ( ۳۷ )
خیال یہ ہے کہ موسٰی علیہ السّلام جھوٹے ہیں اور کوئی خدا نہیں ہے اور اسی طرح فرعون کے لئے اس کی بدعملی کو آراستہ کردیا گیا اور اسے راستہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی چالوں کا انجام سوائے ہلاکت اور تباہی کے کچھ نہیں ہے
وَ قَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِکُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ( ۳۸ ) يَا قَوْمِ إِنَّمَا هٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَ إِنَّ الْآخِرَةَ
(۳۸) اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا کہ اے قوم والو میرا اتباع کرو تو میں تمہیں ہدایت کا راستہ دکھاسکتا ہوں (۳۹) قوم والو ...._ یاد رکھو کہ یہ حیات دنیا صرف چند روزہ لذت ہے اور
هِيَ دَارُ الْقَرَارِ( ۳۹ ) مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلاَ يُجْزَى إِلاَّ مِثْلَهَا وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِنْ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ
ہمیشہ رہنے کا گھر صرف آخرت کا گھر ہے (۴۰) جو بھی کوئی برائی کرے گا اسے ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا اور جو نیک عمل کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحبِ ایمان بھی ہو ا
فَأُولٰئِکَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ( ۴۰ )
نہیں جنت میں داخل کیا جائے گا اور وہاں بلِ حساب رزق دیا جائے گا
وَ يَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوکُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَ تَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ( ۴۱ ) تَدْعُونَنِي لِأَکْفُرَ بِاللَّهِ وَ أُشْرِکَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي
(۴۱) اور اے قوم والو آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہیں نجات کی دعوت دے رہا ہوں اور تم مجھے جہّنم کی طرف دعوت دے رہے ہو (۴۲) تمہاری دعوت یہ ہے کہ میں خدا کا انکار کردوں اور انہیں اس کا شریک بنادوں جن کا کوئی
بِهِ عِلْمٌ وَ أَنَا أَدْعُوکُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ( ۴۲ ) لاَ جَرَمَ أَنَّمَا تَدْعُونَنِي إِلَيْهِ لَيْسَ لَهُ دَعْوَةٌ فِي الدُّنْيَا وَ لاَ فِي الْآخِرَةِ
علم نہیں ہے اور میں تم کو اس خدا کی طرف دعوت دے رہا ہوں جو صاحب عزّت اور بہت زیادہ بخشنے والا ہے (۴۳) بیشک جس کی طرف تم دعوت دے رہے ہو وہ نہ دنیا میں پکارنے کے قابل ہے اور نہ آخرت میں
وَ أَنَّ مَرَدَّنَا إِلَى اللَّهِ وَ أَنَّ الْمُسْرِفِينَ هُمْ أَصْحَابُ النَّارِ( ۴۳ ) فَسَتَذْکُرُونَ مَا أَقُولُ لَکُمْ وَ أُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ
اور ہم سب کی بازگشت بالآخر اللہ ہی کی طرف ہے اور زیادتی کرنے والے ہی دراصل جہّنم والے ہیں (۴۴) پھر عنقریب تم اسے یاد کرو گے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور میں تو اپنے معاملات کو پروردگار کے حوالے کررہا ہوں کہ
إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ( ۴۴ ) فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَکَرُوا وَ حَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ( ۴۵ ) النَّارُ
بیشک وہ تمام بندوں کے حالات کا خوب دیکھنے والا ہے (۴۵) تو اللہ نے اس مرد مومن کو ان لوگوں کی چالوں کے نقصانات سے بچالیا اور فرعون والوں کو بدترین عذاب نے گھیر لیا (۴۶) وہ جہّنم
يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوّاً وَ عَشِيّاً وَ يَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ( ۴۶ ) وَ إِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي
جس کے سامنے یہ ہر صبح و شام پیش کئے جاتے ہیں اور جب قیامت برپا ہوگی تو فرشتوں کو حکم ہوگا کہ فرعون والوں کو بدترین عذاب کی منزل میں داخل کردو (۴۷) اور اس وقت کو یاد دلاؤ جب
النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُنَّا لَکُمْ تَبَعاً فَهَلْ أَنْتُمْ مُغْنُونَ عَنَّا نَصِيباً مِنَ النَّارِ( ۴۷ ) قَالَ
یہ سب جہّنم کے اندر جھگڑے کریں گے اور کمزور لوگ مستکبر لوگوں سے کہیں گے کہ ہم تمہاری پیروی کرنے والے تھے تو کیا تم جہّنم کے کچھ حصّہ سے بھی ہمیں بچاسکتے ہو اور ہمارے کام آسکتے ہو (۴۸) تو استکبار کرنے والے کہیں گے
الَّذِينَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَکَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ( ۴۸ ) وَ قَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّکُمْ
کہ اب ہم سب کی منزل یہی ہے کہ اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے (۴۹) اس کے بعد جہّنم میں رہنے والے جہّنم کے خازنوں سے کہیں
يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْماً مِنَ الْعَذَابِ( ۴۹ )
گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک ہی دن ہمارے عذاب میں تخفیف کردے
قَالُوا أَ وَ لَمْ تَکُ تَأْتِيکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا بَلَى قَالُوا فَادْعُوا وَ مَا دُعَاءُ الْکَافِرِينَ إِلاَّ فِي ضَلاَلٍ( ۵۰ ) إِنَّا
(۵۰) وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی ہوئی نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے وہ لوگ کہیں گے کہ بیشک آئے تھے تو جواب ملے گا پھر تم خود ہی آواز دو حالانکہ کافروں کی آواز اور فریاد بیکار ہی ثابت ہوگی (۵۱) بیشک ہم
لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ( ۵۱ ) يَوْمَ لاَ يَنْفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ
اپنے رسول اور ایمان لانے والوں کی زندگانی دنیا میں بھی مدد کرتے ہیں اور اس دن بھی مدد کریں گے جب سارے گواہ اٹھ کھڑے ہوں گے (۵۲) جس دن ظالمین کے لئے کوئی معذرت کارگر نہ ہوگی اور
لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوءُ الدَّارِ( ۵۲ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْهُدَى وَ أَوْرَثْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْکِتَابَ( ۵۳ ) هُدًى وَ
ان کے لئے لعنت اور بدترین گھر ہوگا (۵۳) اور یقینا ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو ہدایت عطا کی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا ہے (۵۴) جو کتاب مجسمئہ ہدایت اور
ذِکْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ( ۵۴ ) فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ بِالْعَشِيِّ وَ
صاحبانِ عقل کے لئے نصیحت کا سامان تھی (۵۵) لہٰذا آپ صبر کریں کہ اللہ کا وعدہ یقینا برحق ہے اور اپنے حق میں استغفار کرتے رہیں اور صبح و شام
الْإِبْکَارِ( ۵۵ ) إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ إِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلاَّ کِبْرٌ مَا هُمْ بِبَالِغِيهِ
اپنے پروردگار کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں (۵۶) بیشک جو لوگ خدا کی طرف سے آنے والی دلیل کے بغیر خدا کی نشانیوں میں بحث کرتے ہیں ان کے دلوں میں بڑائی کے خیال کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور وہ اس تک پہنچ بھی نہیں سکتے
فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ( ۵۶ ) لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ أَکْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ
ہیں لہذا آپ خدا کی پناہ طلب کریں کہ وہی سب کی سننے والا اور سب کے حالات کا دیکھنے والا ہے (۵۷) بیشک زمین و آسمان کا پیدا کردینا لوگوں کے پیدا کردینے سے کہیں زیادہ بڑا کام ہے
النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۵۷ ) وَ مَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ الْبَصِيرُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ لاَ الْمُسِيءُ
لیکن لوگوں کی اکثریت یہ بھی نہیں جانتی ہے (۵۸) اور یاد رکھو کہ اندھے اور بینا برابر نہیں ہوسکتے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بھی بدکاروں جیسے نہیں ہوسکتے ہیں
قَلِيلاً مَا تَتَذَکَّرُونَ( ۵۸ )
مگر تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لاَ رَيْبَ فِيهَا وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۵۹ ) وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ
(۵۹) بیشک قیامت آنے والی ہے اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس بات پر ایمان نہیں رکھتی ہے (۶۰) اور تمہارے پروردگار کا ارشاد ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا
الَّذِينَ يَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ( ۶۰ ) اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ اللَّيْلَ لِتَسْکُنُوا فِيهِ وَ
اور یقینا جو لوگ میری عبادت سے اکڑتے ہیں وہ عنقریب ذلّت کے ساتھ جہّنم میں داخل ہوں گے (۶۱) اللہ ہی وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پیدا کیا ہے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرسکو اور
النَّهَارَ مُبْصِراً إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَشْکُرُونَ( ۶۱ ) ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمْ خَالِقُ کُلِّ
دن کو روشنی کا ذریعہ قرار دیا ہے بیشک وہ اپنے بندوں پر بہت زیادہ فضل و کرم کرنے والا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس کا شکریہ ادا نہیں کرتی ہے
(۶۲) وہی تمہارا پروردگار ہے جو ہر شے کا خالق ہے
شَيْءٍ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَکُونَ( ۶۲ ) کَذٰلِکَ يُؤْفَکُ الَّذِينَ کَانُوا بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ( ۶۳ ) اللَّهُ الَّذِي
اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کدھر بہکے جارہے ہو (۶۳) اسی طرح وہ لوگ بہکائے جاتے ہیں جو اللہ کی نشانیوں کا انکار کردیتے ہیں (۶۴) اللہ ہی وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو مستقر
جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ قَرَاراً وَ السَّمَاءَ بِنَاءً وَ صَوَّرَکُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَکُمْ وَ رَزَقَکُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبُّکُمْ
اور آسمان کو عمارت قرار دیا ہے اور تمہاری صورت کو بہترین صورت بنایا ہے اور تمہیں پاکیزہ رزق عطا کیا ہے. وہی تمہارا پروردگار ہے تو عالمین کا پالنے
فَتَبَارَکَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۶۴ ) هُوَ الْحَيُّ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۶۵ )
والا کس قدر برکتوں کا مالک ہے (۶۵) وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہٰذا تم لوگ اخلاص دین کے ساتھ اس کی عبادت کرو کہ ساری تعریف اسی عالمین کے پالنے والے خدا کے لئے ہے
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءَنِي الْبَيِّنَاتُ مِنْ رَبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۶۶ )
(۶۶) آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پرستش کے قابل بنائے ہوئے ہو جب کہ میرے پاس کِھلی ہوئی نشانیاں آچکی ہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کا اطاعت گزار بندہ رہوں
هُوَ الَّذِي خَلَقَکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُکُمْ طِفْلاً ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّکُمْ ثُمَّ لِتَکُونُوا شُيُوخاً
(۶۷) وہی خدا ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر تم کو بچہ بناکر باہر لاتا ہے پھر زندہ رکھتا ہے کہ توانائیوں کو پہنچو پھر بوڑھے ہوجاؤ
وَ مِنْکُمْ مَنْ يُتَوَفَّى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوا أَجَلاً مُسَمًّى وَ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۶۷ ) هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَ يُمِيتُ فَإِذَا
اور تم میں سے بعض کو پہلے ہی اٹھالیا جاتا ہے اور تم کو اس لئے زندہ رکھتا ہے کہ اپنی مقررہ مدّت کو پہنچ جاؤ اور شاید تمہیں عقل بھی آجائے (۶۸) وہی وہ ہے جو حیات بھی دیتا ہے اور موت بھی دیتا ہے پھر جب
قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ کُنْ فَيَکُونُ( ۶۸ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّى يُصْرَفُونَ( ۶۹ ) الَّذِينَ
کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے (۶۹) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جو آیات الہٰی کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں آخر یہ کہاں بھٹکتے چلے جارہے ہیں (۷۰) جن لوگوں
کَذَّبُوا بِالْکِتَابِ وَ بِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ( ۷۰ ) إِذِ الْأَغْلاَلُ فِيأَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلاَسِلُ يُسْحَبُونَ( ۷۱ )
نے کتاب اور ان باتوں کی تکذیب کی جن کو دے کہ ہم نے پیغمبروں کو بھیجا تھا انہیں عنقریب اس کا انجام معلوم ہوجائےگا (۷۱) جب ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ڈالی جائیں گی اور انہیں کھینچا جائے گا
فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ( ۷۲ ) ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا کُنْتُمْ تُشْرِکُونَ( ۷۳ ) مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالُوا ضَلُّوا
(۷۲) گرم پانی میں اور اس کے بعد جہّنم میں جھونک دیا جائے گا (۷۳) پھر یہ کہا جائے گا کہ اب وہ کہاں ہیں جنہیں تم شریک بنایا کرتے تھے
(۷۴) خدا کو چھوڑ کر.... تو وہ لوگ جواب دیں گے کہ وہ ہم کو چھوڑ کر گم ہوگئے
عَنَّا بَلْ لَمْ نَکُنْ نَدْعُو مِنْ قَبْلُ شَيْئاً کَذٰلِکَ يُضِلُّ اللَّهُ الْکَافِرِينَ( ۷۴ ) ذٰلِکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ
بلکہ ہم اس کے پہلے کسی کو نہیں پکارا کرتے تھے اور اللہ اسی طرح کافروں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے(۷۵) یہ سب اس بات کا نتیجہ ہے کہ تم لوگ زمین میں باطل سے خوش ہوا کرتے تھے
الْحَقِّ وَ بِمَا کُنْتُمْ تَمْرَحُونَ( ۷۵ ) ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَکَبِّرِينَ( ۷۶ ) فَاصْبِرْ إِنَّ
اور اکڑ کر چلا کرتے تھے(۷۶)اب جہّنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور اسی میں ہمیشہ رہو کہ اکڑنے والوں کا ٹھکانا بہت اِرا ہے(۷۷) اب آپ صبر کریں
وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَإِمَّا نُرِيَنَّکَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّکَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ( ۷۷ )
کہ خدا کا وعدہ بالکل سچا ہے پھر یا تو ہم جن باتوں کی دھمکی دے رہے ہیں ان میں سے کچھ آپ کو دکھلادیں گے یا آپ کو پہلے ہی اٹھالیں گے تو بھی وہ سب پلٹا کر یہیں لائے جائیں گے
وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِنْ قَبْلِکَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْکَ وَ مِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْکَ وَ مَا کَانَ لِرَسُولٍ أَنْ
(۷۸) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں جن میں سے بعض کا تذکرہ آپ سے کیا ہے اور بعض کا تذکرہ بھی نہیں کیا ہے اور کسی رسول کے امکان میں یہ بات نہیں ہے
يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِکَ الْمُبْطِلُونَ( ۷۸ ) اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ
کہ خدا کی اجازت کے بغیر کوئی معجزہ لے آئے پھر جب حکم خدا آگیا تو حق کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اس وقت اہل باطل ہی خسارہ میں رہے (۷۹) اللہ ہی وہ ہے جس نے
الْأَنْعَامَ لِتَرْکَبُوا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَأْکُلُونَ( ۷۹ ) وَ لَکُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِکُمْ وَ عَلَيْهَا وَ
چوپایوں کو تمہارے لئے خلق کیا ہے جن میں سے بعض پر تم سواری کرتے ہو اور بعض کو کھانے میں استعمال کرتے ہو (۸۰) اور تمہارے لئے ان میں بہت سے منافع ہیں اور
عَلَى الْفُلْکِ تُحْمَلُونَ( ۸۰ ) وَ يُرِيکُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنْکِرُونَ( ۸۱ ) أَ فَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا
اس لئے بھی کہ تم ان کے ذریعہ اپنی دلی مرادوں تک پہنچ سکو اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر سوار کیا جاتا ہے (۸۱) اور خدا تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے تو تم اس کی کس کس نشانی سے انکار کرو گے (۸۲) کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ
کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کَانُوا أَکْثَرَ مِنْهُمْ وَ أَشَدَّ قُوَّةً وَ آثَاراً فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا کَانُوا
ان سے پہلے والوں کا انجام کیا ہوا ہے جو ان کے مقابلہ میں اکثریت میں تھے اور زیادہ طاقتور بھی تھے اور زمین میں آثار کے مالک تھے لیکن جو کچھ بھی کمایا تھا کچھ کام نہ آیا
يَکْسِبُونَ( ۸۲ ) فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُمْ مِنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۸۳ )
اور مبتلائے عذاب ہوگئے (۸۳) پھر جب ان کے پاس رسول معجزات لے کر آئے تو اپنے علم کی بنا پر ناز کرنے لگے اور نتیجہ میں جس بات کا مذاق اُڑا رہے تھے اسی نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا
فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَ کَفَرْنَا بِمَا کُنَّا بِهِ مُشْرِکِينَ( ۸۴ ) فَلَمْ يَکُ يَنْفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا
(۸۴) پھر جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم خدائے یکتا پر ایمان لائے ہیں اور جن باتوں کا شرک کیا کرتے تھے سب کا انکار کررہے ہیں (۸۵) تو عذاب کے دیکھنے کے بعد کوئی ایمان کام
بَأْسَنَا سُنَّةَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ وَ خَسِرَ هُنَالِکَ الْکَافِرُونَ( ۸۵ )
آنے والا نہیں تھا کہ یہ اللہ کا مستقل طریقہ ہے جو اس کے بندوں کے بارے میں گِزر چکا ہے اور اسی وقت کافر خسارہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں
( سورة فصلت)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۲ ) کِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآناً عَرَبِيّاً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ( ۳ ) بَشِيراً وَ نَذِيراً
(۱) حم (۲) یہ خدائے رحمن و رحیم کی تنزیل ہے (۳) اس کتاب کی آیتیں تفصیل کے ساتھ بیان کی گئی ہیں عربی زبان کا قرآن ہے اس قوم کے لئے جو سمجھنے والی ہو (۴) یہ قرآن بشارت دینے والا اور عذاب الہٰی سے ڈرانے والا
فَأَعْرَضَ أَکْثَرُهُمْ فَهُمْ لاَ يَسْمَعُونَ( ۴ ) وَ قَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَکِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَ فِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَ مِنْ بَيْنِنَا وَ
بناکر نازل کیا گیا ہے لیکن اکثریت نے اس سے اعراض کیا ہے اور وہ کچھ سنتے ہی نہیں ہیں (۵) اور کہتے ہیں کہ ہمارے دل جن باتوں کی تم دعوت دے رہے ہو ان کی طرف سے پردہ میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بہراپن ہے اور
بَيْنِکَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ( ۵ ) قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلٰهُکُمْ إِلٰهٌ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ
ہمارے تمہارے درمیان پردہ حائل ہے لہذا تم اپنا کام کرو اور ہم اپنا کام کررہے ہیں (۶) آپ کہہ دیجئے کہ میں بھی تمہارا ہی جیسا بشر ہوں لیکن میری طرف برابر وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے لہٰذا اس کے لئے استقامت کرو اور اس سے
وَ اسْتَغْفِرُوهُ وَ وَيْلٌ لِلْمُشْرِکِينَ( ۶ ) الَّذِينَ لاَ يُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَ هُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ کَافِرُونَ( ۷ ) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ
استغفارکرو اور مشرکوں کے حال پر افسوس ہے (۷) جو لوگ زکاتادا نہیں کرتے ہیں اور آخرت کا انکار کرنے والے ہیں (۸) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور
عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ( ۸ ) قُلْ أَ إِنَّکُمْ لَتَکْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَ تَجْعَلُونَ لَهُ
انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے منقطع نہ ہونے والا اجر ہے (۹) آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم لوگ اس خدا کا انکار کرتے ہو جس نے ساری زمین کو دو دن میں پیدا کردیا ہے اور
أَنْدَاداً ذٰلِکَ رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۹ ) وَ جَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بَارَکَ فِيهَا وَ قَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ
اس کا مثل قرار دیتے ہوئے جب کہ وہ عالمین کا پالنے والا ہے (۱۰) اور اس نے اس زمین میں اوپر سے پہاڑ قرار دے دیئے ہیںاور برکت رکھ دی ہے اور چار دن کے اندر تمام سامان معیشت کو مقرر کردیا ہے جو
أَيَّامٍ سَوَاءً لِلسَّائِلِينَ( ۱۰ ) ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَ هِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَ لِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعاً أَوْ کَرْهاً قَالَتَا
تمام طلبگاروں کے لئے مساوی حیثیت رکھتا ہے (۱۱) اس کے بعد اس نے آسمان کا رخ کیا جو بالکل دھواں تھا اور اسے اور زمین کو حکم دیا کہ بخوشی یا بہ کراہت ہماری طرف آؤ تو
أَتَيْنَا طَائِعِينَ( ۱۱ )
دونوں نے عرض کی کہ ہم اطاعت گزار بن کر حاضر ہیں
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَ أَوْحَى فِي کُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا وَ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَ حِفْظاً ذٰلِکَ
(۱۲) پھر ان آسمانوں کو دو دن کے اندر سات آسمان بنادیئے اور ہر آسمان میں اس کے معاملہ کی وحی کردی اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے آراستہ کردیا ہے اور محفوظ بھی بنادیا ہے
تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ( ۱۲ ) فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُکُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَ ثَمُودَ( ۱۳ ) إِذْ جَاءَتْهُمُ
کہ یہ خدائے عزیز و علیم کی مقرر کی ہوئی تقدیر ہے (۱۳) پھر اگر یہ اعراض کریں تو کہہ دیجئے کہ ہم نے تم کو ویسی ہی بجلی کے عذاب سے ڈرایا ہے جیسی قوم عاد و ثمود پر نازل ہوئی تھی (۱۴) جب ان کے پاس
الرُّسُلُ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ أَلاَّ تَعْبُدُوا إِلاَّ اللَّهَ قَالُوا لَوْ شَاءَ رَبُّنَا لَأَنْزَلَ مَلاَئِکَةً فَإِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ
سامنے اور پیچھے سے ہمارے نمائندے آئے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہمارا خدا چاہتا تو ملائکہ کو نازل کرتا ہم تمہارے پیغام کے قبول
کَافِرُونَ( ۱۴ ) فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَکْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ قَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي
کرنے والے نہیں ہیں (۱۵) پھر قوم عاد نے زمین میں ناحق بلندی اور برتری سے کام لیا اور یہ کہنا شروع کردیا کہ ہم سے زیادہ طاقت والا کون ہے تو کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ جس نے ان سب کو
خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ کَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ( ۱۵ ) فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحاً صَرْصَراً فِي أَيَّامٍ نَحِسَاتٍ
پیدا کیا ہے وہ بہرحال ان سے زیادہ طاقت رکھنے والا ہے لیکن یہ لوگ ہماری نشانیوں کا انکار کرنے والے تھے (۱۶) تو ہم نے بھی ان کے اوپر تیزوتند آندھی کو ان کی نحوست کے دنوں میں بھیج دیا تاکہ انہیں زندگانی دنیا میں بھی رسوائی کے
لِنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ لَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَى وَ هُمْ لاَ يُنْصَرُونَ( ۱۶ ) وَ أَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ
عذاب کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب تو زیادہ رسوا کن ہے اور وہاں ان کی کوئی مدد بھی نہیں کی جائے گی (۱۷) اور قوم ثمود کو بھی ہم نے ہدایت دی لیکن ان لوگوں نے گمراہی کو ہدایت کے مقابلہ میں
فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۱۷ ) وَ نَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَ
زیادہ پسند کیا تو ذلّت کے عذاب کی بجلی نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ان اعمال کی بنا پر جو وہ انجام دے رہے تھے (۱۸) اور ہم نے ان لوگوں کو نجات دے دی جو ایمان لانے والے اور
کَانُوا يَتَّقُونَ( ۱۸ ) وَ يَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ( ۱۹ ) حَتَّى إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ
تقویٰ اختیار کرنے والے تھے (۱۹) اور جس دن دشمنانِ خدا کو جہّنم کی طرف ڈھکیلا جائے گا پھر انہیں زجر و توبیخ کی جائے گی (۲۰) یہاں تک کہ
سَمْعُهُمْ وَ أَبْصَارُهُمْ وَ جُلُودُهُمْ بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۲۰ )
جب سب جہّنم کے پاس آئیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور جلد سب ان کے اعمال کے بارے میں ان کے خلاف گواہی دیں گے
وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنَا قَالُوا أَنْطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنْطَقَ کُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَکُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۲۱ )
(۲۱) اور وہ اپنے اعضائ سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیسے شہادت دے دی تو وہ جواب دیں گے کہ ہمیں اسی خدا نے گویا بنایا ہے جس نے سب کو گویائی عطا کی ہے اور تم کو بھی پہلے دن اسی نے پیدا کیا ہے اور اب بھی پلٹ کر اسی کی بارگاہ میں جاؤ گے
وَ مَا کُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْکُمْ سَمْعُکُمْ وَ لاَ أَبْصَارُکُمْ وَ لاَ جُلُودُکُمْ وَ لٰکِنْ ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللَّهَ لاَ يَعْلَمُ کَثِيراً
(۲۲) اور تم اس بات سے پردہ پوشی نہیں کرتے تھے کہ کہیں تمہارے خلاف تمہارے کان, تمہاری آنکھیں اور گوشت پوست گواہی نہ دے دیں بلکہ تمہارا خیال یہ تھا کہ اللہ تمہارے بہت سے
مِمَّا تَعْمَلُونَ( ۲۲ ) وَ ذٰلِکُمْ ظَنُّکُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّکُمْ أَرْدَاکُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِنَ الْخَاسِرِينَ( ۲۳ ) فَإِنْ يَصْبِرُوا
اعمال سے باخبر بھی نہیں ہے (۲۳) اور یہی خیال جو تم نے اپنے پروردگار کے بارے میں قائم کیا تھا اسی نے تمہیں ہلاک کردیا ہے اور تم خسارہ والوں میں ہوگئے ہو (۲۴) اب اگر یہ برداشت کریں
فَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ وَ إِنْ يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُمْ مِنَ الْمُعْتَبِينَ( ۲۴ ) وَ قَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُمْ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ مَا
تو بھی ان کا ٹھکانا جہّنم ہے اور اگر معذرت کرنا چاہیں تو بھی معذرت قبول نہیں کی جائے گی (۲۵) اور ہم نے خود بھی ان کے لئے ہم نشین فراہم کردیئے تھے جنہوں نے اس کے
خَلْفَهُمْ وَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ إِنَّهُمْ کَانُوا خَاسِرِينَ( ۲۵ ) وَ قَالَ
پچھلے تمام امور ان کی نظروں میں آراستہ کردیئے تھے اور ان پر بھی وہی عذاب ثابت ہوگیا جو ان کے پہلے انسان اور جنّات کے گروہوں پر ثابت ہوچکا تھا کہ یہ سب کے سب خسارہ والوں میں تھے (۲۶) اور کفاّر آپس میں کہتے ہیں
الَّذِينَ کَفَرُوا لاَ تَسْمَعُوا لِهٰذَا الْقُرْآنِ وَ الْغَوْا فِيهِ لَعَلَّکُمْ تَغْلِبُونَ( ۲۶ ) فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا عَذَاباً شَدِيداً وَ
کہ اس قرآن کو ہرگز مت سنو اور اس کی تلاوت کے وقت ہنگامہ کرو شاید اسی طرح ان پر غالب آجاؤ (۲۷) تو اب ہم ان کفر کرنے والوں کو شدید عذاب کا
لَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۲۷ ) ذٰلِکَ جَزَاءُ أَعْدَاءِ اللَّهِ النَّارُ لَهُمْ فِيهَا دَارُ الْخُلْدِ جَزَاءً بِمَا کَانُوا
مزہ چکھائیں گے اور انہیں ان کے اعمال کی بدترین سزادیں گے (۲۸) یہ دشمنانِ خدا کی صحیح سزا جہّنم ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے جو اس بات کی سزا ہے کہ
بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ( ۲۸ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلاَّنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا
یہ آیات الہیٰہ کا انکار کیا کرتے تھے (۲۹) اور کفاّر یہ فریاد کریں گے کہ پروردگار ہمیں جنّات و انسان کے ان لوگوں کو دکھلادے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا تاکہ ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے قرار دیدیں ا
لِيَکُونَا مِنَ الْأَسْفَلِينَ( ۲۹ )
ور اس طرح وہ پست لوگوں میں شامل ہوجائیں
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلاَئِکَةُ أَلاَّ تَخَافُوا وَ لاَ تَحْزَنُوا وَ أَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي کُنْتُمْ
(۳۰) بیشک جن لوگوں نے یہ کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اسی پر جمے رہے ان پر ملائکہ یہ پیغام لے کر نازل ہوتے ہیں کہ ڈرو نہیں اور رنجیدہ بھی نہ ہو اور اس جنّت سے مسرور ہوجاؤ جس کا تم سے
تُوعَدُونَ( ۳۰ ) نَحْنُ أَوْلِيَاؤُکُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ وَ لَکُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُکُمْ وَ لَکُمْ فِيهَا مَا
وعدہ کیا جارہا ہے (۳۱) ہم زندگانی دنیا میں بھی تمہارے ساتھی تھے اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھی ہیں یہاں جنّت میں تمہارے لئے وہ تمام چیزیں فراہم ہیں جن کے لئے تمہارا دل چاہتا ہے اور
تَدَّعُونَ( ۳۱ ) نُزُلاً مِنْ غَفُورٍ رَحِيمٍ( ۳۲ ) وَ مَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَ عَمِلَ صَالِحاً وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ
جنہیں تم طلب کرو گے (۳۲) یہ بہت زیادہ بخشنے والے مہربان پروردگار کی طرف سے تمہاری ضیافت کا سامان ہے (۳۳) اور اس سے زیادہ بہتر بات کس کی ہوگی جو لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دے اور نیک عمل بھی کرے اور یہ کہے کہ میں اس کے
الْمُسْلِمِينَ( ۳۳ ) وَ لاَ تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَ لاَ السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَکَ وَ بَيْنَهُ عَدَاوَةٌ
اطاعت گزاروں میں سے ہوں (۳۴) نیکی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی لہٰذا تم برائی کا جواب بہترین طریقہ سے دو کہ اس طرح جس کے اور تمہارے درمیان عداوت ہے وہ بھی
کَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ( ۳۴ ) وَ مَا يُلَقَّاهَا إِلاَّ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ مَا يُلَقَّاهَا إِلاَّ ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ( ۳۵ ) وَ إِمَّا يَنْزَغَنَّکَ
ایسا ہوجائے گا جیسے گہرا دوست ہوتا ہے (۳۵) اور یہ صلاحیت ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ بات ان ہی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑی قسمت والے ہوتے ہیں (۳۶) اور جب تم میں شیطان کی طرف سے کوئی
مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۳۶ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ
وسوسہ پیدا ہو تو اللہ کی پناہ طلب کرو کہ وہ سب کی سننے والا اور سب کا جاننے والا ہے (۳۷) اور اسی خدا کی نشانیوں میں سے رات و دن اور آفتاب و ماہتاب ہیں لہٰذا آفتاب و ماہتاب
لاَ تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَ لاَ لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ کُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ( ۳۷ ) فَإِنِ اسْتَکْبَرُوا
کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے اگر واقعا اس کے عبادت کرنے والے ہو (۳۸) پھر اگر یہ لوگ اکڑ سے کام لیں تو لیں
فَالَّذِينَ عِنْدَ رَبِّکَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لاَ يَسْأَمُونَ( ۳۸ )
جو لوگ پروردگار کی بارگاہ میں ہیں وہ دن رات اس کی تسبیح کررہے ہیں اور کسی وقت بھی تھکتے نہیں ہیں
وَ مِنْ آيَاتِهِ أَنَّکَ تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ إِنَّ الَّذِي أَحْيَاهَا لَمُحْيِي
(۳۹) اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو صاف اور مردہ دیکھ رہے ہو اور پھر جب ہم نے پانی برسا دیا تو زمین لہلہانے لگی اور اس میں نشوونما پیدا ہوگئی بیشک جس نے زمین کو زندہ کیا ہے وہی
الْمَوْتَى إِنَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۳۹ ) إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي آيَاتِنَا لاَ يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا أَ فَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ
مردوں کا زندہ کرنے والا بھی ہے اور یقینا وہ ہر شے پر قادر ہے (۴۰) بیشک جو لوگ ہماری آیات میں ہیرا پھیری کرتے ہیں وہ ہم سے حُھپنے والے نہیں ہیں .سوچو کہ جو شخص جہّنم میں ڈال دیا جائے گا
خَيْرٌ أَمْ مَنْ يَأْتِي آمِناً يَوْمَ الْقِيَامَةِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۴۰ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا بِالذِّکْرِ لَمَّا
وہ بہتر ہے یا جو روزِ قیامت بے خوف و خطر نظر آئے .تم جو چاہو عمل کرو وہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے والا ہے (۴۱) بیشک جن لوگوں نے قرآن کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ان کا انجام اِرا ہے
جَاءَهُمْ وَ إِنَّهُ لَکِتَابٌ عَزِيزٌ( ۴۱ ) لاَ يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ لاَ مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِنْ حَکِيمٍ حَمِيدٍ( ۴۲ )
اور یہ ایک عالی مرتبہ کتاب ہے (۴۲) جس کے قریب سامنے یا پیچھے کسی طرف سے باطل آبھی نہیں سکتا ہے کہ یہ خدائے حکیم و حمید کی نازل کی ہوئی کتاب ہے
مَا يُقَالُ لَکَ إِلاَّ مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِکَ إِنَّ رَبَّکَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَ ذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ( ۴۳ ) وَ لَوْ جَعَلْنَاهُ
(۴۳) پیغمبر آپ سے جو کچھ بھی کہا جاتا ہے یہ سب آپ سے پہلے والے رسولوں سے کہا جاچکاُ ہے اور آپ کا پروردگار بخشنے والا بھی ہے اور دردناک عذاب کا مالک بھی ہے (۴۴) اور اگر ہم اس
قُرْآناً أَعْجَمِيّاً لَقَالُوا لَوْ لاَ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ أَ أَعْجَمِيٌّ وَ عَرَبِيٌّ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَ شِفَاءٌ وَ الَّذِينَ لاَ
قرآن کو عجمی زبان میں نازل کردیتے تو یہ کہتے کہ اس کی آیتیں واضح کیوں نہیں ہیں اور یہ عجمی کتاب اور عربی انسان کا ربط کیا ہے. تو آپ کہہ دیجئے کہ یہ کتاب
يُؤْمِنُونَ فِي آذَانِهِمْ وَقْرٌ وَ هُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى أُولٰئِکَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَکَانٍ بَعِيدٍ( ۴۴ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْکِتَابَ
صاحبان ایمان کے لئے شفا اور ہدایت ہے اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کے کانوں میں بہرا پن ہے اور وہ ان کو نظر بھی نہیں آرہا ہے اور ان لوگوں کو بہت دور سے پکارا جائے گا (۴۵) اور یقینا ہم نے موسٰی کو کتاب دی
فَاخْتُلِفَ فِيهِ وَ لَوْ لاَ کَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّکَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَ إِنَّهُمْ لَفِي شَکٍّ مِنْهُ مُرِيبٍ( ۴۵ ) مَنْ عَمِلَ
تو اس میں بھی جھگڑا ڈال دیا گیا اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوگئی ہوتی تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور یقینا یہ بڑے بے چین کردینے والے شک میں مبتلا ہیں (۴۶) جو بھی نیک ع
صَالِحاً فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا وَ مَا رَبُّکَ بِظَلاَّمٍ لِلْعَبِيدِ( ۴۶ )
مل کرے گا وہ اپنے لئے کرے گا اور جو اِرا کرے گا اس کا ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہوگا اور آپ کا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ مِنْ أَکْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَ لاَ تَضَعُ إِلاَّ بِعِلْمِهِ وَ يَوْمَ
(۴۷) قیامت کا علم اسی کی طرف پلٹا دیا جاتا ہے اور تِوروں سے جو پھل نکلتے ہیں یا عورتوں کو جو حمل ہوتا ہے یا جن بچوں کو وہ پیدا کرتی ہیں یہ سب اسی کے علم کے مطابق ہوتے ہیں اور جس دن
يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَکَائِي قَالُوا آذَنَّاکَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيدٍ( ۴۷ ) وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَا کَانُوا يَدْعُونَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوا مَا
وہ پکار کر پوچھے گا کہ میرے شرکائ کہاں ہیں تو مشرکین مجبورا عرض کریں گے کہ ہم پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ ہم میں سے کوئی ان سے واقف نہیں ہے
(۴۸) اور وہ سب گم ہوجائیں گے جنہیں یہ پہلے پکارا کرتے تھے اور اب خیال ہوگا کہ کوئی
لَهُمْ مِنْ مَحِيصٍ( ۴۸ ) لاَ يَسْأَمُ الْإِنْسَانُ مِنْ دُعَاءِ الْخَيْرِ وَ إِنْ مَسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوسٌ قَنُوطٌ( ۴۹ ) وَ لَئِنْ أَذَقْنَاهُ
چھٹکارا ممکن نہیں ہے (۴۹) انسان بھلائی کی رَعا کرتے ہوئے کبھی نہیں تھکتا ہے اور جب کوئی تکلیف اسے چھو بھی لیتی ہے تو بالکل مایوس اور بے آس ہوجاتا ہے (۵۰) اور اگر ہم اس تکلیف کے
رَحْمَةً مِنَّا مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هٰذَا لِي وَ مَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَ لَئِنْ رُجِعْتُ إِلَى رَبِّي إِنَّ لِي عِنْدَهُ
بعد پھر اسے رحمت کا مزہ چکھادیں تو فورا یہ کہہ دے گا کہ یہ تو میرا حق ہے اور مجھے تو خیال بھی نہیں ہے کہ قیامت قائم ہونے والی ہے اور اگر میں پروردگار کی طرف پلٹایا بھی گیا تو میرے لئے وہاں
لَلْحُسْنَى فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا وَ لَنُذِيقَنَّهُمْ مِنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ( ۵۰ ) وَ إِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ
بھی نیکیاں ہی ہیں تو پھر ہم بھی کفار کو ضرور بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا, کیا ہے اور انہیں سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے (۵۱) اور ہم جب انسان کو نعمت دیتے ہیں تو ہم سے کنارہ کش ہوجاتا ہے
أَعْرَضَ وَ نَأَى بِجَانِبِهِ وَ إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ( ۵۱ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ کَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ثُمَّ کَفَرْتُمْ بِهِ
اور پہلو بدل کر الگ ہوجاتا ہے اور جب برائی پہنچ جاتی ہے تو خوب لمبی چوڑی رَعائیں کرنے لگتا ہے (۵۲) آپ کہہ دیجئے کہ کیا تمہیں یہ خیال ہے اگر یہ قرآن خدا کی طرف سے ہے اور تم نے
مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ( ۵۲ ) سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَ فِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ أَ وَ
اس کا انکار کردیا تو اس سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو اس سے اتنا سخت اختلاف کرنے والا ہو (۵۳) ہم عنقریب اپنی نشانیوں کو تمام اطراف عالم میں اور خود ان کے نفس کے اندر دکھلائیں گے تاکہ ان پر یہ بات واضح ہوجائے کہ وہ برحق ہے
لَمْ يَکْفِ بِرَبِّکَ أَنَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۵۳ ) أَلاَ إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَاءِ رَبِّهِمْ أَلاَ إِنَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ( ۵۴ )
اور کیا پروردگار کے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ وہ ہر شے کا گواہ اور سب کا دیکھنے والا ہے (۵۴) آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اللہ سے ملاقات کی طرف سے شک میں مبتلا ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ ہر شے پر احاطہ کئے ہوئے ہے
( سورة الشورى)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) عسق( ۲ ) کَذٰلِکَ يُوحِي إِلَيْکَ وَ إِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِکَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۳ ) لَهُ مَا فِي
(۱) حم (۲) عسق (۳) اسی طرح خدائے عزیز و حکیم آپ کی طرف اور آپ سے پہلے والوں کی طرف وحی بھیجتا رہتا ہے (۴) زمین و
السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ( ۴ ) تَکَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَ الْمَلاَئِکَةُ
آسمان میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کی ملکیت ہے اور وہی خدائے بزرگ و برتر ہے (۵) قریب ہے کہ آسمان اس کی ہیبت سے اوپر سے شگافتہ ہوجائیں اور ملائکہ بھی اپنے پروردگار کی حمد کی
يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ يَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ أَلاَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۵ ) وَ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ
تسبیح کررہے ہیں اور زمین والوں کے حق میں استغفار کررہے ہیں آگاہ ہوجاؤ کہ خدا ہی وہ ہے جو بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۶) اور جن لوگوں نے اس کے علاوہ
أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَ مَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَکِيلٍ( ۶ ) وَ کَذٰلِکَ أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ قُرْآناً عَرَبِيّاً لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَ
سرپرست بنالئے ہیں اللہ ان سب کے حالات کا نگراں ہے اور پیغمبر آپ کسی کے ذمہ دار نہیں ہیں (۷) اور ہم نے اسی طرح آپ کی طرف عربی زبان میں قرآن کی وحی بھیجی تاکہ آپ مکہ اور اس کے
مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لاَ رَيْبَ فِيهِ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَ فَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ( ۷ ) وَ لَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً
اطراف والوں کو ڈرائیں اور اس دن سے ڈرائیں جس دن سب کو جمع کیا جائے گا اور اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے اس دن ایک گروہ جنّت میں ہوگا اور ایک جہّنم میں ہوگا (۸) اور اگر خدا چاہتا تو سب کو
وَاحِدَةً وَ لٰکِنْ يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ وَ الظَّالِمُونَ مَا لَهُمْ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۸ ) أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ
ایک قوم بنادیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے اسی کو اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالمین کے لئے نہ کوئی سرپرست ہے اور نہ مددگار (۹) کیا ان لوگوں نے اس کو چھوڑ کر اپنے لئے
أَوْلِيَاءَ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَ هُوَ يُحْيِي الْمَوْتَى وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۹ ) وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِنْ شَيْءٍ
سرپرست بنائے ہیں جب کہ وہی سب کا سرپرست ہے اور وہی اَمردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے(۱۰) اور تم جس چیز میں بھی اختلاف کرو گے
فَحُکْمُهُ إِلَى اللَّهِ ذٰلِکُمُ اللَّهُ رَبِّي عَلَيْهِ تَوَکَّلْتُ وَ إِلَيْهِ أُنِيبُ( ۱۰ )
اس کا فیصلہ اللہ کے ہاتھوں میں ہے. وہی میرا پروردگار ہے اور اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں
فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجاً وَ مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجاً يَذْرَؤُکُمْ فِيهِ لَيْسَ کَمِثْلِهِ شَيْءٌ
(۱۱) وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے نفوس میں سے بھی جوڑا بنایا ہے اور جانوروں میں سے بھی جوڑے بنائے ہیں وہ تم کو اسی جوڑے کے ذریعہ دنیا میں پھیلا رہا ہے اس کا جیسا کوئی نہیں ہے
وَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ( ۱۱ ) لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَقْدِرُ إِنَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ
وہ سب کی سننے والا اور ہر چیز کا دیکھنے والا ہے (۱۲) آسمان و زمین کی تمام کنجیاں اسی کے اختیار میں ہیں وہ جس کے لئے چاہتا ہے اس کے رزق میں وسعت پیدا کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگی پیدا کردیتا ہے وہ ہر شے کا
عَلِيمٌ( ۱۲ ) شَرَعَ لَکُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحاً وَ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ وَ مَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَ مُوسَى وَ
خوب جاننے والا ہے (۱۳) اس نے تمہارے لئے دین میں وہ راستہ مقرر کیا ہے جس کی نصیحت نوح کو کی ہے اور جس کی وحی پیغمبر تمہاری طرف بھی کی ہے اور جس کی نصیحت ابراہیم علیہ السّلام , موسٰی علیہ السّلام اور
عِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَ لاَ تَتَفَرَّقُوا فِيهِ کَبُرَ عَلَى الْمُشْرِکِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَ
عیسٰی علیہ السّلام کو بھی کی ہے کہ دین کو قائم کرو اور اس میں تفرقہ نہ پیدا ہونے پائے مشرکین کو وہ بات سخت گراں گزرتی ہے جس کی تم انہیں دعوت دے رہے ہو اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کے لئے چن لیتا ہے اور جو
يَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ يُنِيبُ( ۱۳ ) وَ مَا تَفَرَّقُوا إِلاَّ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْياً بَيْنَهُمْ وَ لَوْ لاَ کَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ
اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے (۱۴) اور ان لوگوں نے آپس میں تفرقہ اسی وقت پیدا کیا ہے جب ان کے پاس علم آچکا تھا اور یہ صرف آپس کی دشمنی کی بنا پر تھا اور
رَبِّکَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ أُورِثُوا الْکِتَابَ مِنْ بَعْدِهِمْ لَفِي شَکٍّ مِنْهُ مُرِيبٍ( ۱۴ )
اگر پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے ایک مدّت کے لئے طے نہ ہوگئی ہوتی تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور بیشک جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا ہے وہ اس کی طرف سے سخت شک میں پڑے ہوئے ہیں
فَلِذٰلِکَ فَادْعُ وَ اسْتَقِمْ کَمَا أُمِرْتَ وَ لاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَ قُلْ آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ کِتَابٍ وَ أُمِرْتُ لِأَعْدِلَ
(۱۵) لہٰذا آپ اسی کے لئے دعوت دیں اور اس طرح استقامت سے کام لیں جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے اور ا ن کی خواہشات کا اتباع نہ کریں اور یہ کہیں کہ میرا ایمان اس کتاب پر ہے جو خدا نے نازل کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ
بَيْنَکُمُ اللَّهُ رَبُّنَا وَ رَبُّکُمْ لَنَا أَعْمَالُنَا وَ لَکُمْ أَعْمَالُکُمْ لاَ حُجَّةَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَکُمُ اللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ( ۱۵ )
تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا پروردگار ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے - ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی بحث نہیں ہے اللہ ہم سب کو ایک دن جمع کرے گا اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے
وَ الَّذِينَ يُحَاجُّونَ فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا اسْتُجِيبَ لَهُ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ عَلَيْهِمْ غَضَبٌ وَ لَهُمْ عَذَابٌ
(۱۶) اور جو لوگ اس کے مان لئے جانے کے بعد خدا کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں ان کی دلیل بالکل مہمل اور لغو ہے اور ان پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لئے
شَدِيدٌ( ۱۶ ) اللَّهُ الَّذِي أَنْزَلَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ وَ الْمِيزَانَ وَ مَا يُدْرِيکَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيبٌ( ۱۷ ) يَسْتَعْجِلُ بِهَا
شدید قسم کا عذاب ہے (۱۷) اللہ ہی وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان کو نازل کیا ہے اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید قیامت قریب ہی ہو
(۱۸) اس کی جلدی صرف
الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِهَا وَ الَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَ يَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ أَلاَ إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي
وہ لوگ کرتے ہیں جن کا اس پر ایمان نہیں ہے ورنہ جو ایمان والے ہیں وہ تو اس سے خوفزدہ ہی رہتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ وہ بہرحال برحق ہے ہوشیار کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں شک کرتے ہیں وہ
ضَلاَلٍ بَعِيدٍ( ۱۸ ) اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ( ۱۹ ) مَنْ کَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ
گمراہی میں بہت دور تک چلے گئے ہیں (۱۹) اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو بھی چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے اور وہ صاحبِ قوت بھی ہے اور صاحبِ عزت بھی ہے (۲۰) جو انسان آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لئے
نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ وَ مَنْ کَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ نَصِيبٍ( ۲۰ ) أَمْ لَهُمْ شُرَکَاءُ
اضافہ کردیتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی کا طلبگار ہے اسے اسی میں سے عطا کردیتے ہیں اور پھر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے (۲۱) کیا ان کے لئے ایسے شرکائ بھی ہیں
شَرَعُوا لَهُمْ مِنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَنْ بِهِ اللَّهُ وَ لَوْ لاَ کَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۲۱ )
جنہوں نے دین کے وہ راستے مقرّر کئے ہیں جن کی خدا نے اجازت بھی نہیں دی ہے اور اگر فیصلہ کے دن کا وعدہ نہ ہوگیا ہوتا تو اب تک ان کے درمیان فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور یقینا ظالموں کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے
تَرَى الظَّالِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا کَسَبُوا وَ هُوَ وَاقِعٌ بِهِمْ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ لَهُمْ
(۲۲) آپ دیکھیں گے کہ ظالمین اپنے کرتوت کے عذاب سے خوفزدہ ہیں اور وہ ان پر بہرحال نازل ہونے والا ہے اور جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ جنّت کے باغات میں رہیں گے اور ان کے لئے پروردگار کی بارگاہ میں
مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذٰلِکَ هُوَ الْفَضْلُ الْکَبِيرُ( ۲۲ )
وہ تمام چیزیں ہیں جن کے وہ خواہشمند ہوں گے اور یہ ایک بہت بڑا فضل پروردگار ہے
ذٰلِکَ الَّذِي يُبَشِّرُ اللَّهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ قُلْ لاَ أَسْأَلُکُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى وَ
(۲۳) یہی وہ فضلِ عظیم ہے جس کی بشارت پروردگار اپنے بندوں کو دیتا ہے جنہوں نے ایمان اختیار کیا ہے اور نیک اعمال کئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس تبلیغ رسالت کا کوئی اجر نہیں چاہتا علاوہ اس کے کہ میرے اقربا سے محبت کرو اور
مَنْ يَقْتَرِفْ حَسَنَةً نَزِدْ لَهُ فِيهَا حُسْناً إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ شَکُورٌ( ۲۳ ) أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ کَذِباً فَإِنْ يَشَأِ اللَّهُ
جو شخص بھی کوئی نیکی حاصل کرے گا ہم اس کی نیکی میں اضافہ کردیں گے کہ بیشک اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور قدرداں ہے (۲۴) کیا ان لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ رسول, اللہ پر جھوٹے بہتان باندھتا ہے جب کہ خدا چاہے تو
يَخْتِمْ عَلَى قَلْبِکَ وَ يَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ وَ يُحِقُّ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۲۴ ) وَ هُوَ الَّذِي يَقْبَلُ
تمہارے قلب پر بھی مہر لگا سکتا ہے اور خدا تو باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے کلمات کے ذریعہ ثابت اور پائیدار بنادیتا ہے یقینا وہ دلوں کے رازوں کا جاننے والا ہے (۲۵) اور وہی وہ ہے جو اپنے بندوں کی توبہ کوقبول کرتا
التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَ يَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ( ۲۵ ) وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا
ہے اور ان کی برائیوں کو معاف کرتا ہے اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۲۶) اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہی دعوت الٰہٰی کو قبول کرتے ہیں
الصَّالِحَاتِ وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَ الْکَافِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ( ۲۶ ) وَ لَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي
اور خدا اپنے فضل و کرم سے ان کے اجر میں اضافہ کردیتا ہے اور کافرین کے لئے تو بڑا سخت عذاب رکھا گیا ہے (۲۷) اور اگر خدا تمام بندوں کے لئے رزق کو وسیع کردیتا ہے تو یہ لوگ
الْأَرْضِ وَ لٰکِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَا يَشَاءُ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرٌ( ۲۷ ) وَ هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوا
زمین میں بغاوت کردیتے مگر وہ اپنی مشیت کے مطابق معیّنہ مقدار میں نازل کرتا ہے کہ وہ اپنے بندوں سے خوب باخبر ہے اوران کے حالات کا دیکھنے والا ہے (۲۸) وہی وہ ہے جو ان کے مایوس ہوجانے کے بعد بارش کو نازل کرتاہے
وَ يَنْشُرُ رَحْمَتَهُ وَ هُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيدُ( ۲۸ ) وَ مِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ وَ
اور اپنی رحمت کو منتشر کرتا ہے اور وہی قابل تعریف مالک اور سرپرست ہے (۲۹) اور اس کی نشانیوں میں سے زمین و آسمان کی خلقت اور ان کے اندر چلنے والے تمام جاندارہیں اور وہ جب چاہے
هُوَ عَلَى جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ( ۲۹ ) وَ مَا أَصَابَکُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا کَسَبَتْ أَيْدِيکُمْ وَ يَعْفُو عَنْ کَثِيرٍ( ۳۰ )
ان سب کو جمع کرلینے پر قدرت رکھنے والا ہے (۳۰) اور تم تک جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتاہے
وَ مَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَ مَا لَکُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَ لاَ نَصِيرٍ( ۳۱ )
(۳۱) اور تم زمین میں خدا کو عاجز نہیں کرسکتے ہو اورتمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی سرپرست اور مددگار بھی نہیں ہے
وَ مِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ کَالْأَعْلاَمِ( ۳۲ ) إِنْ يَشَأْ يُسْکِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاکِدَ عَلَى ظَهْرِهِ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ
(۳۲) اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں چلنے والے بادبانی جہاز بھی ہیں جو پہاڑ کی طرح بلند ہیں (۳۳) وہ اگر چاہے تو ہوا کو ساکن بنادے تو سب سطح آب پر جم کر رہ جائیں - بیشک اس حقیقت میں
لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ( ۳۳ ) أَوْيُوبِقْهُنَّ بِمَا کَسَبُوا وَ يَعْفُ عَنْ کَثِيرٍ( ۳۴ ) وَ يَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُمْ مِنْ
صبر وشکر کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۳۴) یا وہ انہیں ان کے اعمال کی بنا پرہلاک ہی کردے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتا ہے (۳۵) اور ہماری آیتوں میں جھگڑا کرنے والوں کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ ان کے لئے کوئی
مَحِيصٍ( ۳۵ ) فَمَاأُوتِيتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَاللَّهِ خَيْرٌوَأَبْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَکَّلُونَ( ۳۶ )
چھٹکارا نہیں ہے (۳۶) پس تم کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ زندگانی دنیا کا چین ہے اوربس اور جو کچھ اللہ کی بارگاہ میں ہے وہ خیر اورباقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں اوراپنے پروردگار پربھروسہ کرتے ہیں
وَ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ کَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَ إِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ( ۳۷ ) وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَ أَقَامُوا الصَّلاَةَ
(۳۷) اوربڑے بڑے گناہوں اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب غصّہ آجاتا ہے تو معاف کردیتے ہیں (۳۸) اور جو اپنے رب کی بات کو قبول کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں
وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ( ۳۸ ) وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُونَ( ۳۹ ) وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
اور آپس کے معاملات میں مشورہ کرتے ہیں اور ہمارے رزق میں سے ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں (۳۹) اورجب ان پر کوئی ظلم ہوتا ہے تو اس کا بدلہ لے لیتے ہیں (۴۰) اور ہر برائی کابدلہ اس کے جیسا ہوتا ہے
مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الظَّالِمِينَ( ۴۰ ) وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَظُلْمِهِ فَأُولٰئِکَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ
پھرجو معاف کردے اور اصلاح کردے اس کااجر اللہ کے ذمہ ہے وہ یقینا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ہے (۴۱) اورجو شخض بھی ظلم کے بعد بدلہ لے اس کے اوپرکوئی
سَبِيلٍ( ۴۱ ) إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۴۲ )
الزام نہیں ہے (۴۲) الزام ان لوگوں پر ہے جولوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق زیادتیاں پھیلاتے ہیں ان ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ إِنَّ ذٰلِکَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ( ۴۳ ) وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ وَلِيٍّ مِنْ بَعْدِهِ وَ تَرَى الظَّالِمِينَ
(۴۳) اوریقینا جو صبر کرے اور معاف کردے تو اس کایہ عمل بڑے حوصلے کا کام ہے (۴۴) اور جس کوخدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے اس کے بعد کوئی ولی اور سرپرست نہیں ہے اورتم دیکھو گے کہ
لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَى مَرَدٍّ مِنْ سَبِيلٍ( ۴۴ )
ظالمین عذاب کو دیکھنے کے بعد یہ کہیں گے کہ کیا واپسی کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے
وَ تَرَاهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَاشِعِينَ مِنَ الذُّلِّ يَنْظُرُونَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّ وَ قَالَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ
(۴۵) اور تم انہیں دیکھو گے کہ وہ جہنمّ کے سامنے پیش کئے جائیں گے تو ذلّت سے ان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور وہ کن انکھیوں سے دیکھتے بھی جائیں گے اور صاحبانِ ایمان کہیں گے کہ گھاٹے والے وہی افرادہیں جنہوں
خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَ أَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَلاَ إِنَّ الظَّالِمِينَ فِي عَذَابٍ مُقِيمٍ( ۴۵ ) وَ مَا کَانَ لَهُمْ مِنْ أَوْلِيَاءَ
نے اپنے نفس اوراپنے اہل کو قیامت کے دن گھاٹے میں مبتلا کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ ظالموں کو بہرحال دائمی عذاب میں رہنا پڑے گا (۴۶) اور ان کے لئے ایسے سرپرست بھی نہ ہوںگے
يَنْصُرُونَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ مَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ سَبِيلٍ( ۴۶ ) اسْتَجِيبُوا لِرَبِّکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَ
جو خدا سے ہٹ کر ان کی مدد کرسکیں اور جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے (۴۷) تم لوگ اپنے پروردگار کی بات کو قبول کرو قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جو پلٹنے والا نہیں ہے
مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَا لَکُمْ مِنْ مَلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَ مَا لَکُمْ مِنْ نَکِيرٍ( ۴۷ ) فَإِنْ أَعْرَضُوا فَمَا أَرْسَلْنَاکَ عَلَيْهِمْ حَفِيظاً
اس دن تمہارے لئے کوئی پناہ گاہ بھی نہ ہوگی اور عذاب کا انکار کرنے کی ہمت بھی نہ ہوگی (۴۸) اب بھی اگر یہ لوگ اعتراض کریں تو ہم نے آپ کو ان کانگہبان
إِنْ عَلَيْکَ إِلاَّ الْبَلاَغُ وَ إِنَّا إِذَا أَذَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَإِنَّ
بناکر نہیں بھیجا ہے آپ کا فرض صرف پیغام پہنچا دینا تھا اوربس اور ہم جب کسی انسان کو رحمت کامزہ چکھاتے ہیں تو وہ اکڑ جاتا ہے اورجب اس کے اعمال ہی کے نتیجہ میں کوئی برائی پہنچ جاتی ہے تو
الْإِنْسَانَ کَفُورٌ( ۴۸ ) لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثاً وَ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ
بہت زیادہ ناشکری کرنے والا بن جاتاہے (۴۹) بیشک آسمان و زمین کا اختیار صرف اللہ کے ہاتھوں میں ہے وہ جوکچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جس کوچاہتا ہے
الذُّکُورَ( ۴۹ ) أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُکْرَاناً وَ إِنَاثاً وَ يَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيماً إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ( ۵۰ ) وَ مَا کَانَ لِبَشَرٍ أَنْ
بیٹے عطاکرتاہے (۵۰) یا پھر بیٹے اور بیٹیاں دونوں کوجمع کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ ہی بنا دیتا ہے یقینا وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ قدرت و اختیاربھی ہے (۵۱) اورکسی انسان کے لئے یہ بات نہیں ہے کہ اللہ اس سے
يُکَلِّمَهُ اللَّهُ إِلاَّ وَحْياً أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولاً فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَکِيمٌ( ۵۱ )
کلام کرے مگر یہ کہ وحی کردے یا پس پردہ سے بات کر لے یا کوئی نمائندہ فرشتہ بھیج دے اور پھر وہ اس کی اجازت سے جو وہ چاہتا ہے وہ پیغام پہنچا دے کہ وہ یقینا بلند و بالا اور صاحبِ حکمت ہے
وَ کَذٰلِکَ أَوْحَيْنَا إِلَيْکَ رُوحاً مِنْ أَمْرِنَا مَا کُنْتَ تَدْرِي مَا الْکِتَابُ وَ لاَ الْإِيمَانُ وَ لٰکِنْ جَعَلْنَاهُ نُوراً نَهْدِي بِهِ
(۵۲) اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے روح (قرآن) کی وحی کی ہے آپ کونہیں معلوم تھا کہ کتاب کیا ہے اورایمان کن چیزوں کا نام ہے لیکن ہم نے اسے ایک نور قرار دیا ہے جس کے ذریعہ
مَنْ نَشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا وَ إِنَّکَ لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۵۲ ) صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا
اپنے بندوں میں جسے چاہتے ہیں اسےہدایت دے دیتے ہیں اوربیشک آپ لوگوں کوسیدھے راستہ کی ہدایت کررہے ہیں(۵۳)اس خدا کا راستہ جس کے اختیار میں
فِي الْأَرْضِ أَلاَ إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ( ۵۳ )
زمین و آسمان کی تمام چیزیں ہیں اوریقینا اسی کی طرف تمام اُمورکی بازگشت ہے
( سورة الزخرف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) وَ الْکِتَابِ الْمُبِينِ( ۲ ) إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآناً عَرَبِيّاً لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۳ ) وَ إِنَّهُ فِي أُمِّ الْکِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ
(۱) حم (۲) اس روشن کتاب کی قسم (۳) بیشک ہم نے اسے عربی قرآن قرار دیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو (۴) اور یہ ہمارے پاس لوح محفوظ میں نہایت درجہ بلند اور اَپراز
حَکِيمٌ( ۴ ) أَ فَنَضْرِبُ عَنْکُمُ الذِّکْرَ صَفْحاً أَنْ کُنْتُمْ قَوْماً مُسْرِفِينَ( ۵ ) وَ کَمْ أَرْسَلْنَا مِنْ نَبِيٍّ فِي الْأَوَّلِينَ( ۶ )
حکمت کتاب ہے (۵) اورکیا ہم تم لوگوں کو نصیحت کرنے سے صرف اس لئے کنارہ کشی اختیار کرلیں کہ تم زیادتی کرنے والے ہو (۶) اورہم نے تم سے پہلے والی قوموں میں بھی کتنے ہی پیغمبر بھیج دیئے ہیں
وَ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ نَبِيٍّ إِلاَّ کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۷ ) فَأَهْلَکْنَا أَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشاً وَ مَضَى مَثَلُ الْأَوَّلِينَ( ۸ ) وَ لَئِنْ
(۷) اور ان میں سے کسی کے پاس کوئی نبی نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا (۸) تو ہم نے ان سے زیادہ زبردست لوگوں کو تباہ و برباد کردیا اور یہ مثال جاری ہوگئی (۹) اور
سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ( ۹ ) الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ مَهْداً وَ
آپ ان سے سوال کریں گے کہ زمین و آسمان کوکس نے پیدا کیا ہے تویقینا یہی کہیں گے کہ ایک زبردست طاقت والی اور ذی علم ہستی نے خلق کیاہے
(۱۰) وہ ہی جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا ہے اور
جَعَلَ لَکُمْ فِيهَا سُبُلاً لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ( ۱۰ )
اس میں راستے قرار دیئے ہیں تاکہ تم راہ معلوم کرسکو
وَ الَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَنْشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً کَذٰلِکَ تُخْرَجُونَ( ۱۱ ) وَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ کُلَّهَا وَ
(۱۱) اور جس نے آسمان سے ایک معین مقدار میں پانی نازل کیا اورپھر ہم نے اس کے ذریعہ مردہ زمینوں کو زندہ بنادیا اسی طرح تم بھی زمین سے نکالے جاؤ گے (۱۲) اور جسں نے تمام جوڑوں کو خلق کیا ہے اور
جَعَلَ لَکُمْ مِنَ الْفُلْکِ وَ الْأَنْعَامِ مَا تَرْکَبُونَ( ۱۲ ) لِتَسْتَوُوا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْکُرُوا نِعْمَةَ رَبِّکُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ
تمہارے لئے کشتیوں اور جانوروں میں سواری کا سامان فراہم کیا ہے (۱۳) تاکہ ان کی پشت پرسکون سے بیٹھ سکو اورپھر جب سکون سے بیٹھ جاؤ تو اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو اور
عَلَيْهِ وَ تَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا کُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ( ۱۳ ) وَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ( ۱۴ ) وَ جَعَلُوا
کہو کہ پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس نے اس سواری کو ہمارے لئے م اَسخرّ کردیا ہے ورنہ ہم اس کوقابو میں لاسکنے والے نہیں تھے (۱۴) اور بہرحال ہم اپنے پروردگار ہی کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں (۱۵) اور ان لوگوں نے پروردگار کے لئے
لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءاً إِنَّ الْإِنْسَانَ لَکَفُورٌ مُبِينٌ( ۱۵ ) أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَ أَصْفَاکُمْ بِالْبَنِينَ( ۱۶ ) وَ إِذَا
اس کے بندوں میں سے بھی ایک جزئ (اولاد) قرار دیدیا کہ انسان یقینا بڑا کھلا ہوا ناشکرا ہے (۱۶) سچ بتاؤ کیا خدا نے اپنی تمام مخلوقات میں سے اپنے لئے لڑکیوں کو منتخب کیا ہے اور تمہارے لئے لڑکوں کو پسند کیا ہے (۱۷) اور جب ان
بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلاً ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدّاً وَ هُوَ کَظِيمٌ( ۱۷ ) أَ وَ مَنْ يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَ هُوَ فِي
میں سے کسی کو اسی لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے جو مثال انہوں نے رحمان کے لئے بیان کی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا ہے اور غصہّ کے گھونٹ پینے لگتاہے (۱۸) کیا جس کو زیورات میں پالا جاتا ہے اور وہ
الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ( ۱۸ ) وَ جَعَلُوا الْمَلاَئِکَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ إِنَاثاً أَ شَهِدُوا خَلْقَهُمْ سَتُکْتَبُ شَهَادَتُهُمْ
جھگڑے کے وقت صحیح بات بھی نہ کرسکے (وہی خدا کی اولاد ہے (۱۹) اوران لوگوں نے ان ملائکہ کوجو رحمان کے بندے ہیںلڑکی قرار دیدیا ہے کیا یہ ان کی خلقت کے گواہ ہیں تو عنقریب ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور پھر
وَ يُسْأَلُونَ( ۱۹ ) وَ قَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنَاهُمْ مَا لَهُمْ بِذٰلِکَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ( ۲۰ ) أَمْ آتَيْنَاهُمْ
اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا (۲۰) اوریہ کہتے ہیں کہ خدا چاہتا توہم ان کی پرستش نہ کرتے انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے - یہ صرف اندازوں سے بات کرتے ہیں (۲۱) کیا ہم نے اس سے پہلے
کِتَاباً مِنْ قَبْلِهِ فَهُمْ بِهِ مُسْتَمْسِکُونَ( ۲۱ ) بَلْ قَالُوا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَى أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَى آثَارِهِمْ مُهْتَدُونَ( ۲۲ )
انہیں کوئی کتاب دی ہے جس سے یہ تمسّک کئے ہوئے ہیں (۲۲) نہیں بلکہ ان کا کہنا صرف یہ ہے کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایک طریقہ پر پایا ہے اورہم ان ہی کے نقش قدم پر ہدایت پانے والے ہیں
وَ کَذٰلِکَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَذِيرٍ إِلاَّ قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَى أُمَّةٍ وَ إِنَّا عَلَى آثَارِهِمْ
(۲۳) اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس بستی کے خوشحال لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم ان ہی کے نقش قدم کی
مُقْتَدُونَ( ۲۳ ) قَالَ أَ وَ لَوْ جِئْتُکُمْ بِأَهْدَى مِمَّا وَجَدْتُمْ عَلَيْهِ آبَاءَکُمْ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ کَافِرُونَ( ۲۴ )
پیروی کرنے والے ہیں (۲۴) تو پیغمبر نے کہا کہ چاہے میں اس سے بہتر پیغام لے آؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تمہارے پیغام کے ماننے والے نہیں ہیں
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُکَذِّبِينَ( ۲۵ ) وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ إِنَّنِي بَرَاءٌ مِمَّا تَعْبُدُونَ( ۲۶ )
(۲۵) پھر ہم نے ان سے بدلہ لے لیا تو اب دیکھو کہ تکذیب کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ہے (۲۶) اور جب ابراہیم نے اپنے (مربی) باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں تمہارے تمام معبودوں سے بری اور بیزار ہوں
إِلاَّ الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ( ۲۷ ) وَ جَعَلَهَا کَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۲۸ ) بَلْ مَتَّعْتُ هٰؤُلاَءِ وَ
(۲۷) علاوہ اس معبود کے کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے کہ وہی عنقریب مجھے ہدایت دینے والا ہے (۲۸) اور انہوں نے اس پیغام کو اپنی نسل میں ایک
آبَاءَهُمْ حَتَّى جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُولٌ مُبِينٌ( ۲۹ ) وَ لَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هٰذَا سِحْرٌ وَ إِنَّا بِهِ کَافِرُونَ( ۳۰ ) وَ
کلمہ باقیہ قرار دے دیا کہ شاید وہ لوگ خدا کی طرف پلٹ آئیں (۲۹) بلکہ ہم نے ان لوگوں کو اور ان کے بزرگوں کو برابر آرام دیا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور واضح رسول آگیا (۳۰) اور جب حق آگیا تو کہنے لگے کہ یہ تو جادو ہے اور ہم اس کے منکر ہیں (۳۱) اور
قَالُوا لَوْ لاَ نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ( ۳۱ ) أَ هُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَةَ رَبِّکَ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ
یہ کہنے لگے کہ آخر یہ قرآن دونوں بستیوں (مکہ و طائف) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں نازل کیا گیا ہے (۳۲) تو کیا یہی لوگ رحمت پروردگار کو تقسیم کررہے ہیں حالانکہ ہم نے ہی ان کے
مَعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضاً سُخْرِيّاً وَ رَحْمَةُ رَبِّکَ
درمیان معیشت کو زندگانی دنیا میں تقسیم کیا ہے اور بعض کو بعض سے اونچا بنایا ہے تاکہ ایک دوسرے سے کام لے سکیں اور رحمت پروردگار ان کے جمع
خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ( ۳۲ ) وَ لَوْ لاَ أَنْ يَکُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَجَعَلْنَا لِمَنْ يَکْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفاً مِنْ فِضَّةٍ
کئے ہوئے مال و متاع سے کہیں زیادہ بہتر ہے (۳۳) اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی قوم ہوجائیں گے تو ہم رحمٰن کا انکار کرنے والوںکے لئے
وَ مَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ( ۳۳ )
ان کے گھر کی چھتیں اور سیڑھیاں جن پر یہ چڑھتے ہیں سب کو چاند ی کا بنادیتے
وَ لِبُيُوتِهِمْ أَبْوَاباً وَ سُرُراً عَلَيْهَا يَتَّکِئُونَ( ۳۴ ) وَ زُخْرُفاً وَ إِنْ کُلُّ ذٰلِکَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ
(۳۴) اور ان کے گھر کے دروازے اور وہ تخت جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں (۳۵) اور سونے کے بھی لیکن یہ سب صرف زندگانی دنیا کی لّذت کا سامان ہے اور آخرت پروردگار کے نزدیک صرف
رَبِّکَ لِلْمُتَّقِينَ( ۳۵ ) وَ مَنْ يَعْشُ عَنْ ذِکْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَاناً فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ( ۳۶ ) وَ إِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ
صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے (۳۶) اور جو شخص بھی اللہ کے ذکر کی طرف سے اندھا ہوجائے گا ہم اس کے لئے ایک شیطان مقرر کردیں گے جو اس کا ساتھی اور ہم نشین ہوگا (۳۷) اور یہ شیاطین ان لوگوں کو
عَنِ السَّبِيلِ وَ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ( ۳۷ ) حَتَّى إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَ بَيْنَکَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ
راستہ سے روکتے رہتے ہیں اور یہ یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں (۳۸) یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئیں گے تو کہیں گے کہ اے کاش ہمارے اور ان کے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا یہ تو بڑا بدترین
الْقَرِينُ( ۳۸ ) وَ لَنْ يَنْفَعَکُمُ الْيَوْمَ إِذْ ظَلَمْتُمْ أَنَّکُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِکُونَ( ۳۹ ) أَ فَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ أَوْ
ساتھی نکلا (۳۹) اور یہ ساری باتیں آج تمہارے کام آنے والی نہیں ہیں کہ تم سب عذاب میں برابر کے شریک ہو کہ تم نے بھی ظلم کیا ہے
(۴۰) پیغمبر کیا آپ بہرے کو سنا سکتے ہیں یا اندھے کو راستہ دکھاسکتے ہیں
تَهْدِي الْعُمْيَ وَ مَنْ کَانَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۴۰ ) فَإِمَّا نَذْهَبَنَّ بِکَ فَإِنَّا مِنْهُمْ مُنْتَقِمُونَ( ۴۱ ) أَوْ نُرِيَنَّکَ الَّذِي
یا اسے ہدایت دے سکتے ہیں جو ضلال مبین میں مبتلا ہوجائے (۴۱) پھر ہم یا تو آپ کو دنیا سے اٹھالیں گے تو ہمیں تو ان سے بہرحال بدلہ لینا ہے
(۴۲) یا پھر عذاب آپ کو دکھا کر ہی
وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُقْتَدِرُونَ( ۴۲ ) فَاسْتَمْسِکْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْکَ إِنَّکَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۴۳ ) وَ إِنَّهُ
نازل کریں گے کہ ہم اس کا بھی اختیار رکھنے والے ہیں (۴۳) لہذا آپ اس حکم کو مضبوطی سے پکڑے رہیں جس کی وحی کی گئی ہے کہ یقینا آپ بالکل سیدھے راستہ پر ہیں (۴۴) اور یہ
لَذِکْرٌ لَکَ وَ لِقَوْمِکَ وَ سَوْفَ تُسْأَلُونَ( ۴۴ ) وَ اسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رُسُلِنَا أَ جَعَلْنَا مِنْ دُونِ
قرآن آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے نصیحت کا سامان ہے اور عنقریب تم سب سے باز پرس کی جائے گی (۴۵) اور آپ ان رسولوں سے سوال کریں جنہیں آپ سے پہلے بھیجا گیا ہے کیا ہم نے رحمٰن کے علاوہ بھی
الرَّحْمٰنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ( ۴۵ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَ مَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۴۶ )
خدا قرار دیئے ہیں جن کی پرستش کی جائے (۴۶) اور ہم نے موسٰی علیہ السّلام کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے روسائ قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ میں رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں
فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِآيَاتِنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا يَضْحَکُونَ( ۴۷ )
(۴۷) لیکن جب ہماری نشانیوں کو پیش کیا تو وہ سب مضحکہ اڑانے لگے
وَ مَا نُرِيهِمْ مِنْ آيَةٍ إِلاَّ هِيَ أَکْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا وَ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۴۸ ) وَ قَالُوا يَا أَيُّهَا
(۴۸) اور ہم انہیں جو بھی نشانی دکھلاتے تھے وہ پہلے والی نشانی سے بڑھ کر ہی ہوتی تھی اور پھر انہیں عذاب کی گرفت میں لے لیا کہ شاید اسی طرح راستہ پر واپس آجائیں (۴۹) اور ان لوگوں نے کہا کہ اے
السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَکَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ( ۴۹ ) فَلَمَّا کَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْکُثُونَ( ۵۰ )
جادوگر (موسٰی) اپنے رب سے ہمارے بارے میں اس بات کی دعا کر جس بات کا تجھ سے وعدہ کیا گیا ہے تو ہم یقینا راستہ پر آجائیں گے (۵۰) لیکن جب ہم نے عذاب کو دور کردیا تو انہوں نے عہد کو توڑ دیا
وَ نَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يَا قَوْمِ أَ لَيْسَ لِي مُلْکُ مِصْرَ وَ هٰذِهِ الْأَنْهَارُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِي أَ فَلاَ تُبْصِرُونَ( ۵۱ )
(۵۱) اور فرعون نے اپنی قوم سے پکار کر کہا اے قوم کیا یہ ملک مصر میرا نہیں ہے اور کیا یہ نہریں جو میرے قدموں کے نیچے جاری ہیں یہ سب میری نہیں ہیں پھر تمہیں کیوں نظر نہیں آرہا ہے
أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِنْ هٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَ لاَ يَکَادُ يُبِينُ( ۵۲ ) فَلَوْ لاَ أُلْقِيَ عَلَيْهِ أَسْوِرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ
(۵۲) کیا میں اس شخص سے بہتر نہیں ہوں جو پست حیثیت کا آدمی ہے اور صاف بول بھی نہیں پاتا ہے (۵۳) پھر کیوں اس کے اوپر سونے کے کنگن نہیں نازل کئے گئے اور کیوں اس کے ساتھ
الْمَلاَئِکَةُ مُقْتَرِنِينَ( ۵۳ ) فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ إِنَّهُمْ کَانُوا قَوْماً فَاسِقِينَ( ۵۴ ) فَلَمَّا آسَفُونَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ
ملائکہ جمع ہوکر نہیں آئے (۵۴) پس فرعون نے اپنی قوم کو سبک سر بنادیا اور انہوں نے اس کی اطاعت کرلی کہ وہ سب پہلے ہی سے فاسق اور بدکار تھے
(۵۵) پھر جب ان لوگوں نے ہمیں غضب ناک کردیا تو ہم نے ان سے بدلہ لے لیا
فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ( ۵۵ ) فَجَعَلْنَاهُمْ سَلَفاً وَ مَثَلاً لِلْآخِرِينَ( ۵۶ ) وَ لَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلاً إِذَا قَوْمُکَ مِنْهُ
اور پھر ان ہی سب کو اکٹھا غرق کردیا (۵۶) پھر ہم نے انہیں گیا گزرا اور بعد والوں کے لئے ایک نمونہ عبرت بنادیا (۵۷) اور جب ابن مریم کو مثال میں پیش کیا گیا تو آپ کی قوم
يَصِدُّونَ( ۵۷ ) وَ قَالُوا أَ آلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ مَا ضَرَبُوهُ لَکَ إِلاَّ جَدَلاً بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ( ۵۸ ) إِنْ هُوَ إِلاَّ
شور مچانے لگی (۵۸) اور کہنے لگے کہ ہمارے خدا بہتر ہیں یا وہ اور لوگوں نے ان کی مثال صرف ضد میں پیش کی تھی اور یہ سب صرف جھگڑا کرنے والے تھے (۵۹) ورنہ عیسٰی علیہ السّلام ایک
عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَ جَعَلْنَاهُ مَثَلاً لِبَنِي إِسْرَائِيلَ( ۵۹ ) وَ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنْکُمْ مَلاَئِکَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ( ۶۰ )
بندے تھے جن پر ہم نے نعمتیں نازل کیں اور انہیں بنی اسرائیل کے لئے اپنی قدرت کا ایک نمونہ بنادیا (۶۰) اور اگر ہم چاہتے تو تمہارے بدلے ملائکہ کو زمین میں بسنے والا قرار دے دیتے
وَ إِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلاَ تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُونِ هٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ( ۶۱ ) وَ لاَ يَصُدَّنَّکُمُ الشَّيْطَانُ إِنَّهُ لَکُمْ عَدُوٌّ
(۶۱) اور بیشک یہ قیامت کی واضح دلیل ہے لہٰذا اس میں شک نہ کرو اور میرا اتباع کرو کہ یہی سیدھا راستہ ہے (۶۲) اور خبردار شیطان تمہیں راہ حق سے روک نہ دے کہ وہ تمہارا
مُبِينٌ( ۶۲ ) وَ لَمَّا جَاءَ عِيسَى بِالْبَيِّنَاتِ قَالَ قَدْ جِئْتُکُمْ بِالْحِکْمَةِ وَ لِأُبَيِّنَ لَکُمْ بَعْضَ الَّذِي تَخْتَلِفُونَ فِيهِ
کھلا ہوا دشمن ہے (۶۳) اور جب عیسٰی علیہ السّلام ان کے پاس معجزات لے کر آئے تو انہوں نے کہا کہ میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ہوں اور اس لئے کہ بعض ان مسائل کی وضاحت کردوں جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہے
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُونِ( ۶۳ ) إِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّي وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ هٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ( ۶۴ ) فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ
لہٰذا خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۶۴) اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی عبادت کرو کہ یہی صراط مستقیم ہے (۶۵) تو اقوام نے آپس میں اختلاف شروع کردیا
مِنْ بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ أَلِيمٍ( ۶۵ ) هَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَ هُمْ لاَ
افسوس ان کے حال پر ہے کہ جنہوں نے ظلم کیا کہ ان کے لئے دردناک دن کا عذاب ہے (۶۶) کیا یہ لوگ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ اچانک قیامت آجائے اور انہیں اس کا
يَشْعُرُونَ( ۶۶ ) الْأَخِلاَّءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلاَّ الْمُتَّقِينَ( ۶۷ ) يَا عِبَادِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْکُمُ الْيَوْمَ وَ لاَ
شعور بھی نہ ہوسکے (۶۷) آج کے دن صاحبانِ تقویٰ کے علاوہ تمام دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے (۶۸) میرے بندو آج تمہارے لئے نہ خوف ہے اور
أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ( ۶۸ ) الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَ کَانُوا مُسْلِمِينَ( ۶۹ ) ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَ أَزْوَاجُکُمْ تُحْبَرُونَ( ۷۰ )
نہ تم پر حزن و ملال طاری ہوگا (۶۹) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہماری نشانیوں پر ایمان قبول کیا ہے اور ہمارے اطاعت گزار ہوگئے ہیں (۷۰) اب تم سب اپنی بیویوں سمیت اعزاز و احترام کے ساتھ جنّت میں داخل ہوجاؤ
يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِنْ ذَهَبٍ وَأَکْوَابٍ وَ فِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَأَنْتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۷۱ )
(۷۱) ان کے گرد سونے کی رکابیوں اور پیالیوں کا دور چلے گا اور وہاں ان کے لئے وہ تمام چیزیں ہوں گی جن کی دل میں خواہش ہو اور جو آنکھوں کو بھلی لگیں اور تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو
وَ تِلْکَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۷۲ ) لَکُمْ فِيهَا فَاکِهَةٌ کَثِيرَةٌ مِنْهَا تَأْکُلُونَ( ۷۳ )
(۷۲) اور یہی وہ جنّت ہے جس کا تمہیں ان اعمال کی بنا پر وارث بنایا گیا ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے (۷۳) اس میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں جن میں سے تم کھاؤ گے
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ( ۷۴ ) لاَ يُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَهُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ( ۷۵ ) وَمَاظَلَمْنَاهُمْ وَ لٰکِنْ کَانُوا هُمُ
(۷۴) بیشک مجرمین عذابِ جہّنم میں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۷۵) ان سے عذاب منقطع نہیں ہوگا اور وہ مایوسی کے عالم میں وہاں رہیں گے (۷۶) اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ہے یہ تو خود ہی اپنے اوپر
الظَّالِمِينَ( ۷۶ ) وَنَادَوْا يَامَالِکُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّکَ قَالَ إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ( ۷۷ ) لَقَدْ جِئْنَاکُمْ بِالْحَقِّ وَلٰکِنَّ أَکْثَرَکُمْ لِلْحَقِّ
ظلم کرنے والے تھے (۷۷) اور وہ آواز دیں گے کہ اے مالک اگر تمہارا پروردگار ہمیںموت دے دے تو بہت اچھا ہو تو جواب ملے گا کہ تم اب یہیں رہنے والے ہو (۷۸) یقینا ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے لیکن تمہاری اکثریت حق
کَارِهُونَ( ۷۸ ) أَمْ أَبْرَمُوا أَمْراً فَإِنَّا مُبْرِمُونَ( ۷۹ ) أَمْ يَحْسَبُونَ أَنَّالاَ نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُمْ بَلَى وَرُسُلُنَالَدَيْهِمْ يَکْتُبُونَ( ۸۰ )
کو ناپسند کرنے والی ہے (۷۹) کیا انہوں نے کسی بات کا محکم ارادہ کرلیا ہے تو ہم بھی یہ کام جانتے ہیں (۸۰) یا ان کا خیال یہ ہے کہ ہم ان کے راز اور خفیہ باتوں کو نہیں سن سکتے ہیں تو ہم کیا ہمارے نمائندے سب کچھ لکھ رہے ہیں
قُلْ إِنْ کَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ( ۸۱ ) سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ( ۸۲ )
(۸۱) آپ کہہ دیجئے کہ اگر رحمٰن کے کوئی فرزند ہوتا تو میںسب سے پہلا عبادت گزار ہوں (۸۲) وہ آسمان و زمین اور عرش کا مالک ان کی باتوں سے پاک اور منّزہ ہے
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَ يَلْعَبُوا حَتَّى يُلاَقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ( ۸۳ ) وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلٰهٌ وَ فِي الْأَرْضِ إِلٰهٌ وَ هُوَ
(۸۳) انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے باتیں بناتے رہیں اور کھیل تماشے میں لگے رہیں یہاں تک کہ اس دن کا سامنا کریں جس کا وعدہ دیا جارہا ہے (۸۴) اور وہی وہ ہے جو آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا ہے اور وہ صاحبِ
الْحَکِيمُ الْعَلِيمُ( ۸۴ ) وَتَبَارَکَ الَّذِي لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَابَيْنَهُمَاوَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِوَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ( ۸۵ )
حکمت بھی ہے اور ہر شے سے باخبر بھی ہے (۸۵) اور بابرکت ہے وہ جس کے لئے آسمان و زمین اور اس کے مابین کا ملک ہے اور اسی کے پاس قیامت کا بھی علم ہے اور اسی کی طرف تم سب واپس کئے جاؤ گے
وَلاَيَمْلِکُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلاَّمَنْ شَهِدَبِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ( ۸۶ ) وَ لَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ
(۸۶) اور اس کے علاوہ جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سفارش کا بھی اختیار نہیں رکھتے ہیں...._ مگر وہ جو سمجھ بوجھ کر حق کی گواہی دینے والے ہیں (۸۷) اور اگر آپ ان سے سوال کریں گے کہ خود ان کا خالق کون ہے تو کہیں گے کہ اللہ
اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَکُونَ( ۸۷ ) وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هٰؤُلاَءِ قَوْمٌ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۸۸ ) فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلاَمٌ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ( ۸۹ )
تو پھر یہ کدھر بہکے جارہے ہیں (۸۸) اور اسی کو اس قول کا بھی علم ہے کہ خدایا یہ وہ قوم ہے جو ایمان لانے والی نہیں ہے (۸۹) لہٰذا ان سے منہ موڑ لیجئے اور سلامتی کا پیغام دے دیجئے پھر عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا
( سورة الدخان)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) وَ الْکِتَابِ الْمُبِينِ( ۲ ) إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَکَةٍ إِنَّا کُنَّا مُنْذِرِينَ( ۳ ) فِيهَا يُفْرَقُ کُلُّ أَمْرٍ حَکِيمٍ( ۴ )
(۱) حم (۲) روشن کتاب کی قسم (۳) ہم نے اس قرآن کو ایک مبارک رات میں نازل کیا ہے ہم بیشک عذاب سے ڈرانے والے تھے (۴) اس رات میں تمام حکمت و مصلحت کے امور کا فیصلہ کیا جاتا ہے
أَمْراً مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا کُنَّا مُرْسِلِينَ( ۵ ) رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ( ۶ ) رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ
(۵) یہ ہماری طرف کا حکم ہوتا ہے اور ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے ہیں (۶) یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور یقینا وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے (۷) وہ آسمان و زمین اور اس کے
مَا بَيْنَهُمَا إِنْ کُنْتُمْ مُوقِنِينَ( ۷ ) لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِي وَ يُمِيتُ رَبُّکُمْ وَ رَبُّ آبَائِکُمُ الْأَوَّلِينَ( ۸ ) بَلْ هُمْ فِي
مابین کا پروردگار ہے اگر تم یقین کرنے والے ہو (۸) اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہی حیات عطا کرنے والا ہے اور وہی موت دینے والا ہے - وہی تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے گزشتہ بزرگوں کا بھی پروردگار ہے (۹) لیکن یہ لوگ
شَکٍّ يَلْعَبُونَ( ۹ ) فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ( ۱۰ ) يَغْشَى النَّاسَ هٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۱ ) رَبَّنَا
شک کے عالم میں کھیل تماشہ کررہے ہیں (۱۰) لہٰذا آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان واضح قسم کا دھواں لے کر آجائے گا (۱۱) جو تمام لوگوں کو ڈھانک لے گا کہ یہی دردناک عذاب ہے (۱۲) تب سب کہیں گے کہ پروردگار
اکْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ( ۱۲ ) أَنَّى لَهُمُ الذِّکْرَى وَ قَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ( ۱۳ ) ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوا
اس عذاب کو ہم سے دور کردے ہم ایمان لے آنے والے ہیں (۱۳) بھلا ان کی قسمت میں نصیحت کہاں جب کہ ان کے پاس واضح پیغام والا رسول بھی آچکا ہے (۱۴) اور انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہا
مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ( ۱۴ ) إِنَّا کَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلاً إِنَّکُمْ عَائِدُونَ( ۱۵ ) يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْکُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ( ۱۶ )
کہ یہ سکھایا پڑھایا ہوا دیوانہ ہے (۱۵) خیر ہم تھوڑی دیر کے لئے عذاب کو ہٹالیتے ہیں لیکن تم پھر وہی کرنے والے ہو جو کررہے ہو (۱۶) ایک دن آئے گا جب ہم سخت قسم کی گرفت کریں گے کہ ہم یقینا بدلہ لینے والے بھی ہیں
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَاءَهُمْ رَسُولٌ کَرِيمٌ( ۱۷ ) أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَکُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ( ۱۸ )
(۱۷) اور ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا جب ان کے پاس ایک محترم پیغمبر آیا (۱۸) کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں
وَ أَنْ لاَ تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ إِنِّي آتِيکُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۱۹ ) وَ إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَ رَبِّکُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ( ۲۰ ) وَ إِنْ لَمْ
(۱۹) اور خدا کے سامنے اونچے نہ بنو میں تمہارے پاس بہت واضح دلیل لے کر آیا ہوں (۲۰) اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کردو (۲۱) اور اگر تم
تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ( ۲۱ ) فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هٰؤُلاَءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ( ۲۲ ) فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلاً إِنَّکُمْ مُتَّبَعُونَ( ۲۳ )
ایمان نہیں لاتے ہو تو مجھ سے الگ ہوجاؤ (۲۲) پھر انہوں نے اپنے رب سے رَعا کی کہ یہ قوم بڑی مجرم قوم ہے (۲۳) تو ہم نے کہا کہ ہمارے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے
وَ اتْرُکِ الْبَحْرَ رَهْواً إِنَّهُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ( ۲۴ ) کَمْ تَرَکُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَ عُيُونٍ( ۲۵ ) وَ زُرُوعٍ وَ مَقَامٍ کَرِيمٍ( ۲۶ )
(۲۴) اور دریا کو اپنے حال پر ساکن چھوڑ کر نکل جاؤ کہ یہ لشکر غرق کیا جانے والا ہے (۲۵) یہ لوگ کتنے ہی باغات اور چشمے چھوڑ گئے (۲۶) اور کتنی ہی کھیتیاں اور عمدہ مکانات چھوڑ گئے
وَ نَعْمَةٍ کَانُوا فِيهَا فَاکِهِينَ( ۲۷ ) کَذٰلِکَ وَ أَوْرَثْنَاهَا قَوْماً آخَرِينَ( ۲۸ ) فَمَا بَکَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَ
(۲۷) اور وہ نعمتیں جن میں مزے اُڑا رہے تھے (۲۸) یہی انجام ہوتا ہے اور ہم نے سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا (۲۹) پھر تو ان پر نہ آسمان رویا اور نہ
الْأَرْضُ وَ مَا کَانُوا مُنْظَرِينَ( ۲۹ ) وَ لَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ( ۳۰ ) مِنْ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ کَانَ
زمین اور نہ انہیں مہلت ہی دی گئی (۳۰) اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے بچالیا (۳۱) فرعون کے شر سے جو زیادتی کرنے والوں میں
عَالِياً مِنَ الْمُسْرِفِينَ( ۳۱ ) وَ لَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۳۲ ) وَ آتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلاَءٌ
بھی سب سے اونچا تھا (۳۲) اور ہم نے بنی اسرائیل کو تمام عالمین میں سمجھ بوجھ کر انتخاب کیا ہے (۳۳) اور انہیں ایسی نشانیاں دی ہیں جن میں کھلا
مُبِينٌ( ۳۳ ) إِنَّ هٰؤُلاَءِ لَيَقُولُونَ( ۳۴ ) إِنْ هِيَ إِلاَّ مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِينَ( ۳۵ ) فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ کُنْتُمْ
ہوا امتحان پایا جاتا ہے (۳۴) بیشک یہ لوگ یہی کہتے ہیں (۳۵) کہ یہ صرف پہلی موت ہے اور بس اس کے بعد ہم اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
(۳۶) اور اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو قبروں سے اٹھا
صَادِقِينَ( ۳۶ ) أَ هُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَهْلَکْنَاهُمْ إِنَّهُمْ کَانُوا مُجْرِمِينَ( ۳۷ ) وَ مَا خَلَقْنَا
کر لے آؤ (۳۷) بھلا یہ لوگ زیادہ بہتر ہیں یا قوم تّبع اور ان سے پہلے والے افراد جنہیں ہم نے اس لئے تباہ کردیا کہ یہ سب مجرم تھے (۳۸) اور ہم نے
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا لاَعِبِينَ( ۳۸ ) مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۳۹ )
زمین و آسمان اور اس کی درمیانی مخلوقات کو کھیل تماشہ کرنے کے لئے نہیں پیدا کیا ہے (۳۹) ہم نے انہیں صرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے لیکن ان کی اکثریت اس امر سے بھی جاہل ہے
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ( ۴۰ ) يَوْمَ لاَ يُغْنِي مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئاً وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ( ۴۱ ) إِلاَّ مَنْ
(۴۰) بیشک فیصلہ کا دن ان سب کے اٹھائے جانے کا مقررہ وقت ہے (۴۱) جس دن کوئی دوست دوسرے دوست کے کام آنے والا نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی (۴۲) علاوہ اس کے جس
رَحِمَ اللَّهُ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ( ۴۲ ) إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ( ۴۳ ) طَعَامُ الْأَثِيمِ( ۴۴ ) کَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ( ۴۵ )
پر خدا رحم کرے کہ بیشک وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۴۳) بیشک آخرت میں ایک تھوہڑ کا درخت ہے (۴۴) جو گناہگاروں کی غذا ہے (۴۵) وہ پگھلے ہوئے تانبے کی مانند پیٹ میں جوش کھائے گا
کَغَلْيِ الْحَمِيمِ( ۴۶ ) خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ( ۴۷ ) ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ( ۴۸ )
(۴۶) جیسے گرم پانی جوش کھاتا ہے (۴۷) فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اسے پکڑو اور بیچوں بیچ جہّنم تک لے جاؤ (۴۸) پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو
ذُقْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْکَرِيمُ( ۴۹ ) إِنَّ هٰذَا مَا کُنْتُمْ بِهِ تَمْتَرُونَ( ۵۰ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ( ۵۱ ) فِي
(۴۹) کہو کہ اب اپنے کئے کا مزہ چکھو کہ تم تو بڑے صاحب عزّت اور محترم کہے جاتے تھے (۵۰) یہی وہ عذاب ہے جس میں تم شک پیدا کررہے تھے (۵۱) بیشک وہ صاحبانِ تقویٰ محفوظ مقام پر ہوں گے (۵۲) باغات
جَنَّاتٍ وَ عُيُونٍ( ۵۲ ) يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَ إِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ( ۵۳ ) کَذٰلِکَ وَ زَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ( ۵۴ )
اور چشموں کے درمیان (۵۳) وہ ریشم کی باریک اور موٹی پوشاک پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے (۵۴) ایسا ہی ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کے جوڑے لگادیں گے
يَدْعُونَ فِيهَا بِکُلِّ فَاکِهَةٍ آمِنِينَ( ۵۵ ) لاَ يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَ وَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ( ۵۶ )
(۵۵) وہ وہاں ہر قسم کے میوے سکون کے ساتھ طلب کریں گے (۵۶) اور وہاں پہلی موت کے علاوہ کسی موت کا مزہ نہیں چکھنا ہوگا اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
فَضْلاًمِنْ رَبِّکَ ذٰلِکَ هُوَالْفَوْزُالْعَظِيمُ( ۵۷ ) فَإِنَّمَايَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَکَّرُونَ( ۵۸ ) فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ( ۵۹ )
(۵۷) یہ سب آپ کے پروردگار کا فضل و کرم ہے اور یہی انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے (۵۸) پس ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان سے آسان کردیا ہے کہ شاید یہ لوگ نصیحت حاصل کرلیں (۵۹) پھر آپ انتظار کریں اور یہ لوگ بھی انتظار کر ہی رہے ہیں
( سورة الجاثية)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) تَنْزِيلُ الْکِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ( ۲ ) إِنَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِلْمُؤْمِنِينَ( ۳ ) وَ فِي خَلْقِکُمْ
(۱)حم (۲) اس کتاب کی تنزیل اس خدا کی طرف سے ہے جو صاحبِ عزّت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۳) بیشک آسمانوں اور زمینوں میں صاحبانِ ایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۴) اور خود تمہاری خلقت میں
وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَابَّةٍ آيَاتٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ( ۴ ) وَ اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ رِزْقٍ فَأَحْيَا بِهِ
بھی اور جن جانورں کو وہ پھیلاتا رہتا ہے ان میں بھی صاحبانِ یقین کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں (۵) اور رات دن کی رفت و آمد میں اور جو رزق خدا نے آسمان سے نازل کیا ہے جس کے ذریعہ سے
الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ آيَاتٌ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ( ۵ ) تِلْکَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَاعَلَيْکَ بِالْحَقِّ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ
مردہ زمینوں کو زندہ بنایا ہے اور ہواؤں کے چلنے میں اس قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں جو عقل رکھنے والی ہے (۶) یہ اللہ کی آیتیں ہیں جن کی حق کے ساتھ تلاوت کی جارہی ہے تو اللہ اوراس کی آیتوں کے بعد یہ کس بات پر
اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ( ۶ ) وَيْلٌ لِکُلِّ أَفَّاکٍ أَثِيمٍ( ۷ ) يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَى عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَکْبِراً کَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا
ایمان لانے والے ہیں(۷)بیشک ہر جھوٹے گنہگار کے حال پر افسوس ہے(۸)جو تلاوت کی جانے والی آیات کو سنتا ہے اور پھر اکڑ جاتا ہے جیسے سنا ہی نہیں
فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۸ ) وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئاً اتَّخَذَهَا هُزُواً أُولٰئِکَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۹ ) مِنْ وَرَائِهِمْ جَهَنَّمُ وَ لاَ
ہے تو اسے دردناک عذاب کی بشارت دیدیجئے (۹) اور اسے جب بھی ہماری کسی نشانی کا علم ہوتا ہے تو اس کا مذاق اڑاتا ہے بیشک یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رسوا کن عذاب ہے (۱۰) ان کے پیچھے جہنّم ہے اور انہوں نے جو کچھ کمایا ہے
يُغْنِي عَنْهُمْ مَا کَسَبُوا شَيْئاً وَلاَمَا اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ( ۱۰ ) هٰذَا هُدًى وَالَّذِينَ کَفَرُوا
اور جن لوگوں کو خدا کو چھوڑ کر سرپرست بنایا ہے کوئی کام آنے والا نہیں ہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے (۱۱) یہ قرآن ایک ہدایت ہے اور جن لوگوں نے آیا خدا کا انکار کیا ہے
بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِنْ رِجْزٍ أَلِيمٌ( ۱۱ ) اللَّهُ الَّذِي سَخَّرَ لَکُمُ الْبَحْرَلِتَجْرِيَ الْفُلْکُ فِيهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ
ان کے لئے سخت قسم کا دردناک عذاب ہوگا (۱۲) اللہ ہی نے تمہارے لئے دریا کو مسخّر کیا ہے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چل سکیں اور تم اس کے فضل و کرم کو تلاش کرسکو اور شاید
وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ( ۱۲ ) وَسَخَّرَ لَکُمْ مَافِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعاًمِنْهُ إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَکَّرُونَ( ۱۳ )
اس کا شکریہ بھی ادا کرسکو (۱۳) اور اسی نے تمہارے لئے زمین و آسمان کی تمام چیزوں کو مسخر کردیا ہے بیشک اس میں غور و فکر کرنے والی قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں
قُلْ لِلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْماً بِمَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۱۴ ) مَنْ عَمِلَ صَالِحاً
(۱۴) آپ صاحبانِ ایمان سے کہہ دیں کہ وہ خدائی دنوں کی توقع نہ رکھنے والوں سے درگزر کریں تاکہ خدا قوم کو ان کے اعمال کا مکمل بدلہ دے سکے
(۱۵) جو نیک کام کرے گا
فَلِنَفْسِهِ وَ مَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ثُمَّ إِلَى رَبِّکُمْ تُرْجَعُونَ( ۱۵ ) وَ لَقَدْ آتَيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْکِتَابَ وَ الْحُکْمَ وَ النُّبُوَّةَ وَ
وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور جو برائی کرے گا وہ اپنے ہی نقصان کے لئے کرے گا اس کے بعد تم سب پروردگار کی طرف پلٹائے جاؤ گے (۱۶) اور یقینا ہم نے بنی اسرائیل کو کتابً حکومت اور نبوت عطا کی ہے اور
رَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَ فَضَّلْنَاهُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ( ۱۶ ) وَ آتَيْنَاهُمْ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْأَمْرِ فَمَا اخْتَلَفُوا إِلاَّ مِنْ بَعْدِ
انہیں پاکیزہ رزق دیا ہے اور انہیں تمام عالمین پر فضیلت دی ہے (۱۷) اور انہیں اپنے امر کی کھلی ہوئی نشانیاں عطا کی ہیں پھر ان لوگوں نے علم آنے کے بعد آپس کی ضد میں اختلاف کیا
مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْياً بَيْنَهُمْ إِنَّ رَبَّکَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا کَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ( ۱۷ ) ثُمَّ جَعَلْنَاکَ
تو یقینا تمہارا پروردگار روزِ قیامت ان کے درمیان ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ اختلاف کرتے رہے ہیں (۱۸) پھر ہم نے آپ کو اپنے
عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ( ۱۸ ) إِنَّهُمْ لَنْ يُغْنُوا عَنْکَ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً وَ
حکم کے واضح راستہ پر لگادیا لہٰذا آپ اسی کا اتباع کریں اور خبرار جاہلوں کی خواہشات کا اتباع نہ کریں (۱۹) یہ لوگ خدا کے مقابلہ میں ذرہ برابر کام آنے والے نہیں ہیں اور
إِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَ اللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ( ۱۹ ) هٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَ رَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ( ۲۰ )
ظالمین آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں تو اللہ صاحبانِ تقویٰ کا سرپرست ہے (۲۰) یہ لوگوں کے لئے روشنی کا مجموعہ اور یقین کرنے والی قوم کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ کَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَ مَمَاتُهُمْ سَاءَ
(۲۱) کیا برائی اختیار کرلینے والوں نے یہ خیال کرلیا ہے کہ ہم انہیں ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے برابر قرار دے دیں گے کہ سب کی موت و حیات ایک جیسی ہو یہ ان لوگوں نے نہایت بدترین
مَا يَحْکُمُونَ( ۲۱ ) وَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَ لِتُجْزَى کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ وَ هُمْ لاَ يُظْلَمُونَ( ۲۲ )
فیصلہ کیا ہے (۲۲) اور اللہ نے آسمان و زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس لئے بھی کہ ہر نفس کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جاسکے اور یہاں کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا
أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلٰهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ
(۲۳) کیا آپ نے اس شخص کو بھی دیکھا ہے جس نے اپنی خواہش ہی کو خدا بنالیا ہے اور خدا نے اسی حالت کو دیکھ کر اسے گمراہی میں چھوڑ دیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھ پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور خدا کے بعد کون ہدایت کرسکتا ہے
بَعْدِ اللَّهِ أَفَلاَ تَذَکَّرُونَ( ۲۳ ) وَقَالُوا مَا هِيَ إِلاَّحَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِکُنَا إِلاَّ الدَّهْرُوَمَا لَهُمْ بِذٰلِکَ مِنْ عِلْمٍ
کیا تم اتنا بھی غور نہیں کرتے ہو (۲۴) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف زندگانی دنیا ہے اسی میں مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی ہم کو ہلاک کردیتا ہے اور انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ
إِنْ هُمْ إِلاَّيَظُنُّونَ( ۲۴ ) وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَابَيِّنَاتٍ مَاکَانَ حُجَّتَهُمْ إِلاَّأَنْ قَالُوا ائْتُوابِآبَائِنَاإِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۲۵ )
یہ صرف ان کے خیالات ہیں اور بس (۲۵) اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی ہوئی آیات کی تلاوت ہوتی ہے تو ان کی دلیل صرف یہ ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو زندہ کرکے لے آؤ
قُلِ اللَّهُ يُحْيِيکُمْ ثُمَّ يُمِيتُکُمْ ثُمَّ يَجْمَعُکُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لاَ رَيْبَ فِيهِ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ( ۲۶ ) وَ لِلَّهِ
(۲۶) آپ کہہ دیجئے کہ خدا ہی تم کو بھی زندہ رکھے ہے پھر ایک دن موت دے گا اور آخر میں سب کو روز قیامت جمع کرے گا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو بھی نہیں سمجھتے ہیں (۲۷) اور اللہ ہی
مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُالْمُبْطِلُونَ( ۲۷ ) وَ تَرَى کُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً کُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَى إِلَى
کے لئے زمین و آسمان کا ملک ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہل باطل کو واقعا خسارہ ہوگا (۲۸) اور آپ ہر قوم کو گھٹنے کے بل بیٹھا ہوا دیکھیں گے اور سب کو ان کے نامئہ اعمال کی طرف
کِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۲۸ ) هٰذَا کِتَابُنَا يَنْطِقُ عَلَيْکُمْ بِالْحَقِّ إِنَّا کُنَّانَسْتَنْسِخُ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۲۹ )
بلایا جائے گا کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا (۲۹) یہ ہماری کتاب (نامئہ اعمال) ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے اور ہم اس میں تمہارے اعمال کو برابر لکھوا رہے تھے
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ( ۳۰ ) وَأَمَّا الَّذِينَ کَفَرُوا أَفَلَمْ
(۳۰) اب جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں پروردگار اپنی رحمت میں داخل کرلے گا کہ یہی سب سے نمایاں کامیابی ہے (۳۱) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا تو کیا
تَکُنْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْکُمْ فَاسْتَکْبَرْتُمْ وَ کُنْتُمْ قَوْماً مُجْرِمِينَ( ۳۱ ) وَ إِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَ السَّاعَةُ لاَ رَيْبَ
تمہارے سامنے ہماری آیات کی تلاوت نہیں ہورہی تھی لیکن تم نے اکڑ سے کام لیا اور بیشک تم ایک مجرم قوم تھے (۳۲) اور جب یہ کہا گیا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں ہے
فِيهَا قُلْتُمْ مَا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِنْ نَظُنُّ إِلاَّ ظَنّاً وَ مَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ( ۳۲ )
تو تم نے کہہ دیا کہ ہم تو قیامت نہیں جانتے ہیں ہم اسے ایک خیالی بات سمجھتے ہیں اور ہم اس کا یقین کرنے والے نہیں ہیں
وَ بَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَ حَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۳۳ ) وَ قِيلَ الْيَوْمَ نَنْسَاکُمْ کَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ
(۳۳) اور ان کے لئے ان کے اعمال کی برائیاں ثابت ہوگئیں اور انہیں اسی عذاب نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے (۳۴) اور ان سے کہا گیا کہ ہم تمہیں آج اسی طرح نظر انداز کردیں گے جس طرح تم نے
يَوْمِکُمْ هٰذَا وَ مَأْوَاکُمُ النَّارُ وَ مَا لَکُمْ مِنْ نَاصِرِينَ( ۳۴ ) ذٰلِکُمْ بِأَنَّکُمُ اتَّخَذْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ هُزُواً وَ غَرَّتْکُمُ الْحَيَاةُ
آج کے دن کی ملاقات کو بھلادیا تھا اور تم سب کا انجام جہّنم ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے (۳۵) یہ سب اس لئے ہے کہ تم نے آیات الہٰی کا مذاق بنایا تھا اور تمہیں زندگانی
الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ لاَ يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَ لاَ هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ( ۳۵ ) فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ
دنیا نے دھوکے میں رکھا تھا تو آج یہ لوگ عذاب سے باہرنہیں نکالے جائیں گے اور انہیں معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا (۳۶) ساری حمد اسی خدا کے لئے ہے جو آسمان و زمین اور تمام
الْعَالَمِينَ( ۳۶ ) وَ لَهُ الْکِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۳۷ )
عالمین کا پروردگار اور مالک ہے (۳۷) اسی کے لئے آسمان و زمین میں بزرگی اور کبریائی ہے اور وہی صاحبِ عزّت اور حکمت والا ہے
( سورة الأحقاف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
حم( ۱ ) تَنْزِيلُ الْکِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ( ۲ ) مَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ
(۱)حم (۲) یہ خدائے عزیز و حکیم کی نازل کی ہوئی کتاب ہے (۳) ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی تمام مخلوقات کو حق کے ساتھ اور
أَجَلٍ مُسَمًّى وَ الَّذِينَ کَفَرُوا عَمَّا أُنْذِرُوا مُعْرِضُونَ( ۳ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ مَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا
ایک مقررہ مدّت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا وہ ان باتوں سے کنارہ کش ہوگئے ہیں جن سے انہیں ڈرایا گیا ہے (۴) تو آپ کہہ دیں کہ کیا تم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ذ را مجھے بھی دکھلاؤ کہ
مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْکٌ فِي السَّمَاوَاتِ ائْتُونِي بِکِتَابٍ مِنْ قَبْلِ هٰذَا أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۴ ) وَ
انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے یا ان کی آسمان میں کیا شرکت ہے - پھر اگر تم سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ ہمارے سامنے پیش کرو (۵) اور اس
مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لاَ يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ( ۵ )
سےزیادہ گمراہ کون ہے جو خدا کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہےجو قیامت تک اس کی آواز کا جواب نہیں دے سکتے ہیں اور ان کی آواز کی طرف سے غافل بھی ہیں
وَ إِذَا حُشِرَ النَّاسُ کَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَ کَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ کَافِرِينَ( ۶ ) وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ
(۶) اور جب سارے لوگ قیامت میں محشور ہوں گے تو یہ معبود ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کرنے لگیں گے (۷) اور جب ان کے سامنے ہماری روشن آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو
کَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هٰذَا سِحْرٌ مُبِينٌ( ۷ ) أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلاَ تَمْلِکُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئاً
یہ کفار حق کے آنے کے بعد اس کے بارے میں یہی کہتے ہیں کہ یہ کِھلا ہوا جادو ہے (۸) تو کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ رسول نے افترا کیا ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو تم میرے کام آنے والے نہیں ہو
هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ کَفَى بِهِ شَهِيداً بَيْنِي وَ بَيْنَکُمْ وَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ( ۸ ) قُلْ مَا کُنْتُ بِدْعاً مِنَ
اور خدا خوب جانتا ہے کہ تم اس کے بارے میں کیا کیا باتیں کرتے ہو اور میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے اور وہی بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۹) آپ کہہ دیجئے کہ میں کوئی نئے قسم کا
الرُّسُلِ وَ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَ لاَ بِکُمْ إِنْ أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ وَ مَا أَنَا إِلاَّ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۹ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ
رسول نہیں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ میرے اور تمہارے ساتھ کیا برتاؤ کیا جائے گا میں تو صرف وحی الہٰی کا اتباع کرتا ہوں اور صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں (۱۰) کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے
کَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ کَفَرْتُمْ بِهِ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَآمَنَ وَ اسْتَکْبَرْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي
اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہے اور تم نے اس کا انکار کردیا جب کہ بنی اسرائیل کاایک گواہ ایسی ہی بات کی گواہی دے چکا ہے اور وہ ایمان بھی لایا ہے اور پھر بھی تم نے غرور سے کام لیا ہے بیشک اللہ
الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۱۰ ) وَ قَالَ الَّذِينَ کَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا لَوْ کَانَ خَيْراً مَا سَبَقُونَا إِلَيْهِ وَ إِذْ لَمْ يَهْتَدُوا بِهِ
ظالمین کی ہدایت کرنے والا نہیں ہے (۱۱) اور یہ کفار ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ لوگ ہم سے آگے اس کی طرف نہ دوڑ پڑتے اور جب ان لوگوں نے خود ہدایت نہیں حاصل کی
فَسَيَقُولُونَ هٰذَا إِفْکٌ قَدِيمٌ( ۱۱ ) وَ مِنْ قَبْلِهِ کِتَابُ مُوسَى إِمَاماً وَ رَحْمَةً وَ هٰذَا کِتَابٌ مُصَدِّقٌ لِسَاناً عَرَبِيّاً لِيُنْذِرَ
تو اب کہتے ہیں کہ یہ بہت پرانا جھوٹ ہے (۱۲) اور اس سے پہلے موسٰی علیہ السّلام کی کتاب تھی جو رہنما اور رحمت تھی اور یہ کتاب عربی زبان میں سب کی تصدیق کرنے والی ہے
الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَى لِلْمُحْسِنِينَ( ۱۲ ) إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلاَخَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ( ۱۳ )
تاکہ ظلم کرنے والوں کو عذاب الہٰی سے ڈرائے اور یہ نیک کرداروں کے لئے مجسمئہ بشارت ہے (۱۳) بیشک جن لوگوں نے اللہ کو اپنا رب کہا اور اسی پر جمے رہے ان کے لئے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ رنجیدہ ہونے والے ہیں
أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۴ ) وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَاناً حَمَلَتْهُ أُمُّهُ کُرْهاً
(۱۴) یہی لوگ درحقیقت جنّت والے ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں کہ یہی ان کے اعمال کی حقیقی جزا ہے (۱۵) اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرنے کی نصیحت کی کہ اس کی ماں نے بڑے رنج کے ساتھ اسے شکم میں رکھا ہے
وَوَضَعَتْهُ کُرْهاً وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلاَثُونَ شَهْراًحَتَّى إِذَابَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ
اور پھر بڑی تکلیف کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس کے حمل اور دودھ بڑھائی کا کل زمانہ تیس مہینے کا ہے یہاں تک کہ جب وہ توانائی کو پہنچ گیا اور چالیس برس کا ہوگیا تو اس نے دعا کی کہ پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکریہ
الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحاًتَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْکَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ( ۱۵ )
ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے اور ایسا نیک عمل کروں کہ تو راضی ہوجائے اور میری ذریت میں بھی صلاح و تقویٰ قرار دے کہ میں تیری ہی طرف متوجہ ہوں اور تیرے فرمانبردار بندوں میں ہوں
أُولٰئِکَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِي کَانُوا
(۱۶) یہی وہ لوگ ہیں جن کے بہترین اعمال کو ہم قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کرتے ہیں یہ اصحاب جنّت میں ہیں اور یہ خدا کا وہ وعدہ ہے جو ان سے
يُوعَدُونَ( ۱۶ ) وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ أُفٍّ لَکُمَا أَتَعِدَانِنِي أَنْ أُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُونُ مِنْ قَبْلِي وَ هُمَا يَسْتَغِيثَانِ اللَّهَ
برابر کیا جارہا تھا (۱۷) اور جس نے اپنے ماں باپ سے یہ کہا کہ تمہارے لئے حیف ہے کہ تم مجھے اس بات سے ڈراتے ہو کہ میں دوبارہ قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں اور وہ دونوں فریاد کررہے تھے کہ
وَيْلَکَ آمِنْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَيَقُولُ مَا هٰذَا إِلاَّ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۱۷ ) أُولٰئِکَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ
یہ بڑی افسوس ناک بات ہے بیٹا ایمان لے آ - خدا کا وعدہ بالکل سچا ہے تو کہنے لگا کہ یہ سب پرانے لوگوں کے افسانے ہیں (۱۸) یہی وہ لوگ ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے ان امّتوں میں
خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ إِنَّهُمْ کَانُوا خَاسِرِينَ( ۱۸ ) وَلِکُلٍّ دَرَجَاتٌ مِمَّا عَمِلُوا وَ لِيُوَفِّيَهُمْ أَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ
جو انسان و جّنات میں ان سے پہلے گزر چکی ہیں کہ بیشک یہ سب گھاٹے میں رہنے والے ہیں (۱۹) اور ہر ایک کے لئے اس کے اعمال کے مطابق درجات ہوں گے اور یہ اس لئے کہ خدا ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیدے اور ان پر کسی
لاَ يُظْلَمُونَ( ۱۹ ) وَ يَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ کَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِکُمْ فِي حَيَاتِکُمُ الدُّنْيَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا
طرح کا ظلم نہیں کیا جائے گا (۲۰) اور جس دن کفار کو جہنمّ کے سامنے پیش کیا جائے گا کہ تم نے اپنے سارے مزے دنیاہی کی زندگی میں لے لئے اور وہاں آرام کرلیا تو آج ذلّت
فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا کُنْتُمْ تَسْتَکْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا کُنْتُمْ تَفْسُقُونَ( ۲۰ )
کے عذاب کی سزادی جائے گی کہ تم روئے زمین میں بلاوجہ اکڑ رہے تھے اور اپنے پروردگار کے احکام کی نافرمانی کررہے تھے
وَ اذْکُرْ أَخَا عَادٍ إِذْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ بِالْأَحْقَافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ أَلاَّ تَعْبُدُوا إِلاَّ اللَّهَ إِنِّي
(۲۱) اور قوم عاد کے بھائی ہود کو یاد کیجئے کہ انہوں نے اپنی قوم کو احقاف میں ڈرایا اور ان کے قبل و بعد بہت سے پیغمبرعلیہ السّلام گزر چکے ہیں کہ خبردار اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو میں
أَخَافُ عَلَيْکُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ( ۲۱ ) قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَأْفِکَنَا عَنْ آلِهَتِنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ( ۲۲ )
تمہارے بارے میں ایک بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں (۲۲) ان لوگوں نے کہا کہ کیا تم اسی لئے آئے ہو کہ ہمیں ہمارے خداؤں سے منحرف کردو تو اس عذاب کو لے آؤ جس سے ہمیں ڈرا رہے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ وَ أُبَلِّغُکُمْ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ وَ لٰکِنِّي أَرَاکُمْ قَوْماً تَجْهَلُونَ( ۲۳ ) فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضاً مُسْتَقْبِلَ
(۲۳) انہوں نے کہا کہ علم تو بس خدا کے پاس ہے اور میں اسی کے پیغام کو پہنچادیتا ہوں جو میرے حوالے کیا گیا ہے لیکن میں تمہیں بہرحال جاہل قوم سمجھ رہا ہوں (۲۴) اس کے بعد جب ان لوگوں نے بادل کو دیکھا کہ ان کی وادیوں کی طرف چلا آرہا ہے
أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هٰذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهِ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۲۴ ) تُدَمِّرُ کُلَّ شَيْءٍ بِأَمْرِ
تو کہنے لگے کہ یہ بادل ہمارے اوپر برسنے والا ہے.... حالانکہ یہ وہی عذاب ہے جس کی تمہیں جلدی تھی یہ وہی ہوا ہے جس کے اندر دردناک عذاب ہے
(۲۵) یہ حکم خدا سے ہر شے کو تباہ و برباد کردے گی.
رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا لاَ يُرَى إِلاَّ مَسَاکِنُهُمْ کَذٰلِکَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ( ۲۵ ) وَ لَقَدْ مَکَّنَّاهُمْ فِيمَا إِنْ مَکَّنَّاکُمْ
نتیجہ یہ ہوا کہ سوائے مکانات کے کچھ نہ نظر آیا اور ہم اسی طرح مجرم قوم کو سزا دیا کرتے ہیں (۲۶) اور یقینا ہم نے ان کو وہ اختیارات دیئے تھے جو تم کو نہیں دیئے ہیں
فِيهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعاً وَ أَبْصَاراً وَ أَفْئِدَةً فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لاَ أَبْصَارُهُمْ وَ لاَ أَفْئِدَتُهُمْ مِنْ شَيْءٍ إِذْ
اور ان کے لئے کان, آنکھ, دل سب قرار دیئے تھے لیکن نہ انہیں کانوں نے کوئی فائدہ پہنچایا اور نہ آنکھوں اور دلوں نے کہ وہ آیات الٰہی کا انکار کرنے
کَانُوا يَجْحَدُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَا کَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ( ۲۶ ) وَ لَقَدْ أَهْلَکْنَا مَا حَوْلَکُمْ مِنَ الْقُرَى وَ
والے افراد تھے اور انہیں عذاب نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے (۲۷) اور یقینا ہم نے تمہارے گرد بہت سی بستیوں کو تباہ کردیا ہے اور اپنی
صَرَّفْنَا الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ( ۲۷ ) فَلَوْ لاَ نَصَرَهُمُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ قُرْبَاناً آلِهَةً بَلْ ضَلُّوا عَنْهُمْ وَ
نشانیوں کو پلٹ پلٹ کر دکھلایا ہے کہ شاید یہ حق کی طرف واپس آجائیں (۲۸) تو وہ لوگ ان کے کام کیوں نہیں آئے جن کو انہوں نے خدا کو چھوڑ کر وسیلہ تقرب کے طور پر خدا بنالیا تھا بلکہ وہ تو غائب ہی ہوگئے اور یہ ان لوگوں کا
ذٰلِکَ إِفْکُهُمْ وَ مَا کَانُوا يَفْتَرُونَ( ۲۸ )
وہ جھوٹ اور افترا ہے جو وہ برابر تیار کیا کرتے تھے
وَ إِذْ صَرَفْنَا إِلَيْکَ نَفَراً مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوا أَنْصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى قَوْمِهِمْ
(۲۹) اور جب ہم نے جنات میں سے ایک گروہ کو آپ کی طرف متوجہ کیا کہ قرآن سنیں تو جب وہ حاضر ہوئے تو آپس میں کہنے لگے کہ خاموشی سے سنو پھر جب تلاوت تمام ہوگئی تو فورا پلٹ کر اپنی قوم کی طرف
مُنْذِرِينَ( ۲۹ ) قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا کِتَاباً أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَ إِلَى
ڈرانے والے بن کر آگئے (۳۰) کہنے لگے کہ اے قوم والو ہم نے ایک کتاب کو سنا ہے جو موسٰی علیہ السّلام کے بعد نازل ہوئی ہے یہ اپنے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور حق و انصاف اور
طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ( ۳۰ ) يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَ آمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَکُمْ مِنْ ذُنُوبِکُمْ وَ يُجِرْکُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ( ۳۱ )
سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کرنے والی ہے (۳۱) قوم والو اللہ کی طرف دعوت دینے والے کی آواز پر لبیک کہو اور اس پر ایمان لے آؤ تاکہ اللہ تمہارے گناہوں کو بخش دے اور تمہیں دردناک عذاب سے پناہ دے دے
وَ مَنْ لاَ يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْأَرْضِ وَ لَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءُ أُولٰئِکَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۳۲ )
(۳۲) اور جو بھی داعی الٰہی کی آواز پر لبیک نہیں کہے گا وہ روئے زمین پر خدا کو عاجز نہیں کرسکتا ہے اور اس کے لئے خدا کے علاوہ کوئی سرپرست بھی نہیں ہے بیشک یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہیں
أَ وَ لَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ لَمْ يَعْيَ بِخَلْقِهِنَّ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى بَلَى إِنَّهُ
(۳۳) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس خدا نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اور وہ ان کی تخلیق سے عاجز نہیں تھا وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کردے کہ یقینا
عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۳۳ ) وَ يَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ کَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَ لَيْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَ رَبِّنَا قَالَ
وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۳۴) اور جس دن یہ کفاّر جہّنم کے سامنے پیش کئے جائیں گے کہ کیا یہ حق نہیں ہے تو سب کہیں گے کہ بیشک پروردگار کی قسم یہ سب حق ہے تو ارشاد ہوگا کہ
فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُونَ( ۳۴ ) فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لاَ تَسْتَعْجِلْ لَهُمْ کَأَنَّهُمْ يَوْمَ
اب عذاب کا مزہ چکھو کہ تم پہلے اس کا انکار کررہے تھے (۳۵) پیغمبر آپ اسی طرح صبر کریں جس طرح پہلے کے صاحبان عزم رسولوں نے صبر کیا ہے اور عذاب کے لئے جلدی نہ کریں یہ لوگ جس دن بھی اس عذاب کو دیکھیں گے جس سے ڈرایا جارہا ہے
يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلاَّ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ بَلاَغٌ فَهَلْ يُهْلَکُ إِلاَّ الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ( ۳۵ )
تو ایسا محسوس کریں گے جیسے دنیا میں ایک دن کی ایک گھڑی ہی ٹہرے ہیں یہ قرآن اتمام حجت ہے اور کیا فاسقوں کے علاوہ کسی اور قوم کو ہلاک کیا جائے گا
( سورة محمد)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الَّذِينَ کَفَرُوا وَصَدُّواعَنْ سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ( ۱ ) وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوابِمَانُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ
(۱) جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو راہ خدا سے روکا خدا نے ان کے اعمال کو برباد کردیا (۲) اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے اور جو کچھ محمد پر نازل کیا گیا ہے اور پروردگار کی طرف سے برحق بھی ہے اس پر ایمان
الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ کَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ أَصْلَحَ بَالَهُمْ( ۲ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَ أَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا
لے آئے تو خدا نے ان کی برائیوں کو دور کردیا اور ان کے حالات کی اصلاح کردی (۳) یہ اس لئے کہ کفار نے باطل کا اتباع کیا ہے اور صاحبانِ ایمان نے اپنے پروردگار کی طرف سے آنے والے
الْحَقَّ مِنْ رَبِّهِمْ کَذٰلِکَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ( ۳ ) فَإِذَالَقِيتُمُ الَّذِينَ کَفَرُوافَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّى إِذَاأَثْخَنْتُمُوهُمْ
حق کا اتباع کیا ہے اور خدا اسی طرح لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے (۴) پس جب کفار سے مقابلہ ہو تو ان کی گردنیں اڑادو
فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنّاً بَعْدُ وَ إِمَّا فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ذٰلِکَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لاَنْتَصَرَ مِنْهُمْ وَ لٰکِنْ لِيَبْلُوَ
یہاں تک کہ جب زخموں سے چور ہوجائیں تو ان کی مشکیں باندھ لو پھر اس کے بعد چاہے احسان کرکے چھوڑ دیا جائے یا فدیہ لے لیا جائے یہاں تک کہ جنگ اپنے ہتھیار رکھ دے - یہ یاد رکھنا اور اگر خدا چاہتا تو خود ہی ان سے بدلہ لے لیتا لیکن وہ ایک کو دوسرے کے ذریعہ آزمانا چاہتا ہے
بَعْضَکُمْ بِبَعْضٍ وَ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ( ۴ ) سَيَهْدِيهِمْ وَ يُصْلِحُ بَالَهُمْ( ۵ ) وَ يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ
اور جو لوگ اس کی راہ میں قتل ہوئے وہ ان کے اعمال کو ضائع نہیں کرسکتا ہے (۵) وہ عنقریب انہیں منزل تک پہنچادے گا اور ان کی حالت سنوار دے گا (۶) وہ انہیں اس جنّت میں داخل کرے گا جو انہیں پہلے سے
عَرَّفَهَا لَهُمْ( ۶ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْکُمْ وَ يُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ( ۷ ) وَ الَّذِينَ کَفَرُوا فَتَعْساً لَهُمْ وَ أَضَلَّ
پہنچوا چکا ہے (۷) ایمان والو اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور
أَعْمَالَهُمْ( ۸ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ کَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ( ۹ ) أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا کَيْفَ کَانَ عَاقِبَةُ
تمہیں ثابت قدم بنادے گا (۸) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے واسطے ڈگمگاہٹ ہے اور ان کے اعمال برباد ہیں (۹) یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کو برا سمجھا تو خدا نے بھی ان کے اعمال کو ضائع کردیا (۱۰) تو کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا کیا انجام ہوا ہے
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ دَمَّرَاللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلِلْکَافِرِينَ أَمْثَالُهَا( ۱۰ ) ذٰلِکَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُواوَأَنَّ الْکَافِرِينَ لاَمَوْلَى لَهُمْ( ۱۱ )
بیشک اللہ نے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور کفاّر کے لئے بالکل ایسی ہی سزا مقرر ہے (۱۱) یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ صاحبانِ ایمان کا مولا اور سرپرست ہے اور کافروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُوَالَّذِينَ کَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْکُلُونَ کَمَا
(۱۲) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے خدا انہیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ مزے کررہے ہیں اور اسی طرح کھارہے ہیں جس طرح جانور
تَأْکُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُمَثْوًى لَهُمْ( ۱۲ ) وَکَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةًمِنْ قَرْيَتِکَ الَّتِي أَخْرَجَتْکَ أَهْلَکْنَاهُمْ فَلاَنَاصِرَ
کھاتے ہیں اور ان کا آخری ٹھکانا جہّنم ہی ہے (۱۳) اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو تمہاری اس بستی سے کہیں زیادہ طاقتور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے جب ہم نے انہیں ہلاک کردیا تو کوئی مدد کرنے والا بھی
لَهُمْ( ۱۳ ) أَفَمَنْ کَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ کَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ( ۱۴ ) مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ
نہ پیدا ہوا (۱۴) تو کیا جس کے پاس پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیل موجود ہے وہ اس کے مثل ہوسکتاہے جس کے لئے اس کے بدترین اعمال سنوار دیئے گئے ہیں اور پھر ان لوگوں نے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے (۱۵) اس جنّت کی صفت جس کا صاحبانِ تقویٰ سے وعدہ کیا گیا ہے
فِيهَاأَنْهَارٌ مِنْ مَاءٍغَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌمِنْ لَبَنٍ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِنْ خَمْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ وَأَنْهَارٌ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى
یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جس میں کسی طرح کی بو نہیں ہے اور کچھ نہریں دودھ کی بھی ہیں جن کا مزہ بدلتا ہی نہیں ہے اور کچھ نہریں شراب کی بھی ہیں جن میں پینے والوں کے لئے لذّت ہے اور کچھ نہریں صاف و شفاف شہد کی ہیں
وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ کَمَنْ هُوَخَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءًحَمِيماً فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ( ۱۵ ) وَ مِنْهُمْ
اور ان کے لئے ہر طرح کے میوے بھی ہیں اور پروردگار کی طرف سے مغفرت بھی ہے تو کیا یہ متقی افراد ان کے جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ جہّنم میں رہنے والے ہیں اور جنہیں گرما گرم پانی پلایا جائے گا جس سے آنتیں ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گی (۱۶) اور ان میں سے کچھ
مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْکَ حَتَّى إِذَا خَرَجُوامِنْ عِنْدِکَ قَالُوالِلَّذِينَ أُوتُواالْعِلْمَ مَاذَاقَالَ آنِفاًأُولٰئِکَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ
افراد ایسے بھی ہیں جو آپ کی باتیں بظاہر غور سے سنتے ہیں اس کے بعد جب آپ کے پاس سے باہر نکلتے ہیں تو جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ابھی کیا کہا تھا یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگادی ہے
وَ اتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ( ۱۶ ) وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَ آتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ( ۱۷ ) فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلاَّ السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً
اور انہوں نے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے (۱۷) اور جن لوگوں نے ہدایت حاصل کرلی خدا نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا اور ان کو مزید تقویٰ عنایت فرما دیا (۱۸) پھر کیا یہ لوگ قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ اچانک
فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا فَأَنَّى لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِکْرَاهُمْ( ۱۸ ) فَاعْلَمْ أَنَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ اللَّهُ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ
ان کے پاس آجائے جب کہ اس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہیں تو اگر وہ آبھی گئی تو یہ کیا نصیحت حاصل کریں گے (۱۹) تو یہ سمجھ لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور اپنے اور
وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَکُمْ وَ مَثْوَاکُمْ( ۱۹ )
ایماندار مردوں اور عورتوں کے لئے استغفار کرتے رہو کہ اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور ٹہرنے سے خوب باخبر ہے
وَ يَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا لَوْ لاَ نُزِّلَتْ سُورَةٌ فَإِذَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ مُحْکَمَةٌ وَ ذُکِرَ فِيهَا الْقِتَالُ رَأَيْتَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ
(۲۰) اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ آخر جہاد کے بارے میں سورہ کیوں نہیں نازل ہوتا اور جب سورہ نازل ہوگیا اور اس میں جہاد کا ذکر کردیا گیا تو آپ نے دیکھا کہ جن کے دلوں میں
مَرَضٌ يَنْظُرُونَ إِلَيْکَ نَظَرَ الْمَغْشِيِّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَأَوْلَى لَهُمْ( ۲۰ ) طَاعَةٌ وَ قَوْلٌ مَعْرُوفٌ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ
مرض تھا وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے رہ گئے جیسے موت کی سی غشی طاری ہوگئی ہو تو ان کے واسطے ویل اور افسوس ہے (۲۱) ان کے حق میں بہترین بات اطاعت اور نیک گفتگو ہے پھر جب جنگ کا معاملہ طے ہوجائے
فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَکَانَ خَيْراً لَهُمْ( ۲۱ ) فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَ تُقَطِّعُوا أَرْحَامَکُمْ( ۲۲ )
تو اگر خدا سے اپنے کئے وعدہ پر قائم رہیں تو ان کے حق میں بہت بہتر ہے (۲۲) تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کرلو
أُولٰئِکَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَ أَعْمَى أَبْصَارَهُمْ( ۲۳ ) أَ فَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا( ۲۴ )
(۲۳) یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان کے کانوں کو بہرا کردیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا بنادیا ہے (۲۴) تو کیا یہ لوگ قرآن میں ذرا بھی غور نہیں کرتے ہیں یا ان کے دلوں پر قفل پڑے ہوئے ہیں
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَ أَمْلَى لَهُمْ( ۲۵ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ
(۲۵) بیشک جو لوگ ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد الٹے پاؤں پلٹ گئے شیطان نے ان کی خواہشات کوآراستہ کردیا ہے اورانہیں خوب ڈھیل دے دی ہے
قَالُوا لِلَّذِينَ کَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُکُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ( ۲۶ ) فَکَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ
(۲۶) یہ اس لئے کہ ان لوگوں نے خدا کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرنے والوں سے یہ کہا کہ ہم بعض مسائل میں تمہاری ہی اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی راز کی باتوں سے خوب باخبر ہے (۲۷) پھر اس وقت کیا ہوگا جب ملائکہ انہیں دنیا سے اٹھائیں گے
الْمَلاَئِکَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَ أَدْبَارَهُمْ( ۲۷ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَ کَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ
اور ان کے چہروں اور پشت پر مسلسل مارتے جائیں گے (۲۸) یہ اس لئے کہ انہوں نے ان باتوں کا اتباع کیا ہے جو خدا کو ناراض کرنے والی ہیں اور اس کی مرضی کو ناپسند کیا ہے تو خدا نے بھی ان کے
أَعْمَالَهُمْ( ۲۸ ) أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَنْ لَنْ يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ( ۲۹ )
اعمال کو برباد کرکے رکھ دیا ہے (۲۹) کیا جن لوگوں کے دلوں میں بیماری پائی جاتی ہے ان کا خیال یہ ہے کہ خدا ان کے دلوں کے کینوں کو باہر نہیں لائے گا
وَ لَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاکَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِيمَاهُمْ وَ لَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَکُمْ( ۳۰ ) وَ لَنَبْلُوَنَّکُمْ
(۳۰) اور ہم چاہتے تو انہیں دکھلا دیتے اور آپ چہرہ کے آثار ہی سے پہچان لیتے اور ان کی گفتگو کے انداز سے تو بہرحال پہچان ہی لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال سے خوب باخبر ہے (۳۱) اور ہم یقینا تم سب کا امتحان لیں گے
حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْکُمْ وَ الصَّابِرِينَ وَ نَبْلُوَ أَخْبَارَکُمْ( ۳۱ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ
تاکہ یہ دیکھیں کہ تم میں جہاد کرنے والے اور صبر کرنے والے کون لوگ ہیں اور اس طرح تمہارے حالات کو باقاعدہ جانچ لیں (۳۲) بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکا اور ہدایت کے واضح ہوجانے کے
شَاقُّوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئاً وَ سَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ( ۳۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
بعد بھی پیغمبر سے جھگڑا کیا وہ اللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں اور اللہ عنقریب ان کے اعمال کو بالکل برباد کردے گا (۳۳) ایمان والو اللہ کی
أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ لاَ تُبْطِلُوا أَعْمَالَکُمْ( ۳۳ ) إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَ
اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور خبردار اپنے اعمال کو برباد نہ کرو (۳۴) بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور خدا کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور پھر
هُمْ کُفَّارٌ فَلَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ( ۳۴ ) فَلاَ تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَ أَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَ اللَّهُ مَعَکُمْ وَ لَنْ يَتِرَکُمْ
حالت کفر ہی میں مرگئے تو خدا انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا (۳۵) لہٰذا تم ہمت نہ ہارو اور دشمن کو صلح کی دعوت نہ دو اور تم سربلند ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہرگز تمہارے
أَعْمَالَکُمْ( ۳۵ ) إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ وَ إِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا يُؤْتِکُمْ أُجُورَکُمْ وَ لاَ يَسْأَلْکُمْ أَمْوَالَکُمْ( ۳۶ )
اعمال کے ثواب کو کم نہیں کرے گا (۳۶) یہ زندگانی دنیا تو صرف ایک کھیل تماشہ ہے اور اگر تم نے ایمان اور تقویٰ اختیار کرلیا تو خدا تمہیں مکمل اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا
إِنْ يَسْأَلْکُمُوهَا فَيُحْفِکُمْ تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجْ أَضْغَانَکُمْ( ۳۷ ) هَا أَنْتُمْ هٰؤُلاَءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْکُمْ
(۳۷) وہ اگر طلب بھی کرے اور اصرار بھی کرے تو تم بخل ہی کرو گے اور خدا تمہارے کینوں کو خود ہی ظاہر کردے گا (۳۸) ہاں ہاں تم وہی لوگ ہو جنہیں راہ خدا میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے
مَنْ يَبْخَلُ وَ مَنْ يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ وَ اللَّهُ الْغَنِيُّ وَ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَ إِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَيْرَکُمْ ثُمَّ
بعض لوگ بخل کرنے لگتے ہیں اور جو لوگ بخل کرتے ہیں وہ اپنے ہی حق میں بخل کرتے ہیں اور خدا سب سے بے نیاز ہے تم ہی سب اس کے فقیر اور محتاج ہو اور اگر تم منہ پھیر لو گے تو وہ تمہارے بدلے دوسری قوم کو لے آئے گا
لاَ يَکُونُوا أَمْثَالَکُمْ( ۳۸ )
جو اس کے بعد تم جیسے نہ ہوں گے
( سورة الفتح)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحاً مُبِيناً( ۱ ) لِيَغْفِرَ لَکَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَ مَا تَأَخَّرَ وَ يُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْکَ وَ يَهْدِيَکَ
(۱) بیشک ہم نے آپ کو کھلی ہوئی فتح عطا کی ہے (۲) تاکہ خدا آپ کے اگلے پچھلے تمام الزامات کو ختم کردے اور آپ پر اپنی نعمت کو تمام کردے
صِرَاطاً مُسْتَقِيماً( ۲ ) وَ يَنْصُرَکَ اللَّهُ نَصْراً عَزِيزاً( ۳ ) هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّکِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا
اور آپ کو سیدھے راستہ کی ہدایت د ے د ے (۳) اور زبردست طریقہ سے آپ کی مدد کرے (۴) وہی خدا ہے جس نے مومنین کے دلوں میں سکون نازل کیا ہے تاکہ ان کے ایمان میں مزید اضافہ ہوجائے
إِيمَاناً مَعَ إِيمَانِهِمْ وَ لِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ کَانَ اللَّهُ عَلِيماً حَکِيماً( ۴ ) لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَ
اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے سارے لشکر ہیں اور وہی تمام باتوں کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۵) تاکہ مومن مرد اور مومنہ عورتوں کو
الْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَ يُکَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ کَانَ ذٰلِکَ عِنْدَ اللَّهِ فَوْزاً
ان جنتوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان ہی میں ہمیشہ رہیں اور ان کی برائیوں کو ان سے دور کردے اور یہی اللہ کے نزدیک عظیم ترین
عَظِيماً( ۵ ) وَ يُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ وَ الْمُنَافِقَاتِ وَ الْمُشْرِکِينَ وَ الْمُشْرِکَاتِ الظَّانِّينَ بِاللَّهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ
کامیابی ہے (۶) اور منافق مرد, منافق عورتیں اور مشرک مرد و عورت جو خدا کے بارے میں برے برے خیالات رکھتے ہیں ان سب پر عذاب نازل کرے ان کے سر عذاب کی گردش ہے
السَّوْءِ وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ أَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ وَ سَاءَتْ مَصِيراً( ۶ ) وَ لِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَ
اور ان پر اللہ کا غضب ہے خدا نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے جہّنم کو مہیاّ کیا ہے جو بدترین انجام ہے (۷) اور اللہ ہی کے لئے زمین و
الْأَرْضِ وَ کَانَ اللَّهُ عَزِيزاً حَکِيماً( ۷ ) إِنَّا أَرْسَلْنَاکَ شَاهِداً وَ مُبَشِّراً وَ نَذِيراً( ۸ ) لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ
آسمان کے سارے لشکر ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۸) پیغمبر ہم نے آپ کو گواہی دینے والا بشارت دینے والا اور عذاب الٰہٰی سے ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے (۹) تاکہ تم سب اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور
تُعَزِّرُوهُ وَ تُوَقِّرُوهُ وَ تُسَبِّحُوهُ بُکْرَةً وَ أَصِيلاً( ۹ )
اس کی مدد کرو اور اس کا احترام کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے رہو
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَکَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ نَکَثَ فَإِنَّمَا يَنْکُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَ مَنْ أَوْفَى بِمَا
(۱۰) بیشک جو لوگ آپ کی بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت اللہ کی بیعت کرتے ہیں اور ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ ہی کا ہاتھ ہے اب اس کے بعد جو بیعت کو توڑ دیتا ہے وہ اپنے ہی خلاف اقدام کرتا ہے اور جو عہد الٰہٰی کو پورا کرتا ہے
عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْراً عَظِيماً( ۱۰ ) سَيَقُولُ لَکَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَا أَمْوَالُنَا وَ أَهْلُونَا
خدا عنقریب اسی کو اجر عظیم عطا کرے گا (۱۱) عنقریب یہ پیچھے رہ جانے والے گنوار آپ سے کہیں گے کہ ہمارے اموال اور اولاد نے مصروف کرلیا تھا
فَاسْتَغْفِرْ لَنَا يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ قُلْ فَمَنْ يَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً إِنْ أَرَادَ بِکُمْ ضَرّاً أَوْ أَرَادَ
لہٰذا آپ ہمارے حق میں استغفار کردیں. یہ اپنی زبان سے وہ کہہ رہے ہیں جو یقینا ان کے دل میں نہیں ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر خدا تمہیں نقصان پہنچانا چاہے یا
بِکُمْ نَفْعاً بَلْ کَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيراً( ۱۱ ) بَلْ ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ يَنْقَلِبَ الرَّسُولُ وَ الْمُؤْمِنُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ أَبَداً
فائدہ ہی پہنچانا چاہے تو کون ہے جو اس کے مقابلہ میں تمہارے امور کا اختیار رکھتا ہے .حقیقت یہ ہے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
(۱۲) اصل میں تمہارا خیال یہ تھا کہ رسول اور صاحبانِ ایمان اب اپنے گھر والوں تک پلٹ کر نہیں آسکتے ہیں
وَ زُيِّنَ ذٰلِکَ فِي قُلُوبِکُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ وَ کُنْتُمْ قَوْماً بُوراً( ۱۲ ) وَ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا
اور اس بات کو تمہارے دلوں میں خوب سجا دیا گیا تھا اور تم نے بدگمانی سے کام لیا اور تم ہلاک ہوجانے والی قوم ہو (۱۳) اور جو بھی خدا و رسول پر ایمان نہ لائے گا ہم نے ایسے
لِلْکَافِرِينَ سَعِيراً( ۱۳ ) وَ لِلَّهِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَ کَانَ اللَّهُ
کافرین کے لئے جہّنم کا انتظام کر رکھا ہے (۱۴) اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کا ملک ہے وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور اللہ
غَفُوراً رَحِيماً( ۱۴ ) سَيَقُولُ الْمُخَلَّفُونَ إِذَا انْطَلَقْتُمْ إِلَى مَغَانِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعْکُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوا کَلاَمَ
بہت بخشنے والا مہربان ہے (۱۵) عنقریب یہ پیچھے رہ جانے والے تم سے کہیں گے جب تم مال غنیمت لینے کے لئے جانے لگو گے کہ اجازت دو ہم بھی تمہارے ساتھ چلے چلیں یہ چاہتے ہیں کہ
اللَّهِ قُلْ لَنْ تَتَّبِعُونَا کَذٰلِکُمْ قَالَ اللَّهُ مِنْ قَبْلُ فَسَيَقُولُونَ بَلْ تَحْسُدُونَنَا بَلْ کَانُوا لاَ يَفْقَهُونَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۱۵ )
اللہ کے کلام کو تبدیل کر دیں تو تم کہہ دو کہ تم لو گ ہمارے ساتھ نہیں آسکتے ہو اللہ نے یہ بات پہلے سے طے کردی ہے پھر یہ کہیں گے کہ تم لوگ ہم سے حسد رکھتے ہو حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ بات کو بہت کم سمجھ پاتے ہیں
قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ فَإِنْ تُطِيعُوا يُؤْتِکُمُ اللَّهُ
(۱۶) آپ ان پیچھے رہ جانے والوں سے کہہ دیں کہ عنقریب تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بلایا جائے گا جو انتہائی سخت جنگجو قوم ہوگی کہ تم ان سے جنگ ہی کرتے رہو گے یا وہ مسلمان ہوجائیں گے تو اگر تم خدا کی اطاعت کرو گے تو وہ تمہیں بہترین
أَجْراً حَسَناً وَ إِنْ تَتَوَلَّوْا کَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبْکُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۶ ) لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَ لاَ عَلَى
اجر عنایت کرے گا اور اگر پھر منہ پھیر لو گے جس طرح پہلے کیا تھا تو تمہیں دردناک عذاب کے ذریعہ سزا دے گا (۱۷) اندھے آدمی کے لئے کوئی گناہ نہیں ہے اور لنگڑے آدمی کے لئے بھی کوئی گناہ نہیں ہے اورمریض
الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَ لاَ عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَ مَنْ
کی بھی کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا خدا اس کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جو
يَتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۷ ) لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَکَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ
روگردانی کرے گا وہ اسے دردناک عذاب کی سزا دے گا (۱۸) یقینا خدا صاحبانِ ایمان سے اس وقت راضی ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے آپ کی بیعت کررہے تھے پھر اس نے وہ سب کچھ دیکھ لیا جو ان کے دلوں میں تھا
فَأَنْزَلَ السَّکِينَةَ عَلَيْهِمْ وَ أَثَابَهُمْ فَتْحاً قَرِيباً( ۱۸ ) وَ مَغَانِمَ کَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا وَ کَانَ اللَّهُ عَزِيزاً حَکِيماً( ۱۹ )
تو ان پر سکون نازل کردیا اور انہیں اس کے عوض قریبی فتح عنایت کردی (۱۹) اور بہت سے منافع بھی دے دیئے جنہیں وہ حاصل کریں گے اور اللہ ہر ایک پر غالب آنے والا اور صاحب حکمت ہے
وَعَدَکُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ کَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَکُمْ هٰذِهِ وَ کَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْکُمْ وَ لِتَکُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَ
(۲۰) اس نے تم سے بہت سے فوائد کا وعدہ کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے پھر اس غنیمت خیبر کو فورا عطا کردیا اور لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا اور تاکہ یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ایک قدرت کی نشانی بنے اور
يَهْدِيَکُمْ صِرَاطاً مُسْتَقِيماً( ۲۰ ) وَ أُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا وَ کَانَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيراً( ۲۱ )
وہ تمہیں سیدھے راستہ کی ہدایت دے دے (۲۱) اور دوسری غنیمتیں جن پر تم قادر نہیں ہوسکے خدا ان پر بھی حاوی ہے اور خدا تو ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
وَ لَوْ قَاتَلَکُمُ الَّذِينَ کَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لاَ يَجِدُونَ وَلِيّاً وَ لاَ نَصِيراً( ۲۲ ) سُنَّةَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ
(۲۲) اور اگر یہ کفاّر تم سے جنگ کرتے تو یقینا منہ پھیر کر بھاگ جاتے اور پھر انہیں کوئی سرپرست اور مددگار نصیب نہ ہوتا (۲۳) یہ اللہ کی ایک سنّت ہے جو پہلے بھی گزر چکی ہے
وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلاً( ۲۳ )
اور تم اللہ کے طریقہ میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے
وَ هُوَ الَّذِي کَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْکُمْ وَ أَيْدِيَکُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَکَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَکُمْ عَلَيْهِمْ وَ کَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ
(۲۴) وہی خدا ہے جس نے کفاّر کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے سرحد مکہ کے اندر تمہارے فتح پاجانے کے بعد بھی روک دیا اور اللہ تمہارے اعمال سے
بَصِيراً( ۲۴ ) هُمُ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ صَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْيَ مَعْکُوفاً أَنْ يَبْلُغَ مَحِلَّهُ وَ لَوْ لاَ رِجَالٌ
خوب باخبر ہے (۲۵) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا اور تم کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روک دیا اور قربانی کے جانوروں کو روک دیا کہ وہ اپنی منزل پر پہنچنے سے رکے رہے اور اگر صاحبِ ایمان مرد
مُؤْمِنُونَ وَ نِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ لَمْ تَعْلَمُوهُمْ أَنْ تَطَئُوهُمْ فَتُصِيبَکُمْ مِنْهُمْ مَعَرَّةٌ بِغَيْرِ عِلْمٍ لِيُدْخِلَ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ مَنْ
اور باایمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم نہیں جانتے تھے اور نادانستگی میں انہیں بھی پامال کر ڈالنے کا خطرہ تھا اور اس طرح تمہیں لاعلمی کی وجہ سے نقصان پہنچ جاتا تو تمہیں روکا بھی نہ جاتا - روکا اس لئے تاکہ خدا جسے چاہے اسے اپنی رحمت میں داخل کرلے
يَشَاءُ لَوْ تَزَيَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۲۵ ) إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ کَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ
کہ یہ لوگ الگ ہوجاتے تو ہم کفّار کو دردناک عذاب میں مبتلا کردیتے (۲۶) یہ اس وقت کی بات ہے جب کفار نے اپنے دلوں میں زمانہ جاہلیت جیسی ضد قرار دے لی تھی کہ تم کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیں
الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَکِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَ أَلْزَمَهُمْ کَلِمَةَ التَّقْوَى وَ کَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَ أَهْلَهَا وَ
گے تو اللہ نے اپنے رسول اور صاحبانِ ایمان پر سکون نازل کردیا اور انہیں کلمہ تقویٰ پر قائم رکھا اور وہ اسی کے حقدار اور اہل بھی تھے اور
کَانَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً( ۲۶ ) لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ
اللہ تو ہر شے کا جاننے والا ہے (۲۷) بیشک خدا نے اپنے رسول کو بالکل سچا خوب دکھلایا تھا کہ خدا نے چاہا تو تم لوگ مسجد الحرام میں امن و سکون کے ساتھ سر کے بال منڈا کر
آمِنِينَ مُحَلِّقِينَ رُءُوسَکُمْ وَ مُقَصِّرِينَ لاَ تَخَافُونَ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ مِنْ دُونِ ذٰلِکَ فَتْحاً قَرِيباً( ۲۷ ) هُوَ
اور تھوڑے سے بال کاٹ کر داخل ہوگے اور تمہیں کسی طرح کا خوف نہ ہوگا تو اسے وہ بھی معلوم تھا جو تمہیں نہیں معلوم تھا تو اس نے فتح مکہّ سے پہلے ایک قریبی فتح قرار دے دی (۲۸) وہی وہ
الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ کُلِّهِ وَ کَفَى بِاللَّهِ شَهِيداً( ۲۸ )
خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان عالم پر غالب بنائے اور گواہی کے لئے بس خدا ہی کافی ہے
مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَ الَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُکَّعاً سُجَّداً يَبْتَغُونَ فَضْلاً مِنَ اللَّهِ وَ
(۲۹) محمد(ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے لئے سخت ترین اور آپس میں انتہائی رحمدل ہیں تم انہیں دیکھوگے کہ بارگاہ ِاحدیّت میں سر خم کئے ہوئے سجدہ ریز ہیںاور اپنے پروردگارسے فضل وکرم اور اس کی
رِضْوَاناً سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذٰلِکَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ کَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ
خوشنودی کے طلب گار ہیں ،کثرتِ سجود کی بنا پر ان کے چہروں پر سجدہ کے نشانات پائے جاتے ہیںیہی ان کی مثال تورےت میں ہے اور یہی ان کی صفت انجیل میں ہے جیسے کوئی کھیتی ہو جو پہلے
فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْکُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا
سوئی نکالے پھر اسے مضبوط بنائے پھر وہ موٹی ہو جائے اور پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے کہ کاشتکاروں کو خوش کرنے لگے تاکہ ان کے ذریعہ کفار کو جلایا جائے اور اللہ نے
الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَ أَجْراً عَظِيماً( ۲۹ )
صاحبانِ ایمان وعمل صالح سے مغفرت اور عظیم اجر کا وعدہ کیا ہے
( سورة الحجرات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ( ۱ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
(۱) ایمان والو خبردار خدا و ر رسول کے سامنے اپنی بات کو آگے نہ بڑھاؤ اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے (۲) ایمان والو خبردار اپنی
لاَ تَرْفَعُوا أَصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَ لاَ تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ کَجَهْرِ بَعْضِکُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُکُمْ وَ أَنْتُمْ
آواز کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرنا اور ان سے اس طرح بلند آواز میں بات بھی نہ کرنا جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہوجائیں اور تمہیں
لاَ تَشْعُرُونَ( ۲ ) إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ أُولٰئِکَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَى لَهُمْ
اس کا شعور بھی نہ ہو (۳) بیشک جو لوگ رسول اللہ کے سامنے اپنی آواز کو دھیما رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے تقویٰ کے لئے آزمالیا ہے اور
مَغْفِرَةٌ وَ أَجْرٌ عَظِيمٌ( ۳ ) إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَکَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَکْثَرُهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ( ۴ )
ان ہی کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے (۴) بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان کی اکثریت کچھ نہیں سمجھتی ہے
وَ لَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا حَتَّى تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَکَانَ خَيْراً لَهُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۵ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَکُمْ
(۵) اور اگر یہ اتنا صبر کرلیتے کہ آپ نکل کر باہر آجاتے تو یہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہوتا اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۶) ایمان والو اگر کوئی فاسق کوئی
فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْماً بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ( ۶ ) وَ اعْلَمُوا أَنَّ فِيکُمْ رَسُولَ اللَّهِ
خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کرو ایسا نہ ہو کہ کسی قوم تک ناواقفیت میں پہنچ جاؤ اور اس کے بعد اپنے اقدام پر شرمندہ ہونا پڑے (۷) اور یاد رکھو کہ تمہارے درمیان خدا کا رسول موجود ہے
لَوْ يُطِيعُکُمْ فِي کَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْکُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِکُمْ وَ کَرَّهَ إِلَيْکُمُ الْکُفْرَ وَ
یہ اگر بہت سی باتوں میں تمہاری بات مان لیتا تو تم زحمت میں پڑ جاتے لیکن خدا نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنادیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں آراستہ کردیا ہے اور کفر,
الْفُسُوقَ وَ الْعِصْيَانَ أُولٰئِکَ هُمُ الرَّاشِدُونَ( ۷ ) فَضْلاً مِنَ اللَّهِ وَ نِعْمَةً وَ اللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۸ ) وَ إِنْ طَائِفَتَانِ
فسق اور معصیت کو تمہارے لئے ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے اور درحقیقت یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں (۸) یہ اللہ کا فضل اور اس کی نعمت ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا بھی ہے اور صاحب حکمت بھی ہے (۹) اور اگر مومنین کے دو گروہ
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ
آپس میں جھگڑا کریں تو تم سب ان کے درمیان صلح کراؤ اس کے بعد اگر ایک دوسرے پر ظلم کرے تو سب مل کر اس سے جنگ کرو جو زیادتی کرنے والا گروہ ہے یہاں تک کہ وہ بھی حکم خدا کی طرف واپس آجائے
اللَّهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَ أَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ( ۹ ) إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
پھر اگر پلٹ آئے تو عدل کے ساتھ اصلاح کردو اور انصاف سے کام لو کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (۱۰) مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی
فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْکُمْ وَ اتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ( ۱۰ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ
ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے (۱۱) ایمان والو خبردار کوئی قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے کہ شاید وہ اس سے بہتر ہو اور عورتوں کی بھی کوئی جماعت دوسری جماعت کا مسخرہ نہ کرے کہ شاید
يَکُونُوا خَيْراً مِنْهُمْ وَ لاَ نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَکُنَّ خَيْراً مِنْهُنَّ وَ لاَ تَلْمِزُوا أَنْفُسَکُمْ وَ لاَ تَنَابَزُوا
وہی عورتیں ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو طعنے بھی نہ دینا اور اِرے اِرے القاب سے یاد بھی نہ کرنا کہ ایمان کے بعد بدکاریً کا نام ہی
بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَ مَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۱۱ )
بہت اِرا ہے اور جو شخص بھی توبہ نہ کرے تو سمجھو کہ یہی لوگ درحقیقت ظالمین ہیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا کَثِيراً مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لاَ تَجَسَّسُوا وَ لاَ يَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أَ
(۱۲) ایمان والو اکثر گمانوں سے اجتناب کرو کہ بعض گمان گناہ کا درجہ رکھتے ہیں اور خبردار ایک دوسرے کے عیب تلاش نہ کرو اور ایک دوسرے کی غیبت بھی نہ کرو کہ
يُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ يَأْکُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتاً فَکَرِهْتُمُوهُ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ( ۱۲ ) يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا
کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے یقینا تم اسے اِرا سمجھو گے تو اللہ سے ڈرو کہ بیشک اللہ بہت بڑا توبہ کا قبول کرنے والا اور مہربان ہے (۱۳) انسانو ہم نے تم کو ایک
خَلَقْنَاکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوباً وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاکُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ( ۱۳ )
مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور پھر تم میں شاخیں اور قبیلے قرار دیئے ہیں تاکہ آپس میں ایک دوسرے کو پہچان سکو بیشک تم میں سے خدا کے نزدیک زیادہ محترم وہی ہے جو زیادہ پرہیزگارہے اور اللہ ہر شے کا جاننے والا اور ہر بات سے باخبر ہے
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَ لٰکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِکُمْ وَ إِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَ
(۱۴) یہ بدوعرب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یہ کہو کہ اسلام لائے ہیں کہ ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے اور اگر تم اللہ اور رسول کی اطاعت کرو گے تو
رَسُولَهُ لاَ يَلِتْکُمْ مِنْ أَعْمَالِکُمْ شَيْئاً إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۴ ) إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ
وہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا کہ وہ بڑا غفور اور رحیم ہے (۱۵) صاحبانِ ایمان صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے اور پھر کبھی
يَرْتَابُوا وَ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولٰئِکَ هُمُ الصَّادِقُونَ( ۱۵ ) قُلْ أَ تُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِکُمْ وَ
شک نہیں کیا اور اس کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد بھی کیا درحقیقت یہی لوگ اپنے دعویٰ ایمان میں سچےّ ہیں (۱۶) آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم خدا کو اپنا دین سکھارہے ہو
اللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۱۶ ) يَمُنُّونَ عَلَيْکَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لاَ تَمُنُّوا
جب کہ وہ آسمان اور زمین کی ہر شے سے باخبر ہے اور وہ کائنات کی ہر چیز کا جاننے والا ہے (۱۷) یہ لوگ آپ پر احسان جتاتے ہیں کہ اسلام لے آئے ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ ہمارے اوپراپنے اسلام کا احسان نہ رکھو
عَلَيَّ إِسْلاَمَکُمْ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْکُمْ أَنْ هَدَاکُمْ لِلْإِيمَانِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۱۷ ) إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ
یہ خدا کا احسان ہے کہ اس نے تم کو ایمان لانے کی ہدایت دے دی ہے اگر تم واقعا دعوائے ایمان میں سچے ہو (۱۸) بیشک اللہ آسمان و
وَ الْأَرْضِ وَ اللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۸ )
زمین کے ہر غیب کا جاننے والا اور وہ تمہارے تمام اعمال کا بھی دیکھنے والا ہے
( سورة ق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
ق وَ الْقُرْآنِ الْمَجِيدِ( ۱ ) بَلْ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِنْهُمْ فَقَالَ الْکَافِرُونَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ( ۲ ) أَ إِذَا
(۱) ق - قرآن مجید کی قسم (۲) لیکن ان کفاّر کو تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی شخص پیغمبر بن کر آگیا اس لئے ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ بات بالکل عجیب ہے (۳) کیا جب
مِتْنَا وَ کُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِيدٌ( ۳ ) قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ وَ عِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِيظٌ( ۴ ) بَلْ
ہم مرکر خاک ہوجائیں گے تو دوبارہ واپس ہوں گے یہ بڑی بعید بات ہے (۴) ہم جانتے ہیں کہ زمین ان کے جسموں میں سے کس قدر کم کردیتی ہے اور ہمارے پاس ایک محفوظ کتاب موجود ہے (۵) حقیقت یہ ہے
کَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَهُمْ فِي أَمْرٍ مَرِيجٍ( ۵ ) أَ فَلَمْ يَنْظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ کَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَ زَيَّنَّاهَا وَ مَا
کہ ان لوگوں نے حق کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ہے تو وہ ایک بے چینی کی بات میں مبتلا ہیں (۶) کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور پھر آراستہ بھی کردیا ہے اور اس میں کہیں
لَهَا مِنْ فُرُوجٍ( ۶ ) وَ الْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَ أَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ( ۷ ) تَبْصِرَةً وَ
شگاف بھی نہیں ہے (۷) اور زمین کو فرش کردیا ہے اور اس میں پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور ہر طرح کی خوبصورت چیزیں اُگادی ہیں (۸) یہ خدا کی طرف
ذِکْرَى لِکُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ( ۸ ) وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَ حَبَّ الْحَصِيدِ( ۹ ) وَ النَّخْلَ
رجوع کرنے والے ہر بندہ کے لئے سامان نصیحت اور وجہ بصیرت ہے (۹) اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی نازل کیا ہے پھر اس سے باغات اور کھیتی کا غلہ اُگایا ہے (۱۰) اور لمبی لمبی کھجوریں
بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ( ۱۰ ) رِزْقاً لِلْعِبَادِ وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوجُ( ۱۱ ) کَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ
اُگائی ہیں جن کے بور آپس میں گتھے ہوئے ہیں (۱۱) یہ سب ہمارے بندوں کے لئے رزق کا سامان ہے اور ہم نے اسی پانی سے مردہ زمینوں کو زندہ کیا ہے اور اسی طرح تمہیں بھی زمین سے نکالیں گے (۱۲) ان سے پہلے قوم نوح اصحاب
نُوحٍ وَ أَصْحَابُ الرَّسِّ وَ ثَمُودُ( ۱۲ ) وَ عَادٌ وَ فِرْعَوْنُ وَ إِخْوَانُ لُوطٍ( ۱۳ ) وَ أَصْحَابُ الْأَيْکَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ
رس اور ثمود نے بھی تکذیب کی تھی (۱۳) اور قوم عاد, فرعون اور برادرانِ لوط نے بھی (۱۴) اور اصحاب ایکہ اور قوم تبع نے بھی اور ان سب نے
کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ( ۱۴ ) أَ فَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ( ۱۵ )
رسولوں کی تکذیب کی تو ہمارا وعدہ پورا ہوگیا (۱۵) تو کیا ہم پہلی خلقت سے عاجز تھے ہرگز نہیں - تو پھر حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ نئی خلقت کی طرف سے شبہ میں پڑے ہوئے ہیں
وَلَقَدْخَلَقْنَاالْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَاتُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ( ۱۶ ) إِذْيَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ
(۱۶) اور ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کا نفس کیا کیا وسوسے پیدا کرتا ہے اور ہم اس سے رگ گردن سے زیادہ قریب ہیں (۱۷) جب کہ دو لکھنے والے اس کی حرکتوں کو لکھ لیتے ہیں
الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ( ۱۷ ) مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلاَّ لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ( ۱۸ ) وَجَاءَتْ سَکْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ
جو داہنے اور بائیں بیٹھے ہوئے ہیں (۱۸) وہ کوئی بات منہ سے نہیں نکالتا ہے مگر یہ کہ ایک نگہبان اس کے پاس موجود رہتا ہے (۱۹) اور موت کی بیہوشی یقینا طاری ہوگی کہ یہی وہ بات ہے
مَا کُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ( ۱۹ ) وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذٰلِکَ يَوْمُ الْوَعِيدِ( ۲۰ ) وَجَاءَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ( ۲۱ ) لَقَدْ
جس سے تو بھاگا کرتا تھا (۲۰) اور پھر صور پھونکا جائے گا کہ یہ عذاب کے وعدہ کا دن ہے (۲۱) اور ہر نفس کو اس انداز سے آنا ہوگا کہ اس کے ساتھ ہنکانے والے اور گواہی دینے والے فرشتے بھی ہوں گے (۲۲) یقینا تم
کُنْتَ فِي غَفْلَةٍ مِنْ هٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ( ۲۲ ) وَ قَالَ قَرِينُهُ هٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ( ۲۳ )
اس کی طرف سے غفلت میں تھے تو ہم نے تمہارے پردوں کو اُٹھادیاہے اور اب تمہاری نگاہ بہت تیز ہوگئی ہے (۲۳) اور اس کا ساتھی فرشتہ کہے گا کہ یہ اس کا عمل میرے پاس تیار موجود ہے
أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِيدٍ( ۲۴ ) مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُرِيبٍ( ۲۵ ) الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ
(۲۴) حکم ہوگا کہ تم دونوں ہر ناشکرے سرکش کو جہنمّ میں ڈال دو (۲۵) جو خیر سے روکنے والا حد سے تجاوز کرنے والا اور شبہات پیدا کرنے والا تھا (۲۶) جس نے اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بنادیئے تھے تم دونوں اس
الشَّدِيدِ( ۲۶ ) قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَ لٰکِنْ کَانَ فِي ضَلاَلٍ بَعِيدٍ( ۲۷ ) قَالَ لاَ تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْکُمْ
کو شدید عذاب میں ڈال دو (۲۷) پھر اس کا ساتھی شیطان کہے گا کہ خدایا میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا ہے یہ خود ہی گمراہی میں بہت دور تک چلا گیا تھا (۲۸) ارشاد ہوگا کہ میرے پاس جھگڑا مت کرو میں پہلے ہی عذاب کی خبر دے چکا
بِالْوَعِيدِ( ۲۸ ) مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَ مَا أَنَا بِظَلاَّمٍ لِلْعَبِيدِ( ۲۹ ) يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَ تَقُولُ هَلْ مِنْ
ہوں (۲۹) میرے پاس بات میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے اور نہ میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں(۳۰)جس دن ہم جہّنم سے کہیں گے کہ تو بھرگیا تو وہ کہے
مَزِيدٍ( ۳۰ ) وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَبَعِيدٍ( ۳۱ ) هٰذَامَاتُوعَدُونَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ( ۳۲ ) مَنْ خَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ
گا کہ کیا کچھ اور مل سکتا ہے(۳۱) اور جنّت کو صاحبانِ تقویٰ سے قریب تر کردیا جائے گا (۳۲) یہ وہ جگہ ہے جس کا وعدہ ہر خدا کی طرف رجوع کرنے والے اور نفس کی حفاظت کرنے والے سے کیا جاتا ہے (۳۳) جو شخص بھی رحمان سے پبُ غیب ڈرتا ہے اور اس کی بارگاہ میں رجوع کرنے
وَ جَاءَ بِقَلْبٍ مُنِيبٍ( ۳۳ ) ادْخُلُوهَا بِسَلاَمٍ ذٰلِکَ يَوْمُ الْخُلُودِ( ۳۴ ) لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ فِيهَا وَ لَدَيْنَا مَزِيدٌ( ۳۵ )
والے دل کی ساتھ حاضر ہوتا ہے (۳۴) تم سب سلامتی کے ساتھی جنّت میں داخل ہوجاؤ کہ یہ ہمیشگی کا دن ہے (۳۵) وہاں ان کے لئے جو کچھ بھی چاہیں گے سب حاضر رہے گا اور ہمارے پاس مزید بھی ہے
وَکَمْ أَهْلَکْنَا قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوا فِي الْبِلاَدِ هَلْ مِنْ مَحِيصٍ( ۳۶ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ لَذِکْرَى لِمَنْ
(۳۶) اور ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کردیا ہے جو ان سے کہیں زیادہ طاقتور تھیں تو انہوں نے تمام شہروں کو چھان مارا تھا لیکن موت سے چھٹکارا کہاں ہے (۳۷) اس واقعہ میں نصیحت کا سامان موجود ہے اس انسان کے لئے
کَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْأَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَشَهِيدٌ( ۳۷ ) وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ مَا مَسَّنَا
جس کے پاس دل ہو یا جو حضور قلب کے ساتھ بات سنتا ہو (۳۸) اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور ہمیں اس سلسلہ میں کوئی تھکن
مِنْ لُغُوبٍ( ۳۸ ) فَاصْبِرْعَلَى مَايَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِرَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ( ۳۹ ) وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ
چھو بھی نہیں سکی ہے (۳۹) لہٰذا آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے اپنے رب کی تسبیح کیا کریں (۴۰) اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس کی تسبیح کریں اور سجدوں کے بعد بھی
وَأَدْبَارَ السُّجُودِ( ۴۰ ) وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَکَانٍ قَرِيبٍ( ۴۱ ) يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ يَوْمُ
اس کی تسبیح کیا کریں (۴۱) اور اس دن کو غور سے سنو جس دن قدرت کا منادی اسرافیل قریب ہی کی جگہ سے آواز دے گا (۴۲) جس دن صدائے آسمان کو سب بخوبی سن لیں گے اور وہی دن قبروں سے
الْخُرُوجِ( ۴۲ ) إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَاالْمَصِيرُ( ۴۳ ) يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعاًذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَيْنَايَسِيرٌ( ۴۴ )
نکلنے کا دن ہے (۴۳) بیشک ہم ہی موت و حیات دینے والے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کی بازگشت ہے (۴۴) اسی دن زمین ان لوگوں کی طرف سے شق ہوجائے گی اور یہ تیزی سے نکل کھڑے ہوں گے کہ یہ حشر ہمارے لئے بہت آسان ہے
نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ وَ مَا أَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ يَخَافُ وَعِيدِ( ۴۵ )
(۴۵) ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ کیا کررہے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں آپ قرآن کے ذریعہ ان لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں جو عذاب سے ڈرنے والے ہیں
( سورة الذاريات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الذَّارِيَاتِ ذَرْواً( ۱ ) فَالْحَامِلاَتِ وِقْراً( ۲ ) فَالْجَارِيَاتِ يُسْراً( ۳ ) فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْراً( ۴ ) إِنَّمَا تُوعَدُونَ
(۱) ان ہواؤں کی قسم جو بادلوں کو منتشر کرنے والی ہیں (۲) بھر بادل کا بوجھ اٹھانے والی ہیں (۳) پھر دھیرے دھیرے چلنے والی ہیں (۴) پھر ایک امر کی تقسیم کرنے والی ہیں (۵) تم سے جس بات کا وعدہ کیا گیا ہے
لَصَادِقٌ( ۵ ) وَ إِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ( ۶ )
وہ سچی ہے (۶) اور جزا و سزا بہرحال واقع ہونے والی ہے
وَالسَّمَاءِذَاتِ الْحُبُکِ( ۷ ) إِنَّکُمْ لَفِي قَوْلٍ مُخْتَلِفٍ( ۸ ) يُؤْفَکُ عَنْهُ مَنْ أُفِکَ( ۹ ) قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ( ۱۰ ) الَّذِينَ هُمْ فِي
(۷) اور مختلف راستوں والے آسمان کی قسم (۸) کہ تم لوگ مختلف باتوں میں پڑے ہوئے ہو (۹) حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے (۱۰) بیشک اٹکل پچو لگانے والے مارے جائیں گے (۱۱) جو اپنی غفلت میں
غَمْرَةٍ سَاهُونَ( ۱۱ ) يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ( ۱۲ ) يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ( ۱۳ ) ذُوقُوا فِتْنَتَکُمْ هٰذَاالَّذِي کُنْتُمْ بِهِ
بھولے پڑے ہوئے ہیں (۱۲) یہ پوچھتے ہیں کہ آخر قیامت کا دن کب آئے گا (۱۳) تو یہ وہی دن ہے جس دن انہیں جہّنم کی آگ پر تپایا جائے گا (۱۴) کہ اب اپنا عذاب چکھو اور یہی وہ عذاب ہے جس کی تم
تَسْتَعْجِلُونَ( ۱۴ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ( ۱۵ ) آخِذِينَ مَاآتَاهُمْ رَبُّهُمْ إِنَّهُمْ کَانُوا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِينَ( ۱۶ )
جلدی مچائے ہوئے تھے (۱۵) بیشک متقی افراد باغات اور چشموں کے درمیان ہوں گے (۱۶) جو کچھ ان کا پروردگار عطا کرنے والا ہے اسے وصول کررہے ہوں گے کہ یہ لوگ پہلے سے نیک کردار تھے
کَانُوا قَلِيلاً مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ( ۱۷ ) وَبِالْأَسْحَارِهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ( ۱۸ ) وَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ( ۱۹ )
(۱۷) یہ رات کے وقت بہت کم سوتے تھے (۱۸) اور سحر کے وقت اللہ کی بارگاہ میں استغفار کیا کرتے تھے (۱۹) اور ان کے اموال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محروم افراد کے لئے ایک حق تھا
وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِلْمُوقِنِينَ( ۲۰ ) وَفِي أَنْفُسِکُمْ أَ فَلاَ تُبْصِرُونَ( ۲۱ ) وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُکُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ( ۲۲ )
(۲۰) اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں (۲۱) اور خود تمہارے اندر بھی - کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو (۲۲) اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جن باتوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے سب کچھ موجود ہے
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِثْلَ مَا أَنَّکُمْ تَنْطِقُونَ( ۲۳ ) هَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُکْرَمِينَ( ۲۴ )
(۲۳) آسمان و زمین کے مالک کی قسم یہ قرآن بالکل برحق ہے جس طرح تم خود باتیں کررہے ہو (۲۴) کیا تمہارے پاس ابراہیم علیہ السّلام کے محترم مہمانوں کا ذکر پہنچا ہے
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلاَماً قَالَ سَلاَمٌ قَوْمٌ مُنْکَرُونَ( ۲۵ ) فَرَاغَ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ( ۲۶ ) فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ
(۲۵) جب وہ ان کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو ابراہیم علیہ السّلام نے جواب سلام دیتے ہوئے کہا کہ تم تو انجانی قوم معلوم ہوتے ہو (۲۶) پھر اپنے گھر جاکر ایک موٹا تازہ بچھڑا تیار کرکے لے آئے (۲۷) پھر ان کی طرف بڑھادیا اور کہا کیا
أَلاَتَأْکُلُونَ( ۲۷ ) فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوالاَتَخَفْ وَبَشَّرُوهُ بِغُلاَمٍ عَلِيمٍ( ۲۸ ) فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَکَّتْ وَجْهَهَا
آپ لوگ نہیں کھاتے ہیں (۲۸) پھر اپنے نفس میں خوف کا احساس کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پھر انہیں ایک دانشمند فرزند کی بشارت دیدی (۲۹) یہ سن کر ان کی زوجہ شور مچاتی ہوئی آئیں اور انہوں نے منہ پیٹ لیا
وَ قَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ( ۲۹ ) قَالُوا کَذٰلِکِ قَالَ رَبُّکِ إِنَّهُ هُوَ الْحَکِيمُ الْعَلِيمُ( ۳۰ )
کہ میں بڑھیا بانجھ (یہ کیا بات ہے (۳۰) ان لوگوں نے کہا یہ ایسا ہی ہوگا یہ تمہارے پروردگار کا ارشاد ہے وہ بڑی حکمت والا اور ہر چیز کا جاننے والا ہے
قَالَ فَمَاخَطْبُکُمْ أَيُّهَاالْمُرْسَلُونَ( ۳۱ ) قَالُواإِنَّاأُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُجْرِمِينَ( ۳۲ ) لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةًمِنْ طِينٍ( ۳۳ ) مُسَوَّمَةً
(۳۱) ابراہیم علیہ السّلام نے کہا کہ اے فرشتو تمہیں کیا مہم درپیش ہے (۳۲) انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے (۳۳) تاکہ ان کے اوپر مٹی کے کھرنجے دار پتھر برسائیں (۳۴) جن پر
عِنْدَرَبِّکَ لِلْمُسْرِفِينَ( ۳۴ ) فَأَخْرَجْنَامَنْ کَانَ فِيهَامِنَ الْمُؤْمِنِينَ( ۳۵ ) فَمَاوَجَدْنَافِيهَاغَيْرَ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ( ۳۶ )
پروردگار کی طرف سے حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشانی لگی ہوئی ہے (۳۵) پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا (۳۶) اور وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے علاوہ کسی کو پایا بھی نہیں
وَتَرَکْنَافِيهَا آيَةً لِلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ( ۳۷ ) وَفِي مُوسَى إِذْأَرْسَلْنَاهُ إِلَى فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۳۸ ) فَتَوَلَّى بِرُکْنِهِ
(۳۷) اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں (۳۸) اور موسٰی علیہ السّلام کے واقعہ میں بھی ہماری نشانیاں ہیں جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلی ہوئی دلیل دے کر بھیجا (۳۹) تو اس نے لشکر کے دِم پر منہ موڑ لیا
وَقَالَ سَاحِرٌأَوْمَجْنُونٌ( ۳۹ ) فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَمُلِيمٌ( ۴۰ ) وَفِي عَادٍإِذْأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ( ۴۱ )
اور کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے (۴۰) تو ہم نے اسے اور اس کی فوج کو گرفت میں لے کر دریا میں ڈال دیا اور وہ قابل ملامت تھا ہی (۴۱) اور قوم عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا
مَاتَذَرُ مِنْ شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلاَّ جَعَلَتْهُ کَالرَّمِيمِ( ۴۲ ) وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّى حِينٍ( ۴۳ ) فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ
دیا (۴۲) کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی (۴۳) اور قوم ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو (۴۴) تو ان لوگوں نے حکم خدا کی نافرمانی کی تو انہیں
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُوَهُمْ يَنْظُرُونَ( ۴۴ ) فَمَا اسْتَطَاعُوامِنْ قِيَامٍ وَمَاکَانُوا مُنْتَصِرِينَ( ۴۵ ) وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ کَانُوا
بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے (۴۵) پھر نہ وہ اٹھنے کے قابل تھے اور نہ مدد طلب کرنے کے لائق تھے (۴۶) اور ان سے پہلے قوم نوح تھی کہ وہ تو سب
قَوْماًفَاسِقِينَ( ۴۶ ) وَ السَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ( ۴۷ ) وَ الْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ( ۴۸ )
ہی فاسق اور بدکار تھے (۴۷) اور آسمان کو ہم نے اپنی طاقت سے بنایا ہے اور ہم ہی اسے وسعت دینے والے ہیں (۴۸) اور زمین کو ہم نے فرش کیا ہے تو ہم بہترین ہموار کرنے والے ہیں (۴۹)
وَ مِنْ کُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُونَ( ۴۹ ) فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ إِنِّي لَکُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۵۰ )
اور ہر شے میں سے ہم نے جوڑا بنایا ہے کہ شاید تم نصیحت حاصل کرسکو (۵۰) لہذا اب خدا کی طرف دوڑ پڑو کہ میں کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں
وَ لاَ تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلٰهاً آخَرَ إِنِّي لَکُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۵۱ )
(۵۱) اور خبردار اس کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا نہ بنانا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
کَذٰلِکَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلاَّ قَالُوا سَاحِرٌ أَوْمَجْنُونٌ( ۵۲ ) أَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ( ۵۳ )
(۵۲) اسی طرح ان سے پہلے کسی قوم کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ (۵۳) کیا انہوں نے ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کی ہے - نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ( ۵۴ ) وَ ذَکِّرْ فَإِنَّ الذِّکْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ( ۵۵ ) وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْإِنْسَ إِلاَّ
(۵۴) لہٰذا آپ ان سے منہ موڑ لیں پھر آپ پر کوئی الزام نہیں ہے (۵۵) اور یاد دہانی بہرحال کراتے رہے کہ یاد دہانی صاحبانِ ایمان کے حق میں مفید ہوتی ہے (۵۶) اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی
لِيَعْبُدُونِ( ۵۶ ) مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَ مَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ( ۵۷ ) إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ( ۵۸ ) فَإِنَّ
عبادت کے لئے پیدا کیا ہے (۵۷) میں ان سے نہ رزق کا طلبگار ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ یہ مجھے کچھ کھلائیں (۵۸) بیشک رزق دینے والا, صاحبِ قوت اور زبردست صرف علیہ السّلام اللہ ہے (۵۹) پھر
لِلَّذِينَ ظَلَمُواذَنُوباً مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلاَيَسْتَعْجِلُونِ( ۵۹ ) فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ کَفَرُوامِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ( ۶۰ )
ان ظالمین کے لئے بھی ویسے ہی نتائج ہیں جیسے ان کے اصحاب کے لئے تھے لہذا یہ جلدی نہ کریں (۶۰) پھر کفار کے لئے اس دن ویل اور عذاب ہے جس دن کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے
( سورة الطور)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الطُّورِ( ۱ ) وَ کِتَابٍ مَسْطُورٍ( ۲ ) فِي رَقٍّ مَنْشُورٍ( ۳ ) وَ الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ( ۴ ) وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوعِ( ۵ ) وَ
(۱) طور کی قسم (۲) اور لکھی ہوئی کتاب کی قسم (۳) جو کشادہ اوراق میں ہے (۴) اور بیت معمور کی قسم (۵) اور بلند چھت (آسمان) کی قسم (۶) اور
الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ( ۶ ) إِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ( ۷ ) مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ( ۸ ) يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْراً( ۹ ) وَ تَسِيرُ
بھڑکتے ہوئے سمندر کی قسم (۷) یقینا تمہارے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے (۸) اور اس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے (۹) جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے (۱۰) اور پہاڑ باقاعدہ حرکت
الْجِبَالُ سَيْراً( ۱۰ ) فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۱۱ ) الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ( ۱۲ ) يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ
میں آجائیں گے (۱۱) پھر جھٹلانے والوں کے لئے عذاب اور بربادی ہی ہے (۱۲) جو محلات میں پڑے کھیل تماشہ کررہے ہیں (۱۳) جس دن انہیں
جَهَنَّمَ دَعّاً( ۱۳ ) هٰذِهِ النَّارُ الَّتِي کُنْتُمْ بِهَا تُکَذِّبُونَ( ۱۴ )
بھرپور طریقہ سے جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا (۱۴) یہی وہ جہّنم کی آگ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے
أَ فَسِحْرٌ هٰذَا أَمْ أَنْتُمْ لاَ تُبْصِرُونَ( ۱۵ ) اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لاَ تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْکُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ
(۱۵) آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے (۱۶) اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم
تَعْمَلُونَ( ۱۶ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَ نَعِيمٍ( ۱۷ ) فَاکِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَ وَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ( ۱۸ )
انجام دیا کرتے تھے (۱۷) بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نعمتوں کے درمیان رہیں گے (۱۸) جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
کُلُوا وَ اشْرَبُوا هَنِيئاً بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۱۹ ) مُتَّکِئِينَ عَلَى سُرُرٍ مَصْفُوفَةٍ وَ زَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ( ۲۰ ) وَ
(۱۹) اب یہیں آرام سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دئیے تھے (۲۰) وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے (۲۱) اور
الَّذِينَ آمَنُوا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَ مَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ کُلُّ امْرِئٍ بِمَا
جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو بھی ان ہی سے ملادیں گے اور کسی کے عمل میں سے ذرہ برابر بھی کم نہیں کریں گے کہ
کَسَبَ رَهِينٌ( ۲۱ ) وَ أَمْدَدْنَاهُمْ بِفَاکِهَةٍ وَ لَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ( ۲۲ ) يَتَنَازَعُونَ فِيهَا کَأْساً لاَ لَغْوٌ فِيهَا وَ لاَ
ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہے (۲۲) اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے (۲۳) وہ آپس میں جام شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت
تَأْثِيمٌ( ۲۳ ) وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ کَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَکْنُونٌ( ۲۴ ) وَ أَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ( ۲۵ )
اور گناہ نہ ہوگا (۲۴) اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے (۲۵) اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے
قَالُوا إِنَّا کُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ( ۲۶ ) فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَ وَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ( ۲۷ ) إِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلُ
(۲۶) کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے (۲۷) تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا (۲۸) ہم اس سے پہلے بھی اسی سے
نَدْعُوهُ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ( ۲۸ ) فَذَکِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّکَ بِکَاهِنٍ وَ لاَ مَجْنُونٍ( ۲۹ ) أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ
دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقینا وہ بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے (۲۹) لہذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں - خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون (۳۰) کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے
نَتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ( ۳۰ ) قُلْ تَرَبَّصُوا فَإِنِّي مَعَکُمْ مِنَ الْمُتَرَبِّصِينَ( ۳۱ )
اور ہم اس کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کررہے ہیں (۳۱) تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلاَمُهُمْ بِهٰذَا أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ( ۳۲ ) أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَلْ لاَ يُؤْمِنُونَ( ۳۳ ) فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِهِ
(۳۲) کیا ان کی عقلیں یہ باتیں بتاتی ہیں یا یہ واقعا سرکش قوم ہیں (۳۳) یا یہ کہتے ہیں کہ نبی نے قرآن گڑھ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمان لانے والے ا نہیں ہیں (۳۴) اگر یہ اپنی بات میں سچے ہیں تو یہ بھی
إِنْ کَانُوا صَادِقِينَ( ۳۴ ) أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ( ۳۵ ) أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بَلْ لاَ
ایسا ہی کوئی کلام لے آئیں (۳۵) کیا یہ بغیر کسی چیز کے ازخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی پیدا کرنے والے ہیں (۳۶) یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ
يُوقِنُونَ( ۳۶ ) أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّکَ أَمْ هُمُ الْمُسَيْطِرُونَ( ۳۷ ) أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُمْ
یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں (۳۷) یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں (۳۸) یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ آسمان کی باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان کا
بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ( ۳۸ ) أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَ لَکُمُ الْبَنُونَ( ۳۹ ) أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْراً فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ( ۴۰ ) أَمْ
سننے والا کوئی واضح ثبوت لے آئے (۳۹) یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں (۴۰) یا تم ان سے کوئی اجر رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں (۴۱) یا
عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَکْتُبُونَ( ۴۱ ) أَمْ يُرِيدُونَ کَيْداً فَالَّذِينَ کَفَرُوا هُمُ الْمَکِيدُونَ( ۴۲ ) أَمْ لَهُمْ إِلٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ
ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں (۴۲) یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں
(۴۳) یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۴۳ ) وَ إِنْ يَرَوْا کِسْفاً مِنَ السَّمَاءِ سَاقِطاً يَقُولُوا سَحَابٌ مَرْکُومٌ( ۴۴ ) فَذَرْهُمْ
خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے (۴۴) اور یہ اگر آسمان کے ٹکڑوں کو گرتا ہوا بھی دیکھ لیں گے تو بھی کہیں گے یہ تو تہ بہ تہ بادل ہیں (۴۵) تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے
حَتَّى يُلاَقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ( ۴۵ ) يَوْمَ لاَ يُغْنِي عَنْهُمْ کَيْدُهُمْ شَيْئاً وَ لاَ هُمْ يُنْصَرُونَ( ۴۶ ) وَ إِنَّ
یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس دن بیہوش ہوجائیں گے (۴۶) جس دن ان کی کوئی چال کام نہ آئے گی اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہوگا (۴۷) اور جن
لِلَّذِينَ ظَلَمُوا عَذَاباً دُونَ ذٰلِکَ وَ لٰکِنَّ أَکْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ( ۴۷ ) وَ اصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ فَإِنَّکَ بِأَعْيُنِنَا وَ سَبِّحْ
لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس سے بے خبر ہے (۴۸) آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں آپ ہماری نگاہ کے سامنے ہیں اور ہمیشہ قیام
بِحَمْدِ رَبِّکَ حِينَ تَقُومُ( ۴۸ ) وَ مِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَ إِدْبَارَ النُّجُومِ( ۴۹ )
کرتے وقت اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے رہیں (۴۹) اور رات کے ایک حصّہ میں اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی تسبیحِ پروردگار کرتے رہیں
( سورة النجم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَالنَّجْمِ إِذَاهَوَى( ۱ ) مَاضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوَى( ۲ ) وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى( ۳ ) إِنْ هُوَإِلاَّوَحْيٌ يُوحَى( ۴ ) عَلَّمَهُ شَدِيدُ
(۱) قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا (۲) تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا (۳) اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے (۴) اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے (۵) اسے نہایت طاقت
الْقُوَى( ۵ ) ذُومِرَّةٍ فَاسْتَوَى( ۶ ) وَهُوَبِالْأُفُقِ الْأَعْلَى( ۷ ) ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى( ۸ ) فَکَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْأَدْنَى( ۹ ) فَأَوْحَى إِلَى
والے نے تعلیم دی ہے (۶) وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا (۷) جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا (۸) پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا (۹) یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا (۱۰) پھر خدا نے اپنے بندہ کی
عَبْدِهِ مَا أَوْحَى( ۱۰ ) مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَأَى( ۱۱ ) أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى( ۱۲ ) وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى( ۱۳ ) عِنْدَ
طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی (۱۱) دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا (۱۲) کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے (۱۳) اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے (۱۴) سدرِ
سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى( ۱۴ ) عِنْدَهَاجَنَّةُ الْمَأْوَى( ۱۵ ) إِذْيَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى( ۱۶ ) مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغَى( ۱۷ )
المنتہیٰ کے نزدیک (۱۵) جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے (۱۶) جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا (۱۷) اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور
لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْکُبْرَى( ۱۸ ) أفَرَأَيْتُمُ اللاَّتَ وَ الْعُزَّى( ۱۹ ) وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى( ۲۰ ) أَ لَکُمُ الذَّکَرُ وَ لَهُ
نہ حد سے آگے بڑھی (۱۸) اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں (۱۹) کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے (۲۰) اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے (۲۱) تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے
الْأُنْثَى( ۲۱ ) تِلْکَ إِذاًقِسْمَةٌضِيزَى( ۲۲ ) إِنْ هِيَ إِلاَّأَسْمَاءٌسَمَّيْتُمُوهَاأَنْتُمْ وَآبَاؤُکُمْ مَاأَنْزَلَ اللَّهُ بِهَامِنْ سُلْطَانٍ إِنْ يَتَّبِعُونَ
لڑکیاں ہیں (۲۲) یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے (۲۳) یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف
إِلاَّالظَّنَّ وَمَاتَهْوَى الْأَنْفُسُ وَلَقَدْجَاءَهُمْ مِنْ رَبِّهِمُ الْهُدَى( ۲۳ ) أَمْ لِلْإِنْسَانِ مَاتَمَنَّى( ۲۴ ) فَلِلَّهِ الْآخِرَةُوَالْأُولَى( ۲۵ )
اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے (۲۴) کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے (۲۵) بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے
وَ کَمْ مِنْ مَلَکٍ فِي السَّمَاوَاتِ لاَ تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئاً إِلاَّ مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَ يَرْضَى( ۲۶ )
(۲۶) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے اجازت نہ دے دے
إِنَّ الَّذِينَ لاَيُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلاَئِکَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنْثَى( ۲۷ ) وَمَالَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلاَّالظَّنَّ وَإِنَّ
(۲۷) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں (۲۸) حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں
الظَّنَّ لاَيُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئاً( ۲۸ ) فَأَعْرِضْ عَنْ مَنْ تَوَلَّى عَنْ ذِکْرِنَاوَلَمْ يُرِدْإِلاَّالْحَيَاةَالدُّنْيَا( ۲۹ ) ذٰلِکَ مَبْلَغُهُمْ مِنَ
اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے (۲۹) لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں (۳۰) یہی ان کے علم کی انتہا ہے
الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّکَ هُوَأَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَأَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى( ۳۰ ) وَلِلَّهِ مَافِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ
اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے (۳۱) اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ
الَّذِينَ أَسَاءُوابِمَا عَمِلُواوَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى( ۳۱ ) الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ کَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلاَّ اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّکَ
وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے (۳۲) جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار
وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِکُمْ إِذْأَنْشَأَکُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِکُمْ فَلاَ تُزَکُّوا أَنْفُسَکُمْ هُوَ أَعْلَمُ
ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو
بِمَنِ اتَّقَى( ۳۲ ) أَ فَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى( ۳۳ ) وَ أَعْطَى قَلِيلاً وَ أَکْدَى( ۳۴ ) أَ عِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى( ۳۵ )
وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے (۳۳) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا (۳۴) اور تھوڑا سا راہ خدا میں دے کر بند کردیا (۳۵) کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى( ۳۶ ) وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى( ۳۷ ) أَلاَّ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى( ۳۸ ) وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ
(۳۶) یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں تھی (۳۷) یا ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے (۳۸) کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے (۳۹) اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے
إِلاَّ مَا سَعَى( ۳۹ ) وَ أَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى( ۴۰ ) ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَى( ۴۱ ) وَ أَنَّ إِلَى رَبِّکَ الْمُنْتَهَى( ۴۲ )
جتنی اس نے کوشش کی ہے (۴۰) اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی (۴۱) اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا (۴۲) اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے
وَ أَنَّهُ هُوَ أَضْحَکَ وَ أَبْکَى( ۴۳ ) وَ أَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَ أَحْيَا( ۴۴ )
(۴۳) اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- فِلایا بھی ہے (۴۴) اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے
وَ أَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّکَرَ وَ الْأُنْثَى( ۴۵ ) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى( ۴۶ ) وَ أَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى( ۴۷ ) وَ أَنَّهُ
(۴۵) اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے (۴۶) اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے (۴۷) اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے (۴۸) اور
هُوَ أَغْنَى وَ أَقْنَى( ۴۸ ) وَ أَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى( ۴۹ ) وَ أَنَّهُ أَهْلَکَ عَاداً الْأُولَى( ۵۰ ) وَ ثَمُودَ فَمَا أَبْقَى( ۵۱ )
اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے (۴۹) اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے (۵۰) اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے (۵۱) اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے
وَ قَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ کَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَ أَطْغَى( ۵۲ ) وَ الْمُؤْتَفِکَةَ أَهْوَى( ۵۳ ) فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى( ۵۴ )
(۵۲) اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے (۵۳) اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے (۵۴) پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکَ تَتَمَارَى( ۵۵ ) هٰذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى( ۵۶ ) أَزِفَتِ الْآزِفَةُ( ۵۷ ) لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ
(۵۵) اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو (۵۶) بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے (۵۷) دیکھو قیامت قریب آگئی ہے (۵۸) اللہ کے علاوہ کوئی اس کا
کَاشِفَةٌ( ۵۸ ) أَ فَمِنْ هٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ( ۵۹ ) وَ تَضْحَکُونَ وَ لاَ تَبْکُونَ( ۶۰ ) وَ أَنْتُمْ سَامِدُونَ( ۶۱ )
ٹالنے والا نہیں ہے (۵۹) کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو (۶۰) اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو (۶۱) اور تم بالکل غافل ہو
فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَ اعْبُدُوا( ۶۲ )
(۶۲) ( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو
( سورة القمر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ( ۱ ) وَ إِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ( ۲ ) وَ کَذَّبُوا وَ اتَّبَعُوا
(۱) قیامت قریب آگئی اور چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے (۲) اور یہ کوئی بھی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مسلسل جادو ہے
(۳) اور انہوں نے تکذیب کی اور اپنی خواہشات کا اتباع کیا
أَهْوَاءَهُمْ وَ کُلُّ أَمْرٍ مُسْتَقِرٌّ( ۳ ) وَ لَقَدْ جَاءَهُمْ مِنَ الْأَنْبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ( ۴ ) حِکْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ( ۵ )
اور ہر بات کی ایک منزل ہوا کرتی ہے (۴) یقینا ان کے پاس اتنی خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہ کا سامان موجود ہے (۵) انتہائی درجہ کی حکمت کی باتیں ہیں لیکن انہیں ڈرانے والی باتیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَى شَيْءٍ نُکُرٍ( ۶ )
(۶) لہذا آپ ان سے منہ پھیر لیں جسن دن ایک بلانے والا (اسرافیل) انہیں ایک ناپسندہ امر کی طرف بلائے گا
خُشَّعاًأَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ کَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُنْتَشِرٌ( ۷ ) مُهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ يَقُولُ الْکَافِرُونَ هٰذَا يَوْمٌ
(۷) یہ نظریں جھکائے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے جس طرح ٹڈیاں پھیلی ہوئی ہوں (۸) سب کسی بلانے والے کی طرف سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور کفار یہ کہہ رہے ہوں گے کہ آج کا دن بڑا
عَسِرٌ( ۸ ) کَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَکَذَّبُوا عَبْدَنَا وَ قَالُوا مَجْنُونٌ وَ ازْدُجِرَ( ۹ ) فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ( ۱۰ )
سخت دن ہے (۹) ان سے پہلے قوم نوح نے بھی تکذیب کی تھی کہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہہ دیا کہ یہ دیوانہ ہے بلکہ اسے جھڑکا بھی گیا (۱۰) تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں میری مدد فرما
فَفَتَحْنَاأَبْوَابَ السَّمَاءِبِمَاءٍمُنْهَمِرٍ( ۱۱ ) وَفَجَّرْنَاالْأَرْضَ عُيُوناً فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ( ۱۲ ) وَحَمَلْنَاهُ عَلَى ذَاتِ
(۱۱) تو ہم نے ایک موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیئے (۱۲) اور زمین سے بھی چشمے جاری کردیئے اور پھر دونوں پانی ایک خاص مقررہ مقصد کے لئے باہم مل گئے (۱۳) اور ہم نے نوح علیہ السّلام کو
أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ( ۱۳ ) تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِمَنْ کَانَ کُفِرَ( ۱۴ ) وَلَقَدْ تَرَکْنَاهَاآيَةً فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۱۵ ) فَکَيْفَ کَانَ عَذَابِي
تختوں اور کیلوں والی کشتی میں سوار کرلیا (۱۴) جو ہماری نگاہ کے سامنے چل رہی تھی اور یہ اس بندے کی جزا تھی جس کا انکار کیا گیا تھا (۱۵) اور ہم نے اسے ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے (۱۶) پھر ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا
وَنُذُرِ( ۱۶ ) وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۱۷ ) کَذَّبَتْ عَادٌ فَکَيْفَ کَانَ عَذَابِي وَ نُذُرِ( ۱۸ )
ثابت ہوا (۱۷) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے (۱۸) اور قوم عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا
إِنَّاأَرْسَلْنَاعَلَيْهِمْ رِيحاً صَرْصَراًفِي يَوْمِ نَحْسٍ مُسْتَمِرٍّ( ۱۹ ) تَنْزِعُ النَّاسَ کَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُنْقَعِرٍ( ۲۰ ) فَکَيْفَ کَانَ
(۱۹) ہم نے ان کی اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں (۲۰) جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں (۲۱) پھر دیکھو ہمارا
عَذَابِي وَنُذُرِ( ۲۱ ) وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِفَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۲۲ ) کَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ( ۲۳ ) فَقَالُوا أَ بَشَراً مِنَّا وَاحِداً
عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا (۲۲) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے (۲۳) اور ثمود نے بھی پیغمبروں علیہ السّلام کو جھٹلایا (۲۴) اور کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کا اتباع کرلیں اس طرح تو ہم
نَتَّبِعُهُ إِنَّا إِذاً لَفِي ضَلاَلٍ وَ سُعُرٍ( ۲۴ ) أَ أُلْقِيَ الذِّکْرُ عَلَيْهِ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ کَذَّابٌ أَشِرٌ( ۲۵ ) سَيَعْلَمُونَ غَداً
گمراہی اور دیوانگی کا شکار ہوجائیں گے (۲۵) کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے (۲۶) تو
مَنِ الْکَذَّابُ الْأَشِرُ( ۲۶ ) إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ( ۲۷ )
عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے (۲۷) ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو
وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ کُلُّ شِرْبٍ مُحْتَضَرٌ( ۲۸ ) فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَى فَعَقَرَ( ۲۹ ) فَکَيْفَ کَانَ عَذَابِي
(۲۸) اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے (۲۹) تو ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی اور اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں (۳۰) پھر سب نے دیکھا کہ ہمارا عذاب
وَنُذُرِ( ۳۰ ) إِنَّاأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةًوَاحِدَةًفَکَانُواکَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ( ۳۱ ) وَلَقَدْيَسَّرْنَاالْقُرْآنَ لِلذِّکْرِفَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۳۲ )
اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا (۳۱) ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے (۳۲) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ( ۳۳ ) إِنَّاأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِباً إِلاَّ آلَ لُوطٍ نَجَّيْنَاهُمْ بِسَحَرٍ( ۳۴ ) نِعْمَةً مِنْ عِنْدِنَا کَذٰلِکَ
(۳۳) اور قوم لوط نے بھی پیغمبروں علیہ السّلام کو جھٹلایا (۳۴) تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا (۳۵) یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح
نَجْزِي مَنْ شَکَرَ( ۳۵ ) وَلَقَدْ أَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْابِالنُّذُرِ( ۳۶ ) وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَنْ ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَاأَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا
ہم شکر گزار بندوں کو جزادیتے ہیں (۳۶) اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا (۳۷) اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ
عَذَابِي وَ نُذُرِ( ۳۷ ) وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُکْرَةً عَذَابٌ مُسْتَقِرٌّ( ۳۸ ) فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ( ۳۹ ) وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ
اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو (۳۸) اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا (۳۹) کہ اب ہمارے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو (۴۰) اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے
فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۴۰ ) وَ لَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ( ۴۱ ) کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا کُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُقْتَدِرٍ( ۴۲ )
تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے (۴۱) اور فرعون والوں تک بھی پیغمبرعلیہ السّلام آئے (۴۲) تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کا انکار کردیا تو ہم نے بھی ایک زبردست صاحب اقتدار کی طرح انہیں اپنی گرفت میں لے لیا
أَ کُفَّارُکُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولٰئِکُمْ أَمْ لَکُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ( ۴۳ ) أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنْتَصِرٌ( ۴۴ ) سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ
(۴۳) تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے (۴۴) یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے (۴۵) عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر
الدُّبُرَ( ۴۵ ) بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ أَدْهَى وَ أَمَرُّ( ۴۶ ) إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلاَلٍ وَ سُعُرٍ( ۴۷ )
بھاگ جائیں گے (۴۶) بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے (۴۷) بیشک مجرمین گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ( ۴۸ ) إِنَّا کُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ( ۴۹ )
(۴۸) قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنمّ کا مزہ چکھو (۴۹) بیشک ہم نے ہر شے کو ایک اندازہ کے مطابق پیدا کیا ہے
وَ مَا أَمْرُنَا إِلاَّ وَاحِدَةٌ کَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ( ۵۰ ) وَ لَقَدْ أَهْلَکْنَا أَشْيَاعَکُمْ فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ( ۵۱ ) وَ کُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ
(۵۰) اور ہمارا حکم پلک جھپکنے کی طرح کی ایک بات ہے (۵۱) اور ہم نے تمہارے ساتھیوں کو پہلے ہی ہلاک کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے (۵۲) اور ان لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے
فِي الزُّبُرِ( ۵۲ ) وَ کُلُّ صَغِيرٍ وَ کَبِيرٍ مُسْتَطَرٌ( ۵۳ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَ نَهَرٍ( ۵۴ ) فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ
سب نامہ اعمال میں محفوظ ہے (۵۳) اور ہر چھوٹا اور بڑا عمل اس میں درج کردیا گیا ہے (۵۴) بیشک صاحبان تقویٰ باغات اور نہروں کے درمیان ہوں گے (۵۵) اس پاکیزہ مقام پر جو
مَلِيکٍ مُقْتَدِرٍ( ۵۵ )
صاحبِ اقتدار بادشاہ کی بارگاہ میں ہے
( سورة الرحمن)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الرَّحْمٰنُ( ۱ ) عَلَّمَ الْقُرْآنَ( ۲ ) خَلَقَ الْإِنْسَانَ( ۳ ) عَلَّمَهُ الْبَيَانَ( ۴ ) الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ( ۵ ) وَ النَّجْمُ
(۱) وہ خدا بڑا مہربان ہے (۲) اس نے قرآن کی تعلیم دی ہے (۳) انسان کو پیدا کیا ہے (۴) اور اسے بیان سکھایا ہے (۵) آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں (۶) اور بوٹیاں بیلیں
وَ الشَّجَرُ يَسْجُدَانِ( ۶ ) وَ السَّمَاءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيزَانَ( ۷ ) أَلاَّ تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ( ۸ ) وَ أَقِيمُوا الْوَزْنَ
اور درخت سب اسی کا سجدہ کررہے ہیں (۷) اس نے آسمان کو بلند کیا ہے اور انصاف کی ترازو قائم کی ہے (۸) تاکہ تم لوگ وزن میں حد سے تجاوز نہ کرو (۹) اور انصاف کے ساتھ وزن کو قائم کرو
بِالْقِسْطِ وَ لاَ تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ( ۹ ) وَ الْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ( ۱۰ ) فِيهَا فَاکِهَةٌ وَ النَّخْلُ ذَاتُ الْأَکْمَامِ( ۱۱ )
اور تولنے میں کم نہ تولو (۱۰) اور اسی نے زمین کو انسانوں کے لئے وضع کیا ہے (۱۱) اس میں میوے ہیں اور وہ کھجوریں ہیں جن کے خوشوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّيْحَانُ( ۱۲ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۱۳ ) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ کَالْفَخَّارِ( ۱۴ )
(۱۲) وہ دانے ہیں جن کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ہیں (۱۳) اب تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۱۴) اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے
وَ خَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ( ۱۵ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۱۶ )
(۱۵) اور جنات کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا ہے (۱۶) تو تم دونوں اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ( ۱۷ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۱۸ ) مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ( ۱۹ ) بَيْنَهُمَا
(۱۷) وہ چاند اور سورج دونوں کے مشرق اور مغرب کا مالک ہے (۱۸) پھر تم دونوں اپنی رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے (۱۹) اس نے دو دریا بہائے ہیں جو آپس میں مل جاتے ہیں (۲۰) ان کے درمیان
بَرْزَخٌ لاَ يَبْغِيَانِ( ۲۰ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۲۱ ) يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُ( ۲۲ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ
حد فا صلِ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرسکتے (۲۱) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۲۲) ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں (۲۳) تو تم اپنے رب
رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۲۳ ) وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ کَالْأَعْلاَمِ( ۲۴ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۲۵ ) کُلُّ
کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۲۴) اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں (۲۵) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۲۶) جو بھی روئے
مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ( ۲۶ ) وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّکَ ذُو الْجَلاَلِ وَ الْإِکْرَامِ( ۲۷ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۲۸ )
زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والے ہیں (۲۷) صرف تمہاری رب کی ذات جو صاحبِ جلال و اکرام ہے وہی باقی رہنے والی ہے (۲۸) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
يَسْأَلُهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ کُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ( ۲۹ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۳۰ ) سَنَفْرُغُ لَکُمْ
(۲۹) آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے (۳۰) کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۳۱) اے دونوں گروہو ہم عنقریب
أَيُّهَا الثَّقَلاَنِ( ۳۱ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۳۲ ) يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ
ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے (۳۲) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۳۳) اے گروہ جن و انس اگر تم میں قدرت ہو کہ
السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لاَتَنْفُذُونَ إِلاَّ بِسُلْطَانٍ( ۳۳ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۳۴ ) يُرْسَلُ عَلَيْکُمَاشُوَاظٌ
آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ تو نکل جاؤ مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو (۳۴) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۳۵) تمہارے اوپر
مِنْ نَارٍوَنُحَاسٌ فَلاَتَنْتَصِرَانِ( ۳۵ ) فَبِأَيِّ آلاَءِرَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۳۶ ) فَإِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَکَانَتْ وَرْدَةً کَالدِّهَانِ( ۳۷ )
آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو (۳۶) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۳۷) پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا
فَبِأَيِّ آلاَءِرَبِّکُمَاتُکَذِّبَانِ( ۳۸ ) فَيَوْمَئِذٍلاَيُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنْسٌ وَلاَجَانٌ( ۳۹ ) فَبِأَيِّ آلاَءِرَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۴۰ )
(۳۸) تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۳۹) پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا (۴۰) تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَ الْأَقْدَامِ( ۴۱ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۴۲ ) هٰذِهِ جَهَنَّمُ
(۴۱) مجرم افراد تو اپنی نشانی ہی سے پہچان لئے جائیں گے پھر پیشانی اور پیروں سے پکڑ لئے جائیں گے (۴۲) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۴۳) یہی وہ جہنّم ہے
الَّتِي يُکَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ( ۴۳ ) يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَ بَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ( ۴۴ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۴۵ ) وَ
جس کا مجرمین انکار کررہے تھے (۴۴) اب اس کے اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان چکر لگاتے پھریں گے (۴۵) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۴۶) اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے
لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ( ۴۶ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۴۷ ) ذَوَاتَا أَفْنَانٍ( ۴۸ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا
سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں (۴۷) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۴۸) اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میوؤں سے لدے ہوں گے (۴۹) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو
تُکَذِّبَانِ( ۴۹ ) فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ( ۵۰ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۵۱ ) فِيهِمَا مِنْ کُلِّ فَاکِهَةٍ زَوْجَانِ( ۵۲ )
جھٹلاؤ گے (۵۰) ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے (۵۱) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۵۲) ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۵۳ ) مُتَّکِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ وَ جَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ( ۵۴ ) فَبِأَيِّ
(۵۳) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۵۴) یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے (۵۵) پھر تم اپنے رب کی کس کس
آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۵۵ ) فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لاَ جَانٌ( ۵۶ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ
نعمت کا انکار کرو گے (۵۶) ان جنتوں میں محدود نگاہ والی حوریں ہوں گی جن کو انسان اور جنات میں سے کسی نے پہلے چھوا بھی نہ ہوگا (۵۷) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار
رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۵۷ ) کَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَ الْمَرْجَانُ( ۵۸ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۵۹ ) هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ
کرو گے (۵۸) وہ حوریں اس طرح کی ہوں گی جیسے سرخ یاقوت اور مونگے (۵۹) پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۶۰) کیا احسان
إِلاَّالْإِحْسَانُ( ۶۰ ) فَبِأَيِّ آلاَءِرَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۶۱ ) وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ( ۶۲ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَاتُکَذِّبَانِ( ۶۳ )
کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے (۶۱) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۶۲) اور ان دونوں کے علاوہ دو باغات اور ہوں گے (۶۳) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
مُدْهَامَّتَانِ( ۶۴ ) فَبِأَيِّ آلاَءِرَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۶۵ ) فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ( ۶۶ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۶۷ )
(۶۴) دونوں نہایت درجہ سرسبز و شاداب ہوں گے (۶۵) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۶۶) ان دونوں باغات میں بھی دو جوش مارتے ہوئے چشمے ہوں گے (۶۷) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے
فِيهِمَا فَاکِهَةٌ وَ نَخْلٌ وَ رُمَّانٌ( ۶۸ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۶۹ ) فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ( ۷۰ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ
(۶۸) ان دونوں باغات میں میوے, کھجوریں اور انار ہوں گے (۶۹) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۷۰) ان جنتوں میں نیک سیرت اور خوب صورت عورتیں ہوں گی (۷۱) پھر تم اپنے رب کی کس کس
رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۷۱ ) حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ( ۷۲ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۷۳ ) لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ
نعمت کا انکار کرو گے (۷۲) وہ حوریں ہیں جو خیموں کے اندر چھپی بیٹھی ہوں گی (۷۳) تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۷۴) انہیں ان سے پہلے کسی انسان
قَبْلَهُمْ وَ لاَ جَانٌ( ۷۴ ) فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۷۵ ) مُتَّکِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَ عَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ( ۷۶ )
یا جن نے ہاتھ تک نہ لگایا ہوگا (۷۵) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۷۶) وہ لوگ سبز قالینوں اور بہترین مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے
فَبِأَيِّ آلاَءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ( ۷۷ ) تَبَارَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذِي الْجَلاَلِ وَ الْإِکْرَامِ( ۷۸ )
(۷۷) پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے (۷۸) بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے
( سورة الواقعة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ( ۱ ) لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا کَاذِبَةٌ( ۲ ) خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ( ۳ ) إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجّاً( ۴ ) وَ بُسَّتِ
(۱) جب قیامت برپا ہوگی (۲) اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے (۳) وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی (۴) جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے (۵) اور پہاڑ بالکل
الْجِبَالُ بَسّاً( ۵ ) فَکَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثّاً( ۶ ) وَ کُنْتُمْ أَزْوَاجاً ثَلاَثَةً( ۷ ) فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ( ۸ )
چور چور ہوجائیں گے (۶) پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے (۷) اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے (۸) پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
وَ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ( ۹ ) وَ السَّابِقُونَ السَّابِقُونَ( ۱۰ ) أُولٰئِکَ الْمُقَرَّبُونَ( ۱۱ ) فِي جَنَّاتِ
(۹) اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا (۱۰) اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں (۱۱) وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں (۱۲) نعمتوں
النَّعِيمِ( ۱۲ ) ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ( ۱۳ ) وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ( ۱۴ ) عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ( ۱۵ ) مُتَّکِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ( ۱۶ )
بھری جنتوں میں ہوں گے (۱۳) بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے (۱۴) اور کچھ آخر دور کے ہوں گے (۱۵) موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر (۱۶) ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ( ۱۷ ) بِأَکْوَابٍ وَ أَبَارِيقَ وَ کَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ( ۱۸ ) لاَ يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَ لاَ
(۱۷) ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے (۱۸) پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
(۱۹) جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور
يُنْزِفُونَ( ۱۹ ) وَ فَاکِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ( ۲۰ ) وَ لَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ( ۲۱ ) وَ حُورٌ عِينٌ( ۲۲ ) کَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ
نہ ہوش و حواس گم ہوں گے (۲۰) اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے (۲۱) اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی (۲۲) اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی (۲۳) جیسے سربستہ
الْمَکْنُونِ( ۲۳ ) جَزَاءً بِمَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۲۴ ) لاَ يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْواً وَ لاَ تَأْثِيماً( ۲۵ ) إِلاَّ قِيلاً سَلاَماً
موتی (۲۴) یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اوراس کا انعام ہوگا(۲۵) وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں (۲۶) صرف ہر طرف سلام
سَلاَماً( ۲۶ ) وَ أَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ( ۲۷ ) فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ( ۲۸ ) وَ طَلْحٍ مَنْضُودٍ( ۲۹ ) وَ
ہی سلام ہوگا (۲۷) اور داہنی طرف والے اصحاب کیا کہنا ان اصحاب یمین کا (۲۸) بے کانٹے کی بیر (۲۹) لدے گتھے ہوئے کیلے (۳۰) پھیلے
ظِلٍّ مَمْدُودٍ( ۳۰ ) وَ مَاءٍ مَسْکُوبٍ( ۳۱ ) وَ فَاکِهَةٍ کَثِيرَةٍ( ۳۲ ) لاَ مَقْطُوعَةٍ وَ لاَ مَمْنُوعَةٍ( ۳۳ ) وَ فُرُشٍ
ہوئے سائے (۳۱) جھرنے سے گرتے ہوئے پانی (۳۲) کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے (۳۳) جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی (۳۴) اور اونچے قسم
مَرْفُوعَةٍ( ۳۴ ) إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً( ۳۵ ) فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْکَاراً( ۳۶ ) عُرُباً أَتْرَاباً( ۳۷ ) لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ( ۳۸ )
کے گدے ہوں گے (۳۵) بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے (۳۶) تو انہیں نت نئی بنایا ہے (۳۷) یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی
(۳۸) یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ( ۳۹ ) وَ ثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ( ۴۰ ) وَ أَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ( ۴۱ ) فِي سَمُومٍ وَ
(۳۹) جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے (۴۰) اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے (۴۱) اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے (۴۲) گرم گرم ہوا
حَمِيمٍ( ۴۲ ) وَ ظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ( ۴۳ ) لاَ بَارِدٍ وَ لاَ کَرِيمٍ( ۴۴ ) إِنَّهُمْ کَانُوا قَبْلَ ذٰلِکَ مُتْرَفِينَ( ۴۵ ) وَ کَانُوا
کھولتا ہوا پانی (۴۳) کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ (۴۴)جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے (۴۵) یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے (۴۶) اور بڑے بڑے
يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ( ۴۶ ) وَ کَانُوا يَقُولُونَ أَ إِذَا مِتْنَا وَ کُنَّا تُرَاباً وَ عِظَاماً أَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ( ۴۷ ) أَ وَ
گناہوں پر اصرار کررہے تھے (۴۷) اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا (۴۸) کیا ہمارے
آبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ( ۴۸ ) قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَ الْآخِرِينَ( ۴۹ ) لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ( ۵۰ )
باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے (۴۹) آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب (۵۰) ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّکُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُکَذِّبُونَ( ۵۱ ) لَآکِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ( ۵۲ ) فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ( ۵۳ )
(۵۱) اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں (۵۲) تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے (۵۳) پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ( ۵۴ ) فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ( ۵۵ ) هٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ( ۵۶ ) نَحْنُ خَلَقْنَاکُمْ فَلَوْ
(۵۴) پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے (۵۵) پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں (۵۶) یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا (۵۷) ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی
لاَ تُصَدِّقُونَ( ۵۷ ) أَ فَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ( ۵۸ ) أَ أَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ( ۵۹ ) نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَکُمُ الْمَوْتَ وَ
تصدیق کیوں نہیں کرتے (۵۸) کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو (۵۹) اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں (۶۰) ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا
مَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ( ۶۰ ) عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَکُمْ وَ نُنْشِئَکُمْ فِي مَا لاَ تَعْلَمُونَ( ۶۱ ) وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ
ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں (۶۱) کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو
(۶۲) اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو
الْأُولَى فَلَوْ لاَ تَذَکَّرُونَ( ۶۲ ) أَ فَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ( ۶۳ ) أَ أَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ( ۶۴ ) لَوْ نَشَاءُ
تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو (۶۳) اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو (۶۴) اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
(۶۵) اگر ہم چاہیں تو اسے
لَجَعَلْنَاهُ حُطَاماً فَظَلْتُمْ تَفَکَّهُونَ( ۶۵ ) إِنَّا لَمُغْرَمُونَ( ۶۶ ) بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ( ۶۷ ) أَ فَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي
چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ (۶۶) کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے (۶۷) بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے (۶۸) کیا تم نے اس پانی کو دیکھا
تَشْرَبُونَ( ۶۸ ) أَ أَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ( ۶۹ ) لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجاً فَلَوْ لاَ تَشْکُرُونَ( ۷۰ )
ہے جس کو تم پیتے ہو (۶۹) اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں (۷۰) اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
أَ فَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ( ۷۱ ) أَ أَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ( ۷۲ ) نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْکِرَةً وَ مَتَاعاً
(۷۱) کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو (۷۲) اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
(۷۳) ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے
لِلْمُقْوِينَ( ۷۳ ) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِيمِ( ۷۴ ) فَلاَ أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ( ۷۵ ) وَ إِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ( ۷۶ )
نفع کا سامان قرار دیا ہے (۷۴) اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں (۷۵) اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں (۷۶) اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ کَرِيمٌ( ۷۷ ) فِي کِتَابٍ مَکْنُونٍ( ۷۸ ) لاَ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ( ۷۹ ) تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۸۰ )
(۷۷) یہ بڑا محترم قرآن ہے (۷۸) جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے (۷۹) اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے (۸۰) یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
أَ فَبِهٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ( ۸۱ ) وَ تَجْعَلُونَ رِزْقَکُمْ أَنَّکُمْ تُکَذِّبُونَ( ۸۲ ) فَلَوْ لاَ إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ( ۸۳ )
(۸۱) تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو (۸۲) اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو (۸۳) پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
وَ أَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ( ۸۴ ) وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْکُمْ وَ لٰکِنْ لاَ تُبْصِرُونَ( ۸۵ ) فَلَوْ لاَإِنْ کُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ( ۸۶ )
(۸۴) اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ (۸۵) اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو (۸۶) پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
تَرْجِعُونَهَا إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۸۷ ) فَأَمَّا إِنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ( ۸۸ ) فَرَوْحٌ وَ رَيْحَانٌ وَ جَنَّةُ نَعِيمٍ( ۸۹ )
(۸۷) تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو (۸۸) پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے (۸۹) تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں
وَ أَمَّا إِنْ کَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ( ۹۰ ) فَسَلاَمٌ لَکَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ( ۹۱ ) وَ أَمَّا إِنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِينَ
(۹۰) اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے (۹۱) تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے (۹۲) اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں
الضَّالِّينَ( ۹۲ ) فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ( ۹۳ ) وَتَصْلِيَةُجَحِيمٍ( ۹۴ ) إِنَّ هٰذَالَهُوَحَقُّ الْيَقِينِ( ۹۵ ) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِيمِ( ۹۶ )
میں سے ہے (۹۳) تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے (۹۴) اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے (۹۵) یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے
(۹۶) لہذا اپنے عظیم پروردگار
کے نام کی تسبیح کرتے رہو
( سورة الحديد)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱ ) لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ يُحْيِي وَ يُمِيتُ وَ
(۱) محو تسبیح پروردگار ہے ہر وہ چیز جو زمین و آسمان میں ہے اور وہ پروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے (۲) آسمان و زمین کا کل اختیار اسی کے پاس ہے اور وہی حیات و موت کا دینے والا ہے
هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۲ ) هُوَ الْأَوَّلُ وَ الْآخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ وَ هُوَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۳ )
اور ہر شے پر اختیار رکھنے والا ہے (۳) وہی اوّل ہے وہی آخر وہی ظاہر ہے وہی باطن اور وہی ہر شے کا جاننے والا ہے
هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَ مَا يَخْرُجُ
(۴) وہی وہ ہے جس نے زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور پھر عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا ہے وہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے یا زمین سے خارج ہوتی ہے
مِنْهَا وَ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَ هُوَ مَعَکُمْ أَيْنَ مَا کُنْتُمْ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۴ ) لَهُ مُلْکُ
اور جو چیز آسمان سے نازل ہوتی ہے اور آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے تم جہاں بھی رہو اور وہ تمہارے اعمال کا دیکھنے والا ہے
(۵) آسمان و زمین کا ملک
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ إِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ( ۵ ) يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ يُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَ هُوَ عَلِيمٌ
اسی کے لئے ہے اور تمام امور کی بازگشت اسی کی طرف ہے (۶) وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ سینوں کے رازوں سے
بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۶ ) آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ أَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَکُمْ مُسْتَخْلَفِينَ فِيهِ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ أَنْفَقُوا لَهُمْ
بھی باخبر ہے (۷) تم لوگ اللہ و رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب قرار دیا ہے - تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے راہ خدا میں خرچ کیا
أَجْرٌ کَبِيرٌ( ۷ ) وَ مَا لَکُمْ لاَ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الرَّسُولُ يَدْعُوکُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّکُمْ وَ قَدْ أَخَذَ مِيثَاقَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ
ان کے لئے اجر عظیم ہے (۸) اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا پر ایمان نہیں لاتے ہو جب کہ رسو ل تمہیں دعوت دے رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ اور خدا تم سے اس بات کا عہد بھی شلے چکا ہے اگر تم
مُؤْمِنِينَ( ۸ ) هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَکُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ إِنَّ اللَّهَ بِکُمْ
اعتبار کرنے والے ہو (۹) وہی وہ ہے جو اپنے بندے پر کھلی ہوئی نشانیاں نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نور کی طرف نکال کرلے آئے اور اللہ تمہارے حال پر
لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۹ ) وَ مَا لَکُمْ أَلاَّ تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ لِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ لاَ يَسْتَوِي مِنْکُمْ مَنْ
یقینا مہربان و رحم کرنے والا ہے (۱۰) اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ہو جب کہ آسمان و زمین کی وراثت اسی کے لئے ہے اور تم میں سے فتح سے
أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قَاتَلَ أُولٰئِکَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَ قَاتَلُوا وَ کُلاًّ وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَ
پہلے انفاق کرنے والا اور جہاد کرنے والا اس کے جیسا نہیں ہوسکتا ہے جو فتح کے بعد انفاق اور جہاد کرے - پہلے جہاد کرنے والے کا درجہ بہت بلند ہے اگرچہ خدا نے سب سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور
اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۱۰ ) مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضاً حَسَناً فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَ لَهُ أَجْرٌ کَرِيمٌ( ۱۱ )
وہ تمہارے جملہ اعمال سے باخبر ہے (۱۱) کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کو دوگنا کردے اور اس کے لئے باعزّت اجر بھی ہو
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ بُشْرَاکُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
(۱۲) اس دن تم باایمان مرد اور باایمان عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ایمان ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے اور ان سے کہا جارہا ہے کہ آج تمہاری بشارت کا سامان وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں
الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ذٰلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۱۲ ) يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَ الْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انْظُرُونَا
اور تم ہمیشہ ان ہی میں رہنے والے ہو اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے (۱۳) اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں صاحبان ایمان سے کہیں گے کہ ذرا ہماری طرف بھی نظر مرحمت کرو کہ ہم
نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِکُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَکُمْ فَالْتَمِسُوا نُوراً فَضُرِبَ بَيْنَهُمْ بِسُورٍ لَهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهُ مِنْ
تمہارے نور سے استفادہ کریں تو ان سے کہا جائے گا کہ اپنے پیچھے کی طرف پلٹ جاؤ اور اپنے شیاطین سے نور کی التماس کرو اس کے بعد ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی
قِبَلِهِ الْعَذَابُ( ۱۳ ) يُنَادُونَهُمْ أَ لَمْ نَکُنْ مَعَکُمْ قَالُوا بَلَى وَ لٰکِنَّکُمْ فَتَنْتُمْ أَنْفُسَکُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ
اور باہر کی طرف عذاب ہوگا (۱۴) اور منافقین ایمان والوں سے پکار کر کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے تو وہ کہیں گے بیشک مگر تم نے اپنے کو بلاؤں میں مبتلا کردیا اور ہمارے لئے مصائب کے منتظر رہے اور تم نے رسالت میں شک کیا اور تمہیں
غَرَّتْکُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّى جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ وَ غَرَّکُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ( ۱۴ ) فَالْيَوْمَ لاَ يُؤْخَذُ مِنْکُمْ فِدْيَةٌ وَ لاَ مِنَ الَّذِينَ کَفَرُوا
تمناؤں نے دھوکہ میں ڈالے رکھا یہاں تک کہ حکم خدا آگیا اور تمہیں دھوکہ باز شیطان نے دھوکہ دیا ہے (۱۵) تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا اور نہ کفار سے
مَأْوَاکُمُ النَّارُ هِيَ مَوْلاَکُمْ وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۱۵ ) أَ لَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِکْرِ اللَّهِ وَ مَا نَزَلَ
تم سب کا ٹھکانا جہنمّ ہے وہی تم سب کا صاحب ختیار ہے اور تمہارا بدترین انجام ہے (۱۶) کیا صاحبانِ ایمان کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل ذکر خدا اور اس کی طرف سے نازل ہونے والے
مِنَ الْحَقِّ وَ لاَ يَکُونُوا کَالَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَ کَثِيرٌ مِنْهُمْ
حق کےلئے نرم ہوجائیں اوروہ ان اہل کتاب کی طرح نہ ہوجائیں جنہیں کتاب دی گئی تو ایک عرصہ گزرنےکے بعد ان کے دل سخت ہوگئے اور ان کی اکثریت
فَاسِقُونَ( ۱۶ ) اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا قَدْ بَيَّنَّا لَکُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ( ۱۷ ) إِنَّ
بدکار ہوگئی (۱۷) یاد رکھو کہ خدا مردہ زمینوں کا زندہ کرنے والا ہے اور ہم نے تمام نشانیوں کو واضح کرکے بیان کردیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لے سکو (۱۸) بیشک
الْمُصَّدِّقِينَ وَ الْمُصَّدِّقَاتِ وَ أَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضاً حَسَناً يُضَاعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ أَجْرٌ کَرِيمٌ( ۱۸ )
خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور جنہوں نے راہ خدا میں اخلاص کے ساتھ مال خرچ کیا ہے ان کا اجر دوگنا کردیا جائے گا اور ان کے لئے بڑا باعزّت اجر ہے
وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ أُولٰئِکَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَ الشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ
(۱۹) اور جو لوگ اللہ اور رسول پر ایمان لائے وہی خدا کے نزدیک صدیق اور شہید کا درجہ رکھتے ہیں اور ا ن ہی کے لئے ان کا اجر اور نور ہے اور جنہوں نے کفر اختیار کرلیا اور
کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ( ۱۹ ) اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهْوٌ وَ زِينَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَکُمْ وَ
ہماری آیات کی تکذیب کردی وہی دراصل اصحاب جہنّم ہیں (۲۰) یاد رکھو کہ زندگی دنیا صرف ایک کھیل, تماشہ, آرائش, باہمی تفاخراور
تَکَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلاَدِ کَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْکُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرّاً ثُمَّ يَکُونُ حُطَاماً وَ فِي
اموال و اولاد کی کثرت کا مقابلہ ہے اور بس جیسے کوئی بارش ہو جس کی قوت نامیہ کسان کو خوش کردے اور اس کے بعد وہ کھیتی خشک ہوجائے پھر تم اسے زرد دیکھو اور آخر میں وہ ریزہ ریزہ ہوجائے اور
الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَ رِضْوَانٌ وَ مَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُورِ( ۲۰ ) سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ
آخرت میں شدید عذاب بھی ہے اور مغفرت اور رضائے الہی بھی ہے اور زندگانی دنیا تو بس ایک دھوکہ کا سرمایہ ہے اور کچھ نہیں ہے (۲۱) تم سب اپنے پروردگار کی مغفرت
مِنْ رَبِّکُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا کَعَرْضِ السَّمَاءِ وَ الْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ ذٰلِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ
اور اس جّنت کی طرف سبقت کرو جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ہے اور جسے ان لوگوں کے لئے مہیاّ کیا گیا ہے جو خدا اور رسول پر ایمان لائے ہیں یہی درحقیقت فضل خدا ہے جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے
مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ( ۲۱ ) مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَ لاَ فِي أَنْفُسِکُمْ إِلاَّ فِي کِتَابٍ
اور اللہ تو بہت بڑے فضل کا مالک ہے (۲۲) زمین میں کوئی بھی مصیبت وارد ہوتی ہے یا تمہارے نفس پر نازل ہوتی ہے تو نفس کے پیدا ہونے کے پہلے سے وہ کتاب الہی میں مقدر ہوچکی ہے
مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ( ۲۲ ) لِکَيْلاَ تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَکُمْ وَ لاَ تَفْرَحُوا بِمَا آتَاکُمْ وَ اللَّهُ
اور یہ خدا کے لئے بہت آسان شے ہے (۲۳) یہ تقدیر اس لئے ہے کہ جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اس کا افسوس نہ کرو اور جو مل جائے اس پر غرور نہ کرو کہ
لاَ يُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ( ۲۳ ) الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَ َأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ( ۲۴ )
اللہ اکڑنے والے مغرور افراد کو پسند نہیں کرتا ہے (۲۴) جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو بھی خدا سے روگردانی کرے گا اسے معلوم رہے کہ خدا سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَ أَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْکِتَابَ وَ الْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَ أَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ
(۲۵) بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان کو نازل کیا ہے تاکہ لوگ انصاف کے ساتھ قیام کریں اور ہم نے لوہے کو بھی نازل کیا ہے جس میں شدید جنگ
شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ لِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَ رُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ( ۲۵ ) وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحاً وَ
کا سامان اور بہت سے دوسرے منافع بھی ہیں اور اس لئے کہ خدا یہ دیکھے کہ کون ہے جو بغیر دیکھے اس کی اور اس کے رسول کی مدد کرتا ہے اور یقینا اللہ بڑا صاحبِ قوت اور صاحبِ عزت ہے (۲۶) اور ہم نے نوح علیہ السّلام اور
إِبْرَاهِيمَ وَ جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْکِتَابَ فَمِنْهُمْ مُهْتَدٍ وَ کَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ( ۲۶ ) ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ
ابراہیم علیہ السّلام کو بھیجا اور ان کی اولاد میں کتاب اور نبوت قرار دی تو ان میں سے کچھ ہدایت یافتہ تھے اور بہت سے فاسق اور بدکار تھے (۲۷) پھر ہم نے ان ہی کے نقش قدم پر دوسرے رسول بھیجے
بِرُسُلِنَا وَ قَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَ آتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ وَ جَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً وَ رَحْمَةً وَ رَهْبَانِيَّةً
اور ان کے پیچھے عیسٰی علیہ السّلام بن مریم علیہ السّلام کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا کردی اور ان کا اتباع کرنے والوں کے دلوں میں مہربانی اور محبت قرار دے دی اور جس رہبانیت
ابْتَدَعُوهَا مَا کَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلاَّ ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَ
کو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلیا تھا اور اس سے رضائے خدا کے طلبگار تھے اسے ہم نے ان کے اوپر فرض نہیں قرار دیا تھا اور انہوں نے خود بھی اس کی مکمل پاسداری نہیں کی تو ہم نے ان میں سے واقعا ایمان لانے والوں کو اجر عطا کردیا اور
کَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ( ۲۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ آمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِکُمْ کِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَ يَجْعَلْ لَکُمْ
ان میں سے بہت سے تو بالکل فاسق اور بدکردار تھے (۲۸) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور رسول پر واقعی ایمان لے آؤ تاکہ خدا تمہیں اپنی رحمت کے دہرے حّصے عطا کردے اور تمہارے لئے
نُوراً تَمْشُونَ بِهِ وَ يَغْفِرْ لَکُمْ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۸ ) لِئَلاَّ يَعْلَمَ أَهْلُ الْکِتَابِ أَلاَّ يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ
ایسا نور قرار دے دے جس کی روشنی میں چل سکو اور تمہیں بخش دے اور اللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے (۲۹) تاکہ اہلِ کتاب کو معلوم ہوجائے کہ وہ
فَضْلِ اللَّهِ وَ أَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ( ۲۹ )
فضل خدا کےبارے میں کوئی اختیار نہیں رکھتے ہیں اورفضل تمام تر خدا کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور وہ بہت بڑے فضل کا مالک ہے
( سورة المجادلة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُکَ فِي زَوْجِهَا وَ تَشْتَکِي إِلَى اللَّهِ وَ اللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَکُمَا إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ( ۱ )
(۱) بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث کررہی تھی اور اللہ سے فریاد کررہی تھی اور اللہ تم دونوں کی باتیں سن رہا تھا کہ وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے
الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْکُمْ مِنْ نِسَائِهِمْ مَا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلاَّ اللاَّئِي وَلَدْنَهُمْ وَ إِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْکَراً مِنَ
(۲) جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی عورتیں ان کی مائیں نہیں ہیں - مائیں تو صرف وہ عورتیں ہیں جنہوں نے پیدا کیا ہے .اور یہ لوگ یقینا بہت بری
الْقَوْلِ وَ زُوراً وَ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ( ۲ ) وَ الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ
اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور اللہ بہت معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے (۳) جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں سے ظہار کریں اور پھر اپنی بات سے پلٹنا چاہیں انہیں چاہئے کہ عورت کو ہاتھ لگانے سے پہلے ایک غلام آزاد کریں
قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا ذٰلِکُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۳ ) فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ
کہ یہ خدا کی طرف سے تمہارے لئے نصیحت ہے اور خدا تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۴) پھر کسی شخص کے لئے غلام ممکن نہ ہو تو آپس میں ایک دوسرے کو مس کرنے سے پہلے دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے
أَنْ يَتَمَاسَّا فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْکِيناً ذٰلِکَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ وَ لِلْکَافِرِينَ
پھر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے یہ اس لئے تاکہ تم خدا و رسول پر صحیح ایمان رکھو اور یہ اللہ کے مقرر کردہ حدود ہیں اور
عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۴ ) إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ کُبِتُوا کَمَا کُبِتَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَقَدْ أَنْزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَلِلْکَافِرِينَ
کافروں کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے (۵) بیشک جو لوگ خدا و رسول سے دشمنی کرتے ہیں وہ ویسے ہی ذلیل ہوں گے جیسے ان سے پہلے والے ذلیل ہوئے ہیں اور ہم نے کھلی ہوئی نشانیاں نازل کردی ہیں اور کافروں کے لئے
عَذَابٌ مُهِينٌ( ۵ ) يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعاً فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا أَحْصَاهُ اللَّهُ وَ نَسُوهُ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۶ )
رسوا کن عذاب ہے (۶) جس دن خدا سب کو زندہ کرے گا اور انہیں ان کے اعمال سے باخبر کرے گا جسے اس نے محفوظ کر رکھا ہے اور ان لوگوں نے خود بھلادیا ہے اور اللہ ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے
أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ مَا يَکُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلاَثَةٍ إِلاَّ هُوَ رَابِعُهُمْ وَ لاَ خَمْسَةٍ إِلاَّ
(۷) کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ اللہ زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے .کہیں بھی تین آدمیوں کے درمیان راز کی بات نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور پانچ کی راز داری ہوتی
هُوَ سَادِسُهُمْ وَ لاَ أَدْنَى مِنْ ذٰلِکَ وَ لاَ أَکْثَرَ إِلاَّ هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا کَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ
ہے تو وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور کم و بیش بھی کوئی رازداری ہوتی ہے تو وہ ان کے ساتھ ضرور رہتا ہے چاہے وہ کہیں بھی رہیں اس کے بعد روز قیامت انہیں باخبر کرے گا کہ انہوں
اللَّهَ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۷ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَ يَتَنَاجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَ
نے کیا کیا ہے کہ بیشک وہ ہر شے کا جاننے والا ہے (۸) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں راز کی باتوں سے منع کیا گیا لیکن وہ پھر بھی ایسی باتیں کرتے ہیں اور گناہ اور
الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَةِ الرَّسُولِ وَ إِذَا جَاءُوکَ حَيَّوْکَ بِمَا لَمْ يُحَيِّکَ بِهِ اللَّهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَوْ لاَ يُعَذِّبُنَا اللَّهُ
ظلم اور رسول کی نافرمانی کے ساتھ راز کی باتیں کرتے ہیں اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو اس طرح مخاطب کرتے ہیں جس طرح خدا نے انہیں نہیں سکھایا ہے اور اپنے دل ہی دل میں کہتے ہیں کہ ہم غلطی پر ہیں تو خدا ہماری باتوں پر عذاب کیوں نہیں نازل کرتا
بِمَا نَقُولُ حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمَصِيرُ( ۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلاَ تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَ
- حالانکہ ان کے لئے جہنّم ہی کافی ہے جس میں انہیں جلنا ہے اور وہ بدترین انجام ہے (۹) ایمان والو جب بھی راز کی باتیں کرو تو خبردار گناہ اور تعدی اور رسول کی نافرمانی کے
الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَةِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَ اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۹ ) إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ
ساتھ نہ کرنا بلکہ نیکی اور تقویٰ کے ساتھ باتیں کرنا اور اللہ سے ڈرتے رہنا کہ بلآخر اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے (۱۰) یہ رازداری شیطان کی طرف
الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئاً إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۰ ) يَا أَيُّهَا
سے صاحبانِ ایمان کو دکھ پہنچانے کے لئے ہوتی ہے حالانکہ وہ انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے جب تک خدا اجازت نہ د ے دے اور صاحبانِ ایمان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہوتا ہے (۱۱) ایمان والو
الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَکُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَکُمْ وَ إِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ
جب تم سے مجلس میں وسعت پیدا کرنے کے لئے کہا جائے تو دوسروں کو جگہ دیدو تاکہ خدا تمہیں جنّت میں وسعت دے سکے اور جب تم سے کہا جائے کہ اُٹھ جاؤ تو اُٹھ جاؤ کہ خدا صاحبان
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۱۱ )
ایمان اور جن کو علم دیا گیا ہے ان کے درجات کو بلند کرنا چاہتا ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاکُمْ صَدَقَةً ذٰلِکَ خَيْرٌ لَکُمْ وَ أَطْهَرُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا
(۱۲) ایمان والو جب بھی رسول سے کوئی راز کی بات کرو تو پہلے صدقہ نکال دو کہ یہی تمہارے حق میں بہتری اور پاکیزگی کی بات ہے پھر اگر صدقہ ممکن
فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۲ ) أَ أَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاکُمْ صَدَقَاتٍ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ
نہ ہو تو خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۳) کیا تم اس بات سے ڈر گئے ہو کہ اپنی رازدارانہ باتوں سے پہلے خیرات نکال دو اب جب کہ تم نے ایسا نہیں کیا ہے اور خدا نے تمہاری توبہ قبول کرلی ہے
فَأَقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ اللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۳ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْماً
تو اب نماز قائم کرو اور زکات ادا کرو اور اللہ و رسول کی اطاعت کرو کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۱۴) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا ہے جنہوں نے اس قوم سے دوستی کرلی ہے
غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مَا هُمْ مِنْکُمْ وَ لاَ مِنْهُمْ وَ يَحْلِفُونَ عَلَى الْکَذِبِ وَ هُمْ يَعْلَمُونَ( ۱۴ ) أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَاباً
جس پر خدا نے عذاب نازل کیا ہے یہ نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے اور یہ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں اور خود بھی اپنے جھوٹ سے باخبر ہیں (۱۵) اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب
شَدِيداً إِنَّهُمْ سَاءَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۱۵ ) اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ( ۱۶ )
مہّیا کر رکھا ہے کہ یہ بہت برے اعمال کررہے تھے (۱۶) انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنالیا ہے اور راہ خدا میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تو ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے
لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَ لاَ أَوْلاَدُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئاً أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ( ۱۷ ) يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ
(۱۷) اللہ کے مقابلہ میں ان کا مال اور ان کی اولاد کوئی کام آنے والا نہیں ہے یہ سب جہنّمی ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں (۱۸) جس دن خدا ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا
اللَّهُ جَمِيعاً فَيَحْلِفُونَ لَهُ کَمَا يَحْلِفُونَ لَکُمْ وَ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى شَيْءٍ أَلاَ إِنَّهُمْ هُمُ الْکَاذِبُونَ( ۱۸ ) اسْتَحْوَذَ
اور یہ اس سے بھی ایسی ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تم سے کھاتے ہیں اور ان کا خیال ہوگا کہ ان کے پاس کوئی بات ہے حالانکہ یہ بالکل جھوٹے ہیں
(۱۹) ان پر شیطان غالب آگیا
عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنْسَاهُمْ ذِکْرَ اللَّهِ أُولٰئِکَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ أَلاَ إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۱۹ ) إِنَّ
ہے اور اس نے انہیں ذکر خدا سے غافل کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ یہ شیطان کا گروہ ہیں اور شیطان کا گروہ بہرحال خسارہ میں رہنے والا ہے (۲۰) بیشک جو
الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ أُولٰئِکَ فِي الْأَذَلِّينَ( ۲۰ ) کَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ( ۲۱ )
لوگ خدا و رسول سے دشمنی کرتے ہیں ان کا شمار ذلیل ترین لوگوں میں ہے (۲۱) اللہ نے یہ لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آنے والے ہیں بیشک اللہ صاحبِ قوت اور صاحب عزت ہے
لاَ تَجِدُ قَوْماً يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ لَوْ کَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ
(۲۲) آپ کبھی نہ دیکھیں گے کہ جو قوم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والی ہے وہ ان لوگوں سے دوستی کررہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہیں چاہے وہ ان کے باپ دادا یا اولاد یا
إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولٰئِکَ کَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَ أَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ وَ يُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
برادران یا عشیرہ اور قبیلہ والے ہی کیوں نہ ہوں - اللہ نے صاحبان ایمان کے دلوں میں ایمان لکھ دیا ہے اور ان کی اپنی خاص روح کے ذریعہ تائید کی ہے اور وہ انہیں ان جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے ن
الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ أُولٰئِکَ حِزْبُ اللَّهِ أَلاَ إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۲۲ )
ہریں جاری ہوں گی اور وہ ا ن ہی میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے - خدا ان سے راضی ہوگا اور وہ خدا سے راضی ہوں گے یہی لوگ اللہ کا گروہ ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ کا گروہ ہی نجات پانے والا ہے
( سورة الحشر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱ ) هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ
(۱) اللہ ہی کے لئے محہُ تسبیح ہے جو کچھ بھی زمین و آسمان میں ہے اور وہی صاحب عزت اور صاحب حکمت ہے (۲) وہی وہ ہے جس نے اہل کتاب
الْکِتَابِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ مَا ظَنَنْتُمْ أَنْ يَخْرُجُوا وَ ظَنُّوا أَنَّهُمْ مَانِعَتُهُمْ حُصُونُهُمْ مِنَ اللَّهِ فَأَتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ
کے کافروں کو پہلے ہی حشر میں ان کے وطن سے نکال باہر کیا تم تو اس کا تصور بھی نہیں کررہے تھے کہ یہ نکل سکیں گے اور ان کا بھی یہی خیال تھا کہ ان کے قلعے انہیں خدا سے بچالیں گے لیکن
حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ( ۲ )
خدا ایسے رخ سے پیش آیا جس کا انہیں وہم و گمان بھی نہیں تھا اور ان کے دلوں میں رعب پیدا کردیا کہ وہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں سے اور صاحبان ایمان کے ہاتھوں سے اجاڑنے لگے تو صاحبانِ نظر عبرت حاصل کرو
وَ لَوْ لاَ أَنْ کَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلاَءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ( ۳ )
(۳) اور اگر خدا نے ان کے حق میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو ان پر دنیا ہی میں عذاب نازل کردیتا اور آخرت میں تو جہنّم کا عذاب طے ہی ہے
ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَ مَنْ يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۴ ) مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَکْتُمُوهَا
(۴) یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور رسول سے اختلاف کیا اور جو خدا سے اختلاف کرے اس کے حق میں خدا سخت عذاب کرنے والا ہے (۵) مسلمانو تم نے جو بھی کھجور کی شاخ کاٹی ہے یا اسے اس کی جڑوں پر رہنے دیا ہے
قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَ لِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ( ۵ ) وَ مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ
یہ سب خدا کی اجازت سے ہوا ہے اور اس لئے تاکہ خدا فاسقین کو فِسوا کرے (۶) اور خدا نے جو کچھ ان کی طرف سے مال غنیمت اپنے رسول کو دلوایا ہے جس کے لئے تم نے
خَيْلٍ وَ لاَ رِکَابٍ وَ لٰکِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۶ ) مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى
گھوڑے یا اونٹ کے ذریعہ کوئی دوڑ دھوپ نہیں کی ہے.... لیکن اللہ اپنے رسولوں کو غلبہ عنایت کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۷) تو کچھ بھی اللہ نے اہل قریہ کی طرف
رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ وَ لِذِي الْقُرْبَى وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاکِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ کَيْ لاَ يَکُونَ دُولَةً
سے اپنے رسول کو دلوایا ہے وہ سب اللہ ,رسول اور رسول کے قرابتدار, ایتام, مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے تاکہ سارا مال صرف مالداروں کے
بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْکُمْ وَ مَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَ مَا نَهَاکُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ( ۷ )
درمیان گھوم پھر کر نہ رہ جائے اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے
لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلاً مِنَ اللَّهِ وَ رِضْوَاناً وَ يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَ
(۸) یہ مال ان مہاجر فقرائ کے لئے بھی ہے جنہیں ان کے گھروں اور اموال سے نکال باہر کردیا گیا ہے اور وہ صرف خدا کے فضل اور اس کی مرضی کے طلبگار ہیں اور خدا و
رَسُولَهُ أُولٰئِکَ هُمُ الصَّادِقُونَ( ۸ ) وَ الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَ الْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَ لاَ
رسول کی مدد کرنے والے ہیں کہ یہی لوگ دعوائے ایمان میں سچے ہیں (۹) اور جن لوگوں نے دارالہجرت اور ایمان کو ان سے پہلے اختیار کیا تھا وہ ہجرت کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں اور جو کچھ انہیں دیا گیا ہے اپنے دلوں میں اس کی طرف سے کوئی ضرورت نہیں محسوس کرتے ہیں اور اپنے نفس پر دوسروں
يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ کَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَ مَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ
کو مقدم کرتے ہیں چاہے انہیں کتنی ہی ضرورت کیوں نہ ہو.... اور جسے بھی اس کیے نفس کی حرص سے بچالیا جائے
فَأُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۹ )
وَ الَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَ لاَ تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلاًّ
(۱۰) اور جو لوگ ان کے بعد آئے اور ان کا کہنا یہ ہے کہ خدایا ہمیں معاف کردے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جنہوں نے ایمان میں ہم پر سبقت کی ہے اور ہمارے دلوں میں صاحبانِ ایمان کے لئے کسی طرح کا کینہ
لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّکَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ( ۱۰ ) أَ لَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ
نہ قرار دینا کہ تو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے (۱۱) کیا تم نے منافقین کا حال نہیں دیکھا ہے کہ یہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں کہ
الْکِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَکُمْ وَ لاَ نُطِيعُ فِيکُمْ أَحَداً أَبَداً وَ إِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّکُمْ وَ اللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ
اگر تمہیں نکال دیا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کسی کی اطاعت نہ کریں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو بھی ہم تمہاری مدد کریں گے اور خدا گواہ ہے کہ یہ
لَکَاذِبُونَ( ۱۱ ) لَئِنْ أُخْرِجُوا لاَ يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَ لَئِنْ قُوتِلُوا لاَ يَنْصُرُونَهُمْ وَ لَئِنْ نَصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لاَ
سب بالکل جھوٹے ہیں (۱۲) وہ اگر نکال بھی دیئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ہرگز ان کی مدد نہ کریں گے اور اگر مدد بھی کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کی کوئی
يُنْصَرُونَ( ۱۲ ) لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِنَ اللَّهِ ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ يَفْقَهُونَ( ۱۳ ) لاَ يُقَاتِلُونَکُمْ جَمِيعاً
مدد کرنے والا نہ ہوگا (۱۳) مسلمانو تم ان کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ خوف رکھتے ہو یہ اس لئے کہ یہ قوم سمجھدار نہیں ہے (۱۴) یہ کبھی تم سے اجتماعی طور پر جنگ نہ کریں
إِلاَّ فِي قُرًى مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعاً وَ قُلُوبُهُمْ شَتَّى ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَ
گے مگر یہ کہ محفوظ بستیوں میں ہوں یا دیواروں کے پیچھے ہوں ان کی دھاک آپس میں بہت ہے اور تم یہ خیال کرتے ہو کہ یہ سب متحد ہیں ہرگز نہیں ان کے دلوں میں سخت تفرقہ ہے اور یہ اس لئے کہ اس قوم کے
يَعْقِلُونَ( ۱۴ ) کَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيباً ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱۵ ) کَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ
پاس عقل نہیں ہے (۱۵) جس طرح کہ ابھی حال میں ان سے پہلے والوں کا حشر ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے کام کے وبال کامزہ چکھ لیا ہے اور پھر ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے (۱۶) ان کی مثال شیطان جیسی ہے
قَالَ لِلْإِنْسَانِ اکْفُرْ فَلَمَّا کَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْکَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ( ۱۶ )
کہ اس نے انسان سے کہا کہ کفر اختیار کرلے اور جب وہ کافر ہوگیا تو کہنے لگا کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں تو عالمین کے پروردگار سے ڈرتا ہوں
فَکَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا وَ ذٰلِکَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ( ۱۷ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَ
(۱۷) تو ان دونوں کا انجام یہ ہے کہ دونوں جہنّم میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی ظالمین کی واقعی سزا ہے (۱۸) ایمان والو اللہ سے ڈرو اور
لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۸ وَ لاَ تَکُونُوا کَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ
ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیج دیا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ وہ یقینا تمہارے اعمال سے باخبر ہے (۱۹) اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو بھلادیا تو خدا نے خود ان کے
أَنْفُسَهُمْ أُولٰئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ( ۱۹ ) لاَ يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ( ۲۰ )
نفس کو بھی بھلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں (۲۰) اصحاب جنّت اور اصحاب جہنمّ ایک جیسے نہیں ہوسکتے, اصحاب جنّت وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں
لَوْ أَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعاً مُتَصَدِّعاً مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ وَ تِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ
(۲۱) ہم اگر اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے تو تم دیکھتے کہ پہاڑ خورِ خدا سے لرزاں اور ٹکڑے ٹکڑے ہوا جارہا ہے اور ہم ان مثالوں کو انسانوں کے لئے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ شاید وہ کچھ
يَتَفَکَّرُونَ( ۲۱ ) هُوَ اللَّهُ الَّذِي لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيمُ( ۲۲ ) هُوَ اللَّهُ الَّذِي لاَ
غور و فکر کرسکیں (۲۲) وہ خدا وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ حاضر و غائب سب کا جاننے والا عظیم اور دائمی رحمتوں کا مالک ہے (۲۳) وہ اللہ وہ ہے جس کے
إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ السَّلاَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِکُونَ( ۲۳ )
علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ بادشاہ, پاکیزہ صفات, بے عیب, امان دینے والا, نگرانی کرنے والا, صاحبِ عزت, زبردست اور کبریائی کا مالک ہے - وہ ان تمام باتوں سے پاک و پاکیزہ ہے جو مشرکین کیا کرتے ہیں
هُوَاللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۲۴ )
(۲۴) وہ ایسا خدا ہے جو پیدا کرنے والا, ایجاد کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں زمین و آسمان کا ہر ذرّہ اسی کے لئے محوتسبیح ہے اور وہ صاحبِ عزت و حکمت ہے
( سورة الممتحنة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَ عَدُوَّكُمْ أَوْلِياءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوا بِما جاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ
(۱) ایمان والو خبردار میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بنانا کہ تم ان کی طرف دوستی کی پیش کش کرو جب کہ انہوں نے اس حق کا انکار کردیا ہے
يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَ إِيَّاكُمْ أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهاداً في سَبيلي وَ ابْتِغاءَ مَرْضاتي تُسِرُّونَ
جو تمہارے پاس آچکا ہے اور وہ رسول کو اور تم کو صرف اس بات پر نکال رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار (اللہ ) پر ایمان رکھتے ہو اگر تم واقعا ہماری راہ میں جہاد اور ہماری مرضی کی تلاش میں
إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ أَنَا أَعْلَمُ بِما أَخْفَيْتُمْ وَ ما أَعْلَنْتُمْ وَ مَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَواءَ السَّبيلِ( ۱ ) إِنْ يَثْقَفُوكُمْ
گھر سے نکلے ہو تو ان سے خفیہ دوستی کس طرح کررہے ہو جب کہ میں تمہارے ظاہر و باطن سب کو جانتا ہوں اور جو بھی تم میں سے ایسا اقدام کرے گا وہ یقینا سیدھے راستہ سے بہک گیا ہے (۲) یہ اگر تمہیں پاجائیں گے
يَكُونُوا لَكُمْ أَعْداءً وَ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَ أَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَ وَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ( ۲ ) لَنْ تَنْفَعَكُمْ أَرْحامُكُمْ
تو تمہارے دشمن ثابت ہوں گے اور تمہاری طرف برائی کے ارادے سے ہاتھ اور زبان سے اقدام کریں گے اور یہ چاہیں گے کہ تم بھی کافر ہوجاؤ
(۳) یقینا تمہارے قرابتدار اور
وَلا أَوْلادُكُمْ يَوْمَ الْقِيامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ وَاللَّهُ بِما تَعْمَلُونَ بَصيرٌ( ۳ ) قَدْ كانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌحَسَنَةٌ في إِبْراهيمَ وَالَّذينَ
تمہاری اولاد روزِ قیامت کام آنے والی نہیں ہے اس دن خدا تمہارے درمیان فیصلہ کردے گا اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبرہے (۴) تمہارے لئے بہترین نمونہ عمل ابراہیم علیہ السّلام اور
مَعَهُ إِذْقالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّابُرَآؤُا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ كَفَرْنا بِكُمْ وَبَدا بَيْنَنا وَبَيْنَكُمُ الْعَداوَةُ وَالْبَغْضاءُ
ان کے ساتھیوں میں ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور تمہارے معبودوں سے بیزار ہیں - ہم نے تمہارا انکار کردیا ہے اور ہمارے تمہارے درمیان بغض اور عداوت بالکل واضح ہے
أَبَداًحَتَّى تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ إِلاَّ قَوْلَ إِبْراهيمَ لِأَبيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَما أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ رَبَّناعَلَيْكَ
یہاں تک کہ تم خدائے وحدہ لاشریک پر ایمان لے آؤ علاوہ ابراہیم علیہ السّلام کے اس قول کے جو انہوں نے اپنے مربّی باپ سے کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا لیکن میں پروردگار کی طرف سے کوئی اختیار نہیں رکھتا ہوں.
تَوَكَّلْناوَإِلَيْكَ أَنَبْنا وَ إِلَيْكَ الْمَصيرُ( ۴ ) رَبَّنا لا تَجْعَلْنا فِتْنَةً لِلَّذينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْلَنارَبَّناإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزيزُ الْحَكيمُ( ۵ )
خدایا میں نے تیرے اوپر بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کیا ہے اور تیری ہی طرف بازگشت بھی ہے (۵) خدایا مجھے کفاّر کے لئے فتنہ و بلا نہ
قرار دینا اور مجھے بخش دینا کہ تو ہی صاحب عزت اور صاحبِ حکمت ہے
لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَ الْيَوْمَ الْآخِرَ وَ مَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ( ۶ )
(۶) بیشک تمہارے لئے ان لوگوں میں بہترین نمونہ عمل ہے اس شخص کے لئے جو اللہ اور روزِ آخرت کا امیدوار ہے اور جو انحراف کرے گا خدا اس سے بے نیاز اور قابل حمد و ثنا ہے
عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَکُمْ وَ بَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً وَ اللَّهُ قَدِيرٌ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۷ ) لاَ يَنْهَاکُمُ
(۷) قریب ہے کہ خدا تمہارے اور جن سے تم نے دشمنی کی ہے ان کے درمیان دوستی قرار دے دے کہ وہ صاحب قدرت ہے اور بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۸) وہ تمہیں ان لوگوں کے بارے
اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوکُمْ فِي الدِّينِ وَ لَمْ يُخْرِجُوکُمْ مِنْ دِيَارِکُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَ تُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
میں جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ نہیں کی ہے اور تمہیں وطن سے نہیں نکالا ہے اس بات سے نہیں روکتا ہے کہ تم ان کے ساتھ نیکی اور انصاف کرو کہ خدا
الْمُقْسِطِينَ( ۸ ) إِنَّمَا يَنْهَاکُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوکُمْ فِي الدِّينِ وَ أَخْرَجُوکُمْ مِنْ دِيَارِکُمْ وَ ظَاهَرُوا عَلَى
انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (۹) وہ تمہیں صرف ان لوگوں سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین میں جنگ کی ہے اور تمہیں وطن سے نکال باہر کیا ہے اور تمہارے نکالنے پر دشمنوں کی مدد کی ہے
إِخْرَاجِکُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولٰئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ( ۹ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَکُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ
کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے گا وہ یقینا ظالم ہوگا (۱۰) ایمان والو جب تمہارے پاس ہجرت کرنے والی مومن عورتیں آئیں
فَامْتَحِنُوهُنَّ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلاَ تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْکُفَّارِ لاَ هُنَّ حِلٌّ لَهُمْ وَ لاَ هُمْ
تو پہلے ان کا امتحان کرو کہ اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے پھر اگر تم بھی دیکھو کہ یہ مومنہ ہیں توخبردار انہیں کفاّر کی طرف واپس نہ کرنا - نہ وہ ان کے لئے حلال ہیں اور نہ یہ ان کے لئے حلال ہیں اور
يَحِلُّونَ لَهُنَّ وَ آتُوهُمْ مَا أَنْفَقُوا وَلاَجُنَاحَ عَلَيْکُمْ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَلاَ تُمْسِکُوا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ
جو خرچہ کفاّر نے مہر کا دیا ہے وہ انہیں واپس کردو اور تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ تم ان کی اجرت (مہر) دینے کے بعد ان سے نکاح کرلو اور خبردار کافر عورتوں کی عصمت پکڑ کر نہ رکھو
وَاسْأَلُوا مَاأَنْفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوامَاأَنْفَقُوا ذٰلِکُمْ حُکْمُ اللَّهِ يَحْکُمُ بَيْنَکُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَکِيمٌ( ۱۰ ) وَإِنْ فَاتَکُمْ شَيْءٌ مِنْ
اور جو تم نے خرچ کیا ہے وہ کفار سے لے لو اور جو انہوں نے خرچ کیا ہے وہ تم سے لے لیں کہ یہی حکم خدا ہے جس کا فیصلہ خدا نے تمہارے درمیان کیا ہے اور وہ بڑا صاحب علم و حکمت ہے
أَزْوَاجِکُمْ إِلَى الْکُفَّارِفَعَاقَبْتُمْ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ( ۱۱ )
(۱۱) اور اگر تمہاری کوئی بیوی کفاّر کی طرف چلی جائے اور پھر تم ان کو سزا دو تو جن کی بیوی چلی گئی ہے ان کا خرچ مال غنیمت میں سے دے دو اور اس اللہ سے بہرحال ڈرتے رہو جس پر ایمان رکھنے والے ہو
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَکَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَکَ عَلَى أَنْ لاَ يُشْرِکْنَ بِاللَّهِ شَيْئاً وَ لاَ يَسْرِقْنَ وَ لاَ يَزْنِينَ وَ لاَ يَقْتُلْنَ
(۱۲) پیغمبر اگر ایمان لانے والی عورتیں آپ کے پاس اس امر پر بیعت کرنے کے لئے آئیں کہ کسی کو خدا کا شریک نہیں بنائیں گی اور چوری نہیں کریں گی - زنا نہیں کریں گی - اولاد کو قتل
أَوْلاَدَهُنَّ وَ لاَ يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَ أَرْجُلِهِنَّ وَ لاَ يَعْصِينَکَ فِي مَعْرُوفٍ فَبَايِعْهُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُنَّ
نہیں کریں گی اور اپنے ہاتھ پاؤں کے سامنے سے کوئی بہتان (لڑکا) لے کر نہیں آئیں گی اور کسی نیکی میں آپ کی مخالفت نہیں کریں گی تو آپ ان سے بیعت کا معاملہ کرلیں اور ان کے حق میں استغفار کریں کہ
اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۲ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَوَلَّوْا قَوْماً غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ کَمَا
خدا بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۳) ایمان والو خبردار اس قوم سے ہرگز دوستی نہ کرنا جس پر خدا نے غضب نازل کیا ہے کہ وہ آخرت سے اسی طرح
يَئِسَ الْکُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ( ۱۳ )
مایوس ہوں گے جس طرح کفاّر قبر والوں سے مایوس ہوجاتے ہیں
( سورة الصف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لاَ
(۱) زمین و آسمان کا ہر ذرہ اللہ کی تسبیح میں مشغول ہے اور وہی صاحبِ عزت اور صاحب حکمت ہے (۲) ایمان والو آخر وہ بات کیوں کہتے ہو جس پر
تَفْعَلُونَ( ۲ ) کَبُرَ مَقْتاً عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لاَ تَفْعَلُونَ( ۳ ) إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفّاً
عمل نہیں کرتے ہو (۳) اللہ کے نزدیک یہ سخت ناراضگی کا سبب ہے کہ تم وہ کہو جس پر عمل نہیں کرتے ہو (۴) بیشک اللہ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صف باندھ کر جہاد کرتے ہیں
کَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ( ۴ ) وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَ قَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْکُمْ
جس طرح سیسہ پلائی ہوئی دیواریں (۵) اور اس وقت کو یاد کرو جب موسٰی علیہ السّلام نے اپنی قوم سے کہا کہ قوم والو مجھے کیوں اذیت دے رہے ہو تمہیں تو معلوم ہے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول علیہ السّلام ہوں
فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ( ۵ )
پھر جب وہ لوگ ٹیڑھے ہوگئے تو خدا نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا ہی کردیا کہ اللہ بدکار قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے
وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْکُمْ مُصَدِّقاً لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَ مُبَشِّراً
(۶) اور اس وقت کو یاد کرو جب عیسٰی علیہ السّلام بن مریم علیہ السّلام نے کہا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے پہلے کی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا اور اپنے بعد کے لئے
بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هٰذَا سِحْرٌ مُبِينٌ( ۶ ) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى
ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں جس کا نام احمد ہے لیکن پھر بھی جب وہ معجزات لے کر آئے تو لوگوں نے کہہ دیا کہ یہ تو کِھلا ہوا جادو ہے (۷) اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ الزام لگائے
عَلَى اللَّهِ الْکَذِبَ وَ هُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلاَمِ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۷ ) يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ
جب کہ اسے اسلام کی دعوت دی جارہی ہو اور اللہ کبھی ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۸) یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نور خدا کو اپنے منہ سے بجھادیں
بِأَفْوَاهِهِمْ وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ( ۸ ) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
اور اللہ اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے چاہے یہ بات کفار کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو (۹) وہی خدا وہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب بنائے چاہے یہ بات
الدِّينِ کُلِّهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ( ۹ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّکُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيکُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ( ۱۰ )
مشرکین کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو (۱۰) ایمان والو کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کی طرف رہنمائی کروں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے
تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِکُمْ وَ أَنْفُسِکُمْ ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۱۱ )
(۱۱) اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور راہ خدا میں اپنے جان ومال سے جہاد کروکہ یہی تمہارے حق میں سب سے بہتر ہے اگرتم جاننے والے ہو
يَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَ يُدْخِلْکُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَ مَسَاکِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ذٰلِکَ الْفَوْزُ
(۱۲) وہ تمہارے گناہوں کو بھی بخش دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور اس ہمیشہ رہنے والی جنّت میں پاکیزہ مکانات ہوں گے اور یہی بہت
الْعَظِيمُ( ۱۲ ) وَ أُخْرَى تُحِبُّونَهَا نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَ فَتْحٌ قَرِيبٌ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ( ۱۳ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کُونُوا
بڑی کامیابی ہے (۱۳) اور ایک چیز اور بھی جسے تم پسند کرتے ہو.... اللہ کی طرف سے مدد اور قریبی فتح اور آپ مومنین کو بشارت دے دیجئے (۱۴) ایمان والو اللہ کے مددگار
أَنْصَارَ اللَّهِ کَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّينَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ فَآمَنَتْ
بن جاؤ جس طرح عیسٰی بن مریم علیہ السّلام نے اپنے حواریین سے کہا تھا کہ اللہ کی راہ میں میرا مددگار کون ہے تو حواریین نے کہا کہ ہم اللہ کے ناصر ہیں لیکن پھربنی اسرائیل میں سے
طَائِفَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ کَفَرَتْ طَائِفَةٌ فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ( ۱۴ )
ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر ہوگیا تو ہم نے صاحبان ایمان کی دشمن کے مقابلہ میں مدد کردی تو وہ غالب آکر رہے
( سورة الجمعة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَکِيمِ( ۱ ) هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ
(۱) زمین و آسمان کا ہر ذرہ اس خدا کی تسبیح کررہا ہے جو بادشاہ پاکیزہ صفات, اور صاحب عزت اور صاحب حکمت ہے (۲) اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا ہے
رَسُولاً مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَ يُزَکِّيهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ إِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۲ )
جو ان ہی میں سے تھا کہ ان کے سامنے آیات کی تلاوت کرے ,ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اگرچہ یہ لوگ بڑی کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے
وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۳ ) ذٰلِکَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ
(۳) اور ان میں سے ان لوگوں کی طرف بھی جو ابھی ان سے ملحق نہیں ہوئے ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب حکمت بھی (۴) یہ ایک فضل خدا ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور وہ بڑے عظیم فضل
الْعَظِيمِ( ۴ ) مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا کَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَاراً بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ کَذَّبُوا
کا مالک ہے (۵) ان لوگوں کی مثال جن پر توریت کا بار رکھا گیا اور وہ اسے اُٹھا نہ سکے اس گدھے کی مثال ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو یہ بدترین مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے آیات الہی کی تکذیب
بِآيَاتِ اللَّهِ وَ اللَّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ( ۵ ) قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّکُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ
کی ہے اور خدا کسی ظالم قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۶) آپ کہہ دیجئے کہ یہودیو اگر تمہارا خیال یہ ہے کہ تمام انسانوں میں تم ہی اللہ کے دوست ہو
النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۶ ) وَ لاَ يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَداً بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَ اللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ( ۷ )
تو اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو تو موت کی تمناّکرو (۷) اور یہ ہر گز موت کی تمنا ّنہیں کریں گے کہ ان کے ہاتھوں نے پہلے بہت کچھ کر رکھا ہے اور اللہ ظالمین کے حالات کو خوب جانتا ہے
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلاَقِيکُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۸ )
(۸) آپ کہہ دیجئے کہ تم جس موت سے فرار کررہے ہو وہ خود تم سے ملاقات کرنے والی ہے اس کے بعد تم اس کی بارگاہ میں پلٹائے جاؤ گے جو حاضر و غائب سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں باخبر کرے گا کہ تم وار دنیا میں کیا کررہے تھے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلاَةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِکْرِ اللَّهِ وَ ذَرُوا الْبَيْعَ ذٰلِکُمْ خَيْرٌ لَکُمْ إِنْ
(۹) ایمان والو جب تمہیں جمعہ کے دن نماز کے لئے پکارا جائے تو ذکر خدا کی طرف دوڑ پڑو اور کاروبار بند کردو کہ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے
کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۹ ) فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَ ابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَ اذْکُرُوا اللَّهَ کَثِيراً لَعَلَّکُمْ
اگر تم جاننے والے ہو (۱۰) پھر جب نماز تمام ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ اور فضل خدا کو تلاش کرو اور خدا کو بہت یاد کرو کہ شاید اسی طرح
تُفْلِحُونَ( ۱۰ ) وَ إِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْواً انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَ تَرَکُوکَ قَائِماً قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ
تمہیں نجات حاصل ہوجائے (۱۱) اور اے پیغمبر یہ لوگ جب تجارت یا لہو و لعب کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو تنہا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں آپ ان سے کہہ دیجئے کہ خدا کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اس کھیل اور
التِّجَارَةِ وَ اللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ( ۱۱ )
تجارت سے بہرحال بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے
( سورة المنافقون)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا جَاءَکَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّکَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّکَ لَرَسُولُهُ وَ اللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ
(۱) پیغمبر یہ منافقین آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ بھی جانتا ہے کہ آپ اس کے رسول ہیں لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافقین اپنے دعویٰ میں
لَکَاذِبُونَ( ۱ ) اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا کَانُوا يَعْمَلُونَ( ۲ ) ذٰلِکَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ
جھوٹے ہیں (۲) انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنالیا ہے اور لوگوں کو راہ خدا سے روک رہے ہیں یہ ان کے بدترین اعمال ہیں جو یہ انجام دے رہے ہیں (۳) یہ اس لئے ہے کہ یہ پہلے ایمان لائے پھر
کَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لاَ يَفْقَهُونَ( ۳ ) وَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُکَ أَجْسَامُهُمْ وَ إِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ
کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی تو اب کچھ نہیں سمجھ رہے ہیں (۴) اور جب آپ انہیں دیکھیں گے تو ان کے جسم بہت اچھے لگیں گے اور بات کریں گے تو اس طرح کہ آپ سننے لگیں
کَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ يَحْسَبُونَ کُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَکُونَ( ۴ )
لیکن حقیقت میں یہ ایسے ہیں جیسے دیوار سے لگائی ہوئی سوکھی لکڑیاں کہ یہ ہر چیخ کو اپنے ہی خلاف سمجھتے ہیں اور یہ واقعا دشمن ہیں ان سے ہوشیار رہئے خدا انہیں غارت کرے یہ کہاں بہکے چلے جارہے ہیں
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَکُمْ رَسُولُ اللَّهِ لَوَّوْا رُءُوسَهُمْ وَ رَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَ هُمْ مُسْتَکْبِرُونَ( ۵ ) سَوَاءٌ
(۵) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ تمہارے حق میں استغفار کریں گے تو سر پھرا لیتے ہیں اور تم دیکھو گے کہ استکبار کی بنا پر منہ بھی موڑ لیتے ہیں (۶) ان کے لئے سب برابر ہے
عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ( ۶ ) هُمُ الَّذِينَ
چاہے آپ استغفار کریں یا نہ کریں خدا انہیں بخشنے والا نہیں ہے کہ یقینا اللہ بدکار قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے (۷) یہی وہ لوگ ہیں جو
يَقُولُونَ لاَ تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا وَ لِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ لٰکِنَّ الْمُنَافِقِينَ
کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے ساتھیوں پرکچھ خرچ نہ کرو تاکہ یہ لوگ منتشر ہوجائیں حالانکہ آسمان وزمین کے سارے خزانے اللہ ہی کے لئے ہیں اور یہ منافقین
لاَ يَفْقَهُونَ( ۷ ) يَقُولُونَ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ وَ لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُولِهِ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ
اس بات کو نہیں سمجھ رہے ہیں (۸) یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ واپس آگئے تو ہم صاحبان عزت ان ذلیل افراد کو نکال باہر کریں گے حالانکہ ساری عزت اللہ , رسول اور صاحبان ایمان کے لئے
وَ لٰکِنَّ الْمُنَافِقِينَ لاَ يَعْلَمُونَ( ۸ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تُلْهِکُمْ أَمْوَالُکُمْ وَ لاَ أَوْلاَدُکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللَّهِ وَ مَنْ
ہے اور یہ منافقین یہ جانتے بھی نہیں ہیں (۹) ایمان والو خبردار تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہیں یاد خدا سے غافل نہ کردے کہ جو ایسا کرے گا وہ
يَفْعَلْ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْخَاسِرُونَ( ۹ ) وَ أَنْفِقُوا مِنْ مَا رَزَقْنَاکُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَکُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ
یقینا خسارہ والوں میں شمار ہوگا (۱۰) اور جو رزق ہم نے عطا کیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے اور وہ یہ کہے کہ خدایا
لَوْ لاَ أَخَّرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَ أَکُنْ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۱۰ ) وَ لَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْساً إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا وَ
ہمیں تھوڑے دنوں کی مہلت کیوں نہیں دے دیتا ہے کہ ہم خیرات نکالیں اور نیک بندوں میں شامل ہوجائیں (۱۱) اور ہرگز خدا کسی کی اجل کے
اللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ( ۱۱ )
آجانے کے بعد اس میں تاخیر نہیں کرتا ہے اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
( سورة التغابن)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱ ) هُوَ الَّذِي
(۱) زمین و آسمان کا ہر ذرہ خدا کی تسبیح کررہا ہے کہ اسی کے لئے ملک ہے اور اسی کے لئے حمد ہے اور وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۲) اسی نے تم سب کو پیدا کیا ہے
خَلَقَکُمْ فَمِنْکُمْ کَافِرٌ وَ مِنْکُمْ مُؤْمِنٌ وَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ( ۲ ) خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَکُمْ
پھر تم میں سے کچھ مومن ہیں اور کچھ کافر اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے (۳) اسی نے آسمان و زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور
فَأَحْسَنَ صُوَرَکُمْ وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ( ۳ ) يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَ مَا تُعْلِنُونَ وَ اللَّهُ
تمہاری صورت کو بھی انتہائی حسن بنایا ہے اور پھر اسی کی طرف سب کی بازگشت بھی ہے (۴) وہ زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے اور ان تمام چیزوں کو جانتا ہے
عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۴ ) أَ لَمْ يَأْتِکُمْ نَبَأُ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۵ )
جن کا تم اظہار کرتے ہو یا جنہیں تم چھپاتے ہو اور وہ سینوں کے رازوں سے بھی باخبر ہے (۵) کیا تمہارے پاس پہلے کفر اختیار کرنے والوں کی خبر نہیں آئی ہے کہ انہوں نے اپنے کام کے وبال کا مزہ چکھ لیا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
ذٰلِکَ بِأَنَّهُ کَانَتْ تَأْتِيهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالُوا أَ بَشَرٌ يَهْدُونَنَا فَکَفَرُوا وَتَوَلَّوْا وَ اسْتَغْنَى اللَّهُ وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ( ۶ )
(۶) یہ اس لئے کہ ان کے پاس رسول کِھلی ہوئی نشانیاں لے کر آتے تھے تو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ کیا بشر ہماری ہدایت کرے گا اور یہ کہہ کر انکار کردیا اور منہ پھیر لیا تو خدا بھی ان سے بے نیاز ہے اور وہ قابلِ تعریف غنی ہے
زَعَمَ الَّذِينَ کَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا قُلْ بَلَى وَ رَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذٰلِکَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ( ۷ ) فَآمِنُوا بِاللَّهِ
(۷) ان کفاّر کا خیال یہ ہے کہ انہیں دوبارہ نہیں اٹھایا جائے گا تو کہہ دیجئے کہ میرے پروردگار کی قسم تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور پھر بتایا جائے گا کہ تم نے کیا کیا, کیا ہے اور یہ کام خدا کے لئے بہت آسان ہے (۸) لہذا خدا اور رسول اور اس نور پر ایمان لے
وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنْزَلْنَا وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ( ۸ ) يَوْمَ يَجْمَعُکُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِکَ يَوْمُ التَّغَابُنِ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ
آؤ جسے ہم نے نازل کیا ہے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے (۹) وہ قیامت کے دن تم سب کو جمع کرے گا اور وہی ہارجیت کا دن ہوگا اور جو اللہ پر ایمان رکھے گا
وَيَعْمَلْ صَالِحاً يُکَفِّرْعَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُخَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ( ۹ )
اور نیک اعمال کرے گا خدا اس کی برائیوں کو دور کردے گا اور اسے ان باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان ہی میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولٰئِکَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۱۰ ) مَا أَصَابَ مِنْ
(۱۰) اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ اصحاب جہنّم ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہ ان کا بدترین انجام ہے
(۱۱) کوئی مصیبت نازل نہیں
مُصِيبَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللَّهِ وَ مَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ وَ اللَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ( ۱۱ ) وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ
ہوتی ہے مگر خدا کی اجازت سے اور جو صاحبِ ایمان ہوتا ہے خدا اس کے دل کی ہدایت کردیتا ہے اور خدا ہر شے کا خوب جاننے والا ہے (۱۲) اور تم لوگ خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو
فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِينُ( ۱۲ ) اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ( ۱۳ ) يَا
پھر اگر انحراف کرو گے تو رسول کی ذمہ داری واضح طور پر پیغام پہچادینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے (۱۳) اللہ ہی وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور تمام صاحبانِ ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے (۱۴) ایمان والو
أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ وَ أَوْلاَدِکُمْ عَدُوّاً لَکُمْ فَاحْذَرُوهُمْ وَ إِنْ تَعْفُوا وَ تَصْفَحُوا وَ تَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ
- تمہا---ری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہو اور اگر انہیں معاف کردو اور ان سے درگزر کرو اور انہیں بخش دو تو اللہ بھی
غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱۴ ) إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَ أَوْلاَدُکُمْ فِتْنَةٌ وَ اللَّهُ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ( ۱۵ ) فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوا
بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۵) تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے صرف امتحان کا ذریعہ ہیں اور اجر عظیم صرف اللہ کے پاس ہے (۱۶) لہذا جہاں تک ممکن ہو اللہ سے ڈرو اور اس کی بات سنو
وَ أَطِيعُوا وَ أَنْفِقُوا خَيْراً لِأَنْفُسِکُمْ وَ مَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ( ۱۶ ) إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضاً
اور اطاعت کرو اور راہ خدا میں خرچ کرو کہ اس میں تمہارے لئے خیر ہے اور جو اپنے ہی نفس کے بخل سے محفوظ ہوجائے وہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں (۱۷) اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو گے
حَسَناً يُضَاعِفْهُ لَکُمْ وَ يَغْفِرْ لَکُمْ وَ اللَّهُ شَکُورٌ حَلِيمٌ( ۱۷ ) عَالِمُ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ( ۱۸ )
تو وہ اسے دوگنا بنادے گا اور تمہیں معاف بھی کردے گا کہ وہ بڑا قدر داں اور برداشت کرنے والا ہے (۱۸) وہ حاضر و غائب کا جاننے والا اور صاحب عزت و حکمت ہے
( سورة الطلاق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَ أَحْصُوا الْعِدَّةَ وَ اتَّقُوا اللَّهَ رَبَّکُمْ لاَ تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَ
(۱) اے پیغمبر ! جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو تو انہیں عدت کے حساب سے طلاق دو اور پھر عدت کا حساب رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ وہ تمہارا پروردگار ہے اور خبردار انہیں ان کے گھروں سے مت نکالنا اور
لاَ يَخْرُجْنَ إِلاَّ أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَ تِلْکَ حُدُودُ اللَّهِ وَ مَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ لاَ تَدْرِي
نہ وہ خود نکلیں جب تک کوئی کِھلا ہوا گناہ نہ کریں - یہ خدائی حدود ہیں اور جو خدائی حدود سے تجاوز کرے گا اس نے اپنے ہی نفس پر ظلم کیا ہے
لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ أَمْراً( ۱ ) فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِکُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَ أَشْهِدُوا
تمہیں نہیں معلوم کہ شاید خدا اس کے بعد کوئی نئی بات ایجاد کردے (۲) پھر جب وہ اپنی مدت کو پورا کرلیں تو انہیں نیکی کے ساتھ روک لو یا نیکی ہی کے ساتھ رخصت کردو اور طلاق کے لئے اپنے میں سے
ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْکُمْ وَ أَقِيمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ ذٰلِکُمْ يُوعَظُ بِهِ مَنْ کَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ الْيَوْمِ الْآخِرِ وَ مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ
دو عادل افراد کو گواہ بناؤ اور گواہی کو صرف خدا کے لئے قائم کرو نصیحت ان لوگوں کو کی جارہی ہے جو خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو بھی اللہ سے ڈرتا ہے
يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجاً( ۲ ) وَ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لاَ يَحْتَسِبُ وَ مَنْ يَتَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ
اللہ اس کے لئے نجات کی راہ پیدا کردیتا ہے (۳) اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جس کا خیال بھی نہیں ہوتا ہے اور جو خدا پر بھروسہ کرے گا خدا اس کے لئے کافی ہے
جَعَلَ اللَّهُ لِکُلِّ شَيْءٍ قَدْراً( ۳ ) وَ اللاَّئِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِکُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاَثَةُ أَشْهُرٍ وَ
بیشک خدا اپنے حکم کا پہنچانے والا ہے اس نے ہر شے کے لئے ایک مقدار معین کردی ہے (۴) اور تمہاری عورتوں میں جو حیض سے مایوس ہوچکی ہیں اگر ان کے یائسہ ہونے میں شک ہو تو ان کا عدہ تین مہینے ہے اور
اللاَّئِي لَمْ يَحِضْنَ وَ أُولاَتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ وَ مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْراً( ۴ ) ذٰلِکَ
اسی طرح وہ عورتیں جن کے یہاں حیض نہیں آتا ہے اور حاملہ عورتوں کا عدہ وضع حمل تک ہے اور جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کے امر میں آسانی پیدا کردیتا ہے (۵) یہ حکم
أَمْرُ اللَّهِ أَنْزَلَهُ إِلَيْکُمْ وَ مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يُکَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَ يُعْظِمْ لَهُ أَجْراً( ۵ )
خدا ہے جسے تمہاری طرف اس نے نازل کیا ہے اور جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کی برائیوں کو دور کردیتا ہے اور اس کے اجر میں اضافہ کردیتا ہے
أَسْکِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَکَنْتُمْ مِنْ وُجْدِکُمْ وَ لاَ تُضَارُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ وَ إِنْ کُنَّ أُولاَتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا
(۶) اور ان مطلقات کو سکونت دو جیسی طاقت تم رکھتے ہو اور انہیں اذیت مت دو کہ اس طرح ان پر تنگی کرو اور اگر حاملہ ہوں تو ان پر اس وقت تک انفاق کرو جب تک
عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَکُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَ أْتَمِرُوا بَيْنَکُمْ بِمَعْرُوفٍ وَ إِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ
وضع حمل نہ ہوجائے پھر اگر وہ تمہارے بچوں کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کی اجرت دو اور اسے آپس میں نیکی کے ساتھ طے کرو اور اگر آپس میں کشاکش ہوجائے تو
لَهُ أُخْرَى( ۶ ) لِيُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنْفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ لاَ يُکَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلاَّ مَا
دوسری عورت کو دودھ پلانے کا موقع دو (۷) صاحبِ وسعت کو چاہئے کہ اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس کے رزق میں تنگی ہے وہ اسی میں سے خرچ کرے جو خدا نے اسے دیا ہے کہ خدا کسی نفس کو اس سے زیادہ تکلیف
آتَاهَا سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْراً( ۷ ) وَ کَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَ رُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَاباً
نہیں دیتا ہے جتنا اسے عطا کیا گیا ہے عنقریب خدا تنگی کے بعد وسعت عطا کردے گا (۸) اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے حکم خدا و رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے
شَدِيداً وَ عَذَّبْنَاهَا عَذَاباً نُکْراً( ۸ ) فَذَاقَتْ وَبَالَ أَمْرِهَا وَ کَانَ عَاقِبَةُ أَمْرِهَا خُسْراً( ۹ ) أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَاباً
ان کا شدید محاسبہ کرلیا اور انہیں بدترین عذاب میں متبلا کردیا (۹) پھر انہوں نے اپنے کام کے وبال کا مزہ چکھ لیا اور آخری انجام خسارہ ہی قرار پایا
(۱۰) اللہ نے ان کے لئے شدید قسم کا عذاب
شَدِيداً فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْکُمْ ذِکْراً( ۱۰ ) رَسُولاً يَتْلُو عَلَيْکُمْ آيَاتِ اللَّهِ
مہیّا کر رکھا ہے لہذا ایمان والو اور عقل والو اللہ سے ڈرو کہ اس نے تمہاری طرف اپنے ذکر کو نازل کیا ہے (۱۱) وہ رسول جو اللہ کی واضح آیات کی تلاوت کرتا ہے
مُبَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَ مَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَ يَعْمَلْ صَالِحاً يُدْخِلْهُ
کہ ایمان اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئے اور جو خدا پر ایمان رکھے گا اور نیک عمل کرے گا خدا اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا
جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً قَدْأَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقاً( ۱۱ ) اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ
جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان ہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور اللہ نے انہیں یہ بہترین رزق عطا کیا ہے (۱۲) اللہ ہی وہ ہے جس نے ساتوں
الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُبَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِکُلِّ شَيْءٍ عِلْماً( ۱۲ )
آسمانوں کو پیدا کیا ہے اور زمینوں میں بھی ویسی ہی زمینیں بنائی ہیں اس کے احکام ان کے درمیان نازل ہوتے رہتے ہیں تاکہ تمہیں یہ معلوم رہے کہ وہ ہر شے پر قادر ہے اور اس کا علم تمام اشیائ کو محیط ہے
( سورة التحريم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَکَ تَبْتَغِي مَرْضَاةَ أَزْوَاجِکَ وَ اللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۱ ) قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَکُمْ تَحِلَّةَ
(۱) پیغمبر آپ اس شے کو کیوں ترک کررہے ہیں جس کو خدا نے آپ کے لئے حلال کیا ہے کیا آپ ازواج کی مرضی کے خواہشمند ہیں اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے (۲) خدا نے فرض قرار دیا ہے کہ اپنی قسم
أَيْمَانِکُمْ وَ اللَّهُ مَوْلاَکُمْ وَ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَکِيمُ( ۲ ) وَ إِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثاً فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ وَ
کو کفارہ دے کر ختم کردیجئے اور اللہ آپ کا مولا ہے اور وہ ہر چیز کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے (۳) اور جب نبی نے اپنی بعض ازواج سے راز کی بات بتائی اور اس نے دوسری کو باخبر کردیا اور خدا نے
أَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَکَ هٰذَاقَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ( ۳ )
نبی پر ظاہر کردیا تو نبی نے بعض باتوں کو اسے بتایا اور بعض سے اعراض کیا پھر جب اسے باخبر کیا تو اس نے پوچھا کہ آپ کو کس نے بتایا ہے تو آپ نے کہا کہ خدائے علیم و خبیرنے
إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُمَا وَ إِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلاَهُ وَ جِبْرِيلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَ
(۴) اب تم دونوں توبہ کرو کہ تمہارے دلوں میں کجی پیدا ہوگئی ہے ورنہ اگر اس کے خلاف اتفاق کرو گی تو یاد رکھو کہ اللہ اس کا سرپرست ہے اور جبریل اور نیک مومنین اور
الْمَلاَئِکَةُ بَعْدَ ذٰلِکَ ظَهِيرٌ( ۴ ) عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَکُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجاً خَيْراً مِنْکُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ
ملائکہ سب اس کے مددگار ہیں (۵) وہ اگر تمہیں طلاق بھی دے دے گا تو خدا تمہارے بدلے اسے تم سے بہتر بیویاں عطا کردے گا مسلمہ, مومنہ,
قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَ أَبْکَاراً( ۵ ) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَکُمْ وَ أَهْلِيکُمْ نَاراً
فرمانبردار, توبہ کرنے والی, عبادت گزار, روزہ رکھنے والی, کنواری اور غیر کنواری سب (۶) ایمان والو اپنے نفس اور اپنے اہل کو اس آگ سے بچاؤ جس کا
وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلاَئِکَةٌ غِلاَظٌ شِدَادٌ لاَ يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ( ۶ )
ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر وہ ملائکہ معین ہوں گے جو سخت مزاج اور تندوتیز ہیں اور خدا کے حکم کی مخالفت نہیں کرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اسی پر عمل کرتے ہیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ کَفَرُوا لاَ تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۷ )
(۷) اور اے کفر اختیار کرنے والو آج کوئی عذر پیش نہ کرو کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کی سزا دی جائے گی
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحاً عَسَى رَبُّکُمْ أَنْ يُکَفِّرَ عَنْکُمْ سَيِّئَاتِکُمْ وَ يُدْخِلَکُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي
(۸) ایمان والو خلوص دل کے ساتھ توبہ کرو عنقریب تمہارا پروردگار تمہاری برائیوں کو مٹا دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں داخل کردے گا جن کے نیچے
مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لاَ يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا
نہریں جاری ہوں گی اس دن خدا اپنے نبی اور صاحبانِ ایمان کو رسوا نہیں ہونے دے گا ان کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہوگا اور وہ کہیں گے کہ خدایا
أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا إِنَّکَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۸ ) يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنَافِقِينَ وَ اغْلُظْ
ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمیں بخش دے کہ تو یقینا ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے (۹) پیغمبر آپ کفر اور منافقین سے جہاد
عَلَيْهِمْ وَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۹ ) ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً لِلَّذِينَ کَفَرُوا امْرَأَةَ نُوحٍ وَ امْرَأَةَ لُوطٍ کَانَتَا تَحْتَ
کریں اور ان پر سختی کریں اور ان کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہی بدترین انجام ہے (۱۰) خدا نے کفر اختیار کرنے والوں کے لئے زوجہ نوح اور زوجہ لوط کی مثال بیان کی ہے کہ یہ
عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئاً وَ قِيلَ ادْخُلاَ النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ( ۱۰ ) وَ
دونوں ہمارے نیک بندوں کی زوجیت میں تھیں لیکن ان سے خیانت کی تو اس زوجیت نے خدا کی بارگاہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچایا اور ان سے کہہ دیا گیا کہ تم بھی تمام جہنمّ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہوجاؤ (۱۱) اور
ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَکَ بَيْتاً فِي الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهِ
خدا نے ایمان والوں کے لئے فرعون کی زوجہ کی مثال بیان کی ہے کہ اس نے دعا کی کہ پروردگار میرے لئے جنّت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون اور اس کے کاروبار سے نجات دلادے
وَ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ( ۱۱ ) وَ مَرْيَمَ ابْنَةَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا وَ صَدَّقَتْ
اور اس پوری ظالم قوم سے نجات عطا کردے (۱۲) اور مریم بنت عمران علیہ السّلام کی مثال جس نے اپنی عفت کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے
بِکَلِمَاتِ رَبِّهَا وَ کُتُبِهِ وَ کَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ( ۱۲ )
کلمات اور کتابوں کی تصدیق کی اور وہ ہمارے فرمانبردار بندوں میں سے تھی
( سورة الملك)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
تَبَارَکَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْکُ وَ هُوَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ( ۱ ) الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَيَاةَ لِيَبْلُوَکُمْ أَيُّکُمْ أَحْسَنُ
(۱) بابرکت ہے وہ ذات جس کے ہاتھوں میں سارا ملک ہے اور وہ ہر شے پر قادر و مختار ہے (۲) اس نے موت و حیات کو اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں حَسن عمل کے
عَمَلاً وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ( ۲ ) الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقاً مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ
اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے اور وہ صاحب عزّت بھی ہے اور بخشنے والا بھی ہے (۳) اسی نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کئے ہیں اور تم رحمان کی خلقت میں کسی طرح کا فرق نہ دیکھو گے پھر دوبارہ
الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ( ۳ ) ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ کَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْکَ الْبَصَرُ خَاسِئاً وَ هُوَ حَسِيرٌ( ۴ ) وَ لَقَدْ
نگاہ اٹھا کر دیکھو کہیں کوئی شگاف نظر آتا ہے (۴) اس کے بعد بار بار نگاہ ڈالو دیکھو نگاہ تھک کر پلٹ آئے گی لیکن کوئی عیب نظر نہ آئے گا (۵) ہم نے
زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَ جَعَلْنَاهَا رُجُوماً لِلشَّيَاطِينِ وَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ( ۵ ) وَ لِلَّذِينَ کَفَرُوا
آسمان دنیا کو چراغوں سے مزین کیا ہے اور انہیں شیاطین کو سنگسار کرنے کا ذریعہ بنادیا ہے اور ان کے لئے جہنمّ کا عذاب الگ مہیّا کر رکھا ہے (۶) اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ہے
بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ بِئْسَ الْمَصِيرُ( ۶ ) إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقاً وَ هِيَ تَفُورُ( ۷ ) تَکَادُ تَمَيَّزُ مِنَ
ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور وہی بدترین انجام ہے (۷) جب بھی وہ اس میں ڈالے جائیں گے اس کی چیخ سنیں گے اور وہ جوش مار رہا ہوگا (۸) بلکہ قریب ہوگا کہ جوش کی
الْغَيْظِ کُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَ لَمْ يَأْتِکُمْ نَذِيرٌ( ۸ ) قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَکَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا
شدت سے پھٹ پڑے جب بھی اس میں کسی گروہ کو ڈالا جائے گا تو اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا
(۹) تو وہ کہیں گے کہ آیا تو تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلادیا اور یہ کہہ دیا
نَزَّلَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍإِنْ أَنْتُمْ إِلاَّفِي ضَلاَلٍ کَبِيرٍ( ۹ ) وَقَالُوا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ( ۱۰ )
کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے تم لوگ خود بہت بڑی گمراہی میں مبتلا ہو (۱۰) اور پھر کہیں گے کہ اگر ہم بات سن لیتے اور سمجھتے ہوتے تو آج جہنّم والوں میں نہ ہوتے
فَاعْتَرَفُوا بِذَنْبِهِمْ فَسُحْقاً لِأَصْحَابِ السَّعِيرِ( ۱۱ ) إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَ أَجْرٌ کَبِيرٌ( ۱۲ )
(۱۱) تو انہوں نے خود اپنے گناہ کا اقرار کرلیا تو اب جہنم ّوالوں کے لئے تو رحمت خدا سے دوری ہی دوری ہے (۱۲) بیشک جو لوگ بغیر دیکھے اپنے پروردگار کا خوف رکھتے ہیں ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے
وَ أَسِرُّوا قَوْلَکُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ( ۱۳ ) أَ لاَ يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ( ۱۴ )
(۱۳) اور تم لوگ اپنی باتوں کو آہستہ کہو یا بلند آواز سے خدا تو سینوں کی رازوں کو بھی جانتا ہے (۱۴) اور کیا پیدا کرنے والا نہیں جانتا ہے جب کہ وہ لطیف بھی ہے اور خبیر بھی ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ ذَلُولاً فَامْشُوا فِي مَنَاکِبِهَا وَ کُلُوا مِنْ رِزْقِهِ وَ إِلَيْهِ النُّشُورُ( ۱۵ ) أَ أَمِنْتُمْ مَنْ فِي
(۱۵) اسی نے تمہارے لئے زمین کو نرم بنادیا ہے کہ اس کے اطراف میں چلو اور رزق خدا تلاش کرو پھر اسی کی طرف قبروں سے اٹھ کر جانا ہے
(۱۶) کیا تم آسمان میں حکومت کرنے والے کی طرف سے مطمئن ہوگئے
السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِکُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ( ۱۶ ) أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْکُمْ حَاصِباً
کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ تمہیں گردش ہی دیتی رہے (۱۷) یا تم اس کی طرف سے اس بات سے محفوظ ہوگئے کہ وہ تمہاے اوپر پتھروں کی بارش کردے پھر تمہیں
فَسَتَعْلَمُونَ کَيْفَ نَذِيرِ( ۱۷ ) وَ لَقَدْ کَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَکَيْفَ کَانَ نَکِيرِ( ۱۸ ) أَ وَ لَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ
بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے (۱۸) اور ان سے پہلے والوں نے بھی تکذیب کی ہے تو دیکھو کہ ان کا انجام کتنا بھیانک ہوا ہے
(۱۹) کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر ان پرندوں
فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَ يَقْبِضْنَ مَا يُمْسِکُهُنَّ إِلاَّ الرَّحْمٰنُ إِنَّهُ بِکُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ( ۱۹ ) أَمَّنْ هٰذَا الَّذِي هُوَ جُنْدٌ لَکُمْ
کو نہیں دیکھا ہے جو پر پھیلا دیتے ہیں اور سمیٹ لیتے ہیں کہ انہیں اس فضا میں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں سنبھال سکتا کہ وہی ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے (۲۰) کیا یہ جو تمہاری فوج بنا ہوا ہے
يَنْصُرُکُمْ مِنْ دُونِ الرَّحْمٰنِ إِنِ الْکَافِرُونَ إِلاَّ فِي غُرُورٍ( ۲۰ ) أَمَّنْ هٰذَا الَّذِي يَرْزُقُکُمْ إِنْ أَمْسَکَ رِزْقَهُ بَلْ لَجُّوا فِي
خدا کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکتا ہے - بیشک کفار صرف دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں (۲۱) یا یہ تم کو روزی دے سکتا ہے اگر خدا اپنی روزی کو روک لے - حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ
عُتُوٍّ وَ نُفُورٍ( ۲۱ ) أَ فَمَنْ يَمْشِي مُکِبّاً عَلَى وَجْهِهِ أَهْدَى أَمَّنْ يَمْشِي سَوِيّاً عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ( ۲۲ ) قُلْ
نافرمانی اورنفرت میں غرق ہوگئے ہیں(۲۲) کیا وہ شخص جو منہ کے بل چلتا ہے وہ زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا و سیدھے سیدھے صراظُ مستقیم پر چل رہا ہے
هُوَ الَّذِي أَنْشَأَکُمْ وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلاً مَا تَشْکُرُونَ( ۲۳ ) قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَکُمْ فِي الْأَرْضِ
(۲۳) آپ کہہ دیجئے کہ خدا ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی نے تمہارے لئے کان آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرنے والے ہو (۲۴) کہہ دیجئے کہ وہی وہ ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلا دیا ہے
وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ( ۲۴ ) وَيَقُولُونَ مَتَى هٰذَاالْوَعْدُ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِينَ( ۲۵ ) قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَاللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۲۶ )
اور اسی کی طرف تمہیں جمع کرکے لے جایا جائے گا (۲۵) اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم لوگ سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہوگا (۲۶) آپ کہہ دیجئے کہ علم اللہ کے پاس ہے اور میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ کَفَرُوا وَ قِيلَ هٰذَا الَّذِي کُنْتُمْ بِهِ تَدَّعُونَ( ۲۷ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَکَنِيَ اللَّهُ
(۲۷) پھر جب اس قیامت کے عذاب کو قریب دیکھیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ عذاب ہے جس کے تم خواستگار تھے (۲۸) آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ خدا مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک
وَ مَنْ مَعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْکَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ( ۲۸ ) قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ آمَنَّا بِهِ وَ عَلَيْهِ تَوَکَّلْنَا
کردے یا ہم پر رحم کرے تو ان کافروں کا دردناک عذاب سے بچانے والا کون ہے (۲۹) کہہ دیجئے کہ وہی خدائے رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے
فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلاَلٍ مُبِينٍ( ۲۹ ) قُلْ أَ رَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُکُمْ غَوْراً فَمَنْ يَأْتِيکُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ( ۳۰ )
پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کِھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے (۳۰) کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارا سارا پانی زمین کے اندر جذب ہوجائے تو تمہارے لئے چشمہ کا پانی بہا کر کون لائے گا
( سورة القلم)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
ن وَ الْقَلَمِ وَ مَا يَسْطُرُونَ( ۱ ) مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّکَ بِمَجْنُونٍ( ۲ ) وَ إِنَّ لَکَ لَأَجْراً غَيْرَ مَمْنُونٍ( ۳ ) وَ إِنَّکَ
(۱) ن, قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں (۲) آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں (۳) اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے (۴) اور آپ
لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ( ۴ ) فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُونَ( ۵ ) بِأَيِّکُمُ الْمَفْتُونُ( ۶ ) إِنَّ رَبَّکَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ
بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں (۵) عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے (۶) کہ دیوانہ کون ہے (۷) آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے
وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ( ۷ ) فَلاَ تُطِعِ الْمُکَذِّبِينَ( ۸ ) وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ( ۹ ) وَ لاَ تُطِعْ کُلَّ حَلاَّفٍ
اور کون ہدایت یافتہ ہے (۸) لہذا آپ جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کریں (۹) یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں (۱۰) اور خبردار آپ کسی بھی مسلسل قسم کھانے والے
مَهِينٍ( ۱۰ ) هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ( ۱۱ ) مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ( ۱۲ ) عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِيمٍ( ۱۳ ) أَنْ کَانَ ذَا
ذلیل (۱۱) عیب جو اور اعلٰی درجہ کے چغلخور (۱۲) مال میں بیحد بخل کرنے والے, تجاوز گناہگار (۱۳) بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں (۱۴) صرف اس بات پر کہ یہ صاحب
مَالٍ وَ بَنِينَ( ۱۴ ) إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۱۵ )
مال و اولاد ہے (۱۵) جب اس کے سامنے آیات الہیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہہ دیتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی داستانیں ہیں
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ( ۱۶ ) إِنَّابَلَوْنَاهُمْ کَمَابَلَوْنَاأَصْحَابَ الْجَنَّةِإِذْأَقْسَمُوالَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ( ۱۷ ) وَلاَيَسْتَثْنُونَ( ۱۸ )
(۱۶) ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے (۱۷) ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے (۱۸) اور انشائ اللہ نہیں کہیں گے
فَطَافَ عَلَيْهَاطَائِفٌ مِنْ رَبِّکَ وَهُمْ نَائِمُونَ( ۱۹ ) فَأَصْبَحَتْ کَالصَّرِيمِ( ۲۰ ) فَتَنَادَوْامُصْبِحِينَ( ۲۱ ) أَنِ اغْدُواعَلَى
(۱۹) تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے (۲۰) اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا (۲۱) پھر صبح کو ایک نے دوسرے کو آواز دی (۲۲) کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے
حَرْثِکُمْ إِنْکُنْتُمْ صَارِمِينَ( ۲۲ ) فَانْطَلَقُواوَهُمْ يَتَخَافَتُونَ( ۲۳ ) أَنْ لاَيَدْخُلَنَّهَاالْيَوْمَ عَلَيْکُمْ مِسْکِينٌ( ۲۴ ) وَغَدَوْاعَلَىحَرْدٍ
کھیت کی طرف چلو (۲۳) پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے (۲۴) کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے (۲۵) اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ
قَادِرِينَ( ۲۵ ) فَلَمَّارَأَوْهَاقَالُواإِنَّالَضَالُّونَ( ۲۶ ) بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ( ۲۷ ) قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَکُمْ لَوْلاَ تُسَبِّحُونَ( ۲۸ )
گئے (۲۶) اب جو باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو بہک گئے (۲۷) بلکہ بالکل سے محروم ہوگئے (۲۸) تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا
قَالُواسُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّاکُنَّا ظَالِمِينَ( ۲۹ ) فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَلاَوَمُونَ( ۳۰ ) قَالُوا يَاوَيْلَنَاإِنَّاکُنَّا طَاغِينَ( ۳۱ )
تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے (۲۹) کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعا ظالم تھے (۳۰) پھر ایک نے دوسرے کو ملامت کرنا شروع کردی (۳۱) کہنے لگے کہ افسوس ہم بالکل سرکش تھے
عَسَى رَبُّنَاأَنْ يُبْدِلَنَاخَيْراًمِنْهَاإِنَّاإِلَى رَبِّنَارَاغِبُونَ( ۳۲ ) کَذٰلِکَ الْعَذَابُ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِأَکْبَرُ لَوْکَانُوا يَعْلَمُونَ( ۳۳ ) إِنَّ
(۳۲) شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں (۳۳) اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو (۳۴) بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار
لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَرَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ( ۳۴ ) أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ کَالْمُجْرِمِينَ( ۳۵ ) مَالَکُمْ کيْفَ تَحْکُمُونَ( ۳۶ )
کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے (۳۵) کیا ہم اطاعت گزار وں کو مجرموں جیسا بنا دیں (۳۶) تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسا فیصلہ کر رہے ہو
أَمْ لَکُمْ کِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ( ۳۷ ) إِنَّ لَکُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ( ۳۸ ) أَمْ لَکُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَابَالِغَةٌإِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِنَّ لَکُمْ لَمَا
(۳۷) یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو (۳۸) کہ وہاں تمہاری پسند کی ساری چیزیں حاضر ملیں گی (۳۹) یا تم نے ہم سے روزِ قیامت تک کی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو
تَحْکُمُونَ( ۳۹ ) سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذٰلِکَ زَعِيمٌ( ۴۰ ) أَمْ لَهُمْ شُرَکَاءُ فَلْيَأْتُوابِشُرَکَائِهِمْ إِنْ کَانُوا صَادِقِينَ( ۴۱ ) يَوْمَ يُکْشَفُ
گے(۴۰)ان سے پوچھئے کہ ان سب باتوں کا ذمہ دار کون ہے(۴۱)یا ان کے لئے شرکائ ہیں تواگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں(۴۲)جس دن پنڈلی
عَنْ سَاقٍ وَ يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلاَ يَسْتَطِيعُونَ( ۴۲ )
کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ وَ قَدْ کَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَ هُمْ سَالِمُونَ( ۴۳ ) فَذَرْنِي وَ مَنْ يُکَذِّبُ
(۴۳) ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے (۴۴) تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو
بِهٰذَا الْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لاَ يَعْلَمُونَ( ۴۴ ) وَ أُمْلِي لَهُمْ إِنَّ کَيْدِي مَتِينٌ( ۴۵ ) أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْراً
ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا (۴۵) اور ہم تو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر مضبوط ہے
(۴۶) کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں
فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ( ۴۶ ) أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَکْتُبُونَ( ۴۷ ) فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ وَ لاَ تَکُنْ کَصَاحِبِ
جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں (۴۷) یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں (۴۸) اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحب حوت جیسے نہ ہوجائیں
الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَ هُوَ مَکْظُومٌ( ۴۸ ) لَوْ لاَ أَنْ تَدَارَکَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَ هُوَ مَذْمُومٌ( ۴۹ ) فَاجْتَبَاهُ
جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی (۴۹) کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا (۵۰) پھر ان کے رب نے انہیں منتخب
رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ( ۵۰ ) وَ إِنْ يَکَادُ الَّذِينَ کَفَرُوا لَيُزْلِقُونَکَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَ يَقُولُونَ إِنَّهُ
کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا (۵۱) اور یہ کفاّر قرآن کو سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے اور یہ کہتے ہیں
لَمَجْنُونٌ( ۵۱ ) وَ مَا هُوَ إِلاَّ ذِکْرٌ لِلْعَالَمِينَ( ۵۲ )
کہ یہ تو دیوانے ہیں (۵۲) حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس
( سورة الحاقة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَاقَّةُ( ۱ ) مَا الْحَاقَّةُ( ۲ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا الْحَاقَّةُ( ۳ ) کَذَّبَتْ ثَمُودُ وَ عَادٌ بِالْقَارِعَةِ( ۴ ) فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِکُوا
(۱) یقینا پیش آنے والی قیامت (۲) اور کیسی پیش آنے والی (۳) اور تم کیا جانو کہ یہ یقینا پیش آنے والی شے کیا ہے (۴) قوم ثمود و عاد نے اس کھڑ کھڑانے والی کا انکار کیا تھا (۵) تو ثمود ایک چنگھاڑ کے ذریعہ ہلاک
بِالطَّاغِيَةِ( ۵ ) وَ أَمَّا عَادٌ فَأُهْلِکُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ( ۶ ) سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُوماً
کردیئے گئے (۶) اور عاد کو انتہائی تیز و تند آندھی سے برباد کردیا گیا (۷) جسے ان کے اوپر سات رات اور آٹھ دن کے لئے مسلسل مسخّرکردیا گیا تو تم
فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَى کَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ( ۷ ) فَهَلْ تَرَى لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ( ۸ )
دیکھتے ہو کہ قوم بالکل مردہ پڑی ہوئی ہے جیسے کھوکھلے کھجور کے درخت کے تنے
وَ جَاءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهُ وَ الْمُؤْتَفِکَاتُ بِالْخَاطِئَةِ( ۹ ) فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَابِيَةً( ۱۰ ) إِنَّا لَمَّا
(۸) تو کیا تم ان کا کوئی باقی رہنے والا حصہّ دیکھ رہے ہو (۹) اور فرعون اور اس سے پہلے اور الٹی بستیوں والے سب نے غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے (۱۰) کہ پروردگار کے نمائندہ کی
طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاکُمْ فِي الْجَارِيَةِ( ۱۱ ) لِنَجْعَلَهَا لَکُمْ تَذْکِرَةً وَ تَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ( ۱۲ ) فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ
نافرمانی کی تو پروردگار نے انہیں بڑی سختی سے پکڑ لیا (۱۱) ہم نے تم کو اس وقت کشتی میں اٹھالیا تھا جب پانی سر سے چڑھ رہا تھا (۱۲) تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت بنائیں اور محفوظ رکھنے والے کان سن لیں (۱۳) پھر جب صور میں پہلی مرتبہ پھونکا
نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ( ۱۳ ) وَ حُمِلَتِ الْأَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّةً وَاحِدَةً( ۱۴ ) فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ( ۱۵ ) وَ
جائے گا (۱۴) اور زمین اور پہاڑوں کو اکھاڑ کر ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا (۱۵) تو اس دن قیامت واقع ہوجائے گی (۱۶) اور
انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ( ۱۶ ) وَ الْمَلَکُ عَلَى أَرْجَائِهَا وَ يَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّکَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ( ۱۷ )
آسمان شق ہوکر بالکل پھس پھسے ہوجائیں گے (۱۷) اور فرشتے اس کے اطراف پر ہوں گے اور عرش الہٰی کو اس دن آٹھ فرشتے اٹھائے ہوں گے
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لاَ تَخْفَى مِنْکُمْ خَافِيَةٌ( ۱۸ ) فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ کِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا کِتَابِيَهْ( ۱۹ ) إِنِّي
(۱۸) اس دن تم کو منظر عام پر لایا جائے گا اور تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی (۱۹) پھر جس کو نامئہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ سب سے کہے گا کہ ذرا میرا نامئہ اعمال تو پڑھو (۲۰) مجھے
ظَنَنْتُ أَنِّي مُلاَقٍ حِسَابِيَهْ( ۲۰ ) فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ( ۲۱ ) فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ( ۲۲ ) قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ( ۲۳ ) کُلُوا
پہلے ہی معلوم تھا کہ میرا حساب مجھے ملنے والا ہے (۲۱) پھر وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا (۲۲) بلند ترین باغات میں (۲۳) اس کے میوے قریب قریب ہوں گے (۲۴) اب آرام سے کھاؤ
وَ اشْرَبُوا هَنِيئاً بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ( ۲۴ ) وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ کِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ کِتَابِيَهْ( ۲۵ )
پیو کہ تم نےگزشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے(۲۵)لیکن جس کو نامئہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائےگا وہ کہےگا اے کاش یہ نامہ اعمال مجھے نہ دیا جاتا
وَ لَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ( ۲۶ ) يَا لَيْتَهَا کَانَتِ الْقَاضِيَةَ( ۲۷ ) مَا أَغْنَى عَنِّي مَالِيَهْ( ۲۸ ) هَلَکَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ( ۲۹ )
(۲۶) اور مجھے اپنا حساب نہ معلوم ہوتا (۲۷) اے کاش اس موت ہی نے میرا فیصلہ کردیا ہوتا (۲۸) میرا مال بھی میرے کام نہ آیا (۲۹) اور میری حکومت بھی برباد ہوگئی
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ( ۳۰ ) ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ( ۳۱ ) ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعاً فَاسْلُکُوهُ( ۳۲ ) إِنَّهُ کَانَ لاَ
(۳۰) اب اسے پکڑو اور گرفتار کرلو (۳۱) پھر اسے جہنم ّمیں جھونک دو (۳۲) پھر ایک ستر گز کی رسی میں اسے جکڑ لو (۳۳) یہ خدائے عظیم پر
يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ( ۳۳ ) وَ لاَ يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْکِينِ( ۳۴ )
ایمان نہیں رکھتا تھا (۳۴) اور لوگوں کو مسکینوں کو کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا تھا
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ( ۳۵ ) وَ لاَ طَعَامٌ إِلاَّ مِنْ غِسْلِينٍ( ۳۶ ) لاَ يَأْکُلُهُ إِلاَّ الْخَاطِئُونَ( ۳۷ ) فَلاَ أُقْسِمُ
(۳۵) تو آج اس کا یہاں کوئی غمخوار نہیں ہے (۳۶) اور نہ پیپ کے علاوہ کوئی غذا ہے (۳۷) جسے گنہگاروں کے علاوہ کوئی نہیں کھاسکتا (۳۸) میں اس کی بھی قسم کھاتا
بِمَا تُبْصِرُونَ( ۳۸ ) وَ مَا لاَ تُبْصِرُونَ( ۳۹ ) إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ کَرِيمٍ( ۴۰ ) وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلاً مَا
ہوں جسے تم دیکھ رہے ہو (۳۹) اور اس کی بھی جس کو نہیں دیکھ رہے ہو (۴۰) کہ یہ ایک محترم فرشتے کا بیان ہے (۴۱) اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ہاں تم بہت کم
تُؤْمِنُونَ( ۴۱ ) وَ لاَ بِقَوْلِ کَاهِنٍ قَلِيلاً مَا تَذَکَّرُونَ( ۴۲ ) تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ( ۴۳ ) وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا
ایمان لاتے ہو (۴۲) اور یہ کسی کاہن کا کلام نہیں ہے جس پر تم بہت کم غور کرتے ہو (۴۳) یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے (۴۴) اور اگر یہ پیغمبر ہماری طرف سے
بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ( ۴۴ ) لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ( ۴۵ ) ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ( ۴۶ ) فَمَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ
کوئی بات گڑھ لیتا (۴۵) تو ہم اس کے ہاتھ کو پکڑ لیتے (۴۶) اور پھر اس کی گردن اڑادیتے (۴۷) پھر تم میں سے کوئی مجھے روکنے
حَاجِزِينَ( ۴۷ ) وَ إِنَّهُ لَتَذْکِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ( ۴۸ ) وَ إِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْکُمْ مُکَذِّبِينَ( ۴۹ ) وَ إِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى
والا نہ ہوتا (۴۸) اور یہ قرآن صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت ہے (۴۹) اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے جھٹلانے والے بھی ہیں (۵۰) اور یہ
الْکَافِرِينَ( ۵۰ ) وَ إِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ( ۵۱ ) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِيمِ( ۵۲ )
کافرین کے لئے باعث حسرت ہے (۵۱) اور یہ بالکل یقینی چیز ہے (۵۲) لہذا آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
( سورة المعارج)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ( ۱ ) لِلْکَافِرينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ( ۲ ) مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ( ۳ ) تَعْرُجُ الْمَلاَئِکَةُ وَ
(۱) ایک مانگنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کا سوال کیا (۲) جس کا کافروں کے حق میں کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے (۳) یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے (۴) جس کی طرف فرشتے اور
الرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ( ۴ ) فَاصْبِرْ صَبْراً جَمِيلاً( ۵ ) إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً( ۶ ) وَ نَرَاهُ
روح الامین بلند ہوتے ہیں اس ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے (۵) لہذا آپ بہترین صبر سے کام لیں (۶) یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں (۷) اور ہم اسے قریب ہی دیکھ رہے
قَرِيباً( ۷ ) يَوْمَ تَکُونُ السَّمَاءُ کَالْمُهْلِ( ۸ ) وَ تَکُونُ الْجِبَالُ کَالْعِهْنِ( ۹ ) وَ لاَ يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيماً( ۱۰ )
ہیں (۸) جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا (۹) اور پہاڑ دھنکے ہوئے اون جیسے (۱۰) اور کوئی ہمدرد کسی ہمدرد کا پرسانِ حال نہ ہوگا
يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ( ۱۱ ) وَ صَاحِبَتِهِ وَ أَخِيهِ( ۱۲ ) وَ فَصِيلَتِهِ الَّتِي
(۱۱) وہ سب ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے تو مجرم چاہے گا کہ کاش آج کے دن کے عذاب کے بدلے اس کی اولاد کو لے لیا جائے (۱۲) اوربیوی اور بھائی کو (۱۳) اور اس کنبہ کو جس
تُؤْوِيهِ( ۱۳ ) وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعاً ثُمَّ يُنْجِيهِ( ۱۴ ) کَلاَّ إِنَّهَا لَظَى( ۱۵ ) نَزَّاعَةً لِلشَّوَى( ۱۶ ) تَدْعُو مَنْ
میں وہ رہتا تھا (۱۴) اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے (۱۵) ہرگز نہیں یہ آتش جہنمّ ہے (۱۶) کھال اتار دینے والی
(۱۷) ان سب کو آواز دے رہی ہے
أَدْبَرَ وَ تَوَلَّى( ۱۷ ) وَ جَمَعَ فَأَوْعَى( ۱۸ ) إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعاً( ۱۹ ) إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعاً( ۲۰ ) وَ إِذَا
جو منہ پھیر کر جانے والے تھے (۱۸) اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا (۱۹) بیشک انسان بڑا لالچی ہے (۲۰) جب تکلیف پہنچ جاتی ہے تو فریادی بن جاتا ہے (۲۱) اور جب
مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعاً( ۲۱ ) إِلاَّ الْمُصَلِّينَ( ۲۲ ) الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاَتِهِمْ دَائِمُونَ( ۲۳ ) وَ الَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
مال مل جاتا ہے تو بخیل ہو جاتا ہے (۲۲) علاوہ ان نمازیوں کے (۲۳) جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں (۲۴) اور جن کے اموال میں ایک
مَعْلُومٌ( ۲۴ ) لِلسَّائِلِ وَ الْمَحْرُومِ( ۲۵ ) وَ الَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ( ۲۶ ) وَ الَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ
مقررہ حق معین ہے (۲۵) مانگنے والے کے لئے اور نہ مانگنے والے کے لئے (۲۶) اور جو لوگ روز قیامت کی تصدیق کرنے والے ہیں (۲۷) اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے
مُشْفِقُونَ( ۲۷ ) إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ( ۲۸ ) وَ الَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ( ۲۹ ) إِلاَّ عَلَى أَزْوَاجِهِمْ
والے ہیں (۲۸) بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے (۲۹) اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں (۳۰) علاوہ اپنی بیویوں
أَوْ مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ( ۳۰ ) فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ هُمُ العَادُونَ( ۳۱ ) وَ الَّذِينَ
اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے (۳۱) پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے (۳۲) اور جو
هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رَاعُونَ( ۳۲ ) وَ الَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ( ۳۳ ) وَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاَتِهِمْ
اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں (۳۳) اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں (۳۴) اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے
يُحَافِظُونَ( ۳۴ ) أُولٰئِکَ فِي جَنَّاتٍ مُکْرَمُونَ( ۳۵ ) فَمَا لِ الَّذِينَ کَفَرُوا قِبَلَکَ مُهْطِعِينَ( ۳۶ ) عَنِ الْيَمِينِ وَ
ہیں(۳۵)یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں(۳۶)پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپکی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں(۳۷) داہیں
عَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ( ۳۷ ) أَيَطْمَعُ کُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ( ۳۸ ) کَلاَّ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ( ۳۹ )
بائیں سے گروہ در گروہ (۳۸) کیا ان میں سے ہر ایک کی طمع یہ ہے کہ اسے جنت النعیم میں داخل کردیا جائے (۳۹) ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے
فَلاَ أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَ الْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ( ۴۰ ) عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ خَيْراً مِنْهُمْ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ( ۴۱ )
(۴۰) میں تمام مشرق و مغرب کے پروردگار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم قدرت رکھنے والے ہیں (۴۱) اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَ يَلْعَبُوا حَتَّى يُلاَقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ( ۴۲ ) يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعاً کَأَنَّهُمْ إِلَى
(۴۲) لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے (۴۳) جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح
نُصُبٍ يُوفِضُونَ( ۴۳ ) خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذٰلِکَ الْيَوْمُ الَّذِي کَانُوا يُوعَدُونَ( ۴۴ )
کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں (۴۴) ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ذلت ان پر چھائی ہوگی اور یہی وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے
( سورة نوح)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحاًإِلَى قَوْمِهِ أَنْ أَنْذِرْ قَوْمَکَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ( ۱ ) قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَکُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ( ۲ )
(۱) بیشک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو دردناک عذاب کے آنے سے پہلے ڈراؤ (۲) انہوں نے کہا اے قوم میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اتَّقُوهُ وَ أَطِيعُونِ( ۳ ) يَغْفِرْ لَکُمْ مِنْ ذُنُوبِکُمْ وَ يُؤَخِّرْکُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا
(۳) کہ اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو (۴) وہ تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور تمہیں ایک مقررہ وقت تک باقی رکھے گا اللہ کا مقررہ وقت جب آجائے
جَاءَلاَ يُؤَخَّرُ لَوْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ( ۴ ) قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلاً وَ نَهَاراً( ۵ ) فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلاَّ فِرَاراً( ۶ )
گا تو وہ ٹالا نہیں جاسکتا ہے اگر تم کچھ جانتے ہو (۵) انہوں نے کہا پروردگار میں نے اپنی قوم کو دن میں بھی بلایا اور رات میں بھی (۶) پھر بھی میری دعوت کا کوئی اثر سوائے اس کے نہ ہوا کہ انہوں نے فرار اختیار کیا
وَإِنِّي کُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَ أَصَرُّوا وَ اسْتَکْبَرُوا اسْتِکْبَاراً( ۷ )
(۷) اور میں نے جب بھی انہیں دعوت دی کہ تو انہیں معاف کردے تو انہوں نے اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھ لیا اور اپنے کپڑے اوڑھ لئے اور اپنی بات پر اڑ گئے اور شدت سے اکڑے رہے
ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَاراً( ۸ ) ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَاراً( ۹ ) فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ إِنَّهُ کَانَ غَفَّاراً( ۱۰ )
(۸) پھر میں نے ان کو علی الاعلان دعوت دی (۹) پھر میں نے اعلان بھی کیا اور خفیہ طور سے بھی دعوت دی (۱۰) اور کہا کہ اپنے پروردگار سے استغفار کرو کہ وہ بہت زیادہ بخشنے والا ہے
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْکُمْ مِدْرَاراً( ۱۱ ) وَ يُمْدِدْکُمْ بِأَمْوَالٍ وَ بَنِينَ وَ يَجْعَلْ لَکُمْ جَنَّاتٍ وَ يَجْعَلْ لَکُمْ أَنْهَاراً( ۱۲ )
(۱۱) وہ تم پر موسلا دھار پانی برسائے گا (۱۲) اور اموال و اولاد کے ذریعہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے باغات اور نہریں قرار دے گا
مَا لَکُمْ لاَ تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَاراً( ۱۳ ) وَ قَدْ خَلَقَکُمْ أَطْوَاراً( ۱۴ ) أَ لَمْ تَرَوْا کَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقاً( ۱۵ )
(۱۳) آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا خیال نہیں کرتے ہو (۱۴) جب کہ اسی نے تمہیں مختلف انداز میں پیدا کیا ہے (۱۵) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے کس طرح تہ بہ تہ سات آسمان بنائے ہیں
وَ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُوراً وَ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجاً( ۱۶ ) وَ اللَّهُ أَنْبَتَکُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتاً( ۱۷ ) ثُمَّ يُعِيدُکُمْ
(۱۶) اور قمر کو ان میں روشنی اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے (۱۷) اور اللہ ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے (۱۸) پھر تمہیں اسی میں لے
فِيهَا وَ يُخْرِجُکُمْ إِخْرَاجاً( ۱۸ ) وَ اللَّهُ جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ بِسَاطاً( ۱۹ ) لِتَسْلُکُوا مِنْهَا سُبُلاً فِجَاجاً( ۲۰ )
جائے گا اور پھر نئی شکل میں نکالے گا (۱۹) اور اللہ ہی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنادیا ہے (۲۰) تاکہ تم اس میں مختلف کشادہ راستوں پر چلو
قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَ اتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَ وَلَدُهُ إِلاَّ خَسَاراً( ۲۱ ) وَ مَکَرُوا مَکْراً کُبَّاراً( ۲۲ ) وَ
(۲۱) اور نوح نے کہا کہ پروردگار ان لوگوں نے میری نافرمانی کی ہے اور اس کا اتباع کرلیا ہے جو مال و اولاد میں سوائے گھاٹے کے کچھ نہیں دے سکتا ہے (۲۲) اور ان لوگوں نے بہت بڑا مکر کیا ہے (۲۳) اور
قَالُوا لاَ تَذَرُنَّ آلِهَتَکُمْ وَ لاَ تَذَرُنَّ وَدّاً وَ لاَ سُوَاعاً وَ لاَ يَغُوثَ وَ يَعُوقَ وَ نَسْراً( ۲۳ ) وَ قَدْ أَضَلُّوا کَثِيراً وَ لاَ
لوگوں سے کہا ہے کہ خبردار اپنے خداؤں کو مت چھوڑ دینا اور ود, سواع, یغوث, یعوق, نسر کو نظرانداز نہ کردینا (۲۴) انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کردیا
تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلاَّ ضَلاَلاً( ۲۴ ) مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَاراً فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْصَاراً( ۲۵ ) وَ
ہے اب تو ظالموں کے لئے ہلاکت کے علاوہ کوئی اضافہ نہ کرنا (۲۵) یہ سب اپنی غلطیوں کی بنا پر غرق کئے گئے ہیں اور پھر جہنم ّمیں داخل کردیئے گئے ہیں اور خدا کے علاوہ انہیں کوئی مددگار نہیں ملا ہے (۲۶) اور
قَالَ نُوحٌ رَبِّ لاَ تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْکَافِرِينَ دَيَّاراً( ۲۶ ) إِنَّکَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَکَ وَ لاَ يَلِدُوا إِلاَّ
نوح نے کہا کہ پروردگار اس زمین پر کافروں میں سے کسی بسنے والے کو نہ چھوڑنا (۲۷) کہ تو انہیں چھوڑ دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور
فَاجِراً کَفَّاراً( ۲۷ ) رَبِّ اغْفِرْ لِي وَ لِوَالِدَيَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِناً وَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ لاَ تَزِدِ
فاجر و کافر کے علاوہ کوئی اولاد بھی نہ پیدا کریں گے (۲۸) پروردگار مجھے اور میرے والدین کو اور جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں داخل ہوجائیں اور تمام مومنین و مومنات کو بخش دے
الظَّالِمِينَ إِلاَّ تَبَاراً( ۲۸ )
اور ظالموں کے لئے ہلاکت کے علاوہ کسی شے میں اضافہ نہ کرن
( سورة الجن)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآناً عَجَباً( ۱ ) يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ وَ لَنْ
(۱) پیغمبر آپ کہہ دیجئے کہ میری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے کان لگا کر قرآن کو سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک بڑا عجیب قرآن سنا ہے (۲) جو نیکی کی ہدایت کرتا ہے تو ہم تو اس پر
نُشْرِکَ بِرَبِّنَا أَحَداً( ۲ ) وَ أَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَ لاَ وَلَداً( ۳ ) وَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى
ایمان لے آئے ہیں اور کسی کو اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے (۳) اور ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایا ہے نہ بیٹا (۴) اور ہمارے بیوقوف لوگ طرح طرح کی بے
اللَّهِ شَطَطاً( ۴ ) وَ أَنَّا ظَنَنَّا أَنْ لَنْ تَقُولَ الْإِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللَّهِ کَذِباً( ۵ ) وَ أَنَّهُ کَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ
ربط باتیں کررہے ہیں (۵) اور ہمارا خیال تو یہی تھا کہ انسان اور جناّت خدا کے خلاف جھوٹ نہ بولیں گے (۶) اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جناّت کے بعض لوگوں
يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقاً( ۶ ) وَ أَنَّهُمْ ظَنُّوا کَمَا ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَداً( ۷ ) وَ أَنَّا
کی پناہ ڈھونڈ رہے تھے تو انہوں نے گرفتاری میں اور اضافہ کردیا (۷) اور یہ کہ تمہاری طرح ان کا بھی خیال تھا کہ خدا کسی کو دوبارہ نہیں زندہ کرے گا
(۸) اور ہم نے
لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَساً شَدِيداً وَ شُهُباً( ۸ ) وَ أَنَّا کُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ
آسمان کو دیکھا تواسے سخت قسم کے نگہبانوں اورشعلوں سے بھرا ہوا پایا(۹)اور ہم پہلے بعض مقامات پر بیٹھ کر باتیں سن لیا کرتےتھے لیکن اب کوئی سننا چاہے
الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَاباً رَصَداً( ۹ ) وَ أَنَّا لاَ نَدْرِي أَ شَرٌّ أُرِيدَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَداً( ۱۰ ) وَ أَنَّا
گا تو اپنے لئے شعلوں کو تیار پائے گا(۱۰)اور ہمیں نہیں معلوم کہ اہل زمین کے لئے اس سے برائی مقصود ہےیا نیکی کا ارادہ کیا گیا ہے(۱۱)اور ہم میں سے
مِنَّا الصَّالِحُونَ وَ مِنَّا دُونَ ذٰلِکَ کُنَّا طَرَائِقَ قِدَداً( ۱۱ ) وَ أَنَّا ظَنَنَّا أَنْ لَنْ نُعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَ لَنْ نُعْجِزَهُ
بعض نیک کردار ہیں اور بعض کے علاوہ ہیں اور ہم طرح طرح کے گروہ ہیں (۱۲) اور ہمارا خیال ہے کہ ہم زمین میں خدا کو عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اسے اپنی گرفت
هَرَباً( ۱۲ ) وَ أَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى آمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنْ بِرَبِّهِ فَلاَ يَخَافُ بَخْساً وَ لاَ رَهَقاً( ۱۳ )
سے عاجز کرسکتے ہیں (۱۳) اور ہم نے ہدایت کو سنا تو ہم تو ایمان لے آئے اب جو بھی اپنے پروردگار پر ایمان لائے گا اسے نہ خسارہ کا خوف ہوگا اور نہ ظلم و زیادتی کا
وَ أَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَ مِنَّا الْقَاسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولٰئِکَ تَحَرَّوْا رَشَداً( ۱۴ ) وَ أَمَّا الْقَاسِطُونَ فَکَانُوا لِجَهَنَّمَ
(۱۴) اور ہم میں سے بعض اطاعت گزار ہیں اور بعض نافرمان اور جو اطاعت گزار ہوگا اس نے ہدایت کی راہ پالی ہے (۱۵) اور نافرمان تو جہنمّ کے
حَطَباً( ۱۵ ) وَ أَنْ لَوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقاً( ۱۶ ) لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَ مَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِکْرِ
کندے ہوگئے ہیں (۱۶) اور اگر یہ لوگ سب ہدایت کے راستے پر ہوتے تو ہم انہیں وافر پانی سے سیراب کرتے (۱۷) تاکہ ان کا امتحان لے سکیں اور جو بھی اپنے رب کے ذکر سے اعراض کرے گا
رَبِّهِ يَسْلُکْهُ عَذَاباً صَعَداً( ۱۷ ) وَ أَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلاَ تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَداً( ۱۸ ) وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ
اسے سخت عذاب کے راستے پر چلنا پڑے گا (۱۸) اور مساجد سب اللہ کے لئے ہیں لہذا اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا (۱۹) اور یہ کہ جب بندہ خدا عبادت کے لئے کھڑا ہوا
يَدْعُوهُ کَادُوا يَکُونُونَ عَلَيْهِ لِبَداً( ۱۹ ) قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَ لاَ أُشْرِکُ بِهِ أَحَداً( ۲۰ ) قُلْ إِنِّي لاَ أَمْلِکُ لَکُمْ
تو قریب تھا کہ لوگ اس کے گرد ہجوم کرکے گر پڑتے (۲۰) پیغمبرآپ کہہ دیجئے کہ میں صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا ہوں (۲۱) کہہ دیجئے کہ میں تمہارے لئے کسی
ضَرّاً وَ لاَ رَشَداً( ۲۱ ) قُلْ إِنِّي لَنْ يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَ لَنْ أَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَداً( ۲۲ ) إِلاَّ بَلاَغاً مِنَ اللَّهِ وَ
نقصان کا اختیار رکھتا ہوں اور نہ فائدہ کا (۲۲) کہہ دیجئے کہ اللہ کے مقابلہ میں میرا بھی بچانے والا کوئی نہیں ہے اور نہ میں کوئی پناہ گاہ پاتا ہوں (۲۳) مگر یہ کہ اپنے رب کے احکام اور
رِسَالاَتِهِ وَ مَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً( ۲۳ ) حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ
پیغام کو پہنچادوں اور جو اللہ و رسول کی نافرمانی کرے گا اس کے لئے جہنم ّہے اور وہ اسی میں ہمیشہ رہنے والا ہے (۲۴) یہاں تک کہ جب ان لوگوں نے اس عذاب کو دیکھ لیا جس کا وعدہ کیا گیا
فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِراً وَ أَقَلُّ عَدَداً( ۲۴ ) قُلْ إِنْ أَدْرِي أَ قَرِيبٌ مَا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَداً( ۲۵ )
تھا تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور اور کس کی تعداد کمتر ہے (۲۵) کہہ دیجئے کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ وعدہ قریب ہی ہے یا ابھی خدا کوئی اور مدّت بھی قرار دے گا
عَالِمُ الْغَيْبِ فَلاَ يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَداً( ۲۶ ) إِلاَّ مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُکُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ
(۲۶) وہ عالم الغیب ہے اور اپنے غیب پر کسی کو بھی مطلع نہیں کرتا ہے (۲۷) مگر جس رسول کو پسند کرلے تو اس کے آگے پیچھے نگہبان فرشتے
خَلْفِهِ رَصَداً( ۲۷ ) لِيَعْلَمَ أَنْ قَدْ أَبْلَغُوا رِسَالاَتِ رَبِّهِمْ وَ أَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَ أَحْصَى کُلَّ شَيْءٍ عَدَداً( ۲۸ )
مقرر کردیتا ہے (۲۸) تاکہ وہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات کو پہنچادیا ہے اور وہ جس کے پاس جو کچھ بھی ہے اس پر حاوی ہے اور سب کے اعداد کا حساب رکھنے والا ہے
( سورة المزمل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ( ۱ ) قُمِ اللَّيْلَ إِلاَّ قَلِيلاً( ۲ ) نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلاً( ۳ ) أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً( ۴ )
(۱)اے میرے چادر لپیٹنے والے(۲)رات کو اٹھو مگرذراکم(۳)آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر دو(۴)یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْکَ قَوْلاً ثَقِيلاً( ۵ ) إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئاً وَ أَقْوَمُ قِيلاً( ۶ ) إِنَّ لَکَ فِي النَّهَارِ سَبْحاً
(۵) ہم عنقریب تمہارے اوپر ایک سنگین حکم نازل کرنے والے ہیں (۶) بیشک رات کا اُٹھنا نفس کی پامالی کے لئے بہترین ذریعہ اور ذکر کا بہترین وقت ہے (۷) یقینا آپ کے لئے دن میں بہت سے
طَوِيلاً( ۷ ) وَ اذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً( ۸ ) رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَکِيلاً( ۹ )
مشغولیات ہیں (۸) اور آپ اپنے رب کے نام کا ذکر کریں اور اسی کے ہو رہیں (۹) وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا آپ اسی کو اپنا نگراں بنالیں
وَ اصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْراً جَمِيلاً( ۱۰ ) وَ ذَرْنِي وَ الْمُکَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِيلاً( ۱۱ )
(۱۰) اور یہ لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس پر صبر کریں اور انہیں خوبصورتی کے ساتھ اپنے سے الگ کردیں (۱۱) اور ہمیں اور ان دولت مند جھٹلانے والوں کو چھوڑ دیں اور انہیں تھوڑی مہلت دے دیں
إِنَّ لَدَيْنَا أَنْکَالاً وَ جَحِيماً( ۱۲ ) وَ طَعَاماً ذَا غُصَّةٍ وَ عَذَاباً أَلِيماً( ۱۳ ) يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ
(۱۲) ہمارے پاس ان کے لئے بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے (۱۳) اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے (۱۴) جس دن زمین اور پہاڑ لرزہ میں آجائیں گے
کَانَتِ الْجِبَالُ کَثِيباً مَهِيلاً( ۱۴ ) إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْکُمْ رَسُولاً شَاهِداً عَلَيْکُمْ کَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً( ۱۵ )
اور پہاڑ ریت کا ایک ٹیلہ بن جائیں گے(۱۵)بیشک ہم نے تم لوگوں کی طرف تمہارا گواہ بناکر ایک رسول بھیجا ہےجس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا
فَعَصَى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذاً وَبِيلاً( ۱۶ ) فَکَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ کَفَرْتُمْ يَوْماً يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيباً( ۱۷ )
(۱۶) تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت گرفت میں لے لیا (۱۷) پھر تم بھی کفر اختیار کرو گے تو اس دن سے کس طرح بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا
السَّمَاءُ مُنْفَطِرٌ بِهِ کَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولاً( ۱۸ ) إِنَّ هٰذِهِ تَذْکِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلاً( ۱۹ )
(۱۸) جس دن آسمان پھٹ پڑے گا اور یہ وعدہ بہرحال پورا ہونے والا ہے (۱۹) یہ درحقیقت عبرت و نصیحت کی باتیں ہیں اور جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کے راستے کو اختیار کرلے
إِنَّ رَبَّکَ يَعْلَمُ أَنَّکَ تَقُومُ أَدْنَى مِنْ ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَ نِصْفَهُ وَ ثُلُثَهُ وَ طَائِفَةٌ مِنَ الَّذِينَ مَعَکَ وَ اللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَ
(۲۰) آپ کا پروردگار جانتا ہے کہ دو تہائی رات کے قریب یا نصف شب یا ایک تہائی رات قیام کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ ایک گروہ اور بھی ہے اور اللہ د ن و رات کا صحیح اندازہ رکھتا ہے
النَّهَارَ عَلِمَ أَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْکُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَکُونُ مِنْکُمْ مَرْضَى وَ آخَرُونَ
وہ جانتا ہے کہ تم لوگ اس کا صحیح احصاءنہ کر سکوگے تو اس نے تمہارے اوپر مہربانی کر دی ہے اب جس قدر قرآن ممکن ہو اتنا پڑھ لو کہ وہ جانتا ہے کہ عنقریب تم میں سے بعض مریض ہوجائیں گے اور
يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَ آخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَ أَقِيمُوا
بعض رزق خدا کو تلاش کرنے کے لئے سفر میں چلے جائےں گے اور بعض راہِ خدا میں جہاد کریں گے تو جس قدر ممکن ہو تلاوت کرو اور نماز قائم کرو اور
الصَّلاَةَ وَ آتُوا الزَّکَاةَ وَ أَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضاً حَسَناً وَ مَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِکُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْراً وَ
زکوٰة ادا کرواور اللہ کو قرض حسنہ دو اور پھر جو کچھ بھی اپنے نفس کے واسطے نیکی پیشگی پھیج دو گے اسے خدا کی بارگاہ میں حاضر پاوگے ،بہتر اور اجر کے اعتبار
أَعْظَمَ أَجْراً وَ اسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ( ۲۰ )
سے عظیم تر۔اور اللہ سے استغفار کرو کہ وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربا ن ہے
( سورة المدثر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ( ۱ ) قُمْ فَأَنْذِرْ( ۲ ) وَ رَبَّکَ فَکَبِّرْ( ۳ ) وَ ثِيَابَکَ فَطَهِّرْ( ۴ ) وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ( ۵ ) وَ لاَ تَمْنُنْ
(۱) اے میرے کپڑا اوڑھنے والے (۲) اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ (۳) اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو (۴) اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو (۵) اور برائیوں سے پرہیز کرو (۶) اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار
تَسْتَکْثِرُ( ۶ ) وَ لِرَبِّکَ فَاصْبِرْ( ۷ ) فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ( ۸ ) فَذٰلِکَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ( ۹ ) عَلَى الْکَافِرِينَ
بن جاؤ (۷) اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو (۸) پھر جب صور پھونکا جائے گا (۹) تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا (۱۰) کافروں کے واسطے تو ہر گز
غَيْرُ يَسِيرٍ( ۱۰ ) ذَرْنِي وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِيداً( ۱۱ ) وَ جَعَلْتُ لَهُ مَالاً مَمْدُوداً( ۱۲ ) وَ بَنِينَ شُهُوداً( ۱۳ ) وَ
آسان نہ ہوگا (۱۱) اب مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے (۱۲) اور اس کے لئے کثیر مال قرار دیا ہے (۱۳) اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں (۱۴) اور
مَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيداً( ۱۴ ) ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ( ۱۵ ) کَلاَّ إِنَّهُ کَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيداً( ۱۶ ) سَأُرْهِقُهُ صَعُوداً( ۱۷ )
ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے (۱۵) اور پھر بھی چاہتا ہے کہ اور اضافہ کردوں (۱۶) ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا (۱۷) تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے
إِنَّهُ فَکَّرَوَقَدَّرَ( ۱۸ ) فَقُتِلَ کَيْفَ قَدَّرَ( ۱۹ ) ثُمَّ قُتِلَ کَيْفَ قَدَّرَ( ۲۰ ) ثُمَّ نَظَرَ( ۲۱ ) ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ( ۲۲ ) ثُمَّأَدْبَرَ وَ
(۱۸) اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا (۱۹) تو اسی میں مارا گیا کہ کیسا اندازہ لگایا (۲۰) پھر اسی میں اور تباہ ہوگیا کہ کیسا اندازہ لگایا (۲۱) پھر غور کیا (۲۲) پھر تیوری چڑھا کر منہ بسور لیا (۲۳) پھر منہ پھیر کر چلا گیا اور
اسْتَکْبَرَ( ۲۳ ) فَقَالَ إِنْ هٰذَا إِلاَّ سِحْرٌ يُؤْثَرُ( ۲۴ ) إِنْ هٰذَاإِلاَّ قَوْلُ الْبَشَرِ( ۲۵ ) سَأُصْلِيهِ سَقَرَ( ۲۶ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا
اکڑ گیا (۲۴) اور آخر میں کہنے لگا کہ یہ تو ایک جادو ہے جو پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے (۲۵) یہ تو صرف انسان کا کلام ہے (۲۶) ہم عنقریب اسے جہنمّ واصل کردیں گے (۲۷) اور تم کیا جانو کہ جہنمّ
سَقَرُ( ۲۷ ) لاَ تُبْقِي وَلاَ تَذَرُ( ۲۸ ) لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ( ۲۹ ) عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ( ۳۰ ) وَمَاجَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِإِلاَّ مَلاَئِکَةً وَ
کیا ہے (۲۸) وہ کسی کو چھوڑنے والا اور باقی رکھنے والا نہیں ہے (۲۹) بدن کو جلا کر سیاہ کردینے والا ہے (۳۰) اس پر انیس فرشتے معین ہیں (۳۱) اور ہم نے جہنمّ کا نگہبان صرف فرشتوں کو قرار دیا ہے اور
مَاجَعَلْنَاعِدَّتَهُمْ إِلاَّ فِتْنَةً لِلَّذِينَ کَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ وَيَزْدَادَالَّذِينَ آمَنُوا إِيمَاناً وَلاَ يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا
ان کی تعداد کو کفار کی آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اہل کتاب کو یقین حاصل ہوجائے اور ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور اہل کتاب یا
الْکِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْکَافِرُونَ مَا ذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهٰذَا مَثَلاً کَذٰلِکَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ
صاحبانِ ایمان اس کے بارے میں کسی طرح کا شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور کفار یہ کہنے لگیں کہ آخر اس مثال کا مقصد کیا ہے اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے
وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَايَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّکَ إِلاَّهُوَوَمَاهِيَ إِلاَّذِکْرَى لِلْبَشَرِ( ۳۱ ) کَلاَّ وَالْقَمَرِ( ۳۲ ) وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ( ۳۳ )
اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور اس کے لشکروں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے یہ تو صرف لوگوں کی نصیحت کا ایک ذریعہ ہے (۳۲) ہوشیار ہمیں چاند کی قسم (۳۳) اور جاتی ہوئی رات کی قسم
وَالصُّبْحِ إِذَاأَسْفَرَ( ۳۴ ) إِنَّهَالَإِحْدَى الْکُبَرِ( ۳۵ ) نَذِيراًلِلْبَشَرِ( ۳۶ ) لِمَنْ شَاءَ مِنْکُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْيَتَأَخَّرَ( ۳۷ ) کُلُّ
(۳۴) اور روشن صبح کی قسم (۳۵) یہ جہنمّ بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے (۳۶) لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ (۳۷) ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں (۳۸) ہر نفس اپنے اعمال
نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ رَهِينَةٌ( ۳۸ ) إِلاَّ أَصْحَابَ الْيَمِينِ( ۳۹ ) فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ( ۴۰ ) عَنِ الْمُجْرِمِينَ( ۴۱ ) مَا
میں گرفتار ہے (۳۹) علاوہ اصحاب یمین کے (۴۰) وہ جنتوں میں رہ کر آپس میں سوال کررہے ہوں گے (۴۱) مجرمین کے بارے میں (۴۲) آخر تمہیں
سَلَکَکُمْ فِي سَقَرَ( ۴۲ ) قَالُوا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّينَ( ۴۳ ) وَ لَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِينَ( ۴۴ ) وَ کُنَّا نَخُوضُ مَعَ
کس چیز نے جہنمّ میں پہنچادیا ہے (۴۳) وہ کہیں گے کہ ہم نماز گزار نہیں تھے (۴۴) اور مسکین کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے (۴۵) لوگوں کے برے
الْخَائِضِينَ( ۴۵ ) وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ( ۴۶ ) حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ( ۴۷ )
کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے (۴۶) اور روزِ قیامت کی تکذیب کیا کرتے تھے (۴۷) یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی
فَمَاتَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُالشَّافِعِينَ( ۴۸ ) فَمَالَهُمْ عَنِ التَّذْکِرَةِمُعْرِضِينَ( ۴۹ ) کَأَنَّهُمْ حُمُرٌمُسْتَنْفِرَةٌ( ۵۰ ) فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ( ۵۱ )
(۴۸) تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی (۴۹) آخر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں (۵۰) گویا بھڑکے ہوئے گدھے ہیں (۵۱) جو شیر سے بھاگ رہے ہیں
بَلْ يُرِيدُ کُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَى صُحُفاً مُنَشَّرَةً( ۵۲ ) کَلاَّبَلْ لاَ يَخَافُونَ الْآخِرَةَ( ۵۳ ) کَلاَّ إِنَّهُ تَذْکِرَةٌ( ۵۴ ) فَمَنْ
(۵۲) حقیقتا ان میں ہر آدمی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے کِھلی ہوئی کتابیں عطا کردی جائیں (۵۳) ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے (۵۴) ہاں ہاں بیشک یہ سراسر
شَاءَ ذَکَرَهُ( ۵۵ ) وَمَا يَذْکُرُونَ إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ( ۵۶ )
نصیحت ہے(۵۵) اب جس کا جی چاہے اسے یاد رکھے(۵۶) اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے
( سورة القيامة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
لاَأُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ( ۱ ) وَلاَ أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ( ۲ ) أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ( ۳ ) بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَنْ
(۱) میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں (۲) اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں (۳) کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے (۴) یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی
نُسَوِّيَ بَنَانَهُ( ۴ ) بَلْ يُرِيدُالْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَأَمَامَهُ( ۵ ) يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ( ۶ ) فَإِذَابَرِقَ الْبَصَرُ( ۷ ) وَخَسَفَالْقَمَرُ( ۸ )
انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں (۵) بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے (۶) وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے (۷) تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی (۸) اور چاند کو گہن لگ جائے گا
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ( ۹ ) يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍأَيْنَ الْمَفَرُّ( ۱۰ ) کَلاَّ لاَ وَزَرَ( ۱۱ ) إِلَى رَبِّکَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ( ۱۲ )
(۹) اور یہ چاند سورج اکٹھا کردیئے جائیں گے (۱۰) اس دن انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کا راستہ کدھر ہے (۱۱) ہرگز نہیں اب کوئی ٹھکانہ نہیں ہے (۱۲) اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے
يُنَبَّأُالْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍبِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ( ۱۳ ) بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ( ۱۴ ) وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَهُ( ۱۵ ) لاَ تُحَرِّکْ
(۱۳) اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں (۱۴) بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے (۱۵) چاہے وہ کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے (۱۶) دیکھئے آپ قرآن کی تلاوت میں
بِهِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِهِ( ۱۶ ) إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ( ۱۷ ) فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ( ۱۸ ) ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ( ۱۹ )
عجلت کے ساتھ زبان کو حرکت نہ دیں (۱۷) یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں (۱۸) پھر جب ہم پڑھوادیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں (۱۹) پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے
کَلاَّ بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ( ۲۰ ) وَ تَذَرُونَ الْآخِرَةَ( ۲۱ ) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ( ۲۲ ) إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ( ۲۳ ) وَ
(۲۰) نہیں بلکہ تم لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہو(۲۱)اورآخرت کو نظر انداز کئے ہوئے ہو(۲۲) اس دن بعض چہرے شاداب ہوں گے (۲۳) اپنے پروردگار
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ( ۲۴ ) تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ( ۲۵ ) کَلاَّ إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ( ۲۶ ) وَ قِيلَ مَنْ رَاقٍ( ۲۷ )
کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے (۲۴) اور بعض چہرے افسردہ ہوں گے (۲۵) جنہیں یہ خیال ہوگا کہ کب کمر توڑ مصیبت وارد ہوجائے (۲۶) ہوشیار جب جان گردن تک پہنچ جائے گی (۲۷) اور کہا جائے گا کہ اب کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
وَ ظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ( ۲۸ ) وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ( ۲۹ ) إِلَى رَبِّکَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ( ۳۰ ) فَلاَ صَدَّقَ وَ لاَ
(۲۸) اور مرنے والے کو خیال ہوگا کہ اب سب سے جدائی ہے (۲۹) اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی (۳۰) آج سب کو پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا (۳۱) اس نے نہ کلام خدا کی تصدیق کی اور نہ
صَلَّى( ۳۱ ) وَ لٰکِنْ کَذَّبَ وَ تَوَلَّى( ۳۲ ) ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى( ۳۳ ) أَوْلَى لَکَ فَأَوْلَى( ۳۴ ) ثُمَّ أَوْلَى
نماز پڑھی(۳۲) بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا (۳۳)پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا (۳۴)افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے (۳۵)حیف ہے اور
لَکَ فَأَوْلَى( ۳۵ ) أَ يَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَکَ سُدًى( ۳۶ ) أَ لَمْ يَکُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَى( ۳۷ ) ثُمَّ کَانَ عَلَقَةً
صد حیف ہے (۳۶) کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا (۳۷) کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے (۳۸) پھر علقہ بنا پھر اسے
فَخَلَقَ فَسَوَّى( ۳۸ ) فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّکَرَ وَ الْأُنْثَى( ۳۹ ) أَ لَيْسَ ذٰلِکَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى( ۴۰ )
خلق کرکے برابر کیا (۳۹) پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا (۴۰) کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرسکے
( سورة الانسان)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَکُنْ شَيْئاً مَذْکُوراً( ۱ ) إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَبْتَلِيهِ
(۱) یقینا انسان پر ایک ایسا وقت بھی آیا ہے کہ جب وہ کوئی قابل ذکر شے نہیں تھا (۲) یقینا ہم نے انسان کو ایک ملے جلے نطفہ سے پیدا کیا ہے تاکہ اس کا امتحان لیں اور پھر اسے
فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعاً بَصِيراً( ۲ ) إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاکِراً وَ إِمَّا کَفُوراً( ۳ ) إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِينَ سَلاَسِلَ وَ
سماعت اور بصارت والا بنادیا ہے (۳) یقینا ہم نے اسے راستہ کی ہدایت دے دی ہے چاہے وہ شکر گزار ہوجائے یا کفران نعمت کرنے والا ہوجائے
(۴) بیشک ہم نے کافرین کے لئے زنجیریں - طوق اور بھڑکتے ہوئے
أَغْلاَلاً وَ سَعِيراً( ۴ ) إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ کَأْسٍ کَانَ مِزَاجُهَا کَافُوراً( ۵ )
شعلوں کا انتظام کیا ہے (۵) بیشک ہمارے نیک بندے اس پیالہ سے پئیں گے جس میں شراب کے ساتھ کافور کی آمیزش ہوگی
عَيْناً يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيراً( ۶ ) يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَ يَخَافُونَ يَوْماً کَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيراً( ۷ ) وَ
(۶) یہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نیک بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے بہاکر لے جائیں گے (۷) یہ بندے نذر کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہے (۸) یہ
يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْکِيناً وَ يَتِيماً وَ أَسِيراً( ۸ ) إِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لاَ نُرِيدُ مِنْکُمْ جَزَاءً وَ لاَ
اس کی محبت میں مسکینً یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں (۹) ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں ورنہ نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں
شُکُوراً( ۹ ) إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْماً عَبُوساً قَمْطَرِيراً( ۱۰ ) فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذٰلِکَ الْيَوْمِ وَ لَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَ
نہ شکریہ (۱۰) ہم اپنے پروردگار سے اس دن کے بارے میں ڈرتے ہیں جس دن چہرے بگڑ جائیں گے اور ان پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی (۱۱) تو خدا نے انہیں اس دن کی سختی سے بچالیا اور تازگی اور سرور
سُرُوراً( ۱۱ ) وَ جَزَاهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَ حَرِيراً( ۱۲ ) مُتَّکِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِکِ لاَ يَرَوْنَ فِيهَا شَمْساً وَ لاَ
عطا کردیا(۱۲)اور انہیں ان کے صبر کے عوض جنّت اور حریر جنّت عطا کرےگا(۱۳) جہاں وہ تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے نہ آفتاب کی گرمی دیکھیں
زَمْهَرِيراً( ۱۳ ) وَ دَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلاَلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلاً( ۱۴ ) وَ يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِآنِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَ أَکْوَابٍ
گے اور نہ سردی (۱۴) ان کے سروں پر قریب ترین سایہ ہوگا اور میوے بالکل ان کے اختیار میں کردیئے جائیں گے (۱۵) ان کے گرد چاندی کے پیالے اور شیشے کے
کَانَتْ قَوَارِيرَا( ۱۵ ) قَوَارِيرَ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيراً( ۱۶ ) وَ يُسْقَوْنَ فِيهَا کَأْساً کَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلاً( ۱۷ )
ساغروں کی گردش ہوگی (۱۶) یہ ساغر بھی چاندی ہی کے ہوں گے جنہیں یہ لوگ اپنے پیمانہ کے مطابق بنالیں گے (۱۷) یہ وہاں ایسے پیالے سے سیراب کئے جائیں گے جس میں زنجبیل کی آمیزش ہوگی
عَيْناً فِيهَا تُسَمَّى سَلْسَبِيلاً( ۱۸ ) وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤاً مَنْثُوراً( ۱۹ ) وَ
(۱۸) جو جنّت کا ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہا جاتا ہے (۱۹) اور ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے کہ تم انہیں دیکھو گے تو بکھرے ہوئے موتی معلوم ہوں گے (۲۰) اور
إِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيماً وَ مُلْکاً کَبِيراً( ۲۰ ) عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَ إِسْتَبْرَقٌ وَ حُلُّوا أَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ
پھر دوبارہ دیکھو گے تو نعمتیں اور ایک ملک کبیر نظر آئے گا (۲۱) ان کے اوپر کریب کے سبز لباس اور ریشم کے حلّے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انہیں ان کا پروردگار
وَ سَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَاباً طَهُوراً( ۲۱ ) إِنَّ هٰذَا کَانَ لَکُمْ جَزَاءً وَ کَانَ سَعْيُکُمْ مَشْکُوراً( ۲۲ ) إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْکَ
پاکیزہ شراب سے سیراب کرے گا (۲۲) یہ سب تمہاری جزا ہے اور تمہاری سعی قابل قبول ہے (۲۳) ہم نے آپ پر قرآن تدریجا نازل کیا ہے
الْقُرْآنَ تَنْزِيلاً( ۲۳ ) فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ وَ لاَ تُطِعْ مِنْهُمْ آثِماً أَوْ کَفُوراً( ۲۴ ) وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ بُکْرَةً وَ أَصِيلاً( ۲۵ )
(۲۴) لہذا آپ حکم اَ خدا کی خاطر صبر کریں اور کسی گنہگار یا کافر کی بات میں نہ آجائیں (۲۵) اور صبح و شام اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیں
وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْلَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلاًطَوِيلاً( ۲۶ ) إِنَّ هٰؤُلاَءِيُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَوَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْماًثَقِيلاً( ۲۷ ) نَحْنُ خَلَقْنَاهُمْ
(۲۶) اور رات کے ایک حصہ میں اس کا سجدہ کریں اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کرتے رہیں (۲۷) یہ لوگ صرف دنیا کی نعمتوں کو پسند کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے سنگین دن کو چھوڑے ہوئے ہیں (۲۸) ہم نے ان کو پیدا کیا ہے
وَشَدَدْنَاأَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاأَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلاً( ۲۸ ) إِنَّ هٰذِهِ تَذْکِرَةٌفَمَنْ شَاءَاتَّخَذَإِلَى رَبِّهِ سَبِيلاً( ۲۹ ) وَمَا تَشَاءُونَ إِلاَّ
اور ان کے اعضائ کو مضبوط بنایا ہے اور جب چاہیں گے تو انہیں بدل کر ان کے جیسے دوسرے افراد لے آئیں گے (۲۹) یہ ایک نصیحت کا سامان ہے اب جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کے راستہ کو اختیار کرلے (۳۰) اور تم لوگ تو صرف وہی چاہتے ہو جو پروردگار چاہتا ہے بیشک اللہ
أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِيماً حَکِيماً( ۳۰ ) يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ وَ الظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً( ۳۱ )
ہر چیز کا جاننے والااور صاحبِ حکمت ہے(۳۱) وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور اس نے ظالمین کے لئے دردناک عذاب مہیاّ کررکھا ہے
( سورة المرسلات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الْمُرْسَلاَتِ عُرْفاً( ۱ ) فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفاً( ۲ ) وَ النَّاشِرَاتِ نَشْراً( ۳ ) فَالْفَارِقَاتِ فَرْقاً( ۴ ) فَالْمُلْقِيَاتِ
(۱) ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے (۲) پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں (۳) اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
(۴) پھر انہیں آپس میں
ذِکْراً( ۵ ) عُذْراً أَوْ نُذْراً( ۶ ) إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ( ۷ ) فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ( ۸ ) وَ إِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ( ۹ )
جدا کرنے والی ہیں (۵) پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں (۶) تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے (۷) جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے (۸) پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے (۹) اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
وَ إِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ( ۱۰ ) وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ( ۱۱ ) لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ( ۱۲ ) لِيَوْمِ الْفَصْلِ( ۱۳ ) وَ مَا
(۱۰) اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں (۱۱) اور جب سارے پیغمبرعلیہ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں (۱۲) بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے (۱۳) فیصلہ کے دن کے لئے (۱۴) اور آپ
أَدْرَاکَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ( ۱۴ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۱۵ ) أَ لَمْ نُهْلِکِ الْأَوَّلِينَ( ۱۶ ) ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ( ۱۷ )
کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے (۱۵) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے (۱۶) کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
(۱۷) پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے
کَذٰلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ( ۱۸ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۱۹ )
(۱۸) ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں (۱۹) اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
أَ لَمْ نَخْلُقْکُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ( ۲۰ ) فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَکِينٍ( ۲۱ ) إِلَى قَدَرٍ مَعْلُومٍ( ۲۲ ) فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ( ۲۳ )
(۲۰) کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے (۲۱) پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے (۲۲) ایک معین مقدار تک (۲۳) پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۲۴ ) أَ لَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ کِفَاتاً( ۲۵ ) أَحْيَاءً وَ أَمْوَاتاً( ۲۶ ) وَ جَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ
(۲۴) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے (۲۵) کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے (۲۶) جس میں زندہ مردہ سب کو جمع کریں گے (۲۷) اور اس میں اونچے اونچے
شَامِخَاتٍ وَ أَسْقَيْنَاکُمْ مَاءً فُرَاتاً( ۲۷ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۲۸ ) انْطَلِقُوا إِلَى مَا کُنْتُمْ بِهِ تُکَذِّبُونَ( ۲۹ )
پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے (۲۸) آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے (۲۹) جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
انْطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلاَثِ شُعَبٍ( ۳۰ ) لاَ ظَلِيلٍ وَ لاَ يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ( ۳۱ ) إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ( ۳۲ ) کَأَنَّهُ
(۳۰) جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں (۳۱) نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا (۳۲) وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل (۳۳) جیسے زرد رنگ کے
جِمَالَةٌ صُفْرٌ( ۳۳ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۳۴ ) هٰذَا يَوْمُ لاَ يَنْطِقُونَ( ۳۵ ) وَلاَ يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ( ۳۶ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ
اونٹ (۳۴) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے (۳۵) آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے (۳۶) اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں (۳۷) آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے
لِلْمُکَذِّبِينَ( ۳۷ ) هٰذَايَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاکُمْ وَ الْأَوَّلِينَ( ۳۸ ) فَإِنْ کَانَ لَکُمْ کَيْدٌ فَکِيدُونِ( ۳۹ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ
جہنم ّہے(۳۸)یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے(۳۹)اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
لِلْمُکَذِّبِينَ( ۴۰ ) إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلاَلٍ وَعُيُونٍ( ۴۱ ) وَفَوَاکِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ( ۴۲ ) کُلُواوَاشْرَبُواهَنِيئاًبِمَاکُنْتُمْ تَعْمَلُونَ( ۴۳ )
(۴۰) آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے (۴۱) بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے (۴۲) اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے (۴۳) اب اطمینان سے کھاؤ پیو
إِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ( ۴۴ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُکَذِّبِينَ( ۴۵ ) کُلُوا وَ تَمَتَّعُوا قَلِيلاًإِنَّکُمْ مُجْرِمُونَ( ۴۶ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ
ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں (۴۴) ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں (۴۵) آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
(۴۶) تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو (۴۷) آج کے دن تکذیب
لِلْمُکَذِّبِينَ( ۴۷ ) وَإِذَاقِيلَ لَهُمُ ارْکَعُوالاَيَرْکَعُونَ( ۴۸ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍلِلْمُکَذِّبِينَ( ۴۹ ) فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ( ۵۰ )
کرنے والوں کے لئے ویل ہے (۴۸) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں (۴۹) تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے (۵۰) آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے
( سورة النبإ)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ( ۱ ) عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ( ۲ ) الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ( ۳ ) کَلاَّ سَيَعْلَمُونَ( ۴ ) ثُمَّ کَلاَّ سَيَعْلَمُونَ( ۵ )
(۱) یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں (۲) بہت بڑی خبر کے بارے میں (۳) جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
(۴) کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا (۵) اور خوب معلوم ہوجائے گا
أَ لَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَاداً( ۶ ) وَ الْجِبَالَ أَوْتَاداً( ۷ ) وَ خَلَقْنَاکُمْ أَزْوَاجاً( ۸ ) وَ جَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتاً( ۹ ) وَ
(۶) کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے (۷) اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں (۸) اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے (۹) اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے (۱۰) اور
جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاساً( ۱۰ ) وَ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشاً( ۱۱ ) وَ بَنَيْنَا فَوْقَکُمْ سَبْعاً شِدَاداً( ۱۲ ) وَ جَعَلْنَا سِرَاجاً
رات کو پردہ پوش بنایا ہے (۱۱) اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے (۱۲) اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں (۱۳) اور ایک بھڑکتا ہوا
وَهَّاجاً( ۱۳ ) وَ أَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجاً( ۱۴ ) لِنُخْرِجَ بِهِ حَبّاً وَ نَبَاتاً( ۱۵ ) وَ جَنَّاتٍ أَلْفَافاً( ۱۶ )
چراغ بنایا ہے (۱۴) اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے (۱۵) تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں (۱۶) اور گھنے گھنے باغات پیداکریں
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ کَانَ مِيقَاتاً( ۱۷ ) يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجاً( ۱۸ ) وَ فُتِحَتِ السَّمَاءُ فَکَانَتْ أَبْوَاباً( ۱۹ )
(۱۷) بیشک فیصلہ کا دن معین ہے (۱۸) جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے (۱۹) اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
وَ سُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَکَانَتْ سَرَاباً( ۲۰ ) إِنَّ جَهَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَاداً( ۲۱ ) لِلطَّاغِينَ مَآباً( ۲۲ ) لاَبِثِينَ فِيهَا
(۲۰) اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے (۲۱) بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے (۲۲) وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے (۲۳) اس میں وہ
أَحْقَاباً( ۲۳ ) لاَيَذُوقُونَ فِيهَا بَرْداً وَلاَ شَرَاباً( ۲۴ ) إِلاَّ حَمِيماً وَغَسَّاقاً( ۲۵ ) جَزَاءً وِفَاقاً( ۲۶ ) إِنَّهُمْ کَانُوا لاَ يَرْجُونَ
مدتوں رہیں گے (۲۴) نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا (۲۵) علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے (۲۶) یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے (۲۷) یہ لوگ
حِسَاباً( ۲۷ ) وَ کَذَّبُوا بِآيَاتِنَا کِذَّاباً( ۲۸ ) وَ کُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ کِتَاباً( ۲۹ ) فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَکُمْ إِلاَّ عَذَاباً( ۳۰ )
حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے (۲۸) اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے (۲۹) اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے (۳۰) اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو ورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازاً( ۳۱ ) حَدَائِقَ وَ أَعْنَاباً( ۳۲ ) وَ کَوَاعِبَ أَتْرَاباً( ۳۳ ) وَ کَأْساً دِهَاقاً( ۳۴ ) لاَ يَسْمَعُونَ
(۳۱) بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے (۳۲) باغات ہیں اورانگور (۳۳) نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن (۳۴) اور چھلکتے ہوئے پیمانے (۳۵) وہاں نہ کوئی لغو
فِيهَا لَغْواً وَ لاَ کِذَّاباً( ۳۵ ) جَزَاءً مِنْ رَبِّکَ عَطَاءً حِسَاباً( ۳۶ ) رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا
بات سنیں گے نہ گناہ (۳۶) یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا (۳۷) وہ آسمان و زمین اوران کے مابین
الرَّحْمٰنِ لاَ يَمْلِکُونَ مِنْهُ خِطَاباً( ۳۷ ) يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَ الْمَلاَئِکَةُ صَفّاً لاَ يَتَکَلَّمُونَ إِلاَّ مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ
کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے (۳۸) جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے
قَالَ صَوَاباً( ۳۸ ) ذٰلِکَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآباً( ۳۹ ) إِنَّا أَنْذَرْنَاکُمْ عَذَاباً قَرِيباً يَوْمَ يَنْظُرُ
اور ٹھیک ٹھیک بات کرے (۳۹) یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے (۴۰) ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے
الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَ يَقُولُ الْکَافِرُ يَا لَيْتَنِي کُنْتُ تُرَاباً( ۴۰ )
ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا
( سورة النازعات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰)
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ النَّازِعَاتِ غَرْقاً( ۱ ) وَ النَّاشِطَاتِ نَشْطاً( ۲ ) وَ السَّابِحَاتِ سَبْحاً( ۳ ) فَالسَّابِقَاتِ سَبْقاً( ۴ ) فَالْمُدَبِّرَاتِ
(۱) قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں (۲) اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں (۳) اور فضا میں پیرنے والے ہیں (۴) پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں (۵) پھر امور کا انتظام کرنے والے
أَمْراً( ۵ ) يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ( ۶ ) تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ( ۷ ) قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ( ۸ ) أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ( ۹ )
ہیں (۶)جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا (۷) اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا (۸) اس دن دل لرز جائیں گے (۹) آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
يَقُولُونَ أَ إِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ( ۱۰ ) أَ إِذَا کُنَّا عِظَاماً نَخِرَةً( ۱۱ ) قَالُوا تِلْکَ إِذاً کَرَّةٌ خَاسِرَةٌ( ۱۲ ) فَإِنَّمَا
(۱۰) یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے (۱۱) کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب (۱۲) یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی (۱۳) یہ قیامت
هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ( ۱۳ ) فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ( ۱۴ ) هَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ مُوسَى( ۱۵ )
تو بس ایک چیخ ہوگی (۱۴) جس کے بعد سب میدان حشر میں نظر آئیں گے (۱۵) کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى( ۱۶ ) اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى( ۱۷ ) فَقُلْ هَلْ لَکَ إِلَى أَنْ تَزَکَّى( ۱۸ )
(۱۶) جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی (۱۷) فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے (۱۸) اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
وَ أَهْدِيَکَ إِلَى رَبِّکَ فَتَخْشَى( ۱۹ ) فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْکُبْرَى( ۲۰ ) فَکَذَّبَ وَ عَصَى( ۲۱ ) ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَى( ۲۲ )
(۱۹) اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے (۲۰) پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی (۲۱) تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی (۲۲) پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
فَحَشَرَ فَنَادَى( ۲۳ ) فَقَالَ أَنَا رَبُّکُمُ الْأَعْلَى( ۲۴ ) فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَکَالَ الْآخِرَةِ وَ الْأُولَى( ۲۵ ) إِنَّ فِي ذٰلِکَ
(۲۳) پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی (۲۴) اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں (۲۵) تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا (۲۶) اس واقعہ میں
لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى( ۲۶ ) أَ أَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقاً أَمِ السَّمَاءُ بَنَاهَا( ۲۷ ) رَفَعَ سَمْکَهَا فَسَوَّاهَا( ۲۸ ) وَ أَغْطَشَ لَيْلَهَا
خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے (۲۷) کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے (۲۸) اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے (۲۹) اس کی رات کو تاریک بنایا ہے
وَ أَخْرَجَ ضُحَاهَا( ۲۹ ) وَ الْأَرْضَ بَعْدَ ذٰلِکَ دَحَاهَا( ۳۰ ) أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَ مَرْعَاهَا( ۳۱ ) وَ الْجِبَالَ
اور دن کی روشنی نکال دی ہے (۳۰) اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے (۳۱) اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے (۳۲) اور پہاڑوں
أَرْسَاهَا( ۳۲ ) مَتَاعاً لَکُمْ وَ لِأَنْعَامِکُمْ( ۳۳ ) فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْکُبْرَى( ۳۴ ) يَوْمَ يَتَذَکَّرُ الْإِنْسَانُ مَا
کو گاڑ دیا ہے (۳۳) یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے (۳۴) پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی(۳۵) جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس
سَعَى( ۳۵ ) وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى( ۳۶ ) فَأَمَّا مَنْ طَغَى( ۳۷ ) وَ آثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا( ۳۸ ) فَإِنَّ الْجَحِيمَ
نے کیا کیا ہے(۳۶)اورجہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا(۳۷)پھر جس نے سرکشی کی ہے(۳۸)اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے (۳۹) جہنم ّ
هِيَ الْمَأْوَى( ۳۹ ) وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى( ۴۰ ) فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى( ۴۱ )
اس کا ٹھکانا ہوگا(۴۰)اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہےاوراپنےنفس کو خواہشات سے روکا ہے(۴۱) توجنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
يَسْأَلُونَکَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا( ۴۲ ) فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِکْرَاهَا( ۴۳ ) إِلَى رَبِّکَ مُنْتَهَاهَا( ۴۴ ) إِنَّمَا أَنْتَ
(۴۲) پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے (۴۳) آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں (۴۴) اس کے علم کی ا نتہائ آپ کے پروردگار کی طرف ہے
مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا( ۴۵ ) کَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلاَّ عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا( ۴۶ )
(۴۵) آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں (۴۶) گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں
( سورة عبس)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
عَبَسَ وَتَوَلَّى( ۱ ) أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى( ۲ ) وَمَايُدْرِيکَ لَعَلَّهُ يَزَّکَّى( ۳ ) أَوْ يَذَّکَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّکْرَى( ۴ ) أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَى( ۵ )
(۱) اس نے منھ بسو رلیا اور پیٹھ پھیرلی (۲) کہ ان کے پاس ایک نابیناآگیا (۳) اور تمھیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ نفس ہوجاتا (۴) یا نصیحت حاصل کرلیتا تو وہ نصیحت ا س کے کام آجاتی (۵) لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے
فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّى( ۶ ) وَمَاعَلَيْکَ أَلاَّيَزَّکَّى( ۷ ) وَأَمَّامَنْ جَاءَکَ يَسْعَى( ۸ ) وَهُوَيَخْشَى( ۹ ) فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّى( ۱۰ ) کَلاَّ
(۶) آپ اس کی فکر میں لگے ہوئے ہیں (۷) حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر وہ پاکیزہ نہ بھی بنے (۸) لیکن جو آپ کے پاس دوڑ کر آیاہے (۹) اور وہ خوف خدا بھی رکھتاہے (۱۰) آپ اس سے بے رخی کرتے ہیں (۱۱) دیکھئے
إِنَّهَاتَذْکِرَةٌ( ۱۱ ) فَمَنْ شَاءَذَکَرَهُ( ۱۲ ) فِي صُحُفٍ مُکَرَّمَةٍ( ۱۳ ) مَرْفُوعَةٍمُطَهَّرَةٍ( ۱۴ ) بِأَيْدِي سَفَرَةٍ( ۱۵ ) کِرَامٍ بَرَرَةٍ( ۱۶ )
یہ قرآن ایک نصیحت ہے (۱۲) جس کا جی چاہے قبول کرلے (۱۳) یہ باعزّت صحیفوں میں ہے (۱۴) جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہے (۱۵) ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں (۱۶) جو محترم اور نیک کردار ہیں
قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَکْفَرَهُ( ۱۷ ) مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ( ۱۸ ) مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ( ۱۹ ) ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ( ۲۰ ) ثُمَّ أَمَاتَهُ
(۱۷) انسان اس بات سے مارا گیا کہ کس قدر ناشکرا ہوگیا ہے (۱۸) آخر اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے (۱۹) اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے (۲۰) پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے (۲۱) پھر اسے موت دے کر دفنا
فَأَقْبَرَهُ( ۲۱ ) ثُمَّإِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ( ۲۲ ) کَلاَّ لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ( ۲۳ ) فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَى طَعَامِهِ( ۲۴ ) أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ
دیا(۲۲)پھرجب چاہا دوبارہ زندہ کرکےاُٹھالیا(۲۳)ہرگزنہیں اس نےحکم خداکوبالکل پورانہیں کیا ہے(۲۴)ذراانسان اپنےکھانےکی طرف تونگاہ کرے(۲۵)بےشک
صَبّاً( ۲۵ ) ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقّاً( ۲۶ ) فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبّاً( ۲۷ ) وَعِنَباً وَقَضْباً( ۲۸ ) وَزَيْتُوناً وَ نَخْلاً( ۲۹ ) وَحَدَائِقَ
ہم نےپانی برسایا ہے(۲۶)پھرہم نےزمینکوشگافتہ کیاہے(۲۷)پھر ہم نےاس میں سے دانے پیدا کئےہیں(۲۸)اورانگوراورترکادیاں(۲۹)اورزیتون اورکھجور(۳۰)اور گھنے
غُلْباً( ۳۰ ) وَفَاکِهَةًوَأَبّاً( ۳۱ ) مَتَاعاًلَکُمْ وَلِأَنْعَامِکُمْ( ۳۲ ) فَإِذَاجَاءَتِ الصَّاخَّةُ( ۳۳ ) يَوْمَ يَفِرُّالْمَرْءُمِنْ أَخِيهِ( ۳۴ ) وَ أُمِّهِ
گھنے باغ(۳۱) اور میوے اور چارہ (۳۲) یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے لئے سرمایہ حیات ہے (۳۳) پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی (۳۴) جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا (۳۵) اور ماں باپ
وَ أَبِيهِ( ۳۵ ) وَ صَاحِبَتِهِ وَ بَنِيهِ( ۳۶ ) لِکُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ( ۳۷ ) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ( ۳۸ )
سےبھی (۳۶)اور بیوی اور اولاد سےبھی (۳۷) اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی (۳۸) اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے
ضَاحِکَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ( ۳۹ ) وَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ( ۴۰ ) تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ( ۴۱ ) أُولٰئِکَ هُمُ الْکَفَرَةُ الْفَجَرَةُ( ۴۲ )
(۳۹)مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے(۴۰)اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے (۴۱) ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی (۴۲) یہی لوگ حقیقتا کافر اور فاجر ہوں گے
( سورة التكوير)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ( ۱ ) وَ إِذَا النُّجُومُ انْکَدَرَتْ( ۲ ) وَ إِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ( ۳ ) وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ( ۴ ) وَ
(۱) جب چادر آفتاب کو لپیٹ دیا جائے گا (۲) جب تارے گر پڑیں گے (۳) جب پہاڑ حرکت میں آجائیں گے (۴) جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی (۵) جب
إِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ( ۵ ) وَ إِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ( ۶ ) وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ( ۷ ) وَ إِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ( ۸ )
جانوروں کو اکٹھا کیا جائے گا (۶) جب دریا بھڑک اٹھیں گے (۷) جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا (۸) اور جب زندہ درگور لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا
بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ( ۹ ) وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ( ۱۰ ) وَ إِذَا السَّمَاءُ کُشِطَتْ( ۱۱ ) وَ إِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ( ۱۲ )
(۹) کہ انہیں کس گناہ میں مارا گیا ہے (۱۰) اور جب نامہ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے (۱۱) اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا (۱۲) اور جب جہنمّ کی آگ بھڑکا دی جائے گی
وَ إِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ( ۱۳ ) عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ( ۱۴ ) فَلاَ أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ( ۱۵ ) الْجَوَارِ الْکُنَّسِ( ۱۶ ) وَ اللَّيْلِ
(۱۳) اور جب جنّت قریب تر کردی جائے گی (۱۴) تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے (۱۵) تو میں ان ستاروں کی قسم کھاتا ہوں جو پلٹ جانے والے ہیں (۱۶) چلنے والے اورحُھپ جانے والے ہیں (۱۷) اور رات کی قسم
إِذَا عَسْعَسَ( ۱۷ ) وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ( ۱۸ ) إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ کَرِيمٍ( ۱۹ ) ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَکِينٍ( ۲۰ )
جب ختم ہونے کو آئے (۱۸) اور صبح کی قسم جب سانس لینے لگے (۱۹) بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے (۲۰) وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے
مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ( ۲۱ ) وَ مَا صَاحِبُکُمْ بِمَجْنُونٍ( ۲۲ ) وَ لَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ( ۲۳ ) وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ
(۲۱) وہ وہاں قابل اطاعت اور پھر امانت دار ہے (۲۲) اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے (۲۳) اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
(۲۴) اور وہ غیب کے بارے
بِضَنِينٍ( ۲۴ ) وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ( ۲۵ ) فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ( ۲۶ ) إِنْ هُوَ إِلاَّ ذِکْرٌ لِلْعَالَمِينَ( ۲۷ ) لِمَنْ
میں بخیل نہیں ہے (۲۵) اور یہ قرآن کسی شیطان رجیم کا قول نہیں ہے (۲۶) تو تم کدھر چلے جارہے ہو (۲۷) یہ صرف عالمین کے لئے ایک نصیحت کا سامان ہے (۲۸) جو تم میں سے
شَاءَ مِنْکُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ( ۲۸ ) وَ مَا تَشَاءُونَ إِلاَّ أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ( ۲۹ )
سیدھا ہونا چاہے (۲۹) اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے
( سورة الإنفطار)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَاالسَّمَاءُانْفَطَرَتْ( ۱ ) وَإِذَاالْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ( ۲ ) وَإِذَاالْبِحَارُفُجِّرَتْ( ۳ ) وَإِذَاالْقُبُورُبُعْثِرَتْ( ۴ ) عَلِمَتْ نَفْسٌ مَاقَدَّمَتْ
(۱) جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا (۲) اور جب ستارے بکھر جائیں گے (۳) اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے (۴) اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا (۵) تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا
وَأَخَّرَتْ( ۵ ) يَاأَيُّهَاالْإِنْسَانُ مَاغَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِيمِ( ۶ ) الَّذِي خَلَقَکَ فَسَوَّاکَ عَدَلَکَ( ۷ ) فِي أَيِّ صُورَةٍمَاشَاءَ
موخر کیا ہے (۶) اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے (۷) اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے (۸) اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزائ کی ترکیب
رَکَّبَکَ( ۸ ) فَکَلاَّ بَلْ تُکَذِّبُونَ بِالدِّينِ( ۹ ) وَإِنَّ عَلَيْکُمْ لَحَافِظِينَ( ۱۰ ) کِرَاماً کَاتِبِينَ( ۱۱ ) يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ( ۱۲ )
کی ہے(۹)مگرتم لوگ جزاکاانکار کرتےہو(۱۰)اوریقینا تمہارےسروں پر نگہبان مقرر ہیں(۱۱)جو باعزّت لکھنےوالے ہیں(۱۲)وہ تمہارےاعمال کو خوب جانتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَلَفِي نَعِيمٍ( ۱۳ ) وَإِنَّ الْفُجَّارَلَفِي جَحِيمٍ( ۱۴ ) يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ( ۱۵ ) وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ( ۱۶ )
(۱۳) بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے (۱۴) اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے (۱۵) وہ روز جزا اسی میں جھونک دیئے جائیں گے (۱۶) اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
وَمَاأَدْرَاکَ مَايَوْمُ الدِّينِ( ۱۷ ) ثُمَّ مَاأَدْرَاکَ مَا يَوْمُ الدِّينِ( ۱۸ ) يَوْمَ لاَتَمْلِکُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئاً وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍلِلَّهِ( ۱۹ )
(۱۷) اور تم کیا جانو کہ جزا کا دن کیا شے ہے (۱۸) پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہوتا ہے (۱۹) اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگ
( سورة المطففين)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ( ۱ ) الَّذِينَ إِذَا اکْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ( ۲ ) وَ إِذَا کَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ( ۳ ) أَ لاَ
(۱) ویل ہے ان کے لئے جو ناپ تول میں کمی کرنے والے ہیں (۲) یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں (۳) اور جب ان کے لئے ناپتے یا تولتے ہیں تو کم کردیتے ہیں (۴) کیا انہیں
يَظُنُّ أُولٰئِکَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ( ۴ ) لِيَوْمٍ عَظِيمٍ( ۵ ) يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ( ۶ )
یہ خیال نہیں ہے کہ یہ ایک روز دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں (۵) بڑے سخت دن میں (۶) جس دن سب رب العالمین کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے
کَلاَّ إِنَّ کِتَابَ الفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ( ۷ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا سِجِّينٌ( ۸ ) کِتَابٌ مَرْقُومٌ( ۹ ) وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ
(۷) یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا (۸) اور تم کیا جو کہ سجین کیا ہے (۹) ایک لکھا ہوا دفتر ہے (۱۰) آج کے دن ان جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے (۱۱) جو لوگ روز جزا
لِلْمُکَذِّبِينَ( ۱۰ ) الَّذِينَ يُکَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ( ۱۱ ) وَ مَا يُکَذِّبُ بِهِ إِلاَّ کُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ( ۱۲ ) إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ
کا انکار کرتے ہیں (۱۲) اور اس کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو حد سے گزر جانے والے گنہگار ہیں (۱۳) جب ان کے سامنے آیات کی تلاوت کی جاتی
آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ( ۱۳ ) کَلاَّ بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا کَانُوا يَکْسِبُونَ( ۱۴ ) کَلاَّ إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ
ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے افسانے ہیں(۱۴)نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے (۱۵) یاد رکھو انہیں روز قیامت پروردگار
يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ( ۱۵ ) ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ( ۱۶ ) ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِي کُنْتُمْ بِهِ تُکَذِّبُونَ( ۱۷ ) کَلاَّ إِنَّ
کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا (۱۶) پھر اس کے بعد یہ جہنمّ میں جھونکے جانے والے ہیں (۱۷) پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم انکار رہے تھے (۱۸) یاد رکھو کہ نیک
کِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ( ۱۸ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا عِلِّيُّونَ( ۱۹ ) کِتَابٌ مَرْقُومٌ( ۲۰ ) يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ( ۲۱ )
کردار افراد کا نامہ اعمال علیین میں ہوگا (۱۹) اور تم کیا جانو کہ علیین کیا ہے (۲۰) ایک لکھا ہوا دفتر ہے (۲۱) جس کے گواہ ملائکہ مقربین ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ( ۲۲ ) عَلَى الْأَرَائِکِ يَنْظُرُونَ( ۲۳ ) تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ( ۲۴ ) يُسْقَوْنَ مِنْ
(۲۲) بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے (۲۳) تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کررہے ہوں گے (۲۴) تم ان کے چہروں پر نعمت کی شادابی کا مشاہدہ کروگے (۲۵) انہیں سربمہر
رَحِيقٍ مَخْتُومٍ( ۲۵ ) خِتَامُهُ مِسْکٌ وَ فِي ذٰلِکَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ( ۲۶ ) وَ مِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ( ۲۷ ) عَيْناً
خالص شراب سے سیراب کیا جائے گا (۲۶) جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے
(۲۷) اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی (۲۸) یہ ایک چشمہ ہے
يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ( ۲۸ ) إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا کَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَکُونَ( ۲۹ ) وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ( ۳۰ )
جس سے مقرب بارگاہ بندے پانی پیتے ہیں (۲۹) بے شک یہ مجرمین صاحبانِ ایمان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے (۳۰) اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو اشارے کنائے کرتے تھے
وَ إِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَکِهِينَ( ۳۱ ) وَ إِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هٰؤُلاَءِ لَضَالُّونَ( ۳۲ ) وَ مَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ
(۳۱) اور جب اپنے اہل کی طرف پلٹ کر آتے تھے تو خوش وخرم ہوتے تھے (۳۲) اور جب مومنین کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ سب اصلی گمراہ ہیں
(۳۳) حالانکہ انہیں ان کا نگراں
حَافِظِينَ( ۳۳ ) فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْکُفَّارِ يَضْحَکُونَ( ۳۴ )
بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا (۳۴) تو آج ایمان لانے والے بھی کفاّر کا مضحکہ اُڑائیں گے
عَلَى الْأَرَائِکِ يَنْظُرُونَ( ۳۵ ) هَلْ ثُوِّبَ الْکُفَّارُ مَا کَانُوا يَفْعَلُونَ( ۳۶ )
(۳۵) تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے (۳۶) اب تو کفار کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل رہا ہے
( سورة الإنشقاق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ( ۱ ) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ( ۲ ) وَإِذَاالْأَرْضُ مُدَّتْ( ۳ ) وَأَلْقَتْ مَا فِيهَاوَتَخَلَّتْ( ۴ ) وَ أَذِنَتْ لِرَبِّهَا
(۱) جب آسمان پھٹ جائے گا (۲) اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے (۳) اور جب زمین برابر کرکے پھیلا دی جائے گی (۴) اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی (۵) اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گی
وَحُقَّتْ( ۵ ) يَاأَيُّهَاالْإِنْسَانُ إِنَّکَ کَادِحٌ إِلَى رَبِّکَ کَدْحاً فَمُلاَقِيهِ( ۶ ) فَأَمَّامَنْ أُوتِيَ کِتَابَهُ بِيَمِينِهِ( ۷ ) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ
اور یہ ضروری بھی ہے (۶) اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا (۷) پھر جس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا (۸) اس کا حساب
حِسَاباً يَسِيراً( ۸ ) وَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُوراً( ۹ ) وَأَمَّامَنْ أُوتِيَ کِتَابَهُ وَرَاءَظَهْرِهِ( ۱۰ ) فَسَوْفَ يَدْعُوثُبُوراً( ۱۱ ) وَيَصْلَى
آسان ہوگا (۹) اور وہ اپنے اہل کی طرف خوشی خوشی واپس آئے گا (۱۰) اور جس کو نامہ اعمال پشت کی طرف سے دیا جائے گا (۱۱) وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا (۱۲) اور جہنمّ کی آگ میں داخل
سَعِيراً( ۱۲ ) إِنَّهُ کَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُوراً( ۱۳ ) إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ( ۱۴ ) بَلَى إِنَّ رَبَّهُ کَانَ بِهِ بَصِيراً( ۱۵ ) فَلاَ أُقْسِمُ
ہوگا (۱۳) یہ پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت خوش تھا (۱۴) اور اس کا خیال تھا کہ پلٹ کر خدا کی طرف نہیں جائے گا (۱۵) ہاں اس کا پروردگار خوب دیکھنے والا ہے (۱۶) میں شفق کی قسم کھا
بِالشَّفَقِ( ۱۶ ) وَاللَّيْلِ وَمَاوَسَقَ( ۱۷ ) وَ الْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ( ۱۸ ) لَتَرْکَبُنَّ طَبَقاً عَنْ طَبَقٍ( ۱۹ ) فَمَالَهُمْ لاَيُؤْمِنُونَ( ۲۰ )
کر کہتا ہوں (۱۷) اور رات اورجن چیزوں کو وہ ڈھانک لیتی ہے ان کی قسم (۱۸) اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجائے (۱۹) کہ تم ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت میں مبتلا ہوگے (۲۰) پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لے آتے ہیں
وَ إِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لاَ يَسْجُدُونَ( ۲۱ ) بَلِ الَّذِينَ کَفَرُوا يُکَذِّبُونَ( ۲۲ ) وَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ( ۲۳ )
(۲۱) اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ہیں (۲۲) بلکہ کفاّر تو تکذیب بھی کرتے ہیں (۲۳) اور اللہ خوب جانتا ہے جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ( ۲۴ ) إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ( ۲۵ )
(۲۴) اب آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں (۲۵) علاوہ صاحبانِ ایمان وعمل صالح کے کہ ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب ہے
( سورة البروج)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ( ۱ ) وَ الْيَوْمِ الْمَوْعُودِ( ۲ ) وَ شَاهِدٍ وَ مَشْهُودٍ( ۳ ) قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ( ۴ )
(۱) برجوں والے آسمان کی قسم (۲) اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے (۳) اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم (۴) اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ( ۵ ) إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ( ۶ ) وَ هُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ( ۷ ) وَ مَا نَقَمُوا
(۵) آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے (۶) جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے (۷) اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں (۸) اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے
مِنْهُمْ إِلاَّ أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ( ۸ ) الَّذِي لَهُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ( ۹ )
کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے (۹) وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ( ۱۰ ) إِنَّ الَّذِينَ
(۱۰) بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے (۱۱) بے شک جو لوگ
آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْکَبِيرُ( ۱۱ ) إِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ
ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے (۱۲) بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ
لَشَدِيدٌ( ۱۲ ) إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيدُ( ۱۳ ) وَ هُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ( ۱۴ ) ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ( ۱۵ ) فَعَّالٌ لِمَا
بہت سخت ہوتی ہے (۱۳) وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے (۱۴) وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے (۱۵) وہ صاحبِ عرش مجید ہے (۱۶) جو چاہتا ہے
يُرِيدُ( ۱۶ ) هَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ الْجُنُودِ( ۱۷ ) فِرْعَوْنَ وَ ثَمُودَ( ۱۸ ) بَلِ الَّذِينَ کَفَرُوا فِي تَکْذِيبٍ( ۱۹ ) وَ اللَّهُ
کرسکتا ہے (۱۷) کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے (۱۸) فرعون اور قوم ثمود کی خبر (۱۹) مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں
(۲۰) اور اللہ ان کو
مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ( ۲۰ ) بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ( ۲۱ ) فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ( ۲۲ )
پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے (۲۱) یقینا یہ بزرگ و برتر قرآن ہے (۲۲) جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے
( سورة الطارق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَالسَّمَاءِوَالطَّارِقِ( ۱ ) وَمَاأَدْرَاکَ مَاالطَّارِقُ( ۲ ) النَّجْمُ الثَّاقِبُ( ۳ ) إِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَمَّاعَلَيْهَاحَافِظٌ( ۴ ) فَلْيَنْظُرِالْإِنْسَانُ
(۱) آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم (۲) اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے (۳) یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے (۴) کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو (۵) پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز
مِمَّ خُلِقَ( ۵ ) خُلِقَ مِنْ مَاءٍدَافِقٍ( ۶ ) يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ( ۷ ) إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرٌ( ۸ ) يَوْمَ تُبْلَى
سے پیدا کیا گیا ہے (۶) وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے (۷) جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے (۸) یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے (۹) جس دن رازوں کو آزمایا جائے
السَّرَائِرُ( ۹ ) فَمَالَهُ مِنْ قُوَّةٍوَلاَنَاصِرٍ( ۱۰ ) وَالسَّمَاءِذَاتِ الرَّجْعِ( ۱۱ ) وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ( ۱۲ ) إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ( ۱۳ )
گا (۱۰)توپھرنہ کسی کےپاس قوت ہوگی اورنہ مددگار(۱۱)قسم ہےچکر کھانےوالےآسمان کی(۱۲)اور شگافتہ ہونےوالی زمین کی(۱۳) بے شک یہ قول فیصل ہے
وَ مَا هُوَ بِالْهَزْلِ( ۱۴ ) إِنَّهُمْ يَکِيدُونَ کَيْداً( ۱۵ ) وَ أَکِيدُ کَيْداً( ۱۶ ) فَمَهِّلِ الْکَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْداً( ۱۷ )
(۱۴)اور مذاق نہیں ہے(۱۵)یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں (۱۶) اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں(۱۷) تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو
( سورة الأعلى)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَى( ۱ ) الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى( ۲ ) وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى( ۳ ) وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى( ۴ ) فَجَعَلَهُ غُثَاءً
(۱)اپنےبلند ترین رب کےنام کی تسبیح کرو(۲)جس نے پیداکیا ہےاوردرست بنایا ہے(۳)جسنے تقدیرمعین کی ہے اورپھرہدایت دی ہے(۴)جس نےچارہ بنایا ہے (۵) پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا
أَحْوَى( ۵ ) سَنُقْرِئُکَ فَلاَ تَنْسَى( ۶ ) إِلاَّمَاشَاءَاللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَوَمَا يَخْفَى( ۷ ) وَ نُيَسِّرُکَ لِلْيُسْرَى( ۸ ) فَذَکِّرْإِنْ نَفَعَتِ
بنادیاہے(۶) ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے (۷) مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے (۸) اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے (۹) لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے
الذِّکْرَى( ۹ ) سَيَذَّکَّرُمَنْ يَخْشَى( ۱۰ ) وَيَتَجَنَّبُهَاالْأَشْقَى( ۱۱ ) الَّذِي يَصْلَى النَّارَالْکُبْرَى( ۱۲ ) ثُمَّ لاَيَمُوتُ فِيهَاوَلاَيَحْيَى( ۱۳ ) قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَکَّى( ۱۴ ) وَ ذَکَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى( ۱۵ )
کا فائدہ ہو (۱۰) عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا (۱۱) اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا (۱۲) جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
(۱۳) پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت (۱۴) بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا (۱۵) جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا( ۱۶ ) وَ الْآخِرَةُ خَيْرٌ وَ أَبْقَى( ۱۷ ) إِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى( ۱۸ ) صُحُفِ
(۱۶) لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو (۱۷) جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے (۱۸) یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے (۱۹) ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں
إِبْرَاهِيمَ وَ مُوسَى( ۱۹ )
میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی
( سورة الغاشية)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
هَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ( ۱ ) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ( ۲ ) عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ( ۳ ) تَصْلَى نَاراً حَامِيَةً( ۴ ) تُسْقَى
(۱) کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے (۲) اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے (۳) محنت کرنے والے تھکے ہوئے
(۴) دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے (۵) انہیں کھولتے ہوئے پانی کے
مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ( ۵ ) لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلاَّ مِنْ ضَرِيعٍ( ۶ ) لاَ يُسْمِنُ وَ لاَ يُغْنِي مِنْ جُوعٍ( ۷ ) وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ( ۸ )
چشمہ سے سیراب کیا جائے گا (۶) ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا (۷) جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے (۸) اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ( ۹ ) فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ( ۱۰ ) لاَ تَسْمَعُ فِيهَا لاَغِيَةً( ۱۱ ) فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ( ۱۲ ) فِيهَا سُرُرٌ
(۹)اپنی محنت و ریاضت سے خوش(۱۰) بلند ترین جنت میں(۱۱)جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے (۱۲) وہاں چشمے جاری ہوں گے (۱۳) وہاں اونچے اونچے
مَرْفُوعَةٌ( ۱۳ ) وَ أَکْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ( ۱۴ ) وَ نَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ( ۱۵ ) وَ زَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ( ۱۶ ) أَ فَلاَ يَنْظُرُونَ إِلَى
تخت ہوں گے (۱۴) اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے (۱۵) اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے (۱۶) اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی (۱۷) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں
الْإِبِلِ کَيْفَ خُلِقَتْ( ۱۷ ) وَ إِلَى السَّمَاءِ کَيْفَ رُفِعَتْ( ۱۸ ) وَ إِلَى الْجِبَالِ کَيْفَ نُصِبَتْ( ۱۹ ) وَ إِلَى الْأَرْضِ
کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے (۱۸) اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے (۱۹) اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے (۲۰) اور زمین کو کس
کَيْفَ سُطِحَتْ( ۲۰ ) فَذَکِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَکِّرٌ( ۲۱ ) لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُسَيْطِرٍ( ۲۲ ) إِلاَّ مَنْ تَوَلَّى وَ کَفَرَ( ۲۳ )
طرح بچھایا گیا ہے (۲۱) لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو (۲۲) تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو (۲۳) مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَکْبَرَ( ۲۴ ) إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ( ۲۵ ) ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ( ۲۶ )
(۲۴)تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا (۲۵) پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے (۲۶) اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے
( سورة الفجر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الْفَجْرِ( ۱ ) وَ لَيَالٍ عَشْرٍ( ۲ ) وَ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِ( ۳ ) وَ اللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ( ۴ ) هَلْ فِي ذٰلِکَ قَسَمٌ لِذِي
(۱) قسم ہے فجر کی (۲) اور دس راتوں کی (۳) اور جفت و طاق کی (۴) اور رات کی جب وہ جانے لگے (۵) بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ
حِجْرٍ( ۵ ) أَ لَمْ تَرَ کَيْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِعَادٍ( ۶ ) إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ( ۷ ) الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلاَدِ( ۸ ) وَ ثَمُودَ
عقل کے لئے (۶) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا ہے (۷) ستون والے ارم والے (۸) جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے (۹) اور ثمود کے ساتھ
الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ( ۹ ) وَ فِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ( ۱۰ ) الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلاَدِ( ۱۱ ) فَأَکْثَرُوا فِيهَا
جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے (۱۰) اور میخوں والے فرعون کے ساتھ (۱۱) جن لوگوں نے شہروں میں سرکشی پھیلائی (۱۲) اور خوب
الْفَسَادَ( ۱۲ ) فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّکَ سَوْطَ عَذَابٍ( ۱۳ ) إِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ( ۱۴ ) فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلاَهُ
فساد کیا (۱۳) تو پھر خدا نے ان پر عذاب کے کوڑے برسادیئے (۱۴) بے شک تمہارا پروردگار ظالموں کی تاک میں ہے (۱۵) لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ
رَبُّهُ فَأَکْرَمَهُ وَ نَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَکْرَمَنِ( ۱۵ ) وَ أَمَّا إِذَا مَا ابْتَلاَهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ( ۱۶ )
عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے (۱۶) اور جب آزمائش کے لئے روزی کو تنگ کردیا تو کہنے لگا کہ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے
کَلاَّ بَلْ لاَ تُکْرِمُونَ الْيَتِيمَ( ۱۷ ) وَ لاَ تَحَاضُّونَ عَلَى طَعَامِ الْمِسْکِينِ( ۱۸ ) وَ تَأْکُلُونَ التُّرَاثَ أَکْلاً لَمّاً( ۱۹ )
(۱۷) ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو (۱۸) اور لوگوں کو م مسکینوں کے کھانے پر آمادہ نہیں کرتے ہو (۱۹) اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو
وَ تُحِبُّونَ الْمَالَ حُبّاً جَمّاً( ۲۰ ) کَلاَّ إِذَا دُکَّتِ الْأَرْضُ دَکّاً دَکّاً( ۲۱ ) وَ جَاءَ رَبُّکَ وَ الْمَلَکُ صَفّاً صَفّاً( ۲۲ )
(۲۰) اور مال دنیا کو بہت دوست رکھتے ہو (۲۱) یاد رکھو کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا (۲۲) اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے
وَ جِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَکَّرُ الْإِنْسَانُ وَ أَنَّى لَهُ الذِّکْرَى( ۲۳ )
(۲۳) اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ
يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي( ۲۴ ) فَيَوْمَئِذٍ لاَ يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ( ۲۵ ) وَ لاَ يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ( ۲۶ ) يَا
(۲۴) انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا (۲۵) تو اس دن خدا ویسا عذاب کرے گا جو کسی نے نہ کیا ہوگا
(۲۶) اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا (۲۷) اے
أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ( ۲۷ ) ارْجِعِي إِلَى رَبِّکِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً( ۲۸ ) فَادْخُلِي فِي عِبَادِي( ۲۹ ) وَ ادْخُلِي جَنَّتِي( ۳۰ )
نفس مطمئن (۲۸) اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس عالم میں کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے (۲۹) پھر میرے بندوں میں شامل ہوجا
(۳۰) اور میری جنت میں داخل ہوج
( سورة البلد)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
لاَ أُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ( ۱ ) وَ أَنْتَ حِلٌّ بِهٰذَا الْبَلَدِ( ۲ ) وَ وَالِدٍ وَ مَا وَلَدَ( ۳ ) لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي کَبَدٍ( ۴ )
(۱) میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں (۲) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو (۳) اور تمہارے باپ آدمعلیہ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم (۴) ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے
أَ يَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ( ۵ ) يَقُولُ أَهْلَکْتُ مَالاً لُبَداً( ۶ ) أَ يَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ( ۷ ) أَ لَمْ نَجْعَلْ
(۵) کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا (۶) کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے (۷) کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے (۸) کیا ہم نے اس کے لئے
لَهُ عَيْنَيْنِ( ۸ ) وَ لِسَاناً وَ شَفَتَيْنِ( ۹ ) وَ هَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ( ۱۰ ) فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ( ۱۱ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا
دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں (۹) اور زبان اور دو ہونٹ بھی (۱۰) اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے (۱۱) پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا (۱۲) اورتم کیا جانو یہ
الْعَقَبَةُ( ۱۲ ) فَکُّ رَقَبَةٍ( ۱۳ ) أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ( ۱۴ ) يَتِيماً ذَا مَقْرَبَةٍ( ۱۵ ) أَوْ مِسْکِيناً ذَا
گھاٹی کیا ہے (۱۳) کسی گردن کا آزاد کرانا (۱۴) یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا (۱۵) کسی قرابتدار یتیم کو (۱۶) یا خاکسار مسکین
مَتْرَبَةٍ( ۱۶ ) ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ( ۱۷ ) أُولٰئِکَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ( ۱۸ )
کو(۱۷) پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی(۱۸) یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں
وَ الَّذِينَ کَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ( ۱۹ ) عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ( ۲۰ )
(۱۹) اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں (۲۰) انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گ
( سورة الشمس)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا( ۱ ) وَالْقَمَرِإِذَاتَلاَهَا( ۲ ) وَالنَّهَارِإِذَاجَلاَّهَا( ۳ ) وَاللَّيْلِ إِذَايَغْشَاهَا( ۴ ) وَالسَّمَاءِوَمَابَنَاهَا( ۵ ) وَالْأَرْضِ
(۱) آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم (۲) اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے (۳) اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے (۴) اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے (۵) اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے (۶) اور زمین کی
وَمَاطَحَاهَا( ۶ ) وَنَفْسٍ وَمَاسَوَّاهَا( ۷ ) فَأَلْهَمَهَافُجُورَهَاوَتَقْوَاهَا( ۸ ) قَدْأَفْلَحَ مَنْ زَکَّاهَا( ۹ ) وَقَدْخَابَ مَنْ دَسَّاهَا( ۱۰ )
قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے (۷) اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے (۸) پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے (۹) بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا (۱۰) اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے
کَذَّبَتْ ثَمُودُبِطَغْوَاهَا( ۱۱ ) إِذِانْبَعَثَ أَشْقَاهَا( ۱۲ ) فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَاللَّهِ وَسُقْيَاهَا( ۱۳ ) فَکَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا
(۱۱) ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تذکیب کی (۱۲) جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا (۱۳) تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا(۱۴) تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو
فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا( ۱۴ ) وَ لاَ يَخَافُ عُقْبَاهَا( ۱۵ )
خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا (۱۵) اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے
( سورة الليل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَاللَّيْلِ إِذَايَغْشَى( ۱ ) وَالنَّهَارِإِذَاتَجَلَّى( ۲ ) وَمَاخَلَقَ الذَّکَرَوَالْأُنْثَى( ۳ ) إِنَّ سَعْيَکُمْ لَشَتَّى( ۴ ) فَأَمَّامَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى( ۵ )
(۱)رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے (۲)اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے(۳) اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے (۴) بے شک تمہاری کوششیں مختلف قبُم کی ہیں (۵) پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا
وَصَدَّقَبِالْحُسْنَى( ۶ ) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى( ۷ ) وَأَمَّامَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى( ۸ ) وَکَذَّبَ بِالْحُسْنَى( ۹ ) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى( ۱۰ ) وَمَا
(۶) اور نیکی کی تصدیق کی (۷) تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے (۸) اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی (۹) اور نیکی کو جھٹلایا ہے (۱۰) اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے (۱۱) اور اس
يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى( ۱۱ ) إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى( ۱۲ ) وَ إِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَ الْأُولَى( ۱۳ ) فَأَنْذَرْتُکُمْ نَاراً تَلَظَّى( ۱۴ )
کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا (۱۲) بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے (۱۳) اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے (۱۴) تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا
لاَ يَصْلاَهَا إِلاَّ الْأَشْقَى( ۱۵ ) الَّذِي کَذَّبَ وَ تَوَلَّى( ۱۶ ) وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى( ۱۷ ) الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَکَّى( ۱۸ )
(۱۵) جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے (۱۶) جس نے جھٹلایا اور منھ پھیرلیا (۱۷) اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا (۱۸) جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے
وَ مَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى( ۱۹ ) إِلاَّ ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى( ۲۰ ) وَ لَسَوْفَ يَرْضَى( ۲۱ )
(۱۹) جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزا دی جائے (۲۰) سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے (۲۱) اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گ
( سورة الليل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الضُّحَى( ۱ ) وَ اللَّيْلِ إِذَا سَجَى( ۲ ) مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلَى( ۳ ) وَ لَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَکَ مِنَ الْأُولَى( ۴ )
(۱) قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی (۲) اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے (۳) تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے (۴) اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے
وَ لَسَوْفَ يُعْطِيکَ رَبُّکَ فَتَرْضَى( ۵ ) أَ لَمْ يَجِدْکَ يَتِيماً فَآوَى( ۶ ) وَ وَجَدَکَ ضَالاًّ فَهَدَى( ۷ ) وَ وَجَدَکَ
(۵) اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ (۶) کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے (۷) اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے (۸) اور تم کو تنگ
عَائِلاً فَأَغْنَى( ۸ ) فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلاَ تَقْهَرْ( ۹ ) وَ أَمَّا السَّائِلَ فَلاَ تَنْهَرْ( ۱۰ ) وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ( ۱۱ )
دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے (۹) لہذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا (۱۰) اور سائل کوجھڑک مت دینا (۱۱) اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہنا
( سورة الشرح)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
أَ لَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ( ۱ ) وَ وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ( ۲ ) الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَکَ( ۳ ) وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ( ۴ )
(۱) کیا ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ نہیں کیا (۲) اور کیا آپ کے بوجھ کو اتار نہیں لیا (۳) جس نے آپ کی کمر کو توڑ دیا تھا (۴) اور آپ کے ذکر کو بلند کردیا
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً( ۵ ) إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً( ۶ ) فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ( ۷ ) وَ إِلَى رَبِّکَ فَارْغَبْ( ۸ )
(۵) ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے (۶) بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے (۷) لہذا جب آپ فارغ ہوجائیں تو نصب کردیں
(۸) اور اپنے رب کی طرف رخ کریں
( سورة التين)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ( ۱ ) وَطُورِسِينِينَ( ۲ ) وَهٰذَاالْبَلَدِالْأَمِينِ( ۳ ) لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ( ۴ ) ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ
(۱)قسم ہے انجیر اور زیتون کی (۲) اور طورسینین کی(۳)اوراس امن والےشہر کی(۴)ہمنےانسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے(۵)پھر ہم نے اس کو پست
سَافِلِينَ( ۵ ) إِلاَّالَّذِينَ آمَنُواوَعَمِلُواالصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌغَيْرُمَمْنُونٍ( ۶ ) فَمَايُکَذِّبُکَ بَعْدُبِالدِّينِ( ۷ ) أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْکَمِ الْحَاکِمِينَ( ۸ )
ترین حالت کی طرف پلٹا دیا ہے (۶) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے (۷) پھر تم کو روز جزا کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے (۸) کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے
( سورة العلق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
اقْرَأْبِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِي خَلَقَ( ۱ ) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ( ۲ ) اقْرَأْوَرَبُّکَ الْأَکْرَمُ( ۳ ) الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ( ۴ ) عَلَّمَ
(۱) اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے (۲) اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے (۳) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
(۴) جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے (۵) اور انسان کو وہ سب کچھ بتادیا ہے جو اسے
الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمْ( ۵ ) کَلاَّإِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى( ۶ ) أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى( ۷ ) إِنَّ إِلَى رَبِّکَ الرُّجْعَى( ۸ ) أَرَأَيْتَ الَّذِي
نہیں معلوم تھا(۶)بے شک انسان سرکشی کرتا ہے (۷) کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے (۸) بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے (۹) کیا تم نے
يَنْهَى( ۹ ) عَبْداً إِذَا صَلَّى( ۱۰ ) أَ رَأَيْتَ إِنْ کَانَ عَلَى الْهُدَى( ۱۱ ) أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى( ۱۲ ) أَ رَأَيْتَ إِنْ کَذَّبَ
اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے (۱۰) بندئہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے (۱۱) کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو (۱۲) یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے (۱۳) کیا تم نے دیکھا کہ اگر
وَ تَوَلَّى( ۱۳ ) أَ لَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى( ۱۴ ) کَلاَّ لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعاً بِالنَّاصِيَةِ( ۱۵ ) نَاصِيَةٍ کَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ( ۱۶ )
اس کافر نے جھٹلایا اور منھ پھیر لیا (۱۴) تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے (۱۵) یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے (۱۶) جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ( ۱۷ ) سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ( ۱۸ ) کَلاَّ لاَ تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ( ۱۹ )
(۱۷) پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے (۱۸) ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں (۱۹) دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قرب خدا حاصل کرو
( سورة القدر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ( ۱ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ( ۲ ) لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ( ۳ ) تَنَزَّلُ
(۱) بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا ہے (۲) اور آپ کیا جانیں یہ شب قدر کیا چیز ہے (۳) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
(۴) اس میں ملائکہ
الْمَلاَئِکَةُ وَ الرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ کُلِّ أَمْرٍ( ۴ ) سَلاَمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ( ۵ )
اور روح القدس اسُن خدا کے ساتھ تمام امور کو لے کر نازل ہوتے ہیں (۵) یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے
( سورة البينة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
لَمْ يَکُنِ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ وَ الْمُشْرِکِينَ مُنْفَکِّينَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ( ۱ ) رَسُولٌ مِنَ اللَّهِ يَتْلُو
(۱) اہل کتاب کے کفاّر اور دیگر مشرکین اپنے کفر سے الگ ہونے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس کِھلی دلیل نہ آجاتی (۲) اللہ کی طرف کا
صُحُفاً مُطَهَّرَةً( ۲ ) فِيهَا کُتُبٌ قَيِّمَةٌ( ۳ ) وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْکِتَابَ إِلاَّ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ( ۴ )
نمائندہ جو پاکیزہ صحفیوں کی تلاوت کرے (۳) جن میں قیمتی اور مضبوط باتیں لکھی ہوئی ہیں (۴) اور یہ اہل کتاب متفرق نہیں ہوئے مگر اس وقت جب ان کے پاس کِھلی ہوئی دلیل آگئی
وَ مَا أُمِرُوا إِلاَّ لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَ يُقِيمُوا الصَّلاَةَ وَ يُؤْتُوا الزَّکَاةَ وَ ذٰلِکَ دِينُ الْقَيِّمَةِ( ۵ )
(۵) اور انہیں صرف اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں اور اس عبادت کو اسی کے لئے خالص رکھیں اور نماز قائم کریں اور زکات ادا کریں اور یہی سچاّ اور مستحکم دین ہے
إِنَّ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ وَ الْمُشْرِکِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولٰئِکَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ( ۶ ) إِنَّ
(۶) بے شک اہل کتاب میں جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے اور دیگر مشرکین سب جہنمّ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بدترین خلائق ہیں
(۷) اور بے شک
الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولٰئِکَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ( ۷ )
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین خلائق ہیں
جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوا عَنْهُ ذٰلِکَ
(۸) پروردگار کے یہاں ان کی جزائ وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ انہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں خدا ان سے راضی ہے اور وہ اس سے راضی ہیں اور یہ سب
لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ( ۸ )
اس کے لئے ہے جس کے دل میں خوف خدا ہے
( سورة الزلزلة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا( ۱ ) وَ أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا( ۲ ) وَ قَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا( ۳ ) يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ
(۱) جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی (۲) اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی (۳) اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے (۴) اس
أَخْبَارَهَا( ۴ ) بِأَنَّ رَبَّکَ أَوْحَى لَهَا( ۵ ) يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتاً لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ( ۶ ) فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
دن وہ اپنی خبریںبیان کرے گی (۵) کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے (۶) اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں (۷) پھر جس شخص نے ذرہ برابر
خَيْراً يَرَهُ( ۷ ) وَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرّاً يَرَهُ( ۸ )
نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا (۸) اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
( سورة العاديات)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الْعَادِيَاتِ ضَبْحاً( ۱ ) فَالْمُورِيَاتِ قَدْحاً( ۲ ) فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحاً( ۳ ) فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعاً( ۴ ) فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعاً( ۵ )
(۱) فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم (۲) جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں (۳) پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں (۴) پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں (۵) اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَکَنُودٌ( ۶ ) وَ إِنَّهُ عَلَى ذٰلِکَ لَشَهِيدٌ( ۷ ) وَ إِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ( ۸ ) أَ فَلاَ يَعْلَمُ إِذَا
(۶) بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے (۷) اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے (۸) اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے
(۹) کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ
بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ( ۹ )
جب مردوں کو قبروں سے نکالا جائے گا
وَ حُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ( ۱۰ ) إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ( ۱۱ )
(۱۰) اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا (۱۱) تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگ
( سورة القارعة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْقَارِعَةُ( ۱ ) مَا الْقَارِعَةُ( ۲ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا الْقَارِعَةُ( ۳ ) يَوْمَ يَکُونُ النَّاسُ کَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ( ۴ ) وَ تَکُونُ
(۱) کھڑکھڑانے والی (۲) اور کیسی کھڑکھڑانے والی (۳) اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے (۴) جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے (۵) اور پہاڑ دھنکی
الْجِبَالُ کَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ( ۵ ) فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ( ۶ ) فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ( ۷ ) وَ أَمَّا مَنْ خَفَّتْ
ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے (۶) تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا (۷) وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا (۸) اور جس کا پلہّ
مَوَازِينُهُ( ۸ ) فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ( ۹ ) وَ مَا أَدْرَاکَ مَا هِيَهْ( ۱۰ ) نَارٌ حَامِيَةٌ( ۱۱ )
ہلکا ہوگا (۹) اس کا مرکز ہاویہ ہے (۱۰) اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے (۱۱) یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے
( سورة التكاثر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
أَلْهَاکُمُ التَّکَاثُرُ( ۱ ) حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ( ۲ ) کَلاَّ سَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۳ ) ثُمَّ کَلاَّ سَوْفَ تَعْلَمُونَ( ۴ ) کَلاَّ لَوْ
(۱) تمہیں باہمی مقابلہ کثرت مال و اولاد نے غافل بنادیا (۲) یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی (۳) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا
(۴) اور پھر خوب
تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ( ۵ ) لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ( ۶ ) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ( ۷ ) ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ( ۸ )
معلوم ہوجائے گا (۵) دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا (۶) کہ تم جہنمّ کو ضرور دیکھو گے (۷) پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے
(۸) اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا
( سورة العصر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَ الْعَصْرِ( ۱ ) إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ( ۲ ) إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا
(۱) قسم ہے عصر کی (۲) بے شک انسان خسارہ میں ہے (۳) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور ایک دوسرے کو حق
بِالصَّبْرِ( ۳ )
اور صبر کی وصیت و نصیحت کی
( سورة الهمزة)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
وَيْلٌ لِکُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ( ۱ ) الَّذِي جَمَعَ مَالاً وَ عَدَّدَهُ( ۲ ) يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ( ۳ ) کَلاَّ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ( ۴ )
(۱) تباہی اور بربادی ہے ہر طعنہ زن اور چغلخور کے لئے (۲) جس نے مال کو جمع کیا اور خوب اس کا حساب رکھا (۳) اس کا خیال تھا کہ یہ مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا (۴) ہرگز نہیں اسے یقینا حطمہ میں ڈال دیا جائے گا
وَ مَا أَدْرَاکَ مَا الْحُطَمَةُ( ۵ ) نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ( ۶ ) الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ( ۷ ) إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ( ۸ )
(۵) اورتم کیا جانو کہ حطمہ کیا شے ہے (۶)یہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (۷) جو دلوں تک چڑھ سسجائے گی (۸)وہ آگ ان کے اوپر گھیر دی جائے گی
فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ( ۹ )
(۹) لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ
( سورة الفيل)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
أَ لَمْ تَرَ کَيْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِأَصْحَابِ الْفِيلِ( ۱ ) أَ لَمْ يَجْعَلْ کَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ( ۲ ) وَ أَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْراً أَبَابِيلَ( ۳ )
(۱) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا برتاؤ کیاہے(۲) کیا ان کی چال کو بے کار نہیں کردیا ہے(۳) اور ان پر اڑتی ہوئی ابابیل کو بھیج دیا ہے
تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّيلٍ( ۴ ) فَجَعَلَهُمْ کَعَصْفٍ مَأْکُولٍ( ۵ )
(۴) جو انہیں کھرنجوں کی کنکریاں ماررہی تھیں (۵) پھر انہوں نے ان سب کو چبائے ہوئے بھوسے کے مانند بنادیا
( سورة قريش)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
لِإِيلاَفِ قُرَيْشٍ( ۱ ) إِيلاَفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَ الصَّيْفِ( ۲ ) فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِ( ۳ ) الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ
(۱) قریش کے انس و الفت کی خاطر (۲) جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے (۳) لہذا انہیں چاہئے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں (۴) جس نے انہیں
جُوعٍ وَ آمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ( ۴ )
بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے
( سورة الماعون)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
أَ رَأَيْتَ الَّذِي يُکَذِّبُ بِالدِّينِ( ۱ ) فَذٰلِکَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ( ۲ ) وَ لاَ يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْکِينِ( ۳ ) فَوَيْلٌ
(۱) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے (۲) یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے (۳) اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے (۴) تو تباہی ہے
لِلْمُصَلِّينَ( ۴ ) الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاَتِهِمْ سَاهُونَ( ۵ ) الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ( ۶ ) وَ يَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ( ۷ )
ان نمازیوں کے لئے (۵) جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں (۶) دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں (۷) اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں
( سورة الكوثر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَ( ۱ ) فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ( ۲ ) إِنَّ شَانِئَکَ هُوَ الْأَبْتَرُ( ۳ )
(۱) بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے (۲) لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں (۳) یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گ
( سورة الكافرون)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ( ۱ ) لاَ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ( ۲ ) وَلاَ أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ( ۳ ) وَ لاَ أَنَا عَابِدٌ مَا عَبَدْتُمْ( ۴ )
(۱) آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو (۲) میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو (۳) اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو
(۴) اور نہ میں تمہارے معبودوں کو پوجا کرنے ولا ہوں
وَ لاَ أَنْتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ( ۵ ) لَکُمْ دِينُکُمْ وَ لِيَ دِينِ( ۶ )
(۵) اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو (۶) تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے
( سورة النصر)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ( ۱ ) وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجاً( ۲ ) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ
(۱) جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی (۲) اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں (۳) تو اپنے رب کی
اسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّاباً( ۳ )
حمد کی تسبیح کریں او راس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے
( سورة المسد)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَ( ۱ ) مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَ مَا کَسَبَ( ۲ ) سَيَصْلَى نَاراً ذَاتَ لَهَبٍ( ۳ ) وَ امْرَأَتُهُ
(۱) ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے (۲) نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی (۳) وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
حَمَّالَةَ الْحَطَبِ( ۴ ) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ( ۵ )
(۴) اور اس کی بیوی جو لکڑی ڈھونے والی ہے (۵) اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی بندھی ہوئی ہے
( سورة الإخلاص)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ( ۱ ) اللَّهُ الصَّمَدُ( ۲ ) لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ( ۳ ) وَ لَمْ يَکُنْ لَهُ کُفُواً أَحَدٌ( ۴ )
(۱) اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے(۲) اللہ برحق اور بے نیاز ہے (۳) اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد (۴) اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے
( سورة الفلق)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ( ۱ ) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ( ۲ ) وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ( ۳ ) وَ مِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي
(۱) کہہ دیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں (۲) تمام مخلوقات کے شر سے (۳) اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے (۴) اور گنڈوں پر پھونکنے
الْعُقَدِ( ۴ ) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ( ۵ )
والیوں کے شر سے (۵) اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے
( سورة الناس)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ( ۰ )
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ( ۱ ) مَلِکِ النَّاسِ( ۲ ) إِلٰهِ النَّاسِ( ۳ ) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ( ۴ ) الَّذِي يُوَسْوِسُ
(۱) اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں (۲) جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے (۳) سارے انسانوں کا معبود ہے
(۴) شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے (۵) اور جو لوگوں کے
فِي صُدُورِ النَّاسِ( ۵ ) مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ( ۶ )
دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے (۶) وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے
فهرس أسمآء السّور
( سورة الفاتحة ) ۲
( سورة البقرة ) ۳
( سورة آل عمران ) ۵۱
( سورة النساء ) ۷۸
( سورة المائدة ) ۱۰۷
( سورة الأنعام ) ۱۲۹
( سورة الأعراف ) ۱۵۲
( سورة الأنفال ) ۱۷۸
( سورة التوبة ) ۱۸۸
( سورة يونس ) ۲۰۹
( سورة هود ) ۲۲۲
( سورة يوسف ) ۲۳۶
( سورة الرعد ) ۲۵۰
( سورة ابراهيم ) ۲۵۶
( سورة الحجر ) ۲۶۳
( سورة النحل ) ۲۶۸
( سورة الإسراء ) ۲۸۳
( سورة الكهف ) ۲۹۴
( سورة مريم ) ۳۰۶
( سورة طه ) ۳۱۳
( سورة الأنبياء ) ۳۲۳
( سورة الحج ) ۳۳۳
( سورة المؤمنون ) ۳۴۳
( سورة النور ) ۳۵۱
( سورة الفرقان ) ۳۶۰
( سورة الشعراء ) ۳۶۸
( سورة النمل ) ۳۷۸
( سورة القصص ) ۳۸۶
( سورة العنكبوت ) ۳۹۷
( سورة الروم ) ۴۰۵
( سورة لقمان ) ۴۱۲
( سورة السجدة ) ۴۱۶
( سورة الأحزاب ) ۴۱۹
( سورة سبإ ) ۴۲۹
( سورة فاطر ) ۴۳۵
( سورة يس ) ۴۴۱
( سورة الصافات ) ۴۴۷
( سورة ص ) ۴۵۴
( سورة الزمر ) ۴۵۹
( سورة غافر ) ۴۶۸
( سورة فصلت ) ۴۷۸
( سورة الشورى ) ۴۸۴
( سورة الزخرف ) ۴۹۰
( سورة الدخان ) ۴۹۷
( سورة الجاثية ) ۵۰۰
( سورة الأحقاف ) ۵۰۳
( سورة محمد ) ۵۰۸
( سورة الفتح ) ۵۱۲
( سورة الحجرات ) ۵۱۶
( سورة ق ) ۵۱۹
( سورة الذاريات ) ۵۲۱
( سورة الطور ) ۵۲۴
( سورة النجم ) ۵۲۷
( سورة القمر ) ۵۲۹
( سورة الرحمن ) ۵۳۲
( سورة الواقعة ) ۵۳۵
( سورة الحديد ) ۵۳۸
( سورة المجادلة ) ۵۴۳
( سورة الحشر ) ۵۴۶
( سورة الممتحنة ) ۵۵۰
( سورة الصف ) ۵۵۲
( سورة الجمعة ) ۵۵۴
( سورة المنافقون ) ۵۵۵
( سورة التغابن ) ۵۵۷
( سورة الطلاق ) ۵۵۹
( سورة التحريم ) ۵۶۱
( سورة الملك ) ۵۶۳
( سورة القلم ) ۵۶۵
( سورة الحاقة ) ۵۶۷
( سورة المعارج ) ۵۶۹
( سورة نوح ) ۵۷۱
( سورة الجن ) ۵۷۳
( سورة المزمل ) ۵۷۵
( سورة المدثر ) ۵۷۶
( سورة القيامة ) ۵۷۸
( سورة الانسان ) ۵۷۹
( سورة المرسلات ) ۵۸۱
( سورة النبإ ) ۵۸۳
( سورة النازعات ) ۵۸۴
( سورة عبس ) ۵۸۶
( سورة التكوير ) ۵۸۷
( سورة الإنفطار ) ۵۸۸
( سورة المطففين ) ۵۸۸
( سورة الإنشقاق ) ۵۹۰
( سورة البروج ) ۵۹۱
( سورة الطارق ) ۵۹۲
( سورة الأعلى ) ۵۹۲
( سورة الغاشية ) ۵۹۳
( سورة الفجر ) ۵۹۴
( سورة البلد ) ۵۹۵
( سورة الشمس ) ۵۹۶
( سورة الليل ) ۵۹۶
( سورة الليل ) ۵۹۷
( سورة الشرح ) ۵۹۷
( سورة التين ) ۵۹۸
( سورة العلق ) ۵۹۸
( سورة القدر ) ۵۹۹
( سورة البينة ) ۵۹۹
( سورة الزلزلة ) ۶۰۰
( سورة العاديات ) ۶۰۰
( سورة القارعة ) ۶۰۱
( سورة التكاثر ) ۶۰۱
( سورة العصر ) ۶۰۲
( سورة الهمزة ) ۶۰۲
( سورة الفيل ) ۶۰۲
( سورة قريش ) ۶۰۳
( سورة الماعون ) ۶۰۳
( سورة الكوثر ) ۶۰۳
( سورة الكافرون ) ۶۰۴
( سورة النصر ) ۶۰۴
( سورة المسد ) ۶۰۴
( سورة الإخلاص ) ۶۰۵
( سورة الفلق ) ۶۰۵
( سورة الناس ) ۶۰۵